""تمھاری باتوں سے مجھے یہ گمان ہورہا ہے تم نے ساری رات مجھے بہت مس کیا ہوگا۔ ۔
عادل اس کو چڑانے کے لیے لب دبا کر بولا تھا۔ بریرہ نے آنکھیں گھما کر اسے گھورا تھا۔
"زیادہ تیز مت بنو اور یہ بتاو کہاں سے آوار"ہ گردی کرکے آرہے ہو؟
وہ کمر پر ہاتھ ٹکا کر بولتی عادل کو اپنے دل کے قریب محسوس ہو رہی تھی۔
""فکر مت کرو کسی لڑکی کے ساتھ نہیں تھا۔ ۔
وہ نڈھال سا لاونچ کے صوفے پر گرتا بولا تھا۔
"تمھاری ایسی شکل ہی نہیں کہ کوئی لڑکی تمھیں منہ لگائے اس لیے مجھے ایسی کوئی"فکر نہیں تھی۔ ۔
بریرہ مسکرا کر بولتی عادل کو تپا گئی تھی۔
""بہت ہنسی آئی اچھا مزاق تھا۔۔ اب جاو اور میرے لیے پانی لے کر آو۔ ۔
عادل اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا اسے گھوری سے نوازتا ہوا بولا تھا۔
""عادل۔۔ ؟
بریرہ کے انتہائی میٹھے لہجے میں بلانے پر عادل نے ٹھٹھک کر اس کی طرف دیکھا تھا۔
"کیا تمھیں میں شکل سے کام والی ماسی لگتی ہوں؟ خود اٹھو اور پانی پیو دوبارہ مجھ پر حکم چلانے کی کوشش مت "کرنا۔ ۔
اس کی بات سنتا عادل خطرناک تیور لیے اٹھا تھا۔
دھیرے دھیرے قدم اٹھاتا وہ بریرہ کی طرف جارہا تھا جو اسے اپنے پاس آتے دیکھ کر الٹے قدم اٹھانے لگ پڑی تھی۔
بریرہ پیچھے کو ہوتی دیوار سے جا لگی تھی۔
"سچ بتاو تو شکل سے تم مجھے اپنی بیوی لگتی ہو اس لیے تمھیں کام کہتا ہوں۔۔ اور تمھارا فرض ہے میرا خیال رکھنا "جیسے میں تمھاری ضروریات کا خیال رکھتا ہوں۔ ۔
اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں پکڑتے عادل دھیمے آنچ دار لہجے میں بولا تھا۔۔ بریرہ کی سانسیں اس کی نزدیکی پر اتھل پتھل ہونے لگی تھیں۔
""ت۔۔ تم۔ ۔ آہہہ۔ ۔
بریرہ عادل کو جواب دینے ہی والی تھی جب اس کے ہونٹ اپنی گال پر محسوس کرتے وہ سن پڑ گئی تھی جبکہ اس کے دانت اچانک سے اپنے گال میں گڑ ھتے محسوس کرکے اس کے حلق سے ایک زوردار چیخ نکلی تھی۔
""کیا کر رہے ہو پاگل انسان۔۔ جنگلی بلے۔ ۔
وہ عادل کو دھکا دیتی چیخ کر بولی تھی۔ عادل نے مسکرا کر اسے آنکھ ماری تھی۔
"میرے لیے ناشتہ لگاو ڈیوٹی کے لیے لیٹ ہورہا ہوں تب تک میں جلدی سے فریش ہوکر آتا ہوں اور زیادہ "ہوشیاری مت کرنا ورنہ سارا ناشتہ تمھیں ہی کھالوں گا۔ ۔
اس کے سفید گال پر اپنے دانتوں کے سرخ نشان دیکھتا وہ مسرور سا اسے وارن کرتا روم میں چلا گیا تھا۔ ۔
""کیڑے پڑے تمھیں منحوس انسان۔ ۔
بریرہ تپی سی اپنے گال کو سہلاتی غرائی تھی۔۔ اس کے دانتوں کے نشان وہ اپنی انگلیوں کی پوروں سے محسوس کرسکتی تھی۔ ۔
عادل کی دھمکی کا اثر نہ ہوتا تو وہ ضرور اسے ایسا ناشتہ کرواتی وہ ساری زندگی یاد رکھتا۔
اس کے لیے ٹوسٹ اور کافی تیار کرکے ٹیبل پر پٹھکتی وہ اپنے لیے پین کیکس بنانے لگی تھی۔ اگر وہ افرحہ کے ساتھ نہ رہتی ہوتی تو اسے جو تھوڑی بہت کوکنگ آتی ہے وہ بھی نہیں آئی تھی۔
عادل اپنے یونیفارم میں ملبوس ٹیبل پر بیٹھ کر خاموشی سے ناشتپ کرتا ترچھی نظروں سے بریرہ کو پین کیکس کھاتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔
""اپنا خیال رکھنا۔۔ میں شام تک آجاوں گا۔ ۔
وہ بریرہ کو نرمی سے بولتا چلا گیا تھا۔ بریرہ کی نظروں نے دروازے تک اس کا تعاقب کیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ نے دوبارہ سارا دن شاہزیب سے بات نہیں کہ تھی بلکہ وہ دوسرے روم میں گھس کر اپنے موبائل پر نیٹ قلکیس دیکھتی اپنا ٹائم گزار رہی تھی۔ وہ شاہزیب سے بالکل بھی بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔ وہ اس وقت شاہزیب سے بری طرح بد گمان ہوچکی تھی۔
