صبح کے نو بج رہے تھے وہ کافی لیٹ ہو گیا تھا
حورین ابھی بھی سوئی ہوئی تھی اسی لیے وہ اسے جگانے لگا
"حور ین ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"حور ین اٹھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
***
زمان کی دو تین بار آواز دینے پر بھی جب وہ نہ اٹھی تو وہ بیڈ پر اس کے قریب جا کر اسے جگانے لگا
لیکن حورین پھر بھی نہ اٹھی
اب زمان کو اس کی فکر ہونے لگی تھی اس نے حورین کی نبض چیک کی لیکن وہ بہت سلو تھی
زمان کو کچھ سمجھ نہیں آیا اس نے فورا الماری سے حورین کی چادر نکالی اور حورین کے اوپر لپیٹی
موبائل، والٹ اور گاڑی کی کیز پاکٹ میں رکھ کر اس نے حورین کو اپنی بازوؤں میں بھر کر وہ نیچے آیا
حورین کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لیٹا کر زمان نے گاڑی سٹارٹ کی
ہاسپٹل پہنچ کر حورین کو فورا ایمرجنسی میں داخل کیا گیا
جبکہ زمان باہر بے چینی سے ادھر سے ادھر چکر لگا رہا تھا کہ اتنے میں ڈاکٹر باہر آئی تو زمان ڈاکٹر کی جانب گیا
"کیسی ہے میری بیوی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟ "
زمان کی آواز میں بے چینی تھی
"دیکھیں ہم ان کا ٹریٹمنٹ شروع نہیں کر سکتے ۔۔ ۔ ان کی کنڑ یشن کافی سیریس ہے ۔۔۔۔ ۔ ۔ آپ پولیس کو بلائیں ۔۔۔۔۔ ۔ نہیں تو ہم خود بلا لیں گے ۔۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ یہ پولیس کیس ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ڈاکٹر نے تلخی سے کہا
ڈاکٹر کی بات سن کر زمان کے ماتھے پریل پڑ گئے
"کیا مطلب ہے آپ کا ۔۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔ ۔ "
"مطلب یہ کہ پیشنٹ پر شدید تشدد کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس کے باوجود کہ وہ پریگننٹ ہیں ان کو مارا پیٹا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
"ہاں تو اس کو دیکھیں جاکر علاج کریں اس کا اسے کچھ نہیں ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ڈاکٹر کی باتوں کو نظر انداز کرتا وہ پھر سے گویا ہوا
"پہلے مارتے ہیں پھر آ کر ہاسپٹل والوں پر اپنی دولت کا دھونس جماتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ آپ تو لگتا ہے پولیس کو نہیں بلائیں گے ہم ہی کال کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ڈاکٹر یہ کہہ کر جانے لگی لیکن زمان کی بات پر رک گئی
" میں ایس پی زمان علی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
"اب میری بیوی کا ٹریٹمنٹ شروع کرو گی یا میں تم سمیت تمہارے ہاسپٹل کا علاج کروں ۔۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟؟ ؟
۔۔۔ ۔ "
ڈاکٹر کی باتیں زمان کو غصہ دلا گئیں تھیں
ایک تو اسے حورین کی فکر ہو رہی تھی اور وہ ڈاکٹر بس بولی ہی جا رہی تھی
اسی لیے زمان نے اپنا والٹ نکال کر اپنا کارڈ ڈاکٹر کو دکھایا اور سختی سے وارن کیا
جبکہ زمان کی وارننگ سن کر ڈاکٹر گھیرا گئی اور الٹے قدموں سے واپس چلی گئی
***
ڈاکٹر کو گئے کافی دیر ہو گئی تھی ابھی تک حورین کی حالت تشویش ناک تھی
زمان پریشانی کے عالم میں ادھر سے ادھر چکر لگا رہا تھا
کافی دیر بعد ڈاکٹر باہر آئی تو زمان جلدی سے ڈاکٹر کی طرف بڑھا
"ڈاکٹر کیسی ہے میری وائف ۔۔۔؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔ ۔"
