" "کیا میں نے پوچھا تم پر کون فدا ہے؟
وہ ایک قدم افرحہ کے قریب بڑھاتا پوچھنے لگا۔ ۔
""م۔۔ می۔۔ میں مزاق کر رہی تھی۔ ۔
افرحہ ہوش کی دنیا میں لوٹتی بولی تھی۔ زبان چلاتے ہوئے اسے یہ خیال نہیں رہا تھا کہ سامنے کھڑا شخص اس کا پروفیسر تھا۔
""ہم دونوں کے بیچ کونسا مزاق ہے؟
وہ بھنویں اچکا کر پوچنےلگا۔۔ افرحہ نے اپنی زبان بےساختہ دانتوںتلے دبائی تھی۔
""میں بس جارہی ہوں اب دوبارہ یہاں نہیں آوں گی۔ ۔
وہ شاہزیب پر ایک نظر ڈالتی بولی تھی۔ ۔
"""پاگل ہوں یہاں سے کیوں جارہی ہوں۔ ۔
اسے بالکونی کودنے کی تیاری کرتے دیکھ کر شاہزیب نے اسے ٹوکا۔ ۔
"کیونکہ میں یہا"ں سے ہی آئی تھی۔۔ اگر آپ کی اجازت ہو اب میں واپس جانا چاہتی ہوں۔ ۔
وہ آنکھیں گھماتی دوبارہ اپنی بالکونی طرف جانے لگی تھی شاہزیب نے اس ٹڈی کو گھورا تھا۔
""فرنٹ ڈور سے جاو۔ ۔
شاہزیب سنجیدگی سے بولا تھا۔
""میرے پاس کیز نہیں ہیں۔ ۔
وہ بولتی ہوئی تیزی سے اپنی با کلونی طرف کود گئی تھی۔ شاہزیب نے غصے سے مٹھیاں بھینچتے اس کی حرکت دیکھی تھی۔ ۔
""دوبارہ میری اجازت کے بنا میری بالکونی میں تم آئی تو پولیس کے حوالے کردوں گا۔۔ ایڈیٹ
غصے سے بولتا شاہزیب اندر چلا گیا تھا۔
""کھڑوس مجال ہے جو سوری بول دے۔ ۔
وہ بڑبڑاتی ہوئی مفلر لیتی اندر چلی گئی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""ہیلو آفیسر۔ ۔ ہونٹوں پر زچ کردینے والی مسکراہٹ سجاتے بریرہ عادل کے کیبن میں داخل ہوئی تھی۔ اس دن عادل کے گھر چھوڑ دینے کے بعد وہ اس سے بات نہیں کر پائی تھی۔ آج فرصت ملتے ہی یہاں آئی تھی۔ ۔
بلیک ٹاپ بلیو جینز اور ریڈ لونگ کوٹ پہنے وہ بالوں کو کھلا چھوڑے بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔ عادل نے ناگواریت سے اسے دیکھا تھا جو بنا ناک کیے دھڑلے سے اندر گھس آئی تھی۔ اتنے دنوں بعد اسے دوبارہ اپنے سامنے دیکھتے اسے حیرت ہوئی تھی۔
"نکلو یہاں سے فورا۔۔ میرے پاس تمھارے لیے فضول وقت نہیں ہے"۔ ۔
عادل آنکھیں دکھاتا ہاتھ کے اشارے سے اسے باہر جانے کا بول رہا تھا۔
""حد سے زیادہ بدتمیز ہو تم۔ ۔
اس کے میز کے سامنے موجود کرسی کھینچ کر بیٹھتے بریرہ سنجیدگی سے بولی تھی عادل نے اسے تپ کر دیکھا تھا۔
"تمھیں میری بات سنائی نہیں دیتی میں ابھی مزاق کے موڈ میں نہیں ہو مجھے بہت زیادہ کام ہے اس لیے میرا "دماغ خراب کرنے سے بہتر ہے چلی جاو۔ ۔
عادل سنجیدگی سے سرد لہجے میں بولا۔ ۔
""شش۔ ۔ دو منٹ چپ ہو گے؟
بریرہ نے اپنے ہاتھ میں موجود باکس اس کے سامنے میز پر رکھتے کہا تھا۔
""یہ کیا ہے۔۔ ؟
عادل نے ائبرو اچکاتے پوچھا۔ ۔
"میں کسی کا احسان نہیں رکھتی۔۔ تم نے اس دن میری ہیلپ کی تھی اس کے بدلے میں یہ تمھیں دے رہی "ہو۔ ۔
وہ رولیکس کا باکس نکال کر اس کے سامنے رکھتے ہوئے بولی۔ ۔
""یہ اٹھاو اور میرے کیبن سے دفع ہو جاو۔ ۔
وہ اس کی بات پر آگ بگولہ ہوتا اپنی سیٹ سے کھڑا ہوتا ہوا بولاتھا۔ ۔
"اس میں اتنا ہائیپر ہونے کی کیا ضرورت ہے۔۔ ؟ اور یہ تمھارے وقت کی ہی قیمت ہے جو تم نے مجھ پر ضائع کیا "تھا۔ ۔
وہ بھی کھڑی ہوتی دو بدو بولی تھی۔ ۔
عادل نے وہ باکس اٹھاتے زور سے زمین پر دے مارا تھا۔۔ بریرہ ایک پل کو حیران رہ گئی تھی۔
"کرلی میں نے اپنی"قیمت وصول اب جاو یہاں سے۔ ۔
وہ غصے سے سرخ پڑتا بول رہا تھا۔۔ بریرہ نے آنکھیں گھما کر اسے گھورا تھا۔
""پتا نہیں کس بات کی اکڑ ہے تم میں۔۔ بدتمیز آلو۔ ۔
