""اٹھنے کا تکلف کرنے کی کوشش مت کرو۔ ۔
گن سے اپنا ماتھا مسلتا شاہزیب بھنویں بھینچتا سرسراتے لہجے میں بولا تھا۔ اس کے ہاتھ میں گن دیکھتے ہی مسز شہروز کی ہوائیں اڑ گئی تھیں۔
""میری بیوی کہاں ہے؟
شاہزیب نے سکون سے ان کے بالکل سامنے والے صوفے پر بیٹھتے پوچھا۔
""م۔۔ میں نہیں جانتی تمھاری بیوی کون ہے؟
مسز شہروز نے اپنے لب تر کرتے ایک دم سیدھے ہوتے کانفڈینس سے کہا تھا۔
"مجھے تم جیسی عورتوں سے پہلے ہی بہت نفرت ہے تمھاری یہ جھوٹیں باتیں بس میرے گن کے اندر موجود گولی کا ڈوز تمھیں دینے پر مجبور کر رہی ہیں۔۔ پہلے ہی تمھارے اس ڈرپوک شوہر نے میرا بہت ٹائم ویسٹ کیا "ہے۔۔ ۔
""یہ خون دیکھ رہی ہو۔ ۔ شاہزیب نے اپنے ہاتھ پر لگا خشک خون اسے دیکھایا تھا۔۔ مسز شہروز نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے خون کو دیکھا تھا۔
"یہ تمھارے شوہر کا ہے۔۔ مجھ سے شاہزیب میر حاتم"سے چالاکی کر رہا تھا۔ ۔
وہ استہزایہ لہجے میں گن سے اپنا ماتھا مسلتا بالکل پاگل انسان لگ رہا تھا۔
"میں صرف ایک منٹ تک انتظار کروں گا اگر میری بیوی مجھے میرے سامنے صحیح سلامت نہ ملی تو بھول جانا اس "گھر سے زندہ کوئی باہر نکلے گا۔ ۔
شاہزیب نے گن ایک سائیڈ پر رکھتے سگریٹ نکال کر سلگا ئی تھی۔ اس کے ساتھ ڈینیل کے آدمی تھے جو اس کی بھرپور مدد کر رہے تھے۔
""میرا منہ کیا دیکھ رہی ہو؟ جاو اس لڑکی کو لے کر آو۔ ۔
مسز شہروز گھبراتی ہوئی میڈ سے بولی تھیں جو تیزی سے افرحہ کو لینے بھاگ گئی تھی۔ ۔
"تم یوں دھڑلے سے میرے گھر"میں آکر اچھا نہیں کر رہے ہم تمھارے خلاف کمپلین کریں گے۔ ۔
مسز شہروز لب بھینچ کر بولی تھیں۔ ۔
"پولیس کو میں اپنے جوتوں کے نیچے رکھتا ہوں کسی کی جرت نہیں مجھے ہاتھ لگا جائے۔۔ اور تم جیسے کیڑے "مکوڑوں سے چھٹکارا حاصل کرنا میرے لیے مشکل نہیں ہے۔ ۔
وہ سگریٹ کا گہرا کش ہوا میں چھوڑتا سپاٹ انداز میں بولا تھا۔
""لو آگئی تمھاری بیوی دیکھ لو صحیح سلامت ہے اب اسے لو اور ہمیں ہماری بیٹی واپس کردو۔ ۔
مسز شہروز افرحہ کو آتے ہوئے دیکھ کر تیز لہجے میں بولی تھیں۔
"میرے نہیں خیال ابھی تم اس پوزیشن میں ہو کہ مجھ سے کوئی ڈیل کر سکو۔۔ اور میں بھی دیکھتا ہو تم کیسے بریرہ "کو ڈھونڈتی ہو۔ ۔ وہ افرحہ کو دیکھتا اپنی شرٹ پر نہ دکھنے والی گرد کو جھاڑتا گن اٹھا کر کھڑا ہو گیا تھا۔ سگریٹ وہ زمین پر پھینک کر مسل چکا تھا۔
بنا کسی کا لحاظ کیے وہ ایک ہی جست میں افرحہ کے قریب پہنچ کر اسے اپنے سینے سے لگا چکا تھا۔ ۔
افرحہ نے اس کی حرکت پر مزاحمت کی تھی جسے شاہزیب انگور کر گیا تھا اسے اپنے حصار سے نکالتے شاہزیب نے گہری نظروں سے اس کا اوپر سے لے کر نیچے تک گہری نظروں سے جائزہ لیا تھا۔ اسے صحیح سلامت دیکھتے اس نے سکون کی آہ خارج کی تھی۔ افرحہ کی موجودگی سے اس کے سلگتے دل پر ٹھنڈی پھوار برس پڑی تھی۔
افرحہ آنکھیں پھیلائے بس اس کے ہاتھوں پر لگا خون دیکھ رہی تھی۔ شاہزیب نے اس کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا تھا۔
""یہ میرا خون ہے۔ ۔
اس نے شرٹ اوپر کرتے اسے کٹ دکھایا تھا۔ جو گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے اسے لگا تھا۔
""ہائے اللہ یہ تو کافی گہرا زخم لگ رہا ہے۔ ۔ وہ اس کے پیٹ کو دیکھتے آنکھیں پھیلا کر بولی تھی۔ جہاں کٹ لگا ہوا تھا جو زیادہ گہرا نہیں تھا۔ شرٹ کا رنگ گہرا ہونے کی وجہ سے اس کا خون رستا ہوا بھی نہیں دکھ رہا تھا تبھی مسز شہروز بھی اس کا زخم نہیں دیکھ پائی تھیں۔ ۔ ""کچھ نہیں ہوا یہ معمولی سا کی ہے۔ ۔