"اب ان کی حالت کچھ بہتر ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔ ۔"
"لیکن ۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔۔ ۔"
ڈاکٹر نے بات ادھوری چھوڑی تو زمان نے بے چینی سے پوچھا
"لیکن ان کا مس کیرج ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ کافی ویک ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس لیے آگے ان کا خاص خیال رکھیے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کچھ دیر میں انہیں ہوش آ جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کل ان کو گھر لے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ڈاکٹر اور بھی کچھ کہہ رہی تھی لیکن زمان نے تو بس اتنا سنا کہ اس نے اپنا بچہ کھو دیا ہے
پاس پڑی کرسی کا سہارا لے کر وہ کچھ دیر ایسے ہی بیٹھا رہا
پھر اٹھ کر بغیر حورین کو ملے ہاسپٹل سے چلا گیا
***
صبح سے شام ہو چکی تھی
جب وہ ہاسپٹل پہنچا تو رات کے گیارہ بج رہے تھے
حالت ابھی بھی اس کی رف سی تھی
ٹراؤزر پر شرٹ پہنے بال ماتھے پر بکھرے ہوئے تھے آنکھیں بے تحاشہ سرخ تھیں
اس کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار نمایاں تھے
حورین ابھی دوائیوں کے زیر اثر سو رہی تھی زمان دروازہ بند کر کے اس کے قریب تر آ کر بیٹھ گیا
اور اسے بغور دیکھنے لگا
اس خوبصورت ، سفید اور گلابی چہرے پر معصومیت کے ساتھ اذیت تھی
ہونٹ پر زخم تھا جبکہ دائیں گال پر انگلیوں کے نشان تھے
زمان کو آج وہ کافی بیمار اور کمزور لگی
زمان نے جھک کر اس کے ماتھے پر اپنے ہونٹوں کا لمس چھوڑا پھر اس نے اس کے ڈرپ لگے ہوئے ہاتھ کو تھاما اور اپنے ہونٹوں سے لگایا
پھر آرام سے حورین کے ہاتھ سے ڈرپ نکال دی
آہستہ سے حورین کو اپنے بازوؤں پر اٹھایا اور اسے لے کر ہاسپٹل سے نکلتا جا رہا تھا
راستے میں ایک دو نرس نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن زمان کی آنکھوں کی وحشت سے خو فزدہ ہو کر کوئی اس کے فر یب نہ آیا
اسے حویلی لا کر وہ اسے کمرے میں لایا اور حورین کو بیڈ پر لٹایا
اور خود بھی اس کے قریب لیٹ کر اس نے حورین کو اپنے بازوؤں کے حصار میں لے کر اپنے سینے سے لگایا اور اس کی کمر سہلانے لگا جس پر کل اس نے بے دردی سے کئی بار بیلٹ سے مارا تھا
"مجھے افسوس ہے حورین تمہاری قسمت پر کہ تم نے میرے جیسے پتھر دل سے محبت کی اور مجھ جیسا وحشی تمہارا شوہر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تمہاری یہ خوبصورتی بھی میرا دل نہیں پگھلا سکی ۔۔۔۔۔۔ ۔
ہاں میں جانتا ہوں حورین تم مجھ سے محبت کرتی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے تمہاری آنکھوں میں بے پناہ محبت دیکھی ہے اپنے لیے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
میرے اتنے ظلم کے بعد بھی تم مجھ سے نفرت نہیں کرتی بلکہ بہت محبت کرتی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حورین جب مجھے پتہ چلا کہ میں باپ بننے والا ہوں تو جانتی ہو یہ میری زندگی کی سب سے بری خوشی تھی
***
لیکن مجھ سے میری خوشی چھن گئی ۔۔۔۔۔۔ ۔ میری اولاد دنیا میں آنے سے پہلے ہی مر گئی ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ جو میں نے تمہارے ساتھ کیا اس کی سزا مل گئی مجھے ۔۔۔۔۔ ۔
مجھے میری ہر غلطی اور گناہ کا احساس ہے حورین