"ڈنر پر جانے کے لیے وہ فریش ہوکر نکلی تھی جب اس کی نظر بیڈ پر پڑے ڈریس پر گئی تھی۔ وہ براون کلر کا ویسٹرن سٹائل کا لونگ ڈریس تھا۔ اسے اچھے سے یاد تھا یہ ڈریس اس نے زید کے ساتھ شاپنگ کرتے دیکھا تھا اور زید نے اسے لے کر دینے پر اصر ار بھی کیا تھا جس پر وہ انکار کرگئی تھی کیونکہ ڈریس کی پرائز کافی زیادہ تھی۔
تو کیا وہ ڈریس اس دن شاہزیب نے افرحہ کے لیے خرید لی تھی؟ اس ڈریس کے ساتھ میچنگ سٹالر اور جیکٹ بھی بیڈ پر موجود تھی۔۔ افرحہ ایک پل ڈریس کو دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔ جس پر جلدی سے اس نے اپنی حیرت پر قابو پالیا تھا چونکہ وہ شاہزیب کے جھانسے میں نہیں آنا چاہتی تھی۔ اسے پتا چل گیا تھا شاہزیب جیسا دکھتا ہے ویسا ہے نہیں۔ ۔
ڈریس چینج کرتی وہ لائٹ سے میک اپ میں تیار ہوچکی تھی۔ اہنا بیگ اور موبائل لیتی وہ روم سے باہر نکلی تھی جہاں لاونچ میں کھڑا شاہزیب سگریٹ پھونک رہا تھا۔ افرحہ نے اس کے دیکھتے ہی نظریں پھیر لی تھیں۔
""میری طرف دیکھو۔ ۔
سگریٹ پھینکتا شاہزیب افرحہ کے قریب آکر بولا تھا۔ افرحہ ڈھیٹ بنی نظریں جھکا کر کھڑی رہی تھی۔
"اگر بات نہیں کرنی تو تمھاری مرضی لیکن جب میں کچھ بولوں یا کرنے کا کہو"ں تو مجھے رسپانس چاہیے۔ ۔
افرحہ کی ٹھوڑی جکڑتا وہ اس کے ہونٹوں کو شدتسے چوم کر بولا تھا۔
افرحہ نے اس کا ہاتھ جھٹکتے اپنے لب رگڑ کر صاف کیے تھے۔ شاہزیب کی غصے سے رگیں پھول گئیں
تھیں۔ بمشکل اس نے خود کو قابو کیا تھا ورنہ دل چاہ رہا تھا سامنے کھڑی لڑکی کواچھا سبق سکھائے۔
وہ لوگ آدھے گھنٹے کا سفر طے کرتے پھپھو ماہین کے گھر پہنچے تھے۔
ماہین کی ایک ہی بیٹی تھی جس کی شادی وہ ایک سال پہلے ہی پاکستان میں کرچکی تھی۔ اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی اور آفس میں جاب کرتی تھی۔ ۔
ماہین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ افرحہ نے ماہین سے خوب باتیں کی تھیں مگر شاہزیب کی طرف دیکھنا گوارا بھی نہیں کیا تھا جو شاہزیب کو بری طرح کھل رہا تھا۔
شاہزیب ماہین کے شوہر شاہد سے باتیں کرتا افرحہ پر ہی نظریں ٹکا ئے بیٹھا رہا تھا۔ ایک پرتپاک اور شاندار دعوت سے لطف اندوز ہوکر وہ لوگ واپس آگئے تھے۔ مگر ان دونوں کے درمیان ٹینشن ہنوز قائم تھی۔
ایک دن ،دو دن اور پھر کئی دن اسی طرح گزر گئے تھے لیکن افرحہ شاہزیب سے بات نہیں کر رہی تھی۔
شاہزیب نے اسے کئی بار پیار ، غصے اور لاڈ سے اسے منانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بھی خاصی ڈھیٹ ٹھہری تھی۔
شاہزیب یونیورسٹی سے واپس آرہا تھا وہ مسلسل افرحہ کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ سامنے سے آتی ہوئی تیز رفتار کار کو بھی نہ دیکھ پایا تھا ایک زوردار تصادم اس کا کار سے ہوا تھا اس کے بعد وہ ہوش و حواس کھو گیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ ڈنر تیار کر رہی تھی جب اس کا کاونٹر پر رکھا موبائل رنگ ہوا تھا ان ناوئن نمبر دیکھتے اس نے انگور کر دیا تھا پھر نا جانے کس خیال کے تحت اس نے کال اٹھا لی تھی۔
دوسری جانب سے شاہزیب کے بارے میں ملنے والی خبر نے اس کا سارا وجود ہلا دیا تھا۔ وہ اگر بروقت کاونٹر کو نہ پکڑتی تو یقینا زمین بوس ہوجاتی۔
فون کٹ چکا تھا لیکن۔ وہ سن پڑ گئی تھی۔ اسے پینک اٹیک اٹھتا ہوا محسوس ہورہا تھا لیکن جلدی خود پر قابو پاتی وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔
