Chapter 6: باب 6

آج ولیمہ تھا جس میں مشہور سیاستدان اور بز مین مدعو تھے وہ دونوں ایک ساتھ بہت حسین اور پرفیکٹ کپل لگ رہے تھے

لایٹ براون اور گولڈن کلر کا لہ نگا پہنے وہ بہت حسین لگ رہی تھی

ماشاءاللہ بہت پیارے لگ رہیں ہیں آپ دونوں(فائزہ عجاز صاحب کے ساتھ سٹیج پر آتی ہے اور نوین سے ملتے ہوئے کہتی ہے جبکہ عجاز صاحب رافع سے مل کر نوین سے ملتے ہیں)

تھینک یو لٹل سسٹر(رافع مسکراتے ہوئے کہتا ہے جس پر وہ بھی مسکراتی ہے)

کیسا ہے میرا بیٹا ہے

ٹھیک ہوں بابا آپ کیسے ہیں

میرا بیٹا ٹھیک تو میں بھی ٹھیک

)توڑا بہت باتوں کے بعد وہ سٹیج سے اتر کر سامنے صوفے پر عائشہ بیگم اور منیب صا حب کے پاس بیٹھتے ہیں (س

ولیمے کے بعد وہ لوگ گھر چلے جاتے ہیں نوین بھی کافی تھک گئی تھی الیے کپڑے چینج کرکہ لیٹ جاتی ہے

نوین بیٹا(عائشہ بیگم کھانے کی ٹرے لیے اندر داخل ہوتی ہیں) س

بیٹا پہلے کھانا کھا لو پھر سو جانا میری جان (وہ کھانے کی ٹرے ٹیبل پر رکھ کر ا کے پاس بیٹھتی ہیں) ماما (وہ ان کے گلے لگتی اپنے آنسو صاف کرتی ہے)

کیا ہوا بیٹا

وہ بس ماما کی یاد آگئی تھی

میری جان میں بھی آپ کی ماما ہوں اب آپ نے رونا نہیں(وہ ماتھے پر بوسہ دیتی اس کے آنسو صاف کرتی ہیں جب رافع کمرے میں داخل ہوتا ہے پر نوین کو روتا دیکھ پریشان ہو جاتا ہے)

کیا ہوا جانم (وہ فوراً اس کے پاس جاتا ہے جبکہ اسکے جانم کہنے پر وہ شرم سے لال ہو رہی تھی اور عائشہ بیگم نیچے منہ کیے مسکرا رہی تھی)

کچھ نہیں (نوین شرماتے ہوئے کہتی ہے اسے شرماتا ہوا دیکھ وہ مسکراتے ہوئے عائشہ بیگم کی طرف دیکھتا ہے)

بیٹا میں جارہی ہوں کھانا کھا لینا (عائشہ بیگم نوین سے کہتی کمرے سے باہر چلی جاتی ہیں)

کیا ہوا میری جان کیوں رو رہی تھی (وہ اسے اپنے بازوں میں اٹھائے صوفے کے پاس جاتا ہے) یہ کیا کر رہے ہیں آپ اتاریں مجھے

اگر نہ اتاروں تو (وہ اس کا شرمایا ہوا روپ دیکھ کر اسے مزید تنگ کر رہا تھا)

رافع پلیز(وہ اس کے سینے پر مکے مارتے ہوئے کہتی ہے)

اچھا جانم(وہ اسے صوفے پر بیٹھاتا ہے)

چلو کھانا کھاو وہاں پر بھی صحیح سے نہیں کھایا تھا

میرا دل نہیں کررہا

کیوں نہیں کررہا کھانا تو پڑے گا چلو میں اپنے ہاتھوں سے کھلاتا ہوں

نہ۔ نہیں میں کھا لوں گی

چلو شروع کرو

آپ بھی کھائیں

نہیں آپ کھاو مجھے بھوک نہیں

کیوں بھوک نہیں اچھا اچھا تو آپ چاہتے ہیں میں کھا کھا کر موٹی ہو جاو(وہ آنکھیں چھوٹی کرتی اسے گورتی ہے)

ہاں نہ اتنی سی تو ہو کچھ کھایا پیا کرو(اس کی بات پر وہ ناک پھولاتی غصے سے اس کی طرف دیکھتی ہے جبکہ ایسے کرنے سے وہ سیدھا رافع کے دل میں اتر رہی تھی)

