Chapter 16: باب 16

وہ دونوں لندن ائیر پورٹ سے سیدھا ایک ہوٹل آئے تھے

دونوں نے ایک ہی روم بک کروایا تھا

علی کچھ دیر آرام کر کے کسی کام کے سلسلے میں باہر چلا گیا تھا

جبکہ زمان ہوٹل کی کھڑکی کے پاس کھڑا اپنی سوچوں میں گم ہو گیا چھ سال پہلے کا منظر اس کی آنکھوں کے سامنے تھا

"پپ پلیز معاف کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آئندہ کبھی غلطی نہیں کروں گی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز پیپ پلیز چھوڑ دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ز زمان معاف کر دیں پلیز ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"میری بات تمہارے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے نا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہاں بولو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"مم میں مم ماما سے بات ۔۔۔۔۔ ۔"

"شٹ اپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"میں نے منا کیا تھا تمہیں کہ فون کو ہاتھ نہیں لگانا تم نے ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن تمہیں میری کسی بات کا اثر نہیں ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"ممم مجھے مممم ماما کککک کی یاد آ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ پپپپ پلیز معاف کک کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"میری بات کو سیریس نہیں لیا تم نے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اب ایسے طریقے سے سمجھاؤں گا کہ کبھی میری ی کہی با نہیں بھولو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

کمرےمیں حورین کی سسکیوں کی آوازیں گونج رہیں تھیں لیکن اسے ترس نہیں آیا تھا

"زمان ۔۔۔۔۔۔ ۔"

کمرے میں علی کے داخل ہونے اور پکارنے پر زمان ماضی سے حال کی طرف لوٹا تھا

"کیا ہوا زمان تو ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟"

علی کو زمان کی آنکھیں بے حد سرخ لگی تبھی وہ اس کے قریب گیا اور فکر مندی سے پوچھنے لگا

'ہاں ٹھیک ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اتنی سردی میں بھی اس کے ماتھے پر پسینہ آیا تھا

وہ ماتھا صاف کرتا ہوا بولا

"چل اچھا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کھانا کھا کر آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بہت بھوک لگی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

علی نے اس کے کاندھے پر بازو رکھا اور اسے لیے چلا گیا

***

آصف صاحب کے کیبن سے نکل کر حورین عرش کو لے کر اس ٹیبل تک آئی جہاں وہ کچھ دیر پہلے بیٹھی تھی

وہاں سے اپنی چیزیں لے کر اب ان کا رخ باہر کی جانب تھا

"مام ہم رامین کو لینے جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟۔۔ ۔"

حورین کے ساتھ چلتے ہوئے عرش نے پوچھا

" عرش ڈونٹ سیڈ رامین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سے آنی ۔۔۔۔۔۔ ۔ بڑی ہیں آپ سے ۔۔۔۔۔ ۔ آتی ہیں آپ کی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اسے پتہ تھا رامین کے ساتھ عرش ایک فرینڈز کی طرح اٹیچ ہے اور اکثر وہ دونوں ایک دوسرے کو ' فرینڈ ' کہہ کر یا عرش رامین کا نام لے کر بلاتا

لیکن حورین رامین اور عرش دونوں کو ٹوکتی تھی

"سوری مام ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین کے رک کر کہنے پر عرش نے جلدی سے کانوں کو پکڑ کر کہا

"عرش ماں کی جان ۔۔۔ ۔ مام اپنا موبائل اندر بھول آئی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ گاڑی کے پاس جاؤ میں ابھی آتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین عرش کی گال پر بوسا دے کر اندر کی جانب چلی گئی

ابھی عرش اپنی گاڑی کے پاس آیا ہی تھا کہ ایک اور گاڑی اس کے قریب آکر رکی

لیکن گاڑی سے اترتے ہوئے علی کی نظر عرش پر پڑی تو وہ سکتے میں آ گیا

علی کبھی زمان کو دیکھتا تو کبھی عرش کو

عرش بھی علی کو مسلسل اپنی طرف تکتا پا کر اس کی طرف متوجہ ہوا

اتنے میں زمان بھی اپنے دھیان میں گاڑی سے ایرا لیکن علی کو ہنوز ایک ہی طرف تکتا پایا تو اس نے بھی اس کی نظر کے تعاقب میں دیکھا