اپنا ضروری سامان لیتی وہ گھر سے نکل پڑی تھی۔ آنسو لڑیوں کی صورت اس کے گال پر بہہ رہے تھے اسے پچھلے دنوں شاہزیب کے ساتھ کیاگیا اپنا رویہ یاد آرہا تھا جس پر رہ رہ کر اسے پچھتاوا ہو رہا تھا۔
ہوسپٹل پہنچتے ہی شاہزیب کے بارے میں پوچھتی وہ مطلوبہ روم میں پہنچی تھی جہاں سویوں میں جکڑا وہ لیٹا ہوا تھا اسے ڈاکٹر سے پتا چلا تھا کہ اس کے سر پر سٹیچیز لگے ہیں باقی وہ ٹھیک ہے بس معصولی سی چوٹیں ہیں۔ جس پر اس نے سکون کا سانس بھرتے الل تعالی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
شاہزیب کو ایک گھنٹے بعد ہوش آگیا تھا تب تک وہ شاہزیب کے پاس بیٹھی آیات پڑھ کر اس پر پھونک رہی تھی۔ شاہزیب کے ہوش میں آتے ہی وہ رونے لگ پڑی تھی۔ شاہزیب نے لب بھینچ کر اس کی طرف دیکھا تھا جس کے آنسو دل پر تیزاب کی طرح گرتے چھید کر رہے تھے۔
""رو کیوں رہی ہو؟ ابھی زندہ ہوں مرا نہیں ہوں۔
شاہزیب نے افرحہ کی طرف دیکھتے پوچھا تھا جو اس کے قریب بیٹھی موٹے موٹے آنسو بہا رہی تھی۔
""اگر آپ کو کچھ ہوجاتا تو میں کیا کرتی؟
اس نے شاہزیب کے کاٹ دار لہجے کو انگور کرتے پوچھا۔
"تمھیں اس سے کونسا فرق پڑتا تھا۔۔ جیسے اتنے دنوں سے مجھے نظر انداز کرتی آرہی ہو۔۔ ویسے ہی سوچتی رہتی "مر گیا ایک پاگل۔ ۔
وہ سرد لہجے میں بولا تھا۔ افرحہ کے حلق میں آنسووں کا پھندا سا اٹک گیا تھا۔ ۔
""شاہزیب۔۔ ۔
وہ اس کی بات سنتی چیخی تھی لیکن شاہزیب کی گھوری نے اس کا منہ بند کردیا تھا۔
""آپ ایسے باتیں مت کریں پلیز۔ ۔
وہ دھیرے سے منمنائی۔ ۔
"پھر کیسی باتیں کروں۔۔ اب کیوں تڑپ رہی ہو جب پہلے فرق نہیں پڑ رہا تھا اب کیوں تمھیں فرق پڑ رہا "ہے۔ ۔
وہ آگے کو جھکتا افرحہ کی گردن کو اپنی مضبوط گرفت میں لیتا چبا چبا کر بولا تھا۔
اس کے آنسو بےشک دل پر بجلی بن کر گر رہے تھے لیکن اسے احساس دلانا بھی تو ضروری تھا۔
""آپ نے کبھی مجھے اپنے بارے میں کچھ نہیں بتایا پھر کیسے کرتی آپ پر اعتبار ؟
وہ شکوہ کن نگاہوں سے شاہزیب کو دیکھتی منمنائی تھی۔
"تمھیں میرا ماضی جاننا ہے؟ ٹھیک ہے یہاں سے ڈسچارج ہوکر گھر جاتے ہی میں تمھیں سب کچھ بتا دوں گا۔۔ لیکن دوبارہ مجھے انگور کرنے کی کوشش مت کرنا اس بار میں نے زیادہ زور زبردستی نہیں کی مگر تم نے "دوبارہ ایسے سوچا بھی تو بہت برا انجام ہوگا۔ ۔
افرحہ کی روئی روئی سی گلابی آنکھوں کو شدت سے چومتے شاہزیب نے سرد لہجے میں کہا تھا۔ جس پر افرحہ اس کے سینے سے لگتی اپنا سر ہلا گئی تھی۔
شاہزیب نے اسے باہوں میں سماتے اس کے بالوں پر لب رکھ دیے تھے۔
""میری قسم کھائیں آئندہ کے بعد کبھی بھی شراب کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ ۔
شاہزیب ڈسچارج ہوکر واپس گھر آگیا تھا۔ افرحہ اس کا خاص خیال رکھ رہی تھی۔ وہ یونی سے بھی کچھ دنوں کا آف لے چکا تھا۔
افرحہ کی توجہ پاکر وہ مسرور ہوگیا تھا۔ افرحہ کی بات سنتے اس نے بھنویں اچکا کر اسے دیکھا تھا۔
""اگر میں نے ایسا نہ کیا تو پھر کیا ہوگا؟
شاہزیب نے اپنےسر کے پیچھے بازو ٹکا تے پوچھا۔
""آپ میرا مرا ہوا منہ دیکھیں گے۔ ۔
وہ سنجیدگی سے بولتی شاہزیب کی روح کو زخمی کرگئی تھی۔
شاہزیب کا پارہ ایک دم ہائی ہوا تھا۔ جھٹکے سے افرحہ کو اپنی جانب کھینچتا وہ اس کے منہ کو مضبوطی سے جکڑ چکا تھا۔
"دل تو کر رہا ہے تمھاری زبان"کاٹ دو۔۔ جس سے تم نے یہ بکواس کی ہے۔
اس کی بات سے افرحہ کی آنکھیں پھیل گئی تھیں۔
""بالکل اسی طرح مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے جب آپ یہ حرام چیزوں کو منہ لگاتے ہیں۔ ۔
وہ شاہزیب کی آنکھوں میں دیکھتی نم لہجے میں بولی تھی۔