وہ بڑبڑاتی ہوئے غصے سے اسے گھورتی اپنا بیگ اٹھا کر چند قدم اٹھاتی اس کے قریب بڑھی تھی۔ عادل ائبرو اچکائے اسے ہی دیکھ رہا تھا جس نے اس کی شرٹ سینے سے پکڑتے اسے اپنی طرف تھوڑا جھکایا تھا۔ ۔
"زیادہ شوخا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔ بس مجھے اچھا نہیں لگا تم نے جو مجھ پر احسان کیا تھا یہی وجہ تھی "تمھارے لیے گفٹ لے کر آئی مگر تم اس قابل ہی نہیں ہو۔ ۔
عادل جو اس کی حرکت پر ششد کھڑا تھا۔۔ اس کی بات سنتے وہ ہوش کی دنیا میں آیا تھا تب تک بریرہ اس کا کالر چھوڑتی پیچھے ہٹ گئی تھی۔ ۔
ایک نظر عادل کے حیران چہرے پر ڈالتی وہ اس کی شرٹ صحیح کرتی وہاں سے چلی گئی تھی۔ ۔
""بندریاں۔ ۔
وہ اس کے جانے کے بعد دروازے کو دیکھتا غصے سے بڑبڑایا تھا ۔۔ رولیکس کا باکس اٹھا کر بھی وہ خاموشی سے اپنے ٹیبل کے دراز میں رکھ چکا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
بریرہ جب تک گھر واپسی لوٹی تھی تب تک افرحہ تیار ہوچکی تھی۔۔ اسے پانچ منٹ کا بولتے بریرہ بھی اپنا میک اپ ریفریش کرتی اسے لے کر فلیٹ سے کچھ دور موجود ہی ہوٹل میں آئی تھی۔
افرحہ کے ساتھ ڈنر کرکے اس کا موڈ فریش ہوجاتا تھا۔ افرحہ نیوی بلیو شرٹ اور لائٹ بلیو جینز کے ساتھ ڈینم جیکٹ پہنے گلے میں مفلر لپیٹے بالوں کو کھلا چھوڑے لائٹ سے میک اپ میں بےحد کیوٹ لگ رہی تھی۔
افرحہ نے بریرہ کے سامنے بیٹھی تھی ہلکی پھلکی بات چیت کرتے اس نے ویٹر سے مینیو کارڈ لے کر دیکھنا شروع کیا تھا۔ ۔
مینیو کارڈ سے نظریں اٹھاتے اس نے بریرہ کی طرف دیکھا تھا جب اس کی نظریں بریرہ کے پیچھے موجود ٹیبل پر کسی لڑکی کے ساتھ بیٹھے شاہزیب پر پڑی تھی۔۔ افرحہ نے فورا نظریں جھکائے اپنے چہرے کے آگے مینیو کارڈ کرلیا تھا۔ ۔
""اس پروفیسر کو بھی سارے ہوٹلز کی جگہ یہ ہی ہوٹل ملا تھا۔ ۔
افرحہ نے دل میں سوچا تھا۔ ۔
""افرحہ کیا ہوا آرڈر نہیں کر رہی تم ؟
بریرہ کے پوچھنے پر وہ تیزی سے ویٹر کو اپنا آرڈر لکھوا چکی تھی۔۔ مینیو کارڈ ویٹر کو واپس لوٹ اتے وہ مفلر کی مدد سے اپنا چہرہ چھپانے لگی تھی۔۔ اس کا سارا دھیان بریرہ کی باتوں کی بجائے اس کے پیحلھلے ٹیبل پر تھا۔ ۔
"شاہ بابا جانی سے ایک بار مل لو تم۔ ۔ ان کی طبیعت بھی آج کل خراب۔۔ وہ بس تم سے بات کرنا چاہتے ہیں "ایک بار ان کی بات سن لو۔ ۔
ماہین نے شاہزیب کی طرف دیکھتے سنجیدگی سے کہا تھا۔ ۔
"پھپھو میں واپس کبھی بھی پاکستان نہیں جاوں گا۔۔ سب لوگ جیسا چاہتے تھے ویسا ہی ہورہا ہے۔۔۔ ان سب لوگوں نے مل کر مجھے برباد کیا ہے۔۔ سب لوگ جانتے تھے میں بے قصور ہوں پھر بھی کسی نے میرا ساتھ نہیں دی۔۔ اگر آپ مجھے یہاں نہ بلاتی تو یقینا ابھی میں کہیں سڑکوں پر" دھکے کھا رہا ہوتا۔۔ ۔
وہ سپاٹ لہجے میں بولتا ماہین کو کہیں سے بھی وہ ہنس مکھ شاہزیب نہیں لگا جس میں سب کی جان ہوتی تھی۔
""شاہ بابا جانی کو یقین ہے تم پر ایک بار ان کی بات سن لو۔ ۔
ماہین اداس سی بولی تھیں۔ ۔
""وہ ساری پروپرٹی میرے نام کرچکے ہیں۔ ۔
شاہزیب ما ہین کی طرف دیکھتا بولا۔ ۔
""مجھے پتا ہے۔۔ تمھارے باپ کے کہنے پر ہی ایسا کیا گیا ہے۔۔ تم بس ایک بار پاکستان چلے جاو پلیز
ماہین کے بتانے پر شاہزیب کو شدید حیرت ہوئی تھی۔ ۔
""میں اس بارے میں سوچوں گا۔ ۔
شاہزیب کے پر سوچ انداز میں بولنے ہر ماہین خاموشی سے کھانا آرڈر کرنے لگی تھی۔ ۔
شاہزیب اپنا آرڈر لکھوا رہا تھا جب سامنے والے ٹیبل پر نظر پڑتے ہی اس نے اپنی آنکھیں چھوٹی کرکے سامنے موجود افرحہ کو گھورا تھا۔ وہ اس کے مفلر میں چھپے ہوئے منہ کو بھی پہچان گیا تھا۔ ۔
""م۔۔ میں واشروم سے ہوکر آئی۔ ۔