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آج تمہاری روح اور جسم پر جتنے بھی زخم ہیں وہ میرے دیے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔
لیکن میں کیا کروں حورین ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں دوہری اذیت سے گزر رہا ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ میں چاہتا ہو یار کہ سب بھول کر تمہارے ساتھ نارمل لائف سٹینڈ کروں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
لیکن جب بھی بیہ آپی کو دیکھتا ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ میں پھر سے وہیں جا کھڑا ہوتا ہوں جہاں بےحد اذیت ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ اذیت جس نے مجھے جانور سے بھی بدتر بنا دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
جانتی ہو کل میں کہاں گیا تھا ۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔ ۔
میں ہاسپٹل گیا تھا جہاں میری بہن زندگی اور موت سے لڑ رہی تھی انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی
***
حورین میری اتنی صابر بہن کیسے یہ قدم اٹھا سکتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یہ سوچ آتے ہی میرے دماغ کی نسیں پھٹتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔
میری بہن نے ہر ظلم برداشت کیا ہے حورین ہر ظلم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
، ذیادتی ہوئی ان کے ساتھ، پھر اسی بے غیرت کے ساتھ نکاح ہو گیا
اور پھر ہر دن اور رات انہوں نے صبر سے وقت گزارا ۔۔۔ ۔
جانتی ہو میں پندرہ سال کا تھا اس وقت سے اپنی بے قصور بہن کو ظلم اور اذیت سہتے دیکھ رہا ہوں ۔۔۔۔ ۔
***
میرا بس چلتا تو اس گھٹیا آدمی کو اسی وقت اس کے باپ کی طرح تڑپا تڑپا کر مار دیتا
لیکن آپی نے اپنی قسم دے کر روک رکھا تھا
کل اس گھٹیا آدمی نے آپی سے ان کے جینے کی وجہ ان کا بیٹا چھین لیا
حورین وہ مر رہیں تھیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نہیں دیکھ سکا انہیں اس اذیت میں ۔۔۔۔۔ ۔
ان سے وعدہ کر کے آیا کہ ان کے بیٹے کو لے کر آؤ گا ۔۔۔۔۔ ۔
حورین میں بارہ سال سے اس اذیت سے گزر رہا ہوں جس نے مجھے وحشی حیوان بنا دیا۔۔۔۔۔۔ ۔
میری بہن کی زندگی خراب کرنے میں تمہارا باپ برابر کا قصوروار ہے
مجھے نا اعجاز سے امید تھی نا عاصم سے لیکن سلمان ۔۔۔ ۔!!!
وہ تو ہمارا خون تھا ان کی ایک غلطی کی وجہ سے میری بہن کی زندگی برباد ہو گئی، میرا باپ مر گیا، میری ماں زندہ لاش بن گئیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
میں وحشی بن گیا ۔۔۔۔۔۔ ۔
پتھر دل بن گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بارہ سال حورین ۔۔۔۔۔ ۔ یہ کم عرصہ نہیں ہیں بارہ سال میں نے اپنی بہن کو سسکتے دیکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اپنی ماں کو روتے دیکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بارہ سال سے میں اپنے آپ سے جنگ لڑ رہا ہوں لیکن آج میں تھک گیا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
آج اولاد کے دکھ نے مجھے تھکا دیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین کو اپنے سینے سے لگائے وہ بہت ٹوٹے ہوئے لہجے میں باتیں کر رہا تھا جبکہ آنکھیں اس کی شدید سرخ تھیں
