افرحہ نے آنکھیں جھٹکا تے اسے غور سے شیشے میں دیکھتے اپنا رخ موڑا تھا۔۔ شاہزیب نے اس کو رخ پھیرتے محسوس کرتے فورا اپنا دھیان شرٹس کی طرف کیا تھا۔ ۔
""آپ میرا پیچھا کر رہے ہیں۔ ۔
افرحہ نے اس کے قریب آتے گھور کر پوچھا تھا۔ ۔
"خواب کی دنیا سے باہر نکل آو میں یہاں شاپنگ کرنے آیا ہوں میرے پاس فضول ٹائم نہیں ہے کہ میں تمھارا "پیچھا کرتا پھیر وں۔ ۔
شاہزیب اپنے ہاتھ میں موجود شاپنگ بیگ اس کے سامنے کرتا ہوا سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
""س۔۔ سوری۔ ۔ افرحہ اس کے بتانے پر بےساختہ شرمندہ ہوتے نظریں جھکا گئی تھی۔۔ شرمندگی سے اس کے گال تپ اٹھے تھے۔ ۔
"ایک"سکیوز می۔ ۔ مجھے شاپنگ کرنے دو۔ ۔
شاہزیب اس کے چہرے کو گہری نظروں سے دیکھتا بول رہا تھا۔ ۔
""ج۔۔ جی میں کچھ ہیلپ کروں۔ ۔
زید کے بارے میں بھولتی وہ شاہزیب کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے پوچھنے لگی تھی۔ ۔
""اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔
شاہزیب بنا اس کی طرف دیکھے دو سویٹ شرٹس ہاتھ میں پکڑتا دیکھنے لگا تھا۔ ایک بلیک کلر میں تھی جبکہ دوسری گرے میں تھی۔ ۔
""بلیک شرٹ لے لیں یہ زیادہ پیاری لگ رہی ہے۔ ۔
افرحہ نے مفت کا مشورہ دیا تھا۔۔ شاہزیب نے بائیں ائبرو اوپر اٹھاتے اس کی طرف دیکھا تھا جو بے ساختہ اپنے لب کاٹنے لگی تھی۔ ۔
معصومیت سے شاہزیب کی طرف آنکھیں جھٹکا کر دیکھتی وہ معصوم گڑیا لگ رہی تھی۔۔ شاہزیب ایک پل کے لیے ساکت ہوا تھا۔ ۔
""افرحہ۔ ۔
زید کی آواز نے شاہزیب کا طلسم توڑا تھا۔۔ افرحہ نے دائیں طرف دیکھا جہاں سے زید اس کی طرف آرہا تھا۔ ۔
زید افرحہ کے ساتھ کھڑے شاہزیب کو دیکھ کر اسے گھو رنے لگا تھا۔ شاہزیب بنا زید پر نظر ڈالے افرحہ کو دیکھ رہا تھا۔ ۔
""تم مجھے اکیلا چھوڑ کر یہاں کیا کر رہی ہوں؟
زید نے سنجیدگی سے لب بھینچتے پوچھا تھا۔
""وہ پروفیسر شاہ کو میری ہیلپ چاہیے تھی بس ان کی کچھ ہیلپ کر رہی تھی۔ ۔
ایک مسکراتی نگاہ شاہزیب پر ڈالتی وہ زید سے بولی تھی۔ ۔
شاہزیب نے بھنویں بھینچ کر افرحہ کودیکھا تھا جو دونوں کے درمیان بری پھنسی تھی۔ ۔
""تھینک یو مس افرحہ۔۔ اب آپ جاسکتی ہیں۔ ۔
شاہزیب دانت کچکچاتا طنزیہ انداز میں کٹیلے لہجے میں بولا تھا۔
"ہاں چلو افرحہ ابھی ہمیں مزید شاپنگ کرنی ہے۔۔ پروفیسر صا"حب خود اپنی شاپنگ کرلیں گے۔ ۔
شاہزیب پر ایک غصیلی نگاہ ڈالتا وہ افرحہ سے سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
شاہزیب نے انھیں جاتے دیکھ کر مٹھیاں زور سے بھینچ لی تھیں۔ اس کی نگاہوں نے دور تک افرحہ کا پیچھا کیا تھا۔
""تمھیں کیا ضرورت تھی ان کے سامنے ایسے بولنے کی۔ ۔
افرحہ برہمی سے بولی تھی۔۔ زید نے اپنا غصہ بمشکل کنٹرول کرتے ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے اسے دیکھا تھا۔ ۔
""یار مجھے نہیں پسند تم ہمارا کوالٹی ٹائم کسی اور کے ساتھ سٹینڈ کرو۔ ۔
زید کے نرم آواز میں بولنے پر افرحہ بھی ڈھیلی پڑی تھی۔
""اچھا۔۔ تم نے شرٹ پسند کرلی۔۔ ؟
افرحہ نے موڈ ٹھیک کرتے اس سے پوچھا تھا۔۔ شاہزیب کا خیال اب بھی اس کی سوچوں کے پردوں پر لہرا رہا تھا۔ ۔
""افرحہ تم سن بھی رہی ہو میں کیا بول رہا ہوں؟
اسے سوچوں میں گم دیکھ کر زید نے اسے بازو سے پکڑ کر ہلایا تھا۔ ۔
""ہاں میں سن رہی ہوں۔ ۔
اس کی گرفت سے اپنا بازو نکلو اتی افرحہ سر جھٹک کر بولی تھی۔ ۔
