جب اس کی آنکھ کھلی تو وہ اس کے ساتھ ہی لیٹا ہوا تھا
آرام سے اٹھ کر وہ واشروم گئی اور وضو کر کے آئی
نماز ادا کر کے وہ نیچے چلی گئی
اسے رات بھی بہت مشکل سے نیند آئی تھی جا نے کیوں کمرے میں اس کا دم گھٹ رہا تھا
پہلے وہ زمان سے خوفزدہ رہتی تھی لیکن آہستہ آہستہ وہ نڈر ہوتی جا رہی تھی اس دن کے واقعہ نے حورین پر گہرا اثر چھوڑا تھا
پہلے وہ زمان سے بے حد محبت کرتی تھی لیکن اب اس کے دل میں زمان کے لیے کوئی جذبہ نہیں رہا تھا
***
"یہاں آؤ "
بیڈ پر لیٹا وہ اطمینان سے بولا تھا
تین دن سے وہ کسی کیس میں بہت مصروف تھا اسی لیے گھر دیر سے آیا تھا اسی وجہ سے حورین کم سے کم اس کے سامنے آتی تھی
آج وہ جلدی آگیا تھا اور حورین کو بلایا تھا
وہ کانپتی ٹانگوں سے چلتی ہوئی بیڈ سے کچھ فاصلے پر سر جھکائے کھڑی ہو گئی جبکہ دل اس کا بہت زور سے دھڑک رہا تھا
"جج جی ۔۔۔۔۔ ۔ "
نظریں جھکا کر وہ بولی تھی
"ادھر آؤ ۔۔ ۔"
سر کو اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے دباتا وہ بولا تھا
"وہ ۔۔۔۔ ۔ وہ ۔۔۔۔ ۔ "
"کیا وہ ۔۔ ۔ وہ لگا رکھی ہے ۔۔۔۔ ۔ ؟ "
اب کے وہ دھاڑا تھا
اس کا غصہ دیکھ حورین کے آنسو بہنے لگے
"پپ پلیز ۔۔۔۔ ۔ چچ چھوڑ دیں مم مجھے ۔۔۔ ۔ کس جج جرم کی سزا دے رر رہے ۔۔۔۔ ۔ ہیں مم مجھے ۔ ۔۔۔ ۔ ممم مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ نن نہیں ۔۔۔ ۔ رہنا آپ کک کے ۔۔۔۔ ۔ ساتھ ۔۔۔۔۔ ۔ "
آنکھیں سختی سے میچ کر وہ بولی جا رہی تھی
خوف کی وجہ سے اس کی آواز بھی کانپ رہی تھی
آج پہلی بار اس نے زمان کے سامنے بغاوت کی تھی جس نے زمان کو حیران کیا تھا اس کو یقین نہ آیا تھا کہ یہ وہی حورین ہے جو اس کے سامنے سر جھکا کر جی کہا کرتی اور آج وہ اس کے سامنے کھڑے ہو کر اتنا بول رہی ہے
" کیا بکو اس کر رہی ہو تم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟ "
بیڈ سے اٹھ کر وہ حورین کی جانب بڑھا تھا
"مجھے نہیں رہنا یہاں ۔۔۔ ۔"
زمان کی آنکھوں میں دیکھتی وہ بولی تھی
"ہاں تو کیا بکواس کر رہی تھی ۔۔۔ ۔ ؟ ؟"
حورین کے بالوں کو سختی سے جکڑے وہ چلایا تھا
"آہ ۔۔۔۔۔ ۔"
شدت درد سے اس کے منہ سے آہ نکلی تھی وہ آج خود کو بہت مضبوط ظاہر کر رہی تھی
اپنے آنسوؤں کو بےدرری سے صاف کرکے وہ ایک بار پھر وہ اس دن کے بارے میں سوچنے لگی جب زمان کی وجہ سے اس نے اپنی اولاد کھوئی تھی
"مم مجھے نہیں ۔۔۔ ۔ رہنا ۔۔ ۔ آپ کے ساتھ ۔۔۔ ۔ آپ جیسے ظالم کے ساتھ میں تو کیا کوئی بھی نہ رہے ۔۔۔ ۔ "
آج وہ ہمت کر کے بولی تھی یقینا وہ جس کرب سے گزر رہی تھی اس کے بعد وہ زمان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی تھی
"میرے ضبط کا امتحان مت لو حورین ۔۔۔۔۔ ۔ میں تم پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہتا ۔۔۔۔۔ ۔ "
اس کے بالوں کو آزاد کرتا وہ بولا تھا
لہجے میں وارننگ واضح تھی
"آپ جیسے جانور سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ جو اپنی ہی اولاد کا قاتل ہو ۔۔۔۔ ۔ " !!!
