Chapter 13: باب 13

تم اور رامین ان کے ساتھ چلی جانا میں نے بات کی ہے ان سے۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے اور رامین کے اکاؤنٹ میں پیسے ہیں کافی۔۔۔۔ ۔

تم دونوں کو وہاں کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔۔۔۔۔ ۔ پلیز بیٹا صرف اپنی ہی نہیں رامین کی بھی زندگی بچا لو

***

یہ دنیا بہت ظالم ہے حورین ۔۔۔۔۔ ۔ رامین کی مجھے بہت فکر ہے ۔۔۔۔ ۔"

حورین ان کی باتوں کو بہت غور سے سن رہی تھی وہ خود زمان سے دور ہونا چاہتی تھی اور اسے اب رامین کی بھی بہت فکر ہونے لگی

***

وہ جب حورین کو تڑپتا سسکتا چھوڑ کر حویلی سے نکلا تو اس وقت پوری طرح اجالا ہو چکا تھا

گاڑی ڈرائیور کرتے ہوئے بھی گزشتہ رات کے مناظر بار بار اس کی آنکھوں کے سامنے آ رہے تھے

ہر بار کی طرح گزشتہ رات کو بھی اس نے حورین کو پہلے سے زیادہ اذیت دی تھی

وہ نہ اس پر ہاتھ اٹھانا چاہتا تھا اور نہ کوئی اذیت دینا چاہتا تھا اسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

لیکن حورین کی باتوں نے اس کے غصے اور جنون کو ہوا دی تھی

ابھی بھی وہ اسے اسی طرح اذیت میں چھوڑ کر حویلی سے چلا گیاتھا

لیکن اس دفعہ وہ خود بھی اذیت سے گزر رہا تھا

بار بار اس کا دھیان حورین کی طرف جا رہا تھا اور اسے پچھتاوا ہو رہا تھا

وہ سمجھ سکتا تھا حورین اس وقت کس ذہنی اذیت سے گزر رہی تھی اسی لیے اتنا کچھ بول گئی تھی

اسے سمجھنے کے بجائے وہ غصے سے پاگل ہو گیا اور پھر سے وحشی بن گیا تھا

اس کی گاڑی کا رخ شہر سے باہر تھا لیکن اس کا موبائل مسلسل بج رہا تھا

لیکن اس نے آخر تنگ آکر موبائل ہی آف کر دیا

***

زمان اس دن کا گیا چار دن بعد حویلی واپس آیا تھا

لیکن یہاں پہنچ کر اسے جو خبر ملی تھی اس کے اب اس کا رخ اپنی ماں کے کمرے کی طرف تھا

اسے کسی صورت یہ بات چین نہیں دے رہی تھی کہ حورین حویلی میں موجود نہیں ہے

"ماما آپ نے حورین کو میری اجازت کے بغیر کیسے کہیں بھیج دیا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

ان سے مل کر اس نے پہلا سوال یہی پوچھا

"پہلی بات ۔۔۔۔۔ ۔ ماں میں تمہاری ہوں ۔۔۔ ۔ تم میرے باپ نہیں ہو اس لیے میں تمہارے آگے جواب دہ نہیں ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ اور دوسری بات ۔۔۔۔۔ ۔ وہ اپنے ماں باپ کے گھر گئی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اسی لیے اتنا شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

پاکیزہ نے ایک نظر بھی زمان کو دیکھنا گوارا نہ کیا تھا اور ہاتھوں میں پکڑی تسبیح کو چوم کر سائیڈ ٹیبل پر رکھتی وہ بولیں تھیں

جبکہ اپنی شفیق ماں کا یہ لہجہ اسے ڈرا گیا تھا

"ماما میں تو بس پوچھ ر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ ابھی بات کر ہی رہا تھا کہ پاکیزہ شاہ نے اسے ہاتھ کے اشارے سے کچھ بھی کہنے سے روکا

" اس معصوم پر ابھی کو اور ظلم کرنا ہے تمہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ جو اتنے بے چین ہو رہے ہوئی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

پاکیزہ شاہ کی بات پر زمان کا رنگ فق سے اڑ گیا

اپنی ماں کے اس انداز سے وہ باخوبی اندازہ لگا سکتا تھا کہ ان کو سب پتہ چل چکا ہے

حورین یہ تم نے ٹھیک نہیں کیا ۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں ماما کو کچھ بھی نہیں بتانا چاہیے تھا

