Chapter 10: باب 10

""مبارک ہو پہنچ گیا تمھارا شاہزیب۔۔ اس نے ہمیں کسی کے سامنے منہ دکھانے کے لائق نہیں چھوڑا۔ ۔

ماجدہ بیگم افرحہ کو کھڑا کرتی تیز لہجے میں بولی تھیں۔۔ افرحہ نے ناسمجھی سے انھیں دیکھا۔ ۔

""م۔۔ مما ؟ ماجدہ بیگم نے اس کی پکار ان سنی کی تھی اسے زبردستی لیتی باہر نکلی تھیں۔۔ افرحہ ان کی ساری بات سمجھ گئی تھی جب اس کی نظر سامنے صوفے پر کروفر سے بیٹھے شاہزیب پر پڑی تھی۔ اس کی آنکھیں تحیر سے پھیل گئی تھیں۔ ۔

وہ کچھ بولنا چاہتی تھی لیکن اس کے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ اس نے لب کھولے تھے اورپھر بند کرلیے تھے۔

شاہزیب نے ایک نظر اس پر ڈال کر اپنے چہرے کا رخ موڑ لیا تھا۔ کچھ ہی دیر میں نکاح کے ایجاب و مراحل مکمل ہوگئے تھے۔۔ افرحہ ابھی تک بے یقین سی بیٹھی ہوئی تھی۔ اسے یقین ہی نہیں ہو رہا تھا اس کا نکاح شاہزیب سے ہوچکا تھا۔

""تمھارا نکاح ہوگیا ہے اب میرے بیٹے کو چھوڑ دو۔ ۔

شہزاد صاحب فورا شاہزیب کی طرف بڑھے تھے۔۔ شاہزیب نے اپنی مسکراہٹ دبائی تھی۔

"آپ کا بیٹا میرے پاس نہیں ہے"۔ ۔

وہ کندھے اچکا کر بولا تھا۔ ۔

""کیا بکواس کر رہے ہو؟

اس کی بات سنتے شہزاد صاحب طیش کے عالم میں آگئے تھے۔

""ڈیڈ۔ ۔

زید کو گھر کے اندر صحیح سلامت داخل ہوتے سب حیران ہوئے تھے۔ ۔

"آئی ایم سوری ہماری گاڑی خراب ہوگئی تھی اور لفٹ کے دوران ہمارے موبائل چوری ہو"گئے تھے۔ ۔

زید بالوں میں ہاتھ پھیر تا بولا تھا۔ سب کے چہروں پر حیرت زدہ تاثرات نمایا ہوئے تھے۔ افرحہ جو خاموش بیٹھی تھی۔ اسے کچھ کچھ بات سمجھ آگئی تھی۔ ۔

""چلیں اب آپ کو آپ کا بیٹا مل گیا ہے اب میری بیوی کو میرے ساتھ رخصت کردیں۔ ۔

شاہزیب صوفے سے اٹھتا اپنی قمیض صحیح کرتا بےزاریت سے بولا تھا۔ زید کی نظریں بےساختہ شاہزیب پر گئی تھیں جسے وہ پہلے دیکھ نہیں سکا تھا۔

""یہ یہاں کیا کر رہا ہے اور کیا بول رہا ہے کونسی بیوی ؟

زید اونچی آواز میں بولا تھا۔

""شٹ اپ دوبارہ اونچی آواز میں بولے تو زبان گدی سے کھینچ لوں گا۔

شاہزیب ناگواریت سے سرد لہجے میں بولا تھا۔ وہ سب کو نظر انداز کرتا لمبے لمبےڈھگ بھرتا افرحہ کے پاس پہنچا تھا اس کا ہاتھ نرمی سے تھامتے شاہزیب نے اسے کھڑا کیا تھا۔۔ زید منہ کھولے بے یقینی سے سب کچھ سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

"چلیں سسر جی اور ساسو ماں اپنی بیٹی کو" دعائیں دیں۔ ۔

شاہزیب رحیم صاحب اور ماجدہ بیگم سے بولا تھا جو افرحہ کی طرف نظر بھر کر بھی نہیں دیکھ رہے تھے۔ ۔

""بابا جانی۔ ۔ افرحہ نے نرمی سے انھیں پکارا تھا۔ مگر وہ اس کی آواز پر رخ ہھیر گئے تھے۔۔ افرحہ کے دل میں ٹیس سی اٹھی تھیں۔۔ آنکھوں کے گوشے بھیگنے لگے تھے۔ ۔

""لگتا ہے دونوں ناراض ہوگئے ہیں ہم بعد میں منائیں گے۔۔ قلحال اب ہم یہاں سے چلتے ہیں۔ ۔

شاہزیب سنجیدہ سا بولا تھا۔ ۔

""م۔ مما۔۔ مجھے کہیں نہیں جانا۔ ۔ بابا جانی۔ ۔

وہ ان دونوں کو منہ موڑے دیکھ کر تڑپ اٹھی تھی۔۔ شاہزیب کی گرفت اس کے ہاتھ پر بے ساختہ سخت ہوئی تھی۔

افرحہ کے کندھے کے گرد سختی سے بازو پھیلاتے وہ اسے اپنے ساتھ لگاتے اس کی باتوں کو نظر انداز کرتا اسے کھینچ کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ماجدہ بیگم نم آنکھوں سے اپنے بیٹے کو جاتے دیکھ کر رحیم صاحب پر نظر ڈالتے خاموشی سے اپنے کمرے میں چلی گئی تھی۔ مہمان سا رے رخصت ہونے لگے تھے۔ زید ایک الگ ہی ہنگامہ ڈال کر کھڑا ہوگیا تھا۔۔ منزل کے اتنے قریب پہنچ کر بھی وہ کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔ اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ کیسے شاہزیب نے یہ سب کر دیا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

