Chapter 11: باب 11

دھیرے سے قدم اٹھاتی وہ دھڑکتے دل سے شاہزیب کی پشت پر کھڑی ہوتی اپنے بازوں کا حصار اس کے گرد باندھ چکی تھی۔۔ شاہزیب تو اس کی آہٹ سے ہی پہچان گیا تھا مگر خاموش رہا تھا۔ ۔

""یہاں کیا کر رہی ہو؟

شاہزیب سنجیدگی سے ہوا میں دھواں چھوڑتا پوچھ رہا تھا۔ ۔

"آپ پریشان لگ رہے ہیں۔۔ کوئی بات ہے تو آپ مجھ سے شیئر کرسکتے ہیں۔۔ اس طرح آپ خود کو ہلکا "محسوس کریں گے۔ ۔

وہ سمجھداروں کی طرح اس کی پشت سے چہرہ نکاتی بول رہی تھی۔ ۔

""میں نے تم سے کچھ پوچھا تھا؟ سوئی کیوں نہیں؟

وہ اس کی بات کو نظر انداز کرکٹ پوچھنے لگا تھا۔۔ افرحہ نے خفگی سے اسے دیکھا

""کھڑوس۔ ۔

وہ زیرِ لب بڑبڑائی جو شاہزیب کی سماعتیں بھی سن چکی تھیں۔ ۔

شاہزیب سگریٹ زمین پر پھینکتے ہوئے افرحہ کی جانب مڑا تھا۔۔ اس پر ایک بھرپور نظر ڈالتے شاہزیب کی نگاہ اس کے پاوں کی طرف گئی تھی۔ ۔

""تم پاگل ہو بنا چپل کے بالکونی میں کیوں آئی۔ ۔

وہ اس کی لاپرواہی پر برہم ہوا تھا۔ افرحہ کی کمر کے گرد بازو ڈالتے اس نے افرحہ کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا تھا۔ ۔

اب صورتحال کچھ اس طرح تھی کہ افرحہ شاہزیب کے دونوں پاوں پر اپنے پیر جما کر کھڑی تھی شاہزیب نے افرحہ کی کمر کے گرد مضبوطی سے حصار باندھا ہوا تھا۔۔ وہ اب بھی بمشکل اس کے کندھوں تک پہنچ رہی تھی۔ شاہزیب سر جھکا کر اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔ ۔

""دوبارہ ایسی بےوقوفی مت کرنا۔ ۔

شاہزیب کے سنجیدگی سے بولنے پر افرحہ نے منہ پھولایا تھا۔ ۔

""اوکے۔۔ اب اندر چلیں مجھے ٹھنڈ لگ رہی ہے۔ ۔

افرحہ ٹھنڈی ہوا محسوس کرتی بولی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کی کمر کے گرد بازو ڈالتے اسے باہوں میں بھرا تھا۔۔ افرحہ نے فورا اپنا بازو اس کی گردن میں ڈالتے اس کے سینے پر سررکھا تھا۔ ۔

شاہزیب کی ٹھنڈی انگلیوں کا لمس اپنے وجود پر محسوس کرتے اسے سرسراہٹ محسوس ہو رہی تھی۔ ۔

شاہزیب نے نرمی سے اسے بیڈ پر لاکر لیٹا یا تھا۔۔ اس کی نظر افرحہ کی گردن پر موجود اپنی انگلیوں کے نشان پر گئی تھی۔ وہ بےساختہ ایبے لب بھینچ گیا تھا۔ ۔

""اٹس اوکے شاہزیب۔ ۔

اس کی نظروں کا زاویہ دیکھتے افرحہ نرمی سے بولی تھی۔۔ شاہزیب نے ایک نظر اس کے چہرے پر ڈالتے بےساختہ جھکتے افرحہ کی گردن پر شدت سے اپنے لب رکھے تھے۔۔ اس کی جسارت پر افرحہ کانپ اٹھی تھی۔ ۔

" A hero will kill you to save the world."

"But a villain will destroy the world to save you."

"And I am a villain for you "

شاہزیب اس کے کان کے پاس جھکے شدتِ جذبات سے بولا تھا۔۔ افرحہ کی آنکھیں تحیر سے پھیل گئی تھی۔ دل پسلیاں توڑ کر باہر آنے کو کر رہا تھا۔۔ وہ شاہزیب کی محبت کا اندازہ چاہ کر بھی نہیں خگا سکتی تھی۔ ۔

شاہزیب اس کے ماتھے پر اپنے تشنہ لب رکھتا اسے اپنے حصار میں لیتا دوبارہ لیٹ گیا تھا افرحہ کافی دیر اس کے الفاظوں کے سحر میں کھوئی رہی تھی۔۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

افرحہ شاہزیب سے پہلے اٹھ گئی تھی۔۔ دھیرے سے خود کو اس کی گرفت سے آزاد کرواتی افرحہ فریش ہوکر باہر نکلی تھی جب روم کے دروازے پر ناک ہوا تھا وہ اوندھے منہ لیٹے شاہزیب پر نظر ڈالتی دروازے پر گئی تھی۔ ۔

""یہ سر نے آپ کے لیے کپڑے منگوائے تھے۔ ۔

ملازمہ اپنے ہاتھ میں موجود کئی شاپنگ بیگز دکھاتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

""یہاں رکھ دیں۔ ۔

وہ بیگز روم میں رکھواتی ملازمہ کو ناشتہ تیار کرنے کا بولتی بھیج چکی تھی۔۔ شاپنگ بیگ میں سے ایک خوبصورت سا برینڈڈ سی گرین کلر کا شارٹ فراک تنگ پاجامہ اور شفون کا دوپٹہ اٹھائے وہ شاور لینے چلی گئی تھی۔ ۔

