Chapter 14: باب 14

"حور ین بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

آج پھر ندا حورین کے سامنے بیٹھی اسے کو سمجھا ہی تھی کیونکہ حورین رات کو پھر سے ڈر گئی تھی اور وجہ سے اب پھر سے خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا

جب آصف صاحب اور مرین بیگم ، رامین کے ہمراہ کمرے میں داخل ہوئے

اور آصف صاحب نے حورین کو پکارا

"جی ؟ ؟ انکل ؟؟ ؟ ۔۔۔ ۔"

حورین نے اپنے آنسو پونچھے اور سر پر دوپٹہ ٹھیک کیا

آصف صاحب کمرے میں پڑی ایک کرسی کھنچ کر بیٹھ گئے جبکہ مرین بیگم حورین اور ندا کے قریب بیڈ پر ہی بیٹھ گئیں اور رامین حورین کے بلکل ساتھ لگ کر بیٹھ گئی

"بیٹا آپ کب تک کمرے میں بندر ۔۔۔۔۔۔ ۔

آصف صاحب نے مرین بیگم کو اشارے سے حب ہونے کو کہا تو وہ حب ہو گئیں

"ندا اور رامین بیٹا آپ دونوں ڈنر شروع کریں جا کر ہم حورین کو لے کر آتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔"

چیئر پر بیٹھے ہوئے آصف صاحب نے ندا اور رامین سے کہا

ندا اور رامین نے باری باری حورین کے ماتھے پر بوسا دیا اور کمرے سے باہر چلی گئیں

"حور ین بیٹا آج میں آپ کے پاس بہت مان سے آیا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میری بات کو سمجھنا ۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھو بیٹا ہم آپ کو کافی وقت سے جانتے ہیں اور آپ یقین کریں ہمارے لیے آپ اور رامین ، ندا سے کم نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ بیٹا آپ کی یہ حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "

آصف صاحب کے لہجے میں فکر تھی پریشانی تھی جسے حورین سمجھ رہی تھی

" ہاں بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ابھی آپ کی عمر ہی کیا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اتنی سی عمرمیں کیا کیا نہیں سہا آپ نے ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کو دیکھتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے بیٹا ۔۔۔۔ ۔ اتنی پیاری ، اتنی لائق بچی ہو آپ ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔ ۔"

مرین بیگم کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے سامنے بیٹھی معصوم سی بچی کو دیکھ کر ان کا دل تڑپ رہا تھا

وہ بچی جو ہر وقت ہنستی مسکرا تی رہتی تھی

"حور ین بیٹا ہمت کرو ۔۔۔۔۔ ۔ آگے بڑھو ۔۔۔۔۔ ۔ دیکھو تمہاری اس حالت کا اثر سب سے زیادہ رامین نے لیا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ ابھی بہت چھوٹی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ باپ کے بارے میں اتنی بڑی حقیقت پتہ چلنا ۔۔۔۔ ۔ ۔۔ ۔

پھر آپ کے ساتھ جو ہوا ۔۔۔۔ ۔ اس کا اثر رامین پر بہت ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بہت حب رہتی ہے ۔۔۔۔۔ ۔"

مرین بیگم کے رونے پر آصف صاحب نے ان کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر تسلی دی اور خود بات جاری رکھی لیکن ان کی بات سے حورین کی آنسوؤں سے بھری آنکھوں میں حیرت در آئی

"انکل یہ کیا کہہ رہے ہے آپ ۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔ ۔ رامین کو سب پتہ ہے ۔۔۔۔۔ ؟ "

"ہاں بیٹا سلمان نے بتایا تھا ۔۔۔۔۔ ۔ کہ آپ دونوں کو پتہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سمعیہ بھابی اور سلمان بھائی کی آخری وقت میں ہونے والی باتیں رامین کے سامنے ہوئی تھیں

مرین بیگم نے حورین کو دیکھتے ہوئے کہا

" حورین بیٹا پلیز آگے بڑھو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ابھی عمر ہی کیا ہے آپ کی ۔۔۔۔ ۔ کیوں روگ لگا لیا ہے خود کو ۔۔۔۔۔ ۔ اپنی بہن کے لئے ۔۔۔۔۔ ۔ وہ بہن جسے ضرورت ہے آپ کی ۔۔۔۔۔۔ ۔

