Chapter 9: باب 9

عاقب صاحب پریشانی سے کمرے میں ٹہل رہے تھے

"اگر اوراق نے سب کو حقیقت بنا دی میں تو گیا"

وہ کمرے میں ٹہلتے ہوئے خوفزدہ سے خود سے کہنے لگے

" افف وہ کہاں سے ٹپک پڑا تھا مجھے کیسے نہیں پتہ لگا"

وہ خود کو کوستے ہوئے ہمکلام ہوتے ہوئے بول رہے تھے

"کیا ہوگا اب"

وہ ماتھے پر سلوٹیں لیے کاؤچ پر بیٹھ گئے

تبھی عارفہ محترمہ کمرے میں داخل ہوئی نظر عاقب صاحب پریشان دیکھ کر انہیں پریشان ہوئی "کیا ہوا ہے عاقب آپ ٹھیک ہیں"

عارفہ محترمہ اس کے پاس آتے ہوئے اسے دیکھ کر پوچھنے لگی

"ہمم ٹھیک ہوں آپ کہاں گئی تھی"

عاقب صاحب چہرے پر نارمل تاثرات سجائے اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگ گئے۔

" شاپنگ کرنے کیلیے"

عارفہ محترمہ اسے دیکھتے ہوئے جواب دینے لگ گئی وہ سر کو خم دے گیا اور وہ گہرا سانس لے گئی

***

فجر کے وقت اوراق کی آنکھ کُھلی تو نظر ضُحیٰ پر گئی جو ناجانے کب سے جائے نماز پر بیٹھی دعا کیلیے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھی اوراق اسے دیکھ رہے تھے

”کیا مانگ رہی تھی اللہ سے"

اوراق ضحیٰ کو نظروں کے حصار میں لیے پوچھنے لگا

"خدا کا شکر ادا کررہی تھی "

ضحیٰ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر بتانے لگی اوراق اسی پر نظریں مرکوز کیے ہوئے تھا

"اور کس چیز کیلیے ؟ ؟"

اوراق آئبرو اچکائے ایک اور سوال کرنے لگ گیا

"آپ جیسا ہمسفر میرے نصیب میں دیا اس کا شکر ادا کیا"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھے اسے جواب دینے لگ گئی اور وہ بیڈ پر آ گئی۔

"اچھا جی" اوراق اسے اپنے قریب کرتے ہوئے کہنے لگ گیا جس پر ضحیٰ کے گال سرخ ہوگئے وہ اچانک اسے اپنے نزدیک کرتا تھا جس سے وہ شرما جایا کرتی تھی

"آپ کی آنکھ کیسے کھلی ؟ ؟"

ضحیٰ اس کے حصار میں نظریں جھکائے پوچھنے لگی اوراق نے اس کے چہرے پر آئے بالوں کو پیچھے کیا "اچانک ہی"

اوراق اسے جواب دینے لگا ضحیٰ نے اس کی طرف دیکھا

"آپ کو میرے بال پسند نہیں ہیں کیا"

ضحیٰ معصومیت سے اس کے چہرے پر نظریں جمائے پوچھنے لگی

"مرد اپنی پسندیدہ عورت کو چھونے والی ہواؤں کا بھی دشمن ہوتا مسز"

اوراق اسے گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے گھمبیر لہجے میں جواب دینے لگ گیا ضحیٰ پلکیں جھکا گئی "مجھے تمہارے بال بہت پسند ہیں مگر جب یہ تمہارے چہرے آتے ہیں نا تو مجھے بلکل اچھے نہیں لگتے" اوراق اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگا جس پر ضحیٰ مزید سر جھکا گئی۔ اوراق اس کی گردن پر اپنا نرم لمس محسوس کروانے لگ گیا ضحیٰ آنکھیں زور سے میچ گئی

ڈریسنگ کے سامنے کھڑی اپنے بالوں کی چوٹی بنانے میں مصروف تھی اوراق فریش ہوکر اس کے عقب میں آکر کھڑا ہوا ضحیٰ اسے پیچھے موجود پاکر حرکت کرے ہاتھ روک گئی اور نظر مرر سے اس کا عکس دیکھنے لگ گئی

