اس کی سینئر آفسر نے ایک سرسری نظر بریرہ پر ڈالتے فائل اٹھاتے ہوئے کہا تھا۔ ۔
""آئی ایم سوری سر میں کچھ دیر بعد آپ سے بات کرتا ہوں۔ ۔
عادل ایک غصیلی نظر بریرہ پر ڈالتا بولا تھا۔۔ بریرہ زبان دانتوںن تلے دبائے کھڑی تھی۔ ۔
""یہاں آنے کی زحمت کیونکہ کی تم نے ؟ مجھے بلا لیتی میں اپنی جان کو لینے آجاتا۔ ۔
عادل اپنی سیٹ سے اٹھتا اس کی جانب قدم اٹھاتا ہوا بولا تھا۔ ۔
"دیکھو مجھے نہیں پتا تھا تمھارے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہے۔۔ اس لیے میرا کوئی قصور نہیں ہے ساری غلطی "تمھاری ہے تمھیں باہر بزی ہونے کا بورڈ لگانا چاہیے تھا۔ ۔
وہ گردن اکڑ اتی دروازے کی جانب دھیرے سے قدم اٹھا تی سارا ملبہ اس پر ڈال گئی تھی۔ ۔
""تم ثابت کیا کرنا چاہتی ہو؟ کہ تمھارا یہاں آکر بلاوجہ فضول کے بولنے میں میری غلطی ہے؟ وہ جس کڑے تیور لیے ایک ہی جست میں اس کے روبرو پہنچتا گویا ہوا تھا۔۔ بریرہ ایک پل کو گھبرا گئی تھی لیکن فورا خود کو سنبھالتی وہ چہرہ اوپر اٹھا کر اسے گھورنے لگی تھی۔ ۔
"بالکل تمھاری غلطی ہے۔۔ تم نے مجھ سے پنگا لیا اور مجھے بندریا کہا۔۔ اب تاقیامت تمھیں سزا بھگتنی پڑے "گی۔۔ اور شکر کرو تمھاری سزا اتنی خوبصورت ہے۔۔ ورنہ تم آلو جیسے ہو کوئی بھی منہ نہ لگائے۔ ۔
وہ مغرور انداز میں اپنی جانب اشارہ کرتی پھر اس کے کلین شیو چہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی تھی۔ ۔
"یہاں کی ہر لڑکی مجھ پر مرتی ہے یہ تو میں ہوں جو کسی کو گھاس نہیں ڈالتا۔ پتا نہیں وہ کونسی منحوس گھڑی تھی "جب میری ملاقات تم سے ہوئی۔ ۔
وہ غصے سے جبڑے بھینچتا ہوا بول رہا تھا۔ بریرہ نے اپنی آنکھیں گھمائی تھی۔ ۔
"بس یہ ٹیپکل ڈائلوگ ہی ہے تمھارے پاس۔۔ بندہ کوئی نیا ڈائلوگ بولے جیسے کہ تم جیسی حسین پری کو رات کے سناٹے میں لفٹ دینا میرے لیے سب سے بڑے اعزاز کی بات تھی۔۔ یہ کیا ہوتا ہے منحوس گھڑی "تھی۔ ۔
وہ سینے ہر بازو با ند ھتی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولتی آخر میں اس کی نقل اتارنے لگی تھی۔ ۔
"تم دوبارہ یہاں آئی تو تمھیں لوک اپ میں ڈال دوں گا سفید بندریاں۔۔ باپ کے پیسے پر عیش کرنے کے علاوہ "بھی کچھ کرلیا کرو۔۔ ہر وقت دوسروں کی جان کا وبال مت بنا کرو۔ ۔
وہ اسے بازو سے دبوچتا دروازہ کھول کر اسے اپنے کیبن سے باہر دھکا دیتا درشتگی سے بولا تھا۔۔ بریرہ آنکھیں گھماتی اسے منہ چڑھاتی گردن اکڑا کر خاموشی سے چلی گئی تھی۔۔ اس کا مقصد عادل سے ملنا تھا جو پورا ہوچکا تھا۔ ۔
عادل نے اس کے جانے کا بعد تپ کر زور سے دروازہ بند کر لیا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ ڈاکٹر سے ملنے کے بعد واپس آرہی تھی اس کا سیشن ڈاکٹر کے ساتھ کافی اچھا گزرا تھا جس سے وہ پہلے کی نسبت قدرے بہتر محسوس کر رپی تھی۔ ۔
""تم میرے ساتھ ڈنر کرو گی۔۔ ؟
شاہزیب نے اپنی شرٹ کا کالر درست کرتے بنا افرحہ کی طرف دیکھے پوچھا تھا۔ ۔
