میں اندر آسکتا ہو؟
جہانگیر نے موصب کہ کیبن میں جھانکتے ہوئے اجازت چاہی
جہانگیر ۔۔۔۔۔ ۔ اندر آو۔۔۔ موصب کرسی سے اٹھا اور اس کے گلے لگا ۔
کیسا ہے یار ؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟ موصب نے الگ ہوتے ہوئے پوچھا
میں ٹھیک ہوں تو بتا کب سے آیا ہوا ہے تو یہاں اور مجھ سے ملنے بھی نہیں آیا ۔
جہانگیر نے اس سے خفا ہوتے ہوئے بولا
یار بس مصروف اتنا تھا کہ وقت نکالنا ناممکن تھا ۔۔۔۔ ۔ موصب نے اسے سچ بتایا
چل کوئی بات نہیں اب تو ملتے رہیں گے۔ ویسے کب تک ہے تو یہاں ؟
یار بس شاہ جیسے ہی سب سب ھال لے گا تو میں چلا جاوں گا ۔
شاہ بھی آیا ہوا ہے ؟
ہاں یہاں ہی ہے ۔
گھر کب آرہا ہے ؟
لگاوں گا چکر جلد ۔۔۔۔ تم بتاو کیا لو گے چائے یا کوفی ؟
کچھ بھی نہیں بس چلوں گا آفس جانا ہے ۔۔۔ ۔
موصب اور جہانگیر کی دوس یونیورسٹی میں ہوئی تھی ۔ موصب میڈیکل کا اسٹو ڈینٹ تھا اور جہانگیر بزنس اسٹو ڈینٹ تھا ۔ جہانگیر عالم سردار کا بیٹا تھا ۔ کم موصب بھی نہیں تھا ۔ ان دونوں کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی گئی۔
***
دورازے کی دستک پر موصب دروازہ کھولنے گیا تو شاہ سامنے کھڑا تھا ۔ بھائی سے گلے ملا اور اسے اندر لے آیا
***
تمہیں یہاں کا راستہ کس نے بتایا اور رات کے وقت کیوں آئے ہو ی۔ یہ علاقہ اس ٹائم خطرناک ہوجاتا ہے۔ موصب نے فکرمندی سے کہا
آپ کو کیا لگا آپ مجھے ہوس ٹیل میں رہنے کا بولیں گے اور گھر کا نہیں بتاہیں گے تو مجھے پتا نہیں چلے گا ۔۔۔ او ر مجھے ایک بات بتاہیں یہ کس علاقے میں رہ رہے ہیں آپ ؟ جو علاقہ میرے آنے کے لیے خطرناک ہے تو وہ آپ کے اور آپی کے لیے کیسے ٹھیک ہے ؟
موصب اسے جواب دیتا اس سے پہلے تصبیہا شاہ کی آواز سن کر کچن سے باہر آئی
آرے شاہ تم ؟
تصبیہا اسے یہاں دیکھ کر حیران تھی
کیسی ہیں آپ ؟؟ ؟
تم یہاں اس وقت کیوں آئے ،یہ علاقہ ٹھیک نہیں ہے۔۔۔۔۔ تصبیہا کے لہجے سے فکر صاف تھی ۔ وہ بھی موصب کی طرح بولی تو شاہ بولا
اب آپ بھی بھائی کی طرح بول رہی ہیں ۔ اگر میرا آنا برا لگا تو میں چلا جاتا ہوں ۔۔۔ ۔
شاہ نے فل ڈرامائی انداز میں کہا ۔ موصب تصبیہا کو دیکھ رہا تھا جو اس کے لیے فکر مند نظر آرہی تھی
آرے اسے کیسے چلا جاوں میں تو بس ایسے ہی کہہ رہی تھی ۔ خیر بیٹھو ۔۔۔ ۔
ویسے ایک بات بولوں آپ دونوں ایک جیسے ہی ہیں ۔
شاہ کی بات پر ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا۔ تصبیہا نے نظریں گھوما کر شاہ سے بولی.