اوو جانم غصہ نہیں کریں جلدی سے کھانا کھائیں(وہ ہنستا ہوا اس کی ناک دباتا ہے جس پر وہ بھی ہنستی ہے)

چلو جلدی سے کھنا کھاو

اوکے

***

تقریباً رات کے آٹھ بج رہے تھے سب لوگ شازیہ بیگم کی طرف آئے تھے

ممانی جان (فاطمہ شازیہ بیگم کے گلے میں بازو ڈالتے ہوئے کہتی ہے)

جی بیٹا

ہٹیں پیچھے(حورین فاطمہ کو دور کرتے ہوئے خود شازیہ بیگم کے گلے لگتی ہےجس پر سب مسکراتے ہیں اور فاطمہ اپنی ہنسی کا گلا گونٹتی ہے)

پھپھو آپ میری ہے نہ (حورین شازیہ بیگم کے چہرے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتی ہے)

ہیں میری جان میں آپ کی ہی ہوں(وہ پیار سے اسے کو کہتی ہیں)

ارے بیگم آپ تو ہماری ہیں(زمان صاحب کے کہنے پر سب ہنستے ہیں جبکہ شازیہ بیگم انہیں گورتی ہیں اس کے بعد سب خوشگوار ماحول میں کھانا کھاتے ہیں اور شادی کی ڈیٹ فکس کرتے ہیں)

ارے کیا ہوا پیاری سی ڈول کو (فاطمہ لان میں بیٹھی حورین سے پوچھتی ہے)

سوری آپی وہ میں نے آپ کو پیچھے کیا تھا نہ آپ کو برا لگا ہوگا

ارے نہیں بےبی مجھے پتا یہ نازک سی گر یا بہت پیاری ہے اور اس کا دل اس سے بھی زیادہ پیارا ہے(وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے جس پر وہ بھی مسکراتی ہے)

آپی اب آپ یہیں رہو گے نہ

ہاں جی بےبی آپ کے پاس ہی رہوں گی

واو اب تو بہت مزہ آئے گا (وہ خوشی سے اس کے گلے لگتی ہے)

***

رافع تم نوین کو لے کر کہیں گو منے کا پلان بناو (منیب صاحب ڈنر کے دوران رافع سے کہتے ہیں) جی بابا سوچتا ہوں کچھ

ارے بھئی سوچنا کیا ہے یہی دن ہیں گو منے کے انجوائے کرواو میری بیٹی کو (عائشہ بیگم بولتی ہیں جس پر سب مسکراتے ہیں) س

اوکے با

ہمیں پتا تھا تم نے تو کچھ کرنا نہیں اس لیے ہم نے خود ہی کر لیا (عائشہ بیگم مسکراتے ہوئے کہتی ہیں) اور کل تم لوگوں کی فلائٹ ہے سنگاپور کی اس کے بعد مال دیو جانا خوب انجوائے کر کے انا

پر بابا ابھی آفس میں بہت کام ہے

بیٹا میں دیکھ لوں گا(منیب صاحب کے کہنے پر وہ مسکراتا ہے)

ڈنر کے بعد پیکنگ کر لینا

یے جی ماما(عائشہ بیگم کے کہنے پر نوین مسکراتی)

***

ایک ماہ بعد

حورین بیٹا نہ جاو یونیورسٹی شادی میں دن کم رہہ گئے ہیں(صدرہ بیگم حورین کو یونیورسٹی کے لیے تیار ہو کر نیچھھ آتا دیکھ کر کہتی ہیں)

ماما اج بہت ایمپورٹنٹ کویز ہے اس کے بعد تو ویسے بھی چھٹیاں ہی ہیں

اچھا

چھٹیاں کیوں (اہل پوچھتا ہے)

پیپرز سٹارٹ ہونے والے ہیں نہ اس لیے

کیا(فارس ایک دم چیختا ہے)

شادی میں پیپرز(اہل اور فارس اسے تنگ کرتے ایکساتھ بولتے ہیں)

بھائی (حورین چیختی ہے)

جی جی(ماہل اور حارث دا ہال سے نکلتے ہیں)

بھائی یہ تنگ کر رہیں ہیں(وہ ماہل کے گلے لگتی ہے جبکہ حارث ان دونوں کے کان کھینچتا ہے) سدھر جاو تم لوگ

جی بھائی(وہ دونوں معصوم شکل بنا کر کہتے ہیں جس پر سب ہنستے ہیں)

