Chapter 2: باب 2

آج تصبیہا کو ڈسچارج ہونا تھا ۔ اس کے بابا ڈاکٹرموصب کے کیبن میں بیٹھے تھے ۔

انکل آپ فکر نہیں کریں وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔ آپ انھیں لے جا سکتے ہیں ۔ موصب آرام سے انھیں سمجھا رہا تھا ۔ ایک اچھے ڈاکٹر کی طرح ۔ وہ سب سے بہت ہی نرم لہجے میں بات کرتا تھا ۔ اس وقت بھی وہ تصبیہا کے بابا سے بہت تمیز سے بات کررہا تھا یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ تصبیہا کے والد ہیں ۔

کیا حال ہے ؟ انعم اور حرا تصبیہا کو دیکھنے اس کے گھر آہیں تھیں ۔۔ ۔

مجھے کیا ہوا ہے ؟ تصبیہا نے الٹا ان سے سوال کیا

لو بھئی اور سنو اس کی باتیں ۔ وہ جو ایک ہفتہ ہوسپیٹل میں رہ کر آئی ہو وہ کیا تھا پھر ۔۔۔ حرا بولی نام مت لے اس ہوسپیٹل کا ،وہ محسوس یاد آجاتا ہے ۔ اتنی زور سے انجیکشن لگایا تھا ۔۔۔ وہ رونی شکل بنا کر غصے سے بولی

کون منحوس ؟ وہ ہم آواز بولیں

ارے وہ ہی جیسے حمزہ سمجھ کر اس کی پینٹنگ بنائی تھی ۔ تصبیہا نے آہستہ آواز میں کہا

اووو تو بیٹا بدلہ لیا ہے اس نے تجھ سے ۔۔۔ حرا نے ہنستے ہوئے کہا

چھوڑو اس کو کچھ اور بات کرتے ہیں ۔ تصبیہا نے برا سا منہ بنا کر کہا

اچھا یہ بتا علی بھائی کیسے ہیں ؟ وہ آئے تھے تجھے دیکھنے؟ انعم نے تصبیہا کہ منگیتر کے بارے میں پوچھا

ہاں ان کہ گھر والے آئے تھے ۔ تصبیہا نے بتایا

علی بھائی نہیں آئے ۔ کیوں ۔۔ حرا صدمے سے بولی

مجھے کیا پتا کیوں نہیں آئے۔۔ تصبیہا نے اکتا تے ہوئے کہا

تو بھی عجیب ہے ۔ آج کل لوگ اپنے منگیتر کہ ساتھ ساری ساری رات باتیں کرتیں ہیں ،گھومتے پھرتے ہیں ،اور ایک یہ ہے جو گھومنا تو چھوڑو موبائل پر بات تک نہیں کرتی۔ انعم نے اس کا مزاق اڑاتے ہوئے کہا ہماری شریعت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں ایک نامحرم سے راتوں کو چھپ کر فون پر باتیں کرو یا گھوم وں پھرو ۔۔ منگی ہی ہوئی ہے لیکن وہ ابھی بھی میرے لیے نامحرم ہی ہے ۔ ہمارے معاشرے میں منگنی کا نام ڈھنگ نی ہونا چاہیے کیونکہ منگنی کے بعد لڑکی کہ ڈھنگ دیکھے جاتے ہیں ،پسند نہیں آئے تو توڑ دی منگنی ۔

اور ہم لڑکیاں صر ف منگنی ہی ہوجانے پر ہی کیا کچھ کرجاتی ہیں ۔۔۔ ارے کس بات کی جلدی ہے کیا نکاح کہ بعد نہیں ہوسکتا یہ سب ۔ مگر نہیں ہم تو ہیں ہی جلد باز قوم۔۔۔ تصبیہا نے آرام سے جواب دیا

***

تصبیہا کہ ہوسپیٹل سے واپس آنے کہ ایک ہفتے بعد موصب نے تصبیہا کہ والد کو راستے میں کھڑا دیکھا تو گاڑی ان کہ پاس روک دی ۔۔ ۔

