صبح تصبیہا کی آنکھ کھلی تو نماز کا وقت ہورہا تھا ۔ وہ اٹھی اور وضو کرکے نماز پڑھنے لگی ۔ نماز پڑھ کر وہ قرآن کی تلاوت کرنے لگی ۔ وہ تلاوت کررہی تھی جب موصب نماز پڑھ کر مسجد سے آیا تو اس کی آواز سن کر وہیں رکھ گیا ۔ تصبیہا کی پیٹھ تھی اس کی طرف اس وجہ سے وہ موصب کو دیکھ نہ سکی۔ وہ تلاوت بہت پیاری آواز میں کررہی تھی ۔
تلاوت کے ساتھ ساتھ وہ اس آیت کا ترجمہ بھی پڑھ رہی تھی ۔ جب موصب اندر آیا تو وہ سورت نور کی آیت نمبر 31 کی تلاوت کررہی تھی۔ ِّ
وَقُ لَ لمُؤمِِٰ یَغضُضنَ مِن اَبَرِھِنَّ وَیَحقَظنَ فُُوجَھُنَّ وَلَ یَُِ زِینَتَھُنَّ اِلَّ مَ ظَھَرَ مِنھَٰ ا وَلیَضرَِ بِخُمُرِھِنَّ عَ َّ جُُبِھِں۠ َوَلَ یَُِ زِینَتَھُنَّ اِلَّ لِبُعُولَتِھِنَّ اَو اٰ۠ َّ یِھِں َاَو اٰ۠ ِ ء َبُعُولَتِھِنَّ اَو اَب۠ َّ یِھِں َاَو اَب۠ ِ ء بُعُولَتِھِنَّ اَو َِاِدَانِھِنَّ اَو نَِ اِدَانِھِنَّ اَو نَِ اَدَٰتِھِنَّ اَو ن۠ َّ یِھِں ِ اَو مَ مَلَکَت اَیَنُھُنَّ اَوِ التّٰبِعِینَ غَِ اُولیِ الِربَِ مِنَ الرَِّلِ اَو الطِّقلِ الََِّ لَم یَظھَرُوا عََٰ عَرٰتِ النِّسَا۠ ِ ء ۠ َّ وَلَ یََِ َِرجُلِھِنَّ لِیُعلَمَ مَ یُخقِینَ مِن زِینَتِھِں۠ ِّٰ وَُبُوا اِلیَ اللّ َ جَمِیعًا اَیَُّ المُؤمُِنَ لَعَلَّکُم تُقلِحُون
مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے یا ا پنے والد یا اپنے سسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہو جائے ، اے مسلمانوں! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ ۔
اس نے تلاوت رک کر قرآن رکھا تو موصب بے چین ہوگیا وہ چاہتا تھا کہ وہ پڑھتی رہے اور وہ سنتا رہے کیونکہ وہ پڑھ ہی اتنا اچھا رہی تھی ۔ وہ جائے نماز طے کرکے مڑی تو موصب کو سامنے پاکر چونک گئی ۔ کہ وہ کب باہر گیا ۔ مگر اس کو قمیض شلوار میں دیکھ کر وہ سمجھ گئی کہ وہ نماز پڑھ کر آیا ہے۔ وہ بنا کچھ کہے اسٹور روم میں چلی گئی۔
موصب اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔ پھر وہ بھی تیار ہونے کمرے میں چلا گیا۔ وہ تیار ہوکر باہر آیا تو اپنے اسی حلیے میں تھا بلیک جینس اس پر سرمائی ٹی شرٹ اور اس پر نیلی رنگ کی شرٹ پہنے ،گلے میں لوکٹ ،سن گلاسیسز اور لیب کوٹ ہاتھ میں لیے ۔
وہ باہر آیا تو تصبیہا وہیں کھڑی تھی وہ عبایا پہنے ،بوٹل گرین کلر کا اسکارف اوڑھے ۔ موصب نے اسے دیکھا اور آگے بڑھ گیا۔ باہر نکل کر پیچھے دیکھا تو پیچھے کوئی نہیں تھا ۔
