Chapter 7: باب 7

اس نے صرف دل میں ہی سوچا تھا مگر وہ پروردگار تو دلوں کہ حال جانتا ہے ،اس کا علم تو ہماری شہہ رگ سر بھی زیادہ قریب ہے

تصبیہا باہر آئی تو جہانگیر اس کہ پاس آیا اور بولا

ارے آپ کہا چلی گ تھیں میں کب سے آپ کو ڈھونڈ رہا ہوں ۔۔ ۔

کیوں ؟ کوئی کام تھا؟

تصبیہا نے سنجیدہ ہوکر پوچھا

کیا کوئی کام ہوگا تو کیا جب ہی میں آپ کو یاد کر سکتا ہو۔ اس کہ علاوہ نہیں ؟

جہانگیر اس کہ تھوڑا قریب ہوکر بولا تو تصبیہا فورا پیچھے ہوئی اور غصے سے بولی

دور رہ کر بات کریں ۔۔۔ ۔

وہ غصے سے غرائی تو جہانگیر بولا

سوری اگر آپ کو برا لگا ہو تو میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔۔۔ جہانگیر نے اس سے معافی مانگی

آئندہ خیال رکھنا ۔۔ ۔

تصبیہا نے اسے آنکھیں دیکھاتے ہوئے کہا

موصب جو انھیں بات کرتے دیکھ چکا تھا تصبیہا کو غصے میں دیکھ کر فورا اس کہ پاس آیا اور تصبیہا سے بولا کیا ہوا؟ سب ٹھیک ہے؟ موصب نے فکر مندی سے پوچھا تو تصبیہا کہ بولنے سے پہلے جہانگیر بولا

کیا ہوتا ہے ۔۔ کچھ بھی نہیں سب ٹھیک ہے ۔ تو ایسے کیوں پوچھ رہا ہے؟

جہانگیر کو موصب کا تصبیہا کہ لیے فکرمند ہونا ٹھیک نہیں لگا ۔۔ موصب نے جہانگیر کی طرف دیکھا پھر تصبیہا کا ہاتھ پکڑکر وہاں سے لے گیا ۔ جہانگیر نے اپنی مٹھیاں بیچ لیں تصبیہا کا ہاتھ ،موصب کہ ہاتھ میں دیکھ کر۔۔ ۔

سب ٹھیک ہے نا ؟ کیا کہہ رہا تھا وہ ؟

چلتے ہوئے موصب نے اس کی طرف چہرا کیا اور بولا

کیا کہہ سکتا ہے ۔۔ کسی کی اتنی ہمت کہ تصبیہا کو کچھ کہہ دے ۔۔۔ تصبیہا نے ابرو اچکا کر کہا اور بولی

ہاتھ تو چھوڑو میرا ۔۔ یہ کہہ کر اسنے موصب کہ ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑوایا اور فایزہ کی طرف چل دی ۔ موصب اسے جاتا دیکھ رہا تھا اورمنہ میں بڑبڑایا

کس کو اپنی شامت بلوانی ہے۔۔۔ وہ مسکرایا

***

رات انھیں کافی ہوگئی تھی تو وہ سب رات کو وہیں سو گئے ۔۔۔ تصبیہا اور فایزہ ایک کمرےمیں تھیں اور باقی لڑ کہ الگ کمرے میں ۔ ۔

تصبیہا کو نیند نہیں آرہی تھی تو وہ باہر لون میں جاکر بیٹھ گئی ۔۔۔ بال اس کہ کھلے ہوئے تھے تو اس کہ بال کافی لمبے اور گھنے تھیں ۔ وہاں کوئی نہیں تھا اس لیے اس نے اسکارف نہیں پہنا ہوا تھا ۔ موصب کو بھی نیند نہیں آرہی تھی بار بار اس کہ آنکھوں کہ سامنے جہانگیر کا چہرا آرہا تھا جب وہ تصبیہا کو دیکھ رہا تھا ۔۔ وہ اٹھا اور کھڑکی میں کھڑا ہوا تو باہر تصبیہا کو بیٹھے دیکھا