"میں چاہتی ہوں جب بھی آپ اس حرام چیز کو منہ سے لگانے کا سوچیں تو آپ کے ذہن میں یہ خیال ضرور ہونا "چاہیے کہ پھر آپ دوبارہ میرے لمس سے تو کیا میری شکل دیکھنے کے لیے ترس جائیں گے۔
وہ بےرحم انداز میں دوٹوک بات کر رہی تھی۔ شاہزیب کو معاملے کی گہرائی کا اندازہ ہورہا تھا۔
"ٹھیک ہے پھر تم بھی وعدہ کرو د"وبارہ مجھے انگور نہیں کرو گی اور مجھے چھوڑ کر جانے کا تو سوچنا بھی مت۔ ۔
افرحہ کے گال کو پیار سے سہلاتے شاہزیب سنجیدگی سے بولا تھا۔
""تھینک یو سو مچ شاہزیب۔ ۔
افرحہ اس کے جواب پر شاہزیب کے سینے پر اپنے ہونٹ رکھتی بولی تھی۔ شاہزیب اس کے لمس محسوس کرکے مسکرا اٹھا تھا۔
"میں نے ہمارے ہنیمون کے لیے پروگرام بنایا ہے جو کافی عرصے سے پینڈنگ تھا۔ تم پیکنگ کرلو ہم کل صبح "نکلیں گے۔ شاہزیب افرحہ کے کان کی لو کو چومتا سرگوشی میں بولا تھا۔ افرحہ گھبراہٹ سے سرخ پڑ گئی تھی۔ شاہزیب سے خود کو چھڑواتی وہ کمرے سے نکل گئی تھی۔
افرحہ کے جاتے ہی شاہزیب نے عادل کو کال ملائی تھی۔
""اب کیسے ہو شاہزیب؟
عادل کو اس کے ایکسیڈنٹ کا پتا چلا تھا وہ اسی کی آج کل انویسٹیگیشن کر رہا تھا۔
""میں ٹھیک ہوں تم بتاو کچھ پتا چلا ہے؟
شاہزیب نے بالوں میں ہاتھ پھیرتے پوچھا۔
"ہاں ایک انٹرسٹنگ خبر ملی ہے"۔۔ جس کار نے تمھارا ایکسیڈنٹ کیا تھا اس کا مسز شہروز سے کنیکشن ملا ہے۔ ۔ عادل نے بتایا۔
"ایک تو اس آرٹیقیشل بوڑھیا کو بھی سکون نہیں۔۔ تم اپنی بیوی کی سکیورٹی سٹرونگ کرلو اور اس مسز شہروز کا روحان کے ساتھ مل کر سارا کالا چٹھا اکٹھا کرکے رکھنا۔۔ میں کچھ دن کے لیے یہاں نہیں ہوں گا تو ٹینشن مت "لینا۔
شاہزیب نے عادل سے کہا تھا۔
""اوکے ٹیک کئیر۔ ۔
عادل نے جوابا کہا تھا۔
"ویٹ عادل لاسٹ ٹائم جو ہوٹل میں ہوا میں ایسا نہیں کہنا چاہتا تھا تم میرے اچھے دوست میں ہو جو ہمیشہ "میرے ساتھ رہا سو تھینک یو یار۔ ۔
شاہزیب نے ہچکچا تے ہوئے کہا تھا۔ اس نے محسوس کیا تھا سہ واقعی عادل سے اس دن بہت برا پیش آیا تھا جو کہ بالکل اچھا نہیں تھا۔
""اٹس اوکے میں سمجھ سکتا ہوں انجوائے کرنا میں یہاں سب سنبھال لوں گا۔ ۔
عادل نے مسکرا کر جواب دیا تھا۔ جس پر شاہزیب نے سکون کا سانس لیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""اچھا اتنا تو بتائیں ہم جا کہاں رہے ہیں؟
افرحہ نے جھنجھلا کر پوچھا تھا شاہزیب نے اپنی مسکراہٹ دباتے اسے زور سے خود میں بھینچ لیا تھا
"" ہم فوگو آئی لینڈ پر جارہے ہیں۔ ۔
وہ افرحہ کے گال چومتا بولا تھا۔
""شرم کرلیں ہم باہر ہیں۔ ۔
افرحہ نے اسے آنکھیں نکالی تھیں۔
""میں ڈرتا ہوں کسی سے ؟ وہ افرحہ کا چہرہ تھامتا جابجا اپنا لمس چھوڑتا بولا تھا افرحہ ریٹیڈ کار کے ڈری وار پر بنا نظر ڈالے شاہزیب کے سینے میں منہ چھپا گئی تھی۔
""لگتا ہے تم ڈر گئی ہو؟
شاہزیب نے مسکراہٹ دباتے کہا تھا افرحہ نے ایک زوردار چٹکی شاہزیب کی ٹانگ پر کاٹی تھی جس پر وہ بلبلا اٹھا تھا۔
""اس کا بدلہ میں تم سے رات کو لوں گا۔ ۔
اس کی بات پر افرحہ گھبرا گئی تھی۔ جبکہ چہرے پر حیا کی لالی بکھر گئی تھی۔
فوگو جزیرہ پر شاہزیب پہلے ہی اپنا کیبن بک کروا چکا تھا وہ ایک نہایت خوبصورت جزیرہ تھا جس کے ارد گرد پتھر اور ندی بھی بہتی تھی۔
"افرحہ گاڑی سے نکلتی سامنے موجود مناظر کو دیکھتی مسمرائز ہوگئی تھی۔ کھلی ترو تازہ ہوا اور ٹھنڈک کے احساس نے اسے فریش کردیا تھا۔ شاہزیب رینٹ پے کرتا سامان لیتا افرحہ کا ہاتھ تھام چکا تھا۔
""ہ۔۔ ہم یہاں رہیں گے؟
