Chapter 3: باب 3

"تمھیں"یہاں کس نے بلایا تھا۔

وہ سیدھا ہوتا گلاس میں وسکی گھماتا سنجیدگی سے بولا۔

""مجھے تمھاری فکر تھی۔۔ تمھارے فلیٹ پر گیا تھا۔۔ وہاں تم موجود نہیں تھے۔ اس لیے یہاں آیا ہوں۔ ۔ "اور تم نے اس شخص کو اتنا کیوں مارا ؟ وہ ہوسپٹلائزڈ ہے۔۔ اور اپنے ہاتھوں پر بینڈیج تو کر"والیتے کم سے کم۔ ۔ عادل کی بولتے ہوئے نظر اس کے زخمی ہاتھوں پر گئی تھی جو اس شخص کو مارنے کی وجہ سے ہوئے تھے۔ ۔

""وہ کسی لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ۔

سرخ آنکھوں سے وسکی کے گھونٹ بھرتا وہ عادل کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا۔ ۔

"کونسی لڑکی۔"۔ ؟

عادل نے حیرت سے ہوچھا کیونکہ اس کی مخالف جنس سے نفرت کا اسے اچھے سے اندازہ تھا۔ ۔

""تمھارا جاننا ضروری نہیں۔ ۔

شاہزیب سنجیدگی سے اس کی طرف دیکھتا بولا تھا۔ عادل خاموش ہو گیا تھا۔

""وہ لڑکی میرے حواسوں پر چھانے لگی۔ ۔

صوفے پر بازو پھیلاتے ہوئے وہ کمرے کی چھت کو گھورتے ہوئے ایک لمبے وقفے کے بعد بولا۔ عادل اسے گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ ۔

""اس نے مجھے۔ ۔ مجھے یعنی شاہزیب میر حاتم کو فرشتہ کہا۔۔ ہاہاہا۔۔ اڈیٹ۔ ۔

وہ سر پیچھے پھینکتا ہنسا تھا۔۔ اس کے لہجے میں چھپی اذیت کا اندازہ عادل لگانے سے قاصر تھا۔ ۔

"میں کتنا بر"ا اور بےرحم ہوں اسے اندازہ نہیں۔ ۔

وہ ایک دم سنجیدہ ہوتا سفاکیت سے بولا تھا۔ ۔

""شاہ۔ ۔ تمھیں خدا کا واسطہ ہے ماضی سے نکل آو۔۔ آگے بڑھو۔ ۔

عادل کے پاس الفاظ ختم ہوگئے تھے۔ ۔

""ماضی کے زخم اب ناسور بن گئے ہیں جن سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں۔ ۔

وہ بنا عادل کی طرف دیکھے اپنے ہاتھ میں موجود کانچ کا گلاس زمین پر پھینک چکا تھا۔

""چلو اب جاو یہاں سے مجھے تھوڑی دیر سکون محسوس کرنے دو۔ ۔ وہ شراب کی بوتل اٹھاتا منہ سے لگا چکا تھا۔۔ عادل لب بھینچ کر خاموشی سے اٹھ گیا تھا۔۔ شاہزیب کے معاملے وہ خود کو ہمیشہ بےبس محسوس کرتا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

""اوئے چھلے ہوئے آلو۔۔ ۔

عادل جو روم سے نکلتا باہر جانے لگا تھا۔۔ جانی پہچانی آواز اور الفاظ سن کر وہ تپا ہوا مڑا تھا۔ ۔

بریرہ کالی لانگ سلیولیس ڈریس میں بالوں کو کھولا چھوڑے بولڈ میک اپ میں غضب ناک لگ رہی تھی۔۔ اس کی اچانک ہی عادل پر نظر پڑی تھی۔ اور اس نے ساتھ ہی اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کا سوچا تھا۔

""تم جیسا نیک اور پاکباز شخص یہاں کیا کر رہا ہے؟

بریرہ سرخ آنکھوں سے اسے دیکھتی طنزیہ پوچھ رہی تھی۔ ۔

"اگر مجھے معلوم ہوتا سفید بندریاں یہاں بھی موجود ہوتی ہیں تو میں ہرگز یہاں قدم بھی نہ رکھتا۔"۔

عادل حد درجہ خود کو پرسکون رکھے ٹھنڈے ٹھار لہجے میں کہا۔

"اوہ مسٹر ایم آئی ٹو مچ پر فیکٹ۔۔ ۔ تمھارے کرتوتوں کا مجھے اندازہ تمھاری یہاں موجودگی دے ہوگیا ہے۔ ۔ بریرہ اس کی بات انگور کیے استہزایہ لہجے میں بولتی عادل کو مزید تپا گئی تھی۔

"تمھاری طرح کم سے کم شرابی نہیں ہوں یہاں صرف اپنے دوست سے ملنے آیا تھا۔۔ ناکہ شرابیوں میں "جھول نے کے لیے۔ ۔

وہ اس کی حالت اور نشے میں دھت لوگوں کے ناچنے کی طرف اشارہ کرتا بولا تھا۔

""آو تمھیں بھی آج ایک ڈرنک پلاو تمھارا یہ دو ٹکے کا غصہ بھک سے اڑ جائے گا۔ ۔

بریرہ اس کی بات کونظرانداز کیے اس کا ہاتھ تھام چکی تھی۔ ۔

عادل نے ناگواریت سے اسے دیکھتے جھٹکے سے ہاتھ اس کی گرفت سے نکالا تھا۔

""تمھاری طرح میرا ایمان نہیں مرا ہے جو حرام چیز کو منہ اور ہاتھ لگاوں۔ ۔

وہ بھپرا ہوا تیز لہجے میں بولا تھا تھا۔۔ غصے سے اس کی گردن کی شریانیں ابھر آئیں تھیں۔