یہ اتنی رات کو کیوں یہاں بیٹھی ہے ۔۔ ۔

وہ بڑبڑاتے ہوئے باہر آگیا اور تصبیہا کہ برابر میں جا کر بیٹھ گیا ۔ تصبیہا نے چونک کر اس کی طرف دیکھا اور بولی

تم۔۔ ۔ تم سوئے نہیں ۔ ۔

تصبیہا نے اس سے پوچھا تو وہ بولا

میں بھی یہ ہی جاننا چاہ رہا تھا۔۔ ۔

موصب نے اس کی آنکھوں دیکھتے ہوئے کہا تو تصبیہا نے اپنا چہرا موڑ لیا اور آسمان کو دیکھنے لگی اور بولی

نیند نہیں آرہی تھی اس لیے باہر آگئی۔

نیند کیوں نہیں آرہی ؟

پتا نہیں ۔ ۔

اس نے کندھے اچکاکر کہا ۔ ہوا بہت اچھی چل رہی تھی تصبیہا کہ بال اڑ اڑ کر اس کہ چہرے پر آرہے تھے ۔ موصب کا دل کیا کہ وہ اپنے ہاتھ سے تصبیہا کہ چہرے سے بال ہٹائے پھر اپنے دل کو ڈیٹا اور بولا

تصبیہا ___موصب نے اسے نرمی سے پکارا

ہممم

وہ اسے بغیر دیکھے بولی

بال بان دھو اپنے۔۔ ۔

کیا ؟ ؟

اس نے ناسمجھی سے موصب کو دیکھا

تم نے سن لیا ہے جو میں نے کہا ہے ۔ ۔

موصب اور اپنی بات دھر ائے،ایسا ہو نہیں سکتا

تصبیہا نے پہلے اسے گھورا پھر چپ چاپ اپنے بال سمیٹ کر ڈھیلا سا جوڑا بنالیا۔ کچھ دیر تو وہ دنوں خاموشی سے بیٹھے رہے ۔ ۔ کہتے ہیں خاموشی کی بھی اپنی ایک زبان ہوتی ہے ۔۔ ۔

کچھ دیر بعد تصبیہا بولی

موصب تم سے ایک بات کہوں ؟

تم کب سے اجازت لینے لگیں اور وہ بھی بولنے سے پہلے۔ ۔

موصب نے مسکراتے ہوئے کہا

میں سنجیدہ ہو۔۔۔ تصبیہا نے اس دیکھتے ہوئے کہا تو وہ بولا

اچھ بولو۔ ۔

نہیں پہلے تم وعدہ کرو کہ غصہ نہیں کرو گے ۔۔ ۔

تصبیہا نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا

ایسا کیا کیا ہے تم نے ؟ ؟

موصب نے اسے آنکھیں چھوٹی کرتے ہوئے دیکھا

پہلے وعدہ تو کرو۔۔۔ ۔

تصبیہا نے اس کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا تو موصب نے اپنا ہاتھ اس کہ ہاتھ پر رکھ دیا اور بولا

اب بولو۔۔۔ ۔

وعدہ لینے کہ بعد تصبیہا نے اپنا ہاتھ چھڑوانا چاہا مگر موصب نے نہیں چھوڑا اور بولا

پہلے بتاو کیا بھنڈ کیا ہے۔۔۔ ۔

تصبیہا کو پتا تھا اب جب تک بات نہیں سنے گا وہ ہاتھ نہیں چھوڑے گا تو تصبیہا بولی

وہ ۔۔۔۔ ۔ شاہ کسی کو پسند کرتا ہے اور وہ تمہارے غصے اور ناراضگی کی وجہ سے کسی کو بھی یہ بات نہیں بتارہا ۔ وہ کہتا ہے کہ تم نے منا کیا ہے ۔ پلیز اس کارشتہ اس لڑکی سے کروادو ۔۔ ۔

تصبیہا معصوم سے شکل بنا کر کہا

میں تمہیں رشتے کروانے والی آنٹی لگ رہا ہو جو مجھ سے کہہ رہی ہو۔۔۔ اور اس شاہ کہ بچے سے تو میں پوچھتا ہوں ۔۔ وہ کہتا ہوا اٹھا تو تصبیہا نے اس کا ہاتھ نہیں چھوڑا اور اسے چھ نچ کر بیٹھا لا