شاہزیب پکڑے جانے کے بعد خود کو سرزنش کرتا خاموشی سے واپس لوٹ گیا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ واپس آکر اپنے ٹیسٹ کی تیاری کرنے لگ گئی تھی۔ بریرہ اپنے کمرے میں سو رہی تھی جبکہ افرحہ لاونج میں بیٹھی تیاری کرنے میں مصروف تھی۔۔ زید کے ساتھ اس کا دن اچھا گزر گیا تھا۔
اس کے پیرنٹس نے زید کے ذریعے اسے کافی چیزیں پاکستان سے بھجوائیں تھیں۔ جو زید صبح ہی اپنے ساتھ لایا تھا۔ ۔
افرحہ تیاری کرتی ایک جگہ بری طرح پھنس گئی تھی۔ اسے مطلوبہ ٹانک بالکل بھی سمجھ نہیں آرہا تھا۔۔ منہ بناتی وہ رونے وا لی ہوگئی تھی۔ شاہزیب کے سی گریڈ دینے پر پہلے ہی وہ کافی پریشان ہوگئی تھی تبھی اس ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کر رہی تھی۔ ۔
شاہزیب سے مدد لینے کا سوچتی وہ دس منٹ بعد اٹھتی کپڑے چینج کرتی فریش ہوگئی تھی۔۔ ریڈ گھٹنوں تک آتی شرٹ اور سفید ٹراوزر پہنے ساتھ جیکٹ اور دوپٹہ گلے میں ڈالے وہ کتابیں پکڑے اپنے فلیٹ سے نکلتی شاہزیب کے فلیٹ پر گئی تھی۔ ۔
بیل بجاتے وہ شاہزیب کے دروازہ کھولنے کا انتظار کرنے لگی تھی۔۔ کسی لڑکی کے دروازہ کھولنے پر افرحہ کے چہرے پر موجود مسکراہٹ سمٹی تھی۔۔ ماہین کسی لڑکی کو دیکھ کر حیران ہوئی تھی۔ ۔
""مجھے پروفیسر شاہ سے ملنا ہے۔ ۔ افرحہ سامنے کھڑی ماہین کو غور سے دیکھتی نروس سی بولی تھی۔ ماہین اپنی عمر سے کافی جوان دکھتی تھی تبھی افرحہ کو بھی وہ ینگ ہی لگ رہی تھی۔ ۔
""شاہزیب تم سے ملنے کوئی آیا ہے میں جارہی ہوں۔ ۔
ماہین اونچی آواز میں شاہزیب کو بتاتی افرحہ کی جانب مڑی تھی۔۔ افرحہ پر ایک گہری نظر ڈال کر وہ ہلکی مسکراہٹ اسے پاس کرتی افرحہ کے راستہ دینے پر چلی گئی تھی۔ ۔
افرحہ کی نظروں نے دور تک اسے جاتے دیکھا تھا۔۔ شاہزیب کے چٹکی بجانے پر اس کا دھیان شاہزیب کی طرف گیا تھا۔ ۔
"تمھیں اپنے فلیٹ میں سکون نہیں"ملتا۔۔ ؟ شاہزیب فلیٹ کے دروازے سے ٹیک لگائے سینے پر بازو باندھے اسے سرخ اور سفید مشرقی جوڑے میں گہری نظروں سے دیکھتا سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا۔
افرحہ نے منہ پھولایا تھا۔۔ مجال ہے جو یہ شخص کبھی اس سے پیار سے بات کرلے۔۔ اس کی یہ حسرت ہی رہ جائے گی۔ ۔
"مجھے ایک "ٹانک سمجھ نہیں آرہا پلیز وہ سمجھا دیں۔ ۔
وہ کڑوا گھونٹ پیتی نظریں جھکائے بولی تھی۔ ۔
""تو یہ میرا ہیڈک نہیں ہے۔۔ کلاس میں ہوش میں رہتی تو سمجھ آجاتا۔ ۔
شاہزیب کے اکھڑ لہجے میں بولنے پر افرحہ کا پارہ ہائی ہوا تھا۔ ۔
"آپ نے مجھے بلاوجہ ساری کلاس کے سامنے ڈانٹا تھا۔۔ اور آپ کی وجہ سے میں یہ ٹانک نہیں سمجھ پائی "تھی۔۔ اب یہ آپ پت فرض ہے مجھے سمجھائیں۔ ۔ وہ مہرون سویٹ شرٹ اور بلیک ٹروازر میں رف سے حلیے میں موجود شاہزیب کو دیکھتی چٹخ کر بولی تھی۔۔ اس کی کینچی کی طرح چلتی زبان نے اسے لاجواب کر دیا تھا۔ ۔
"میں صرف اس لیے سمجھانے لگا ہوں کیونکہ اس دن تمھاری کوئی غلطی نہیں تھی۔۔ لیکن یہ یاد رکھنا میں گریڈ "تمھاری تیاری کے حساب سے دوں گا۔ ۔
وہ اسے اندر آنے کا راستہ دیتا ساتھ ہی نئے ہونے والے ٹیسٹ کے گریڈ کے مطلق بتانے لگا تھا۔ ۔
""آپ اس دفعہ خود مجھے اے پلس گریڈ دیں۔
افرحہ گر دن اکڑا کر اندر آتی ہوئی بولی تھی۔۔ شاہزیب اس کی بات پر ہنسا تھا۔۔ افرحہ اس کو ہنستا دیکھ کر ساکت رہ گئی تھی۔ ۔
کتنی حسین تھی اس کی ہنسی کی آواز۔۔ ۔
کتنا خوبصورت لگ رہا تھا وہ کئیر فری انداز میں ہنستا ہوا۔ ۔
افرحہ کا دل بےساختہ تیزی سے دھڑک اٹھا تھا۔ ۔
شاہزیب ایک دم ہنسی روکتا خاموش ہوگیا تھا اپنی جانب دیکھتی افرحہ کو دیکھتے اس نے گلا کھنگارا تھا۔۔ افرحہ نے اپنی نظریں فورا جھکا لی تھیں اسے اپنے گال تپتے ہوئے محسوس ہونے لگے تھے۔ ۔