شاہزیب اسے لے کر اپنے الگ گھر میں جارہا تھا۔۔ افرحہ سارے راستے میں روتی ہوئی آئی تھی۔ شاہزیب اس کا رونا سن سن کر جھنجھنلاہٹ کا شکار ہونے لگا تھا۔

""ایک سیکنڈ میں چپ ہوجاو ورنہ میرا دماغ گھوم گیا تو بہت پچھتاو گی۔ ۔

شاہزیب سنجیدگی سے بولا تھا۔ مقابل کے گھائل کردینے والے روپ سے بمشکل وہ نظریں چرائے بیٹھا تھا۔

"یہ سب" آپ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ۔ وہ اس کے سخت لہجے میں بولنے پر غصے سے بولی تھی۔ اپنے ماں باپ کا رویہ یاد کرتے خود بخود اس کے آنسو بہہ رہے تھے۔

""آپ نے ایسا کیوں کیا؟ مجھے میرے ہی گھر والوں سے دور کردیا۔ ۔

وہ غمگین سی گویا ہوئی تھی۔

"میں نے تم سے کہا تھا جہاں"تک بھاگ سکتی ہو بھاگ لو لیکن بیوی تم صرف شاہزیب میر حاتم کی ہی بنو گی۔ ۔ وہ اس کے سجے سنورے روپ پر ایک گہری نظر ڈالتا بولا تھا۔ اس کی نظریں محسوس کرتے افرحہ خود میں سمٹی تھی۔

""آپ کی محبت میرے لیے سزا بن گئی ہے۔ ۔

وہ کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔

"تم نے مجھے اپنے پیچھے پاگل کیا تھا۔۔ اب میری محبت برداشت کرنا بھی تم پر فرض ہے۔۔ ابھی تو ابتدا ہے اتنی "جلدی ہار مان رہی ہو۔۔ میری شدتوں کو کیسے برداشت کرو گی۔ ۔

اس کا کانپتا ہاتھ تھامتے وہ دھیرے سے اپنے لبوں کے قریب لایا تھا۔ ۔

اس کا پرحدت لمس اپنے ہاتھ پر محسوس کرتے افرحہ کانپ اٹھی تھی۔

""آپ بہت برے ہیں۔۔ م۔۔ مجھے اس وقت پر پچھتاوا ہو رہا ہے جب میں آپ سے ملی تھی۔ ۔ وہ اپنا ہاتھ چھڑواتی غصے سے چیخی تھی۔۔ شاہزیب کو اس کیے ہاتھ چھڑوانے والی حرکت سخت ناگوار گزری تھی اوپر سے اس کا چیخنا سونے پر سوہگا کر گیا تھا۔ ۔

گاڑی کو روکتے شاہزیب نے اس کو ہاتھ سے تھام کر جھٹکے سے اپنی جانب کھینچا تھا۔۔ افرحہ کی زبان فورا بند ہوئی تھی۔

"دوبارہ یہ حرکت مت کرنا۔۔ تم اب میری بیوی ہو جتنی جلدی ممکن ہو تسلیم کرلو جہاں تک تمھارے ماں باپ کی بات ہے وہ بھی جلد ہی تم سے بولنے لگیں گے۔۔ اب میں تمھارے منہ سے کوئی فضولیات نہیں سننا "چاہتا۔۔ ورنہ تمھارا منہ بند کرنے کے میرے ہاس بہت سے طریقے ہیں۔ ۔

افرحہ کے چہرے پر جھکے وہ اس کے ہونٹوں کے قریب اپنے لب شدت سے رکھتا بولا تھا۔ افرحہ اس کے لمس سے گھبرا گئی تھی۔

اس کا چہرہ بےساختہ تپ اٹھا تھا۔ شاہزیب کی بےباکی سے وہ ایک پل کو شا کڈ رہ گئی تھی۔ مقابل سے ایسی امید نہ تھی۔

افرحہ کو چھوڑتے وہ سیدھا ہوتا گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا۔ افرحہ اس کے بعد سارے راستے خاموشی سے لب بھینچ کر بیٹھی رہی تھی۔

بریرہ افرحہ کے جانے بعد اداس ہوگئی تھی۔ عادل سے تھپڑ کھانے کے بعد وہ اس سے ملنے بھی نہیں گئی تھی۔ اس کے پیرنٹس کی مسلسل دو دن سے اسے کالز آرہی تھیں جنھیں وہ انگور کر رہی تھیں۔ ایک ہفتے بعد اس کی انگیجمینٹ تھی اور اس کا بھاگنے کا پورا پلان بن چکا تھا۔ عادل سے وہ مکمل طور پر مایوس ہوچکی تھی۔

وہ دو دن سے مسلسل اپنے اکاونٹ سے وقفے وقفے سے رقم نکلوا رہی تھی۔ تاکہ اس کے گھر والوں میں سے کسی کو شک نہ ہو۔۔ اپنی ضرورت کی چیزیں وہ پیک کرنے لگی تھی۔ اس کا ارادہ افرحہ کے پاس پاکستان جانے کا تھا۔

یہاں کے ماحول سے ویسے ہی اس کا دماغ خراب ہونے لگا تھا۔ سگریٹ پینے کا دل شدت سے چاہا تھا۔ لیکن خود کو روکتی وہ ہونٹ سختی سے بھینچ کر بیٹھ گئی تھی۔

صبح سے اپنا سامان پیک کرنے کے چکر میں وہ بری طرح تھک چکی تھی۔ صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے وہ اپنا گھٹنا جھلا رہی تھی۔ خود کو سگریٹ پینے سے روکنا کس قدر مشکل کام تھا اسے اب اندازہ ہو رہا تھا۔