شاہزیب نے سپاٹ انداز سے اس کا گال سہلاتے ہوئے جواب دیا تھا۔
""تمھیں تمھاری بیوی مل گئی ہے تو اب اپنے ان گنڈ وں کو لے کر میرے گھر سے نکل جاو۔ ۔
مسز شہروز کی اونچی آواز سن کر شاہزیب نے آنکھیں گھماتے گن اپنی ویسٹ میں رکھتے سب کو باہر جانے کا اشارہ کیا تھا۔
افرحہ کو اپنے ساتھ مضبوطی سے تھامتا وہ وہاں سے نکل گیا تھا۔ افرحہ کو اپنے پاس واپس پاکر اس کو سکون مل گیا تھا۔ اب رات ہوگئی تھی اس نے سارا دن افرحہ کو ڈھونڈنے پر لگا دیا تھا اور بالآخر اس کی کوشش رنگ لائی تھی جبھی ہواس کے پاس واپس موجود تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
عادل تھکا ہارا شام کو گھر لوٹا تھا آج کل وہ ایک کیس پر کام کر رہا تھا۔ جس سے وہ خاصا مصروف تھا۔ گھر میں داخل ہوتے اونچے میوزک نے اس کا استقبال کیا تھا۔
عادل جس کے سر میں پہلے ہی درد ہو رہا تھا میوزک کی بیٹ سے اس کے سر میں باقاعدہ درد لہریں اٹھنے لگی تھیں۔ ۔
وہ تیز تیز قدم اٹھاتا لاونچ میں داخل ہوا تھا جہاں روحان کو بریرہ کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھ کر اس کی رگیں ابھر آئیں تھیں۔ ۔
ان لوگوں نے شاید عادل کو نوٹ نہیں کیا تھا تبھی موج مستی میں لگے ہوئے تھے۔۔ عادل نے آگے بھرتے میو زک بند کر دیا تھا جس سے روحان اور بریرہ دونوں ساکت ہوگئے تھے۔۔ عادل کو دیکھتے بریرہ نے ناک چڑھائی تھی۔ جبکہ روحان نے میوزک بند ہوجانے پر منہ بگاڑا تھا۔
""تم میرے گھر میں کیا کر رہے ہو؟
عادل نے دانت کچکچاتے ہوئے روحان سے پوچھا تھا۔
"میرا دل کر رہا تھا اپنی" گرل۔۔۔۔ فرینڈ سے ملنے کو سو میں چلا آیا۔ ۔ وہ گرل فرینڈ کو کھینچ کر بولتا عادل کو غصے سے سرخ کر گیا تھا۔ جبکہ بریرہ عادل کی حالت دیکھ کر اپنی ہنسی دبا رہی تھی۔
""بکواس بند کرو اپنی اور فورا میرے گھر سے نکل جاو۔ ۔
عادل نے آگے بڑھتے اس کے کالر کو دبوچا تھا۔
"ٹیک اٹ ایزی برو۔۔ تم بھی تو رات کو مجھے بتائے بنا میری گ۔۔ آہہ۔۔ میرا مطلب میری فرینڈ کو اٹھا لائے "تھے اب میرا دل کیا تو میں ملنے چلا آیا۔ اب زیادہ جلنے کی ضرورت نہیں۔ ۔
روحان جو دوبارہ بریرہ کو گرل فرینڈ بولنے لگا تھا عادل کے غصے کو دیکھتا سیدھا لائن پر آتا لاپرواہی سے گویا ہوا۔
"تمھاری جتنی بکواس تھی میں سن چکا ہوں۔۔ یہ لڑکی میری بیوی ہے دوبارہ کبھی اس کے ارد گرد بھٹکنے کی کوشش بھی مت کرنا ورنہ اٹھا کر سڑنے کے لیے جیل میں ڈال دوں گا اور تمھیں مجھ سے شاہزیب بھی نہیں بچا "پائے گا۔ ۔
اسے باہر کی دروازے کی جانب دکھا دیتا عادل سرد لہجے میں بولا تھا۔ روحان اس کے غصے کو دیکھتے خامشس ہو گیا تھا ورنہ ابھہ اسے کھڑی کھڑی سنا دیتا۔ ۔
""بائے بائے مائی لو۔۔ ۔ عادل کو زچ کرنے کے لیے روحان جاتا ہوا خاموش کھڑی بریرہ کی جانب مڑ تا اسے آنکھ مارتا تیزی سے باہر نکل گیا تھا ورنہ کو ئی شک نہ تھا عادل غصے میں اس کی آنکھ ہی پھوڑ دیتا۔ ۔
""تمھیں مزا آرہا ہے نہ مجھے تنگ کرکے۔ ۔
عادل روحان کے جانے کے بعد بریرہ کی جانب مڑا تھا جو روحان کی حرکت پر سر جھٹک کر ہلکا سا مسکرا رہی تھی۔ بریرہ نے دھیرے سے آنکھیں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا تھا۔ عادل کا سرخ چہرہ اس کے ٹیم پر کا بتا رہا تھا۔
""میں نے اور روحان نے باہر سے کھانا آرڈر کیا تھا وہ پڑا ہوا ہے گرم کرکے کھا لینا۔ ۔ بریرہ اسے جواب دیتی مڑنے لگی تھی۔ جب عادل نے اس کے بالوں کو دبوچتے اسے اپنے بےحد قریب کر لیا تھا۔
