Chapter 15: باب 15

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

عادل شاہزیب کے کہنے پر بریرہ کے بارے میں پتا لگوا رہا تھا اسے انفارمیشن ملی تھی کہ بریرہ کو اس کے پیرنٹس فورس کر رہے تھے۔ جسے جان کر اسے شدید پیشمانی ہوئی تھی۔

وہ اسے غلط سمجھ رہا تھا اور غصے میں نہ جانے کیا کیا بول گیا تھا۔ اسے اس سب کے درمیان اس کے پیرنٹس کے بارے میں کچھ مشکوک خبر ملی تھی۔

وہ بریرہ سے ملنا چاہتا تھا لیکن ہمت نہیں کر پا رہا تھا اس نے آخر کار ہمت کرتے شاہزیب سے اس کی لوکیشن کا پوچھ لیا تھا۔

شاہزیب نے اسے بریرہ کی لوکیشن بتا دی تھی اور اسے سختی سے بریرہ پر کسی بھی قسم کی زور زبردستی کرنے سے سختی سے منع کر دیا تھا۔

وہ ڈیوٹی سے لوٹتا اپنا یونیفارم چینج کرتا شاہزیب کے سینڈ کیے گئے ہوٹل کے ادریس پر روانہ ہو گیا تھا۔

شاہزیب اسے روحان کے بارے میں بھی بتا چکا تھا جسے سن کر پہلے تو عادل بھڑک اٹھا تھا لیکن شاہزیب کے معاملے کی سنگینی کے بارے میں بتانے وہ ٹھنڈا پڑ گیا تھا۔

وہ روحان کو جانتا تھا تب بھی خاموش ہو گیا تھا۔ روم کے باہر پہنچ کر اس نے دھیرے سے دروازہ ناک کیا تھا۔ جب ساتھ ہی فورا دوسرے روم سے روحان باہر نکل آیا تھا۔ عادل کو دیکھتے اس نے اپنے دوسرے ہاتھ میں پکڑی گن ویسٹ میں رکھ لی تھی۔

""وہ ایسے دروازہ نہیں کھولے گی عادل۔ ۔

روحان اسے زچ کرنے کے لیے دانت دکھاتا ہوا دروازے سے ٹیک لگا کر بولا تھا۔ وہ فلیٹ پر بریرہ کی چیزیں لے جانے والا تھا بس عادل کے آنے کا ہی انتظار کر رہا تھا۔

""شٹ اپ۔ ۔

عادل غصے سے بولا تھا۔

"پیچھے ہٹو۔"۔ بریرہ اٹس می روحان اوپن دا ڈور۔ ۔ اسے پیچھے ہٹاتے روحان نے دروازہ زور سے ناک کرتے کہا تھا۔۔ اس کی آواز سنتے ہی بریرہ نے دروازہ کھول دیا تھا۔

""یہ یہاں کیا کر رہا ہے؟

عادل کو دیکھتی وہ شا کڈ ہوئی تھی پھر ایک دم اس سے نظریں پھیر تی وہ روحان کی جانب مڑ تی منہ بگاڑ کر پوچھنے لگی۔ ۔

"مجھے تمھارے کام سے جانا ہے میرے آنے تک یہ نہیں رہے گا ڈونٹ وری تمھیں یہاں سے کوئی نہیں لے "جائے گا میں کچھ دیر میں لوٹ آوں گا۔ ۔

روحان سنجیدگی سے جواب دیتا ایک نظر عادل پر ڈالتا روم میں اپنی چیزیں لینے چلا گیا تھا۔

"اب اندر آنے دو گی"؟ یا ساری رات یہی کھڑے رکھنا ہے؟

عادل کے سپاٹ انداز میں بولنے پر بریرہ نے آنکھیں گھماتے اسے اندر آنے کا راستہ دیا تھا۔

عادل کو بریرہ اور روحان کا یوں بےتکلف انداز میں ایک دوسرے سے بات کرنا ایک آنکھ نہیں بھایا تھا۔

"میرا بس چلے تمھیں اپنے روم سے دھکا دے "کر نکال دوں مگر کیا کروں مجبور ہوں۔ ۔

بریرہ طنزیہ انداز میں جواب دیتی بیڈ پر بیٹھ گئی تھی۔

""تم نے مجھ سے حقیقت چھپائی۔ ۔

وہ اس کی بات کے جواب میں اپنا غصہ کنٹرول کرتا سرد لہجے میں بولا۔ ۔

""تم اس قابل ہی نہ تھے تمھیں کچھ بتایا جاتا۔ ۔

وہ زہرخند لہجے میں پھنکاری تھی۔

""میں جس قابل ہوں تم جاننا پسند نہیں کروگی۔ ۔

وہ ایک دم اٹھتا اس کی جانب بڑھتا سرد لہجے میں بولا تھا وہ تو گھر سے بریرہ سے معافی مانگنے کا ارادہ کرکے آیا تھا لیکن یہاں آکر بریرہ کی باتیں اسے شدید طیش دلا رہی تھیں۔ ۔

"مجھے شوق بھی نہیں ہے اب چپ "چاپ واپس کاوچ پر بیٹھ جاو۔ ۔

وہ جھنجھلا کر اسے اپنی جانب آتا دیکھ کر بولی تھی۔

""آئی ایم سوری۔۔ مجھے تمھارے ساتھ غلط نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ۔

وہ اس کے سامنے کھڑا ہوتا اس کی بات کو انگور کیے خود کو پرسکون کرتا بولا تھا۔

"مجھے تمھاری یہ دو نمبر سوری نہیں چاہیے۔۔ بلکہ مجھے طلاق چاہیے۔۔ وہ بھی ابھی اور اسی وقت۔۔ تم جیسے مرد "کے ساتھ میں ایک پل مزید نہیں گزار سکتی۔ ۔