شاہزیب سے نظریں ملنے پر آنکھیں پھیلاتی وہ بریرہ سے بولتی واشروم کی طرف بھاگی تھی۔۔ اس کا جیسا انداز تھا ایسے ہی لگ رہا تھا جیسے وہ شاہزیب کو سٹالک کر رہی تھی۔۔ اور اب پکڑے جانے پر بھاگ رہی تھی۔ ۔
""مجھے ایک ضروری کال کرنی ہے میں پانچ منٹ میں آیا پھپھو۔ ۔
شاہزیب ماہین سے ایکسکیوز کرتا افرحہ کے پیچھے گیا تھا۔ ۔
افرحہ جب واشروم میں داخل ہوئی تو وہاں کوئی نہیں تھا جس پر اس نے سکون کا سانس لیتے شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنا چہرہ دیکھا تھا۔۔ جو گھبراہٹ سے سرخ ہوا پڑا تھا۔ ۔
اپنے گال تھپتھپاتے اس نے اپنی تیز دھڑکن درست کرنی چاہی تھی۔۔ دروازہ کھلنے اور بند ہونے کی آواز پر اس کی نظر بےساختہ دروازے کی جانب گئی تھی۔ ۔
جہاں دروازے سے ٹیک لگائے کھڑا شاہزیب سینے پر بازو باندھے اسے گھور رہا تھا۔ ۔
""آ۔۔ آپ ی۔۔ یہاں کیا کر رہے ہیں۔۔ ؟ یہ لیڈیز واشروم ہے جینٹس واشروم ساتھ والا ہے۔۔ ؟
وہ شاہزیب کو دیکھتی گھبرا گئی تھی۔
شاہزیب خاموشی سے اس کی طرف قدم بڑھانے لگا تھا۔۔ افرحہ پیچھے کو ہوتی دیوار سے چپک گئی تھی۔۔ اس کی دھڑکنیں اتھل پتھل ہونے لگی تھی گھبراہٹ سے تنفس بھی بگڑنے لگا تھا۔ ۔
اس کے سر کے اوپر ہاتھ رکھتا شاہزیب اس کے چہرے کی جانب جھکا تھا۔۔ افرحہ نے بے ساختہ آنکھیں میچ لیں تھیں۔ ۔
***
""مجھے سٹالک کر رہی تھی؟
شاہزیب نے سنجیدگی سے پوچھا۔ ۔
""ن۔۔ نہیں میں یہاں اپنی فرینڈ ساتھ لنچ کرنے آئی ہوں۔ ۔
افرحہ دھیرے سے آنکھیں کھول کر اس کی طرف دیکھتی معصومیت سے بولی تھی۔ ۔
"اور پلیز آپ تھوڑا پیچھے ہوکر کھڑے ہوں مجھے گھبراہٹ ہو رہی ہے"
افرحہ سراسیمگی سے نظریں جھکائے ہوئے بولی تھی۔۔ شاہزیب اس کے بولنے سے تھوڑا پیچھے ہٹ گیا تھا۔۔ لیکن وہ ابھی بھی اس کے اوپر جھکا ہوا تھا۔۔ چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے وہ بالکل اس کے سینے کے پیچھے چھپ سی گئی تھی۔
"اگر اپنی فرینڈ کے ساتھ آئی ہو تو پھر مجھ سے چھپ"کر کیوں بھاگ رہی تھی۔۔ ؟
اس کے سرخ چہرے پر نظریں ٹکا تے شاہزیب نے سپاٹ اندا میں پوچھا تھا۔
""و۔۔ وہ مجھے باہر گھبراہٹ ہورہی تھی اسی لیے فریش ہونے آئی تھی۔ ۔
وہ لب دبا کر شاہزیب کے سینے پر نظریں ٹکا ئے بولی تھی۔ ۔
شاہزیب مزید اس سے کچھ بولنا چاہتا تھا جب دروازے پر ناک ہونے پر وہ اس سے دور ہوتا دروازہ کھول کر باہر کھڑی لڑکی کی گھوری کو نظر انداز کرکے ٹیبل پر چلا گیا تھا۔ ۔
افرحہ نے اس کے پیچھے ہوتے ہی اپنے دل ہر ہاتھ رکھا تھا جو تیزی سے دھڑک رہا تھا۔۔ جبکہ اسے اپنے کانوں سے دھواں نکلتا محسوس ہورہا تھا۔ ۔
شیشے میں اپنے سرخ چہرے کو دیکھتی وہ سر جھٹکتی شاہزیب کی سوچوں کے حصار سے نکلتی بریرہ کا سوچتی اس کے پاس چلی گئی تھی۔ ۔ افرحہ ہوٹل سے واپس آکر ساری رات سو نہیں سکی تھی۔۔ جب بھی وہ آنکھیں بند کرتی تو سامنے شاہزیب کی تصویر دکھائی دیتی تھی۔ ۔
"ہائے اللہ میں کیا"سوچ رہی ہوں۔ ۔
وہ اٹھ جر بیٹھتی اپنا سر جھٹکتی ہوئی بولی تھی۔ ۔
""وہ کھڑوس مجھے سونے بھی نہیں دے رہا۔ ۔ وہ منہ بنا کر غصے سے بولی تھی۔۔ دوبارہ لیٹتی منہ پر تکیہ رکھ کر وہ زورسے آنکھیں میچتی الٹی گنتی گننا شروع ہوگئی تھی۔۔ جس سے جلد ہی وہ نیند کی وادیوں میں کھو گئی تھی۔ ۔
صبح وہ تیار ہوکر یونیورسٹی کے لیے فلیٹ سے نکلی تھی جب لفٹ میں داخل ہوتے ہی اس کا سامنا نیوی بلیو فارمل پینٹ شرٹ میں ملبوس شاہزیب سے ہوا تھا۔ ۔
""گڈ مارننگ۔ ۔
وہ آہستہ سے نرم آواز میں بولی تھی۔ ۔
""گڈ مارننگ۔ ۔
