Chapter 2: باب 2

اس کا موبائل آفس میں تھا جس کی وجہ سے وہ کسی کو کال نہیں کرسکتا تھا۔ جبکہ لائبریری یونیورسٹی کے جس بلاک میں تھی اس حصے میں رات کے وقت کوئی نہیں آتا تھا۔

وہ جانتا تھا تبھی خاموشی سے بیٹھ گیا تھا۔ ۔

افرحہ کچھ نہ ہونے پر آنکھیں پٹ سے کھول چکی تھی۔۔ شاہ زیب کو دیکھتی وہ منہ بناتی اس کے قریب گئی تھی۔ ۔

""آپ یہاں سے ہمیں نکالنے کے لیے کسی کو کال کریں۔

وہ مضبوط لہجے میں بولی تھی اس کی سانس بھی اب اکھڑنا رک چکی تھی۔ ۔

""میرے پاس سیل فون ہوتا تو رات کہ اس وقت میں تمھارے ساتھ یہاں ہوتا؟

وہ بےزاریت سے بھاری آواز میں بولا تھا۔۔ افرحہ منہ بناتی اس کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئی تھی۔

""اب ہم ساری رات یہاں ہی رہیں گے؟

وہ ناک چڑھاتی معصومیت سے پوچھ رہی تھی۔ ۔

""مس افرحہ براہ مہربانی اپنا منہ بند کرلیں۔

شاہ زیب اپنا ماتھا مسلتا تیز لہجے میں بول تھا۔ ۔

"میری مرضی۔ ۔ میرا منہ۔۔ میرا جتنا دل کرے گا میں بولوں گی۔۔ میرا دل گانا گانے کو کرے گا میں گانا "گاوں گی آپ مجھے روک نہیں سکتے۔

وہ اس کے تیز لہجے پر غصہ میں بولتی یہ بھول گئی تھی کہ وہ اس کا پروفیسر ہے۔ ۔

شاہ زیب نے اسے گھور کر دیکھا تھا جس کی زبان فورا بند ہوگئی تھی۔ ۔

"میں کسی کا سپنا ہوں جو آج بن چکا ہوں سچ اب یہ میرا سپنا ہے کہ سب کے سپنے سچ میں کروں۔۔ آسمان کو چھو "لوں۔۔ تتلی بن اڑھ۔ ۔

افرحہ کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بور ہوتی اونچی آواز میں ڈوریمون کا گانا گانے لگی تھی۔ ۔

""شٹ اپ

ٹیبل پر زور سے ہاتھ مارتے شاہ زیب نے اسے خاموش کروایا تھا۔ ۔

افرحہ کا اچانک تنفس بگڑنے لگا تھا اس کا سانس اکھڑنے لگا تھا۔ ۔

""تمھارا انجیلز کہاں ہے؟

اس کا سانس اکھڑتے دیکھ شاہ زیب ماتھے پر بل ڈالے پوچھ رہا تھا۔ ۔

" "م۔۔۔ میرے پہ۔۔۔ پاس نہی۔۔ یں۔

وہ نفی میں سر ہلاتی بمشکل بولی تھی۔ شاہ زیب کو سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیسے اس کی مدد کرے۔ ۔

وہ کڑوے گھونٹ بھرتا اس کے سر پر ہاتھ رکھے اس کے بال سہلاتے نرم آواز میں اس کی مدد کرنے لگا تھا۔ ۔

""میری آواز پر فوکس کرو افرحہ۔۔۔ گہرا سانس لو۔۔ ہاں بالکل ایسے ہی۔

وہ اسے گہرے سانس لیتا دھیرے سے اس کے بال دہلا رہا تھا۔۔ چند ہی سیکنڈز میں اس کا سانس بحال ہو گیا تھا۔ ۔

شاہ زیب فورا اس سے دور ہوکر بیٹھ گیا تھا۔

""تھینک یو

افرحہ دھیمی آواز میں بولی تھی شاہ زیب نے جواب میں صرف ہنکار بھرا تھا۔ ۔

افرحہ ٹیبل پر سر رکھے لیٹ گئی تھی اسے نہیں پتا چلا کی اس کی آنکھ لگ گئی۔ جب دوبارہ اس کی آنکھ کھلی تو رات کے گیارہ بج رہے تھے۔ ۔

اس کی نظر بےساختہ پروفیسر شاہ زیب کی طرف گئی تھی۔۔ جو اچانک کرسی دھکیلتا اٹھا تھا۔۔ اپنی آنکھیں بچوں کی طرح مسلتے افرحہ حیرانی سے منہ کھولے شاہ زیب کو دیکھنے لگی تھی جس نے کرسی اٹھاتے لائبریری کی کھڑکی پر زور سے ماری تھی۔۔ وہ گلاس ونڈوں تھی جو اوپن نہیں ہوتی تھی لیکن اس سے باہر اور اندر دیکھا جاسکتا تھا۔

""یہ کیا کر رہے ہیں؟ آپ کو چوٹ لگ جائے گی۔

افرحہ پریشانی سے اٹھتی اس کے قریب گئی تھی۔

""چپ چاپ منہ بند کرکے واپس ٹیبل پر جاکر بیٹھ جاو۔

اس کی طرف دیکھتے شاہ زیب نے سختی سے کہا تھا۔۔ اس کے غصے سے بھرے چہرے کود یکھتی افرحہ لڑکھڑاتی ہوئی پیچھے ہٹ گئی تھی۔ ۔

شاہزیب نے زور سے کرسی گلاس ونڈو پر ماری تھی۔۔ ایک بار۔۔ دو بار۔۔ تیسری بار مارنے پر ونڈوں میں دڑار آگئی تھی۔ ۔