"پڑھائی شروع کرو اپنی آپ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

آصف صاحب نے نہایت شفقت سے کہا

"رامین کا ایڈیشن کروا دیا ہے ہم نے ۔۔۔۔ ۔ ندا بھی کیمبرج یونیورسٹی میں اپلا ئی کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں چاہتا ہوں آپ بھی کرو ۔۔۔۔۔ ۔"

اب کے آصف صاحب کے چہرے پر ایک امید تھی جو حورین سے تھی جبکہ حورین کا چہرہ ابھی بھی بھی گا ہوا تھا

"انکل آپ کا بہت شکریہ آپ نے رامین کے لئے بہت کیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جو میں بھی نا کر سکی۔ ۔ ۔۔ ۔ لیکن میں پھر سے اسٹڈی سٹارٹ نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ نہیں کر سکتی میں ۔۔۔۔۔ ۔ نہیں ہو گا مجھ سے ۔۔۔۔ ۔"

حورین نے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہا

"حور ین بیٹا پلیز ہماری بات مان لو پڑھائی پھر سے سٹارٹ کرو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

مرین بیگم نے ایک ہاتھ اس کے چہرے پر رکھا ان کے لہجے میں بہت مان تھا

حورین کی آنکھیں پھر بہنے لگیں

اتنے پیار اتنی محبت کی اب وہ کہاں عادی رہی تھی

"ٹھیک ہے لیکن ۔۔۔۔۔ ۔ انکل میں اور رامین آپ پر اور بوجھ نہیں بنے گے ۔۔۔۔۔ ۔ آپ نے جتنا کیا ہے ہمارے لئے اتنا کوئی بھی نہیں کرتا ۔۔۔۔ ۔ میں آپ دونوں کا جتنا شکریہ ادا کرو اتنا کم ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"انکل میں جاب کر لوں گی اپنا اور رامین کا سارا خرچ۔۔۔۔۔ ۔ " !!!

"اتنا پر ایا سمجھ لیا آپ نے ہمیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اب آپ جاب کریں گیں بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں اس انجان شہر میں آپ کو کبھی اجازت نہیں دوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کی بات کاٹ کر مرین بیگم بولیں تھیں

"بیٹا سلمان کے اکاؤنٹس میں اتنی رقم ہے کہ آپ اور رامین کسی کی محتاج نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"انکل میں پاپا کے اکاؤنٹس یوز نہیں کرنا چاہتی ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے اور رامین کے اکاؤنٹس میں ہما رے حصے کی رقم ہے جو دادی جان نے میرے اور رامین کے نام کی تھی ہم بس وہ یوز کریں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پاپا کا کوئی پیسہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"آپ ناراض ہو اپنے پاپا سے ۔۔۔ ؟ ؟؟؟۔۔۔۔ ۔"

"نہیں انکل وہ باپ ہیں میرے میں کبھی ان سے ناراض نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہاں لیکن ان کے پاس جو پیسے ہیں وہ نہیں چاہیے ہمیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"

" اچھا اگر ایسی بات ہے تو آپ کو میری کمپنی میں جاب کرنی ہوگی تاکہ ہمیں تسلی رہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

آصف صاحب حورین کی خود داری کو دیکھ کر متاثر ہوئے تھے تبھی ایک مناسب حل نکالا تاکہ وہ بھی سلمان کو دیا وعدہ نبھا سکیں اور حورین کی خود داری کو ٹھیس نہ پہنچے

"بہت شکریہ انکل آپ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"بیٹیاں شکریہ ادا نہیں کرتی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ چلو اب ہمارے ساتھ باہر کھانا کھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

مرین بیگم نے حورین کو پیار سے گلے لگایا تھا اور آصف صاحب نے حورین کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا تھا

***

"زمان ابھی سے ہمت ہار رہے ہو ہاں ۔۔ ۔ ؟؟؟۔۔۔۔ ۔"