افرحہ کیبن کو دیکھتی بولی تھی جس کی ایک سائیڈ گلاس سے بنی ہوئی تھی جس سے سارے اندر اور باہر کے مناظر دکھائی دے رہے تھے۔
"" ہاں ہم کچھ دن اب یہاں ہی رہیں گے۔ ۔
شاہزیب اس کا ہاتھ اپنے ہونٹوں سے لگاتا بولا تھا۔ افرحہ کے اس کے لمس پر کھل کر گلاب ہوگئی تھی۔
"واو شاہزیب۔۔ ۔"یہ بہت پیارا ہے۔ ۔ وہ شاہزیب کے گلے میں باہوں کا ہار ڈال کر جھومتی ہوئی خوشی سے پرجوش انداز میں بولی تھی۔ شاہزیب نے ہنس کر اس کے بال سہلائے تھے۔
""یہاں سے پانچ منٹ دور ایک ریسٹورنٹ ہے اس کا ویو بہت پیارا ہے ہم وہاں چلیں گے ڈنر پر۔ ۔
شاہزیب نے افرحہ کا گال کھینچتے پیار سے کہا تھا۔
""اب جاو اور جاکر کچھ دیر ریسٹ کرلو۔۔ میں بھی کچھ دیر تک آیا۔ ۔
شاہزیب افرحہ کو بیڈ روم میں چھوڑتا گلاس ویو کے سامنے کرنٹ کر چکا تھا جس سے کمرے میں اندھیرا چھا گیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
ریڈ شرٹ بلیک جینز اور بلیک ہی لونگ کوٹ میں تیار افرحہ شاہزیب کے ساتھ اس وقت ڈنر کر رہی تھی وہ لوگ جس ریسٹورنٹ میں آیا تھا وہ گلاس کا تھا اس سے باہر سارا ویو دکھائی دے رہا تھا۔ اندھیرے کی وجہ سے کافی کچھ چھپ گیا تھا لیکن پھر بھی ایک خوبصورت منظر ان کی آنکھوں کو رات بخش رہا تھا۔
""تم خوش ہو؟
شاہزیب نے افرحہ کا ٹیبل پر دھڑا ہاتھ سہلاتے ہوئے پوچھا۔
""بہت زیادہ۔۔ تھینک یو سو مچ۔ ۔ افرحہ نے شاہزیب کا ہاتھ تھامتے اپنے ہونٹوں سے لگایا تھا۔ شاہزیب مسرور سا مسکرایا تھا۔ وہ لوگ ڈنر کرچکے تھے اب ڈیزرٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
"مجھے کبھی کبھی یقین نہیں آتا کہ میں اپنے "ہسبینڈ سے ایسے ملوں گی۔ ۔
وہ ہنس کر بولی تھی۔
"مجھے لگا تھا بابا جانی جو لڑکا پسند کریں گے میں شادی کرلوں گی لیکن یہاں تو قسمت نے الگ ہی کھیل کھلا ہے۔۔ مجھے پتا بھی نہ چلا اور آپ طوفان کی طرح میری زندگی میں داخل ہوتے میرے دل کی دہلیز پر قدم رکھ "چکے تھے۔ ۔
وہ شاہزیب کی انگلیوں پر نظریں ٹکا ئے دھیمی آواز میں بول رہی تھی۔ شاہزیب اس کے اظہار پر جتنی خوشی محسوس کر رہا تھا وہ شاید ہی بتانے سے قاصر تھا۔
""ہمیں اب چلنا چاہیے ورنہ میں مزید خود پر قابو نہیں کر پاوں گا۔ ۔
شاہزیب ویٹر کو بولاتا بل کرتا اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ افرحہ اس کی آنکھوں کے پیچھے چھپے جذباتوں کے ٹھاٹھے مارتے سمندر میں غوطہ زن ہونے لگی تھی۔
افرحہ کا ہاتھ تھامتا شاہزیب تیزی سے ریسٹورنٹ سے نکل آیا تھا۔ ۔
افرحہ کو پتا بھی نہ چلا اور وہ لوگ کیبن میں پہنچ چکے تھے۔
گھر میں داخل ہوتے ہی شاہزیب نے افرحہ کی گردن میں ہاتھ ڈالتے اس کے چہرے کو بلند کرتے اس کی سانسوں کو خود مِن قید کر لیا تھا۔۔ افرحہ نے پاوں کے بل اوپر اٹھتے شاہزیب کی گردن میں باہیں ڈال لی تھیں۔
فسوں خیز لمحوں میں ان کی تیز سانسیں اور دھڑکتے دل ایک عجیب ہی کیفیت پیدا کر رہے تھے۔ ۔
شاہزیب نے افرحہ کا کوٹ اتار کر پھینکتے اسے اپنی باہوں میں اٹھا لیا تھا وہ تیزی سے سڑھیاں پھلانگتا روم میں پہنچا تھا۔ افرحہ اس کی گردن میں منہ چھپائے اپنا سانس بحال کر رہی تھی۔ ۔
""شاہزیب۔ ۔
شاہزیب افرحہ کے چہرے پر جابجا اپنی محبت کے پھول کھلاتا اس کو اپنے لمس سے روشناس کروا رہا تھا۔ جب افرحہ نے شاہزیب کو پکارا تھا۔
""میں ابھی کچھ نہیں سننا چاہتا۔ ۔
اتنے مہینوں کا خود کے جذبات پر باندھا بندھ آج ٹوٹ گیا تھا۔ ۔
" "شاہزیب۔ ۔
افرحہ نے اس کا چہرہ تھامتے اوپر اٹھایا تھا۔
"آئی لو یو سو مچ۔۔۔ میں نے اپنا دل آہ کے حوالے کردیا ہے اس کو سنبھال کر رکھیا گے اگر یہ ٹوٹ گیا تو میری "سانسیں روک جائیں گی۔ ۔
