Chapter 7: باب 7

غصے کی شدت سے کانپتے اس نے سکیورٹی گارڈ کو کالر سے پکڑ کر پیچھے کرتے مائک کے زوردار مکا جڑا تھا۔۔ اس کو بالوں سے پکڑتے اس نے مائک کا سر دیوار میں مارا تھا۔ ۔

مائک نے شاہزیب کو مکا مارنا چاہا تھا جسے جھک کر شاہزیب باآسانی بچ گیا تھا۔۔ گارڈز دونوں کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے کو جھپٹ کر جان سے مارنے پر آگئے تھے۔ ۔

شاہزیب کے صرف منہ پر ایک بار مکا بجا تھا جس سے اس کا ہونٹ پھٹ گیا تھا اس کے علاوہ وہ مقابل کو بری طرح زخمی کرچکا تھا۔ ۔

سکیورٹی گارڈ نے بمشکل شاہزیب کو بےہوش مائک سے دور کیا تھا۔۔ شاہزیب کا بس نہیں چل رہا تھا وہ اس شخص کو قتل کردیتا۔ ۔

افرحہ کا خیال آتے ہی وہ خود کو جھٹکے سے گارڈز سے چھڑواتا افرحہ کے پاس ایک ہی جست میں پہنچ گیا تھا۔۔ جو کانوں پر ہاتھ رکھے آنکھیں زور سے بند کیے بیٹھی زخمی چڑیا لگ رہی تھی۔ ۔

اس کے ماتھے سے نکلتا خون، زخمی گال اور کانپتا وجود شاہزیب کے تنبدن میں آگ لگا گیا تھا۔ ۔

""افرحہ۔ ۔

اس نے نرمی سے افرحہ کو پکارا تھا۔ ۔

افرحہ نے آہستہ سے اپنی آبشار بنی آنکھیں کھولتے شاہزیب کو دیکھا تھا۔۔ اسے دیکھتے ہی افرحہ کے ہونٹوں سے تکلیفدہ سسکی نکلی تھی۔۔ اسے سانس لینے میں ابھی بھی تکلیف ہورہی تھی۔

""مج۔۔۔ مجھے چ۔۔ چھوئیں مت۔ ۔

شاہزیب اس کے چہرے سے بال آہستہ سے پیچھے کرنے لگا تھا جب افرحہ ہچکی لیتی کانپتی آواز میں بولی تھی۔ ۔

""م۔۔ مجھے خود سے ک۔۔ کراہت محسوس ہو رہی ہے۔ ۔

وہ گہرا سانس بھرتی کپکپا رہی آواز میں روتی ہوئی بولتی شاہزیب کو ساکت کر گئی تھی۔ ۔

""افرحہ لسن ٹو می۔ ۔ کچھ نہیں ہوا تمھارے ساتھ۔ ۔

اس کا چہرہ تھامتے شاہزیب نے سنجیدگی سے پختہ لہجے میں اس کی آنکھوں میں دیکھتے کہا تھا۔ ۔

""اگر اب تمھاری آنکھ سے ایک بھی آنسو نکلا میں اس شخص کی جان نکال لوں گا۔ ۔

وہ نرمی سے اس کے آنسو صاف کرتا سرد ترین لہجے میں بولا تھا۔

""ن۔۔ نہیں آ۔۔ آپ م۔۔ مجھے ا۔ اکیلا مت چھوڑیے گا۔ ۔

وہ شاہزیب کا ہاتھ تھامتی سوں سوں کر تی بول رہی تھی۔ ۔

شاہزیب کی نظر اس کی پھٹی ہوئی سلیو کی طرف گئی تھی۔۔ اس نے اپنا کوٹ اتارتے افرحہ کے کندھوں پر ڈالتے۔۔ اپنی جیب سے رومال نکالتے اس کے ماتھے پر لگے زخم پر رکھا تھا۔ ۔

""میں کہیں نہیں جارہا۔۔ بلکہ ہم ابھی گھر واپس جارہے ہیں۔ ۔

وہ افرحہ سے مضبوط لہجے میں بولا تھا۔۔ جو اس واقع سے بری طرح ڈسٹرب ہوگئی تھی۔ ۔

شاہزیب نے اسے ہاتھ دے کر کھڑا کیا تھا۔۔ افرحہ سے چلا نہیں جارہا تھا۔۔ اس کی ٹانگیں خوف سے مسلسل کانپ رہی تھیں۔ ۔

شاہزیب نے اس کی حالت دیکھتے کوٹ اس کے کندھے پر صحیح کرتے اسے بازوں میں اٹھایا تھا۔۔ افرحہ کے منہ سے بےساختہ ہلکی سی چیخ نکلی تھی۔۔ شاہزیب کی گردن میں بازوں ڈالتی وہ اس کے سینے میں منہ چھپا گئی تھی۔ ۔

شاہزیب چارلی کو افرحہ کے فون سے گھر جانے کا میسج کرتا خود بھی جان کو کال کرلے ایمرجنسی کا بولتا افرحہ کو لے کر نکل گیا تھا۔ ۔

افرحہ کو گاڑی سے لیتا وہ اپنے فلیٹ میں آیا تھا۔۔ اسے اپنے بیڈ روم میں بیٹھاتے وہ واشروم سے فرسٹ ایڈ کٹ لے کر آیا تھا۔ ۔

افرحہ خاموشی سے فرش کو گھور رہی تھی۔۔ شاہزیب اس کے قریب بیٹھا تھا۔ ۔

اس کا چہرہ اپنی طرف کرتے شاہزیب نے خاموشی سے اس کے ماتھے کا زخم صاف کیا تھا۔۔ افرحہ کے منہ سے سسکی نکلی تھی۔ ۔