افرحہ خاموشی سے اسے پاگلوں کی طرح گلاس ونڈوں کو توڑتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔ جبکہ اس سے پیدا ہونے والی آواز پر وہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ چکی تھی۔

شاہزیب کی لگاتار کوشش رنگ لائی تھی اور آخرکار ونڈو ٹوٹ ہی گئی تھی۔۔ ونڈوں کے ٹوٹنے کے شور پر افرحہ کے منہ سے چیخ نکلی تھی۔ ۔

شاہزیب اسے انگور کرتا باہر نکل گیا تھا۔۔ اسے جاتے دیکھ کر افرحہ بھی اس کے پیچھے بھاگی تھی۔ لائبریری سے نکلتے ہی اس نے سکون کا سانس لیا تھا۔

" "یہ تم ھارے چہرے پر کیا ہوا ہے؟ اتوار کا دن تھا جب عادل شاہزیب سے ملنے آیا تھا۔ عادل کے سامنے کافی رکھتے شاہزیب نے حیرت سے پوچھا تھا جس کے دائیں گال پر انگلیوں کے نشانہ دکھائی دے رہی تھی۔

"تمھاری طرح "ایک سر پھری ، پاگل اور شرابی کی غلطی سے مدد کرنے کا نتیجہ ہے۔ ۔

وہ اپنے گال کی طرف اشارہ کرتا بولا تھا۔ شاہزیب کے ہونٹ ہلکے سے اوپر اٹھے تھے۔

""تو یہ تھپڑ کیوں پڑا ؟

اپنے لیے وائن کا گلاس بھرتے شاہزیب نے پوچھا۔۔ اسے شراب گلاس میں ڈالتے دیکھ کر عادل نے بمشکل خود کو کچھ کہنے سے روکا تھا۔

"میں نے اسے آوارہ بول دیا تھا۔۔ مسلم تھی یار میں کیسے برداشت کرتا۔۔ تو جانتا ہے اس معاملے میں کنٹرول "نہیں کرپاتا

وہ کافی پیتا افسوس سے بول رہا تھا۔

""دوسروں کے معاملے میں داخل اندازی کرنے پر یہی تھپڑ تحفے میں ملے گا۔ ۔

شاہزیب آنکھیں گھماتا بولا تھا۔

""تمھیں پتا ہے نہ اگر یونیورسٹی کو تمھارے ڈرگز لینے کے بارے میں پتا چلا تو جوب سے نکال دیں گے۔ ۔

عادل شاہزیب کو دیکھتا سنجیدگی سے بولا تھا۔

""مجھے اس بارے میں کچھ نہیں سننا۔ ۔

شاہزیب ایک ہی گھونٹ میں وائن کا گلاس خالی کرتا بولا تھا۔

""تم نے کبھی کسی کی سنی بھی ہے؟ ہر بات پر اپنی ہی منمانی کرتے ہو۔ ۔

عادل کافی کت گھونٹ بھرتا بولا تھا۔

دروازے پر بیل ہونے پر وہ عادل سے ایکسکیوز کرتا باہر نکلا تھا۔

""کون تھا؟

اسے واپس اندر آتے دیکھ کر عادل نے پوچھا۔

""پاکستان سے کورئیریر آیا ہے۔ ۔

وہ ماتھے پر بل ڈالے بولا تھا۔ ۔

""کس نے بھیجا ہے؟

عادل کافی کا کپ رکھتا اس کے قریب آیا تھا۔

""دادا نے بھیجا ہے۔ ۔

وہ سنجیدگی سے بولا تھا۔

""اسے جاتے ہوئے باہر پھینک جانا۔ ۔

بنا اسے کھولے شاہزیب اسے عادل کو پکڑا چکا تھا۔

""ایک بار دیکھ لو کیا ہے اندر۔ ۔

عادل نے کو رئیر ئر پکڑتے ہوئے کہا تھا۔

""تمھیں جو کہا ہے وہ کرو۔۔ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں کیا کروں اور کیا نہ کروں۔ ۔

شاہزیب اپنی مٹھیاں بھینچتا غصے سے بولا تھا۔

""ایزی بڈی۔۔ میں اس لیے بول رہا تھا شاید کوئی ضروری چیز نہ ہو۔

عادل نے پرسکون لہجے میں کہا تھا۔۔ شاہزیب نے ایک گہرا سانس خارج کرتے خود کو پرسکون کیا تھا۔

""جاو یہاں سے۔۔ بعد میں بات کریں گے۔ ۔

شاہزیب ہاتھ کے اشارے سے اسے یہاں سے جانے کا بول رہا تھا۔ عادل خاموشی سے اپنی چیزیں اٹھاتا اور کورئیریر ایک سائیڈ پر رکھتا چلا گیا تھا۔

شاہزیب اپنے بال کھینچتا اپنی گاڑی کی چابی اٹھاتا گھر سے نکل گیا تھا۔۔ اسے بند گھر میں وحشت سی ہو رہی تھی۔ کھلی فضا بھی اس کی وحشت اور گھٹن کم نہیں کرسکی تھی۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

""تمممم۔۔ ۔

بریرہ جو مارننگ والک سے لوٹی تھی۔ عادل کو اپنی بلڈنگ میں دیکھتے اس کی آنکھیں حیرت سے پھیلی تھی۔

""تم میرا پیچھا کر رہے ہو؟

بریرہ نے اپنی آنکھیں چھوٹی کرکے اسے گھور کر دیکھا تھا جیسے سالم نگاہوں سے نکلنے کا ارادہ ہو۔ ۔ بلیک ٹریک سوٹ میں وہ سرخ شعلہ لگ رہی تھی۔ بالوں کو پونی میں قید کیا ہوا تھا کچھ آوارہ لٹیں اس کے چہرے پر جھول رہی تھیں۔

