Chapter 13: باب 13

بریرہ کے کمرے کے باہر فلحال کوئی گارڈ نہیں تھا جس پر سکون کا سانس بھرتا وہ کمرے میں آسانی سے داخل ہوتا اسے لاک لگا گیا تھا۔

کمرے کا دروازہ بند ہونے پر بیڈ سے ٹیک لگائے بیٹھی بریرہ نے پٹ سے آنکھیں کھولی تھیں کمرے میں موجود نائٹ بلب کی ہلکی سی روشنی میں بھی وہ باآسانی مقابل کو دیکھ سکتی تھی۔ ۔

عادل کو صحیح سلامت دیکھتے اسے خود میں سکون اترتا ہوا محسوس ہوا تھا۔ ۔

اس کی حالت پر غور کیے بنا عادل لمبے لمبے ڈھگبھرتا اس کے قریب گیا تھا۔ ۔

"بہت بڑی غلطی کردی تم نے۔۔۔ تمھیں کیا لگا تھا مجھے ڈیوارس پیپرز بھیج دو گی تو میں ہنستے ہنستے سائن کردوں "گا۔ تم بہت بڑی خوش فہمی میں مبتلا ہو۔۔ مجھ سے چھٹکارا اتنی آسانی سے نہیں ملے گا۔ ۔

ایک گھنٹہ بیڈ پر ٹکا تے اس کے چہرے کو مضبوطی سے اپنی گرفت میں لیتا وہ زہرخند لہجے میں پھنکارا تھا۔ بریرہ نے ناسمجھ نظروں سے اسے دیکھا تھا پہلے ہی مسلسل کمرے میں بند رہ کر اس کا دماغ سن پڑا ہوا تھا اوپر سے عادل کی باتیں اسے مزید الجھا رہی تھیں۔ ۔

اس دن کے بعد وہ کمرے میں ہی بند تھی۔ اسے نہیں معلوم تھا مسز شہروز نے اچانک سے خاموشی کیوں اختیار کرلی تھی۔

""تم کیا بول رہے ہو؟ مجھے سمجھ نہیں آرہا۔ ۔

وہ دھیمی آواز میں پوچھنے لگی تھی۔۔ عادل نے اس کی بات پر ہنکار بھرا تھا۔ ۔

""مجھے پاگل بنانے کی کوشش مت کرو میں تمھاری رگ رگ سے واقف ہوں۔ ۔

عادل اونچی آواز میں پھنکا را تھا۔ بریرہ اس کی اپنے چہرے پر سخت گرفت محسوس کرتی تکلیف سے بلبلا اٹھی تھی۔ مسز شہروز کے تھپڑوں سے اس کا چہرہ پہلے ہی درد کر رہا تھا اور پھر عادل کی گرفت اسے شدید تکلیف دے رہی تھی۔ ۔

""دور ہٹو مجھ سے۔۔ میں نے کہا مجھ سے دور ہٹو۔ ۔

وہ سسکی دباتی عادل پر چلائی تھی اس کی بےعتنائی اور بےرخی اسے شدید اذیت میں مبتلا کررہی تھی۔ ۔

""نہیں ہٹوں گا کیا کروں گی۔۔؟ ؟

وہ اسکا چہرہ اوپر اٹھاتا اپنے چہرے کے قریب کرتا سخت لہجے میں پوچھنے لگا تھا۔

""آئی ہیٹ یو۔۔ تم سے ملنا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔ ۔

وہ بےبس سی اس کے سینے پر مکے مارتی پھنکاری تھی۔ ۔

"نوڈارلنگ۔۔ یہ غلطی نہیں ہماری خراب قسمت تھی لیکن اب کیا کرسکتے ہیں مجھے اپنی اسی پھوٹی قسمت کے "ساتھ گزارا کرنا پڑے گا۔ ۔

وہ اچانک دھیما لہجا کرتا دانت کچکچاتا غرایا تھا۔۔ بریرہ کو اس کی باتوں سے اپنا دماغ گھومتا ہوا محسوس ہوا تھا۔ ۔

""کل تیار رہنا اپنی رخصتی کے لیے بہت رہ لیا مائی کے اب اپنے شوہر کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہوجاو۔ ۔ اس کا چہرہ جھٹکے سے آزاد کرتا عادل دور ہٹتا سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ افرحہ نے پریشانی سے اسے دیکھا تھا وہ اپنے ماں باپ کی پہنچ سے واقف تھی تبھی جھٹ سے بول اٹھی تھی۔ ۔

""مجھے کہیں نہیں جانا اب جاو یہاں سے۔ ۔

بریرہ کے چلا کر بولنے سے عادل نے اپنی مٹھیاں زورسے بھینچ لی تھیں۔ ۔

""اب تو میں یہاں سے تمھارے بغیر کہیں نہیں جاوں گا جو کرنا ہے کرلو۔ ۔

وہ بریرہ کی وجہ سے ضد میں آتا بیڈ پر اس کے ساتھ پھیل کر بیٹھ گیا تھا۔۔ بریرہ نے حیرانی و پریشانی سے عادل کو دیکھا تھا۔