انکل آپ یہاں ؟ سب خیریت ہے ؟

موصب گاڑی سے اتر کر ان کہ پاس آیا

کسی سے ملنے آیا تھا ۔۔۔۔ وہ مسکرا کر بولے

تو چلیں میں آپ کو ڈرپ کردیتا ہوں ۔

موصب نے اپنی خدمات پیش کیں،وہ ایسا ہی تھا ہرکسی کی مدد کرنے میں آگے رہتا تھا

ارے نہیں بیٹا میں چلا جاوں گا ۔ ۔

انھوں نے اسے پیار سے سمجھایا(

بیٹا بھی کہہ رہے ہیں اور منا بھی کررہے ہیں ۔ چلیں بیٹھیں جلدی ۔۔ ۔

موصب نے روب سے کہا تو وہ مسکرا کر بیٹھ گئے

گاڑی میں بیٹھ کر تھوڑی ادھر ادھر کی باتوں کہ بعد وہ بولا

کوئی خاص کام تھا آپ کو جو آپ اتنی گرمی میں گھر سے نکلے ؟

ہاں وہ تصبیہا کہ سسرال گیا تھا ۔۔ ۔

انھوں نے بتایا تو وہ چونکا

اس کی شادی ہونے والی ہے۔۔۔ موصب نے دل میں سوچا

اچھا مبارک ہوں ۔ کی ہے شادی؟ ۔ منہ پر زبردستی مسکراہٹ لا کر بولا

ایسی مہینے ہے ۔ بس تیاریاں ہی چل رہی ہیں ۔

انھوں سے سکون سے بتایا

تم آو گے نا ؟

آپ بولیاں اور میں نا آوں ایسا ہوسکتا ہے ،میں ضرور آوں گا ،اور کوئی کام ہو تو مجھے ضرور بتا ہیے گا ۔

اور موصب نے باتوں باتوں میں لڑکے کی ساری انفو رمیشن بھی لے لی ۔

***

دو دن کہ اندر اندر موصب نے علی کہ بارے میں پتا کرلیا ۔ اس کا دماغ میں جو چل رہاتھا وہ واقع ری سکی تھا مگر اسے کہا پروا تھی۔

***

تصبیہا مایوں کا ڈریس پہنے ہوئے تھی۔ پیلے رنگ کی لمبی فراک جس پر سیل ور رنگ کا کام ہوا تھا ۔ لمبے بالوں کی چوٹ یا بنائے ان میں پھول لپیٹے ہوئے تھے اور پھولوں کی ہی جیولری پہنے ہوئے ہلکا سا میک اپ کیے،سر پر ڈو پٹا لیے وہ بہت پیاری لگ رہی تھی۔

ماشااللہ ۔۔۔ ۔

تصبیہا کی امی بولیں جو کہ اسے ہی دیکھنے آہیں تھی کہ وہ تیار ہوئی یا نہیں اور دروازہ کھولتے ہی ان کی نظر جب تصبیہا پر پڑی تو وہ بے اختیار بول اٹھیں ۔

کیسی لگ رہی ہو؟

)تصبیہا نے مسکرا کر پوچھا ۔(

بہت پیاری لگ رہی ہے میری بیٹی ۔۔۔ نظر نا لگ جائے ۔ انھوں نے پیار سے کہا

ماں کی نظر کیسے لگ سکتی ہے ۔۔ ۔

تصبیہا ان کے قریب آئی اور ان کے ہاتھ پکڑ کر چومے .

ماں کی نظر نہیں لگ سکتی مگر پیار کی لگ جاتی ہے ۔ اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

)وہ دونوں باتیں ہی کررہی تھیں جب حرا اندر آئی اور بولی (

انٹی علی بھائی کی امی اور ابو آئے ہیں ۔۔ اس نے آکر بتایا

)اتنی جلدی ؟(تصبیہا بولی

ہاں اتنی جلدی اور یہاں کیوں حال میں کیوں نہیں گئے۔ تصبیہا کی امی فکر مندی سے بولیں ۔

انٹی بس وہ دونوں ہی آئے ہیں ۔

حرا بھی فکر مند نظر آرہی تھی

چلو دیکھتے ہیں ،تم آرام سے بیٹھو ۔ وہ تصبیہا کو کہتی ہوئی باہر چلی گ حرا وہی تصبیہا کے پاس ہی روک گئی

وہ باہر آہیں تو وہ دونوں حبیب صاحب سے باتیں کررہے تھے ۔ موصب بھی وہی موجود تھا ۔ وہ سیدھی ان لوگوں کی طرف آہ ۔