"میں تمھیں دوبارہ کسی دوسرے مرد کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتا۔۔ میری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھو۔۔ دوبارہ میں نے کسی دوسرے مرد کو تمھارے ارد گرد دیکھا تو اسے قتل کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں سے تمھارا بھی گلا دبا "دوں گا۔ ۔
وہ بریرہ کے چہرے پر جھکا اس کی آنکھوں میں دیکھ کر غرایا تھا۔
"اوہ۔۔ غیرت کے نام پر میر"ا قتل کرو گے؟
بریرہ اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتی اس کی باتوں کے جواب میں لاپرواہی سے بولی تھی۔
""میں اب اتنا بھی پاگل نہیں ہوں۔ ۔ وہ اس کے بالوں پر گرفت ڈھیلی کرتا بھنویں بھینچ کر بولا تھا اسے مقابل کی بات زرا بھی پسند نہیں آئی تھی۔ وہ غصہ میں چاہے جو مرضی بول دے مگر ہوش و حواس میں کبھی بھی بریرہ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا۔
""شکل سے تو مینٹل کیس لگتے ہو۔ ۔
بریرہ منہ بگاڑ تی ہوئی بولی تھی۔ اس کی بات پر ہلکی سی مسکراہٹ بریرہ کے ہونٹوں کو چھوئی تھی۔
""جیسے تم شکل سے چڑیل لگتی ہو۔
عادل نے دوبدو جواب دیا تھا۔ بریرہ نے اسے گھور کر دیکھا تھا۔ ۔
""ہٹو پیچھے میں تھک گئی ہوں۔ ۔
وہ اسے پیچھے ہٹائی روم میں چلی گئی تھی۔
""افف ایک بیوی ہے اس نے بھی دماغ گھما کر رکھا ہوا ہے۔ ۔
عادل منہ میں بڑبڑایا تھا اسے جاتے دیکھ کر وہ سر جھٹک کر کیچن میں چلا گیا تھا تاکہ کچھ کھا سکے۔۔ بریرہ نے اس کے لیے کھانا رکھ لیا تھا اس کے لیے یہ ہی بہت بڑا احسان تھا۔ اسے اور کیا چاہیے تھا۔
گاڑی میں بیٹھتے ہی شاہزیب نے افرحہ کو کھینچ کر اپنے قریب کرتے اس کی سانسوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔۔ افرحہ اس کی حرکت پر ایک پل کو حیران رہ گئی تھی۔ اس کہ قربت سےوہ کپکپا اٹھی تھی۔
شاہزیب اس کے ہونٹوں کو سختی سے اپنی گرفت میں لیتا پچھلے کئی گھنٹوں کی فرسٹریشن اس پر نکال چکا تھا۔
""ش۔۔ شاہزیب رک جائیں۔ ۔
وہ گہرے گہرے سانس بھرتی اس کے ہونٹوں کا لمس اپنی گردن پر محسوس کرتی بمشکل اس کے سینے پر ہاتھ رکھے وہ اسے خود سے دور کرچکی تھی۔
""آپ کا خون نکل رہا ہے پلیز کسی ڈاکٹر کے پاس چلیں۔ ۔
وہ پریشان نظروں سے اس کی رستے خون سے نم شرٹ دیکھ کر بولی تھی۔
شاہزیب نے افرحہ کے دور ہٹنے پر سختی سے لب بھینچ لیے تھے۔ افرحہ کے پریشان انداز نے اس کا ابلتے خون کو ٹھنڈا کر دیا تھا۔
"یہ معمو"لی سا زخم اس کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔ ۔
شاہزیب گاڑی اسٹارٹ کرتا سپاٹ لہجے میں بولا تھا۔
""اتنا زیادہ خون بہہ رہا ہے شاہزیب پلیز ہوسپٹل چلیں۔ ۔
وہ اس کی گلی شرٹ کو دھیرے سے چھوتی بڑبڑائی تھی۔ شاہزیب نے کن اکھیوں سے اسے گھورا تھا۔
"تمھیں کہیں" چوٹ تو نہیں لگی ؟ شاہزیب نے اس کا ہاتھ تھامتے دھیان ہٹانے کی کوشش کی تھی۔ افرحہ کی نظر اپنے ہاتھ پر لگے شاہزیب کے خون سے ہوتی اس کے سرد ہاتھوں پر گئی تھی۔
""نہیں میں ٹھیک ہوں
اس نے دھیمی آواز میں جواب دیا تھا مسز شہروز کی باتیں اس کے ذہن میں ہلچل مچا رہی تھی۔ شاہزیب نے اس کا جواب سنتے اس کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھامتے اپنے ہونٹوں سے لگایا تھا۔
""آپ ڈاکٹر پاس نہیں جائیں گے؟
افرحہ نے اس کے زخم پر نظریں گاڑ ھتے سپاٹ آواز میں پوچھا تھا۔
"افرحہ۔۔ اب اس بات پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔۔ ہم اب سیدھا گھر جائیں گے وہاں جیسے چاہوں گی ویسا کروں "گا اب ڈاکٹر کا نام بھی مت لینا۔ ۔
شاہزیب کی سرد آواز سنتے وہ لب بھینچ کر کھڑکی کی طرف رخ موڑ گئی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