""بہت دین دار اور پاکباز سمجھتے ہو خود کو۔۔ تمھارا یہ ہی غرور توڑوں گی۔ ۔ وہ غصے کی شدت سے کانپتی بولی تھی۔۔ وہ بے حد حسین لگ رہی تھی۔۔ لیکن عادل کو اس سے کراہت محسوس ہو رہی تھی۔

""اپنی حد میں رہو اور دوبارہ میرے منہ لگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔

عادل اس کی بات پر مٹھیاں بھینچے بولا تھا۔

""تمھارے چھلے ہوئے آلو جیسے منہ کو لگنے کا مجھے شوق بھی نہیں ہے۔ ۔

وہ اس کے روبرو کھڑی چیخی تھی۔ عادل نے اپنے دانت پیسے تھے۔ اس لڑکی نے اس کا پارہ ہائی رکھنے کی قسم اٹھائی ہوئی تھی۔ ۔

"تم جیسے سفید بندریاں کے منہ میں لگنا "بھی نہیں چاہتا۔ ۔

وہ دوبارہ جواب دیتا تپا ہوا لمبے لمبےڈھگ بھرتا کلب سے نکل گیا تھا۔ بریرہ اس کے جانے کے بعد خود بھی کچھ دیر بعد نکل گئی تھی۔ خالی اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہی افرحہ نے گہری سانس لی تھی۔۔ وہ اس شخص کا لمس خود پر ابھی تک محسوس کر رہی تھی۔ ۔

اپنے کمرے کی طرف بڑھتے شاہزیب کا کوٹ کندھوں سے اتارتی وہ آرام سے بیڈ پر رکھتی شاور لینے چلی گئی تھی۔ ۔

شاور لینے کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہی تھی۔ شاہزیب کا کورٹ وہ اسے صبح دینے کا سوچتی طے لگا کر رکھ چکی تھی۔

بال کھنگھی کرتے اس کی نظر اپنے چہرے پرپڑی تھی۔۔ اس کا گال ہلکا ہلکا سوچا ہوا لگ رہا تھا۔ ۔

گال کو ہلکا سا انگلیوں سے چھوتے اس کے منہ سے سسکی نکلی تھی۔۔ اس کی آنکھوں کے آگے دوبارہ وہ منظر آیا تھا۔ ۔

اپنا سر جھٹکتے وہ بال بنا کر لیٹ گئی تھی۔۔ اس کے ذہن کے پردوں پر شاہزیب کی لڑتے ہوئی یاد لہرائی

تھی۔۔ شاہزیب کے بارے میں سوچتے وہ نیند کی وادیوں میں کب کھو گئی اسے علم نہ ہوا۔ ۔

آج وہ یونیورسٹی جانے کی بجائے فلیٹ میں ہی تھی۔۔ فریش ہوتی وہ اپنے لیے ناشتہ بنا رہی تھی جب بریرہ کیچن میں داخل ہوئی تھی۔

""گڈ مارننگ برڈی۔ ۔

بریرہ مسکرا کر بولی تھی۔

"گڈ مارننگ۔ ۔"

افرحہ نے بھی مسکرا کر اسے جواب دیا تھا۔ بریرہ کی مسکراہٹ اس کے چہرے پر نظر پڑتے ہی سمٹی تھی۔ ۔

""اوہ مائی گاڈ برڈی یہ کیا ہوا ہے تمھارے چہرے پر۔ ۔ بریرہ نے قریب آتے افرحہ کے چہرے کو بغور دیکھا تھا۔۔ افرحہ نے ناشتہ بناتے اسے دھیمی آواز میں سب بتا دیا۔ ۔

"کہاں ہے وہ کمینہ اس کو تو میں خود اپنے ہاتھوں سے قتل کروں گی۔۔ اس ک*ے کی ہمت کیسے ہوئی اپنے گند "ہاتھوں سے تمھیں چھونے کی۔ ۔

بریرہ اس کی باتیں سن کر اسے اپنے گلے سے لگاتی طیش میں بول رہی تھی۔ ۔

""اللہ کا شکر ہے پروفیسر شاہ وقت پر آگئے بریرہ۔ ۔

وہ نم آنکھوں سے بولی تھی۔۔ وہ اس کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی تھی لیکن کس طرح کرے اسے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا۔ ۔

""میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں تم بتاو میں کیا کروں۔۔ ۔

افرحہ بریرہ سے الگ ہوکر پوچھنے لگی۔ ۔

""کیوں نہ تم ان کے لیے کچھ کھانے میں اچھا سا بنا کر لے جاو۔۔ ۔

بریرہ نے زیادہ دماغ پر زور دیے بنا جواب دیا۔ ۔

""ہاں یہ ٹھیک ہے میں آج ویسے بھی بیکنگ کرنے کا سوچ رہی تھی۔ ۔

افرحہ نے چہکتے ہوئے کہا تھا۔۔ پل میں اس کا موڈ بدل کر خوشگوار ہو گیا تھا۔ ۔

بریرہ کے ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد وہ لنچ بناتی اس کےبعد اپنے کام میں جٹ گئی تھی۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

""عادل تمھاری گرل فرینڈ کافی دیر سے تمھارا کیبن میں ویٹ کر رہی ہے۔ ۔

عادل جو لنچ کرتا واپس لوٹا تھا اسے اس کے ساتھ جان نے بتایا۔ ۔

""میری کیا؟

اس نے حیرت سے ائبرو اچکاتے پوچھا۔

""تمھاری گرل فرینڈ کی بات کر رہا ہوں عادل۔

جان جھنجھلا کر بولا تھا۔ ۔

""میری کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ ۔

وہ جون کو جواب دیتا تپا ہوا اپنے کیبن کی طرف بڑھا تھا۔۔ جہاں اس کی نامعلوم گرل فرینڈ موجود تھی۔ ۔

""تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ اور تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے خود سے منصوب کرنے کی۔۔ ۔

عادل اپنے کیبن میں کرسی پر بیٹھی ٹیبل پر ٹانگیں رکھے بیٹھی بریرہ کو دیکھتا ناگواریت سے تیز لہجے میں بولا تھا۔ ۔

""تمھیں اپنی گرل فرینڈ بنانا تو دور کی بات میں تو کبھی تمھاری طرف دیکھوں بھی نہ۔ ۔

عادل اس کی ولگر ڈریسنگ پر نظر ڈال کر بولا تھا جو پینٹ شرٹ میں ملبوس تھی۔۔ جبکہ بریرہ کا کوٹ کرسی کی پشت پر جھول رہا تھا۔

""پہلی ملاقات میں میرے ہاتھ سے کھایا گیا تھپڑ اتنی جلدی بھول گئے ہو؟

ٹیبل سے ٹانگیں ہٹاتے وہ کھڑی ہوتی اس کے روبرو آئی تھی۔۔ جو غصے سے سرخ ہونے لگا تھا۔ ۔

"تمھیں پولیس پر ہاتھ اٹھانے کے جرم میں اندر بند کرنے میں مجھے زرا بھی مسئلہ "نہیں ہوگا۔ ۔

عادل غصے سے کٹیلے لہجے میں بولا تھا۔

"اتنے سرخ کیوں ہو رہے ہو؟ پریشر کو کر کی طرح پھٹ نہ جانا ویسے مجھے تمھارے کانوں سے دھواں نکلتا ہوا "دکھائی دے رہا ہے۔ ۔

بریرہ اسے مزید تپا نے کے لیے اس کا سرخ چہرہ دیکھتی بول رہی تھی۔۔ عادل کی رات کی باتیں وہ بھولی نہیں تھی تبھی عادل کا پوچھتی اس جگہ آئی تھی۔ ۔

""منہ بند رکھو اپنا۔۔ اور صاف صاف بتاو کس کام کے لیے آئی ہو۔ ۔

عادل مٹھیاں بھینچتا سنجیدگی سے بولا تھا۔ مزاق اپنی جگہ مگر اس کا یہاں آنا اسے قطعی پسند نہیں آیا تھا۔ ۔

""تمھیں تپا نے آئی تھی آلو۔ ۔

وہ ایک آنکھ دبا کر بولی تھی۔ عادل نے اپنے بالوں میں ہاتھ ہھیرتے خود کو مقابل کی سانسیں بند کرنے سے روکا تھا۔ ۔

""ویسے آفس اچھا ہے تمھارا۔ ۔

""میرے نوکر بنو گے۔۔ ؟ اوپس میرا مطلب میرے باڈی گارڈ۔ ۔

وہ آنکھ دبا کر بولتی عادل کو زہر لگ رہی تھی۔

"ایک منٹ سے پہلے نکل جاو"یہاں سے ورنہ لاک اپ میں بند کردوں گا۔ ۔

عادل غصے سے بولا تھا۔ ۔

""اوہ میلے بےبی کو غصہ آگیا ہے۔۔ میں اپنے بےبی سے ملنے آتی جاتی رہا کرووں گی۔ ۔

عادل کو تپا تی وہ مزید اسے چھیڑتی گنگناتی ہوئی نکل گئی تھی۔۔ اس کا مقصد عادل کو تنگ کرنا تھا جو وہ اچھے سے کرچکی تھی۔۔ جبکہ عادل اس کی بات پر کلس کر رہ گیا تھا۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

شام کے وقت افرحہ فریش ہوتی شاہزیب کا کوٹ اور اس کے لیے کپ کیکس بنا کر لے گئی تھی۔۔ اس کے چہرے کی سوجن کافی حد تک ختم ہوگئی تھی جس کا اس نے شکر ادا کیا تھا۔

شاہزیب کے فلیٹ پر بیل دیتے وہ منتظر سی کھڑی تھی۔۔ کچھ منٹ گزر جانے کے بعد جب اسے کوئی جواب نہ ملا وہ مایوسی سے واپس لوٹنے لگی تھی۔ جب دروازہ کھولنے پر اس کا چہرہ کھل اٹھا تھا۔ ۔

""ہ۔۔ ہیلو پروفیسر۔ ۔ بلیک سویٹ شرٹ اور گرے ٹروازر میں ملبوس شاہزیب کو دیکھتی وہ لڑکھڑاتی آواز میں بولی تھی۔۔ اس کے نم بال اس بات کی گواہی دے رہے تھے کہ وہ ابھی شاور لے کر نکلا تھا۔ ۔

""تم یہاں کیا کر رہی ہو؟

سفید فراک میں ملبوس افرحہ کو دیکھتے اس کے ماتھے پر بل پڑ گئے تھے۔۔ اس کی نظریں بھٹک کر افرحہ کے چہرے پر موجود حسین مسکراہٹ پر گئی تھی جو اس کی بات سن کر سمٹ گئی تھی۔۔ جسے دیکھتے اس کے ماتھے پر مزید بل پڑگئے تھے۔ ۔

""م۔۔ میں آپ کا کوٹ دینے آئی تھی۔ ۔ وہ کوٹ والا بیگ اس کی طرف بڑھاتی ہوئی بولی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کے ہاتھ سے بیگ چھیننے کے انداز میں لیتے دروازہ کھٹاک سے افرحہ کے منہ پر بند کرنا چاہا تھا جب افرحہ نے دروازے میں پاوں بے ساختہ رکھتے اسے روکنا چاہا تھا۔ ۔