شاہزیب گھمبیر آواز میں بنا اس کی طرف دیکھے جوابا بولا تھا۔۔ افرحہ کی آنکھیں حیرت سے پھیلی
تھیں۔۔ گردن موڑتے اس نے ساکت نگاہوں سے شاہزیب کو دیکھا تھا۔ ۔
""میں آج زیادہ ہینڈسم لگ رہا ہو جو مجھے ایسے دیکھ رہی ہو؟
وہ بنا اسے دیکھے سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
اس کی بات سن کر افرحہ کا منہ کھل گیا تھا۔ ۔
""آ۔۔ آپ۔ ۔ م۔۔ میں۔ ۔ میں آپ کو نہیں لفٹ کو دیکھ رہی تھی۔ ۔
وہ لب دبا کر گھبراتے ہوئے بولی تھی۔ ۔
""اچھا۔۔ ۔
اس کی طرف رخ کرتے شاہزیب نے ائبرو اچکاتے سنجیدگی سے پوچھا تھا۔۔ لفٹ کے کھلتے ہی وہ باہر نکلا تھا جب افرحہ بھی اس کے پیچھے ہی باہر نکل آئی تھی۔ ۔
شاہزیب نے آج پہلی بار اس سے سکون سے بات کی تھی ورنہ ہمیشہ ہی اس بیچاری کو کاٹ کھانے کو دوڑتا تھا۔ ۔
""آپ کی طبیعت ٹھیک ہے؟
افرحہ نے کنفیوز ہوتے حیرت سے پوچھا تھا۔۔ شاہزیب کے اچانک رکنے پر وہ اس کی کمر میں بجنے سے بمشکل بجتی تیزی سے دو قدم پیچھے ہٹی تھی۔
"میں بالکل" ٹھیک ہوں۔ ۔
وہ سپاٹ انداز میں افرحہ پر ایک نظر ڈالتا بولا تھا۔۔ جو حیران اور کنفیوز سی بے حد کیوٹ لگ رہی تھی۔
وہ حیران و پریشان کھڑی افرحہ کو ایک نظر دیکھتا تیزی سے پارکنگلاٹ کی طرف بڑھ گیا تھا۔ ۔
افرحہ منہ بناتی ہوش کی دنیا میں لوٹتی بس اسٹاپ کی جانب روانہ ہوگئی تھی۔۔ شاہزیب نے آج اسے صحیح حیران کر دیا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
یونیورسٹی پہنچ کر وہ معمول کے مطابق کلاسسز لینے لگی تھی۔ وہ آج شاہزیب کی کلاس کے لیے لیٹ ہوگئی تھی۔ اب اسے کلاس کی طرف جاتے ہوئے تھوڑا ڈر لگ رہا تھا کہ کہیں شاہزیب اسے ڈانٹ ہی نہ دے۔ ۔
بیک ڈور سے کلاس روم میں داخل ہوتے شاہزیب کو اپنی جانب دیکھتے پاکر وہ بہادر بنتی اپنی بال ایک ادا سے جھٹکتی لاسٹ رو میں ہی بیٹھ گئی تھی۔ ۔
شاہزیب نے آنکھیں چھوٹی کرکے اس ٹڈی کو دیکھا تھا جو ایک تو اس کی کلاس میں لیٹ آئی تھی دوسرا اسے ہی اٹیٹیوڈ دیکھا رہی تھی۔ ۔
کڑوا گھونٹ پیتے اس نے بمشکل خود کو کچھ کہنے سے روکا تھا۔ ۔
اپنا لیکچر جاری رکھتے ہوئے آخر میں اس نے ساری کلاس کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔ ۔
"آپ سب لوگوں کا منڈے کو ٹیسٹ ہوگا جس میں تین لوگ جن کے سب سے اچھے مارکس آئیں گے۔ وہ میرے ساتھ یونیورسٹی کی طرف سے کانفرس میں جائیں گے۔۔ جو آپ کی جوب کے لیے بھی بہترین ثابت "ہوسکتا ہے۔۔ اس لیے سب اچھے سے تیاری کرکے آئیے گا۔ ۔ شاہزیب سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ کلاس میں سب سٹوڈنٹس اس کی بات سنتے ایک دوسرے سے باتیں کرنے لگ گئے تھے۔
افرحہ بھی سر ہلاتی اچھے سے تیاری کرنے کا سوچ رہی تھی۔ ۔
"اور آپ لوگوں کا پچھلے ویک جو ٹیسٹ ہوا تھا اس کے گریڈز بھی آپ کے پورٹل پر پوسٹ ہوچکے
"ہیں۔۔ بیسٹ آف لک فار دی نیکسٹ ویک۔ ۔
شاہزیب اپنا لیپ ٹاپ بند کرکے بیگ میں رکھتا ایک نظر کلاس پر ڈالتا وہاں سے چلا گیا تھا۔ ۔
افرحہ نے اپنا گریڈ چیک کرنے کے لیے لوگ ان کیا تھا۔۔ اپنے ٹیسٹ میں "سی" گریڈ دیکھتے اس کی آنکھیں پھیل گئی تھیں۔ ۔
غصے سے مٹھیاں بھینچتی وہ اپنی چیزیں بیگ میں ڈالتی شاہزیب کے آفس کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ ۔
شاہزیب جو ابھی اپنے آفس میں آکر بیٹھا تھا۔۔ دروازے پر ناک ہونے پر اس کی اجازت سے افرحہ اس کے آفس میں داخل ہوئی تھی۔ ۔
""مجھے لگتا ہے آپ کو مجھ سے کوئی خاص پروبلم ہے پروفیسر۔۔ ۔
وہ ٹیبل پر ہاتھ رکھتی اپنا غصہ بمشکل کنٹرول کیے بولی تھی۔ ۔
""مجھے تم سے کوئی پروبلم نہیں ہے۔ ۔