افرحہ کی نظریں بےساختہ اس کے چہرے پر گئی تھی۔۔ ہلکی بئیرڈ میں چھپے عنا بی ہونٹوں کو اس نے سکتی سے بھینچا ہوا تھا۔ کالی گہری سیاہ آنکھیں روڈ پر مرکوز تھیں جبکہ سیاہ گھنے بال اس کے ماتھے پر بکھرے ہوئے تھے۔۔ وہ دیکھنے میں ہی انتہائی پرکشش لگتا تھا۔ ۔
""افرحہ تم نے جواب نہیں دیا۔۔ ؟
شاہزیب نے اس کے جواب نہ دینے پر ایک نظر اس پر ڈالتے پوچھا جو مبہوت سی اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔۔ شاہزیب کی آواز سنتے ہوش میں آتے ہی اس نے اپنی نظریں پھیر لی تھی۔ ۔
""جج۔۔ جی جیسا آپ مناسب سمجھے۔ ۔
وہ گھبراتے ہوئے اپنی نم ہتھلیاں شرٹ سے صاف کرتی بولی تھی۔ ۔
""آر یو اوکے ؟
شاہزیب نے اس کے گالوں پر چھائی ہوئی لالی کو دیکھ کر پوچھا تھا۔ ۔
""جی۔ ۔
افرحہ نے لب کاٹتے ہوئے جواب دیا تھا۔۔ شاہزیب نے اچانک اس کی جانب جھکتے اپنے ہاتھ کی پشت اس کی پیشانی پر رکھی تھی۔۔ افرحہ کرنٹ کھا کر اس سے دور ہوئی تھی۔ ۔
""ی۔۔ یہ کیا کر رہے ہیں آپ ؟
وہ اپنے تپتے گالوں پر ہاتھ رکھتی خشمگی سے پوچھنے لگی۔ ۔
""تمھارا ٹمپریچر چیک کر رہا تھا۔۔ تمھارے گال ریڈ ہیں مجھے لگا شاید فیور نہ ہوگیا ہو۔۔ بٹ آئی ایم رونگ۔ ۔
شاہزیب کندھے اچکاتا ہوا بولتا گاڑی روکتا اس کی طرف متوجہ ہوکر مزید بولا تھا۔ ۔
""تم بلش کر رہی ہو۔ ۔ شاہزیب نے جس طرح چٹکی بجا کر کہا تھا۔۔ افرحہ شدید شرمندہ ہوگئی تھی۔ اس کے گال مزید شرمندگی سے تپ اٹھے تھے۔
وہ منہ پھولاتی تیزی سے گاڑی سے نکل گئی تھی۔۔ شاہزیب اپنی مسکراہٹ چھپاتا اس کے پیچھے ہی باہر نکلا تھا۔ ۔
""روکو میرے ساتھ تم اندر جاو گی۔ ۔
شاہزیب ایک ہی جست میں اس کے برابر پہنچتا سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
افرحہ اس کی بات مانتی اس کے برابر چلنے لگی تھی۔۔ ٹیبل پر بیٹھتے وہ کھانا آرڈر کرچکے تھے۔ ۔
دونوں کے درمیان گہری خاموشی حائل تھی۔ شاہزیب افرحہ کو گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔۔ اور افرحہ اس کی نظروں سے پزل ہوتی اپنی انگلیوں سے کھیل رہی تھی۔۔ وہ شاہزیب کی نظروں کے پیچھے چھپے مطلب کو سمجھنا نہیں چاہتی تھی۔۔ وہ جان کر بھی انجان بن رہی تھی۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""آپ ڈرگز کیوں لیتے ہیں؟
کھانا سرو ہونے کے بعد وہ لوگ کھانا کھا رہے تھے۔ ۔ جب افرحہ نے پہلی ملاقات شاہزیب کے ساتھ یاد کرتے انتہائی دھیمی آواز میں پوچھا تھا۔
اگر شاہزیب کی مکمل توجہ افرحہ پر نہ ہوتی تو شاید وہ اس کی بات سن بھی نہ پاتا۔ ۔
""تمھیں کیسے پتا چلا۔۔ ؟
وہ کھانے سے ہاتھ روکتا اپنے ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں پھنساتا ٹھنڈے ٹھار لہجے میں پوچھنے لگا۔۔ شاہزیب کی گہری کالی آنکھیں اس کے تاثرات کا جائزہ لے رہی تھیں۔۔ وہ شاید پہلی ملاقات بھول گیا تھا۔ تبھی پوچھ رہا تھا۔
""آپ کو یاد نہیں۔۔ ؟
افرحہ نے لب کاٹتے اس سے پوچھا۔ ۔
""کیا یاد نہیں مجھے؟
شاہزیب کے سرد ترین لہجے میں پوچھنے پر افرحہ گھبرائی تھی۔ ۔