چٹاخ
ایک زور دار تھپڑ اس کی گال پر پڑا تھا جس سے وہ فرش پر جا گری تھی
"زیادہ زبان چل رہی ہے تمہاری ۔۔۔۔ ۔ اگر اب کچھ بکواس کی تو زبان کھینچ لوں گا تمہاری ۔۔۔ ۔"
حورین کی باتیں سن کر اس کا پارا چڑھ گیا نا چاہتے ہوئے بھی اس کا ہاتھ اٹھ گیا
"نامزد ہاتھ اٹھا کر اپنی مردانگی جھاڑتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔"
فرش سے اٹھ کر وہ پھر زمان کے سامنے کھڑی ہوئی
چٹاخ
ایک اور زوردار تھپڑ حورین کو پڑا تھاجس سے وہ ایک بار پھر فرش پر گری تھی
"بد کردار بے غیرت عورت ۔۔۔۔۔ ۔ تم میری مردانگی پر سوال اٹھا رہی ہو جس کی خود غیر مردوں کے سا تھ دوستیاں تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ بے حیا ۔۔۔ ۔ بے شرم ۔۔۔۔ ۔ "
زمان کی آنکھوں میں خون اتر آیا تھا
اس نے کئی تھپڑ حورین کے چہرے پر مارے جس سے اس کا چہرہ سرخ ہو گیا
لیکن فرش کا سہارا لیے وہ ایک بار پھر کھڑی ہوئی
یقینا ایک عورت کمزور ہو سکتی ہے لیکن ایک ماں کبھی کمزور نہیں ہوتی اپنی اولاد کے لیے کچھ بھی کر جاتی ہے
حورین کو بھی اولاد کے دکھ نے نڈر بنا دیا
" بد کردار لفظ یہ لفظ اتنی آسانی سے بول لیتے ہیں نا آپ ۔۔۔۔ ۔ جانتے ہیں یہ لفظ مجھے کتنا تکلیف دیتا ہے ۔۔۔ ۔ میری پاکیزگی میرا خدا جانتا ہے ۔۔۔۔ ۔
"آپ نے مجھے کڈ نیپ کیا پھر بھی صبر کیا میں نے ۔۔۔۔۔ ۔
میری پڑھائی میرے خواب سب چھین لیا آپ نے پھر بھی صبر کیا میں نے ۔۔۔ ۔
میرے وجود کی روح کی تذلیل کی آپ نے میں نے پھر بھی صبر کیا ایک لفظ نہ زبان سے بولی ۔۔۔۔۔۔ ۔
میرے ماں باپ کی توہین کی میں نے پھر بھی صبر کیا ۔۔۔ ۔ اور یہی سوچا کہ اللہ بہتر کریں گے
بنا قصور مارتے تھے مجھے میں پھر بھی حب رہی کہ کبھی تو ترس آئے گا آپ کو ۔۔۔۔۔ ۔
ہر ظلم کیا آپ نے مجھ پر لیکن صبر کیا میں نے۔۔۔۔ ۔
بد کردار جیسا لفظ بھی آپ نے میرے لئے یوز کیا اوہ خدا میں مر کیوں نہیں گئی
زمان شاہ مجھے موت کی دعا مانگنے پر مجبور کر دیا آپ نے مجھے خدا کی دی ہوئی نعمت کا ناشکرا بنا دیا آپ نے
میری اولاد مار دی ۔۔۔۔ ۔ کاش میں بھی مر جاتی
سوچیں زمان شاہ خدا کے ہر کام میں مصلحت ہے ۔۔۔۔ ۔
میرے باپ کے کیے کی سزا تو آپ نے مجھے دے دی
لیکن سوچیں اگر آپ کی بیٹی ہو جاتی تو ۔۔۔ ۔!!