تم نے کھانا کھالیا ؟
نہیں ۔۔۔ ۔
چلو میں کھانا لگارہی ہوں ۔
وہ کہہ کر کچن میں چلی گئی
تھوڑی دیر میں اس نے کھانا لگایا تو موصب اور شاہ بھی دسترخوان پر بیٹھے ۔ اسنے دم کا قیمہ بنایا تھا ۔
واہ آپی کمال کردیا ۔۔۔ ۔
شاہ کھانا کھاتے ہوئے اس کی تعریف کرنا تو جیسے اپنا فرض سمجھتا تھا ۔ موصب بولا
چپ کرکہ کھانے کھاتے ہیں کتنی دفعہ سمجھایا ہے شاہ ۔۔۔ موصب نے اسے چپ کروادیا کیونکہ تصبیہا کی تعریف وہ سن نہیں سکتا تھا
کھانا کھانے کہ بعد وہ تینوں بیٹھے چائے پہ رہے تھے جب شاہ بولا
بھائی موم ،ڈیڈ کا بھی آنے کا پروگرام ہے یہاں ۔۔ ۔
شاہ تو تم ہی پھوڑ دیا
کیا ؟ کب؟ موصب نے فورا پوچھا
پتا نہیں مگر آئیں گے ضرور ۔۔۔ وہ بڑے آرام سے اسے بتا رہا تھا
چلیں میں نکلتا ہوں۔۔۔ شاہ نے کپ رکھا اور صوفے سے اٹھتے ہوئے کہا
ہوسٹل پہنچ کر فون لازمی کردینا مجھے ۔ موصب نے اسے تنبیہ کی
شاہ کے جانے بعد تصبیہا نماز پڑھنے کھڑی ہوگئی ۔ وہ جب نماز پڑھ کر اٹھی تو برتن دھونے لگی ۔ صبح سے ہی اس کے سر میں درد ہورہا تھا مگر اب بہت شدید ہورہا تھا ۔ وہ موصب سے نہیں کہنا چاہتی تھی مگر جب اس کی برداشت سے باہر ہوگیا تو اس نے کمرے میں جانے کا سوچا کیونکہ میڈیسن تو موصب کہ ہی ڈر ور میں تھیں ۔ وہ کمرے میں گئی تو موصب اندر نہیں تھا ۔ واش روم سے پانی گرنے کی آواز آرہی تھی یعنی وہ نہا رہا تھا تو تصبیہا نے شکر کیا اس کی مدد نہیں لینی پڑی ۔ وہ نیچے جھک کر ڈر ور سے میڈیسن ڈھونڈنے لگی ۔
کہاں رکھی ہیں مڈ یسن ۔۔ وہ منہ میں ہی بڑ بڑا رہی ت اور ایک ڈرار سے دوسری ۔ جب اسے نہیں ملی تو وہ اٹھی اور جیسے ہی مڑی اسے نہیں پتا تھا کہ وہ اس کے پیچھے ہی کھڑا ہے اور وہ موصب سے ٹکرائی اور اس کا پیر مڑ گیا جس کی وجہ سے وہ بیلنس برقرار نہیں رک سکی اور گرتے گرتے بچی کیونکہ موصب نے اسے پکڑکیاتھا ۔ تصبیہا کی سانس رک گئی تھی ،موصب کہ اتنا قریب وہ بھی تب جب وہ بنا شرٹ کہ صرف ٹراوزر میں تھا ۔ تصبیہا کے دونوں ہاتھ اس کے بازوں پر تھے اور موصب کے ہاتھ اس کی کمر پر تھے ۔
یہاں کیا کرہی ہو تم ؟___موصب نے اس سے اسی پوزیشن میں ہی پوچھا
وہ میں وہ۔۔۔ ۔
پہلی بار ایسا ہوا تھا جب تصبیہا سے کچھ کہا نہیں جارہا تھا ،وہ کنفیوز سی ہوگئی تھی اور موصب کو پتا نہیں کیوں اس کا یہ گھبرایا ہوا روپ بہت پسند آیا ایسی لیے بات کو لمبا کرنے کہ لیے بولا
وہ کیا؟؟؟ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اس نے پوچھا تو تصبیہا کو چھوڑا نا چاہا تو مو صب نے اسے سیدھا کھڑا کردیا مگر پکڑ ابھی بھی برقرار تھی ۔
