سر کام ہونے ہی والا تھا بس وہ موصب وہاں آگیا ۔ ۔
اس آدمی نے جہانگیر کو بتایا تو اس نے زور دار تھپڑ اس کہ منہ پر مارا
سب کہ سب نکمے ہو ۔۔۔۔۔ دفعہ ہوجاو میری نظروں سے ۔۔ جہانگیر غصے سے چیخا
وہ غصے سے پاگل ہورہا تھا۔۔۔۔ ۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کردے ۔ وہ غصے سے اس کی طرف پلٹا اور بولا
صرف آخری چانس ہے تمہارے پاس ۔ اگر اپنی زندگی پیاری ہے تو میرا کام ہوجاناچاہیے ۔۔ ۔
جہانگیر نے اسے گریبان سے پکڑکر کہا
***
جہانگیر اپنے کمرے میں بیٹھا سوچ رہا تھا اور سیگرٹ کا دھوا اڑا رہا تھا ۔
ان لوگوں سے یہ کام نہیں ہوگا اور موصب اتنی آسانی سے اسے چھوڑے گا نہیں ۔ مجھے اب کچھ اور ہی کرنا ہوگا ۔۔۔ تصبیہا تمہیں میرے پاس آنا ہی ہوگا ۔ تم صرف میری ہو میں تمہیں اس ساتھ رہنے نہیں دوں گا اس کے لیے چاہے مجھے کچھ بھی کرنا پڑے ۔۔۔ ۔
جہانگیر خود سے مخاطب تھا ۔ اس کہ ذہن میں کچھ غلط چل رہا تھا
***
صبح احمد صاصب لون میں بیٹھے چائے پی رہے تھے جب کو گیٹ پر کسی سے بات کرتے دیکھا ۔ انھوں نے اس سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ پولیس آئی ہے ۔۔ ۔ احمد صاحب حیران بھی تھے اور پریشان بھی کہ پولیس کا کیا کام وہ بھی ان کہ گھر پہ ۔ بر حال انھوں نے اس سے کہا کہ بول او ان لوگوں کو۔۔ وہ کل تین لو گ تھے ۔ احمد صاحب نے انھیں بیٹھایا اور آنے کی وجہ پوچھی تو وہ بولے سر ہمیں موصب سے ملنا ہے ۔ ۔
ان کہ ایک افسر نے کہا
موصب سے کیوں ۔ کیا کام ہے اس سے
وہ ابھی بھی حیران تھے کہ موصب سے کیا کام ہوگا انھیں
سر ان کہ گرفتاری کہ وارنٹ ہیں ہمارے پاس ۔۔ ۔
اس نے تو جیسے بوم ہی پھور دیا
کیا ؟ مگر کیوں ؟
ان کی پریشانی ان کہ چہرے سے صاف تھی
پہلے آپ انھیں بولا ہیں پھر بتاتا ہوں ۔ اس نے کہا
پہلے مجھے بتاہیں ہوا کیا ہے ۔۔ ۔
ان کی آواز اب سخت ہوگئی
سر پلیز تاون کریں ہمارے ساتھ تو اچھا ہوگا ۔ ۔
اس آفسر نے کہ لہجے کو سنتے ہوئے کہا
احمد صاحب نے ایک ملازمہ کو کہا کہ موصب کو بلاکر لاو ۔۔ ۔ ان کی آواز سے ان کی بیگم اور شاہ بھی آگئے تھے اور پولیس کو دیکھ کر حیران تھے ۔ ۔
***
دروازے کی آواز پر موصب کی آنکھ کھلی ۔ تصبیہا جو کہ اس سینے پر سر رکھے سورہی تھی اس نے تصبیہا کو تکیے پر اس کا سر رکھا ۔۔ دروازہ مسلسل بج رہا تھا تو تصبیہا کی بھی آنکھ کھل گئی ۔۔۔ موصب نے غصے میں دروازہ کھولا
کیا مصیبت آگئی ہے جو گیٹ توڑ رہی ہو؟
موصب جو کہ نیند میں تھا اور غصے میں بھی
آپ کو نیچے پڑے صاحب بولا رہے ہیں۔۔ نیچے پولیس آئی ہے۔ ۔
ملازمہ نے سہمے ہوئے لہجے میں اسے بتایا
پولیس کیوں آئی ہے ؟
موصب نے اس نے پوچھا
پتا نہیں جی
اس نے جواب دیا
اچھا آرہا ہوں ۔ ۔
موصب نے جواب دیا اور دروازہ بند کردیا