بریرہ اس کی بات پر بھڑکتی ہوئی بولی تھی۔ اس کی بات نے عادل کا پارہ ایک دم ہائی کر دیا تھا۔

"چچ۔ ۔ افسوس لیکن اب تمھیں مجھ سے کبھی آزادی نہیں ملے گی"۔۔ بہت غلط کیا تم نے یہ سب بول کر۔ ۔ وہ بریرہ کے بال اپنی گرفت میں لیتا اس کا چہرہ اوپر اٹھا کر غرایا تھا۔ ۔

بریرہ نے اس کے ہاتھ میں اپنے ناخن زور سے چبھوئے تھے۔ ۔ عادل بنا کوئی ریکشن دیے سپاٹ نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا جو غصے میں اس پر چیخ رہی تھی۔

"مجھ پر روعب جھاڑنے کی کوشش مت کرو۔۔ تمھارا منہ توڑ دوں گی میں۔۔ چھوڑو میرے بال ذلیل

"انسان۔ ۔

"" گڈ نائیٹ وائفی۔ ۔ عادل اس کے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اسے خاموش کرواتا اس کی گردن کے قریب نس کو دباتا اسے بےہوش کر گیا تھا۔

وہ بریرہ کو اچھے سے کور کرتا وہاں سے اٹھا کر لے گیا تھا اسے ہوٹل سے جانے میں مشکل نہیں ہوئی تھی کیونکہ اس کے پاس اپنا پولیس والا بیچ موجود تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

""شکر ہے پیپرز ختم ہوئے۔ ۔

افرحہ آخری پیپر دے کر نکلتی پرجوش انداز میں بولی تھی۔ اس کے سارے کلاس فیلوز پیپر کے بعد لنچ کرنے یونیورسٹی کے سامنے موجود کیفے میں جا رہے تھے۔ ۔

وہ بھی شاہزیب سے اجازت لے کر ان کے ساتھ انجوائے کرنے کا سوچ رہی تھی۔ اس نے شاہزیب کو کال ملاتے فون کان سے لگایا تھا۔

""شاہزیب۔ ۔

""ہمم۔۔ کیا ہوا؟

شاہزیب اس کی دھیمی آواز سنتا چوکنا ہوا تھا۔

""آپ سے پیار ہوا ہے۔ ۔

وہ لب دباتی کھکھلا کر ہنس پڑی تھی۔ شاہزیب اس کی ہنسی سنتا دھیرے سے مسکرایا تھا۔

""وہ تو تمھیں پہلے سے ہی تھا۔۔ اب یہ بتاو اصل بات کیا ہے۔۔ ؟

شاہزیب کے پوچھنے پر وہ نچلا لب دانتوںتلے دبانے لگی تھی۔

""مجھے آپ سے پرمیشن لینی تھی۔ ۔

وہ دھیمی آواز میں بڑبڑائی۔ ۔

"کیسی پرمیشن" ؟

شاہزیب نے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے پوچھا۔

""ہماری ساری کلاس سامنے والے کیفے میں لنچ کرنے جا رہی ہے کیا میں بھی چلی جاوں۔۔ ؟ اس کے آس بھرے لہجے میں پوچھنے پر شاہزیب اسے چاہ کر بھی منع نہیں کر پایا تھا۔ اور اس کا یوں اجازت لینے کا انداز شاہزیب کے دل کو چھو گیا تھا۔

""اوکے اپنا خیال رکھنا اور ٹائم سے واپس آجانا۔ ۔

شاہزیب کا جواب سنتی وہ خوشی سے اچھلی تھی۔

""تھینک یو سو مچ شاہزیب۔ ۔

وہ پرجوش انداز میں بولتی اپنے کلاس فلیوز کے ساتھ چلی گئی تھی۔ ۔

اس نے اپنے کلاس فلیوز کے ساتھ بہت انجوائے کیا تھا۔ یاد گار لمحات گزارتے سب لوگ اپنی اپنی منزل پر لوٹ گئی تھی۔

وہ بھی واپس یونیورسٹی لوٹ رہی تھی جب شاہزیب کی کال آئی تھی۔ ۔

""ابھی تک تم واپس کیوں نہیں افرحہ؟ فون اٹھاتے ہی شاہزیب کی سرد آواز اس کے کانوں میں پڑی تھی باتوں کے درمیان اسے وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلا تھا۔ اب شاہزیب کا غصہ محسوس کرکے اس نے بے ساختہ منہ پھولایا تھا۔

"سوری شاہزیب میں واپس آرہی ہوں۔۔ روڈ کراس کرنے لگی ہوں۔۔ اور پلیز ناراض نہ ہوں میں آپ کو آج "رات سپیشل اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر ڈنر کرواوں گی۔ ۔

وہ شاہزیب کو جواب دیتی روڈ کراس کرنے لگی تھی جب ایک بلیک وین اس کے قریب آکر تیزی سے رکی تھی۔

""یا اللہ۔ ۔

اس کے منہ سے بےساختہ نکلا تھا۔۔ شاہزیب جو بولنے لگا تھا۔ افرحہ کی کانپتی آواز سن کر وہ ایک دم اپنی جگہ سے کھڑا ہوا تھا۔

""افرحہ کیا ہوا ہے؟ ؟

شاہزیب نے باہر کی جانب بھاگتے ہوئے پوچھا تھا۔۔ جواباً اسے بس افرحہ کی زور دار چیخ سنائی دی تھی۔ جس سے اس کی دھڑکن ایک پل کو تھم گئی تھی۔