""یہاں بیٹھ جاو۔ ۔
شاہزیب نے اسے صوفے پر بیٹھنے کا کہا تھا۔ ۔
"کونسا ٹانک ہے دیکھاو۔۔ ؟
دوسرے صوفے پر اس کے سامنے بیٹھتے شاہزیب اس سے پوچھنے لگا تھا۔ ۔
شیشے کے میز پر اپنی نوٹ بک رکھتے اس نے موبائل میں سے چند سلائڈز نکال کر اسے دکھائی تھیں۔ ۔
شاہزیب ٹانک دیکھتا اسے سمجھانے لگا تھا۔۔ افرحہ ڈر ڈر کر اس سے سوال کر رہی تھی۔۔ شاہزیب تحمل سے اسے سمجھا تا اسے جواب دے رہا تھا۔ ۔
""تم اس ٹانک کی ریڈنگ کرو جو سمجھ نہ آئے وہ پوچھ لینا۔ ۔
شاہزیب بولتا ہوا اپنی جگہ سے اٹھا تھا۔۔ افرحہ نے خاموشی سے پڑھنا شروع کیا تھا۔ ۔
""افرحہ کافی پیو گی؟
شاہزیب کے پوچھنے پر افرحہ نے حیرت سے آنکھیں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا تھا ۔۔ اس کی اتنی مہربانی ہضم نہیں ہو رہی تھی۔
""جی۔ ۔
افرحہ مسکرا کر نرم آواز میں بولی تھی۔ ۔
"کیچن میں کافی مشین موجود ہے اور سارا سامان بھی اس کے پاس موجود ہے۔۔۔ میں کافی بنا لوں اس کے بعد "خود اٹھ کر اپنی کافی بنا لینا۔ ۔
شاہزیب اپنی مسکراہٹ دبا کر سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ افرحہ شاہزیب کی بات پر تپ اٹھی تھی۔۔ اسے غصے سے گھورتی وہ منہ پھولا کر بیٹھ گئی تھی۔ ۔
""نظروں سے قتل کرنے کا ارادہ ہے؟
شاہزیب مسلسل اس کی نظریں خود پر محسوس کرتا پوچھ بیٹھا تھا۔۔ وہ اوپن کیچن میں کھڑا بظاہر اپنے لیے کافی بنا رہا تھا۔ لیکن اس کی نظر یں افرحہ پر ہی موجود تھی۔ ۔
""نہیں گلا دبا کر قتل کرنے کا ارادہ ہے۔ ۔
وہ چڑ کر بولی تھی۔۔ شاہزیب کے لبوں پر ایک دلفریب مسکراہٹ آئی تھی جسے وہ باآسانی چھپا گیا تھا۔ ۔
"مجھے قتل کرنے کے خیالوں سے باہر نکلتے جو میں نے پڑھنے کو دیا ہے وہ پڑھو ابھی میں آکر اس کے بارے میں "تم سے پوچھوں گا۔ ۔
شاہزیب کی سنجیدہ آواز سنتی افرحہ پڑھنے لگی تھی۔۔ شاہزیب اپنی کافی بناتا اپنے کولیگ کی کال سننے کے لیے روم میں چلا گیا تھا۔ ۔
جب وہ واپس آیا تو افرحہ شیشے کے ٹیبل پر سر رکھے سوئی ہوئی تھی۔۔ آہستہ سے بنا آواز پیدا کیے وہ افرحہ کے قریب جاتا اسے گہری نظروں سے دیکھنے لگا تھا۔ ۔
سرخ رنگ اس پر انتہائی خوبصورت اور دلنشین لگ رہا تھا۔۔ شاہزہب ٹرانس کی کیفیت میں گھٹنوں کے بل اس کے قریب بیٹھا تھا۔ ۔
اس کی سرخ گال اور ناک کو دیکھتے وہ بےساختہ مسکرایا تھا۔۔ سوتے ہوئے وہ کوئی معصوم بچی لگ رہی
تھی۔ لیکن یہ تو شاہزیب ہی جانتا تھا یہ چھوٹا پیکٹ بڑا دھماکہ تھی۔ ۔
شاہزیب نے اس کے چہرے پر نظریں ٹکا ئے بے ساختہ اپنا ہاتھ اس کے چہرے کی طرف بڑھاتے اس کے نرم و نازک پھولے ہوئے گالوں کو چھوا تھا جنھیں وہ غصے میں کچھ اور پھولا لیا کرتی تھی۔ ۔
"میری سوچوں پر قابض" ہوکر تم نے بہت غلط کیا اس کا انجام بہت برا ہوگا۔ ۔
شاہزیب اپنے ہاتھ کی پشت سے نرمی سے اس کا گال سہلاتا ہوا بولا تھا۔ ۔
افرحہ کے کسمسانے پر شاہزیب نے فورا اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا تھا۔ ۔
""افرحہ اٹھو اور اپنے فلیٹ میں جاو۔ ۔
شاہزیب کھڑا ہوتا اونچی آواز میں کرخت لہجے میں بولا تھا۔ ۔
""ا،۔ ۔ کیا ہوا ہے؟ افرحہ نے اپنی آنکھیں مسلتے معصومیت سے شاہزیب کس دیکھتے پوچھا تھا جس کے دل نے بےساختہ ایک بیٹ مس کی تھی۔ ۔
""کچھ نہیں تم اب اپنے فلیٹ میں جاو جو سمجھ نہ آئے وہ کل پوچھ لینا۔ ۔
شاہزیب بےحد مشکل سے نظریں اس کےچہرے سے ہٹایا بولا تھا۔ ۔
""تھینک یو سو مچ پروفیسر میری ہیلپ کرنے کے لیے۔ ۔