اسے بے اختیار حورین پر غصہ آیا تھا

"ماما ۔۔۔ ۔"

"مت کہو زمان مجھے ماں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تم نے میرا مان توڑ دیا ۔۔۔۔۔ ۔ وہ مان جو مجھے میرے بیٹے پر تھا

***

وہ یقین جو مجھے اپنی تربیت پر تھا ۔۔۔۔ ۔ شرمندہ کر دیا تم نے مجھے حورین کے سامنے ۔ ۔۔۔۔ ۔ آنکھیں ملانے کے قابل نہیں چھوڑا تم نے مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ کیوں زمان کیوں کیا اتنے سنگدل اتنے ظالم بن گئے تم ۔۔۔۔۔ ۔ "

ان کی آواز ان کا ٹوٹا ہوا لہجہ زمان کو زمین میں گاڑ رہا تھا

وہ سر جھکائے ان کے سامنے بیٹھا تھا

لیکن اس دفعہ اس کا سر احترام میں نہیں بلکہ شرمندگی سے جھکا تھا

"انتقام لینے میں اتنے اندھے ہو گئے تھے تم ۔۔۔۔ ۔ اس بات تک کو فراموش کر بیٹھے کہگ جسے اپنے انتقام کی آ میں چلا رہے ہو وہ بھی بیہ کی طرح بے قصور ہے ۔۔۔۔۔ ۔

اگر خدا حساب لینے پر آیا تو کیسے بچو گے ۔۔۔۔ ۔ "

"اتنے سب کے بعد تم سے امید تو نہیں کرنی چاہیے لیکن پھر بھی کہوں گی۔ ۔۔۔۔ ۔ حورین کو فلحال اس کے حال پر چھوڑ دو ۔۔۔۔۔ ۔ رہنے دو اسے کچھ دن یہاں سے دور ۔۔۔۔۔ ۔"

"لیکن ماما ۔۔۔۔ ۔ "

"یہ دیکھو بندھے ہوئے ہاتھ میرے ۔۔۔۔۔ ۔ بخش دو اس بچی کو ۔۔۔۔ ۔ مت اور گناہ کماؤ ۔۔۔۔۔ ۔ "

اس سے پہلے زمان کچھ کہتا پاکیزہ شاہ نے اس کے آگے ہاتھ جوڑ دیے

"پلیز ماما ۔۔۔۔۔ ۔"

ان کے ہاتھوں کو تھام کر زمان نے دکھ سے پکارا

***

"ہمارے معاشرے میں ہر روز ہزاروں لڑکیوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔

روز کتنی ہی لڑکیاں حوس کا نشانہ بنتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔

کئی ایسی ہیں جن کے ساتھ جسمانی تشدد ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔

کئی شوہروں کی بے وفائی برداشت کر رہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔

کئی اپنے شوہروں کی مار پیٹ سہہ رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔

لیکن پھر بھی سب ویسے ہی چلتا رہتا ہے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔۔ ۔

نہ کچھ بدلا ہے کبھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ زندگی اپنے معمول کے مطابق چلتی رہتی ہے

کیونکہ ہمارے معاشرے میں عورت کے ساتھ ظلم ایک عام سی بات ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک معمولی سا فعل سمجھا جاتا ہے

"زمان شاہ تم نے مجھے برباد کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا تم نے ۔۔۔۔۔۔ ۔

میرے خواب ۔۔۔۔۔۔ ۔ میری خوشیاں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میری معصومیت ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میری ماں

***

مم میرا بچہ بھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سب کچھ زمان شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سب کچھ چھین لیا تم نے ۔۔۔۔۔۔ ۔

مار دیا مجھے تم نے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مار دیا زمان ۔۔۔۔۔۔ ۔

میرا دل کر رہا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کوئی میرے جسم کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن میری موت پھر بھی واقع نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور میں اس اذیت کو محسوس کرتی رہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیوں کہ میں تم سے محبت کرنے کی خود کو سزا دینا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

کیوں کہ تم سے محبت میرا سب سے بڑا جرم تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔

میں نے تم سے اتنی محبت کی ہے کہ مجھے خود سے نفرت ہونے لگی ہے زمان شاہ

***

میں اتنی بے بس ہوں کہ تمہارے لیے بد دعا بھی نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

لیکن ۔۔۔۔۔۔ ۔

جس دن تمہارے نام سے میری آنکھوں سے آنسو بہنا بند ہو گئے اس دن معاف بھی کر دوں گی تمہیں