"تم پر وائٹ کلر بہت جچ رہا جانم"

اوراق اس کے قریب آتا گھمبیر لہجے میں بولتا اس کی سانس سینے میں اٹکا گیا ضحیٰ کے گال سرخ ہوگئے۔ "اگر تم اتنی سی بات پر اس قدر شرماؤ کی تو میری شدتیں کیسے برداشت کرو"

اوراق مرر سے اسے دیکھتے ہوئے گہری نظریں جمائے کہنےلگا ضحیٰ اپنے پیر کے پاؤں تک سرخ ہوگئی " آج رات جب واپس گھر آؤ تو تمہیں اپنے لیے سجا پاؤ کیونکہ آج میں تمہیں اپنی محبت کا اظہار پریکٹیکل طریقے سے کرکے بتاؤں گا"

اوراق شوخ لہجے میں آنکھ دبا کر کہنے لگ گئی جس پر ضحیٰ پلکیں جھکا گئی

"ن۔۔ ناشتہ"

ضحیٰ اس کی بےباک باتوں سے لال گلابی ہوتی بامشکل بول سکی اوراق مسکراتے ہوئے اثبات میں سر ہلا گیا اور وہ دونوں کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئے اوراق اور ضحیٰ ایک دوسرے کو مسکرا کر دیکھ رہے تھے لیزا جو اپنے روم سے باہر نکلی ان دونوں کو ساتھ مسکراتا دیکھ وہ حسد سے ان دونوں کودیکھنے لگی

"اوراق"

ضحیٰ اس کے قریب کرنے پر اسے پکارنے لگی اوراق بھی مسکرا رہا تھا

"کل تک تو اوراق ضحیٰ کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا تھا اور اب ایسا کیا ہوگیا ہے؟ ؟"

لیزا دل میں سوچتے ہوئے تھوڑی پریشان سی بولی اور وہ دونوں انیتا محترمہ کے روم کی جانب بڑھ گئے ان دونوں کے چہرے پر اطمینان اور خوشی دیکھ کر وہ مسکرادی

"گڈ مارننگ آنٹی"

ضحیٰ انیتا محترمہ کے پاس آتی مسکرا کر کہنے لگی

"مارننگ بیٹا"

وہ بھی پیار سے اسے کہنے لگی اوراق اور وہ دونوں ان کے پاس بیٹھے باتیں کررہے تھے

" اللہ تم دونوں کو ہمیشہ ایسے ہی خوش رکھے" وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی جس پر ضحیٰ شرما کر نظریں جھکا گئی اور اوراق نے ضحیٰ کی جانب دیکھا

"میں ناشتہ لے کر آتی ہوں"

ضحیٰ یہ کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی اس کے جاتے ہی اوراق نے انیتا محترمہ کو دیکھا "آپ کا پیر کیسا ہے اب مام"

اوراق ان کے پیر پر نظر ڈالتے ہوئے فکرمند سا پوچھنے لگا

"ٹھیک ہے لیکن ابھی درد ہے تھوڑا سا"

وہ اسے جواب دینے لگی جس پر اوراق اثبات میں سر ہلا گیا

"آپ جیسے ہی ٹھیک ہوں گی ضحیٰ اور آپ کو لے کر واپس لندن چلا جاؤں گا"

اوراق انہیں دیکھتے ہوئے فوراً سے بتانے لگا جس پر انیتا محترمہ پریشان سی اسے دیکھنے لگی

"کوئی بات ہے اوراق"

انیتا محترمہ اسے غصے میں دیکھ کر فوراً سے پریشان ہوتی پوچھنے لگی

" مام ضحیٰ اس گھر میں بلکل بھی سیو نہیں ایک درندہ اس گھر میں موجود عاقب جو اس کیساتھ ذبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کرتا رہتا اسے فیزیکل ٹارچر کرتا رہا ہے اور جب اس نے دادی کو یہ سب بتایا تو دادی نے اسے بہت مارا اور یقین بھی نہیں کیا اس کا میں ایسے گھر میں اپنی بیوی کو نہیں رکھ سکتا ہوں" اوراق انیتا محترمہ کو ہر ایک بات سے آگاہ کرتا انہیں پریشان کرگیا