اپنے بال سکھاتی وہ واشروم سے نکلتی ڈریسنگ ٹیبل پر بیٹھ گئی تھی۔۔ اپنے بالوں کو کنگھی کرتے اس کی نظر بےساختہ آئینے سے بیڈ پر لیٹے شاہزیب پر گئی تھی۔ ۔

شاہزیب نیند سے اٹھ کر بیٹھ گیا تھا۔ اس کی نظریں افرحہ پر ہی مرکوز تھیں۔ ۔

""ایسے کیا دیکھ رہے ہیں؟ حوصلہ رکھیں آپ کے ہی ہیں۔ ۔

وہ دلفریب مسکراہٹ کے ساتھ بولی تھی۔۔ ایک ہلکی سی مسکان نے شاہزیب کے چہرے کا احاطہ کیاتھا۔ ۔

""یس یو آر مائن۔۔ اونلی مائن۔ ۔

وہ افرحہ کی من موہنی صورت کو نظروں کے حصار میں رکھے نیند سے بھاری آواز میں بولا تھا۔۔ افرحہ کی دھڑکنیں اس کی آواز پر منتشر ہوئیں تھیں۔ ۔

وہ کتنا پوزیسیو تھا اس کے معاملے اسے ابھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا۔ ۔

"آپ فریش ہوجا"ئیں میں آپ کا ڈریس نکال دیتی ہوں۔ ۔

وہ لرزتی پلکوں کو جھکاتی نرمی سے بولی تھی۔۔ شاہزیب کے ہونٹ ہلکے سے اوپر اٹھے تھے۔ ۔

شاہزیب سر ہلاتا اٹھ کر فریش ہونے چلا گیا تھا۔۔ افرحہ نے اٹھ کر اس کے لیے گرے رنگ سوٹ نکال دیا تھا۔

اپنے گلے میں دوپٹہ ڈالتی وہ بالوں کو کیچر میں مقید کیے کمرے سے نکل آئی تھی۔۔ نظریں ادھر ادھر گھماتی وہ گھومتی ہوئی آکر کار کیچن میں پہنچ گئی تھی۔۔۔ ملازمہ سے ناشتہ لگواتے افرحہ کو یہ بھی پتا چل گیا تھا کہ شاہزیب یہاں اکیلا ہی رہتا ہے اس کے گھروالے دوسرے گھر میں رہتے ہیں۔۔ جسے سن کر افرحہ کا موڈ بگڑا تھا۔ ۔

اسے لگ رہا تھا شاہزیب شاید اسے اپنے گھر والوں سے ملوانا نہیں چاہتا تھا تبھی اسے چھپا کر یہاں رکھ رہا ہے۔ ۔ وہ ابھی انھیں سوچوں میں گم تھی۔ جب بھاری مردانہ آواز سنتے وہ اچھل پڑی تھی۔ ۔

شاہانہ چال چلتے حاتم شاہ اپنی مخصوص بھاری مردا نہ آواز میں بولے تھے۔۔ افرحہ نے انھیں۔ انجان نظروں سے دیکھا تھا۔

وہ دھیرے سے منہ میں ان کے سلام کا جواب دے چکی تھی۔۔ حاتم شاہ نے ایک تنقیدی نگاہ افرحہ پر ڈالی تھی جس کے پیچھے ان کا پوتا پاگل ہوا پڑا تھا۔۔ یہاں تک کہ وہ اپنا ہی وعدہ توڑ کر واپس پاکستان بھی آچکا تھا۔

""میں شاہزیب کا دادا ہوں۔ ۔

حاتم شاہ نے اپنا تعارف کروایا۔۔ افرحہ کی آنکھیں ایک پل کو پھیلی تھیں پھر اس کے چہرے پر ایک بڑی سی مسکراہٹ نمایا ہوئی تھی۔۔ ۔

""دادا جان آپ نے پہلے کیوں نہیں بتایا ؟ بیٹھیں میں آپ کے لیے کھانا لگوا تی ہوں۔ ۔

افرحہ خوشی سے چہکتے ہوئے بولی تھی اپنے دادا جان تو بچپن میں کھو چکی تھی تبھی انھیں دیکھتی وہ خوش

تھی۔۔ حاتم شاہ اس کی خوشی دیکھ کر حیران ہوئے تھے۔ ۔

افرحہ انھیں ٹیبل پر بیٹھاتی ان کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے لگ پڑی تھیں۔ ۔

""آپ یہاں کیا کر رہے ہیں دادا؟

اپنی کمر پر بازو با ندھے وہ شان سے چلتا ڈائننگ روم میں داخل ہوا تھا ان کا یوں بنا بتائے آجانا شاہزیب کو ہضم نہیں ہوا تھا۔ ۔

"میں اپنی بہو سے ملنے آیا ہوں تمھیں تو فرصت نہ ملی ان بوڑھی آنکھوں کو اپنی بیوی دیکھانے کہ سو میں خود "چلا آیا۔ ۔

وہ چہرے پر بےچارگی سجائے جس انداز میں بولے تھے افرحہ فورا پگھل گئی تھی اس نے خشمگی نظروں سے شاہزیب کو گھورا تھا جو اس کی گھوری کو نظر انداز کرتا خود حاتم شاہ کو دیکھتا نفی میں سر ہلانے لگا تھا۔ ۔

""آپ ابھی جوان ہی دادا ان کی باتوں میں مت آئیں ان کی خود کی روح بہت ضعیف ہے۔ ۔

افرحہ ان کا جی بہلانے کے لیے بولی تھی۔ شاہزیب نے ائبرو اچکاتے اس ٹڈی کو گھورا تھا جو حاتم شاہ کے سامنے شیرنی بن رہی تھی۔ ۔