"تمھاری شکل"ایسی ہے کہ میں۔۔ میں عادل فرہاد مرزا تمھارا پیچھا کروں۔ ۔

عادل ناگواریت سے اس پر نظر ڈالتا بولا تھا۔

""اوئے چھلے ہوئے آلو۔۔۔ تم سے نہ ہزار گنا میں خوبصورت ہوں۔ اس لیے اپنی اوقات میں رہو۔ ۔

وہ اس کے کلین شیو چہرے پر چوٹ کرتی بولی تھی۔

عادل کا منہ کھل گیا تھا اس کے الفاظ سن کر۔ ۔

""کس خوش فہمی میں ہو سفید بندریاں۔۔ ؟

عادل اپنے لب بھینچتا تیز آواز میں بولا تھا۔ ۔

""تم بندر ہو چھلے ہوئے آلو۔۔ خبردار جو مجھے بندر کہا۔ ۔

وہ تپے ہوئے لہجے میں بولی تھی۔۔ خود کو سفید بندریاں کہلائے جانے پر اس کا چہرہ سرخ پڑ گیا تھا۔

"میں نے" بندریاں " کہاں ہے عقل سے پیدل۔ ۔"بندر " نہیں۔ ۔

عادل اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا طنزیہ مسکراہٹ سے بولا

""تم۔۔۔ تم دوبارہ اس بلڈنگ کے باہر دیکھے تو تمھارا حشر بگاڑ دوں گی۔ ۔

غصے کی شدت سے کانپتی وہ طیش کے عالم میں چیخی رہی تھی۔۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا سامنے کھڑے شخص کا منہ نوچ لے۔

""یہ بلڈنگ تمھارے باپ کی ہے نہیں نہ تو پھر میں یہاں ہر روز آوں گا مجھے روک سکتی ہو تو روک لینا۔ ۔

عادل سنجیدگی سے بازو سینے پر باندھتے ہوئے بولا تھا۔ مقابل کو تپا نے میں ایک الگ ہی سرور مل رہا تھا۔

"میں تم پر کیس کردوں گی۔۔ جاہل "انسان

وہ غصے میں بولی تھی۔ اس کے الفاظ نے آگ لگا دی تھی۔

""اوہ بابا کی پرنسز۔۔۔ مجھ پر کیس کرے گی۔ ۔ آہہ میں تو ڈر گیا

وہ طنزیہ ڈرتا ہوا بولا تھا۔

""پولیس کو میں اپنی جیب میں لے کر گھومتا ہوں۔ ۔

وہ اپنا بیچ نکال کر اس کی آنکھوں کے آگے لہراتا ہوا مزید بولا تھا۔

""بھاڑ میں جاو بدتمیز۔۔۔ کمینے۔۔۔ ۔

وہ حیرانی و غصے کی ملے جلے تاثرات سے اسے ایک نظر پولیس بیچ پر ڈالتی بلڈنگ کے اندر چلی گئی تھی۔

""تپا نے والا میشن اکمپلیشڈ۔ ۔

وہ اسے جاتا دیکھ کر مسکرا کر بڑبڑایا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

"تمھیں کیا ہوا ہے اتنے غصے میں کیو"ں ہو؟

بریرہ کو غصے میں اندر داخل ہوتے دیکھ کر افرحہ نے پوچھا۔

""ایک گدھے سے پالا پڑ گیا تھا۔۔ کمینہ پتا نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھتا ہے۔۔ ۔

وہ پانی کا گلاس بھرتی بولی تھی۔ افرحہ کو پراٹھا کھاتے دیکھ کر اس نے ناک چڑھائی تھی۔

""مجھے ایک جوب ملی ہے۔ ۔

افرحہ ناشتہ مکمل کرتی بریرہ سے بولی تھی۔

""کیسی جوب ؟ اور تمھیں کیا ضرورت ہے جوب کرنے کی؟

بریرہ نے حیرت سے پوچھا۔

""بہت مزے کی جوب ہے یار۔ ۔

افرحہ چمکتی آنکھوں سے بولی تھی۔

""برڈی۔۔ کونسی جوب بتاو؟

بریرہ نے اب کی بار اشتیاق سے پوچھا۔

"وہ پانڈا کے کو سٹیم میں"لوگوں کو پمفلٹ دینے کی جوب ہے۔ ۔

وہ اپنی چیزیں اٹھاتی چہکتی ہوئی بولی تھی۔ بریرہ نے منہ بگاڑ تے اسے دیکھا تھا۔

""تمھارا دماغ صحیح ہے برڈی؟ بس یہ ہی جوب ملی تھی تمھیں؟

بریرہ بے یقینی سے اسے دیکھتے بولی تھی۔ ۔

"میرا دل ہے یہ جوب کرنے کو۔۔ اور میں ویسے بھی شوقیہ" جوب کر رہی ہو کچھ دنوں تک چھوڑ دوں گی۔

افرحہ جواب دیتی تیزی سے نکل گئی تھی۔۔ بریرہ اس کے جاتے ہی فریش ہونے چلی گئی تھی۔ ۔

کو سٹیم ڈالتے وہ اپنے کام میں مصروف ہوگئی تھی۔۔ پمفلٹ ایک جگہ رکھتے وہ ایک پل کو سانس لینے کو روکی تھی جب اس کی نظر کچھ دور کھڑے شاہزیب پر پڑی تھی۔

وہ کار سے ٹیک لگائے سگریٹ کے گہرے گہرے کش لے رہا تھا۔۔ جب اس کے پاس چلتے ہوئے کوئی لڑکی آئی تھی۔۔ افرحہ کا نیہ حیرت سے کھل گیا تھا۔

شاہزیب کو اس کے ساتھ جاتے دیکھ کر وہ اپنا کام بھولتی متجسس سی ان کے پیچھے چل پڑی تھی۔