"ہماری پہلی ملاقات کلب میں ہی ہوئی تھی۔۔ جب میں نے آپ سے کلب میں مدد مانگی تھی۔۔ لیکن آپ نے "میری مدد نہیں کی تھی۔ ۔
وہ چھوٹی آنکھوں سے مقابل کو گھورتی ساتھ اپنی زبان کے جوہر بھی دکھا رہی تھی۔
شاہزیب کو نشے میں ہونے کے باعث کچھ خاص یاد نہیں تھا۔ افرحہ کی باتوں سے اسے کچھ کچھ یاد آیا تھا۔ ۔
""آپ نے بتایا نہیں کیوں ڈرگز لیتے ہیں۔۔ ؟
اس نے ایک بار پھر سوال داغا شاہزیب نے پر سوچ اندز میں اسے دیکھا تھا۔
""صرف کبھی کبھار سکون حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔۔ میں ایڈیکٹیو نہیں ہوں۔ ۔
شاہزیب نے سوچ سمجھ کر اسے بتایا تھا۔۔ افرحہ کھانے سے ہاتھ روکے اسے دیکھنے لگی تھی۔ ۔
""کیا آپ کو صرف ڈرگز ہی ملے تھے سکون حاصل کرنے کے لیے۔ ؟
"کیا آپ نے کبھی اللہ پاک سے رابطہ نہیں کیا؟ سکون صرف اللہ پاک کی ذات میں ہے۔۔ یہ دنیاوی چیزیں "سب وقتی ہوتی ہیں۔ ۔
افرحہ اس کی جانب دیکھتی سنجیدگی سے بولی تھی۔۔ شاہزیب نے دھیرے سے سر ہلایا تھا۔ ۔
""تم نے کھانا کھا لیا ہے؟ اب چلیں ؟
شاہزیب نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے پوچھا۔ ۔
""اتنی جلدی ؟ ابھی آپ نے کچھ کھایا بھی نہیں۔ ۔
وہ اس کے اچانک جانے کا بولتے سن کر گویا ہوئی۔ ۔
"تمھاری باتوں سے میرا پیٹ بھر گیا ہے۔۔ اب اٹھو چلیں"۔ ۔
وہ چند نوٹ والٹ سے نکال کر ٹیبل پر پھینکتا ہوا کھڑا ہو گیا تھا۔۔ افرحہ کی باتوں سے اس کا خوشگوار موڈ آف ہو گیا تھا۔ ۔
""آئی ایم سوری اگر میری کوئی بات آپ کو بری لگی ہو۔ ۔
وہ گھبراتی ہوئی کھانا چھوڑ کر اپنا اس کے پیچھے چل پڑی تھی۔۔ شاہزیب اسے انگور کرتا باہر چلا گیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
سارے راستے شاہزیب نے افرحہ سے بات نہیں کی تھی۔ وہ جب بھی اس سے بات کرنے کی کوشش کرتی شاہزیب اسے گھوری سے نوازتا خاموش کروا دیتا۔ ۔
افرحہ چاہ کر بھی اس سے کچھ نہیں کہہ پائی تھی تبھی خاموشی سے شاہزیب کے ساتھ اپنے فلیٹ میں چلی گئی تھی۔ ۔
عادل شاہزیب کے فلیٹ کے باہر کھڑا اس کا کافی دیر سے انتظار کر رہا تھا جب اسے شاہزیب اپنی فیورٹ سٹوڈنٹ کے ساتھ آتا دکھائی دیا تھا۔ ۔
عادل نے ایک سرسری نظر افرحہ پر ڈالتے اس کا جائزہ لیا تھا۔
شاہزیب عادل کی سوالیہ نظروں کو نظر انداز کرتا فلیٹ کا لاک کھول چکا تھا۔ ۔
""کب سے میرا انتظار کر رہے ہو؟
شاہزیب نے اپنی جیکٹ اتار کر ہینگ کرتے ہوئے پوچھا۔
""مجھے چھوڑو تم یہ بتاو کہاں سے سیر سپاٹے کرکے واپس آرہے ہو؟
عادل اس کے ساتھ صوفے پر بیٹھتا پوچھنے لگا تھا۔
"افرحہ کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تھا پھر اس کے" بعد ہم نے ڈنر کیا اور واپس آگئے۔ ۔
شاہزیب سادہ سے لہجے میں بولتا اپنی جیب سے سگریٹ کا پیکٹ نکال چکا تھا۔ ۔
سگریٹ نکال کر سلگا تے وہ پیکٹ شیشے کے میز پر پھینکتا گہرے گہرے کش لینے لگا تھا۔
"واو۔۔۔ تمھاری عقلمندی کو سلام۔۔ تمھارا دماغ صحیح تھا؟ اگر کوئی تم دو نوں کو وہاں دیکھ لیتا تو جانتے ہوں نہ تم دونوں نے بری طرح پھنس جانا تھا۔۔ مگر نہیں مسٹر شاہزیب میر حاتم اپنی فیورٹ سٹوڈنٹ کے ساتھ ڈنر کرنا "زیادہ ضروری سمجھتا ہے۔ ۔