ٰمیں میڈیسن لینے آئی تھی ۔۔۔۔ اس نے اپنے آپ کو کمپوز کرتے ہوئے کہا
کس لیے ؟ تمھیں کیا ہوا ؟ ؟ موصب نے وجہ جاننے چاہی تو اسنے بتایا
میرے سر میں درد ہورہا تھا تو سردرد کی دوا لینے آئی تھی۔۔۔ ۔ تصبیہا اب واقع گھبرا رہی تھی موصب کےاتنے قریب رہنا اس کے لیے مشکل تھا
اسٹیریج جو دوسروں کہ سر میں درد کرتی ہے آج اس کہ سر میں درد ہو رہا ہے ۔۔۔۔ موصب نے مسکر کہا تو چڑ کر بولی
کیا مطلب ہے تمہارا ۔۔۔ چھوڑو مجھے ۔۔۔۔ تصبیہا نے اپنے آپ کو چھوڑوانے کی سہی کی تو موصب نے اپنی پکڑ ڈھیلی کردی تو تصبیہا نے اسے دھکا دے کر پیچھے کیا اور باہر چلی گئی۔۔۔۔۔ موصب اسے جاتا دیکھتا رہا
ایک تو سر کا درد اوپر سے کچھ دیر پہلے والی حرکت اسے سونے نہیں دے رہی تھی وہ اٹھ کر بیٹھ گئی اور اپنا سر دبانے لگی ۔۔۔ ۔
موصب کو نیند نہیں آرہی تھی باربار تصبیہا کا خیال آرہا تھا کہ پتا نہیں اس کہ سر میں درد زیادہ نہیں ہورہا ہو۔ وہ خود بھی اپنی اس حالت سے انجان تھا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے اس کہ ساتھ ۔۔۔۔۔ کافی اپنے دل کو سمجھانے کہ بعد جب نہیں مانا تو وہ اٹھا ،ڈرار سے سردرد کی مڈ یسن نکالی اور باہر آیا ۔ با ہر آیا تو وہ صوفے پر بیٹھی اپنا سر خود ہی دبا رہی تھی۔
یہ لو ،،کھالو ۔۔۔ موصب نے اس کے آگے مڈ یسن کی تو تصبیہا نے پہلے موصب کو دیکھا پھر مڈ یسن کو ۔۔ مگر لی نہیں
لو بھی ۔۔۔۔۔ وہ پہلے ہی اپنی حالت سمجھنے سے قاصر تھا اوپر سے وہ مڈ یسن نہیں لے رہی تھی ۔ وہ جھنجھلا تے ہوئے وہیں مڈ یسن رکھ کر کمرے میں چلا گیا۔۔۔۔ تصبیہا کی حیریت کا کوئی ٹھیک انا نہیں تھا ۔ وہ موصب کو جاتا دیکھتی رہی ۔۔۔ پھر مڈ یسن کھا کر سونے لیٹ گئی ۔۔۔ ۔
***
صبح جب وہ نماز کے لیے مسجد جانے کہ لیے کمرے سے با ہر آیا تو وہ صوفے پر ہی سورہی تھی ۔ وہ وہی کھڑا اسے دیکھنے لگا ۔ وہ سوتے ہوئے کسی معصوم سے بچے کی طرح لگ رہی تھی ۔۔۔ ۔ موصب آگے بڑھا اور اس کے چہرے پر آئے ہوئے بالوں کو پیچھے کیا ۔ پھر سر جھٹک کر باہر چلاگیا ۔۔۔۔ ۔
واپس آیا تو وہ صوفے پر نہیں تھی ۔۔ اس نے اد ھر ادھر دیکھا تو کچن سے باہر آئی ہاتھ میں چائے کا کپ تھا۔۔۔ موصب اسے دیکھ کر آگے بڑھ گیا ۔
***
یہ تصبیہا کہاں ہے نظر نہیں آرہی آج ۔۔ سعد نے فیروز سے پوچھا
یار زیادہ پر وہ چائلڈ واڈ مین ہی پائی جاتی ہے ۔ ابھی بھی شرط لگالے وہیں ملے گی ۔۔ فیروز نے بتایا
یار وہ جو کل بچہ آیا تھا ۔۔ کیا نام تھا اس کا حسن ہاں حسن ۔۔ وہ کیسا ہے ۔۔ اس نے کچھ کھایا یا نہیں ۔ ۔