آپ کے کیے سزا پھر آپکی بیٹی کو ملتی ۔۔ ۔
جیسے آپ نے میری زندگی برباد کردی اسی طرح اگر آپ جیسا وحشی اس کی بھی زندگی میں آ جاتا تو کیا کرتے زمان شاہ جواب دو ۔۔۔۔ ۔
اچھا ہوا بچہ مر گیا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
لرزتے وجود کے ساتھ اس کی آواز بھی لرز رہی تھی لیکن آنکھیں زمان کی آنکھوں میں ڈالے وہ چیخ رہی تھی
" بکواس بند کرو اپنی ۔۔۔۔ ۔ بد کردار ۔۔۔۔ ۔ بے غیرت عورت ۔۔۔ ۔ بد زبان ۔۔۔۔ ۔ میں خود کو سمجھا رہا تھا کہ نہیں تم بے قصور ہو بلکہ میں غلطی پر ہوں۔ ۔
لیکن نہیں تم ہو اس گھٹیا آدمی کی بیٹی ۔ ۔
تم سے اچھائی کی امید کیسے کی جا سکتی ہے۔۔۔ ۔"
آگے بڑھ کر اس نے حورین کا منہ بے دردی سے دبوچا تھا
زمان کی آنکھوں میں اس وقت خون ایرا ہوا تھا
***
"ہاتھ مت لگائیں مجھے ۔۔۔۔ ۔ چھوڑیں ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کی سخت گرفت میں وہ مچل رہی تھی
"کیوں ۔۔۔۔ ۔ کیوں ہاتھ نا لگاؤں ۔۔ ۔ "
یہ کہتے ہوئے زمان کی آنکھوں میں ایک خاص چمک آئی تھی یقینا حورین کا مچلنا اسے لطف دے رہا تھا
جبکہ زمان اس کے سوجے چہرے کو گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا
اب اس نے حورین کو اپنے قریب تر کیا تھا جبکہ زمان کے چہرے پر اب شاطرانہ مسکراہٹ آئی تھی
کچھ دیر پہلے والا غصہ اب اس کے چہرے پر نہیں تھا بلکہ حورین کو مچلتا دیکھ وہ ہنسا تھا
ایک لمحے سے پہلے اس نے حورین کا دوپٹہ کھینچ کر دور اچھالا تھا
***
"بی بی جی کیا میں اندر آ جاؤں ۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔ ۔"
ملازمہ تین چار مرتبہ دروازے پر دستک دے چکی تھی لیکن اسے اندر جانے کی اجازت نہیں ملی تھی
صبح سے دوپہر ہو چکی تھی لیکن حورین کمرے سے نہیں نکلی تھی
زمان تو صبح ہی جا چکا تھا لیکن حورین رات سے کمرے سے نہیں نکلی تھی
پاکیزہ شاہ کافی بار حورین کا پوچھ چکیں تھیں اسی لیے اماں نے ملازمہ کو حورین کو بلانے کا کہا
"بی بی جی ۔۔۔۔۔ ۔!! آپ کو بڑی بی بی بلا رہیں ہیں ۔۔۔۔ ۔ "
ملازمہ پھر سے باہر کھڑی کھڑی بولی تھی
جب پھر بھی کوئی آواز نہ آئی تو ملازمہ آہستہ سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی
لیکن اندر داخل ہوتے ہی حورین کو دیکھ کر اس کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں
سامنے والی دیوار کے ساتھ وہ ٹیک لگائے فرش پر ہی بیٹھی تھی
بال بکھرے ہوئے چہرہ بری طرح سوجا ہوا
"بی بی جی ۔۔۔۔ ۔ " !!