یہ کہا رہ گئی ۔۔۔ ۔
وہ بڑبڑاتے ہوئے اندر آیا تو وہ صوفے پر بیٹھی تھی ۔۔۔۔۔ اسے دیکھ کر موصب کو غصہ آگیا ۔ ۔
تم یہاں کیا کر رہی ہو؟
اس نے غصے سے ہی پوچھا
تو پھر کہاں ہونا چاہیے تھا مجھے ؟
اس نے موصب کو دیکھ کر آبرو اچکا کر پوچھا
ہمیں دیر ہورہی ہے اور تم یہاں آرام سے بیٹھی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔
تم نے مجھے بولا چلنے کو۔۔۔ ۔
اس نے موصب سے ہی سوال کرڈالا
کیا مطلب ۔۔ ۔
وہ سمجھا نہیں کہ وہ کیا کہہ رہی ہے
بہ ھی تم خود ہی باہر چلے گئے تم نے مجھے بولا کہ چلو ۔۔۔۔ اس نے آرام سے اپنا بولا
اس کی بات سن کر موصب کا دماغ گھوم گیا ۔ وہ تپے ہوئے لہجے میں بولا
تصبیہا میڈم آپ چلنا پسند کریں گی ۔ ہمیں دیر ہورہی ہے ۔۔۔ ایک ایک لفظ اس نے چبا کر بولا ،اس کے لہجے سے غصہ صاف واضع تھا۔
تصبیہا کو ہنسی آگئی مگر وہ چھو پا گئی ۔۔۔۔ اور کھڑی ہوگئی اور اس کے آگے چلنے لگی۔ گاڑی میں بیٹھ موصب نے دروازہ اتنی زور سے بند کیا کہ چونک گئی۔ مگر بولی کچھ نہیں ۔ کافی دیر بعد وہ بولا
وہاں کسی کو یہ پتا نہیں چلنا چاہیے کہ ہمارا کیا رشتہ ہے۔۔۔۔ موصب نے اس کی طرف منہ کرکہ بولا
ہمارا رشتہ ہے ؟
اس نے ترکی با ترکی پوچھا تو وہ خاموش ہوگیا ۔ پھر بولا
تم وہاں میری اسسٹنٹ ہوگی ۔
کیا ؟؟؟ مگر مجھے تو میڈیکل کا ایم بھی نہیں آتا ۔ میں وہاں کیا کروں گی؟
اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے گی وہاں
اپنے چھوٹے سے)دماغ پر زور نہیں ڈالو ۔ سب سمجھ آجائے گا بس جو کہا ہے وہ کرو۔(وہ سکون سے بولا
***
و ہ ہوس ی پہنچے تو سعد اور فیروز انھیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔۔۔ ۔
یہ کیا دیکھ رہا ہوں میں ،تو بھی وہ ہی دیکھ رہا ہے؟ فیروز نے سعد سے کہا
ہاں دیکھ تو میں بھی وہی رہا ہوں ۔ سعد خود حیران تھا
موصب اور تصبیہا ان کے قریب پہنچے تو سعد اور فیروز سے موصب گلے ملا اور فیروز سے بولا ۔
تصبیہا کو میری کا کام سمجھا دو یہ آج سے میری کی جگہ کام کریں گی ۔۔ ۔
کیوں میری کہا گئی اور بھابی کیوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ اپنی بات پوری کرتا کہ موصب بولا