""پلیز جاوں یہاں سے اگر کسی نے تمھیں یہاں دیکھ لیا تو اچھا نہیں ہوگا۔ ۔

وہ پریشانی سے ماتھے پر بل ڈالے بولی تھی۔ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ عادل کے لیے پریشان ہو رہی تھی۔۔ ۔

عادل نے اس کی باتوں پر کان دھرے بغیر اپنے سر کے پیچھے بازو ٹکا کر آنکھیں موند لی تھیں۔ ن

بریرہ نے گہری نظروں سے اس کا جائزہ لیا تھا جو قریب لیٹا اسے اپنے دل کے پاس محسوس ہوا تھا۔ ۔

""تم یہاں سے جا کیوں نہیں رہے؟

""کہیں مجھ سے محبت تو نہیں ہوگئی ؟

بریرہ اسے زچ کرنے کے لیے بولی تھی۔ عادل نے جھٹ سے آنکھیں کھولتے بریرہ کی طرف دیکھا تھا۔

""ہاہاہا بہت بڑی خوش فہمی میں مبتلا ہو۔ ۔

"یہ محبت نہیں ہے بلکہ میری غیرت گوارا نہیں کرتی تمھاری طرف نامحرم مردوں سے چپکتا پھروں یا پھر حرام "چیزوں کو لبوں سے لگاوں۔ ۔

وہ زہرخند لہجے میں بولا تھا بریرہ کے دل میں کسک اٹھی تھی ۔۔ اس نے بے یقین نظروں سے اسے دیکھا تھا کیا اس کی نظروں میں وہ اتنی بری تھی۔ ۔

""اور مجھے کوئی شوق نہیں ہے تمھارے پاس رہنے کا میں جارہا ہوں لیکن کل ضرور لینے آوں گا۔ ۔

وہ اٹل لہجے میں بولتا گنگ بیٹھی بریرہ پر نظر ڈالے بغیر لمبے لمبےڈھگ بھرتا نکل گیا تھا۔۔ بریرہ کی آنکھوں سے چند آنسو نکلتے بےمول ہو گئے تھے۔ ۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

شاہزیب بنا کسی سے ملے واپس کینیڈا آگیا تھا۔ اگر زید والا معاملہ نہ ہوتا تو افرحہ کبھی بھی اپنے پیرنٹس سے ملے بغیر کینیڈا واپس نہیں آتی شاہزیب اسے لے کر اپنے پینٹ ہاوس میں آیا تھا جو ر ینوویٹ ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لیے افرحہ کے ساتھ والے فلیٹ میں شفٹ ہوا تھا۔ ۔

یہ پینٹ ہاوس کافی کھلا اور بڑا تھا جس میں کافی زیادہ رومز تھے اس کے ساتھ پینٹ ہاوس سے سارے شہر کا منظر دیکھنے لائق ہوتا تھا۔ پینٹ ہاوس میں چار رومز ایک کھلا ٹی وی لاونچ ، جم اور ساتھ مووی روم بھی تھا۔

افرحہ تو تھکی ہونے کی وجہ سے بنا کچھ دیکھے ہی سو گئی تھی شاہزیب نے اس سے ساری فلائٹ کے دوران بات نہیں کی تھی جس کی وجہ سے وہ اس کی ناراضگی سمجھ گئی تھی۔

ابھی کچھ دیر پہلے ہی وہ نیند سے بیدار ہوئی تھی۔۔ اس نے اشتیاق سے ما سٹر بیڈ روم کا جائزہ لیا تھا جو گرے اور بلیک رنگ سے مزین تھا۔ وہ اپنی جمائی روکتی فریش ہونے چلی گئی تھی۔

اپنے رات والے نائٹ سوٹ میں ملبوس وہ روم سے باہر نکل آئی تھی۔ اشتیاق سے سب چیزوں کا جائزہ لیتی کھانے کی خوشگوار مہک محسوس کرتے پیٹ میں ہلچل ہوتی محسوس کرکے وہ کیچن کی طرف بڑھ گئی تھی۔ ۔

سٹوو کے سامنے کھڑے شاہزیب کو دیکھ کر حیرت سے اس کی آنکھیں پھیلی تھیں۔۔ شاہزیب فرائیڈ رائس برتن میں نکال کر ایک نظر افرحہ پر ڈالتا ٹیبل پررکھ چکا تھا۔

""کیا سارا دن یہاں ہی کھڑے رہنے کا ارادہ ہے؟

وہ اس کے ایک جگہ جم کر کھڑے رہنے پر چوٹ کرتا بولا تھا افرحہ نے منہ پھولایا تھا۔

""کھڑوس۔ ۔ وہ منہ میں بڑبڑاتی اس کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئی تھی۔ شاہزیب نے افرحہ کے لیے اور اپنے لیے ایک پلیٹ میں کھانا ڈال چکا تھا۔

