لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے وہ جس جگہ پہحلے تو وہ ایک پارک تھا اور ایک ب کہ پاس تصبیہا کا موبائل پڑا ملا ۔ موصب نے موبائل اٹھایا اور اس نے کالس رکارڈ چیک کیے تو جہانگیر کو لاسٹ کال کی گئی تھی ۔۔۔۔ موصب کا خون کھول گیا وہ غصے سے پاگل ہورہا تھا ۔
ایک___ ایک دفعہ وہ مجھے مل جائے ۔ میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا ۔ ۔
موصب کو جہانگیر پر غصہ آرہا تھا
سوچنا یہ کہ وہ آپی کو لے کر کہا گیا ہوگا ۔ ۔
شاہ نے فکر مندی سے کہا
جہانگیر کی لوکیشن پتا کرو ۔۔۔۔۔ موصب نے کہا
کچھ ہی دیر میں جہانگیر کی لوکیشن کا پتہ چل گیا ۔ جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو وہ ایک ہوسپیٹل تھا۔۔ ۔
یہ یہاں کیا کررہا ہے ؟
شاہ نے بولا تو موصب بنا کوئی جواب دئے اندر کی طرف بڑھ گیا
وہ اندر پہنچا تو جہانگیر اوپر یشن تھیٹر کہ باہر بیٹھا تھا ۔ موصب اس پر لپکا ۔ موصب اسے مارتا رہا مگر اس نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشیش ہی نہیں کی۔
تیری ہمت کیسے ہوئی اسے بلیک میل کرنے کی ۔ تجھے میں نے منا کیا تھا نا کہ دور رہ اس سے مگر تو نہیں منا ۔ اب تو گیا ۔ ۔
موصب مارتا مارتا روکا اور ا س کا کالر پکڑکر اسے اپنے قریب کرتا ہوا بولا۔ اور پھر مارنے لگا ۔ شاہ جو کب سے اسے روکنے کی کوشش کررہا تھا مگر ناکام رہا
کہاں ہے تصبیہا ،کیا کیا ہے تو نے اس کہ ساتھ ۔۔ ۔
وہ حلق کہ بل چیخا ،وہاں لوگ جما ہو گئے ،ڈاکٹر جما ہوگئے انھیں چھڑوانے لگے۔ ۔ بہت مشکل کہ بعد اسے الگ کیا ۔۔ جہانگیر کہ منہ سے خون نکل رہا تھا ۔۔۔۔ اس کا حل یا بگڑ گیا تھا ۔
موصب کی سانس پھول رہی تھی مگر اس کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔ شاہ نے بہت مشکل سے اسے سمبھالا ہوا تھا ،ورنہ اس کا پورا ارادہ تھا جہانگیر کو مارنے کا۔ ۔
موصب نے اپنے آپ کو شاہ کی گرفت سے آزاد کیا اور جہانگیر کہ پاس پہنچا اسے زمین سے اٹھایا کالر سے پکڑکر اور بولا
کہاں ہے تصبیہا ؟
جہانگیر کہ بنا کچھ کہے بس ایک طرف انگلی کردی ۔ کہ وہ وہاں ہے ۔ موصب اور شاہ دونوں نے اس کی انگلی کی سیدھ میں دیکھا تو اس کا اشارہ اوپریشن ٹھ ٹیر کی طرف تھا ۔۔ موصب نے جہانگیر کو دیکھا اور پوچھا
کیا کیا ہے تو نے اس کہ ساتھ ؟ موصب خوف زدہ ہوگیا تھا
تو بہت خوش قسمت ہے ،کہ تجھے تصبیہا جیسی بیوی ملی ہے ۔ ۔
جہانگیر نے اپنی اسپین سے منہ سے نکلتا خون صاف کیا
وہ تجھ سے بہت محبت کرتی ہے ۔۔ ۔
وہ بولا کہ مصنوعی سا مسکرایا
مجھے نہیں پتا تھا کہ آج کہ زمانے میں بھی کوئی ایسی محبت کرسکتا ہے کیسی سے ۔۔۔ کاش یہ محبت میرے حصئے میں آئی ہوتی وہ حسرت سے بولا
پتا ہے جب میں نے اسے سائن کرنے کہ لیے پیپرز دیے اس نے کیا کہا تھا ۔۔ ۔
