Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""اس عورت کو میرے یہاں آنے کی اطلاع کس نے دی ہے۔ ۔
وہ تقریبا چیخنے کی انداز میں دھاڑا تھا۔ جب سے اسے وہ انویلپ ملا تھا اس کا خون جل رہا تھا تبھی پہلی فرصت ملتے ہی وہ شاہ پیلس چلا آیا تھا۔ سب لوگ بیٹھے چائے پی رہے تھے جب وہ بنا لحاظ کیے چلایا تھا۔
""کس کی بات کر رہے ہو شاہزیب؟
حاتم شاہ نے چائے کا کپ میز پر رکھتے پوچھا تھا۔ ۔
""آپ جانتے ہیں میں کس کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔۔ اور تم کمرے میں جاو۔ ۔
وہ ایک ناگوار نظر فاطمہ بیگم پر ڈالنے کے بعد خاموش بیٹھی نورے سے بولا تھا جو فورا کپ میز پر نکاتی اپنے کمرے میں بھاگ گئی تھی۔ ۔
""میری بیٹی پر روعب جھاڑنے کی کوئی ضرورت نہیں اپنی حد میں رہو۔ ۔
فاطمہ بیگم غصے سے بولی تھیں۔ ۔
"وہ آپ کی بیٹی بعد میں اور میری بہن"پہلے ہے یہ بات بھولنے کی کوشش مت کیجیے گا۔ ۔
وہ انگلی اٹھا کر سخت لہجے میں بولا تھا اس کی بات نے فاطمہ بیگم کو شدید تکلیف پہنچائی تھی۔ ۔
""آپ نے ہی اس عورت کو میرے بارے میں بتایا ہے نہ ؟
وہ فاطمہ بیگم کی طرف بڑھتا مزید بولا تھا۔۔ فاطمہ بیگم کے ماتھے پر تیو ری چڑھی تھی۔ میر شاہ اور حاتم شاہ خاموشی سے ماتھے پر بل ڈالے شاہزیب کو برستا دیکھ رہے تھے۔ ۔
""تمیز سے بات کرو شاہزیب تمھاری ماں ہے فاطمہ۔ ۔
میر شاہ فاطمہ بیگم کی نم آنکھیں دیکھتے فورا بول اٹھے تھے۔ ۔
"میری ایک ہی ماں تھیں جو برسوں پہلے مرچکی ہیں۔۔ اس عورت کو "میری ماں مت کہیے گا۔
وہ سرد ترین لہجے میں بولا تھا۔
فاطمہ بیگم نے تکلیف سے آنکھیں میچیں تھیں۔ اس کی بات نے ان کا کلیجہ چیڑ دیا تھا۔
"اگر اس عورت نے میری بیوی کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی تو میں بھول جاوں گا وہ عورت آپ کی بیوی "کی بہن ہے۔ ۔
شاہزیب فاطمہ بیگم کی نظروں سے نظریں ملاتا پھر ایک نظر حاتم شاہ پر ڈالتا کاٹ دار لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"میری بہن معصوم ہے صرف تم ہی جانور ہو۔۔ بابا اس سے کہیں یہاں سے نکل جائے ورنہ میں گھر چھوڑ کر چلی "جاوں گی۔ ۔
فاطمہ بیگم اپنی بہن کے بارے میں سنتی سانپ کی طرح پھنکاری تھیں ۔۔ ساتھ ہی حاتم شاہ کی طرف مرتے وہ دھمکی دینے لگی تھیں۔ ۔
"مجھے یہاں سے نکالنے کی دھمکی مت دیں یہ میرا گھر ہے میں جب تک چاہوں گا یہاں رہوں گا آپ کے لیے "گھر کے دروازے کھلے ہیں جب چاہیں جاسکتی ہیں۔ ۔
وہ اپنی مٹھیاں بھینچتا غصے کی شدت سے اونچی آواز میں دھا ڑا تھا۔ ۔
"تمھیں جیل میں سڑنا چاہیے تھا بہت جلد تم اپنے گناہوں کی سزا پاوں گے۔۔ تمھاری بیوی بھہ تمھارے جیسی "ہی ہوگی گھٹیا۔ ۔
فاطمہ بیگم کی باتوں نے اسے آگ لگا دی تھی۔ ۔
"یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کون جیل کی ہوا کھائے گا۔۔ اور دوبارہ میری بیوی کو بیچ میں مت لائیے گا ورنہ "جو تھوڑا بہت لحاظ کرتا ہوں یہ بھی بھول جاوں گا۔ ۔
شاہزیب تیز آواز میں دھاڑا تھا۔۔ حاتم شاہ معاملہ بگڑتا دیکھ کر فورا اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ ۔
""فاطمہ خاموش ہو جائیں اور فورا اپنے کمرے میں چلے جائیں۔۔ میر جاو فاطمہ کو یہاں سے لے جاو۔ ۔
حاتم شاہ کی گرج دار آواز سنتے میر شاہ اپنی غصے سے بھری بیگم کو زبردستی تھام کر کمرے میں لے گئے تھے۔ ۔
""شاہزیب۔ ۔
حاتم شاہ بولنے لگے تھے جب شاہزیب نے ان کی بات کاٹی تھی۔ ۔
""آپ نے یہ جائیداد میرے نام کس کے کہنے پر کی تھی؟
شاہزیب نے اپنے ذہن میں مچلتا سوال پوچھا۔