تم نے وعدہ کیا تھا کہ تم غصہ نہیں کرو گے

تصبیہا نے انگلی اٹھا کر اس سے کہا

موصب خاموشی سے بیٹھ گیا ،تصبیہا پھر سے بولنا شروع ہوئی

موصب وہ پریشان ہے ۔ کیونکہ نور اس سے ناراض ہے ۔۔۔ تصبیہا ہلکے لہجے میں بولی

بس اسی وجہ سے میں منا کرتا ہوں ،لڑکیوں کہ چو چلے ہی ختم نہیں ہوتے

موصب نے منہ بناکر کہا

کیا مطلب ہے اس بات کا ؟ تصبیہا آواز میں سختی تھی

بات بات پر ناراض ہوجاتیں ہیں ،اب وہ بیچارا تو ٹینشن میں آگیا نا ۔ نا وہ صحیح سے کام کر سکتا ہے نا کچھ اور بس اسی کہ خیالوں میں گھم رہتا ہوگا۔ ۔

موصب نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا

تو وہ پریشانی تم دور کرسکتے ہونا ۔ ۔

ان وہ چڑ گئی تھی

وہ کیسے؟

تم موم ،ڈیڈ سے بات کرو اور اس کا رشتہ لے کر نور کہ گھر چلے جاو ،ورنہ اس کہ گھر والے کہیں اور اس کا رشتہ کردیں گے یار پلیزززززززززززز ۔ ۔

تصبیہا نے اس سے ریکو یسٹ کی

پہلی اور آخری دفعہ تم سے کچھ مانگ رہی ہوں پلیز مان جاو۔۔ ۔

وہ بچوں کی طرح کہہ رہی تھی ۔ موصب نے اپنی ہنسی کوروک کر بولا

رات زیادہ ہوگئی ہے چلو اندر ۔۔ ۔

مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کچھ اور بولتی کہ موصب بولا

میں کہہ رہا ہوں نا اندر جاو۔۔۔ ۔

اس کہنے پر وہ غصے سے اٹھی اور اسے غصے سے دیکھتے ہوئے اندر چلی گئی۔۔ موصب بھی اس کہ پیچھے اندر چلا گیا

***

صبح سب دیر سے سو کر اٹھے ۔۔۔ ۔ فائزہ اور تصبیہا نے مل کر ناشتہ بنایا ۔ وہ سب ٹیبل پر بیٹھے تھے تصبیہا اور فائزہ نے ناشتہ لگایا ۔ جہانگیر ابھی تک نہیں آیا تھا ۔

جہانگیر کہا ہے؟ فائزہ نے پوچھا___

وہ تیار ہورہا ہے آرہا ہے ۔۔۔۔ شاہ نے جواب دیا

سعد،شاہ اور موصب ایک سائیڈ پر ببیٹھے تھے اور دوسری سائیڈ پر فیروز ،فائزہ تھے ۔ تصبیہا بھی جا کر فائزہ کہ برابر میں بیٹھ گئی۔ موصب بالکل تصبیہا کہ سامنے بیٹھا تھا ۔ تھوڑی دیر میں ہی جہانگیر بھی آگیا اور سیدھا جاکر تصبیہا کی برابر والی کرسی پر اس کہ برابر میں بیٹھ گیا۔۔۔ موصب نے اپنی مٹھیاں پیچ لیں ۔ سعد ،شاہ اور فیروز نے ایک دوسرے کو دیکھا پھر موصب کو ۔

چلو بھئی ناشتہ شروع کرو۔ ۔

فائزہ بولی۔۔۔ سب نے ناشتہ شروع کیا مگر موصب کی بھوک اوڑ گئی تھی۔ ناشتے کے دوران جہانگیر بار بار تصبیہا سے کہہ رہا تھا کہ یہ اٹھا دو ،وہ دے دو۔۔۔۔۔۔ اور موصب کی شکل اس وقت دیکھنے والی تھی۔۔۔۔۔ موصب نے ایک نو لا بھی نہیں کھایا ۔ اس کا سارا دھیان دوسری طرف تھا۔ تھوڑی دیر میں تصبیہا اٹھی تو جہانگیر بولا