ملازمہ حورین کے قریب آئی تھی اور اسے پکارا تھا
لیکن حورین بت بنی بیٹھی تھی
ملازمہ اسی وقت الٹے قدم کمرے سے نکلی اور پاکیزہ شاہ کے کمرے کی طرف بھاگتے ہوئے گئی تھی
" بی بی جی ۔۔۔۔ ۔ بی بی جی ۔۔۔۔ ۔ وہ چھوٹی بی بی ۔۔۔ ۔ وہ ان کو پتہ نہیں کیا ہو گیا ۔۔۔۔۔ اتنی بری حالت میں ہیں وہ ۔۔۔۔۔ ۔ کچھ بول بھی نہیں رہیں ۔۔۔۔ ۔ "
ملازمہ کمرے میں داخل ہوتی ہی بولی
جبکہ اس کی بات سن کر اماں کو ایک پل لگا تھا سب سمجھنے میں ۔۔۔ ۔
"کہیں شاہ جی نے پھر سے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ دل میں بولیں تھیں
"یہ کیا کہہ رہی ہو ۔۔۔۔۔ ۔ "
ملازمہ کی بات سن کر پاکیزہ شاہ ناسمجھی سے بولیں تھیں
"کچھ نہیں بی بی جی وہ یہ ایسے ہی جانے کیا بولتی ہے ۔۔۔ ۔ آپ اس پر دھیان نہ دیں ۔۔۔۔ ۔ میں چھوٹی بہو رانی کو خود دیکھتی ہوں جا کر ۔۔۔۔۔ ۔"
"رکیں اماں ۔۔۔ ۔ مجھے لے کر جائیں حورین کے پاس ۔۔۔۔ ۔"
اماں ابھی دروازے تک پہنچی ہی تھیں کہ پاکیزہ شاہ بولیں تھیں
"بی بی جی ۔۔۔ ۔ آپ کو سانس چڑھ جائے گا ۔۔۔ ۔ سیڑھیاں کیسے ۔۔۔ ۔"
"اماں ۔۔۔۔ ۔ مجھے حورین کے پاس لے چلیں۔۔۔۔ ۔ "
وہ اماں کی بات کاٹ کر بولیں تھیں
اماں نے پھر کچھ کہنا چاہا تھا لیکن پاکیزہ شاہ نے ملازمہ کو اشارہ کیا ان کے اشارے پر ملازمہ انہیں سہارا دے کر چلانے لگی
"سوہنے رب تو خیر کری ۔۔۔۔ ۔" !!!
اماں دل میں دعا کرتی خود بھی ساتھ چلنے لگیں
***
"ہائے میرے اللہ ۔۔۔۔ ۔ حورین بیٹا یہ ۔۔۔۔ ۔" !!!