""بھاڑ میں جائے سب کچھ۔ ۔

وہ جھنجھلا کر سگریٹ کا پیکٹ نکالنے جانے لگی تھی جب دروازے پر ہوتی بیل نے اس کے قدم روک دیے تھے۔ وہ آنکھیں گھماتی بےزار سی دروازہ کھولنے گئی تھی۔ ۔

""تم۔ ۔ جھٹکے سے دروازہ کھولنے پر سامنے کھڑے عادل کو دیکھتی وہ چیخی تھی۔ اس کا بھاری ہاتھ کا تھپڑ ابھی تک اس کی سوچوں میں پیوست تھا۔

""پیچھے ہٹو اندر آنے دو۔۔ اپنے فیا نسی کو دروازے پر کھڑے رکھنا اچھی بات نہیں ہے۔ ۔

دروازہ مکمل کھولتا عادل دھڑلے سے اندر داخل ہوا تھا۔ فلیٹ میں پھیلا سامان دیکھتے اس نے ائبرو اچکاتے بریرہ کو دیکھا تھا جو منہ بنائے غصے سے اسے گھور رہی تھی۔ ۔

"یہ تمھارا شادی کا "جوڑا۔۔ امی نے بھجوایا ہے ورنہ میرا تو دل تمھارا گلا دبانے کا تھا۔ ۔

اپنے ہاتھ میں موجود شاپنگ بیگ اس کے قدموں کے پاس پھینکتا وہ سپاٹ انداز میں سرد لہجے میں گویا ہوا۔

بریرہ کے چہرے پر مایوسی اور ذلت کے احساس کے تحت گہرے سائے لہرائے تھے۔ اس نے اپنے قدموں میں پڑے بیگ کو دیکھا تھا جس میں سے سرخ رنگ کا جوڑا اپنی جھلک دکھا رہا تھا۔

""اپنا یہ دو ٹکے کا ڈریس اٹھاو اور میرے فلیٹ سے نکل جاو۔ ۔

وہ غصے کی شدت سے کانپتی چیخی تھی۔ عادل کا چہرہ غصے سے سرخ پڑنا شروع ہوا تھا۔ ۔

"تمھیں ہی میری بیوی بننے کا شوق تھا اب چپچاپ کل "تیار رہنا۔ ۔

وہ ایک قدم بریرہ کی جانب بڑھاتا ناگواریت سے بولا تھا۔ بریرہ نے اسے کھاجانے والی نظروں سے دیکھا تھا۔

""تم جیسے آدھے دماغ والے شخص کی بیوی بننے سے بہتر ہے میں زہر کھالوں۔ ۔

وہ طیش کے عالم میں بولی تھی اس کے منہ سے سچائی کچھ زیادہ ہی کڑوی محسوس ہو رہی تھی۔

""تم نے جو مزاق میں گھٹیا حرکت میرے پیرنٹس کے سامنے کی ہے اس کا خمیازہ تو بھگتنا ہی پڑے گا۔ ۔

وہ پینٹ کی پا کیٹوں میں ہاتھ ڈالے سرسراتے لہجے میں بولا تھا۔ بریرہ کو بےساختہ اس سے خوف محسوس ہوا تھا۔ ""شٹ اپ فورا نکلو یہاں سے۔ ۔

وہ دروازے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چیخی تھی۔ عادل نے اپنے کان پر بےساختہ ہاتھ رکھا تھا۔

"آہستہ آواز میں بولو تمھارے قریب ہی کھڑا ہوں میلوں فاصلے پر نہیں جو میرے کان پھاڑنے کی کوشش کر رہی ہو۔۔ تیار رہنا کل ایک بجے پک کرنے آوں گا اور کوئی بھی چالاکی مت کرنا۔۔ اب میں نے پختہ ارادہ کر لیا ہے تمھیں اپنی بیوی بنانے کا اس لیے بھاگنے اور چھپنے سے گریز کرنا۔ ۔

عادل سخت لہجے میں اس کی جانب دیکھتا بولا تھا۔ بریرہ نے اسے پھاڑ کھاجانے والی نظروں سے دیکھا تھا۔ ۔

""واٹ ایور جسٹ گیٹ آوٹ۔ ۔

وہ ہاتھ ہلاتی بظاہر لاپرواہ انداز میں بولی تھی لیکن دل میں آگ سی لگی ہوئی تھی۔ عادل ایک نظر اس پر ڈالتا باہر کی جانب بڑھ گیا تھا۔

""تمھاری اس زبان کا علاج میں بعد میں کروں گا۔ ۔

اس کے قریب سے گزرتا وہ دھیمے مگر سنجیدہ آواز میں بولتا اس کی دھڑکنیں منتشر کر گیا تھا۔ بریرہ نے

بےساختہ اپنی مٹھیاں بھینچی تھیں۔۔ اس کے جا نے کے بعد وہ زور سے دروازہ بند کرتی زمین پر بیٹھتی چلی گئی تھی۔ ۔

سامنے پڑے سرخ کو گھورتے اس نے آہستہ سے اپنی طرف کھسکتے کھولا تھا جس میں سرخ رنگ کا نفیس سے کام والی میکسی تھی۔ اس پر نرمی سے ہاتھ پھیرتے وہ اپنی سوچوں میں غرق ہوگئی تھی۔ اس نے آج تک بمشکل ہی کبھی ایسٹرن سٹائل کا ڈریس پہنا ہو گا۔ تبھی فراک کو دیکھتے اسے عجیب محسوس ہو رہا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