کیا ہو سب خیریت تو ہے ۔۔ ۔

حبیب صاحب نے فکرمندی سے پوچھا تو وہ لوگ ہچکچا کر بولے

وہ ۔۔ وہ بھائی صاحب دراصل بات یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ علی نے شادی سے انکار کردیا ہے ۔۔۔۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کسی اور کو پسند کرتا ہے ۔ اور اگر ہم نے اس کی بات نہ مانی تو وہ خودکشی کرلے گا ۔ کل رات کو اس کا فون آیا تھا ۔ وہ کل رات سے گھر نہیں آیا ۔۔۔۔۔ بھائی صاحب میرا ایک ہی بیٹا ہے اور مجھے وہ بہت عزیز ہے ۔ اس کی خوشی میرے لیے بہت اہم ہے۔

)علی کی امی روتے ہوئے بولیں ۔(

یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ اگر اسے نہیں پسند تھا تو پہلے کیوں نہیں بولا اس نے ۔ آخری وقت میں جب سارے مہمان موجود ہیں ۔ آپ رشتے سے انکار کر رہی ہیں ۔ آپ اس کا مطلب بھی سمجھتی ہیں۔

حبیب صاحب غصے سے بولے ۔ ان کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کردیں

مجھے اس بات کا اندازہ ہے مگر ہم مجبور ہیں بھائی صاحب ۔ وہ ندامت سے بولے اور وہاں سے چلے گئے

حبیب صاحب سر پکڑ کر بیٹھ گئے ان کا دماغ معاوف ہوچکا تھا ۔ موصب چوپ چاپ سب دیکھ رہا تھا ۔ تصبیہا کی امی رو نے لگیں ۔ دو تین عورتیں انھیں چوپ کروانے لگیں ۔

نا جانے تصبیہا کہ نصیب میں کیا لکھا ہے ۔ پہلے منگنی ٹوٹ گئی تھی ۔ اب این شادی کہ وقت انکار ہوگیا ۔۔۔ کیا ٰہوگا میری بچی کا ۔ وہ رو رہی تھیں ۔

موصب حبیب صاحب کہ پاس آیا اور ان سے بولا

انکل مجھے کچھ بات کرنی ہے آپ سے ،پلیز میرے ساتھ آہیے ۔ وہ انھیں لے کر باہر آگیا اور بولا

)مجھے معاف کردیجیے گا اگر میری بات بری لگے تو ۔۔ ۔(وہ روکا تو حبیب صاحب بولے

کیا کہنا چاہتے ہو کہو ۔۔ ۔

میں تصبیہا سے نکاح کرنا چاہتا ہو ابھی اور اسی وقت، اگر آپکو کوئی اعتراض نہ ہو تو ۔۔۔۔۔ مو صب ان کی بالکل اعتماد سے بولا

کچھ دیر تو حبیب صاحب اس کا منہ دیکھتے رہے ۔ انھیں خاموش دیکھ کر موصب بولا

انکل کچھ تو بولیں ۔

تم ایمو ہورہے ہو بیٹا ،یہ ممکن نہیں ہے۔

انھوں نے منا کیا

)کیوں ممکن نہیں ہے ۔۔ ۔(وہ بز ید تھا

بیٹا ایسے معاملے جلدبازی میں نہیں ہوتے ۔ تمہارے اور ہمارے اسٹیٹس میں بہت بڑا گیپ ہے جو کبھی نہیں بھر سکتا ۔ انھوں نے موصب کو سمجھانے کی کوشیش کی.

یہ بات میں آپ سے کرنے والا تھا مگر پھر پتا چلا کہ آپ نے اس کی شادی تے کردی ہے اس لیے چپ ہوگیا ۔ وہ بھی اپنی بات پر قائم تھا۔

پلیز۔۔۔ آپ کو مجھ سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوگی۔۔۔۔ بہت زید کرنے پر وہ راضی ہوگئے

آپ نکاح کی تیاری کریں میں موم ،ڈیڈ کو بلو اتا ہوں ۔

فتح کے اثار اس کے چہرے سے واضع تھے۔

موصب نے اپنے ڈیڈ کو کال کرکے سب کچھ بتادیا ۔ ایک گھنٹے میں اس کے گھر والے تصبیہا کہ گھر پہنچے ۔ حبیب صاحب سے ملاقات کے بعد انھیں وہ لوگ بہت پسند آئے ۔