زمان آج بھی مایوس ہو کے لوٹا تھا اتنی کوشش کے بعد بھی حورین کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا

پاکیزہ شاہ نے اس کے اداس چہرے کو دیکھتے ہوئے کہا

"ماما وہ نہیں مل رہی کہیں بھی ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان نے اس کی گود میں سر رکھ دیا

جبکہ اس کی آنکھوں میں آنسو تھے جو وہ چھپا رہا تھا اپنی ماں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"جانتے ہو زمان جب تم حورین کو لے کر آئے تھے اچانک ۔۔۔۔ ۔ اور حورین میرے گلے لگ کرر وئی تھی ۔۔۔۔ ۔ اسی وقت مجھے شک ہو رہا تھا جیسے حورین کچھ کہنا چاہتی ہے ۔۔۔۔ ۔

اسی طرح جب جب وہ میرے سامنے آتی تھی اس کی آنکھوں میں ایک درد ہوتا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن اس کی آنکھوں میں اور تمہاری آنکھوں میں ایک دوسرے کے لیے کبھی نفرت نہیں دیکھی تھی میں نے ۔۔۔۔۔ ۔

مجھے یقین تھا تم حورین کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ تم اس سے بہت محبت کرتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن میں غلط تھی ۔۔۔۔۔ ۔ تمہاری نفرت تمہاری محبت پر حاوی ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ ایک پل کے لئے رکیں تھیں کہ شاید زمان کچھ بولے لیکن زمان تو ان کی باتیں سن کر خود کو زمین میں دھنستا ہوا محسوس کر رہا تھا

"بہت بڑی غلطی ہو گئی ماما ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن ایک بار صرف ایک بار وہ مجھے موقع دے دے ۔۔۔۔ ۔ اس کے پیروں میں گر کر معافی مانگو گا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

یہ الفاظ وہ زمان شاہ کہہ رہا تھا جو کبھی کسی کے سامنے جھکا تک نہیں تھا آج اسی لڑکی کے قد موں میں بیٹھ کر معافی کا کہہ رہا تھا جس لڑکی کو اس نے صرف بری طرح استعمال کیا تھا اپنے انتقام میں ۔۔۔۔ ۔

وہ منظر زمان کی آنکھوں کے سامنے سے کسی فلم کی طرح گزر رہے تھے

اب وہ حورین کی اذیت اور تکلیف کو یاد کر کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تھا

"ماما میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں ۔۔۔۔ ۔ میں کتنا بد نصیب ہوں اپنی محنت کو پاکر بھی کھو دیا۔۔۔۔۔ ۔ ماما میں نے اس لڑکی کو کھو دیا جسے بچپن سے محبت کی ۔۔۔۔۔ ماما پلیز ۔۔۔۔ ۔ آپ دعا کریں نا وہ مجھے مل

جائے۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نہیں جی سکتا اس کے بغیر۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ ایسے کہہ رہا تھا جیسے ایک دس سال کا بچہ کسی چیز کے لئے ماں سے ضد کرتا ہے

"صبر کرو زمان ۔۔۔۔ ۔ خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ ماں تھیں اور ان کا دل پھٹتا تھا اپنے بیٹے کو اس اذیت میں دیکھ کر ۔۔۔۔۔ ۔

وہ حب ہو گیا تھا اور اٹھ کھڑا ہوا اب اس کا رخ واشروم کی طرف تھا کچھ دیر میں جب وہ واپس آیا تو وضو کا پانی اس کے چہرے سے ٹپک رہا تھا

پاکیزہ شاہ اپنے بیٹے کی ایک ایک حرکت کو دیکھ رہیں تھیں

اب زمان مصلہ بچھا کر نماز ادا کرنے لگا

نماز ادا کر کے جب اس نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو ایک بار پھر وہ رونے لگا

اسے وہ وقت یاد آیا جب حورین بھی ایسے ہی مصلے پر بیٹھ کر روتی تھی

"رب اور بندے کا رشتہ یہ ازل سے ہے اور ابد تک ہے یہی باقی ہے باقی سب فانی ہے ۔۔۔۔ ۔