""کھانا شروع کرو۔ ۔

ایک چمچ اس کو تھماتا دوسرا خود تھام کر وہ اس کےساتھ ہی ایک پلیٹ میں کھانے لگا تھا۔

افرحہ اس پر وقفے وقفے سے نظر ڈالتی کھانا کھانے لگی تھی۔

شاہزیب اس کی نظروں کا ارتکاز محسوس کرکے خاموش ہی رہا تھا۔

""ابھی تک ناراض ہیں مجھ سے ؟

وہ بے چین سی پوچھ بیٹھی۔

***

""نہیں۔ ۔

ایک حریف جواب ملا۔

"پھر مجھ سے بات کیوں نہیں کر" رہے ؟

جھنجھلا کر پوچھا گیا۔

""میری مرضی۔ ۔

کندھے اچکا کر لاپرواہی سےجواب دیا گیا۔

""مجھے جان بوجھ کر تنگ کررہے ہیں۔ ۔

وہ آنکھوں میں نمی لاتے پوچھنے لگی تھی۔

شاہزیب نے کھانا چھوڑتے اس پر نظریں کٹائی تھیں جو پنک رنگ کے سلیپنگ سوٹ میں آنکھوں میں نمی لائے معصوم گڑیا لگ رہی تھی۔

""اب رو کیوں رہی ہو؟ کہا تو ہے نہیں ہوں ناراض۔ ۔

شاہزیب نے اس کے کرسی کھینچ کر اپنے قریب کی تھی۔ اس کی حرکت پر افرحہ ہل کررہ گئی تھی۔

""آپ بالکل بھی اچھے نہیں ہے مجھے جان بوجھ کر تنگ کر رہے ہیں۔ ۔

وہ منہ پھولا کر شاہزیب کی گہری سیاہ مقناطیسی آنکھوں میں دیکھتی خفگی سے بولی تھی۔

""کیا مجھے تنگ کرنے کا حق نہیں؟

وہ اس کی چھوٹی سی ناک دبا کر پوچھنے لگا تھا۔ افرحہ نے اس کی حرکت پر ناک چڑھائی تھی۔

""نہیں۔ ۔

""آپ بڑے ہیں سمجھدار ہیں میں ابھی بچی ہوں آپ کو تنگ کرنا مجھ پر فرض ہے۔ ۔

وہ سر ہلا کر سمجھ داروں کی طرف بولی تھی۔ اسکی باتوں سے شاہزیب کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ نے اپنی چھب دکھلا ئی تھی۔

""تم کہنا کیا چاہتی ہو؟ میں بوڑھا ہو گیا ہوں ؟

شاہزیب کے ماتھے پر بل ڈال کر پوچھنے پر افرحہ بری طرح گڑبڑائی تھی۔

"ن۔۔ نہیں ن۔۔ نہیں میرا یہ مطلب نہیں تھا"۔ ۔

افرحہ گردن نفی میں ہلاتی جھٹ سے بول اٹھی تھی۔

""اچھا۔۔ ۔

شاہزیب نے ائبرو اچکا کر کہا تھا۔ افرحہ منہ بسور کر چہرہ موڑ گئی تھی۔

شاہزیب افرحہ کے کھانے کے بعد برتن سمیٹ کر سنک میں رکھ رہا تھا جب افرحہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی اس کے قریب آئی تھی۔ پیچھے سے افرحہ نے شاہزیب کی کمر پر حصار باندھا تھا۔

""میرے پیارے ہبی مجھ معصوم کی معافی قبول کیجیے۔۔ اب میں ایسی کوئی نادانی اور غلطی نہیں کروں گی۔ ۔

افرحہ اس کی کمر سے سر نکاتی مسکراہٹ دبا کر بولی تھی۔

اس کے انداز پر شاہزیب کو ٹوٹ کر پیار آیا تھا۔ اس کا حصار توڑتے شاہزیب نے رخ پھیرا تھا۔

"یہ آخری بار تھا افرحہ۔۔ اس کے بعد میں تمھاری کوئی غلطی معاف نہیں کروں گا۔۔ تمھارے معاملے میں میں بہت ہوزیسیو ہوں کسی کو بھی تمھارے قریب محسوس کرتا ہوں تو میرے سینے میں آگ سی لگ جاتی "ہے۔ ۔

وہ افرحہ کو کمر سے تھام کر اپنے سینے سے لگا تا گویا ہوا تھا۔ اس کے انداز سے افرحہ نے بےساختہ جھرجھری لی تھی۔ ۔

""اب ایسی غلطی نہیں ہوگی آئی پرا مس۔ ۔ افرحہ کے جواب پر دھیرے سے مسکراتے شاہزیب نے اس کی روشن پیشانی کو چومتے اسے زور سے اپنے سینے میں بھینچ لیا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

"یہاں کیا کررہی ہو بریرہ ؟ "

مسز شہروز نے اسے کمرے سے باہر دیکھ کر ناگواریت سے پوچھا تھا بریرہ کودیکھتے ہی انھیں تپ چڑھ گئی تھی۔