آرے کہا جارہی ہیں آپ؟

بس کرلیا ناشتہ میں نے۔ ۔

تصبیہا نے اپنے لہجے کو نور مل رکھتے ہوئے کہا ،موصب ان دونوں ہی کو دیکھ رہو تھا

اتنی جلدی ؟ کوئی نہیں بیٹھیں یہاں اور پورا کریں اسے ۔۔ وہ اس طرح دھونس جما کر کہہ رہا تھا جیسے ان کہ درمیان بہت گہری دوستی ہو۔۔۔ ۔ موصب کو اب تصبیہا کہ جواب کے انتظار تھا

آپی اتنا ہی کھاتیں ہیں ۔ ۔

تصبیہا کچھ کہتی اس سے پہلے شاہ بول پڑا جو کب سے برداشت کررہا تھا ۔۔۔ تصبیہا وہاں سے چلی گئی ۔ کچھ دیر بعد موصب اٹھا اور وہ بھی باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔

***

مو سب نے سب کو جلدی نکلے کہ لیے کہا تو فائزہ بولی

ابھی سے ۔۔۔ پلیز موصب ابھی تو ہم نے صحیح سے تمہارا فارم ہاوس دیکھا بھی نہیں ہے ۔۔ ۔

خدا کا خوف کرو کل صبح سے آپ یہاں ہیں میڈم ۔۔۔ موصب طنزیہ بولا

یار وہ تو ہم سارا دن تیاریاں کررہے تھے ۔۔۔ فائزہ نے منہ بناکر کہا

بھائی رکھ جاتے ہیں نا ،کبھی کھبی تو ٹائم ملتا ہے ۔۔۔ یہ شاہ تھا جو موصب سے التجائیں انداز میں بولا

تم تو رہنے ہی دو ،تمہیں تو میں بعد میں پوچھوں گا بیٹا

موصب نے ذومعنی انداز میں کہا

میں نے کیا ہے اب ؟

شاہ کو کچھ گڑبڑ لگی

تصبیہا نے موصب کو آنکھیں دیکھائیں کہ کہیں وہ یہیں شروع نا ہوجائے شاہ پر۔۔ موصب بولا

ٹھیک ہے تم لوگوں کی مرضی ۔۔۔۔ وہ کہہ کر ایک فون کرنے چلا گیا

چلو کرکٹ کھلتے ہیں ۔

فیروز بولا تو تصبیہا بولی

بیڈ اور بول کہا ہے ؟ اس کے بغیر کیسے کہ لیں گے۔۔ ۔

میں مالی بابا سے پوچھتا ہوں___شاہ بولا اور اندر چلا گیا

***

پورا دن وہ کرکٹ اور مختلف گیمس کھلتے رہے جس میں موصب شامل نہیں تھا اس کا مونڈ صبح والے واقع سے ہی خراب تھا ۔۔ بیچ میں تصبیہا گئی تھی اسے بولانے موصب تم نہیں کھول گے ؟ چلو نا سب تمہیں بلا رہے ہیں ۔۔ ۔

میں نہیں جارہا ۔ تم جاو انجوائے کرو۔۔۔۔ ۔

وہ موبائل میں دیکھتا ہوا بولا تو وہ کندھے اچکا کر چلی گئی ۔ موصب اسے جاتا دیکھتا رہا

شام کے وقت جب سب چائے پی رہے تھے تو تصبیہا موصب کی چائے لے کر اندر گئی وہ آنکھوں پر ہاتھ رکھے لیٹا تھا ۔۔۔ تصبیہا اندر آئی اور بولی

موصب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ہممم

وہ صرف اتنا ہی بولا

چائے پی لو۔ ۔ وہ چائے اس کے برابر میں رکھے ہوئے بولی تو وہ آنکھوں سے ہاتھ ہٹاتے ہوئے بولا

یاد آگئی تمہیں میری ۔۔۔۔۔ ۔

انداز اکھڑا ہوا تھا۔۔ تصبیہا خاموش رہی مگر وہ حیران بھی تھی کیونکہ وہ موصب کو ایسا پہلی مرتبہ دیکھ رہی اور ایسی بات تو وہ تصور بھی نہیں کرسکتی تھی اس کہ منہ سے سننے کا ۔ ۔

