"بریرہ میرا دل نہیں کر رہا کلب میں جانے کو۔ ۔
افرحہ اپنی شرٹ ٹھیک کرتی بریرہ سے بولی تھی جو اس کی دوست اور فلیٹ میٹ تھی۔ ۔
("برڈیBirdy ") میرا برتھ ڈے ہے آج تو میرے ساتھ آجاو
بریرہ کے بولنے پر افرحہ لب کاٹتے خاموش ہوگئی تھی۔ ۔
افرحہ بلیک جینز اور ریڈ شارٹ شرٹ میں تھی جو اس کے گھٹنوں سے کچھ اوپر آتی تھی۔۔ بریرہ نے اس کا لائٹ سا میک اپ کیا تھا جس سے اس کے فیس فیچرز مزید واضح ہورہے تھے۔۔ بالوں کو کھولا چھوڑے افرحہ نے لوز کرل ڈالے تھے۔ اس کے پاوں بلیک ہیلز میں مقید چمک رہے تھے۔ گوری رنگت اور تیکھے نین نقش والی افرحہ تھوڑی ڈرپوک ، تھوڑی پاگل اور زندگی سے بھرپور تھی۔ افرحہ کینڈا میں پڑھنے کے لیے آئی ہوئی تھی۔۔ اسے یہاں آئے ہوئے چار مہینے ہوچکے تھے۔۔ وہ بریرہ کے ساتھ فلیٹ شیئر کرتی تھی۔ بریرہ کے پیرنٹس کو افرحہ کی آنٹی جانتی تھی جس کی وجہ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ اور چند ہی مہینوں میں وہ دونوں اچھے دوست بن گئے تھے۔
اس کے برعکس بریرہ کنفیڈینٹ اور بولڈ تھی۔۔ وہ یہاں کینڈا میں ہی پیدا ہوئی تھی امیر ماں باپ کی اکلوتی اولاد اور افرحہ کی دوست تھی۔ سفید رنگ اور بھورے بالوں والی بریرہ سب کو ایک ہی ادا میں اپنی طرف اٹریکٹ کرلیتی تھی ۔۔ بریرہ پیلی ٹاپ اور وائٹ جینز میں ملبوس تھی۔ بالوں کو سٹریٹ کیے وہ اپنی کمر پر کھلا چھوڑ چکی تھی۔۔ اس کا میک اپ ڈارک اور بولڈ تھا جو دیکھتے ہی سب کی اٹینشن حاصل کرسکتا تھا۔
""بریرہ مجھے اکیلا مت چھوڑنا۔ ۔
کلب کی بھیڑ دیکھتے افرحہ گھبرا گئی تھی۔۔ اس نے اپنے بیگ پر گرفت مضبوط کی تھی جس میں اس کا انحیلر موجود تھا۔
بریرہ سر ہلاتی اس کا ہاتھ پکڑتی اسے کھینچ کر بار کی طرف لے گئی تھی۔ اپنے لیے ڈرنک آرڈر کرتے اس نے افرحہ کے لیے سوفٹ ڈرنک آرڈر کی تھی۔
""میں سموکنگ کرنے جا رہی ہوں یہاں سے ہلنا بھی مت۔
اسے تنبیہ کرتی اپنے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ نکالتی باہر چلی گئی تھی۔۔ افرحہ نے منہ بناتے ہوئے اسے جاتے دیکھا تھا۔ وہا سے کئی دفعہ سگریٹ پینے سے منع کر چکی تھی لیکن پر بار وہ افرحہ کو انگور کرجاتی تھی یہی وجہ تھی افرحہ اسے بولنا چھوڑ چکی تھی۔
"ہیلو کیوٹی آئی ایم جیمز تم یہاں ا" کیلی ہو؟
اس کے ساتھ والے سٹول پر بیٹھتے بھورے بالوں والے جیمز نے مسکراتے ہوئے ہوچھا۔ افرحہ نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔ وہ جیمز کی مسلسل خود پر نظریں محسوس کرتی وہاں سے اٹھ کر واشروم کی طرف چلی گئی تھی۔۔ اسے گھبراہٹ ہونے لگی تھی۔۔ بریرہ بھی غائب ہوچکی تھی۔ ۔
و اشروم میں جاتے شیشے میں دیکھتے اس نے اپنی لپ اسٹک ٹھیک کی تھی۔۔ کچھ دیر وہاں رکتی وہ باہر نکلی تھی جب جیمز کو باہر دیکھ کر اس کی آنکھیں پھیلی تھیں۔
وہ اسے دیکھتی خاموشی سے انگور کرتی آگے گزرنے لگی تھی جب مقابل کے اچانک بازو تھامنے پر وہ ڈر گئی تھی۔ ۔
"میرا ہا" تھ چھوڑیں۔
وہ سنجیدگی سے انگلش میں بولی تھی جبکہ مقابل کے چہرے پر ایک عجیب سی مسکراہٹ نمایا ہوئی تھی۔ ۔
افرحہ کو شدید گھبراہٹ ہونے لگی تھی۔۔ اسے جیمز کے ارادے ٹھیک نہیں لگ رہے تھے۔
" "میرے ساتھ کچھ ٹائم سٹینڈ کرو۔
جیمز اسے اپنی جانب کھینچتا ہوا بولا تھا۔ افرحہ اس کے قریب آنے پر گھبراتی ہوئی اپنی دائیں ٹانگ اس کی ٹانگوں کے بیچ زور سے مار چکی تھی۔ جیمز کی گرفت اپنی کلائی پر ڈھیلی پڑتے محسوس کرتے وہ تیزی سے بائیں جانب بھاگی تھی۔ جیمز کو اپنے پیچھے آتے دیکھ کر وہ دائیں طرف مڑ تی پہلے ہی روم کا دروازہ کھولتی اندر داخل ہوگئی تھی۔ ۔ دروازہ بند کرتی وہ ٹیک لگاتی اپنا سانس بحال کرتی پیچھے مڑی تھی۔۔ جب سامنے کا منظر دیکھ کر اس کا سانس سینے میں اٹک گیا تھا۔