شاہزیب نے زخم پر پھونک مارتے بےحد نرمی سے خون صاف کرتے وہاں بینڈیج لگائی تھی۔ ۔

""یہ پین کلر لے لو اور فریش ہوجاو۔ ۔

شاہزیب اس کے چہرے پر پھیلے میک اپ اور خون کو دیکھتا لب بھینچ کر اسے پین کلر پکڑاتا بولا تھا۔ ۔

افرحہ خاموشی سے پین کلر کھاتی واشروم میں فریش ہونے چلی گئی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کے واشروم میں جاتے ہی عادل کو کال ملائی تھی۔ ۔

"تمھیں ایک کام دیا تھا۔۔ تم وہ بھی نہ کرسکا۔۔ ایک بار تم مجھے ملو پھر میں تمھیں بتاوں گا کیا ہوا ہے۔۔ تمھیں میں نے جو شخص اریسٹ کرنے کے لیے بولا تھا وہ آزا"د کیسے گھوم رہا ہے؟

شاہزیب غصے سے اسے بولنے کا موقع دیے بغیر پھٹ پڑا تھا۔ ۔

"شاہزیب تم بھول رہے ہو تم نے اس کے خلاف رپورٹ نہیں لکھوائی تھی۔۔ اس کا وکیل اسے چھوڑوا کر لے "گیا تھا کیونکہ ہمارے پاس اسے روکنے کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ ۔

عادل سنجیدگی سے بولا تھا۔

""میں اس کے خلاف رپورٹ لکھوا رہا ہوں وہ اسوقت ہوسپٹل ہوگا اسے فورا اریسٹ کرو۔ ۔

شاہزیب تیز لہجے میں بولا تھا۔ ۔

""کیا ہوا ہے شاہزیب سب ٹھیک ہے؟

عادل نے پریشانی سے پوچھا تھا۔ ۔

""جب تم ملو گے پھر بتاوں گا فلحال جو کہا ہے وہ کرو۔ ۔

شاہزیب کے کرختگی سے بولنے پر عادل ہنکار بھرتا اسے گرفتار کرنے کا یقین دلاتا کال بند کر چکا تھا۔ ۔

""مجھے اپنے فلیٹ میں جانا ہے۔ ۔

شاہزیب کا کورٹ پہنے اپنے ارد گرد بازوں کا حصار باندھے وہ سپاٹ لہجے میں بولی تھی۔ ۔

"افرحہ تمھیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ وہ شخص اب کبھی بھی تمھیں دکھائی"نہیں دے گا۔ ۔

شاہزیب اس کی جانب ایک قدم بڑھاتا ہوا بولا تھا۔ ۔

""ی۔۔ یہ سب آپ کی وجہ سے ہوا ہے۔ ۔

وہ شاہزیب سے پیچھے ہٹتی چیخی تھی۔۔ شاہزیب اس کا غصہ سمجھ سکتا تھا تبھی خاموش تھا۔ ۔

"آپ مجھے پسند نہیں کرتے۔۔۔ پھر میری مدد کیوں کر رہے ہیں۔۔؟ مجھے آپ سے نفرت ہے۔ ۔ آپ بہت "برے ہیں۔ ۔

وہ ہچکیوں سے روتی شاہزیب کی طرف شکوہ کن نگاہوں سے دیکھتی بول رہی تھی۔ ۔

""ششش۔ ۔

شاہزیب نے اسے خاموش کروایا تھا۔ ۔

"مجھ سے نفرت کرنے کے بارے میں سوچنا بھی مت۔۔۔ تم صرف مجھ سے محبت کرو گی۔۔ یہ "نفرت" لفظ میرے لیے دوبارہ اپنی زبان پر مت"لانا۔ ۔

شاہزیب ایک قدم اس کی جانب مزید بڑھتا شدت سے بولا تھا۔۔ افرحہ کا دل تیزی سے دھڑکا تھا۔ وہ فورا پیچھے ہٹی تھی۔ ۔

""مجھے گھر جانا ہے۔ ۔

وہ سوں سوں کرتی بول رہی تھی۔ ۔

""پہلے رونا بند کرو۔۔ ورنہ یہاں سے ساری رات ہلنے بھی نہیں دوں گا۔ ۔

شاہزیب کی بات سنتے افرحہ نے آنسو روکتے آنکھیں پھیلا کر اسے دیکھا تھا۔ شاہزیب کا سنجیدہ چہرہ دیکھتے اس نے اپنا چہرہ صاف کیا تھا۔

""چلو تمھیں گھر چھوڑ کر آو۔ ۔

شاہزیب نے اسے ہاتھ کے اشارے سے چلنے کا کہا تھا۔۔ افرحہ مردہ قدم اٹھاتی چلنے لگی تھی۔ ۔

شاہزیب اپنے فلیٹ کے دروازے میں کھڑا خاموشی سے افرحہ کو دیکھ رہا تھا جس نے اپنے فلیٹ کی بیل بجائی تھی۔ ۔

بریرہ نے نیند سے بھری آنکھوں کے ساتھ دروازہ کھولا تھا۔ ۔

""اوہ مائی گاڈ برڈی۔۔ یہ کیا ہوا ہے؟

اس کی ابتر حالت دیکھتے بریرہ نے آنکھیں پھیلا کر پوچھا تھا۔ ۔

"تم اندر چلو میں پھر بتاتی ہوں"۔ ۔

افرحہ دھیمی آواز میں بولی تھی۔ ۔

""یہ اس پروفیسر نے تمھیں مارا ہے۔ ۔

بریرہ شاہزیب پر کٹیلی نظر ڈالتی غصے میں پوچھ رہی تھی۔ ۔

""ن۔۔ نہیں بریرہ پلیز اندر چلو میں بتاتی ہوں۔ ۔

افرحہ نفی میں سر ہلاتی ایک نظر شاہزیب پر ڈالتی بریرہ کو لے کر اندر چلی گئی تھی۔ ۔