اور سامنے کھڑے بچے کو دیکھ کر وہ خود بھی چونک گیا

"زمان یہ بچہ تو بلکل تیرے جیسا دکھتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ آنکھیں، ناک ،، کان بالوں کا رنگ ، ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یار ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

علی بے یقینی سے کہتا ہوا کبھی زمان کو دیکھ رہا تھا تو کبھی عرش کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

زمان جب گاڑی سے نکل کر علی کے ساتھ کھڑا ہوا تو عرش کی نظریں اب زمان کی طرف تھیں

زمان بھی حیرت سے سامنے کھڑے پانچ چھ سالہ بچے کو دیکھ رہا تھا

عرش چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا زمان کے قریب آیا

اور پہلے اپنے چہرے کو دائیں جانب گرا کر زمان کو دیکھا پھر بائیں جانب۔۔۔ ۔

جبکہ زمان ابھی بھی سکتے میں تھا

عرش نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے زمان کو بیٹھنے کو کہا

تو زمان گیٹوں کے بل عرش کے سامنے بیٹھ گیا

اس طرح کہ اس کا چہرہ عرش کے چہرے کے برابر تھا

اب عرش نے اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے زمان کا چہرہ تھام لیا

"یو لوکس لائیک مائی ڈیڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش کی آنکھیں چمک اٹھیں تھیں

جبکہ عرش کے اس طرح کہنے پر زمان کی آنکھوں سے آبشار بہنے لگے

زمان کی گال پر گرتے آنسو دیکھ کر عرش نے اپنے دونوں ہاتھوں سے زمان کے آنسو صاف کیے

"بب بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ آآ آپ ۔۔۔۔ ۔ کک کے ۔۔۔۔ ۔ ڈیڈ کا نن نام ۔۔۔۔۔ کیا ہے ۔۔۔۔؟؟؟؟۔۔۔ ۔ "

زمان نے عرش کے ہاتھوں کو تھام کر اپنے ہونٹوں سے لگایا

جبکہ یہ الفاظ اس کے منہ سے کیسے نکلے تھے یہ وہی جانتا تھا

ایک ڈر سا تھا اسے کہ جو وہ سوچ رہا ہے اگر حقیقت ویسی نہ ہوئی تو ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس سے آگے وہ سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا

"زمان علی شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے محبت بھرے لہجے میں کہا

عرش کے لہجے کی خوشی اور اس کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر زمان نے اپنا چہرہ آسمان کی طرف کیا اور آنکھیں بند کر دی

عرش کو زمان کے ہونٹ ہلتے ہوئے محسوس ہوئے

زمان کو دیکھ عرش نے بھی سر اوپر کر کے آسمان کو دیکھا اور پھر زمان کی بند آنکھوں کو

"آپ کا نام کک کیا ہے بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"

زمان نے آنکھیں کھول کر بھیگی آنکھوں سے عرش کو دیکھا اور پھر پوچھا

"عرش علی شاہ ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے جیسے ہی اپنا نام بتایا زمان نے اسے اپنے گلے لگا لیا اور اس کے چہرے گردن اور ہاتھوں کو پکڑ کر چومنے لگا

یہ منظر دیکھ علی کی بھی آنکھوں میں پانی آگیا

کچھ لمحوں بعد زمان عرش سے الگ ہوا اور وہ اسے ہنوز تکنے لگا

جیسے وہ عرش کو دیکھ کر اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا رہا تھا