""مجھے بھوک لگی تھی کچھ کھانے آئی تھی۔ وہ نڈھال آواز میں بولی تھی۔ مسز شہروز نے آنکھیں گھمائی تھی۔ انھیں بریرہ کا یوں بےدھڑک باہر پھرنا پسند نہیں آیا تھا۔

""آج کل جتنا تم کھا رہی ہو مجھے لگتا ہے شادی کا ڈریس بھی تم پر فٹ نہیں ہوگا۔ ۔ اس کے سراپے پر نظر ڈالتے مسز شہروز بولی تھیں۔۔ بریرہ نے ناک چڑھائی تھی۔ وہ موٹی تو نہیں تھی۔ اس کا متناسب سراپا تھا۔

"میری شادی ہوچکی ہے اب مجھے پرواہ نہیں ڈریس فٹ ہوتا ہے یا نہیں۔۔ اس لیے مجھے ایسے فضول کے "مشورے دینا بند کردیں۔ ۔

وہ آنکھیں گھماتی بےزاریت سے بولی مسز شہروز کی باتوں نے اس کی بھوک مار دی تھی۔

"شٹ اپ شہروز کو آنے دو تمھاری ساری اکڑ نکلو اتی ہوں۔۔ ویسے بھی ہم ڈیوارس پیپرز تمھارے اس شوہر کو بھجوا چکے ہیں جسٹن پہلے ہی بہت غصے میں ہے اسے اپنی حرکتوں سے مزید غصہ مت دلانا شام کو تیار رہنا وہ "تمھیں شاپنگ پر لے جانے کے لیے آئے گا۔ ۔

مسز شہروز سخت لہجے میں بریرہ سے بولی تھیں۔

"بس یا کچھ اور ؟ ؟ آپ کو میری ایک بات سمجھ کیوں نہیں آتی میں جسٹن سے شادی نہیں کروں گی تو مطلب نہیں"کروں گی۔۔ اور جتنے مرضی پیپرز بھجوا دیں میرے شوہر کو وہ کبھی بھی سائن نہیں کرے گا۔ ۔

وہ ان سے نظریں ملاتی سپاٹ انداز میں بولی تھی۔ مسز شہروز نے طیش میں آتے بریرہ کے گال پر مزید ایک تھپڑ مارا تھا۔ ۔

"تمھاری شادی تو ہم جسٹن سے ہی کروائیں گے جتنی مزاحمت کرنی ہے "شوق سے کرو۔ ۔

"اور سینڈی اسے کمرے میں بند کردو دوبارہ مجھے یہ باہر گھومتی نظر نہ آئے۔۔ ورنہ تمھیں جوب سے نکالنے "میں مجھے کوئی پریشانی ہوگی۔

بریرہ پر ایک حقارت بھری نظر ڈال کر وہ میڈ پر چلائی تھیں جو جادو کے جن کی طرح ایک پل میں حاضر ہوئی تھی۔

"آپ ماں کے"نام پر دھبہ ہیں۔ ۔ سینڈی کے کھینچنے پروہ چلانے لگی تھی۔ مسز شہروز اس کی باتوں پر کان لپیٹے چلی گئی تھی۔ جبکہ میڈ بریرہ کو کمرے میں بند کرچکی تھی۔

افرحہ غصے میں کافی دیر چیختی چلاتی رہی تھی لیکن اسے سننے والا کوئی نہیں تھا۔

شاہزیب نے اپنی جوب دوبارہ سٹارٹ کردی تھی جبکہ افرحہ بھی اپنی سٹڈیز کنٹینو کرچکی تھی شاہزیب نے افرحہ کو یونیورسٹی میں کسی کو بھی اپنے ریلیشن سیب کے بارے میں بتانے سے صاف منع کردیا تھا جس پر پہلے تو وہ خاصی خفا ہوگئی تھی لیکن شاہزیب کے سمجھانے پر سمجھ گئی تھی۔

"میں عادل سے ملنے جا رہا ہوں۔"۔ دیر سے واپسی ہوگی میرا انتظار مت کرنا۔ ۔

شاہزیب کافی دنوں سے عادل سے ملنا چاہتا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے مل نہیں پا رہا تھا۔

افرحہ جو بیڈ پر کتابیں پھیلائے بیٹھی اپنی یونیورسٹی کا کام کررہی تھی شاہزیب کو تیار دیکھ کر اس نے گہری نظروں سے مقابل کا جائزہ لیا تھا۔ جو گرے سویٹ شرٹ کے ساتھ بلیک لونگ کورٹ اور بلیک ہی جینز میں بے انتہا پرکشش لگ رہا تھا۔

""یہ اتنا تیار ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ عادل بھائی سے ملنے ہی جا رہے ہیں؟