افرحہ نے بولتے ہی شاہزیب کے ماتھے پر ہونٹ ٹکا ئے تھے۔ شاہزیب نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے اسے بیڈ پر لٹایا تھا۔
افرحہ کی شرٹ کندھے سے کھسک اتے شاہزیب نے وہاں اپنے دہکتے لمس سے جابجا نشان چھوڑے تھے۔ ۔
افرحہ کے سرخ چہرے ، بند آنکھیں اور پھولے سانس کو دیکھتے شاہزیب نے ایک بار پھر اس کی سانسیں خود میں قید کر لی تھیں۔ افرحہ مکمل طور پر اپنا وجود اس کے حوالے کرچکی تھی۔
چاند بھی آج ان دنوں کے ملن پر بادلوں کی اوٹ میں چھپ چکا تھا۔ آج دو محبت کرنے والے مل چکے
تھے۔ آپ نے رشتے کو نئی اہمیت دے چکے تھے۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ شاہزیب کی باہوں میں لپٹی ہوئی تھی جب اس کی آنکھ کھلی مسکرا کر شاہزیب کی طرف دیکھتی وہ آہستہ سے اس کی گرفت سے نکلتی ڈریس چینج کرتی گلاس روم کے ساتھ موجود بالکونی میں کچھ دیر ٹھنڈی ہوا کھانے کے لیے چلی گئی تھی۔
شاہزیب کے ہر عمل نے اس کی محبت کی شدت اور دیوانگی کا بتا دیا تھا۔ جس پر وہ بے حد مسرور تھی۔
شاہزیب کی جب آنکھ کھلی تو اس نے خود کو اکیلا پایا تھا وہ ایک پل کو ڈر گیا تھا اسے لگا افرحہ اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے۔۔ وہ تیزی سے بیڈ سے اٹھ کر افرحہ کو ڈھونڈنے لگا تھا جب وہ اسے بالکونی میں دکھائی دی تھی۔
""یہاں چھپ کر کیا کر رہی ہو؟ اور کب سے یہاں موجود ہو؟
شاہزیب نے افرحہ کے گرد بازو پھیلاتے اس کی گردن میں منہ چھپاتے ہوئے پوچھا تھا۔
""ویسے ہی کچھ دیر ٹھنڈی ہوا کھانے کا دل کر رہا تھا۔ ۔
وہ مسکراکر شاہزیب کے بالوں میں انگلیاں پھیر تی ہوئی بولی تھی۔
""میں نہیں چاہتا آئندہ تم مجھے یوں اکیلا چھوڑ کر اٹھو۔ ۔
وہ افرحہ کے گرد اپنا گھیرا تنگ کرتا بولا تھا۔ افرحہ کو اس کی تیز دھڑکن اپنے کانوں میں سنائی دے رہی تھی۔
""کیا ہوا آپ کہ طبیعت تو ٹھیک ہے؟
افرحہ نے پریشانی سے پوچھا تھا۔ لیکن شاہزہب خاموش ہی رہا تھا۔ وہ اسے کیا بتاتا کہ اس کی غیر موجودگی محسوس کرکے وہ ایک پل کو ڈر گیا تھا۔
""ہمم۔ ۔
اس کی گردن پر ناک رگڑتے شاہزیب نے ہنکار بھرا تھا۔
""تم ٹھنڈی پڑ رہی ہو۔ ۔
افرحہ کے سرد بازوں کو سہلاتے شاہزیب نے مدھم سے لہجے میں۔ کہا تھا۔ افرحہ اس کے بدلے تیور دیکھتی گھبرا گئی تھی۔
""ہمیں اندر چلنا چاہیے۔ ۔
شاہزیب افرحہ کی سرخ ناک کو چومتا بولا تھا افرحہ اس کے لمس پر ہلکا سا مسکرائی تھی۔
""آپ نے کہا تھا آپ مجھے اپنے پاسٹ کے بارے میں بتائیں گے۔ ۔
افرحہ نے روم میں داخل ہوتے شاہزیب کی طرف دیکھتے پوچھا۔
شاہزیب نے اسے بیڈ پر بیٹھایا تھا اور خود اس کی گود میں سر رکھ کر لیٹ گیا تھا۔
""تم واقعی اس وقت یہ جاننا چاہتی ہو تم چاہو تو ہم کچھ اور بھی کرسکتے ہیں۔ ۔
شاہزیب اس کی گود میں منہ چھپاتا بولا تھا۔
""شاہزیب۔ ۔
افرحہ کے پکارنے پر شاہزیب نے ایک گہرا سانس خارج کیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
:ماضی حاتم شاہ کا ایک بیٹی اور بیٹا تھا اپنی بیٹی کی شادی وہ باہر کے ملک کرچکے تھے جبکہ میر شاہ جس کی شادی ان کی دوست کی بیٹی زینب سے ہوئی تھی شادی کے دو سال بعد ان کے گھر بیٹا پیدا ہوا تھا جن کا نام انھوں نے شاہزیب رکھا تھا۔ جو سارے گھر کی رونق تھا۔ زندگی خوشحال چل رہی تھی جب نو سال بعد زینب بیگم پھرسے پریگنینٹ ہوئی تھیں ڈاکٹر نے انھیں بتایا تھا یہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جس پر انھوں نے کان نہیں دھڑے تھے۔