وہ سنجیدگی سے اپنا لیپ ٹاپ چارج پر لگاتا ہوا بولا تھا۔ ۔
"پہلے آپ نے میری سا ری کلاس کے سامنے بنا کسی قصور کے انسلٹ کی اور مجھ سے معافی بھی نہیں مانگی پھر اب "یہ ٹیسٹ میں سی گریڈ دیا ہے۔ ۔ میرا کبھی بھی سی گریڈ نہیں آیا لیکن آپ کو تو کوئی خاص دشمنی ہے۔ ۔
وہ اسے گھورتی ہوئی بنا پلکیں جھٹکے تیز لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"اپنا لہجہ درست کرو"اور آہستہ آواز میں بات کرو۔ ۔
شاہزیب ناگواریت سے اس کی اونچی آواز سن کر سرد لہجے میں بولا تھا۔ ۔
""مجھے یہ بتائیں آپ نے مجھے سی گریڈ کیوں دیا ؟
وہ اب کی بار دھیمی آواز میں پوچھ رہی تھی۔
""تمھارا ٹیسٹ اتنا شاندار نہیں تھا کہ میں اسے اے پلس گریڈ دیتا۔ ۔
شاہزیب سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
"تمھارے کنسیپٹ نہیں کلیئر تم نے بہت سی غلطیاں کی تھیں۔۔ شکر کرو میں نے تمھیں سی گریڈ دے دیا "ورنہ ڈی گریڈ بنتا تھا۔ ۔
شاہزیب اس کے چہرے پر نظریں ٹکا ئے سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ افرحہ نے اس کی بات سنتے اپنی مٹھیاں بھینچتے خود کو کچھ بھی غلط کہنے سے روکا تھا۔ ۔
""آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟
وہ لب بھینچ کر پوچھ رہی تھی۔ ۔
"میں یہ ہی کہنا چاہتا ہوں کہ تم بہت بڑی ایڈیٹ ہو۔۔ جو گریڈ بنتا تھا میں دے چکا ہوں۔۔ لیکن یہ بات تمھیں "سمجھ نہیں آرہی۔ ۔
شاہزیب اب کی بار سرد لہجے میں جھنجھلا کر بولا تھا۔۔ افرحہ نے منہ پھولایا تھا۔ ۔
""پلیز آپ میرا گریڈ بی کردیں۔۔ سی گریڈ بہت لو ہے۔ ۔
افرحہ معصوم منہ بناتی التجائیہ بول رہی تھی۔ ۔
""تم جو ڈیزرو کرتی تھی میں نے تمھیں دے دیا اب چپچاپ چلی جاو۔ ۔
شاہزیب اس کی بات پر اپنی حیرانی چھپاتا ہوا بولا تھا۔ ۔
"پلیز آپ تو بہت اچھے" ہیں میرا گریڈ بی کردیں۔ ۔
وہ شاہزیب کی بات کو نظر انداز کرتی بولی تھی۔ ۔
شاہزیب نے غصے سے اسے دیکھا تھا۔۔ افرحہ اس کی نظروں سے گھبرا گئی تھی۔ ۔
""م۔۔ میں بس جارہی ہوں۔ ۔
وہ تیزی سے بولتی جھپاک سے اس کے آفس سے نکل گئی تھی۔ ۔
""ایڈیٹ
شاہزیب سر جھٹکتا بڑبڑایا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
شام کا وقت تھا شاہزیب فلیٹ میں ریسٹ کر رہا تھا جب دروازے پر بیل ہونے پر وہ دروازہ کھولنے گیا تھا۔ ۔
افرحہ کو اپنے سامنے دیکھ کر شاہزیب نے حیرت سے اسے دیکھا تھا جو ہاتھوں میں ٹرے پکڑے کھڑی تھی۔ ۔
""یہ میں نے آپ کے لیے حلوا بنایا ہے۔ ۔
وہ مسکراتی ہوئی بولی تھی شاہزیب نے مشکوک نگاہوں دے اسے دیکھا تھا۔ ۔
""میں تمھارا گریڈ " بی " نہیں کروں گا۔ ۔
شاہزیب کے منہ سے بے ساختہ نکلا تھا۔۔ افرحہ کے چہرے کی مسکراہٹ ڈگمگائی تھی۔ ۔
""م۔۔ میں اچھا ہمسائے ہونے کے ناطے آپ کو یہ دینے آئی ہوں۔ ۔
افرحہ نے منہ بنا نے اس کے سامنے ٹرے بڑھائی تھی۔۔ شاہزیب نے خاموشی سے اس سے ٹرے پکڑ لی تھی۔۔ دروازہ اس کے منہ پر بند کرتے وہ ٹرے میں موجود پلیٹ سے حلوا نکال چکا تھا۔ ۔
دروازہ کھول کر منہ کھولے کھڑی افرحہ کو ٹرے پکڑاتا وہ دوبارہ اس کے منہ پر دروازہ بند کرچکا تھا۔۔ افرحہ منہ پھولاتی غصے سے اپنے فلیٹ میں چلی گئی تھی۔ ۔
شاہزیب حلوا لیتا صوفے پر بیٹھتا ٹی وی اون کرتا کھانے لگا تھا۔۔ ابھی وہ حلوا کھا کر فارغ ہوا ہی تھا جب ایک بار پھر دروازے پر بیل ہوئی تھی۔
وہ آنکھیں گھماتا دروازے کی طرف بڑھتا دروازہ کھول چکا تھا۔ ۔
"میں آپ کے لیے"شامی کباب بنا کر لائی ہوں۔ ۔
وہ مسکراتی ہوئی بولی تھی۔ ۔
""میں تمھارا گریڈ بی نہیں کروں گا۔ ۔