افرحہ نے اسے خود پرفیوم چھیڑ کتے دیکھ کر آنکھیں چھوٹی کرکے گھورا تھا۔ ۔

"مجھ پر شک"کررہی ہو؟

شاہزیب نے اس کی جانب رخ کرتے پوچھا۔

""بالکل بھی نہیں۔ ۔

وہ دھیمی مسکراہٹ کے ساتھ منہ پھولا کر بولی تھی۔

""بس جلدی آجائیے گا۔۔ مجھے آپ کے بغیر نیند نہیں آئے گی۔ ۔

وہ بیڈ سے اٹھتی شاہزیب کی جانب قدم بڑھاتی بولی تھی۔

"میں جلدی لوٹ آوں گا۔۔ تمھیں ڈرنے" کی ضرورت نہیں۔ ۔

شاہزیب نے اسکی روشن پیشانی کو نرمی سے چومتے جواب دیا تھا۔

""اوکے اپنا خیال رکھیے گا۔ ۔

وہ شاہزیب کے پیچھے پیچھے چلتی باہر آگئی تھی۔

""ٹھیک ہے اب مجھے کار تک چھوڑ کر آنے کا ارادہ ہے؟

وہ لفٹ کے قریب پہنچتا افرحہ کو دیکھتا پوچھنے لگا تھا۔ افرحہ نے منہ پھولایا تھا۔

""نہیں آپ جائیں اور انجوائے کریں۔ ۔

افرحہ رخ پھیر تی واپس جانے لگی تھی۔

"جاناں ڈرنے کی ضرورت نہیں میں جلدی واپس آجاوں گا اگر ضروری نہ ہوتا تو میں کبھی بھی تمھیں اکیلا چھوڑ "کر نہ جاتا۔ ۔

شاہزیب نے اسے بازو سے پکڑتے اپنے قریب کرکے محبت سے کہا تھا افرحہ اس کے منہ سے پیار بھرے الفاظ سن کر سرخ پڑی تھی۔ ایک پرکشش مسکراہٹ اس کے ہونٹوں پر ابھری تھی۔

""میں انتظار کروں گی۔ ۔ افرحہ کے بولنے پر وہ اسے ہلکی مسکراہٹ پاس کرتا تیزی سے لفٹ کی جانب بڑھ گیا تھا اگر وہ مزید کچھ دیر وہاں رکتا تو خود پرقابو نہ رکھ پاتا تبھی وہ تیزی سے نکل گیا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

بریرہ کمرے میں بند رہ کر تھک گئی تھی وہ یہاں سے نکلنے کا پلان بنا رہی تھی عادل اس دن کے بعد واپس نہیں آیا تھا جس پر وہ خاصا مایوس تھی مگر اس کے آنے کا بھی بریرہ کو کوئی فائدہ نہیں تھا۔

رات ہوتے ہی وہ اپنی الماری سے بلیک پینٹ شرٹ اسر جیکٹ نکال کر تیار ہوگئی تھی۔ بالوں کو جوڑے میں باندھے وہ الماری سے کیپ کے زریعے انھیں چھپا چکی تھی۔

بلیک مفلر سے اپنا چہرہ ڈھانپ کر وہ اپنی الماری میں موجود چند پیسے نکال کر اپنی پا کٹس میں رکھ چکی تھی۔ فون وہ ساتھ لےکر جانا نہیں چاہتی تھی ورنہ وہ باآسانی اسے ڈھونڈ لیتے۔۔ تبھی وہ فون بیڈ پر ہی رکھ چکی تھی۔

ہاتھ میں لیمپ پکڑ کر وہ دروازے کے پیچھے کھڑی ہوگئی تھی گارڈ کے چیک کرنے کا ٹائم ہوگیا تھا۔۔ درواہ کھلنے پر وہ سانس روک گئی تھی۔

اس گارڈ کے اندر آتے ہی اس نے پورے زور سے لیمپ گارڈ کے سر پر مارا تھا جس سے وہ چند ہی سیکنڈز میں زمین پر ڈھیر ہوچکا تھا بریرہ نے دروازہ بند کرتے کانپتے ہاتھوں سے تیزی سے مقابل کی تلاشی لی تھی۔

اسے کچھ چابیاں ملی تھی اور پیسے بھی جنھیں لیتی وہ خاموشی سے کمرے سے نکلتی گھر کی بیک سائیڈ کی طرف جا نے لگی تھی۔

اپنے ماں باپ کے کمرے کے پاس پہنچ کر اس نے سانس روک لیا تھا۔۔ ان کے کمرے کا دروازہ کھلتے محسوس کرکے وہ منہ پر ہاتھ رکھتی پلر کے پیچھے چھپ گئی تھی۔

ان کے کمرے سے انجان شخص کو شرٹ کے بٹن بند کرتے نکل دیکھ کر اسے حیرت نہ ہوئی تھی۔ یہ تو اس کے بچپن سے چل آرہا تھا۔ منہ پر ہاتھ رکھتے اس نے حقارت سے ان کے کمرے کی طرف دیکھا تھا۔

ان کے کمرے کا دروازہ بند ہوتے ہی وہ تیزی سے وہاں سے گزر گئی تھی۔ گھر کی بیک سائیڈ پر بمشکل ہی چند گارڈز تھے رات کا وقت تھا شاید اس وجہ سے زیادہ سکیورٹی نہیں تھی۔

