ہیلو ۔ ۔ ۔۔ ۔ وہ گہری نیند میں تھی جب حرا کی کال آئی ۔
ہیلو تصبیہا یار ایک مسئلہ ہوگیا ہے ۔۔۔۔ حیرا گھبرائی ہوئی تھی
کیا ہواہے۔ اتنا کیوں سسپینس کری رٹ کررہی ہے ۔۔ وہ چڑچڑے لہجے میں بولی۔
وہ ۔۔ وہ انعم نے خودکشی کی کوشیش کی ہے ۔۔۔ ۔
کیا ۔ ۔ کب ؟ اور ہے کہا وہ ؟ اس کی نیند ایک دم سے غائب ہوگئی ۔ وہ چیختے ہوئے بولی.
گھر میں ہے اپنے ۔ اس نے ہاسپیٹل کا نام بتایا تصبیہا کو(
میں آرہی ہوں ۔۔۔ اس نے موبائل پھنکا اور واش روم میں گھوس گئی۔
***
ایک گھنٹے میں وہ دونوں اس کے گھر کے باہر تھیں ۔۔۔ ۔
کچھ بتایا تھا انٹی نے کہ کیوں کی اس نے یہ حرکت۔
تصبیہا نے حرا سے پوچھا
ہاں وہ کہہ رہیں تھیں کہ پڑھائی کا اس ٹیرس لیا ہے اس نے ۔ مگر مجھے تو کچھ اور ہی بات لگ رہی ہے ۔ حرا نے اپنا خ ظاہر کیا
کیسی بات ؟ وہ دونوں باہر کھڑی تھیں .
مجھے لگتا ہے اس نے حمزہ کی وجہ سے یہ حرکت کی ہے۔۔ ۔
اگر ایسا ہوا نہ تو میں انعم کو چھوڑوں گی نہیں ۔ تصبیہا غصے بول کر اندر چلی گئی ،حرا بھی اس کے پیچھے چل دی اسلام و علیکم انٹی ،،اب انعم کی طبیعت کیسی ہے؟ تصبیہا نے اندر آتے ہی انعم کے بارے میں پوچھا تو وہ رونے لگیں
ارے انٹی آپ رو کیوں رہی ہیں ۔ انشا اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا ۔ وہ دونوں انھیں سمجھانے لگیں.
بیٹا ایسا بھی کیا پڑھائی کا جنون کہ بندہ خودکشی ہ کر لے۔ انھوں نے روتے روتے کہا
میں دیکھتی ہوں اسے ۔ آپ ٹینششن نہ لیں ۔ یہ کہہ کر وہ دونوں انعم کہ کمرے میں چلی گئی. بہت خوب ۔ سنا ہے آپ نے پڑھائی کا اسٹریس اتنا لے لیا کہ خودکشی ہ کی کوشیش کرڈالی ۔ واہ تصبیہا نے طنزیہ لہجے میںکہا بالکل صحیح کہہ رہی ہو ۔ وہ لڑکی جس نے فیس بک کہ علاوہ کبھی کوئی بک نہیں کھولی وہ پڑھائی کہ لیے خودکشی کرے یہ بات کچھ حزم نہیں ہورہی ۔ حرا نے بھی تصبیہا کا ساتھ دیتے ہوئے طنزیہ کہا.
صحیح صحیح بتاو کیوں کی یہ گھٹیا حرکت ؟
تصبیہا نے غصے سے انعم کو آنکھیں دیکھایں تو وہ گردن جھو کا کہ بولی.