***

بہت خوش لگ رہی ہو(نوین کیچن میں برتن رکھ کر جانے لگتی ہے جب بسمہ(رافع کے ما) مو کی بیٹی اسے کہتی ہے(

جی

پر فکر نہیں کرو تمہاری یہ خوشی چند دن کی مہمان ہے

کیا مطلب

مطلب یہ سویٹ ہارٹ کے رافع نے آپ سے شادی عائشہ آنٹی کے دباو میں آکر کی ہے وہ ا پنی ماما کی کوئی بات ٹال نہیں سکتا اور اسی لیے تم سے صحیح سے بات کرتا ورنہ تو وہ تمہیں منہ لگانا بھی پسند نہیں کرتا

ا۔۔۔ اپ۔۔۔۔ جھوٹ۔۔۔۔ بول۔۔۔۔ رہی ہیں

میں کیوں جھوٹ بولوں گی اور ہم دونوں تو ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے پر ہمارے بیچ تم ائے پر زیادہ دیر نہیں رہو گی بہت جلد وہ تمہیں ڈائیورس دے دے گا(وہ کہ کر وہاں سے چلی جاتی ہے) ن۔۔۔ نہیں

نوین کیاں ہو(رافع کمرے میں اس کا انتظار کر رہا تھا پر اس کے نہ آنے پر نیچے آتا ہے)

نوین(وہ اسے کیچن کے پاس نیچے بیٹھا دیکھ اس کی طرف بڑھتا ہے)

کیا یا میری جان(وہ اس کو روتا دیکھ تڑپ کر پوچھتا اس کے آنسو صاف کرتا ہے) ا۔۔۔ پ۔۔۔۔۔۔۔ ر۔۔۔ مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوڑ۔۔۔ دیں۔۔۔۔۔ گے(وہ نیم بے ہوش کی حالت میں لڑکھڑاتی زبان کے ساتھ پوچھتی ہے)

نہیں میری جان میں آپ کو کیوں چھوڑو گا کس نے کہا ہے یہ

وہ (وہ کچھ بولنے کی کوشش کے دوران بےہوش ہو جاتی ہے)

نوین اٹھو میری جان(وہ اس کا چہرہ تپتپاتے ہوئے کہتا ہے پر وہ ہوش و حواس سے بیگانہ ا کی باہوں میں تھی رافع کو اپنا دل بند ہوتا محسوس ہو رہا تھا

رافع نوین کو ہاسپٹل لے کر جاتا ہے اسے فوراً آئی سی یو میں شفٹ کرتے ہیں(

کچھ دیر بعد ڈاکٹر باہر آتا ہے

ڈاکٹر میری وائف کیسی ہے

دیکھیں انہیں کسی بات کا بہت گہرا اثر لیا ہے جس کی وجہ سے ان کا نر ویس بریک ڈاؤن ہو ا ہے ابھی ہم کچھ نہیں کہ سکتے اگلے چوبیس گھنٹے ان کے لیے بہت کریٹیکل ہیں اگر انہیں ہوش نہ آیا تو وہ کوما میں بھی جاسکتا سکتی ہیں(ڈاکٹر کی بات سن کر اس کا دل دھڑ کنا بھول گیا تھا)

ڈاکٹر پلیز اسے بچا لیں اسے کچھ نہیں ہونا چاہیے

ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے آپ دعا کریں

بیٹا کیا ہوا ہے نوین کو (عائشہ بیگم ائ سی یو کے باہر بیٹھے رافع سے پوچھتی ہیں)

ماما (اس کی لال آنکھوں کو دیکھ کر عائشہ بیگم تڑپ گئی تھی)

بیٹا ہمت کرو (منیب صاحب اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتے ہیں)

ماما آپ اس کا خیال رکھیے گا میں توڑی دیر میں اتا ہوں

پر بیٹا (عائشہ بیگم اسے روکنے لگتی ہیں پر منیب صاحب کی بات پر رک جاتی ہیں)

جانے دے اسے

رافع وہاں سے نکل کر مسجد میں اتا ہے رو رو کر اپنے رب سے نوین کی زند گی کی دعائیں مانگتا ہے تقریبا وہ صبح کے چار بجے واپس ہاسپٹل آتا ہے جہاں ڈاکٹر منیب صاحب سے کچھ کہ رہا تھا وہ اگے بڑھتا ان کے پاس جاتا ہے