وہ آئینے کے سامنے کھڑی خود کو دیکھ رہی تھی۔ شاہزیب اسے روم میں چھوڑ کر ناجانے خود کہا غائب ہوگیا تھا۔ افرحہ نے خود پر ایک بھرپور نظر ڈالی تھی۔ سکن گولڈن جوڑے میں وہ قیامت خیز لگ رہی تھی اوپر سے سرخ آنکھیں اس کے حسن کو مزید دو آتشہ کر رہے تھے۔ ۔

اس نے آہستہ سے اپنے ہاتھ میں موجود چوڑیاں اتارنا شروع کی تھیں۔ سوچوں کا مرکز انجانے میں ہی شاہزیب کے گرد تھا۔ اسے امید نہیں تھی شاہزیب کچھ ایسا بھی کرسکتا تھا۔

چوڑیاں اتار کر ابھی وہ ڈریسنگ ٹیبل پر رکھ ہی رہی تھی جب دروازہ کھولتے شاہزیب روم میں داخل ہوا تھا۔ افرحہ نے ایک نظر اس پر ڈالتے ہی اپنی نظریں جھکا لی تھیں۔

کالے کرتے میں وہ آج کچھ زیادہ ہی ہینڈسم لگ رہا تھا۔ اس کے ماتھے پر بکھرے بال اور چہرے پر چھائی انوکھی چمک اس کی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

وہ دھیرے سے قدم اٹھاتا اس کے عین پشت پر کھڑا ہو گیا تھا۔ افرحہ کی تھوڑی پکڑتے اس کا چہرہ اوپر اٹھایا تھا۔

افرحہ کی نظریں شیشے سے شاہزیب کی پرتپش نگاہوں سے ملی تھیں۔۔ اس کی دھڑکنیں بےساختہ بڑھ گئی تھیں۔ ہاتھوں میں پسینہ آنے لگاتھا۔ کانوں سے دھواں نکلتا محسوس ہونے لگا تھا۔

""تم نے سوچ بھی کیسے لیا میں تمھیں کسی اور کا ہونے دوں گا۔ ۔ اس کی گردن دبوچتے شاہزیب نے اس کی پشت اپنے سینے سے لگا لی تھی۔۔ افرحہ گھبراتی ہوئی اس کے ہاتھ کو تھام گئی تھی۔ لیکن اس کا نازک ہاتھ شاہزیب کے فولادی ہاتھ کا مقابلہ ہرگز نہیں کرسکتے تھے۔

""ش۔۔ شاہزیب۔ ۔

اس کے منہ سے پہلی بار اپنا نام سنتے شاہزیب کو خود میں سرور سا اترتا ہوا محسوس ہوا تھا۔

"میں جب بھی یہ سوچتا ہوں تم مجھے چھوڑ کر اس چپکو سے شادی کرنے والی تھی میرے دل سلگ اٹھتا

ہے۔۔ سب سے پہلے تمھاری سانس روکنے کو دل کرتا ہے جس نے میری محبت میں خیانت کرنے کا خیال اپنے "ذہن میں لایا۔ ۔

وہ اس کی گردن پر ہلکی سی گرفت مضبوط کرتا بول اٹھا تھا۔ افرحہ کی آنکھیں خوف سے مزید پھیلی تھیں۔ ۔

""آ۔۔ آپ نے م۔۔ مجھ سے باتیں چھپائی۔ ۔

وہ شکوہ کن نظروں سے بولی تھی۔ شاہزیب نے اپنا دو سرا ہاتھ اس کے پیٹ کے گرد باندھتے اسے زور سے اپنے سینے میں بھینچا تھا۔

"میں نے تم سے کچھ بھی چھپایا نہیں تھا بس تمھیں فلحال بتانا مناسب نہیں سمجھا تھا اور جو بھی بات ہے میں خود تمھیں بتا دوں گا دوبارہ کسی دوسرے کی بات سن کر میرے پر الزام لگانے اور لڑنے کی "جرت مت کرنا۔ ۔

وہ آئینے میں اس کی نظروں میں نظریں ڈالتا سنجیدگی سے بولا. تھا افرحہ نے اپنے لب کاٹے تھے۔

""مجھے بھی حقیقت جاننے کا حق ہے۔ ۔

وہ دھیمی آواز میں بولی تھی۔ شاہزیب کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی تھی۔ اس کی گردن سے اپنی گرفت ہٹاتے وہ اپنے دونوں ہاتھ اس کی کمر کے گرد باندھ چکا تھا۔

""تمھارے اور بھی بہت سے حق ہیں۔ ۔

وہ اس کا دوپٹہ کندھے سے ہٹایا وہاں اپنی ٹھوڑی رکھتا اس کے کان میں گھمبیر لہجے میں بولا تھا۔ افرحہ اس کا ذومعنی بات سمجھتی گردن تک سرخ پڑ گئی تھی۔

""آ۔۔ آپ بہت بےشرم ہیں۔ ۔

وہ آنکھیں جھکا تی کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔

""فورا اوپر دیکھو۔۔ دوبارہ اپنی نظریں نیچے مت جھکانا شاہزیب کے سنجیدگی سے بولنے پر اس نے لرزتی پلکیں دوبارہ اوپر اٹھائی تھیں۔۔ آئینے میں اس کی نظریں شاہزیب سے ٹکرائی تھیں۔۔ اس کی بیک بون میں سرسراہٹ سی ہوئی تھی۔

"اور میں نے "ابھی ایسی کوئی حرکت نہیں کی کہ تم مجھے بےشرم کہو۔ ۔ وہ اس کے گلابی نرم و نازک گالوں پر ہولے سے لب رکھتا جذبات سے چور لہجے میں بولا تھا۔ افرحہ کا دل تیزی سے دھڑک اٹھا تھا۔ وہ گہرے گہرے سانس بھرتی شاہزیب کا پرحدت لمس خود پر محسوس کر رہی تھی۔ ۔