جس بات کا ڈر تھا وہ ہی ہوا ذینب بیگم زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔ وہ اپنے پیچھے روتے بلکتے سب لوگوں کو چھوڑ گئی تھیں۔
میر شاہ کے لیے بکھرے شاہزیب اور بلکتی نورے کو سنبھالنا نہایت مشکل ثابت ہو رہا تھا۔ شاہزیب آہستہ زندگی کی طرف لوٹ آیا تھا چھ سال گزر گئے تھے شاہزیب پندرہ سال کا ہوگیا تھا جبکہ نو رے چھ سال
کی۔۔ ماہین اس عرصے میں کئی بار چکر لگا چکی تھی اس کے لیے بار بار پاکستان آنا آسان نہ تھا تبھی اس نے اپنے بھائی کو دوبارہ شادی کرنے کا کہا تھا۔
اسی دوران میر شاہ کو اپنی آفس ورکر فاطمہ پسند آگئی تھی جو بیوہ تھیں۔ انھوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار حا تم شاہ سے کیا تھا۔
"شاہزیب تمھارے بابا دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔۔ نورے اور تمھیں ایک ماں کی ضرورت ہے میں یہ "نہیں کہتا تم اسے اپنی ذینب کی جگہ دو مگر اسے کم از کم ایک موقع دو۔ ۔
حاتم شاہ نے شاہزیب کو اپنے پاس بیٹھا کر محبت سے سمجھایا تھا۔
"مجھے اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اگر بابا یہ بات خود مجھ سے کرتے تو مجھے زیادہ اچھا محسوس "ہوتا۔ ۔
وہ نظریں حاتم شاہ پر گاڑھے بولا تھا جس پر وہ اپنے پوتے کے جواب پر کھل اٹھے تھے کیونکہ ان کے گھر میں ایک عورت کے وجود کی شدید کمی تھی ان کی خود کی زوجہ بھی کئی سالہ پہلے ان کا ساتھ چھوڑ کر جاچکی تھیں اور بیٹی بھی پرائے ملک تھیں۔
""یہ شکوہ شکایت تم دونوں باپ بیٹے کے درمیان ہے میں کچھ نہیں بولو گا میرے شہزادے۔ ۔
حاتم شاہ مسکرا کر بولے تھے۔
ایک چھوٹی سی تقریب میں سادگی سے فاطمہ کا نکاح میر شاہ سے کر دیا گیا تھا۔ فاطمہ ایک سلجھے گھرانے سے تعلق رکھتی نرم مزاج عورت تھیں۔
""میں آپ کو اپنی ماں کی جگہ تو نہیں دے سکتا آنٹی لیکن میں آپ کی عزت اپنی ماں کی برابر کروں گا۔ ۔
شاہزیب نے ان کے سامنے بیٹھتے سنجیدگی سے کہا تھا وہ اپنی جسامت اور قد کی وجہ سے اپنی عمر سے بڑا لگتا تھا۔
انھوں نے نورے کو اچھے سے سنبھال لیا تھا جبکہ شاہزیب کا بھی دل وہ آہستہ آہستہ جیتنے لگی تھیں۔
فاطمہ نے ان کا دل ایسا جیتا کہ شاہزیب بھی انھیں آہستہ آہستہ مما جان کہہ کر بلانے لگا تھا۔ فاطمہ کی بہن زباریہ جو کہ اپنے سے بیس سالہ بڑے آدمی کے ساتھ شادی شدہ تھی وہ دو سرے شہر سے ان کے شہر بلکہ ان کی کالونی میں ہی شفٹ ہوگئے تھے۔
""شاہزیب یہ میری بہن ہے زباریہ۔ ۔
زباریہ فاطمہ سے ملنے آئی تھی جب پہلی بار فاطمہ نے ان دونوں کا آپس میں انٹرو کروایا تھا۔ وہ فاطمہ کے مقابلے میں انتہائی حسین اور پرکشش تھی۔ شاہزیب نے ان کے شوہر کو تصویروں میں دیکھا تھا جو فاطمہ نے اسے دکھائی تھی۔
اسے یہ سمجھ نہ آسکا اتنی خوبصورت ہونے کے باوجود اتنے ضعیف آدمی سے کیوں شادی کی؟
""اسلام علیکم آنٹی۔ ۔
شاہزیب خوشگوار لہجے میں بولا تھا۔
""آنٹی میں ابھی ینگ ہوں شاہزیب تم مجھے میرے نام سے بلا سکتے ہو۔ ۔
اپنے سنہری بالوں کو پیچھے جھٹکتی وہ ایک ادا سے بولی تھی۔
""اوکے زباریہ نائس ٹو میٹ یو۔۔ مما جان میں اپنے فرینڈز کے ساتھ باہر جا رہا ہوں۔
شاہزیب فاطمہ سے بولتا چلا گیا تھا۔ زباریہ کی نظروں نے دور تک اس کا پیچھا کیا تھا۔ ۔
"تم نے کبھی بتایا نہیں شاہزیب اتنا ہینڈ"سم ہے۔ ۔
زباریہ ہنس کر بولی تھی۔ فاطمہ اس کی بات پر بس مسکرا کر رہ گئی تھی۔
دن تیزی سے گزرنے لگے تھے زباریہ اب دن کے وقت زیادہ تر فاطمہ کے گھر ہی گزارتی تھی بلکہ جب بھی اس کا شوہر بزنس کے سلسلے میں باہر جاتا تھا وہ یوں ہی ان کے گھر رہنے آجاتی تھی۔ اس دوران اس کی آہستہ آہستہ شاہزیب سے بہت گہری دوستی ہوگئی تھی۔ ان کی یہ دوستی حاتم شاہ کو کچھ خاص پسند نہ آئی تھی لیکن وہ کچھ بول بھی نہ پائے تھے۔
