Chapter 10: باب 10

تصبیہا جب گھر لوٹی تو سب سے پہلے اسے کال کی مگر اس نے نہیں اٹھائی ۔۔ ۔

ہوسپیٹل میں بزی ہوگا ۔

وہ خود سے مخاطب تھی ۔

میں تمہیں نہیں سمجھ سکتی موصب ،تم کب کیا کردو کچھ پتا نہیں ہوتا ۔ بس جلدی سے میرے پاس آجاو ۔

تصبیہا اس کہ عکس سے مخاطب تھی ۔

دروازے پر نوک ہوا تو وہ اٹھی اور دروازہ کھولا تو سامنے موصب کی موم تھیں ۔

موم آپ آئیے نا ۔

اس نے انھیں اندر بولا

جب تم مجھے اتنے پیار سے موم بولتی ہونا تو بہت پیاری لگتی ہو ۔ تمہارے آنے سے میری بیٹی کی کمی پوری ہوگئی وہ تصبیہا کا ہاتھ پکڑ کر بولیں ۔

یہ تو آپ کی محبت ہے موم ۔ ۔

تصبیہا نے مسکر کر کہا

شام میں ریڈی رہنا ہم نور کہ گھر جارہے ہیں اوکے ۔۔ انھوں نے کہا

جی بالکل ۔۔۔ تصبیہا نے تعبداری سے ہاں کی

***

شام کو وہ تیار ہو کر نیچے ا تری تو موصب کی موم نے پیار سے اسے گلے لگالیا ۔ وہ لوگ مل کر نور کہ گھر گئے ۔ وہ واقع اچھی لڑکی تھی ۔ سب کو بہت پسند آئی ۔ شاہ کو وہ لوگ جانتے تھے ۔ کیونکہ ایک ہی کالج میں تھے تو نور کہ گھر والے اس سے واقف تھے۔ وہ لوگ منگنی کی بات کررہے تھے جب تصبیہا بولی

معذ رت چاہتی ہوں بیچ میں بولنے کہ لیے ،مگر ہم منگنی کی جگہ نکاح اگر کردیں تو کیسا رہے گا۔ کیونکہ منگنی کی شرعی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

اس نے اپنا موقف پیش کیا تو موصب کہ ڈیڈ کو اس کی بات بہت پسند آئی اور وہ نور کہ ڈیڈ کی طرف دیکھ کر بولے

آپ کیا کہتے ہیں ؟ آپ کوکوئی اعتراض تو نہیں ہے ؟

نہیں بالکل نہیں ۔ ہمیں تصبیہا بیٹی کی بات واقع پسند آئی ۔ نور کہ ڈیڈ بولے اور ان کی نکاح کی ڈیٹ دو دن بعد کی

فیکس ہوگئی ۔ تصبیہا نے نور کو کہہ دیا تھا کہ شاہ کو اس بارے میں پتا نہیں چلنا چاہیے ۔ اور وہ مان گئی تھی۔

***

تصبیہا گھر آئی تو خوش بھی تھی مگر موصب کی کمی اسے بہت فیل ہورہی تھی ۔ اس نے موبائل چیک کیا مگر موصب کی ایک کال یا میسج نہیں تھا ۔ تصبیہا کو اس کی فکر ہونے لگی ۔ اس نے کال کی مگر بیل جارہی تھی ۔

فون کیوں نہیں اٹھا رہا ۔ ۔

اس نے غصے سے کہا

وہ موبائل رکھ کر چینج کرنے چلی گئی ۔ واپس آئی تو موبائل دیکھا مگر کوئی کال نہیں تھی اس میں ۔ اس نے پھر کال کی ۔ اس بار اس نے کال کاٹ دی ۔ تصبیہا کا تو خون کھول گیا۔ مگر اگلے لمحے میں اس کی ویڈیو کال آرہی تھی ۔ تصبیہا نے اٹھائی اور شروع ہوگئی۔

کہاں تھے تم ؟ میں کب سے کال کررہی ہوں ۔ دوپہر میں بھی کی مگر تم ایک کال کا جواب نہیں دیا ۔۔۔ کہاں تھے؟ وہ غصے سے جو منہ میں آیا بولتی گئی