""ش۔۔ شاہ۔

شاہزیب نے ایک جھٹکے میں اسے خود کی طرف موڑتے اس کی سانسوں کو خود میں قید کیا تھا۔ اس کے نرم و نازک لپ اسٹک سے سجے ہونٹوں کو نرمی سے اپنی گرفت میں لیتے شاہزیب نے اس کو کمر سے مضبوطی تھام کر اپنے سینے سے لگا لیا تھا۔ ۔

افرحہ نے بےساختہ اس کے کرتے کے کالر کو ہاتھوں میں دبوچا تھا۔

اس کی سانسوں کو خود میں قید کرتے شاہزیب مدہوش ہوا تھا۔ کمرے میں فسوں خیز خاموشی تھی بس ان کی دھڑکنوں کا رقص سنائی دے رہا تھا۔

افرحہ نے اپنا سانس بند ہوتا محسوس کرکے اس کے سینے پر ہاتھ مارنا شروع کیا تھا۔ شاہزیب نے دھیرے سے اس کے لبوں کو آزاد کیا تھا۔ افرحہ گہرے گہرے سانس لیتی اس کے سینے پر سر ٹکا گئی تھی۔

شاہزیب نے مسکراتے ہوئے اس کے گرد اپنا گھیرا تنگ کیا تھا۔ اسے اپنے حصار میں لیتے شاہزیب کو بےحد سکون محسوس ہو رہا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

شاہزیب نے اسے خود سے ہٹاتے دھیرے سے اس کے دوپٹے کی پیر کھو لنا شروع کی تھیں افرحہ سرخ چہرے سے آنکھیں جھکائے کھڑی تھی۔ اس کی انگلیوں کا سرسراتا لمس اپنے کندھے پر محسوس کرتے وہ ایک پل کو اچھل پڑی تھی۔

شاہزیب کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ آئی تھی۔ دوپٹہ اتار کر ڈریسنگ ٹیبل پر پھینکتے اس نے افرحہ کے کانوں میں موجود جھمکے نکالے تھے۔ اس کی کان کی لو کو ہونٹوں سے چھوتے شاہزیب افرحہ کا سانس خشک کر گیا تھا۔

""شاہزیب پل۔۔ پلیز۔ ۔

وہ مقابل کی ٹھنڈی انگلیوں کا لمس گردن پر محسوس کرتی تڑپ اٹھی تھی۔ شاہزیب نے اس کے نیکلس کی ڈووری کھولتے اس کی گردن پر اپنے ہونٹ رکھے تھے۔ اس کے لمس سے فرحہ نے زور سے آنکھیں میچ لیا تھیں۔ شاہزیب کی داڑھی کی چھین ایک عجیب سا سرور پیدا کر رہی تھی۔۔ شاہزیب نے اس کی گردن سے ہونٹ ہٹاتے اس کے جوڑے میں مقید بالوں کو کھول دیا تھا۔

""جاو کپڑے چینج کرلو۔۔ ۔

اس کی حالت پر ترس کھاتا شاہزیب پیچھے ہٹ گیا تھا۔۔ الماری میں سے اپنا ٹراوزر اور شرٹ نکال کر اس نے افرحہ کے ہاتھوں میں تھمائی تھی کیونکہ افرحہ کے چینج کرنے کے لیے کوئی کپڑا نہ تھا۔

""م۔۔ میں یہ کیسے بہنوں گی۔ ۔

وہ لب دبا کر کپکپاتی آواز میں گویا ہوئی۔

"جیسے پہنتے ہیں۔۔ صبح تمھارے کپڑے منگوا دوں گا فلحال ان سے گزارا کر و۔۔ اس سے پہلے میں اپنا ارادہ بدل "لوں جلدی سے کپڑے چینج کرلو۔ ۔

اس کے چہرے سے بال ہٹایا وہ اس کے دائیں گال کو سہلاتا ہوا لو دیتی نظروں سے بولا تھا۔ افرحہ تیزی سے کپڑے سینے سے لگاتی واشروم میں بھاگ گئی تھی۔

اس کی تیزی دیکھتے شاہزیب کے ہونٹ ہلکے سے اوپر اٹھے تھے۔ اس کے انتظار میں شاہزیب بیڈ پر بیٹھ گیا تھا۔ سائیڈ ٹیبل سے سگریٹ اٹھاتے شاہزیب نے سلگا تے ہوئے اپنے لبوں میں دبائی تھی۔

دھواں کے مرغولے ہوا میں چھوڑتے وہ مسرور سا ٹیک لگائے لیٹنے کے انداز میں بیڈ پر بیٹھا ہوا تھا۔

افرحہ اپنے سرخ لب کاٹتی آہستہ سے واشرم سے نکلی تھی۔ اس کی شرٹ اور ٹراوزر میں وہ بالکل ہی چھپ گئی تھی۔ ٹروازر کو آدھے سے زیادہ وہ نیچے سے فولڈ کر چکی تھی۔ جبکہ شرٹ کے بازوں کو بھی کوہنیوں تک فولڈ کیے ہوئے تھا۔ ۔

شاہزیب کی نظروں سے کنفیوز ہوتے افرحہ اپنی ہاتھوں کی انگلیوں سے کھیلنے لگی تھی۔ ۔

"میرے"پاس آو۔ ۔

سگریٹ زمین پر پھینک کر مسلتے شاہزیب نے اس کی جانب ہاتھ بڑھاتے اپنے پاس بلایا تھا۔

افرحہ کانپتی ٹانگوں سے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر اس کے قریب گئی تھی۔۔ اپنا چھوٹا سا ہاتھ اس نے شاہزیب کے ہاتھ پر رکھا تھا جسے اپنی مضبوط گرفت میں لیتے شاہزیب نے اسے اپنے اوپر کھینچ کر گرایا تھا۔