تمہاری طبیعت ٹھیک ہے ؟

تصبیہا نے اس سے آرام سے پوچھا

سر میں درد ہورہا ہے ۔۔۔ وہ نرمی سے بولا

تو دوا کھالو۔۔ کہا رکھی ہے میں دوں ؟

تصبیہا نے اس سے کہا اور جانے لگی تو موصب نے آگے ہو کر اس کا ہاتھ پکڑ کر کھنچا ۔ تو وہ اس سب کہ لیے تیار نہیں تھی اسی لیے موصب کہ اوپر گری۔ ۔ موصب کا ایک ہاتھ اس کی کمر پر تھا ۔ تصبیہا نے چہرا اٹھا کر اسے گھورا اور بولی

یہ کیا بدتمیزی ۔ ۔

وہ غصے سے بولی مگر اس کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا ۔۔ ۔ موصب نبا کچھ کہے دوسرے ہاتھ سے اس کہ بال ،جو اس کہ چہرے پر آگئے تھے ۔ ہٹانے لگا ۔۔ ۔ وہ اٹھنے لگی تو موصب نے احصار کو اور تنگ کردیا ۔۔ ۔

موصب چھوڑو مجھے ۔۔ ۔

تصبیہا نے اپنے آپ کو چھوڑوانا چاہا تو وہ بولا

آنکھیں نکال لوں گا میں اسکی ۔۔ ۔

موصب نے جس طرح غصے سے کہا تھا تو تصبیہا پوچھے بنانا رہ سکی .

کس کی بات کررہے ہو؟

اس کوئی حق نہیں ہے تمہیں دیکھنے کا ۔۔۔ ۔

موصب نے اس کا گال سہ لاتے ہوئے ایک سحر میں کہا تو تصبیہا سانس لینا بھول گئی ثٰ

آپیییییی کہا ہو یارررر

شاہ اسے ڈھونتے ہوئے آیا اور اسے آواز لگائی تو تصبیہا بولی

شاہ آرہا ہے موصب ،چھوڑو مجھے ۔ ۔

تصبیہا نے اس سے کہا تو وہ بولا

یہ میرے لیے ممکن نہیں ہے ۔۔ ۔ اس نے ایک سحر انگیز انداز میں کہا اور اپنا ہاتھ اس کی کمر سے ہٹایا وہ فورا اٹھی اور باہر بھاگ گئی ۔ موصب کا دل کیا شاہ کو پکڑ کر خوب مارے

کہا تھیں آپ ؟ کب سے ڈھھنڈرہا ہوں ۔۔ ۔

وہ کمرے سے باہر آئی تو شاہ اسے دیکھ کر بولا

وہ میں موصب کو چائے دینے گئی تھی ۔۔ ۔

تصبیہا نے نور مل انداز رکھتے ہوئے اسے کہا

دینے گئیں تھیں یا اپنے ہاتھ سے پلا رہیں تھیں ۔۔ ۔

شاہ نے مزاق میں کہا ۔ تصبیہا نے نظر اٹھا کہ اسے دیکھا تو بولا

سوری آپی میں مزاق کررہا تھا۔ ۔

شاہ سمجھ گیا تھا کہ تصبیہا کو اس کی بات پسند نہیں آئی

***

تھوڑی دیر میں موصب نے سب کو نکلنے کا کہا اور نکلتے نکلتے مغرب کا ٹائم ہوگیا ۔ تصبیہا بولی

میں نماز پڑھ لوں پھر نکلتے ہیں ۔

وہ کہہ کر چلی گئی ۔ موصب کال سن کر واپس آیا تو بولا

چلو نکلے نہیں ابھی تک اور تصبیہا کہاں ہے ۔۔ ۔

وہ نماز پڑھنے گئی ہے۔ ۔ جہانگیر بولا تو موصب نے دانت بیچ لیے

تم لوگ نکلو ،راستہ لمبا ہے اور موسم بھی ٹھیک نہیں ہے ۔۔ موصب نے شاہ سے کہا

تصبیہا آئے تو ساتھ ہی نکلتے ہیں ۔ ۔

یہ جہانگیر تھا ،موصب کچھ کہتا اس سے پہلے شاہ بولا

نہیں بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں ہمیں نکلنا چاہیے ،،،بھائی آپی کو آپ لے آئیے گا۔۔ ۔