انھیں اوپن ائیر ریسٹورنٹ میں بیٹھتے دیکھ کر وہ کچھ فاصلے پر کھڑی ہوگئی تھی۔۔ اس کے کان ان لوگوں کی طرف ہی تھے۔۔ لیکن وہ ایک لفظ بھی نہیں سن سکی تھی۔

ان کو اٹھتے دیکھ کر وہ تیزی سے واپس جانے لگی تھی۔

""ہے یو۔۔۔ ۔ رکو تم۔ ۔

شاہزیب کی آواز سنتے ہی وہ تیز تیز چلتی بھاگنے لگی تھی۔ ۔

پیچھے مرتے شاہزیب کو دیکھتی وہ سیدھا سٹریٹ لائٹ میں بجتی زمین پر گری تھی۔ ۔

""ہائے اللہ۔۔ میرا سر اپنے سر پر ہاتھ رکھے وہ بولی تھی۔۔ ساری دنیا اسے اپنی نظروں کے سامنے گھومتی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں۔ ۔

شاہزیب نے کھینچ کر اس کے چہرے سے پانڈا کا کو سٹیم ہٹایا تھا۔ وہ اسے کافی دیر سے نوٹ کر تھا تبھی اپنے کام سے فارغ ہوتا وہ اس کی طرف بڑھا تھا۔ ۔

""میری باتیں سن رہی تھیں ؟

شاہزیب سنجیدگی سے اسے سر پکڑے بیٹھا دیکھ کر پوچھ رہا تھا۔ ۔

"خدا کا خوف کریں۔۔ میں اپنا کام کر رہی تھیں۔۔ اور آپ ایسی کونسی باتیں کر رہے تھے جنھیں سنے جانے کا ڈر "تھا۔ ۔

وہ کھڑا ہوتی تیز لہجے میں بولی تھی۔

""مجھ پر نظر رکھنے کا کام کر رہی تھی۔ ۔

شاہزیب اپنا چہرہ ایک سائیڈ پر کرتا اس کے چہرے پر نظریں گاڑھے بولا تھا۔ مقابل کی لمبی زبان کاٹنے کا شدت سے دل چاہ رہا تھا۔

"ن۔۔ نہیں مجھے کیا ضرورت ہے آپ پر "نظر رکھنے کی؟

وہ منہ بگاڑ تی کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔

""مجھ سے جھوٹ بول رہی ہو۔۔ میں نے خود تمھیں پیچھا کرتے دیکھا تھا۔ ۔

شاہزیب اپنی مٹھیاں بھینچتا خود کو بمشکل اس کا گلا دبانے سے روکے ہوئے تھا۔

""آپ کوئی ہیرو ہیں؟ یا کوئی سپر سٹار ؟

"بتائیں مجھے۔ ۔ ۔ نہیں تو۔۔۔ پھر خود کو کیوں آسمان پر چڑھا رہے ہیں۔۔ مجھے کوئی ضرورت نہیں آپ کا پیچھا "کرنے کی۔ ۔

وہ منہ پھولاتی شاہزیب سے نظریں ملاتی بولی تھی۔ ۔

"دوبارہ میرا پیچھا کرنے اور میری باتیں سننے کی کوشش بھی مت کرنا۔۔ کیونکہ مجھے تمھارا یہ حسین چہرہ بگاڑنے میں بالکل" بھی افسوس نہیں ہوگا۔ ۔

وہ دھیمی آواز میں سرخ چہرے سے اس کی جانب دیکھتا خطرناک انداز میں بولا تھا۔۔ افرحہ نے آنکھیں پھیلا کر اس کی طرف دیکھا تھا جو اس پر نگاہِ غلط ڈالے بنا چلا گیا تھا۔ ۔

""کھڑوس۔ ۔

وہ بڑبڑاتی ہوئی واپس کام پر لوٹ گئی تھی۔۔ اس کے کام سے غائب ہوجانے کی منیجر کو خبر ہوگئی تھی جس نے اسے کام سے نکال دیا تھا۔ ۔

اسے شدید افسوس ہو رہا تھا وہ نہ تو شاہزیب کی باتیں سن سکی اور اپنی جوب بھی گنوا چکی تھی۔ ۔

""تم اتنی جلدی واپس کیوں آگئی ؟

افرحہ کو دیکھتے بریرہ نے پوچھا

""مجھے جوب سے نکال دیا ہے۔ ۔

وہ صوفے پر اس کے پاس گرتی اداسی سے بولی تھی۔

""کیوں؟ میری برڈی کو نکالنے کی انھوں نے ہمت کیسے کی۔ ۔

بریرہ اس کا اداس چہرہ دیکھتی اس کا موڈ ٹھیک کرنے کے لیے اپنے ساتھ لگاتی پوچھنے لگی۔ ۔

""اس کھڑوس پروفیسر کی وجہ سے یہ ہوا ہے۔ ۔

اسے ساری بات بتاتی افرحہ آخر میں بولی تھی۔

""یار تمھیں کیا ضرورت تھی اس کا پیچھا کرنے کی؟

بریرہ نے حیرت سے پوچھا تھا۔

""میرا دل کر رہا تھا۔۔ پاگل ہوگئی تھی۔۔ دماغ خراب ہوگیا تھا۔ ۔

وہ جھنجھلاتی ہوئی بریرہ کے قریب سے اٹھتی روم میں بند ہوگئی تھی۔ بریرہ نے اسے جاتے دیکھ کر سر جھٹکا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

شام کا وقت تھا افرحہ کا موڈ قدرے بہتر ہوچکا تھا۔ ۔ افرحہ بریرہ کو تنگ کرنے کا سوچتی پانی غبارے میں بھرتی اس میں سرخ رنگ ملاتی بریرہ کو ڈھونڈنے لگی تھی جو اسے بالکونی میں کھڑی ملی تھی۔ ۔