کمرے میں آ کر حورین کی حالت دیکھ وہ بے اختیار بولیں تھیں
لیکن آگے کچھ بولا نہ گیا حورین کی حالت چیخ چیخ کر اس پر ہوئے ظلموں کو بیان کر رہی تھی
ان کی آواز پر حورین نے نظریں اٹھا کر ان کو دیکھا ۔۔۔ ۔ اور اٹھ کر ان کے گلے لگ کر بری طرح رونے
لگی۔۔۔۔۔۔ ۔
پاکیزہ شاہ۔۔۔۔۔ ۔ کو بہت کچھ سمجھ آ رہا تھا
حورین کو گلے لگا کر وہ اسے حب کروانے لگیں
"حور ین یہ سب زمان نے کیا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ ؟ "
ابھی بھی انہیں خوش فہمی تھی کہ شاید جو دیکھائی دے رہا ہے یا جو وہ سمجھ رہیں ہیں ویسا نہ ہو
ان کا بیٹا ایسے کیسے کر سکتا ہے
"بولو حورین ۔۔۔۔ ۔ "
حورین کچھ نہ بولی بس ان کے گلے لگی سسک رہی تھی
"اماں مجھے بتائیں سب ۔۔۔۔ ۔ آپ کو تو سب پتہ ہو گا ۔۔۔۔ ۔ بتائیں سب مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ اب کچھ مت چھپائیں مجھ سے ۔۔۔ ۔ "
حورین کو گلے لگائے وہ دکھ سے بولیں تھیں
نا چار اماں کو ہر بات بتانی پڑی
بیہ والے واقعہ میں سلمان کا بھی ہاتھ تھا
یہ ساری بات سینے ہوئے جہاں پاکیزہ شاہ کے آنسو نہیں تھم رہے تھے وہی حورین اپنے باپ کے کیے کو سن کر پھر سے سکتے میں آ گئی
اماں خاموش ہوئیں تو کمرے میں کافی دیر تک خاموشی چھائی رہی
"اتنا کچھ ۔۔۔۔ ۔ اتنا کچھ ہو گیا ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"میرے خدا ۔۔۔۔ ۔ "
"بیہ کے ساتھ جو بھی ہوا اس میں سلمان کا بھی ہاتھ تھا ۔۔۔۔ ۔ ہائے اس پاکیزہ لڑکی کی زندگی خراب کر دی ۔۔۔۔ ۔ میرا شوہر اس دکھ کو اپنے دل میں لیے دنیا سے چکا گیا ۔۔۔۔ ۔ اللہ ۔۔ ۔ اللہ پوچھے گا سلمان تم سے ۔۔۔۔ ۔ سلمان نے تو جو کیا سو کیا ۔۔۔۔ ۔ اسے خدا پوچھے گا
زمان ۔۔۔۔ ۔ زمان کیسے ایک بے قصور پر ظلم کے پہاڑ توڑ سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ شاہ کے لہجے میں کرب تھا
یقینا زمان سے انہیں اس سب کی امید نہ تھی
"حور ین بیٹا مجھے بھی نہیں بتایا آپ نے کچھ ۔۔۔۔۔ ۔ کچھ تو بتاتی مجھے ۔۔۔۔ ۔ زمان کو تو میں پوچھو گی اب وہ کیسے کر سکتا ہے اتنا برا تمہارے ساتھ ۔۔۔۔۔ ۔
انتقام میں اتنا تک بھول گیا کہ جسے اذیت دے رہا ہے وہ بھی بے قصور ہے ۔۔۔۔ ۔
حورین بیٹا تم جو کہو گی وہ ہوگا اب ۔۔۔۔ ۔ جیسا فیصلہ کرو گی زمان مانے گا ۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین کا چہرہ تھام کر وہ ٹوٹے ہوئے لہجےمیں بولی تھیں
زمان نے ان کا مان توڑا تھا
وہ حورین سے بےحد شرمندہ تھیں
"بڑی ماما ۔۔۔۔ ۔ مجھے ماما کے پاس جانا ہے ۔۔۔۔۔ پلیز ۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے التجا کی ان سے
"اچھا بیٹا ٹھیک ہے ۔۔۔۔ ۔ میں زمان کو پہلے بلاتی ہوں دیکھنا وہ خود چھوڑ کر آئے گا تمہیں ۔۔۔۔۔ ۔ معا فی بھی مانگے گا تم سے ۔۔۔ ۔ اماں مجھے فون دیں ذرا "