تھوڑی تھوڑی دیر بعد وہ حورین کے ماتھے اور گالوں کو چومتا تھا
موبائل کی رنگ ٹون سے وہ اس طرف متوجہ ہوا
"ہیلو ۔۔۔۔۔ ۔ ہاں علی ۔۔۔۔۔۔ ۔ سب ٹھیک ہے ۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔ ۔ "
نظریں حورین کے چہرے پر رکھتے ہوئے اس نے فون کان سے لگایا اور گویا ہوا جبکہ چہرے پر سختی در آئی تھی
"ہممممم اچھا ۔۔۔۔۔ ۔ تم آپی کا خیال رکھو ان کو بولو پریشان نہ ہوں میں ہنی کو لے کر ہی آؤں گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
دوسری طرف کی بات سننے کے لیے وہ خاموش ہوا
"ہاں تم احمد کے ساتھ مل کر عاصم کے سارے کالے کرتوت کھولو سارے افیئرز اور جن جن بے قصور لڑکیوں کو اس نے اپنی حوس کا نشان بنایا اور جتنے بزنس میں فرار کیے سب کے سب کیس کھولو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ آدمی مجھے ایک ہفتے میں جیل کے اندر چاہئے ۔۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ وہ جیل میں جائے گا تو ہنی آپی کے پاس آ سکے گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
آواز دھیمی تھی لیکن لہجے میں وارننگ تھی
"ہاں اوکے ۔۔۔۔۔ ۔ میں بس آتا ہوں کچھ دیر میں ۔۔۔۔۔ ۔ "
یہ کہہ کر زمان نے کال کاٹ دی اور موبائل سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا
پھر کافی دیر وہ حورین کو اپنے سینے سے لگائے آنکھیں بند کرکے لیٹا رہا
کچھ لمحوں بعد اس نے آنکھیں کھولیں
"میری جان اپنا خیال رکھنا ۔۔۔۔۔۔ ۔ گیٹ ول سون "
یہ کہہ کر زمان ، حورین سے دور ہوا اور جھک کر اس کا ماتھا چوما
پھر الماری سے اپنے کپڑے نکال کر واشروم میں چلا گیا
جب کچھ دیر بعد واپس آیا تو بلیک پینٹ کے اوپر وائٹ شرٹ پہنے ہوئے تھا اور پھر الماری سے بلیک جیکٹ نکال کر پہنی
اس کے چہرے پر چٹانوں جیسی سختی تھی کچھ دیر پہلے والی نرمی اب اس کے چہرے پر کہیں نہیں تھی
کچھ ضروری پیپرز ، والٹ ، ریوالور ،موبائل اور گاڑی کے چابیاں لے کر وہ بلکل تیار تھا
حورین پر ایک نظر ڈال کر وہ کمرے سے نکلا اور پاکیزہ شاہ کے کمرے کا رخ کیا
اس وقت صبح کے پانچ بج رہے تھے
زمان جب ان کے کمرے میں پہنچا تو وہ سو رہیں تھیں ادب سے ان کے ہاتھوں پر بوسا دے کر وہ با ہر نکلا اب اس کا رخ اماں کے کمرے کی طرف تھا دروازے پر دستک دی تو اماں باہر آئی زمان نے ان کو حورین کی طبیعت کا بتایا
"آپ اس کا خیال رکھیے گا کھانا اور دوائی ٹائم پر دیجئے گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہر وقت اس کے پاس رہنا ہرمے آپ نے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اگر ماما یا حورین میرے بارے میں پوچھیں تو کہیے گا ایک دو ہفتے میں واپس آجا ؤں گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یہ کہہ کر زمان حویلی سے چلا گیا جبکہ اماں کو حورین کا سن کر بےحد دکھ ہوا
"سوہنا رب رحم کرے اس بچی پہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
یہ دل میں کہتی وہ بھی کمرے میں چلیں گئیں
***
" نا بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔ مت رو اتنا ۔۔۔۔۔۔ ۔ برا حال کرلیا آپ نے رو رو کر ۔۔۔۔۔ ۔ بس بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
جب سے حورین کو ہوش آیا تھا وہ اس وقت سے رو رہی تھی