افرحہ غبارہ اپنے پیچھے چھپاتی بالکونی میں گئی تھی۔ ۔

""بریرہ۔ ۔

اسے پکارتے افرحہ نے غبارہ اس کی طرف پھینکا تھا۔۔ بریرہ بروقت نیچے جھک کر خود کو بچا چکی تھی۔

لیکن غبارہ سیدھا اڑتا فون سنتے شاہزیب کے منہ پر زور سے لگتا پھٹ گیا تھا۔۔ جس سے اس کی ساری شرٹ بھیگ گئی تھی۔

ان دونوں فلیٹس کی بالکونی ساتھ ساتھ ہونے کی وجہ سے آسانی سے کوئی بھی چیز ادھر ادھر جاسکتی تھی یہی وجہ تھی کہ غبارہ نیچے گرنے کی بجائے شاہزیب کے بجا تھا۔

""ہائے اللہ مرگی میں۔ ۔

افرحہ نے بے ساختہ اپنے سر پر ہاتھ رکھا تھا۔

شاہزیب نے فون بند کرتے غصے سے افرحہ کی طرف دیکھا تھا جو گھبرا کر اپنی انگلی منہ میں ڈال چکی تھی۔

""س۔۔ سوری پروفیسر۔ ۔

وہ تھوک نگلتی بولی تھی۔۔ بریرہ تو چھپ کر فورا نکل گئی تھی۔ ۔

""شٹ اپ۔ ۔ تم۔ ۔ تم سے بڑا اڈیٹ میں نے اپنی ساری زندگی نہیں دیکھا۔ ۔

وہ فون جیب میں ڈالتا غصے میں بولا تھا۔ بالکونی میں آیا اسے اپنی سب سے بڑی غلطی لگنے لگی تھی۔

افرحہ کا دل اچھل کر حلق میں آگیا تھا۔۔ اس نے بریرہ کے لیے نظریں دورائی تھیں جو اسے اندر زبان دکھاتی بھاگ گئی تھی۔ ۔

""پ۔۔ پروفیسر م۔۔ میں آپ کو نئی شرٹ لا دوں گی۔ ۔

وہ سرخ رنگ اس کی شرٹ پر دیکھ کر ڈرتے ڈرتے دھیمی آواز میں بولی تھی۔۔ شاہزیب کے قہر سے بچنے کے لیے وہ کچھ بھی کرنے کو راضی تھی۔

""اب دوبارہ میرے سامنے مت آنا۔۔ ورنہ تمھارا گلا دبا دوں گا۔۔ میری زندگی حرام کردی ہے اڈیٹ۔ ۔

شاہزیب اسے غصے سے گھورتا واپس اپنے فلیٹ میں چلا گیا تھا۔۔ وہ بالکونی میں آنے پر خود کو کوس رہا تھا۔ ۔

"بریرہ میں تمیں چھوڑوں گی"نہیں۔ ۔

شاہزیب کے جاتے ہی وہ چیخ کر اندر بریرہ کے پیچھے بھاگی تھی۔ ۔

""برڈی میری کوئی غلطی نہیں ہے۔۔ تمھیں کس نے کہا تھا پانی کا غبارہ بھر کر مجھے مارنے کے لیے۔ ۔

بریرہ اس سے کچھ فاصلے پر کھڑی مسکراتے ہوئے بول رہی تھی۔ ۔

"مجھے ڈر لگ رہا ہے یار۔۔ انھوں نے کہا ہے وہ میرا گلا دبا دیں گے۔ اگر رات کو ہمارے اپارٹمنٹ میں گھس کر "انھوں نے نیند میں میرا گلا دبا دیا تو کیا ہوگا۔ ۔

افرحہ رونے والی صورت بناتی آنکھیں پھیلا کر بولی تھی۔ ۔

""تمھیں ہاتھ تو لگا کر دکھائیں میں منہ توڑ دوں گی۔ ۔

اس کے قریب آتے وہ اپنے حصار میں لیتی بولی تھی۔ ۔

""میں بھی افرحہ ہوں کسی سے نہیں ڈرنے والی۔ ۔

افرحہ بریرہ کی ڈھارس پاتے ہی پرجوش انداز میں بولی تھی۔۔ بریرہ نے اس کے۔ نازک سراپے کی طرف دیکھتے اپنی مسکراہٹ دبائی تھی۔ ۔

""تو پھر پروفیسر کے سامنے ڈر کر کیوں کانپ رہی تھی۔۔ ؟

بریرہ نے مسکراہٹ چھپاتے پوچھا۔ ۔

""و۔۔ وہ تو بس ایسے ہی گھبرا گئی تھی میں۔ ۔

افرحہ اسے گھورتے ہوئے بولی تھی جس پر بے ساختہ بریرہ ہنس پڑی تھی۔ ۔

""مجھ سے بات کرنے کی کوشش بھی مت کرنا۔ ۔

افرحہ اسے ہنستے دیکھ کر منہ پھولاتے اپنے کمرے میں چلی گئی تھی۔ ۔

افرحہ اپنے کلاس میٹس کے ساتھ کیفے میں بیٹھی ٹرتھ اور ڈئیر کھیل رہی تھی۔ آج شاہزیب کا لیکچر نہیں تھا اس لیے وہ سکون میں تھی ورنہ کل کی حرکت کے بعد اس کے سامنے جانے کا سوچ کر ہی اسے جھرجھری محسوس ہو رہی تھی۔ بوٹل سپن کرنے پر اس بار وہ افرحہ پر رکی تھی جس نے برا سا منہ بنایا تھا۔