"تو خوفزدہ رہنے کی یہ وجہ تھی اس بچی کی"

انیتا محترمہ لہجے میں افسردگی سجائے اسے کہنے لگی جس پر وہ سر کو خم دے گیا

"اللہ اس بچی کو صبر دے آمین"

وہ دل سے دعا کرتے ہوئے بولی اوراق نے بھی سر کو خم دیا

"ضحیٰ کو دیر نہیں ہوگی میں دیکھ کر آتا ہوں"

اوراق کہتے ساتھ اٹھ کر کمرے سے باہر کی جا نب بڑھا اور زینے اتر کر نیچے آیا ٹی وی لاؤنچ میں نظر عاقب پر گئی جو ضحیٰ کا راستہ روکے کھڑا تھا

"تم نے بلکل اچھا نہیں کیا تمہیں چھوڑوں گا" عاقب اس کی جانب بڑھنے کیلیے قدم اٹھانے ہی لگا کہ ضحیٰ کے سامنے اوراق کسی ڈھال کی طرح آکر کھڑا ہوتا سرد انگارہ بر ستی نگا ہیں اس پر ڈال گئی

"پیچھے آج کے بعد یہ نظریں بھی ضحیٰ پر پڑی تو دیکھنے کا قابل نہیں چھوڑوں گا تمہیں" ٰ اوراق سخت لہجے میں غراتے ہوئے کہتے ساتھ ضحیٰ کا ہاتھ تھام کر اسے اوپر کی جانب لے جانے لگا ضحی نے مسکراتے ہوئے اوراق کو دیکھا اور عاقب صاحب بس غصے سے ان دونوں کو دیکھے جارہے تھے "اس نے میری حقیقت سب کو کیوں نہیں بتائی آخر کیا وجہ ہے؟ ؟" عاقب صاحب پریشانی سے خود سے سوچتے ہوئے کہنے لگے اور پھر خاموشی سے ڈائننگ کی جانب بڑھ گئے۔ ۔

***

ضحیٰ کمرے میں موجود ابھی نماز پڑھ کر فارغ ہوئی تھی اوراق نا شتے سے کچھ دیر بعد ہی چلا گیا تھا اور اب تک واپس نہیں آیا تھا یہ پانچ گھنٹے ضحیٰ نے اس کے بغیر کیسے گزارے تھے بس ضحیٰ ہی جانتی تھی تبھی دروازہ کھلا اور اوراق آتا دیکھائی دیا

"کیا کررہی ہو "

اوراق اس کے پاس آتے ہوئے اسے بیٹھا دیکھ کر پوچھنے لگا

"کچھ نہیں آپ کہاں گئے تھے"

ضحیٰ اسے دیکھتی فوراً سے پوچھنے لگی اوراق نے اس کے سامنے شاپر بیگ کیا

" میں تمہارے لیے لایا ہوں ابھی مجھے کسی کام سے جانا ہے رات میں واپس آکر میں تمہیں خود کیلیے تیار دیکھنا چاہتا ہوں اور اگر تم میرے لیے تیار رہی تو میں سمجھ جاؤ گا تم مجھے میرا حق دینے والی ہو" اوراق اسے اپنی نظروں کے حصار میں لیے اسے دیکھتے ہوئے بولا ضحیٰ بس خاموشی سے کھڑی رہی اوراق چلا گیا اوراق کے جانے کے بعد ضحیٰ نے شاپر بیگ سے ڈریس نکالا اس میں ایک پنک کلر کا لانگ فر اک تھا وہ اس ڈریس اشتیاق سے دیکھنے لگی اور نظر وال کلاک پر ڈالی جو ساڈھے چار بجا رہی تھی۔

کچھ دیر بعد ضحیٰ نے تیار ہونے کیلیے باتھروم کا رخ کیا شاور وغیرہ لے کر وہ کمرے میں واپس آئی اور اس نے تولیے کی مدد سے اپنے بال سکھانے لگ گئی اچانک اس کے سامنے وہ خوفناک راتیں فلیش بیگ کی طرح لہرائی اس کے چہرے کی مسکراہٹ یکدم سمٹ گئی