موصب چپ چاپ اسے دیکھ رہا تھا ۔ دو دن بعد اسے دیکھا تھا ۔ دل کتنا بے چین ہورہا تھا کوئی اس سے پوچھتا ۔ اسے چپ دیکھ کر وہ بولی

اب بول کیوں نہیں رہے ۔۔۔ ۔

کیا بولوں ؟ تم نے کل بات کی تھی مجھ سے ۔ ۔

وہ شکوہ کرنے لگا ۔

میں ساری رات تڑپتا رہا تم سے بات کرنے کہ لیے ،تمہیں دیکھنے کہ لیے ،مگر میڈم فون بند کر کہ آرام سے سو رہیں تھیں۔

وہ مصنوعی غصے سے بولا

توبہ کیسے لڑاکا عورتوں کی طرح بول رہے ہو۔

تصبیہا نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگایا۔

اچھا آپ کہ منہ سے تو ابھی پھول گر رہے تھے ۔ ۔

وہ تپا ہوا تھا

میں غصے میں تھی ۔۔ وہ منہ بناکر بولی

اب میں غصے میں ہوں ۔

وہ ترکی بات رکی بولا

شاہ کا رشتہ طے ہوگیا ہے ۔ دو دن بعد نکاح ہے اس کا۔

تصبیہا اسے خبر دی

پتا ہے مجھے ڈیڈ نے پہلے ہی بتادیا __وہ بولا

اب تم مجھے ڈانٹو گے؟

تصبیہا نے اتنی معصومیت سے پوچھا موصب کا کیا ابھی وہ سامنے ہوتی تو منہ چوم لیتا

نہیں میری کیا مجال کہ میں آپ کو ڈانٹو۔۔ ۔

اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے وہ بولا

تصبیہاتھوڑی دیر چپ رہی اور اسے دیکھتی رہی ۔ تو اسے چپ دیکھ کروہ بولا

کیا ہوا غصہ ختم ؟

وہ ہلکا سا مسکرایہ

تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ بابا کی طبیعت خراب تھی ؟ ۔

تصبیہا نے سنجیدگی سے پوچھا تو سمجھ گیا تھا کہ اسے سب پتا چل گیا ہے۔

کوئی اور بات نہیں کرسکتے ۔

اس نے بات بدلنے کہ لیے کہا

نہیں ۔ ۔

وہ بھی اپنی بات پہ قائم تھی

تمہیں پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے نہیں بتایا ۔

اس نے سچ بولہ ہی دیا

اور یہی وجہ تھی مجھے اکیلا یہاں بھجنے کی ۔ ۔

اس نے تصدیق چاہی

اس نے ہاں میں سر ہلایا اور بولا

جب اندازہ نہیں کہ یہ اتنا مشکل ہوگا میرے لیے ۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا ۔ یہ میری ریکو یسٹ ہے تم سے کہ تم جیتنا بھی مجھ سے ناراض ہو مگر مجھ سے بات کرنا نہیں چھوڑنا پلیززز

وہ تصبیہا سے ریکو یسٹ کررہا تھا ۔ اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کی وہ ایسی ریکو یسٹ کبھی کسی سے کرے گا

تم کب آرہے ہو؟

تصبیہا نے بھیگی آنکھوں سے پوچھا

مجھے مس کررہی ہو؟ ۔

اس نے شریر لہجے میں پوچھا

بہت۔۔۔۔ ۔

آج تصبیہا نے آخر بولا ہی دیا

اس کا جواب سن کر موصب کا دل کرا کہ ابھی اڑ کر چلاجائے مگر۔۔ ۔

کچھ دن صبر کرلو ۔۔ ۔

اس نے اسے بھلانا چاہا تو تصبیہا نے نفی میں سر ہلادیا

آئی لو یو ۔۔ ۔

اس نے فلائے کس کیا اور بولا

سو جاو کافی رات ہو گی ہے ۔۔ ۔

تم بھی ۔۔ ۔

تصبیہا نے مسکرا کر کہا تو اس نے کال کٹ کردی

***

آج وہ صبح سے ہی موم کے ساتھ شاپنگ کررہی تھی ۔ نور کہ لیے اور شاہ کہ لیے ۔۔۔ ساری تیا ریاں ہوچکیں تھیں مگر موصب اور شاہ نہیں پہنچے تھے۔