صوفے پر بیٹھا شاہزیب ٹیبل پر جھکا پاوڈر فارم میں موجود ڈرگز کو ناک کے ذریعے اپنے اندر اتار رہا تھا۔ ۔
دروازہ کھلنے اور بند ہونے کی آواز سنتے اس نے ڈرگز لیتے سرخ آنکھوں سے دروازے کی طرف دیکھا تھا۔ وہاں کھڑی کسی لڑکی کو دیکھ کر اس کی ماتھے کی رگیں ابھر آئیں تھیں۔
""گیٹ آوٹ۔
وہ سرخ آنکھوں سے اسے دیکھتا چیخا تھا۔ افرحہ اس کی آواز سنتی ڈر کر اچھلی تھی۔
"مجھے ایک شخص فولو کر رہا"ہے پلیز میری ہیلپ کریں۔
افرحہ نرم لہجے میں بمشکل اپنا سانس بحال کیے بول رہی تھی۔
""میں نے کہاں نکل جاو یہاں سے۔
شاہزیب ناگواریت سے اسے دیکھتا بولا تھا۔۔ اس کا دل سامنے کھڑی لڑکی کا گلا دبانے کا کر رہا تھا جس نے اس کے سکون کے لمحات میں خلل ڈالا تھا۔
"مجھے صر" ف پانچ منٹ رکنے دیں۔ میں اپنی فرینڈ کو کال کر لوں۔
افرحہ شاہزیب کو کھڑا ہوتے دیکھتی بولی تھی۔ ۔
شاہزیب نے ہاتھ سے اپنے ہونٹوں کے اوپر لگے ڈرگز کو صاف کیا تھا۔۔ وہ چلتا ہوا افرحہ کے پاس آیا
تھا۔۔ افرحہ اس کی اتنی نزدیکی پر گھبرا گئی تھی۔
"مجھے صرف دو منٹ دے دیں۔" افرحہ اپنے لب کاٹتی بول رہی تھی اس کے قریب آنے پر اس کی حالت پتلی ہورہی تھی وہ شخص اس کے آگے پہاڑ لگ رہا تھا۔۔ وہ گردن اٹھا کر اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔
اسے زور سے بازو سے تھامتے شاہزیب نے دروازہ کھولتے بنا اس کی التجا وں پر دھیان دیے اسے باہر دھکا دیا تھا۔ وہ اسے باہر نکالتا دروازہ واپس بند کر چکا تھا۔
افرحہ سیدھی زمین بوس ہوئی تھی اس کے کہنیاں رگڑیں گئی تھی۔۔ اپنے آنسو روکتے اس نے اٹھ کر کانپتے ہاتھوں سے اپنا فون نکال کر بریرہ کو کال کی تھی۔ جو پانچ منٹ میں اس کی پاس پہنچ چکی تھی۔ بریرہ کے آنے تک وہ اس روم کے باہر ہی کھڑی رہی تھی۔ ۔
""تم پاگل ہو اس سیکشن میں کیا کر رہی تھی اور یہ تمھاری بازو زخمی کیسے ہوئیں؟
بریرہ اسے واپس گھر لے آئی تھی لیکن افرحہ اس سے شدید ناراض ہوچکی تھی تبھی کلب سے لے کر گھر پہنچنے تک اس سے وہ ایک لفظ بھی نہیں بولی تھی۔
"برڈی میں کچھ پوچھ" رہی ہوں۔ بریرہ کے سنجیدگی سے پوچھنے پر وہ ساری بات بتا چکی تھی۔۔ جس پر بریرہ اس سے معافی مانگتی اس کی کہنیوں پر بینڈیج کرچکی تھی۔ بریرہ کو گڈ نائیٹ بولتی افرحہ اپنے روم میں آتی لیٹ گئی تھی۔ آنکھیں بند کرتے اس کی آنکھوں کے پردوں پر جھپاک سے شاہزیب کی تصویر نمایا ہوئی تھی۔ وہ فورا اپنی آنکھیں کھول کر بیٹھ گئی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
"شاہزیب تمھیں میں نے کتنی بار کہا ہے یہ ڈرگز وغیرہ نہ لیا کر اور تم نے پچھلی بار وعدہ بھی کیا تھا کلب میں نہیں "جاو گے۔ پھر کل رات کو وہاں کیوں گئے۔
عادل شاہزیب کا دوست اس سے غصے سے بولا تھا۔ شاہزیب نے اس کی آواز سے سر میں اٹھنے والے درد کو بمشکل دبایا تھا۔
شاہزیب فون کان سے لگائے دوسرے ہاتھ میں اپنا لیپ ٹاپ بیگ پکڑے یونیورسٹی کی پارکنگ سے نکلتا اپنے کیبن کی طرف جا رہا تھا۔
""میں تمھارے ڈیلی لیکچرز سننے کے موڈ میں نہیں ہو عادل۔ ۔
ابھی اس کی بات منہ میں ہی تھی جب تیزی سے اپنی کلاس کی جانب بھاگتی ہوئی افرحہ اس میں بجی تھی۔ اس اچانک افتاد پر شاہزیب کے ہاتھ سے موبائل چھوٹ کر زمین پر گر گیا تھا۔
شاہزیب نے غصیلی نظروں سے زمین پر اپنے ٹوٹے موبائل پر ڈالتے سامنے دیکھا تھا جہاں افرحہ آنکھیں پھیلائے کبھی اسے اور کبھی زمین پر ٹوٹے موبائل کو دیکھ رہی تھی۔
