Chapter 10: باب 10

موسم کافی سرد ہو گیا تھا لیکن ہیٹر کی وجہ سے کمرے کا ٹمپریچر بہتر تھا

زمان شاہ بیڈ پر لیٹا ہوا موبائل یوز کر رہا تھا

ڈھیلا سا ٹراؤزر اور اوپر بٹنوں والی شرٹ پہنے وہ اردگرد کے ماحول سے بے نیاز تھا

کالے بال ماتھے پر بکھرے ہوئے تھے

ایسے حلیے میں بھی وہ باوقار اور رعب دار شخص لگ رہا تھا

جب حورین ڈری سہمی کمرے میں داخل ہوئی زمان نے موبائل سے نظریں اٹھا کر حورین کو دیکھا تھا

شام میں زمان کی ڈانٹ اور تھپڑ کے بعد وہ اب رات نو بجے ڈری سہی کمرے میں داخل ہوئی تھی

لیکن زمان کے دیکھنے پر ڈر کی وجہ سے اس کے پاؤں وہی دروازے کے پاس جم گئے

"یہاں آؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کی آواز پر وہ کانپتی ٹانگوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی ہوئی بیڈ کے قریب سر جھکا کر کھڑی ہو گئی

"بیٹھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کو اپنے قریب بیٹھنے کا اشارہ کر کے اس نے موبائل آف کر کے ایک طرف رکھ دیا اور اب وہ پوری طرح حورین کی طرف متوجہ تھا

حورین اس کے قریب بیڈ پر سکڑ سمٹ کر بیٹھ گئی

گھنی پلکیں ہنوز جھکی ہوئی تھیں

اناری ہونٹ لرز رہے تھے

"ماما کو میری شکایتیں لگاتی ہو تم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نہایت سنجیدگی سے گویا ہوا جبکہ حورین کا رنگ فق سے اڑ گیا

"ججججج جی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اس نے حیرت سے زمان کی طرف دیکھا تھا لیکن پھر فورا نظریں جھکا لیں جبکہ آواز میں لرزش تھی

"مطلب لگاتی ہو ۔۔۔۔۔؟ ؟ "

زمان نے ایک ابرو اچکا کر پھر سے پوچھا

"نننننن نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کی آواز اتنی کم تھی کہ مشکل سے زمان سن سکا

"ہمممممم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لگانی بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ماما کو اگر کچھ بھی پتا چلا تو اس کا انجام بہت اچھے سے جانتی ہو تم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کی بات پر وہ تھر تھر کانپنے لگی تھی کیونکہ پچھلی دفعہ کی بیلٹ سے مار وہ کیسے بھول سکتی تھی

جسے سوچتے ہی اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے

"ججججج جی جی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کی آنکھوں سے دو موتی ٹوٹ کر گرے تھے بھرائی آواز میں وہ بولی تھی

اب زمان بیڈ کراؤن سے ٹیک لگا کر لیٹ گیا جبکہ اپنے دونوں ہاتھوں کو اس نے سر کی پشت پر رکھے تھے

جبکہ گہری نظریں حورین کے دلکش سراپے پر تھیں

جو کہ سادگی میں بھی غضب ڈھا رہی تھی

"دوپٹہ اتارو اپنا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

جانچتی نظروں سے حورین کا جائزہ لیتے ہوئے اس نے حکم جاری کیا جسے سن کر حورین نے التجا ئی نظروں سے زمان کو دیکھا

"ججججج جی ۔۔۔۔۔۔؟ ؟ "

زمان کے گھورنے پر حورین نے کانپتے ہاتھوں سے اپنا دوپٹہ اتارا جو کہ اس نے اچھی طرح اپنے اوپر لپیٹا ہوا تھا

"ہممممم ۔۔۔ ۔ چلو اب میری شرٹ کے بٹن کھولو ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کے انداز میں ابھی بھی سنجیدگی تھی

"ز ز زمان ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پیپ پلیز ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ نننن نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ "

بہت بے بسی سے بولی تھی وہ

آنسوؤں کا بندھ ٹوٹ چکا تھا

جبکہ اس کے سامنے بیٹھا زمان شاہ بے حسی کی انتہا پر تھا

"کھولو ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان پھر سے پھنکارا تھا

