یار میری بات تو سنو ۔۔۔ نور۔۔۔۔ نورررر ہیلو۔۔۔ ۔
شاہ موبائل کان سے لگائے کسی سے بات کررہا تھا جب سعد نے اس کہ کندھے پر ہاتھ رکھا تو اسنے موبائل بند کردیا کیونکہ کال تو ویسے ہی کی گئی تھی
میرے آتے ہی کال ڈیسکنیکٹ کردی ۔۔۔ سعد نے اسے اڑے ہاتھوں لیا
نہیں نہیں وہ کال ہی کی گئی تھی ۔۔ شاہ نے اپنی صفائی دی
اچھا تو نور نے بات نہیں کی ۔۔ ۔
سعد نے نور کا نام لیا تو شاہ شو کڈ رہ گیا ک اسے کیسے پتا چلا
تمھیں کیسے پتا نور کا ؟؟؟ ؟
بیٹا ہم اڑتی چڑیا کہ پر گن لیتے ہیں ۔۔۔۔ سعد اپنا کالر ٹھیک کرتے ہوئے کہا اچھا کیا پتا ہے تمھیں ؟ شاہ نے اس سے جاننا چاہا کہ وہ کیا جانتا ہے
وہ میں بتا ہی دوں گا پہلے تو بتا کہ یہ کب سے چل رہا ہے اورررررر موصب کو پتا ہے اس سب کہ بارے میں ؟؟؟؟؟؟؟ سعد نے آنکھیں چھوٹی کرکہ اس سے پوچھا تو شاہ بولا
تو اپنا منہ بند رکھے گا تو نہیں پتا چلے گا ۔۔ شاہ نے برا سا منہ بناکر کہا تو سعد نے ہنسنے لگا
ہنس لے بیٹا تیرا بھی وقت آئے گا تب پوچھو گا تجھ سے شاہ اسے ایک مکا مار
اچھا بتا مسئلہ کیا ہے ۔ ہوسکتا ہے میں کچھ مدد کردوں سعد نے اپنی ہنسی روکھتے پوئے کہا
نہیں میں کر لوں گا خود ہی کچھ نا کچھ ..
شاہ نے برا سا منہ بناکر کہا
چل ٹھیک ہے جیسی تیری مرضی ۔۔۔ مگر کوئی ہیلپ چاہیے ہو تو بتانا ۔۔ ۔
اس نے کہا تو شاہ بے دلی سے مسکرایا اور اٹھ کر چلا گیا
کیا ہوا ہے اتنی خاموش کیوں ہو؟
تصبیہا نے فائزہ سے پوچھا جو خاموش بیٹھی تھی
میں کچھ سوچ رہی ہوں ۔۔ فائزہ نے اسے بتایا
ہیں سچی تم یہ کام بھی کرتی ہو۔۔۔۔ تصبیہا نے ہنستے ہوئے کہا
میں سنجیدہ ہوں ۔۔۔ فائزہ بولی
اچھا بتاو ہوا کیا ہے کیا سوچا جارہا ہے ۔؟ تصبیہا نے سنجیدگی سے کہا
یار فیروز کا برتھ ڈے ہے کل میں سوچ رہی تھی کہ کیوں نا اسے سرپرائز دیں ۔۔۔ فائزہ نے تصبیہا سے رائے چاہی
آئیڈیا تو اچھا ،تیاری شروع کرو ۔ کیا کرنا ہے مجھے بتاو ۔۔ ۔
فارم ہاوس میں ارینج میڈ کرلیتے ہیں ۔۔ ۔
کس کہ فارم ہاوس میں؟ ؟
موصب کہ۔۔۔ ۔
اس کا فارم ہاوس بھی ہے ۔۔۔۔ تصبیہا نے دل میں سوچا
ہاں تو تم موصب سے بات کرلو۔ ۔
تصبیہا نے کہا۔ کیونکہ اسے پتا تھا وہ بولے گی تو وہ کبھی اجازت نہیں دے گا
ہاں میں موصب سے بات کرتی ہوں ۔ ۔
وہ یہ کہہ کر موصب کو ڈھونڈنے بھاگی
***
کیا حال ہے دوست ؟