""افرحہ۔۔ افرحہ؟ ؟ کئی بار پکارنے پر بھی کوئی جواب نہ ملنے پر وہ فون بند کرتا باہر نکلا تھا روڈ تیزی سے کراس کرتا وہ دوسری جانب گیا تھا جہاں افرحہ کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ بس اس کا فون زمین پر گرا پڑا تھا جس پر اس کی کال چل رہی تھی۔ جسے دیکھتے ہی شاہزیب کا دل خوف سے کافی عرصے بعد پہلی بار اتنی زور سے دھڑکنے لگا تھا۔

اپنی محبت کو کھونے کا سوچتے ہی اس کا دماغ بھک سے اڑ گیا تھا۔ اسے کچھ کچھ اندازہ تھا یہ کس کا کام ہوسکتا ہے۔۔ وہ افرحہ کا موبائل اٹھاتا خاموشی سے جیب میں ڈال چکا تھا۔

""بہت بڑی غلطی کردی میری بیوی کو ہاتھ لگانے کی۔ ۔

وہ دھیمے لہجے میں بڑبڑایا تھا۔ اس کی آنکھوں میں سب کو ختم کردینے والے شعو لے بھڑکنے لگے تھے۔ ۔

"تھما ری ہمت کیسے ہوئی مجھے زبردستی یہاں لانے کی کمینے انسان۔"۔

بریرہ عادل کو دیکھتی اونچی آواز میں چیخی تھی ماتھے پر تیوری چڑھائے وہ بیڈ سے اٹھ کر کھڑی ہوتی اسے ڈریسنگ کے سامنے تیار ہوتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔

جب آنکھ کھلنے پر اس نے خود کو اس روم میں پایا تو اس دماغ گھوم گیا تھا۔ اسے اس وقت عادل سب سے زیادہ زہر لگ رہاتھا۔ جو اسے انگور کیے یونیفارم پہنے ڈیوٹی پر جانے کے لیے تیار کھڑا تھا۔

""اچھی بیویاں اپنے شوہروں سے اونچی آواز میں بات نہیں کرتیں۔ ۔

عادل نے اس کی جانب قدم بڑھاتے اس کا چہرہ تھپتھپاتے نرم لہجے میں کہا۔۔ اس کی بات پر بریرہ کو آگ لگ گئی تھی۔ ۔

"لیکن میں اچھی بیوی نہیں ہوں۔۔ سنا تم نے اور میرے سامنے یہ اچھا بننے کی کوشش مت کرو۔۔ میں وہ ہی "لڑکی ہوں جو رات کے اندھیروں میں شراب پی کر لوگوں کی باہوں میں جھولتی ہوں۔ ۔

وہ غصے میں زہر اگل رہی تھی۔۔ اس کی آخری بات پر عادل نے بے ساختہ اس کے بازو کو دبوچتے اسے اپنے قریب کھینچا تھا۔ ۔

"ایک بات اپنی اس خالی دماغ میں بیٹھا لو شادی سے پہلے تم جیسی تھی اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن اب تم میری بیوی ہو۔۔ خود کو میرے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرنا شروع کردوں کیونکہ ساری زندگی اب تم "نے میرے ساتھ ہی گزارنی ہے۔ ۔

عادل اس کو کھینچ کر اپنے بےحد قریب کرتا غرایا تھا۔ عادل کی سانسیں اپنے چہرے پر محسوس کرتے وہ چہرے کا رخ دوسری جانب موڑ گئی تھی۔۔ عادل کی باتیں اسے فضول لگ رہی تھیں اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا ساری زندگی عادل کے ساتھ گزارنے میں۔۔ وہ پہلے اسے اچھا سمجھتی تھی لیکن اب اس کی عادل کے بارے میں رائے بدل چکی تھی

اب وہ آزاد رہنا چاہتی تھی یہ ملک چھوڑ کر کہیں دور چلے جانا چاہتی تھی جہاں وہ کم سے کم کھل کر سانس لے سکے اب اس کا کینیڈا میں شدید دم گھٹنے لگا تھا اسے نفرت ہوگئی تھی یہاں کی ہر جگہ ،ہر شخص اور ہر یاد سے۔۔ ۔

"ہاہاہا اچھا جوک تھا۔۔ میں "کبھی بھی خود کو کسی کے لیے نہیں بدلوں گی میں جیسی ہوں ویسے ہی رہوں گی۔ ۔ وہ منہ بگاڑ کر آنکھیں گھماتی بولی تھی۔۔ عادل نے غصے سے اپنے لب بھینچ تھے۔ ۔

"یہ جو تمھاری اکڑ ہے نہ مجھے یہ ہی توڑنی ہے۔۔ اگر تمھیں خود کے مطابق نہ ڈھال لیا تو میرا نام بھی عادل نہیں۔ ۔"

وہ اس کے چہرے سے آوارہ لٹوں کو ہٹایا زہرخند مسکراہٹ سے بولا تھا۔۔ ایک ضد تھی بریرہ کو توڑنے کی۔۔ جسے وہ ہر حال میں پورا کرنا چاہتا تھا۔۔ اب تک اس کا سامنا بریرہ جیسی کسی لڑکی سے نہیں ہوا تھا اسے لگتا تھا لڑکیوں کو نازک ہونا چاہیے جو دھیمی آواز میں بولیں اور شوہر کے سامنے خاموشی سے سر جھکا لیں مگر بریرہ اس سب کے برعکس تھی۔