""یہ میں فرصت سے تمھیں بتاوں گا میری روح کتنی ضعیف ہے۔ ۔

وہ ہر لفظ بچاتا ہوا بولا تھا۔۔ افرحہ کے گلے میں گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی تھی۔ ۔

"مجھے ناشتہ سرو کرو۔"۔ شاہزیب اس کی ہوا نکلتی ہوئی دیکھ کر مسکراہٹ چھپاتا سنجیدگی سے بولا۔۔ افرحہ اٹھ کر خاموشی سے اسے ناشتہ سرو کرتی شاہزیب کے ساتھ ہی بیٹھ گئی تھی۔ ۔

""میرے ساتھ ہی ناشتہ کھالو۔۔ الگ کھانے کی ضرورت نہیں۔ ۔

شاہزیب افرحہ کو الگ پلیٹ میں کھانے سے روکتا بولا تھا۔۔ حا تم شاہ نے حیرت سے پوتے کو دیکھا تھا جو کبھی کسی کو اپنا جوٹا نہ کھانے دیتا تھا اور نہ ہی کسی کے ساتھ کھاتا تھا۔۔ ضرور افرحہ میں ہی کچھ ایسا تھا کہ وہ ہر چیز اور حدسے گزر جاتا تھا۔ ۔

""آپ کے یہاں آنے کا مقصد ؟

وہ صوفے پر ٹانگ پر ٹانگ جمائے حاتم شاہ کے روبرو بیٹھا پوچھ رہا تھا۔ کچھ دیر پہلے ہی انھوں نے مل کر ناشتہ کیا تھا اب وہ حاتم شاہ کے ساتھ بیٹھا باتیں کر رہا تھا۔ ۔

""تم سے ملنے کودل چاہ رہا تھا تو چلا آیا۔ ۔

حاتم شاہ سنجیدگی سے بولے تھے۔ ۔

"مجھے بچہ سمجھنے کی غلطی مت کیجیے گا۔۔ میں جس کام کے لیے آیا تھا وہ ہوچکاہے اب کچھ ہی دنوں میں واپس "لوٹ جاوں گا۔ ۔

شاہزیب سگریٹ سلگا تا بولا تھا۔۔ حاتم شاہ نے ایک ناپسندیدہ نگاہ اس کے ہاتھ میں موجود سگریٹ پر ڈالی تھی۔

""یہاں سب کچھ تمھارا ہی ہے اب ان چیزوں کو سنبھال لو واپس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔

حاتم شاہ سنجیدگی سے گویا ہوئے شاہزیب نے سگریٹ کا دھواں ہوا میں چھوڑتے ان پر ایک نظر ڈالی تھی۔ ۔

""آپ کی یہ بات مان لیتے ہیں۔۔ لیکن مجھ سے اچھے کی امید مت رکھیے گا۔ ۔

وہ سگریٹ کا گہرا کش لیتا جس انداز میں بولا تھا وہ حاتم شاہ کو بھی پریشان کر گیا تھا۔۔ سگریٹ ایش ٹرے میں مسلتا وہ اپنا ڈریس چینج کرنے کے لیے چلا گیا تھا۔ ۔

بلیک تھری پیس سوٹ میں بالوں کو نفاست سے سیٹ کیے وہ ٹائی باندھ رہا تھا جب افرحہ روم میں آئی تھی۔

""آپ کہیں جارہے ہیں؟

اس نے شاہزیب سے تھوڑے فاصلے پر کھڑے ہوکر پوچھا تھا۔ اتنے بڑے گھر میں اکیلے رہنے کا سوچ کر ہی اسے گھبراہٹ ہو رہی تھی۔ ۔

"ہمم آفس جارہا ہوں تین چار گھنٹوں تک واپس آجاوں گا میری اجازت کے بغیر اس گھر سے باہر قدم مت "نکالنا۔۔ کچھ منگوانا ہوا تو ملازمہ کو بول دینا۔ ۔

شاہزیب اپنی ٹائی باندھتا اس کی جانب مڑا تھا۔ افرحہ نے اس کی بات پر منہ بگاڑا تھا۔ ۔

"ملازمہ سے کیوں "بولوں گی؟ کیا وہ میرا شوہر ہے؟

وہ خفگی سے بولی تھی شاہزیب نے ائبرو اچکاتے حیرت سے اسےدیکھا تھا جو چھوٹی سی بات پر ناراض دکھائی دے رہی تھی۔ ۔

""ناراض کیوں ہورہی ہو؟ مجھے کال کر دینا اور کوئی کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ تم پروپر ریسٹ کرنا۔ ۔ شاہزیب اپنا موبائل اٹھا کر پاکٹ میں ڈالتا بولا تھا۔ ۔

""ریسٹ کرچکی ہوں اب سارا دن میں کیا کروں گی۔۔ ؟

وہ منہ پھولاتی ہوئی پوچھ رہی تھی۔ ۔

"میں کونسا سارے دن کے لیے جا رہا ہوں ؟ جلدی آجاوں گا پھر دو دن تک ہم واپس چلے جائیں گے تم اپنی "سٹڈیز اگین سٹارٹ کرنا۔ ۔

شاہزیب اس کےقریب بڑھتا بولا تھا۔۔ افرحہ نے آنکھیں اٹھا کر اسے دیکھا تھا۔ ۔

""میں مما اور بابا جانی سے صلح کیے بغیر واپس نہیں جاوں گی۔ ۔ وہ سنجیدگی سے بولی تھی۔۔ شاہزیب نے گہری نظروں سے اسے دیکھا تھا جس کی آنکھوں میں بے چینی صاف دکھائی دے رہی تھی۔