شاہ بھی اپنے بھائی کا چہرا دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ یہ ایک دفعہ اور بولا تو جہانگیر تو گیا ۔ وہ زبردستی ا سے لے گیا ۔۔۔ سب گاڑی میں بیٹھے اور چلے گئے۔ موصب اندر آیا تو وہ نماز پڑھ رہی تھی وہ اندر گیا وضو کرکہ باہر آیا اور تصبیہا کہ آگے جائے نماز بی چھائی اور نماز پڑھنی شروع کردی ۔ ۔

تصبیہا نے سلام پھرا تو موصب کو نماز پڑھتے پایا وہ مسکرائی اور اذکار کرنے لگی۔ پھر دعا کہ لیے ہاتھ اٹھائے تو اسے سمجھ ہی نہیں آیا کیا مانگے ۔۔ مگر اللہ تو جانتا ہے نا جو ہمارے گمان میں بھی ہے

نماز پڑھ کر باہر آئی تو وہاں کوئی نہیں تھا ۔ وہ پریشان ہوگئی پھر اندر آئی تو وہ نماز پڑھ رہا تھا وہ وہیں بیٹھ گئی اور اس کی نماز ختم ہونے کاانتیظار کرنے لگی۔ وہ نماز ختم کرکہ اٹھا تو وہ بولی

سب کہاں ہیں ؟

چلے گئے ۔

مجھے چھوڑ کہ کیسے جاسکتے ہیں وہ۔

میں ہونا تمہارے پاس ۔ ۔

وہ مسکرا کر بولا تصبیہا نے اسے گھورا

چلیں دیر ہورہی ہے ۔۔ ۔

موصب نے اس سے کہا

اب کوئی اور اوپشن ہے تصبیہا نے الٹا اس سے سوال کیا

اگر ہوتا تو ؟

موصب کو اس کی یہ بات دل پر لگی

تو تمہیں ہی چو نتی ۔ ۔

یہ بات اس نے اپنے دل میں کہی مگر بولی کچھ نہیں اور کھڑی ہوگئی

***

وہ دونوں خا موشی سے سفر کررہے تھے۔ کچھ دیر تصبیہا بولی(

موصب ۔۔ ۔

وہ موصب کی طرف پوری گھوم گئی

ہاں بولو۔۔۔ وہ سامنے دیکھتے ہوئے بولا

تم مجھ سے بہت نفرت کرتے ہونا؟

وہ پتا نہیں کیا جاننا چاہتی تھی

موصب نے اسے دیکھا پھر بولا

جب پتا ہے تو کیوں پوچھ رہی ہو؟

اس کا تصبیہا کو تنگ کرنے کا ارادہ تھا

اس کا جواب سن کر وہ خاموش ہوگئی اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی تو موصب نے اپنی مسکراہٹ روکی۔ اس کہ بعد تصبیہا نے کوئی بات نہیں کی ۔ رات انھیں راستے میں ہی ہوگئی تھی ۔ تصبیہا کی آنکھ راستے لگ گئی تھی ۔

موصب نے اسے دیکھا تو وہ اسے دیکھتا گیا ۔ گاڑی روک کر وہ اس کی طرف مڑا ، اس کے چہرے پر آئے ہوئے بال ہٹائے اور اپنی سیٹ پر سر ٹیکا کر لمبی سانس لی اور سر اس کی طرف کیا اور بولا

تمہیں لگتا ہے میں تم سے نفرت کرتا ہوں ۔ میں چاہ کر بھی نہیں کرپایا ۔ کیوں یہ بھی نہیں جانتا ۔ کیوں دل بے چین ہوجاتا ہے جب تم دور ہوتی ہو میں نہیں جانتا، مجھے کیوں غصہ آجاتا ہے جب جہانگیر تمہیں دیکھتا ہے ۔ میں نہیں جانتا تصبیہا ، مگر یہ باتیں میں تمہیں نہیں بتاوں گا