وہ نہیں آئے گی اور یہ یہاں ایمپولائی ہیں سو یہ بھابی کا وڈ دوبارہ نہیں سنو میں اور ایک اور بات یہاں کسی کو بھی ہمارے بارے میں پتا نہیں چلنا چاہیے ۔ ان کا اور میرا صرف بوس اور ایمپولائی کا رشتہ ہے بس۔ ۔۔۔۔ ۔ اب جاو۔۔۔۔۔ ۔ وہ غصے سے بولااور آخری بات اس نے تصبیہا کو دیکھ کر بولی تو فیروز چپ ہوگیا۔ سعد بھی چپ چاپ سب دیکھ رہا تھا ۔ فیروز نے سعد کو دیکھا تو اس نے اسے جانے کا اشارہ کیا تو وہ تصبیہا کی طرف مڑا اور بولا
آی۔۔۔۔۔۔ تصبیہا بھی اس کے پیچھے چل دی
ان کے جانے بعد سعد ،موصب سے بولا
یہ سب کیا ہے؟
کیا؟ ___موصب نے ناسمجھی سے پوچھا
یہ یہاں کیا کررہی ہیں ؟ اس نے تصبیہا کہ بارے میں پوچھا
ہمیں دیر ہورہی ہے چلیں ۔ موصب نے بات ختم کرتے ہوئے وہاں سے چلا گیا ،سعد نے نفی میں سر ہلایا اور اس کے پیچھے چل دیا
***
فیروز نے اسے کام سمجھا دیا ۔ کافی دیر کام سمجھنے کے بعد وہ بولی ۔ اتنا سارا کام ۔۔۔۔ ۔
اس نے آنکھیں بڑی کرتے ہوئے حیرت سے پوچھا
جی ۔۔ میری بھی یہ ہی کام کرتی تھی ۔ آپ کو کام سمجھ میں تو آگیا نہ ۔ فیروز نے نے تصدیق چا ہی
ہاں سمجھ میں تو اگیا مگر ایک بات سمجھ میں نہیں آئی کہ یہ میری کی بچی کیوں نہیں ۔۔۔۔۔ وہ کچھ سوچتے ہوئے بولی
وہ کیا؟(فیروز کی سمجھ نہیں آئی اس کی بات
کچھ نہیں رہی نے دو ۔۔ ۔
اس نے بات ادھ ری ہی چھوڑ دی
ہیلو فیروز کیا حال ہے اور یہ کون ہیں ؟
فایزہجو کہ ان کے ہوسپیٹل میں ہی ڈاکٹر تھی ۔ ان کے پاس آئی اور فیروز سے تصبیہا کہ بارے میں پوچھنے لگی
ہیلو کیسی ہو ۔۔ ان سے ملو یہ ہیں موصب کی ۔۔۔۔۔ ۔ وہ کچھ بولتے بولتے روکا
میرا نام تصبیہا ہے اور میں موصب سر کی نیو اسسٹنٹ ہوں ۔۔۔۔۔۔ فیروز کو روکتا دیکھ کر وہ بو لی ،وہ سمجھ گئی تھی کہ وہ کیا بولنے والا ہے ۔
اووو ہیلو میں فایزہ ہو ۔ آپ سے مل کر خوشی ہوئی ۔۔۔۔ ان دونوں نے ہاتھ ملائے
مجھے بھی ۔۔۔۔۔۔ تصبیہا نے بھی مسکرا کر کہا
اور مجھے بھی ۔۔۔۔ ان دونوں کے بیچ مین فیروز کودا اور بولا تو وہ تینوں ہنسنے لگے
یہاں سے ان تینوں کی دوستی کی ہوئی شروعات۔
***
تصبیہا اپنی ٹیبل پر بیٹھی کام کر رہی تھی جب فون بجا ۔
ہیلو۔۔۔۔ اس نے بے دلی سے کہا
کیبن میں آو جلدی ۔۔۔۔ ۔
موصب نے حکم دیا
کون ؟
تصبیہا اس کی آواز پہچان گئی تھی مگر اسے تنگ کرنےکے لیے بولی
تصبیہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
موصب نے اس نام لمبا لیا جس سے اس کا غصہ واضع تھا۔ تصبیہا نے فورا فون رکھ دیا ۔
تصبیہا بنا نوک کیے اندر چلی گئی جو کہ اس کی بہت غلط عادت تھی ۔۔ ۔
تم نے بلایا ۔۔۔ ۔
موصب نے اسے ایسے دیکھا جیسے ابھی کچا چبا جائے گا۔