اس نے کہہ کر موصب کی طرف سول یاں نظروں سے دیکھا اور پھر بولا
اس نے کہا موصب کبھی ان پیپرز پر سائن نہیں کرے گا ۔۔۔۔ تصبیہا کہ لہجے میں ایک مان تھا ،یقین تھا
جب تم سے کرواسکتا ہو تو اس سے کروا ہی لوں گا ۔۔ جہانگیر فخریہ بولا
تصبیہا چپ تھی کافی دیر بعد وہ بولا
ایک دفعہ تم میری ہمسفر بن جاو میں تمہا ،رے سارے غم ،تکلیف ختم کردوں گا وعدہ کرتا ہوں تم سے جہانگیر نے نرمی سے کہا تو تصبیہا نے اس کی طرف دیکھا اور بولی
تمہاری زندگی میں شامل ہوجاوں ؟
تصبیہا نے ابرو اچکا کر پوچھا
تصبیہا صرف موصب کہ لیے بنی ہے ۔ اس کے علاوہ اس پر کسی کا حق نہیں ہوسکتا ،وہ کسی کی زندگی میں شامل نہیں ہوسکتی ۔ میرا جینا اور مرنا صرف موصب کہ لیے ہے ۔ کسی اور کہ بارے میں تو میں تصور بھی نہیں کرسکتی ۔ تمہیں کیا لگا اس کاغذ پر سائن کرواکر تم نے مجھے اس سے الگ کردیا ۔ ہرگز نہیں ۔۔ ۔
تصبیہا نے کہہ کر نفی میں سر ہلایا ،اس کی آنکھوں کس قدر نفر ت،غصہ تھا جہانگیر کہ لیے وہ آسانی سے دیکھ سکتا تھا ۔۔۔ تصبیہا ایک ہاتھ اس کہ سامنے کیا جس میں ایک تیز دھار بلیڈ تھا اس نے اپنے سیدھے ہاتھ کی نس پر رکھا اور بے دردی سے پھیر دیا ۔ یہ سب اتنی جلدی میں ہوا کہ جہانگیر اسے رو کھ بھی نہ سکا۔ ۔ اس کا ہاتھ خون میں ہوگیا خون اس کہ ہاتھ سے ٹپک رہا تھا جہانگیر آگے بڑھا تو تصبیہا نے اسے رک دیا
خبردار جو آگے بڑھے خبردار ۔ اسے لگا تھا کہ نس کاٹتے ہی وہ مرجائے گی مگر ایسا نہیں ہوا تو اس نے وہ ہی بلیڈ اپنی گردن پر چلانا چاہا تو جہااگیر نے اس سے بلیڈ چھینا ۔۔ تصبیہا بے ہوش ہو گئی خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ۔ جہانگیر نے اسے اٹھایا اور ہوسپیٹل لے آیا ۔۔۔ ۔
موصب کی آنکھوں میں نمی تھی ،جہانگیر نے سب کچھ اسے بتادیا جو کچھ وہاں ہوا تھا ۔ ۔
اس سب کا مزیدار میں ہوں ،میری وجہ سے وہ آج وہ اس حال میں ہے ۔ مجھے معاف کردے موصب مجھے معاف کردے ۔ ۔
جہانگیر واقعی اپنے آپ کو اس کا مجرم سمجھ رہا تھا اور وہ تھا بھی ۔ ۔
دعا کر کہ اسے کچھ نا ہو ور نا تجھے اتنی عبرت ناک موت دوں گا کہ آج تک دنیا میں کسی نے نہیں دی ہوگی ۔۔۔۔ موصب نے ایک ایک لفظ چاپ کہ بولا
ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کا خون بہت بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے اس کا بچنا مشکل ہے ۔۔۔ ۔ موصب مجسمہ بنا کھڑا تھا وہ ایک پل کہ لیے بھی وہاں سے نہیں ہٹا تھا ۔ ۔ اسے تصبیہا کی ایک ایک بات ،اس کی ہنسی ،اس کاغصہ کرنا ،اس کا ناراض ہونا ،اس کا شرمانا ایک ایک منظر اس کی آنکھوں کی سامنے تھا ۔۔۔ سب لوگ وہاں پہنچ گئے تھے احمد صاحب ،شاہ کی موم،سعد،فیروز،فاہزہ ،نور بھی وہاں سب تھے اور تصبیہا کہ لیے دعا گو تھے ۔۔۔ ۔
ڈاکٹر باہر آئے توانھوں نے کہا