ایک دن بعد نکاح ہے اور دلہے کو پتا پہ نہیں ہے ۔

شاہ کی موم بولیں ۔ وہ سب شام کی چائے پی رہے تھے ۔

آجائے گا موصب اسے ٹائم پر بھیج دے گا ۔۔ ۔

موصب کہ ڈیڈ بولے

کیسے بھیجنے کی بات ہورہی ہے ۔۔ ۔

شاہ کہ آواز پر ان سب نے مڑکر دیکھا تو حیران رہ گئے ۔ تصبیہا کی نظریں موصب کو ڈھنڈرہی تھیں ۔

آرئے تم کیسے آئے ؟

اس کی موم نے پوچھا

بھائی نے کہا کہ گھر جانا ہے میں کہا یہ پوچھنے والی بات ہے ،تو انھوں نے اجازت دے دی ۔۔ ۔

شاہ نے بیٹھتے ہوئے بتایا

تصبیہا کی نظر ابھی بھی مین گیٹ پر تھی کہ شاید وہ اب اندر آئے ۔ شاہ نے اسے دیکھا تو بولا

آپی بھائی نہیں آئے ۔ میں نے تو کہا تھا مگر وہ بولے ابھی تم چلے جاو میں بعد میں آجاو گا جب ٹائم ہوگا۔ ۔

شاہ نے اسے بتایا تو تصبیہا کا دل بوجھ گیا اور اسی کہ ساتھ اس کا چہرا بھی۔ وہ اداس ہوکر بیٹھ گئی ۔

آجائے گا وہ اداس مت ہو ۔

موصب کی موم نے اس کی کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا تو مسکرا دی اور شاہ سے باتیں کرنے لگی

***

وہ اپنے کمرے میں آئی تو موصب کو کال ملائی مگر اس نے نہیں اٹھائی ۔

ایک تو یہ بندہ کال نہیں اٹھاتا ۔۔۔ کیا ہوجاتا اگر شاہ کہ ساتھ ہی آجاتا مگر نہیں جناب پر تو ڈا کڑی کا بھوت چڑا ہے ۔ بیوی جائے بھاڑ میں ۔ میں بھی اب کال نہیں اٹھاوں گی ۔ نہیں کروں گی بات ۔

تصبیہا اس وقت فل غصے میں تھی۔ موبائل اوف کر کہ چینج کرکہ صوفے پر سونے لیٹ گئی ۔ وہ ابھی بھی صوفے پر ہی سوتی تھی جب سے یہاں آئی تھی ۔ اس کی ہمت ہی نہیں ہوئی پہلے دن کی بےعزتی کہ بعد ۔

***

رات کہ2بجے کون آیا ہے ۔

موصب کی موم کچن میں کسی کام سے آہیں تو چوکیدار کو گیٹ کھولتے دیکھا تو بولیں ۔ گاڑی اندر آئی اور اس میں سےموصب نکلا تو وہ خوشی سے گیٹ پر گئی اور گیٹ کھولا تو وہ سامنے تھا ۔ موصب نے سلام کیا۔ موصب تم تو کل آنے والے تھے ۔ ۔

وہ اسے اس وقت دیکھ کر حیران تھیں ۔

جی ۔۔۔ بس آگیا ۔

اسے ان سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی

اچھا تم فریش ہوجاو میں کھانا لگا دوں ۔

انھوں نے اس پوچھا

نہیں میں بس آرام کروں گا آپ کو اتنی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

وہ کہہ کر آگے بڑھ گیا

وہ موصب کو جاتے دیکھتی رہیں ۔ وہ ان سے ایسے ہی بات کرتا تھا ہمیشہ سے ۔۔۔ وہ سر جھٹک کر اندر چلی گئیں ۔

***

موصب کمرے میں آیا تو ہلکی سی لا ہٹ جل رہی تھی اور تصبیہا صوفے پر سو رہی تھی ۔ پہلے تو اسے صوفے پر دیکھ کر حیران ہوا پھر سر نفی میں ہلایا اور مسکرایہ ۔ وہ بھی جانتا تھا وہ تصبیہا ہے اور اس سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے ۔ موصب صوفے کہ قریب آیا نیچے بیٹھ گیا ۔ نیچے بیٹھ کر تصبیہا کہ چہرے پر آئے بالوں کو ہٹانے لگا ۔ وہ اس کہ ایک ایک نقش کو دیکھ رہا تھا ۔ پھر اس نے اس کہ گالوں کو چھوا تو تصبیہا کی آنکھ کھل گئی ۔ وہ نیند میں تھی اس نے موصب کو دیکھا اور بولی