افرحہ بری طرح گڑبڑائی تھی۔ شاہزیب کی جانب دیکھتے اس نے اپنے لب کاٹنا شروع کیے تھے۔

""مجھے اریٹیشن ہورہی ہے دوبارہ ایسا مت کرنا۔ ۔

افرحہ کا ہونٹ انگوٹھے کی مدد سے افرحہ کے دانتوں سے آزاد کرواتے وہ جھنجھلا کر بولا تھا۔ اس کا خوشبو وں میں بسا نرم وہ نازک وجود شاہزیب کے ہوش اڑا رہے تھے اوپر سے اس کی یہ حرکتیں وہ خود پر کنٹرول بمشکل رکھ پا رہا تھا۔ ۔

افرحہ شرمندگی سے سرخ پڑتی دھیرے سے سر ہلا گئی تھی۔ اس کا سر اپنے سینے سے لگاتے شاہزیب نے اس کے بالوں میں اپنا چہرہ چھپا لیا تھا۔

وہ شاہزیب کا سکون تھی۔ ۔

اس کی روح کا حصہ تھی۔ ۔

اس کی پہلی محبت تھی۔ ۔

افرحہ شاہزیب میر حاتم۔ ۔

افرحہ آنکھیں موندتی اس کے سینے میں سر رکھے ہی نیند کی آغوش میں چلی گئی تھی۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

عادل بےزار سا بلیک فارمل ڈریس میں بریرہ کو پک کرنے آیا تھا۔ اسے امید تھی بریرہ اب تک بھاگ گئی ہوگی۔ دروازے پر بیل بجاتے وہ اس کے دروازہ نہ کھولنے پر مسکراتا ہوا مڑنے لگا تھا جب دروازہ کھلنے کی آواز پر اس کی مسکراہٹ سمٹی تھی۔

بریرہ پر نظر پڑتے ہی وہ ساکت ہوا تھا۔ سرخ گھیر دار فراک میں لائٹ سا میک اپ کیے وہ بےحد پیاری لگ رہی تھی۔ اس نے پہلی بار بریرہ کو اس طرح کے ڈریس میں دیکھا تھا اور دیکھتا ہی رہ گیا تھا۔

""تمھیں کیا لگا میں ڈر کر بھاگ جاوں گی؟

ائبرو اچکاتے بریرہ نے استہزایہ نظروں سے اسے دیکھتے پوچھا جو بلیک تھری پیس سوٹ میں اپنی شاندار پرسنیلٹی کے ساتھ اسے کھلے منہ کے ساتھ دیکھ رہا تھا۔ ایک پل کو بریرہ کو لگا تھا شاید وہ اچھی نہیں لگ

رہی۔۔ لیکن اس کی آنکھوں میں پسندیدگی دیکھتی وہ گردن اکڑا کر کھڑی ہوگئی تھی۔

""مجھے تم سے کوئی امید نہیں تھی۔ ۔

اپنا گلا کھنگارتے عادل بریرہ سے نظریں پھیرتے ہوئے بولا تھا۔

"ہاں بلاں بلاں۔۔ اند"ر آجاو ابھی میں نے اپنی ہیلز پہننی ہیں۔ ۔

وہ منہ بگاڑ تی اسے اندر آنے کا بولتی اپنے روم میں چلی گئی تھی۔ ۔

عادل منہ پر ہاتھ پھیر تا لاونج میں بیٹھ گیا تھا۔ اس کا دل عجیب انداز میں دھڑک رہا تھا۔۔ کچھ ہی دیر بعد اس کا بریرہ سے نکاح تھے جسے سوچتے ہی وہ ایک الگ سی کیفیت محسوس کررہا تھا۔ ۔

اس نے ہمیشہ اپنی بیوی کے لیے کسی پاکستانی معصوم سی پڑھی لکھی لڑکی کا سوچا تھا نہ کہ بریرہ جیسی بولڈ ، کینیڈا کے ماحول میں پلی بھری ، کلینگ کرتی ہوئی لڑکی کا سوچا تھا۔ ۔

""چلو چلیں۔ ۔

دوپٹہ اپنے بازوں پر ڈالنے کی کوشش میں جھنجھلا تی ہو ئی بریرہ عادل سے بولی تھی۔

عادل نے اس کی مشکل آسان کردی تھی وہ آگے بڑھتا اس کے ہاتھ سے دوپٹہ تھام کر اس کے کندھوں پر دھیرے سے پھیلا گیا تھا۔۔ بریرہ شدید حیران ہوئی تھی۔ ۔

عادل اس کا دوپٹہ ڈالتا پیچھے ہٹ گیا تھا۔ بریرہ خاموشی سے لب دباتی اس کے پیچھے چل پڑی تھی۔ ۔

نکاح کا انتظام عادل کے گھر پر کیا گیا تھا۔ جہاں عادل کے دوست اور چند رشتے دار موجود تھے۔ بریرہ سے عادل نے اس کے پیرنٹس کا پوچھا تھا جس کے بارے میں وہ سختی سے انکار کرگئی تھی۔ اس کے بعد کسی نے اس سے اس متعلق کچھ نہیں پوچھا تھا۔ ۔

گواہوں کی موجودگی میں کچھ ہی دیر میں ان کا نکاح ہو گیا تھا۔۔ مسز طلحہ نے اس کا ماتھا چومتے مبارک باد تھی۔ پہلی بار اتنا شفقت بھرا لمس محسوس کرکے بریرہ کی آنکھیں نم ہوئی تھیں۔۔ اپنے ماں باپ کا خیال آتے اس نے سختی سے لب بھینچ لیے تھے۔ ۔