" کیا میں اوراق کے قابل بھی ہوں نہیں ہوں میں ان کے قابل"

ضحیٰ آنکھوں میں نمی لیے لہجے میں افسردگی سجائے کہنے لگا

"لیکن مزید انہیں ناراض نہیں کرسکتے ہیں ان کیلیے تیار ہوں گی میں"

ضحیٰ فوراً سے خود سے کہتے ساتھ ہلکا سا میک ایپ کرنے لگ گئی میک ایپ کرنے کے بعد ڈریس چینج کرنے لگ گئی پنک ڈریس وہ بےحد پیاری لگ رہی تھی ضحیٰ نے بال پشت پر پھیلائے چہرے پر مسکراہٹ سجانے کی کوشش کرنے لگی اس نے وال کلاک پر نظر ڈالی جہاں آٹھ بج رہے تھے وہ اوراق کا انتظار کرنے لگی پانچ منٹ بعد دروازہ ناک ہوا ضحیٰ اٹھ کر در وازے کی جانب بڑھی دروازہ کھلا اوراق کی جگہ لیزا کو موجود پاکر اسے تھوڑی حیرت ہوئی

"واؤ لیزا تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو لیکن اتنی تیاری خیریت تو ہے نا؟ ؟"

لیزا اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہتے ساتھ اندر آنے لگی

" جج۔ جی اوراق لائے تھے اور اُنہوں نے مجھے یہ پہننے کا بولا تھا"

ضحیٰ تھوڑا ہچکچاتے ہوئے اسے بتانا ضروری سمجھنے لگی

"اوہ اچھا"

لیزا چہرے کے تاثرات نارمل رکھے بس یہی بول سکی

"اوراق آتے ہی ہوں گے اگر آپ کو کوئی بات کرنی ہے تو صبح کرلیں گے"

ضحیٰ اسے فوراً سے بول گئی لیزا نے ایک نظر اسے دیکھا اور اثبات میں سر ہلا گئی اور کمرے سے چلی گئی " اگر جو میں سوچ رہی ہوں آج رات اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے تو میرا کر مقصد ناکام ہوجائے میں اوراق کو آج کسی بھی حالت بھی ضحیٰ کے قریب نہیں جانے دے سکتی میں انہیں قریب کرکے ان کا رشتہ مزید مضبوط نہیں کرسکتی مجھے تو الگ کر نا ہے انہیں"

لیزا اپنے کمرے میں آتی پریشانی سے ٹہلتے ہوئے خود سے بولتی چلی گئی ۔۔ ۔

***

ضحیٰ بیڈ پر بیٹھی اس کا انتظار کررہی تھی تبھی دروازہ کھلا اوراق کمرے میں داخل ہوا اس کی موجودگی کا احساس ہوتے ہی ضحیٰ کا دل بہت زور سے دھڑکا اور وہا پنے ہاتھ گھبراہٹ کے مارے مسلنے لگ گئی اوراق کی نظریں اس پر گئی تو وہ اپنی جگہ جم سا گیا پنک کلر میں وہ آسمان میں اتری خوبصورت پر لگ رہی تھی ضحیٰ نے ایک نظر اٹھا کر اسے دیکھا اور دوبارہ اپنی پلکیں جھکا گئی اوراق کی نظریں مسلسل خود پر محسوس کرتی وہ ننھی سی جان مزید گھیرا گئی اوراق اس کے قریب آتے ہوئے اسے گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا

"تم اسوقت سیدھا میرے دل میں اتر رہی ہو مائی ہارٹ بیٹ" اوراق اس کے چہرے پر نظریں جمائے محبت پاش لہجے میں بولتا ضحیٰ کے گال سرخ کروا گیا ضحیٰ نروس سی بیٹھی تھی اوراق اس کے آتا اس کےٰ چہرے پر ہاتھ رکھ کر اس کی پیشانی پر اپنے پیار کی مہر لگا دی ضحی اپنی غیر حالت کیساتھ اس کے لمس کو محسوس کرکے اس کی سانس سینے میں ایک گئی

"آج تم میری شدتیں برداشت کرنے کیلیے تیار ہو جائے مسز"