"آپ میرے ڈیڈ جیسے دکھتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ بٹ میرے ڈیڈ تو پاکستان میں ہیں ۔۔۔۔ ۔ میں نے انہیں کبھی نہیں دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بس مام نے ایک بار پکچر میں دکھایا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کو پتہ ہے میرے ڈیڈ پولیس آفیسر ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بہت بریو ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کو اپنی طرف خاموشی سے تکتا دیکھ کر عرش پھر سے بولا تھا اس کے لہجے میں اپنے باپ کے لیے بے پناہ محبت تھی

"آ آ آپ کے ڈیڈ آپ کک کے ساتھ کیوں نن نہیں ہیں ۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟"

یہ سوال پوچھتے ہوئے زمان کو اپنی آواز کسی کھائی سے آتی محسوس ہوئی تھی

"مام کہتی ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ وہ پاکستان میں جاب کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ان کی جاب یف ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ان کو ہولیڈیذ بھی نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔ ۔ اسی لیے وہ آتے ہی نہیں یہاں پر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش ، زمان کو اپنے ڈیڈ کے بارے میں پر جوش انداز میں بتا رہا تھا

جبکہ عرش کی باتیں سن کر زمان نے شرمندگی سے اپنی آنکھیں جھکا لیں

یقینا عرش زمان کو اپنے ڈیڈ کا ہم شکل سمجھ رہا تھا ۔۔۔۔ ۔

" یو نو دیٹ ۔۔۔۔ ۔ میں اپنے ڈیڈ کو بہت مس کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سب کے ڈیڈ ہیں بٹ میرے ڈیڈ ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش اداسی سے بولا تھا

زمان اس معصوم بچے کی باتیں سن کر اور اس کے چہرے پر اداسی دیکھ کر تڑپ گیا

" میرا بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میری جان ۔۔۔۔۔۔ ۔ میری زندگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اب کبھی دور نہیں ہونے دوں گا میں اپنے بیٹے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان عرش کا چہرہ تھام کر پھر سے چومنے لگا

عرش بے شک چھ سال کابچہ تھا لیکن زمان کا پیار اور باتیں اسے سب سمجھ آ رہا تھا

"آپ میرے ڈیڈ ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش کے لہجے کی خوشی زمان صاف محسوس کر سکتا تھا

اسے اپنے دل میں درد محسوس ہوا تھا

یا خدا اتنی بڑی سزا ۔۔۔۔۔ ۔

میں اپنی ہی اولاد سے لا علم رہا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

چھ سال دور رہا میں اپنے بچے سے ۔۔۔۔۔ ۔

وہ دل میں خدا سے مخاطب تھا جب عرش کو کسی نے پکارا

"عرش ۔۔۔۔۔۔ ۔"!!

یہ وہ آواز تھی جو وہ ہزاروں لاکھوں میں پہچان سکتا تھا یہ اس کی حورین کی آواز تھی

حورین نے گاڑی کے پاس پہنچ کر عرش کو پکارا

جو کسی سے باتیں کر رہا تھا

زمان کی حورین کی طرف پشت تھی وہ زمان کو نہ دیکھ پائی تھی

زمان کی دل کی دھڑکن اک پل کو رک گئی تھی

جب اتنے سالوں بعد اس نے حورین کی آواز سنی

زمان عرش کے ہاتھوں کو مضبوطی سے پکڑ کر اٹھا اور اپنا رخ حورین کی جانب کیا

حورین کو عرش کا کسی اجنبی کے ساتھ باتیں کرتا ہوا دیکھ کر غصہ آیا تھا

لیکن جب زمان نے رخ حورین کی طرف کیا تو حورین زمان کو دیکھ کر پتھر سی ہو گئی

دونوں کی نظریں ایک دوسرے پر تھیں

دونوں کا دل زور سے دھڑک رہا تھا

لیکن چند لمحوں بعد حورین کا سکتا ٹوٹا اور وہ ہوش کی دنیا میں واپس آئی

"کیا کر رہے ہیں آپ عرش یہاں ۔۔۔۔۔۔ ۔ کتنی بار سمجھایا ہے کسی اجنبی سے بات نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔ ۔ چلیں جلدی آئیں ۔۔۔۔ ۔ دیر ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