افرحہ اپنی جمائی روکتی کھڑی ہوکر مسکرا کر بولتی اپنی چیزیں سمیٹ کر چلی گئی تھی۔۔ شاہزیب بھی خود پر قابو پاتا اپنے کمرے میں چلا گیا تھا۔
بریرہ نیند سے بیدار ہوتی فریش ہوکر کپڑے چینج کرتی گرین ویسٹرن سٹائل کا ڈریس پہنے تیار کھڑی تھی۔ اس کا بالکل دل نہیں تھا پارٹی میں جانے کا لیکن اس کے پیرنٹس کی مسلسل کالز اور میسجز نے اسے مجبور کیا تھا آج پارٹی میں وہ اسے اس کے ہونے والے فیا نسی سے ملوانے والے تھے۔ ۔
بریرہ بےزار سی اپنا کچل اٹھاتی اور موبائل تھے باہر نکلی تھی۔ افرحہ کو فلیٹ میں کہیں بھی موجود نہ پاکر اس کو انفارم کرنے کے لیے وہ سٹیک نوٹس پر اپنے جانے کا لکھ کر فریج سے لگا گئی تھی۔ ۔
یہ پارٹی اس کے پیرنٹس کی کمپنی کے اینول ڈنر کے لیے رکھی گئی تھی۔ پارٹی میں داخل ہوتے ہی اس کی جانب کئی نگاہیں متوجہ ہوئی تھیں۔
وہ گردن اکڑ اتی اپنی پیرنٹس کو دیکھتی ان کی جانب گئی تھی۔ وہ جاتے ہوئے ویٹر سے وائن کا گلاس لے کر بھی اپنے اندر انڈیل چکی تھی۔۔ تاکہ ٹھنڈے دماغ سے اپنے پیرنٹس سے بات کرسکے۔ ۔
"واٹ دا ہیل از رونگ ود یو۔۔ ہم ایک گھنٹے سے تمھارا انتظار کر رہے ہیں۔۔ اور تم ہماری کالز اور میسجز کا بھی "جواب نہیں دے رہی تھی۔ ۔
مسز شہروز غصے سے اپنی آواز دھیمی رکھتی ہوئی بولی تھیں۔ ۔
""ٹریفک جام میں پھنس گئی تھی اور فون کی طرف میرا دھیان نہیں گیا موم۔ ۔
وہ لب بھینچ کر تمیز کے دائرے میں رہتی ہوئی بول رہی تھی۔ ۔
"شٹ ا"پ بریرہ ابھی جسٹن اسی طرف آرہا ہے۔۔ کوئی بھی بدتمیزی کرنے کی کوشش مت کرنا۔ ۔
شہروز صاحب سنجیدگی سے سخت لہجے میں بولے تھے۔ ۔
بریرہ نے زور سے اپنے لب اور مٹھیاں بھینچ لی تھیں۔ ۔
""آپ ایک نان مسلم سے میری شادی کر رہے ہیں۔۔ ؟
وہ جسٹن کا نام سنتی غصے کی شدت سے کانپتی پوچھ رہی تھی۔
""اوہ کم اون ہنی اٹس ناٹ آ بگ ڈیل۔ ۔
مسز شہروز مسکراتے ہوئے اس کے بازو کو دباتے ہوئے بولی تھیں۔۔ بریرہ کے منہ سے ایک تکلیفدہ سسکی نکلی تھی۔۔ جسٹن کے ان کے قریب آنے پر مسز شہروش نے اس کا بازو آزاد کیا تھا۔ ۔
""ہیلو جسٹن۔۔ کیسے ہو تم ؟
مسز شہروز مسکرتے ہوئے جسٹن سے گلے ملی تھیں۔۔ بریرہ کو بےساختہ ان لوگوں سے کراہت محسوس ہوئی تھی۔۔ منہ پر ہاتھ رکھتے اس نے بےساختہ آنے والی قے کو روکا تھا۔ ۔
""ہائے سویٹ ہارٹ یو آر لوکنگ بیوٹیقل۔ ۔
جسٹن بریرہ کی طرف مڑ تا مسکراتا ہوا اس کے گال پر جھکا تھا۔۔ جب اس کے سینے پر ہاتھ رکھتے بریرہ نے اس کو روکا تھا۔ ۔
""میں اس سے کبھی بھی شادی نہیں کروں گی۔ ۔ جسٹن کو پیچھے دھکیلتی وہ شہروز صاحب سے غصے میں بولتی جانے لگی تھی جب مسز شہروز کا ہاتھ بےساختہ اٹھا تھا اور بریرہ کے دائیں گال پر چھاپ چھوڑ گیا تھا۔ ۔
ہال میں ایک دم خا موشی چھا گئی تھی۔۔ بریرہ نے اپنے چہرے پر ہاتھ رکھتے ایک کٹیلی نظر ان دونوں پر ڈالی تھی۔ اپنے ہاتھ میں موجود بیگ پر گرفت مضبوط کرتی وہ بنا کسی کی طرف دیکھے تیزی سے چلتی وہاں نکل گئی تھی۔
ہال سے باہر نکلتے ہی آنسو اس کی آنکھوں سے نکلتے گال ہر بہنے لگے تھے۔۔ گا ڑی میں بیٹھتے سٹیرینگ ویل پر سر ٹکا تے وہ اونچی آواز میں رونے لگی تھی۔ ۔
پانچ منٹ بعد خود کو سنبھالتے اس نے شیشے میں اپنا چہرہ دیکھا تھا اس کا گال ہلکا ہلکا سرخ ہوگیا تھا۔۔ اس نے سسکی روکتے کار اسٹارٹ کی تھی۔ کار فل سپیڈ سے چلاتے ایک بار پھر اپنے چہرے پر پڑنے والے تھپڑ کو یاد کرتی وہ شدت سے رو پڑی تھی۔
آنسووں کی وجہ سے اسے کچھ صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔۔ بےدھیانی سے اسے مین روڈ پر ریڈ سگنل نہیں دکھا تھا تبھی سامنے سے آتی اکر میں اس کی کار زور سے ٹکرائی تھی۔ اس کے بعد اس کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