پینٹ ہاؤس پہنچتے ہی افرحہ کمرے میں چلی گئی تھی اسے جاتے دیکھ کر شاہزیب سارے دن کا تھکا لاونچ میں موجود صوفے پر گر گیا تھا۔
ابھی وہ فلحال افرحہ سے نبٹنا نہیں چاہتا تھا ورنہ تو دل کر رہا تھا اسے گھسیٹ کر اپنے پاس لے آئے اور باہوں میں سما کر سکون سے سوجائے۔ ۔
وہ آنکھیں موند کر صوفے کی بیک سے ٹیک لگا گیا تھا جب دھیمے قدموں کی آواز اپنے قریب آتے سنائی دی تھی۔ وہ افرحہ کو انگور کرنے کا ارادہ کرتا ویسے ہی اپنی جگہ پر قائم رہا تھا جب اچانک اپنے سینے پت نازک کانپتی انگلیوں کو محسوس کرتے اس نے جھٹکے سے اس کا ہاتھ پکڑ تے آنکھیں کھولی تھی۔ افرحہ کی معصوم شکل دیکھ کر ایک پل کو اس کا دل زور سے دھڑکا۔ ۔
""کیا کرنے کی کوشش کر رہی ہو؟
اس نے بوجھل آواز میں افرحہ کی جانب دیکھتے پوچھا۔
""آپ کا زخم صاف کرنے لگی تھی۔۔ آپ کو تو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ ۔
وہ آنکھیں مقابل کی سرخ آنکھوں سے ملاتی دھیمی آواز میں بولی تھی۔
شاہزیب خاموشی سے اس کا ہاتھ چھوڑتا دوبارہ صوفے کی پشت سے سر ٹکا گیا تھا۔
افرحہ نے شرٹ کے بٹن کھولتے اس کے زخم کو دیکھا تھا جو کافی گہرا لگ رہا تھا۔
""آپ کو سٹیچیز کی ضرورت ہے شاہزیب۔ ۔
وہ سرگوشی میں بولی تھی۔
"مجھے ضرورت نہیں صاف کرکے بینڈیج کردو۔۔ پانچ منٹ ہیں تمھارے پاس ورنہ میں یہ بینڈیج بھی نہیں "کرواوں گا۔ ۔
شاہزیب کا اکھڑا ہوا لہجہ سن کر افرحہ نے آنکھیں گھمائی تھی۔
""اتنے نخرے تو ہم لڑکیاں بھی نہیں کرتیں جتنے نخرے آپ کرتے ہیں۔۔ ۔
وہ منہ پھولا کر شاہزیب کا زخم صاف کرتی اس کا دھیان بھٹکا نے کے لیے بولی تھی۔
شاہزیب کے برہنہ سینے سے نظریں چراتی وہ ہلکی سی سرخ پر گئی تھی۔ جو مقابل کی نظروں سے چھپا نہ تھا۔
شاہزیب اپنی عقابی نظریں اس پر ٹکا ئے بنا کوئی تاثر دیے بغیر بیٹھا رہا تھا۔ کتنا سکون تھا مقابل کی قربت اور آواز میں اسےاپنی رگ رگ میں سکون اترتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔
"آپ کو پتا ہے ایک بار بابا کا ایکسیڈینٹ ہو گیا تھا میں اور مما بہت زیادہ ڈر گئے تھے ان کے آٹھ سٹیچیز بازو پر لگے "تھے انھوں نے آپ کی طرح نخرے نہیں کیے تھے۔ ۔
افرحہ اپنے پیرنٹس کے بارے میں بولتی ایک دم خاموش ہو گئی تھی ان کا ذکر کرتے اسے ان کی ناراضگی یاد آگئی تھی کیسے رخصت کرتے وقت انھوں نے ایک بار بھی اسے پیار بھری نگاہوں سے نہ دیکھا تھا۔
""کیا ہوا خاموش کیوں ہوگئی۔
اس کا مرجھاتا چہرہ دیکھتے شاہزیب نے اس کی ٹھوڑی پکڑ کر اس کا چہرہ اوپر اٹھایا تھا۔
"بابا جان"کی یاد آرہی اور مما کی بھی۔ ۔
وہ شاہزیب کی طرف دیکھنے سے اجتناب کرتی اس کے بینڈ یچ کرچکی تھی۔ ۔
"ہم جب پاکستان جائیں گے تب مل لینا۔۔ اب اپنا موڈ خراب مت کرو اور جاو کچھ کھانے کو نکالو میں فریش "ہوکر آیا۔ ۔
وہ اسے یہ نہ بتا پایا کہ اب کبھی وہ واپس پاکستان نہیں جائیں گے چاہے کوئی بھی وجہ ہو۔۔ وہ واپس اس گھر اور لوگوں کے روبرو کبھی نہیں جائے گا۔ ۔
افرحہ کو چھوڑتا وہ کمرے میں چلا گیا تھا۔ جبکہ پیچھے افرحہ کو گہری سوچ میں چھوڑ گیا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
" مجھے سونے بھی دو گے یا ایسے ہی آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر چھچھوروں کی"طرح گھورتے رہو گے؟ ؟
بریرہ جو سونے کی کوشش کر رہی تھی عادل کی مسلسل خود پر نظریں محسوس کرتی چیخ کر بولی تھی۔
""میری آنکھیں ہیں جہاں چاہیں دیکھوں گا۔ ۔