لیکن شاہزیب کے تیزی سے دروازہ بند کرنے کے چکر پر وہ زور سے افرحہ کے پاوں پر لگ چکا تھا۔

""آہہہ۔ ۔ میرا پاوں۔ ۔

افرحہ کی سسکاری سنتے ہی شاہزیب نے جھٹکے دروازہ واپس کھول دیا تھا۔ ۔

"عقل نام کی کوئی چیز ہے تم میں یا نہیں ؟"مجھے تو شک ہے تمھارا دماغ ہی خالی ہے۔۔ ایڈیٹ۔ ۔

اس کی بےوقوفی پر شاہزیب بنا اس کے زخمی پاوں کا لحاظ کیے تیز لہجے میں بول تھا۔ ۔

"مجھے کوئی شوق نہیں تھا پاوں دروازے میں دینے کا۔۔ آپ کے شکریہ ادا کرنے کے لیے یہ بنا کر لائی

تھی۔۔ لیکن آپ ٹھہرے کھڑوس کوٹ پکڑ کر فو"را دروازہ بند کرنے لگے تھے۔ وہ اسے زبردستی کپ کیکس کا باکس پکڑاتی اپنے پاوں کی طرف دیکھتی رونے والی آواز میں بول رہی تھی۔۔ اس کے پاوں سے خون نکلنے لگا تھا۔۔ جس سے اسے تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔ ۔

"مجھے تمھارا شکریہ کی ضرورت نہیں ہے۔۔ بس ایک کام کرو میرے پر بہت "بڑا احسان ہوگا۔ ۔

شاہزیب کے بولنے پر افرحہ اپنی آنکھیں اٹھاتے اس کی طرف متوجہ ہوئی۔ ۔

""کیسا کام ؟

افرحہ نے لب تر کرتے پوچھا۔

""میرے سامنے مت آیا کرو۔ ۔

وہ بنا لحاظ کیے سرد لہجے میں بولا تھا۔ ۔

""آ۔۔۔ آپ بہت کھڑوس ہیں۔ ۔

وہ غصے اور تکلیف سے بولتی تیزی سے اپنے فلیٹ میں چلی گئی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کے پاوں سے نکلتی خون کی چند بوندیں زمین پر گرتے دیکھ کر مٹھیاں بھینچی تھیں۔ ۔

اپنے فلیٹ کا دروازہ زور سے بند کرتے شاہزیب نے کپ کیکس والا باکس اوپن کیچن کے کاونٹر پر رکھ دیے تھے۔۔ اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا یہ کھانے کا۔۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

""کھڑوس۔ ۔

اپنے زخمی پاوں کو صاف کرتے مرہم لگاتے ہوئے وہ بڑبڑائی تھی۔۔ اپنی تکلیف کا بدلہ اس سے لینے کا سوچتے افرحہ ہلکا سا مسکرائی تھی۔۔ بریرہ معمول کے مطابق فلیٹ سے باہر تھی۔ ۔

وہ رات ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔۔ رات کے گیارہ بجتے ہی وہ اپنے فلیٹ سے نکلتی شاہزیب کے فلیٹ کے دروازے کے پاس جاتی بیل بجاتی واپس اپنے گھر لڑکھڑاتی ہوئی بھاگ آئی تھی۔ ۔

شاہزیب جس کی پندر منٹ پہلے ہی آنکھ لگی تھی۔ دروازے پر بیل سنتا وہ دروازہ پر گیا تھا۔۔ دروازے کھولنے پر باہر کسی کو نہ دیکھنے پر شاہزیب نے بےزاریت سے ادھر ادھر راہداری میں جھانکتے دروازہ بند کر دیا تھا۔ ۔ دروازہ بند ہونے کی آواز سنتے ہی افرحہ دوبارہ اپنے فلیٹ سے نکلتی شاہزیب کے فلیٹ پر بیل بجا کر واپس تیزی سے اپنے فلیٹ میں چلی گئی تھی۔ ۔

شاہزیب جو ابھی کیچن میں کھڑا پانی پینے لگا تھا۔۔ ایک بار پھر بیل سنتا ماتھے پر بل ڈالے دروازے کی طرف بڑھا تھا۔ ۔

باہر دوبارہ کسی کو نہ پاکر اس کو جھنجھلاہٹ کے ساتھ غصہ آنے لگا تھا۔ ۔

دو تین منٹ ایسے ہی دروازہ کھول کر وہ ادھر ادھر دیکھتا رہا تھا۔ ابھی وہ دروازہ بند کرتا واپس اندر آیا ہی تھا کہ ایک بار پھر بجتی بیل نے اس کا پارہ ہائی کردیا تھا۔ ۔

دوبارہ دروازہ کھولنے پر کسی کو ناپاکر وہ مٹھیاں بھینچتا دروازہ زور سے بند کرتا باہر ہی کھڑا ہو گیا تھا۔ ۔

دروازہ بند ہونے کی آواز سنتی افرحہ جو دوبارہ اپنے فلیٹ سے نکلی تھی۔۔ بپھرے ہوئے شاہزیب کو باہر دیکھ کر اس کی ہوائیاں اڑی تھیں۔ ۔

افرحہ کو دیکھتے ہی اس کا میٹر شارٹ ہوا تھا۔۔ ایک ہی جست میں اس کے پاس پہنچتے وہ اس کا بازو دبوچ چکا تھا۔ ۔ ""یو ایڈیٹ۔۔ تم ہی بار بار میرے فلیٹ کی بیل بجا کر مجھے تنگ کر رہی تھی نہ۔ ۔