حبیب صاحب تصبیہا کہ پاس آئے تو وہ ان کہ گلے لگ گئی ۔۔۔ ۔

نہیں بیٹا دل چھوٹا نہیں کرتے ،اللہ بہت مہربان ہے ۔ وہ کبھی اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا ۔

انھوں نے تصبیہا کا سر سہ لاتے ہوئے کہا

آپ پریشان مت ہو ئیں با با ،میں بالکل ٹھیک ہوں ۔ بس آپ پریشان نا ہوں ۔

تصبیہا ان کے چہرے کو دیکھتے ہوئے بولی

بیٹا میں نے تمہارا نکاح طے کیا ہے آج ہی ہوگا ،تمہاری کیا رائے ہے ۔ انہوں نے ایک اس سے پوچھا

میں یہ نہیں پوچھوں گی کہ کون ہے وہ ،کیونکہ ماں باپ کبھی اپنے بچوں کے لیے برا نہیں کرتے۔۔ ۔

وہ بول رہی تھی جب وہ بولے

علی سے رشتہ بھی میں نے ہی طے کیا تھا ۔ ۔

وہ شرمندہ ہو کر بو لے تو وہ بولی

بعض اوقات فیصلے غلط ہوجاتے ہیں ،اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ماں باپ کی نیت غلط تھی ۔ آپ کو بھی تو نہیں پتا تھا نا کہ وہ ایسا نکلے گا۔

تصبیہا نے بہت نرم لہجے میں انھیں سمجھایا

وہ لوگ آج نکاح اور رخصتی بھی چاہتے ہیں ۔۔۔۔ حبیب صاحب نے اس کہ چہرے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا

مگر۔۔۔۔ ۔

وہ کچھ بولتی مگر اپنے باپ کی عزت کا خیال آیا تو بولی

آپ کو کوئی اعتراض ؟

اس نے الٹا ان سے سوال کیا

نہیں ،وہ بہت اچھا ۔ نیک بچہ ہے ۔ وہ بہت پیار سے بولے

جیسے آپ کی مرضی بابا مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔۔ ۔

وہ آرام سے بولی ،ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی

***

تصبیہا کہ سائن کروانے کہ بعد مولوی صاحب موصب سے پوچھ رہے تھے ۔ کیا آپکو قبول ہے ؟

)میں نے تم جیسا گھٹیا انسان اپنی زندگی میں نہیں دیکھا ۔ ۔(تصبیہا کی آواز اس کے دماغ میں گونج رہی تھی ۔

قبول ہے ۔۔۔۔ ۔

کیا آپ کو قبول ہے؟

آج کے بعد اپنی شکل مت دیکھنا ورنہ ۔۔۔۔ ۔

قبول ہے ۔۔۔ ۔

کیا آپ کو قبول ہے ؟

پتا نہیں کیا دیکھ کر انعم نے تمہیں پسند کیا ہے ۔۔۔۔ ۔

)موصب نے دانت بیچ کر کہا(

)قبول ہے ۔۔۔۔ ۔(اور اس نے سائن کردیے ۔

نکاح کہ بعد رخصتی ہوئی ،تصبیہا وہی پیلے جوڑے میں تھی۔

تصبیہا کو موصب کہ کمر ے میں لایا گیا ۔ وہ بہت خوبصورت اور بڑا کمرا تھا ۔ وہاں کی ہر چیز قیمتی تھی جس کا دیکھتے ہی اندازہ ہورہا تھا۔ تصبیہا کمرے دیکھ رہی تھی جب موصب اندر آیا ۔ تصبیہا نے دروازے کی طرف دیکھا تو موصب کو دیکھ کر اس کی آنکھیں کھول گئیں ۔ اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ اس کا نکاح اس شخص سے ہوا ۔۔۔۔ ۔

)تم۔۔۔۔۔ ۔(وہ صدمے سے بولی

موصب دروازہ بند کرکہ آیا اور بیڈ کہ کنارے پر کھڑا ہوکر بولا ۔

ہاں میں ۔۔۔ کیوں کیا ہوا ۔۔۔ دولہا پسند نہیں آیا۔ ۔

وہ کہہ کر مسکرایا ،تصبیہا کچھ نہیں بولی بس اسے دیکھتی رہی۔

کیا سوچ رہی ہو ۔ آج کچھ بولو گی نہیں ،اس دن تو بہت بول رہیں تھیں ۔

موصب کا لہجہ کاٹ دار تھا جیسے تصبیہا نے صاف محسوس کیا.