نوین کیسی ہے

انہیں ہوش اچکا ہے اب وہ خطرے سے باہر ہیں آپ مل سکتے ہیں پر ایک ایک کر کہ

(اللہ تیرا شکر سب کے منہ سے بے اختیار یہ نکلا تھا رافع فوراً اندر جاتا ہے جہاں وہ لیٹی چھت کو گور رہی تھی

میری جان تم ٹھیک(وہ آگے بڑھتا اسے اپنے سینے سے لگاتا ہے)

رافع(وہ آہستہ آواز میں بولتی ہے)

جی میری جان

ا۔۔۔ اپ مجھے چھوڑ دیں گے

کیسی باتیں کررہی ہو خس نے کہا ہے تم سے یہ اور مجھے سچ سچ بتاو کیا ہو ا تھا کس بات کہ تم نے اتنی ٹینشن لی ت کس نے کہا تم سے یہ(وہ اپنا غصہ کنٹرول کرتے ہوئے پوچھتا ہے)

کسی نے نہیں س

نوین کیا ہوا میری جان مجھ پر بھروسہ نہیں ہے کیا میں تمہیں کبھی نہیں چھوڑ سکتا (ا کی آنکھوں میں آنسو دیکھ وہ نرم لہجے میں کہتا ہے)

تو پھر وہ کیو کہ رہی تھی

کون کیا کہ رہی تھی

ب۔۔ بسمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ (وہ پوری بات اس کو بتاتی ہے)

تم اس کی باتیں پر یقین نہیں کرو مجھ پر بھروسہ ہے نہ

جی

چلو اب سمائل کرکہ دیکھاو (اس کے کہنے پر وہ ہلکا سا مسکراتی ہے)

گڈ گرل

آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں نہ(اس کے سوال پر وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے سینے پر رکھتا ہے)

میری دل میں صرف تم ہو ہر دھڑکن تمہارا نام لیتی ہے (وہ جھکتا ہوا اس کے ماتھے پر لب رکھتا ہے جس پر وہ مسکراتی ہے)

***

سر اگلے ہفتے ان کی رخصتی ہے (علی میرشاہ سے کہتا ہے)

یونیورسٹی جارہی ہے وہ

جی سر

کل اپنی میڈم کو دھیان سے لے کر آنا میرے پاس (وہ مسکراتے ہوئے کہتا ہے جس پر علی بھی مسکراتا ہے جب اچانک دروازہ کھولتا ہے)

ماما بابا آ۔۔۔۔۔ پ کب آئے(وہ اپنے سامنے شہیر شاہ اور نائلہ بیگم کو دیکھ کر کہتا ہے وہ آگے بڑھ ان سے ملنے لگتا ہے جب نائلہ بیگم اس کے منہ پر تھپڑ مارتی ہے)

ماما

مت کہو مجھے اپنی ماں ایسی تربیت تو نہیں کی تھی ہم نے تمہاری (نائلہ بیگم روتے ہوئے کہتی ہیں) تمہیں کیا لگا یم ں نہیں ہیں تو تمہارا جو دل کرے گا تم وہ کرو گے (شہیر صاحب نائلہ بیگم کو سنبھالتے ہوئے کہتے ہیں)

تمہیں یہ کرتے ہوئے ذرا شرم نہیں آئی یہی سوچ لیتے کہ تمہاری ایک چھوٹی بہن ہے اگر کل کو کوئی اس کے ساتھ یہی سب کرے تو تمہیں کیسا لگے گا (شہیر صاحب غصہ ضبط کرتے ہوئے کہتے ہیں) اب ہمیں اپنی شکل مت دیکھانا مر گئے ہم تمہارے لیے (وہ نائلہ بیگم کو ساتھ لیے کمرے سے نکلنے لگتی ہیں جب میرشاہ آگے بڑھتا انہیں روکتا ہے اور ان کے پاؤں میں بیٹھتا ہے)

پلیز ماما بابا مجھے معاف کردیں میں ایسی غلطی کبھی نہیں کروں گا پلیز مجھے معاف کردیں (وہ ان کے پاؤں پکڑ روتے ہوئے کہتا ہے جب نائلہ بیگم اسے کندھوں سے تھام کر کھڑا کر اپنے سینے سے لگاتی ہیں) تمہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا یہی بہت ہے اب اپنے رب سے بھی معافی مانگے بیٹا