""س۔۔ س۔۔ سوری۔ ۔ افرحہ کے حلق سے پھنسی پھنسی آواز بمشکل نکلی تھی۔ وہ اسے ایک ہی نظر میں دیکھ کر پہچان گئی تھی جو کالے تھری پیس سوٹ میں فارمل ڈریسنگ میں انتہا کا ہینڈسم اور ڈیشنگ لگ رہا تھا۔
"شٹ اپ اس نقصا"ن کے پیسے مجھے تم دو گی۔
وہ غصے سے اسے گھورتا سخت لہجے میں بولا تھا۔ ۔
""میں کیوں پیسے دوں گی؟ آپ کی غلطی ہے آپ دیکھ کر نہیں چل رہے تھے۔
وہ منہ بگاڑ تی ہمت مجتمع کرکے بولی تھی۔ شاہزیب نے غصے سے سفید شرٹ اور بلیک جینز میں ملبوس گلے میں سٹالر اس چھوٹے پٹاخے کو دیکھا تھا جو اس کے سینے تک بھی بمشکل پہنچ رہی تھی اور الزام بڑی دیدہ دلیری سے اس پر لگا رہی تھی۔
""نے تو تم ہر حال میں کروگی۔
وہ تیز لہجے میں بولتا زمین پر جھکا اپنا موبائل اٹھانے لگا تھا جب افرحہ تیزی سے اسے دھکا دیتی وہاں سے رفوچکر ہوئی تھی۔
شاہزیب اس کے دھکا دینے پر دھڑام سے زمین پر گرا تھا۔ آتے جاتے سٹوڈنٹ رک کر اسے دیکھنے لگے تھے۔ اسے کچھ سٹوڈنٹس کے ہنسنے کی آوازیں بھی آنے لگی تھیں۔ وہ مٹھیاں بھینچتا اپنا ٹوٹا موبائل اٹھاتا لمبے لمبےڈھگ بھرتا اپنے آفس میں چلا گیا تھا۔
"میں چھوڑوں گا نہیں اس ٹڈی کو سمجھتی کیا ہے خود۔۔ مجھے ۔۔ مجھے شاہزیب میر حاتم کو دھکا دینے کے جرت "کیسے کی اس نے۔ ۔
وہ غصے سے بڑبڑاتا اپنے آفس میں داخل ہوا تھا۔۔ اس کا غصہ ساتویں آسمان پر تھا۔
وہ اپنا غصہ بمشکل کنٹرول کرتا اپنا شیڈیول دیکھتا فرسٹ لیکچر لینے کے لیے چلا گیا تھا۔
اس کو یہ نئی کلاس ملی تھی۔ اس کے کلاس میں داخل ہوتے ہی گہری خاموشی چھاگئی تھی۔ لڑکیاں منہ کھولے مبہوت سی اسے دیکھ رہیں تھی وہ ایسا ہی تھا۔ بے حد ہینڈسم اور ڈیشنگ کے دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ جاتا۔ ۔
چھ فٹ سے نکلتا قد۔۔ گندمی رنگت۔۔ کالے گھنے بال اور کالی ہی گہری آنکھیں جن کے پیچھے ڈھیروں راز اور دکھ چھپے ہوئے تھے۔ وہ سوٹڈ بوٹڈ کھڑا سب کو اپنے طرف متوجہ کر گیا تھا۔ " میں آپ کا نیا پروفیسر ہوں۔ آج سے یہ سبجیکٹ میں پڑھاوں گا۔۔ آپ لوگ مجھے پروفیسر شاہ یا سر شاہ جو بہتر " لگے وہ پکار سکتے ہیں۔ ۔
بورڈ پر اپنا نام لکھتا وہ سیدھا ہوتا کلاس کی جانب متوجہ ہوا تھا جب اس کی نظر پہلی ہی سیٹ پر منہ چھپانے کی کوشش کرتی افرحہ پر پڑی تھی۔ وہ اسے کیسے کہ پہنچ نتا ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی تو سب کے سامنے وہ اس کی عزت کا جنازہ نکال کر آئی تھی۔
افرحہ کی آنکھیں شاہزیب کو دیکھ کر ابل پڑی تھیں۔۔ وہ اس کا پروفیسر تھا اسے یقین نہیں آرہا تھا۔ اوپر سے وہ اسے گرا بھی چکی تھی۔۔ اسے پورا یقین تھا اب پروفیسر شاہ اسے چھوڑیں گے نہیں۔ ۔ شاہزیب نے خاموشی سے پہلے اپنا لیکچر دینا شروع کیا تھا۔ وہ جانتا تھا اس لڑکی کا دھیان اس کے لیکچر پر نہیں ہے تبھی اس نے افرحہ کو پوائنٹ آوٹ کیا تھا۔
" "ہے یو۔۔ یس یو۔۔ مجھے سمری بتائیں جو میں نے ابھی پڑھایا اس سب کی۔ ۔
افرحہ کانپتی ٹانگوں سے کھڑی ہوئی تھی اس نے ایک لفظ بھی نہیں سنا تھا۔
" "آپ اتنی جلدی بھول بھی گئے ہیں پروفیسر جو مجھ سے سمری پوچھ رہے ہیں۔ ۔
وہ بہادر بنتی جو منہ میں آیا بول گئی۔ شاہزیب نے اسے غصیلی نظروں سے دیکھا تھا جس سے اس کا منہ فورا بند ہو گیا تھا۔
" "آپ سے جو پوچھا گیا ہے اس کا جواب دیں۔
وہ تیز لہجے میں بولا تھا۔۔ افرحہ نے بےساختہ اپنی مٹھیاں بھینچ لی تھی۔ وہ بہت مشکل سے اپنا سانس اکھڑنے سے روکے ہوئے تھی۔
" "مجھے نہیں پتا۔ ۔