شاہزیب بھی ایک گہرا سانس خارج کرتا گھر کے اندر چلا گیا تھا۔ ۔

""برڈی مجھے فورا بتاو کیا ہوا ہے۔ ۔

بریرہ کے بولنے پر افرحہ نے اسے ساری بات بتا دی تھی۔ ۔

"ہم صبح ہی پولیس میں رپورٹ لکھو ائیں گے۔۔ تم فکر مت کرنا اس آدمی کو تو جہنم پہنچا کر ہی میں سانس لوں "گی۔ ۔

بریرہ اس کو گلے لگاتی بول رہی تھی۔۔ افرحہ کا تر چہرہ اس نے نرمی سے صاف کیا تھا۔ ۔

""تم چاہو تو آج رات میرے ساتھ سو سکتی ہو۔ ۔

بریرہ اس سے نرمی سے بولی تھی۔۔ افرحہ نفی میں سر ہلاتی خاموشی سے اٹھ کر ریسٹ کرنے چلی گئی تھی۔ ۔

وہ ساری رات سو نہیں پائی تھی۔ نیند اس کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ اس نے بس کروٹیں بدلتے رات گزاری تھی۔

دو دن گزر چکے تھے افرحہ اپنے کمرے سے نہیں نکلی تھی۔ بریرہ اسے کافی اسرار بھی کر چکی تھی باہر نکلنے کا۔۔ لیکن وہ ڈٹ گئی تھی کہ یونیورسٹی کے علاوہ کہیں نہیں جائے گی۔۔ یہاں تک کہ ول بریرہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن بھی نہیں گئی تھی۔

شاہزیب افرحہ سے نہیں ملا تھا لیکن بریرہ سے اس کا حال چال پوچھتا رہا تھا۔۔ آج پیر کا دن تھا۔ افرحہ خاموشی سے یونیورسٹی کے لیے تیار ہو رہی تھی اس کی حالت اب قدرے بہتر تھی۔۔ گہرا سانس لیتے اس نے بیڈ کے سائیڈ ٹیبل سے اپنا انجیلز نکال کر بیگ میں ڈالا تھا۔ ۔

""برڈی ناشتہ کرکے جانا میں نے پین کیکس بنائے ہیں۔ ۔

بریرہ مسکراتے ہوئے بولی تھی۔۔ افرحہ سر ہلاتے کیچن میں آگئی تھی۔

""تھینک یو ناشتہ بہت ٹیسٹی تھا۔ ۔

افرحہ نے دھیرے سے مسکراتے ہوئے بریرہ کو جواب دیا تھا جس سے وہ کھل اٹھی تھی۔ اپنا ناشتہ مکمل کرتے وہ بیگ اٹھا کر فلیٹ سے نکلی تھی اکیلے بس اسٹاپ تک جانے کے بارے میں سوچ کر بھی اس کا دل کانپ رہا تھا۔

لفٹ میں داخل ہوتے اس کا سامنا شاہزیب سے ہوا تھا۔۔ شاہزیب کو دیکھتے اس کے گال خود بخود سرخ ہوگئے تھے۔۔ وہ نظریں جھکائے خاموشی سے اسکے برابر کھڑی ہوگئی تھی۔ ۔

شاہزیب کو اس کی خاموشی بری طرح چبھی تھی۔

""اب سے میں تمھیں یونیورسٹی اور گھر تک پک اینڈ ڈراپ دیا کروں گا۔ ۔

خاموشی میں شاہزیب کی بھاری آواز گونجی تھی۔۔ افرحہ نے نظریں اٹھاتے حیرت سے شاہزیب کو دیکھا تھا۔ ۔

"آپ کو زحمت اٹھانے کی ضرورت نہیں میں خود چلی جاوں گی۔۔ میں نہیں چاہتی بعد میں آپ کو مجھے اپنے "ساتھ لے جانا سب سے بڑی غلطی محسوس ہو۔ ۔

افرحہ نظریں جھکاتی سنجیدگی سے طنزیہ انداز میں بولی تھی۔۔ شاہزیب نے ائبرو اچکاتے اس کی طرف دیکھا تھا۔ ۔

"تم میرے ساتھ جایا کرو گی ڈیٹس فائنل اس پر مزید "کوئی بحث نہیں ہوگی۔ ۔

شاہزیب سخت لہجے میں بولا تھا۔۔ افرحہ کی نظریں بےساختہ دوبارہ اٹھی تھی۔ ۔

""لیک۔ ۔ افرحہ نے بولنا چاہا تھا جب لفٹ کے کھلنے پر شاہزیب درشتگی سے اس کی بات کاٹتا اسے بازو سے پکڑتا اپنے ساتھ پارکنگلاٹ کی طرف لے جانے لگا تھا۔ ۔

"تمھیں پیار"کی بات سمجھ نہیں آتی۔۔۔ چلو چپچاپ اندر بیٹھو۔ ۔

شاہزیب سرد لہجے میں بولا تھا۔۔ افرحہ نے خشمگی نگاہوں سے اسے گھورا تھا۔ ۔

وہ بچوں کی طرح سینے پر بازو باندھے منہ پھولا کر کھڑی ہوگئی تھی۔۔ شاہزیب کو وہ اس وقت روٹھی ہوئی بچی لگ رہی تھی۔ ۔

"افرحہ مجھے اب دوبارہ نہ کہنا پڑے جلدی سے اندر بیٹھ جاو ورنہ زبردستی تمھیں سیٹ پر پھینکنے میں مجھے کوئی "پریشانی نہیں ہوگی۔ ۔

شاہزیب کے تیز لہجے میں بولنے پر افرحہ گھبراتی ہوئی فورا کار میں بیٹھ گئی تھی۔ شاہزیب نے اس کے بیٹھنے پر ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تھی۔