خود کو مضبوط کرتی ہوئی حورین بولی تھی

"مام ۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ ڈیڈ ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"شٹ اپ عرش ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیٹس گو ۔۔۔۔۔ ۔ ہری اپ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے کچھ کہنا چاہا لیکن حورین نے اسے ڈیٹا تو وہ حب ہو گیا

آج پہلی بار حورین نے عرش کو ڈانٹا تھا کیونکہ عرش ایسا بچہ ہی نہیں تھا جسے ڈانٹا جائے۔ ت ۔۔۔۔ ۔ وہ تو فورا با ماننے والا بچہ تھا

آج حورین کا ایسے ڈانٹنے سے وہ سہم گیا اور زمان کے ساتھ لگ گیا

حورین تیز تیز قدم اٹھاتی ان کے قریب گئی اور عرش کا ہاتھ پکڑ کر اپنے قریب کیا اور اسے لا کر گاڑی میں بیٹھایا جبکہ اس دوران اس نے زمان کو مکمل نظر انداز کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔

حورین عرش کو لے کر جا چکی تھی

لیکن زمان ابھی بھی بے یقینی سے اس جگہ دیکھ رہا تھا جہاں سے ابھی ان کی گاڑی گئی تھی

۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے ہمسفر۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

میرے ہمسفر تجھے کیا خبر

میری زندگی کا یہ حشر

میری آرزو میری جستجو

میری جیت تو میری مات تو

میری عمر بھر کی داستاں

میری محبت جس کی ہے ترجمان

میری زندگی میں درد لکھا

میرے اشک نے جسے سہا

میری ہر دعا میں یہی سدا

نا ہو مسکراہٹ تیری کبھی جدا

میری تقدیر میں ہے ہجر ٹھہرا

مجھے تیری یاد کا ہے آسرا

میرا دل مضطرب میرا چشم نم

میری ہر تڑپ تیرے واسطے اے صنم

میرے لبوں پر ہے ورد تیرا

میری دھڑکنوں میں نام تیرا

میری زندگی کا رنگ تو

میری تشنگی کی امنگ تو

میری فقط یہی ہے آرزو

تو ہو میرے روبرو

میں آخری سانس بھی تجھ پر وار دوں

اپنی تمام زیست تیرے نام پر گزار دوں

***

عرش کو لے کر وہ گاڑی میں آ بیٹھی تھی

راستے میں نہ اس نے خود کوئی بات کی تھی اور نہ عرش نے

عرش ونڈو سے باہر دیکھتا رہا

جبکہ حورین نے بھی عرش کو ابھی کچھ نہیں کہا

وہ گھر جا کر اس سے بات کرنے کا ارادہ رکھتی تھی

راستے میں اسے رامین کو یونیورسٹی سے یک کرنا تھا لیکن اس نے رامین کو خود گھر آنے کا میسج کر دیا

گھر کے سامنے گاڑی روک کر پہلے وہ خود اتری گاڑی سے اور پھر عرش کا ہاتھ پکڑ کر اسے اندر لے گئی

عرش بھی سر جھکا کر اس کے ساتھ چل دیا

عرش کو اپنے کمرے میں لا کر حورین نے اسے بیڈ پر بیٹھایا اور خود بھی اس کے دونوں ہاتھ تھام کر بیٹھ گئی

"ایم ریئیلی سوری عرش ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مام نے اپنے شہزادے پر غصہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے پہلے عرش کے ہاتھوں پر بوسا دیا پھر اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں سے تھام کر بے حد محبت سے کہا

اس نے تو کیا آج تک کسی نے بھی عرش کو کبھی نہیں ڈانٹا تھا

آج پہلی بار حورین نے اسے اس طرح ڈیٹا تھا تبھی عرش بلکل حب سا ہو گیا تھا

حورین کی آنکھیں بھر آئیں تھیں

زمان کو دیکھ کر اس نے خود کو کیسے سنبھالا تھا یہ وہی جانتی تھی

وہ بے اختیار ہو کر عرش کو ڈانٹ گئی تھی وہ کسی بھی طرح وہاں سے جلد سے جلد نکلنا چاہتی تھی