جی ماما

سوری بابا (شہیر صاحب اسے اپنے گلے سے لگاتے ہیں)

***

حورین بچے چلو ہمارے ساتھ شوپنگ کے لیے(صدرہ بیگم لاونج میں بیٹھے حورین سے کہتی ہیں) ماما مجھے نہیں جانا

کیوں

پتا تو ہے آپ کو میں نہیں جاتی آپ لے آئیں سب چیزیں

آگے میں نے تمہارے ساتھ نہیں جانا

ماما

چلو فوراً اٹھو

بابا بچائیں اپنی زوجہ محترمہ سے مجھے (وہ شہروز صاحب کے پاس جاکر کہتی ہے)

کیا ہوا گیا اس کا دل نہیں کرتا تو رہنے دو (نہ نہ تنگ کیا کرو ہماری بچی کو شہروز صاحب حورین کو اپنے سینے سے لگائے کہتے ہیں)

آپ سب نے بگاڑا ہے اسے

صدرہ کیوں ڈانٹ رہی ہو بچی کو (سائرہ بیگم کہتی ہیں)

سنتی ہی نہیں اپنی چلاتی ہے

چلی جاتی ہوں آپ غصہ نہیں کریں(وہ سر جھکائے مصنوعی ناراضگی سے کہتی ہےجس پر شہروز اور سائرہ بیگم مسکراتے ہیں)

اب ڈرامے نہ کرو یعنی جاوں گی تمہاری بڑی ماما کے ساتھ (صدرہ بیگم کے کہنے پر ہنستے ہوئے ان کے گلے لگتی ہے)

***

دو دن بعد نوین ہوسپٹل سے گھر آگئی تھی

بیٹا تم ریسٹ کرو میں تمہارے لیے کھنا لے کر آتی رافع دھیان رکھنا بچی کا

اچھا ماما بہت دھیان رکھوں گا آپ کی بچی کا (وہ آنکھوں میں شرارت لیے بچی پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے جس پر عائشہ بیگم اسے گور ہیں)

تنگ نہیں کرنا اسے س

اوکے با

میں بس دو منٹ میں فریش ہو کر آیا آپ ور تو نہیں ہو جائیں گی میرے بغیر

بالکل بھی نہیں آرام سے فریش ہو کر آئیں(وہ ہنستے ہوئے کہتی ہے جس پر وہ بھی ہنستا ہے)

اس کےجانے کے توڑی دیر بعد بسمہ کمرے میں اتی ہے نوین کو اکیلا دیکھ اندر اتی ہے

کیسی ہو تم

ٹھیک ہوں (وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے جس پر اسے غصہ آتا ہے)

یہ ہنسی تمہارے چہرے پے زیادہ دیر نہیں رہے گی

آپ فکر نہیں کریں اللہ کا بہت شکر ہے کہ انہوں نے میرے نصیب میں رافع کو لکھا جو مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور بہت دھیان رکھتے ہیں جس وجہ یہ مسکراہٹ ہمیشہ ایسے ہی رہے گی

وہ میرا ہے صرف میرا جان سے مار دوں گی میں تمہیں

بکواس بند کرو اپنی (رافع واشروم سے نکل رہا تھا جب اس کے کانوں میں بسمہ کی آواز جاتی ہے) رافع (وہ اسے کمرے میں دیکھ کر حیران تھی)

میری بکواس سمجھ نہیں ارہی تمہیں(وہ چیختے ہوئے کہتا ہے)

نکلو یہاں سے اور اپنے گھر جاو دوبارہ یہاں آنے کی غلطی مت کرنا ورنہ مجھ سے بڑا کوئی نہیں ہو گا اب جاو یہاں سے (وہ چیختے ہوا کہتا جس پر وہ فوراً کمرے سے نکل جاتی ہے)

تم بالکل ٹینشن نہ لو میری جان

جب تک آپ میرے ساتھ مجھے کسی چیز کی ٹینشن نہیں ہے(اس کے بات پر وہ مسکراتےس ہوئے ا کے ماتھے پر لب رکھتا ہے)

آج حورین اور امان کی مہندی تھی جس کا انتظام گھر کے لان میں ہی کیا تھا ہر کوئی مہندی کی تیاریوں میں مصروف تھا حورین تیار ہو رہی تھی جب زائشہ اندر اتی ہے