اس کی آنکھ جب کھلی تو اس نے خود کو ہوسپٹل میں پایا تھا۔۔ اس کے سر میں شدید درد ہو رہا تھا۔۔ اس کا ہاتھ بےساختہ اپنے سر پر گیا تھا جہاں پٹی بندھی ہوئی تھی۔ ۔
""اوہ فائنلی میڈم کی آنکھ کھل ہی گئی۔ ۔
جانی پہچانی آواز سنتے اس نے دائیں جانب دیکھا تھا جہاں۔ صوفے پر بیٹھا عادل اپنے پولیس یونیفارم میں ملبوس اسے گھور رہا تھا۔ ۔
""تم یہاں کیا کر رہے ہو آلو۔۔ ؟
""اور مجھے کیا ہوا ہے۔۔ ؟
وہ اپنا سر تھامتی بےزاریت سے پوچھ رہی تھی۔ ۔
"تمھارا ایکسیڈینٹ ہوا تھا۔۔ کیونکہ تم نے ریڈ سگنل کروس کیا تھا۔۔ تمھارے سر پر چوٹ آئی ہے ویسے کچھ نہیں ہوا۔ دوسری گاڑی میں جو شخص موجود تھا اسے ہلکی پھلکی چوٹیں آئیں ہیں۔۔ میں نے اسے بہت مشکل "سے تمھارے خلاف کیس کرنے سے روکا ہے۔۔ لیکن ایک بری خبر ہے۔ ۔
عادل بولتا ہوا آخر پر افسوس سے اسے دیکھنے لگا تھا۔۔ بریرہ کا دل بےساختہ دھڑکا تھا۔ ۔
""کیسی بری خبر ؟
اس نے اپنا خشک گلا تر کرتے کانپتی آواز میں پوچھا تھا۔ ۔
""حادثے کے دوران تمھارا دماغ کہیں گرگیا ہے۔ ۔
عادل مسکراہٹ دباتا بولا تھا۔۔ بریرہ نے غصے سءے اسے گھورا تھا۔۔ اپنے دائیں جانب موجود ٹیبل سے اٹھاتے شیشے کا گلاس اس نے عادل کی طرف پھینکا تھا جو ہنستا ہوا بروقت پیچھے ہٹ گیا تھا۔ ۔
""بدتمیز آلو۔۔۔ تمھارے پاس عقل نام کی چیز ہی نہیں ہے۔۔ آہہ۔ ۔
غصے سے بولتے اچانک سر میں درد سے اٹھنے والی لہر محسوس کرتے وہ خاموش ہوگئی تھی۔ ۔
"تمھیں کچھ دیر تک یہ درد محسوس ہوتا رہے گا۔۔ زیادہ چیخو مت اس سے تمھارا بھی نقصان ہوگا اور میرے "کان کر پردے بھی متاثر ہوں گے۔ ۔
عادل اس سے کچھ فاصلے پر کھڑا بولا تھا۔۔ بریرہ نے اسے گھورا تھا۔
""کیا ٹائم ہو رہا ہے۔ ۔
بریرہ نے ماتھے پر بل ڈالے پوچھا تھا۔ ۔
"صبح کے تین بج رہے ہیں۔۔۔ تمھیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔۔ میں تمھارے اٹھنے کا ہی انتظار کر رہا تھا تاکہ "تمھیں گھر چھوڑ سکوں۔ ۔
عادل اپنی ریسٹ واچ میں ٹائم دیکھتے ہوئے بولا تھا۔ ۔
""خیریت اتنے مہربان ہو رہے ہو؟
وہ اٹھتی ہوئی اسے گہری نظروں سے دیکھتی پوچھنے لگی۔ ۔
""میں اپنی ڈیوٹی کر رہا ہوں۔۔ اب چپچاپ چلو۔ ۔
عادل ایک دم سنجیدہ ہوتا بولاتھا۔۔ بریرہ آنکھیں گھماتی اٹھی آہستہ سے اٹھتی اس کے پیچھے چلنے لگی تھی۔
"یہ تمھاری میڈسن ہے ساتھ پرسکریپشن بھی ہے۔۔ یاد سے میڈسن لے لینا۔۔ اس سے بہتر محسوس کرو "گی۔ ۔
اسے بلڈنگ کے سامنے ڈراپ کرتے عادل نے سنجیدگی سے کہا تھا۔۔ بریرہ دھیمی آواز میں اسے شکریہ ادا کرتی اندر چلی گئی تھی۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ چار دن سے بریرہ کا بہت زیادہ خیال رکھ رہی تھی اور اسے کہیں جانے بھی نہیں دے رہی تھی۔۔ زید بھی کل کی فلائٹ سے پاکستان جاچکا تھا جس پر افرحہ نے سکون کا سانس لیا تھا ورنہ موقع پاتے ہی وہ اس کے پاس پہنچ جاتا تھا۔ ۔
افرحہ کا ٹیسٹ بھی بہت اچھا ہوگیا تھا۔ جس پر وہ شاہزیب کی مشکور تھی جس نے اس کی تیاری میں مدد کی تھی۔ آج اس کے ٹیسٹ کا رزلٹ تھا۔ اسے خواہ مخوہ ہی گھبراہٹ ہورہی تھی۔ شاہزیب کے کلاس میں داخل ہوتے ہی وہ شدید نروس ہوگئی تھی۔
"میں آپ لوگوں کے ٹیسٹ چیک کر چکا ہوں۔ ۔ آپ میں سے جو تین لوگ سلیکٹ ہوئے ہیں ان کے سب "سے بہترین ٹیسٹ تھے۔۔ تین لوگ جو سلیکٹ ہوئے ہیں وہ ہیں چارلی، جان اور افرحہ۔ ۔