حورین نے اپنے لرزتے ہاتھ زمان کی شرٹ کے بٹنوں کی جانب بڑھائے جبکہ آنکھیں اس کی بند تھی

زمان کو وہ ڈری سہمی جھجھکتی ہوئی بے پناہ پیاری لگ رہی تھی

حورین نے کانپتے ہاتھوں سے زمان کی شرٹ کے بٹن کھولے

اب زمان نے اپنا ہاتھ حورین کی کمر میں ڈالا اور اسے خود سے قریب تر کیا

اور اس کی گردن پر اپنے لبوں سے لمس چھوڑنے لگا

حورین نے پھر سے اپنی آنکھیں میچ لیں

***

آج پھر رات کے اس پہر کمرے میں حورین کی سسکیاں گونج رہیں تھیں

وہ ٹھنڈے فرش پر بیڈ کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھی تھی ٹانگوں کے گرد بازو لپیٹے وہ مسلسل رو رہی تھی آنکھیں بے تحاشہ سرخ تھیں جن سے مسلسل آنسو بہہ رہے تھے

بے ترتیب کٹے بال بکھرے ہوئے تھے

حورین کی حالت اس پر گزری داستان سنا رہی تھی

فجر کی اذان کی آواز اسے سنائی دی تو حورین نے گیٹوں سے سر اٹھایا

کپکپاتے ہاتھوں سے حورین نے فرش پر گرا ہوا اپنا دوپٹہ اٹھایا اور اپنے سر پر لپیٹا

کچھ لمحے گزرے تھے کہ حورین بیڈ کا سہارا لے کر اٹھی اور اس نے بیڈ پر سکون سے سوئے ہوئے زمان کو دیکھا

بے اختیار اس کے منہ سے سسکی نکلی لیکن اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس نے اپنی سسکیوں کا گلہ خود گھونٹ دیا پھر لڑکھڑاتے قدموں سے چلتی ہوئی وہ الماری تک آئی الماری سے اپنا ایک جوڑا نکال کروہ واشروم میں چلی گئی

کچھ دیر بعد جب وہ آئی تو اب اس کی حالت کافی بہتر تھی

گلابی رنگ کا سادہ سا جوڑا پہنے بال تولیے سے خشک کرنے کے بعد حورین نے دوپٹہ لپیٹا اور مصلہ بچھا کر نماز ادا کرنے لگی

جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو ایک بار پھر وہ خود پر قابو نہ پا سکی اور سسکیوں سے رونے لگی

"اللہ جی کیوں میرے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے کیوں وہ میرے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کرتے ہیں

***

نہیں مجھے شکوہ نہیں کرنا ۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے ہر حال میں اپنے پروردگار کا شکر ادا کرنا ہے ۔۔۔ ۔ یہ اللہ کی طرف سے میری آزمائش ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اللہ پاک مجھے سرخرو کرنا اس آزمائش میں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اللہ جی میں آپ کا ہر حال میں شکر ادا کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کے رونے کی آواز سے زمان نیند سے بیدار ہوا

اور حورین کو مصلے پر بیٹھ کر ہاتھ پھیلا کر روتے دیکھا تو اک پل کو اس کا دل کانپ اٹھا

بلنکٹ اتارکر وہ بیڈ سے ایرا اور بیڈ کی دوسری جانب پڑی اپنی شرٹ اٹھا کر پہنی

اب وہ حورین سے کچھ فاصلے پر بیٹھ کر اس کے چہرے کو بغور دیکھنے لگا

"آ آ آپ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے جب زمان کو خود کے قریب بیٹھتے دیکھا تو وہ یکدم گھیرا گئی

"اتنا رو رو کر میرے لیے بد دعائیں مانگ رہی ہو ؟؟؟؟۔۔۔۔ ۔ "

زمان کا سپاٹ چہرہ اس کے الفاظ حورین کا دل چیر رہے تھے

"نین نہیں مم میں نے کک کچھ نن نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ مم میں تو بسس نماز ادا کر رررہی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ "

ٹوٹے لفظوں سے وہ اپنی صفائی پیش کر رہی تھی جبکہ اس آواز لرز رہی تھی

زمان اسے نظر انداز کرتا ہوا اٹھ کر بیڈ کی سائیڈ ٹیبل سے اپنا موبائل اٹھا کر استعمال کرتا ہوا بولا