***

لیکن میں تمہیں زندگی میں اب کبھی نہیں دیکھنا چاہتی ۔۔۔۔۔ ۔

دعا ہے خدا سے کہ اب ہمارا کبھی سامنا نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ اور رامین ائیر پورٹ پہنچ چکیں تھیں

کچھ ہی دیر میں ان کی فلائٹ تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بہت دور جا رہی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ زمان شاہ سے ۔۔۔۔۔ ۔ اس کے ظلموں سے ۔۔۔۔ ۔

***

"جب ماما نے تجھے بلایا تھا اس وقت مجھے نہیں بتا سکتا تھا تو ۔۔۔۔۔۔ ۔"

تھانے پہنچ کر سب سے پہلے اس نے علی کو اپنے آفس میں بلایا تھا

"کیا مطلب ۔۔۔۔۔ ۔ زمان صاحب ۔۔۔۔۔ ۔ ذرا اپنا موبائل چیک کریں ۔۔۔۔۔۔ ۔ کوئی ہزار بار کال کی تھی میں نے آپ کو ۔۔۔۔۔ ۔

لیکن تم کب کسی کو خاطر میں لاتے ہو بس اپنی مرضی کرتے ہو اب پانچ دن بعد تشریف لا رہے ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔

لیکن کوئی پریشانی نہیں چہرے پر اگر یہی حرکت ہم میں سے کوئی کرتا بتائے بغیر چھٹی پر رہتے تو اس وقت یہاں نظر نہ آ رہے ہوتے لیکن نہیں بھئی آپ تو ایس پی زمان شاہ ہو اور ڈی ایس پی سر کے بھی فیورٹ ۔۔۔۔۔ ۔

"اچھا اچھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ختم کر اس بات کو ۔۔۔۔۔ ۔ اور ایک کام کر سلمان کے گھر پر نظر رکھ ۔۔۔۔۔ ۔ کون آ رہا ہے کون جا رہا ہے ۔۔۔ ۔ گھر کے اندر کیا ہو رہا ہے سب پتہ لگا ۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے علی کو مزید کچھ کہنے سے روکا اور گویا ہوا

"زمان پلیز یار بس کر جا اب ۔۔۔۔۔ ۔ چھوڑ دے سلمان کا پیچھا اب ۔۔۔۔۔ ۔

بھابھی کے ساتھ اپنے رشتے کو وقت دے ۔۔۔۔ ۔

پتہ ہے مجھے اتنا شوق تھا بھابھی سے ملنے کا لیکن ان کو دیکھ کر دکھ ہوا مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ شوہر اور باپ کے بیچ پس وہ رہیں ہیں

بے چاری سہمی ہوئی تھی اس دن ۔۔۔۔۔ ۔

رحم کر ان پر ۔۔۔۔۔ ۔"

علی کی آنکھوں کے سامنے حورین کا سہما ہوا چہرہ آیا تھا

"اچھا یار چھوڑ اسے جو کہا ہے بس وہ کر ۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کے ذکر پر زمان بے چین ہوا تھا

اور اس کی یہ بے چینی علی کی آنکھوں سے چھپ نہ سکی

***

"ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ تین دن سے نہ کوئی گھر میں داخل ہوا ہے اور نہ کوئی باہر گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

جب علی کو سلمان کے گھر کی یہ اپ ڈیٹ ملی تو وہ فورا زمان کے پاس آیا

"ایسا ہی ہے زمان ۔۔۔۔ ۔ "

زمان کے چلانے پر علی نے بات کی تصدیق کی

"تو تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ ؟"

زمان اب اپنی چیئر سے اٹھ چکا تھا

"کہاں جا رہے ہو ۔۔۔۔۔ ۔"

علی نے زمان کی بات کو نظر انداز کر کے پوچھا

"سلمان کے گھر ۔۔۔۔۔ ۔ "

باہر نکلتے ہوئے زمان نے مختصر جواب دیا

"میں بھی ساتھ آؤں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

علی کو فکر ہوئی تھی کہ زمان پھر غصے میں کچھ غلط نہ کر دے اس لیے اس کے پیچھے باہر کی جانب بڑھا

***

سلمان کے گھر کے سامنے گاڑی روک کر زمان بھاگتے ہوئے اندر کی طرف بڑھا

جبکہ علی اس کے پیچھے ہی تھا

"حور ین ۔۔۔۔۔۔ ۔ حورین ۔۔۔۔ ۔"