سارے راستے وہ روٹھے بچے کی طرف خاموشی سے بازو باندھ کر بیٹھی رہی تھی۔ شاہزیب نے ایک نظر اس کے پھولے ہوئے چہرے پر ڈال کر مسکراہٹ دبائی تھی۔ ۔

"اب یہاں سے چل کر یونیورسٹی چلی جاو۔۔ میں ہر روز یہاں سے پک کیا کروں گا اور یہاں ہی ڈراپ کیا کروں گا۔۔ تمھارا فون نمبر میں بریرہ سے لے چکا ہو تمھیں یونیورسٹی جاکر میسج کروں گا سیو کر لینا۔۔ میں تمھیں یہاں "سے پک کرنے سے پہلے میسج کردیا کروں گا۔۔ اوکے؟

شاہزیب نے گاڑی یونیورسٹی سے کچھ فاصلے پر روک دی تھی کیونکہ ان دونوں کا ایک ساتھ جانا مناسب نہ تھا۔

"آپ خواہ مخوہ میری ٹینشن لے رہے ہیں میں خود آ جا "سکتی ہوں۔ ۔

افرحہ معصومیت سے لب کاٹتے بولی تھی وہ اسے زحمت نہیں دینا چاہتی تھی۔ ۔

"ہم دونوں ایک جگہ رہتے ہیں اور ٹائمنگ بھی سیم ہے اس لیے مخصے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔۔ اب جاو اور گھبرانا "مت۔ ۔

شاہزیب نرم لہجے میں بولا تھا۔ ۔

افرحہ اس کی بات پر سر ہلاتی نکل گئی تھی۔۔ شاہزیب سلو سپیڈ سے اس پر نظر رکھے کار چلا رہا تھا۔۔ افرحہ کے یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب پہنچتے ہی وہ بھی یونیورسٹی میں اینٹر ہو گیا تھا۔

افرحہ کا یونیورسٹی میں سارا دن کافی اچھا گزرا تھا جس سے وہ کافی بہتر محسوس کر رہی تھی۔۔ وہ جلدی فری ہوگئی تھی۔ اسی لیے ڈیپارٹمنٹ کی سڑھیوں میں بیٹھے اس نے شاہزیب کو میسج کیا تھا۔

""آپ کب تک فری ہوں گے؟

میسج سینڈ کرتے اب وہ اس کے جواب کی منتظر تھی۔

چند منٹوں بعد ہی اسے جواب موصول ہوا تھا۔

"ابھی مجھے دو گھنٹے لگ جائیں گے۔۔ تم ٹھیک ہو؟ اگر کوئی پروبلم ہے تو مجھے فورا"بتاو۔ ۔

شاہزیب کا میسج پڑھتے اس کے ہونٹوں پر مدھم سی مسکراہٹ نمایا ہوئی تھی۔

"نہیں۔۔ میں ٹھیک ہوں بس جلدی فری ہوگئی تھی تو اب بور ہورہی تھی۔ سوچا آپ سے پوچھ لوں کب تک "فری ہوں گے؟

اس نے لب کاٹتے تیزی سے موبائل کی سکرین پر لکھتے سینڈ کا بٹن دبایا تھا۔

"اچھا"۔۔ میں جلدی فری ہونے کی کوشش کروں گا۔ ۔

شاہزیب کے میسج کو پڑھتے اس نے گہری سانس خارج کی تھی۔ اب اتنی دیر وہ یہاں اکیلی کیا کرتی۔ ۔

چند سیکنڈز بعد اپنے موبائل پر شاہزیب کی کال دیکھتے اس نے ہچکچاتے ہوئے کال اٹھائی تھی۔

""اس وقت کہاں ہوں ؟

شاہزیب نے اسے کچھ بولنے کا موقع دیے بغیر پوچھا

""اپنے گھر میں ہوں آپ بھی آجائیں۔ ۔

اس نے لب دباتے ہوئے جواب دیا۔۔ ہونٹوں پر شریر سی مسکراہٹ تھی۔

""افرحہ آئی ایم سیریس۔۔۔ جسٹ ٹیل می اس وقت کہاں ہوں۔ ۔

شاہزیب کے سنجیدگی سے پوچھنے پر اس نے آنکھیں گھمائی تھی۔۔ اس رات شاہزیب کی محبت والی بات یاد کرتے اس کے بےساختہ گال تپ اٹھے تھے۔ ۔

""،۔۔ میں ڈیپارٹمنٹ کی سیڑھیوں پر بیٹھی ہوئی ہوں۔ ۔

اس نے دھیمی آواز میں اپنی تیز ہوتی دھڑکنوں کو سنبھالتے ہوئے جواب دیا۔

""لائبریری میں چلی جاو۔۔ کوئی بک ریڈ کرلینا۔ ۔

شاہزیب نے اسے شجیسن دی۔ ۔

"میرا دل نہیں" کر رہا۔ ۔

اس نے آنکھیں بند کرکے گہرا سانس لیتے جواب دیا۔ ۔

""اچھا۔۔ لنچ کیا تم نے؟

فکرمند سے لہجے میں پوچھا گیا۔ ۔

""جی میں نے لنچ کرلیا تھا۔ ۔

افرحہ نے دھیمی مسکراہٹ سے جواب دیا اس کا فکر مند سا لہجہ اس کی دل کی تاڑوں کو چھیڑ رہا تھا۔ ۔

"اوکے ٹیک کئیر"میں جلدی فری ہونے کی کوشش کروں گا۔۔ اپنا خیال رکھنا۔ ۔

افرحہ کو ہدایت دیتا وہ کال بند کر گیا تھا۔۔ افرحہ نے مسکراتے ہوئے فون اپنے سینے ساتھ لگایا جہاں اس کا دل زوروں سے دھڑک رہا تھا۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

وہ شاہزیب کے انتظار میں بیٹھی وقت گزارنے کے لیے کوئی ڈرامہ دیکھنے لگی تھی۔ جس سے اسے وقت گزرنے کا علم بھی نہ ہوا تھا۔ ۔