بریرہ وہ لڑکی تھی جو اپنے ماں باپ کی زیادتیوں سے مضبوط بنی تھی اسے توڑنا اور بدلنا آسان نہیں تھا۔ بریرہ کا چہرہ ہاتھ کی پشت سے چھوتا وہ پیچھے ہٹ گیا تھا۔ ۔

"کیچن میں سارا سامان موجود ہے کھانا بنا لینا میں رات کو لوٹوں گا۔۔ اور مجھے رات کو کھانا چاہیے ورنہ۔۔۔ جو "ہوگا اس کی ذمہ دار تم خود ہوگی۔ ۔

وہ بریرہ کو وارن کرتا اپنی چیزیں لیتا نکل گیا تھا۔ ۔

""تمھارے لیے تو ایسا کھانا بناوں گی جسے کھا کر تمھاری سات پشتیں یاد رکھیں گی کمینے انسان۔ ۔

وہ دانت کچکچا کر بڑبڑاتی فریش ہونے چلی گئی تھی۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

شاہزیب نے سب سے پہلے کیفے کی فوٹیج دیکھی تھی۔ افرحہ کس زبردستی وین میں کھینچتے دیکھ کر غصے سے اس کی رگیں ابھر پڑیں تھیں۔ مطلوبہ گاڑی کا نمبر نوٹ کرتے اس نے اپنے دوست ڈینیل مارٹین کو کال ملائی تھی اس کے کافی زیادہ کنیشنز تھے ایک وقت تھا جب وہ ڈینیل کے ساتھ کام کرتا تھا لیکن وہ پانچ سالوں سے سب کچھ چھوڑ چکا تھا لیکن وہ ابھی تک اس سے رابطے میں تھا۔

"تمھیں ایک گاڑی کا نمبر سینڈ کر رہا ہوں مجھے اس کی لوکیشن اور ساری انفارمیشن ایک گھنٹے کے اندر اندر چاہیے" ۔ ۔

شاہزیب نے بنا سلام جواب کیے سیدھا معدے کی بات کی تھی۔

""اوکے باس اور کوئی حکم ؟

ڈینیل کی طنزیہ آواز سن کر شاہزیب نے اپنا ماتھا مسلا تھا۔

"کسی نے میری بیوی کو کڈ نیپ کر لیا ہے اور میں اس وقت تمھاری کوئی فضول بکواس سننے کے موڈ میں نہیں "ہوں۔ ۔

شاہزیب سرد برفیلے لہجے میں غرایا تھا۔ ڈینیل کا منہ ایک دم بند ہوا تھا۔

""اوہ سو لیڈی شاہ کی وجہ سے اتنی بے چینی ہے؟ ڈونٹ وری بڈی میں پتا لگوا تا ہوں۔ ۔

ڈینیل کی بات پر اس نے جوابا ہنکار بھرا تھا۔

""مجھے ایک بندے پر شک ہے۔ ۔

شاہزیب لب دبا کر بولا تھا۔

"کس پر شک ہے "؟ بتاو میں اس کے بارے میں بھی ساری انفارمیشن نکلو اتا ہوں۔ ۔

ڈینیل سنجیدگی سے بول رہا تھا۔

""نو نیڈ جتنا کہا ہے اتنا کرو باقی میں خود دیکھ لوں گا۔ ۔ وہ اپنی شرٹ کے اوپر بٹن کھولتا اپنی گاڑی میں بیٹھ گیا تھا اس کا رخ ہوٹل کی جانب تھا وہ سب سے پہلے بریرہ سے بات کرنا چاہتا تھا۔

وہ باہر سے جتنا پرسکون انداز سے سب ہینڈ کر رہا تھا ویسے ہی اس کے اندر شدید ہل چل مچی ہوئی تھی۔ افرحہ کو کھونے کا خیال ہی سوہا نے روح تھا اس کی گرفت سٹئیرینگ ویل پر بےساختہ مضبوط ہوئی تھی۔

وہ جتنی تیزی سے ڈرائیونگ کرکے پہنچا تھا یہ بس وہ ہی جانتا تھا نہ جانے راستے میں کتنی سپیڈ لمیٹس اور ریڈ سگنل کراس کر چکا تھا۔

روحان سے میسج پر راستے میں ہی وہ روم نمبر پہنچ چکا تھا تبھی سیدھا لفٹ کی جانب بڑھتا وہ مطلوبہ فلور پر پہنچا تھا۔ بلیک شرٹ کے کف فلوڈ کیے کالر کے پہلے بٹن کھولے وہ رف یف سے حولیے میں بھی انتہائی پرکشش لگ رہا تھا۔

مطلوبہ روم کے باہر پہنچ کر اس نے زور سے ناک کیا تھا۔۔ روحان نے فورا دروازہ کھولا تھا شاہزیب کو سامنے دیکھ کر اس کا رنگ فق ہوا تھا۔ ۔

""بریرہ کہاں ہے؟ مجھے اس سے بات کرنی ہے۔ ۔

شاہزیب اسے مشکوک نظروں سے دیکھتا سرف لہجے میں پو چھ رہا تھا۔

""و۔۔ وہ یہاں نہیں ہے عادل اسے رات کو ہی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ ۔

اس کے جواب سے شاہزیب کے جسم میں طیش کی شدید لہر دوڑ گئی تھی۔ مقابل کو جھپٹ کر اس نے گلے سے پکڑتے دیوار سے زور سے لگایا تھا۔ روحان کے منہ سے تکلیفدہ سسکی نکلی تھی۔