""یہ میرا ذاتی فیصلہ تھا۔۔ کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا تھا۔ ۔
حاتم شاہ نے سنجیدگی سے جواب دیا تھا۔۔ شاہزیب نے دھیرے سےسر ہلایا تھا۔
""مجھے پھپھو نے کہا تھا آپ کو آپ کے بیٹے نے بھی کہا تھا۔ ۔
وہ میر شاہ کا ذکر کرتا بولا تھا۔ ۔
"نہیں اس نے مجھے کچھ نہیں کہا تھا۔ ۔"اور یہ کیا معاملہ ہے اتنے پریشان کیوں ہو؟
حاتم شاہ نے پوچھا۔۔ شاہزیب گہری سانس خارج کرتا سنجیدگی سے انھیں انویلپ کے بارے میں بتا چکا تھا۔ ۔
""میں دیکھتا ہوں اس معاملے کو تم فکر مت کرو۔ ۔
حاتم شاہ نے تسلی دی تھی شاہزیب نے دھیرے سے سر ہلایا تھا۔۔ وہ خود اب یہ معاملہ سنبھالنے کا سوچ رہا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
بریرہ بد دل سی اپنے کمرے میں لیٹی ہوئی تھی۔۔ کافی رات ہوگئی تھی نیند اس کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ ۔
عادل کا خیال بار بار اس کے ذہن میں آرہا تھا لیکن وہ یہاں بری طرح پھنسی ہوئی تھی۔۔ اس کے پیرنٹس نے گھر کی سکیورٹی سخت کی ہوئی تھی جس کے باعث وہ کمرے سے باہر بھی قدم مشکل سے ہی نکال پاتی تھی۔ ۔
اس کے ذہن میں اچانک ہی خود کو ختم کرنے کا خیال آیا تھا جسے وہ فورا جھٹک گئی تھی۔۔ بیڈ پر لیٹی اس کی نظریں ساکت سی چھت کو گھور رہی تھیں۔ ۔
دروازہ کھلنے کی آواز پر بھی اس نے اپنی نظریں ہٹائی نہیں تھیں۔۔ یہ معمول تھا رات کو اکثر اسے چیک کرنے کے لیے گارڈ ایک دفع ضرور آتا تھا۔ ۔
وہ ساکت سی لیٹی تھی جب کمرے میں موجود شخص نے آگے بڑھتے بیڈ پر لیٹی بریرہ کو گردن سے دبوچا تھا۔۔ بریرہ اس اچانک افتاد پر بری طرح بوکھلا تھی۔۔ اس کی نظریں بے ساختہ مقابل کے ماسک میں چھپے چہرے کی طرف گئی تھی۔ ۔
"تم نے سوچ بھی کیسے لیا میرے نکاح میں ہوتے ہوئے کسی اور سے انگیجمنٹ کرنے کا۔۔ ؟ تم تو میری سوچ سے "بھی زیادہ گھٹیا نکلی۔ ۔
مقابل کی آواز تو وہ لاکھوں میں بھی پہچان سکتی تھی۔۔ عادل کے الفاظ انتہائی زہریلے تھے ۔۔ بریرہ کی آنکھیں نم ہوئی تھیں۔ ۔
عادل نے اس کے گلے پر گرفت مضبوط کی تھی جس سے اسے سانس لینے میں انتہائی دشواری ہورہی تھی۔ ۔
""ع۔۔ عادل پل۔۔ پلیز ،۔۔ مجھے سا۔۔ سانس نہیں آرہا۔ ۔
وہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ بول رہی تھی۔۔ مقابل نے نفرت سے اسے دیکھتے تھوڑی سی گرفت ہلکی کیتھی۔ ۔
"پتا نہیں تم میرے کن گناہوں کی سزا ہو؟ میں نے ایک نیک سیرت بیوی مانگی تھی اگر مجھے پتا ہوتا تم جیسی "آوارہ میری بیوی بنے گی میں کبھی بھہ شادی کے بارے میں سوچتا بھی نہ۔ ۔
وہ زہریلے لہجے میں اس کے کان کے قریب جھکا پھنکارا تھا مقابل نے بےساختہ آنکھیں میچ لی تھیں۔۔ عادل کے الفاظ اسے تکلیف سے چھلنی کر رہے تھے۔ ۔
""جیسا تم سوچ رہے ہو ویسا نہیں ہے۔ ۔
وہ گہرے سانس لیتی نم آواز میں بولی تھی۔ ۔
نمکین پانیوں سے بھری صاف آنکھیں مقابل کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی۔۔ اس کی نم آنکھیں دیکھ کر عادل کے دل کو کچھ ہوا تھا۔
ایک کے بعد کئی آنسو اس کی آنکھوں سے نکلتے تکیے کو بھگونے لگے تھے۔ وہ تو اسے ہمیشہ لڑتے جھگڑتے ہی دیکھتا آیا تھا وہ یوں تو کبھی نہ روئی تھی۔۔ اس کی گردن کو اپنے شکنجے سے آزاد کرتے عادل نے نرمی سے اس کے بھیگے گال صاف کیے تھے۔ ۔
اچانک جسٹن کا بریرہ کے چہرے پر لمس چھوڑنے کا یاد آتے ہی اس نے سختی سے بریرہ کا چہرہ دبوچا تھا۔ ۔