حمزہ نے شادی سے انکار کردیا ہے ۔۔ ۔
۔ وہ بہت ہلکی آواز میں بولی
کیا؟؟؟ ؟
پہلے تو تصبیہا غصے چیخی پھر اس کو تھپڑ لگانے کے لیے بڑھی تو حرا نے اسے روک لیا ورنہ ایک تھپڑ تو وہ اسے لگا ہی دیتی جتنی وہ غصے میں تھی ۔
تمھارا دماغ درست ہے یا نہیں ۔ وہ عورت جو باہر بیٹھی ہے تمہاری ماں ہےوہ اس نے رورو کر اپنا برا حال کرلیا ہے ،تمھارے بابا پریشان ہیں تمھیں زرا سا احساس نہیں ہے کہ وہ کس ازیت سے گزررہے ہیں ۔ چار دن کی محبت اتنا اندھا کردیتی ہے کا۔
وہ سانس لینے کے لیے روکی ۔
اچھا ہوا جوکچھ تمہارے ساتھ ہوا انعم ۔ تم ایک لڑکے کے لیے اپنے ماں باپ کو دھوکا دے رہی تھیں ۔
میں دھوکا تو نہیں دے رہی تھی ۔ میں اس سے محبت کرتی ہوں ۔ ۔
انعم نے اپنے آپ کو ڈقینڈ کیا
اسے دھوکا ہی کہتے ہیں لڑکی ۔ کیسی نامحرم سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنا کب جائز ہے ہمارے دین میں اور کس محبت کی بات کررہی ہو تم جو حرام ہے ۔ ایک بات یاد رکھنا حرام میں کبھی برکت نہیں ہوتی چاہے وہ رزق ہو یا محبت یا پھر کچھ اور ۔
تصبیہا نے آج انعم کی اچھی خاصی کلاس لے ڈالی تھی ۔۔ انعم سر جھکا کر اس کی بات سن رہی تھی ۔ انعم کی آنکھیں نم ہوگئیں تو ی تصبیہا کو اس پر ترس آگیا ۔ وہ اپنی دوست کو ایسے نہیں دیکھ سکتی تھی ۔ مگر اچھا دوست وہ ہی ہوتا ہے جو آپ کو کوئی بھی غلط کام کرنے سے روکے۔ وہ نرم لہجے میں بولی .
کیا کہا تھا تم نے اسے ؟
میں نے اسے کہا تھا کہ وہ اپنا رشتہ بھیج دے میرے گھر ۔۔ ۔
پھر؟
اس نے کہا کہ ابھی نہیں کچھ وقت اسے درکار ہے۔ ۔
اسے تمہارے رشتے کا پتہ ہے ؟
ہاں۔۔ ۔
انعم نے اثبات میں سر ہلا کر جواب دیا.
پھر کیا کہا اس نے ؟
تصبیہا نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا
اس نے کہا کہ بھاگ چلتے ہیں ۔
انعم نے ہلکی آواز میں کہا.
پھر ؟
میں نے منا کرد یا اس نے کہا اگر یہ نہیں کرسکتیں تو مجھے بھول جاو ۔(وہ رونے لگی) میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی تصبیہا .
اس نے تصبیہا کے ہاتھ پکڑ کر کہا
دل تو چارہا ہے کہ ایک زوردار تھپڑ تیرے منہ پر لگاو ۔۔ ۔(تصبیہا نے غصے میں کہا) اس لوزر میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ عزت سےاپنا رشتہ بھیج دیتا ۔۔۔ ۔