"اس بارے میں آکر بات کروں "گا۔۔ کوئی فضول حرکت یا شرارت کرنے کی کوشش نہ کرنا۔ ۔ اس کا گال تھپتھپا کر شاہزیب نے اسے وارننگ دی تھی۔۔ افرحہ ناراض نظروں سے اسے دیکھتی تیزی سے بنا کوئی جواب دیے کمرے سے نکل گئی تھی شاہزیب نے ناگواریت سے اسے جاتے دیکھا تھا۔ ۔

واپس آکر اس سے بات کرنے کا سوچتا وہ اپنی چیزیں اٹھاتا لمبے لمبےڈھگ بھرتا نیچے اترا تھا جہاں سامنے ہی حاتم شاہ کھڑے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ ۔

وہ ان پر ایک نظر ڈالتا باہر کی جانب بڑھ گیا تھا۔ حاتم شاہ ایک گہرا سانس خارج کرتے اس کے پیچھے بڑھ گئے تھے۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

""آہہہ۔۔ ۔

"کیا ہوا ؟"کیوں صبح صبح لڑکیوں کی طرح چیخ رپے ہو؟

بریرہ جو مزے سے سو رہی تھی مقابل کی چیخ سنتی اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے نیند سے ڈوبی آواز میں بولی تھی۔ ۔

عادل جس کی آنکھ کھلی ہی تھی بریرہ کو پھیل کر اپنے نہایت قریب لیٹے دیکھ کر اس کی بےساختہ چیخ نکلی تھی۔ ۔

"شٹ اپ جلد"ی سے اٹھو تمھیں گھر چھوڑ کر آوں پھر مجھء ڈیوٹی پر جانا ہے۔ ۔

عادل اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا تیزی سے بیڈ سے اترتا ہوا بولا تھا۔ ۔

""میرا ابھی اٹھنے کو دل نہیں چپ کرکے چلے جاو۔ ۔

بریرہ برہمی سے بولی تھی عادل نے کاٹ کھا جانے سالی نظروں سے سوئی ہوئی جنگلی بلی کو دیکھا تھا۔

اس کو مزا چکھا نے کا سوچتا وہ سائیڈ ٹیبل سے جگ اٹھاتا واشروم میں گیا تھا ٹھنڈا پانی جگ میں بھرتے اپنی مسکراہٹ چھپاتا وہ باہر آیا تھا۔ ۔

ایک نظر سکون سے سوتی بریرپ کے چہرے پر ڈالتے اس نے فورا پانی کا جگ اسکے چہرے پر الٹ دیا

تھا۔۔ بریرہ ٹھنڈا پانی چہرے پر پڑتے ہی تڑپ کر اٹھ گئی تھی۔ ۔

""جاہل ، گوار ، آلو میں تمھارا منہ نوچ لوں گی۔ ۔

اپنے دماغ کو سن پڑتا محسوس کرکے وہ چیخی تھی ٹھنڈے پانی نے اس کے حواس جھنجھوڑ دیے تھے۔ ۔

"تمیز نام کی کوئی چیز تم میں نہیں ہے اب اٹھ گئی ہو تو میرے فریش ہونے کے بعد چپ "چاپ فریش ہوجانا۔ ۔ عادل مسکراہٹ دبا کر اس کی حالت سے لطف اندوز ہوتا مڑا ہی تھا جب بریرہ نے اچھل کر اس پر چھلانگ لگائی تھی۔ ۔

عادل جو اس آفت کے لیے تیار نہیں تھا سیدھا منہ کے بل زمین پر گرا تھا۔۔ اس کی تھوڑی زور سے کارپٹڈ فلور پر لگی تھی۔ ۔

"ہائے اللہ موٹی"مجھے مارنے کا ارادہ ہے؟

بریرہ جو عادل کے بال پکڑ کر کھینچنے لگی اس کی دہائی سنتے وہ ہنسی تھی۔ ۔

""آئندہ کے بعد ایسے گھٹیا طریقے سے مجھے اٹھانے کی کوشش مت کرنا ورنہ تمھیں گنجا کردوں گی۔ ۔

وہ عادل کے بال ہولے سے کھینچتی اس کے اوپر سے اٹھ گئی تھی عادل نے دل میں اسے ہزاروں صلوتیں سنائی تھی۔ ۔

""تم پوری موٹی بھینس ہو۔۔ جنگلی بلی۔۔ میرا منہ توڑدیا ہے۔ ۔

وہ اپنی تھوڑی کو سہلاتا سیدھا ہوکر بیٹھا تھا۔۔ بریرہ کے بال کھینچنے والی حرکت پر بمشکل اس نے کڑوا گھونٹ پیا تھا۔۔ اب پنگا لیا تھا تو انجام بھی بھگتنا ہی پڑنا تھا۔ ۔

""تم ہوگے موٹے دوبارہ مجھےموٹا کہنے کی جرت بھی مت کرنا۔ ۔

عادل کے قریب ایک قدم بڑھاتی وہ تپ کر غصے میں چیخ کر بولی تھی۔ عادل ایک پل کو اس سے گھبرا گیا تھا۔۔ اس کو ڈرتے دیکھ بریرہ اس کا کندھا تھپتھپاتی واشروم میں چلی گئی تھی۔ ۔

"بدتمیز۔۔۔ زرا جو عقل ہو۔۔ شوہر سے"کیسے بات کی جاتی ہے۔۔ ۔

وہ بریرہ کو برا بھلا بولتا بڑبڑاتا ہوا اپنی ٹھوڑی کو پکڑ کر بیڈ پر بیٹھ گیا تھا۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

