Chapter 9: باب 9

کھانا کھانے کہ تھوڑی دیر بعد شاہ چلا گیا تو موصب بولا

ڈیڈ مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے ؟

ہاں ہاں بولو۔

وہاں موصب کی موم اور تصبیہا بھی موجود تھیں

ڈیڈ ایک لڑکی ہے ۔۔ ۔

وہ تعمید بندھ نا چاہتا تھاکہ اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے اس کہ موم بولیں

تمہارا دماغ ٹھیک ہے موصب ، تصبیہا کہ ہوتے ہوئے تم کسی اور کی بات کررہے ہو۔

ان کی بات سن کر تصبیہا نے موصب کو دیکھا

میری بات تو سن لیں پہلے ۔

موصب چڑکر بولا ایک لڑکی ہے جیسے شاہ پسند کرتا ہے ۔

موصب کے بولنے کی دیر تھی کہ تصبیہا نے حیرت سے اسے دیکھا وہ سمجھ گئی تھی کہ وہ کس کی بات کررہا ہے ۔ اسے خوشی اس بات کی بھی تھی کہ اسے یاد تھی اس کی بات ور نا وہ تو سمجھی تھی کہ وہ بھول گیا

کیا شاہ نے مجھے تو نہیں بتایا۔

وہ پھر بولیں

اس نے کسی کو بھی نہیں بتایا ، بس پتا چل گیا ۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس کہ گھر شاہ کا رشتہ لے کر جاہیں ۔ اچھے لوگ ہیں ۔ میں نے پتا کر وایا ہے ۔ ابھی نکاح کردیتے ہیں پھر کچھ دنوں میں رخصتی ۔

موصب نے انھیں اپنا موقف بتایا

یہ تو بہت خوشی کی بات ہے ۔ تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں موصب کہ ڈیڈ اپنی بیگم سے بولے

مجھے تو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ اگر موصب نے دیکھا ہے تو کچھ سوچ کر ہی بول رہا ہے انھوں نے خوشی سے کہا تصبیہا بیٹا آپ کیا کہتی ہو؟

اب انھوں نے تصبیہا سے پوچھا تو موصب نے تصبیہا کی طرف دیکھا

جیسے آپ لوگوں کی مرضی ،مجھے کیا مسئلہ ہوناہے ۔ یہ تو بہت اچھی با ت ہے کہ ہم شاہ کی پسند کو تر جی دے رہے ہیں ۔

تصبیہا بھی خوشی خوشی بولی

سب راضی تھے اس رشتے کہ لیے ۔--

یہاں سے جاکر پہلا کام یہ ہی کریں گے

موصب کہ ڈیڈ بولے

***

رات گئے تک باتیں چلتی رہیں پھر تصبیہا نے موصب کہ کمرے میں ہی انھیں سونے کا کہا اور انھیں وہاں چھوڑ کر باہر آئی تو موصب صوفے پر بیٹھا اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔ تصبیہا نے اشارے سے پوچھا

کیا ہوا ؟

میں کہاں سوں گاَ؟

اس نے تصبیہا سے پوچھا

شرم کرو وہ تمہارے ماں ،باپ ہیں وہ کہاں سوتے ۔

تصبیہا نے اسے شرم دی لائی

میرے کہنے کا وہ مطلب نہیں تھا ۔

اس برا لگا تھا

اچھااااااااااااا

اس نے اچھا کو لمبا کرتے ہوئے کہا

میں یہاں سوں گا ۔ ۔

وہ صوفے لیٹا ہوا بولا

اووو ہیلو میں یہاں سوتی ہوں ۔ یہ میری جگہ ہے ہٹو یہاں سے۔

وہ بگڑتے ہوئے بولی

اٹھا سکتی ہو تو اٹھا لو ۔ ۔

وہ پھیل کر لیٹ گیا ۔ تصبیہا بیہا نے اس ہاتھ پکڑ کر اسے کھنچا مگر وہ کہاں اور بچاری تصبیہا کہا وہ تھک گئی تو اس نے موصب کا ہاتھ جھٹک دیا اور بولی

اللہ کرے تمہیں یہاں نیند ہی نا آئے ۔

وہ غصے سے بولی اور نیچے لیٹ گئی۔

تھوڑی دیر بعد اور اٹھا اور بولا

کتنی کالی زبان ہے تمہاری ، مجھے نیند ہی نہیں آرہی ۔ میں چھت پر جارہا ہوں ۔ تم بھی چلو ۔