پولیس کیوں آئی ہے ؟
تصبیہا جو کہ اٹھ گئی تھی اور ملازمہ کی باتیں بھی سن چکی تھی
پتا نہیں نیچے جتا و گا تو پتا چلے گا
اس کہا اور واشروم چلا گیا
تصبیہا کو گبراہٹ ہورہی تھی ۔ موصب نیچے گیا تو وہ بی اس کہ پیچھے چل دی ۔۔ وہاں جا کر موصب ان سے ملا اور ان کہ آنے کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ وہ اسے گرفتار کرنے آئے ہیں ۔۔۔ موصب نے وجہ پوچھی
میں پوچھ سکتا ہوں کہ کس لیے آپ مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں ؟
موصب کہ شہری پر کوئی پریشانی نہیں تھی
سر ہمیں پتا چلا ہے کہ آپ کہ ہوسپیٹل میں جسم کہ حصے بیچنے کا کاروبار چلتا ہے ،جس میں آپ بھی شامل ہیں ۔ اس آفسر نے گرفتاری کی وجہ بتائی
وہاں کھڑے ہر شخص کو سانپ سونگ گیا۔۔ موصب بولا
کیا ثبوت ہے اس بات کا ؟
موصب نے ان سے ثبوت منگا
سر ہمارے پاس ثبوت بھی ہے اور گواہ بھی ۔ آپ چلیں ہمارے ساتھ۔
انھوں نے کہا
نہیں میرا بیٹا ایسا نہیں کرسکتا آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ۔ ۔
موصب کی موم بولیں جو مسلسل رو رہیں تھی
تصبیہاثشاکٹ تھی ،شاہ بھی حیران تھا ۔ ۔
یہ جھوٹ ہے میں نے میں ایسا گھٹیا کام نہیں کرتا ۔۔ ۔
موصب نے انھیں سمجھانا چاہا مگر ان لوگوں نے ایک نہیں سنی اور اس کہ ہاتھ میں ہتھکڑی لگانے کو کہا تو ایک آفسر نے اسے ہتھکڑی لگائی ۔ تصبیہا بولی
نہیں آپ لوگوں کو غلط فہمی ہو ئی ہے موصب ایسا نہیں کرسکتے ،پلیز انھیں نا لے کر جاہیں ۔۔۔ ۔ تصبیہا کہ اس آفسر سے کہا آنسو اس کی آنکھ سے نہ رہے تھے ۔ موصب مڑا اور تصبیہا کا چہرا اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے بولا
پریشان نہیں ہو میں جلدی آجاوں گا اور رونا نہیں ۔
یہ کہتے ہوئے اس کہ تصبیہا کہ آنسو صاف کیے ۔۔۔ اپنے ڈیڈ سے ملا ۔ شاہ سے بھی جس کی آنکھیں بھی نم تھیں ۔ موصب نے ایک نظر اپنی موم پر ڈالی تو وہ رو رہی تھیں موصب ان کہ پاس گیا اور بولا
پلیز پریشان مت ہوں ،بس میرے لیے دعا کیجے گا ۔
موصب نے پہلی مرتبہ ان سے ایسے بات کی تھی ان کہ رونے میں اور روا نی آگئی انھوں موصب کا چہرا اپنے ہاتھوں میں لیا اور اس کا ماتھا چوما اور دعا دی ۔۔ موصب جانے لگا تو تصبیہا اس کہ پیچھے بھاگی تو شاہ نے اس ہاتھ پکڑ لیا ۔
پلیز پریشان مت ہوں ،بس میرے لیے دعا کیجے گا ۔
موصب نے پہلی مرتبہ ان سے ایسے بات کی تھی ان کہ رونے میں ا ور روانی آگئی انھوں موصب کا چہرا اپنے ہاتھوں میں لیا اور اس کا ماتھا چوما اور دعا دی ۔۔ موصب جانے لگا تو تصبیہا اس کہ پیچھے بھاگی تو شاہ نے اس ہاتھ پکڑ لیا ۔
شاہ وہ جارہا ہے اسے روکو ۔۔۔ بابا آپ کچھ کرتے کیوں نہیں ہیں ۔ ۔
تصبیہا نے روتے ہوئے احمد صاحب سے کہا