وہ اسے تپا نے کے لیے اس پر جھکتا اس کے ماتھے پر زور سے انگلی مارتا بولا تھا۔ ۔
"تم میرے ہاتھوں قتل ہوجاو"گے۔ ۔
وہ دانت کچکچاتی چیخی تھی۔ جو مقابل کو سرور کرگئی تھی۔
""ایک پولیس والے کو قتل کی دھمکی دے رہی ہو؟
وہ بھنویں اچکاتا پوچھنے لگا۔
"ہاں میں ڈرتی نہیں تم سے۔۔ اور میرے سامنے یہ پولیس گیری جھاڑنے کی ضرورت نہیں ایک ہی مکے کے "ساتھ ناک توڑ دوں گی۔ ۔
بریرہ بولتے ہوئے مکہ بنا کر دھیرے سے مقابل کے مارتے ہوئے بولی تھی۔
""اوہ میرا بےبی۔۔۔ کچی کچی کو
عادل مصنوعی مسکراہٹ سجاتا مکے کا بدلہ لیتا اس کے دونوں گال پکڑ کر ان کو زور سے کھینچنے لگا تھا۔
""یہ کیا کر رہے ہو پاگل انسان۔ ۔
بریرہ اس کے ہاتھوں پر زور سے تھپڑ ما رتی بولی تھی۔۔ اس کی سفید میدہ جیسے رنگت میں سرخیاں گھل گئی تھی کچھ غصے کی وجہ سے اور کچھ عادل کے ظلم کی وجہ سے۔ ۔
بریرہ عادل کو مارنے لگی تھی جب عادل نے اس کے دونوں ہاتھ پکڑتے اسے زور سے خود میں بھینچ لیا تھا۔
"صبح میں تمھیں فجر ٹائم اٹھاوں گا تم میرے ساتھ نماز ادا کرو گی اور اب سے یہ ہی تمھاری ڈیلہ روٹین ہوگی ہم "ایک نماز سے شروع کریں گے اور پھر آہستہ آہستہ تم پانچ وقت کی نماز ادا کرنے لگو گی۔ ۔
""تمھارے لیے میں کچھ ڈریسز بھی آرڈر کرچکا ہوں جو کل تک پہنچ جائیں گے۔ ۔
عادل نے نرم لہجے میں بریرہ سے کہا تھا بریرہ جوابا کچھ نہ بولی تھی۔ اس کی خاموشی نے عادل کو مثبت جواب دے دیا تھا۔
عادل نے نرمی سے اس کی پیشانی پر ہونٹ رکھے تھے۔ موبائل رنگ ہونے پر وہ ایک سرد آہ خارج کرتا بریرہ کو چھوڑتا اپنے موبائل کی طرف بڑھا تھا۔
شاہزیب جس بار میں جاتا تھا اس بار سے فون آتے دیکھ کر عادل حیران ہوا تھا۔
"سر مسٹر شاہزیب ڈرگز لے رہے ہیں۔۔ اور کافی زیادہ ڈرنکنگ بھی کرچکے ہیں اب وہ سین کریٹ کر رہے ہیں "چیزیں توڑ رہے ہیں۔ ۔
ویٹر کی بات سنتے عادل کی پیشانی پر ڈھیروں بل پڑے تھے۔
"میں پندرہ منٹ میں پہنچ رہا ہوں شاہزہب کو اب مزید کوئی ڈرگ"یا ڈرنک سرو نہیں ہونی چاہیے۔ ۔
عادل کال بند کرتا تیزی سے روم میں آیا تھا۔ اپنی گاڑی کی چابی اٹھاتے اس کی نظر بریرہ پر پڑی تھی جو سو چکی تھی۔ عادل نے جھک کر کمفرٹر اس پر صحیح کیا تھا اور تیزی سے نکل گیا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
وہ فریج سے فریز پیزا نکال کر اون میں گرم کرنے کے لیے رکھ چکی تھی۔ اس کے ذہن میں مسز شہروز کی باتیں گھوم رہی تھی۔ اسے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا بریرہ کو چھپا کر شاہزیب کو کیا فائدہ ہوتا تھا۔ ۔
""کن سوچوں میں گم ہو؟ مجھے پسند نہیں تم میرے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچو۔ ۔
شاہزیب کیچن میں داخل ہوتا بولا تھا۔ افرحہ اپنے خیالوں سے باہر نکلتی شاہزیب کی جانب دیکھنے لگی تھی۔
""مجھے سے پہلے آپ کا کتنی لڑکیوں کے ساتھ ریلیشن رہ چکا ہے؟
افرحہ کے چبھن زدہ لہجے کو سن کر شاہزیب نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا تھا۔
"کیا بکواس کر رہی ہو؟ میرا کسی لڑکی سے کوئی ریلیشن "نہیں ہے۔ ۔
شاہزیب اپنی مٹھیاں بھینچتا بولا تھا۔
""میں معصوم ضرور ہوں لیکن بےوقوف نہیں ہوں شاہزیب۔
افرحہ نے بھینچے ہونٹوں کے ساتھ سلگ کر جواب دیا تھا۔
""تم کہنا کیا چاہتی ہو؟
شاہزیب نے جبڑے بھینچ کر سرد آواز میں پوچھا تھا۔
"آپ جھوٹے ہیں۔۔ آپ نے مجھ سے جھو"ٹ بولا۔ ۔
افرحہ کے اونچی آواز میں چیخنے پر شاہزیب کے چہرے پر ناگورایت امڈ آئی تھی۔
""شٹ اپ۔۔ دھیمی آواز میں بات کرو۔ ۔
شاہزیب نے اپنا ماتھا مسلتے سرد آواز میں کہا تھا۔