آہیندہ بنا نوک کیے اندر مت آنا اور دوسری بات تم نہیں آپ کہنے کی عادت ڈالو ۔ سجھیں ۔۔ ۔
اس نے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے بولا
یہ کہنے کہ کیے بولایا تھا ۔۔۔۔ ۔ آآآآآآآپ نے ۔ ۔
وہ بھی تصبیہا تھی بنا اس کی ڈانٹ کا اثر لیے بولی
تمہیں کوئی بھی بات سمجھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔۔۔ موصب کا غصہ ابھی بھی برقرار تھا
تو پھر کیوں سمجھاتے ہو ۔۔۔۔۔ دونوں ہاتھ کمر کے پیچھے بندھ کر کھڑی ہوگئی
موصب اسے گھورنے لگا پھر بولا ۔ فیروز نے کام سمجھا دیا تھا ؟
ہاں ۔۔۔ اس کے ہاں کہنے پر اس کا خون کھول جاتا تھا،مگر چوپ رہا اسے اتنا تو پتا چل گیا تھا کہ وہ جس کام سے اسے روکے گا وہ وہی کرے گی
ٹھیک ۔۔ ۔ مجھے بیڈ نمبر23 کی فائل کی سمری ریڈی کر کے لاکر دو جلد از جلد اور آج کا جو بھی اسکیجول ہے وہ ڈسکس کرلینا مجھ سے ۔ اب تم جا سکتی ہو۔۔۔۔ ۔
اسے سارے کام بتا کر وہ فائل پڑھنے لگا ۔۔۔۔ پہلے تو تصبیہا نے اسے گھورا پھر جانے کے لیے مڑ گئی۔۔ ۔ مگر موصب کی آواز نے اسے روک دیا
ان سب کاموں سے پہلے مجھے ایک کپ کافی بنا کر لاکر دو ۔۔ ۔
فائل پر نظریں جمائے وہ اسے نیا حکم دے رہا تھا
کافی ؟؟؟ ؟ میں بنا کرلاوں ؟؟؟؟؟؟؟ ؟
ہاں ۔۔۔ ۔
لیکن فیروز نے تو مجھے ایسا کچھ نہیں بتایا تھا ۔۔ ۔
میں بتارہا ہوں ۔ اب سے جب میں صبح آوں گا تو پہلے تم مجھے کافی بناکر لاکر دو گی سمجھیں ۔ تصبیہا کا دل کیا کہ جو فائل اس کے ہاتھ میں ہے وہی اس کے سر پہ دے مارے ۔۔۔۔ وہ تیزی سے باہر نکل گئی مگر نکلتے وقت اس نے دروازہ زور سے بند کیا۔ جس پر موصب خون کے گھونٹ پہ کررہ گیا .
رات تک کام کرتے کرتے اس کا تھکن سے برا حال ہوگیا ۔ موصب گھر جانے کے لیے اسے لینے آیا تو وہ کرسی پر سر ٹیکا ئے آنکھیں بند کر کہ بیٹھی تھی ۔ موصب نے پیپر ویٹ روز سے ٹیبل پر مارا تو وہ ہڑ بڑا کر اٹھی ۔ سامنے موصب کو دیکھ کر بولی
کیا ہوا ؟؟؟؟ ؟
اگر نیند پوری ہوگئی ہو تو گھر چلیں ۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر آگے بڑھ گیا ۔ تصبیہا نے برا سا منہ بنایا اور اٹھ کر اس کے پیچھے چل دی۔
وہ گاڑی کی طرف بڑھنے والی تھی جب موصب نے اسے کہا
رکو ۔۔۔۔ ۔ یہاں سے نہیں ۔ آگے اسٹاپ ہے وہاں پر چل کر جاو ۔ وہاں سے گاڑی میں بیٹھنا ۔۔۔ ۔
کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟
کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی میرا نام بھی تمہارے ساتھ لے ۔۔۔ ۔