میں وکیل سے بات کرتا ہوں تم پریشان مت ہو۔ ۔
انھوں نے اسے سمجھایا
***
تصبیہا کا رو رو کر برا حال تھا ۔ موصب کو گئے24 گھنٹے ہوگئے تھے۔ احمد صاحب نے بڑے سے بڑے وکیل سے بات کی تھی ۔ سب کوشش میں لگے تھے مگر کچھ بھی نہیں ہورہا تھا ۔ سعد اور فیروز بھی کراچی آگئے تھے۔
تصبیہا نماز پڑھ کر اٹھی تو اس کا موبائل بج رہا تھا ۔ اس نے دیکھا تو کوئی انجان نمبر تھا اس نے اٹھایا
ہیلو۔۔۔ ۔
اس کی آواز رونے کی وجہ سے بھاری تھی
تم رو رہی ہو؟
دوسری طرف جو بھی تھا اس کی آواز سنتے ہی سمجھ گیا تھا
کون ؟ تصبیہا نہیں پہچانی کہ وہ کون ہے
تم اس کہ لیے رو رہی ہو یہ مجھ سے برداشت نہیں ہورہا ۔ مقابل کو برا لگا تھا اس کا موصب کہ لیے رانا
جہانگیر؟؟؟؟ ؟
تصبیہا کو اس کا لہ جا سمجھ آگیا تھا
شکر ہے کہ تم نے مجھے پہچان لیا۔
اپنا نام سن کر وہ خوش ہوگیا تھا
کیوں فون کیا ہے ؟
تصبیہا نے سختی سے پوچھا
تم سے ملنا چاہتا ہوں
اس نے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ تصبیہا نے غصئے سے کال کاٹ دی اور موبائل بیڈ پر بھنک دیا اور باہر چلی گئی۔
وہ نیچے آئی تو شاہ کو اندر آتے دیکھا ۔ وہ فورا اس کہ پاس گئی ۔
کیا ہوا شاہ ؟ کیا کہا وکیل نے ؟ موصب واپس تو آجائے گے نا ؟ بولو ؟
تصبیہا نے تڑپ کر پوچھا ،شاہ نظریں جھکائے کھڑا تھا
تم کچھ بول کیوں نہیں رہے ہو؟
اس نے شاہ جھنجوڑ دیا
کیا بولوں آپی کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا ہے ۔ جس وکیل سے بات کرتے ہیں پہلے تو وہ راضی ہوجاتے ہیں مگر کچھ گھنٹے بعد منا کردیتے ہیں ۔۔۔۔ مجھے تو لگ رہا ہے کوئی بھائی کو پھسارہا ہے ۔ ۔
شاہ نے اسے ساری بات بتائی
تصبیہا سر تھام کر بیٹھ گئی مگر اچانک اس کہ دماغ میں جہانگیر کہ بولے الفاظ گونجے وہ فورا اٹھی اور اپنے کمرے میں گئی ۔ موبائل کھلا تو اس میں جہانگیر کی کالس تھیں ۔ ابھی وہ دیکھ ہی رہی تھی کہ دوبارا کال آنے لگی اس نے ققورا پک کی
تم نے کیا ہے یہ سب ؟
تصبیہا نے غصئے سے پوچھا
ہاں
جواب بھی ڈھیٹ ائی سے آیا۔
)کیوں ؟(وہ چیخی
تم کل مجھ سے ملو بتاتا ہوں ساری بات ۔
اس نے نرمی سے کہا
ابھی بتاو
اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ جہانگیر کا گالا دبا دے
اس نے کال کٹ کردی ۔ ہیلو ہیلو۔۔ ۔
تصبیہا نے کہا مگر کال کٹ ہو چکی تھی ۔ پھر ایک میسج آیا جس میں ایک ہوٹل کا ایڈریس اور ٹائم لکھا تھا
تصبیہا کی سجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اسے جانا چاہیے یا نہیں ۔۔۔۔ وہ شاہ کہ پاس گئی اور اسے سب بتا دیا
کیا یہ سب جہانگیر نے کیا ہے ۔ میں اسے چھوڑو گا نہیں آپی َ__ وہ غصئے سے بولا
نہیں تم کچھ نہیں کرو گے۔ میں نے تمہیں یہ اس لیے نہیں بتایا ہے کہ تم کچھ الٹا سیدھا کرو۔ بلکہ اس لیے بتایا ہے کہ کوئی تو ہو جیسے ساری بات پتا ہو اگر کچھ ہو جائے تو تم اسے سنبھال لو ۔ ۔