""مجھے چھونے کی کوشش مت کیجیے گا۔۔ دور رہیں مجھ سے۔ ۔
وہ شاہزیب کو اپنی طرف بڑھتا دیکھ کر غصے سے پھٹ پڑی تھی۔ شاہزیب کا ہوا میں ہاتھ تھم گیا تھا۔ ۔
سرخ چہرے پر جنھجھلاہٹ اور غصے کی وجہ سے سرد تاثرات چھاگئے تھے۔ ۔
ایک ہی جست میں افرحہ تک پہنچتے وہ اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے قریب کر گیا تھا۔
"کیوں میرا دماغ خراب کر رہی ہو؟ پہلے ہی تمھارے غائب ہوجانے پر میرا دماغ گھوم گیا تھا۔ دل کر رہا تھا سب کو جلا دوں جس نے تمھیں مجھ سے دور کرنے کی کوشش کی ہے اسے زندہ جلا کر خاک کر دوں۔۔ ایک بات یاد "رکھنا تم پر میرا پورا حق ہے اور مجھے میرے حقوق سے محروم کرنے کی جرت بھی مت کرنا۔ ۔
افرحہ کے ہونٹوں پر ہاتھ جمائے وہ ٹھنڈے ٹھار لہجے میں بولا تھا۔ خوف کی لہر افرحہ کی رگ رگ میں سرایت کرگئی تھی۔
"یقینا یہ خناس تمھارے دماغ میں مسز شہروز نے بھرا ہوگا۔۔ کیا تمھیں اپنے شوپر پر زرا بھی یقین نہیں؟ کیا کبھی میں نے ایسا ظاہر ہونے دیا کہ میں کسی اور میں انٹرسٹڈ ہوں جو تمھیں لگا ہو کہ میں پہلے نہ جانے کتنے ریلیشنز "میں رہ چکا ہوں۔ ۔
وہ افرحہ کی کمر پر گرفت مضبوط کرتا غرایا تھا۔ ۔
"آپ نے بریرہ کے بارے میں مجھ سے کیوں چھپایا؟ کہاں ہے وہ ؟ اور یہ مت کہیے گا ویکیشنز پر گئی ہے مجھے پتا "ہے آپ نے جھوٹ بولا تھا۔ ۔
افرحہ مردہ آواز میں بولی تھی۔ ۔
"وہ عادل کے ساتھ اس کے گھر میں موجود ہے کیونکہ وہ دونوں شادی کرچکے ہیں۔۔ اب خوش ؟ سچائی جان لی۔۔ اب وجہ جاننا چاہو گی تو میں یہ بتا دوں اس کے سوکولڈ پیرنٹس اس کی زبردستی شادی کرنے لگے تھے وہ خود اپنی مرضی سے گھر سے بھاگی تھی اور اس سے پہلے ہی" وہ عادل سے نکاح کرچکی تھی۔ ۔
شاہزیب زہرخند لہجے میں بولا تھا افرحہ کی بےاعتباری گہری چوٹ پہنچا رہی تھی۔ اس کے ماضی کے زخم پرے کر رہی تھی۔ ۔
""آ۔۔ آپ یہ مجھے پہلے بھی بتا سکتے تھے اس میں چھپانے والی بات کیا تھی؟
افرحہ اس کے جواب پر ایک دم نرم پڑگئی تھی۔ افرحہ اسے ایک جھٹکے سے چھوڑتا اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا تھا۔
""شاہزیب ؟ کہاں جا رہے ہیں آپ ؟ ؟ وہ شاہزیب کو باہر کی طرف بڑھتے دیکھ کر بولی تھی۔ شاہزیب بنا اس پر نظر ڈالے اپنا کوٹ پہنتا گھر سے نکل گیا تھا اسے اپنے پیچھے افرحہ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جنھیںاگنور کرتا وہ لفٹ میں داخل ہوچکا تھا۔ ۔
اس کا سانس گھٹ رہا تھا۔۔ لفٹ سے نکلتے ہی اس نے سگریٹ نکال کر سلگا ئی تھی۔۔ ایک گہرا کش لیتے اسے تھوڑا بہتر محسوس ہوا تھا۔ وہ ابھی اپنی ساری سوچوں کو بھلانا چاہتا تھا جو شاید ہی ممکن تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
"شاہزیب یہ تم نے" اپنی کیا حالت بنا رکھی ہے؟ ؟ اور تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ ؟
پرائیویٹ روم میں داخل ہوتے ہی ٹوٹی پھوٹی بوتلوں سے پھلانگتا ہوا عادل شاہزیب کے پاس گیا تھا۔ جو بکھرے حلیے میں اپنے ہوش و حواس میں نہیں لگ رہا تھا۔ ۔
شاہزیب نے سرخ آنکھوں سے عادل کی طرف دیکھا تھا۔ جسے صاف پتا چل رہا تھا وہ ڈرگز خاصی تعداد میں اپنے اندر اتار چکا تھا۔
""آگئے تم ہمیشہ کی طرح مجھے درس دینے۔
شاہزیب کا ڈگمگاتا لہجہ سن کر عادل ساکت ہو گیا تھا۔
"مجھے سخت نفرت ہے اس عورت ذات سے۔۔ ان کے سامنے چاہے اپنا دل بھی نکال کر رکھ دوں گے تو وہ یہ شکایت ضر"ور کریں گی یہ سونے کا کیوں نہیں۔۔ لیکن آپ پر اعتبار نہیں کریں گی۔ ۔
شاہزیب اپنے بالوں کو زور سے کھینچتا چیخ کر بولا تھا۔ ۔