"اگر میرے لیے بد دعائیں مانگ لیں ہوں تو اب یہاں آؤ ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کا حکم سن کر اس نے مصلہ سمیٹ کر رکھا اور ڈرتے ہوئے زمان کے پیچھے آ کھڑی ہوئی

"ججج جی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین کی آواز پر زمان نے موبائل سائیڈ پر رکھا اور اس کی جانب مرا

حورین کے چہرے کی پاکیزگی اور نور دیکھ کر وہ چونک گیا

"مممم میں ۔۔۔ ۔ بیب بد دعا ۔۔۔ ۔ نین نہیں ۔۔۔ ۔ کر رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز مممحھے مت ماریے گا ۔۔۔۔ ۔ "

حورین کی آنکھیں بار بار بھیگ رہی تھیں

"خبردار حورین اگر تم نے میرے سامنے کوئی ڈرامہ کیا ۔۔۔۔ ۔ تو حشر بگاڑ دوں گا تمہارا ۔۔۔۔۔۔ ۔ کیو نکہ تمہارے یہ آنسو میرا دل نہیں پگھلا سکتے ۔۔۔ ۔ "

واقعی وہ سچ کہہ رہا تھا اس کا دل پتھر کا ہی تو ہو گیا تھا

زمان کے الفاظ ہمیشہ حورین کا دل دکھاتے تھے

ابھی بھی اس کے آنسو باہر بہنے کے بجائے دل پر گر رہے تھے

یکدم حورین کا سر بھاری ہوا اور اس کو چکر آنے لگے وہ بیڈ کا سہارا لے کر بیڈ پر بیٹھ گئی

"کیا ہوا ہے تمہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟ "

حورین کی طبیعت اسے بوجھل سی لگی حورین کو ایسے بیٹھا دیکھ اسے فکر سی ہوئی اس کی۔۔۔ ۔

لیکن زمان شاہ جیسا پتھر دل کہاں نرم پڑ سکتا تھا

حورین کا بازو سختی سے پکڑ کر اس نے حورین کو اپنے سامنے کھڑا کیا

زمان نے اس قدر اسے سختی سے دبوچا ہوا تھا کہ تکلیف کی وجہ سے حورین کے منہ سے سسکی نکلی

"رات کچھ کھایا تھا تم نے ۔۔۔۔۔۔ ؟ "

سخت لہجے میں زمان نے پوچھا

تو حورین نے ڈرتے ہوئے نفی میں سر ہلایا

"حور ین ۔۔۔ ۔ اگر میرے بچے کو تمہاری لاپرواہی کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچا تو ۔۔۔۔۔۔ ۔ اپنے انہیں ہاتھوں سے تمہارا گلہ دبا دوں گا ۔۔۔۔ ۔

اگر زندگی پیاری ہے تو میری اولاد کی حفاظت کرو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بچی نہیں ہو تم جو تمہیں ایک ایک بات سمجھ انی پڑے ۔۔۔۔ ۔

کھانا ٹائم پر کھایا کرو اور خود سے خیال رکھو اپنا ۔۔۔۔ ۔ سمجھی ۔۔۔۔۔ ؟ "

حورین کی بات سے وہ یکدم غصے میں آیا تھا

لیکن غصے کو دبا کر اس نے ایک ایک لفظ پر زور دے کر کہا

"جججج جی۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے سہمے ہوئے کہا

"دفاع ہو جاؤ اب یہاں سے ۔۔۔۔۔ ۔ "

ایک بار پھر حورین اپنا ٹوٹا بکھرا وجود لے کر کمرے سے چلی گئی جبکہ آنکھیں ہنوز اشک بار تھیں

***

سمعیہ بیگم کی حالت کافی خراب تھی

وہ دن بدن بیمار پڑتی جا رہیں تھیں

دو ماہ سے انہوں نے حورین کو نہ دیکھا تھا

آخر وہ ماں تھیں ان کا فتلیجہ کٹتا تھا جب وہ حورین کے بارے میں سوچتی تھیں

جب زمان حورین کو لے کر آیا تھا حورین کی حالت بہت بری تھی زمان نے اسے بے دردی سے مارا تھا یہ سوچ ہی انہیں تکلیف دے رہی تھی