وہ سب میں غلطی سے آپ کو کہہ گئی تھی ۔ میں سمجھی تھی کہ آپ حمزہ ہیں ۔ ایم سوری ۔

اس نے صفائی دینی ضروری سمجھی تو بولی۔

تم معافی کیوں مانگ رہی ہو ۔

موصب دو قدم بڑھا کر اس کی طرف آیا اور اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے بولا

نہیں میری غلطی تھی مجھے پہلےکنقورم کرنا چاہیے تھا ۔ تصبیہا شرمندہ تھی .

وہ غلطی نہیں تھی گناہ تھا ،جس کی سزا تمہیں بھگتنی پڑے گی ۔ ۔

موصب نے اس کا بازو اتنی زور سے پکڑا کہ تصبیہا کو محسوس ہوا کہ اس کی انگلیاں اس کے ہاتھ میں پیوست ناہوجاہیں ۔ وہ غراتے ہوئے بولا

چھوڑو مجھے ۔

وہ درد سے چلائی ۔ مگر اس پر کوئی اثر نہیں ہوا.

کیا مطلب ہے تمہارا اور اور۔۔۔ یہ سب کیا ہے چھوڑو مجھےےےے

وہ اپنے آپ کو چھوڑوانے لگی.

موصب نے ایک جھٹکے سے اس کا ہاتھ چھوڑا تو وہ بیڈ پر جاگری

مطلب یہ ہے کہ تمہاری شادی میں نے توڑ وائی ہے ۔ علی کسی کوپسند نہیں کرتا تھا ا سے میں نے کڈ نیپ کروایا تھا ،دودن اپنے پاس اس کی خدمت کی پھر جاکہ وہ بولنے پر راضی ہوا تھا اور اس نے اپنے گھر فون کرکہ وہ سب بولا تھا ۔

موصب نے ایک ایک لفظ حبہ کربولا.

تصبیہا اسے بے یقینی سے دیکھتی رہی پھر بولی

مگر کیوں ؟ میں نے ایسا کیا ہے ؟ کیا کیا ہے ۔ یہ تم پوچھ رہی ہو ۔۔۔ ہاں---- میری اتنی بےعزتی،میرے ہی ہوسپیٹل میں اتنے لوگوں کے سامنے کرنے کہ بعد تم پوچھ رہی ہو میں نے کیا کیا ہے۔۔ ۔

میں نے کہا تو ہے کہ وہ سب انجانے میں ہوا تھا میں نے ۔ ،۔۔۔ ۔

تصبیہا بول رہی تھی کہ اس نے بات کاٹتے ہوئے کہا

اینف ۔۔۔ تمہیں کیا لگتا ہے تم مجھے بولو گی سوری اور میں تمہیں معاف کردوں گا ۔ تمہیں یہاں لایا ہی اسی لیے ہوں کہ دور رہ کر تو تم سے بدلہ نہیں لے سکتا تھا ۔ اسی لیے میں نے یہ پلین بنایا تھا ۔ علی کہ بارے پتا لگوایا پھر اسے اٹھوایا اتنا سب میں نے تمہارا سوری سننے کہ لیے نہیں کیا ہے۔ وہ غصے سے بولا اس کی آنکھیں سرخ تھیں دماغ کی نسیں ابھری ہوئی تھیں مگر تصبیہا نے کوئی اثر نہ لیتے ہوئے کہا

تم سائیکو تو نہیں ہو ۔۔۔ مطلب ایسا کون کون کرتا ہے اتنی سی بات پر تم نے یہ سب کیا ۔۔۔ ۔

وہ بھی غصے سے بولی اور زور سے بولی

آواز ہلکی رک کربات کرو ورنہ موصب نے غرارتے ہوئے بولا اور اس کا ہاتھ پکڑا تو اس بار تصبیہا نے جھٹکے سے اس کا ہاتھ چھڑوایا اور زور سے ہی بولی