"تمھاری جرت کیسے" ہوئی مجھ سے یہ بات چھپانے کی؟ اور کس سے پوچھ کر تم نے اسے جانے دیا ؟

""تمھاری اس لاپرواہی کی وجہ سے میرا کتنا قیمتی وقت ضائع ہوا اس کا کچھ اندازہ بھی نہیں ہے تمھیں۔ ۔

شاہزیب اس کی گردن پر دباو بڑھاتا بولا تھا۔۔ روحان کا سانس روکنے لگا تھا جبکہ چہرہ سرخ پڑھنے لگا تھا۔ ۔

""مجھے نہیں پتا تھا عادل اسے لے جائے گا۔ ۔

وہ تکلیف سے ٹھہر ٹھہر کر بولا تھا۔۔ شاہزیب نے اس کا گلا چھوڑتے اس کے کندھے پر اچانک دباو ڈالا تھا جس سے اس کے منہ سے سسکی نکلی تھی۔

شاہزیب نے اسے آنکھیں چھوٹی کرکے گھورتے دوبارہ اس کے کندھے پر زور ڈالا تھا اب کی بار روحان کے منہ سے ہلکی سی چیخ نکلی تھی جبکہ کندھے سے اس کی سکن شرٹ بھی سرخ پڑھنے لگی تھی۔ ۔

""تمھیں گولی لگی ہے۔ ۔

شاہزیب دانت کچکچاتا سرد و سپاٹ لہجے میں غرایا تھا۔

""بریرہ نے مجھے مجبور کیا تھا۔ ۔

روحان اپنے کندھے کو تھامتا بڑبڑایا تھا۔ ۔

""تمھیؑ گولی کیسے لگی ؟

شاہزیب نے ایک دم اس کا کندھا دوبارہ دبوچا تھا اور اس پر زور دیتے سپاٹ انداز میں پوچھا تھا۔ ۔

""م۔۔ میں بتاتا ہوں۔۔ پلیز میرا کندھا چھوڑ دیں سر۔ ۔

روحان تکلیف سے بڑبڑایا تھا۔۔ شاہزیب نے لب بھینچ کر اپنے ہاتھ کمر پر باندھ لیے تھے۔ ۔

"بریرہ نے مجھے اس کے فلیٹ سح پاسپورٹ اور پیسے لانے کا کہا تھا۔ وہ خود جانا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کر دیا۔۔ اس کے التجائیہ بولنے پر میں منع نہیں کرسکا مجھے لگا آسان سا کام ہے فلیٹ پر جاوں گا اور چیزیں لے کر "واپس آجاوں گا۔ ۔

"لیکن جیسا میں نے سوچا تھا ویسا نہیں ہوا۔۔ وہاں کچھ لوگ موجود تھے میں جب فلیٹ میں داخل ہوا سب ٹھیک تھا۔ فلیٹ میں اندھیرا تھا مجھے پتا نہیں چلا کی ایک آدمی نے مجھ پر پیچھے سے حملہ کیا تھا۔ میں اس سے بچ گیا تھا جب ایک اور آدمی نے لائٹ اون کرتے مجھ پر حملہ کیا تھا میں وہاں سے تیزی سے نکل گیا تھا لیکن ان میں سے ایک نے پیچھے سے مجھ پر گولی چلا دی تھی جو میرے کندھے پر لگی تھی۔ جب میں ہوٹل پہنچا میں اپنے ہوش میں نہیں تھا بریرہ کو چیک کرتا یا آپ کو بتایا۔۔ مجھے خود کچھ دیر پہلے پتا چلا کہ عادل بریرہ کو اپنے ساتھ لے گیا "ہے۔ ۔

روحان نے اسے ساری بات بتاتے گہرا سانس لیا تھا۔ ۔

"اگر میری بیوی کو کھروچ بھی آئی نہ روحان میں تمھاری جان لے لوں گا۔۔ تمھاری ایک بےوقوفی کی وجہ سے "میری بیوی کی جان خطرے میں ہے۔ ۔

وہ سرد ترین لہجے میں دھاڑا تھا۔ ۔

ایک غصیلی نظر روحان پر ڈالتا وہ باہر نکل گیا تھا۔۔ وہ اتنا جان چکا تھا کہ اس میں ہاتھ بریرہ کے ماں باپ کا ہے۔۔ وہ شاید اسے کچا کھلاڑی سمجھ بیٹھے تھے۔۔ لیکن انھیں خبر نہیں تھی شاہزیب ڈرنے والوں میں سے نہیں اور اپنی بیوی کو ہاتھ لگانے والوں کو چھوڑنے والا تو بالکل بھی نہیں۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

افرحہ کی جب آنکھ کھلی تب اس نے خود کو ایک کمرے میں پایا تھا وہ بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی۔۔ اس کا سر اس وقت شدید بھاری لگ رہا تھا شاید یہ اس دوائی کا اثر تھا جو ان لوگوں نے اسے وین میں کھینچنے کے بعد رومال کے ذریعے سونگھ ائی تھی۔

اسے نہیں معلوم تھا وہ کہاں ہے؟ لیکن وہ یہاں سے نکلنا چاہتی تھی اور شاہزیب سے ملنا چاہتی تھی۔ خود کو سنبھالتی وہ بیڈ سے اٹھ کر دروازے کی جانب بڑھی تھی جو باہر سے بند کیا گیا تھا۔ اس نے زور سے دروازہ بجایا تھا۔ ۔

"کوئی ہے؟ پلیز مجھے یہاں سے نکالیں۔۔ میں معصوم ہوں میں نے آج تک ایک چیونٹی تک کو تنگ نہیں کیا (سوائے شاہزیب کے)۔۔ مجھے "پلیز جانے دیں۔ ۔