"ڈونٹ سے سوری مام ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے بھی حورین کے چہرے کو اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے تھام کر کہا

عرش کے اس طرح کہنے پر حورین نے اس کے دونوں گالوں پر بوسا دیا اور اسے اپنے سینے سے لگایا

"مام اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتیں ہیں میری جان ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ماں کو بہت برا لگ رہا ہے ماں نے اپنے شہزادے پر غصہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش کو سینے سے لگائے ہوئے وہ گویا ہوئی تھی

"میرا بیٹا بہت پیارا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کبھی ضد نہیں کرتا ۔۔۔۔۔ ۔ ماں کو تنگ نہیں کرتا ۔۔۔۔۔۔ ۔

مام کی ہر بات مانتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ابھی بھی مام کو سمجھو ۔۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے نا ۔۔۔۔۔ ۔

ایسے راستے میں کسی سے بات نہیں کرتے عرش ۔۔۔۔ ۔

یہی دیکھ کر مام کو غصہ آیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

وہ اگر آپ کو اپنے ساتھ لے جاتے تو ۔۔۔۔۔ ۔

ماں کیا کرتی ۔۔؟ ؟

۔۔۔۔ عرش مام نہیں رہ سکتی اپنے پرنس کے بغیر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے ابھی بھی عرش کو اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا جیسے اسے ڈر ہو اگر اس نے عرش کو خود سے جدا کیا تو وہ اسے کھو دے گی

بھرائی آواز میں وہ کہہ رہی تھی

"بٹ مام وہ تو ڈیڈ تھے نا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟ ؟ "

عرش نے حورین کے سینے سے لگے ہوئے ہی کہا

عرش کی بات پر حورین کو اپنی سانس رکتی ہوئی محسوس ہوئی

"ییییی یہ کس نے کہا آپ سے عرش ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟"

عرش کو خود سے الگ کر کے اس کے بازوؤں کو تھام کر وہ گویا ہوئی جبکہ اس کا دل زور سے دھڑک رہا تھا

" مام وہ بلکل ڈیڈ جیسے دکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ میں نے پکچر میں دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور انہوں نے بہت سارا پیار بھی کیا مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش پرجوش انداز میں بولا تھا

"بیٹا پیار تو ہم سب بھی کرتے ہیں نانو بھی کتنا پیار کرتے ہیں آپ سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سب کر تے ہیں نا میرے بیٹے کو پیار ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔!!! ۔۔۔ ۔"

حورین اسے سمجھاتی ہوئی بولی تھی وہ اس کا دھیان زمان سے ہٹایا چاہتی تھی

"نو مام ۔۔۔۔۔ ۔ وہ ڈیڈ ہی تھے ۔۔۔۔ ۔ مجھے پتہ ہے سب کے ڈیڈ ایسے ہی پیار کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ و لئیم کے ڈیڈ بھی جب اسے سکول سے لینے آتے ہیں وہ اسے ایسے ہی پیار کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش کی باتوں سے حورین کو احساس ہو رہا تھا کہ عرش اپنے باپ کے پیار کو ترس رہا ہے

ندا اور رامین ٹھیک کہتیں ہیں عرش ہر بات فیل کرتا ہے وہ اپنے باپ کو مس کرتا ہے

حورین دل میں سوچ رہی تھی اور اس کا دل اپنے بیٹے کے لئے تڑپ اٹھا تھا

ایک بار پھر اس نے عرش کو اپنے گلے لگایا تھا

وہ عرش کو پیار سے سمجھانا چاہتی تھی

لیکن عرش کے چہرے پر اپنے باپ کے نام پر جو خوشی آئی تھی اسے دیکھ کر وہ کمزور پڑ رہی تھی

" نہیں حورین تمہیں کمزور نہیں پڑنا ۔۔۔۔۔ ۔ اگر تم ذرا سا بھی ڈری تو وہ تم سے تمہارا بیٹا چھین لے گا ۔۔۔۔ ۔"