بار بار وہ منظر ان کی آنکھوں کے سامنے آیا تھا جب زمان ان کی بیٹی کو بے دردی سے کھینچتا ہوا لے گیا اور وہ کچھ نہ کر سکیں

سمعیہ بیگم سلمان سے بھی کھچی کھچی رہتی تھیں

حقیقت نہ جاننے کے باوجود سلمان اور زمان کی گفتگو سلمان کا احساس جرم کرنے سے وہ کچھ تو سمجھ گئیں تھیں کہ آج حورین کی حالت کا ذمےدار کہیں نا کہیں سلمان بھی ہے

سلمان بھی حب رہتے تھے ان کو یہ دکھ تھا کہ حورین کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے ت

سچ کہتے ہیں کسی کی بیٹی کے ساتھ غلط کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ دنیا مکافا عمل ہے

کاش وہ ماضی میں پیسوں کا لالچ نہ کرتے اور نہ بیہ کی زندگی خراب ہوتی

اور نہ آج ان کی خود کی بیٹی اس اذیت سے گزر رہی ہوتی

ان دو ماہ میں رامین بھی بہت بدل گئی تھی وہ پہلے جیسی شوخ و چنچل نہیں رہی تھی

بلکہ حورین کے واقعہ کے بعد ڈر سی گئی تھی

اسے حورین کی بہت یاد آتی تھی لیکن بس اکیلے میں اسے یاد کرکے روتی تھی

کیونکہ وہ اپنے ماں باپ کو بات کرتا سن چکی تھی کہ ان کا حورین سے کسی بھی قسم کا رابطہ کرنا زمان کو پسند نہیں

اور اگر انہوں نے حورین سے ملنے یا بات کرنے کی کوشش کی تو زمان حورین پر ظلم کرے گا

اسے جب حورین کی یاد آتی تھی تو وہ اپنے کمرے میں جا کر بس روتی تھی

***

زمان کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا

حورین نے مغرب کی نماز ادا کی اور اٹھ کر بیڈ کی ایک جانب آکر لیٹ گئی اور غیر مرئی نقطے کو تکتی اپنی سوچوں میں گم ہو گئی

کتنا کچھ بدل گیا تھا اس کی زندگی میں ۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ تو اپنی زندگی میں اپنی پڑھائی میں مگن رہتی تھی

زمان کی وجہ سے اس کی پڑھائی بھی چھوٹ گئی تھی کیا کیا جواب نہیں تھے اس کے ۔۔۔۔۔ ۔

وہ اپنے ماں باپ سے ملنے کے لیے تڑپتی رہتی تھی لیکن زمان سے کہنے کی ہمت نہیں رکھتی تھی

سب سے بڑی تبدیلی جو اب آئی تھی اس کی زندگی میں وہ یہ خبر تھی کہ وہ پریگننٹ ہے

اس خبر سے اسے یہ امید تھی کہ زمان کا رویہ اب بدل جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا

زمان ابھی بھی اس سے نفرت کرتا تھا اسے اذیت دیتا تھا

اس کی نظر میں اس کی کوئی اوقات نہیں تھیں

زمان کے لیے صرف اس کا بچہ اہم تھا

ابھی وہ اپنی سوچوں میں گم تھی کہ سائیڈ ٹیبل پر رکھا ہوا زمان کا سیل فون بجنے لگا

"لگتا ہے فون نہیں بھول گئے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین نے ٹیبل پر رکھا فون دیکھ کر خود سے کہا

دو تین بیلز کے بعد فون بجنا بند ہو گیا

لیکن یکدم حورین کے دماغ میں ایک سوچ آئی اور کچھ سوچتے ہوئے اس نے زمان جا سیل فون اٹھایا

"گھر فون کرتی ہوں ماما اور رامین سے بات کرنے کا بہت دل چاہ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پتہ نہیں کیسے ہونگے سب

***

نہیں نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اگر زمان کو پتہ چل گیا تو وہ تو مجھے بہت ماریں گے ۔۔۔۔۔۔ ۔

ہاں نہیں کرتی فون ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کے غصے کو وہ بہت اچھی طرح جانتی تھی زمان کبھی غلطی معاف نہیں کرتا تھا

اداسی سے سوچتے ہوئے اس نے موبائل سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا

"نہیں ۔۔۔۔ ۔ بات کر کے ہسٹری ڈیلیٹ کردوں گی ۔۔۔۔۔ ۔ پھر تو ان کو پتہ نہیں چلے گا ۔۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ہاں پھر پھر یہ موقع ملے یا نہ ملے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

پھر ایک امید سے اس نے زمان کا سیل فون اٹھایا لیکن زمان کے فون پر پاسورڈ لگا ہوا تھا

اداسی سے اس نے موبائل رکھ دیا اور اٹھ کر نیچے چلی گئی

لیکن بار بار اس کا دھیان لین لائن فون کی طرف جا رہا تھا

زمان ابھی تک نہیں آیا تھا

اماں بھی پاکیزہ ماما کے روم میں تھیں

حورین نے کچھ ہمت کر کے صوفے کے پاس رکھا ہوا فون پر گھر کا نمبر ملایا اور کان سے لگایا

دل اس کا دھک دھک کر رہا تھا

سرد موسم میں بھی اسے پسینے آ رہے تھے

"اگر زمان کو پتہ چل گیا تو ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اس سے آگے اس کی سوچ جانے سے انکاری تھی

"ہیلو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

سمعیہ بیگم کی آواز سن کر حورین کی آنکھیں بھیگ گئیں

"ہیلو ۔۔۔۔ ۔"

سمعیہ بیگم کی پھر سے آواز ابھری

"ماما ۔۔۔۔۔ ۔ "

اس سے زیادہ حورین سے نہ بولا گیا اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

"حور ین میری جان ۔۔۔۔۔ ۔ میرا بچہ ۔۔۔۔ ۔ "

سمعیہ بیگم بھی اتنے دنوں بعد حورین کی آواز سن کر رونے لگیں

"مممم ماما ۔۔۔۔ ۔ "

اس وقت حورین خود کو بہت بے بس محسوس کررہی تھی

وہ اپنی ماں کے گلے لگنا چاہتی تھی

لیکن بہت مجبور تھی

" نہیں حورین ۔۔۔۔ ۔ نہیں میرا بچہ ۔۔۔۔۔ ۔ مت رو میری جان ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیسی ہے میری بیٹی

۔۔۔۔۔ ۔"

سمعیہ بیگم حورین کے رونے سے تڑپ گئیں تھیں

"ماما آپ کیسی ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ آپ ٹھیک ہیں نا ۔۔۔۔ ؟ پاپا کیسے ہیں ۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔ ۔ اور رامین ۔۔۔۔ ۔ رامین کیسی ہے ماما ۔۔۔۔۔ ؟ ۔ ۔"

***

حورین روتے ہوئے ان سے پوچھ رہی تھی

"سب ٹھیک ہیں بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ تم بتاؤ ۔۔۔۔۔ ۔ تم کیسی ہو ۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔ ۔ زمان کا رویہ کیسا ہے تمہارے ساتھ ۔۔؟۔۔۔۔۔ ۔ حورین بیٹا تم ٹھیک ہو نا ۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔"

ابھی اس سے پہلے کہ حورین کوئی جواب دیتی زمان نے اسے بازو سے پکڑ کر اس کا رخ اپنی طرف کیا اور زوردار تھپڑ حورین کو مارا

تھپڑ اتنا زور سے مارا گیا تھا کہ حورین کے ہونٹ سے خون بہنے لگا اور وہ فرش پر جا گری

پھر زمان نے فون اٹھا کر پوری قوت سے فرش پر دے مارا جس کی وجہ سے اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے

خوف کی وجہ سے حورین تھرتھرکانپنے لگی یہاں تک کہ اس کے آنسو خشک ہو گئے اور آنکھیں خوف کی وجہ سے پھیلی ہوئی تھیں

حورین کو فون پر بات کرتے دیکھ کر زمان کو شدید غصہ آیا تھا

زمان کا چہرہ بےحد سرخ تھا

اس کی آنکھیں انگارے برسا رہیں تھیں

"یہ کیا حرکت تھی حورین ۔؟۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اپنا غصہ دبانے کی بےحد کوشش کررہا تھا لیکن حورین انجانے میں اس کے اندر کا حیوان جگا چکی تھی "پپ پلیز ۔۔۔۔۔ ۔ معاف کردیں ۔۔۔۔۔ ۔ ممم میں ۔۔۔ ۔ ممم ماما سے بیب بات ۔۔۔۔۔۔ ۔ ممم مجھے