"اس شخص کے قریب جانے کی کوشش بھی کیسے کی تم نے۔۔ میرے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرے مردوں "کے ساتھ عیاشیاں کر رہی ہو اور مجھ سے امید لگا رہی ہو میں تمھارے ان جھوٹے آنسووں پر اعتبار کروں۔ ۔ وہ سنجید گی سے اس کے چہرے پر پھنکارا تھا۔۔ آنسو بھل بھل کر اس کی آنکھوں سے نکل رہے تھے۔۔ بریرہ ایک دم خاموش ہوگئی تھی۔ ۔
بھیگی پلکوں کو اوپر اٹھاتے اس نے عادل کو دیکھا تھا جس کا چہرہ غصے کی شدت سے سرخ دکھائی دے رہا تھا اس کا ہاتھ بےساختہ اٹھا تھا اور عادل کے چہرے پر چھاپ چھوڑ گیا تھا۔ ۔
""دفع ہو جاوں یہاں سے مجھے تمھاری شکل بھی نہیں دیکھنی۔ ۔
وہ کپکپاتی آواز میں عادل کو دیکھتی پھنکاری تھی۔۔ عادل نے سرخ آنکھوں سے غصے کی شدت سے اسے گھورا تھا۔ ۔
بےساختہ بریرہ کے چہرے پر جھکتے اس نے بری طرح بریرہ کے ہونٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔ بریرہ نے کانپتے ہاتھوں سے اسے مارنا چاہا تھا عادل اس کے دونوں ہاتھوں کو دبوچتا بیڈ سے لگا چکا تھا۔ ۔
""آئی ہیٹ یو۔ ۔ وہ عادل کے پیچھے ہٹنے پر اپنے ہونٹوں پر جلن محسوس کرتی روتے ہوئے بولی تھی۔ مقابل سے اتنی بے رحمی کی امید نہیں تھی۔۔ اسے روتا چھوڑتا عادل فورا اس سے دور ہٹتا تیزی سے قدم اٹھاتا روم سے نکل گیا تھا۔ ۔
عادل کے جانے کے بعد تکیے میں منہ دیے وہ اونچی آواز میں رونے لگی تھی۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
شاہزیب صبح سے ہی باہر نکلا ہوا تھا وہ اسے کل سے دو بار پیکنگ کا بول چکا تھا لیکن حاتم شاہ نے افرحہ کو ابھی فلحال پاکستان رکنے کا بولا تھا جس سے وہ جھٹ مان گئی تھی کیونکہ ابھی وہ اپنے پیرنٹس سے بھی صلح کرنا چاہتی تھی ان کو یاد کرتے افرحہ کی آنکھیں بھیگی تھیں وہ ان کے پاس ہوکر بھی بہت دور تھی۔ ۔
""تم جاو یہاں سے آج لنچ میں بناوں گی۔ ۔
افرحہ نے کیچن میں داخل ہوتے ملا زمہ سے کہا تھا جو اس کی بات پر زرد پڑ گئی تھی۔ ۔
""میم سر نے ہمیں آپ کو کسی بھی کام کو ہاتھ لگانے سے منع کیا ہے۔۔ سر ہمیں جوب سے نکال دیں گے۔ ۔ ملازمہ التجائیہ بولی تھی
""کچھ نہیں کہیں گے شاہزیب اب جاو۔ ۔
افرحہ تھوڑا سختی سے بولی تھی ملازمہ مرتی کیا نہ کرتی کے مصداق وہاں سے چلی گئی تھی کھانا اس کی والدہ نے اسے میٹرک میں ہی بنانا سیکھا دیا تھا اسی لیے اسے کینیڈا میں بھی اپنا کھانا بنانے میں کبھی مشکل نہیں ہوتی تھی۔ ۔
فریزر سے گوشت نکالتے اس نے بھگو دیا تھا تاکہ گوشت کھل سکے۔۔۔ وہ کورمہ بنانے کا سوچتی مصالحہ بنانے لگی تھی۔ ۔
تیزی سے ہاتھ چلاتے اس نے کورمے کو دم پر رکھ دیا تھا آتا ڈھونڈ کر ایک کیبن سے نکالتے وہ گوندھنے کا سوچ رہی تھی۔۔ ابھی آٹے میں ہاتھ ڈالتے ہی اسنے تھوڑا سا پانی ڈالا تھا جب پیچھے سے اپنے کان کے قریب کسی کی گرم سانسیں محسوس کرکے وہ بری طرح ڈری تھی۔ ۔
بےساختہ اچھلتے ہوئے وہ جھٹکے سے پیچھے مڑی تھی۔ شاہزیب کو اپنے بے حد نزدیک کھڑے دیکھ کر اس نے اپنا آٹے سے بھرا ہاتھ بےدھیانی میں مقابل کے سینے پر رکھا تھا۔ ۔
""آپ نے مجھے ڈرا دیا تھا۔۔ کوئی ایسا بھی کرتا پے کیا؟
وہ برہمی سے بولی تھی جبکہ شاہزیب کی نگاہیں اس کے آنے سے بھرے ہاتھ پر تھی جو اس کی نیلی شرٹ پر دھرا ہوا تھا۔ ۔
""اوپس سوری۔ ۔ افرحہ کی نظریں شاہزیب کی نظروں کے تعاقب میں اپنے ہاتھ پر گئیں تھیں وہ فورا ہاتھ اٹھاتی معصومیت سے آنکھیں جھپکاتی بولی تھی۔ ۔
شاہزیب اس کی طرف جھکا تھا افرحہ پیچھے ہٹتی شلف سے لگ گئی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کے دونوں طرف ہاتھ شلف پر ٹکا تے اسے اپنے حصار میں قید کیا تھا۔ ۔
""میں نے منع کیا تھا نہ کسی بھی کام کو ہاتھ لگانے سے۔ ۔