ساری دنیا اکھٹی کر کے بیٹھ جائیں، اپنے دکھ بتائیں ، روئیں ، چلائیں ، دہائیاں دیں، اطمینان نہیں ملے گا۔۔۔۔۔ ۔

ایک آنسو اپنے رب کے سامنے بہا دے اللہ کا کرم ، فضل ، رحم ،اور اطمینان سب ہی تو مل جائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

***

زمان شاہ

"وہ دھیمی دھیمی آنچ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

جو سینے میں نجانے کب سے جل رہی تھی

اب آگ بن چکی ہے!

،بے چینی

،بےچارگی

دکھ، ملال ..

گزرتا ھوا اک اک لمحہ صدیوں پر محیط..

گویا یہ انتظار ... لاحاصل انتظار..۔۔۔ ۔

چشمیں ویراں سے بہتی قطرہ قطرہ تیری یاد..

یہ ہونٹوں پر لرزتی دعائیں ...

یہ ٹوٹے حوصلے...

یہ وحشت زدہ تنہائی...

ترستی سماعتیں...

کوئی تو خوش گمانی بھی جھو جو روح کو سرشار کر دے

میرے تمام عمر کے ہجر کو وصال ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"" خدا ہی انسان کو ایسی جگہ لاتا ہے جہاں آکر وہ بے بس ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جہاں اسکی مدد وہ لوگ بھی نہیں کرتے جو کہنے کو ہمدرد ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

یہی وہ جگہ ہے جہاں خدا انسان کو اسکی اصل حقیقت سے روشناس کرواتا ہے!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اس کے بعد انسان کا ہاتھ تھام کر اس کو سیدھی راہ پر لاتا ہے کیونکہ وہ "رب" ہے جوا نسان کا ہاتھ کبھی بھی کسی بھی حال میں نہیں چھوڑتا!!۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ضروری تھوڑی ہے کہ اللہ نیک اور پرہیز گار لوگوں کو ہی ملے ، کبھی کبھی مجھ جیسے گناہ گار لو گوں کو بھی وہ جل جلالہ بہت قریب محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

اور تب وہ یہ نہیں کہتا کہ تم تو گناہ گار ہو میں تمہاری کیوں سنوں ؟ ؟ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بلکہ وہ کہتا ہے "سناؤ اپنی کہانی ،میں سنوں گا، ایک ایک حرف ،ایک ایک آنسو سنبھال کر رکھوں گا، ایک ایک دعا کی التجاء کا اجر دوں گا " ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور مجھ جیسے گناہ گار اس ہی بات پر خوش ہو جاتے ہیں کہ وہ سن رہا ہے !!

جانتی ہو جان من ۔۔۔۔؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مرد سچی محبت أس وقت کرتا ہے جب أس کی نگاہ دوسری عورت کے سامنے جھک جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور خدا شاہد ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے کبھی تمہارے علاوہ نا محرم لڑکی کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا

۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ جیسے ایک عورت پابند ہے مرد سے وفا کی ۔۔۔۔۔۔ ۔ ویسے ہی مرد بھی عورت سے وفا کا پابند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وقت گزر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور مجھے تمہارا انتظار ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور اس انتظار میں بڑھتے ہوئے دنوں کے ساتھ میری محبت عشق میں بدل رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

کبھی کبھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جب مجھے تمہاری کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آ نکھیں بند کرکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں اپنے آس پاس محسوس کرنے کی کوشش کرتا

ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ""

زمان شاہ کے تصور میں صرف حورین تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی سوچو میں صرف حورین کا قبضہ رہتا تھا

محبت تو یہی ہے نا کہ مجازی کی جستجو میں حقیقی کی قریب حاصل ہو جائے "

مسجد سے واپسی پر وہ اپنے تصور میں حورین سے مخاطب تھا

اس کے لب مسکرا رہے تھے جبکہ اس کی آنکھیں برس رہیں تھیں

***

لندن

حورین

میں بھاگنا چاھتی ھوں۔۔۔ بہت دور تک جہاں میرے سوا کوئی نا ھوجہاں نا بندہ نا بندےکیت ذا

ھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

میں بھاگتی جاؤں اور بس وہاں ویران یاں ھو سنسان سی جگہ ھو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہاں جاکر میں اپنے سارے دکھ پھینک آؤں وہاں میں اپنے ماضی کی تلخیاں چھوڑ کر آنا چاھتی

ھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

میں چاھتی ھوں میں اس جگہ سے لوٹوں جب تو ہر منظر بدل چکا ھو میں اپنا ماضی اپنے دکھ اپنی اذیتیں اپنی تکلیفیں سب بھول چکی ھوں۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ایسی جگہ جانا ھے مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔!!!!!

محبت!!

تمہاری محبت کے یہ ماہ و سال کسی سانپ کے زہر کی طرح میرے وجود میں نئے سرے سے زہر انڈیلتے

ہیں!!۔۔۔۔۔۔۔ ۔

تم ماضی بن گئے ہو اور جب اس ماضی کو سوچتی ہوں تو میرے حال میں اندھیرا ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

، آگے بڑھنے کے سارے رستے تاریک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

تاریکی مجھے ماضی کی تاریکیوں کی طرف دھکیلتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

جالے لگے سیاہ راستے کسی مکڑی کے جال کی طرح میرے جسم میں پیوست ہوجاتے ہیں!! ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہوجاتا اگر تمہیں مجھ سے محبت ہوجاتی؟

میں چلتا پھرتا کائی زدہ وجود بننے سے بچ جاتی ۔۔۔۔ ۔!!!

زندگی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں ہم سوچتے ہیں کہ اب غم زندگی کا حصہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور زندگی وہاں ختم ہوتی ہے جہاں ہم سوچتے ہیں کہ اب ان غموں کے ساتھ ہی جینا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور آخر میں ہم زندگی تب جیتے ہیں جب یہ جان جاتے ہیں کہ الله کے سوا کوئی اپنا نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔

اللہ جی !!!

آپ مجھے دیکھ رہے ہیں نا۔۔۔۔۔۔ ۔

میں ہر وقت آپکو یاد کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ ۔

پھر سوچتی ہوُں آپ تو میری شہ رگ کے پاس ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

جب میں آپکا ذکر کرتی ہوں مجھے لگتا ہے آپ نے میرے آس پاس روشنیاں بکھیر دی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

تب سمجھ میں آتا ہے کے آپ نور ہیں

زمان شاہ جب جب تمہاری بہت یاد تڑپ اتی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ تو میں رو رو کر اپنے اللہ سے اک ہی دعا کرتی " ہوں کہ میرے مولا اب میرا صبر مت توڑنا کہ میں کمزور پڑ جاؤں اور اس سے رابطہ کرلوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اب میں اس کے پاس کبھی نہیں جانا چاہتی اور میرا مالک مجھے صبر عطاء کیے ہوئے ہے۔۔۔۔ ۔

شاید جس دن میں نے یہ دعا کرنی چھوڑ دی تو میں اک بار پھر برُی طرح ٹوٹ جاؤں گی اور خدا نہ کرے کہ اب ایسا دن میری زندگی میں پھر آئے

"- میں تو انسان ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ نہیں سمجھ سکتی ۔۔۔ ۔

آپکی مصلحت

آپ تو میرے اللہ ہیں ناں ۔۔۔۔۔ ۔

میری مشکلیں آسان کردیں ۔۔۔۔۔۔ ۔

زمان شاہ ایک لڑکی نکاح کرتے وقت اپنی پوری زندگی مرد کے نام کر دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ مرد کی غلامی میں آ جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

میں نے تم سے اتنی محبت کی ہے کہ مجھے خود سے نفرت ہونے لگی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

حورین کیمبرج یونیورسٹی کی راہداریوں سے گزر رہی تھی لیکن وہ آج بھی خود سے جنگ لڑ رہی تھی ۔۔۔۔۔ ۔