وہ اسے جھنجھوڑتا ہوا پوچھ رہا تھا۔۔ غصے کی شدت سے اس کی گندمی رنگت میں سرخیا گھلنے لگیں تھیں۔۔ آج اس کی برداشت جواب دے گئی تھی۔ ۔

""آ۔۔ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ ۔

افرحہ پکڑے جانے پر آنکھیں پھیلائے ڈرتی ہوئی انکار میں بولی۔ ۔

""شٹ اپ مجھے اچھے سے پتا ہے میری زندگی حرام کرکے تمھیں سکون ملتا ہے۔ ۔

شاہزیب اس کے جھوٹ بولنے پر مزید بپھرا۔ ۔

""س۔۔ سوری۔ ۔

وہ کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔۔ مقابل کے غصے کی شدت کا اندازہ اسے اچھے سے ہو گیا تھا۔ ۔

""آج میں تمھیں بتاتا ہوں نجھے تنگ کرنے کا کیا انجام ہوتا ہے۔ ۔

شاہزیب اسے بازو سے کھینچتا ہوا اپنے اپارٹمنٹ کی طرف لے جانے لگا تھا۔ ۔

افرحہ کے ڈر سے پسینے چھوٹ پڑے تھے۔ ۔

""آئی ایم سوری پروفیسر۔ ۔ شاہزیب کی گرفت میں پھڑپھڑاتی وہ کانپ اٹھی تھی۔۔ شاہزیب بنا اس کی بات پر کان دھرے اسے کھینچتا ہوا فلیٹ میں لایا تھا۔ ۔

""یہاں سے ایک قدم بھی اٹھانے کی کوشش مت کرنا۔ ۔

شاہزیب افرحہ کی آنکھوں میں دیکھتا وارن کر رہا تھا۔۔ افرحہ آنکھیں پھیلائے اس کی بات کو انگور کیے فلیٹ کے دروازے کی طرف بھاگی تھی۔ ۔

اسے لاونچ میں چھوڑتا شاہزیب جو اپنے روم میں گیا تھا۔۔ واپس آتے ہی اسے باہر بھاگتا دیکھ کر اس نے چھوٹی آنکھیں کرکے اس ٹڈی کو گھورا۔ ۔

"روکو۔۔ تمھیں میں نے کہا تھا یہاں سے ہلنا بھی مت۔ ۔"

ایک ہی جست میں افرحہ کے پاس پہنچتا وہ اسے اپنی طرف کھینچتا ہوا بولا تھا۔ ۔

افرحہ کا ہاتھ سیدھا اس کے سینے سے ٹکرایا تھا۔۔ شاہزیب نے اپنے دوسرے ہاتھ میں موجود گن افرحہ کے سر پر رکھی تھی۔ ۔

گن دیکھ کر افرحہ کا دل اچھل کر حلق میں آگیا تھا۔ ۔

"مجھ جیسی پیاری "اور معصوم لڑکی کو میاں گے آپ ؟

""مجھ معصوم کو مار کر سیدھا جہنم میں جائیں گے۔ ۔

وہ اس کے اتنے قریب ہونے پر اور گن دیکھتے گھبراتی ہوئی بول رہی تھی۔ ۔

""معصوم بچوں کو مارنا بہت بڑا گنا ہوتا ہے۔ ۔

وہ معصوم منہ بناتی سیا نوں کی طرح بولی تھی۔۔ وہ افرحہ ہی کیاجو خاموش ہوجائے۔ ۔

"شٹ یور ماوتھ۔ ۔ یہ کو تم چیپ ٹرکس کرکے مجھے اپنی طرف لبھانے کی کوشش کر رہی ہو ان طریقوں کو میں بہت قریب سے دیکھ چکا ہوں۔۔ دوبارہ یہ جاہلوں والی حرکتیں۔ میرے ساتھ کرنے سے پہلے سو بار سوچ لینا کیونکہ اب کی بار میں تمھیں قتل کرنے سے گریز نہیں "کروں گا۔ ۔

"اور میں بہت خطرناک بندہ ہوں۔۔ سیدھا لوگوں کو جہنم پہنچانے میں مجھے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔۔ تم "جیسے دو تین معصوموں کو مارنے سے اس دنیا کا بھلا ہوجائے گا۔۔ اور میری بھی جان چھوٹے گی۔ ۔

وہ بندوق کی نال اس کے ماتھے پر دباتا سفاکیت سے بولتا افرحہ کا سانس خشک کر گیا تھا۔ ۔

اسے شاید پہلی بار میں شاہزیب سے صحیح ڈر محسوس ہو رہا تھا۔۔ ٹھنڈی گن اپنی پیشانی میں کھیتی محسوس کرکے افرحہ کی ٹانگیں کانپنے لگی تھیں۔ ۔

""اس سے پہلے میں اپنا ارادہ بدل لوں بھاگ جاو۔ ۔

اس کا بازو جھٹکے سے آزاد کرتا شاہزیب سپاٹ لہجے میں بولا۔ ۔

افرحہ موقع پاتے ہی تیزی سے وہاں سے بھاگتی اپنے پاوں میں اٹھنا والا درد بھی نظر انداز کر گئی تھی۔ ۔

شاہزیب نے آج اسے اچھا خاصا ڈرا دیا تھا۔۔ وہ آئندہ اس سے پنگا نہ لینے کا سوچتی سوگئی تھی۔ لیکن شاہزیب کی حرکت نے اسے اندر تک ہلا دیا تھا۔