افرحہ جو آنکھیں بند کرتے سن رہی تھی۔۔ شاہزیب کے نام لینے پر اس نے جھٹکے سے آنکھیں کھولی تھیں۔ اس کی چہرے پر ایک جان دار مسکراہٹ نمایا ہوئی تھی۔ ۔
افرحہ کی نظریں بےساختہ شاہزیب کی نظروں سے ملی تھیں۔۔ جس کے ہونٹ افرحہ کو ہلکے سے اوپر اٹھے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ ۔
افرحہ کا دل ایک دم تیزی سے دھڑک اٹھا تھا۔۔ شاہزیب کی نظروں کی شدت نے اسے نگاہیں جھکانے پر مجبور کر دیا تھا۔
"آپ تینوں کو وینیو اور ٹائمنگ آج شام تک ای میل کردی جائے گی۔۔ امید ہے آپ تینوں کو وہاں سے کچھ "سیکھنے کو ملے گا۔ ۔
شاہزیب بولتا ہوا تینوں کی طرف دیکھتا کلاس ڈسمس کرگیا تھا۔ ۔
وہ شاہزیب سے بات کرنا چاہتی تھی لیکن چارلی نے اسے روک لیا تھا۔۔ چارلی سے بات کرتی وہ شاہزیب کے آفس میں گئی تھی۔ ۔
دھڑکتے دل سے ناک کرتے اجازت ملنے پر اندر داخل ہوتے افرحہ مسکراتے ہوئے شاہزیب کو دیکھتے بولنے لگی تھی۔ ۔
""میں نے آپ کو کہا تھا نہ اس بار میں اے پلس لے کر دکھاوں گی۔ ۔
افرحہ مسکراتے ہوئے بولی تھی شاہزیب نے ائبرو اچکاتے اس کی طرف دیکھا تھا۔ ۔
"تمھیں" بہت بڑی غلط فہمی ہے بی گریڈ ہے تمھارا۔۔ وہ بھی میں نے بہت مشکل سے دیا ہے۔ ۔
شاہزیب اس کا گہری نظروں سے جائزہ لیتا بولا جو براون کرتے اور جینز میں بلیک کوٹ پہنے گلے میں مفلر ڈالے بالوں کی پونی بنائے مسکراتی ہوئی اس کے حواسوں پر چھا گئی تھی۔
"اب آپ جان بو"جھ کر ایسا بول رہے ہیں۔ ۔
افرحہ منہ بناتے ہوئے بولی تھی۔ ۔
""اور میں ایسا کیوں کروں گا۔۔ ؟
کوہنیاں ٹیبل پر ٹکا ئے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں پھنساتے ہوئے شاہزیب نے سنجیدگی سے پوچھا۔ ۔
"کیونکہ آپ مجھ سے جل رہے ہیں۔۔ میں نے آ"پ کو غلط ثابت کردیا۔ ۔
افرحہ اتراتے ہوئے بولی تھی۔ شاہزیب نے بھنویں بھینچ کر اسے گھورا تھا۔ ۔
""زیادہ ہوا میں اڑنے کی ضرورت نہیں ہے ابھی تمھارا گریڈ چینج کردوں گا۔ ۔
شاہزیب کے سنجیدگی سے بولنے پر اس کی مسکراہٹ سمٹی تھی۔ ۔
""آپ ایسا نہیں کرسکتے۔ ۔
وہ لب کاٹتی بولی تھی۔ ۔
""مجھے چیلنج کر رہی ہو؟
شاہزیب نے کرسی کی پشت سے ٹیک لگاتے پوچھا۔۔ اس کی نظر بےساختہ افرحہ کے ہونٹوں پر گئی
تھی۔۔ جنھیں دانتوںتلے دبائے وہ ان کا خون نکالنے والی ہوگئی تھی۔
"ن۔۔ نہیں میں ویسے ہی بول رہی ہوں۔۔ اچھا میں چلتی ہوں میری کلاس کا ٹائم"ہوگیا ہے۔ ۔
افرحہ تیزی سے بولتی اس کے جواب کا انتظار کیے بغیر نکل گئی تھی۔ ۔
""ایڈیٹ۔۔ ۔
وہ دھیرے سے مسکراتا بڑبڑایا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
کانفرنس کا دن تھا آج اس کی کوئی کلاس بھی نہیں تھی۔۔ بریرہ کے ساتھ سارا دن گزارتی وہ شام کو تیار ہونے لگی تھی۔۔ سکن کلر کا لونگ سلیو ویسٹرن سٹائل کا گاون پہنے افرحہ تیار کھڑی تھی۔ بریرہ نے اس کا لائٹ میک اپ کر دیا تھا اب وہ اس کے بالوں میں لوز کرل ڈال رہی تھی۔ ۔
""میں زیادہ اوور تو نہیں لگ رہی ؟
افرحہ نے خود کو شیشے میں دیکھتے گھبراتے ہوئے بریرہ سے پوچھا۔ ۔
"نہیں برڈی تم ایک "دم ہوٹ اور ڈیسنٹ لگ رہی ہو۔ ۔
بریرہ کے ایک آنکھ دبا کر بولنے پر افرحہ کے گال سرخ ہوگئے تھے۔ ۔
""بہت بدتمیز ہو تم۔ ۔ افرحہ اپنے گالوں پر اپنے ٹھنڈے ہاتھ رکھتی خفگی سے بولی تھی۔ بریرہ اس کے بولنے پر ہنس پڑی تھی۔ افرحہ کو پک کرنے چارلی آرہی تھی۔ وہ ہی اسے لے کروینیو پر جانے والی تھی۔ ۔
""اپنا خیال رکھنا برڈی۔ ۔
بریرہ سے ملتی چارلی کا میسج ملنے پر وہ فلیٹ سے نکل گئی تھی۔ ۔
مطلوبہ وینیو میں پہنچتے گاڑی سے نکلتے ہی ان کا سامنا جان اور شاہزیب سے ہوا تھا۔ ۔