اسے سگریٹ سلگا تے دیکھ کر وہ طنزیہ انداز میں بولا تھا۔ ۔
شاہزیب نے سرد نظروں سے اسے دیکھاتھا۔ ۔
""میں نے اس بارے میں سوچا نہیں۔ ۔
وہ سگریٹ کے مرغولے ہوا میں چھوڑتا لاپرواہ انداز میں بولا تھا۔ عادل نے تپ کر اسے دیکھا تھا۔ ۔
""دن بہ دن تم ذہین ہوتے جارہے ہو۔۔ اس لڑکی کے ساتھ رہ کر تمھارا دماغ بھی خراب ہوگیا۔ ۔
عادل جھنجھلا کر بولا تھا جب شاہزیب نے ایک دم اسپر جھپٹ کر اس کا کالر دبوچا تھا۔ ۔
""اس کے بارے میں کوئی غلط بات میں برداشت نہیں کروں گا۔ ۔
"اس کا ذکر بھی دوبارہ اپنی زبان پر مت لانا ورنہ یہ ہی شاہزیب میر حاتم تمھارے چہرے کا نقشہ بگاڑنے میں "ہچکچائے گا نہیں۔ ۔
"اور مجھے تو ایک بات بتا جب مجھے کوئی فکر نہیں تو تمھیں کیا تکلیف ہے۔۔ کیا میں نے کبھی تمھاری زندگی میں دخل اندازی کی؟ نہیں نہ پھر مجھے بھی اطمینان سے جینے دے۔۔ وہ لڑکی میرے سکون کا باعث ہے اس کی وجہ "سے کئی دنوں سے میں نے کلب کا رخ نہیں کیا اور تم اسے برا بول رہے ہو۔ ۔
شاہزیب سنجیدگی سے سرد ترین لہجے میں بولتا عادل کو حیران کر گیا تھا۔ ۔
""سوری یار بس مجھے تمھاری فکر ہے اور میں نے اسے کچھ برا نہیں کہا میں نے بس ایک بات کہی ہے۔ ۔
عادل اس سے کالر چھڑواتا خفگی سے بولا تھا۔ ۔
""اس کے بارے میں مزاق میں بھی کوئی بات مت کرنا۔۔ اٹس آ وارننگ۔ ۔
شاہزیب جس انداز میں بولا تھا۔۔ ایک پل کو عادل بھی گھبرا گیا تھا۔ ۔
""اوکے اوکے ٹیک اٹ ایزی۔ ۔
عادل نے ہاتھ اوپر اٹھاتے ہوئے کہا تھا۔۔ شاہزیب نے گہرا کش لیتے خود کو پرسکون کیا تھا۔۔ عادل اگر مزید افرحہ کے مطلق کوئی بات کرتا تو یقینا شاہزیب نے اس کا منہ تور دینا تھا تبھی عادل اپنی بھلائی سمجھتا خاموش ہو گیا تھا۔ ۔
شاہزیب کا روز کا معمول بن گیا تھا افرحہ کو یونیورسٹی لے جانے اور لے آنے کا۔۔ ڈاکٹر کے ساتھ سیشنز سے افرحہ بھی کافی بہتر محسوس کر رہی تھی۔
شام کا وقت تھا افرحہ شاہزیب کے ساتھ یونیورسٹی سے واپس لوٹی تھی۔ اس نے شاہزیب سے بلڈنگ کے سامنے والی پارک میں کچھ دیر والک کرنے کی فرمائش کی تھی۔
شاہزیب کافی تھکا ہوا تھا لیکن پھر بھی اس کی بات مانتا ساتھ چل پڑا تھا۔ پارک میں والک کرتے ان کے گرد گہری خاموشی حائل تھی۔
کبھی کبھی چپکے سے افرحہ شاہزیب پر نظر ڈال لیتی تھی۔ اس کے برعکس شاہزیب کا سارا دھیان ہی افرحہ پر تھا۔ ۔
""آپ نے مجھے کبھی اپنا مکمل نام نہیں بتایا ؟
افرحہ اس کے نام کے بارے میں سوچتی پوچھنے لگی۔
""تم نے کبھی پوچھا ہی نہیں۔ ۔
سنجیدہ سے لہجے میں شکوہ کن انداز میں جواب دیا گیا۔ ۔
افرحہ نے پلکوں کی جھالر اٹھاتے اس کے چہرے کے تاثرات کا جائزہ لیا تھا۔ ۔
""کبھی خیال ہی نہیں آیا۔۔ اب پوچھ رہی ہوں بتائیں اپنا نام۔۔ ۔
افرحہ رک کر اس کے روبرو آتی پوچھنے لگی۔ ۔
""مجھے اس سے کیا فائدہ ہوگا۔ ۔
شاہزیب نے اپنے دکھتے سر میں انگلیاں چلاتے ہوئے پوچھا۔ ۔
"توبہ توبہ اب آپ اپنا نام بتانے کے"لیے بھی مجھ سے پیسے لیں گے۔ ۔