افرحہ شاہزیب کے کل ڈرانے کی وجہ سے آج شرافت سے اس سے دور رہنے کا سوچ رہی تھی۔ ۔ مہرون ٹاپ اور بلیک جینز میں سکن لونگ کوٹ میں وہ بالوں کو باندھے مفلر گلے میں ڈالے اپنے فلیٹ سے نکل رہی تھی جب شاہزیب کو باہر نکلتے دیکھ کر اس کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ ہوئی تھی۔

شاہزیب ایک نظر اس پر ڈال کر آنکھیں گھماتا لفٹ کی جانب بڑھ گیا تھا۔۔ افرحہ بھی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی اس کے پیچھے لفٹ کی طرف بڑھ گئی تھی۔ ۔

اس کے پاوں میں ابھی بھی ہلکی ہلکی درد تھی جس کی وجہ سے وہ قدرے سلو چل رہی تھی۔ افرحہ کے لفٹ میں داخل ہوتے ہی شاہزیب نے گراونڈ فلور کا بٹن دبایا تھ۔

""گ۔۔ گڈ مارننگ۔ ۔

افرحہ چند سیکنڈ بعد منہ بناتے ہوئے بولی تھی۔۔ شاہزیب نے اسے بخوبی نظر انداز کر دیا تھا۔۔ وہ اس وقت ٹڈی سے بحث نہیں کرنا چاہتا تھا۔ ۔

اس کے بری طرح نظر انداز کرنے پر افرحہ کو غصہ آیا تھا۔۔ لتً کے کھلتے ہی شاہزیب نکل گیا تھا۔۔ افرحہ بھی اس کے پیچھے پیچھے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی جانے لگی تھی۔ ۔

""میرے پیچھے پیچھے کیوں آرہی ہو؟

اپنے پیچھے افرحہ کے نازک قدموں کی آواز سنتے شاہزیب ماتھے پر بل ڈالے اس کی جانب مڑا تھا۔ ۔

""و۔۔ وہ م۔۔ میں۔ ۔

افرحہ اپنی انگلیاں مڑ وڑ تی آنکھیں معصومیت سے جھپکاتیگھبرا گئی تھی۔

""تمھیں رات میں میری بات سمجھ میں نہیں آئی تھی؟ یہ لڑکی صبح صبح ہی اس کا دماغ گرم کرنے لگی تھی۔ شاہزیب نے مٹھیاں بھینچتے اسے گھورا تھا۔ اسے حیرت تھی کہ رات کو ڈرانے کے باوجود بھی وہ لڑکی پھر اس سے پنگا لینے کی جرت کر رہی تھی۔ ۔

"م۔۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے بس اسٹاپ تک اکیلے جاتے ہوئے۔۔ اور میری دوست بھی گھر نہیں ہے جو مجھے بس "اسٹاپ تک چھوڑ سکے۔ ۔

وہ نظریں جھکاتی معصومیت سے بول رہی تھی۔ ۔

"اس سے میرا کیا لینا دینا ؟ میں نے تمھاری حفاظت کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا۔۔ کیب کرواو اور چپچاپ میرے سامنے سے غائب"ہوجاو۔ ۔

شاہزیب اکھڑے انداز میں احساس سے عاری لہجے میں گویا ہوا۔ ۔

""آپ پلیز مجھے بس اسٹاپ تک چھوڑ دیں میں پکا آپ کو تنگ نہیں کروں گی۔ ۔ وہ اس کی بات پر کان دھرے بغیر بولی تھی۔۔ کیب وہ کروانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ اکیلے سفر کرنے سے اسے ڈر لگ رہا تھا۔ ۔

"میں"تمھاری کوئی مدد نہیں کروں گا پہلی فرصت میں نکل جاو۔

وہ سرد مہری سے بولتا اپنی کار کی جانب بڑھ گیا تھا۔

""پلیز اس بار چھوڑ دیں اسٹاپ پر آئندہ نہیں کہوں گی۔ ۔

وہ شاہزیب کے پیچھے پیچھے دوبارہ چلنے لگی تھی۔

"یہ آخری بار ہے اس کے بعد میں کوئی مدد نہیں کروں گا"۔ ۔

شاہزیب گہرا سانس لیتا اس کی جانب مڑ تا خود پر قابو پاکر سخت لہجے میں بولا تھا۔ ۔

""شکریہ پروفیسر۔ ۔

وہ چہک کر بولی تھی۔ شاہزیب کے ساتھ وہ آرام سے گاڑی میں بیٹھ گئی تھی۔۔ چند منٹ کی خاموشی کے بعد افرحہ کی زبان پر کھجلی ہونے لگی تھی اور وہ افرحہ ہی کیا جو خاموش بیٹھ جائے۔ ۔

""کیا آپ کی کوئی فیملی نہیں ہے؟

اس نے متجسس ہوئے پوچھا۔ شاہزیب کی گرفت سٹئیرینگ ویل پر مضبوط ہوئی تھی۔ ۔

""اگر تم نہیں چاہتی میں تمھیں گاڑی سے باہر پھینک دوں تو خاموشی سے منہ بند کرلو۔ ۔

شاہزیب اس کی طرف دیکھے بنا تیز لہجے میں بولا تھا۔ ۔

""س۔۔ سوری اب میں کچھ نہیں بولوں گی۔ ۔

وہ اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھتی آنکھیں پھیلا کر بولی تھی۔ ۔

""اچھا صرف ایک بات بتا دیں اس کے بعد کچھ نہیں بولوں گی۔ ۔

چند سیکنڈ کی خاموشی کے بعد وہ مزید بولی تھی۔

""کیا آپ میرڈ ہیں؟ یا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے؟

افرحہ اشتیاق سے پوچھ رہی تھی۔ اس کے ذہن میں اس دن شاہزیب کے ساتھ دیکھی لڑکی کی تصویر لہرائی تھی۔