اسلام وعلیکم سویٹی (زائشہ اس کے گلے لگتی ہوئے کہتی ہے)

وعلیکم اسلام بہت پیاری لگ رہی ہو(حورین زائشہ سے کہتی ہے جس نے ہیلو کلر کی لونگ فراک پہنی ہوئی تھی لایٹ سی جیولری پہنے ہلکے سے میک اپ میں وہ بہت حسین لگ رہی تھی)

تھینک یو بےبی اب دلہن کی بہن ہوں پیاری تو لگنا پڑے گا (وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے)

چلو تم ریڈی ہو جاو تب تک میں آنٹی سے مل کر اتی ہوں

اوکے

***

تقریباً سات آٹھ بجے کے قریب دلہے راجا اپنی فیملی کے ساتھ مہند ی لے کر آتے ہیں جہاں ان کا پر جوش استقبال کیا جاتا ہے امان شہروز اور شیراز صاحب سے ملنے کے بعد ماہل اور حارث سے ملتا ہے کیسے ہیں جی جا جی(فارس ہنستے ہوئے اس سے گلے ملتا ہے)

بہت خوش آپ کیسے ہیں سالے صاحب

ہم بھی بہت خوش بہت پیارے (فارس کی بات پر سب ہنستے ہیں)

حورین ریڈی ہوگئی تھی ہیلو اور اورنج کلر کے لہنگے میں بہت پیاری لگتی رہی تھی پھو لوں گی جیولری پہنے میک کیے بالوں کا سٹائل بنائے وہ بہت حسین نازک سی گڑیا لگ رہی تھی

واو میم آپ ماشاءاللہ بہت پیاری لگتی رہی ہیں

تھینک یو

ہائے میں صدقے میری جان بہت حسین لگ رہی ہو (زائشہ فاطمہ کے ساتھ کمرے میں داخل ہوتی ہے اور حورین کو دیکھ کر پیار سے کہتی ہے)

ماشاءاللہ ہماری گڑیا توبہ پیاری لگ رہی ہے

تھینک یو(وہ شرماتے ہوئے دونوں کو کہتی ہے)

ہائے اللہ آپی ویسے میں سوچ رہی تھی امان بھائی کا کیا حال ہو گا ہماری لڑکی کو دیکھ کر (وہ ہنستے ہوئے کہتی ہے جس پر فاطمہ بھی ہنستی ہے)

بس کردو(وہ شرماتے ہوئے کہتی ہے)

نہیں تنگ کرو ہماری گڑیا کو (فاطمہ اس کو اپنے گلے لگاتے ہوئے کہتی ہے)

چلو نیچے بےبی (حورین فاطمہ اور زائشہ کے ساتھ نیچے لاونج میں جاتی ہے جہاں شازیہ بیگم صدرہ اور سائرہ بیگم بیٹھی تھیں وہ سب سے ملتی ہے)

ماما بھائی کہاں ہیں

جی میری جان (ماہل اس کو ساتھ لگائے کہتا ہے)

بھائی میرے گجرے(وہ اپنے بازو آگے کرتے ہوئے معصومیت سے کہتی ہے)

اہل لینے تو گیا تھا زائشہ بچے بلانا اسے

جی بھائی

اہل فارس اور حارث اندر آتے ہیں

ہماری گڑیا کے گجرے کہاں ہیں بھول تو نہیں گئے

کہاں ہیں(اہل فارس سے پوچھتا ہے جس پر ماہل اور حارث ان دونوں کو گورتے ہیں)

ایسا ہو سکتا کہ میں اپنی لٹل اینجل کے گجرے لانا بول جاوں (وہ پیار سے اسے کے گا ل کھینچتے ہوئے کہتا ہے جس پر وہ مسکراتی ہے اس کے بعد وہ اپنے کمرے سے گجرے لاتا اسے پہناتا ہے اس کے بعد وہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ سٹیج پر جاتی ہے)

ماشاءاللہ وائفی آج تو آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں (امان کے کہنے پر وہ مسکراتی ہے)

اس کے بعد رسم شروع ہوتی ہے سب سے پہلے شیراز صاحب اور سائرہ بیگم رسم کر تی ہیں پھر زمان اور شازیہ بیگم اور اس کے بعد شہروز اور صدرہ بیگم رسم کرتی ہیں اس کے بعد اہل اور فارس آتے ہیں جی جا جی ہماری بہن کا خیال رکھیے گا (فارس حورین کو اپنے ساتھ لگائے کہتا ہے)