وہ کہہ کر گاڑی میں بیٹھ گیا اور زن کرکے گاڑی لے گیا
تصبیہا کا غصے سے برا حال تھا ۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کردے ۔۔۔۔ پھر کچھ سوچ کر آگے بڑھی ۔ ا سٹاپ پر اس کی گاڑی دیکھی ۔ موصب نے بھی اسے دیکھ لیا تھا ۔ تصبیہا گاڑی میں بیٹھنے کہ بجائے رکشے میں بیٹھی اور چلی گئی ۔ موصب نے غصے سے اپنی مٹھیاں بیچ لیں ۔ ایک ہاتھ اسٹیرنگ پر مارا اور گاڑی اسٹارٹ کر کہ آگے بڑھ گیا ۔
وہ جب گھر پہنچا تو وہ سامنے رکشے میں آر ہی تھی ۔ وہ رکشے سے اتری اور رکشے والے سے کچھ کہہ کر گھر کہ دروازے پہ جاکر کھڑی ہوگئی۔ موصب جب گاڑی سے اترا تو وہ رکشے والا اس کہ پاس آیا اور اس سے بولا
صاحب پیسے ۔۔۔۔ ۔
پیسے کس چیز کہ ؟
موصب نے حیرت سے پوچھا
وہ انھوں کہا کہ ان کہ پیسے آپ دیں گیں ۔ رکشے والے نے تصبیہا کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔ موصب نے پہلے تصبیہا کی طرف دیکھا پھر دانت بیچ کر پوکٹ سے والٹ نکال کر پیسے اسے دیے اور گھر کا تالا کھول کر اندر آگیا ۔ تصبیہا بھی اندر اگئی ۔ روازہ بند کر کہ جب وہ لاونچ میں آئی تو وہ بولا
یہ سب کیا تھا ؟__وہ زور سے بولا
وہی جو تم کیا ۔۔ اس نے آرام سے جواب دیا
جب میں نے تم سے کہا تھا کہ اسٹاپ پر گاڑی میں بیٹھنا تو رکشے میں آنے کا کیا جواز بنتا ہے ۔ بولو۔۔۔۔۔ وہ غصے ڈھاڑا
اسٹاپ سے بھی بیٹھانے کی کیا ضرورت ہے ۔ باتیں تو لوگ وہاں بھی بنا سکتے ہیں ۔ اس لیے میں اب تمہارے ساتھ نہیں جاوں گی اور نا ہی آوں گی۔
وہ بھی غصے میں تھی مگر آواز میں نرمی رکھتے ہوئے بولی اور اسٹور روم میں چلی گئی۔
کچن میں گئی تو وہاں کچھ ہوتا تو وہ کھاتی ۔ اب تو دماغ ہی گھوم گیا اس کا ۔ مگر چوپ کرکہ بیٹھ گئی اسے پتا تھا کہ جب اسے بھوک لگے گی تو وہ خود آئے گا۔
ایسا ہی ہوا تھوڑی دیر بعد وہ کمرے سے باہر آیا اور تصبیہا سے بولا جو کہ صوفے پر آنکھوں پر ہاتھ رکھے لیٹی تھی ۔
اب کھانا دو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس نے کوئی جواب نہیں دیا تو وہ زور سے بولا
تصبیہااااااااااااا
کیوں چیلا رہے ہو۔۔۔ اور کہا سے دوں میں کھانا گھر میں کچھ لا کر رکھا ہے ۔ ۔ گھر میں صرف پانی ہے وہ پی لو۔۔ ۔
اس نے تپے ہوئے لہجے میں بولا تو موصب خاموش ہوگیا ۔۔۔۔ وہ جانتا تھا کہ وہ صحیح کہہ رہی ہے ۔۔۔ مگر وہ موصب ہی کیا جو اپنی غلطی مان لے ۔ پھر جھونجھلتے ہوئے بولا(
تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا یہ سب۔۔۔۔ ۔
اس بات سن کر تصبیہا نے غصے سے اسے دیکھا پھر بولی
میں نے نہیں بتایا ۔۔۔ صبح ہوتے ہی مجھے ہوسپیٹل لے گئے ،وہاں گدھے کی طرح سارا دن کام کرواتے رہے ،اب مجھ سے پوچھ رہے ہو کہ میں نے نہیں بتایا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ اور کچھ بولتی مگر موصب نے بیچ میں اسے روک دیا اور بولا
اچھا بس دیکھ ہے تم لیسی بنا دو جو جو لانا ہے ،بلکہ ایک کام کرو تم ساتھ چلو۔۔ ۔
میں کہیں نہیں جارہی تمہاری اس کھٹارا میں ۔۔۔۔۔ اس کا غصہ برقرار تھا
خبردار جو میری گاڑی کو کھٹارا کہا تو ۔
موصب نے انگلی اٹھا کر اسے وارن کیا
کہوں گی ایک بار نہیں دس بار کہوں گی۔
وہ کہا ڈرنے والی تھی کہہ کر لسٹ بنانے چلی گئی ۔
لسٹ موصب کہ ہاتھ میں دی تو پہلے تو وہ حیران رہ گیا ۔۔۔۔ ۔
اتنی بڑی لسٹ ؟ اس نے حیرت سے پوچھا
یہ راشن کی لسٹ کہ ساتھ ساتھ اسے جس میں رکھیں گے تو وہ بھی اس لسٹ میں شامل ہیں ۔۔۔ ۔
تصبیہا نے مصنوئی سہ مسکرا کر اسے بتایا تو پہلے تو اس نے تصبیہا کو دیکھا پھر بولا
میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں ہے کہ تم سے بحث کروں ۔۔۔۔ وہ غصے سے باہر نکل گیا
پتا نہیں کیا سمجھتی ہے خود کو ۔۔۔۔۔ اس کا دماغ تو میں ٹھکانے لگاوں گا۔۔۔ وہ بڑبڑاتے ہوئے گاڑی چلارہا تھا
مارکٹ پہنچا اور سارا سامان جو جو لسٹ میں لے لیا ۔ مگر وہ بہت تھک چکا تھا کیونکہ یہ کام وہ زندگی میں وہ پہلی مرتبہ کررہا تھا ۔ واپسی پر ہوٹل سے کھانا لیا اور گھر پہنچا تو اسے دیکھ کر تصبیہا بولی
اتنی دیر کہا لگادی تم نے ؟؟؟؟ ؟
اس کا سوال سن کر موصب نے اسے گھورا اور اپنے ہاتھ سے شوپر صوفے پر رکھے اور باہر گیا دوسرے شوپر لینے ۔ وہ سامان لالا کر رکھ رہا تھا اور تصبیہا اسے حیران نظروں سے دیکھ رہی تھی کہ اس نے اتنی شوپنگ کر کیسے لی ۔ سارا سامان رکھنے کہ بعد وہ بولا
جلدی سے کھانا نکالو مجھے بہت تیز بھوک لگ رہی ہے ۔۔۔۔ اس وقت وہ بالکل بچہ لگ رہا تھا اسے جیسے بچے کھانے کا بولتے وقت معصوم لگتے ہیں وہ بالکل وہی سا لگ رہا تھا ،تصبیہا بنا کچھ کہے کھانا نکالنے چلی گئی ۔
کھانا اس کے آگے رکھ کر وہ جارہی تھی جب وہ بولا
تم نہیں کھاو گی ۔۔۔۔۔۔ اسے یاد آیا کہ اس نے صرف ہوسپیٹل میں ہلکا سہ ناشتہ کیا تھا
