موصب ر ات کو گھر آیا تو سیدھا اپنے کمرے میں گیا ۔ وہاں کوئی نہیں تھا ،پھر اسے تصبیہا کا خیال آیا ۔ پورے کمرے میں دیکھنے کہ بعد بھی جب وہ نہیں ملی تو وہ کمرے سے نکل کر کچن میں گیا مگر وہ وہاں بھی نہیں تھی بس ایک ملازمہ تھی تو اس نے ملازمہ سے ہی پوچھا
تصبیہا کو دیکھا ہے تم نے؟
روب دار آواز میں پوچھا
جی وہ ان کے والد آئے تھے تو وہ ان کہ ساتھ چلی گئیں ۔۔۔ اس نے ڈرتے ڈرتے بتایا
موصب کہ ماتھے پر بل پڑگئے ،اس کا خون کھولنے لگا ،وہ اپنے کمرے میں جانے کہ لیے پلٹا ہی تھا کہ تصبیہا اندر آتی دیکھائی دی ۔ تصبیہا کو دیکھ کر ا س نےاپنی مٹھیاں بیچ لیں ۔ آگے بڑھا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے کھنچتا ہوا کمرے کی طرف چل دیا۔ ۔
موصب میرا ہاتھ چھوڑو میں گر جاوگی ۔۔ ۔
تصبیہا اپنا ہاتھ چوڑا رہی تھی مگر اس نے بھی کمرے میں جاکر اسے دھکا دیا اور دروازہ زور سے بند کیا۔۔ ۔
کہا گئیں تھیں ؟
اس کی آنکھیں سرخ ہورہی تھیں ،ماتھے پر بل لیے ،غرارتے ہوئے اس نے پوچھا
بابا کی طرف ۔۔۔۔ ۔
تصبیہا نے بغیر کوئی اثر لیے مختصر جواب دیا
کس سے پوچھ کر گئی تھیں ؟
اگلا سوال اس نے کیا
انکل سے ۔ ۔
اس نے تیمور صاحب کا بتایا
تمہاری شادی مجھ سے ہوئی ہے یا انکل سے ہاں
وہ چیختے ہوئے بولا اور اس کا بازو جھٹکے سے پکڑا
موصب ۔۔۔۔ دماغ درست ہے تمہارا کیا کہہ رہے ہو۔۔ ۔
اس کی بات سن کر تصبیہا کو بھی غصہ آگیا تو وہ بھی چیختے ہوئے بولی
موصب کو احساس ہوا کہ وہ غلط بات کہہ چکا ہے ۔۔۔ ۔ مگر تصبیہا پر ظاہر کیے بغیر بولا
اگر آئندہ مجھ سے پوچھے بغیر ایک قدم بھی باہر نکالا تو جان سے ماردوں گا ۔۔ سمجھیں ۔۔۔ ۔
اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہ وارن کررہا تھا ۔۔۔ ۔
میرا ہاتھ چھوڑو ۔۔۔ ۔
اس کی بات کا کوئی بھی جواب دیے بغیر وہ بولی ۔۔۔ اس بات نے موصب کو اور غصہ دلا دیا اس نے تصبیہا کا ہاتھ اتنی زور سے دبایا کہ انگلیاں اس کہ گوشت میں پیوست ہوتی معلوم ہوئی ۔۔۔۔ ۔
ہاتھ چھوڑو میرا ۔۔ مجھے درد ہورہا ہے ۔۔ ۔ تصبیہا چیخی تکلیف سے تو اسے تکلیف میں دیکھ کر اسے خوشی ہوئی ۔ اپنے چہرے کو اس کے چہرے کے قریب کرکے وہ بولا
ابھی تو بہت سی تکلیفیں دیکھنی ہیں تمہیں ،یہ تو شروعات ہے ۔
کہہ کر اس نے تصبیہا کا ہاتھ چھوڑدیا اور چینج کرنے چلا گیا ۔
تصبیہا اپنا ہاتھ سہ لاتی رہ گئی۔
جنگلی انسان پتا نہیں کیا سمجھتا ہے خود کو ۔۔۔۔ وہ غصے میں بولی بند دروازے کو دیکھ کر ۔
اسے اس گھر میں آئے ایک ہفتہ گزر گیا ۔ سب بہت اچھے تھے اس کے ساتھ ۔
آج چھٹی کا دن تھا تو سب ہی گھر میں تھے ۔ موصب لاونج میں آکر بیٹھا اور ٹی وی آن کر کے نیوز دیکھنے لگا کہ کچن سے آتی تصبیہا کی آواز اس کا بلڈپریشر بڑھا رہی تھی ۔ وہ جس مقصد کے لیے اسے یہاں لایا تھا وہ تو پورا نہیں ہورہا تھا ۔ وہ تو ہنس رہی تھی ،خوش تھی۔ اسے اپنا پلین فیل ہوتا نظر آرہا تھا ۔ تو اس نے اپنا دماغ چلانا شروع کیا