حاتم شاہ کے ہمراہ چلتا وہ کروفر سے بلڈنگ میں داخل ہوا تھا سب ورکرز حیرت سے حاتم شاہ کے ساتھ چلتے شاہزیب کو دیکھ رہے تھے جس کے بارے میں سب نے بہت کچھ سن رکھا تھا مگر حقیقت میں اب تک کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ ۔

کام کرتے ورکرز انھیں دیکھتے ہی سلام کرنے لگے تھے۔۔ شاہزیب بنا کسی کی طرف سیدھا چلتا حاتم شاہ کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوا تھا۔ فورتھ فلور پر لفٹ رکتے ہی وہ باہر نکلا تھا۔ یہ فلور خاص کر کمپنی کے اوپر کے لیے ریزرو تھا۔ ۔

""یہ یہاں کیا کر رہا ہے بابا ؟ میر شاہ جو میٹنگ کے لیے اپنے آفس سے نکلا تھا۔ شاہزیب کو یہاں دیکھ کر حیران ہوا تھا۔ اس کے ساتھ موجود پی اے بھی شاہزیب کو دیکھ رہا تھا۔۔ وہ خاموشی سے حاتم شاہ کے اشارے پر وہاں سے چلا گیا تھا۔ ۔

اب وہاں صرف وہ تینوں ہی موجود تھے۔۔ حاتم شاہ میر شاہ کو جواب دینے ہی لگے تھے جب شاہزیب ان سے پہلے بول اٹھا تھا۔ ۔

""دادا آپ نے کیسے کیسے ملازم رکھے ہوئے ہیں جنھیں یہ تک نہیں پتا مالک سے سوال جواب نہیں کرتے۔ ۔ اس کا انداز ہتک آمیز تھا۔۔ میر شاہ غصے سے سرخ پڑ گئے تھے۔۔ شاہزیب کو حیرت تھی کہ میر شاہ نے ساری پروپرٹی حاتم شاہ سے کیوں اس کے نام لگوائی جبکہ وہ نفرت اس سے اب بھی کرتے تھے یا تو پھر ماہین نے جھوٹ بولا تھا یا بات کچھ اور تھی۔ ۔

" بابا کس ناہنجار کو یہاں لے آئے ہیں اسے واپس بھیج دیں وہاں ہی یہ سڑتا پھرے اور ساتھ ہی وہ گھٹیا لڑکی بھی "لے جائے جس کے پیچھے یہ ہماری عزت دوبارہ خاک میں ملانے کے لیے واپس لوٹ آیا ہے۔ ۔

میر شاہ کا لہجہ زہرخند تھا۔۔ شاہزیب نے اپنے ہاتھوں کی مٹھیاں بےساختہ بھینچ لی تھیں۔۔ افرحہ کے بارے میں ان کے الفاظ سنتے وہ بےساختہ ان پر جھپٹا تھا۔ ۔

"ہمارے درمیان میری بیوی کو دوبارہ لانے کی جرت بھی مت کیجیے گا۔۔ اس کے معاملے میں، میں بہت پاگل "ہوں ہر حدسے گزر جاوں گا۔ ۔

شاہزیب ان کے چہرے پر دھاڑا تھا حاتم شاہ نے بمشکل شاہزیب کو میرشاہ سے دور کیا تھا۔ ۔

"" تم دونوں پاگل ہوگئے مجھے مارنا چاہتے ہو تو صاف صاف بتا دو۔ ۔ وہ شاہزیب اور میر شاہ کی طرف دیکھتے اپنا سینا سہلاتے تکلیف سے بولے تھے بیٹے اور پوتے کو آپس میں لڑتے ہوئے برداشت کرنا ان کے بس میں نہیں تھا۔ ۔

""بابا کیا ہوا آپ کی طبیعت ٹھیک ہے؟

میر شاہ پریشانی سے انھیں دیکھتا بولا تھا۔ ۔

"تم جہاں جارہے تھے جاو تم سے میں "بعد میں بات کروں گا۔ ۔ حاتم شاہ سنجیدگی سے بھاری لہجے میں بولے تھے۔۔ میر شاہ لب بھینچ کر ایک کٹیلی نظر شاہزیب پر ڈالتا خاموشی سے وہاں سے نکل گیا تھا۔ ۔

""آپ نے اپنی میڈسن لی تھی؟

شاہزیب نے ماتھے پر بل ڈال کر پوچھا تھا۔ حاتم شاہ اس کی فکر پر مسکرائے تھے۔ ۔

"میں بالکل ٹھیک ہوں تم ٹینشن مت لو۔۔ بس اپنے باپ سے لڑائی مت کیا کرو۔۔۔ چلو تمھیں آفس دیکھاتا "ہوں۔ ۔

وہ شاہزیب کے تاثرات بدلتے دیکھ کر بات ہی تبدیل کرگئے تھے۔۔ شاہزیب سرہلاتا ان کے پیچھے چل پڑا تھا۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

بریرہ کو کچھ دیر پہلے ہی عادل ڈیوٹی پر جانے سے پہلے فلیٹ پرچھوڑ کر گیا تھا۔ مسز طلحہ نے اسے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بہانہ بناتی واپس آگئی تھی۔۔ ابھی وہ عادل کےساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں تھی ابھی تو اسے یہ رشتہ قبول کرنے کے لیے وقت درکار تھا۔ ۔

وہ اسے اچھا لگا تھا اس کے غصے کے باوجود بھی وہ کئی بار اسکی مدد کر چکا تھا۔۔ وہ کمقرٹیبل کپڑوں میں مزے سے صوفے پر بیٹھی نیٹ فلیکس پر کوئی شو دیکھ رہی تھی ساتھ پی گود میں دھرے پاپ کو رنز سے بھی لطف اندوز ہورہی تھی۔ ۔