افرحہ پر نظر پڑتے ہی شاہزیب ساکت ہوا تھا۔ لائٹ میک اپ میں سکن گاون اس پر انتہائی حسین لگ رہا تھا۔۔ جان کی نظر بھی افرحہ پر محسوس کرتے شاہزیب نے اپنے جبڑے بھینچے تھے۔۔ بلیک پینٹ کوٹ میں وہ کافی ڈیشنگ لگ رہا تھا۔
""ہمیں اب اندر چلنا چاہیے۔ ۔
شاہزیب سنجیدگی سے افرحہ کی طرف دیکھے بنا بولا تھا۔۔ افرحہ کو شاہزیب اندر جانے کے بعد نظر انداز کرنے لگا تھا جسے افرحہ کے ساتھ چارلی اور جان بھی محسوس کر رہے تھے۔ ۔
کانفرنس کے درمیان بریک ہونے پر سب لوگ ریفریشمنٹس سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ افرحہ موقع پاتے ہی اکیلے کھڑے شاہزیب کے پاس گئی تھی۔ ۔
""آپ مجھے انگور کر رہے ہیں۔۔ ؟
افرحہ نے دھیمی آواز میں پوچھا۔ اس کا نظر انداز کرنا اسے بری طرح پریشان کر رہا تھا۔
""میں ایسا کیوں کروں گا؟
شاہزیب بنا اس کی طرف دیکھے ہاتھ میں پکڑے وائن کے گلاس کو گھورتا ہوا جوابا پوچھ بیٹھا۔ ۔
""مجھے محسوس ہو رہا ہے ایسا۔۔۔ کیا میں نے کچھ غلط کیا ہے۔۔ ؟
افرحہ نے لب دبا تے نظریں جھکائے اس سے پوچھا تھا۔
""تمھیں یہاں لانا ہی میری سب سے بڑی غلطی ہے۔ ۔
شاہزیب اسے دیکھے بنا زہرخند لہجے میں بولا تھا۔۔ افرحہ کے اندر چھنا کرکے کچھ ٹوٹا تھا۔
""آپ بہت برے ہیں۔ ۔
وہ اپنا ڈریس مٹھیوں میں زور سے بھینچتی نم آواز میں بولتی تیزی سے وہاں سے چلی گئی تھی۔۔ شاہزیب کی نظروں سے دور تک اس کا پیچھا کیا تھا۔ ۔
""شٹ۔۔ یہ میں نے کیا کر دیا۔ ۔ اپنا ماتھا مسلتا وہ بڑبڑایا تھا۔ اسے شدید افسوس ہو رہا تھا افرحہ سے اس طرح بات کرنے پر۔۔ وہ سب کی نظریں افرحہ پر دیکھ سکتا تھا۔ جس سے اسے شدید جھنجھلاہٹ محسوس ہو رہی تھی۔ وہ خود بھی افرحہ سے نظریں ہٹا نہیں پا رہا تھا تبھی وہ اسے دیکھنے سے گریز کرتا اسے انگور کر رہا تھا۔ ۔
افرحہ کو ہال سے باہر نکلتے دیکھ کر وہ اس کے پیچھے جانا چاہتا تھا۔ لیکن اس کے ایک کولیگ نے اسے روک لیا تھا۔ ۔
افرحہ اپنے آنسو بمشکل روکتی واشروم میں فریش ہونے گئی تھی۔۔ شیشے میں خود کو دیکھتے بےساختہ اس کی آنکھوں سے آنسو نکلتے اس کی گال پر بہہ گئے تھے۔ ۔
""میں اب کبھی بھی ان سے بات نہیں کروں گی۔ ۔ بےدردی سے اپنے آنسو پونچھتی وہ اپنے بگڑتے ہوئے تنفس کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔ اس کے ہاتھ شدتِ جذبات سے کانپ رہے تھے۔۔ لب دبا کر اپنی سسکی روکتے اس نے اپنے کچل سے ٹیشو نکالتے اپنی آنکھوں کے نیچے پھیلتا لائنر فورا صاف کرتے میک اپ سے وہ ٹھیک کیا تھا۔ ۔
""کھڑوس۔۔ سڑیل۔۔ اللہ پوچھے۔ ۔
وہ اپنے کانپتے لبوں کو زور سے بھینچتی بول رہی تھی۔ ۔
"پتا نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھتے" ہیں۔ ۔
وہ غصے سے شیشے میں خود کو دیکھتی بڑبڑا رہی تھی۔ جب دروازہ کھلنے کی آواز پر دائیں طرف دیکھتے کسی انجان آدمی کو واشروم میں داخل ہوتے دروازہ لاک کرتے دیکھ کر افرحہ کی آنکھیں پھیل گئی تھی۔ ۔
""آپ غلط واشروم میں آگئے ہیں۔ ۔
افرحہ اپنی ہتھلیوں میں جمع ہوتا پسینہ اپنی ڈریس سے صاف کرتی کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔ ۔
مقابل بےساختہ ہنس پڑا تھا۔ اس شخص کے چہرے پر ہلکے ہلکے نیل کے نشان دکھائی دے رہے تھے۔۔ افرحہ کا دل خوف سے کانپ اٹھا تھا۔ ۔
"ایک ہفتے سے میں تمھارا پیچھا کر رہا ہوں۔۔ تم اس دن تو بچ گئی تھی آج تمھیں" کوئی نہیں بچا پائے گا۔ ۔
وہ شخص خطرناک انداز میں مسکراتا ہوا بولا تھا۔ ۔
افرحہ کو وہ رات یاد آئی تھی جب اسے کسی شخص نے ہیرس کیا تھا۔۔ وہ اندھیرے میں اس شخص کی شکل تو نہیں دیکھ پائی تھی اس لیے اسے پہچان نہیں پائی۔۔ اب اس کے ایسے بولنے پر افرحہ کا سانس سینے میں اٹک گیا تھا۔ ۔