افرحہ نے لب بھینچ کر جواب دیا تھا۔ شاہزیب یہ ہی سوال سننے کے انتظار میں تھا۔
"آپ سے زیادہ اڈیٹ اور ڈمب سٹوڈنٹ میں نے آج تک نہیں دیکھا ایک سمپل سی ڈیفیثسن بھی نہیں آئی تو "سبجیکٹ کو سمجھیں گی کیسے۔ ۔
ساری کلاس کے سامنے سکندر کے ڈانٹنے پر وہ اپنا بیگ اٹھاتی تیزی سے کلاس سے بھاگ گئی تھی۔ شاہزیب نے خاموشی سے اسے جاتے دیکھا تھا۔ اس کے جاتے ہی وہ بنا ڈسٹرب ہوئے اپنا لیکچر کنٹینیو کر چکا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ تیزی سے کلاس سے نکلتی واشروم میں آئی تھی۔ اس نے گہرے سانس لیتے ہوئے کانپتے ہاتھوں سے اپنا انجیلز بیگ سے نکال کر استعمال کیا تھا۔ وہ اپنا سانس بحال کرتی واشروم سے جب باہر نکلی تھی اسے اس کی کلاس میٹ کا میسج آیا ہوا تھا۔ پروفیسر شاہ اسے اپنے آفس میں بلا رہے تھے۔ ۔
وہ مٹھیاں بھینچتی خود کو پرسکون کرتی اس کے آفس کا پوچھتی اس طرف گئی تھی۔ زور سے دروازہ ناک کرتی وہ جو اب ملتے ہی اندر داخل ہوئی تھی۔
"مس افرحہ آپ نے جو کلاس کے سامنے میرے ساتھ بدتمیزی کی ہے اس کی وجہ سے آپ کی پنیشمنٹ ہے یہ اسائمنٹ آپ مجھے کل صبح سیمنٹ کروائیں گی۔۔ اور نہ جمع کروانے کی صورت میں آپ کے گریڈز میں اچھے "نہیں دوں گا۔ ۔
وہ طنزیہ نگاہوں سے افرحہ کو دیکھتا بولا تھا۔ اسے اگر کسی چیز سے شدید نفرت تھی تو مخالف جنس تھی۔۔ افرحہ کو دیکھ اس کے اندر موجود سارے نفرت کے جذبات ابھر آئے تھے۔
"اور ہاں میرے موبائل توڑنے کے پیسے بھی آپ مجھے کل پے کریں گی۔۔ ورنہ آپ کے لیے اچھا نہیں "ہوگا۔
شاہزیب تنفر سے بولا تھا۔۔ نظریں افرحہ پر ٹکی تھی جس کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا تھا۔
" "سڑیل۔۔ ہنہ۔ ۔
وہ منہ بگاڑ تی خاموشی سے اسائمنٹ والا پیپر اس کے میز سے اٹھا گئی تھی۔
" "،کچھ کہا آپ نے۔ ۔
شاہزیب اس کے منہ پر بڑبڑانے پر جھنجھلایا تھا۔
"کچھ نہیں پروفیسر کل آپ کو دونوں چیزیں مل جائیں گی۔"
وہ اس سے ینگے لے کر اپنے گریڈ خراب نہیں کرنا چاہتی تھی تبھی بمشکل خود کو روکتی چپ کروا گئی تھی۔
""گیٹ آوٹ۔ ۔
اس کے جواب دینے پر اپنا لیپ ٹاپ اوپن کرتے شاہزیب نے کہا تھا۔۔ ذلت کے احساس سے افرحہ کا چہرہ سرخ پڑ گیا تھا۔ من میں اسے گالیاں دیتی وہ تیزی سے اس کے آفس سے نکل گئی تھی لیکن زور سے دروازہ بند کرنا نہیں بھولی تھی۔
شاہزیب نے گھور کر دروازے کو دیکھا تھا جیسے وہاں افرحہ کھڑی ہو۔۔ وہ اپنا سر جھٹکتا دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوگیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ جب اپارٹمنٹ میں داخل ہونے لگی تھی اس کی نظر ساتھ وا لے اپارٹمنٹ پر گئی تھی جو کافی دیر سے خالی تھا لیکن اب وہاں سامان شفٹ ہورہا تھا۔ ۔
نئے ہمسایوں کا سوچتے اس کا موڈ تھوڑا بہتر ہوا تھا۔
""برڈی آج کا دن کیسا رہا ؟
ٹی وی دیکھتی بریرہ نے اسے اندر داخل ہوتے دیکھ کر پوچھا۔
" "بہت گندہ اور منحوس۔ ۔
وہ ناک چڑھاکر بولی تھی۔ بریرہ کے ساتھ بیٹھتی وہ اسے ساری بات بتا چکی تھی۔ ۔
" اس پروفیسر کے لیے موڈ خراب مت کرو اسے ہم مل کر کسی دن ناز چکھا ئیں گے۔۔ ابھی تم ہمارے نئے "ہمسائیوں کے لیے کچھ کھانے کو بناو رات کو ان کی طرف چلیں گے۔۔ اور ان کی مدد بھی کردیں گے۔ ۔
بریرہ اس کی باتوں پر بمشکل اپنی ہنسی کنٹرول کرتی اس کا دھیان پروفیسر شاہ سے ہٹا چکی تھی۔
افرحہ بریرہ کے ہمراہ ساتھ والے اپارٹمنٹ میں چکن والا پلاو بنا کر لے کر گئی تھی۔
چہرے پر مسکراہٹ سجائے وہ اور بریرہ دونوں دروازہ کھلنے کے منتظر تھے۔۔ ۔