""شاہزیب کالم ڈاون۔ ۔
عادل نے اسے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی تھی۔
"آئی ہیٹ ہر اگر وہ میرے سامنے ہوتی میں اس کا قتل کر دیتا۔۔ اس نے مجھ سے میری زندگی کا مقصد چھین "لیا۔۔ اس کے بدلے یہ اندھیروں سے بھری زندگی میں دھکیل دیا۔ ۔
""مجھے میری ماں ، بہن ، بابا اور دادا سے الگ کرکے اسے کیا ملا؟ ؟ میں نے کیا بگاڑا تھا اس کا؟ ؟
وہ زور سے چیخ چیخ کر بول رہا تھا۔
"شاہزیب میرے یار اس میں تیری کوئی غلطی نہیں بس کچھ لوگوں کے ضمیر مرچکے ہیں۔۔ اور اب ماضی کی باتوں کو زیادہ نہ سوچ۔۔ حال میں جیو اب تو تمھاری بیوی ہے اس کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارو کیوں خود کو "برباد کر رہے ہو؟
عادل اس کے تاثرات دیکھتے بولا۔ ۔
"میری بیوی؟ ہاں بہت محبت کرتا ہوں۔۔ اس کے پیچھے پاگل ہوں لیکن وہ بھی مجھ پر اعتبار نہیں کرتی۔۔ کیا اتنا "برا ہوں میں؟ ؟
وہ ڈگمگاتے قدم لیتا عادل کے پاس جاتا اس سے پوچھ رہا تھا۔
""نہیں میرے یار تو تو بہت اچھا ہے بس لوگوں کو تیری قدر نہیں۔ ۔
عادل نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا تھا۔ جب اچانک شاہزیب نے اس کو زور سے گلے لگا لیا تھا۔ ۔ "میں بہت تکلیف میں ہوں یار۔۔۔ کوئی مجھے نہیں سمجھ سکتا۔۔ میرا دل پھٹ رہا ہے۔۔ دم گھٹنے لگا۔۔ اب تو "زندہ رہنے کی خواہش بھی ختم ہوگئی ہے۔ ۔ شاہزیب درد بھرے لہجے میں آنکھیں بند کرتا بڑبڑایا تھا۔ عادل نے اس کی تکلیف محسوس کرتے لب بھینچ لیے تھے
شا ہزیب کی گرفت ڈھیلی پڑتی دیکھ کر اسے پتا چل گیا تھا کہ وہ ہوش و حواس سے بیگانہ ہوچکا ہے۔۔ وہ ویٹر کی مدد سے شاہزیب کو اپنی گاڑی تک لایا تھا۔۔ وہ اسے واپس اس حالت میں افرحہ کے پاس لے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا تبھی ایک پرائیویٹ ہوٹل میں بوکنگ کرواتا وہ شاہزیب کو وہاں لے گیا تھا وہ ایک پل بھی شاہزیب کو اس حالت میں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتا تھا تبھی ساری رات اس نے کاوچ پر بیٹھ کر گزار دی تھی۔ وہ افرحہ سے کل بات کرنے کا سوچتا آنکھیں موند گیا تھا
تیز چندھیا دینے والی روشنی سے اس کی آنکھ کھلی تھی۔ بھاری سر اور سرخ آ نکھوں سے اس نے ناسمجھ نظروں سے عادل کو دیکھا تھا۔ جو چھوٹے سے صوفے پر آڑھا ترچھا لیٹا ہوا تھا۔
اپنا سر تھامتے وہ اٹھ بیٹھا تھا۔ سائیڈ ٹیبل سے پانی کا گلاس اٹھاتے اس نے لبوں سے لگایا تھا۔ اسے اپنے سر میں ہتھوڑے بجتے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔ گلاس کو سائیڈ ٹیبل پر رکھتے اس کے ہاتھ سے گلاس چھوٹ کر زمین بوس ہو گیا تھا۔ شاہزیب کی نظر بےساختہ عادل پر گئی تھی جو پھرتی سے اٹھ بیٹھا تھا۔
""اب کیا خودکشی کرنے کی کوشش کر رہے ہو؟
عادل نے اسے دیکھتے طنزیہ کہا تھا۔ شاہزیب نے اسے گھور کر سرد نظروں سے دیکھا تھا۔
وہ بنا عادل کو کچھ بولے کھڑا ہوتا فریش ہونے کے لیے واشروم میں چلا گیا تھا۔ عادل نے اس کی خاموشی پر منہ بگاڑا تھا۔
بریرہ کا خیال ذہن میں آتے ہی عادل نے بالوں میں ہاتھ پھیرا تھا۔ اہنا رات کا وعدہ یاد کرتے اس نے ایک ٹھنڈی آہ خارج کی تھی۔
"رات کو کیا جنون چڑھا تھا بتانا پسند "کرو گے۔ ۔
عادل شاہزیب کو فریش سا دیکھ کر بولا تھا۔
""شٹ اپ۔۔ مجھے گھر ڈراپ کردو۔ ۔
شاہزیب اپنا موبائل نکال کر چیک کرتا عادل سے سپاٹ لہجے میں بولا تھا۔ اس کے سر میں ہلکی ہلکی درد کی لہریں اٹھ رہی تھیں۔ اپنے موبائل پر افرحہ کی لاتعداد کالز اور میسجز دیکھ کر اس نے سختی سے لب بھینچ لیے تھے۔