تم کھالو مجھے بھوک نہیں ہے ۔۔۔ تصبیہا اس کہ ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں چاہتی تھی ۔ اس لیے جھوٹ بول گئی
ابھی تو تم مجھے اتنی باتیں سنا رہی تھیں اور اب کہہ رہی ہو بھوک نہیں ہے ،چپ چاپ کہ او پھر تمہیں وہ سب سامان بھی رکھنا ہے ۔ وہ تصبیہا کا ڈانٹےہوئے بولا
بھوک تو اسے لگی ہی تھی ،چپ چاپ بیٹھ گئی اور کھانا کھانے لگی
***
ایک ہفتے بعد۔۔۔۔۔ ۔
وہ اپنے کام میں مصروف تھی جب شاہ رخ کی آواز آئی ۔۔۔ ۔
آپی ۔۔۔۔ آپ یہاں ؟؟؟؟ ؟
وہ تصبیہا کو ہوسپیٹل میں دیکھ کر حیران تھا
شاہ ۔۔۔۔۔ واٹ آ سرپراز ۔۔۔۔۔ تصبیہا اسے دیکھ کر بھی حیران مگر خوش تھی
ہاں جی آج سے ہی جوا ہے بھائی کا حکم جو تھا بس سامان رکھ کر سیدھا آرہا ہوں ۔۔۔ ۔
بہت خوشی ہوئی تمہیں یہاں دیکھ کر ۔۔۔۔ ۔
مجھے بھی ۔۔ ویسے کیا بھائی کا دل نہیں لگ رہا تھا آپ کہ بغیر جو آپ کو اپنے ساتھ یہاں بھی لے آئے ۔۔۔ ۔
وہ تصبیہا کو تنگ کررہا تھا
تصبیہا صرف مسکرائی ۔۔۔۔ ۔ چلو تمہیں ہوسپیٹل دیکھاتے ہیں ۔۔ تصبیہا نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا جی ضرور مگر پہلے بڑے بھائی سے تو ملوں ۔ کہاں ملیں گے وہ ۔ شاہ نے موصب کہ بارے میں پوچھا
وہ ابھی اوپریشن تھیٹر میں ہیں ۔۔ ۔
ووووو ساری خبر رکھی ہے اپنے ان کی ۔۔۔۔۔ شاہ رخ پھر شروع ہوگیا تھا
چلو آجاو ۔ ۔
وہ ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور تصبیہا اسے ہوسپیٹل دیکھا رہی تھی ۔ پھر تھوڑی دیر بعد بولی
شاہ۔۔۔۔۔ ۔
جی۔۔ ؟
ایک بات کہوں تو مانو گے؟
کیا؟؟؟؟ ؟
یہاں کسی کو بھی یہ نہیں پتا کہ میں اور موصب کا کیا رشتہ ہے ۔ میں یہاں صرف ان کی اسسٹنٹ ہوں بس۔ تو میں چاہتی ہوں کہ تم بھی اس بات کو اپنے تک رکھو۔۔۔۔ ۔
وہ اسے سمجھا رہی تھی
مگر کیوں آئی ؟؟؟ ؟
اس کی سمجھ سے باہر تھا کہ وہ کیا کہہ رہی ہے
میں سب بعد میں بتادوں گی مگر ابھی تمہیں اس بات کا خیال رکھنا ہے او کے ۔
تصبیہا نے ایک اس سے اس کی طرف دیکھا
ٹھیک مگر آپ مجھے پوری بات بتاہیں گی بعد میں ،پرا مس کریں َ۔۔۔۔ اس نے وعدہ چاہا
وعدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تصبیہا نے اس سے وعدہ کر لیا
***
ہاں بھا ئی کیسا لگا آپ کو اپنا ہوسپیٹل ؟ سعد نے شاہ رخ سے پوچھا ۔ وہ سب کیفیٹیریا میں بیٹھے تھے
۔ سعد،فیروز،شاہ رخ ،تصبیہا اور فائزہ ۔
بہت اچھا ۔۔۔۔ ۔ میرے بھائی کی کیا بات۔۔۔۔۔ شاہ رخ نے موصب کا ذکر فخر سے کیا
ہاں ہاں یہ تو وقت بتائے گا بیٹا ۔ فیروز نے اسے ڈرانا چاہا