یار موصب تم مجھے پاگل کردو گے ۔ آنکھیں کھولو تو تم ہو ،بند کروں تو تم نظر آتے ہو ۔۔۔ ۔

وہ سمجھی اس کہ سامنے موصب کا عکس ہے ۔ وہ اسے دیکھتے ہوئے بولی

موصب مسکرایہ اور اس کہ بالوں میں انگ یاں چلتا ہوا اس کہ چہرے پر جھکا تو تصبیہا کی آنکھیں پھیل گئیں ۔ اس نے چہرا اٹھایا تو تصبیہا کو حیران پایا ۔۔ ۔

موصب ؟؟؟؟ ؟

وہ بے یقینی سے بولی تو موصب نے ایک آنکھ دبا دی ۔ تصبیہا خوشی سے اس کہ گلے لگ گئی ۔ وہ بھول گئی تھی کہ وہ موصب سے ناراض تھی۔

تم کب آئے ؟

تصبیہا نے پوچھا تو موصب نے اپنے ہاتھوں میں اس کا چہرا لے لیا اور بولا

ابھی آیا ہو۔ ۔

اس کی نظریں تصبیہا کہ چہرے سے ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہیں تھیں ۔ تصبیہا مسکرائی تو وہ بولا

بہت بھوک لگ رہی ہے ۔

وہ معصوم بچے کی طرح بولا

تم فریش ہوجاو میں کھانا لگاتی ہوں ۔ وہ کہتے ہوئے اٹھ کر باہر چلی گئی

موصب فریش ہوکر نیچے کچن میں ہی آگیا اس کہ پاس اور کرسی گھسٹ کر بیٹھ گیا ۔۔ ۔

ہاں جی ۔ کیا کیا تم آج ؟

اس تصبیہا سے پوچھا

شوپنگ کی نور کی اور شاہ کی ۔۔ ۔

اس نے بتایا

اور اپنی ؟

اس نے تصبیہا سے پوچھا

نہیں ۔ وہ تو تم کرواوں گے ناں ۔ ۔

اس نے ہنستے ہوئے کہا تو موصب بھی ہنسنے لگ

تصبیہا نے اسے کھانا نکال کردیا اور وہ کھانے لگا ساتھ ساتھ وہ اسے بھی کھا لا رہا تھا۔ ۔

موصب تم کھاو مجھے بھوک نہیں ہے یار۔۔ ۔

تصبیہا نے اس کا ہاتھ روکتے ہوئے کہا تو اس نے تصبیہا یہا کا ہاتھ ہٹایا اور اس کہ منہ میں نوالا ڈالا اور بولا

کتنی کمزور ہوگئی ہو دو دن میں مجھے اتنا مس کیا تم نے ۔ اس نے شریر لہجے میں بولا

مس کیا ؟ میں نے ؟ تمہیں ؟ سوچ ہے تمہاری ۔۔ ۔

اس ایک ایک لفظ پر زور دے کر بولا

اچھااا اااااااااااااااااااا

اس نے اچھا کو لمبا کرتے ہوئے بولا

جیییییییییییییییی

تصبیہا نے بھی اسی کی طرح بولا

کھانے کہ بعد تصبیہا نے چائے بنائی اور ایک کپ اس نے موصب کو دیا اور ایک خود نے لیا ۔ موصب نے تصبیہا کا ہاتھ پکڑا اور اسے لے کر کمرے میں چلاگیا۔

دو دن تم نے کیا کیا؟

تصبیہ ا نے چائے پیتے ہوئے کہا

تمہیں یاد کیا۔۔ ۔

موصب نے لہجے میں ایک سحر تھا

باتیں بن والو تم سے .