ورنہ ۔۔۔ ورنہ کیا ،،ہاں ۔۔ کیا کرو گے ۔ ہممم تم سمجھتے ہو کہ مجھ سے شادی کرکہ مجھے ٹورچر کرو گے اور میں چوپ چاپ سب کچھ برداشت کرلوں گی۔۔۔۔ سوچ ہے تمہاری ۔ ۔

وہ کہہ کر طنزیہ مسکرائی

پرندہ جب قید ہوتا ہے نا تو تھوڑا پھڑپھڑا تا ضرور ہے ،بولو جو بولنا ہے ۔۔ ۔

موصب کہہ کر سامنے صوفے پر گرنے کہ انداز میں بیٹھا تھا

یعنی تم مجھے قید کرو گے ۔۔۔ تصبیہا کو ۔۔۔۔ تم مجھے جانتے نہیں ہو کہ میں ہو کیا چیز ۔ تم نے سوچ بھی کیسے لیا کہ میں یہاں ایک منٹ بھی اور روکوں گی ۔۔ ۔

وہ کہہ کر آگے بڑھی تو موصب اس کے آگے آگیا اور بولا

کیا کہو گی اپنے بابا سے کہ کیوں واپس آگئیں تم ۔۔ ہممم (آنکھوں میں شیطان یت لیے وہ بولا

تصبیہا کچھ بولی نہیں بس اسے گھورتی رہی

کچھ گھنٹے پہلے ایک لڑکے نے تم سے شادی سے انکار کردیا اور جس سے شادی ہوئی وہاں سے بھی کچھ ہی گھنٹوں میں واپس آگئیں وہ بھی طلاق لے کر پھر کیا کریں گے بچارے تمہارے ماں باپ ۔۔۔ چچ چچ اور مجھ سے کسی نے کچھ پوچھا تو میں تو صاف کہہ دوں گا کہ تمہارا کردار اچھا نہیں تھا تم۔۔۔۔ ۔

وہ آگے کچھ بولتا کہ تصبیہا غصے سے چیخی

موصب ۔۔۔ تم اتنے گر سکتے ہو۔

کیا موصب ہممم ۔۔ ۔ جب یہ سب تمہارے ماں باپ کو پتا چلے گا کہ تمہارا اف پر کسی کہ ساتھ ہے اور شادی کی رات تم اس سے ملتے ہوئے پکڑی گئی ہو توووووو۔۔۔ ۔

فل ڈرامائی انداز میں وہ بولا

میں تمہارے موم ڈیڈ کو بتاتی ہوں کہ تم ۔۔۔ ۔

اس کہ خیالات سن کر وہ واقع ڈر گئی تھی ۔ کیا ہوتا اگر ابھی وہ شور مچا کر سب کو جھوٹی کہانی بتادے ۔

شوق سے بتاو مگر اس سے پہلے اپنا دماغ استعمال کرو کیا وہ تمہارا یقین کریں گے ؟ تم یہاں میری وجہ سے ہو،اگر میں ہی کہہ دو کہ۔۔۔۔۔ پھر دھکے مار کہ نکال دیں گے تمہیں ۔۔ ۔

سنیے پر ہاتھ باندھ کر وہ اس کہ سامنے کھڑا تھا ،تصبیہا کا دل کیا کہ اس کہ لمبے بال پکڑ کر دیوار میں ماردے ۔۔۔۔ غصے سے مٹھیاں بیبھج لیں

تصبیہا کی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرے۔۔۔۔ اس کی بکواس سنے بغیر یہ چلی بھی گئی ا ور اس نے آگے سے اس کے کریکٹر کہ بارے میں الٹا سیدھا بول دیا تو وہ کیسے اپنی صفائی دے گی ۔ اس کا دماغ معاوف ہورہا تھا ۔ اس کی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرے ۔

موصب چپ چاپ اس کہ چہرے کہ اتار چڑھاو دیکھ رہا تھا ۔ غصے نے اس کے چہرے پر لالی بکھیر دی تھی، پیلے رنگ اس کی رنگت کو اور نکھار رہا تھا ۔