شاہزیب نے جواب دیتے اس کے ہاتھ میں موجود باکس پکڑ لیا تھا۔ ۔
""پلیز بی گریڈ کردیں میرا۔۔ ۔
وہ ہاتھ جوڑ کر التجائیہ بولی تھی۔۔ شاہزیب نے سنجیدگی دے اسے دیکھا تھا۔
""بالکل بھی نہیں۔۔ مجھے رشوت دے کر اپنا گریڈ بڑھانے کی بجائے آنے والے ٹیسٹ کی تیاری کرو۔ ۔
شاہزیب جواب دیتا ایک بار پھر اس کے منہ پر دروازہ بند کر چکا تھا۔۔ افرحہ پیر پٹھکتی غصے سے اپنے فلیٹ کی جانب بڑھ گئی تھی۔ ۔
شاہزیب نے ابھی باکس اپنی فریج میں رکھا ہی تھا جب ایک بار پھر دروازے پر بیل ہونے پر وہ افرحہ کے بارے میں سوچتا دروازے کی طرف بڑھا تھا۔ ۔
سامنے کھڑے کسی انجان لڑکے کو دیکھ کر شاہزیب نے سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھا تھا۔ ۔
""ہیلو کیا آپ بتا سکتے ہیں افرحہ کس فلیٹ میں رہتی ہے؟
اس شخص نے ہلکی مسکان سے پوچھا تھا۔ ۔
""نہیں
شاہزیب نے آنکھیں چھوٹی کرکے اس کا جائزہ لیتے سپاٹ انداز میں کہا تھا۔ ۔
شاہزیب اس کے منہ پر دروازہ بند کرنے لگا تھا جب ساتھ والے فلیٹ سے نکلتی افرحہ کی آواز سن کر وہ روکا تھا۔ ۔
""زید۔۔۔ واٹ آ سرپرائز۔ ۔
افرحہ جو ایک بار پھر شاہزیب سے بات کرنے کے لیے نکلی تھی اس کے فلیٹ کے باہر زید کو دیکھ کر اسے خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔ ۔
""اوہ تھینک گاڈ تم مل گئی۔ ۔
زید نے ایک جست میں اس کے پاس پہنچتے اسے گلے لگایا تھا۔ ۔
شاہزیب نے انھیں دیکھ کر بےساختہ زور سے مٹھیاں بھینچی تھیں۔۔ انھیں ایک نظر گھورتا وہ زور سے دروازہ بند کر گیا تھا۔ ۔
افرحہ جو یوں زید کے گلے لگانے پر حیران اور پریشان ہوگئی تھی۔۔ شاہزیب کا دروازہ بند ہونے پر وہ تیزی سے زید کو دھکا دیتی اس سے دور ہٹی تھی۔ ۔
""تم پاگل ہو۔۔ مجھے اب دوبارہ چھونا مت۔ ۔
افرحہ سنجیدگی سے بولی تھی۔۔ زید اس کے ماموں کا اکلوتا اور بگڑا ہوا بیٹا تھا جس سے افرحہ کی بات چیت ہوتی رہتی تھی آج اسے اچانک کینیڈا دیکھ کر افرحہ کو حیرت ہوئی تھی۔۔ لیکن اس کا یوں چپکنا اسے بالکل بھی پسند نہیں آیا تھا۔ ۔
""اوہ سوری یار بس ایکسائٹمینٹ میں پتا ہی نہیں چلا۔ ۔
وہ اپنے بالوں میں ہاتھ ہھیرتا مسکرا کر بولا تھا۔۔ افرحہ نے اس کی بات ہر دھیرے سے سر ہلایا تھا۔
افرحہ اسے اپنے ساتھ لیے فلیٹ میں آگئی تھی۔۔ اسے صوفے ہر بیٹھنے کا بولتے وہ اس کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کرنے لگ گئی تھی۔ ۔
""تمھارا یہاں کیسے آنا ہوا؟
افرحہ نے اس کے سامنے ریفریشمنٹس رکھتے ہوئے پوچھا۔ ۔
""میں یہاں بزنس ڈیل کے لیے آیا تھا سوچا تم سے بھی مل لوں۔ ۔
زید مسکرا کر بولا تھا۔۔ افرحہ نے سر ہلایا تھا۔ ۔
""تم ساتھ والے فلیٹ پر کیا کر رہے تھے۔۔ ؟
افرحہ نے اسے شاہزیب سے کے دروازے پر دیکھا تھا تبھی پوچھ رہی تھی۔ ۔
"اس سے تمھارے بارے میں پوچھ رہا تھا لیکن اس نے بتانے سے صاف انکار کر دیا شکر ہے تم خود باہر نکل آئی "تھی۔ ۔
کافی پیتے زید نے اسے جواب دیا تھا۔۔ افرحہ نے سمجھتے ہوئے دھیرے سے سر ہلایا تھا۔ ۔
شاہزیب کی تو ویسے ہی اس سے کوئی دشمنی تھی بھلا وہ اس کے جاننے والے کسی کو اس کے بارے میں بتا سکتا تھا۔۔ افرحہ نے شاہزیب کے بارے میں سوچتے اپنے لب دبائے تھے۔۔ وہ شخص اس کے سر پر سوار ہونے لگا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""تمھیں کیا ہوا ہے اتنے غصے میں کیوں لگ رہے ہو؟ شاہزیب عادل سے ملنے صبح صبح ہی اس کے گھر آگیا تھا۔ اس کو مسلسل سگریٹ پیتے اور ٹہلتے دیکھ کر عادل نے کافی کا کپ ٹیبل پر رکھتے پوچھا تھا۔