اس کے چہرے پر جھکا شاہزیب انتہائی سنجیدگی سے بول رہا تھا افرحہ کی سانس سینے میں اٹک گئی تھی۔ ۔
"م۔۔ میرا دل کر رہا تھا آپ کے لیے کھانا بنانے کو۔۔ اور مما کہتی ہیں اچھی بیویاں اپنے شوہر کے لیے خود کھانا "بناتی ہیں۔۔ اور میں اچھی بیوی بننا چاہتی ہوں۔ ۔
اس کے منہ میں جو آیا وہ بنا سوچے سمجھے بولتی گئی تھی۔۔ شاہزیب نے ائبرو اچکاتے اس کے چہرے کو گہری نظروں سے دیکھا تھا جس نروس سے نظریں اٹھاتی اور پھر جھکاتی اسے اپنے دل کے بے حد قریب محسوس ہو رہی تھی۔ ۔
""مجھے تو تم پہلے سے ہی اچھی لگتی ہو پھر اس سب کا کیا فائدہ ؟
وہ اس کی آنکھوں پر آئی لٹ کو نرمی سے کان کے پیچھے اڑستا پوچھنے لگا تھا۔۔ افرحہ نے منہ پھولایا تھا۔ ۔
"اب آپ میرے کامو "ں پر بھی پابندی لگائیں گے؟
وہ برہم ہوئی۔ ۔
""میرا بس چلے تمھاری سانسیں بھی قید کرلوں۔ وہ خمار زدہ آواز میں اس کے کان کے قریب جھکا سرگوشی میں بولا تھا۔ اس کی نزدیکی سے افرحہ کے پسینے چھوٹ پڑے تھے۔ ۔
"اچھا ٹھیک ہے آئندہ سے کچھ نہیں کروں گی اب پیچھے"ہٹیں۔ ۔
وہ شاہزیب کی نظروں کا ارتکاز اپنے چہرے پر محسوس کرتی بولی تھی۔ ۔
شاہزیب نے اس کے چہرے پر جھکتے اس کے گال پر ہولے سے لب رکھے تھے۔۔ افرحہ کی آنکھیں پھیلی تھی۔ ۔
""گڈ گرل۔ ۔
شاہزیب دھیرے سے پیچھے ہٹتا بولا تھا اس کی گھمبیر آواز نے افرحہ کے دل کے تاڑوں کو چھیڑا تھا۔۔ شاہزیب کے دور ہٹتے ہی وہ سرخ گالوں کو اس کی نظروں سے چھپاتی چولہا بند کرتی وہاں سے بھاگ گئی تھی۔ ۔
بریرہ ساری رات روتی رہی تھی کچھ دیر پہلے ہی اس کی آنکھ لگی تھی۔ وہ بیڈ پر اوندھے منہ لیٹی ہوئی تھی جب مسز شہروز کی چنگھارتی آواز نے اس کی نیند میں خلل پیدا کیا تھا۔ ۔
""یہ کیا بکواس ہے بریرہ ؟
انھوں نے نیوز پیپر بریرہ کے منہ پر مارا تھا۔۔ بریرہ نے مندی مندی آنکھیں کھول کر اپنی ماں کو دیکھا تھا۔
""آپ کس بارے میں بات کر رہی ہیں؟
وہ نیند میں ڈوبی آواز میں بولی تھی۔ مسز شہروز نے کھینچ کر اسے اٹھایا تھا اور زبردستی نیوز پیپر اس کی آنکھوں کے سامنے کیا تھا۔ ۔
نیوز پیپر کا فرنٹ پیج دیکھتے ہی بریرہ کی آنکھیں مکمل کھل گئی تھیں۔ وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے نیوز پیپر پر اپنی نکاح کی تصویر دیکھ رہی تھی۔ ۔
""کیا یہ سچ ہے؟
مسز شہروز نےاس کے بال دبوچتے چیخ کر پوچھا تھا۔ ۔
""م۔۔ موم یی۔۔ یہ سچ ہے۔ ۔ وہ اپنے سر میں اٹھتی درد کو محسوس کرتی لب دبا کر بول رہی تھی۔۔ مسز شہروز کا ہاتھ اٹھا تھا اور بریرہ کے مومی گال پر اپنی چھاپ چھوڑ گیا تھا۔ ۔
اپنا کانپتا ہاتھ چہرے پر رکھتے بریرہ نے سسکی دبائی تھی۔ اس کی آنکھوں کے کونے بھیگ چکے تھے لیکن ایک بھی آنسو اس کی آنکھ سے گرا نہیں تھا۔
""تم جیسی نالائق اولاد ہماری ہی قسمت میں لکھی تھی۔ ۔
مسز شہروز اس کے بالوں کو دوبارہ اپنی گرفت میں لیتی دھاڑی تھیں۔ ۔
"تم کسی غلط فہمی میں مت رہنا تمھاری یہ حرکت ہمیں روک نہیں سکتی اسی ویک کے اندر اندر یہ نکاح ختم "کرواوں گی۔۔ شادی تمھاری صرف جسٹن سے ہی ہوگی۔۔ یہ بات اپنے دماغ میں لکھ لو۔ ۔
بریرہ کی سرخ آنکھوں میں دیکھتی وہ غصے سے بولتی اس کے بالوں کو مزید مضبوطی سے جکڑ گئی تھیں۔ ۔
"ایسا کبھی نہیں ہوگا۔۔ میں اپنی جان لے لوں گی لیکن اس شخص سے علیحد گی کا خیال بھی ذہن میں نہیں لاوں "گی۔۔ آپ جو کرنا چاہتی ہیں کرلیں۔ ۔
بریرہ ان کی نظروں سے نظریں ملاتی اونچی آواز میں چلائی تھی۔ ۔