تصبیہا نے مسکراتے ہوئے کہا

یہ باتیں نہیں ہیں ۔۔ ۔

موصب نے اسے دیکھتےہوئے کہا

تو پھر ؟

وہ اسے تنگ کررہی تھی

تم بھی جانتی ہو کہ تم میرے لیے کیا ۔ ۔

موصب کا لہ جا نرم تھا اور محبت بھرا

تصبیہا نے مسکرا کر سامنے دیکھنے لگی اور چائے کا کپ لبوں سے لگا لیا

***

آج صبح سے ہی وہ بزی تھی ۔ آج شاہ کا نکاح تھا اور اسے پتا بھی نہیں تھا وہ آرام سے سورہا تھا ۔ نکاح شام میں تھا اور سارا انتظام نور کے گھر تھا ۔

شاہ اٹھو ۔۔ ۔

تصبیہا اس کہ کمرے میں آئی جو آرام سے سورہا تھا اور شام ہونے کو تھی ۔

مممم آپی تھوڑی دیر۔۔ ۔

شاہ نے نیند میں بولا

شرم کرو شام ہو رہی ہے اور تم سو رہے ہو۔

تصبیہا نے یکتا اٹھا کہ اسے مارا

کیا ؟؟ ؟

شاہ ایک دم اٹھ کہ بیٹھ گیا __ میں اتنی دیر تک کیسے سو گیا اور کسی نے اٹھایا بھی نہیں

چلو تو اب اٹھ جاو اور ہاں تیار بھی ہوجانا ہمیں8بجے تک نکلنا ہے ۔ تصبیہا نے اسے تیار ہونے کا کہا

کہا جاناہے؟ شاہ نے ناسمجھی سے پوچھا

بابا کہ دوست کی بیٹی کا نکاح ہے تو ہمیں وہاں جانا ہے ۔

تصبیہا نے ادھا سچ اور ادھا جھوٹ بولا

بابا کہ دوست کہ گھر میرا کیا کام ۔ ؟

اس نے بے زاری سے کہا

بابا نے کہا ہے سب نے چلنا ہے موصب بھی جارہے ہیں ۔ ۔

کیا بھائی بھی جارہے ہیں ۔ ایسا کیسے ہوسکتا ہے ۔ وہ تو کبھی نہیں جاتے ایسی تقریبات میں ۔

شاہ حیران تھا کہ موصب جارہا ہے۔

لیکن ابھی وہ جارہے ہیں ۔ تو آپ بھی چل رہے ہیں ۔ اب جلدی اٹھو۔۔ ۔

اس نے دھونس جماتے ہوئے کہاتو اس بےچارے کو ماننا پڑا

***

کیا ہواہے ؟

تصبیہا ہنستی ہوئی کمرے میں آئی تو موصب نے پوچھا

شاہ کو اٹھانے گئی تھی ۔ کتنے جھوٹ بولے ہیں میں ہی جانتی ہوں ۔ مگر جب اسے اصلی بات پتا چلے گی وہ سوچ کر ہنس رہی ہوں ۔

تصبیہا نے اس کہ قریب بیھٹے ہوئے کہا تو موصب نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا ۔ ۔

اوو تو۔۔ ۔

تصبیہا کچھ یاد آنے پر فورن اٹھی ۔ ۔

اب کیا ہوا؟

موصب نے پوچھا

،ماما نے ایک کام کہا تھا میں بھول گئی

اس نے بتایا اور کمرے سے چلی گئی

***

جب گاڑی نور کہ گھر کہ آگے رکی تو شاہ کی سانس رکھ گئی ۔۔۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ا س کہ ڈیڈ کہ دوست کی بیٹی نور ہوگی ،کیونکہ وہ اکلوتی تھی ۔ اور اس کہ گھر آنے کا مطلب یہ ہی تھا۔ وہ بے یقینی سے اس کہ گیٹ کو دیکھ رہا تھا وہ گاڑی سے نہیں اترا تھا ۔ سب اتر گئے تھے ۔ موصب نے اس کی سائیڈ کا دروازہ کھولا اور اس کہ کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولا

کیا ہوا۔ چلو۔۔ ۔

موصب کہ کہنے پر وہ اتر تو آیا مگر جیسے جیسے وہ اندر جارہا تھا اسے لگا کہ ابھی اس کا دم نکل جائے گا ۔۔ جیسے ہی وہ اندر گئے تو نور کہ ڈیڈ اور موم نے ان کا استقبال کیا ۔ کیونکہ پروگرام گھر میں ہی تھا تو گھر والے ہی تھے ۔۔ نور کہ ڈیڈ نے شاہ کو دیکھ کر کہا