وہ تصبیہا ہلاتے ہوئے بولا

میں کہیں نہیں جارہی تمہیں جانا ہے تم جاو ۔

وہ ابھی بھی غصے میں تھی ۔

نہیں جاو گی تو اٹھا کر لے جاوں گا ۔

وہ دھمکی دیتے ہوئے بولا

تصیبہا نے کوئی جواب نہیں دیا اور لیٹی رہی تو موصب اٹھا اور اسے اپنی بانہوں اٹھا لیا

موصب چھوڑو مجھے ،نہیں جانا مجھے چھت پر ۔ ۔

تصبیہا ضد کرتی رہی اور اس کہ کندھو پر مارتی رہی مگر وہ بھی موصب تھا اسے اوپر لے ہی گیا ۔ اوپر ایک تخت تھا موصب نے تصبیہا اس پر لیا اور خود بھی لیٹ گیا ۔

بہت برے ہو تم۔ ۔

تصبیہا اٹھ کر بیٹھ گئی اور غصے سے بولی

تم سے کم ہی ہوں ۔ ۔

وہ آرام سے لیتے ہوئے بولا

میں نے کیا کیا ہے ؟

تصبیہا نے موصب سے پوچھا

کچن والا منظر مجھے ابھی بھی یاد ہے۔

موصب نے منہ بناکر بولا

تصبیہا نے اسے گھورا تو موصب نے اس کا ہاتھ پکڑ کر لیا اور بولا

لیٹ جاو تھک گئی ہو۔۔ ۔

تصبیہا اس کہ برابر میں لیٹ گئی وہ دونوں آسمان کو دیکھ رہے تھے پھر تصبیہا بولی

شکریہ موصب ۔۔ ۔

وہ مسکرائی اور موصب کی طرف منہ کرکہ بولی

کس لیے؟

موصب بھی اسے ہی دیکھ رہا تھا

شاہ کہ رشتے کی بات کرنے کہ لیے۔ مجھے لگا تم بھول گئے ہو)گے۔(وہ بولی

ایسا ہوسکتا ہے ؟ موصب نے مسکراتی نظروں سے اسے دیکھا تو تصبیہا بھی مسکرانے لگی اور ستارے دیکھنے لگی مگر موصب اسے ہی دیکھ رہا تھا اور پھر سرگوشی کرتے ہوئے بولا

since the day you become mine. I love you right ever I may have made some stupid mistakes in my life. but ever thing became .

موصب کی آواز میں سحر تھا ۔ تصبیہا نے حیرت سے اسے دیکھا کیونکہ وہ پہلی مرتبہ اپنے پیار کا اظہار لفظوں میں کررہا تھا ۔ تصبیہا کو حیرت میں دیکھ کر وہ بولا

کیا ہوا ۔ سمجھ نہیں آیا کیا؟

موصب نے شریر لہجے میں بولا اور جب تصبیہا کو اس کی بات کا مطلب سمجھ آیا تو وہ غصے سے بولی

مجھے انگلیش آتی ہے سمجھے ۔ ۔

بس یہ ہی جن نا تھا ۔ سمجھ آتی ہے تو جواب کیوں نہیں دیتیں ؟ وہ اس کے جواب کا منتظر تھا۔

I hate you

سن لیا جواب ۔ ۔ اس نے غصے سے کہا اور اٹھ کر بیٹھ گئی ۔ موصب اسے غصے میں دیکھ کر ہنسنے لگا

تصبیہا نے گردن گھما کر اسے دیکھا اور بولی

بہت برے ہو تم ۔ ۔ وہ بول کر نیچے اترنے لگی تو موصب نے اسے ہاتھ پکڑ کر کھنچا تو وہ اس کہ سینے سے جالگی ۔ موصب نے اسے اپنے حصار میں لے لیا اور بولا

اب بولو کیا کہہ رہی تھیں ۔

اس کا لہ جا محبت سے چور تھا

یہ ہی کہ تم بہت ہی بدتمیز ہو۔

وہ بھی تصبیہا تھی ،موصب کہ اتنے قریب ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو کمپوز کرتے ہوئے وہ بولی