ماں جی اسے حب کروانے کی کوشش کر رہیں تھیں لیکن اس کے آنسو تھے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے
"ماں جی میں گھر کب آئی تھی ۔۔ ؟ ؟۔۔۔۔۔۔ ۔ کون لایا تھا مجھے ۔۔۔۔۔۔؟۔۔ ۔"
آنسو پونچھ کر وہ بولی تھی جبکہ رو رو کر اس کی آواز بیٹھ گئی تھی
"شاہ جی آپ کو لے کر آئے تھے دیر رات کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"وہ ۔۔۔۔۔ ۔ وہ ۔۔۔۔ ۔ کہاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔ ۔"
اس واقعہ کے بعد وہ زمان سے مزید خوفزدہ تھی
زمان کے ذکر پر ہی اس کے جسم میں کپکپاہٹ طاری ہو گئی تھی
"بیٹا وہ تو ایک دو ہفتوں کے لئے اپنے کام سے گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔ ۔ سوہنا رب آپ کی گود پھر سے ہری کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
نا جانے ماں جی نے یہ تسلی اسے کیا سوچ کر دی تھی
یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ظلم کو روکنے کے لیے اتنی کو شش نہیں کی جاتی جتنی مظلوم کو حب رہنے کی نصیحت کی جاتی ہے
کاش اگر مظلوم کی آواز دبانے کے بجائے ظالم کو روکا جائے تو آج کھلے عام دھڑلے سے لوگ ظلم نہ کر رہے ہوتے
ماں جی کی بات پر وہ چیخ چیخ کر رونے لگی
"نن نہیں نہیں مجھے نہیں رہنا ان کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ مار دیں گے مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں کیا کر وں ماں جی دعا کریں میرے لیے میں ایک ہی بار مر جاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بار بار اپنی تذلیل نہیں سہی جاتی مجھ سے ۔۔۔۔۔ ۔ یہ جو دعا ابھی دی ہے آپ نے اس سے اچھا تو آپ موت مانگ لیں میرے لیے اگر دعا کرنی ہے تو میرے مرنے کی کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی وہ لڑکی جن کی انہوں نے اونچی آواز تک نہ سنی تھی وہ آج چیخ چیخ کر رو رہی تھی
حورین کی حالت دیکھ کر وہ خود بھی رو پڑیں جبکہ اس کے الفاظ اس کی اذیت کو ظاہر کر رہے تھے
"شاہ جی کو کیوں رحم نہیں آتا اس معصوم پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہائے اتنی سی عمر میں کیا حال ہو گیا بچی کا
۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ دل میں سوچتی ہوئی حورین کو گلے لگا کر خود بھی رونے لگیں
***
زمان کو گئے کافی دن ہو گئے تھے
اب حورین کی طبیعت بہتر تھی
اسکے جسم کے زخم تو بھر گئے تھے لیکن روح پر لگے زخم ابھی بھی تازہ تھے
وہ ابھی بھی زمان کے بارے میں سوچ کر جی جان سے کانپ اٹھتی تھی
جس طرح کا زمان کا اس کے ساتھ رویہ تھا ڈر تو اسے شروع سے ہی زمان سے لگتا تھا
لیکن اب تو دن بہ دن اسے مزید زمان سے خوف آنے لگا تھا
وہ بیٹھی بیٹھی ڈر جاتی تھی جب وہ زمان کے آنے کا سوچتی تھی اس وقت وہ خود کے لیے خدا سے موت کی بھیک مانگتی تھی
ابھی بھی وہ اپنے کمرے میں بیٹھی رو رہی تھی کہ ماں جی اسے سمجھا بجھا کر پاکیزہ شاہ کے کمرے میں لے گئیں
"حور ین اداس کیوں رہتی ہو میری بچی ۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔ ۔ کیوں بجھی بجھی سی رہتی ہے میری بیٹی ۔۔۔ ۔ ؟ ۔۔۔ ۔ ماں جی خیال نہیں رکھتی آپ میری بہو کا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین ، پاکیزہ شاہ کے پاس بیڈ پر سر جھکا کر بیٹھی تھی
جب انہوں نے اس کے مرجھائے ہوئے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہا آخر میں وہ پاس کھڑی ماں جی سے مخاطب ہوئیں