"مجھے پتا ہے آپ نے اس دن انگیجمنٹ کے بارے میں"جھوٹ بولا تھا۔ ۔

مسز طلحہ اسے روم میں لے کر آئی تھیں جہاں نرمی سے بریرہ کا ہاتھ تھامتی وہ گویا ہوئی تھیں۔۔ بریرہ اک دل بری طرح دھڑکا تھا۔۔ اس کی زبان پر تالا لگ گیا تھا۔ ۔

"مجھے اپنے بیٹے پر اتنا اعتماد ہے کہ وہ کبھی بھی ہم سے چھپا کر اتنا بڑا قدم نہیں اٹھا"سکتا۔ ۔

مسز طلحہ اس کے خاموش جھکے چہرے پر نظریں مرکوز کیے بول رہی تھیں۔ ۔

""پ۔۔ پھر آپ شادی کے لیے کیوں مانی ؟

بریرہ نے ناسمجھی سے انھیں دیکھا۔ ۔

""صحیح وقت پر آپ کو پتا چل جائے گا۔۔ ۔

اس کا چہرہ تھپتھپاتی مسز طلحہ اسے کنفیوز چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ ۔

وہ مہ مانوں سے فارغ ہوتا اپنے دوستوں سے جان چھڑواتا بمشکل کمرے میں آیا تھا۔ اسے بیڈ پر بیٹھے دیکھ کر عادل نے لب بھینچے تھے۔ دروازے کو لاک کرتا وہ اپنا کورٹ اتار کر روم میں موجود کاوچ پر پھینک چکا تھا۔

""میرا انتظار کر رہی تھی۔۔ ؟

دھیرے سے قدم اٹھاتا بریرہ کے پاس بیڈ کے قریب کھڑا ہوتا عادل سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا۔

""کسی خوش فہمی میں مت رہنا بس آنٹی کی وجہ سے بیٹھی تھی۔ ۔

وہ بنا لحاظ کیے بیڈ سے اتر کر کھڑی ہوتی اپنی زبان کے جوہر دکھانے لگی تھی۔

""مجھے لگا تھا شاید تم جاننا چاہتی ہو مجھے تم کیسی لگ رہی ہو؟

اس کی جانب ایک قدم بڑھاتا وہ بریرہ کے چہرے سے لٹ نرمی سے ہٹایا بول رہا تھا۔ بریرہ کے دل نے بےساختہ ایک بیٹ مس کی تھی۔

""میں کیسی لگ رہی ہوں؟

وہ بےساختہ پوچھ بیٹھی۔

""زہرلگ رہی ہو۔ ۔

عادل مسکراہٹ دباتا بولا تھا۔

""پھر مجھے کھا کر مر جاو۔ ۔

وہ اسے گھورتی منہ بگاڑ کر بولی تھی۔ مجال ہے جو مقابل اس کی ٹوٹے منہ سے ہی تعریف کردے۔۔ بریرہ کا دل اس کا منہ نوچنے کو چاہا تھا۔ جس نے اس کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

""میرا ابھی اتنا گندا ٹیسٹ نہیں ہوا۔ ۔

عادل گندہ سا منہ بنا کر بولا تھا۔ بریرہ کو مرچی لگ گئی تھی۔ ۔

"تم بھی میرے سٹینڈر"ڈ لے نہیں ہو آئی سمجھ چھلے ہوئے آلو۔ ۔

وہ بھی جوابا چیخ کر بولی تھی۔ عادل نے آنکھیں گھماتے مقابل کو گھورا تھا۔ ۔

""آئندہ کے بعد مجھ سے تمیز سے مخاطب ہونا شوہر ہوں تمھارا ملازم نہیں۔ ۔

بریرہ کا جبڑا جکڑتے عادل اسے ڈرانے کے لیے سرسراتے لہجے میں بولا تھا۔۔ بریرہ کی بیک بون میں سنسنی دوڑ گئی تھی۔

""میں تم سے ڈرتی نہیں ہوں۔۔ مجھ پر اپنا روعب جمانے کی کوشش مت کرو۔ ۔

بریرہ اس کے ہاتھ اپنے چہرے سے جھٹکتی ناگواریت سے بولی تھی۔ اسے کہاں منظور تھا مقابل کا استحقاق بھرا لہجہ۔ ۔

"ہاہاہا۔۔۔ اب ساری زندگی تم پر ہی روعب جھاڑوں گا۔۔ اس لیے یہ بدتمیزی اور الٹے نام لینے سے پرہیز کرنا "کیونکہ مجھے تمھیں روکنے کے بہت سے طریقے آتے ہیں۔ ۔

عادل اس کے بالوں کو ہولے سے اپنی گرفت میں لے کر جھٹکا دیتا بولا تھا۔۔ بریرہ نے زور سے عادل کا کندھا دبوچتے وہاں اپنے ناخن گاڑھے تھے۔ عادل نے تکلیف سے بےسا ختہ لب بھینچ لیے تھے۔ مقابل کے ناخن تیز چھری کی طرح اندر گھستے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔ ۔

""افف۔۔ جنگلی بلی ہو پوری۔ ۔

اپنے کندھے سے اس کا ہاتھ جھٹکتا وہ جھنجھلا کر بولا تھا۔ ۔

"دوبارہ مجھ پر اپنا زور مت چلانا ورنہ تمھارے کندھے کی بجائے اگلی باری تمھارا منہ ہو "گا۔ ۔

وہ اپنے ناخنوں پر پھونک مارتی ایک ادا سے بولتی ڈریسنگ ٹیبل کے پاس جاتی اپنا عکس دیکھنے لگی تھی۔ عادل خاموشی سے اسے گھورتا ہوا فریش ہونے چلا گیا تھا۔