اس کہ گھر والے نہیں مان رہے نا ۔ ۔
انعم نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا
بھاڑ میں گئے گھر والے ۔
اس نے جھٹکے سے اپنے ہاتھ چھوڑو ائے
جو بندہ ابھی تیرے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا ،جو ابھی تجھے عزت سے اپنے گھر نہیں لے جاسکتا وہ بعد میں تجھے عزت دلوائے گا ۔ آر یو سیریس ۔۔۔ ۔ عزت یا محبت میں سے کسی ایک کی چوائس ہو تو انکھ بند کرکے عزت کو چننا کیونکہ اس سے بڑھ کر کسی بھی لڑکی کہ لیے کچھ نہیں ہوسکتا ۔۔ تصبیہا نے اسے سمجھایا
جو فیصلہ انکل انٹی نے کیا ہےوہ بہت اچھا ہے ۔ کوئی بھی ماں باپ اپنے بچوں کا برا نہیں کرتے ۔ جتنی جلدی اس بات کو سمجھ جاو اتنا ہی بہتر ہوگا تمہارے لیے ۔۔ ۔
اور تم ایسے بندے کے لیے اپنی جان دینے لگی تھیں ۔ کیا تمہاری جان اتنی سستی ہے۔ ایک لمحے کے لیے بھی تم نے اپنے ماں باپ کے بارے میں نہیں سوچا؟ شرم آنی چاہیے تمہیں ۔
صحیح کہہ رہی ہو تم مجھے اپنے ماں باپ کی بات ماننی چاہیے تھی ۔ میں واقع اندھی ہوگئی تھی۔ ۔
انعم کی سمجھ میں اس کی بات آگئی۔
شکر اللہ کا کہ تم سمجھ گئی ۔
ویسے یہ حمزہ کرتا کیا ہے ؟
ہاوس جوب کررہا ہے ابھی ۔۔ ۔
کس ہوسپیٹل میں ؟
کیوں ؟ اب کیا کرے گی ؟
حرا کو کچھ گڑبڑ محسوس ہو ئی تو فورا بولی
کچھ نہیں ایسے ہی پوچھ رہی ہوں بتاو۔۔۔ ۔
تجھ سے کسی بات کی بائید نہیں ہے ۔ تو کچھ بھی کرسکتی ہے ۔ ۔
انعم اس کی رگ رگ سے واقف تھی.
اب تم مجھے غلط سمجھ رہی ہو۔۔ تصبیہا نے مسکراہٹ دبا کر کہا کیونکہ وہ کچھ ایسا ہی کرنے جارہی تھی
(انعم نے ہاسپتیل کا نام بتادیا) کیا کرنے والی ہے تو ؟
اس کی طبیعت صاف۔۔ ۔
تصبیہا نے کچھ سوچتے ہوئے کہا
پاگل مت بنو ۔۔ چھوڑ دو اسے ۔ حرا نے اسے سمجھایا
آج اس کے ساتھ فلرٹ کررہا ہے کل کسی اور کے ساتھ کرے گا اس کو میں نہیں چھوڑوں گی ۔
تصبیہا کو بہت غصہ آرہا تھا کہ کوئی اسکی دوست کے ساتھ فلرٹ کررہا تھا ۔
دوسرے د ن وہ ہاسپیٹل پہنچ گئی ۔ وہاں پہنچ کر اس نے حمزہ کے بارے میں پوچھا ۔
اکسکیوزمی آپ مجھے ڈاکٹر حمزہ کے بارے میں بتا سکتے ہیں کہا ملیں گے وہ ۔ اس نے کوریڈور میں چلتے ایک ڈاکٹر سے پوچھا۔
ڈاکٹر حمزہ ۔۔ وہ وہاں آپ کو مل جاہیں گے ۔ اس شخص نے ایک سا ہیڈ کی طرف اشارہ کیا .