تصبیہا حسن کہ روم میں آئی تھی اس سے ملنے ۔ اتفاق سے مو صب وہی تھا ۔ اس کی رپورٹس چیک کررہا تھا
***
میں تم سے ناراض ہوں ۔۔۔ حسن نے منہ بنارکر کہا
ہیں وہ کیوں ؟؟؟ تصبیہا کی سمجھ نہیں آیا کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہے
تم نے کہا تھا کہ ہم کل مووی دیکھیں گے ۔۔۔ اس نے تصبیہا کو یاد دی لایا
تصبیہا نے اپنے دانتوں تلے زبا ن کی ۔۔۔ کیونکہ وہ واقع بھول گئی تھی۔۔۔۔ موصب نے تصبیہا کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہی تھی ۔۔۔ کہ مووی کیسے دیکھاوں اسے ۔۔۔ وہ سمجھ گیا اور بولا
میرے آفس میں جاو وہاں لیپ ٹوپ ہوگا وہ لے کر آو۔۔۔۔ ۔
تصبیہا گئی اور لیپ ٹوپ لے کر آئی ۔۔ موصب نے پاسورڈ کھولا اور تصبیہا کو دے دیا
تصبیہا حسن کہ برابر میں بیٹھ گئی اور وہ دونوں مووی دیکھنے لگے ۔۔۔ موصب وہاں سے چلا گیا
***
تصبیہا تم بھی چلو نا میرے ساتھ ۔ یہاں قریب میں ہی تو ہے مول ۔۔۔ فائزہ نے اس سے ضد کی
یار میں کیسے جاسکتی ہوں موصب سر اجازت نہیں دیں گے۔۔۔ اس نے اپنی مشکل بتائی
تم ایک دفعہ پوچھ کر تو دیکھو۔۔۔۔ فائزہ نے اسے فورس کیا
اچھا دیکھتی ہوں ۔۔۔۔۔ اسے پتا تھا اجازت تو ملنی نہیں ہے پھر بھی کوشش کرکہ دیکھ لیتی ہوں
وہ بنا دستک کہ ہی اس کہ کیبن میں گئی جیسا وہ ہمیشہ کرتی تھی۔ موصب نے اسے دیکھا اور ایک لمبی سانس لی پھر نفی میں سر ہلا کر فائل دیکھنے لگا
مجھے تمہیں کچھ بتانا تھا ۔۔ ۔
کیا؟
وہ ۔۔۔ فائزہ مجھے اپنے ساتھ مول جانے کا کہہ رہی ہے ۔ میں جاوں ؟
اسے بتانا نہیں اجازت لینا کہتے ہیں ۔۔ موصب نے اس کی تصیح کی
تم سمجھ گئے نا کافی ہے ۔۔۔ میں جاوں ؟؟؟؟ تصبیہا نے چڑتے ہوئے کہا تو موصب نے اسے دیکھا پھر بولا
کرنا کیا ہے وہاں جاکر تم نے ؟
وہ فیروز کا برتھ ڈے ہے نا اس کی تیاری کے لیے ۔۔ تصبیہا نے سچ سچ بتادیا
ٹھیک ہے جاو۔۔ ۔
تصبیہا کو یقین نہیں آرہا تھا کہ اس نے اجازت دے دی ۔ وہ موصب کو حیرانگی سے دیکھ رہی تھی ۔ اس نظر جب اپنے اوپر محسوس ہوئی تو موصب نے فائل سے نظریں گھوما کر اسے دیکھا تو وہ اسے ہی دیکھ رہی تھی
اب کیا ہوا؟ ایسے کیا دیکھ رہی ہو؟ ؟
مجھے یقین نہیں آرہا کی تم نے مجھے جانے کی اجازت دی ہے۔۔۔ اس نے دل کی با ت بول دی ۔ وہ ایسے ہی تھی جو بات اس کے دل میں ہوتی وہی زبان پر۔۔۔ ۔
موصب نے اسے صرف گھورا جس پر وہ چپ کر کہ باہر نکل گئی۔(