ارے شاہ رخ بیٹے آپ کیسے ہو ؟

شاہ مرواتن مسکرایا اور ان کہ گلے لگا

تھوڑی دیر میں ہی مولوی صاحب بھی آگئے ۔ تو نور کہ ڈیڈ کہ ساتھ نور سے سا ین کروانے چلے گئے ۔۔۔ شاہ کا وہاں روکنا مشکل ہوگیا ،اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا اس نے اس بات پر بھی غور نہیں کیا کہ دولہا کون ہے اور کہاں ہے۔ اسے خیال تھا تو یہ کہ اس نے اسے کچھ بھی نہیں بتایا ۔ اور آج وہ کسی اور کی ہوجائے گی۔ وہ وہاں سے جانے لگا تو موصب نے اس کا ہاتھ پکڑ کر پوچھا

کہاں جارہے ہوں؟

موصب سمجھ سکتا تھا کہ اس کی کیا حالت تھی

بھائی کچھ کام ہے آتا ہوں ابھی ۔

اس نے موصب سے چھوٹ بولا

نکاح ہوجائے پھر چلے جانا ۔ ۔

موصب نے اس کہا

مگر بھائی ۔ ۔

وہ کہنا چاہتا تھا کہ اگر یہاں روکا تو مر جاوں گا

میرے کہنے پر بھی روکو گے؟ موصب نے اسے امو بلیک میل کیا۔۔۔ شاہ کبھی بھی موصب کی بات نہیں ٹال سکتا تھا اس لیے چپ چاپ روک گیا ۔۔۔ کچھ دیر بعد مولوی صاحب باہر آئے سب کہ چہروں پر خوشی تھی سوائے شاہ کہ ۔۔ مولوٰی اور باقی سب بھی صوفوں پر بیٹھ گئے مگر شاہ تھا جو کھڑا کہیں اور ہی تھا ۔ موصب نے اسے بیٹھنے کو کہا تو وہ بیٹھ

گیا۔ مولوی صاحب نے نکاح پڑھانا شروع کیا اورجب کہا

شاہ نے جب اپنا نا م نور کہ نام کہ ساتھ سنا تو وہ بے یقینی سے کبھی مولوی صاحب کو دیکھتا تو کبھی اپنے بابا کو ،جب موصب کی طرف دیکھا تو اس نے اسے آنکھ ماری اور مسکرایا ۔۔۔ تو شاہ کو لگا اسے زندگی مل گئی ۔۔ وہ موصب کہ گلے لگ گیا۔۔ ۔

کیا آپ کو قبول ہے؟

مولوی صاحب نے دوبارا پوچھا جو انجان بنے شاہ کو دیکھ رہے تھے جو نکاح ہوئے بغیر ہی گلے ملنا شروع ہوگیا انھیں کیا پتا اس بیچارے کہ ساتھ کیا ہوا ہے ۔۔۔ ان کہ پوچھنے پر اس نے بولا

قبول ہے ،قبول ہے ،قبول ہے ۔۔ ۔

وہ خوشی میں ایک ساتھ بول گیا ،اس کی اس حرکت پر سب مسکرانے لگے ۔ پھر دعا ہوئی ۔ تھوڑی ہی دیر میں نور کو لایا گیا۔ وہ لایٹ پنک کلر کا لمبا فراک پہنے ہوئے تھی جو فل بھر ہوا تھا ۔ ہلکا سا میکی اور ہلکی جیولری پہنے وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی ۔ شاہ نے اسے دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا ۔ اسے لاکر شاہ کہ برابر میں بیٹھایا تو شاہ نے کسی کی پروا کیے بغیر نور کو دیکھ رہا تھا پھر بولا

تم نے مجھے بتایا کیوں نہیںَ؟

شاہ نے اسے دیکھتے ہوئے ہی پوچھا

اگر بتا دیتی تو تمہاری یہ شکل اسی دیکھنے کو ملتی۔ ۔

نور نے ہلکی آواز میں بولا مگر اس نے سن لیا تھا

میری جان نکلنے والی تھی ۔ ۔

شاہ ابھی بھی اسے ہی دیکھ رہا تھا

اللہ نا کرے

نور نے تڑپ کہ کہا تو شاہ مسکرانے لگا اور سامنے دیکھنے لگا جب نظر تصبیہا پر پڑی تو اٹھ کر اس کہ پاس گیا