سامنے کھڑے شخص کو دیکھ کر افرحہ کی مسکراہٹ سمٹی تھی۔ جبکہ مقابل بھی اسے سامنے دیکھ کر حیران ہوا تھا۔ ۔
"" آپ۔ ۔
""تم۔ ۔
شاہزیب اور افرحہ کے منہ سے ایک ساتھ الفاظ نکلے تھے۔ ۔
" "تم انھیں جانتی ہو برڈی ؟۔ ۔
بریرہ نے حیرت سے پوچھا تھا۔
" "ہاں یہ پروفیسر شاہ ہیں۔ ۔
وہ دانت کچکچا کر بولی تھی۔
" "اوہ اچھا۔ ۔
بریرہ کی آنکھیں حیرت سے پھیلی تھیں۔ ۔
" "یہاں کس کام سے آیا ہوا؟
شاہزیب نے آنکھیں گھماتے طنزیہ پوچھا تھا۔ اس کی نظریں بے ساختہ افرحہ کے ہاتھ میں موجود کھانے کی ٹرے پر گئی تھیں۔
" "ہم آپ کے لیے کھانا لائے تھے۔۔ پروفیسر۔ ۔
خود کو پرسکون کر تی افرحہ بولی تھی۔
"مجھے اس کی ضرورت نہیں اور ایک بات میری کان کھول کر سن لو۔۔ دوبارہ میرے اپارٹمنٹ کے پاس بھٹکنے "کی کوشش بھی مت کرنا۔ ۔
شاہزیب سنجیدگی سے بولتا کھٹاک سے دروازہ ان کے منہ پر بند کر گیا تھا۔
" " تم نے دیکھا کتنے سڑیل اور جلاد ہیں۔ ۔
افرحہ منہ پھولاتی ہوئی بولی تھی۔ ۔
""انگور کرو برڈی ابھی بہت سے موقعے آئیں گے تب حساب برابر کرنا۔ ۔
اس کے کندھے پر بازو پھیلاتی وہ اسے واپس اپارٹمنٹ میں لے گئی تھی۔
""فلحال میرے مائنڈ میں ایک آئیڈیا ہے۔ ۔ بریرہ کے چہرے پر شرارتی مسکراہٹ آئی تھی۔ افرحہ نے اس کی طرف دیکھا تھا جب بریرہ نے اسے اپنا پلان بتایا تھا۔ ۔
ان لوگوں نے شاہزیب کو زچ کرنے کے لیے فل آواز میں گانے لگا دیے تھے۔۔ تھوڑی ہی دیر بعد ان کو ساتھ والے اپارٹمنٹ کے دروازہ کھلنے اور بند ہونے کی آواز آ ئی تھی۔۔ وہ اپنے دروازے پر بیل کے منتظر تھے جو ایک بار بھی نہیں ہوئی تھی۔
تھوڑی دیر بعد وہ میوزک بند کرچکے تھے۔۔ افرحہ تو سونے کے لیے لیٹ گئی تھی جبکہ بریرہ تیار ہوکر کسی پارٹی پر نکل گئی تھی۔ ۔
"شاہ یار کیوں ڈرگز لیتے ہو ؟۔۔ کتنی بار میں منع کرچکا ہوں مجھے تو لگتا ہے میری بات کی کوئی اہمیت ہی نہیں "ہے۔ عادل خفگی سے شاہزیب کی طرف دیکھتا بولا۔ عادل اس کا بہترین دوست تھا۔ جو اس کے مشکل وقت میں ساتھ تھا۔
"اور تمھیں میں کتنی بار جواب دے چکا ہوں یہ میرے لیے سکون کا باعث ہیں۔۔ ورنہ میری سوچیں مجھے پاگل "کردیں گی۔
وہ سگریٹ سلگا تا گہرے کش لیتا خالی خالی نظروں سے آسمان کو دیکھتے ہوئے بولا۔ وہ اس وقت عادل کے گھر موجود تھا۔ وہ عادل کے بلانے پر اس سے ملنے آیا تھا۔
""یہ ڈرگز تمھاری جان لے لیں گے۔ ۔
عادل جھنجھلا کر بولا تھا۔
""زندہ رہنا کون چاہتا ہے؟
وہ احساسات سے عاری لہجے میں بول رہا تھا۔ عادل کی نظریں بےساختہ اس کے چہرے کی طرف گئی
تھیں۔ جہاں گہری مایوسی اور وحشت کے سائے لہرا رہے تھے۔
"شاہ میں جانتا ہوں ماضی میں جو ہوا وہ تیرے لیے ٹرومیٹک ہے لیکن اب ماضی سے نکل آو۔۔ حال میں جینا "سیکھو۔۔ اور اپنی فیملی کے بارے میں سوچو۔ ۔
عادل نے آخری الفاظ بولتے ہی اپنے لب دبائے تھے۔
"ایک بات تو میری کان کھول کر سن لے۔۔ دوبارہ کبھی میری فیملی کا ذکر نہ کرنا۔۔ ورنہ تیری جان لے لوں "گا۔۔ کوئی نہیں ہے میرا۔ ۔
ایک ہی جھٹکے میں اٹھتے شاہزیب نے اس کو شرٹ سے پکڑ کر کھڑا کرتے وحشت زدہ لہجے میں کہا تھا۔
""شاہ۔۔ میرے منہ سے غلطی سے نکل گیا تھا۔
عادل پشیماں سا بولا تھا۔
""دوبارہ کبھی یہ غلطی کرنے کی کوشش نہ کرنا۔۔ ورنہ تو منہ سے کچھ بولنے کے قابل نہیں رہے گا۔
اس کی شرٹ چھوڑتا وہ سرخ آنکھوں سے سگریٹ کے کش لگاتا بول رہا تھا۔۔ اس کے لہجے میں موجود وارننگ سے عادل بھی ڈر گیا تھا۔