۔۔۔۔۔ ۔ بب بہت ۔۔۔۔۔ ۔ یاد آ رہی تھی پلیز ممم معاف ۔۔۔ ۔ کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اس وقت حورین بہت ڈر گئی تھی اور باقاعدہ زمان کے آگے اپنے ہاتھ جوڑ جر معافی مانگنے لگی

"نین نہیں ۔۔۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔۔۔ ۔ زمان پپ پلیز معاف کردیں ۔۔۔۔۔ ۔ آئندہ کک کبھی نہیں ہو گا ایسا ۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز مممعاف کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین روتی ہوئی زمان سے فریاد کر رہی تھی لیکن زمان پر اس کی کسی بات کا اثر نہیں ہو رہا تھا

اس نے حورین کو بازو سے پکڑا اور گھسیٹتے ہوئے زینے چڑھنے لگا

شور سن کر اماں باہر نکلی جو کہ پاکیزہ شاہ کو دوائی دے رہیں تھیں

لاؤنج کا منظر دیکھ کر اماں حیران رہ گئیں

ایک طرف فرش پر فون کے ٹکڑے پڑے تھے

اور زمان حورین کو گھسیٹتے ہوئے لے جا رہا تھا جبکہ حورین خود کو زمان کی گرفت سے چھڑانے کی ناکام کوشش کر رہی تھی اور

روتی سسکتی معافیاں مانگ رہی تھی

لیکن زمان پر جنون سوار ہو گیا تھا وہ اسے گھسیٹتے ہوئے کمرے میں لے گیا

"یا اللہ رحم کر اس بے قصور پر ۔۔۔۔۔۔ ۔

ہائے کیا کروں ۔۔۔ ۔ شاہ جی تو بہت غصے میں ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ ہم دعا کے سوا کیا کر سکتے ہیں ۔۔ ۔ ۔۔۔۔ ۔ خدا رحم کر اس معصوم پر ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اماں دعا کرتی ہوئیں پاکیزہ کے کمرے میں چلی گئیں

***

کمرے میں لا کر زمان نے اسے کسی بے کار چیز کی طرح بے دردی سے فرش پر پھینکا

کمرے کا دروازہ بند کر کے جب وہ مرا تو اس کی وحشی آنکھیں دیکھ کر حورین کو اپنے جسم میں سے جان نکلتی ہوئی محسوس ہوئی

"پپ پلیز ززز ۔۔۔۔۔۔ ۔ معاف کردیں ۔۔۔۔۔ ۔ اب کبھی غلطی ننننن نہیں ہو گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز معاف کردیں پلیز زز ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان ، حورین کی جانب قدم بڑھا رہا تھا جبکہ حورین پیچھے کی طرف ہوتی جا رہی تھی

ایک جھٹکے سے زمان نے اسے کلائی سے پکڑ کر اپنے سامنے کھڑا کیا

"میری بات تمہارے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے نا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہاں بولو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

زمان نے اس کی نازک کلائی پر اپنی گرفت مزید سخت کر لی

"مممم میں ماما سے بات ۔۔۔۔۔ ۔ "

"شٹ اپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان یکدم چلایا تھا

"تم نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا ۔۔۔۔۔ ۔ ہاں بولو ۔۔۔۔۔۔ ۔

میں نے منا کیا تھا تمہیں کہ فون سے دور رہو گی تم ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن میری بات کو تم نے سیریس ہی نہیں لیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

کمرے میں زمان کی چنگھاڑتی آواز گونج رہی تھی

"ممم مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ممم ماما ۔۔۔۔۔۔ ۔ کککک کی ...... یاد آ آ آ رہی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ پپپپ پلیز معاف کردیں پلیززززز ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

شدت خوف کی وجہ سے اس کے حلق سے اب آواز بھی نہیں نکل رہی تھی لیکن لرزتے وجود سمیت وہ زمان کے سامنے رحم کی فریاد کر رہی تھی

"میری بات کو سیریس نہیں لیا تم نے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اب ایسے طریقے سے سمجھاؤں گا کہ کبھیت میری کہی با نہیں بھولو گی تم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے حورین کو ایک بار پھر فرش پر دھکا دیا