***

چھ سال بعد

شیشے کی کھڑکی کے پاس کھڑی ہاتھ میںکافی کا مگ پکڑے وہ باہر کا دلکش منظر دیکھ رہی تھی

باہر آج موسم کافی اچھا تھا یا شاید آج اس کے دل کو ہر چیز اچھی لگ رہی تھی

سڑکوں پر پڑی برف پگھل رہی تھی آج ہلکی دھوپ بھی تھی

یہ فطرت ہے کہ اگر انسان کے اندر کا موسم اچھا ہو تو اسے ہر موسم اچھا لگ رہا تھا

ڈارک بلو کلر کی گیٹوں سے تھوڑی اوپر تک آتی شرٹ اور لائٹ براؤن کلر کا ٹراؤزر اور سر پر بلو کلر کا ہی سٹولر لیے وہ اس حسین منظر کا دلکش منظر لگ رہی تھی

آج اس کے چہرے پر ایسی مسکراہٹ تھی کہ کوئی ایک بار اسے دیکھتا تو دل ہی دل میں اس کی نظر اتارتا

وہ ابھی ہی اپنی convocation ceremonyسے واپس لوٹی تھی

آج اس کی زندگی کا سب سے بڑا دن تھا

کافی کے سپ لیتے ہوئے وہ اب اپنے ماضی میں کھو چلی تھی

"حور ین یو نو واٹ ۔۔۔۔ ۔ ایم سو اکسائیٹڈ ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں سکالر شپ پہ ایڈیشن مل گیا واؤ یار ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔

پارٹی تو بنتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

ندا چہکتی ہوئی کہہ رہی تھی

آج تو حورین کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی اس کا خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا تھا

"صحیح کہہ رہی ہے ندا آپی آپ ۔۔۔۔۔۔ ۔ پارٹی تو بنتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لو یو آ لاٹ آپی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

رامین بھی خوشی سے حورین کے گلے لگی تھی

" چلو نا حورین آج ہم تینوں باہر گھومنے چلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"

ندا نے فورا پلان بنایا

"نہیں یار آج نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ میری طبیعت نہیں ٹھیک آج بلکل بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"کیا ہوا حورین بچے ۔۔ ۔ ؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا طبیعت کو ؟؟؟؟؟۔۔۔۔ ۔ "

مرین بیگم نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے کہا کیونکہ وہ حورین کی بات سن چکی تھیں

"کچھ نہیں آنٹی بس ویسے ہی کچھ دنوں سے تھکاوٹ سی رہتی ہے ہر وقت۔۔۔۔ ۔ ویکنس ہے مے بی ۔۔۔۔۔ ۔ یو ڈونٹ وری ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین نے ان کو فکر مند ہوتے دیکھ کہا

"دیکھا میں کہتی ہوں نا آپ کو ۔۔۔۔ ۔ دیکھا کیا حال بنایا ہوا ہے آپ نے اپنا ۔۔۔۔۔۔ ۔ کھاتی پیتی تو کچھ ہو نہیں آپ ۔۔۔۔۔ ۔ پھر ویکنس تو ہو گی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

مرین بیگم اس کا ماتھا چھوتے فکر مندی سے گویا ہوئیں

"آنٹی میں ٹھیک ہوں پلیز آپ فکر نہیں کریں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

مرین بیگم کی فکر مندی دیکھ حورین کی آنکھیں بھر رہیں تھیں

دنیا اچھے لوگوں کی وجہ سے ہی قائم ہے

"ہاں پتہ ہے مجھے جتنا آپ ٹھیک ہو ۔۔۔۔ ۔ چلو اٹھو آج میں آپ کی ایک نہیں سنوں گی ۔۔۔۔۔ ۔ چلو شاباش ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔"

"اس کی کیا ضرورت ہے آنٹی ۔۔۔۔۔ ۔ میں ٹھیک ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

" حورین ماما بلکل ٹھیک کہہ رہیں ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ تم بہت زیادہ ویک ہو گئی ہو۔۔۔۔۔ ۔ "