***
ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے سب ناشتہ کررہے تھے جب شاہ رخ بولا
ڈیڈ آج کہی باہر چلنے کا پلین بنایں ۔ اتنے دنوں بعد تو سب ایک ساتھ گھر پر ملے ہیں ۔ ورنہ کبھی آپ نہیں ہوتے ،کبھی موم نہیں ہوتیں تو کبھی بھائی نہیں ہوتے۔۔۔۔ کیوں بھائی ٹھیک کہہ رہا ہوں نا میں ؟
اس نے کہہ کر موصب سے تصدیق چاہی
ہمممم
اس بس ہمم کہنے پر اکتفا کیا
آپی آپ کیا کہتی ہیں ۔
موصب کا پھیکا سا جواب سننے کہ بعد اس نے تصبیہا سے رائے چاہی۔ وہ تصبیہا کو آپی کہتا تھا
بابا سے پوچھو جیسا وہ کہنیں ۔۔۔ ۔
اس کے بابا کہنے پر موصب کو جھٹکا لگا اس نے جھٹ تصبیہا کی طرف دیکھا ۔ آنکھوں کی ت محسوس ہوئی تو تصبیہا نے موصب کی طرف دیکھا تو وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔ آنکھوں میں غصہ اور نفرت تھی۔ تصبیہا نے نظریں گھما لیں ۔ چلو آج ڈنر سب باہر ایک ساتھ کریں گے مگر جگہ تصبیہا کی پسند کی ہوگی ۔۔۔ ۔ تیمور نے بہت پیار سے کہا تو موصب کہ تن بدن میں آگ لگ گئی۔۔۔۔ تصبیہا نے فنہ مسکراہٹ موصب کی طرف اچھالی ۔ تو موصب نے مٹھیاں بینچ لیں ۔
***
ڈنر سے واپس آکر تصبیہا بہت تھک گئی تھی ۔ اس لیے وہ چینج کر کہ صوفے پر سونے کے لیے لیٹ گئی ۔ تبھی موصب اندر آیا اور اسے لیٹا دیکھ کر وہ اس کی طرف بڑھا اور چادر کھنچ کر اتاری اور اس کو جھٹکے سے اٹھایا ۔ تھکن اور نیند کی وجہ سے اس کی آنکھیں سرخ ہورہی تھیں ۔ لٹ ین اس کے چہرے پر آرہی تھیں ۔ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی مگر موصب پر کوئی اثر نہیں ہوا۔۔ ۔
تم سمجھتی کیا ہو خود کو ہاں ۔ میرے گھروالوں کو اپنے قابو میں کرلو گی ۔ بھول ہے تمہاری ۔۔ ۔
وہ غصئے سے بولا ۔ وہ تصبیہا کہ بہت قریب تھا اس کی سانسوں کی گرمائیش تصبیہا کو اپنے چہرے پر محسوس ہورہی تھی ۔ تصبیہا کا سانس روک گیا اسے اپنے اتنا قریب دیکھ کر اگلے ہی لمحے خود پر قابو پاکر اس نے موصب کو دھکا دے کر دور کیا اور غصے سے بولی
دور رہ کر بات کیا کرو مجھ سے ۔ آئندہ میرے قریب مت آنا انگلی اٹھا کر اسے غصے سے بولی
اور مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے کسی کو قابو کرنے کی،نا ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے سمجھے ۔۔۔۔ اب جاو یہاں سے۔
اسے کہہ کر اپنی چادر اٹھائی اور سونے لیٹ گئی ۔ موصب اسے دیکھتا رہ گیا ،اس کی جگہ کوئی اور ہوتی تو ڈر جاتی مگر یہ تو۔۔۔۔۔ ۔ وہ خون کے گھوٹ پی کر رہ گیا ۔ ۔
ڈر تو وہ بھی گئی تھی آخر لڑکی تھی مگر وہ موصب کے سامنے کمزور نہیں بنا چاہتی تھی ۔ وہ اس کہ ساتھ رہ رہی تھی اسے قبول بھی کرچکی تھی مگر اپنی تذلیل برداشت نہیں کرسکتی تھی۔ اور نہ ہی کرنا چاہیے ورنہ لوگ آپ کو ویسے ہی ٹریٹ کرنے لگ جاتے ہیں
ڈیڈ میں اسلام آباد جارہا ہوں ۔۔ ۔
اس نے تیمور صاحب کو بتایا.