وہ دونوں م ول میں شوپینگ کر رہیں تھیں فیروز کی برتھ ڈے کہ لیے ۔ وہ دونوں ایک شاپ پر کھڑی تھیں جب پیچھے سے کسی کی آواز آئی
ارے آپ لوگ یہاں ؟؟ ؟
اس کی آواز پر پلٹ کر دیکھا تو پیچھے جہانگیر کھڑا تھا ۔۔۔ ۔
آپ ؟ آپ یہاں کیا کررہے ہیں ؟ فائزہ بولی
پہلے سوال میں نے کیا تھا۔۔ ۔
جہانگیر نے تصبیہا کو دیکھتے ہوئے فائزہ کو جواب دیا تو اس کی بات پر فائزہ بولی
وہ فیروز کا برتھ ڈے ہے تو اسے سرپرائیز پارٹی رکھی ہے ۔ اسی کی تیاری کررہے ہیں ہم لوگ ۔ ۔
اووو زبردست ۔۔۔۔ کب ہے برتھ ڈے ؟
کل۔۔۔ فائزہ نے خوشی خوشی بتایا
مجھے نہیں بلا گی۔۔ ؟
جہانگیر نے فائزہ سے کہا تو پہلے تو فائزہ نے تصبیہا کو دیکھا جو کہ کارڈ دیکھنے میں مصروف تھی ،پھر جہانگیر سے بولی
آپ آہیں گے اگر ہم کہیں گے تو؟؟؟؟ فائزہ نے الٹا اس سے سوال کیا
کیوں نہیں آپ کہہ کرتو دیکھیں ۔۔ جہانگیر نے ایک ادا سے بولا تو تصبیہا نے کارڈ سے نظریں ہٹا کر اسے دیکھا جو تصبیہا کو ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔ تصبیہا نے نظریں گھما لیں
ایسی بات ہے تو آپ کل موصب کہ فارم ہاوس پہنچ جاہیں ۔۔۔ بل کے نہیں ایک کام کریں آپ موصب ،سعد اور فیروز کہ ساتھ ہی آجا ہیں ۔۔ فائزہ نے اسے تٖقصیل بتادی۔۔ تصبیہا کا دل کررہا تھا کہ فائزہ کا سر دیوار میں ماردے
ہاں یہ ٹھیک ہے ۔ پھر کل ملتے ہیں ۔۔۔۔۔ اللہ حافظ ۔۔۔ جہانگیر نے پروگرام ڈن کرتے ہوئے وہاں سے چلا گیا
اس کہ جاتے ہی تصبیہا ،فائزہ پر چڑھ گئی
کیا ضروت تھی اسے انوائیٹ کرنے کی ؟
یار میں نہیں اس نے خود ہی اپنے کو انوا ہیٹ کیا ہے ۔۔ فائزہ بچاری بولی
ہاں ۔۔۔ اسے پورا پلین تو اس کی پھپھو بتا رہیں تھی نا۔۔ اسے ابھی بھی غصہ تھا
چلو کوئی بات نہیں ویسے بھی وہ موصب کا بہت اچھا دوست ہے ۔۔۔ فائزہ نے ایک اور دلیل پیش کی
موصب سر کا فر ہینڈ ہے تو وہ انوا ہیٹ کریں تم نے کیوں کیا ۔۔ تصبیہا کی ٹانگ وہیں اڑی ہوئی تھی
اچھا ٹھیک ہے میں انھیں منا کر دیتی ہوں فون کرکہ ۔۔۔ فائزہ نے برا سا منہ بناکر کہا
ہاں اب اچھا لگے گا نا پہلے بولا لیا ،بعد میں منا کردیا۔۔ ایک منٹ تمھارے پاس اس کا نمبر بھی ہے ؟
ہاں انھوں نے خود دیا تھا جب ان کی دادی ایڈمٹ تھیں ۔۔۔ اس کی بات سن کر تصبیہا نے اسے کھاجانے والی نظروں سے دیکھا
***
کل کا پلین کیا ہے ؟ موصب نے فائزہ سے پوچھا ۔۔۔ وہاں سعد ،شاہ ،تصبیہا سب موجود تھے ۔۔ ۔