رات کے اندھیرے میں کالے کپڑوں میں وہ نمایاں نہیں ہو رہی تھی۔ اس نے بیک گیٹ کے پاس موجود درخت کی طرف دیکھا تھا تیزی سے اس جانب بڑھتے وہ سانس بحال کرتی مہارت سے اس پر چڑھنے لگی تھی بچپن میں وہ کافی بار اس راستے سے باہر جاچکی تھی تبھی اسے مشکل نہیں ہورہی تھی۔ درخت پر چڑھتے چند ایک خراش اسے آگئی تھیں جنھیں انگور کرتی وہ درخت کے ذریعے دیوار پر چڑھی تھی اور پھرتی سے دوسری جانب چھلانگ لگا چکی تھی۔

اندر سے کتے بھونکنے کی آواز سنتی بریرہ تیزی سے بھاگتی ایک ٹیکسی روک کر اس میں بیٹھ چکی تھی۔ خود کو گھر سے دور جاتا دیکھ کر اس نے سکون کا سانس لیا تھا۔

وہ کچھ ہی دور ٹیکسی سے اتر چکی تھی۔ اس کا ارادہ فلحال کسی لوکل ہوٹل میں روکنے کا تھا ابھی وہ واپس فلیٹ پر جانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ پکڑے جانے کا خطرہ زیادہ تھا اور اس کے پاس پیسے اتنے نہیں تھے کہ وہ کسی بڑے ہوٹل میں سٹے کرسکتی۔ وہ بس کسی بھی طرح اس شہر اور ملک سے چلے جانا چاہتی تھی۔ لیکن اس کے لیے اسے اپنے فلیٹ پر جانا پڑنا تھا جو ابھی فلحال ناممکن تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

""اچانک مجھ سے ملنے کیسے آنا ہوا؟

عادل جو ڈیوٹی سے لوٹا تھا اور فریش ہوکر ڈنر کرنے لگا تھا شاہزیب کے یوں آجانے پر خاصا حیران ہوا تھا۔ تبھی اس سے گلے ملتا اپنی حیرت لفظوں سے ظاہر کر گیا تھا۔ ۔

""تمھیں تو فرصت ملی نہیں سوچا میں ہی مل لوں۔ ۔

شاہزیب اس کے گھر میں داخل ہوتا بولا تھا کوٹ اتار کر وہ ہینگ کرچکا تھا۔

""ہاں بس تھوڑا بزی تھا۔ ۔

عادل اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا شاہزیب کو تھکا ہوا لگا تھا معمول کے برخلاف اس نے شیو بھی نہیں کی ہوئی تھی۔

""تم ٹھیک ہو؟

شاہزیب نے اس کے ساتھ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھتے ہوئے پوچھا۔

""ہاں مجھے کیا ہوتا ہے بس ایک کیس کی وجہ سے تھوڑا سڑیسڈ ہوں۔ ۔

وہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ بولا تھا۔

""تم ڈنر کروں گے؟

اپنے لیے ڈنر ٹیبل پر رکھتے اس نے شاہزیب سے پوچھا جو دھیرے سے گردن نفی میں ہلا گیا تھا۔

""میں افرحہ سے نکاح کرچکا ہوں۔ ۔

وہ سگریٹ سلگا تا عادل کو بتانے لگا۔

""کانگریچولیشنز۔۔۔ مجھے یقین تھا تم اس سے نکاح کرہی لو گے۔ ۔

عادل پرجوش انداز میں بولنے کی ناکام کوشش کرتا گویا ہوا تھا۔

""افرحہ بریرہ کے بارے میں پوچھ رہی تھی تمھیں کچھ پتا ہے کہاں ہے؟

شاہزیب سگریٹ کا گہرا کش لیتا سپاٹ نظروں سے اس کے تاثرات کا جائزہ لیتا پوچھنے لگا۔

""مجھے کیا پتا وہ کہاں ہے۔ ۔

عادل کھانے سے ایک پل کو ہاتھ روکتا بولا تھا۔

"اوہ مجھے لگا تمھیں کم"سے کم اپنی بیوی کی خبر تو ہوگی۔ ۔

شاہزیب اپنا موبائل نکال کر اس کے سامنے پھینکتا ہوا طنزیہ انداز میں بولا تھا۔

موبائل پر اپنی اور بریرہ کی شادی کی نیوز دیکھ کر اسے بری طرح پھندا لگ گیا تھا۔ شاہزیب نے اس کی طرف پانی بڑھایا تھا جسے وہ فورا پی گیا تھا۔

"مجھے "اس بارے میں بات نہیں کرنی شاہزیب۔ ۔

عادل سنجیدگی سے بولا تھا۔ وہ اس وقت بریرہ کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتا۔ ۔

""میں تو اسی بارے میں بات کروں گا۔ ۔

""تمھاری بیوی کی انگیجمنٹ ہوچکی ہے اور تم خاموش بیٹھے ہو مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی۔ ۔