شاہ کو اس کی باتیں سمجھ نہیں آرہی تھیں
تو کیا آپ جانے کا سوچ رہی ہیں ؟
شاہ نے تصبیہا نے پوچھا
ہاں میں جاوں گی ۔ پتا تو کروں کے وہ کیوں کررہا ہے ۔ تصبیہا نے مضبوط لہجے میں کہا
میں بھی ساتھ چلوں گا۔
اس نے ضدی بچے کی طرح کہا
نہیں ۔۔ ۔ میں اکیلے ہی جاوں گی۔ ۔
تصبیہا نے نرمی سے اسے سمجھایا
***
وہ گاڑی سے اتری تو جہانگیر وہیں کھڑا تھا ۔ تصبیہا کو دیکھ کر مسکرایا اور اس کہ پاس آیا ۔
کیسی ہیں تصبیہا ؟
اس تصبیہا کا حال پوچھا ۔ تصبیہا نے اسے گھورا اور آگے بڑھ گئی
وہ دونوں آمنے سامنے بیٹھے تھے ۔ جہانگیر اسے ہی دیکھ رہا تھا اس کی آنکھوں میں محبت تھی جبکہ دیکھ تو تصبیہا بھی اسے رہی تھی مگر اس کی آنکھوں نفرت ہی نفرت تھی اس کہ لیے
کیوں کیا تم نے موصب کہ ساتھ ایسا؟
تصبیہا نے غراتے ہوئے پوچھا
تمہاری وجہ سے ۔
اس نے سکون سے جواب دیا
کیا مطلب ؟
میں تم دونوں کو ساتھ نہیں دیکھ سکتا ۔۔۔۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں ،تمہیں اپنا بنانا چاہتا ہوں ۔
اس نے آخر کہہ ہی دیا تصبیہا سے
اس کی بات سن کر تصبیہا کا چہرا غصے سے لال ہوگیا۔۔ اس نے اپنی مٹھیاں بیچ لیں ۔۔ ۔
وہ رکا پھر بولنا شروع کیا
تمہیں اسے چھوڑنا ہوگا ۔۔۔ اگر چاہتی ہو کہ وہ باعزت باہر آجائے تو تمہیں ان پیپرز پر سائن کرنے ہونگے
***
اس نے کہہ کر ایک پیپر اس کہ آگے کیا ۔۔ تصبیہا نے جب اس پر نظر ڈالی تو وہ خولا کہ پیپرز تھے ۔ ۔
دل تو چارہا ہے کہ اتنی زور سے تمہارے منہ پر تھپڑ ماہر کہ پانچوں انگ یاں چھپ جا ہیں اس نے انتہائی غصے سے کہا
اس کی بات سن کر جہانگیر مسکرانے لگا ،اس کو مسکراتا دیکھ تصبیہا کو آگ ہی لگ گئی اس نے جہانگیر کہ ہاتھ سے پیپرز لیے اور تکڑے تکڑے کردیے۔
لگتا ہے تم اسے سلا خوں سے باہر نہیں دیکھنا چاہ وگرنا ایسا نہیں کرتیں ۔
اس نے تصبیہا کیاس حرکت پر کہا
لگتا ہے تمہیں اپنی زندگی سے پیار نہیں ہے اس لیے ایسی بکواس کررہے ہو۔ ۔
تصبیہا نے کھڑے ہوتے ہوئے کہا
تمہیں آنا پڑے گا میرے پاس ۔ اس نے تصبیہا کو چیلنج کیا
تصبیہا نے اپنا بیگ اٹھایا اور وہاں سے چلی گئی مگر سارے راستے اس کی باتیں دماغ میں گھوم رہیں تھیں ۔۔ اس کے گھر آتے ہی شاہ نے اس سے پوچھا تو اس نے کھچ نہیں بتایا بس بولی
مجھے موصب کہ پاس جانا ہے ۔ پلیز لے چلو ۔
اس نے شاہ سے ریکوسٹ کی
کیا؟ وہ لڑکیوں کہ جانے کی جگہ نہیں ہے ۔ اور اگر میں آپ کو لے بھی گیا تو بھائی مجھے جان سے مار دے گا۔
اس نے تصبیہا کو سمجھانا چاہا
مجھے کچھ نہیں پتا ۔ مجھے جانا ہے ۔ اگر تم نہیں لے کر گئے تو میں خود چلی جاوں گی ۔ ۔