فیرروز کو پتا نہیں چلنا چاہیے اس کہ بارے میں ورنہ سارا سرپرائیز خراب ہوجائے گا۔۔۔ ۔ میں اور تصبیہا شاہ کہ ساتھ پہلے فارم ہاوس چلے جاہیں گے ،ارینجمنیٹ کے لیے ،پھر تم ،سعد اور جہانگیر مل کر ققیروز کو کسی بھانےسے وہاں لے آیا ۔۔۔۔۔ اس کی بات کے اختیتام پر سعد بولا
یہ جہانگیر کہا سے آگیا بیچ میں ؟ سعد نے ابرو اچکا کہ پوچھا
وہ اس دن مول میں مل گیا تھا اور اس نے بولا کہ مجھے نہیں بولا و گی تو مجھے منا کرنا اچھا نہیں لگا ۔ ۔ سوری تم لوگوں سے پوچھے بغیر میں نے۔۔۔۔ ۔
فائزہ نے شرمندہ ہوتے ہوئے بتایا کہ ان سے پوچھے بغیر اس نے جہانگیر کو انوائٹ کرلیا
وہ کچھ اور بولتی اس سے پہلے موصب بولا
کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ موصب کو اس کا شرمندہ ہونا اچھا نہیں لگا
***
آپی چلیں ؟
شاہ اس کے پاس آیا اور تصبیہا کو فارم ہاوس چلنے کو کہا
ہاں چلتے ہیں بس یہ اکاونٹس دکی لوں ۔۔۔ تصبیہا نے مصروف سے انداز میں کہا
تو یہ آپ کیوں دیکھ رہی ہیں ؟ یہ تو اکاون کا کام ہے ۔۔۔ شاہ نے اکتا تے ہوئے کہا
ہاں وہ آج سر نہیں آئے تو میں دیکھ رہی ہوں آخر اپنی ڈگری کہی تو استعمال کروں ۔۔۔۔ تصبیہا نے مسکراتے ہوئے شاہ سے کہا
آپ بز نیس اسٹو ڈینٹ تھیں ۔۔ شاہ نے حیرت سے پوچھا
جیییییییی۔ اس نے جی کو لمبا کرتے ہوئے کہا
لو میں تو ابھی تک سمجھ رہا تھا کہ آپ انٹر کی اسٹو ڈینٹ ہوں گی ۔۔۔ شاہ نے اسے یہی بات بتائی
کیا؟؟ ؟ تصبیہا نے حیریت سے پوچھا
ہاں۔۔۔۔ ۔ واقعی آپ کو دیکھ کر کوئی بھی یہ ہی سمجھے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ہر کوئی تمھاری طرح بےوقوف نہیں ہوتا۔۔۔ تصبیہا نے اس کا مزاق اڑاتے ہوئے کہا تو وہ بولا
آپ بھی یہ ہی کہہ رہی ہیں ۔۔ نور بھی یہ ہی بولتی ہے ۔۔ شا ہ روانی سے بولتا گیا اور جب احساس ہوا تو اپنی زبان دانتوں تلے دبا لی
کون نور؟؟؟؟ تصبیہا نے حیرت سے پوچھا کیوں کہ یہ نام اس نے شاہ کہ منہ سے پہلی مرتبہ سنا تھا
ہی میں دیر ہورہی ہے ۔ مجھے لگتا ہے اب چلنا چاہیے ۔۔ شاہ نے بعد کو ختم کرنے کہ لیے کہا مگر وہ بھی تص بیہا تھی ایسے چھوڑ ہی نہ دے اسے
کوئی دیر نہیں ہورہی ۔ پہلے بتاو نور کون ہے؟؟ تصبیہا نے اسے آنکھیں دیکھاتے ہوئے کہا
پہلے پر و مس کریں بھائی نہیں بتاہیں گیں ۔۔۔۔۔ شاہ نے ہار مانتے ہوئے کہا