وہ بہت آہستہ کہہ رہا تھا کہ وہ اٹھ نا جائے مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ سب سن چکی ہے ۔ وہ جیسے ہی چپ ہوا تصبیہا نے آنکھیں کھول دیں۔ موصب ایسے بوکھلا یا جیسے اس کی کوئی چوری پکڑی گئی ہو۔ تصبیہا نے کچھ نہیں کہا بس اسے دیکھا اور آگے دیکھنے لگی ۔ موصب نے گاڑی اسٹارٹ کی تو وہ بولی

گاڑی کیوں روکی تھی ۔۔ ۔

اس نے موصب کی طرف دیکھتے ہوئے کہا

بندہ تھک بھی جاتا ہے ۔ میں انسان ہو مشین نہیں ۔۔ ۔

اس نے جس طرح جواب دیا تھا کنفیوز ہوکر تصبیہا کا دل ہی دل ہنسی روکنی مشکل ہوگئی مگر بہت مشکل سے اس نے روک لی

اس نے سن تو نہیں لیا ؟__موصب نے دل میں سوچا

***

تصبیہا میڈم کہاں ہے ؟

ایک واڈ بوائے نے آکر شاہ سے پوچھا

کیوں کیا کام ہے؟

شاہ نے اس سے پوچھا

جی وہ ان کہ لیے کسی نے یہ بھیجا ہے۔ ۔

اس نے ایک گفٹ باکس اسے دیکھایا

کون دے کر گیا ہے؟ شاہ نے پوچھا

کوئی آدمی آیا تھا اور بولا کہ تصبیہا میڈم کو دینا ہے۔

مجھے دو میں دے دوں گا___شاہ نے وہ گفٹ لیا اور وہاں سے چلا گیا

وہ کقیٹیریا میں آیا تو وہ سب کہ ساتھ وہاں بیٹھی تھی شاہ نے اس کہا

آپی یہ آپ کہ لیے آیا ہے ___شاہ نے گفٹ تصبیہا کی طرف بڑھایا

یہ کس نے دیا ؟

تصبیہا نے حیریت اور ناسمجھی سے کہا

مجھے نہیں پتا واڈ بوائے دے کرگیا ہے ۔ ۔

شاہ نے جواب دیا

یہ جہانگیر نے بھیجا ہوگا ۔ ۔

فائزہ نے جھٹ کہا تو تصبیہا کہ ساتھ ساتھ موصب نےبھی حیرت سے دیکھا

جہانگیر ۔۔ وہ کیوں بھیجے گا مجھے ؟

تصبیہا نے غصے سے کہا

یار اس کی کل کال آئی تھی اس نے مجھ سے تمہارا نمبر مانگا تو میں نے کہا کہ تمہارے پاس تو موبائل نہیں ہے ،تو وہ حیران ہوا ۔

اس نے تصبیہا کو سب بتادیا ۔ موصب کا خون کھول گیا وہ اٹھا تصبیہا بیہا گھورا اور وہاں سے چلا گیا ۔ تصبیہا کا غصے سے برا حال تھا کہ کہیں جہانگیر اسے مل جائے اور وہ اس کامنہ توڑ دے۔

***

اس لڑکی کا پتا کرواں کہ کہا رہتی ہے ۔ کون کون ہے اس کہ گھر وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ جہنگیر نے ایک بندے سے کہا

جی سر ہوجائے گا۔۔ وہ آدمی کہتا باہر نکل گیا

جہانگیر نے موبائل کھولا اور اس میں تصبیہا کی تصویر دیکھتے ہوئے بولا

مجھے اس لمحے کا شدد سے انتظار ہے جب تم میرے پاس ہوگی۔ ۔

وہ کرسی سے سر ٹیکا کر تصویر کو دیکھتے ہوئے بولا

***

موصب فائزہ کی باتیں سن کراس دماغ گھوم گیا تھا ۔ وہ سیدھا گھر آگیا تھا ۔ تصبیہا پورے ہوسپیٹل میں اسے ڈھونڈ رہی تھی پھر سعد سے اسے پتا چلا کہ وہ تو گھر چلا گیا ہے ۔ تصبیہا کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کرے ۔ پھر وہ بھی گھر چلی گئی ۔ گھر پہنچی تو وہ گھر کا حل یا دیکھ کر وہ پریشان ہوگئی ۔۔۔ ہر چیز بکھری ہوئی تھی جیسے اٹھا اٹھا کر پھکیں ہوں ۔