وہ اسے دیکھتے ہوئے شوخ لہجے میں کہتے ساتھ اس کے ہونٹوں پر فوکس کر تا ان پر شدت سے جھک گیا ضحیٰ اپنی سانس روک گئی وہ سوکھےپتے کی مانند لرز سی گئی اوراق بہت دیر خود کو اسیر کرتا اس سے الگ ہوا

"ضحیٰ سانس کو"

اوراق اسے سانس روکے دیکھ کر نرمی سے کہنے لگا ضحیٰ بس نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی

"اا۔۔ اوراق میں آپ کے قابل نہیں ہوں"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے سانس لیتی گھیرا کر بولی اوراق نے اسے اپنے قریب کیا

"آج رات تمہیں بتاؤں کہ میری قابل صرف اور صرف تم ہی ہو" اوراق اس کے چہرے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتے ساتھ اسے بیڈ پر لٹا گیا ضحیٰ نم آنکھیں بند کر گئی اور وہ فیصلہ کر چکی تھی وہ اپنا آپ اوراق کے حوالے کردے گی اوراق اس کے اوپر جھک کر اس کی گردن پر نرمی سے اپنے ہونٹوں کا لمس محسوس کروانے لگا ضحیٰ خود میں سمٹی اس کی شدتیں برداشت کرنے لگی اوراق نے کندھے سے اس کے فر اک کو سڑکا اور ان پر نرم لمس محسوس کروانے لگا اور اس سے دور ہوتا اپنی شرٹ کے بٹن کھول کر شرٹ کو اپنے وجود سے الگ کرکے کاؤچ پر پھینک گیا ضحیٰ اپنی تیز دھڑکن کیساتھ بےبس سی لیٹی ہوئی تھی

اوراق ایک بار پھر اس کے ہونٹوں کو نشانہ بنا کر نیچے آیا آہستہ آہستہ وہ مزید نیچے آنے لگ گیا

"تم پر داغ لگ چکا ہے تم اب کسی انسان کے قابل نہیں رہی ہو سمجھی تو حب چاپ مجھے خود کو قریب آنے دیا کرو"

ضحیٰ کے کانوں میں اچانک عاقب کی کہی بات یاد آئی وہ آنسو بہانے لگ گئی اوراق سسکیوں کی آواز پر نظر اٹھا کر اسے دیکھا

"ضحیٰ کیا ہوا تمہیں میرا قریب آنا پسند نہیں آیا"

اوراق اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا ضحی آنسو بہا رہی تھی

"اگر ایسا ہے میں تمہارے قریب نہیں آتا ہوں"

اوراق کہتے ساتھ اس سے دور ہونے لگا ضحیٰ نے فوراً اس کا ہاتھ تھام کر اس کے سینے سے لگ گئے " آپ کے قریب رہنے سے تو خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں آپ کے پیار بھرے لمس سے مجھے اپنا آپ اچھا لگتا ہے اوراق لیکن وہ باتیں وہ راتیں میں چاہ کر بھی نہیں بھول سک رہی ہوں"

ضحیٰ اس کے سینے سے لگی روتے ہوئے اسے بے بسی سے بولی۔

"ضحیٰ آنکھیں بند کرو گہرا سانس لو سب بھول جاؤ بس اتنا یاد رکھو کہ تم اور میں ہیں صرف " اوراق اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ نے آنکھیں بند کی گہرا سانس لیا اور اوراق کےجے متعلق سوچنے لگی اسے آنکھیں بند کیے بیٹھا تھی چہرے پر بے چینی ختم ہوچکی تھی اوراق اسے دوبارہ سے لٹا کر اسے اپنے قید میں کرتا اپنے ہونٹ نرمی سے محسوس کروانے لگ گیا اور تمام پردے ٰ گرا کر اپنا حق لے گیا ضحی آنکھیں بند کیے اوراق کی کہی بات یاد رکھے اسے اس حق دینے لگ گئی۔ پوتی رات آہستہ آہستہ وہ اپنی محبت کا ثبوت اسے دیتا رہا اس کا محبت اور پیار بھرا لمس محسوس کرتے ہی ضحیٰ کو اپنا آپ اچھا لگنے لگ گیا اوراق اسے اپنی باہوں میں لیے اس کی پیشانی کو چوم کر آنکھیں بند کرگیا ضحیٰ اس کے سینے میں منہ چھپائے پرسکون سی اس کے قریب سو گئی