دروازے پر اچانک بیل ہونے سے وہ بدمزہ ہوتی اٹھی تھی ماتھے پر تیوری چڑھائے دروازے کی طرف بڑھی تھی۔ جھٹکے سے دروازہ کھولتے اسے شدید پچھتاوا ہوا تھا سامنے ہی اس کے پیرنٹس کے دو گارڈز موجود

تھے۔۔ کچھ دن بعد اسکی انگیجمنٹ تھی جسٹن سے جس کی وجہ سے وہ اپنا فون بھی بند کرچکی تھی۔ ۔

وہ تیزی سے دروازہ واپس بند کرنے والی تھی جب گارڈز نے دروازے کو زور سے جھٹکا دیا تھا۔۔ بریرہ سیدھا زمین پر گری تھی۔ اس کی کوہنیاں زمین پر رگڑی گئی تھیں۔۔ تکلیف سے اس کے منہ سے سسکی نکلی تھی۔ ۔

""ہم آپ کو لینے آئے ہیں سر نے بھیجا ہے۔ ۔

ان میں سے ایک گارڈ نے اپنے مخصوص سرد لہجے میں کہا تھا۔ ۔

""بھاڑ میں جاو کمینوں۔ ۔

وہ منہ میں بڑبڑاتی تیزی سے اٹھی تھی اور ایک جانب پڑا شو پیس اٹھاتے ان کی طرف پھینکا تھا۔۔ وہ سیدھا ایک گارڈ کے سر پر لگا تھا۔۔ اس کے منہ سے بےساختہ گالی نکلی تھی۔ ۔

دوسرے نے بریرہ کو تیزی سے اندر کی جانب بھاگتے دیکھ کر دبوچا تھا جبکہ دوسرے نے اپنے سرسے نکلتا خون صاف کرتے اپنے سوٹ سے انجیکشن نکال کر زور سے بریرہ کے بازو پر لگایا تھا۔ ۔

بریرہ کو بری طرح مزحمت کرتی چیخ چلا رہی تھی وہ انجیکیشن میں موجود دوائی جسم میں جاتے ہی ایک دم ڈھیلی پڑتی چند ہی سیکنڈز میں بےہوش ہوگئی تھی۔۔ وہ دونوں بریرہ کو اٹھاتے خاموشی سے وہاں سے نکل گئے تھے۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

وہ کچھ دیر پہلے ہی گھر واپس آیا تھا۔۔ افرحہ کو کہیں نہ پاکر شاہزیب سارا گھر چھان مار چکا تھا اسے افرحہ کہیں بھی نہیں مل رہا تھا اس کا دل عجیب انداز میں دھڑک رہا تھا اسے اپنے سامنے نہ پاکر اس کا دل گھبرا رہا تھا۔ ۔

""افرحہ کہاں ہے؟

ملازمہ کو بلا نے وہ اونچی آواز میں دھاڑتے ہوئے پوچھنے لگا تھا۔ ملازمہ ڈر کر کانپنے لگی تھی مقابل کے غصے دے کون واقف نہ تھا۔

""سر میم بیک سائیڈ پر موجود گارڈن میں گئی ہیں۔ ۔

ملازمہ کے کانپتی آواز میں بتانے پر وہ لمبے لمبےڈھگ بھرتا بیک سائیڈ پر جانے لگا تھا جہاں پر بڑا سا گارڈن اور ایک چھوٹا سا پول موجود تھا۔ افرحہ پول میں ٹانگیں لٹکا کر بیٹھی ہوئی تھی۔

ٹانگوں کو جھلا تی وہ ہاتھ سے پانی کو بھی اوپر اچھال رہی تھی۔۔ اس کے چہرے پر پڑتی دھوپ اس کے رنگ کے ساتھ ایک عجیب سا متنازعہ پیدا کر رہا تھا۔ افرحہ کے ہونٹوں پر ایک میٹھی سی مسکان تھی۔

شاہزیب اسے دیکھتا ٹھٹھک کر روک گیا تھا۔ وہ اکیلی بیٹھی کتنی پرسکون لگ رہی تھی۔ وہ معصوم تھی زندگی سے بھرپور شاہزیب کے بالکل برعکس تھی۔ ۔

اسے دیکھتے ہی شاہزیب کو سکون ملا تھا۔۔ لمبے لمبےڈھگ بھرتا وہ افرحہ کی جانب بڑھا تھا۔ افرحہ نے قدموں کی چاپ سنتے سر اٹھایا تھا جب اچانک شاہزیب کے کچھ زیادہ ہی قریب آنے پر وہ کھسکتی ہوئی دور ہٹنے کی کوشش میں سیدھا پانی میں گری تھی۔ ۔

شاہزیب اسے پانی میں کرتا دیکھ کر فورا گھبراتا ہوا اپنا کورٹ اتار کر سائیڈ پر پھینکتا پول میں چھلانگ لگا چکا تھا۔ ۔ "تم پاگل ہو۔۔۔ دوبار"ہ یہاں ایسے بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ۔

وہ اس کا ڈوب کیاں کھاتا وجود کمر سے تھام کر اپنے سینے سے لگاتا اس کے چہرے پر غصے سے اونچی آواز میں بولا تھا۔ افرحہ جو پانی ناک اور منہ میں جانے سے کھانس رہی تھی۔ شاہزیب کے اس طرح ڈانٹنے پر اس کی آنکھیں پانی سے بھرنے لگی تھی۔ ۔