تصبیہا کے ہاتھ اس کہ سینے پر تھے ۔ ایک ہاتھ جو اس کی دل پر تھا اس کی ڈھڑکن ایک عجیب ترتیب میں تھی یا ایسا اسے لگا تو اس نے موصب کو سوالیاں نظروں سے دیکھا تو وہ بولا

، نادان ہے کتنی وہ کچھ سمجھتی ہی نہیں

سینے سے لگا کر پوچھتی ہے ڈھڑکن کیوں تیز ہے۔۔۔ ۔

وہ ایک ہاتھ سے اس کہ چہرے پے آئے بال ہٹایا ہوا بولا تو تصبیہا مسکرائی اور بلش کرنے لگی ۔ موصب کہ لیے یہ منظر واقع بہت خوبصورت تھا ۔ وہ پہلی مرتبہ اسے بلش ہوتا دیکھ رہا تھا ۔ پھر اس نے تصبیہا کی پیشانی پر اپنے لب رکھے اس کہ بعد اس کے ہونٹوں پر ۔۔۔۔۔۔ ۔

***

صبح آزان کی آواز سے اس کی آنکھ کھلی تو پہلے اسے سمجھ نہیں آیا وہ کہا ہے پھر ہوش میں آئی تو پتاچلا کہ وہ موصب کہ سینے پر سر رکھ کر سورہی تھی ۔ اس نے چہرا اٹھا کر موصب کو دیکھا تو وہ سو رہا تھا ۔ تصبیہا نے آہستہ سے ہاتھ ہٹائے اور اٹھ کر جانے لگی تو ۔ وہ بولا

کہا جارہی ہو؟

وہ خمار بھری آواز میں بولا

تم اٹھے ہوئے ہو؟

تصبیہا نے اس سے کہا تو اس نے آنکھیں کھول دیں اور اسے دیکھنے لگا مگر بولا کچھ نہیں

میں نماز پڑھنے جارہی ہوں تم بھی اٹھ جاو۔ ۔

تصبیہا اسے دیکھ کر مسکرائی اور بولی

آرہا ہوں ۔

وہ بھی اٹھ گیا اور تصبیہا کہہ کر چلی گئی

***

تین دن بعد۔۔۔ ۔

موصب میں چاہتا ہوں تم دونوں بھی ہمارے ساتھ ہی کراچی چلو ۔ ۔

اس کے ڈیڈ بولے

مگر ڈیڈ میں ابھی کیسے جاسکتا ہوں ۔ ۔

موصب نے کہا

تو شاہ کا رشتہ لے کر کون جائے گا۔

اس کی موم بولیں

آپ لوگ..

جواب بھی فورن آیا اس کی طرف سے

بہت اچھے ،بڑا بیٹا اور بہو یہاں ہیںاور ہم چھوٹے کا رشتہ لے کر جائے گے ۔۔۔ ۔

اس کے ڈیڈ سسنجیدگی سے بولے

آپ غصہ کیوں کررہے ہیں ۔ میں نہیں جاسکتا آپ سمجھ کیوں نہیں رہے ہیں ۔

وہ انھیں سمجھانا چاہتا تھا

مجھے کچھ نہیں سمجھنا ۔۔ ۔

وہ بولے تو موصب بولا

اچھا ایسا کریں آپ تصبیہا کو اپنے ساتھ لے جاہیں ،میں کچھ دن بعد آجاوں گا ۔

موصب بولا تصبیہا نے اسے حیرت دیکھا

پہلے تو وہ سوچنے لگے پھر بولے

ٹھیک ہے ۔ ایسا کر لیتے ہیں ۔ ۔

انھوں کہا تو تصبیہا نے بے یقینی سے موصب کو دیکھا

***

بیٹا آپ کو کوئی اعتراض تو نہیںہے ؟

اب ان کارخ تصبیہا کی طرف تھا ۔

وہ نہیں جانا چاہتی تھی مگر سیدھا منا بھی نہیں کرسکتی تھی ۔ وہ بس اتنا ہی بول سکی

نہیں جیسی آپ کی مرضی ۔۔ ۔

وہ بے دلی سے بولی

شاباش مجھے یہ ہی امید تھی تم سے بچے۔ ۔ ٹھیک ہے پھر کل نکلتے ہیں ۔ تیاری کرلینا۔

وہ محبت سے اس کہ سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے۔ تصبیہا ہلکہ سا مسکرائی اور موصب کودیکھنے لگی وہ اپنے ڈیڈ سے کچھ کہہ رہا تھا ۔ تصبیہا وہاں سے اٹھ کر چلی گئی