سگریٹ زمین پر پھینکتا وہ اپنے پاوں سے مسل چکا تھا۔ عادل کی طرف دیکھے بنا وہ ٹیبل سے اپنی گاڑی کی کیز اٹھاتا چلا گیا تھا۔ ۔ اس نے اپنا موبائل نکالا تھا جس کی سکرین ٹوٹ چکی تھی۔۔ وہ کل اسے چینج کروانے کا سوچتا موبائل ڈیش بورڈ میں پھینک چکا تھا۔
افرحہ کا خیال ایک پل کو اس کے ذہن کے پردوں پر لہرایا تھا جسے وہ سر جھٹکتا انگور کر گیا تھا۔۔ اپنے اندر کی وحشت ختم کرنے کے لیے اس نے ایک بار پھر کلب کا رخ کیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ جب اپارٹمنٹ سے باہر نکلی تھی اس کا سامنا شاہزیب سے ہوا تھا جو اسے مکمل طور پر انگور کیے لفٹ کی طرف بڑھ گیا تھا۔ افرحہ ناک چڑھاتی اس کے پیچھے ہی لفٹ میں داخل ہوئی تھی۔
" "گڈ مورننگ پروفیسر۔
افرحہ نے مسکراتے ہوئے پرجوش لہجے میں کہا۔
شاہزیب نے ایک نظر اسے دیکھ کر اپنی نگاہیں پھیر لی تھیں۔ افرحہ کا پارہ ایک دم ہائی ہوا تھا۔
""کسی کو اتنا سڑیل بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ۔
افرحہ دھیمی آواز میں بولی تھی۔
گرین کرتے اور جینز میں گرین ہی سٹالر گلے میں لپیٹے افرحہ نے بالوں کو پونی میں مقید کیا ہوا تھا۔ اس کے برعکس شاہزیب نے فارمل ڈریسنگ کی ہوئی تھی۔۔ اس کے ماتھے پر بکھرے کالے بال اس کے سنجیدہ چہرے پر بے حد جچ رہے تھے۔
شاہزیب نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتے اس ٹڈی کو گھورا تھا۔ رات ڈرنکنگ کرنے کی وجہ سے اس کے سر میں شدید درد ہورہا تھا اور اس کے ساتھ افرحہ کی چک چک نے اس کا دماغ مزید ہلا دیا تھا۔
"کیا آپ کے منہ میں درد ہو رہا ہے۔۔ چچ۔۔ آج آپ بولنے"سے قاصر ہیں۔
افرحہ اسے تنگ کرنے کے لیے مزید بولی تھی۔
شاہزیب کا پارہ ایک دم ہائی ہوا تھا۔ اسے ایک دم بازو سے تھامتے شاہزیب نے اسے لفٹ کی ایک سائیڈ پر لگایا تھا۔
افرحہ کے چہرے پر تکلیفدہ تاثرات نمایا ہوئے تھے۔ شاہزیب کی انگلیاں اسے اپنے بازو کے اندر پیوست ہوتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔
""ایک سیکنڈ لگے گا مجھے تمھارا منہ بند کرنے کے لیے۔ ۔
""اور میں جس طریقے سے منہ بند کروں گا وہ تمھیں پسند نہیں آئے گا۔
اس کے چہرے کے قریب اپنا چہرہ لاتا وہ افرحہ کی آنکھوں میں دیکھتا چبا چبا کر بولا تھا۔
افرحہ کا دل اچھل کر حلق میں آگیا تھا۔ اس نے ایک ہاتھ شاہزیب کے سینے پر رکھتے اسے پیچھے دھکا دینے کی کوشش کی تھی جو ناکام ثابت ہوئی تھی۔
" "کیا ہوا؟ اتنی جلدی زبان بند ہوگئی ؟
وہ بھنویں اچکاتا استہزایہ نظروں سے اسے دیکھتا پوچھ رہا تھا۔ لڑائی کرتے وہ دونوں یہ نہ دیکھ سکے کہ لفٹ کب کی ایک جگہ رکی ہوئی تھی۔
""آ۔۔ آپ حد سے بڑھ رہے ہیں۔ ۔
وہ آنکھیں پھیلائے ہمت کرتی تھوڑے غصے سے بولی۔
"ابھی تمھیں میرا اندازہ نہیں۔ ۔ میں کیا کرسکتا ہوں اور کس حد تک جاسکتا ہوں یہ جاننے کی کوشش نہ کرنا " انجام اچھا نہیں ہوگا۔ ۔
اسے دھمکاتے وہ جھٹکے سے اس کی بازو چھوڑ چکا تھا۔ افرحہ کو اس سے خوف محسوس ہونے لگا تھا۔۔ وہ اپنے بازو میں اٹھتی تکلیف محسوس کرتی لب بھینچ کر جلد سے جلد لفٹ سے نکلنا چاہتی تھی۔ جب اس کا دھیان لفٹ کے بند دروازے کی طرف گیا تھا۔
""ی۔۔ یہ لفٹ چل کیوں نہیں رہی۔ ۔
افرحہ نے کانپتی آواز میں پوچھا تھا۔ شاہزیب نے اسے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
افرحہ کی طبیعت خراب ہونے لگی تھی۔ اسے سانس لینے میں مشکل ہونے لگی تھی۔
""م۔۔۔ مج۔۔ مجھے سانس نہیں آر۔۔ آرہا۔ ۔
کھینچ کھینچ کر سانس لیتی وہ بہت مشکل سے بولی تھی۔
اس کی آواز سنتے شاہزیب کی نظر بے ساختہ اس کی طرف گئی تھی۔ جس کی حالت بگڑ رہی تھی۔