"ٹرتھ یا "ڈئیر

اس کی کلاس میٹ چارلی نے پوچھا۔

""ڈئیر

وہ بہادر بنتی گردن اکڑا کر بولی تھی۔

""ٹھیک ہے جو بھی اب کیفے میں داخل ہوگا تم اسے ڈنر ڈیٹ کے لیے پوچھو گی۔ ۔

چارلی کی بات نے اس کا سارا جوش ختم کردیا تھا۔ لیکن بہادری کا مظاہرہ کرتے اس نے گردن ہاں میں ہلاتے رضامندی بھری تھی۔

سب کی منتظر نگاہیں کیفے کی انٹرنس پر تھی۔ افرحہ دل میں دعا مانگ رہی تھی کہ کوئی لڑکی ہی ہو۔ ۔

کیفے میں داخل ہوتے شخص کو دیکھ کر اس کا سانس خشک ہو گیا تھا۔ ۔

وہ مرکر بھی اپنے پروفیسر سے ڈنر ڈیٹ کے لیے نہ پوچھتی تبھی اپنے کلاس میٹس کی طرف وہ مڑی تھی۔

""میں یہ ڈئیر نہیں کرسکتی کوئی اور ڈئیر دو۔ ۔

وہ سنجیدگی سے بولی تھی۔

""تو۔۔ یہ ڈئیر ہی کرنا پڑے گا۔ ۔

چارلی استہزایہ نظروں سے اسے دیکھتی بولی تھی۔ افرحہ کو اس وقت چارلی اپنی زندگی کی سب سے بڑی ولن محسوس ہو رہی تھی۔

افرحہ مرتی کیا نہ کرتی کے مصداق اپنی جگہ سے اٹھتی مردہ قدموں سے چلتی کافی لیتے واپس جاتے شاہزیب کے سامنے گئی تھی۔ ۔

شاہزیب اچانک اس کے سامنے آجانے پر ناگواریت سے اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔ افرحہ نے اپنے لب تر کرتی ایک بیچاری نظر اپنے کلاس میٹس پر ڈالی تھی جو اسے بولنے کے اشارے کر رہے تھے۔

شاہزیب ایک سائیڈ سے ہوتا گزرنے لگا تھا۔ جب افرحہ کی بات سن کر اس کے تنبدن میں آگ لگ گئی تھی۔

""پروفیسر۔۔ ک۔۔ کیا آ۔۔ آپ میرے ساتھ ڈنر پر چلیں گے۔ ۔

وہ کپکپاتی آواز میں لب چباتے ہوئے بول رہی تھی۔ دل کی دھڑکن اس قدر تیز تھی کہ اسے اپنے کانوں میں محسوس ہو رہی تھیں۔

"شرم نہیں آتی ایسی بات پوچھتے ہوئے کم سے کم اپنے اور میرے درمیان پیشے کا ہی لحاظ کر لیا ہوتا۔۔ لیکن نہیں تمھارے دماغ میں گند بھرا ہوا ہے۔۔ دوبارہ میرے سامنے آکر کوئی بکواس کی نہ تو ڈین کو بتا کر سسپینڈ "کروا دوں گا۔۔ اڈیٹ

مٹھیاں بھینچے افرحہ کو غصے سے دیکھتے وہ کٹیلے لہجے میں بولا تھا۔

احساسِ ذلت سے افرحہ کا چہرہ سرخ پڑ گیا تھا۔۔ شاہزیب کی باتوں سے اس کا ڈوب کر مرنے کو دل کر رہا تھا۔۔ کیفے میں گہری خاموشی چھا گئی تھی۔

افرحہ اپنی آنکھوں میں جمع ہوتے آنسو روکتی تیزی سے بنا کسی کی طرف دیکھے باہر بھاگ گئی تھی۔

شاہزیب اس کے جانے کے بعد خود کو پرسکون کرتا واپس اپنے آفس میں لوٹ گیا تھا۔ افرحہ کی باتیں اسے زہریلے تیر کی طرح لگی تھیں۔ جو اس کے تنبدن میں زہر پھیلا گئی تھیں۔۔ اسے افرحہ سے اس چیز کی امید نہیں تھی۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

افرحہ باقی سارے لیکچر سکیپ کرتی یونیورسٹی سے نکل گئی تھی۔۔ گھبراہٹ سے بگڑتی طبیعت کی وجہ سے اس کا سانس اکھڑنے لگا تھا۔۔ ایک جگہ رکتے اس نے کانپتے ہاتھوں سے انجیلز نکال کر استعمال کیا تھا۔

وہ بریرہ کو کال کرکے بتا چکی تھی وہ رات کو لوٹے گی۔۔ قلحال اپنا موڈ ٹھیک کرنے کے لیے وہ مال چلی گئی تھی۔ ونڈو شاپنگ کر تے ہوئے اس کا موڈ قدرے بہتر ہوچکا تھا۔ ۔

اس نے رات کو اپنے پیرنٹس کو کال کرنے کا سوچا تھا۔ بس سٹاپ پر اترتی وہ پیدل فلیٹ کی جانب روانہ ہوئی تھی جو بس سٹاپ سے پندر منٹ کی دوری پر تھا۔ ۔

ہر طرف اندھیرا چھا چکا تھا جبکہ ٹھنڈی ہوا بھی چلنے لگی تھی۔۔ اپنا کوٹ مضبو طی سے اپنے اردگرد لپیٹے وہ سٹریٹ لائٹس کی روشنی میں تیزی سے قدم اٹھاتی گھر جارہی تھی۔

آج اندھیرا کچھ زیادہ ہی چھا چکا تھا۔۔ سنسان روڈ پر چلتے اس کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی۔ اپنے پیچھے قدموں کی آواز سنتے وہ مزید تیزی سے چلنے لگی تھی جب پیچھے سے کسی کے باز و پکڑنے پر اس نے اپنے دوسرے ہاتھ میں موجود بیگ زور سے اس شخص کے منہ پر مارا تھا۔