وہ سگریٹ کا گہرا کش لیتا عادل کو سلگا رہا تھا۔۔ عادل نے زور سے اپنی مٹھیاں بھینچ لی تھیں۔ ۔

"تمھیں کچھ بھی نہیں پتا شاہزیب۔۔ یہ لڑکی بہت بڑی چالباز ہے پہلے مجھے میرے ہی ماں باپ کی نظروں میں گرا کر مجھ سے زبردستی نکاح کیا اور اب کسی اور سے نکاح کرکے میری رہی سہی عزت کی دھجیاں اڑا رہی "ہے۔ ۔

وہ سرد ترین لہجے میں بنا شاہزیب کی طرف دیکھے بولا تھا۔

"بعض اوقات آنکھوں دیکھا سچ نہیں ہوتا عادل۔۔ اس کی سب سے بڑی مثال تمھارے سامنے ہے تم جانتے ہوں نہ میرے ساتھ کیا ہوا تھا۔ لیکن وہ سچ نہیں تھا کیونکہ لوگ آنکھوں دیکھے کو سچ مان لیتے ہیں اس کے پیچھے "چھپی حقیقت جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔ ۔

شاہزیب سپاٹ انداز میں سگریٹ ایش ٹرت میں مسلتا بولا تھا۔ عادل اس کی باتوں پر گہری سوچ میں ڈوب گیا تھا۔

""تمھاری سچوئیشن الگ تھی شاہزیب۔ ۔

عادل آنکھیں موندتا کرسی سے ٹیک لگ کر گویا ہوا تھا۔

"کیا تم نے ایک بار بھی"اس سے پوچھا اس نے ایسا کیوں کیا؟

شاہزیب نے دوسری سگریٹ سلگا تے پوچھا۔

""تمھارے خیال میں کیا وجہ ہوگی۔ ۔

سینے پر بازو باندھتے عادل نے شاہزیب سے پوچھا تھا۔

"بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ اس کی کوئی مجبوری ہوسکتی ہے۔۔ یا پھر اس کے پیرنٹس نے اسے فورس کیا ہو"۔ ۔

شاہزیب نے کندھے اچکاتے جواب دیا۔ ۔

""ہمم۔۔ میں دیکھتا ہوں اس معاملے کو۔۔ تم بتاو میرے گھر میں ہی ساری سگریٹوں کو پھو کنے کا ارادہ ہے؟ عادل نے آنکھیں گھوماتے پوچھا تھا۔

"ہمم۔۔ بس تم سے بات کرنے آیا تھا کسی اور ٹائم بات ہوگی میری بیوی میرا انتظار کر رہی ہو"گی۔ ۔

شاہزیب سگریٹ ختم کرتا اٹھ کھڑا ہوا تھا۔

""دو منٹ بھی تمھارا اپنی بیوی کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔ ۔

عادل اٹھ کر اس کے پیچھے آتا ہوا بولنے لگا۔

""روح کے بغیر بھی جسم کا گزارہ ہوسکتا ہے؟

وہ اپنا کوٹ پہنتا دھیمی مسکان سے بولا تھا۔

عادل ٹھٹھک کر روکا تھا اسے امید نہیں تھی شاہزیب جیسے انسان کو محبت بھی ہوسکتی ہے اور وہ بھی اتنی شدید جس کی شاید کوئی انتہا نہ ہو۔ ۔

شاہزیب ساکت کھڑے عادل کی طرف ایک نظر دیکھتا سر جھٹک کر چلا گیا تھا۔۔ ابھی تو زندگی حسین لگنا شروع ہوئی تھی۔۔ اور وہ ان لمحوں کو بھرپور طریقے سے جینا چاہتا تھا۔

Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ

ابھی وہ کار میں بیٹھا ہی تھا جب اس کے موبائل پر افرحہ کی کال آئی تھی۔ اس کے ہونٹ اوپر کو اٹھے تھے۔

""کب تک واپس آئیں گے؟ آپ شاید بھول گئے ہیں آپ کی ایک عدد بیوی بھی ہے۔ ۔

فون بلیوٹتھ سے کنیکٹ کرتے ہی اس کے کان میں افرحہ کی آواز گونجی تھی۔

""مجھے اچھے سے یاد ہے جاناں۔۔ اتنا غصہ کیوں کر رہی ہو؟

شاہزیب ڈرائیونگ کرتا اس سے پوچھنے لگا۔ ۔

""مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ ۔

وہ کپکپاتی آواز میں بولتی شاہزیب کی سانسیں روک گئی تھی۔

""کیا ہوا ہے؟ تم ٹھیک ہو؟

وہ گاڑی کی سپیڈ بڑھاتا بے چینی سے پوحلھیےلگا۔ ۔

""ب۔۔ بلڈنگ کی پاور کٹ ہوگئی ہیں یہاں شدید اندھیرا ہے م۔۔ مجھے گھبراہٹ ہورہی ہے شاہزیب۔ ۔ وہ خاصی ڈری ہوئی لگ رہی تھی۔