""پینک کیوں ہو رہی ہو؟ جسٹ سٹے کالم۔ ۔
شاہزیب کو سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرے اس لیے وہ سنجیدگی سے بولا تھا۔
""م۔۔ میرا ا۔۔ انحیلر ب۔۔ بیگ۔ ۔
افرحہ کے زمین پر پڑے بیگ کی طرف اشارہ کرنے پر شاہزیب نے فورا جھکتے اس کا بیگ اٹھا کر کھولتے انحیلر نکالا تھا۔
شاہزیب کے انجیلز پکڑا نے پر کانپتے ہاتھوں سے اس نے انجیلز استعمال کیا تھا۔ جس سے آہستہ آہستہ اس کی سانس بحال ہونے لگی تھی۔
""پینک ہونے کی ضرورت نہیں ہے کچھ ہی دیر میں لفٹ اوپن ہوجائے گی۔ ۔
شاہزیب اس کی طرف سے رخ موڑتا سپاٹ لہجے میں بولا تھا۔ افرحہ نے گہری نظروں سے اس کی طرف دیکھا تھا۔ جو بے نیاز بنا اپنا ٹوٹا موبائل نکال کر استعمال کرنے لگ گیا تھا۔
افرحہ ناک چڑھاتی خود کو پرسکون کرنے کے بعد لفٹ کے فلور پر بیٹھ گئی تھی۔ کچھ ہی دیر میں لفٹ واپس چل پڑی تھی۔ ٹیکنیکل ایشو کی وجہ سے لفٹ کچھ دیر کے لیے رکی گئی تھی۔
شاہزیب لفٹ کھلتے ہی تیزی سے نکل گیا تھا۔ افرحہ نے اسے روکٹ کی سپیڈ سے جاتے دیکھ کر ناک چڑھایا تھا۔
" "سڑیل۔۔ ۔
"" کھڑوس۔ ۔
وہ منہ میں بڑبڑاتی تیزی سے وہاں سے نکل گئی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ اسائمنٹ مکمل نہ کرنے کی وجہ سے ایک بار پھر شاہزیب کے سامنے آفس میں موجود تھی۔ منہ بگاڑ تی وہ ہاتھوں کو بے چینی سے مسل رہی تھی۔ ۔
""مس افرحہ آجائیں آپ کا ہی انتظار ہو رہا تھا۔ ۔
اسے دیکھتا شاہزیب طنزیہ بولا تھا۔ ۔
افرحہ اپنا حلق تر کرتی اسے بس گھور کر رہ گئی تھی۔
" "پہلے میرے موبائل کی پیمنٹ کریں۔ ۔
شاہزیب کے پیسے مانگنے پر اس نے منہ بگاڑا تھا۔
""غلطی آپ کی بھی تھی۔ ۔
وہ منہ بنا کر بولی تھی۔
"ابھی اور اسی وقت میرے پاس شرافت سے یہاں رکھ دو۔۔ ورنہ تم جانتی نہیں میں بہت خطرناک بندہ "ہوں۔ ۔
شاہزیب اپنا کورٹ اتار کر کرسی پر لٹکا چکا تھا اب وہ اپنے بازو کے کف فولڈ کرتا خطرناک انداز میں بولتا افرحہ کا خون خشک کر گیا تھا۔
""میں بس اپنے ہی پیسے دے سکتے ہوں۔ ۔
چند سکے اور ایک نوٹ اپنے بیگ سے نکالتی وہ میز پر رکھ چکی تھی۔
"تم سے اتنے پیسوں کی ہی امید تھی۔۔۔ اب اسائمنٹ کی بات کرتے ہیں۔۔ کل تین بار وہ ہی اسائمنٹ کرکے لا"نا ورنہ کلاس میں آنے کی ضرورت نہیں۔ ۔
شاہزیب پیسے اپنی جانب کھینچتا بولا تھا۔
"اللہ معاف کرے آپ جیسا (سڑیل) شخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔۔ آپ کو شرم نہیں آئی مجھ معصوم "کے پیسے لیتے ہوئے۔
اپنے پیسے چلے جانے کے غم میں دہائی دیتے ہوئے بولی تھی۔
"ایک منٹ "میں یہاں سے چلی جاو۔۔ نہیں تو باقی پیسے بھی لے لوں گا۔ ۔
شاہزیب آنکھیں گھماتا بولا تھا۔۔ یہ لڑکی اسے سخت زہر لگ رہی تھی۔
""اللہ پوچھے آپ سے۔ ۔
وہ دہائی دیتی پیر پٹھکتی چلی گئی تھی۔ شاہزیب نے اس کے جاتے ہی سکون کا سانس لیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
رات کا وقت بریرہ کلب سے نکلتی گاڑی میں بیٹھی فلیٹ پر جارہی تھی۔ جب گاڑی خراب ہونے کی صورت میں وہ گاڑی سے نکلتی لفٹ مانگنے لگی تھی۔ ۔
ایک گاڑی بمشکل اس کے پاس رکی تھی بریرہ نے شکر کا سانس لیا تھا۔
""مجھے لفٹ چاہیے۔ ۔
بریرہ نے گاڑی سے جھانکتے شخص کی طرف دیکھتے کہا تھا۔ ۔
""کہاں جانا ہے۔ ۔
عادل نے اس لڑکی کا حلیہ دیکھتے منہ پھیر لیا تھا۔ شارٹ بلیو شرٹ اور ٹائٹ جینز میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔۔ بریرہ کے ادریس بتانے پر وہ لفٹ دینے کے لیے راضی ہو گیا تھا۔ وہ بھی اسی طرف جارہا تھا شاہزیب سے ملنے کے لیے۔