وہ شاہزیب کے بارے میں سوچتی معصومیت سے نروس انداز میں بول رہی تھی۔۔ کافی دیر کھڑے رہنے کے باوجود بھی جب کوئی جواب نہ ملا تو وہ آرام سے بیڈ پر ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھتی آیت الکرسی پڑھنے لگی تھی ساتھ ہی اللہ پاک سے دعا کرنے لگی تھی کہ کسی طرح سے کوئی اسے یہاں سے بچا لے۔ ۔

گھبراہٹ سے وہ کمرے کا جائزہ لینے لگی تھی جو کریمی کلر کا تھا جس میں صرف ایک بیڈ ہی پڑا تھا۔ ۔

دروازہ کھٹک نے کی آواز سنتی وہ سیدھی ہوئی تھی جب دروازہ ایک دم کھلنے پر خوف سے اس کی دھڑکن بڑھ گئی تھیں جبکہ ایک دم اسے پینک اٹیک محسوس ہونے لگا تھا لیکن جانے پہچانے چہرے کو دیکھتے گہرے گہرے سانس لیتی وہ خود کو پرسکون کرگئی تھی۔ ۔

""آنٹی کیا آپ نے مجھے کڈ نیپ کروایا ہے؟

مسز شہروز کو دیکھتے اس نے بے یقینی سے پوچھا تھا۔

"شٹ اپ مجھے سیدھی طرح بتا دو بریرہ کہاں ہے ورنہ چمڑی ادھیڑ دوں گی تھما"ری۔ ۔

افرحہ نے ناسمجھ نظروں سے انھیں دیکھا تھا۔ ۔

"آپ کیا بول رہی ہیں آنٹی ؟ مجھے کیسے پتا ہوگا بریرہ کہاں ہے؟ وہ تو آپ کے ساتھ و کیشنز پر نہیں گئی ہوئی؟

افرحہ نے کنفیوز ہوتے بھنویں اچکا کر مسز شہروز سے پوچھا۔ ۔

"اوہ تو تمھارے شوہر نے تم سے جھوٹ بولا ہے۔ ۔ ہاہا بہت بےوقوف ہو تم۔ ۔ میں بھی سوچوں اسے تم جیسی "لڑکی کیسے پسند آگئی ضرور تمھاری بےوقوفی اور یہ معصومیت پسند آئی ہوگی۔ ۔

مسز شہروز طنزیہ انداز میں ہنستے ہوئے گویا ہوئی۔ افرحہ ناسمجھ نظروں سے انھیں دیکھ رہی تھیں۔ ۔

"آنٹی میں آپ کا بہت لحاظ کرتی ہوں لیکن شاہزیب کے بارے میں، میں کچھ غلط سننا برداشت نہیں کروں "گی۔ ۔

افرحہ غصے سے بولی تھی۔ ۔

"ہاہاہا اوہ بےبی غصہ کرنے کی ضرورت نہیں تمھیں شاہزیب کی حقیقت میں بتاتی ہوں۔۔ یہ سچ ہے شاہزیب نے بریرہ کو چھپا کر رکھا ہوا ہے اور اس نے ایسا کیوں کیا ہے یہ تم خود اس سے پوچھنا۔۔ قلحال میں تمھیں اس کے "وہ راز بتاتی ہوں جب سے تم بے خبر ہو۔ ۔

مسز شہروز مزے سے بیڈ پر اس کے قریب بیٹھ گئی تھیں۔ انھیں رات کو روحان کے بارے میں پتا چلا تھا جس سے انھوں نے صبح تک ساری انفارمیشن نکال لی تھی جس سے انھیں پتا چلا تھا شاہزیب کے لیے روحان کام کرتا ہے اور شاہزیب افرحہ کا شوہر ہے۔۔ انھوں نے ایک طرح سے شاہزیب کی کمزوری کو قید کرکے اس سے بریرہ کو حاصل کرنے کا سوچا تھا۔

لیکن اب افرحہ کو اس کی حقیقت بتا کر وہ شاہزیب کو اپنے راستے میں آنے کا سبق سکھانا چاہتی تھیں۔

"تمھیں یہ تو پتا ہوگا تمھارا شوہر شرابی ، ڈرگز اڈیکٹ ہے اور نہ جانے کتنی لڑکیوں کے ساتھ راتیں گزار چکا "ہے۔ ۔ مسز شہروز افرحہ کی آنکھوں میں دیکھ کر بولی تھیں جہاں ان کی آخری بات پر افرحہ کی آنکھوں میں بے یقینی امڈ آئی تھی۔ ۔

""آپ جھوٹ بول رہی ہیں شاہزیب کبھی کسی لڑکی کے قریب نہیں گئے۔ ۔

افرحہ مضبوط لہجے میں بولی تھی۔ ۔

"ہنہ۔۔ تم جتنا معصوم اپنے شوہر کو سمجھ رہی ہو وہ ویسا نہیں ہے اس کے ہاتھوں پر معصوم لوگوں کا خون ہے۔۔ ہاں وہ خونی بھی ہے ایک گینگ کے ساتھ کام کرچکا ہے۔۔ معصوم لوگوں کی بےدردی سے جان لیتا رہا "ہے۔۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے۔ ۔

مسز شہروز استہزایہ لہجے میں بولتی اپنے موبائل سے چند تصویریں نکال کر افرحہ کو دیکھانے لگی تھی جس میں شاہزیب ایک نوجوان لڑکے پر گن تانے کھڑا تھا۔۔ جبکہ وہ لڑکا زخموں سے چور تھا۔ ۔