""آپ بالکل بھی اچھے نہیں ہیں نہ ہی آپ کو میری کوئی فکر ہے۔ ۔

وہ کانپتی آواز میں بولتی شاہزیب سے ناراضگی کا اظہار بھی کرگئی تھی۔ ۔

"شش ۔۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے میں بس پانچ منٹ میں پہنچ رہا ہوں۔۔ تم روم میں رہوں باہر مت "نکلنا۔ ۔

وہ افرحہ کو نرمی سے اپنی بات سمجھانے لگا۔

""میں روم میں ہی ہوں آپ جلدی آجائیں ورنہ اگلے ایک ہفتے تک گھر آنے کا سوچیے گا بھی مت۔ ۔

وہ اس کی باتوں سے پرسکون ہوتی شاہزیب کو دھمکانے لگی تھی۔

شاہزیب نے اپنی ٹڈی بیوی کی بات سن کر مسکراہٹ دبائی تھی۔ اس کی بچوں والی دھمکی سے وہ خاصا لطف اندوز ہوا تھا۔

""ٹھیک ہے پھر میں اگلے ہفتے گھر آوں گا۔ ۔

وہ گاڑی پارک کرتا باہر نکل تھا افرحہ کو تنگ کرنے کا الگ ہی مزا تھا۔

""شاہزیب۔۔ ۔

وہ ڈر و غصے کے ملے جلے تاثرات سے چیخی تھی۔

""میں آپ کو بتا رہی ہوں میں بات نہیں کروں گی پلیز جلدی واپس آجائیں۔ ۔ وہ التجائیہ انداز میں بولی تھی۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شاہزیب کو سڑھیوں کے ذریعے اوپر جانا پڑا تھا تیزی سے سڑھیاں پھلانگتا وہ ساتھ ساتھ افرحہ سے بات بھی کر رہا تھا۔

""جلدی گھر آنے کا مجھے کیا انعام ملے گا۔ ۔

وہ افرحہ کو زچ کرنے کے لیے پوچھنے لگا۔ ۔

""جو آپ مانگیں گے میں وہ دے دوں گی آپ بس جلدی آجائیں۔ ۔

اس کے جواب پر شاہزیب کی آنکھیں چمک اٹھی تھیں۔

"میری جاناں نے کہا اور میں چلا آیا۔۔ باہر آجاو میں آگیا" ہوں۔

شاہزیب گہرے گہرے سانس لیتا گھر میں داخل ہوا تھا۔ اپنا کوٹ اتار کر ہاتھ میں پکڑتا وہ موبائل کی ٹارچ لائٹ اون کرتا ابھی کمرے کی جانب بڑھ ہی رہا تھا جب کمرے سے فل سپیڈ سے نکلتی افرحہ شاہزیب کے سینے سے چپکی تھی۔

شاہزیب کے ہاتھ سے کوٹ چھوٹ کر نیچے گرگیا تھا۔ افرحہ کی تیز دھڑکن سنتے اس کے ماتھے پر بل پڑے تھے۔ ۔

""میں آگیا ہوں اب ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ۔

شاہزیب نے اس کے گرد مضبوط حصار باندھتے جواب دیا تھا۔ ۔

""میں بہت زیادہ ڈر گئی تھی اب مجھے دوبارہ ایسے اکیلے چھوڑ کر مت جائیے گا۔ ۔

وہ معصومیت سے چہرہ اٹھا کر شاہزیب کی طرف دیکھتی بولی تھی۔

شاہزیب کو اپنا دل اس کی آنکھوں میں ڈوبتا محسوس ہوا تھا۔۔ اچانک ہی لائٹ واپس آگئی تھی۔ ۔

افرحہ کا چہرہ پل میں سرخ پڑا تھا۔۔۔ وہ لب کاٹتی فورا شاہزیب کی گرفت سے نکلنے کے لیے پرتولنے لگی تھی۔

"اتنی بھی کیا جلدی ہے مجھے پہلے میرا"انعام دوں۔ ۔

شاہزیب سنجیدگی سے اس کے چہرے کو اپنی نظروں کے حصار میں لیتا گویا ہوا تھا۔

""کیا چاہیے آپ کو؟

وہ منہ پھولاتی پوحلھیے لگی۔۔ اب اپنی بات بھی تو پوری کرنی تھی۔

""مجھے ایک کس چاہیے۔۔ وہ بھی یہاں۔ ۔

شاہزیب اپنی گال کی طرف اشارہ کرتا بولا تھا۔۔ افرحہ نے گھور کر اسے دیکھا تھا۔

""آپ بہت تیز ہیں مجھے جانے دیں نیند آرہی ہے۔ ۔

وہ شاہزیب کی مضبوط گرفت سے نکلنے کی کوشش کرنے لگی تھی۔ ۔

""جب تک میری ڈیمانڈ پوری نہیں کرو گی میں یہاں سے ہلنے بھی نہیں دوں گا۔ ۔

شاہزیب کے سنجیدگی سے بولنے پر اس کا منہ غبارہ کی طرح پھول گیا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.