اس کی بدلحاظی اور بدتمیزی نے مسز شہروز کا پارہ ہائی کیا تھا ایک بار پھر ان کا ہاتھ اٹھا تھا اور بریرہ کے پہلے سے سرخ گال کومزید سرخ کر گیا تھا۔ ۔
"اس شخص کو مروانا ہمارے لیے مشکل نہیں ہے۔۔ اگر اس کی سلامتی چاہتی ہوں نہ تو خاموشی سے ڈیوارس "پیپرز پر سائن کردینا اور جسٹن سے شادی کر لینا۔ ۔
مسز شہروز سرسراتے لہجے میں بریرہ کو وارننگ دے رہی تھیں۔ ۔
"بس یہ ہی آتا ہے آپ کو۔۔ مجھے سخت"نفرت ہے آپ دونوں سے۔ ۔
وہ حلق کے بل چلائی تھی۔ ان کی باتوں سے سخت اذیت محسوس ہوئی تھی۔
"شٹ اپ ہمارے پیسوں پر ہی ساری زندگی عیش کی ہے اب تمھیں جسٹن سے شادی کرنے کے لیے کہا ہے تو موت پڑ رہی ہے۔۔ اپنا مائنڈ جلدی سیٹ کرلو بہتر ہوگا ورنہ میں جس طریقے سے کروں گی وہ تمھیں پسند نہیں "آئے گا۔ ۔
اس کا گال زورسے تھپتھپاتے ہوئے بولتی وہ کمرے سے چلی گئی تھیں۔۔ بریرہ نے نفرت سے انھیں جاتے دیکھا تھا۔ زندگی بہت مشکل لگنے لگی تھی اب تو سانس لینا بھی دشوار لگنے لگا تھا۔ ۔
اپنی سسکی دباتی وہ عادل کی خیریت کے لیے پہلی بار اللہ سے دعا کرنے لگی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
شاہزیب حاتم شاہ کے بلانے پر آفس گیا تھا۔۔ افرحہ فارغ روم میں بیٹھی تھی جب اس کے موبائل پر زید کی کال آئی تھی۔ ماتھے پر بل ڈالتے پہلے اس نے کال کو انگور کرنے کا سوچا تھا لیکن مسلسل آتی کالز سے تنگ آکر اس نے مجبورا کال اٹھالی تھی۔ ۔
""اسلام علیکم ! زید بھائی کیسے ہیں آپ ؟
وہ سنجیدگی سے گویا ہوئی تھی دوسری جانب موجود زید اس کے منہ سے بھائی لفظ سن کر مزید طیش میں آگیا تھا اپنی مٹھیاں بھینچتے اس نے بمشکل اپنا غصہ کنٹرول کیا تھا۔ ۔
"وعلیکم اسلام! وہ شخص کیسا ہوسکتا ہے جس کی محبت "اس سے چھین لی جائے؟
وہ گہری سانس بھرتا خود کو پرسکون کرتا پوچھنے لگا تھا۔ ۔
""اگر آپ نے ایسی فضول باتیں کرتی ہیں تو میں کال کاٹ دوں گی۔ ۔
وہ ماتھے پر بل ڈالے تھوڑا غصے سے بولی تھی۔ ۔
""اب تم میرے ساتھ ایسا سلوک کرو گی؟
زید لب بھینچ کر پوچھنے لگا تھا۔ مقابل کا تکلف بھرا انداز اسے غصہ دلا رہا تھا۔ ۔
"زید بھائی میں آپ کی بہت ریسپکیٹ کرتی ہوں۔۔ اور میں نہیں چاہتی میری نظروں میں آپ کی امیج خراب "ہو سو پلیز کنٹرول یور سیلف۔۔ اینڈ ٹرائے ٹو موو اون۔ ۔
افرحہ سنجیدگی سے بولی تھی۔ وہ زید سے مزید رابطہ نہیں رکھنا چاہتی تھی کیونکہ شاہزیب کے غصے سے وہ خوب واقف تھی۔
""اوکے میں تمھاری بات مان لوں گا لیکن تمھیں مجھ سے ایک بار ملنا ہوگا۔ ۔
زید پر سوچ انداز میں بولا تھا۔
""ایسا ممکن نہیں۔ ۔
وہ جھٹ سے جوابا بولی تھی۔
"ٹھیک ہے پھر میں تمھارے گھر آرہا ہوں تم سے ملنے کیونکہ تم سے تو"میں ہر حال میں مل کر رہوں گا۔ ۔
زید سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ افرحہ اس کی بات پر فورا گھبرا گئی تھی۔
""گھر آنے کی ضرورت نہیں ہم کسی کیفے میں مل لیتے ہیں۔ ۔
افرحہ لب بھینچ کر تیزی سے بولی تھی۔ زید کے چہرے پر ہلکی سی مسکان ابھری تھی۔
"میں تمھیں ادریس سینڈ کر دیتا"ہوں ایک گھنٹے تک ملاقات ہوگی۔۔ ٹائم سے پہنچ جانا۔ ۔
زید کی بات سنتی وہ جھنجھلا کر فون بند کر گئی تھی۔
افرحہ شاہزیب کو بنا بتائے ڈریس چینج کرتی اپنا موبائل لیتی نیچے آئی تھی ملازمہ کو کسی ضروری کام سے جانے کا بولتے وہ آرام سے باہر نکلی تھی اون لائن کیب منگواتے وہ مطلوبہ ادریس پر پہنچی تھی۔
""مجھے امید تھی تم ضرور آو گی۔ ۔
زید اسے دیکھتا خوشی سے کرسی سے اٹھتا ہوا بولا تھا افرحہ نے ہلکی سی مسکان کے ساتھ مارے باندھے سر ہلایا تھا۔ ۔
""ارے کھڑی کیوں ہو بیٹھو۔ ۔