اس شخص کی گرفت ہلکی ہونے پر وہ اس سے اپنا بازو چھڑواتی تیزی سے بھاگنے لگی تھی جب اس شخص نے ایک ہی جست میں اسے پکڑتے زمین پر گرایا تھا۔ ۔

افرحہ کے منہ سے تکلیف سے سسکاری نکلی تھی۔ ۔

""ہیلپ می۔ ۔

افرحہ خود کو اس شخص کی گرفت سے آزاد کروانے کی کوشش کرتی چیخی تھی۔۔ اس شخص نے زور سے افرحہ کے منہ پر تھپڑ مارتے دوسرا ہاتھ اس کے منہ پر رکھا تھا۔ ۔

افرحہ کی مزاحمت ڈھیلی ہوگئی تھی۔۔ اس شخص کے منہ پر ہاتھ رکھنے کی وجہ سے اسے سانس لینے میں مشکل ہونے لگی تھی۔۔ جبکہ چہرے پر پڑنے والی تھپڑ نے اس کا جبڑا ہلا دیا تھا۔

اپنا کورٹ کھلتا محسوس کرتے وہ چاہ کر بھی خود کو اس سے آزاد نہیں کروا پا رہی تھی۔ ۔

تکلیف اور خوف سے اس کی آنکھوں سے آنسو نکلتے اس کی کی پٹی سے ہوتے بالوں میں جذب ہونے لگے تھے۔ ۔

اس کے ہاتھ اپنے جسم پر محسوس کرتے افرحہ کے دل سے شدت سے دعا نکلی تھی جو شاید بروقت قبول ہوگئی تھی۔ ۔

چند سیکنڈ بعد ہی ایک گاڑی کی تیز روشنی اسے اس طرف آتے ہوئے دکھائی دی تھی۔۔ تکلیف سے سانس لیتے ہوئے اس کی نظریں گاڑی پر ہی تھی جو اس کے قریب سے گزر گئی تھی۔۔ افرحہ کی ہمت کی جواب دے گئی تھی۔ وہ اپنی آنکھیں بند کرلینا چاہتی تھی۔۔ وہ واپس پاکستان اپنے ماں باپ پاس جانا چاہتی تھی۔

گاڑی کے تھوڑی دور جاکر روکنے کی آواز پر افرحہ کو امید کی کرن دکھائی دی تھی۔ ۔

اس شخص کو کسی نے کھینچ کر افرحہ سے دور ہٹاتے مکہ جڑا تھا۔۔ افرحہ تکلیف سے سانس لیتے شاہزیب کو دیکھ رہی تھی جو اس شخص کو ایک کے بعد کئی مکے جڑتا اپنے ہوش میں نہیں لگ رہا تھا۔ ۔

کانپتے ہاتھوں سے اپنی شرٹ صحیح کرتی وہ اپنے ارد گرد بازو لپیٹتی گھٹری بن کر بیٹھ گئی تھی۔ کوٹ وہ شخص پہلے ہی اس کا اتار چکا تھا۔۔ گہرے گہرے سانس بھر تی وہ اپنے سینے میں محسوس ہوتے درد کو کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

انجیلز اس کا بیگ میں موجود تھا جو اس شخص کو مارنے کے چکر میں وہ پیچھے ہی کہیں گرا چکی تھی۔ ۔

شاہزیب جو یونیورسٹی سے واپس لوٹ رہا تھا۔۔ اپنی سوچوں میں گم وہ گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا جب فٹ پاتھ پر کسی شخص کو لڑکی سے زبردستی کرتے دیکھ کر اس نے آگے جاتے ہی فورا بریکس لگائی تھی۔ ۔

گاڑی سے نکلتے تیزی سے شاہزیب نے اس شخص کو کالر سے پکڑ کر لڑکی سے دور کیا تھا۔۔ اندھیرے میں وہ لڑکی کا چہرہ صحیح سے دیکھ نہیں پایا تھا۔

اس شخص کو اچھے سے مارنے کے بعد وہا سے ادھ موت حالت میں زمین پر پھینکتا اندھیرے میں کانپتی لڑکی کے پاس آیا تھا۔ ۔

اپنے موبائل کی لائٹ اون کرتے اس نے لڑکی کی طرف کی تھی۔۔ افرحہ نے تکلیف سے سانس لیتے آنسو سے تر چہرہ اٹھاتے شاہزیب کی طرف دیکھا تھا۔ ۔

افرحہ کو دیکھتے ہی شاہزیب کو مزید غصہ آیا تھا اس کا دل اس شخص کو قتل کرنے کا کر رہا تھا۔ ۔

""م۔۔ مجھ۔۔ مجھے س۔۔ س۔۔ سانس ن۔۔ نہیں۔ ۔

وہ ٹوٹے ہوئے لہجے میں آنسو بہاتے ہوئے بول رہی تھی۔

""تمھارا انجیلز کہاں ہے؟

شاہزیب نے لب بھینچ کر پوچھا۔ افرحہ نے نفی میں سر ہلایا تھا۔

شاہزیب اس کے پاس ایک گھٹنے کے بل بیٹھا تھا۔

""افرحہ میرے ساتھ سانس لو۔۔ سانس اندر کھینچو ہاں۔۔ اب سانس باہر نکالو۔ ۔

اس نے ہچکچاتے ہوئے افرحہ کے بالوں کو سہلایا تھا۔ افرحہ اس کی نقل کرنے لگی تھی۔ ۔

کچھ ہی دیر میں اس کا سانس بحال ہوچکا تھا۔ شاہزیب نے اپنا کورٹ اتارتے اس کے کندھوں پر ڈالا تھا۔ ۔