کافی دیر سے خاموش بیٹھی ندا بولی

"ہاں بیٹا چلو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

یہ کہہ کر مرین بیگم نے حورین کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے لیے ہاسپٹل چلی گئی

***

وہ جب سے ہاسپٹل سے آئی تھی ایسے ہی سٹل خاموش بیٹھی تھی

ڈاکٹر کے الفاظ اس کے کانوں میں اب تک گونج رہے تھے

"...... she is expecting "

"حور ین ۔۔۔۔۔۔ ۔"

مرین بیگم پچھلے دو گھنٹے سے اس کے پاس بیٹھیں تھیں لیکن حورین ہاسپٹل سے آنے کے بعد بلکل خاموش سی ہو گئی تھی

آخر کار انہوں نے اسے مخاطب کر ہی لیا

" میری ابھی اوربھی آزمائش ہے آنٹی ۔۔۔۔۔ ۔ "

ٹرانس کیفیت میں حورین بولی تھی

"ہمت رکھو بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ اللہ کے کام ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ انسان بے بس ہے مالک کے آگے ۔۔۔۔۔ ۔"

"آنٹی میں اس شخص کو بھولنا چاہتی ہوں پھر یہ سب ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"خدا بہتر جانتا ہے بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔ جس روح نے دنیا میں آیا ہے وہ تو آ کر رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"میں اس شخص کی ہر نشانی ہر چیز کو اپنی زندگی سے ختم کردینا چاہتی تھی پھر یہ بچہ ۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ یہ کیا ہو گیا آنٹی ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"

"حور ین بیٹا صبر رکھو اللہ بہتر اسباب بنائے گے ۔۔۔۔۔ ۔ تم فکر نہیں کرو بس اپنا اپنی صحت کا خیال رکھو ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور پریشانی لینی چھوڑ دو یہ آپ کی صحت کے لئے آپ کے بچے کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ خوش خوش رہو بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"میں ان کو کبھی معاف نہیں کروں گی آنٹی کبھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ روتے ہوئے ان کے گلے لگ گئی تھی

***

وہ حقیقت کو بہت مشکل سے تسلیم کر پائی تھی

یہ خبر سن کر وہ شروع میں تو کافی گم سم ہو گئی تھی لیکن پھر آہستہ آہستہ وہ زندگی کی طرف لوٹنے لگی

شاید یہ بچہ اب اس کے جینے کی وجہ بن چکا تھا

اس دوران وہ باقاعدگی سے یونیورسٹی جاتی تھی

سب اس کا ہر طرح سے خیال رکھتے تھے

رامین اور ندا تو ہر وقت اس کے آگے پیچھے گھومتی ہر طرح سے اس کا خیال رکھتی تھیں

چند ماہ بعد اس نے ایک شہزادوں جیسے بیٹے کو جنم دیا تھا

بچے کے آنے سے ان سب کی زندگی میں جیسے بہار آ گئی

آصف صاحب اور مرین بیگم تو بے انتہا خوش تھے لیکن انہیں بس حورین کی طرف سے بہت دکھ ہوتا کہ ابھی اتنی کم عمر میں بچے کا ساتھ اور نا ہی شوہر موجود ہے ۔۔۔۔۔ ۔

ندا اور رامین تو اس چھوٹے سے شہزادے کو ہر وقت اپنی گود میں رکھتیں بلکہ حورین سے زیادہ وہ دونوں اس کا ہر کام کرتیں اسے اپنے سینے سے لگا کر رکھتیں

حورین بھی وقت کے ساتھ ساتھ کافی مضبوط ہو گئی تھی

لیکن پھر بھی اکثر ماضی کو یاد کر کے اس کی آنکھوں سے آبشار بہنے لگتے

اور اتنا کہتی

"میں آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔۔۔۔۔ ۔ کبھی نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کی روٹین کافی سخت تھی اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی پڑھائی بھی کرتی تھی

اس یف روٹین میں سب اس کا ساتھ دیتے

وقت کے ساتھ ساتھ وہ کافی بہادر ہو گئی تھی لیکن اسے آج بھی ایک ڈر تھا وہ تھا زمان کا ڈر