مبارک ہو ۔۔ ۔

تصبیہا نے مسکراتے ہوئے کہا تو شاہ اس کہ گلے لگ گیا اور بولا

تھنک یو آپی تھنک یو ویری مچ

موصب نے جب یہ منظر دیکھا تو فورن وہاں پہنچا اور شاہ کو کھنچا اور تصبیہا کو اپنی طرف کیا

کیا ہوا؟

تصبیہا نے موصب سے پوچھا تو وہ شاہ سے بولا

اپنی بیوی کہ گلے لگ ۔۔۔۔ وہ سنجیدہ تھا

وہ بہن ہیں میری میں تو لگوں گا۔ ۔

شاہ کو پتا تھا وہ تصبیہا کہ لیے بہت پزیسو ہے

پٹے گا بھی مجھ سے ۔۔۔ موصب نےکہا

تم نور کہ پاس جاو شاہ

تصبیہا نے شاہ وہاں سے بھیجا تو وہ چلا گیا ۔ تصبیہا نے موصب کو گھورا اور وہ خود بھی چلی گئی

سب کچھ بہت اچھے سے ہوگیا تھا جب موصب کہ ڈیڈ نے چلنے کو کہا تو شاہ موصب سے بولا

بھائی رخصتی بھی ابھی کروالیں پلیز ۔۔ ۔

شاہ نے ایک معصو ما نہ خواہش کی جس پر موصب نے اسے گھورا تو وہ بیچارا چپ ہوگیا

***

وہاں سے واپس آنے کہ بعد بھی وہ سب باتوں میں لگے رہے جس میں شاہ ،اس کی امی اور تصبیہا تھے

۔۔۔ موصب کب سے اس کا انتظار کررہا تھا کمرے میں مگر وہ تھی کہ آہی نہیں رہی تھی ۔۔۔ ۔ کافی دیر جب وہ کمرے میں آئی تو موصب آنکھوں پہ ہاتھ رکھے سیدھا لیٹا تھا ۔

سو گئے ۔ ۔

تصبیہا نے پوچھا جب کوئی جواب نہیں آیا تو وہ سمجھی کہ وہ سو گیا ہے ۔۔ مگر وہ جاگ رہا تھا۔۔ تصبیہا لایٹ بند کرکہ لیٹ گئی تو وہ بولا

اب بھی نہیں آئیں ۔۔ ۔

اس کہ لہجے میں خفگی صاف تھی

تم جاگ رہے ہو؟

تصبیہا نے حیرانی سے پوچھا ۔ وہ سمجھی تھی کہ وہ سو گیا ہے

تمہیں فرق پڑتا ہے اس سے ؟

اس نے آنکھوں سے ہاتھ ہٹاتے ہوئے کہا مگر وہ ابھی تصبیہا کو نہیں دیکھ رہا تھا وہ چھت کو دیکھ رہا تھا

کیا ہوا ہے ؟ تم ایسے کیوں بول رہے ہو؟

تصبیہا کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیوں ایسی باتیں کررہا ہے

اس نے کوئی جواب نہیں دیا وہ چپ رہا ،تو تصبیہا نے اس کا چہرا اپنی طرف کیا ۔ موصب کا چہرا اس نے اپنے دونوں ہاتھوں میں تھا ۔

ادھر دیکھ کر بولو کیا بول رہے ہو۔۔ ۔

تصبیہا نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا

موصب اب بھی چپ تھا مگر غصہ اب اڑ گیا تھا وہ بس اسے دیکھ رہا تھا ۔ ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ وہ اتنے پیار سے اس سے کچھ کہے اور اس کا غصہ قائم رہے ۔ ایسا تو ہوہی نہیں سکتا تھا

میں تمہارا ار کررہا تھا ۔ ۔

موصب نے اس کی کمر پر ہاتھ ڈالا اور اسے اپنے قریب کیا

اب تو میں آگئی نا ۔ ۔

تصبیہا نے مسکراتے ہوئے کہا تو موصب بھی مسکرا دیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.