کیوں ؟
انھوں نے حیرت سے پوچھا
اسلام اباد والا ہوسپیٹل ابھی نیا ہے تو مجھے اسے دیکھنا ہے وہاں کچھ پرابلم ہیں جو سولو کرنی ہیں ۔
اس نے گام پھرا کہ جو اب دیا .
ٹھیک ہے ۔۔ کتنے دن کے لیے جارہے ہوں ؟
انھوں نے اگلا سوال کیا.
دو تین مہینے تو لگ جاہیں گے۔ ۔
تو پھر اکیلے جاو گے؟ ایک اور سوال
نہیں پوری ٹیم جارہی ہے میرے ساتھ ۔۔۔۔ ۔
میں ٹیم کی بات نہیں کررہا ۔ ۔
تو پھر ؟
اس نے انجان بنتے ہوئے کہا
میں تصبیہا کی بات کررہا ہوں ۔ کیا وہ بھی ساتھ جائے گی؟
جی ۔۔۔ ۔
مختصر سا جواب دیا اس نے
ٹھیک ہے ۔۔ ۔ شاہ کب تک جائے گا ؟
ایک ہفتے بعد وہ بھی پہنچ جائے گا ۔۔ ۔
کب جانا ہے ؟
پرسو۔۔ ۔
چلو خیر خیریت سے جاو۔
***
کمرے میں آیا تو وہ کتاب پڑرہی تھی ۔۔۔ اس کے ہاتھ سے کتاب چھین کر وہ بولا
تیاری کرو چلنے کی ۔۔۔ ۔
کہا؟
اسلام آباد ۔ ۔
مگر کیوں ؟
کیونکہ میں کہہ رہا ہوں اس لیے ۔۔ ۔
مجھے کہیں نہیں جانا تمہارے ساتھ ۔۔ ۔ بول تو ایسے رہا جیسے ہنی مون پر لے کر جا رہو ۔۔ ۔
اس بڑبڑاتے ہوئے کہا مگر آواز موصب کےکانوں تک چلی گئی ۔۔ ۔
تمہیں بڑا شوق ہے میرے ساتھ ہنی مون پر جانے کا ۔۔۔۔ اس نے کارا کہحے میں کہا تصبیہا نے دانتوں تلے زبان لا کر بولی
استغفراللہ۔۔۔۔ ۔ سن لیا۔۔۔۔ اخر کہ الفاظ منہ میں بولی
میں تم سے پوچھ نہیں رہا ہوں ،بتا رہا ہوں کہ پرسو ہم جارہے ہیں ۔۔ ۔
وہ جانتے والے لہجے میں بولتا ہوا واش روم میں چلا گیا تو تصبیہا اس کی نقل اتارتی ہوئی بولی
پوچھ نہیں رہا بتا رہا ہوں ہنہہہ
***
اگلے دن وہ ہوسپیٹل جانے کہ لیے ریڈی ہورہا تھا جب تصبیہا کمر ے میں آئی وہ اپنے لا کٹس گلے میں ڈال رہا تھا ۔ تصبیہا نے برا سا منہ بنایا اوراس کی کافی سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر اسے دیکھنے لگی کہ جو بولنے آئی ہے وہ بولے یا نہیں ۔ خود کو دیکھتا پا کر وہ بولا
کیا ہوا ہے ؟ ایسے کیا دیکھ رہی ہو ؟
اس نے ابرو اچکا کر پوچھا
وہ میں پوچھ رہی تھی کہ میں آج بابا کے گھر چلی جاوں ؟ اس نے آخر بول ہی دیا
کس خوشی میں ؟
وہ کل پھر اسلام آباد چلی جاوں گی تو پتانہیں کب ملنا ہو۔۔۔۔ ۔
کوئی ضرورت نہیں ہے کہیں بھی جانے کی گھر میں رہو۔۔ ۔
وہ غصے سے بولتا باہر چلاگیا اور وہ اس کی پشت دیکھتی رہ گئی۔
اسے گئے ایک گھنٹا ہی گزرا تھا کہ تصبیہا کا موبائل بجنے لگا ۔۔۔ دیکھا تو کوئی نمبر تھا ۔ تھوڑی دیر بجنے کہ بعد اس نے اٹھالیا
ہیلو۔۔۔۔۔ تصبیہا کی آواز میں غصہ صاف تھا ۔
ہیلو۔۔۔ ۔
دوسری طرف موصب تھا ۔ وہ اس کی آواز پہچان گئی تھی ۔
ڈرائیور کو بھیج دیا ہےتم اس کے ساتھ چلی جانا اپنے بابا کی طرف ۔۔ ۔
وہ ایسے بول رہا تھا جیسے احسان کررہا ہو،تصبیہا کو ایساہی لگا۔
مجھے کہیں نہیں جانا اب ۔۔۔ ۔
اس نے غصے سے کہہ کر فون کاٹ دیا۔۔ اور فون بیڈ پر اچھالتے ہوئے بولی
مجھ پر احسان کررہاہے ہنہہ نہیں جاوں گی میں بھی۔۔ ۔