سعد نے حسن کے بارے میں پوچھا جو کہ دس سال کا تھا ۔ وہ اتنا ضدی تھا کہ کچھ کھا پی نہیں رہا تھا ۔۔۔ ۔
کیا ہورہا ہے ؟ ؟ موصب پیچھے آیا اور سعد کے کندھے پر ہاتھ مارتے ہوئے پوچھا اور کرسی آگے کرکے بیٹھ گیا ۔ وہ تینوں اس وقت کیفے ٹیریا میں تھے۔۔ ۔
کچھ نہیں۔۔۔۔ ۔ تو بتا کیا چل رہا ہے ؟؟؟؟ فیروز چائے پیتے ہوئے بولا
کچھ نہیں ۔۔۔۔۔ موصب کی چائے آگئی تھی ،وہ چائے پیتے ہوئے بولا
اس بچے کا کیا ہوا ؟؟؟ سعد نے موصب سے پوچھا
کون سا بچہ۔؟ موصب نے ناسمجھی سے پوچھا
حسن کی بات کررہا ہے ۔۔۔ فیروز نے اسے بتایا
اچھا وہ ۔۔۔ ہاں یار وہ کچھ کھا ہی نہیں رہا ۔ کل بھی اسے ڈریپ کے انجیکشن کہ ذریعے خر اک دی تھی
۔۔۔ موصب کہ تفصیل بتائی
موصب یہ جہانگیر کیوں آیا تھا یہاں ؟
فیروز نے اس سے جہانگیر کہ بارے میں پوچھا
وہ مجھ سے ملنے آیا تھا ۔۔ موصب نے سرسری سا بتایا
دور رہنا اس سے ۔۔۔۔۔ مجھے وہ بندہ کچھ عجیب لگتا ہے ۔ تو خود سوچ اس جیسا مصرف بندہ یہاں آئے گا صرف تجھ سے ملنے۔ فیروز نے اپنا خدشہ ظاہر کیا
یار ایسا کچھ بھی نہیں ہے وہ میرا اچھا دوست ہے ۔ اسے پتاچلا میں یہاں ہوں تو چلا آیا۔۔ موصب نے اسے سمجھانا چاہا
)ٹھیک ہے تو کہہ رہا ہے تو مان لیتے ہیں مگر احتیاط بہتر ہے ۔۔ ۔(فیروز نے کہا
***
چلو میں چلتا ہوں ۔۔ موصب نے چائے ختم کی اٹھ گیا
***
لے جاو میں نے نہیں کھانا کوئی کھانا۔۔۔۔۔۔۔ حسن نرس پر چلارہا تھا
تصبیہا جو کہ وہاں سے گزر رہی تھی اتنی تیز آواز سن کر وہ اندر گئی تو نرس اسے کھانا کھیلانے کے جتن کررہی تھی ۔
کیا ہوا تصبیہا نے نرس سے پوچھا
وہ یہ کھانا نہیں کھارہے ۔ میں کب سے کوشیش کر رہی ہوں ۔ نرس نے اپنی مشکل بتائی
اچھا آپ جاہیں یہ مجھے دے دیں ۔۔۔۔ تصبیہا اس نرس سے کہا تو وہ وہاں سے چلی گئی
ہمممم تو کیا نام ہے آپ کا ؟ تصبیہا نے اس سے پوچھا مگر وہ کچھ نہیں بولا
اوووو۔۔۔۔۔۔ تو تم کھانا کیوں نہیں کھا رہے ؟؟؟ تصبیہا نے اس سے دوسرا سوال کیا مگر اس نے پھر کوئی جواب نہیں دیا
ویسے تم بالکل ٹھیک کر رہے ہو ۔ ایسا مریضوں والا کھانا کون کھاتا ہے ۔۔۔ اس نے سوپ کا ایک چمچہ پیا اور برا سا منہ بناکر بولی تو حسن اسے دیکھنے لگا ۔۔ پھر بولا
میں بھی تو یہ ہی کہہ رہا ہووں مگر میری کوئی سن ہی نہیں رہا ۔۔۔ حسن نے بچارا سا منہ بنا کر کہا
ارے ایسے کیسے کوئی نہیں سن رہا میں ہونا تمہاری دوست میں سنو گی تمہاری بات ۔۔۔ مجھ سے دوستی کرو گے۔۔ تصبیہا نے اپنا ہاتھ اس کہ آگے کیا تو پہلے اس نے تصبیہا کہ ہاتھ کو گھورا پھر تصبیہا کو ۔۔۔ اور پھر اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھ دیا