موصب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موصب ۔۔۔۔۔ ۔

وہ موصب کو آواز دیتی اندر آئی تو وہ ڈریسنگ کہ سامنے کھڑا تھا ۔ ۔

موصب یہ سب کیا ہے؟

تصبیہا نے اس سے پوچھا تو اس نے اپنا ہاتھ ڈریسنگ پر اتنی زور سے مارا کہ وہ کرچی کرچی ہوگیا۔ تصبیہا سہم گئی ۔ وہ مڑا اور تیزی سے باہر نکل گیا۔ تصبیہا بھی اسے روکنے کی غرض سے بھاگی۔۔ ۔

موصب ۔۔۔ موصب روک جاو

تصبیہا اسے آواز دیتی آئی اور دونوں ہاتھوں سے اس کا بازوں پکڑ کر روکا

، روک جاو پلیز

وہ التیجا کرتےہوئے بولی تو بولا

ہاتھ چھوڑو تصبیہا۔۔ ۔

اس نے ایک جھٹکے سے اپنا بازو چھوڑوا یا تو تصبیہا غصے سے بولی

آخر تمہارا مسلئہ کیا ہے ہاں ؟ کیوں تم اتنا غصہ کررہے ہوں ؟ ایسا کیا کردیا ہے میں نے ؟ اور اس نے مجھے گفٹ بجھا تو تمہیں کیوں غصہ آرہا ہے ؟ تم تو مجھ سے شدید نفرت کرتے ہونا پھر یہ سب کیا ہے ؟ اور مجھے پتا ہے بہت جلد تم مجھے چھوڑ بھی دو گے۔۔۔۔۔ ۔

اسے غصہ ہی آگیا وہ چلاتے ہوئے بولی ۔ وہ اس کی قی لگ کو جانتے ہوئے بولی شاید اس کہ منہ سے کچھ سنا چاہتی تھی

موصب روکا اور اس کہ قریب آیا اور ایک جھٹکے سے اسے اپنے قریب کیا اور بولا

صرف ایک بات کا جواب دو ۔۔ ۔ اس کی آنکھیں سرخ ہو رہیں تھیں ، وہ تصبیہا کہ بہت قریب تھا ۔ اس کے لفظوں کی ت اسے اپنے چہرے پر محسوس ہوئی

کیا تم مجھ سے محبت کرتی ہو؟

وہ اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے بولا___بولو

اس نے تصبیہا کو جھنجھوڑ دیا۔ موصب کی آنکھوں سے اس کی دیوانگی واضح تھی اسے کسی واضاحت کی ضرورت نہیں تھی اور تصبیہا تو سن ہی چکی تھی اس کے دل کی بات ۔

تصبیہا نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے اپنا سر ہاں میں ہلایا ۔۔۔۔ اس کا جواب ملتے ہی موصب نے اسے اپنی بانہوں میں بھر لیا ۔ تصبیہا کا اوپر کاسانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا۔

وہ کچھ نہیں بولا نا اپنی محبت کا اظہار کیا نا اس کے سوالوں کا کوئی جواب دیا بس چپ چاپ اپنی آنکھیں بند کیے اسے انہوں میں لیے کھڑا تھا ۔ کچھ دیر بعد تصبیہا نے اپنے آپ کواس کی بانہوں سے آزاد کرایا اور اندر بھاگ گئی۔ موصب کا غصہ تھوڑا کم ہوگیا تھا تصبیہا کا جواب جاننے کہ بعد ۔ وہ اندر آیا تو وہ اس کا بکھرا ہوا سامان اٹھا رہی تھی ۔ موصب کھڑا اسے دیکھتا رہا پھر اس کہ ساتھ مل سامان اٹھانے لگا ۔ تصبیہا نے اسے دیکھا اور اندر کمرے میں چلی گئی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.