"وہ بڑی بہو جی ۔۔۔۔۔۔ ۔!!!!! ۔ ۔ "
"بڑی ماما میں ٹھیک ہوں بلکل اور ماں جی بھی بہت خیال رکھتی ہیں میرا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ماں جی کی بات کاٹ کر وہ بولی تھی
جبکہ وہ جلد از جلد کمرے سے باہر جانا چاہتی تھی وہ بڑی ماما کے سامنے کم سے کم جاتی تھی ابھی بھی وہ بہت مشکل سے وہاں بیٹھی تھی
کیونکہ پاکیزہ شاہ کا محبت بھرا انداز ہمیشہ حورین کو جذباتی کر دیتا تھا وہ ان کے سامنے بہت مشکل سے اپنے آنسوؤں کو بہنے سے روکتی تھی
وہ ان کی طبیعت کے بارے میں جانتی تھیں اسی لیے وہ نہیں چاہتی تھی ان کو کچھ بھی پتہ چلے اور وہ مزید بیمار ہوں
"ہاں وہ تو ٹھیک ہے بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن تم زمان کی ذمہ داری ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہارا خیال اس کو رکھنا چا ہیے
***
اور اسے دیکھو ذرا مہینہ ہونے والا ہے لیکن کوئی اتا پتا نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ بیشک کام نوکری جتنی بھی اہم ہو لیکن گھر والے بھی ذمہ داری ہوتے ہیں لیکن نہیں ایک بار بھی ماں یا بیوی سے بات نہیں کی اس نے ۔۔۔۔۔۔ ۔
لیکن تم فکر نہ کرو اس کی شروع سے یہ عادت ہے جب سے اس نے یہ نوکری جوائن کی ہے ۔۔۔۔ ۔ ۔ میرے اللہ اس کی حفاظت کرنا اس کا سایہ تم ہر اور اپنے بچے پر ہمیشہ رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ مامتا سے چور لہجے میں بول رہیں تھیں
حورین ان کی تمام باتیں سر جھکائے خاموشی سے سن رہی تھی لیکن اس کے اندر طوفان برپا تھا
جبکہ ان کی آخری بات پر حورین کا دل کیا کہ وہ ان کو چیخ چیخ کر بتائے کہ
'مار دیا ان کے بیٹے نے اپنے بچے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس بچے کو جو ابھی دنیا میں آیا بھی نہیں تھا '
"بڑی ماما مجھے نیند آ رہی ہے اگر آپ کہیں تو میں اپنے کمرے میں چلی جاؤں ۔۔۔۔؟؟ ؟ ۔۔۔ ۔ "
آنسوؤں کا بند باندھے وہ خود پر ضبط کرتی وہ بولی تھی
"ہاں بیٹا جاؤ آرام کرو آپ ۔۔۔۔۔ ۔ خیال رکھا کرو اپنا بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین کے سر پر پیار دے کر وہ تو لیں تھیں
حورین نے سر ثبات میں ہلایا اور کمرے سے چلی گئی
"ماں جی پتہ نہیں مجھے حورین خوش نہیں لگتی ۔۔۔۔۔ ۔ ہر وقت اداس سی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پتہ نہیں کیا بات ہے کبھی میں نے اس بچی کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں دیکھی ۔۔۔۔ ۔
مجھے لگتا ہے جیسے وہ یہاں رہنا نہیں چاہتی ۔۔۔۔۔ ۔ خوش نہیں ہے وہ ۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ اس عمر کی لڑکیاں تو بھرپور انداز میں زندگی جیتی ہیں لیکن حورین ۔۔ ۔!!!!!
بہت فکر ہے مجھے اس کی ۔۔۔۔ ۔ بہت !!۔۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کے جانے کے بعد وہ بولیں تھیں ان کے چہرے سے پریشانی عیاں تھی
"آپ مجھے یہ بتائیں زمان کا رویہ کیسا ہے حورین کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔ ۔"
ان کے سوال پر اماں سٹپٹا گئیں
انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا جواب دیں
اگر سچ بتا دیا تو زمان شاہ حویلی سر پر اٹھا لے گا
"کیا ہوا ماں جی اتنا مشکل سوال تو نہیں پوچھا ۔۔۔۔ ۔" !!