بریرہ کے قریب سے آتی شر اب کی سمیل سے عادل نے منہ بگاڑا تھا۔ ۔
""شرم نہیں آتی اس وقت کلب میں جاتے ہوئے۔ ۔
""تمھارے پیرنٹس وغیرہ نہیں روکتے۔ ۔
عادل ناگواریت سے بولا۔
"میرے پیرنٹس تک پہنچنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ اپنی حد میں رہو۔ ۔ صرف لیفٹ مانگی سر پر چڑھ کر ناچنے "کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔
بریرہ اس کی بات پر بھڑک اٹھی تھی۔
""نکلو۔۔ پہلی فرصت میں نکلو تمھاری جیسی آوارہ لڑکیوں کو میں منہ نہیں لگاتا بس ترس کھا کر لفٹ دی تھی۔ ۔ ایک جگہ گاڑی روکتے اس نے بنا لحاظ کیے بریرہ سے کہا تھا۔ ۔
""چٹاخ۔۔ آوارہ تم ہوگے۔۔ بغیرت انسان۔ ۔
بریرہ غصے میں تھپڑ مارتی اسے ساکت چھوڑ کر گاڑی سے نکل گئی تھی۔۔ عادل نے غصے سے اس کو جاتے دیکھا تھا۔۔ اپنی تربیت کا لحاظ نہ ہوتا تو وہ بھی اس کو دو چار تھپڑ لگا دیتا۔ ۔
""جاہل۔۔ بدتمیز۔۔ بھاڑ میں جائیں سب۔ ۔ میرا جو دل کرے گا میں وہ ہی کروں گی۔ ۔
وہ سگریٹ نکالتی سلگا نے لگی تھی۔۔ سگریٹ بھی جب اسے پرسکون نہ کرسکی تو اسے بجھاتے وہ چلتے ہوئے گھر جانے لگی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ نے آج جان چھڑوانے کے لیے شاہزیب کی کلاس ہی اٹینڈ نہیں کی تھی۔ اس نے اسائمنٹ بھی مکمل نہیں کی تھی اور ساری کلاس کے سامنے وہ ایک بار پھر اپنی انسلٹ نہیں کروانا چاہتی تھی۔ ۔
آج وہ اپنا موبائل بھی گھر بھول گئی تھی۔ اس لیے سارا دن وہ بور ہوتی رہی تھی۔۔ تبھی اپنی بوریت دور کرنے کے لیے اس نے کام کرنے کا سوچا تھا۔
وہ لائبریری میں سے اپنی اسائمنٹ کے لیے بک لینے آئی تھی۔۔ وہ بک شلف میں سے اپنی مطلوبہ کتاب نکال رہی تھی۔ ۔
کتاب ڈھونڈتے اس کے ہاتھ میں کوئی انگلش اولڈ ناول لگ گیا تھا۔۔ اسے پکڑتی وہ زمین پر بیٹھ کر پڑھنے لگی تھی۔ ۔ وہ ایک سائیڈ پر بیٹھی ناول کی دنیا میں گم تھی جب لائبریری کا دروازہ بند ہونے پر وہ چونکی
تھی۔۔ لائبریری کی لائٹس بھی ڈم ہوچکی تھیں۔ ۔
اس کی نظر سیدھی اپنی کلا ئی پر بندھی گھڑی پر گئی تھی۔۔ جہاں شام چھ بجے کا وقت تھا۔۔ لائبریری چھ بجے بند ہوجاتی تھی۔ ۔
وہ آنکھیں پھیلائے تیزی سے اٹھی تھی اس کے پاس موبائل بھی نہیں تھا وہ گھبراتی ہوئی لائبریری کے دروازے کی طرف گئی تھی۔ جو بند تھا۔ ڈر سے اس کے پسینے چھوٹ پڑے تھے۔ ۔
"کو"ئی ہے؟ پلیز مجھے یہاں سے نکالیں۔۔ ا
اس کا سانس اکھڑنے لگا تھا گھبراہٹ سے۔ ۔
""اللہ جی مجھے بچا لیں۔۔۔ آئندہ کے بعد میں کبھی ناول نہیں پڑھوں گی۔۔ پلیز آج بچا لیں مجھے۔ ۔
اپنے پیچھے سے قدموں کی آواز سنتے وہ زور سے آنکھیں میچے بولنے لگی تھی۔ ۔
"جی جی پلیز مجھے" معاف کردیں میں خود یہاں پھنسی ہوئی ہوں۔۔ کوئی نکالو مجھے یہاں سے پلیز۔ ۔
وہ اپنی طرف بڑھتے قدموں کی آواز سنتی اکھڑے سانس سے بمشکل بول رہی تھی۔ ۔
""شٹ اپ !"۔۔ ۔"ایڈیٹ
جانی پہچانی آواز سنتی وہ اچھل کر پیچھے مڑی تھی۔ ۔
""پ۔۔۔ پروفیسر ش۔۔ شاہ
وہ بگڑے تنفس سے بولی تھی۔۔ اسے دیکھ کر افرحہ کو تھوڑی تسلی ہوئی تھی۔ ۔
شاہ زیب خاموشی سے دیکھتے اس کے قریب آیا تھا۔۔ افرحہ انھیں اپنے قریب آتے محسوس کرکے آنکھیں پھیلائے دیکھ رہی تھی۔ ۔
" "ی۔۔ یہ آپ کیا کر رہے ہیں۔
شاہ زیب کو اپنے قریب محسوس کرتے اس نے اپنی آنکھیں زور سے میچ لی تھیں۔ ۔
شاہ زیب نے آنکھیں گھماتے خاموشی سے افرحہ کے پیچھے موجود سوئچ سے لائٹس اون کی تھی۔ ۔
وہ آنکھیں بند کیے کھڑی افرحہ کو ایک نظر دیکھتا خاموشی سے وہاں موجود ٹیبلز مین سے ایک ٹیبل کی کرسی نکالتا بیٹھ گیا تھا۔ ۔