" پلیز بڑی ماما مجھے ماما کے پاس جانا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ آپ اجازت دے دیں ۔۔۔۔ ۔ زمان کو مت کال کریں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین ان کا ہاتھ پکڑ کر بولی تھی
"تم فکر نہیں کرو بیٹا وہ انکار نہیں کرے گا ۔۔۔ ۔ بلکہ تم دیکھنا وہ اپنے کیے کی معافی مانگے گا ۔۔۔۔ ۔ اور خود چھوڑ کر آئے گا "
"پلیز بڑی ماما آپ ڈرائیور سے کہہ دیں ۔۔۔۔ ۔ پلیز مجھے ابھی جانا ہے ۔۔۔۔ ۔ "
حورین کے لہجے میں کچھ ایسا تھا کہ وہ انکار نہیں کر پائیں
"اچھا رکو ذرا ۔۔۔ ۔"
یہ کہہ کر انہوں نے فون ملایا اور کان سے لگالیا دوسری بیل پر ہی فون اٹھا لیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"علی ۔۔۔۔۔ ۔ زمان کہاں پر ہے ۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟ "
"کیا مطلب آیا نہیں آج ۔۔۔ ۔ "
"اچھا تم آ سکتے ہو ابھی ۔۔۔ ۔ "
"اچھا پھر جلدی آؤ۔ ۔ "۔
یہ کہہ کر انہوں نے کال کاٹ دی
***
بیس منٹ کے بعد ہی علی حویلی میں موجود تھا
پاکیزہ شاہ حورین کے ہمراہ ڈرائنگ روم میں داخل ہوئیں
حورین نے ایک سادہ جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا اور اوپر بڑی سی چادر لپیٹی ہوئی تھی
"السلام علیکم آنٹی ۔۔۔۔ ۔ "۔
علی آگے بڑھ کر ان کے آگے جھکا تھا اور سلام کیا
" وعلیکم السلام! بیٹا ۔۔۔ ۔ کیسے ہو ۔۔۔۔ ؟ "
"جی میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔ ۔ آپ کیسی ہیں۔۔۔۔۔؟ ؟ "
"بیٹا یہ زمان کی بیوی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
اب انہوں نے حورین کا تعارف کرایا تھا علی نے نظریں جھکا کر حورین کو سلام کیا وہ حورین کوا ندر آتے دیکھ چکا تھا اور سمجھ گیا تھا یہ زمان کی بیوی ہے
"علی تم تو زمان کے ہر ارادہ کو اچھے سے جانتے ہوگے ۔۔۔۔ ۔ اور تمہیں سلمان کا بھی پتہ ہو گا ۔۔۔۔ ۔ حورین کو سلمان کے گھر چھوڑنا ہے میں کسی بھی ملازم پر اعتبار نہیں کر سکتی ۔۔ ۔ بیٹا اس لیے تمہیں زحمت دی ہے ۔۔۔۔۔ ۔"
"زحمت کیسی آنٹی ۔۔ ۔ آپ بس حکم کریں ۔۔۔۔ ۔ "
علی نہایت ادب سے بولا تھا
"شکریہ بیٹا ۔۔۔۔ ۔ اب جاؤ آپ دونوں "
"۔۔۔ ۔ چلیں بھابھی ۔۔۔ ۔" !!!!
بہت احترام سے وہ حورین سے بولا تھا
پھر حورین ، پاکیزہ سے مل کر وہاں سے چلی گئی
راستے خاموشی سے طے ہوا
حورین کو سلمان کے گھر اتار کر علی جا چکا تھا
جبکہ حورین آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی گھر کے اندر داخل ہوئی
"آپی آپی ۔۔۔ ۔"
لاؤنج میں ہی رامین نے حورین کو دیکھ کر گلے لگا لیا اور رونے لگی
سلمان آگے بڑھے تھے لیکن حورین نے اپنا رخ رامین کی جانب کر لیا
حورین کی اس حرکت پر ان کا دل تڑپ گیا
وہ جس بات سے خوفزدہ تھے وہ ہو چکی تھی
یقینا زمان نے حورین کو سب بتا دیا ہو گا
تبھی ان کی جان سے پیاری بیٹی نے ان سے منہ موڑ لیا