شکریہ۔۔ تصبیہا نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس طرف چلی گئی ۔
وہاں پہنچی تو تین چار ڈاکٹر کھڑے تھے۔ اب ان میں سے حمزہ کون سا ہے یہ تو اسے نہیں پتا تھا ۔ اس نے ایک نرس سے پوچھا اس نے ایک ڈاکٹر جو کہ تصبیہا کہ کچھ فاصلے پر کھڑا تھا۔ اس کی طرف اشارہ کیا ۔ وہ اس کی شکل نہیں دیکھ سکی کیونکہ اس کا منہ دوسری طرف تھا ۔ وہ جیسے ہی اس کی طرف بڑھی ۔ تو کسی سے ٹکرائی ۔
معاف کیجیے گا ۔ میں نے دیکھا نہیں ۔ وہ ایک لڑکا تھا ۔ جو کہ شکل سے ہی پریشان لگ رہا تھا۔
کوئی بات نہیں ۔۔۔۔ اس نے آرام سے کہا اور اس شخص کی طرف بڑھ گئی جہاں اس نرس نے اشارہ کیا تھا ۔
ہیلو ڈاکٹر ۔۔۔ ۔ تصبیہا نے اسے مخاطب کیا تو وہ شخص مڑا
اور اسے دیکھ کر وہ تو حیران رہ گئی ۔ اس نے بہت ہی حقارت سے اسے دیکھا اور دل ہی دل میں انعم کو برے برے القاب سے نوازہ ۔
لمبے بال جس کو اس نے پیچھے باندھا ہوا تھا ۔ گوری رنگت اس پر ڈاڑھی ،لمبا قد ،اور کھولا گرے بان ،اور گلے میں مالا ٹائپ کچھ پہنا ہوا تھا ،ایک ہاتھ میں بین ڈس اور انگوٹھیاں تھیں ۔ سفید لیب کوٹ پہنا ہوا شخص کہیں سے بھی ڈاکٹر نہیں لگ رہا تھا ۔ اس کا حلیہ کسی موالی جیسا تصبیہا کو لگا ۔ اسے ہمیشہ اسے لوگ زہر لگتے تھے ۔
پہلے اس شخص نے تصبیہا کو دیکھا پھر بولا...
جی فرمان ۔ ۔
فرما ہیے کہ بچے ۔ تو تم ہو وہ گٹیا انسان ۔ تمہیں دیکھ کر ہی پتا لگتا ہے کہ ایک نمبر کے غنڈے ہو ۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری دوست کے ساتھ فلرٹ کرنے کی ہاں ۔۔۔ ۔
)کیا بکواس کررہی ہو کون ہو تم ؟(وہ غصے سے بولا
میں انعم کی دوست ہوں ۔ انعم تو یاد ہوگی تمہیں ؟
کون انعم ؟ وہ نہ سمجھی سے بولا
ہاں اب وہ کہاں یاد ہوگی تمہیں ۔ تمہارا شوق جو پورا ہوگیا ہے۔۔۔ تصبیہا انتہائی غصے میں تھی.
اب تم حد سے زیادہ بڑھ رہی ہو۔ اس نے آس پاس دیکھتے ہوئے کہا جہاں ڈاکٹرز اور دوسرے لوگ انھیں دیکھ رہے تھے ۔
میں حد سے بڑھ رہی ہوں ؟ حد میں تو تم رہو اپنی اگر آئندہ تم نے انعم سے ملنے کی کوشیش بھی کی تو تمہارا وہ حال کروں گی کہ تم زندگی بھر یاد رکھو گے۔
تصبیہا نے انگلی اٹھا کر اسے وارن کیا ۔
اس شخص کا غصے سے برا حال تھا کیونکہ وہ کوریڈور میں کھڑی سب کے سامنے بنا کسی کی پروا کیے زور سے بول رہی تھی ۔ اس کی دماغ کی رگیں نظر آنے لگیں ۔ اس کی آخری بات کے جواب میں بولا .
اب میں اس سے ملوں گا بھی اور۔۔۔۔ ۔ اس کی آنکھیں سرخ ہوگئی تھیں غصے کی وجہ سے ۔ وہ آگے بڑھا اور تصبیہا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولا اور جان بوجھ کر بات ادھوری چھوڑ دی .