***

موصب موبائل پر بات کررہا تھا تصبیہا اس کہ پاس آئی اور وہی بیٹھ گئی کہ و ہ بات کرلے پھر اپنی بات کرے گی۔ موصب نے اسے بیٹھے دیکھا تو بات جلدی سے ختم کی اور موبائل جیب میں رکھتے ہوئے بولا

کیا ہوا کچھ کوئی بات کرنی ہے ؟

وہ اسے دیکھ کر ہی سمجھ جاتا تھا کہ اسے ہوا کیا ہے

تم ڈیڈ کو منا کردو مجھے نہیں جانا ۔

بنا کسی تعمید کہ وہ منہ پھولا کر بولی

موصب مسکرایہ اور بولا۔

میں یہ نہیں کرسکتا ۔

تصبیہا نے اس کی طرف دیکھا اور بول

مگر کیوں ۔ ؟

اسے حیرت تھی کہ وہ کیوں اسے بھیجنا چاہتا ہے ۔

،یار سمجھنے کی کوشیش کرو

وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا

مجھے کچھ نہیں سمجھنا ۔

وہ چڑتے ہوئے بولی

شاہ کا رشتہ لے کہ پھر کون جائے گا؟

کچھ دنوں بعد چلے جاہیں گے وہ کون سا بڈھا ہورہا ہے ۔ اس کی بات پر موصب ہنسنے لگا ۔ تصبیہااسے ہنستا دیکھ کر بولی

موصب تم ہنس رہے ہو اور وہ مجھے کل لے جاہیں گے ۔۔ وہ ابھی بھی سمجھنے سے قاثر تھی

میری جان وہ تمہیں گھر لے کر جارہے ہیں اور میں بھی تو آجاوں گا کچھ دنوں میں ۔ موصب نے اس کہ ہاتھ پکڑ کر بولا،تصبیہا کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے ۔ اس نے نظریں اٹھا کر موصب کو دیکھا اور بولی

مجھے نہیں جانا ۔۔ ۔

اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر وہ بے چین ہوگیا اور فورا سے تصبیہا کو اپنے گلے لگالیا۔ اس کہ سینے سے لگے کر اس کر آنکھوں سے آنسو نکل ہی گئے ۔

میں ڈیڈ سے بات کرتا ہو ۔۔۔ وہ بس اتنا ہی بولا

***

صبح وہ ریڈی تھے جانے کہ لیے مگر تصبیہا کا برا حال تھا ۔ وہ موصب کہ پاس گئی مگر وہ اپنے ڈیڈ سے باتیں کررہا تھا تو بیچ میں بولنا مناسب نہیں سمجھا اور چلی گئی۔

موصب کی امی تصبیہا کہ پاس آئی اور بولیں

بیٹا آپ ریڈی ہو چلیں ؟

انھوں نے پوچھا

جی۔ ۔

وہ بس اتنا ہی کہہ سکی

ٹھیک ہے آُپ آجاو ۔۔ باہر

وہ کہہ کر باہر چلی گئیں ۔ تصبیہا غصے سے برا حال تھا ۔ اسے موصب پر بہت غصہ آرہا تھا

***

ڈیڈ کچھ دن اور رکھ جاتے آپ لوگ

شاہ بولا

اتنے دن تو رکھ گئے برخودار ۔

وہ اس کہ کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے ۔

تصبیہا کہاں ہے؟

وہ موصب کو دیکھتے ہوئے بولے

اندر ہے میں لے کر آتا ہوں ۔ ۔

موصب کہہ کر اندر چلا گیا۔ ۔

وہ اندر کمرے میں آیا تو وہ بیڈ پر بیٹھی تھی ۔ وہ اس کہ پاس آکر برابر میں بیٹھ گیا ۔ تصبیہا نے اس کی طرف دیکھا اور اٹھ کرجانے لگی تو موصب نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