بہت غلط کر رہے ہو تم ۔ اس کا انجام بہت برا ہوگا ۔ تصبیہا دوستی نبھائے یا نا نبھائے مگر دشمنی بہت اچھی طرح نبھاتی ہے۔۔ ۔

وہ آگے بڑھنے لگی جبھی موصب نے اس کا ہاتھ پکڑ کر قریب کیا اور اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے بولا ر اوف لک ی ۔۔ ۔

تصبیہا نے اپنا ہاتھ چھڑوایا اور واش روم چلی گئی ۔

دس منٹ کے بعد ن کر کے واپس آئی تو وہ بلیک ٹروزر میں ٹی شر رٹ پہنے پورے بستر پر لیٹا تھا ۔ تصبیہا نے گھورا اور صوفے کی طرف بڑھ گئی۔ موصب اسے ہی دیکھ رہا تھا ،اسے صوفے پر لیٹا دیکھ کر وہ بولا

اچھی بات ہے انسان کو اپنی اوقات کا پتا ہونا چاہیے ۔۔۔۔ ۔

وہ کچھ بولی نہیں چوپ چاپ لیٹ گئی ۔ موصب نے لا ہٹ اوف کردی ۔ لائٹ کہ بند ہوتے ہی اسکی آنکھ سے آنسو نکل گئے جنھیں وہ کب سے روکے ہوئے تھی۔۔ یہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا ۔

ساری رات آنکھوں میں گزار دی اس نے فجر کی آزان کی آواز آئی تو وہ اٹھی اور وضو کر کے نماز پڑھنے لگ۔ دعا کے لیے جب ہاتھ اٹھائے تو آنسو خودباخود نکلنے لگے ۔

میں کیا کرو میرے اللہ مجھے راستہ دیکھا ، کچھ سمجھ نہیں آرہا ،ہر راستے پر اندھیرا ہے ۔ کوئی روشنی کی کرن تک نظر نہیں آرہی ۔

وہ روتے روتے سجدے میں ہی کر گئی ۔ تھوڑی دیر بعد سر اٹھا کر بولی

آپ نے اسے میرا نصیب بنایا ہے نا تو میں آپ کی رضا میں راضی ہوں کیونکہ آپ نے ہی تو فرمایا کہ

ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے ۔ ہوگا وہی جو میری چاہت ہے ۔ مگر تو اپنی چاہت کوبھی قربان کردے گا اس پہ جو میری چاہت ہے تومیں تجھے وہ بھی عطا کردوں گا جو تیری چاہت ہے۔

تو بس میں آپ کی رضا پر قربان کرتی ہوں سب کچھ بس مجھے ثابت قدم رکھنا میرے رب ۔۔۔۔ ۔

دعا کہ بعد وہ اٹھی ۔ اب اسے کوئی فکر ،کوئی غم نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے رب کی مرضی پر راضی تھی اور جب بندہ اپنے رب کی کی رضا میں راضی ہوتا ہے تو وہ پرسکون ہوجاتا ہے ۔ اسے کوئی غم نہیں رہتا ۔

آج ہم اتنے بے سکون اس لیے ہی ہیں کیونکہ ہم اپنی خواہشوں کہ پیچھے بھگتے ہیں اور جب کوئی چیز جو ہمیں پسند ہوتی ہے اور ہمیں نہیں ملتی تو بجائے صبر کرنے کہ ہم شکوہ کرنے لگ جاتے ہیں ۔ یہ سوچے بغیر کہ اس میں ہمارے لیے کوئی شر ہوگا جس سے اللہ نے ہمیں بچالیا ۔ ہمیں تو شکر گزار ہونا اچی اور ہم ناشکری کرتے ہیں .

***

صبح وہ کمرے سے باہر آئی لاونج میں سب بیٹھے تھے ۔ ارے بہو ۔۔ آو بیٹا اندر آو۔۔۔ ۔

تیمور صاحب بولے ۔ وہ اندر آگئی ۔۔۔ اور آمنہ بیگم کہ پاس بیٹھ گئی ۔۔ ۔

موصب نہیں آیا تمہارے ساتھ ۔ ۔

آمنہ بیگم نے پوچھا تو وہ بولی

وہ سو رہے ہیں ۔ میں نے اٹھایا تھا مگر گہری نیند میں تھے ۔ ۔

صفائی سے چھوٹ بول دیا اس نے .