اب اس کے ہاتھ اپنی بیلٹ کی طرف تھے

"نین نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ پیپ پلیززز ۔۔۔۔ ۔ ممم معاف کردیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"

زمان کو اپنی بیلٹ اتارتا دیکھ حورین بےحد خوفزدہ ہوئی اور زمان کے قدموں میں بیٹھ کر معافی مانگنے لگی لیکن زمان کی آنکھوں میں اس وقت صرف وحشت تھی

"آ ہ ہہہہہ ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے حورین کی کمر پر بیلٹ سے زوردار ضرب لگائی

جس وجہ سے حورین تکلیف کے باعث کراہنے لگی

"آہ ۔۔۔۔۔ ۔

"آہ ۔۔۔۔۔ ۔

"آہ ۔۔۔۔۔۔ ۔

طیش کے عالم میں ابکیار پھر زمان نے بیلٹ سے دو، تین ضربیں لگائیں

" پپپپپ پلیز زززز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ چچ چھوڑ دیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ممممم معاف ۔۔۔۔۔۔ ۔ کر دیں

۔۔۔۔۔۔ ۔ "

درد کی شدت سے وہ کراہ رہی تھی لیکن زمان سے معافی کی بھیک بھی مانگ رہی تھی

"آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

" میں نے منا کیا تھاتتمہیں کہ فون کو ہاتھ مت لگانا ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن تم نے میری با نہیں مانی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

میں نے کہا بھی تھا حورین کہہ میں تمہاری کوئی غلطی معاف نہیں کروں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان پھر چلایا تھا

" پلیز زز زمان ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کو آپ کے ہونے والے بچے کا واسطہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ معاف کرد یں

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز ززز ۔۔۔۔۔۔ ۔ مت ماریں مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز ززز ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ابھی زمان ایک اور بار حورین کو بیلٹ مارتا اس سے پہلے حورین ہاتھ جوڑ کر اسے واسطہ دینے لگی

حورین کے الفاظ سن کر زمان کا اٹھتا ہاتھ وہیں رک گیا

اور اس نے ہاتھ پر لپیٹی بیلٹ دور پھینک دی

اور فرش پر حورین کے قریب بیٹھ گیا جو اب چیخ چیخ کر رونے لگی تھی

"صرف اپنے بچے کی وجہ سے تمہیں بخش رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کو دونوں کاندھوں سے پکڑ کر اس نے کہا اور پھر اٹھ کھڑا ہوا اور گہرے گہرے سانس لینے لگا

جبکہ حورین فرش پر آڑا تر چھا لیٹی بری طرح رو رہی تھی اس کا وجود کانپ رہا تھا

"بند کرو اپنے یہ ڈرامے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کوئی اتنا ظلم نہیں ہوا تمہارے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اٹھو اور اپنا حلیہ ٹھیک کرکے کھانا لاؤ میرے لیے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کے قریب جا کر اس نے سپاٹ لہجے میں کہا

"حور ین اٹھو ۔۔۔۔۔ ۔ اور دس منٹ کے اندر کھانا لاؤ میرے لیے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ ایک بار پھر چلایا تھا

حورین کو اپنے جسم میں شدید درد محسوس ہو رہا تھا لیکن ہمت کر کے اٹھی لڑکھڑاتے قدموں سے چلتی ہوئی واشروم گئی

بار بار اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ رہا تھا

منہ پر ٹھنڈے پانی کے چھپکے ڈالے اور باہر آئی تو زمان کمرے میں موجود نہ تھا

بلکہ ٹیرس سے سگریٹ کی سمیل آ رہی تھی

حورین خود کو سنبھالتی نیچے چلی گئی

کچن میں آ کر اس نے روٹی بنائی اور کھانا نکال کر زمان کے لیے لے گئی

کھانا کھانے کے بعد زمان باہر نکل گیا جبکہ حورین کمرے میں آ کر بیڈ کی ایک طرف لیٹ گئی

اس کو جسم میں شدید درد ہو رہا تھا وہ روتے سسکتے ہوئے سو گئی

زمان کافی رات کو گھر واپس لوٹا تھا کمرے میں آیا تو حورین بیڈ کی ایک طرف لیٹی سو رہی تھی

زمان فرش ہو کر اس کے قریب لیٹ گیا لیکن نیند اسے کافی دیر بعد آئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.