ہاتھ چھوڑو میرا ۔۔ ۔

وہ غصے سے بولی مگر اسے دیکھا نہیں

مجھ سے ناراض ہو کر جاو گی۔ ۔ موصب کو پتا تھا وہ اس سے ناراض ہے ۔۔ تصبیہا نے بنا کچھ کہے اپنا ہاتھ چھڑوایا اور باہر جانے لگی تو موصب نے دروازہ بند کرتے ہوئے اس کا راستہ روک کرآگے آگیا

مجھ سے ملو گی بھی نہیں ؟

موصب اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے بولا

تصبیہا بنا کچھ کہے ادھر ادھر دیکھنے لگی ۔ موصب نے اسے کندھوں سے پکڑا اور بولا

ادھر دیکھوں میری طرف ۔۔۔ ۔

جب اس کہ بولنے کہ باوجود بھی اس نے نہیں دیکھا تو وہ بولا

تصبیہا۔۔۔۔ ۔

کیا دیکھوں ہاں ۔ تمہیں تو خوشی ہورہی ہوگی کہ میں یہاں سے جارہی ہوں ۔ اب رہو یہاں آرام سے ۔ میں ہی پاگل تھی کہ سمجھی ۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ اس سے آگے کچھ کہتی کہ موصب اس کہ چہرے پر جھک گیا ۔ تصبیہا نے اسے دور کیا مگر اس کا ایک ہاتھ تصبیہا کی کمر پہ تھا تو دوسرا اس کہ کندھوں پر ۔ اسے اپنے حصار میں لیے وہ اپنے پیار کی مہر لگارہا تھا ۔ ۔

بھائی ۔۔۔ آپی ۔ ۔

انھیں دیکھنے اندر آیا کہ وہ کہاں رہ گئے ۔۔ ۔

شاہ کی آواز سن کر موصب نے اپنا چہرا اٹھایا ۔ تصبیہا کی آنکھیں بند تھیں ۔ مگر موصب نے اسے چھوڑا نہیں تھا

آپی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاہ کی آواز دوبارہ آئی تو موصب بولا

شاہ تم جاو ہم آرہے ہیں ۔ ۔

موصب کی آواز سے غصہ واضح تھا ،وہ سمجھ گیا تھا اور چلا گیا

تصبیہا اسے ہی دیکھ رہی تھی ۔ موصب اسے دیکھتے ہوئے بولا

میرے ذہن میں تمہارے علاوہ کوئی نہیں ہے۔ صرف تم ہو میرے دل و دماغ میں ۔۔ ۔

I love you very much

میری جان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ محنت پاش لہجے میں بولا

)تصبیہا غصے سے بولی (I hate you

اس کے جواب پر وہ مسکرایہ وہ جانتا تھا کہ وہ ابھی بھی غصہ ہے ۔

چلو سب انتظار کررہے ہیں ۔

موصب نے بولا دروازہ کھول دیا ۔ تصبیہا نے اسے دیکھا اور باہر چلی گئی ۔ موصب نے نفی میں سر ہلایا اور باہر آگیا ۔ وہ اپنے ڈیڈ سے گلے ملا ۔ وہ لوگ گاڑی میں بیٹھ گئے ۔ موصب نے تصبیہا کہ لیے دروازہ کھولا تو تصبیہا نے التیجا بھری نظروں سے اسے دیکھا کہ شاید وہ ابھی بھی اسے روک لے

بیٹھو۔۔۔۔ ۔ موصب اس کی نظریں سمجھ گیا تھا ۔ تصبیہا نے لمبی سانس لی اور بنا کچھ کہے گاڑی میں بیٹھ گئی ۔ اس نے دروازہ بند کیا اور گاڑی اس سے دور جانے لگی ۔ موصب کھڑا دیکھتا رہا ۔ کوئی اس سے پوچھتا کہ کتنا مشکل تھا اسے اپنے سے دور کرنا ۔ جیسے جیسے گاڑی دور جارہی تھی اسے لگا اس کی جان نکل جائے گی مگر خود کو سمبھالتے ہوئے وہ گھر کہ اندر چلا گیا ۔ شاہ اس کہ ساتھ ہی تھا ۔ وہ صوفے پر گرنے کہ انداز میں بی بیٹھا ۔