""مجھے کچھ نہیں ہوا۔ ۔ وہ غصے سے بولا تھا۔۔ اس لڑکے اور افرحہ کا گلے لگنا یاد کرکے اسے بار بار شدید غصہ آرہا تھا۔ وہ اپنی حالت بھی سمجھ نہیں پارہا تھا۔ ساری رات وہ سو بھی نہ پایا تھا۔ جس سے اس کے سر میں شدید درد بھی ہو رہا تھا۔
"بکو"اس مت کرو۔۔ تمھیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے ابھی کسی کا قتل کردو گے۔ ۔
عادل کافی پیتا لب دبا کر بولا تھا۔۔ شاہزیب نے گھور کر اسے دیکھا تھا۔ ۔
"میں تمھیں بتا رہا ہوں عادل وہ لڑکی میرے سر پر سوار ہوکر۔ ۔ اب میرا دماغ خراب کرکے۔۔۔ مجھے پاگل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔"۔
شاہزیب سرخ چہرہ لیے سگریٹ کے گہرے کش لیتا بولا تھا۔۔ عادل نے اس کی بات سن کر منہ بگاڑا تھا۔ ۔
"تم روز مجھ سے ایک ہی بات کرتے ہو۔۔ جو بھی پروبلم ہے اس لڑکی سے بات کرکے سولو کرلو۔۔ مجھے ایسے "بتاتے ہو جیسے میں تمھاری محبوبہ ہوں۔ ۔
عادل تپا ہوا کافی کے سیپ لیتا اسے مزید جلا گیا تھا۔ ۔
""شٹ اپ تمھیں دوست مانتا ہوں تبھی سب کچھ بتاتا ہوں۔ ۔
شاہزیب تیز لہجے میں بولا تھا۔۔ عادل نے اسے دیکھتے آنکھیں گھمائی تھیں۔۔ یہ بندہ بھی عجیب پاگل تھا۔
"سٹوڈنٹ ہے وہ تمھاری کچھ شرم کرلو۔۔ اب اس کا کیا قصور کہ تم ہر وقت اسے سوچتے رہتے "ہو۔ ۔
عادل کی بات نے اس کے تنبدن میں آگ لگا دی تھی۔ ۔
""تم بکواس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔ ۔
شاہزیب غصے سے بولا تھا عادل نے منہ بگاڑ تے اپنا موبائل نکالا تھا جیسے اس کی بات سے کوئی فرق ہی نہ پڑا ہو۔ ۔
""میرے یار یہی پیار ہے۔ ۔
عادل گنگناتا ہوا موبائل میں نیوز پیپر کھول چکا تھا۔
""شٹ اپ گدھے ہر وقت فضول بولتے رہتے ہو۔ ۔
شاہزیب اس کے قریب جاتا اس کے سر پر تھپڑ مار کر بولا تھا۔ ۔
""تمھیں تو میں ابھی جیل میں ڈالتا ہوں۔۔ ہر وقت پولیس والے پر ہاتھ اٹھاتے رہتے ہو۔ ۔
عادل خشمگی سے بولا تھا۔ ۔
"ہاتھ لگا کر تو دیکھا"۔ ۔ شاہزیب نے سگریٹ ایش ٹرے میں مسلتے ہوئے اسے زچ کردینے والے انداز میں کہا تھا۔ عادل اس کی بات پر بھڑک ہی اٹھا تھا۔
""واٹ۔ ۔
عادل کے چیخ کر بولنے پر شاہزیب اس کی طرف متوجہ ہوا تھا۔
""کیا ہوا ہے؟
شاہزیب نے حیرت سے پوچھا۔ ۔
""یہ لڑکی ان کی بیٹی ہے؟
عادل نے حیرت سے آنکھیں پھیلائے بریرہ اور اس کے پیرنٹس کی تصویر نیوز پیپر میں دیکھتے حیرت سے پوچھا تھا۔۔ وہ کسی بہت بڑی بزنس کمپنی کا انٹرویو تھا۔
""نیچے لکھا تو ہوا ہے ان کی ہی بیٹی ہے۔۔ اور یہ تو افرحہ کی فلیٹ میٹ اور فرینڈ ہے۔ ۔
شاہزیب بریرہ کو پہنچا نتا ہوا بولا تھا۔۔ عادل شاہزیب کی بات سن کر حیران ہوا تھا۔
""تم اسے کیسے جانتے ہو؟
شاہزیب نے اسے گھورتے ہوئے پوچھا۔ ۔
""اسی سرپھری لڑکی کی مدد کی تھی میں نے۔ ۔
عادل منہ بگاڑ تا بولا تھا۔ ۔
""اوہ تمھارے کہنے کا مطلب اس نے تمھارے گال کو سجایا تھا۔ ۔
شاہزیب طنزیہ بولتا عادل کو مزید تپا گیا تھا۔ ۔
""بھاڑ میں جاو تم۔۔ میں جارہا ہوں پولیس اسٹیشن۔ ۔ اپنی کافی ختم کرتا عادل تیار ہونے کے لیے چلا گیا تھا۔۔ شاہزیب بھی اس کے بعد اپنے فلیٹ کے لیے نکل گیا تھا جہاں اس کے جانے کا دل تو نہ تھا مگر مجبورا جانا پڑ رہا تھا۔ ۔
آج اسے یونی سے آف تھا تبھی عادل سے ملتا وہ واپس اپنے فلیٹ میں آگیا تھا۔۔ لفٹ سے نکلتے وہ اپنے فلیٹ کا لاک کھولنے لگا تھا جب ساتھ والے فلیٹ سے افرحہ اور زید کو نکلتے دیکھ کر وہ ساکت ہوا تھا۔ ۔
""گڈ مارننگ پروفیسر۔ ۔
اسے دیکھتے افرحہ چہکتے ہوئے بولی تھی۔۔ زید جو رات کو واپس ہو ٹل میں چلا گیا تھا۔۔ اب زید دوبارہ اسے لینے آیا تھا تاکہ دونوں انجوائے کرسکیں۔ ۔