""اٹس نن آف یور بزنس۔۔ ناو گیٹ آوٹ۔۔ ایڈیٹ بس اسٹاپ کے سامنت کار کی بریک لگاتے وہ سرد لہجے میں بولا تھا۔ اس لڑکی کی زبان مجال ہے جو کبھی بند ہوجائے۔ ۔

"ش۔۔ شکریہ پروفیسر"۔ ۔

وہ ہلکی سے مسکان سے بولتی تیزی سے نکل گئی تھی۔۔ شاہزیب کے خطرناک تیور وں سے وہ ڈر گئی تھی۔ اس کے گاڑی سے نکلتے ہی شاہزیب فل سپیڈ سے گاڑی چلاتا ہوا کے جھونکے کی طرح غائب ہو گیا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

افرحہ یونیورسٹی میں کلاسزز سکون سے لیتی گھر کے لیے جلد نکل گئی تھی۔۔ ٹھنڈی ہوا اور ہلکی ہلکی ہوتی برفباری سے اس کے گال سرخ پڑگئے تھے۔

فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے وہ برفباری کو انجوائے کرتے ہوئے بس اسٹاپ تک گئی تھی۔۔ بیگ میں سے ہیڈ فونز نکالتے وہ بس میں بیٹھ چکی تھی۔۔ سن ہوتے ہاتھوں کو کوٹ میں چھپائے وہ بس سے باہر نکل کرا سٹاپ پر کھڑی ہوگئی تھی۔ ۔

واپسی کے راستے کی طرف دیکھتے اسے وحشت ہو رہی تھی اس کا اکیلے گھر جانے کا دل نہیں کر رہا تھا۔۔ سردی میں ٹھٹھرتی وہ بس اسٹاپ پر ہی بیٹھ گئی تھی۔ بریرہ کو پک کرنے کے لیے بلانے کا سوچتے اس نے سن ہوتے ہاتھوں سے موبائل نکالا تھا۔

کئی بار کال ملانے کے بعد بھی بریرہ نے اس کی کال نہیں رسیو کی تھی۔۔ اپنے لب دباتے وہ سنسان رستہ دیکھتی گہری سانس لیتی اس طرف جانے لگی تھی۔ ۔

تیز تیز قدم اٹھاتی وہ ایک دو جگہ سلپ ہوتی بچی تھی۔۔ اپنی بلڈنگ کے قریبی مارکیٹ کے پاس پہنچ کر اس نے سکون کا سانس لیا تھا۔ ۔

بلڈ نگ کی طرف بڑھتے اس کے کانوں میں بلی کی آواز پڑھی تھی۔۔ اس نے ارد گرد دیکھا تھا جب روڈ کے سائیڈ پر ایک پنجرے میں اسے بلی پڑی ہوئی دکھائی دی تھی۔ ۔

""اتنی کیوٹ مانو کو کون یہاں چھوڑ گیا ہے۔۔ ؟

اس نے بڑبڑاتے ہوئے سفید رنگ کی بلی کو دیکھا تھا۔۔ بلی کو پنجرے سمیت اٹھاتی وہ بڑھتی ٹھنڈ محسوس کرتی تیزی سے بلڈنگ میں چلی گئی تھی۔ ۔

فلیٹ میں داخل ہوتے وہ اسے لاونچ میں ایک سائیڈ پر رکھ چکی تھی۔۔ گھر میں انسٹال ہیٹنگ سسٹم سے اسے سکون ملا تھا۔ ۔

فریج میں سے دودھ نکال کر بلی کو پنجرے سے نکال کر اس کے سامنے رکھتی وہ چینج کرنے چلی گئی تھی۔۔ چینج کرتی وہ باہر نکلی ہی تھی جب لاونچ میں موجود صوفوں کا حشر دیکھ کر وہ صدمے میں چلی گئی تھی۔ ۔

بلی اپنے پنجوں سے سارے صوفوں کو ادھیڑ چکی تھی جبکہ وہاں موجود شو پیس کو بھی وہ توڑ چکی تھی۔ ۔

افرحہ نے آنکھیں پھیلا کر لاونچ میں بلی کے لیے نظر یں دوڑائیں تھیں۔ وہ اسے اوپن کیچن کے کاونٹر پر بیٹھی دکھی تھی۔ ۔

دانت نکالتی وہ افرحہ کی طرف بھاگی تھی جب افرحہ اس جنگلی بلی کو اپنے طرف بڑھتے دیکھ کر باہر کی جانب بھاگی تھی۔۔ کانپتے ہاتھوں سے لاک کھولتے وہ بلی کے اپنے پاس پہنچنے سے پہلے ہی فلیٹ سے باہر نکلتی دروازہ واپس بند کر گئی تھی۔ ۔

اپنے دھڑکتے دل پر ہاتھ رکھتی وہ ڈر سے کانپتی فلور پر بیٹھ گئی تھی۔ ٹھنڈ اسے اپنے جسم کو چیر تی ہوئی محسوس ہورہی تھی چونکہ اس نے گھر میں پہننے والا ٹروازر اور سمپل سی لانگ شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ جس سے اسے اپنی ہڈیاں جمتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔ ۔

موبائل بھی اس کا کمرے میں تھا وہ کسی کو کال بھی نہیں کرسکتی تھی اور فلیٹ کی کیز بھی اس کے پاس نہیں تھی جس سے وہ دوبارہ اندر چلی جاتی۔۔ بریرہ بھی اپنے پیرنٹس کے گھر گئی ہوئی تھی اور جیسا موسم تھا اسے لگ رہا تھا وہ صبح ہی واپس لوٹے گی اور صبح تک یقینا اس نے فریز ہوجانا تھا۔ ۔