"وہ پروفیسر کے روپ میں چھپا شاطر انسان ہے۔۔ جس نے تمھیں باآسانی اپنے جال میں پھنسا لیا۔۔ اگر تم "جانتی ہو بریرہ کہاں ہے تو بتا دو ورنہ یہ شخص میری معصوم بیٹی کو بھی نقصان پہنچا دے گا۔ ۔

مسز شہروز افرحہ کا برین واش کرتی آخر میں معصومیت سے اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولی تھیں۔۔ افرحہ تو صدمے میں ہی چلی گئی تھی اس نے جوابا دھیرے سے نفی میں سر ہلا دیا تھا ۔۔ اسے نہیں سمجھ آرہا تھا یہ کیا ہو رہا ہے؟

تو کیا شاہزیب ایسا شخص تھا؟ معصوم لوگوں کی جان لینے والا، شرابی ، ڈرگز اڈیکٹ اور۔۔۔ زانی ؟

ایک ساتھ کئی سوچوں نے اس کے دماغ پر ڈیرے ڈال لیے تھے۔۔ سر میں درد کی شدید لہریں اٹھنے لگی تھی۔۔ وہ اپنے سر کو پکڑتی تکیے میں منہ دے کر لیٹ گئی تھی۔ وہ حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ ۔

اس کی نظروں میں تو شاہزیب ایک اچھا انسان تھا جس نے اس کی عزت بچائی تھی اس کی ہر مشکل وقت میں مدد کی تھی۔ تو کیا وہ سب صرف ایک دکھاوا تھا؟؟ ؟

شاہزیب اپنا غصہ قابو کرتا گاڑی پارک کرتا بے لمبےڈھگ بھرتا بلڈنگ میں داخل ہوا تھا۔ اسے ڈینیل نے بتایا تھا کہ وین کا نمبر غلط تھا۔ جس سے وہ گاڑی ٹریس نہیں کرتا رہے لیکن اسے فرق نہیں پڑتا تھا کیونکہ اسے پتا چل گیا تھا افرحہ کہاں اور کس کے پاس ہے۔ ۔

وہ دھڑلے سے بنا ریسپشنسٹ کی سنے سیدھا لفٹ میں داخل ہو چکا تھا۔ آٹھواں فلور کا بٹن دباتا وہ منجمد سا کھڑا تھا۔ وہ ہمیشہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتا تھا اور کچھ سوچ کر ہی یہاں آیا تھا۔

""شہروز کہاں ہے؟

اس نے سرد ترین لہجے میں وہاں موجود سیکرٹری سے پوچھا تھا۔

""وہ اس وقت میٹنگ روم میں ہیں سر کیا آپ کی اپائنٹمنٹ ہے؟

سیکرٹری نے بھنویں اچکاتے پوچھا۔

""میٹنگ روم کس طرف ہے؟

شاہزیب دھیمی آواز میں غرایا تھا مقابل کھڑی لڑکی ڈر گئی تھی۔

""سر آپ اس طرح زبردستی اندر نہیں آسکتے۔۔ مجھے سکیورٹی کو بلانا پڑے گا۔ ۔

سیکرٹری نے ہمت کرتے اونچی آواز میں کہا۔ وہ حجاب میں ملبوس کوئی مسلمان لڑکی ہی لگ رہی تھی۔

""ڈو یو نیڈ ہیلپ بڈی ؟

اپنے پیچھے سے جانی پہچانی آواز سن کر شاہزیب جھٹکے سے پیچھے مڑا تھا۔

ڈینیل مارٹین کو دیکھتے شاہزیب نے لب بھینچے تھے۔

""سیدھا جاکر دائیں طرف میٹنگ روم ہے تم جاو تب تک میں اسے سنبھالتا ہوں۔ ۔

ڈینیل حجاب میں ملبوس لڑکی کو دیکھتا بولا تھا شاہزیب سر ہلاتا لمبے لمبےڈھگ بھر کر اس طرف چلا گیا تھا۔

""یہ آپ کیا کر رہے ہیں روکیں۔ ۔

اس لڑکی نے چیخ کر کہا تھا۔

""شٹ اپ۔۔ دوبارہ منہ کھولا تو بھیجا اڑا دوں گا۔ ۔

اپنی ویسٹ سے گن نکال کر ڈینیل نے اس کے سامنے میز پر رکھ دی تھی۔ مقا بل کے رنگ فق ہوگئے تھے اس کے بعد اس کے منہ سے ایک بھی الفاظ نہیں نکلا تھا۔

شہروز صاحب اس وقت ضروری میٹنگ میں مصروف تھے۔ جب دھڑلے سے دروازہ کھولتے شاہزیب اندر داخل ہوا تھا۔

میٹنگ میں موجود سب لوگ شاہزیب کی جانب متوجہ ہوگئے تھے۔ جس نے شہروز صاحب کو دیکھتے ہی ویسٹ سے گن نکالی تھی۔

""میٹنگ ختم ایک منٹ کے اندر اندر سب باہر نکل جائیں۔ ۔

شاہزیب کے گن دکھا کر بولنے سے سب لوگ تیزی سے اٹھ کر باہر نکل گئے تھے۔ ۔

""تمھاری ہی خدمت کرنے آیا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاو۔ ۔

شہروز صاحب کو کرسی سے اٹھتے دیکھ کر شاہزیب ایک ہی جست میں اس کے قریب پہنچ گیا تھا۔ انھیں کرسی پر دھکا دیتے اس نے گن ان کی گردن پر رکھ دی تھی۔