شاہزیب کے میسج کرنے پر وہ بیگ کندھے پر ڈالتی یونیورسٹی سے نکلتی کو رنر کی طرف چل دی تھی جہاں شاہزیب گاڑی میں اس کا انتظار کر رہا تھا۔ ۔

گاڑی میں بیٹھتے اس نے ایک نظر شاہزیب پر ڈالی تھی۔ جو اسی کی طرف دیکھ رہا تھا۔۔ افرحہ نے جھٹ سے نظریں موڑتے اپنی سیٹ بیلٹ باندھتے بیگ کو بیک سیٹ پر رکھ دیا تھا۔ ۔

شاہزیب اس کے یوں نظریں پھیرنے پر ہلکا سا مسکرایا تھا۔ جووہ افرحہ کی نظروں سے چھپا گیا تھا۔

""کیسا گزرا دن ؟

شاہزیب نے گاڑی سٹارٹ کرتے پوچھا۔ ۔

"آج کا دن بہت یاد گار تھا کیونکہ آپ جیسے عظیم شخص نے مجھے صبح ہی صبح زبردستی لفٹ جو دے دی تھی۔ پھر دن تو میرا اچھا گزرنا ہی تھا۔ اس کے علاوہ مجھے دو گھنٹے فضول میں سڑھیوں پر بیٹھ کر مکھیاں گننے کا شرف بھی "حاصل ہوا تھا۔ جس کے لیے میں آپ کی بےحد مشکور ہوں۔ ۔

وہ سنجیدگی سے تیز تیز بول رہی تھی۔ ۔

شاہزیب نے ایک نظر افرحہ پر ڈالی تھی۔۔ اسے دوبارہ پہلے کی طرح بات کرتے اسے سکون ملا تھا۔۔ ورنہ جس طرح وہ دو دن سے گھر میں بند تھی۔ وہ کافی پریشان ہو گیا تھا۔ اس کے ذہن میں ہر وقت افرحہ کا ہی خیال پچھلے کافی دنوں سے رہ رہا تھا۔ ۔

وہ اس کی سوچوں پر بری طرح قابض ہوچکی تھی۔ شاہزیب نے سر جھٹک کر دوبارہ ڈرائیونگ پر فوکس کیا تھا۔ لیکن اسے جواب دینا نہیں بھولا تھا۔

""آج کچھ زیادہ ہی تیزی سے تمھاری زبان چل رہی۔۔ اس کا کچھ علاج کرنا پڑے گا۔ ۔

شاہزیب پر سوچ انداز میں بولا تھا۔۔ افرحہ نے اسے گھور کر دیکھاتھا۔ ۔

""اب میں کچھ نہیں بولوں گی۔۔ دیکھیے گا آپ میری آواز سننے کے لیے ترس جائیں گے۔ ۔

افرحہ بنا سوچے سمجھے بولی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کی الفاظ سنتے زور سے کار کو بریک لگائی تھی۔۔ افرحہ کی طرف مرتے اس نے اسے غصے سے دیکھا تھا۔۔ افرحہ اس کے دیکھنے سے گھبرا گئی تھی۔ ۔

""ک۔۔ کیا ہوا؟ آپ نے بریک۔۔۔ ۔

وہ سیدھی ہوتی پوچھ رہی تھی جب شاہزیب نے اس کی بات درشتگی سے کاٹی تھی۔ ۔

"شٹ اپ ہر وقت فضول بکواس کرتی رہتی ہو۔۔ دوبارہ ایسا کچھ بولا تو خود تمھارا گلا گھونٹ کر تمھاری آواز بند "کردوں گی۔۔ پھر تم بولنے کے لیے ترس جاو گی۔ ۔

اس کی طرف جھکتے شاہزیب ہر لفظ چبا چبا کر بولا تھا۔۔ افرحہ بری طرح گھر اتی سیٹ سے چپک گئی تھی۔۔ اس کو اپنی دھڑکنوں کا رقص کانوں میں سنائی دے رہا تھا۔

""س۔۔ سوری۔ ۔

وہ کنفیوز سی دھیمی آواز میں بڑبڑائی تھی۔۔ شاہزیب نے اسے غصے سے گھورا تھا۔۔ ۔

ایک گہرا سانس خارج کرتے وہ اپنا غصہ کنٹرول کرتا گاڑی دوبارہ سٹارٹ کر چکا تھا۔ ۔

""یہ غصہ کسے دکھا رہے ہیں۔۔؟ میں نہیں ڈرتی آپ سے جو کرنا ہے کرلیں۔ ۔ افرحہ تھوک نگلتی بہادری کا مظاہرہ کرتی ائبرو اچکاتے بول رہی تھی۔۔ شاہزیب نے ایک نظر اس پر ڈالی تھی جو بہادر بننے کی کوشش کر رہی تھی۔ ۔

""ہاں ہاں اب آپ مجھے گریڈز کی دھمکی دیں گے لیکن مجھے فر نہیں پڑتا۔ ۔

وہ شاہزیب کو منہ کھولتے دیکھ کر ایک بار پھر بولی تھی۔ ۔

""تم صبح ناشتے میں کیا کھاتی ہو۔ ۔

شاہزیب نے گلا کھنگارتے اسے گھور کر پوچھا تھا۔۔ جس کی زبان رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔

"میں دیسی گھی کے پراٹھے کھاتی ہوں ان میں بڑی طاقت ہوتی ہیں لیکن اب وہ بھی کچھ دنوں سے نہیں کھا رہی "لگتا ہے کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ ۔

وہ شاہزیب پر ایک نظر ڈالتی بولی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کی بات پر مسکراہٹ دبائی تھی۔۔ اس سے بڑی ڈرامے باز اس نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ ۔