کیوں ڈا را رہے ہو میرے بھائی کو ۔ وہ سب کچھ سب ھال لے گا ۔۔۔۔ تصبیہا بولی
ویسے ایک بات بتاو شاہ رخ کہ تم تصبیہا کو آپی کیوں کہتے ہو؟__فاہزہ نے شاہ رخ سے پوچھا
پہلے شاہ نے تصبیہا کو دیکھا تو وہ مسکرا دی شاہ کو دیکھ کر ۔ پھر وہ بولا
میری ہمیشہ سے ایک خواہش تھی کہ میری بھی بہن ہو ۔ جس پر میں حکم چالوں ،جسے بھائی مجھے ٹریٹ کرتے ہیں ویسے ہی میں اپنی بہن کو ٹریٹ کرنا چاہتا تھا ۔ بس اللہ نے میری سن لی اور مجھے آپی دے دی۔۔۔ ۔
شاہ رخ نے اپنے دل کی بات بتائی
مگر تصبیہا چھوٹی تو نہیں ہے تم سے ۔ پھر تم اس پر حکم کیسے چلاوگے؟
فائزہ نے ایک اور سوال کیا اس سے۔ مگر جواب شاہ کی جگہ تصبیہا نے دیا
بھائی چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ،وہ بہنوں کے لیے ہمیشہ بڑے ہی ہوتے ہیں ۔۔۔۔ ۔
اس بات سن کر شاہ رخ نے گردن اک ڑا کربیٹھ گیا۔ اس کی اس حرکت پر سب ہنسنے لگے۔ پیچھے سے موصب کی آواز پر سب خاموش ہو گئے جو کہ تصبیہا کو دی گئی تھی
تصبیہا ۔۔۔ ۔ اس کی آواز سن کر تصبیہا اٹھی اور بولی
جی ؟؟ ؟
اکاونٹ آفس چاہیے اور وہ جو پیپرز آپ کو دیں وہ لے کر میرے آفس میں آیں ۔
وہ حکم سنا کر ،سب پر نگاہ ڈرا کر چلا گیا
***
یہ رہے پیپرز ۔۔۔ وہ بنا نوک کیے اندر آئی اپنی عادت کہ مطابق اور موصب کی ٹیبل پر پیپرز رکھے
موصب نے اسے ایسے دیکھا جیسے پتا نہیں کیا گناہ کردیا ہو۔ موصب کو ایسے دیکھتے ہوئے وہ بولی
کیا ہوا ایسے کیا دیکھ رہے ہو ؟
وہ اٹھا اور اس کہ پاس آیا اور بولا
میں تمہیں یہاں کام کہ لیے لایا ہوں بتاتیں بنانے کہ لیے نہیں لایا ہوں ۔ کام کرو کام آئندہ مجھے تم اس طرح باتیں کرتی نہ دیکھوں ۔
اس کا اشارہ کچھ دیر پہلے والے منظر کی طرف تھا
ایک کام کرو تم نا میرے سانس لینے پر بھی پابندی لگا دو تب تمہیں سکون ملے گا ۔۔ ہے ناں ۔
وہ غصے سے کہتی باہر چلی گئی ۔ وہ غصے میں ہی جارہی تھی کہ کسی سے بری طرح ٹکرائی ۔۔۔ ۔ یا اللہ ۔۔۔۔ تصبیہا سر پکڑ کر بولی ۔
کیا مسئلہ ہے دیکھ کر نہیں چل سکتے ؟ وہ کسی کا غصہ کسی پر نکال رہی تھی
میں تو دیکھ کر ہی چل رہا تھا مگر لگتا ہے آپ یہ کام سر انجام نہیں دے رہی تھیں ۔۔ ۔
اس نے تصبیہا کو دلچسپی سے دیکھتے ہوئے کہا
ہاں ہاں ساری غلطی میری ہی ہے ،مجھے تو لگتا ہے میں نے کہ میرا پیدا ہونا ہی غلطی تھی ۔۔۔ ۔
وہ اپنی ہی آپ سے بولتی ہوئی چلی گئی ۔۔۔ مگر جہانگیر کی نگاہوں نے اس کا پیچھا دور تک کیا