""میں نے تمھارا کیا بگاڑا ہے؟

شاہزیب صاحب نے فق چہرے کے ساتھ اس سے پوچھا تھا۔ جس نے شاکی نظروں سے اسے گھورا تھا۔ ۔

سب کے نکل جانے کے بعد شاہزیب نے آگے بڑھ کر دروازے کو لاک لگا دیا تھا۔۔ شہروز صاحب نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے میز پر پڑا لیپ ٹاپ اٹھا کر شاہزیب کے زور سے مارا تھا۔۔ شاہزیب باآسانی سے سائیڈ پر ہٹتا ان کی کوشش ناکام کرچکا تھا۔ ۔

شہروز صاحب کی دائیں ٹانگ کا نشانہ لیتے اس نے انھیں شوٹ کردیا تھا۔۔ ایک درد ناک چیخ ان لے حلق سے نکلی تھی۔

"مجھے ہلکا سمجھنے کی کوشش بھی مت کرنا۔۔ تم لوگوں نے میری بیوی کو اٹھوا کر بہت بڑی غلطی کردی۔۔ اس وقت میرا دماغ گھوما ہوا ہے کوئی پتا نہیں کی میرے دماغ کا فیوز اڑے اور میں تمھیں تمھاری بیوی سمیت اوپر کا سفر کروا دوں۔۔ اس لیے جو پوچھ رہا ہوں تیز"ی سے جواب دیتے جاو۔ ۔

شاہزیب کرسی گھسیٹ کر شہروز صاحب کے سامنے بیٹھتا سرد لہجے میں بول رہا تھا۔

""تم پاگل انسان ہو۔۔۔ میں نہیں جانتا تم کون ہو؟ اور کونسی بیوی کی بات کر رہے ہو؟

شہروز صاحب کی لاعلمی اس کا غصہ مزید بڑھا رہی تھی۔

شاہزیب صاحب کی طرف جھکتے اس نے ان کی ٹانگ کے زخم پر دباو ڈالا تھا۔ جس سے وہ بلبلا اٹھے تھے۔ ۔

""میری بیوی کہاں ہے؟

شاہزیب نے سخت گیر لہجے میں پوچھا تھا۔۔ شہروز صاحب تکلیف سے تڑپ رہے تھے۔

""م۔۔ میں ب۔۔ بتاتا ہوں۔ ۔

کانپتی آواز میں ان کے منہ سے سرگوشی نکلی تھی۔

"صرف پانچ سیکنڈ ہے"تمھارے پاس جلدی سے بتاو کہاں ہے میری بیوی؟

شاہزیب خون والا ہاتھ ان کے کوٹ سے صاف کرتا پوچھ رہا تھا۔

""و۔۔ وہ ہمارے گھر ہے۔ ۔ اب پلیز کسی ڈاکٹر کو بلا دو ورنہ میں مرجاوں گا۔ ۔

ادریس بتاتے انھوں نے اپنا تیزی سے بہتا خون دیکھتے التجا کی تھی۔

"اس بار چھوڑ رہا ہوں دوبارہ میری بیوی کے ارد گرد بھی تم لوگوں میں سے کوئی بھٹکا نہ تو زندہ زمین میں گاڑھ "دوں گا۔۔ اور اگر تمھاری خبر جھوٹی ہوئی تو تمھیں مارنے سے مجھے کوئی روک نہیں پائے گا۔ ۔

شاہزیب کھڑا ہوتا بولا تھا۔ شہروز صاحب اس کی دھمکی سن کر مزید زرد پڑ گئے تھے۔

"اور ہاں میرے خلاف رپورٹ کرنے کی کوشش بھی مت کرنا ورنہ نقصان صرف تم لوگوں کا ہوگا۔ ۔ اب "میں چلتا ہوں اپنی بیوی کو لینے۔ ۔

شاہزیب اسے وارن کرتا باہر نکلا تھا۔۔ ڈینیل کو سیکرٹری کے پاس کھڑا دیکھ کر اوع اس لڑکی کو ڈرا ہوا دیکھ کر شاہزیب نے آنکھیں گھمائی تھیں۔ ۔

"میں جارہا ہوں تم زرا اندر والے میس کو دیکھ لینا اور سب کو خبردار کردو یہاں سے کوئی خبر باہر نہ نکلے۔۔ سی سی "ٹی وی فوٹیجز بھی ساری ڈیلیٹ کردو۔ ۔

شاہزیب ڈینیل کو سمجھاتا بنا اس کا جواب سنے وہاں سے نکل گیا تھا۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

مسز شہروز لاونچ میں سکون سے بیٹھی تھیں۔ ایک میڈ نرمی سے ان کے کندھے دبا رہی تھی جبکہ وہ اپنے موبائل میں اون لائن نیوز پیپر پر سرسری نظر ڈال رہی تھیں۔

موبائل سائیڈ پر رکھتی وہ آنکھیں موند گئی تھیں۔ جب اچانک سے اٹھنے والے شور کی وجہ سے جھپاک سے ان کی آنکھیں کھل گئی تھیں۔

"" یہ کیسا شور ہے؟

مسز شہروز نے بھنویں اچکاتے ہوئے ناگواریت سے پوچھا۔

""کچھ لوگ زبردستی اندر آنے کی کوشش کر رہے ہیں میم۔ ۔

ایک گارڈ نے اندر آتے مسز شہروز کو خبر دی ہی تھی جب پیچھے سے آتے چند لوگوں نے اسے پکڑ لیا تھا۔

مسز شہروز پریشان سی کھڑی ہونے لگی تھیں جب شاہزیب کی آواز نے انھیں منجمد کر دیا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.