""اوہ مجھے لگا کوے کھا کر آتی ہو تبھی ہر وقت چک چک کرتی رہتی ہو۔ ۔

شاہزیب کے سنجیدگی سے بولنے پر اس کا منہ کھل گیا تھا۔ ۔

""آ۔۔ آپ سڑے ہوئے انڈے کھا کر آتے ہیں تبھی اتنے سڑیل بنے پھرتے ہیں۔ ۔

وہ لب دبا کر غصے سے اسے دیکھتی بولی تھی اب کی باری شاہزیب کا منہ کھلا تھا۔۔ گاڑی کو بلڈنگ کے سامنے بریک لگاتے اس نے اس ٹڈی کو کٹیلی نظروں سے دیکھا تھا۔۔ جو زبان دکھاتی گاڑی میں سے نکلتی اندر بھاگ گئی تھی۔

""ایڈیٹ۔ ۔

شاہزیب کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ ابھری تھی۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

رات کا وقت تھا بریرہ آج کافی دنوں بعد باہر گئی تھی۔ افرحہ کو اکیلے رہنے میں تھوڑا ڈر محسوس ہو رہا تھا لیکن خود کو سمجھاتے اس نے بریرہ کو یہ ظاہر نہیں ہونے دیا تھا۔

وہ کچھ دیر کے لیے سو گئی تھی۔ چند گھنٹوں بعد اس کی آنکھ کھلی رات کے دس بج رہے تھے۔۔ بھوک محسوس کرتے وہ بمشکل بیڈ سے اٹھتی اپنے لیے کچھ بنانے کا سوچتی فریش ہوکر کیچن میں داخل ہوئی تھی۔ ۔

فریج میں پیرا فروزن پیزا نکالتے اس نے اون میں رکھا تھا۔ بریرہ کا خالی کمرہ دیکھ کر اسے یقین ہو گیا تھا۔ کہ وہ کافی لیٹ ہی آئے گی۔

لاونج میں ٹی وی اون کرتی مووی لگا چکی تھی۔۔ کچھ دیر بعد اون سے پیزا نکالتے وہ مزے سے بیٹھ کر کھانے لگی تھی۔ جب اچانک دروازے پر ہوتی بیل نے اس کی دھڑکن بڑھا دی تھی۔۔ پیزا اس کے کانپتے ہاتھوں سے چھوٹ کر نیچے گر گیا تھا۔ ۔

ایک دم اس کے سامنے چند راتوں پہلے کا منظر آیا تھا۔۔ اس کی سانس اکھڑنے لگی تھی۔۔ وہ تیزی سے اٹھتی کمرے میں بھاگی تھی۔

اپنا فون تیزی سے ڈھونڈتے اس نے کپکپاتے ہاتھوں سے مشکل سے شاہزیب کا نمبر ملایا تھا۔۔ جو تیسری رنگ پر اٹھا لیا گیا تھا۔ ۔

""و۔۔ وہ کک۔۔ کوئی م۔۔ میرے ف۔۔ فلیٹ پر آیا ہے ب۔۔ بریرہ گھر نن۔۔ نہیں مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ ۔ وہ ہانپتی ہوئی بمشکل الفاظ ادا کر پا رہی تھی۔ شاہزیب جو نیند سے بیدار ہوتا اس کی کال سن رہا تھا۔ تیزی سے اٹھ کر اپنی شرٹ پہنتے وہ باہر کی طرف بھاگا تھا۔ ۔

""افرحہ کالم ڈاوںن میں دیکھ رہا ہوں کون ہے۔۔ تم خود کو سنبھالو پینک مت ہو۔ ۔

شاہزیب اس کی اکھڑتی سانس محسوس کرتا بولا تھا۔ افرحہ نے گہری کانپتی سانس خارج کی تھی۔ ۔ خوف سے زمین پر سمٹ کر بیٹھتی وہ پسینے سے شرابور ہوچکی تھی۔ ۔

""پ۔۔ پلیز جلدی آجائیں۔ ۔

وہ نم آواز میں بڑبڑائی تھی۔ ۔

شاہزیب باہر نکلا تھا جب بریرہ کو دروازے پر بیل بجاتے دیکھ کر اس کے ماتھے پر بل پڑے تھے۔ ۔

"افرحہ بریرہ بیل دے رہی ہے۔۔ دروازہ کھولو میں باہر"ہی موجود ہوں۔ ۔

شاہزیب نرم آواز میں بولا تھا۔۔ بریرہ کا دھیان شاہزیب کی طرف گیا تھا۔ ۔

""افرحہ ٹھیک ہے؟

اس نے پریشانی سے پوچھا وہ اپنی کیز کہیں گرا چکی تھی۔ تبھی بیل دے رہی تھی تاکہ افرحہ دروازہ کھول دے۔ ۔

""افرحہ میری بات سنو اقر فورا دروازہ کھولو۔ ۔

شاہزیب اس کے کوئی جواب نہ دینے پر سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔

""ن۔۔ نہیں ،۔۔ ،۔ مجھ سے اٹھا نہیں جا رہا۔ ۔

وہ کانپتی ہوئی بولی تھی اس واقعے نے اچھا خاصا اثر اس پر چھوڑ دیا تھا۔ ۔

""میں بالکونی سے تمھارے فلیٹ میں داخل ہو رہا ہوں گھبرانا مت۔ ۔

بریرہ کی طرف دیکھے بنا شاہزیب تیزی سے فلیٹ میں داخل ہوتا اپنی بالکونی کی طرف گیا تھا۔ ۔