آگئے نا اوقات پر ۔ تم جیسے گٹیا شخص سے اسی بات کی امید ہے ۔
بس ایک لفظ اور بولا تو بھول جاوں گا تم لڑکی ہو۔
اس کی برداشت جواب دے گئی وہ غصے سے دھاڑا
تصبیہا واقع ڈر گئی تھی مگر اگلے ہی پل وہ فوم میں آگئی اور بولی۔
اللہ کا شکر ہے کہ وقت پر انعم کی عقل ٹھکانے آگئی۔ ۔ تصبیہا نے نہایت نفرت بھری نظر سے اسے دیکھا
ورنہ ۔۔۔۔ وہ دو قدم آگے آیا تو تصبیہا پہحلھے ہوگئی ۔
ان دونوں کو لڑتا دیکھ کر سعد وہاں پہنچا
کیا ہورہا ہے یہاں ۔۔۔۔ اور آپ کون ہیں میڈم ؟ یہ کیا طریقہ ہے کسی سے بات کرنے کا؟ سعد کو بھی غصہ آگیا کہ کوئی اس کہ دوست کی اس طرح سرعام بےعزتی کردے ۔
ابھی یہاں سے نکلو ورنہ گارڈز کو بولا کر دھکے دیلواں ۔ تصبیہا کچھ کہتی اس سے پہلے وہ بولا
جارہی ہوں مجھے بھی کو ئی شوق نہیں ہے تمہاری منحوس شکل دیکھنے کی۔۔ ۔ مگر اب تم مجھے انعم کے قریب بھی دیکھے تو تمہارا کر یر بننے سے پہلے ہی ختم کردوں گی ۔۔۔ تصبیہا غصے سے کہتی ہوئی مڑ گئی ۔ وہ تصبیہا کہ پہحلھے بڑھا مگر سعد نے اسے روک لیا
جانے دے ،بعد میں دیکھ لیں گے ۔ سعد نے اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کہا
***
تصبیہا باہر جارہی جب اس نے انعم کو وہاں کھڑے کسی سے بات کرتے دیکھا ۔ ۔
یہ یہاں کیا کر رہی ہے ؟ وہ بڑبڑائی اور اس کی طرف بڑھ گئی ۔ ۔
تم یہاں کیا کررہی ہو؟ اور یہ کون ہے ؟
اس نے انعم کےساتھ کھڑے شخص کی طرف اشارہ کیا
میں تو تمہیں دیکھنے آئی تھی کہ غصے میں کچھ الٹا سیدھا نہ کردو کیونکہ تم جب بھی غصے میں ہوتی ہو کچھ نا کچھ غ کرتی ہو۔ انعم نے تفصیل سے جواب دیا۔
ہوگیا۔۔۔ ؟ یہ کون ہے ؟
تصبیہا چڑھ کر بولی ۔ ایک تو اندر اس کے لیے لڑکر آرہی تھی اوپر سے وہ کہہ رہی ہے کہ ہمیشہ گڑبڑ کردیتی ہو۔۔ حد ہے ویسے
یہ ۔۔ یہ۔ ۔ حمزہ ہیں ۔۔۔ ۔
انعم نے جیسے اس کے سر پر بم پھوڑا
کیا ۔۔ یہ وہ حمزہ ہے ۔۔ ۔
اس نے تصدیق چاہی
ہاں ۔ انعم اس کے (وہ) کا مطلب سمجھ گئی تھی
تو پھر وہ کون تھا ۔۔۔ ۔
تصبیہا ایک دم پریشان ہوگئی
کون ؟
انعم نے پوچھا ۔ مگر وہ تو گُم سم سی ہوگئی تھی
آپ ٹھیک ہیں ؟
حمزہ نے پوچھا ،جس کے چہرے سے ہی شیطان یت صاف ظاہر تھی ۔۔ تصبیہا نے پہلے انعم کو دیکھا پھر حمزہ کو اور ایک رک کہ تھپڑ حمزہ کہ منہ پر دیا۔
حمزہ منہ پر ہاتھ رکھے اسے دیکھ رہا تھا اور ساتھ انعم بھی حیران تھی کہ یہ اس نے کیا کردیا ۔۔ تصبیہا نے انعم کا ہاتھ پکڑا اور باہر نکل گئی ۔۔۔ ۔