خون بہت بہہ گیا ہے ان کا ،مگر اللہ کا کرم ہے وہ اب ٹھیک ہیں ۔ بس انھیں ہوش آجائے تو آپ ان سے مل سکتے ہیں۔۔ ۔
موصب کی آنکھ سے ایک آنسو گرا اپنے رب کہ شکرانے پر۔ اس نے رب کا شکیرا ادا کیا کہ اس کہ اللہ نے اسے آج اس کی زندگی واپس دے دی ۔ ۔
جیسے ہی تصبیہا کو ہوش آیا ۔۔ سب لوگ اس سے ملنے گئے سوائے موصب کہ ۔۔ ۔
موصب کہاں ہیں ؟ وہ مجھ سے ناراض ہیں ؟
تصبیہا نے شاہ سے پوچھا
میں بولاتا ہوں بھائی کو
یہ کہہ کر وہ باہر چلاگیا ۔ آہستہ آہستہ کرکہ سب لوگ باہر چلے گئے ۔۔ دروازا کھلنے کی آواز پر تصبیہا نے گردن موڑ کہ دیکھا کہ وہ موصب ہوگا مگر سامنے جہانگیر کو دیکھ کر اس کا چہرا لال ہوگیا ۔ ۔
تم کیوں آئے ہو یہاں ؟ اور کیوں بچایا مجھے ؟ مجھے نہیں جینا موصب کہ بغیر ۔ میں نہیں رہ سکتی اس کہ بغیر تمہیں سمجھ کیوں نہیں آتی ہے ؟ موصب میری زندگی ہے ۔۔ اس کہ بنا تصبیہا کچھ نہیں ہے ۔۔۔ ۔
غصہ، التجا ،دکھ سب کچھ تھا اس کے لہجے میں ۔ موصب جو کہ اندر ہی آرہا تھا بس سن کر مسکرایا
میں جانتا ہوں اور ایسی لیے تم سے معافی مانگنے آیا ہوں ۔ مجھے معاف کردوں میری وجہ سے تمہیں تکلیف پہنچی ۔ میں چلا جاوں گا یہاں سے بس ایک دفعہ کہہ دوں کہ تم نے مجھے معاف کیا ۔ جب تک تم مجھے معاف نہیں کرو گی میرا اللہ بھی مجھے معاف نہیں کرے گا ۔ ۔
جہانگیر ہاتھ جوڑ دیے اس کہ سامنے ۔۔۔ ۔
تصبیہا نے پہلے تو اسے دیکھا پھر بولی
اگر تم اپنی غلطی مان رہے ہو تو میں نے تمہیں معاف کیا ۔ مگر ایک بات ہمیشہ یاد رکھھنا کہ محبت ہمیشہ اس سے کرو جو تم سے محبت کرے ،اس سے نہیں جس سے تم محت کرتے ہوں ۔ میں دل سے دعا گو ہوں کہ اللہ تمہیں بہت جلد اس شخص سے ملوا دے جو تم سے محبت کرتی ہوں ۔۔۔۔ تصبیہا نے اسے دل سے دعا دی
شکیرا
وہ مسکرا بھی نا سکا اور ہمیشہ ہمیشہ کہ لیے اس کی زندگی سے چلا گیا
***
اسے موصب کا انتظار تھا ک وہ کیوں نہیں آرہا اس سے ملنے نا ہی کوئی اس کہ بارے میں بتارہا تھا ۔ تصبیہا دوا یوں کہ زیر اثر تھی اس لیے اس کی آنکھ لگ گئی ۔ ۔
رات کہ کسی پہر اس کی آنکھ کھلی تو اپنے ساتھ کسی کا وجود چپکا پایا ،اس کی تو جان نکل گئی ۔ جب گردن کو موڑ کر دیکھا تو وہ کوئی اور نہیں موصب تھا جو اس کہ بیڈ پر ،اسی کہ برابر میں لیٹا تھا ،اس کا سر تصبیہا کہ کندھے پر تھا ،ایک ہاتھ تصبیہا کہ اوپر اور دوسرا تصبیہا کہ سر کہ نیچے۔۔۔ ۔
وہ سوتا ہوا بہت پیارا لگتا تھا تصبیہا کو مگر آج اس کہ چہرے پر معصومیت کہ علاوہ سکون بھی تھا ۔۔ تصبیہا اسے دیکھ کر مسکرانے لگی۔ اچانک دورازہ کھولا تو تصبیہانے گردن موڑ کہ دیکھا تو نور اور شاہ اند ر آئے مگر اندر کا منظر دیکھ کر رہ گئے ۔۔۔ تصبیہا نے انھیں باہرجانے کا کہا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ موصب کی نیند خراب ہو۔ ۔ شاہ نے ہاں میں سر ہلایا اور نور کا ہاتھ پکڑ کر باہر لے گیا۔