وہ کانپتی ٹانگوں سے تیزی سے دروازے کی جانب بھاگی تھی جب مقابل نے اس کو بازو سے دبوچتے اس کو زمین پر زور سے پھینکا تھا۔ ۔
نیچے زور سے گرنے پر افرحہ کے منہ سے سسکی نکلی تھی۔۔ اس کا سانس پھولنے لگا تھا۔۔ اسے پینک اٹیک محسوس ہو رہا تھا۔ ۔
سینے میں اٹھتے درد کو نظر انداز کرتے اس شخص کو اپنی طرف بڑھتے دیکھ کر افرحہ نے کانپتی ٹانگوں سے دھیرے سے اٹھ کر اسے دھکا دے کر بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن مقابل نے اس کے کھولے بالوں کو اپنی مضبوط گرفت میں جکڑ لیا تھا۔ ۔
اپنے بال بےدردی سے کھینچے جانے پر اس کے منہ سے چیخی نکلی تھی۔۔ اپنے ناخنوں سے وہ اسے زخمی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ۔
"تمھیں کیا لگا اس دفعہ اتنی آسانی سے جانے دوں گا۔۔ تمھاری وجہ سے مجھے اتنے دن ہوسپٹل میں تکلیف میں "گزارنے پڑے۔۔ اس کا خمیازہ تو بھگتنا پڑے گا۔ ۔
اس کے منہ پر تھپڑ مارتا مقابل مائیک نامی شخص بولا تھا۔ ۔
افرحہ کو اپنا سر گھومتا محسوس ہوا تھا۔۔ اس کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہونے لگی تھی۔۔ اس بار وہ اپنی مکمل کوشش کرتی خود کو اس آزاد کروانے میں مصروف تھی۔۔ جب مقابل نے اسے دیوار کے ساتھ زور سے لگایا تھا۔ ۔
افرحہ کو اپنے سارے جسم میں تکلیف ہوتی محسوس ہو رہی تھی۔ ۔
""ہیلپ۔۔ پلیز ہیلپ می۔ ۔
افرحہ خود کو آزاد کروانے کی کوشش میں چیخ رہی تھی جبکہ مقابل نے تیزی سے اس کا منہ دبوچ کر خاموش کروانا چاہا تھا۔۔ افرحہ نے زور سے اس کے ہاتھ پر اپنی دانت گاڑ ھتے زور سے چیخ ماری تھی۔ ۔
مقابل اپنے ہاتھ میں تکلیف محسوس کرتا غضب ناک ہوا تھا۔۔ اس نے افرحہ کا سر زور سے دیوار میں مارا تھا۔۔ خون کی ایک لکیر اس کے ماتھے سے نکلتی اس کی آنکھ کے راستے گال پر بہنے لگی تھی۔ ۔
افرحہ کو اپنی آنکھوں کے آگے ایک پل کو اندھیرا محسوس ہوا تھا۔ ۔
""کوئی ہے اندر دروادہ کھولیں۔ ۔
باہر سے کسی کی آواز سنتے افرحہ نے ہمت کرتے آواز نکالنی چاہی تھی مگر مقابل کے ہاتھ نے اس کی سانس روکتے اس کے منہ پر سختی سے ہاتھ رکھ دیا تھا۔ ۔
جو بھی باہر موجود تھا وہ کچھ منٹوں بعد واپس چلا گیا تھا۔۔ افرحہ کے دل سے شدت سے دعا نکل رہی تھی کہ اللہ اس کو بچانے کے لیے کسی کو بھیج دے۔ ۔
اسے اپنی طاقت ختم ہوتی ہوئی محسوس ہورہی تھی۔۔ اپنے بازو سے سلیو پھٹتی محسوس کرکے اس کی آنکھوں سے آنسو شدت سے نکلنے لگے تھے۔ ۔
اس نے اپنی آنکھیں شدتِ تکلیف سے میچ لی تھیں۔۔ اس کا لمس خود پر محسوس کرتے افرحہ کو کراہت محسوس ہونے لگی تھی۔ ۔
اچا نک باہر سے واشروم کا لاک کھولا گیا تھا۔۔ کسی نے آکر مائک کو افرحہ سے دور کیا تھا مگر اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کیا ہو رہا ہے۔۔ خود کو بازوں سے ڈھانپتی وہ زمین پر بیٹھتی چلی گئی تھی۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
شاہزیب کافی دیر بعد بھی افرحہ کے نہ لوٹنے پر فکر مند سا کانفرنس چھوڑتا باہر نکلا تھا۔۔ وہ یہ تو جانتا تھا کہ افرحہ نے چارلی کے ساتھ واپس جانا تھا اس لیے وہ یہاں ہی موجود تھی۔۔ لیڈیز واشروم کا خیال آتے ہی وہ اس طرف گیا تھا۔ ۔
وہاں سکیورٹی کو دیکھتا اس کا دل ایک دم تیزی سے دھڑکا تھا۔۔ وہ لمیت لمبےڈھگ بھرتا اس طرف گیا
تھا ۔۔ جب سکیورٹی کو ایک شخص کو قابو کرتے دیکھ کر اور افرحہ کو واشروم میں زمین پر بیٹھے دیکھ کر اسے چند سیکنڈز لگے تھے سمجھنے میں۔ ۔