یہ کیا کیا تم نے ؟ اسے تھپڑ مارنے کی کیا ضرورت تھی ۔۔۔ انعم نے گاڑی چلاتے ہوئے تصبیہا سے پوچھا اس گدھے کی وجہ سے میں نے کسی اور کی انسلٹ کردی یاررررر۔
واٹ؟؟؟؟ ؟ کس کی ؟
مجھے کیا پتا وہ کون تھا ۔ مجھے لگا وہ حمزہ ہے ۔ تو میں نے۔۔۔۔ ۔
تو تم نے اس کی پینٹنگ بنادی ۔۔۔ ۔
یہ ان کا کوڈ ورڈ تھا جب بھی تصبیہا کسی کو ڈانٹی تھی تو وہ لوگ یہی کہتی تھیں
ارے اس نرس نے کہا تھا کہ وہاں کھڑے ہیں ڈاکٹر حمزہ ۔۔۔۔۔ اس نے نرس کی ایکٹنگ کر کے بتایا
تو اللہ کی بندی اس سے پہلے پوچھ تو لیتی کہ وہ حمزہ ہے بھی کہ نہیں۔ ہوسکتا ہے وہ اس ٹائم وہاں کھڑا ہو پھر چلا گیا ہو۔۔ ۔
انعم نے اس کی عقل پر ماتم کرتے ہوئے کہا
اب تو ہو گیا جو ہونا تھا ۔ ویسے بھی وہ بہت ہی بدتمیز تھا ۔ طبیعت ٹھیک کردی اس کی۔
تصبیہا کی آنکھوں کہ سامنے اس کا غصے والا چہرا آگیا تو وہ مسکرائی
بہت غلط بات ہے یہ تصبیہا ۔ تمہیں اس سے معافی مانگنی چاہیے۔۔ ۔
اللہ نے زندگی دی اور وہ کبھی مل گیا تو مانگ لوگی اس سے معافی۔ ٹھیک ہے۔۔ ۔
تصبیہا نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا
تو کبھی نہیں سدھرے گی۔۔ ۔
انعم نے مسکراتے ہوئے کہا
دن ،مہینے ،سال ہوں کیا جو بدل جاوں۔ ۔ ۔
کچھ ہی دنوں میں انعم کی شادی اس کے کزن سے ہوگئی ۔ وہ بہت خوش تھی۔ وہ ساری فرینٹس انعم سے شادی کی ٹریٹ لینے کے لیے آئی تھیں ۔۔ ۔
خوشی چیک کریں آپ بس اس کی ۔۔۔ یہ حرا تھی جو انعم کو خوش دیکھ کر تصبیہا سے بولی
ماشااللہ۔۔۔۔۔ تصبیہا نے محبت سے اپنی دوست کو دکی کر کہا تو انعم اس کے گلے لگ گئی۔
شکریہ بہت بہت ۔ اگر تم مجھے اس وقت گائیڈ نہ کرتیں تو آج میں اتنی خوش نا ہوتی ،اتنا اچھا جیون ساتھی نہ ملا ہوتا۔۔۔ انعم نے تصبیہا کہ ہاتھ پکڑکر کہا تو وہ بولی
چل پگلی رو لائے گی کیا۔۔۔۔ تصبیہا نے فل ڈرامائی انداز میں کہا تو وہ سب ہنسنے لگیں ۔
چلو بہت دیر ہورہی ہے امی سے کٹ لگ جائے۔ یہ حیرا تھی جو اپنی امی کہ ڈر سے بولی
ہاں دیر تو ہورہی ہے چلو چلتے ہیں ۔۔ ۔
تصبیہا نے اس کی تائید کی
وہ سب ساتھ ہوٹل سے نکلے ۔ گاڑی ر وڈ کروس کرکہ پارک کی تھی ۔ وہ لوگ روڈ کروس کرنے لگے کہ تصبیہا کہ موبائل پر کال آنے لگی ۔ اس نے نام دیکھنے کہ لیے موبائل دیکھا اتنے میں باقی سب آگے نکل گئیں ۔ ایک کار بہت تیز رفتار میں آرہی تھی اور اس نے تصبیہا کو ٹکر ماری اور وہ کچھ دور جاکر گری۔
تصبیہا ۔۔۔۔ ۔
اس سب کی چیخیں نکل گئی۔ وہ کار والا بھلا اس کے وہ گاڑی روک کر اسے ہسپتال لے کرجاتا ،وہ کار کو بگا لے گیا۔