اچھا اچھا ۔۔۔ وہ مسکرا نے لگیں

چلیں تو پھر ناشتہ لگوا ہیں بھئی بہت تیز بھوک لگی ہے موم۔ شاہ رخ بولا جو موصب کا چھوٹا بھائی تھا.

تیمور صاحب نے دوشادیاں کیں تھیں ۔ ایک موصب کی ماں تھیں جو کہ موصب کی پیدائشی کے ایک سال بعد ہی اللہ کو پیاری ہوں گئیں ۔ دوسری شادی تیمور صاحب نے آمنہ سے کی جن کا بیٹا شاہ رخ تھا ۔ آمنہ بہت اچھی تھیں کبھی موصب اور شاہ رخ میں فرق نہیں کیا مگر موصب ہمیشہ ان سے دور ہی رہتا تھا کبھی کبھی ہی ان سے بات کرتا تھا ۔ مگر شاہ رخ میں اس کی جان تھی ۔ اپنے چھوٹے بھائی کو وہ بہت چاہتا تھا اور شاہ رخ بھی موصب پر جان دیتا تھا ۔ موصب تھوڑا کم گو تھا اور اپنی غصیلی طبیعت کی وجہ سے الگ ہی رہتا تھا ۔ تیمور صاحب بھی ڈاکٹر تھے اور آمنہ بھی ڈاکٹر تھیں ،شاہ رخ بھی ڈاکٹر بن رہا تھا اور ہاوس جوب وہ موصب کہ ہوسپیٹل میں ہی اسٹارٹ کرنے والا تھا ۔

سب ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھنے والے تھے کہ موصب اوپر سے اترتا ہوا آیا ۔ وہی مغرور چال ،ایک ہاتھ میں بین ڈس ،ایک ہاتھ میں گھڑی ،گلے میں لا کٹس لٹک رہے تھے ،اس کے لمبے بال جو کہ اس نے باندھے ہوئے تھے ،بلیک پینٹ پر بلیک ہی ٹی شرٹ پہنے ایک ہاتھ میں لیب کوٹ لیے وہ اترا تو آمنہ بہت پیار سے بولیں ۔

آو بیٹا اچھے وقت پر آگئے ۔ سب ایک ساتھ ناشتہ کرلیں گے ۔ آجاو شاباش ۔۔۔ ۔

ڈیڈ میں ہوسپیٹل جارہا ہوں ۔۔۔ ۔ آمنہ کو نظر انداز کرتے ہوئے وہ تیمور سے بولا جو کہ وہ ہمیشہ کرتا تھا۔۔۔ یہ بات وہاں بھی ٹے لوگوں کہ لیے نئی نہیں تھی مگر تصبیہا کہ لیے یہ عجیب تھا ۔

بیٹا ناشتہ تو کرلو ۔۔۔ ۔

تیمور صاحب بولے تو اس نے ٹیبل کی طرف دیکھا جہاں آمنہ ،تصبیہا اور شاہ رخ موجود تھے ،اور بولا

مجھے نہیں لگتا کہ یہاں میری ضرورت ہے ۔۔ ۔

لہجے میں تیز تھا جو سب نے محسوس کیا

کسی باتیں کررہے ہو موصب ،اور یہ آج کہ دن تم کیوں جارہے ہو؟ ۔۔۔ ۔

تیمورصاحب اسے شادی کے پہلے دن ہی ہوسپیٹل جاتا دیکھ کر بولے

کیوں آج کیا نیا ہے ؟ الٹا اس نے سوال کردیا

بھائی کل آپ کی شادی ہوئی ہے اور آپ آج جارہے ہیں ڈیس نوٹ فیر ۔۔ ۔

جواب شاہ رخ کی طرف سے آیا

شادی ہوئی ہے تو کیا کروں بیوی کی پلو سے لگا رہوں ۔۔۔۔ چلتا ہوں اللہ حافظ ۔ ۔ کہہ کر وہ روکا نہیں باہر چلا گیا اور وہ لوگ تصبیہا کو دیکھ رہے تھے ۔ وہ شرمندہ تھے اس سے مگر تصبیہا نظریں جھوک ائے نیچے دیکھ رہی تھی۔ اسے پتا تھا کہ کس بات کاغصہ ہے موصب کو۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.