""آ۔۔ آپ بالکل بھی اچھے نہیں ہیں۔ ۔

وہ اس کے کندھے پر مکے جڑتی خشمگی سے پانیوں سے بھری اپنی دھند لاتی نظروں سے اسے دیکھتی ہوئی بول رہی تھی۔ ۔

""مجھے ویسے بھی کوئی اچھا نہیں سمجھتا۔۔ تمھارے معاملے میں ویسے بھی میرا دماغ کام نہیں کرتا۔ ۔

وہ افرحہ کی کمر پر گرفت مضبوط کرتا سرسراتے لہجے میں بولا تھا۔۔ افرحہ کا دل زوروں سے دھڑکا تھا۔۔ یہ شخص اس کے معاملے میں واقعی پاگل تھا۔ ۔

""یہاں کیا کرنے آئی تھی سویمنگ تمھیں آتی نہیں ہے اس لیے دوبارہ اس طرف مت آنا۔ ۔

اسے پول سے باہر بیٹھاتے وہ بھی نکلتا اس کے ساتھ بیٹھتا بولا تھا۔۔ افرحہ نے بےساختہ منہ پھولایا تھا۔ ۔

""میرا دل کررہا تھا یہاں آنے کا۔۔ آپ اگر نہ ڈراتے تو میں کبھی بھی پانی میں نہ کرتی۔ ۔

وہ خفگی سے اپنے گیلے کپڑوں کو دیکھتی بولی تھی۔۔ شاہزیب کی نظر بےساختہ اس کی نظروں کے ساتھ افرحہ کے گیلے کپڑوں پر گئی تھی۔۔ ۔

گیلے کپڑے اس کے وجود سے چپکے اس لے نشیب و فراز ابھار رہے تھے۔۔ شاہزیب کی نظریں محسوس کرتے افرحہ نے تیزی سے اپنے گرد بازو باندھے تھے۔۔ اسے شاہزیب سے ڈھیروں شرم محسوس ہونے لگی تھی۔ ۔

""،۔۔ میں کپڑے چینج ک۔ ۔

وہ جو پھرتی سی اٹھنے لگی تھی شاہزہیب کے ہاتھ پکڑ کر کھینچنے پر سیدھا اس کے سینے سے آٹکرائی تھی۔۔ افرحہ کی نظریں اس کی نظروں سے ملی تھی۔۔ جن کی تپش محسوس کرتی وہ اپنی نظریں جھکا گئی تھی۔ ۔

شاہزیب نے نرمی سے گیلے بال اس کے چہرے سے ہٹائے تھے۔۔ اس کا چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں بھرتے شاہزیب نے اوپر کی جانب اٹھاتے اس کی جانب جھکتے محبت سے اس کی چھوٹی سی ناک پر اپنے لب رکھے تھے۔ ۔

افرحہ نے اس کی گیلی شرٹ سے جھانکتے سینے پر نظریں پڑتے ہی آنکھیں میچ لی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کے بالوں کو ہلکا سا جھٹکا دیا تھا۔۔ افرحہ نے فورا اپنی آنکھیں کھولی تھیں۔۔ عین اسی لمحے شاہزیب نے اس کے چہرے پرمزید جھکتے اس کے ہونٹوں پر شریر سی جسارت کی تھی۔ ۔

افرحہ شاہزیب کی ڈھیلی گرفت محسوس کرتی تیزی سے اسے دھکا دیتی اندر کی جانب بھاگ گئی تھی۔۔ شاہزیب لب زورسے بھینچتے اسے خود سے دور جاتے دیکھا تھا۔ ۔

خود پر قابو پاتے وہ اٹھا تھا اپنا کورٹ اٹھا کر اندر جانے لگا تھا جب ملازمہ ہاتھ میں پارسل پکڑے اس کے قریب آئی تھی۔

""سر یہ پارسل آیا ہے۔ ۔

ملازمہ کے بتانے پر اس نے حیرت سے پارسل کو دیکھتے اسے ملازمہ سے لیتے کھولا تھا۔۔ پارسل پر کسی کا نام نہیں لکھا تھا۔ ۔

پارسل کے اندر موجود چیزیں دیکھتے ہی شاہزیب کا چپرہ غصے کی شدت سے سرخ پڑا تھا۔۔ اس میں افرحہ اور اس کی نکاح کے ٹائم کی تصویر موجود تھیں جس پر بڑا سا کٹ لگا ہوا تھا۔۔ ساتھ ہی ایک تصویر پر لال مارکر سے چند حروف لکھے گئے تھے۔ ۔

"Welcome Back!"

شاہزیب نے غصے سےوہ پارسل زمین پر پھینکا تھا۔ ۔

"اسے آگ لگا دو اور اب دوبارہ کوئی" پارسل بھی ائے باہر پھینک دینا۔ ۔

شاہزیب ملازمہ پر برستا اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا اپنے کمرے میں چلا گیا تھا۔۔ اس وقت سگریٹ کہ طلب شدت سے ہوئی تھی۔ تبھی فورا کمرے میں جاتے اس نے سگریٹ سلگا لی تھی۔۔ یہ کس نے بھیجا تھا وہ خوب جانتا تھا اسی وجہ سے وہ واپس پاکستان نہیں آنا چاہتا تھا۔ ۔ عادل دو دن سے کسی کیس میں بری طرح مصروف تھا۔ بریرہ کی جانب خاموشی سے وہ تھوڑا ٹھٹھکا تھا تبھی آج سیدھا پولیس اسٹیشن سے بریرہ کے فلیٹ پر گیا تھا۔ ۔

فلیٹ پر کئی بار بیل بجانے کے بعد بھی اسے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔

"ضرور کہیں آوارہ"گردی کرنے کے لیے نکلی ہوگی۔ ۔

وہ تلخی سے سوچنے لگا ہونٹوں کو سختی سے بھینچے ایک زوردار ٹانگ اس نے فلیٹ کے دروازے پر ماری تھی۔ ۔

آج اس کے پیرنٹس کے فرینڈ کے بیٹے کی انگیجمنٹ تھی وہ وہاں بریرہ کو لے کر جانے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن بند دروازہ اور اس کی غیر موجودگی اسے شدید طیش دلا گئی تھی۔

اگر وہ اس کی بیوی نہ ہوتی توبات الگ تھی وہ جہاں مرضی جاتی اسے فرق نہیں پڑنا تھا لیکن اب وہ اس کے نکاح میں تھی کیسے برداشت کر لیتا وہ کسی کلب میں غیر مردوں کے درمیان جھول رہی ہو۔ ۔

غصے سے اس کی رگیں تن گئی تھی ایک کٹیلی نظر بند دروازے پر ڈالتے وہ لمبے لمبےڈھگ بھرتا وہاں سے نکل گیا تھا۔ ۔

اپنے گھر جاکر وہ شاور لیتا اپنا غصہ ٹھنڈا کر چکا تھا گرے تھری پیس سوٹ میں بالوں کو جیل سے سیٹ کیے وہ انتہائی پرکشش لگ رہا تھا۔ اس کے چہرے پر چھائی سنجیدگی اس کی پرسنیلٹی کو مزید ابھار رہی تھی۔ ۔

وہ مکمل تیار ہوتا اپنی چیزیں لیتا گاڑی میں بیٹھ گیا تھا اس کے پیرنٹس واپس پاکستان جاچکے تھے وہاں اس کی دادی کی طبیعت کچھ ناساز تھی جس کے باعث وہ اچانک ہی واپس لوٹ گئے تھے۔ ۔

انگیجمنٹ پارٹی کا انتظام بڑے پیمانے پر اوپن ائیر میں کیا گیا تھا۔ تازو پھولوں کی خوشبو فضا میں پھیلی ہوئی تھی۔۔ سجاوٹ حدسے زیادہ کی گئی تھی جس سے ان کی دولت کا اندازہ لگایا جا سکتا تھا۔ ۔

عادل وہاں لوگوں سے ملتا بات چیت کرنے لگا تھا ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی۔۔ جب اس کے پیرنٹس کے فرینڈز ڈیوڈ اور سوزی سے اس کی ملاقات ہوئی اپنے پیرنٹس کی طرف سےایکسکیوز وہ کر چکا تھا۔ ۔

انگیجمنٹ سٹارٹ ہونے والی تھی عادل بور سا ایک سائیڈ پر کھڑا تھا سب لوگ لڑکی کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ ۔

عادل نے جوس کا گلاس ہاتھ میں تھاما ہوا تھا لڑکی کی اینٹری پر اس کی نظریں بےساختہ اٹھی تھیں اور پلٹنا بھول گئی تھیں۔۔ حلق میں کانٹے سے چھتیے ہوئے محسوس ہونے لگے تھے ماتھے کی رگیں ضبط کی شدت سے پھول گئی تھیں۔ ۔

سامنے ہی پیچ کلر کے ویسٹرن سٹائل کے لانگ گاون میں تیار سی بریرہ کو سٹیج کی طرف بڑھتے دیکھ کر اس کی آنکھوں میں مرچیں چبھنے لگی تھیں۔ ۔

مقابل کو دیکھتے ہی اس کا گلا دبانے کا بےساختہ دل چاہا تھا۔۔ اس کی نظریں بریرہ کے ساتھ سٹیج تک گئی تھیں وہ ساکت سا کھڑا تھا ہوش تو اسے تب آیا تھا جب بریرہ کے ہاتھوں میں جسٹن کے رنگ پہنانے پر ہر طرف تالیوں کا شور گونج اٹھا تھا۔ ۔

بریرہ نے مردہ دل سے کانپتے ہاتھوں سے جسٹن کی ہاتھوں میں رنگ پہنائی تھی۔ اس نے مقابل کی طرف دیکھنے سے گریز کیا تھا اس کی آنکھیں سامنے کی طرف اٹھی تھیں عادل کو دیکھتے ہی ایک خوشی کی لہر اس کے وجود میں اتری تھی لیکن اس کی آنکھوں میں نفرت اور حقارت دیکھتے ہی وہ منجمند ہوگئی تھی۔۔ اس کا سانس سینے میں اٹک گیا تھا۔ ۔

"وہ اعتبار نہیں" کرے گا۔ ۔

اس کے ذہن میں بے اختیار خیال آیا تھا اور واقعی یہ حقیقت تھی۔۔ اس کے پیرنٹس نے جس طریقے سے اسے فورس کرکے یہ سب کروایا تھا وہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھی۔ ۔

جسٹن کا لمس اپنے گال پر محسوس کرتے اس کو اپنے وجود سے نفرت محسوس ہوئی تھی وہ بے ساختہ قدم اٹھاتی پیچھے ہٹ گئی تھی عادل کا ضبط یہی تک تھا وہ بےساختہ الٹے قدم اٹھاتا وہاں سے نکل گیا تھا۔ ۔

بریرہ نے نم آنکھوں سے اسے دور جاتے دیکھا تھا اس کو لگ رہا تھا شاید وہ اس کے قریب آکر سوال کرے گا اس سے پوچھے گا لیکن وہ تو خاموشی سے اسے اس حال میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔۔ بریرہ نے تکلیف کی شدت سے آنکھیں میچ لی تھی۔۔ وہ حقیقت کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.