گھر کے اندر داخل ہو کر وہ چلاتا ہوا حورین کو پکارنے لگا

"جا چکی ہے وہ زمان شاہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ تم سے دور ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

کسی کمرے سے نکل کر سلمان باہر آیا تھا جبکہ اس کے منہ سے نکلے الفاظ زمان کی سماعتوں پر ہتھوڑے کی مانند لگے

"بکواس بند کرو اپنی سلمان نہیں تو وہ کروں گا کہ پچھتاؤ گے بعد میں ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے آگے بڑھ کر اس کا گریبان پکڑ لیا

"اب مجھے کوئی پچھتاوا نہیں زمان شاہ ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان نے سلمان کی باتوں کو نظر انداز کر کے اس کا گریبان چھوڑا اور گھر میں ایک ایک کمرے کا دروازہ کھول کر حورین کو پکارتے ہوئے ڈھونڈنے لگا

جبکہ علی کو سامنے والی وال پر لگی کچھ تصویروں نے چونکا دیا

"یہ تو وہی لڑکی ہے ۔۔۔۔ ۔"

زمان ایک بار پھر سلمان کی طرف بڑھا اور اس کا گریبان پکڑ لیا

"کہاں ہے حورین ۔۔۔۔۔۔ ؟ "

"یہ کیا زمان شاہ ۔۔۔۔۔ ۔ جن آنکھوں میں ہمیشہ دہشت ہوتی تھی آج انہیں آنکھوں میں ڈر ہے

۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیا میرے سامنے کھڑا شخص زمان شاہ ہی ہے ۔۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان کی بے چینی دیکھ کر سلمان کے چہرے پر ایک چمک آئی تھی

اسی لیے بے خوف ہو کر بولا

"یو شٹ اپ ۔۔۔۔۔ ۔ اور سیدھی طرح بتاؤ حورین کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

زمان ایک بار پھر دھا ڈا تھا

"کبھی نہیں بتاؤ گا چاہے کچھ بھی کر لو تم ۔۔۔۔۔ ۔"

"تم سیدھی طرح بتاؤ گے یا میں اپنے طریقے سے پوچھوں ۔۔۔۔۔ ۔"

"نہیں بتاؤ گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"علی لے جاؤ اسے اور وہ حشر کرو اس کا کہ بس اس کے منہ سے سچ ہی نکلے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

زمان نے سلمان کو علی کی جانب دھکا دیا

علی نے سلمان کو پکڑا اور آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا وہاں سے چلا گیا جبکہ اس کا دل اس وقت ایک انکشاف ہونے پر افسردہ ہو گیا تھا

وہ لڑکی جو علی کے دل میں نقش ہو چکی تھی جسے پہلی ملاقات سے ہی علی نہ بھولا تھا

جس کے دوبارہ ملنے کی اس نے خواہش کی تھی لیکن وہ شاید اب بہت دور تھی اس سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"نہیں حورین تم اتنی بڑی جرآت نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔ ۔ تم نے بہت غلط قدم اٹھایا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ اس کی سزا تمہیں ضرور ملے گی ۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں کیا لگتا ہے تم مجھ سے زمان شاہ کی پہنچ سے دور چلی جاؤ گی

۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کبھی نہیں بلکل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

علی اور سلمان کے جانے کے بعد زمان خود سے ہمکلام تھا

***

تھانے جانے کے راستے میں ہی سلمان کی شدید طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسے فورا ہسپتال لے جایا گیا

ہسپتال پہنچ کر پتہ چلا کہ سلمان کو فالج کا اٹیک ہوا ہے اسی وجہ سے سلمان کا پورا جسم بے حرکت ہو گیا ہے

جب علی نے زمان کو سلمان کی حالت کا بتایا تو زمان نے علی کو سلمان کو ہسپتال میں رکھنے کا کہا

زمان کو اب سلمان سے حورین کے بارے میں بتانے کی امید نہیں تھی کیونکہ سلمان کی حالت ایسی نہیں تھی کہ اس پر تشدد کرکے کچھ پوچھا جا سکے

اسی لئے زمان اب خود ہی حورین کو ہر جگہ تلاش کرنے لگا

***

"زمان ۔۔۔۔۔۔ ۔ حورین کا کچھ پتہ لگا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟

وہ تھانے سے آنے کے بعد سیدھا پاکیزہ شاہ کے کمرے میں آیا تھا

دو مہینے ہو گئے تھے وہ ہر جگہ حورین کو ڈھونڈ رہا تھا لیکن جانے وہ کہاں چلی گئی تھی کچھ پتہ نہیں چل پا رہا تھا

"نہیں ماما ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے ان کی گود میں سر رکھ دیا اور مایوسی سے جواب دیا

"ہمممم پریشان مت ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مل جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

انہوں نے اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر اسے تسلی دی

"میں بہت برا ہوں ماما ۔۔۔۔۔۔ ۔ بہت گناہ گار ہوں میں ۔۔۔۔ ۔

وہ اسی لیے چھوڑ کر چلی گئی مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور آپ بھی مجھ سے ناراض ہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

زمان نے ان کے ہاتھوں کو تھام کر پوچھا

"اولاد جتنی بھی غلطیاں کر لے لیکن ماں اولاد سے ناراض نہیں رہ سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ماں کا دلا پنی اولاد کے لئے ہر وقت پریشان رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تم اگر اپنی غلطیوں اور گناہوں کا اعتراف کر رہے ہو تو اچھی بات ہے ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن جس کے ساتھ ذیادتی کی ہے اگر اس سے معافی مانگو گے تبھی خدا بھی معاف کرے گا ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ زمان کے چہرے کو بغور دیکھ رہیں تھیں جیسے اس کا چہرہ پڑھ رہیں ہوں

"میں مانتا ہوں ماما مجھ سے ظلم ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ گناہ ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ تبھی تو سزا مل رہی ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سکون نہیں ملتا مجھے بلکل ماں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ آج اپنی ماں کے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف کر رہا تھا اس کے چہرے سے بے سکونی چھلک رہی تھی

"جب کوئی آپ کی وجہ سے بے سکون ہو تو آپ خود کیسے سکون سے رہ سکتے ہو ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان کے بالوں میں انگلیاں چلاتے وہ بولیں تھیں

"میں اس کے ساتھ ظلم نہیں کرنا چاہتا تھا ماما ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن میرے غصے اور انتقام نے سب بر باد کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ چھوڑ کر چلی گئی مجھے ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ دو مہینوں سے پاگلوں کی طرح حورین کو ڈھونڈ رہا تھا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا سلمان کی ساری باڈی اٹیک کی وجہ سے ناکارہ ہو گئی تھی یہاں تک کہ وہ بول تک نہیں سکتا تھا

ان دو مہینوں میں ایسا کوئی پل نہ تھا جب زمان شاہ کو حورین کی یاد نہ آئی ہو

"مرد کو خُدا نے بے حد مضبوط بنایا ہے زمان ۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کے اُسے ایک شوہر کے روپ میں مجازی خُدا کا رتبہ دے دیا ۔۔۔۔۔۔ ۔

خدا اپنے آپ میں بہت بھاری لفظ ہے اور بہت کم مرد ہوتے ہیں جو اس لفظ کو سنبھال پاتے ہیںت اگر تم اسکو عز نہ دو گے جس کے مجازی خدا ہو تو کیا وہ تمہیں کبھی مجازی خُدا ماننے پہ آمادہ ہو گی؟ ؟؟ ؟

یا ہر بنت حوا کو رسوا کر کے خدا ہونے کی طاقت آزماؤ گے؟

خُدا کی قسم اگر تم ایک عورت کو عزت نہیں دے سکتے تو تمُ مجازی خدا تو کیا مرد کہلانے کے بھی لائق نہیں

***

کہ مرد تو محافظ ہوتا ہے ،عورت کا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"تم نے ایک عورت پر جبر کیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اپنے مرد ہونے کا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ طاقت ور ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے

***

"•بیٹا جب کسی بے قصور کے ساتھ ظلم ہوتا ہے اور وہ مسکرا کر یہ کہتا ہے کہ میں نے یہ معا ملہ اللہ کے سپرد کیا

***

تو یقین مانو فرش سے لے کر عرش تک ہر چیز لرز جاتی ہے اور وہ آہ ساتویں آسمان تک پہنچ جاتی ہے

جب معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا جائے تو ظالم بچ نہیں پاتا وہ رحمان اور رحیم تو ہے مگر کیا تم نے نہیں سنا ؟ " وہ ذوالجلال بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ بول رہیں تھیں اور زمان کا دل ڈوبتا جا رہا تھا اس کا چہرہ آنسوؤں سے بھیگ رہا تھا

پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو اس طرح بچوں کی طرح روتے ہوئے دیکھ رہیں تھیں زمان کو دیکھ کر ان کا خود کا دل بھی رو رہا تھا لیکن ابھی انہوں نے اپنے بیٹے کی اصلاح کرنی تھی

اس کو سیدھی راہ دیکھ انی تھی

"ماما میں نے اپنی اولاد کا بھی قتل کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں جانتا بھی تھا کہ وہ میرے بچے کی ماں بننے والی ہے پھر بھی وہ وہ ظلم کیے اس پر کے بیان بھی نہیں کر سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

خدا کبھی معاف نہیں کرے گا مجھے ۔۔۔۔ ۔ بہت گناہ گار ہوں میں ۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ چھوٹے بچے کی طرح رو رہا تھا اس وقت وہ خود کو دنیا کا سب سے گناہ گار شخص تصور کر رہا تھا

"- کوئی بھی انسان کتنا بھی گناہ گار کیوں نا ہو ۔۔۔۔۔ ۔

ربّ العالمین اس کیلئے دعا کا وسیلہ اور توبہ کا راستہ کبھی بند نہیں کرتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کی ٹوٹی حالت پر اب کے انہوں نے اس کے ماتھے پر بوسا دیا اور تسلی دی

" کیا سچ میں ماما میں اس قابل ہوں کہ مجھے معاف کیا جائے۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟ "

وہ خود بھی نہیں جان پایا کہ یہ سوال اس نے ان سے کیا ہے یا اپنےآپ سے ۔۔۔۔۔۔ ۔

جبکہ زمان کی بات پر وہ تڑپ گئیں

"تم اس رحیم کے در پر جا کر تو دیکھو ۔۔۔۔۔ ۔ یہ آنسو اس کےدر پر بہا کر تو دیکھو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ ایک امید سے بولیں تھیں

***

آصف صاحب ایک شریف اور رحم دل انسان تھے ان کی بیوی بھی بہت اچھی خاتون تھیں ان کی صرف ایک ہی بیٹی تھی

وہ سلمان شاہ کو پچھلے تین سال سے جانتے تھے جس دوران ان کی اچھی خاصی دوستی ہو گئی تھی پھر ان کی بیٹی ندا اور حورین کی دوستی کی وجہ سے بھی خاص آنا جانا تھا

جب سلمان شاہ نے انہیں اپنی پریشانی بتائی زمان اور حورین کا بتایا اور کہا کہ وہ زمان سے اپنی بیٹی کو چھوڑ انا چاہتے ہیں اور اپنی بیٹیوں کو پاکستان سے بہت دور بھیجنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اکیلے انجان ملک میں کیسے رہیں گی

تبھی آصف صاحب نے ان کو تسلی دی اور کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ اب روڈ شفٹ ہو رہے ہیں تو بہتر ہو گا تم دونوں بچیوں کے ساتھ ہمارے ساتھ شفٹ ہو جاؤ

تا کہ زمان بھی ان تک نہ پہنچ سکے

لیکن سلمان نے انہیں کہا کہ وہ حورین اور رامین کو اپنے ساتھ لے جائیں لیکن وہ نہیں جانا چاہتے

آصف صاحب نے سلمان کو بہت بار ساتھ چلنے کا کہا لیکن سلمان نے جانے سے منا کر دیا کیو نکہ وہ رامین اور حورین سے اب کبھی نظریں نہیں ملا سکتے تھے آج ان کی بیٹیوں کو در بدر صرف اپنے باپ کی وجہ سے ہونا پڑ رہا تھا

وہ وہی رہ کر خود کو سزا دینا چاہتے تھے

کیونکہ انہیں بار بار حورین کا وہ ویران چہرہ یاد آیا تھا اتنی کم عمر میں ان کی بیٹی نے کتنا ظلم سہا تھا

حورین کو راضی کر کے انہوں نے اگلے دن ہی رامین اور حورین کو ایک ہوٹل میں شفٹ کیا کیونکہ انہیں پتہ تھا زمان کبھی بھی حورین کو لینے آ سکتا ہے

تقریبا ایک ہفتے بعد ہی حورین اور رامین آصف صاحب کی فیملی کے ساتھ پاکستان سے بہت دور چلیں گئیں