اس نے عرش کو اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا اور اس کے دل میں یہ سوچ آئی تھی

تبھی اس نے عرش کو خود سے الگ کیا اور اس کا چہرہ تھاما

"عرش لسن ٹو می ۔۔۔۔۔۔ ۔

آپ مام سے پوچھے بغیر کسی سے نہیں ملو گے ۔۔۔۔۔۔ ۔ باہر بھی نہیں جاؤ گے ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ جہاں کہو گے مام آپ کو لے جائیں گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ بٹ خود آپ کہیں نہیں جاؤ گے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"مجھے ہاسپٹل جانا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ رامین آنی یا ندا انی سے کھانا لے لینا ۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ اور انہیں کے ساتھ سو جانا ۔۔۔۔۔ ۔ نانو یا آنٹی کو تنگ نہیں کرنا ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور ڈیڈ کے بارےمیں کسی کو ابھی نہیں بتانا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین گھڑی میں ٹائم دیکھتے ہوئے بول رہی تھی

وہ ابھی زمان کے آنے کے بارے میں کسی کو نہیں بتانا چاہتی تھی

کیونکہ وہ خود نہیں جانتی تھی کہ زمان کے آنے کا مقصد کیا ہے

"بٹ مام ۔۔۔۔۔۔ ۔" !!!!

"عرش میری جان ۔۔۔۔۔ ۔ میرے پیارے بیٹے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز مام کی بات مانو ۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش کا ماتھا چومتے ہوئے وہ گویا ہوئی

"بٹ مجھے آپ کے ساتھ سونا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ رامین آنی کے ساتھ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین اس کی آنکھوں کی چمک دیکھ چکی تھی

وہ سمجھ گئی کہ عرش کا دھیان زمان سے ہی چکا ہے

"میری نائیٹ ڈیوٹی ہے نا بیٹا اچھا آپ ندا آنی کے پاس چلے جانا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"اوکے مام ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بٹ رامین آنی کے روم میں نہیں۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش چہرے پر بلا کی معصومیت لیے بولا تھا

جبکہ اس کی آنکھوں کی چمک اور شرارت کو حورین سمجھ گئی تھی

"بٹ وائے ۔۔۔۔۔؟؟ ؟ "

وہ جانتی تھی ضرور دونوں نے مل کر کوئی گڑبڑ کی ہو گی

"بی کوز۔۔۔۔۔۔ ۔ شی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" !!!!

"عرشو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "!!!

"آنی کے چھوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش کے کچھ کہنے سے پہلے رامین کمرے میں داخل ہوئی اور عرش کے سپائیس بنے ہوئے با لوں کو خراب کر دیا اور چہکتی ہوئی بولی

"آئی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش کو رامین کی یہ حرکت بلکل پسند نہ آئی اسی لیے پھر سے بالوں کو ٹھیک کرتے ہوئے بولا

"عرشو ڈونٹ وری ۔۔۔۔۔ ۔ میں بناتی ہوں اپنے بچے کی سپائیس ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

رامین عرش کو گالوں پر پیار کرتی ہوئی گویا ہوئی

"نو تھینکس آنی ۔۔۔۔۔ ۔

آپ بات چینج نہیں کریں ۔۔۔۔۔۔ ۔

مام صبح نا وشی آنٹی کا ٹونی غلطی سے ہمارے بیک یارٹ میں آ گیا اور آنی نے اسے پکڑ لیا۔ ۔۔۔ ۔ اور جب وشی آنٹی ٹونی کو لینے آئی تو آنی نے کہا ان ہے نہیں پتہ ۔۔۔۔۔۔ ۔

مام وہ ابھی بھی آنی کے روم میں ہے اور مجھے اس روم میں نہیں جانا ۔۔۔۔ ۔"

عرش چہرے پر بلا کی معصومیت لیے بولا تھا

حورین کو پتہ تھا عرش کو ڈوگز پسند نہیں ہیں اسی لئے روم میں نہیں جا رہا تھا

"واٹ ۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔ رامین ۔۔۔۔ ۔"