ڈرائیور آیا تو اسے واپس بھیج دیا ۔ اس نے جا کر موصب کو بتایا تو دل میں بولا
بھاڑ میں جائے مجھے کیا ۔۔ ۔
***
وہ ہوسپیٹل سے گھر آیا تو تصبیہا کچن میں تھی ۔ اس کی آواز سن کر وہ کچن میں آیا تو آمنہ بیگم کے ساتھ کام کروارہی تھی۔ اسے دیکھ کر وہ بولا
کھانا نکال دو جلدی ،میں چینج کر کے آرہا ہوں ۔
انداز ایسا تھا جیسے حکم دے رہا ہو ۔۔۔۔۔ وہ ایک نظر آمنہ بیگم پر ڈال کر وہاں سے چلا گیا۔
کمرے میں آیا تو چہرے پر مسکراہٹ تھی کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس وقت وہ بہت غصے میں ہوگی۔ ایسی لیے اس کو حکم دے کر آیا تھا ۔ چینج کرکے وہ کچن میں آیا تو آمنہ بیگم اسے دیکھ کر وہاں سے چلی گئیں اب کچن میں بس وہ دونوں ہی تھے۔ وہ کرسی آگے کرکے بیٹھ گیا ۔ نظریں تصبیہا پر ہی تھیں جس کی پیٹھ تھی اس کی طرف۔ تھوڑی دیر جب اس نے کھانا نہیں دیا تو وہ بولا
اب کیا بھوکا مارنا ہے مجھے ۔۔۔۔۔ ۔
کاش۔۔۔۔ اس نے منہ میں بڑبڑایا
)کیا کہا تم نے ؟(اس نے سن لیا تھا
میں نے کہا کاش میں ایسا کرسکتی مگر۔۔۔۔۔ ۔
وہ بھی کہا ڈرنے والی تھی چہرا موڑ کر اسے جواب دیا
مگر تمہاری قسمت اتنی اچھی نہیں ۔۔۔ ہے نا ۔۔ ۔
اس کا جم لاس نے پورا کیا
ہنہہ۔۔۔ ۔
چہرا موڑ کر اس نے کھانا نکال کر اس کے آگے رکھا اور وہاں سے جانے لگی تو وہ بولا
تیار ہوجاو تمہارے بابا کے گھر لے جاو گا ۔۔۔۔ ۔
نوالا منہ میں ڈالتے ہوئے بولا
پہلے تو وہ ٹھ ٹکی پھر بنا کچھ بولے چلی گئی ۔ وہ اسے جواب دینا چاہتی تھی مگر ماں باپ سے ملنے کے لیے وہ چوپ ہوگئی
***
گھرواپس آئے تک انھیں کافی ٹا یم ہوگیا تھا۔ تصبیہا خوش تھی اپنے ماں باپ سے مل کر ۔ اسے موصب سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اسے لے جائے گا۔ وہ یہ سب سوچ رہی تھی جب موصب کمرے میں آیا اور اسے بیٹھا دیکھا تو بولا
کیا سوچ رہی ہو کہ میں اتنا اچھا کیسے ہوگیا۔۔۔۔ ۔ تو میں تمہاری یہ غلط فہمی دور کردیتا ہوں ۔ میں تمہیں وہاں اس لیے نہیں لے کر گیا تھا کہ تم چاہتی تھیں ،بلکہ دنیا دیکھا وا بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔۔ ۔ تاکہ تمہارے گھر والوں کو بھی تو پتا چلے کہ میں کتنا اچھا ہو ۔۔۔۔ ۔
مسکرا کر اسے بتا رہا تھا اور آخر میں آنکھ مار کر بیڈ پر لیٹ گیا
تصبیہا کچھ نہیں بولی صرف اسے دیکھتی رہی پھر ڈریسنگ روم چلی گئی ۔۔۔ ۔ اس کے کوئی جواب نا دینے والا عمل اسے اور تپا دیتا تھا ۔ وہ غصے میں چھت کو گھور رہا تھا جبھی سعد کی کال آنے لگی،اس نے کال رسیو کی ۔
کب تک نکلنا ہے بھائی کل ۔۔۔۔ سعد نے اس نے جانے کا پوچھا
جب تیرا دل کرے ۔۔۔۔ اس نے برا سا منہ بنا کر جواب دیا
تجھے کیا ہوا ہے۔ ۔
وہ بھی اس کی رگ رگ سے واقف تھا اس لہ جا پہچان گیا تھا کی اس کا موڈ اوف ہے۔
کچھ نہیں ۔۔ ۔
تو پھر یہ کیوں کہہ رہا ہے کہ جب دل کر آجا ۔ ہم ساتھ نہیں جارہے کیا؟