وہ آنکھیں پھیلائے حیرت سے پوچھنے لگی۔ ۔
""تمھیں نام جاننا ہے یا نہیں۔۔ ؟
شاہزیب نے مسکراہٹ دباتے چہرے کا رخ دوسری جانب کرتے پوچھا۔ ۔
""نہیں رہنے دیں میرے پاس کوئی پیسے نہیں ہے دینے کے لیے۔ ۔
افرحہ منہ پھولاتی ہوئی بولی تھی۔
"میں" نے کب کہا مجھے پیسے چاہیے ؟
شاہزیب نے ماتھے پر بل ڈالے پوچھا۔ ۔
""پھر کیا چاہیے ؟
وہ حیرانی سے پوچھنے لگی۔ ۔
""تمھارا دل۔ ۔
شاہزیب اس کی نظروں سے نظریں ملاتا گھمبیر آواز میں بولا تھا۔
اس کی انوکھی بات نے افرحہ کو ساکت کیا تھا۔۔ اس کے دل کے سازوں نے ایک شور برپا کردیا تھا۔۔ شاہزیب نے آہستہ سے اس کے چہرے پر آئی لٹ کو اسکے کان کے پیچھے اڑسا تھا۔
افرحہ کے گال تپ اٹھے تھے۔۔ ہاتھوں کی مٹھیاں کو زور سے بھینچے وہ نظریں جھکا گئی تھی۔ ۔
"میں چاہتا ہوں تمھارے دل پر صرف میری حکمرانی ہو۔۔۔ تم صرف میری بن کر رہو۔۔ تمھارے ہر خیال "میں میری پرچھائی ہو۔۔ تمھاری ہر سانس کے ساتھ میرا نام تمھاری زبان پر آئے۔ ۔
وہ اس کی جھکی نظریں ،سرخ گال اور لرزتی پلکیں دیکھتا مبہوت سا بول رہا تھا۔ ۔
""آپ بہت بڑی قیمت مانگ رہے ہیں۔ ۔
وہ اپنی گھنی پلکوں کی جھالر اٹھاتی کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔ شاہزیب کی آنکھوں میں موجود تپش نے اسے دوبارہ آنکھیں جھکانے پر مجبور کر دیا تھا۔ ۔
"یہ تو ابھی بہت چھوٹی چیز ہے میں تمھیں اپنی ملکیت بنانا چاہتا ہوں۔۔ ساری دنیا سے چھپا کر اپنے پاس رکھنا چاہتا "ہوں۔۔ تمھارے دل پر اپنے نام کی مہر لگانا چاہتا ہوں۔ ۔
شاہزیب شدتِ جذبات سے بولا تھا۔ افرحہ کو اپنی دھڑکنیں کانوں میں سنائی دیتی محسوس ہو رہی تھیں۔ ۔
""پ۔۔ پلیز خاموش ہوجائیں۔ ۔
وہ اپنے دل پر ہاتھ رکھتی ہانپتی ہوئی گویا ہوئی مقابل کے پرتپش لہجے نے اس کو ڈرا دیا تھا۔
"فلحال میں خاموش ہوجاتا ہوں لیکن مجھے یہ سب چیزیں تم سے چاہیے ۔۔ تمھارا دل ، تمھاری سوچیں ، تمھاری "محبت۔ ۔
وہ اس کے گلابی ہوتے چہرے پر نظریں ڈالتا شدتِ جذبات سے گویا ہوا۔
""میرا نام شاہزیب میر حاتم ہے۔ ۔
وہ افرحہ کی کانپتی پلکوں کو بغور دیکھتا بولا تھا۔۔ افرحہ نے جوابا دھیرے سے سر ہلایا تھا۔ ۔
"م۔۔ مجھے یاد آیا میرے بابا کی مجھے کال آئی تھی۔۔ مم۔۔ مجھے دیر ہورہی ہے۔۔ آپ سے بعد میں بات "ہوگی۔ ۔
وہ کانپتی آواز میں اس کی عقابی نظروں سے دور جانے کے لیے بولتی تیزی سے پارک سے بھاگ گئی
تھی۔ شاہزیب نے اپنی جینز کی پا کٹس میں ہاتھ ڈالتے اس کو بلڈنگ کے اندر جاتے دیکھا تھا۔ ۔
اپنے سرد رد کو کم کرنے کے لیے اس نے سگریٹ جیب سے نکال کر سلگا ئی تھی۔ وہ افرحہ کی سوچوں میں گم آہستہ سے چلتا گاڑی میں سے اپنا سامان نکالنے لگا تھا جب اس کی نگاہ افرحہ کی نوٹ بک پر پڑی تھی۔۔ اسے دیکھتے ہی شاہزیب کو افرحہ سے ملنے کا بہانہ مل گیا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
"ا فرحہ فلیٹ میں داخل ہوتی اپنے روم میں چلی گئی تھی جب واقعی حقیقت میں اس کے والد صاحب کی کال آگئی تھی۔