***

لندن

اسے یہاں کی فضا میں سانس لیتے دو مہینے ہو گئے تھے

لیکن وہ زیادہ کسی سے بات نہیں کرتی تھی بس کمرے میں بند رہتی تھی

آصف صاحب اور مرین بیگم بہت شفیق اور رحم دل تھے

وہ حورین اور رامین کو اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے تھے

ندا بھی اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ رہنے پر بہت خوش تھی لیکن حورین کی حالت دیکھ کر اسے بہت دکھ ہوتا تھا

ندا ، رامین اور مرین بیگم بلکہ آصف صاحب بھی حورین کو ہر طرح سے ہنسانے کی خوش کرنے کی کوشش کرتے لیکن حورین تو جیسے زندگی سے بہت دور چلی گئی تھی

مسکرانا تو جیسے بھول گئی تھی

ندا ، رامین اور حورین ایک ہی کمرے میں رہتی تھیں کہنے کو تو تینوں کے کمرے الگ تھے لیکن حورین کی وجہ سے ندا اور رامین اسے کبھی اکیلا نہیں چھوڑتیں تھیں

حورین کی یہ حالت تھی کہ وہ بیٹھے بیٹھے ڈر جاتی تھی رونے لگتی تھی اکثر رات کو سو تے سوتے اٹھ جاتی تھی اور رونے لگتی تھی

وقت بڑا بے رحم ہوتا ہے۔۔۔ ۔ دکھ دیتے وقت عمر نہیں دیکھتا۔۔۔ ۔ کبھی کبھی کچی عمروں میں

بھی۔۔۔۔ زمانے کی تکلیفوں سے اچھی طرح روشناس کروا دیتا ہے ۔۔ ۔!!

اور حورین نے بھی سولہ سال کی عمر میں زندگی کی تلخی سہی تھی اور کچی عمر میں زمان کے سا تھ گزارے پانچ ماہ نے اسے وہ دکھ دیے تھے کہ وہ چاہ کر بھی زندگی کی طرف واپس نہیں آ پا رہی تھی

"حورین پلیز مت رو یار ۔۔۔۔۔ ۔ دیکھو ڈارک سرکلر ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز خود کو سنبھالو ۔۔۔ ۔ پلیز یار ۔۔۔۔۔ ۔ میں جانتی ہوں جو تمہارے ساتھ ہوا اس سب کے بعد تمہارے لیے بہت مشکل ہے لیکن یار دیکھو مایوس مت ہو حورین ہمت کرو آگے بڑھو پلیز یار ہمارے لئے رامین کے لئے ، میرے لئے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا پچھلے دو مہینے سے ایسے ہی حورین کو سمجھاتی تھی لیکن وہ نارمل نہیں ہو پا رہی تھی

"اچھا نا یار اٹھو کھانا کھاتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ "

"ندا پلیز آپ لوگ کھاؤ مجھے بھوک نہیں ہے ۔۔۔۔ ۔"

حورین نے ندا کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کہا

"تم کچھ کھاتی پیتی نہیں ہو یار ۔۔۔۔۔ ۔ دیکھو کتنی ویک ہو گئی ہو ۔۔۔ ۔ تم ایسے کرتی ہو تو رامین بھی ٹینس ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس نے بھی کچھ نہیں کھایا ۔۔۔۔۔ ۔ "

"حور ین آپی ، ندا آپی ۔۔۔۔۔ ۔"

ندا حورین سے بات کر رہی تھی جب رامین ان کو پکارتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئی

"ہاں رامین کیا ہوا ۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا نے رامین سے پوچھا جبکہ حورین اب اپنی چھوٹی بہن کو دیکھنے لگی تھی جو بہت بدل گئی تھی اب پہلے کی طرح شرارتیں نہیں کرتی تھی

"رامین !! ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین کی آواز پر رامین اور ندا دونوں نے پہلے حورین کو پھر ایک دوسرے کو حیرت سے دیکھا کیو نکہ حورین نے ان دو ماہ میں کبھی خود سے کسی کو مخاطب نہیں کیا تھا بس کسی کی بات کا جواب دے دیتی تھی

"جی آپی ۔۔۔۔۔ ۔"

رامین حورین کے پاس ہی بیٹھ گئی تھی

حورین نے اس کے ماتھے پر بوسا دیا

"تم اور ندا چلو کھانا کھاؤ میں بھی آتی ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے زبردستی مسکرا کر کہا

"سچی آپی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

رامین نے چہک کر کہا اور حورین نے ثبات میں سر ہلایا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.