موبائل کی روشنی افرحہ کے چہرے پر پڑنے پر شاہزیب کے نظر اس کے سرخ گال پر چھپی انگلیوں پر گئی تھی۔۔ لب بھینچے وہ موبائل افرحہ کے پاس رکھتا لمبے لمبےڈھگ بھرتا نیم بےہوشی کی حالت میں پڑے اس شخص کے قریب گیا تھا۔ ۔

دو تین ٹھوکریں اپنے بوٹ سے اس کے پیٹ پر مارتا شا ہزیب اپنی مٹھیاں بھینچتا واپس افرحہ کے پاس آیا تھا۔۔ جو کانپتی ٹانگوں سے کھڑی بھیگی آنکھی پھیلائے اسے ہی دیکھ رہی تھی۔ ۔

""گاڑی میں جاکر بیٹھو۔ ۔

اسے گاڑی کی طرف جانے کا اشارہ کرتے شاہزیب نے اپنا موبائل اٹھاتے عادل کو کال ملائی تھی۔۔ افرحہ ڈر کے مارے اپنی جگہ سے ہلی بھی نہیں تھی۔۔ وہ کچھ فاصلے پر کھڑی گاڑی کے پاس بھی نہیں جانا چاہتی تھی۔

شاہزیب اس کے اپنی جگہ سے نہ ہلنے پر خاموشی سے عادل کے فون اٹھانے پر ساری بات بتا چکا تھا۔۔ عادل نے اسے معاملہ سنبھالنے کی تسلی دیتے اسے گھر لوٹ جانے کا کہا تھا۔ ۔

""چلیں۔۔ ؟

شاہزیب نے سنجیدگی سے کال بند کرتے افرحہ سے پوچھا تھا۔ ۔

افرحہ نے سر ہلایا تھا۔ وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی شاہزیب کے ساتھ ساتھ چل رہی تھی جو اس کی خاطر چونٹی کی سپیڈ سے چل رہا تھا۔ ۔

گاڑی میں بیٹھتے شاہزیب نے گاڑی سٹارٹ کی تھی۔

"تم رونا بند کروں گی یا آج ہی سار"ی ندیاں بہانے کا ارادہ ہے۔ ۔

اس کے مسلسل رونے پر چوٹ کرتے وہ اس کی جانب اپنا رومال بڑھاتا ہوا بولا تھا۔ ۔

اشارہ صاف تھا کہ اپنے آنسو پونچھ لو۔ ۔

""اب میں آزادی سے ر۔۔ رو بھی ن۔۔ نہیں س۔۔ سکتی۔ ۔

وہ کانپتے ہاتھوں سے رومال پکڑتے ہوئے کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔۔ شاہزیب نے لب بھینچ کر کوئی بھی جواب دینے سے خود کو روکا تھا۔ ۔

""رات کے اس وقت اس روڈ پر کیا کر رہی تھی؟

شاہزیب نے اس پر ایک نظر مرر سے ڈالتے پوچھا۔ ۔

"اب آپ مجھے آوارہ سمجھ رہے ہیں ہوں گے۔۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔ بس اسٹاپ سے واپس آرہی "تھی۔ ۔

وہ شاہزیب کی موجودگی میں خود کو محفوظ محسوس کر رہی تھی تبھی اسے دوبارہ جواب دے رہی تھی۔

"آئندہ کے بعد اکیلے رات کے ٹائم وہاں سے آنے کی ضرورت نہیں اپنی کسی دوست کو بلا لیا کرو۔۔ ہر بار میں "تمھیں بچانے نہیں آسکتا۔ ۔

گاڑی پارکنگلاٹ میں روکتے شاہزیب نے سنجیدگی سے بنا اس کی طرف دیکھے کہا تھا۔

""شکریہ آپ کا اگر آج آپ نہیں تو ناجانے کیا ہوجاتا۔۔ اللہ نے آپ کو میرے لیے فرشتہ بنا کر بھیجا تھا۔ ۔ وہ سیٹ بیلٹ کھولتے متشکر سی بولی تھی۔۔ شاہزیب اس کی بات پر ساکت ہوا تھا۔ ۔

وہ اور فرشتہ ؟ ایسا ممکن ہی نہیں تھا۔۔ افرحہ گاڑی سے نکلتی خاموشی سے سڑھیوں کے ذریعے اوپر جانے لگی تھی کیونکہ لفٹ میں اس دن کی ٹیکنکل خرابی کی وجہ سے وہ کم ہی جانے لگی تھی۔ ۔

افرحہ کے جاتے ہی اس نے فلیٹ میں جانے کی بجائے گاڑی دوبارہ بلڈنگ سے نکالتے کلب کا رخ کیا تھا۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

وسکی کا گلاس ہاتھ میں پکڑے وہ معمول کے مطابق کلب کے پرائیویٹ روم میں موجود تھا۔۔ آنکھیں بند کیے صوفے سے ٹیک لگائے وہ اپنے اندر موجود بے چینی کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔ ۔

عادل کچھ دیر بعد دروازہ کھولتا اندر داخل ہوا تھا۔۔ شاہزیب نے اسے ایک نظر دیکھتے آنکھیں واپس بند کرلی تھیں۔ ۔

"تم تو جہنم میں جاو گے ہی مجھے بھی اپنے ساتھ ہی لے کر جاو گے۔۔ کیا ضرورت تھی کلب میں آنے کی گھر میں "ہی ڈرنکنگ کر لیتے۔ ۔ عادل اس سے کچھ فاصلے پر بیٹھ کر بولا تھا۔ کلب کے ماحول سے اسے سخت نفرت تھی وہ صرف شاہزیب کی وجہ سے مجبوری میں یہاں آیا تھا۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.