زید نے اٹھ کر اس کے لیے کرسی نکالی تھی۔ افرحہ خاموشی سے بیٹھ گئی تھی۔
""ہم پہلے آرڈر کرلیتے ہیں پھر سکون سے بات کریں گے۔ ۔
زید مسکراتا ہوا بولا تھا افرحہ نے اس کی بات درشتگی سے کاٹی تھی۔
""زید بھائی آپ کو جو بات کرنی ہے جلدی کریں میرے پاس ٹائم نہیں ہے۔۔ ۔
وہ سنجیدگی سے بولی تھی۔ ۔
"تم شاہزیب کو چھوڑ دو افرحہ۔۔ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔۔ ایک عرصہ ہوگیا ہے میں تمھاری محبت "میں مبتلا ہوں۔ ۔
وہ میز پر پڑے افرحہ کے ہاتھ کو تھامتے بولا تھا۔ ۔
""آپ کا دماغ ٹھکانے پر ہے کیا بول رہے ہیں؟ میں شاہزیب کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔ ۔
وہ بھڑک اٹھی تھی زید کی باتیں مرچی کی طرح لگی تھیں۔ ۔
""تم اس کریکٹر لیس انسان کے لیے میری محبت کا ٹھکراو گی؟
زید نے لب بھینچتے پوچھا تھا۔ افرحہ کے ہاتھ ابھی بھی اس کی گرفت میں تھے۔ ۔
"وہ میرے شوہر ہیں اب ان کے علاوہ مجھے کسی کی محبت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔۔ اب آپ بھی میرے بارے میں ہر طرح کا خیال"اپنے ذہن سے نکال لیں۔ ۔
افرحہ سنجیدگی سے بولی تھی زید کی باتیں اسے طیش دلا رہی تھیں۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
شاہزیب آفس میں حاتم شاہ کے ساتھ میٹنگ اٹینڈ کررہا تھا جب اسے افرحہ کے مطلق ایک ان ناوئن نمبر سے میسج آیا تھا۔ وہ ایکسکیوز کرتا فورا میٹنگ سے نکلا تھا اورا فرحہ کو کال ملائی تھی۔ جب کئی بار کال کرنے پر بھی اس نے کال نہ اٹھائی تو مجبورا شاہزیب نے گھر ملازمہ کو کال کی تھی جس سے اسے افرحہ کے گھر سے جانے کی خبر ملی تھی۔
ان ناوئن نمبر سے آیا میسج کھولتے شاہزیب نے اس میں موجود ادریس دیکھا تھا۔ عنا بی ہونٹوں کو بھینچے وہ لمبے لمبےڈھگ بھرتا مطلوبہ ادریس پر چلا گیا تھا۔
سامنے کا منظر دیکھ کراس کی رگیں تن گئی تھی۔۔ غصےسے چہرہ دھواں دھواں ہو گیا تھا۔ اس کی آنکھوں کا مرکز بس افرحہ تھی اوراسکےساتھ موجود زید تھا۔
جو افرحہ کے دونوں ہاتھ تھامے ناجانے کونسی باتیں بتا رہا تھا۔۔ افرحہ دو تین بار اس کی بات سنتے اپنے ہاتھ کھینچ چکی تھی لیکن مقابل چھوڑنے کے لیے تیار نہ تھا۔ ۔
شاہزیب لمبے لمبےڈھگ بھرتا ان کے قریب گیا تھا۔۔ شاہزیب کودیکھتے افرحہ کی آنکھیں حیرت سے پھیلی تھیں۔۔ شاہزیب نے زید کو کالر سے دبوچتے اسے کرسی سے کھینچ کر اٹھایا تھا۔ ۔
""تمھاری ہمت کیسے ہوئی میری بیوی کو چھونے کی۔ ۔ اس کے منہ پر پے در پے مکے مارتے شاہزیب غرایا تھا۔۔ زید اس حملے کے لیے تیار نہ تھا اور نہ ہی وہ شاہزیب جتنی طاقت رکھتا تھا تبھی اپنے دفاع کےلیے اس نے فورا اپنے منہ پر بازو رکھ لیے تھے۔ ۔
"تمھاری بیوی بننے سے"پہلے یہ میری محبت ہے میرا جو دل چاہے گا میں وہ ہی کروں گا۔ ۔
زید زور سے شاہزیب کو پیچھے دھکا دیتا چلایا تھا۔۔ افرحہ پریشان سی دونوں کو دیکھ رہی تھی۔ ۔
زید کی باتوں نے اس کے غصے کو مزید ہوا دے دی تھی۔۔ وہ فورا اس پر جھپٹا تھا۔ ۔
""شاہزیب پلیز رک جائیں۔ ۔
افرحہ شاہزیب کو زید کو بری طرح مارتے دیکھ کر اونچی آواز میں چیخی تھی۔۔ وہ شاہزیب کے قریب آکر اسے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ۔
""شٹ اپ مجھ سے دور ہوکر کھڑی ہوجاو۔۔ اب مجھے روکنے کی کوشش مت کرنا۔ ۔
وہ جس انداز میں چیخا تھا افرحہ ڈر کر فورا پیچھے ہٹ گئی تھی۔ ۔
"تمھیں"کیا لگا تھا میری بیوی کو الٹی سیدھی پٹیاں پڑھاو گے اور مجھے یہاں بلاو گے تو میں اسے چھوڑ دوں گا۔ ۔ وہ زید کو کالر سے دبوچ کر سیدھا کرتا دھاڑا تھا۔ ۔