"آپی ماما ۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین اس کے گلے لگ کر کہنے لگی
"کک کیا ہوا ۔۔۔۔ ۔ کہاں ہیں ماما ۔۔۔۔۔ ۔"
رامین کی بات اور پھر اس طرح رونے پر حورین کی سانسیں رکنے لگیں
"آپی ۔۔۔ ۔ ماما ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین اس کے گلے لگی ہی بولی تھی
اور حورین کے اوپر تو جیسے قیامت ٹوٹ گئی
"نین نہیں ۔۔۔۔ ۔ نہیں ۔۔۔۔ ۔ ایسا کیسے ۔۔۔۔ ۔ رامین اتنا برا مذاق نہیں کرتے ۔۔۔۔ ۔ پیچھے ہو تم ۔۔۔ ۔
مجھے ماما کے پاس جانے دو ۔۔۔ ۔ "
"ماما ماما ۔۔۔۔ ۔"
بے یقینی کی کیفیت میں وہ اپنی ماں کو پکارنے لگی
سلمان اور رامین اب اس کے اس طرح پکارنے پر اسے دیکھ کر رونے لگے
"حور ین تمہاری ماں نہیں رہی بیٹا اب ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان ایک قدم آگے بڑھے تھے
"نہیں ۔۔ ۔ نہیں ۔۔۔۔ ۔ آپ دونوں مذاق مت کریں ۔۔۔ ۔ پلیز ماما کو بلائیں ۔۔۔۔۔ ۔ "
دو پیچھے قدم بڑھا کر وہ بولی تھی
اس کی آنکھیں بے حد سرخ تھیں وہ روتی ہوئی نفی میں سر ہلا رہی تھی
"آپی جب ماما آپ سے فون پر بات کر رہیں تھیں پتہ نہیں کیا ہوا ان کو بے ہوش ہو گئیں ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ہارٹ اٹیک ہوا تھا ان کو اور ۔۔۔۔۔ ۔ اور پھر ۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین نے حورین کے بازوؤں کو پکڑ کر کہا لیکن اس سے آگے اس سے کچھ بولا نہیں گیا اور وہ پھر رونے لگی
"ماما اااا ۔۔۔۔۔ ۔ مام ااا۔۔۔۔۔ ۔"
رامین کی بات پر حورین بھی شدت سے رونے لگی
سلمان اپنی دونوں بیٹیوں کو اس طرح دیکھ کر تڑپ گئے
وہ بیٹیاں جن کو اس نے کبھی گرم ہوا بھی نہ لگنے دی تھی جن کی صرف ہنسی اس گھر میں گونجتی تھی آج سسکیاں اور آہیں گونج رہیں تھیں
***
"بیٹا کیا میں اندر آجاؤں ۔۔۔۔۔ ۔"
سلمان نے دروازے پر دستک دے کر اجازت مانگی
اسے یہاں آئے چار سے پانچ گھنٹے ہو گئے تھے
کافی دیر رونے کی وجہ سے حورین کی آواز بیٹھ گئی تھی جب کہ آنسو ابھی بھی اس کی آنکھوں میں تھے
اس وقت وہ اور رامین اپنے کمرے میں تھیں اور رامین اس کی گود میں سر رکھ کر سو رہی تھی
جب دروازے پر دستک کے ساتھ سلمان نے اندر آنے کی اجازت مانگی
"جی آ جائیں ۔۔۔۔۔ ۔"
"اچھا ہوا رامین سو گئی ۔۔۔۔ ۔ بہت مشکل سے سوتی ہے بہت روتی ہے اپنی ماں کو یاد کر کے ۔۔۔۔ ۔ "
کمرے میں آ کر سلمان ، بیڈ کے قریب کرسی رکھ کر بیٹھ گئے اور حورین سے گویا ہوئے
"بیٹا تم بھی آرام کر لیتیں ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے تم بھی ٹھیک نہیں لگ رہیں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ پھر سے حورین سے مخاطب ہوئے تھے لیکن وہ سامنے کوئی غیر مرئی نقطے کو تکتی رہی
جبکہ اب اس کا چہرہ کسی بھی تاثر سے خالی تھا