یہ تو بات سنے کہ بات ڈیسایڈ ہوگا بیٹا۔۔۔۔ تصبیہا نے اسے پوچکارتے ہوئے
وہ نور میری کلاس فیلو تھی میڈیلکل کالج میں ۔۔ ۔
صرف کلاس فیلو؟ تصبیہا نے ابرو اچکا کر پوچھا
نہیں میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔ ۔
اووووووووووو____تصبیہا نے اوو کو لمبا کرتے ہوئے کہا
تو مسلئہ کیا ہے ؟ کیا وہ مان نہیں رہی ؟
نہیں وہ بھی مجھ سے پیار کرتی ہے ۔ ایفیکٹ ہماری لڑائی ہی ابھی اس بات پر چل رہی ہے کہ میں اس کہ گھر رشتہ کیوں نہیں بھیج رہا۔ ۔__شاہ نے بیچارا سا منہ بنا کر کہا
تو ؟ ؟ موم ڈیڈ کو بتا دو ۔۔۔۔ ۔ بتا کیوں نہیں رہے؟ اسے ابھی بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیوں نہیں بتارہا
یار بھائی ،،بھائی نہیں مانیں گے ۔۔ ۔
کیوں موصب کو کیا برابلم ہے ؟
بھائی چاہتے ہیں کہ پہلے میں ڈاکٹر بن جاوں اس کہ بعد کچھ اور کرنے کا سوچنا__شاہ نے موصب کا پوائنٹ بتایا تو تصبیہا نے اپنا ہاتھ سر پر مارا
یا اللہ کیا ہے یہ بندہ۔۔۔۔ ۔
چلو چلتے ہیں دیر ہو رہی ہے ۔۔ ۔ میں موصب کو بتادو ورنہ پھرسے سنے کو ملے گی۔
تصبیہا نے بات ختم کرتے ہوئے کہا
***
موصب ۔۔۔۔ تصبیہا اندر آئی تو چونک اٹھا کیونکہ وہ آئی ہی اتنی جلدی میں تھی ۔ وہ اکژ ایسے ہی آتی تھی
تم کبھی آرام سے کیوں نہیں آ؟ اس نے تصیبیہا کو گھورتے ہوئے کہا
آسکتی ہوں ۔۔ اس نے بڑے آرام سے کہا
تو آتی کیوں نہیں ہو؟ وہ ترکی بات رکی بولا
اگلی بار سوچوں گی اس بارے میں بھی۔۔ وہ چڑکر بولی لیکن ابھی میں تمھیں بتانے آئی ہوں کہ میں اور فائزہ ،شاہ کہ ساتھ جارہے ہیں ۔۔۔ ۔
اتنی جلدی کیوں؟؟؟؟ موصب نے جھٹ پوچھا
تیاریاں جو کرنی ہیں ۔۔۔ اس نے بھی اس کہ انداز میں کہا
ہمیں وہاں رات میں پہنچنا ہے اور تم صبح سے جارہی ہو؟ وہ الجھا ہوا تھا ایسا تصبیہا کو لگا
جانے میں بھی ٹائم لگے گا
تصبیہا اس کی عقل پر ماتم کرتے ہوئے کہا تو وہ خاموش ہوگیا
تو میں جاوں؟
تصبیہا نے پوچھا اس نے صرف گردن ہلا دی
***
اسے گئے ابھی کچھ گھنٹے ہی ہوئے تھے اور ان چند گھنٹوں میں وہ بہت چڑچڑا ہوگیا تھا ۔ اسے کتنے کام خود کرنے پڑگئے تھے ۔ اب تصبیہا کا غصہ دوسروں پر اتر رہا تھا۔ ٹی بوئے اس کے لیے کافی بناکر لایا ۔۔۔۔۔ ایک گھونٹ لیتے ہی اس ٹھوک دی اور اس سے بولا
یہ کافی بنائی ہے تم نے؟ وہ غصے سے چیخا