اس نے غصے سے کہا تو شاہ کو منانا ہی پڑا ورنہ تصبیہا کا بھروسہ نہیں تھا وہ چلی بھی جاتی۔
تصبیہا پول اسٹیشن پہنچ گئی شاہ کہ ساتھ ۔ وہ موصب کہ لوک اپ کہ با ہر کھڑی تھی ،موصب ساخوں کہ پار دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھا تھا ۔ اسے اس حالت میں دیکھ کر تصبیہا کی آنکھوں آنسو آگئے ۔ موصب جس کی نظر ایک مرئی نقطے پر تھی اس نے سامنے دیکھا تو تصبیہا جو دیکھ کر وہ فورا اٹھا اور اس کہ پاس آیا مگر آج ان کہ بیچ ایک دیوار تھی،سلاخوں کی دیوار۔
تم ۔۔ تم یہاں کیوں آہیں ؟
موصب نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔ تصبیہا بنا کوئی جواب دیے آنسوں بہا رہی تھی ۔ موصب نے اس کا چہرا ہاتھوں میں لیا اور اس کہ آنسو صاف کیے اور بولا
تمہیں یہاں نہیں آنا چاہیے تھا تصبیہا ۔ ۔
اس نے نرمی سے کہا
یہ سب میئر وجہ سے ہورہا ہے ۔ اس کی آواز بھرائی ہوئی تھی ۔ ۔
نہیں ۔۔۔ نہیں میری جان ایسا نہیں ہے ۔ ۔
اس نے اسے سمجھانا چاہا
ایسا ہے ۔ ۔
اس نے موصب کی بات رد کی
میں تمہیں یہاں نیہں دیکھ سکتی ۔۔۔ وہ موصب کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولی
کتنی دیر وہ دونوں ایک دوسرے کودیکھتے رہے،انھیں نہیں تھی خبر کہ وہ کہاں ہیں ،کون لوگ ان کہ آس پاس ہیں ۔۔۔۔ کچھ دیر بعد ایک پولیس والا آیا اور بولا
ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔ ۔
وہ زور سے بولا تو وہ دونوں ہوش میں آئے ۔۔۔۔ ۔
جلدی آجاو۔
تصبیہا نے اس سے پہلی بار التجا کرتے ہوئے کہا مگر یہ اس کہ بس میں نہیں تھا ۔ ۔۔۔۔ موصب ہلکا سا مسکرایا اور بولا
اپنا خیال رکھنا اور رونا بالکل نہیں۔۔ ۔
موصب اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا تو تصبیہا نے ہاں میں گردن ہلائی اور جانے لگی پھر مڑکر اسے دیکھا تو موصب نے اسے جانے کا اشارہ کیا تو وہ چلی گئی ۔۔۔ ۔
***
گھر آکر بھی اسے سکون نہیں ملا اسے اس حال میں دیکھ کر تصبیہا کو قرار نہیں آرہا تھا۔ وہ اپنے آپ کو ہی قصوروار سمجھ رہی تھی ۔۔۔ ساری رات اس نے اسی سوچ میں گزار دی ۔ ۔ فجر کی نماز پڑھ کر وہ اٹھی اور ایک نتیجے پر پہنچی ۔ اس نے جہانگیر کو فون کیا
وہ سورہا تھا جب موبائل پر اس کی کال آئی جب اس نے نام دیکھا تو جھٹ اٹھ بیٹھا اور فورن اس کی کال اٹھائی۔ ۔
السلام علیکم۔۔ جہانگیر نے سلام کیا
تم سے ملنا ہے مجھے ۔ ۔
اس نے سلام کا جواب دیے بغیر کہا
زہے نصیب ۔۔۔ ۔
اس نے شوخی سے بولا وہ تو خوشی سے ہی نہال ہورہا تھا کہ تصبیہا نے اسے ملنے کہ لیے کہا
تصبیہا نے اسے جگہ اور وقت بتا کر فون بند کردیا ۔ اسے غصہ تو اس پر بہت آیا مگر صیت کر گئی۔
***
مجھے کیسے یاد کیا آج ؟
جہانگیر نے اس پوچھا جو اس کہ سامنے بیٹھی تھی
موصب کو وہاں سے نکالو۔ ۔