اور یہ خیال آتے ہی اس کو زمان سے خوف آتا اسی طرح چھ سال بعد بھی اسے زمان کی وحشت یاد آئی تو اسے پسینے آنے لگتے

" اگر انہیں پتہ چل گیا کہ میں نے ان کے بیٹے سے ان کو اتنے سال دور رکھا تو ۔۔۔۔ ۔ ۔ میرا بچہ مجھ سے چھین لیں گے وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ مار دیں گے مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ "

ماضی کی یادوں سے وہ حال میں آئی تھی لیکن اس کے ماتھے سے اتنی سردی میں بھی پسینے کے قطرے گرنے لگے

"آنی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وئیر از مائی مام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ پریشان کھڑی تھی کہ کچھ آوازوں نے اسے اپنی طرف متوجہ کیا اور جس کی آواز اسے سنائی دی تھی وہ اس کی زندگی کی امید تھی یہ وہ آواز تھی جسے سن کر اس کے ہر زخم کا مداوا ہو جاتا تھا

وہ چاہے جتنی بھی اداس ہوتی اس آواز کو سن کر اس کے چہرے پر ایک خاص مسکراہٹ آ جاتی تھی

"عرش ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ کافی کا مگ رکھ چکی تھی اور دروازے کی جانب بڑھی تھی لیکن ایک پانچ چھ سالہ بچہ جو ہاتھ میں رزلٹ کارڈ پکڑے بھاگتا ہوا اندر آیا اور حورین کے گلے لگ گیا

"لو یو مام ۔۔۔۔۔ ۔"

حورین کے دونوں گالوں پر کس کر کے وہ بولا

حورین اس کے انداز پر مسکرائی

"لو یو ٹو پرنس ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اب حورین نے بھی اس کی دونوں گالوں پر بوسا دیا

اور عرش کو بغور دیکھنے لگی

،وہ بلکل اپنے باپ کے جیسا دکھائی دیتا تھا آنکھیں ناک ہونٹ بال

لیکن پلکیں حورین کی طرح گھنی تھیں اور چہرے پر بلا کی معصومیت بھی حورین کی طرح تھی

"تمہاری معصومیت بھی میرا دل نہیں پگھلا سکتی حورین ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

کئی سال پہلے بولے گئے زمان کے الفاظ آج بھی اسے یاد تھے اس کی آنکھوں میں پانی بھرنے لگا

"واٹ ہیپنڈ مام ۔۔۔۔؟ ؟

وائی آر یو سو ایسڈ ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟۔۔۔۔ ۔"

عرش نے حورین کا چہرہ اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے تھاما اور پوچھنے لگا

"نتھنگ مائی سن ۔۔۔۔۔ ۔"

حورین نے اس کے دونوں ہاتھوں کو تھاما اور باری باری بوسے دیے

"مام پلیز لک دس ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے رزلٹ کارڈ حورین کے آگے کیا لیکن حورین نے کارڈ لے کر سائیڈ پر رکھ دیا اور عرش کو گلے لگا لیا

"ایم پراؤڈ آف یو میری جان ۔۔۔۔۔ ۔"

"ایم آل سو پراؤڈ آف یو موم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش نے بھی حورین سے کہا

"یس ہوئی پراؤڈ آف یو حورین ۔۔۔۔۔ ۔"

"آپ نے سر فخر سے بلند کر دیا ہمارا ۔۔۔۔۔ ۔ لک ایٹ ہر آل آف یو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لڑکی کو ایسے مضبوط ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھو بیٹے کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ حورین نے نا صرف اپنی پڑھائی پو ری کی بلکہ بہت اچھے گریڈز حاصل کیے اور ساتھ ساتھ آفس کے کام بھی کر رہی تھی

ایم۔ پراؤڈ آف یو حورین بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

آصف صاحب کے ساتھ مرین بیگم اور ندا ، رامین بھی تھیں

"نظر نہ لگے ماشااللہ ۔۔۔۔ ۔ "

مرین بیگم نے دونوں کو باری باری سر پر بوسا دیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.