""مجھے گھر چھوڑ کر آو۔ ۔

اس کے قریش ہونے کے بعد بریرہ اس سے بولی تھی۔ ۔

"آج رات یہاں ہی گزار لو کل"چھوڑ آوں گا۔ ۔

عادل کافی تھک چکا تھا تبھی انکار کر گیا تھا۔

""چچ۔۔ پھر تو تمھیں زمین پر سونا پڑے گا۔ ۔

بریرہ بیڈ پر تیزی سے چڑھ کر بیٹھتی بولی تھی۔ عادل نے اچھنبے سے اسے دیکھا تھا۔ ۔

""میں کیوں زمین پر لیٹوں گا؟

اس نے ائبرو اچکاتے پوچھا۔ ساتھ ہی تیزی سے وہ بیڈ پر پھیل کر بیٹھ گیا تھا۔

"اگر اتنی ہی پروبلم ہے تمھیں تو تم خود زمین پر لیٹ جانا اب زیادہ بکواس مت کرنا پہلے ہی میرا سر درد سے پھٹ رہا ہے ورنہ ایسا نہ ہو میں تمھیں اٹھا مر باہر پھینک دوں اور اگر کپڑے چینج کرنے ہوئے تو میری الماری سے کوئی شرٹ اور ٹراوز"ر لے لینا۔ ۔ عادل پھیل کر لیٹتا بولا تھا۔۔ بریرہ نے بےزاریت سے اسے گھورا تھا۔ منہ بنا کر اٹھتی وہ خاموشی سے چینج کرنے چلی گئی تھی۔ عادل کی ترتیب سے موجود کپڑوں کو وہ اچھا خاص بگاڑ چکی تھی۔

سکون سے ہاتھ جھاڑتی وہ آرام سے بیڈ پر لیٹ کر عادل کے اوپر سے کمفرٹر کھینچ کر خود کو ڈھانپتی سو گئی تھی۔۔ ساری رات ان دونوں نے ایک دوسرے سے کمفرٹر کھینچتے اور ٹانگیں اور بازو ایک دوسرے کو مار کر گزارے تھے اور دونوں ہی سکون سے سو نہیں پائے تھے۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

افرحہ پرسکون سی سو رہی تھی جب اچانک آوازیں سنتے اس کی آنکھ کھلی تھی ۔۔ شاہزیب جو اسے اپنے حصار میں لے کر لیٹا ہوا تھا وہ اسے اپنے حصار سے آزاد کرتا اونچی آواز سے کچھ بڑبڑا رہا تھا۔

""ج۔۔ جھوٹ ہے س۔۔ سب کچھ۔ ۔

""ن۔۔ نہیں ،۔۔ میں ٹوٹے پھوٹے سے الفاظ اس کے منہ سے سر گوشی کی صورت نکل رہے تھے۔۔ افرحہ اس کو پسینے میں ڈوبتے دیکھ کر گھبرا گئی تھی۔

اس نے فورا اٹھ کر شاہزیب کے کندھوں پر ہاتھ جماتے اسے اٹھانے کی کوشش کی تھی۔ ۔

""شاہزیب اٹھ جائیں۔ ۔

""آپ برا خواب دیکھ رہے ہیں۔۔ آپ بالکل ٹھ۔۔ ۔

باقی الفاظ اس کے منہ میں ہی دب گئے تھے جب شاہزیب نے پٹ سے آنکھیں کھولتے اس کو گردن سے دبوچتے تکیے سے لگایا تھا۔ وہ اس کے اوپر جھکا سرخ آنکھوں سے اسے گھورنے لگا تھا۔۔ افرحہ کو اپنا سانس بند ہوتا محسوس ہونے لگا تھا۔ اس نے شاہزیب کا ہاتھ پکڑ کر ہٹانے کی کوشش کی تھی مگر وہ ناکام تھہری تھی۔ ۔

""ش۔۔ شاہزیب۔۔ می۔۔ میری طرف د۔۔ دیکھیں۔ ۔

افرحہ نے اپنا کانپتا ہاتھ اس کے گال پر رکھا تھا۔۔ وہ دھیرے سے شاہزیب کا گال سہلاتے ہوئے بول رہی تھی۔ شاہزیب فورا ہوش کی دنیا میں لوٹا تھا۔ ۔

وہ تیزی سے افرحہ کا گلا چھوڑتا بیڈ پر دوسری سائیڈ پر گر گیا تھا افرحہ گہرے گہرے سانس لیتی خود کا تنفس درست کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ۔

"دوبارہ جب ا"یسا ہو میرے قریب مت آنا۔ ۔

شاہزیب اس کی طرف رخ کرتا سنجیدگی سے بولتا اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا بیڈ سے اٹھ گیا تھا۔ ۔

سگریٹ کا پیکٹ اٹھاتا وہ کمرے میں موجود بالکونی میں آگیا تھا۔۔ سگریٹ لبوں میں دباتے اس نے سلگا ئی تھی۔۔ گہرے گہرے کش لیتا وہ خود کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔ یہ خواب تو کافی عرصے سے اس کے ساتھی تھے لیکن کچھ عرصے سے اسے یہ خواب آنا بند ہوچکے تھے لیکن پاکستان واپس آکر ان کا ایک نیا سلسلہ جاری ہوچکا تھا۔ ۔

افرحہ اپنا سانس بحال کرتی شاہزیب کے لیے فکر مندی سے ننگے پاوں اٹھتی بالکونی میں گئی تھی جہاں اسے سگریٹ پیتے دیکھ کر افرحہ نے ناک چڑھائی تھی۔ وہ جلد ہی شاہزیب کی ساری بری عادتیں چھڑوانے کا عہد کرچکی تھی۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.