"شاہزیب یہ بات یہاں ہی ختم نہیں ہوگی۔۔ اب تمھاری بیوی ہے یار کم سے کم اس کا ہی لحاظ کرلو۔۔ اور میری "مانوں تو کیسے ڈاکٹر سے کنسلٹ کرو۔ ۔
عادل شاہزیب کے پیچھے ہی روم سے نکلتا ہوا بولا تھا۔
""میرا باپ بننے کی ضرورت نہیں۔ ۔
شاہزیب نے عادل کو کالر سے پکڑتے تلخ لہجے میں کہا تھا۔
"آئندہ کے بعد میں مر بھی رہا ہوا نہ تو تجھے کوئی کال نہیں آئی گی اور تمھیں کیا میں پاگل لگتا ہوں جو مجھے ڈاکٹر "کے پاس جانے کا بول رہے ہو۔۔؟ ؟ اپنی حد میں ہو رہو عادل۔ ۔
جھٹکے سے عادل کا کالر چھوڑتا شاہزیب لمبے لمبےڈھگ بھرتا نکل گیا تھا۔
وہ بنا عادل کا انتظار کیے ہوٹل سے نکل آیا تھا اور خود ہی کیب بک کرواتے گھر چلا گیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ ساری رات شاہزیب کی راہ تکتی رہی تھی اس کے بارے میں پریشان وہ صحیح سے آنکھ بھی نہ لگا پائی تھی نہ جانے کتنے مسخر اور کالز کرچکی تھی مگر اب تک کوئی میسج موصول نہ ہوا تھا۔
اب تو پریشانی سے اس کو پینک اٹیک محسوس ہونے لگا تھا۔۔ ٹی وی لاونچ میں موجود صوفے پر بیٹھتے اس نے گہرے گہرے سانس لینا شروع کیے تھے۔
""ک۔۔ کچھ نہیں ہوگا شاہزیب کو۔۔ وہ بس آتے ہی ہوں گے۔ ۔
وہ خود کو تسلی اور دلاسے دینے لگی تھی۔ کانپتی ٹانگوں سے اٹھتی وہ انجیلز لینے روم میں گئی تھی۔
ایک کانپتی سانس خارج کرتے وہ شاہزیب کی سلامتی کی دعائیں مانگ رہی تھی اس سے ناراضگی ایک طرف اور اس کا یوں ناراض ہو کر چلے جانا ایک طرف۔ ۔
پینٹ ہاوس کا دروازہ کھلتا محسوس کرتی وہ پھرتی سے باہر نکلی تھی۔
""شاہزیب۔۔ ؟
شاہزیب کو دیکھتے اس نے سکون کا سانس لیا تھا۔
شاہزیب ایک نظر اس پر ڈالتا روم میں جانے لگا تھا جب افرحہ نے اس کو روکا تھا۔
"آپ اتنے لاپرواہ ہوں گے مجھے امید نہیں تھی۔ میں ساری رات آپ کے لیے پریشان رہی۔۔ کہ کہیں آپ غصے میں"کچھ الٹا سیدھا نہ کردیں اور آپ ہیں کہ ایک میسج یا کال کا جواب دینا بھی ضروری نہیں سمجھا؟ ؟
وہ غصے سے شاہزیب پر چیخی تھی شاہزیب نے اپنے جبڑے بھینچ لیے تھے۔
""تم جاننا چاہتی ہو میں رات کو کہا تھا۔۔ ؟
وہ افرحہ کے قریب ہوا تھا جب افرحہ کو اس کے کپڑوں سے سر اب کی ناگوار مہک اٹھتی محسوس ہوئی تھی۔
"میں کلب میں تھا ساری رات میں نے ڈرگز اور شراب پیتے گزاری۔۔ پھر مجھے عادل وہاں سے ایک ہوٹل لے "گیا۔۔ بس یا اور کچھ بھی جاننا ہے۔ ۔
اس کی باتیں سن کر افرحہ کو اس سے کراہت محسوس ہوئی تھی۔
""ش۔۔ شراب؟
اس نے بے یقینی سے شاہزیب کو دیکھا تھا۔
""اتنی حیران کیوں ہورہی ہو۔۔ ؟ شاید تم بھول گئی ہماری پہلی ملاقاتب کلب میں ہی ہوئی تھی۔ ۔
افرحہ کے بازو کو مضبوطی سے تھام کر اپنی جانب کھینچتے شاہزیب سرد لہجے میں بولا تھا۔
""چ۔۔ چھوڑیں مجھے۔ ۔ دوبارہ مجھے ہاتھ لگانے کی کوشش بھی مت کیجیے گا۔ ۔
افرحہ اس کی گرفت سے مچل کر نکلتی غرائی تھی۔۔ اسے شاہزیب اس وقت نہایت برا لگ رہا تھا۔ اسے تو لگا تھا شاہزیب کب. سے شراب پینا چھوڑ چکا ہوگا۔ ۔
""شام کو تیار رہنا پھپھو کے گھر ڈنر ہے اور ہاں اپنی یہ ساری نخرے اور ناراضی گھر چھوڑ کر جانا۔ ۔
شاہزیب اس کی بات پر مٹھیاں بھینچتا اس سے دور ہوکر بولتا کمرے میں چلا گیا تھا۔ ۔ افرحہ کافی دیر تک وہاں ساکت سی کھڑی رہی تھی۔ مسز شہروز کی باتیں اس کے دل و دماغ پر اثر انداز ہونے لگی تھیں۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""کہاں غائب ہو رات سے ؟ فرصت مل گئی گھر آنے کی؟
عادل گھر میں داخل ہوا ہی تھا جب بریرہ کی سریلی آواز نے اس کا استقبال کیا تھا۔