شاہزیب نے دھیرے سے سر ہلایا تھا جبکہ زید اسے نظر انداز کرتا لفٹ کی جانب بڑھ گیا تھا۔۔ شاہزیب بھی لب بھینچتا اپنے گھر جانے کی بجائے لفٹ کی طرف بڑھ گیا تھا۔ ۔
افرحہ اور زید کے پیچھے ہی لفٹ میں داخل ہوتے وہ لفٹ سے ٹیک لگائے سینے ہر بازو باندھ کر کھڑا ہو گیا تھا۔ ۔ ""کل میں نے ایک پاکستانی ریسٹورنٹس سے کھانا ٹرائے کیا تھا۔۔ میں وہاں سے آج تمھیں لنچ کرواوں گا۔ ۔ زید نے مسکراتے ہوئے اس کے کندھے کے گرد بازو پھیلانا چاہا تھا جب اس کا ارادہ سمجھتی افرحہ اس سے تھوڑے فاصلے پر ہٹی تھی۔ ۔
شاہزیب نے آنکھیں چھوٹی کرکے زید کو گھورا تھا جو شرمندہ سا اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگا تھا۔
""ہمم ٹھیک ہے۔ ۔
افرحہ نے ایک نظر پیچھے مڑ کر شاہزیب پر ڈالی تھی۔ جو بظاہر اپنا موبائل نکالے اس میں بری طرح غرق تھا۔ لیکن یہ تو شاہزیب کو ہی معلوم تھا وہ ان کی باتیں سننے کے لیے پیچھے پیچھے آیا تھا۔ ۔
""گڈ بائے۔ ۔ افرحہ شاہزیب سے بولتی زید کے ساتھ اس کی گاڑی کی طرف بڑھ گئی تھی۔۔ شاہزیب مٹھیاں بھینچے اپنی گاڑی کی طرف گیا تھا۔ ۔
وہ بنا سوچے سمجھے ان کا پیچھا کرنے لگا تھا۔ جواب ناشتہ کرنے اوپن ریسٹورنٹ میں بیٹھ گیا تھا۔۔ شاہزجب ایک سائیڈ پر کار پارک کرکے انھیں پر نظریں ٹکا ئے بیٹھا تھا۔۔ اسے نہیں علم تھا وہ جانے انجانے میں جیلس ہوتا ان پر نظر رکھ رہا تھا۔ ۔
""یہ کچھ زیادہ ہی چپکو ہے۔۔ اس کے ہاتھ توڑنے پڑیں گے۔ ۔
زید کو افرحہ کا ہاتھ پکڑتے دیکھ کر وہ دانت کچکچاتا بڑبڑایا تھا۔ ۔
شدت سے سگریٹ کی طلب محسوس کرتا وہ گاڑی کا شیشہ تھوڑا نیچے کرتا ان پر نظریں گاڑھے سگریٹ پینے لگا تھا۔ ۔
افرحہ کو زید کے ساتھ ہنستے دیکھ کر شاہزیب نے بمشکل خود کو گاڑی سے نکل کر زید کا منہ توڑنے سے روکا تھا۔ ۔
خود پر ضط کے پہرے بیٹھاتا انھیں ناشتہ کرکے اٹھتے دیکھ کر شاہزیب نے سگریٹ نیچے پھینکتے گاڑی کا شیشہ واپس اوپر کیا تھا۔ ۔
""میں پاگل ہوگیا ہوں۔ ۔
ان کا پیچھا کرتے وہ جھنجھلا کر بڑبڑایا تھا۔۔ اپنی کیفیت اسے بالکل بھی سمجھ نہیں آرہی تھی۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
زید افرحہ کے ساتھ مال آیا تھا اسے یہاں سے کچھ چیزیں خریدنی تھیں جس میں وہ افرحہ کی مدد لینا چاہتا تھا۔ ۔
""یہ ڈریس کیسا ہے؟
زید نے ائبرو اچکاتے افرحہ کو ایک براون کلر کا لونگ ویسٹرن سٹائل کا ڈریس دیکھایا تھا۔ ۔
""واو۔ ۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔ ۔
افرحہ نے ڈریس کو چھوتے مسکراتے ہوئے کہا تھا۔۔ ان سے کچھ دور کھڑے شاہزیب نے انھیں دیکھتے مٹھیاں بھینچی تھیں۔
""اوکے یہ میری طرف سے تمھارے لیے گفٹ ہے۔ ۔
زید مسکراتا ہوا جوابا بولا تھا۔ ۔
""نہیں نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔
افرحہ نے فورا منع کرتے اس سے ڈریس لیتے واپس ہینگ کردیا تھا۔ ۔
""ارے یار کیا ہو گیا ہے میری طرف سے گفٹ ہے تمھارے لیے۔ ۔
زید نے اسے روکتے ہوئے کہا تھا۔ ۔
""میں نے کہا نہ نہیں ہے ضرورت۔ ۔ افرحہ ڈریس پر لگا ٹیگ دیکھ چکی تھی۔ وہ کافی مہنگا ڈریس تھا۔ اسی وجہ سے انکار کرکے وہ زید کو سختی سے منع کرتی اس شاپ سے لے گئی تھی۔ ۔
جیت
یس سیکشن میں داخل ہوتے ہی زید افرحہ کی مدد سے اپنے لیے شرٹس دیکھنے لگا تھا۔ ۔
زید ڈریس ٹرائے کرنے گیا تھا۔ افرحہ اس کا انتظار کر رہی تھی۔ جب اس کی دیوار پر لگے شیشے سے اپنے پیچھے کھڑے شاہزیب پر نظر پڑی تھی۔ جو اس کی طرف ہی دیکھ رہا تھا۔