سورج کی شعاعیں گلاس وال سے ٹکراتی روشنی کمرے میں آنے لگی اوراق نیند سے جاگا آنکھیں کھول اپنی سائیڈ پر نظر ڈالی ضحیٰ کو اپنی باہوں میں پرسکون سا سوتا پاکر اس کے لب مسکرا دیے وہ اس کی شرٹ میں ملبوس مزے سے سورہی تھی اوراق نے جھک کر اس کی سفید پیشانی پر لب رکھ دیے وہ تھوڑا سا کسمسائی اور اس کے سینے میں مکمل منہ چھپا گئی شاید شرما رہی تھی اوراق اس کی حرکت پر مسکرا گیا "ٰ ضحی"

اوراق اس کے بالوں پر انگلیاں پھیرتے ہوئے اسے پکارنے لگ گیا

"ہممم"

وہ سینے میں منہ دیے سر کو ہلاتے ہوئے پوچھنے لگی

"دیر ہوگئی ہے اٹھ جاؤ مام ویب کررہی ہوگی ہمارا" اوراق اسے محبت پاش لہجے میں بولتے ہوئے اسے دیکھ کر بولا جس پر ضحیٰ اس کے سینے سے منہ ہٹائی وال کلاک پر نظر ڈال گئی جہاں گھڑی دس بجا رہی تھی ضحیٰ نے ایک نظر اس پر ڈالی اس کے چہرے پرٰ موجود حیا اور شرم اوراق اس کے چہرے پر اپنی محبت کا رنگ صاف دیکھ سکتا تھا وہ مسکرا گیا اور ضحی نظریں جھکاتی باتھروم کا رخ کر گئی کچھ دیر میں وہ فریش ہوکر سفید رنگ کے خوبصورت سے ڈریس میں ملبوس بےحد پیاری لگ رہی تھی اور ڈریسنگ کے سامنے کھڑی بال بنارہی تھی اوراق نے اسے پیچھے سے اپنی باہوں میں لیا ضحیٰ کے حرکت کرتے ایکدم رکے اور اس نے سر اٹھا کر مرر سے اسے دیکھا اور لال ہوتی وہ نظریں جھکا گئی

"صبح سے تم مجھ سے نظریں چرا رہی ہو خیریت ہے نا مسز"

اوراق اس کے کان کے قریب لاتا گھمبیر آواز میں بولتا کان کی لو چوم گیا ضحیٰ کا دل سینے میں ایک گیا "اا۔۔۔ اوراق آنٹی ویب کررہی ہیں" ضحیٰ آنکھیں بند کیے بمشکل اپنے لفظ مکمل کرسکی اوراق اس کی حالت سے محفوظ ہوتا نرمی سے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ لیے کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گیا

" اوہو خوبصورت کپل کی مارننگ ہوگئی ہے"

لیزا ان دونوں کے سامنے آتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی ضحیٰ کے چہرے کی مسکراہٹ برقرار تھی اور چہرے پر موجود شرم و حیا کسی کو بھی سب بتانے کیلیے واضح تھی

"جی ہوگئی ہے"

ضحیٰ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر جواب دینے لگ گئی جس پر لیزا بمشکل مسکرا سکی

" ضحیٰ مجھے تم سے بات کرنی تھی کل بھی آئی تھی لیکن تم نے میری بات نہیں سنی تم فری ہوکر روم میں آجانا " لیزا اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی لیزا وہاں سے ہی گئی اور وہ دونوں انیتا محترمہ کے کمرے کی جانب بڑھ گئے

"یعنی میرا شک بلکل ٹھیک نکلا"

لیزا نم آنکھوں سے ضحیٰ کو جاتا دیکھ دل میں بولتی کمرے کا رخ کر گئی۔ ضحیٰ اور اوراق انیتا محترمہ کے کمرے کی جانب آئے جہاں وہ بیڈ پر بیٹھی اپنا پیر موو کرنے کی کوشش کررہی تھی دونوں نے انہیں دیکھا

"کیا ہوا مام"