یہ ہو ئی نا بات ۔۔۔ ۔
تصبیہا نے نرس کوبلوایا۔۔۔ ۔
ایک کام کریں دوسرا سوپ لادیں اور ہان تھوڑا مزے دار لا ہیے گا۔۔ ۔
تصبیہا نے نرس سے کہا اور انکھ مار دی جس سے وہ سمجھ گئی تھی کہ وہی سوپ لانا ہے مگر گرم
***
آپ کہا جارہی ہیں ؟ موصب نے نرس سے پوچھا
وہ تصبیہا جی نے مجھے کہا ہے کہ حسن کہ لیے دوسرا سوپ لاوں ۔۔۔۔ وہ ہی لینے جارہی ہوں ۔۔ اس نے موصب کو بتایا
دوسرا سوپ ؟؟؟؟؟ ؟
جی۔۔۔ ۔
کہاں ہے وہ؟
وہ حسن کہ روم میں ہیں ۔۔۔ نرس بتاکر چلی گئی اور موصب نے حسن کہ کمرے کا رخ کیا ۔ جب وہ وہاں پہنچا تو وہ دونوں ہنس ہنس کر باتیں کررہے تھے ۔۔۔۔ موصب حیران رہ گیا کہ جو بچہ دو دن سے سوائے چیخنے کہ کچھ نہیں کررہا تھا وہ تصبیہا سے ہنس ہنس کر باتیں کرہا تھا ۔۔۔ نرس بھی سوپ لے آئی ۔۔ ۔
تصبیہا نے اپنے ہاتھ سے اسے سوپ پیلا یا اور وہ پی بھی گیا ۔ موصب خوش بھی ہوا اور تھوڑا حیران بھی ۔۔۔ ۔ وہ جب اسے لیٹا کر جانے لگی تو حسن بولا
تم نے کہا تھا کہ اسٹوری سناوگی ۔ وہ کہا ہے ؟ وہ منہ بناکر بولا
اووو ہاں مگر میرے پاس تو کوئی کتاب نہیں ہے ۔۔۔۔ میں کل ضرور لے کر آوں گی ۔۔۔ تصبیہا نے اسے بھلانا چاہا مگر وہ ضد کرنےلگا تو موصب نے اپنا موبائل نکال کر تصبیہا کو دیا اور بولا
اس میں سرچ کر کہ اسے کہانی سنا دو ۔۔۔۔۔ تصبیہا نے موصب سے موبائل لیا اور حسن سے بولی
ہاں بھئی کون سی کہانی سنو گے ؟ تصبیہا نے موبائل میں دیکھتے ہوئے کہا
لو اسٹوری ۔۔۔۔۔ ۔
حسن نے مزے سے کہا تو تصبیہا نے حیریت سے حسن کو دیکھا پھر موصب کو جو چہرا نیچے کیے مسکرا رہا تھا ۔ تصبیہا نے موصب کو گھور کہ دیکھا
میں جارہا ہو ۔ کام ہوجائے تو موبائل دے ینا۔۔۔ موصب کہہ کر کمرے سے چلا گیا اور تصبیہا اسے اسٹورے سنانے لگی ۔ وہ اسٹوری سنتے سنتے سوگیا تو تصبیہا نے وہاں سے اگئی ۔ موصب کا موبائل دینے اس کہ کیبن میں گئی تمہارا موبائل ۔۔۔۔ تصبیہا نے اس کا موبائل اس کے آگے کیا
سنادی لو اسٹوری ۔۔۔ موصب نے موبائل لیتے ہوئے شریر لہجے میں کہا
ہاں سنادی ۔۔۔ تصبیہا نے تھکے ہوئے انداز میں کہا
تھینکس ۔۔۔ موصب نے نرمی سے کہا
کس لیے ،اسٹوری سنانے کے لیے۔۔؟ وہ نا سمجھی سے بولی
نہیں ۔۔ حسن کو سنھالنے کہ لیے۔۔۔ ۔
اووووو اچھا۔۔۔۔ اس نے اوو کو لمبا کرتے ہوئے کہا
خیر چلتی ہوں
وہ جانے لگی پھر کچھ یاد انے پر مڑی اور موصب سے بولی
ایک بات پوچھو موصب ؟؟ ؟
ہاں پوچھو۔۔۔۔ وہ کھچ زیادہ ہی نرم پیش آرہا تھا