نہیں تصبیہا بھی میرے ساتھ ہے اس لیے ۔۔ ۔
تصبیہا کا نام لیتے ہوئے اس نے اتنا برا منہ بنایا جیسے کونین کی گولی کھالی ہو۔
کیا بھابی جی بھی جارہی ہیں ۔۔۔ اوئے ہوئےےےےے۔
اس نے چھیڑنے والے انداز میں بولا
اس میں اتنا خوش ہونے والی کیا بات ہے؟
اس غصہ ہی چڑ گیا ___وہاں مجھے اتنی جلدی کوئی نوکرانی نہیں ملے گی ۔ گھر کے کام تو کرے گا کیا ۔۔ اس لیے اسے لے لر جارہا ہوں ۔
ایک ایک لفظ موصب نے چبا کر بولا ۔ اس کی آواز اتنی بلند ضرور تھی کہ تصبیہا تک باآسانی جاسکے اور گئی بھی تھی اس کی آواز جیسے تصبیہا نے سن لیا تھا ۔ ۔
اس کی بات سن کر تصبیہا کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ آخر کب تک اس کے طنز بھرے تیر برداشت کرتی ۔ کہتے ہیں جب دکھ حد سے بڑھ جائے تو آنسو بہا دینے چاہیے اس سے نئے دکھ سہنے کا حو صلہ مل جاتا ہے ۔ وہ بھی یہ ہی کررہی تھی مگر اس بات سے انجان تھی کہ آگے ابھی بہت کچھ دیکھنا ہے اسے۔۔ ۔
***
اسلام آباد پہنچ کر اس نے فیروز کو کال کی
ہاں پہنچ گیا تو بتا جو کام کہا تھا وہ ہوگیا ؟ تصبیہا سے کچھ دور جاکر وہ بات کررہا تھا
ہاں ہوگیا ہے میں وہیں ہوں تیرے لیے گاڑی بھیجی ہے ۔۔ ۔
) ٹھیک ہے۔۔ ۔(وہ فون جیب میں رکھتا ہو اس کے پاس آیا ۔
اب ہم کس کا ویٹ کررہے ہیں ؟
تصبیہا نے اکتائے ہوئے لہجے میں پوچھا
گاڑی کا ۔
اس نے مختصر جواب دیا اور موبائل میں لگ گیا
تھوڑی دیر میں گاڑی وہاں پہنچ گئی ۔ وہ دونوں گاڑی میں بیٹھ گئے ۔ گاڑی ہوا سے باتیں کرنے لگی ۔ تصبیہا کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی ۔ موصب نے ایک نظر اسے دیکھا پھر اپنے موبائل میں لگا رہا ۔ ان دونوں کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی ۔ کچھ دیر بعد گاڑی جس علاقے میں رکی ۔ تصبیہا حیران اور پریشان رہ گئی ۔۔ ۔
اترو ۔۔ ۔
وہ اسے حکم دے کر خود اتر گیا اور فیروز سے جا کر گلے ملا جو کہ اس کا دوست تھا اور وہ بھی ڈاکٹر تھا اسی کے ہوسپیٹل میں۔
اسلام و علیکم بھابی ۔ ۔
تصبیہا کو آتا دیکھ کر اس نے سلام کیا ،مگر تصبیہا تو اردگرد کو ہی دیکھ کر پریشان تھی ۔ ۔
اسے پریشان دیکھ کر موصب کو بڑا سکون ملا ۔ ۔
یہ کہا آگئے ہم ؟(اس نے موصب سے پوچھا۔ جو کہ اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔ ۔
ہم یہیں رہیں گے ۔۔۔ ۔
اس نے بڑے تحمل سے جواب دیا ۔ اس کا جواب سن کر تصبیہا نے نظریں گھما تو اردگرد جنگل بیانا ن تھا ۔ دور دور تک کوئی گھر نہیں تھا اور جہاں وہ رہنے کا کہہ رہا تھا وہ ایک پرانا ،بوسیدہ سا گھر تھا جو کہ باہر سے ہی آسیب زدہ لگ رہا تھا ۔۔ ۔
چلو اندر ۔۔۔ ۔
وہ اور فیروز سامان اٹھا کر اندر چکے گئے تو مجبور اسے بھی جانا پڑا ۔ اندر کا منظر دیکھ کر تو اسے چکر ہی آنے لگے ۔ وہ گھر اس قدر گندہ تھا جیسے صدیوں سے بند پڑا ہو ۔ ہر جگہ مکڑی کے جا لے لگے تھے،مٹی دھول تھی ۔ وہ ایک چھوٹا سا گھر تھا جس میں ایک کمرا،ایک کچن ، ایک اسٹور نما سا کمرا تھا ، چھوٹا سا سہن تھا بس۔ ۔