اوراق انہیں دیکھتے ہوئے تھوڑا فکرمند سا پوچھنے لگا جس پر وہ ان دونوں کو دیکھ کر مسکرائی

"بیٹا لیٹے لیٹے تھک گئی تھی سوچا تھوڑا موو کروں ایسا تو نہیں ٹھیک ہونے والا پیر" انیتا محترمہ اوراق کو دیکھتے ہوئے بتانے لگی جس پر وہ ان کے پیروں کے پاس جھک کر بیٹھتے ہوئے آرام سے آرام پاؤں کو حرکت دینے لگا پہلے پہلے انہیں درد ہوا اور پھر درد کم ہونے لگ گیا

"اب بہتر ہیں آپ آج واک بھی کیجیے گا"

اوراق انہیں دیکھتے ہوئے تنبیہہ کرنے لگا وہ اثبات میں سر ہلا گئی

تبھی ماسی ناشتے کی ٹرے لیے کمرے میں داخل ہوئی اور مسکراتے ہوئے رکھ کر چلی گئی اوراق ضحیٰ اور انیتا محترمہ نے مل کر ناشتہ شروع کیا۔

***

اتوار ہونے کی وجہ سے عاقب صاحب آج گھر پر تھے وہ لوگ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے چائے پی رہے تھے "مجھے الطاف کا فون آیا تھا کہ کمپنی سے پیسے غائب ہورہے ہے اور کمپنی کا لاس پر لاس ہوئے جارہا ہے" ادیبہ بیگم پریشانی سے عاقب صاحب کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی لبوں پر جاتا کہ یکدم رکا عاقب صاحب نے پریشانی سے اسے دیکھا

" میں اپنی پوری کوشش کرتا ہوں لیکن دوسری کمپنی کے پروڈکٹس اپنے ہمیشہ اچھے ہوتے ہیں ایک بھی ورکر کام کا نہیں ہے"

عاقب صاحب اپنا لہجہ نارمل رکھتے ہوئے انہیں جواب دینے لگے

"اس طرح تو کمپنی بند ہو جائے گی کوئی اچھے ورکر ڈھونڈوں اور پیسے جو چوری ہورہے ہیں وہ کیا"

ادیبہ بیگم انہیں تفتیشی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے کہنے لگی عاقب صاحب جواباً خاموش رہے

"دیکھو عاقب اگر مجھے معلوم ہوا نا کہ ان سب کے پیچھے ہاتھ تمہارا تو میں تمہارے ساتھ وہ کروں گی نا تم یاد رکھو گے صرف اپنی بیٹی اور نواسی کی وجہ سے تمہیں برداشت کیا ہوا ہے میں نے"

ادیبہ بیگم سرد لہجے میں وارن کرنے والے انداز میں کہنے لگی عاقب صاحب تھوک نگل گئے

"نہیں مام عاقب ایسے نہیں ہے "

عارفہ محترمہ فوراً سے ان کی حمایت میں بولنے لگی ادیبہ بیگم طنزیہ مسکرا گئی

***

ضحیٰ جب فارغ ہوئی تو لیزا سے بات کرنے کیلیے اس کے کمرے کی جانب بڑھی وہ کمرے میں داخل ہوئی تو رونے کی آواز آئی

"لیزا آپ رو رہے ہیں"

ضحیٰ پریشانی سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی لیزا نے اسے دیکھا اور فوراً آنسو صاف کرنے لگ گئی "تم کب آئی سوری مجھے پتہ نہیں چلا"

لیزا فوراً سے اسے کہنے لگ گئی ضحیٰ نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا

"کوئی بات نہیں آپ مجھے بتائیں آپ کیوں رو رہی ہیں"

ضحیٰ نرمی سے اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے اسے دیکھ کر بولی