ماں جی کو کسی سوچ میں ڈوبا دیکھ وہ پھر سے گویا ہوئیں تھیں
"وہ بڑی بہو جی وہ شاہ جی کا تو آپ کو پتہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ غصے کے تیز ہیں وہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور چھوٹی بہو رانی اتنی معصوم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بس ڈر جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ماں جی نے بات گول مول کی
"ہاں صحیح کہہ رہیں ہیں آپ ۔۔۔۔۔ ۔ اتنا سمجھایا ہے میں نے زمان کو کہ اپنے غصے کو کنٹرول کرنا سیکھے ۔۔۔۔ ۔ لیکن نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اداسی سے بولیں تھیں اور ماں جی کو اس بات کی فکر تھی کہ اگر انہیں سب سچ پتہ چل جائے کہ زمان ، حورین کے ساتھ بہت ظلم کرتا ہے اسی ظلم کی وجہ سے اپنا بچہ بھی مار دیا
تو بہت صدمہ ہوگا ان کو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
رات کا آخری پہر تھا رات کے اس وقت ماحول میں خاموشی طاری تھی
کمرے میں لیمپ کی روشنی تھی اسی لیے کمرے میں موجود ہر چیز واضح نظر آ رہی تھی
سرد موسم کی وجہ سے وہ اپنے اوپر اچھی طرح کمبل لپیٹے سو رہی تھی
کمرے کا دروازہ کھول کر وہ اندر داخل ہوا
سامنے بیڈ پر وہ اسے نظر آئی تھی اب وہ اسے سوتا ہوئے دیکھنے لگا
اب وہ اپنے بوٹ اتار کر اپنی براؤن جیکٹ اتاری اب وہ گرے پینٹ اور آف وائٹ شرٹ میں تھا
حورین کو اپنی نظروں کے حصار میں لیے وہ بیڈ پر اسی کے ساتھ کمبل اوڑھ کر لیٹ گیا
حورین کے قریب تر لیٹ کر زمان نے اس کے گرد اپنے بازوؤں کا گھیرا بنا لیا
اب وہ اسے گہری نظروں سے دیکھنے لگا
گورے چہرے پر لمبی گھنی پلکیں تھیں گال ہلکے گلابی تھے جبکہ ہونٹ اناری رنگ کے تھے زمان کی نظریں اس کے ہونٹوں پر ٹھہر گئیں
بے شک وہ بے حد خوبصورت ہے
یہ اعتراف زمان کے دل نے کیا تھا
حورین گہری نیند میں تھی جب اسے اپنے کمر پر کچھ محسوس ہوا
کچھ لمحے لگے تھے اسے نیند سے بیدار ہونے میں ۔۔۔۔۔ ۔
جب اس نے اپنی آنکھیں کھولیں تو اپنے اتنے قریب زمان کو دیکھ کر اسے اپنی آنکھوں پر یقین نا آیا
وہ پلکیں جھپکائے بغیر زمان کو دیکھنے لگی
"اتنا مس کر رہی تھی مجھے ۔۔۔۔۔ ۔!!! ۔ ۔ "
مسلسل حورین کو اپنی طرف تکتا دیکھ زمین بولا تھا جبکہ حورین مکمل زمان کی گرفت میں تھی
"نین نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ ۔۔۔ ۔ وہ ۔۔۔ ۔ آپ ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کے بولنے پر وہ ہوش میں آئی
اسے کچھ سمجھ نہ آیا کہ کیا کہے
"کیوں ۔۔؟ ؟ یاد نہیں کیا مجھے ۔۔۔؟ ؟ ۔۔۔۔ ۔ "
اب کے زمان کے لہجے کے ساتھ تاثرات بھی سخت ہوئے تھے
اور حورین پر گرفت بھی سخت ہوئی تھی
اسی پل حورین کو زمان کا وحشی پن یاد آیا تھا جسے سوچتے ہی اس کا وجود لرزنے لگا
اب وہ اپنی آنکھوں میں آنسو بھرے اپنے وجود کو زمان کی سخت گرفت سے چھڑانے لگی
"کیا ہوا ہے ۔۔۔؟؟ ؟ ۔۔۔ ۔ رونے کیوں لگی ہو ۔۔۔ ؟ ۔۔۔ ۔ "
لہجہ ابھی بھی سخت تھا
"پپ پلیز چچ چھوڑ دیں ۔۔۔۔ ۔ "
زمان کی باہوں میں وہ مچل رہی تھی آنکھیں جھکا کر وہ بولی تھی
"حور ین پلیز ۔۔۔ ۔ میں بہت تھکا ہوا ہوں ۔۔۔۔ ۔ سو جاؤ پلیز ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
قدرے نرم لہجہ لیے وہ بولا تھا اور اپنی آنکھیں بند کر لیں
جبکہ زمان کی بات پر وہ زمان کو بغور دیکھنے لگی
ماتھے پر بکھرے بال ، داڈھی بڑھی ہوئی وہ اسے واقعی تھکا ہوا لگا تھا
پھر اس نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور خود بھی آنکھیں بند کر لیں ۔۔۔۔ ۔