اس نے جہانگیر کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا
میں نے تمہیں شرط بتا دی تھی کہ تمہیں اسے چھوڑنا۔۔ ۔
اس کی بات پوری ہونے سے پہلے وہ بولی
پتا ہے ۔
وہ غصے سے بولی
۔ مجھے منظور ہے __اس نے ہلکی آواز میں بولا
جہانگیر کہ لبوں مسکراہٹ اگئی اس کی بات سن کر اسے اپنا پلین کامیاب ہوتا دیکھ رہا تھا۔۔ جہانگیر نے خولا کہ پیپرز اس کو دیے تو تصبیہا بولی
نہیں ابھی نہیں پہلے اسے باہر نکالو ۔ جب وہ باعزت باہر آجائے گا اپنے گھر چلا جائے گا تب میں سائن کروں گی۔۔ ۔
تصبیہا نے اسے اپنی شرط بتائی
کیوں بھروسہ نہیں ہے مجھ پہ ؟
جہانگیر نے اس سے پوچھا
جو کہا ہے وہ کرو۔ ۔
تصبیہا نے ایک ایک لفظ چبا کر بولا
تم لنچ کرو جب تک وہ گھر واپس آجائے گا ۔ ۔
جہانگیر نے مسکرا کر کہا
۔ مگر دل میں سوچا اس کہ لیے اتنا آسان تھا یہ ۔ جب کہ شاہ اور احمد صاحب کب سے محنت کررہے تھے اسے چھڑوانے کی۔
کیا پیو گی؟ ؟
جہانگیر نے اس سے پوچھا
تمہارا خون ۔۔۔۔۔ ۔
تصبیہا نے چیڑ تے ہوئے کہا اور اٹھ کر جانے لگی تو جہانگیر بولا
،،،،،شاید تم نے سنا نہیں میں نے کیا کہا تھا کہ جب تک ہم لنچ کریں گے
جہانگیر نے بات ادھورا چھوڑ دیا مگر تصبیہا اس کا مطلب سمجھ گئی تھی تبھی وہ بولی
لنچ وہ بھی تمہارے ساتھ ؟ دماغ ٹھیک ہے ؟
تصبیہا نے انور اچکاتے ہوئے کہا اور ہوٹل کہ باہر چلی گئی
جہانگیر اسے جاتا دیکھ رہا تھا ۔ محبت بھی عجیب شہ ہے ۔۔۔ تصبیہا چلتے چلتے پارک کی بینچ پر بیٹھ گئی اس کی آنکھوں کہ سامنے موصب کہ ساتھ بتائے تمام لمحے کسی فلم کی طرح چل رہے تھے ۔ اچھے ،برے سارے پل ۔ تصبیہا کی آنکھیں بھیگ گئیں ۔ اسے چھوڑنا اتنا آسان نہیں تھا ۔ ۔ شاید جسم سے جان نکلنا اتنا مشکل نہیں ہو جیتنا اس کہ لیے موصب کو چھوڑنا تھا ۔ جہانگیر دور کھڑا اسے دیکھ رہا تھا ۔ اسے تصبیہا کو روتا دیکھ تکلیف بھی ہورہی تھی مگر اس نے اپنے دل کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ وہ اس کی زندگی کہ سارے ٖغم ،دکھاو تکلیف ختم کردے گا۔۔ ۔
تصبیہا کو وہاں بیٹھے دوگھنٹے ہوگئے تھے مگر خیالوں کا سلسلہ تھا کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔۔ اا سلسے کو شاہ کی کال نے ٹھوڑا۔۔ تصبیہا اپنے آنسو صاف کئے اور کال پیک کی۔ ۔
ہیلو ۔۔۔ شاہ ۔ ۔
تصبیہا نے نرمی سے پوچھا
آپی مبارک ہو ،،بھائی کی بیل ہوگئی ہوگئی ہے ۔ ہم گھر آرہے ہیں ۔
شاہ نے خوشی سے تصبیہا کو خبر دی ۔ شاہ جو کہ صبح سے ہی گھر پر نہیں تھا اس لیے اسے پتا نہیں تھا کہ تصبیہا کہاہے۔
یہ تو بہت خوشی خبر ہے _
تصبیہا نے مسکرا کر کہا
چلیں گھر پر بات ہوتی ہے۔ ۔
شاہ نے یہ کہہ کر کال کٹ کردی