حسن کو کیا ہوا ہے۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ اسے کیا بیماری ہے؟ ایک سوال جو اسے کب سے پریشان کررہا تھا آخر پوچھ ہی لیا
موصب نے لمبی سانس لی پھر بولا
اسے کینسر ہے ۔۔۔۔ وہ بھی لاسٹ اسٹیج ۔۔۔ موصب نے دکھ سے بتایا
کیا۔۔۔۔۔ تصبیہا کی آواز کسی کھائی سے آتی معلوم ہوئی ۔ مگر وہ تو بہت چھوٹا ہے ؟
اسے نہیں پتا وہ کیا کہہ رہی تھی
بیماری عمر نہیں دیکھتی تصبیہا ۔۔ ۔
موصب نے اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھ لیے تھے۔۔ ۔
تصبیہا بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ وہ اٹھی اور مرے مرے قدموں سے باہر نکلی۔۔۔ موصب کو اسے دیکھ کر دکھ ہوا
***
وہ گھر پ ہنحلے تو تصبیہا نے کھانا لگا دیا اور خود صحن میں چلی گئی ۔۔۔ ۔ جب وہ کافی دیر نہیں آئی تو موصب صحن میں گیا تو وہ کرسی پر گھٹنوں میں منہ رکھ کر بیٹھی کچھ سوچ رہی تھی ۔۔۔ ۔
تصبیہا ۔۔۔۔ یہاں کیا کر رہی ہو ۔ کھانا نہیں کھا رہیں ؟ ؟
اس کی آواز سن کر تصبیہا نے چہرا اٹھایا اس کی آنکھیں لال ہورہی تھیں ۔۔ ۔
تم رو رہی ہو؟؟ ؟ کیوں کیا ہوا ؟؟ ؟ میں نے تو کچھ کہا بھی نہیں ہے ابھی۔۔۔ ۔
موصب کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے ہوا کیا ہے .
موصب وہ کتنی تکلیف میں ہوگا ۔۔۔۔۔ تصبیہا کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے
تم حسن کی بات کررہی ہو؟
موصب اسے پہلی مرتبہ اسے اداس اور روتا ہوا دیکھ رہا تھا
موصب کہ سوال پر اس نے سر ہاں میں ہلایا۔۔۔ ۔
تصبیہا یہ سب اللہ کی مرضی ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔ ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ۔ ہم صرف دوا دے سکتے ہیں اس میں شفا دینا اللہ کا کام ہے اور پھر موت تو برحق ہے نا ۔ کچھ جلدی اس دنیا سے چلے جاتے ہیں ،کچھ دیر سے مگر جانا تو ہے نا۔۔۔ ۔
وہ پہلی بار اس طرح نرمی سے اس کے ساتھ بات کر رہا تھا
چلو کھانا کھالو ٹھنڈا ہورہا ہے ۔۔ ۔
مجھے بھوک نہیں لگ رہی ،تم کھالو۔۔۔ وہ ابھی بھی دکھی تھی
تم چل رہی ہو یا اٹھا کر لے کر جاوں .
موصب نے تی وری چڑھا کر کہا
تصبیہا چپ چاپ اٹھی اور اندر چلی گئی
***
تصبیا ظہر کی نماز پڑھ کر کیفے ٹیریا میں آئی تو سب وہیں بیٹھے باتیں اور ہنسی مز اق کررہے تھے ۔ وہ وہاں آکر بیٹھی تو سعد بولا
یار تصبیہا کی گوڈیل دن با دن بڑھتی جارہی ہے ہوسپیٹل میں تم لوگوں نے نوٹ کیا ۔۔ ۔
سعد نے اسے تنگ کرنا چاہا ۔ موصب بھی وہیں بیٹھا تھا ۔۔۔ تصبیہا پہلے تو مسکرائی اور بولی ..