""م۔۔ میں ر۔۔ روم میی۔۔ میں ہوں۔ ۔

وہ اکھڑے سانسوں سے بمشکل بول رہی تھی۔

ان کی بالکونی میں کودتے اس نے فون ہنوز کان سے لگایا ہوا تھا۔۔ تیزی سے باہر کا دروازہ کھولتا وہ خالی لاونج دیکھتا افرحہ کے کمرے کی طرف بھاگا تھا۔۔ دروازہ کھولتے ہی اس کی نظر کونے میں سمٹ کر بیٹھی تکلیف سے سانس لیتی افرحہ پر گئی تھی۔۔ اس نے تیزی سے روم کی لائٹس اون کی تھیں۔۔ جس سے اندھیرے کمرے میں روشنی چھا گئی تھی۔

اس کو دیکھتے ہی گہرے گہرے سانس لیتی افرحہ کے ہاتھ سے فون کر چکا تھا۔ ۔

""تمھارا انجیلز کہاں ہے؟ شاہزیب نے جلدی سے پوچھا تھا۔۔ افرحہ کے بیڈ سائیڈ ٹیبل کی طرف اشارہ کیا تھا۔۔ شاہزیب نے تیزی سے دراز کھولتے اس کا انجیلز نکالا تھا۔ ۔

اس کو انجیلز تھماتے وہ اس کے قریب ہی زمین پر بیٹھ چکا تھا۔۔ بریرہ پریشان سی افرحہ کے روم کے دروازے میں کھڑی اسے دیکھ رہی تھی۔ ۔

انجیلز اسعمال کرنے سے اس کا سانس قدرے بحال ہو گیا تھا۔ ۔

""،۔۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے وو۔۔ وہ واپس آجائے گا۔ ۔

افرحہ انجیلز زمین پر رکھتی بےساختہ شاہزیب کے قریب ہوتے خوف سے آنکھیں پھیلائے بول رہی تھی۔۔ اس واقعے نے اس پر گہرا اثر چھوڑدیا تھا۔ ۔

شاہزیب نے بنا سوچے سمجھے اسے کھینچ کر اپنے سینے سے لگا لیا تھا۔ ۔

"شش۔۔ میرے ہوتے ہوئے کوئی تمھاری طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا۔۔ یہ میرا تم سے وعدہ "ہے۔۔ کوئی تمھیں کچھ نہیں کہے گا۔ ۔

اس کے گرد حصار باندھتے شاہزیب نرم لہجے میں لب بھینچ کر بولا تھا۔ ۔

""ن۔۔ نہیں آ۔۔ آپ جھوٹ بال رہے ہیں وو۔۔ وہ پھر آجائے گا۔ ۔

افرحہ شدت سے روتے ہوئے بول رہی تھی۔ ۔

"چپ دوبارہ اس بارے میں سوچنا مت۔۔ جب تک میں یہاں موجود ہوں کوئی تمھیں نقصان نہیں پہنچائے "گا۔۔ اب فورا اٹھو منہ دھو کر آو۔ ۔

اس سے دور ہوتے شاہزیب نے اسے کھڑ کیا تھا۔۔ افرحہ کا بھی گا چہرہ دیکھ کر اس نے زور سے اپنی مٹھیاں بھینچ لیا تھیں۔ ۔

افرحہ کانپتی ٹانگوں سے سر ہلاتی واشروم میں چلی گئی تھی۔ ۔

""مجھے لگتا ہے افرحہ کو ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ ۔

بریرہ پریشانی سے بولی تھی۔۔ شاہزیب نے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے اپنا سر ہلایا تھا۔ ۔

""ہمم۔۔ کل میں یونیورسٹی سے اسے ڈاکٹر پاس لے جاوں گا۔ ۔

شاہزءب لب بھینچ کر بولا تھا۔ ۔

""کیا آپ اس کے بارے میں سیریس ہیں؟

بریرہ نے سنجیدگی دے اسے دیکھتے استفسار کیا تھا۔ ۔

""اور آپ کو کیا لگ رہا ہے میں یہاں اس کے ساتھ مزاق کر رہا ہوں۔ ۔

اس کی بات پر برہم ہوتے شاہزیب آنکھیں گھماتا ہوا بولا۔ ۔

""شاہزیب میر حاتم فضول چیزوں پر اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔ ۔

وہ اپنا نام لیتا گردن اکڑا کر بولا تھا۔۔ اب کی بار بریرہ نے آنکھیں گھمائی تھی۔ ۔

"واٹ ایور۔ ۔ اگر میں نے افرحہ کو کبھی بھی آپ کی وجہ سے روتے دیکھا تو اپنی خیریت منائیے گا۔۔ اور ہاں "میں باہر بیٹھی ہوں افرحہ کے فریش ہوکر آنے کے بعد فورا اپنے فلیٹ کا رخ کیجیے گا نن

برہرہ لب بھینچ کر بولتی باہر چلی گئی تھی۔۔ شاہزیب نے بے ساختہ اپنا سر جھٹکا تھا۔ ۔

افرحہ منہ ہاتھ دھو کر باہر نکلی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کے صاف شفاف چہرے پر نظریں کٹائی تھی۔ ۔

""تم ریسٹ کرو اور زیادہ سوچنا مت۔ ۔ اگر زیادہ ڈر لگے تو مجھے کال کر لینا۔ ۔

شاہزیب نرم لہجے میں بولتا واپس جانے لگا تھا جب افرحہ نے اسے روکا تھا۔ ۔

""پلیز تھوڑی دیر رک جائیں۔۔ میرے سونے کے بعد چلے جائیے گا۔ ۔

افرحہ نظریں جھکائے انتہائی دھیمی آواز میں بولی تھی۔ شاہزیب نے اس کا عقابی نظروں سے جائزہ لیا تھا جو ابھی بھی کافی ڈری ہوئی لگ رہی تھی۔

""اوکے میں یہاں بیٹھا ہوں تم سونے کی کوشش کرو۔ ۔

شاہزیب اس کے کمرے میں موجود کرسی پر بیٹھتے ہوئے بولا افرحہ سر ہلاتی بیڈ پر کمفرٹر لے کر لیٹ گئی تھی۔ ۔