وہ سب تصبیہا کہ پاس بھاگتی ہوئی آئیں ۔ تصبیہا کہ سر سے خون بہہ رہا تھا ۔ اس کی آنکھیں بند تھیں ۔ خون کافی بہہ چکا تھا اس کا ۔ وہ سب اسے لے کر ہوسپیٹل پہنچے تو اس کو اوپریشن کے لیے لے گئے ۔
***
آپریشن کی تیاریاں مکمل ہونے کہ بعد ڈاکٹر نے اس کا آپریشن شروع کیا تو اس کی شکل دیکھ کر ٹھیک گیا ۔ دل تو کیا کہ اسے اس حالت میں ہی رہنے دے ۔ کچھ دیر گزری تو ایک نرس بولی ۔
ڈاکٹر۔۔۔۔۔ ۔ نرس کی آواز پر وہ حقیقت کی دنیا میں واپس آیا۔۔۔ اگر وہ ڈاکٹر نہیں ہوتا تو اسے اس حالت میں ہی مرنے دیتا ۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
کچھ گھنٹوں کے بعد تصبیہا کو روم میں شفٹ کردیا گیا ۔۔ سر پر اس کے پٹی بندھی تھی ۔ اس کا کافی خون بہہ گیا تھا جس کی وجہ سے اسے خون چڑھ رہاتھا ۔ اس کے گھر والے ،دوست سب وہاں موجود تھے۔ اسے اس حالت میں دیکھ کر اسکے ابو کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ اخر اکلوتی بیٹی کو اس حال میں دیکھ کر آنسو تو آنے ہی تھے۔ دو گھنٹے کے بعد اسے ہوش آگیا ۔
تصبیہا جلدی ریکور کررہی تھی ۔ آج اس کو ڈاکٹر دیکھنے آئے تو اس نے نرس کو انجیکشن لگانے کو کہا ۔ جس پر تصبیہا نے صاف انکار رکر دیا ۔
نہیں میں نہیں لگاو گی انجیکشن ۔۔۔۔ ۔
تصبیہا نے نفی میں گردن ہلائی
دیکھئے یہ آپ کی ہی بہتری کے لیے ہے ۔۔ ۔
ڈاکٹر نے آرام سے اسے سمجھایا
آپ مجھے ٹیبلٹس دے دیں میں وہ کھا لوں گی مگر انجیکشن نہیں ۔ ۔
وہ کسی صورت انجیکشن لگوانے کے لیے راضی نہیں تھی ۔
مگر ۔۔۔ وہ کچھ بولتا اس سے پہلے وہ بولی ۔
اگر مگر کچھ نہیں ۔۔۔ ۔
تصبیہا نے آخری فیصلہ سنایا
وہ ڈاکٹر کچھ اور کہتا کہ دروازا کھول کر وہ اندر آیا ۔ سب نے دروازے کی طرف دیکھا ۔ تصبیہا حیران پریشان اسے دیکھ رہی تھی ۔
یہ تو وہ ہی ہے ۔ ۔ یہ یہاں کیا کررہا ہے؟
تصبیہا نے دل میں سوچا وہ اسے پہچان چکی تھی ۔ وہ وہی تھا جس کی بےعزتی اس نے کچھ دن پہلے کی تھی ۔
کیا شور ہورہا ہے ؟ وہ غصے سے بولا
ڈاکٹر یہ انجیکشن لگوانے کوراضی نہیں ہیں ۔
اس ڈاکٹر نے اسے بتایا
اس نے غصے سے تصبیہا کی طرف دیکھا اور اسے گھورنے لگا ۔ اتنے میں تصبیہا کے بابا بولے
بیٹا لگ والو کچھ نہیں ہوتا ۔
انجیکشن مجھے دیں ۔۔ ۔
اس نے ڈاکٹر کی طرف ہاتھ بڑھایا مگر گھور وہ ابھی بھی تصبیہا کوہی رہا تھا ۔ ۔
تصبیہا نے نفی میں سر ہلایا ۔ کیونکہ جس طرح وہ دیکھ رہا تھا ۔ تصبیہا کو وہ بہت غصے میں لگا تھا ۔۔ ۔
بیٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بابا بولے تو تصبیہا جھٹ بولی
آپ میرے بابا ہیں یا اس کے ۔ میں نے نہیں لگوانا
تصبیہا نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔
آپ سب باہر جائیں ۔۔۔ ۔
اس نے تصبیہا کے بابا ،ڈاکٹر اور نرس سے کہا تو وہ لوگ باہر چلے گئے تو تصبیہا نے اپنے بابا سے کہا
بابا نہیں آپ تو نہیں جاہیں ۔۔۔۔۔ وہ ڈر کر بولی
میں باہر ہی ہوں بیٹا ۔ ۔
انھوں نے پیار سے سمجھایا اور باہر چلے گئے ۔ تو تصبیہا نے اسے دیکھا جو ابھی بھی نہایت غصے سے اسے دیکھ رہا تھا
کیا تماشا لگا ہوا ہے ۔۔۔ مجھے لگتا ہے تمہارا شوق ہی یہ ہے ۔۔۔ اس نے غصے سے کہا اور تصبیہا کا ہاتھ پکڑا
نہیں و نہیںںںںننننننننننں وہ منا کرتی رہی اور اس نے انجیکشن اس کے ہاتھ میں لگادیا ۔ مگر اس نے انجیکشن اتنی زور سے لگایا تھا کہ وہ درد سے چلا اٹھی ۔ اس نے ایک جھٹکے سے تصبیہا کا ہاتھ جھٹکا ۔ تصبیہا کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے۔
تصبیہا کو اس حالت میں دیکھ کر اسے کتنی خوشی ہورہی تھی کوئی اس سے پوچھتا ۔ چند سیکنڈ وہ اسے دیکھتا رہا پھر مسکرا کر باہر نکل گیا
تصبیہا اپنا ہاتھ سہ لاتی رہی اور غصے سے دروازے کو گھورنے لگی جہاں سے وہ ابھی گیا تھا
***
وہ اپنے کیبن میں بیٹھا کسی فائل کا مطالعہ کر رہا تھا جب سعد اندر آیا
ہاں بھائی کیا حال ہیں تیرے ۔۔۔ سعد سامنے صوفے پر گرنے کے انداز میں بیٹھا اور اس سے بولا
بالکل ٹھیک ،مجھے کیا ہوا ہے ؟ وہ مسکرا کر بولا تو سعد جھٹکے سے اٹھا اور اس کی طرف آیا اور بولا
، یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں ۔ تو مسکرایا ۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کچھ دنوں سے تیری مسکراہٹ کہیں غائب تھی جب سے)وہ لڑکی۔۔۔۔۔ ۔(وہ آگے بولتے ہوئے روکا) آج کیا ہوا ہے ؟(سعد حیرت سے بولا
ہمممم اسی لڑکی کو تھووووووڑی سی تکلیف دے کر آرہا ہوں ۔ وہ تصور میں تصبیہا کی شکل یاد کر کہ مسکرا کر بولا
ہیں ،کب ،کہا،کیسے ؟ جلدی بتا ۔
سعد دلچسپی سے بولا تو اس نے سب بتا دیا
واہ میرے شیر یہ ہوئی نہ بات ۔۔۔ سعد نے اس نے کندھے تھپٹھپایا ۔
یہ تو کچھ بھی نہیں ہے ۔۔ ۔(اس نے دل میں سوچا ۔۔ ۔ کہ دروازے پر دستک ہوئی تو وہ سوچوں سے باہر آیا)۔ ایک نرس اندر آئی اور بولی
ڈاکٹر موصب ساری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اوپریشن کی۔۔ ۔
ٹھیک ہے میں آرہا ہوں ۔۔۔۔ موصب آرام سے بولا اور باہر نکل گیا