فلور پر سکڑ کر بیٹھتی وہ خود کو گرم رکھنے کی حد درجہ کوشش کر رہی تھی۔ لیکن ٹھنڈ سے بجتے گال اور سن پڑتا جسم اس کے حواس بھی منجمد کرنے لگا تھا۔ ۔

شاہزیب لفٹ سے نکلتا لمبے لمبےڈھگ بھرتا اپنے فلیٹ کی طرف بڑھ رہا تھا جب اس کی نظر زمین پر بیٹھی افرحہ پر پڑی تھی جو اب اسے آنکھیں اٹھا کر امید سے دیکھتی کھڑی ہوگئی تھی۔ ۔

""پ۔۔ پروفیسر۔ ۔ پرپل ہوتے ہونٹوں سے سرگوشی میں وہ دھیمی آواز میں بول رہی تھی۔۔ شاہزیب نے ایک نظر اس کی طرف دیکھا تھا جب اسے گرتے دیکھ کر ایک ہی جست میں اس تک پہنچتے وہ اسے تھام چکا تھا۔ ۔

""افرحہ۔ ۔

اس کا ٹھنڈا گال تھپتھپاتے وہ اسے ہوش میں لانے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔ ناکام ہوتے وہ اپنا پتھر دل موم کرتا اسے بازوں میں اٹھا کر اپنے فلیٹ میں لے گیا تھا۔۔ اسے لاونچ میں صعقے پر لیٹا تا شاہزیب واپس اس کے فلیٹ کی طرف گیا تھا۔ ۔

اس کے فلیٹ پر مسلسل بیل دینے کے باوجود کسی کے دروازہ نہ کھولنے پر وہ گہرا سانس بھرتا اپنے فلیٹ لوٹ گیا تھا۔۔ یقینا اس مصیبت کے اٹھنے تک اسے اپنے فلیٹ میں ہی شاہزیب کو رکھنا پڑنا تھا ورنہ صبح تک ٹھنڈ میں اس نے سرد لاش بن جانا تھا۔ ۔

اپنے روم سے کمفرٹر نکال کر وہ صوفے پر پڑی افرحہ پر احسان کرنے کے انداز سے پھینک چکا تھا۔ شاور لے کر فریش ہوتا شاہزیب اپنے لیے کھانے کو بنانے لگا تھا۔۔ ایک عرصہ اکیلے رہنے سے اسے کوکنگ کرنی آگئی تھی۔

اپنے لیے پاستہ بناتا ساتھ ریڈ وائن نکالتا وہ کیچن کاونٹر پر رکھتا وہاں بیٹھ کر کھانے لگا تھا۔۔ برتن واش کرکے وہ ابھی فری ہوا ہی تھا کہ فلیٹ کی بیل بجتی سن کر دروازہ کھولنے گیا تھا۔۔ عادل کو دیکھتے ہی اس نے آنکھیں گھمائیں تھی وہ تن کر دروازے کے آگے کھڑا ہو گیا تھا۔۔ افرحہ کی موجودگی میں وہ عادل کو اندر نہیں بلانا چاہتا تھا۔ ۔

"پیچھے ہٹو اندر "آنے دو مجھے ورنہ ٹھنڈ میں میری کلفی جم جائے گی۔ ۔

وہ شاہزیب کے تن کر دروازے کے آگے کھڑا ہونے پر بجتے دانتوں کے ساتھ بولا تھا۔

""تم کل آنا ابھی میں کچھ مصروف ہوں۔ ۔

شاہزیب سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ عادل نے اسے مشکوک نگاہوں سے دیکھا تھا۔ ۔

"اچھا تو پیچھے تو ہی"مجھے اندر تو آنے دو میں ڈسٹرب نہیں کروں گا۔ ۔

وہ شاہزیب کو ہلکا سا پیچھے پش کرتا بولا تھا جو چٹان بن کر دروازے میں کھڑا تھا۔

""میں نے بولا نہ کل آنا ابھی میں کچھ مصروف ہوں۔۔ اب جاو یہاں سے۔ ۔

شاہزیب نے تیز لہجے میں بولتے دروازہ بند کرنا چاہا تھا جب عادل اسے دھکا دیتا اندر داخل ہوا تھا۔ ۔

""زرا مجھے بھی تو دیکھنے دو کس چیز میں مصروف ہو تم۔ ۔

تیزی سے بولتا وہ اندر داخل ہوا تھا جب اس کی نظر صوفے پر لیٹی افرحہ پر گئی تھی۔

""تمھیں میری بکواس سنائی نہیں دی تھی۔ ۔

شاہزیب غصہ میں بولا تھا اس کا بےدھڑک اندر آجانے پر اسے شدید غصہ آرہا تھا۔

""یہ کون ہے شاہزیب ؟

عادل نے حیرت سے پوچھا تھا۔ ۔

""میری سٹوڈنٹ ہے بےہوش ہوگئی تھی صرف اس لیے یہاں لایا ہوں۔

شاہزیب بالوں میں ہاتھ پھیر تا ہوا بولا تھا۔

""تمھارا دماغ خراب ہے؟ اسے اس کے گھر چھوڑ کر آو۔ ۔

"کسی نے اسے تمھارے گھر دیکھ لیا تو جانتے ہوں نہ کیا ہوگا۔۔ اس لڑکی کو وہ یونیورسٹی سے نکال دیں گا ساتھ "ہی تمھیں بھی سسپینڈ کردیں گے۔ ۔

عادل شاہزیب کو دیکھتا سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔

"یار ساتھ والے اپارٹمنٹ میں رہتی ہے۔۔ شاید اس کی دوست ابھی گھر نہیں ہے وہ آئے گی تو میں اسے نکال "دوں گا۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.