""یہ لڑکی بیوی ہے میری۔۔ اسے میری موت کے علاوہ مجھ سے کوئی الگ نہیں کرسکتا۔ ۔
زید کے منہ پر مکہ جڑتا شاہزیب سر سراتے لہجے میں بولا تھا۔ سیاہ آنکھیں غصے سے سرخ دکھائی دے رہی تھیں۔۔ افرحہ تو ڈر کر ایک سائیڈ پر کھڑی ہوگئی تھی۔
""دیکھا افرحہ یہ شخص پاگل ہے۔۔ پہلے ذانی تھا اب مجھے مار کر قاتل بھی بننا چاہتا ہے۔ ۔
زید اپنے منہ سے خون تھو کتا استہزایہ لہجے میں چلایا تھا افرحہ نے بےساختہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھا تھا۔ جبکہ شاہزیب کا غصہ سوا نیزے پر پہنچ گیا تھا۔ ۔
"ہاں میں پاگل ہو لیکن صرف افرحہ کے معاملے میں۔۔ اور مجھے فرق نہیں پڑتا تم میرے بارے میں کیا سوچتے "ہو۔ ۔
اس کا سر ٹیبل سے لگاتے شاہزیب سپاٹ لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"شش۔۔ شاہزیب "پلی۔۔ پلیز زید بھائی کو چھوڑ دیں۔ ۔
افرحہ زید کے منہ سے نکلتا خون دیکھ کر گھبرا گئی تھی تبھی ہمت کرتی بولی تھی شاہزیب نے سرخ آنکھوں سے افرحہ کی طرف دیکھا تھا۔ ۔
""شش۔۔ اب مجھے دوبارہ تمھاری آواز نہ آئے۔ ۔
شاہزیب سرد لہجے میں بولا تھا افرحہ کی دھڑکنیں خوف سے شدید بڑھ گئی تھیں۔
زید نے شاہزیب کی بےدھیانی کا فائدہ اٹھاتے اس کے گال پر زوردار مکہ مارا تھا جس سے شاہزیب کا ہونٹ پھٹ گیا تھا اس کے بعد افرحہ کی آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہی دیکھتے شاہزیب نے زید کا برا حال کر دیا تھا لوگوں نے بمشکل شاہزیب کو قابو کرتے زید سے دور ہٹایا تھا۔ ۔
شاہزیب لوگوں سے خود کو چھڑ اتا خوفو گھبراہٹ سے کانپتی افرحہ کے پاس آیا تھا بنا کسی کا لحاظ کیے وہ افرحہ کو کندھوں سے تھام کر اپنے سینے میں چھپاتا ساتھ لے گیا تھا۔۔ افرحہ اپنے حال کا سوچتی بری طرح گھبرانے لگی تھی۔ شاہزیب کی خاموشی اسے وحشت زدہ کر رہی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
گھر تک سارے سفر کے دوران شاہزیب ایک لفظ بھی افرحہ سے نہیں بولا تھا۔ شاہزیب خاموشی سے کار سے نکلتا افرحہ کی طرف دیکھے بنا اندر چلا گیا تھا۔
افرحہ چھوٹےچھوٹے قدم اٹھاتی اسکے پیچھے ہی گھر میں داخل ہوئی تھی۔ اسے شاہزیب کی خاموشی سے ڈر لگ رہا تھا۔
اچانک شاہزیب کے زخمی ہاتھوں اور زخمی لب کے بارے میں سوچتی وہ اس کے پیچھے کمرے میں گئی تھی۔
شاہزیب صوفے پر ٹانگیں پھیلا کر بیٹھا سگریٹ سلگا کر اپنا غصہ کم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ افرحہ نے اسے سگریٹ پیتے دیکھ کر ناک سکیڑی تھی۔ ۔
وہ خاموشی سے فرسٹ ایڈ باکس لینے واشروم چلی گئی تھی۔ فرسٹ ایڈ باکس لیتی وہ خاموشی سے شاہزیب کے قریب بیٹھ گئی تھی حالانکہ سگریٹ کے دھواں سے اسے سانس لینے میں دشواری ہونے لگتی تھی لیکن وہ یہ بات نظر انداز کرتی شاہزیب کا دائیں ہاتھ نرمی سے پکڑنے لگی تھی۔ ۔
شاہزیب نے خاموشی سے اپنا ہاتھ جھٹک کر اس کی گرفت سے آزاد کروایا تھا افرحہ نے دوبارہ اسکا ہاتھ پکڑا تھا افرحہ نے کھانستے ہوئے دوبارہ اسکا ہاتھ مضبوطی سے اپنی گرفت میں لیا تھا۔ ۔
شاہزیب نے سگریٹ ایش ٹرے میں مسلتے افرحہ پر نظریں جما لی تھیں جو خاموشی سے اسکا ہاتھ تھامے اس کے زخم صاف کر رہی تھی۔ ۔
شاہزیب کے ہاتھ پر پھونک مارتے وہ زخم صاف کرتی شاہزیب کی نظروں سے باخوبی واقف تھی۔ ۔
شاہزیب نے اس کے چہرے پر نظریں ٹکا تے اپنا بائیں ہاتھ اٹھاتے افرحہ کے گال کو نرمی سے سہلایا
تھا۔۔ افرحہ کے ہاتھوں کی حرکت ایک پل کو رکی تھی پھر دو با رہ وہ اپنے کام میں مصروف ہوگئی تھی۔