رحیم صاحب کی کال اٹینڈ کرتی وہ بیڈ پر ٹیک لگا کر بیٹھ گئی تھی۔۔ جب گلا کھنگارتے حال احوال پوچھنے کے بعد رحیم صاحب مزید بولے تھے۔ ۔
"افرحہ بیٹا تم جانتی ہو نہ ہم نے ہمیشہ تمھاری ہر خواہش پوری کی ہے تم نے کینیڈا جاکر پڑھنے کی ضد کی وہ بھی ہم "نے پوری کردی۔۔ تم میں ہماری جان بستی ہے۔۔ ہم تمھارے لیے ایک فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ ۔
رحیم صاحب توقف سے بولے تھے۔۔ افرحہ کو دھڑکا سا لگ گیا تھا۔ ۔
""کیسا فیصلہ بابا جانی۔ ؟
"تمھارے لیے زید کا رشتہ آیا ہے اور ہم ہاں کرنے کا سوچ رہے ہیں۔۔ زید آنکھوں دیکھا بچا ہے اور کافی "سمجھدار بھی ہے۔۔ تمھاری مما بھی میرے فیصلے سے متفق ہیں۔ ۔
رحیم صاحب نرمی لہجے میں ٹھہر ٹھہر کر بولے تھے۔۔ ان کی بات سے افرحہ کا رنگ فق ہوا تھا۔
"کیا ؟ زید کا رشتہ ؟ "وہ بھی میرے لیے ؟ بابا جانی میں اسے بھائی مانتی ہوں۔۔ مجھے یہ رشتہ منظور نہیں۔ ۔
وہ لب دبا کر خود کو چیخنے سے روکتی جھٹکے سے سیدھی ہوکر بیٹھتی بولی تھی۔ اس کی نظریں اچانک دروازے کی طرف گئی تھی۔ جہاں کھڑا شاہزیب مٹھیاں بھینچی سرخ آنکھوں سے اسے گھور رہا تھا۔ ۔
""فون سپیکر پر ڈالو۔ ۔ وہ دھیمی آواز میں غرایا تھا۔۔ افرحہ نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔ لیکن شاہزیب کو اپنی جانب قدم بڑھاتے دیکھ کر وہ جلدی سے کال سپیکر ڈال چکی تھی۔
"افرحہ تم چند دن لے لو پھر سوچ کر ہمیں بتا دینا۔۔ اور وہ کونسا آپ کا اصلی بھائی ہے۔۔۔ سارے کزن شا دی "سے پہلے بھائی بہن ہی ہوتے ہیں آپ اپنا نظریہ بدل کر سوچیے گا۔۔ ۔
رحیم صاحب شفقت بھرے لہجے میں بول رہے تھے۔۔ ۔
""منع کرو ابھی۔۔ ۔ وہ ایک ہی جست میں افرحہ کے قریب پہنچتا نوٹ بک بیڈ پر پھینکتا اس کے کان کے قریب جھکتا غرایا تھا۔۔ افرحہ کے ہاتھ کانپ گئے تھے۔۔ شاہزیب کا غصہ دیکھ کر اس کی جان ہوا ہونے لگی تھی۔۔ ۔
""ب۔۔ بابا جانی می۔۔۔ میں زید سے شادی نہیں کرنا چاہتی آپ سمجھنے کی کوشش کریں۔ ۔
وہ اپنا خشک حلق تر کرتی گویا ہوئی۔۔ شاہزیب کی سانسیں اپنے بےحد قریب محسوس کرتے ویسے ہی اس کی جان ہوا ہو رہی تھی۔
"تم ایک دفعہ "میری خاطر اس بارے میں سوچ لو۔ ۔
رحیم صاحب نرم لہجے میں گویا ہوئے افرحہ چاہ کر بھی انکار نہیں کرپائی تھی۔
""ا۔۔ اوکے بابا جانی میں ض۔۔ ضرور سوچوں گی۔۔ آپ سے بعد میں بات ہوتی ہے اللہ حافظ۔ ۔
"وہ شاہزیب سے نظریں پھیرے تیزی سے بولتی کال کاٹ چکی تھی۔
"کیا کہا تم "نے؟ تم اس کے بارے میں سوچو گی۔۔ ؟
افرحہ کے بالوں کو اپنی گرفت میں لیتا وہ اس کے سر کو پیچھے جھٹکتا زہریلے لہجے میں پھنکارا تھا۔ ۔
افرحہ کو یہ دوسری بار شاہزیب سے شدید خوف محسوس ہوا تھا۔ پہلی بار جب اس نے گن سے افرحہ کو ڈرایا تھا اور اب اس کی آنکھوں موجود انجانے جنون نے۔ ۔
""م۔۔ میں نے ویسے ہی بولا تھا۔ ۔
وہ کانپتی آواز میں بولی تھی مقابل سے اس وقت شدید ڈر لگ رہا تھا۔
"تم اس شخص کا خیال بھی اپنے ذہن میں لائی تو تمھارے لیے اچھا نہیں ہوگا۔۔۔ پاکستان جاکر اس شخص کے "ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔۔ ۔
"شاہزیب میر حاتم اپنی ملکیت" کے بارے میں کسی کو سوچنے کی اجازت بھی نہیں دے گا۔۔ ۔
وہ اس کے بالوں پر گرفت مضبوط کرتا دھاڑا تھا۔ ۔
"آپ پاگل ہیں۔۔۔ دور ہٹیں مجھ سے۔۔ میں آپ جیسے سائیکو انسان کی ملکیت نہیں ہوں۔۔۔ میرا جو دل چاہے گا میں وہ ہی کروں گی۔۔ جس کے بارے میں سوچنا چاہوں گی سوچوں گی۔۔۔ آپ مجھ پر کوئی حق نہیں "رکھتے۔۔ ۔
وہ شاہزیب سے اپنے بال چھڑوانے کی کوشش میں ہلکان ہوتی چبا کر بول رہی تھی۔۔ شاہزیب اسے اس وقت پاگل انسان لگ رہا تھا۔ ۔
"مجھے سائیکو تم نے بنایا ہے۔۔ تم میری زندگی میں زبردستی گھسی تھی۔۔ کسی جادوگرنی کی طرح میرے اوپر اپنا جادو چلا کر میرے حواسوں پر سوار ہوئی تھی۔۔ کیا میں نے کہا تھا میرے قریب آو۔۔ ؟ مجھے اپنا ایڈیکٹیو "بناو۔۔ مجھے اپنے پیچھے پاگل کرو؟
وہ اس کے بال اپنی گرفت سے آزاد کرتا اس کے چہرے کو دبوچتا ہوا چیخا تھا۔۔ افرحہ کا دل نازک پتے کی طرح کانپنے لگا تھا۔
"پلیز"م۔۔ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔۔ جائیں یہاں سے۔ ۔ مجھے آپ سے خوف محسوس ہو رہا ہے۔ ۔
وہ کپکپاتی آواز میں اپنا جبڑا ٹوٹتا ہوا محسوس کرتی ہوئی گویا ہوئی۔ ۔
""میری جان مجھ سے کیوں ڈر رہی ہو؟ میں تمھیں کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچاوں گا۔ ۔
شاہزیب اپنا غصہ کنٹرول کرتا اس کاچہرہ ہاتھوں کے پیالے میں نرمی سے بھر چکا تھا۔ ۔
"مجھ سے بس ایک وعدہ کرو تم اس شخص کے بارے میں نہیں سوچو گی۔۔ اور صبح ہی اپنے پیرنٹس کو کال کرکے "انکار کرو گی۔۔ میں نہیں چاہتا وہ شخص تمھارے بارے میں کوئی غلط خیال بھی اپنے ذہن میں لائے۔ ۔
شاہزین انگوٹھے سے اس کا گال سہلاتا نرم لہجے میں گویا ہوا تھا۔۔ افرحہ نے لرزتی پلکوں سے اس کی طرف دیکھے بنا دھیرے سے سر ہلایا تھا۔
""میں انھیں کیا جواب دوں گی؟
وہ اس کے ہاتھ نرمی سے اپنے چہرے سے ہٹائی پوچھنے لگی۔ ۔
"تم انھیں بتا دینا تم مجھے پسند کرتی ہو۔ ۔ بہت جلد تمھارے گھر میر"ا رشتہ بھی پہنچ جائے گا۔ ۔
شاہزیب اس سے ایک قدم پیچھے ہٹتا سنجیدگی سے گویا ہوا۔ ۔
""میں اس سب کے لیے تیار نہیں ہوں۔ ۔
وہ جھنجھلا کر بولی تھی۔ ۔
"میرے ساتھ نکاح کا مائنڈ بنا لو۔۔ تمھارے پیرنٹس سے اجازت ملتے ہی میں تمھیں اپنی ملکیت بنا لوں گا۔۔ صرف تمھاری وجہ سے تمھارے پیرنٹس کے فیصلے کا لحاظ کر رہا ہوں ورنہ اب مجھے تم سے شادی کرنے کے "لیے کوئی نہیں روک سکتا۔ ۔
شاہزیب جس انداز میں اس کی ٹھوڑی اپنی دو انگلیوں سے اٹھاتا اس کی نظروں میں دیکھتا بولا تھا۔۔ افرحہ بری طرح سہم گئی تھی۔۔ وہ شخص پوری طرح اس کے پیچھے پاگل ہوچکا تھا۔
""میں اپنے پیرنٹس کے خلاف کبھی بھی اپنی زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ نہیں لوں گی۔ ۔
وہ پختہ لہجے میں شاہزیب سے نظریں ملا کر بولی تھی۔ ۔
""لٹس سی۔ ۔