شاہزیب خاموشی سے اسے دیکھ رہا تھا۔ جو مکمل طور پر کمفرٹر میں چھپ چکی تھی۔۔ وہ اس کا یہ ڈر ختم کرنا چاہتا تھا۔۔ جس کے لیے ڈاکٹر سے کنسلٹ کرنا بہت ضروری تھا۔ ۔

وہ کافی دیر بیٹھا افرحہ کے سونے کا انتظار کرتا رہا تھا۔۔ اس کے سونے کے بعد وہ آہستہ سے قدم اٹھاتا وہاں سے نکل گیا تھا۔ ۔

"آج ت مھاری شام کو ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لی ہے۔۔ میں جلدکی فری ہوجاوں گا تم بھی اگر کوئی لاسٹ لیکچر ہے "تو چھوڑ دینا۔ ۔

شاہزیب اسے یونی لے کر جارہا تھا۔ جب گلا کھنگارتے ہوئے وہ سنجیدگی سے بولا۔ ۔

افرحہ رات کے واقعہ کے بعد صبح سے خاموش ہی تھی۔۔ اسے عجیب سی شرمندگی محسوس ہورہی

تھی۔۔ شاہزیب کی بات سنتے اس نے پلکیں اٹھا کر شاہزیب کی طرف دیکھا تھا۔ ۔

""مجھے کسی کے پاس نہیں جانا۔ ۔

وہ منہ بناتے ہوئے بولی تھی۔ ۔

""میری بات ایک بار تمھیں سمجھ نہیں آتی۔۔ ؟

شاہزیب نے ایک سنجیدہ نگاہ اس پر ڈالی تھی۔ افرحہ نظریں اس سے پھیر کر باہر دیکھنے لگی تھی۔ ۔

""مجھے میرے طریقے سے بات منوانے پر مجبور مت کرو۔۔ کیونکہ وہ تمھیں بالکل بھی پسند نہیں آئے گا۔ ۔ شاہزیب ڈرائیونگ کرتا لب بھینچ کر گویا ہوا۔۔ افرحہ کا یوں نظریں پھیر نا اسے جھنجھلاہٹ کا شکار کر گیا تھا۔ ۔

"کیا کریں گے آپ ہاں ؟ "بتائیں زور زبردستی کریں گے۔۔ ؟

وہ چیخ کر اونچی آواز میں بولی تھی۔۔ شاہزیب نے سٹیرنگ ویل پر اپنے گرفت مضبوط کی تھی۔

""ہاں ضرورت پڑی تو تمھیں یونیورسٹی سے کڈ نیپ کرلوں گا۔۔ مجھے ہلکے میں لینے کی غلطی مت کرنا۔ ۔

وہ جبڑے بھینچتا افرحہ پر ایک نظر ڈال کر سرد لہجے میں بولا تھا۔۔ اس کا اونچی آواز میں بولنا اسے شدید ناگوار گزرا تھا۔ ۔

""مجھے ڈرانے کی کوشش مت کریں میں ڈرپوک ہرگز بھی نہیں ہوں۔ ۔

وہ گردن اکڑا کر اسے گھورتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

""مجھے چیلنج کر رہی ہو؟

شاہزیب نے دانت پیستے ہوئے جس قدر سنجیدگی سے کہا تھا۔۔ افرحہ بھی ایک پل کے لیے گھبرا گئی تھی۔

""آپ کو میری ہر بات چیلنج یا بکواس ہی لگتی ہے۔ ۔

وہ منہ پھولاتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

"تم میرا دھیان اصل مقصد سے مت ہٹاو۔۔ آج ہم ڈاکٹر پاس ضرور جائیں گے۔۔۔ مجھے بےوقوف بنانے کی کوشش مت کرنا اور نہ ہی چھپنے کی کوشش کرنا۔۔ ورنہ تمھیں"زمین کے اندر سے بھی ڈھونڈ لاوں گا۔ ۔

وہ یونیورسٹی سے تھوڑی دور گاڑی روکتا افرحہ کی طرف جھکتا اس کی آنکھوں میں دیکھ کر سرد لہجے میں بولا تھا۔۔ افرحہ کا سانس خشک ہوگیا تھا۔۔ ۔

""اچھا ٹھیک ہے ڈرائیں تو مت۔۔ میں چلی جاوں گی ڈاکٹر کے پاس۔ ۔

افرحہ بیک سیٹ سے اپنا بیگ اٹھاتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

""گڈ گرل۔ ۔

شاہزیب مطمئن ہوتا سر ہلا کر نرم لہجے میں بولا تھا۔۔ افرحہ کے ہرٹ نے ایک بیٹ مس کی تھی۔۔ اس کی بےساختہ نظریں شاہزیب سے ملی تھی۔۔ شاہزیب کے ہونٹ ہلکے سے اوپر اٹھے دیکھ کر افرحہ کی دھڑکن بڑھ گئی تھی۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

"اوہ میر"ی جان آلو۔۔۔ کیسے ہو تم ؟ مجھے مس کیا؟

بریرہ عادل کے آفس میں دھڑلے سے داخل ہوتی بنا دیکھے بولی تھی۔ ۔

عادل جو اپنے سینئر آفسر کے ساتھ بیٹھا کیس ڈسکس کر رہا تھا۔۔ اس آفت کے اچانک ٹپکنے پر اور بنا دیکھے بولنے پر وہ خجل سا ہوا تھا۔۔ جبکہ اس کے الفاظ سے عادل نے دانت پیسے تھے۔۔ اتنے دن اس کے نہ آنے پر وہ سکون میں تھا اسے لگا تھا وہ اسے بھول گئی ہوگی لیکن ایسا ہوسکتا تھا بریرہ اسے بھول جائے وہ آج فرصت ملتے ہی اس کے پاس چلی آئی تھی۔ ۔

""ہم بعد میں بات کریں گے عادل۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.