حورین نے حیرت سے رامین کو دیکھا

جبکہ اب عرش دبے قدموں کمرے سے جا چکا تھا

"وہ وہ آپی ۔۔۔۔۔ ۔

"آپی سچی میں ۔۔۔۔۔ ۔ وہ وشی آنٹی بڑی چیز ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ آپ کو نہیں پتہ ان کا ۔۔۔۔۔ ۔ ان کے اس ٹونی نے ہمارے لان کے سارے فلاور خراب کر دیے اور انہوں نے اپنے ٹونی کو کچھ نہیں کہا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

مجھے غصہ آیا اسی لیے ۔۔۔۔۔ ۔"

رامین معصومیت سے بولی تھی

"رامین آر یو سیریس ۔۔۔۔۔ ۔

تم نے و شی آنٹی سے غلط کیوں بولا ۔۔۔۔۔ ۔

اور تم عرش کے سامنے یہ حرکتیں کرتی ہو۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا سیکھے گا وہ اس سب سے۔۔۔۔۔ ۔

بچے بڑوں سے سیکھتے ہیں رامین۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نرم مگر تھوڑے غصے سے بولی تھی

"آپی آپ اپنے بیٹے کو چھوٹا مت سمجھیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اسے کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے وہ بڑا تیز ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھا کیسے پتلی گلی سے نکلا ہے اسے تو میں ابھی بتاتی ہوں جا کر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

" ہاں بلکل ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے ساتھ جو رہتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ تمہارا اثر ہی ہوتا ہے اس پہ ۔۔۔۔۔ ۔ اور سب سے پہلے جا کر ٹونی کو چھوڑ کر آؤ ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور سوری بھی بولنا وشی آنٹی سے ۔۔۔۔۔۔ ۔

رامین کمرے سے جانے لگی جب حورین پیچھے سے بولی

"اوکے باس ۔۔۔۔۔۔ ۔"

کمرے سے نکلتے ہوئے رامین نے سر کو خم دے کر کہا

رامین کے جانے کے بعد حورین ہنسنے لگی

لیکن اگلے ہی پل اس کی ہنسی غائب ہو گئی اور سر کو دونوں ہاتھوں میں گرا لیا

"کیوں آئے ہیں آپ میری زندگی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیوں ۔۔۔۔۔۔؟؟۔۔ ۔

یا اللہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیا کروں میں اب ۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش کو بھی دیکھ لیا انہوں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور جیسا عرش کہہ رہا تھا کہ پیار کیا اسے ۔۔۔۔ تو اس کا مطلب انہوں نے عرش کو پہچان لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اوہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اب کیا کروں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

عرش تو اپنے باپ سے اتنا پیار کرتا ہے کیا کروں میں کیسے ہینڈل کروں گی اسے ۔۔۔۔۔۔ ۔

اور ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اگر زمان نے مجھ سے میرا بیٹا چھین لیا تو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ نہیں نہیں یہ کبھی نہیں ہونے دوں گی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

زمان شاہ اب میں وہ پہلے والی کمزور سی حورین نہیں رہی جو تمہاری اونچی آواز سن کر ڈر جائے گی ۔۔۔۔۔ ۔

تم مجھ سے میرا بیٹا کبھی نہیں چھین سکو گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ بیڈ سے کھڑی ہوتی ہوئی خود سے مخاطب ہوئی جبکہ اس کے چہرے پر کانفیڈنس کے ساتھ سا تھ کچھ پریشانی بھی تھی

کیونکہ جس زمان کے ساتھ اس نے پانچ ماہ گزارے تھے وہ ایک حیوان تھا

حورین کیسے اس کی وحشت اور درندگی بھول سکتی تھی

"اوہ نو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دیر ہو رہی ہے مجھے تو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

خود کو نارمل کرتی وہ خود سے مخاطب ہوئی

اور پھر وہ ہاسپٹل کے لئے نکل گئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.