سوری سر میں نیا آیا ہوں تومجھے نہیں پتا آپ کا ٹیسٹ اور ویسے بھی آپ کی کافی ہمیشہ تصبیہا میڈم ہی بناتیں ہیں ۔۔۔ اس نے جیسے ہی تصبیہاکا نام لیا تو وہ اور غصہ ہوگیا
اچھا ۔۔ یعنی تصبیہا میڈم نہیں ہونگی تو مجھے کافی پینی نصیب نہیں ہوگی ؟ موصب نے دانت پیستے ہوئے انتہائی غصے میں کہا
میں دوسری بنادیتا ہوں
اس بیچارے کو اپنی نوکری کی فکر تھی اس لیے بولا
کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ جاو یہاں سے ۔۔ ۔
موصب غصے سے دھاڑا تو وہ لڑکا جانے لگا کہ سعد موصب کہ کیبن میں آیا اور اسے غصے میں دیکھ کر بولا
کیا ہوا اتنی گرمی کیوں ہورہی ہے ۔۔۔؟ سعد نے ٹی بوائے کو دیکھتے ہوئے کہا تو وہ بولا
ڈاکٹر صاحب کو کافی پسند نہیں آئی ۔ ۔
وہ منہ لٹکا کر بولا
کوئی بات نہیں مجھے دے دو ۔۔ تم جاو۔ ۔ ۔ سعد نے اس سے کافی لی اور موصب کے سامنے جاکر بیٹھ گیا وہ کچھ بولا نہیں بس موصب کو ایک ٹیک دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔ موصب نے چڑتے ہوئے کہا
کیا ہوا ایسے کیا دیکھ رہا ہے ۔۔ ؟
دیکھ رہا ہوں ابھی اسے گئے چند گھنٹے ہی ہوئے ہیں تو جناب کا یہ حال ہے۔ جب وہ ہمیشہ کے لیے چلی جائے گی تب کیا ہوگا۔۔ ۔
سعد کافی کا گھونٹ لیتے ہوئے کہا
کس کی بات کررہا ہے تو؟
موصب کو واقعی سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس کی بات کررہا ہے ۔ ابھی وہ اس کنڈیشن میں ہی نہیں تھا کہ کچھ اور سوچتا
تو واقعی اتنا شریف ہے یا مجھے دیکھا رہا ہے۔۔۔۔ سعد اسے مزید تنگ کرنے لگا
پہل یاں کیوں بجھوا رہا ہے سیدھا سیدھا بتا نا کون جا رہا ہے؟
موصب نے تنگ آکر کہا
تصبیہا ۔۔۔۔۔ تصبیہا کی بات کر رہا ہوں ۔۔۔ ۔
اس نے موصب کی انکھوں دیکھتے ہوئے کہا
تصبیہا کہاں جارہی ہے اور کیوں ؟
اس کے جانے کا سن کر ہی اسے کچھ عجیب لگا
کیوں کا کیا مطلب ؟ تو کب تک اسے اس طرح رکھے گا ۔ ایک نا ایک دن تو تیرا فیصلہ یہ ہی ہوگا نا آخر کو اپنا بدلہ بھی تو پورا کرنا ہے نا ۔۔۔۔ سعد کی نظریں اس کے چہرے پر ہی تھیں وہ موصب کہ چہرے کہ اڑتے رنگ دیکھ سکتا تھا اسی لیے تھوڑا رک کر پھر بولا
ایک منٹ کہیں ایسا تو نہیں کہ تجھے اس سے محبت ہوگئی ہو۔۔ ۔
سعد کی بات سن کر موصب بالکل خاموش ہوگیا
بہت بری بیماری میں مبتلہ ہوگیا ہے تو۔ اس کا تو کوئی علاج بھی ہے ڈاکٹر صاحب
سعد نے ہنستے ہوئے کہا تو موصب بولا