اللہ تو سب کو عزت دینا چاہتا ہے۔!
وہ ہمیں اعزاز کی اس مسند پہ بنا چاہتا ہے جس کے ہم لائق تو نہیں ہوتے... لیکن وہ ہماری اوقات نہیں اپنی عطا دیکھتا ہے.۔ ۔ اور انسان ذلت کی راہ پہ ہمیشہ چلتا ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس راہ میں سوائے رسوائی اور خالی دامن کے کچ ہاتھ نہیں آیا لیکن نفس کی انگلی مے , شیطان کی راہ پہ چلتے انسان پ ایسی پل بھلیوں میں کُ جاتا ہے کہ جس سے واپسی کے تمام راستے کُ جاتے ہیں... اور مسدود راہوں پہ پ اللہ کی یاد ستانے لگتی ہے...
ہمیں اللہ تب ہی یاد کیوں آتا ہے جب گناہوں کی ذلت سارے وجود کا احاطہ کر لیتی ہے... جب نفس کی دل سے بند آنکھیں دیکه سے قاصر ہو جاتی ہیں... جب مردہ روح میں ظلمت کے اندھیرے اپنے پنجے گاڑ لیتے ہیں...
یہ بھی نعمت ہے...اک نعمت... اللہ کا اس وقت یاد آ جانا... کتنے ہی اس لذت یاد الہی سے نا آشنا اس دنیا سے چلے گئے...
اور اللہ چاہے ذلت کی پستیوں میں ہی کیوں نہ یاد آئے اسے یاد کر لینا...
اللہ کو کیچڑ میں لپٹا کنول بھی قبول ہے.. وہ ہاتھ بڑو کہ اپنی محبت سے, بہت چاہت سے اس کیچڑ کو د ڈالے گا... اسےکبه پلان مت... اسے بس اخلاص اور ندامت کا اک چو ٹا سا آنسو منانے کے لیے کافی ہے۔۔۔ ۔
سب اس کی بات کو سن کر اپنا تجزیہ خود کررہے تھے ۔۔۔ ہمیں بھی اپنا تجزیہ کرلینا چاہیے کہ ہم کہا کھڑے ہیں ۔
***
، ڈاکٹر ایمرجنسی ۔۔۔۔۔ ایک واڈ بوئے نے آکر موصب کو بتایا تو وہ فور بھاگا
جہانگیر تم ؟ کیا ہوا سب ٹھیک تو ہے؟
موصب جہانگیر کو دیکھ کر حیران ہوا کہ یہاں کیا کر رہا ہے
موصب دادو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے تو دیکھ جلدی۔ ۔
جہانگیر نے اپنی دادی کا بتایا ۔ وہ بہت پریشان تھا ۔ جہانگیر اپنی دادی سے بہت پیار کرتا تھا
میں دیکھتا ہو تو پریشان نہ ہو۔۔۔ موصب نے اسے دلاسہ دیا
تھوڑی دیر باہر آیا اور جہانگیر سے بولا
دو دن میں دادو کو یہی رکھو گا صرف اپنی سیٹیسقیکشن کہ لیے ۔۔۔ موصب نے اسے پروفیشنل وے میں کہا
سب ٹھیک تو ہے نہ ؟ اس نے پریشانی سے کہا
ہاں ہاں بس کچھ ٹیسٹ کروں گا ۔۔۔ موصب نے اسے تسلی دی
***
سر آپ باہر جاہیں مجھے ان کی ای سی جی کرنی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
نرس اسے کب سے کہہ رہی تھی مگر وہ سن ہی نہیں رہا تھا بس اپنی دادی کا ہاتھ پکڑ کر بیٹھا تھا ۔ وہ انھیں ایک پل کہ لیے بھی اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتا تھا۔ جب وہ بار بار بول کر اسے تنگ کررہی تھی تو وہ اکتا کر بولا