***
موصب بھائی ،تصبیہا آپی سے بہت محبت کرتے ہیں نا۔ ۔
نور نے باہر نکل کر شاہ سے پوچھا
بہت زیادہ ۔
شاہ نے مسکراتے ہوئے بتایا ۔۔ ۔
تم بھی مجھ سے اتنی محبت کرو گے شادی کہ بعد ۔ ۔
نور نے سنجیدگی سے پوچھا
پہلی بات ہمارا نکاح ہو چکا ہے ،دوسری بات آپی بھی بھائی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ آج اندر ہیں __شاہ نے اسے ستانے کہ لیے کہا
اس سے پہلے کہ نور کچھ کہتی کہ سعد،فیروز اور فاہزا وہاں آگئے اور ان کی بات ادھوری رہ گئی ۔۔۔ وہ تصبیہا سے ملنے اندر ہی جارہے تھے کہ شاہ نے انھیں روک لیا۔۔۔۔ ۔
میرا خیال ہے پہلے ناشتہ کرلیتے ہیں ۔۔ کیوں نور
شاہ نے کہہ کر نور سے تصدیق چاہی ۔ ۔
ہاں بالکل ۔ ۔
نور اس کہ بات کا مطلب سمجھ گئی تھی اس لیے ہان بولی
وہ سب ناشتہ کرنے چلے گئے ۔۔۔ ۔
***
موصب کی آنکھ کھولی تو تصبیہا کا مس کرتا چہرا اس کہ سامنے تھا ۔۔ ۔ جیسے ہی تصبیہا نے دیکھا اس کی آکی کھول گئی ہے وہ مصنوعی غصے سے بولی
یہ کون سی جگہ ہے سونے کی ؟
یہ ہی تو جگہ ہے جہاں سکون کی نیند آتی ہے
موصب کا اشارہ تصبیہا کی طرف تھا ۔ وہ اپنی ناک سے اس کی نا ک کو چھوتا ہو بولا اور دوبارہ آنکھیں بند کرلیں
موصبکوئی بھی اندر آسکتا ہے یہ ہمارا بیڈ روم نہیں ہے ،ابھی شاہ اور نور بھی آئے تھے ۔۔ ۔
اسے سوتا دیکھ وہ بولی
تو؟؟؟؟؟؟ وہ آنکھیں بند کیے بولا
تو یہ کہ اٹھو یہاں سے ۔
اس نے موصب کو اٹھنے کہ لیے کہا
ایک شرت پہ ۔۔ وہ ابھی بھی ویسے ہی لیٹا بولا
کیا؟ ؟
تصبیہا نے شرت پوچھی تو اس نے انکھیں کھلیں اور بولا کچھ نہیں بس اپنی انگلی اس کی ہونٹوں پر رکھی اور پھر اپنے ہونٹوں پر ۔۔۔۔ تصبیہا اس کا مطلب سمجھ گئی تھی ۔ اس بولی
موصب۔۔۔۔ ۔ بدتمیز۔۔۔۔ اٹھو
تصبیہا نے اسے گھورا
گھورتی رہو تمہیں پتا ہے میں نہیں مانوں گا ۔۔ ۔
اس نے دوبارہ آنکھیں بند کرلیں
تصبیہا نے اپنا ہاتھ اٹھایا اسے مارنے کہ لیے مگر درد سے وہ تپ گئی ۔ ۔
سییسسس آہ
اس کی آواز سن کر وہ تیر کی تیزی سے اٹھا
کیا ہوا؟ زیادہ درد ہو رہا ہے؟
وہ فکر مندی سے بولا
نہیں وہ بے دھانی میں ہاتھ ہاتھ ایک دم اٹھایا تو ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تصبیہا نے بس اتنا ہی کہا
موصب نے اس کا ہاتھ اپنے لبوں سے لگایا پھر اپنے لب اس کی پیشانی پر رکھ دیے ۔ ۔ اور بولا
کیا ضرورت تھی خود کو اتنی تکلیف دینے کی۔۔ ۔
وہ اب سنجیدہ تھا
اس ہاتھ سے میں نے خولا کہ پیپرز پر سائن کیے تھے اسے سزا تو ملنی چاہیے نا۔ ۔
وہ اتنی معصمیت سے بولی موصب نے اسے گلے لگالیا اور بولا
اس نے ٹھیک کہا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ تم میری زندگی میں ہو۔۔۔ میرے رب کا احسان ہے یہ مجھ پر ۔۔۔ وہ اپنے رب کا جتنا شکر کرتا اتنا کم تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