تیرا تو دماغ خراب ہوگیا ہے اور کچھ نہیں ۔۔۔۔ جیسا تو سوچ رہا ہے ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔ موصب نے فائل اپنے منہ کہ آگے کرلی تو سعد بولا
ویسے ایسا ہوجائے تو کوئی برائی تو نہیں ہے ۔۔ ۔
سعد نے شرارت سے کہا تو موصب نے اسے گھورا اور بولا
تجھے اور کوئی کام نہیں ہے؟
موصب نے اسے بھگانا چاہا
نہیں ۔۔۔ سعد نے دانت دیکھاتے ہوئے کہا تووہ بولا
اچھا یہ بتا نکلنا کب تک ہے ہمیں ؟
وہ فارم ہاوس جانے کہ بارے میں پوچھنے لگا تو سعد بولا
دیکھا کہا تھا نا آرہی ہے نا اس کی یاد ۔۔ ۔
سعد نے چھیڑتے ہوئے کہا تو موصب نے پین کھینچ کر مارا مگر تب تک وہ باہر بھاگ چکا تھا۔
***
شام کو وہ سب فارم ہاوس کے لیے نکل گئے ۔۔ فیروز کو یہ کہہ کر کہ سب مل کر لونگ ڈرایو پر جارہے ہیں اور اسے زبردستی تیار کیا کیونکہ وہ جانے کہ لیے بالکل راضی نہیں تھا۔
اب موڈ ٹھیک کرلے یار۔۔ سعد نے فیروز سے کہا جو منہ پھولا کر بیٹھا تھا
تم لوگوں کو سچ میں نہیں پتا آج کیا ہے؟
فیروز نے موصب اور سعد کو دیکھتے ہوئے کہا
یار آج ہفتہ ہے یہ پتا ہے اس کہ علاوہ اور کیا ہے
سعد نے نا سمجھی سے کہا
لعنت ہو تم جیسے دوستوں پر۔۔۔ فیروز کو یہ دکھ تھا کہ اس کی برتھ ڈے کسی کو یاد نہیں ہے۔
انھیں وہاں پہنچتے پہنچتے رات ہوگئی اور سب اچھی بات یہ تھی کہ فیروز آدھے راستے میں ہی سوگیا تھا اور جب وہ لوگ وہاں پہنچے موصب نے اسے اٹھایا نہیں اٹھایا نہیں بلکہ اسے جھنجھوڑا دیا ۔ وہ ہڑ بڑا کر اٹھا
کیا ہوا ؟؟؟؟؟؟؟ ؟ اس بیچارا نے ادھر ادھر دیکھا تو بولا
یہ کہا آگئے ہم؟
اندر چلیں ۔۔ موصب نے اس کہ گلے میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اسے اندر لے گیا
وہ اندر آئے تو اندھرا تھا ۔۔۔ فیروز نے موصب سے کہا
آئے یہ کہا لے آیا ۔۔۔۔۔ وہ کافی اندھیرا تھا
اندر تو آآآآآآآآ
موصب اور باقی سب تھوڑا اندر آئے تو ایک دم سے لائٹ آن ہوئی اور وہ سب ایک آو از میں چیختے ہوئے بولے
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
فیروز تو حیران رہ گیا تھا اس کی خوشی کی کوئی انتیہا نہیں تھی ۔
جب موصب کی نظر تصبیہا پر پڑی تو اسے ایسا لگا جیسے اس کی زندگی میں آکسیجن واپس آگیا ہو۔۔۔ اور ایسا اسے پہلی مرتبہ محسوس ہوا تھا اور وہ خود بھی اپنی کیفیت سے نا واقف تھا ۔۔۔ مگر وہ اکیلا نہیں تھا کوئی اور بھی تھا جو تصبیہا کو دیکھ کر پلکیں جھٹکا بھولا گیا تھا۔