آپ کو جو کرنا ہے آپ کریں میں آپ کو ڈسٹرب نہیں کرو گا ۔ ۔
سر آپ سمجھ کیوں نہیں رہے ہیں ۔۔۔۔ آپ یہاں نہیں رکھ سکتے۔۔۔ نرس نے اسے سمجھانے کی کوشش کی
تصبیہا جو وہاں آئی اسے اس نرس سے کام تھا ۔۔۔ ۔ مگر وہاں آکر اس نے دیکھا کہ وہ نرس کسی کو بار بار ایک ہی بات کہہ رہی ہے مگر وہ نہیں سن رہا ۔ تصبیہا کو غصہ آیا ۔ وہ وہاں گئی اور بولی
کیا ہو رہا ہے یہاں ؟ ؟ جہانگیر کی پیٹھ تھی اس کی طرف ۔ اس نے نرس سے پوچھا ۔ تو وہ بولی
میں کب سے انہیں سمجھا رہی ہو کہ تھوڑی دیر کہ لیے باہر چلے جاہیں مگر یہ سن ہی نہیں رہے ۔۔۔۔ ۔
نرس نے تنگ اکر تصبیہا کو بتایا تو تصبیہا نے جہانگیر سے کہا
ہیلو ۔۔۔۔۔ ۔
اس نے جہانگیر کہ آگے چوٹ کی بجائی ،تو اس نے پلٹ کر دیکھا تو تصبیہا کو اپنے سامنے پایا ۔۔۔ ۔
آپ کو سمجھ نہیں آرہا وہ کیا کہہ رہی ہیں آپ سے ۔۔۔۔ تصبیہا نے تھوڑا غصےسے کہا
میں نے تو ان سے کہا ہے کہ انھیں جو کرنا ہے وہ کرلیں ۔۔۔ جہانگیر نے تصبیہا کو ایسے کہا جیسے کوئی بچہ کسی کی شکایت لگا رہا ہو
جہانگیر کی بات سن کر تصبیہا نے نرس کی طرف دیکھا اور آنکھوں ہی آنکھوں میں اس سے پوچھا تو وہ بولی
میم مجھے ان کی ای سی جی کرنی ہے ۔۔۔۔۔ ۔
وہ آگے بولتی کہ تصبیہا نے اسے روک دیا اور جہانگیر سے بولی
آپ اٹھیں اور آئیے میرے ساتھ ۔۔۔ ۔
جہانگیر نے اسے ایسے دیکھا کہ کہہ رہا ہو کہ مجھے نہیں جانا۔۔۔۔ تصبیہا نے نرم لہجے میں کہا
دیکھیے ۔۔۔ ۔ انھیں کچھ نہیں ہوگا میں آپ سے کہہ رہی ہوں بس کچھ دیر کی ہی بات ہے پھر آپ ان کہ پاس آجا ہیے گا ۔۔۔ تصبیہا نے نرمی سے کہا تو جہا گیر نے پہلے اپنی دادی کا ہاتھ چوما اور اٹھ کر تصبیہا کہ ساتھ باہر نکل گیا۔۔۔۔۔ وہ باہر آئے تو تصبیہا نے اس سے پوچھا
وہ کون ہیں آپ کی ؟؟؟ ؟
میری دادو ہیں وہ۔۔۔ ۔
کیا ہوا ہے انھیں ۔۔ اس نے اگلا سوال کیا
کل رات ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی تو میں انھیں یہاں لے آیا۔۔۔ ۔
انشااللہ وہ ٹھیک ہو جاہیں گی پریشان نہیں ہوں ۔۔۔۔ ۔
تصبیہا نے مسکرا کر کہا تو ایک منٹ کہ لیے تو جہانگیر کا دل کیا کہ اس کہ چہرے سے نظریں ہی نا ہٹائے۔۔۔ ۔
اتنے میں نرس بھی باہر آگئی ۔ تصبیہا بولی
لیں ہوگیا کام ۔۔ آپ ایسے ہی گھبرا رہے تھے ۔ جای اب اندر ۔۔۔۔ اس نے کہا اور وہاں سے چلی گئی ۔ مگر جہانگیر کا دل چارہا تھا کہ اسے وہیں روک لے ۔ مگر وہ جاچکی تھی۔۔ وہ سر جھٹک کر اندر چلاگیا