دونوں کے درمیان گہری خاموشی چھاگئی تھی۔۔ جس کو شاہزیب کی بھاری آواز نے توڑا تھا۔ ۔
""میری اجازت کے بغیر تم نے گھر سے باہر قدم بھی کیسے نکالا ؟
افرحہ کی تھوڑی کو پکڑتے شاہزیب نے اس کا چہرہ اوپر اٹھایا تھا افرحہ کا سانس پل میں خشک ہوا تھا۔ ۔
""کیا مجھے باہر جانے کی اجازت نہیں؟
وہ اپنا حلق تر کرتی پوچھنے لگی تھی۔ ۔
""بالکل نہیں۔۔ اور سونے پر سہا گا زید سے ملنے کے لیے تمھارا بنا اجازت جانا یہاں آگ لگا گیا ہے۔ ۔
وہ افرحہ کا ہاتھ پکڑتا اپنے دل کے مقام پررکھ چکا تھا۔۔ افرحہ نے لب کاٹتے اس کی طرف دیکھا تھا جو مزید گویا ہوا تھا۔
""اگر آج لوگ بیچ میں نہ آتے تو میں اس کا حشر بگاڑ دیتا۔
""شاہزیب میر حاتم اپنی محبت پر کسی کی بری نظر بھی برداشت نہیں کرے گا۔ ۔
وہ افرحہ کا چہرہ اپنے چہرے کے قریب کرتا شدتِ جذبات سے بولا تھا افرحہ اس کی سیاہ آنکھوں کے پیچھے چھپے بےلگام جذبات کو دیکھتی بری طرح گھبرائی تھی۔ ۔
شاہزیب کی سانسیں اسے اپنے چہرے پر محسوس ہورہی تھیں جس سے اس کی پلکیں لرزنے لگی تھیں۔ ۔
"آپ کی محبت مجھے ڈرا رہی ہے۔۔ مجھے خوف محسوس ہونے لگا کہیں آپ کی یہ محبت ہمیں نقصان نہ پہنچا "دے۔ ۔
وہ کپکپاتی آواز میں بول اٹھی تھی شاہزیب کے ہونٹ دھیرے سے اوپر اٹھے تھے۔ ۔
"میری محبت ایسی ہی ہے۔۔ اور میرے ہوتے ہوئے تمھیں ڈرنے کی ضرورت نہیں کوئی تمھیں ہاتھ بھی نہیں "لگا سکے گا۔ ۔
شاہزیب سنجیدگی سے اس کی آنکھوں میں دیکھتا بولا تھا۔
"تمھیں سب کچھ برداشت کرنا پڑے "گا میری محبت ، شدت اور غصہ۔ ۔
وہ افرحہ کے کانپتے ہونٹوں کو اپنی گرفت میں لیتا اس کی بچی ہوئی سانسیں بھی خود میں قید کر گیا تھا۔ افرحہ نے اس کی شدت محسوس کرتے سختی سے اس کی شرٹ کو اپنی مٹھیوں میں بھینچ لیا تھا۔ ۔
"اس سے پہلے میں خود پر کنٹرول کھو دوں جلدی سے جاکر پیکنگ سٹارٹ کردو ہم رات کی فلائٹ سے واپس "کینیڈا جارہے ہیں۔ ۔
وہ افرحہ کے بھیگے ہونٹوں کو انگوٹھے سے صاف کرتا بولا تھا افرحہ جو گہرے سانس لے کر اپنا سانس بحال کر رہی تھی اسکی بات سنتی بنا کوئی اعتراض کیے تیزی سے وہاں سے غائب ہوگئی تھی۔
شاہزیب افرحہ کے اٹھتے ہی نئی سگریٹ سلگا تا دوبارہ صوفے کی پشت سے ٹیک لگا چکا تھا۔ عادل جو بریرہ سے ملنے کے بعد شدید تپا ہوا تھا اس نے بنا سوچے سمجھے اپنی اور بریرہ کی نکاح کی تصویریں پریس میں بھجوا دیں تھیں جس کا خمیازہ صرف بریرہ کو بھگتنا پڑا تھا۔ ۔
اس نے پولیس اسٹیشن سے ایک ہفتے کی لیو لے لی تھی چونکہ پریس والے اس کی ناک میں بیٹھے تھے۔ وہ اس سچویشن سے خود بھی سخت جھنجھلا گیا تھا۔
گھر میں وہ فارغ رہنے کی بجائے کوئی کیس سٹڈی کرنے لگا تھا یہ دوسرا دن تھا جب صبح صبح اسے بائے میل ڈیوارس کے پیپرز ملے تھے۔ ۔
پیپر پر بریرہ کے سائن دیکھتے اسکے ماتھے کی رگیں تن گئیں تھیں۔ غصےسے سرخ پڑتے اس نے کاغذات کو پھاڑ کر کوڑے میں پھینک دیا تھا۔ ۔
"مجھ سے تمھیں اتنی آسانی سے رہائی نہیں ملے گی۔۔ میری زندگی میں تم اپنی مرضی سے آئی تھی لیکن میری "مرضی کے بغیر اب کچھ نہیں ہوگا۔ ۔
وہ تخیل میں بریرہ کو سوچتا بڑبڑایا تھا۔ ۔
رات کو بریرہ سے ملنے کا سوچتا عادل کا غصہ تھوڑا ٹھنڈا ہوا تھا۔۔ بارہ بجے کے قریب وہ بریرہ سے ملنے کے لیے نکلا تھا منہ پر ماسک چڑھائے وہ گارڈز کا ہی حصہ لگ رہا تھا۔
اس نے ان میں سے ایک گارڈ کو پیسے دے رکھے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ باآسانی اسے اندر جانے دیتا تھا ورنہ گھر کے اندر اور باہر جتنی سختی تھی کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا تھا۔ ۔