پانچ سال بعد
بابا حیدر نے مجھے مارا ۔۔۔ ۔
میں نے نہیں مرا چاچو ۔ ۔
she is lying
حیدر اپنے دفعہ میں بولا
کوئی بات نہیں بیٹا کھیل میں تو ایسا ہوتا ہے ۔ ۔
شاہ نے اپنی تین سالا بیٹی حفصہ کو سمجھایا
میں بڑے پاپا سے بولوں گی اس کی شکایت ۔۔ ۔
وہ منہ پھولا کر بولی
میں بہت ماوں گا اگر بابا سے کچھ بھی بولا تم نے
حیدر غصے سے بولا
بولوں گی بولوں گی بولوں گی ۔۔۔۔ ۔
وہ کہہ کر موصب کہ پاس بھاگ گئی
چاچو اب یہ گئی ۔ ۔
حیدر شاہ کو کہہ کر اس کہ پیچھے بھاگا
شاہ اور نوکری ایک بیٹی تھی حفصہ ۔۔۔ جب کہ موصب اور تصبیہا کہ دو بیٹے جڑوا حیدر اورعباس اور ایک بیٹی تھی باری را جو کہ سال بھر کی بھی نہیں تھی۔ فیروز اور فاہزہ کی بھی شادی ہوگئی تھی ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی جب کہ سعد کا صرف ایک ہی بیٹا تھا۔ جہانگر ملک سے باہر چلا گیا تھا اور اس نے وہی پر شادی کرلی تھی اور اس کا بھی ایک ہی بیٹا تھا۔۔۔ ۔ .
موصب اپنے کمرے میں بریرا کہ ساتھ کھیل رہا تھا ۔ جب حٖقصہ بھاگتی ہوئی اس کہ پاس آئی ۔
بڑے پاپا حیدر نے مجھے بنے مارا۔ ۔
وہ آنکھوں مین انسو لاتے ہوئے بولی
حیدر ۔ ۔
موصب نے حیدر کو گھورا ،وہ جو اس کو روکنے اس کہ پیچھے آیا تھا مگر وہ تو ہاتھ نا آئی حیدر موصب کہ ہاتھ ضرور اگیا۔ ۔ (
بابا میں نے نہیں کیا میں تو عباس کہ ساتھ کھیل رہا تھا یہ اکر کہنے لگی مجھے بھی کھیل او میں نے منا کیا تو اس نے رونا شروع کردیا اور آپ کی پاس آگئی ۔۔ ۔
حیدر نے موصب کو سچ بتایا
آپ نے ایسا کیا ؟
موصب نے حفصہ سے پوچھا
تو یہ مجھے کھیلا ہی نہیں رہا تھا ۔۔ ۔
حفصہ نے معصومانہ شکل بنا کہ بولا
یا اللہ آپ لوگ پھر لڑنا شروع ہوگئے ۔ ۔
تصبیہا نے ان دونوں کو موصب کی عدالت میں کھڑے دیکھا تو بولی
حیدر وہ چھو ٹی ہے نا کھلایا کرو اپنے ساتھ ۔۔ ۔
تصبیہا نے حیدر کو سمجھایا
اسے کہیں بریرا کہ بڑے ہونے کاانتیظار کر ۔ اسی کہ ساتھ کھیلے میرے ساتھ ہرگز نہیں ۔
وہ غصے سے کہتا چلاگیا اور حفصہ پھر اسے تنگ کرنے اس کہ پیچھے بھاگی ۔۔ یہ اس کا پسندیدہ کام تھا حیدر کو تنگ کرنا جو وہ بڑے مزے سے کرتی تھی
تواب ہے بھئی ۔ ۔
تصبیہا کہتے ہوئے موصب کہ برابر میں بیٹھی ۔۔۔ موصب تصبیہا کو ہی دیکھ رہا تھا اور تصبیہا بریرا کو گود میں لیے اس کہ ساتھ مگن تھی ۔ اس کی نظروں کی گرمائش جب اسے محسوس ہوئی تو اس نے موصب کی طرف دیکھا تو وہ بولا
تھینک یو ۔۔ ۔
کس لیے ؟
میئر زندگی کو اتنا خوبصورت بنانے کہ لیے موصب نے محبت بھرے لہجے میں کہا اور اس کہ گرد اپنا بازوں پھیلا دئے اور اس کی پیشانی پر اپنے لب رکھے ۔ تصبیہا مسکرادی۔۔۔ ۔
موصب اسے دیوانوں کی طرح چاہتا تھا اور ویسے بھی محبت میں دیوانگی ہونا ضروری ہے ۔۔۔ ۔