***
تصبیہا جو ہنستے ہوئے فیروز کو وش کررہی تھی ۔ موصب کو لگا کہ یہ وقت بس یہیں تھم جائے ۔ دن بھر کی جو چڑچڑاھٹ تھی وہ تو کہیں غائب ہی ہوگئی تھی۔۔۔ ۔ فیروز سب سے گلے مل رہا تھا ،موصب سے بھی ملا ۔ فیروز سے گلے ملتے ہوئے موصب کی نظر جہانگیر پر پڑی ۔ اس نے جب اس کی سیدھ میں دیکھا تو وہ تصبیہا کو ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔ موصب کو لگا شاید اسے کوئی دھوکا ہو اہے اس نے اپنا خیال سمجھ کر جھٹک دیا تجھے پتا ہے یہ آئڈیا کس کا تھا ____شاہ نے فیروز سے کہا
کس کی پلینگ تھی؟؟ ؟___فیروز نے شاہ سے کہا تو وہ بولا
یہ سارا آئڈیا فائزہ کا تھا ۔۔۔ ایسی نے یہ سب پلین کیا ہے ۔ شاہ کے بجائے تصبیہا نے جواب دیا تو فیروز بولا
ویسے مجھے بھی فائزہ سے کچھ کہنا ہے ۔۔ فیروز نے فائزہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو سعد بولا
وہ کیا ؟؟؟؟؟ فیروز بغیر کوئی جواب دیے فائزہ کہ سامنے گیا اور اپنا ایک گھونٹا زمین میں ٹیکا کر بیٹھا اور اپنا ایک ہاتھ فائزہ کہ آگے کر کہ بولا
ویل یو میری می؟؟؟؟؟ ؟
فائزہ تو شو کڈ تھی کہ وہ ایسے اسے پرپوز کرے گا ۔۔۔ اس کی اس حرکت پر سب آوازیں لگانی شروع کر دیں
اوووووووووووووووووووووووووووو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
سب ایک ساتھ بولے۔۔ ۔
***
فائزہ نے سب کی طرف دیکھا تو وہ سب سر ہاں میں ہلانے لگے کہ ہاں بولو۔۔۔ فائزہ نے پھر فیروز کی طرف دیکھا اور مسکرا کر بولی
ہاں ۔۔۔۔۔ ۔
اس کہ ہاں بولتے ہی فیروز نے اپنی جیب سے رنگ نکالی اور اس کی انگلی پہنا دی اور بولا
کب سے لے کر گھعوم رہا ہوں اسے آج اسے اپنی صحیح جگہ مل گئی ۔۔۔ اس کہ رنگ پہناتے ہی سب مبارک بعد دینے لگے۔ پھر فاہزہ نے فیروز کہ ساتھ مل کر کیک کاٹا۔۔۔۔ ۔
***
کھانے کے بعد تصبیہا عشاء کی نماز پڑھنے چلی گئی ۔۔۔ نماز پڑھ کر جب اس کی نظر کھڑکی پر پڑی تو وہ وہیں کھڑی ہوگئی کیونکہ کھڑکی سے کچھ فاصلے پر موصب کھڑا ہنس رہا تھا سب کہ ساتھ۔ وہ بلیک جینس پر بلیک جیکٹ پہنے ،ہمیشہ کی طرح لو کٹس لٹکائے ،بالوں کو پیچھے باندھے ہوئے وہ تصبیہا کو بہت اچھا لگا ۔ اور اس نے دل میں اپنے رب سے دعا کی
یا اللہ جب آپ نے اس شخص کو میری قسمت میں لکھا ہے تو اس کہ دل میں بھی میرے لیے محبت ڈال دیں