"حور ین بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ میں نے زمان کو بہت بار کال کی، حویلی بھی گیا
لیکن نہ تو وہ میری کال اٹینڈ کرتا ہے اور نہ مجھے حویلی میں قدم رکھنے دیتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔
تمہاری ماں کی ڈیتھ کا بھی بتانے کے لیے کافی بار کال کی اس کو بلکہ حویلی بھی گیا لیکن زمان کے حکم پر مجھے اندر تک آنے نہیں دیا گیا ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان مسلسل بول رہے تھے لیکن حورین ایسے ہی بغیر کسی تاثر کے بیٹھی رہی
"حور ین بیٹا مجھے پتہ ہے تمہیں سب پتہ چل گیا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ پلیز بیٹا مجھے معاف کر دو ۔۔۔ ۔ اپنے گناہ گار باپ کو معاف کر دو ۔۔۔۔۔ ۔ آج تم جس حال میں ہو اس کی وجہ میں ہوں پلیز بیٹا اپنے باپ کو معاف کر دو
۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان نے باقاعدہ حورین کے آگے ہاتھ جوڑ دیے
" میں کون ہوتی ہوں نا پا آپ کو معاف کرنے والی ۔۔۔۔ ۔ بیشک ماں باپ جیسے بھی ہوں لیکن اولاد کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کے احترام میں کوئی کمی آنے دیں ۔۔۔۔۔ ۔ آپ مجھ سے معافی مت مانگیں پلیز ۔۔۔۔ ۔ " حورین نے ان کے جوڑے ہاتھوں کو نیچے کیا اور ان سے گویا ہوئی
"حور ین اگر تمہارا یہ گناہ گار باپ تم سے کچھ مانگے تو کیا مجھے دو گی۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔۔ ۔"
"پاپا میرے پاس کچھ نہیں بچا ۔۔۔۔ ۔ میں کیا دے سکتی ہوں آپ کو ۔۔۔ ۔ "
حورین کے الفاظ سے زیادہ اس کا بے بسی اور دکھ سے بھرا لہجہ سلمان کا دل چیر گیا تھا
"بیٹا چلی جاؤ ۔۔۔۔۔ ۔ بہت دور چلی جاؤ ۔۔۔۔ ۔ زمان سے دور چلی جاؤ ۔۔۔۔ ۔ زمان بہت ظالم ہے وہ مار دے کا تمہیں۔۔۔۔۔ ۔"
"میں کہیں بھی چلی جاؤں ۔۔۔۔ ۔ زمان شاہ مجھے کبھی نہ کبھی ڈھونڈ نکالے گا اور پھر آپ سوچ بھی نہیں سکتے اس کے بعد وہ کیا کرے گا میرے ساتھ ۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین یقین سے بولی تھی
"نہیں ڈھونڈ پائے گا ۔۔۔۔ ۔ میں تمہیں ملک سے باہر بھیجو گا ۔۔۔ ۔ وہاں تک زمان شاہ کی سوچ نہیں جائے گی ۔۔۔ ۔
پلیز بیٹا میری بات مان لو ۔۔۔۔ ۔ دیکھو میں جانتا ہوں زمان آج نہیں تو کل مجھے مار دے گا تمہیں بھی کبھی نہیں چھوڑے گا اگر اس نے مجھے مار دیا اور تمہیں بھی وہ اپنے ساتھ لے گیا تو سوچو بیٹا رامین کا کیا ہو گا ۔۔۔۔۔ ۔
پلیز بیٹا رامین کے لیے ۔۔۔۔۔ ۔ چلی جاؤ بہت دور رامین کو لے کر ۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ التجائی انداز میں کہہ رہے تھے جبکہ حورین اب کشمکش میں تھی یہ بات وہ بھی جانتی تھی کہ زمان شاہ سلمان کو مار دے گا اور اسے بھی نہیں چھوڑے گا تو پھر رامین کا کیا ہوگا
"تمہاری فرینڈ ندا تھی نا بیٹا جس کے فادر میرے دوست ہے ۔۔۔۔۔ ۔ وہ لوگ کیپ ٹاؤن شفٹ ہور ہے ہیں