""زباریہ یار میں ٹرپ پر جا رہا ہوں میری مدد کردیں پیکنگ میں۔ ۔
شاہزیب بےتکلفی سے اس کے ساتھ بیٹھتا ہوا بولا تھا وہ سترہ سال کا ہوگیا تھا۔ لیکن دیکھنے میں ایک حسین گھبرو جوان لگتا تھا کچھ اس کے جم جانے سے بھی اس کی اچھی خاصی بوڈی بن چکی تھی۔
""ہاں چلو میں تمھاری مدد کرتی ہوں۔ ۔
اس کے بازو پر ہاتھ پھیر تی زباریہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔ زباریہ کی اس حرکت پر شاہزیب نے گور نہ کیا تھا مگر زباریہ کو اس سے شہ مل گئی تھی وہ کسی نہ کسی بہانے اسے چھوتی رہتی تھی۔
فاطمہ بیگم اپنی بہن اور شاہزیب کے درمیان اتنی گہری دوست کر خوش تھیں اس بات سے بے خبر کہ یہ دوستی ایک معصوم کی زندگی تباہ کرنے والی تھی۔
شاہزیب کے فرسٹ ائیر کے پیپرز ہو رہے تھے جب حاتم شاہ کے گاوں میں موجود رشتے داروں کے گھر شادی تھی۔ شاہزیب تو جانے سے قاصر تھا اور باقی سب لوگوں کا شادی پر بھی جانا ضروری تھا کیونکہ وہ قریبی رشتے دار تھے شاہزیب کا مسئلہ تھا۔
"ایسا کرتے ہیں ہم شاہزیب کو زباریہ کے پاس چھوڑ جاتے ہیں پیپرز بھی آرام سے دے لے گا اور ہمیں اس "کے کھانے پینے کی فکر بھی نہیں ہوگی۔ ۔
فاطمہ بیگم نے یہ شجیسن دی تھی۔ جس پر شاہزیب کو کوئی اعتراض نہ تھا کیونکہ زباریہ سے تو اسکی کافی گہری دوستی تھی۔
""مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ ۔
شاہزیب نے کندھے اچکاتے جواب دیا تھا۔ حاتم شاہ کا دل تو نہیں مان رہا تھا مگر مجبوری کی وجہ سے وہ مان گئے تھے۔
""ہم دو دنوں میں واپس آجائیں گے تم اپنا خیال رکھنا میرے شہزادے۔ ۔
حاتم شاہ نے پیار سے شاہزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا تھا۔ جس پر وہ مسکراتا ہوا انھیں گلے لگا گیا تھا۔
""اچھے سے پیپرز دینا مجھے اچھا رزلٹ چاہیے۔ ۔
میر شاہ نے اسے گلے سے لگاتے کہا تھا۔ شاہزیب نے سر ہلاتے انھیں زور سے گلے لگایا تھا اس بات سے بے خبر کے وہ پھر دوبارہ کبھی اپنے باپ کی خوشبو بھی محسوس کرنے کے لیے ترس جائے گا۔ ۔
""زباریہ میرے بیٹے کا اچھے سے خیال رکھنا۔ ۔
فاطمہ نے شاہزیب کی طرف دیکھتے زباریہ سے کہا تھا جس پر وہ سر ہلا گئی تھی۔
""تم فکر مت کرو میں شاہزیب کا خاص خیال رکھوں گی۔ ۔
وی ذومعنی لہجے میں لبوں کو دانتوںتلے دباتی بولی تھی۔
""ارشد بھائی کو کوئی مسئلہ تو نہیں شاہزیب کے یہاں رکنے پر؟
فاطمہ نے پریشانی سے پوچھا تھا۔
""نہیں اسے کیا مسئلہ ہوگا۔ ۔
زباریہ نے اپنے شوہر کے ذکر پر دانت کچکچائے تھے۔
شاہزیب کو زباریہ کے گھر چھوڑتے باقی سب لوگ خوشی خوشی روانہ ہوگئے تھے۔ ۔
پہلا دن تو باآسانی گزر گیا تھا شاہزیب نے پڑھتے ہوئے گزار دیا تھا اگلے دن اسے چھوٹی تھی۔ اور زباریہ کے شوہر نے شہر سے باہر جانا تھا۔
"شاہزیب"تم فری ہو نہ آج رات کو؟ ؟
زباریہ نے کمرے میں داخل ہوتے شاہزیب سے پوچھا تھا جو بیڈ پر لیٹا مو با ئہ چلا رہا تھا۔
""نہیں میں دوستوں کے ساتھ باہر جانے کا پلان بنا رہا ہوں ؟
شاہزیب نے اٹھ کر بیٹھتے جواب دیا تھا۔
"تم اپنا پلان کینسل کردو ارشد شہر سے باہر جارہے ہیں اور میں اکیلی ڈنر نہیں کرنا چاہتی تم آج میرے ساتھ ڈنر "کرو گے اور میں کوئی بہانہ نہیں سنوں گی۔ ۔
زباریہ ایک ادا سے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تی بولی تھی۔
""اوکے ملکہِ عالیہ اور کوئی حکم اس غلام کے لیے۔ ۔