ضرور سالے صاحب

ورنہ

ورنہ کیا

ورنہ آپ کو ہماری بہن خود ہی سمجھا دے گی (اہل ہنستے ہوئے کہتا ہے جس پر سب ہنستے ہیں)

اس کے بعد حارث اور ماہل آتے ہیں اسے ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہیں اس کے بعد زائشہ اور فا طمہ رسم کرتی ہیں

توڑی دیر بعد ڈانس شروع ہوتا ہے حورین سامنے دیکھتی ہے جہاں زائشہ بھی مسکراتت ہوئے اسے ہی دیکھ رہی تھی

چندہ میری چندہ تجھے کیسے میں یہ سمجھاوں

مجھے لگتی ہے تو کتنی پیاری رے

ہو خوشیاں جتنی ہیں سب ڈھونڈ ڈھونڈ کے لاؤں

تیری ڈولی کے سنگ کردوں ساری رے

ڈانس کرکہ وہ سٹیج پر جاتی حورین کو اپنے گلے لگاتی ہے

توڑی مزید مستی مذاق کے بعد سب مہمان اپنے گھر چلے جاتے ہیںز ائشہ یہی حورین کے پاس رکی تھی سب کافی تھک چکے تھے اور کل بھی فنکشن تھا اس لیے اپنے اپنے کمروں میں آر ام کرنے جا چکے تھے حورین اور زائشہ بھی کافی ساری باتیں کرنے کے بعد جاتی ہیں

***

آج بارات تھی حورین زائشہ کے ساتھ سیلون گئی تھی باقی سب تیاریوں میں مصر وف تھے شیراز اور شہروز صاحب ماہل اور فارس کے ساتھ فارم ہاوس اگئے تھے جہاں آج کے فنکشن کا انتظام کیا ہوا تھا صدرہ اور سائرہ بیگم توڑی دیر بعد اہل کے ساتھ چلے گئے تھے جبکہ حارث حورین اور زائشہ کو سیلون سے لینے گیا تھا

ہائے اللہ کیوں اتنی پیاری ہو (زائشہ حورین کے صدقے واری جاتے ہوئے کہتی ہے جو مہرون اور گولڈن کلر کے لہنگے میں دلہن بنی بہت پیاری لگ رہی تھی)

تمہارے بہن ہوں اس لیے

یےاوووو ہاں ہاں(وہ ہنستے ہوئے کہتی)

توری دیر بعد وہ لوگ حارث کے ساتھ فارم ہاوس پہنچ چکے تھے بارات کے آنے کے توڑ ی دیر بعد حورین کو سٹیج پر لا کر بیٹھایا گیا امان اس کو دیکھنے سے گریز کر رہا تھا توری مستی کے بعد دودھ پلائی کی رسم زائشہ اور فاطمہ کرتی ہیں جس میں وہ لوگ خوب مستی کرتے ہیں اس کے توڑی دیر بعد رخصتی ہوتی ہے

***

تقریباً آدھے گھنٹے میں وہ لوگ گھر پہنچ چکے تھے جہاں اس کا آتش بازی اور پھولوں سے شاندار استقبال ہوا تھا اس کے بعد اسے اندر لے جاکر کمرے میں بیٹھایا گا تھا

میری جان کچھ چاہیے

نہیں پھپھو

کچھ چاہیے ہوا تو مجھے بتا دینا

جی پھپھو

توڑی دیر بعد امان کمرے کی طرف آتا ہے جہاں دروازے پر فاطمہ کھڑی ہوتی ہے

کیا ہوا

میں تمہیں ایسے اندر نہیں جانے دوں گی پہلے اپنی جیب ہلکی کرو

میں نے اب کچھ نہیں دینا

چلو ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی(فاطمہ دروازہ بند کرنے لگتی ہے)

رکو

ہمم

اپنے کمرے میں جاکر آرام کرو

میں تو آج اپنی بھابھی کے پاس ہی سو وں گی

اچھا رکو چڑیل

اور تم بھوت

ہاہا ویری فنی یہ پکڑو میرا وولٹ اور میری جان چھوڑو(وہ ہنستے ہوئے کہتا ہے)

اوکے بھوت (وہ ہنستے ہوئے آگے سے ہٹ جاتی ہے)