میں یہاں نہیں رہوں گی ۔۔ ۔
اس گھر کو دیکھ کر اس دماغ گھوم گیا ،اس نے غصے میں کہا
چاہو یا نا چاہو تمہیں رہنا تو نہیں ہے ۔ اب یہ تم پر میسر ہے کہ رو کر رہو یا ہنس کر۔۔۔ ۔
اس نے تصبیہا کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا ،فیروز خاموش کھڑا یہ سب تماشا دیکھ رہا تھا۔
مگر ۔۔ ۔
وہ کچھ کہتی مگرموصب نے اس کے ہونٹوں پر انگلی رکھ دی اور بولا
شیشششش ۔۔۔۔۔ ۔
تصبیہا نے اس کا ہاتھ جھٹکا ۔۔۔۔ تو وہ مسکرا کر پیچھے ہوا اور بولا
میں فیروز کے ساتھ جارہا ہوں میرے آنے سے پہلے یہ گھر صاف ہوجانا چاہیے سمجھیں ۔۔۔۔ وہ تصبیہا کو حکم سے کر فیروز کے ساتھ چلا گیا کتنی دیر تو وہ ڈری سہمی ایسے ہی کھڑی رہی ۔۔ ۔ پھر اللہ کا نام لے کر وہ آگے بڑھی ۔۔ ۔ پھر کچھ خیال آنے پر اس نے اپنے بیگ میں موبائل دیکھا تو وہاں موبائل موجود نہیں تھا۔ وہ پریشان ہوگئی
کہا چلا گیا ۔ نہیں تو رکھا تھا ۔
وہ پریشان سی ادھر ادھر دیکھ رہی تھا کہ اچانک اس کہ دماغ میں موصب کا خیال آیا تو وہ سمجھ گئی تھی کہ یہ اسی کا کام ہے۔
شیٹ یار۔۔۔۔ اس نے دیوار پر ہاتھ مارا
***
یار یہ سب کیا کر رہا ہے تو ۔۔ ۔
وہ فیروز کے گھر پر تھا جہاں سعد بھی موجود تھا۔
کیا؟
وہ انجان بنتے ہوئے بولا
تجھے اچھے سے پتا ہے میں کس بارے میں بات کررہا ہوں ۔۔۔۔ فیروز نے تپے ہوئے انداز میں کہا تجھے معلوم بھی ہے وہ علاقہ کتنا خطرناک ہے ۔۔ ۔ کوئی بھی کبھی بھی گھوس جائے ،ان کے ساتھ کچھ غلط ہوجائے کون ضمیدار ہوگا اس کا ۔
فیروز غصے میں تھا کہ اس کا دوست اس حد تک جاسکتا ہے۔
ویسے فیروز ٹھیک کہہ رہا ہے ۔ ایسا بھی کیا کردیا ہے اس نے ۔ جو کچھ بھی ہوا وہ ایک غلط فہمی تھی یہ تو بھی جانتا ہے ۔ تیری بے عزتی ہوئی تو لے اپنا بدلہ لیکن کسی کی جان تو داو پر نہ لگا ۔۔۔۔ ۔
سعد بھی بول پڑا جو کب سے خاموش تھا
ان دونوں کی باتیں وہ خاموشی سے سنتا رہا ، دل میں ایک خوف پیدا کردیا تھا ان کی باتوں نے کہ کہیں اس کی وجہ سے تصبیہا کہ ساتھ کچھ غلط ہوگیا تو۔۔۔۔۔ ۔ اس سے آگے وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ وہ فورن وہاں سے نکل گیا۔۔۔ ۔
***
۔ ۔
تصبیہا کبھی اس گندے گھر کو دیکھتی تو کبھی خود کو ۔ اس کی عادت تھی کہ اسے گندی جگہ پر بے چینی ہوتی تھی جب تک اسے صاف نہیں کرلے اسے سکون نہیں آتا تھا ۔ اپنی عادت سے مجبور ہوکر وہ آگے بڑھی جا لے کو ہاتھ سے ہٹاتے ہٹاتے وہ کمرے میں گئی تو وہ ایک اسٹور روم تھا ۔ وہاں کہ جا لے ہٹاکر ادھر ادھر دیکھا ایک لکڑی کا اسٹول ،جھاڑو وغیرہ مل گئی ۔ اس نے منہ پر اپنا ڈوپٹہ باندھا اور گھر کی صفائی میں لگ گئی ۔ صفائی کرتے کرتے اسے پورا دن گزر گیا مگر موصب کا کچھ پتا نہیں تھا ۔ کمرا ،کچن ،باتھ روم ،صحن ،اسٹور کی صفائی کرتے اس حالت بری ہوگئی ۔ صفائی سے فا رغ ہوکر وہ فریش ہونے چلی گئی۔ نہا کر جب وہ آئی تو اسے شدید بھوک لگ رہی تھی مگر وہاں کھانے کو کچھ نہیں تھا ،وہ صدیوں سے بند گھر میں کھانے کو کہا سے ملے گا ۔ ۔ تصبیہا صوفے پربیٹھ گئی اور اپنے بیگ سے قران پاک نکالا اور صورت بقرا پڑھنے لگی ۔ کیونکہ جب سے وہ اس گھر میں آئی تھی اسے ایک عجیب سا ڈر محسوس ہورہا تھا ۔ اس لیے اس نے صورت بقرا پڑھنی شروع کردی ،کیونکہ ہمارے نبی حضرت محمد صلى الله علیه وسلمنے فرمایا کہ جس گھر میں صورت بقرا پڑھی جاتی ہے شیطان وہاں سے چلاجاتا ہے ۔
***
موصب گھر آیا تو گھر کا نقشہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ وہی گھر ہے جس میں وہ صبح آیا تھا ۔ وہ کھنڈر اب گھر لگ رہا تھا وہ تصبیہا کو سرائے بغیر نہ رہ سکا ۔ اس کا خیال آتے ہی موصب آگے بڑھا تو وہ صوفے پر ہی بیٹھے بیٹھے سوگئی تھی ۔ دوپٹہ سر سے لپٹا ہوا تھا چھوٹا سہ قرآن اس نے سینے سے لگایا ہوا تھا ۔
یہ یہاں سورہی ہے اور وہ لوگ مجھے اتنی باتیں سنارہے تھے ہنہہ۔۔۔ ۔ وہ بڑتا ہوا کمرے کی طرف چل دیا ۔ کمرے کا دروازہ جان بوجھ کر زور سے بند کیا ۔ آواز اتنی تیز تھی کہ تصبیہا ہڑ بڑا کر اٹھ گئی ۔ پہلے تو وہ سمجھ نہیں پا ئی کہ ہوا کیا ہے پھر ایک خیال آیا کہ شاید موصب آیا ہو۔ وہ اٹھی اور کمرے کا دروازہ نوک کیا مگر کوئی جواب نہیں آیا ۔ اس نے پھر نوک کیا تو تھوڑی دیر کے بعد اس نے دروازہ کھولا ۔
کیا ہوا ہے ؟
وہ تصبیہا کو گھورتے ہوئے بولا
تمہیں شرم نہیں آتی مجھے یہاں اکیلے چھوڑ کر کہا چلے گئے تھے ۔
اس کا بھوک سے پہلے ہی برا حال تھا اوپر سے اس کا ایسا رویہ ،تصبیہا کا تو دماغ ہی گھوم گیا۔
نہیں آتی شرم پھر ؟ وہ بھی بنا اثر لیے بولا
یہ مت بھولو کہ تم مجھے یہاں لے کر آئے ہو میں اپنی مرضی سے نہیں آئی تو اب یہ تمہاری زمیداری ہے کہ میری ضرورت کا خیال رکھو ۔ بھوک سے میرا برا حال ہورہا ہے اور تم ۔۔۔ ۔
کہتے کہتے اس کی آنکھیں نم ہوگئی تو وہ وہاں نہیں روکی
موصب نے اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھ لیے تھے موصب کو دکھ ہوا اس نے سعد کو کال کی۔
ہیلو سعد ۔۔ یار ایک کام کر ۔
ہاں بول کیا ہوا ۔۔ ۔
یار مجھے کھانا او ڈر کرنا تھا مگر یہاں تو اس وقت کوئی نہیں آئے گا ۔۔۔ باقی تو تو سمجھ گیا ہوگا ۔۔ ۔
ابھی تو تو کھانا کھا کر گیا تھا یہاں سے ؟
اس نے حیرت سے پوچھا
مجھے پھر بھوک لگ رہی ہے کوئی مسئلہ ۔۔ ۔
موصب تپے ہوئے لہجے میں بولا
اچھا اچھا لا رہا ہو۔۔۔۔ اس نے کہہ کر کال کٹ کی ۔
تھوڑی دیر بعد سعد دروازے پر کھڑا گیٹ نوک کررہا تھا ۔ تصبیہا نے سنا تو وہ گیٹ کھولنے جانے لگی ۔ تو دروازے کی آواز سن کر موصب کمرے سے باہر آیا اور تصبیہاسے بولا ۔
رک جاو ۔ ۔