" ضحیٰ تم مجھے غلط مت سمجھنا میں ایسا نہیں چاہتی تھی لیکن تمہیں یاد ہوگا ایک دفعہ تم نے مجھ سے پوچھا تھا کہ آپ اوراق کو پسند کرتی ہو اس دن میں نے تم سے جھوٹ بولا ضحیٰ صرف تمہارے لیے اور مجھے لگا اوراق بھی تمہیں پسند کرتا ہے مجھ سے صرف وہ دوستی تک محدود ہوگا تمہیں یہ بھی یاد ہوگا جب وہ یہاں آیا تھا تو وہ میرے ساتھ بہت فری تھا اور میں ہی اسے تمہیں ساتھ لے جانے کا بولا کرتی تھی لیکن جب تم دونوں کا نکاح ہوا میں اپنے ذہن سے اوراق کا خیال نکال چکی تھی لیکن جب وہ فارم ہاؤس واپس آیا وہ واپس مجھ سے فری ہونے لگا محبت ایسا جذبہ ہوتا انسان اپنے من پسند شخص کو قریب آنے سے نہیں روک سکتا تھا وہ اس دوران بھی میرے قریب آتا رہا اب میرے بس میں نہیں ہے کچھ میں اسے تمہارے ساتھ نہیں دیکھ سک رہی ہوں ضحیٰ وہ تمہیں یا مجھے مجھے نہیں معلوم وہ کس کو چیٹ کررہا ہے لیزا روتے سسکتے ہوئے اسے جھوٹی باتیں بتانے لگی ضحی کچھ پل کیلیے ساکت ہوگئی مگر اس کی حالت دیکھ وہ اسے کہیں سے بھی چھوٹی نہیں لگ رہی تھی

"ضحیٰ میاں بیوی کے رشتے میں سب سے ضروری اعتبار ہونا چاہیے "

اوراق کی کہی بات ضحیٰ کے ذہن میں فوراً گردش کرنے لگ گئی

"نہیں آپ جھوٹ بول رہی ہیں اوراق آپ کو کبھی بھی پسند نہیں کرسکتے اور نہ کیا ہے وہ تو آپ سے صحیح طریقے سے بات بھی نہیں کرتے بس دو دن اس لیے آپ کے کلوز ہوئے کیونکہ میں نے انہیں ناراض کردیا تھا اسی وجہ سے صرف مجھے احساس دلانے کیلیے وہ آپ سے باتیں کرنے لگ گئے"

ضحیٰ اسے دیکھتی فوراً سے غصے سے کہنے لگی لیزا اسے دیکھنے لگ گئی

"ضحیٰ وہ بہت گٹھی"

لیزا ابھی بول رہی تھی جب ضحیٰ نے تھپڑ اس کی گال پر دے مارا لیزا حیرانگی سے اسے دیکھنے لگی " میری ایک بات دھیان سے سن لیں آپ مجھے بہت عزیز ہیں لیکن اوراق میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں میں ان کو آپ کا نہیں ہونے دوں گی وہ صرف میرے ہیں اور میرے ہی رہیں گے آنکھ بند کر کے اعتبار کرتی ہو آج کے بعد ایسے بکواس اوراق کے متعلق کی تو مجھ سے زیادہ برا کوئی نہیں ہوگا" ضحیٰ شہادت والی انگلی دیکھائی اسے وارن کرنے والے انداز میں کہتی کمرے سے باہر کی جانب بر ھ گئی لیزا سرخ نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی

"ٰ تم نے مجھے تھپڑ مار کر اچھا نہیں کیا ہے ضحی"

وہ اسے جاتا دیکھ نفرت بھرے لہجے میں بولتی گال پر ہاتھ رکھ گئی

ضحیٰ غصے سے کمرے سے باہر آرہی تھی جب نظر انیتا محترمہ پر گئی

"آنٹی آپ کہاں جارہی ہیں"

ضحیٰ فوراً سے انکے پاس آتے ہوئے دیکھ کر پوچھنے لگی

"میں لان میں واک کرنے جارہی تھی اوراق نے بولا تھا نا"

انیتا محترمہ مسکراتے ہوئے ضحیٰ کو بتانے لگی ضحیٰ نے فوراً سے اسے تھاما

"آپ میرے ساتھ چلیں پلیزز"

ضحیٰ ان کو احتیاط سے اپنے ساتھ انہیں لیتی لان کی جانب بڑھ گئی

وہ دونوں ٹہل رہے تھے اور باتیں وغیرہ کررہے تھے انیتا محترمہ اب بہت بہتر نظر آرہی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.