شکریہ چڑیل

***

امان دروازہ بند کر کے حورین کے پاس آتا ہے جو ناراض لگ رہی تھی وہ مسکراتا ہوا اسے کے پاس بیٹھتا ہے

کیا ہواڈیر وائفی (وہ ایک نظر اسے دیکھتی اپنا چہرہ دوسری طرف کر لیتی ہے)

ارے وائفی بتاو نہ کیا ہوا(وہ اس کو اپنے ساتھ لگاتا ہے جس پر وہ اسے غصے سے گورتی ہے)

ارے اتنا غصہ

پیچھے ہٹیں مجھ سےبات نہیں کریں

آج تو میں پیچھے نہیں ہونے والا

اچھا بتاو تو ہوا کیا ہے

آپ نے ایک دفعہ بھی مجھے نہیں دیکھا آپ مجھے انگور کر رہے تھے

ایسا ہو سکتا میں انگور کرو (وہ اس کے گال پر لب رکھتے ہوئے کہتا ہے)

تو پھر

میں سوچ رہا تھا کہیں میری نظر ہی نہ لگ جائے(اس کی بات پر وہ ہنستی ہے

امان سائد ٹیبل کے دراز سے ایک بوکس نکالتا ہے(

یہ کیا ہے

کھول کر دیکھو (وہ کھول کر دیکھتی ہے تو ڈائمنڈ کا بہت پیارا سیٹ تھا)

واو یہ بہت پیارا ہے

پسند آیا

بہت زیادہ(وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے جس پر امان بھی اسے مسکراتے ہوئے دیکھتا ہے)

چاند بھی ان کے ملن پر بہت خوش تھا اور شرماتے ہوئے بادلوں کی اوٹ میں چھپ جاتا ہے

***

تقریباً نو بجے کے قریب حورین اٹھتی ہے

اٹھ گیا میرا بچہ (امان جو صوفے پر بیٹھا اپنا کام کر رہا تھا اسے اٹھتا دیکھ وہ پیار سے کہتا ہے)

جی(وہ مسکراتے ہوئے کہتی چھوٹے بچوں کی طرح اپنے بازو کھولتی امان کی طرف کرتی ہے جس پر وہ مسکراتا ہوا اسے کے پاس آتا اسے اپنے ساتھ لگاتا ہے)

میرا بچہ فریش ہو جاو

ہمم (وہ اٹھ کر ڈریسنگ روم کی طرف جاتی ہے جب کچھ یاد آنے پر واپس امان کے پاس اتی ہے) کیا ہوا میرا بچہ

وہ مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا

کیا

وہ آپ کا ڈمپل(وہ معصومیت سے کہتی ہے جس پر وہ ہنستا ہے جس اس کا ڈمپل واضح ہوتا ہے حورین اپنے لب اس کے ڈمپل پر رکھتی ہے اور فوراً ڈریسنگ روم میں اجاتی ہے)

میرا معصوم بچہ(امان مسکراتے ہوئے کہتا ہے)

حورین شاور لینے کے بعد اپنے بال ڈرائے کرتی بےبی پنک کلر کی فراک پہنے ہلکا سا میک اپ کرکے ریڈی ہوتی ہے تیار ہو کر وہ معصوم سی گڑیا لگ رہی تھی اور امان کا دیا ہوا سیٹ پہنتی ہے امان جو کال سننے کر اند آیا تھا اس دیکھ نظریں نہیں ہٹا پا رہا تھا

کیسی لگ رہی ہوں میں

بہت پیاری ہمیشہ کی طرح (وہ آگے بڑھتا اس کے ماتھے پر لب رکھتا ہے)

نیچے چلیں

چلیں

وہ نیچے آتے ہیں جہاں سب ان کا انتظار کر رہے تھے حورین سب سے ملتی ہے

ہم سے مل لو بہنا (اہل کہتا ہے)

نہیں وہ پہلے ہم سے ملے گی (زائشہ آگے بڑھتی اس سے ملتی یے اس کے بعد فاطمہ)

یہ نہ انصافی ہے (فارس کے کہنے پر وہ مسکراتے ہوئے ان دونوں سے ملتی ہے)

《 وہ سب ہنس مسکرا رہےتھے پریشانیوں ختم ہو چکی تھی اب خوشیاں ہی خوشیاں تھی اور ایک خوبصورت زندگی ان کی منتظر تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.