وہ جبڑے بھینچ کر اس سے پیچھے ہٹتا سرد آواز میں بولتا الٹے قدم اٹھاتا اس کے روم کا دروازہ کھولتا اور زور سے بند کرتا جا چکا تھا۔ وہ اس کی نوٹ بک واپس کرنے آیا تھا بریرہ کہیں جانے لگی تھی جب شاہزیب کو اس نے بےفکری سے فلیٹ میں جانے دیا کیونکہ اتنے دنوں سے اسے یقین ہو گیا تھا شاہزیب کبھی بھی افرحہ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
وہ ساری رات شاہزیب کی باتیں سوچتی رہی تھی۔۔ ایک پل بھی سکون سے نہیں سو پائی تھی۔ صبح صبح اٹھتی وہ دو کب کافی بھی اپنے اندر انڈیل چکی تھی تاکہ اس کی آنکھیں کھلی رہ سکیں۔۔ آج ضروری ٹیسٹ نہ ہوتا وہ کبھی بھی یونیورسٹی نہ جاتی۔۔ شاہزیب کے روبرو جانے کے خیال سے ہی اسے جھر چھری محسوس ہونے لگی تھی۔
ہمت مجتمع کرتے وہ بیگ کندھے پر ڈالتی اپنے پاوں تقعیبا گھسیٹتی ہوئی لفٹ کی طرف لے جانے لگی تھی جب لفٹ میں پہلے سے ہی داخل شاہزیب کو دیکھتے اس نے اپنا رخ سڑھیوں کی طرف کر لیا تھا۔ ۔
""افرحہ فورا لفٹ میں آو۔ ۔
شاہزیب کی تیز چنگھارتی آواز سن کر افرحہ نے دانتوںتلے لب دبا لیے تھے۔
""می۔۔ میں آج سڑھیوں سے جانا چاہتی ہوں تاکہ میری تھوڑی بہت ایکسرسائز بھی ہوجائے۔ ۔
وہ تھوک نگلتی دھیمی آواز میں بولی تھی۔
"فورا یہاں آو میں تمھیں کوئی فالتو بات سننے والا نہیں ہوں۔۔ مجھ سے چھپ کر بھاگنے کی کوشش کر رہی ہو ۔۔ میری نظروں سے تم اب چھپ نہیں سکتی۔۔ اس سے پہلے میں تمھارے پاس آو تم خود شرافت سے "یہاں آجاو۔ ۔
وہ رعب دار لہجے میں سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ افرحہ من میں اسے کوستی مردہ قدموں سے لفٹ کی جانب بڑھ گئی تھی۔
""اب سکون مل گیا آپ کو؟
وہ لفٹ میں داخل ہوتی چڑ کر بولی تھی۔ شاہزیب کے ہونٹوں کے کنارے ہلکے سے اوپر اٹھے تھے۔ ۔
""تم میرا سکون ہو اور جب جب تم میرے پاس ہوتی ہو مجھے سکون ملتا ہے۔ ۔
شاہزیب اس کی جانب ہلکا سا جھکتا بولا افرحہ نے فورا اپنی نظریں شاہزیب سے پھیر لی تھیں۔ ۔
""تم نے اپنے پیرنٹس کو انکار کر دیا ؟
شاہزیب لفٹ کھلتے ہی باہر نکلتا افرحہ سے سنجیدگی سے پوچھنے لگا۔۔ افرحہ نے اس کے سوال کو ان سنا کر دیا تھا۔ ۔
""افرحہ میں نے کچھ پوچھا ہے۔ ۔
اب کی بار شاہزیب جھنجھلا کر تیز لہجے میں بولا تھا۔ ۔
""نہیں کل بات کروں گی۔ ۔
افرحہ نے ڈر کر اچھلتے دھیرے سے جواب دیا۔ ۔
"مجھ"سے وعدہ کرو افرحہ۔۔ میرا ساتھ کبھی نہیں چھوڑو گی۔ ۔
اسے گاڑی کے پاس روکتے وہ اپنی ہتھیلی اس کی جانب بڑھا چکا تھا۔۔ اس کے لہجے میں انجانہ سا خوف تھا جسے افرحہ محسوس نہیں کر پائی تھی۔
افرحہ اس کی فرمائش پر گھبرا گئی تھی۔۔ نظریں اس کی کالی سیاہ مقناطیسی آنکھوں سے ٹکرائی تھی اور وہ ساری گھبراہٹ اور خوف کو بھولتی مبہوت سی ٹرانس کی کیفیت میں اس کی آنکھوں میں دیکھتی اپنا نازک چھوٹا سا ہاتھ اس کی ہتھیلی میں رکھ چکی تھی۔
""میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کبھی بھی آپ کو چھوڑ کر نہیں جاوں گی۔ ۔
شاہزیب نے اس کی نازک سی ہتھیلی کو نرمی سے ہلکا سا دبایا تھا۔۔ اس کے الفاظ شاہ سیب کے سلگتے دل پر پھوار بن کر برسے تھے۔ ۔