اس کی آواز سن کر وہ روک گئی ۔ موصب نے جا کر دروازہ کھولا ےتو باہر سعد تھا ۔ موصب کے ساتھ سعد بھی اندر آگیا ۔ جیسے ہی اندر آیا تو گھر کی حالت دیکھ کر شو کڈ رہ گیا ۔
یہ کس نے کیا ؟ وہ حیرانی سے موصب سے بولا
کیا ؟ موصب ناسمجھی سے بولا
یہ گھر کی حالت ۔۔۔ وہ ادھر ادھر دیکھتا ہوا بولا
موصب کچھ کہتا کہ سعد کی نظر تصبیہا پر پڑ ی تو اس نے سلام کیا ۔ تصبیہا نے بھی اس کے سلام کا جواب دیا ۔ تو وہ بول
بھابی یہ سب آپ نے کیا ہے؟
وہ جتنا حیران ہوتا اتنا کم تھا
بھابی؟؟؟ ؟
تصبیہا نے اسے ایسے دیکھا جیسے پتا نہیں اس نے کیا کہہ دیا ہو
سعد بیچارا پزل ہوگیا کہ کیا غلط کہہ گیا ۔ موصب بھی اسے دیکھ رہا تھا
کچھ غلط کہہ دیا میں نے ؟ سعد نے پوچھا تو وہ بولی
خبردار جو مجھے بھابی کہا تو ۔۔۔ ۔ تصبیہا نام ہے میرا ۔ آئندہ نہیں سنو میں یہ لفظ ۔
اس نے غصئے سے کہا اور آخر میں موصب کو گھور کر چلی گئی
یہ تیرا غصہ مجھ پر اترا ہے نا ؟
سعد نے موصبگھورتے ہوئے پوچھا
موصب اسے دیکھ کر مسکرانے لگا تو اس نے آگے بڑھ کر ایک مکا اسے مارا
میں نے کیا کہا ہے؟
موصب کندھے کو صلاتے ہوئے بولا
آپ کہا کچھ کرتے ہیں آپ تو جلیبی کی طرح معصوم ہیں ۔۔۔ سعد تپے ہوئے لہجے میں بولا
ایک بات بولوں
سعد اس کے کان میں گھومتے ہوئے بولا
یہ ہری مرچ بہت تیز ہے ،بتارہا ہوں میں بچ کہ رہ۔۔۔۔ ۔
آج تک ایسا کوئی نہیں پیدا ہوا جس سے موصب خان کو ڈرنا پڑے ۔ موصب نے مغرور لہجے میں کہا
تیرا اوور کونفیڈینس ہی تجھے مروائے گا
سعد نے انگلی دیکھاتے ہوئے کہا اور باہر نکل گیا
موصب سر جھٹک کر کچن میں آیا جہاں تصبیہا بیٹھی پانی پی رہی تھی ۔۔۔۔۔ موصب نے اسے دیکھا اور کھانے کا شوپر اس کے برابر میں رکھتے ہوئے بولا
یہ کھانا کھالو۔۔۔۔۔ اس کی آواز میں ایک غرور تھا جیسے اس نے تصبیہا پر بہت بڑا احسان کیا ہو
)تصبیہا نے ایک نظر اسے دیکھا اور ایک نظر شوپر پر ڈالی پھر شوپر اٹھا لیا ۔ بھوک جو بہت زور کی لگی تھی ایسے میں کیا اسے کہتی ۔ موصب جاتے جاتے مڑا اور بولا
کل صبح ریڈی رہنا تم کل سے میرے ساتھ ہوسپیٹل چلو گی ۔۔۔ اس نے ایک نیا حکم سنایا تو تصبیہا نے چونک کر اسے دیکھا پھر بولی
میرا کیا کام وہاں ؟
تصبیہا کی سمجھ نہیں آئی اس کی یہ بات کہ بھلا وہ اسے کیوں اپنے ساتھ لے کر جارہا ہے
جو کہا ہے وہ کرو اپنا دماغ مت چلاو۔۔ ۔
وہ ایک دم غصے سے بولا
ایسے کیسے چلی جاوں ؟ پہلے مجھے وجہ بتاو؟
وہ کہا اس کے غصئے سے ڈرنے والی ۔ وہ بھی ڈھیٹ ائی سے بولی
ہوسپٹل کی جمادارنی چلی گئی ہے ایسی لیے تمہیں لے کر جارہا ہوں ۔ بس اب خوش ۔۔ ۔
اس نے تصبیہا کا ہاتھ پکڑ کر کھنچا اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولا اور پھر اس کا ہاتھ جھٹک کر وہاں سے چلا گیا
تصبیہا اپنا ہاتھ صہلتے ہوئے بولی___ جنگلی ،وحشی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