۔ تصبیہا خالی دماغ لیے موبائل کی اسکرین کو دیکھ رہی تھی جب جہانگیر آکر اس کہ برابر میں بیٹھا ۔ تصبیہا نے گردن اٹھا کر اسے دیکھا تو تصبیہا کی آنکھیں انگارہ ہورہی تھیں ،ان آنکھوں میں جہانگیر کہ لیے نفرت ہی نفرت تھی ۔۔ ۔ جہانگیر نے پیپرز اس کہ آگے بڑھائے اور بولا
میں نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے اب تمہاری باری ۔۔ ۔
تصبیہا نے اس کہ ہاتھ سے پین لیا اور سائن کردیے اور ساتھ ہی آنسو بھی گرے جو پین کی سیاہی کو پھیلا گئے ۔
***
موصب گھر پہنچا تو اسے سب سے پہلے تصبیہا کو دیکھنے کی چاہ تھی مگر وہ تو نہیں تھی ۔ موصب نے سوچا ہوسکتا ہے وہ کمرے میں ہو ۔ وہ احمد صاحب سے ملا،موم سے ملا اور ان سے بولا
تصبیہا کمرے میں ہی ہے ؟ موصب نے ان سے تصبیہا کہ بارے میں پوچھا تو وہ بولیں
تصبیہا تو صبح سے گھر میں نہیں ہے ،کیا وہ تمہارے ساتھ نہیں تھی شاہ ؟
انھوں نے بھی اسے صبح سے گھر میں نہیں دیکھا تھا ۔
ہمارے ساتھ کیوں ہونگی وہ؟
شاہ بولا اور موصب کا دماغ معاوف ہورہا تھا ۔ کہ وہ کہا چلی گئی ۔ اس نے تصبیہا کو کال کی بیل جارہی تھی مگر کسی نے نہیں اٹھائی ۔ کہاں چلی گئی یہاں کسی کو پتا ہی نہیں ہے ۔ ۔
موصب غصے سے بولا
میں کال کرتا ہوں ۔
شاہ نے اسے غصے میں دیکھ کر فورا کال لگائی
میں خود کرلوں گا کوئی ضرورت نہیں ہے
موصب نے شاہ کو غصے سے منا کیا اور خود کال ملائی ۔ بیل جارہی تھی مگر کسی نے نہیں اٹھائی کال ،موصب کہ بار بار کال کرنے پر بھی جب اس نے کال نہیں اٹھائی تو موصب نے موبائل دیوار پے دے مارا ۔ ۔
موصب کیا ہوگیا ہے آجائے گی وہ ،ہوسکتا ہے کسی کام سے باہر گئی ہو۔ ۔
احمد صاحب اسے سمجھاتے ہوئے بولے
مجھ سے زیادہ اہم اور کیا ہوسکتا ہے اس کہ لیے ڈیڈ موصب درد بھرے لہجے میں بولا تو احمد صاحب چپ پو گئے کیونکہ وہ صحیح کہہ رہا تھا ۔
بھائی کچھ دیر پہلے میری بات ہوئی تھی آپی سے میں نے انھیں بتایا تھا کہ آپ آرہے ہیں وہ بہت خوش تھیں ۔ ۔ شاہ بولا پھر کچھ خیال آنے پر اس نے موصب سے کہا
بھائی زرا باہر آئیں مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے ۔۔ شاہ پریشانی سے بولا
موصب نے شاہ کو دیکھنے لگا اور پھر باہر چلا گیا ،شاہ بھی اس کہ پیچھے گیا ۔ وہ دونوں گاڑی میں بیٹھے تو شاہ بولا
بھائی آپ کو اندر جہانگیر نے کروایا تھا ۔۔ شاہ بولا
مجھے پتا ہے ۔ موصب بولا
مگر آپکو یہ نہیں پتا کہ جہانگیر کی ملاقات آپی سے ہوئی تھی ۔۔ شاہ نے موصب کہ سر پر بم پھوڑا
کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟
جی اور اس نے کہا تھا کہ اگر وہ آپ کو چھوڑ دیں گی تو وہ آپ کر باہر نکال دے گا ۔۔ آپی نے تو منا کردیا تھا مگر۔۔۔۔۔۔ شاہ بولتے بولتے رکا شاہ اس کا نمبر ٹریس کرو کہاں کی لوکیشن آرہی ہے موصب نے اسے حکم دیا تو شاہ نے فور ان کام شروع کردیا