آپ بھی ساتھ چلے جاتے ۔ ۔

شاہ نے اسے دیکھتے ہوئے کہا

جاوں گا مگر ابھی نہیں ۔

موصب نے صوفے پرسر ٹیکا دیا

آپی ناراض ہیں آپ سے ؟

شاہ نے ایک اور سوال کیا

ہمممم ۔__اس نے صرف اتنا ہی کہا

اب کیا کریں گے آپ ؟

شاہ پلیز چپ ہوجاو۔۔ ۔

وہ تھکے ہوئے انداز میں بولا تو شاہ چپ ہوگیا

***

تصبیہا کو رہ رہ کر موصب کا خیال آرہا تھا ۔ اس پر غصہ بھی آرہا تھا ۔ پورا راستہ وہ چپ تھی کسی سے کچھ نہیں بولی ۔ گھر پہنچ کر جب وہ موصب کہ کمرے میں گئی تو وہاں کی ہر چیز ویسے ہی تھی جیسے وہ چھوڑ کر گئی تھی ۔ پہلے دن سے لے کر آج تک کی فلم اس کی آنکھوں کہ سامنے چلنے لگی ۔ وہ صوفے پر بیٹھ گئی ۔ اپنا سر دونوں ہاتھوں میں گرا دیا۔ موصب کا خیال اس کہ ذہن سے جاہی نہیں رہا تھا ۔ اس نے رات کا کھانا بھی نہیں کھایا تھا ۔ موصب کی موم اسے بولانے آ تھیں مگر اس نے تھکن کا کہہ کر منا کردیا تھا۔۔۔۔ وہ صوفے پر لیٹی تھی جب اسے اپنے موبائل کا خیال آیا وہ بجلی کی طرح اٹھی اس اپنا موبائل تلاش کرنے لگی ۔ بیڈ کے پاس سائیڈ ٹیبل کی دراز سے اسے آخرکار اپنا موبائل مل ہی گیا مگر وہ آوف تھا ۔ اس نے اسی دراز میں دیکھا تو چارجر بھی مل گیا۔ اس نے موبائل کو چار جینگ پرلگا کر وہ وضو کرنے چلی گئی ۔ وضو کرکہ اس نے قرآن نکالا اور اس کی تلاوت کرنے لگی۔

ٰ جس کا گُر اس بستی پر ہوا جو چھت کے بل اوندھی پڑی ہوئی تھی ، وہ کہنے لگا اس کی موت کے بعد اللہ تعالی اسے کس طرح زندہ کرے گا ؟ تو اللہ تعالیٰ نے اسے مار دیا سو سال کے لیئے ، پھر اسے اُٹھایا ، پوچھا کتنی مدت تم پر گزری؟ کہنے لگا ایک دن یا دن کا کچھ حصہ فرمایا بلکہ تو سو سال تک رہا پھر اب تو اپنے کھانے پینے کو دیکھ کہ بالکل خراب نہیں ہوا اور اپنے گدھے کو بھی دیکھ ، ہم تجھے لوگوں کے لئے ایک نشانی بناتے ہیں تو دیکھ کہ ہم ہڈیوں کو کس طرح اٹھاتے ہیں ، پھر ان پر گوشت چڑھاتے ہیں ، جب یہ سب ظاہر ہو چکا تو کہنے لگا میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے۔ (سورت البقرت آیت259)

***

سر ایک نیوز ہے ۔ ۔

ایک آدمی نے آکر اسے بتایا

کیا؟

جہانگیر نے ابرو اچکاکر کہا

سر وہ تصبیہا مڈم کراچی چلی گئی ہیں ۔ ۔

اس نے بتایا

کیا ؟ کب؟ جہانگیر نے حیرت سے پوچھا

آج صبح ۔۔ اس نے مختصر جواب دیا

مجھے اس کی ایک ایک پل کی خبر چاہیے ۔

جہانگیر اسے حکم دیا

جی ٹھیک ہے سر ۔ سر ہلا کر چلاگیا

***

موصب کا گھر میں دل نہیں لگ رہا تھا اسے تصبیہا کہ ساتھ بی تایا ایک ایک پل یاد آرہا تھا ۔۔ ۔ اس نے بھی صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا ۔ اس کہ سوا کچھ یاد ہوتا تو کھاتا ۔ اسے تصبیہا کی بھیگی آنکھیں یاد آرہی تھیں کہ کس طرض التیجا کررہیں تھیں ۔ موصب نے موبائل نکالا ۔ تصبیہا کا نمبر ڈائل کیا ۔ وہ جانتا تھا کہ اسے ابھی تک موبائل مل چکا ہوگا ۔

***

وہ تلاوت ہی کررہی تھی جب اس کا فون بجا ۔ مگر اس فون نہیں اٹھایا ۔ جب وہ قرآن پڑھ رہی ہوتی تھی تو پھر وہ کسی اور چیز پر دھیان نہیں دیتی تھی ۔ تھوڑی دیر کہ بعد جب اس نے قران پڑھ کررکھا اور موبائل دیکھا تو اس پر ایک انجان نمبر تھا ۔ اس نے دیکھ کر رکھ دیا اور صوفے پر لیٹ گئی ۔ موبائل دوبارہ بجا تو تصبیہا نے دیکھا تو وہی نمبر تھا ۔ اس نے کال پک کی اور بولی

ہیلو ۔۔۔ تصبیہا نے کہا

کسی ہو ؟

موصب کی آواز تھی

موصب کی آواز سن کر تصبیہا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ وہ چپ رہی کچھ نہیں بولی

تصبیہا کچھ بولو گی نہیں ۔ ۔

اسے تصبیہا کی آواز سنی تھی ۔ وہ اس کو سننے کہ لیے بے چین تھا۔ تصبیہا نے کال کاٹ دی ۔ موصب نے موبائل دیکھا تو کال کٹ چکی تھی ۔ اس نے میسج سینڈ کیا ۔

تصبیہا نے میسج دیکھا تو موصب کا تھا اور اس پر لکھا تھا۔

apart You are forever I'm my heart, no matter the distance or the time we are.

تصبیہا نے موبائل بند کرکہ رکھ دیا اور سونے کی کوشش کرنے لگی مگر نیند کیسے آئی تھی۔

***

صبح ناشتے کی ٹیبل پر موصب کہ ڈیڈ بولے

بیٹا نستہ کرنے کہ بعد آپ اپنے بابا کہ گھر چلی جانا کافی دن ہوگئے ہیں آپ ان سے ملی نہیں ہوگی آپ ۔ ۔

انھوں نے تصبیہا سے کہا

جی ۔۔ ٹھیک یو ۔ ۔

تصبیہا نے مسکرا کر کہا

ناشتہ کرکہ وہ تیار ہونے چلی گئی پھر ڈرائیور کہ ساتھ اپنے بابا کہ گھر پہنچی ۔ وہ ان سے کافی دنوں بعد مل رہی تھی

***

کیسی ہے ہماری بیٹی ۔۔ اس کی امی بولیں

اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں ۔ آپ لوگ کیسے ہیں ۔ ۔(اس نے اپنے ماں باپ سے پوچھا

ہم بھی ٹھیک ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے تمہارے بابا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی ۔ اس کی امی نے بتایا

کیا ہوگیا تھا ؟

اس نے گھبرا کہ پوچھا

کچھ نہیں ہوا تھا ۔ ایسے ہی کہہ رہی ہیں تمہاری امی ۔ ۔

آپ بتاہیں کیا ہوا تھا ۔

تصبیہا نے اپنی امی سے کہاں

کچھ نہیں وہ تو موصب نے ڈاکٹر کو بھیج دیا تھا تو سب ٹھیک ہوگیا تھا۔

انھوں نے بتایا

کیا موصب نے ۔

اس نے حیرت سے پوچھا

ہاں میں نے ہی منا کیا تھا کہ تمہیں نا بتائے تم پریشان ہوگی ۔ مگر بہت اچھا بچہ ہے ۔ جب سے اسلام آباد گیا ہے ۔ روز فون کرتا ہے ۔ میں نے اس سے کہاں تھا کہ تم لوگ آجاو مگر اس نے کہا کہ وہ بزی ہے ۔۔ مگر جب میری طبیعت خراب ہوئی تو اس نے وعدہ کیا تھا مجھ سے کہ اگر وہ نا آسکا تو تمہیں لازمی بھیج دے گا۔۔ ۔

اس بابا نے اسے حیرت کہ سمندر میں ڈال دیا تھا ۔ کیا تھا وہ شخص ۔ اب اسے سمجھ آیا کیوں اس نے اسے یہاں بھیجا اور کیوں وہ اس کی بات نہیں مان رہاتھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.