دروازے پر دستک ہونے پر اوراق کی آنکھ کھلی اس کی نظر ضحیٰ پر گئی جو اس کی جانب چہرہ کیے گہری نیند سونے میں مصروف تھی اوراق کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی اور اس نے آرام سیدھا کرکے تکیے پر سر رکھ دیا اور اس پر بلینکٹ ڈالتا اسے دیکھنے لگ گیا
"گڈ مارننگ"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے پیار بھرے لہجے میں بولتا بیڈ سے اتر کیا اور گلاس وال کے آ گے کرنٹ دیتا وہ کمرے میں اندھیرا کر گیا۔
فریش وغیرہ ہوکر وہ اسے ڈسٹرب کیے بغیر کمرے سے باہر چلا گیا نظر ماسی پر گئی
"ماسی میرا ناشتہ بھی مام کے روم میں لے آئیں"
اوراق ماسی کو نرم لہجے میں بولتا انیتا محترمہ کے کمرے کی جانب بڑھ گیا
"گڈ مارننگ مام"
وہ چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجائے انہیں دیکھتا بولا
"مارننگ"
وہ مسکراتے ہوئے اسے جواب دینے لگ گئی
"آپ نے ناشتہ کرلیا"
اوراق انیتا محترمہ کے پاس آکر بیٹھتے ہوئے پوچھنے لگ گیا جس پر وہ سر کو خم دے گئی
"تو میڈیسن بھی کھا لیں"
اوراق انہیں میڈیسن دیتےہوئے بولا انیتا محترمہ خاموشی سے کھانے لگ گئی
"کیسی ہیں ممانی آپ کی طبیعت اب"
لیزا کمرے میں ناک کرکے اندر آتی پوچھنے لگی جس پر انیتا محترمہ نے اسے دیکھا
"بہتر ہے "
وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی جس پر لیزا سر کو خم دے گئی
" اوراق کوئی ناراضگی ہے کیا مجھ سے جب سے آئے ہو نہ تو کوئی بات کی ہے اور نہ نیچے آئے ہو"
لیزا اوراق کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھنے لگی اوراق نے گردن موڑ کر اسے دیکھا
"نہیں ایسی کوئی بات نہیں بس مام کی وجہ سے"
اوراق اسے نارمل انداز میں جواب دیتے ساتھ کہنے لگا جس پر لیزا خاموش ہوگئی
"ممانی آپ دھیان رکھیے گا اپنا"
لیزا کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی
"کچھ معلوم ہوا ضحیٰ اتنا ڈری ڈری کیوں رہتی ہے"
لیزا کے جاتے ہی انیتا محترمہ اوراق کو دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی
"دادی اور پھوپھو اسے مارا کرتی تھی مام"
اوراق لہجے میں افسردگی لیے انیتا محترمہ کو بتانے لگا
"بیچاری بچی کیساتھ بہت ظلم ہوتا رہا ہے"
انیتا محترمہ ضحیٰ کا سوچ کر پریشانی سے بولی
" وہ بہت گھبرائی ہوئی رہتی بلکل خوفزدہ بچی کی طرح اسے خوفناک خواب آتے ہیں دادی اور پھوپھو اسے مزید ڈرایا کرتی تھی اور پھر اسے کسی کا پیار نہیں ملا اور اس کا کبھی کبھی بی ہیو بلکل نارمل ہوتا ہے میرے ساتھ لیکن کبھی کبھی وہ بہت عجیب ہوجاتی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے میں نے اسے بولا ہے میں تمہیں جاننا چاہتا ہوں مگر وہ کہتی ہے جب جانیں گے تو چھوڑ جائیں گے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے مجھے مام" اوراق انیتا محترمہ سے ایک ایک بات شیئر کرتے ہوئے بولا جس پر انیتا محترمہ پریشان ہوئی
"بیٹا تم اسے خود سمجھنے کی کوشش کرو"
انیتا محترمہ اسے الجھتا دیکھ کر فوراً سے کہنے لگی
"میں کوشش کررہا ہوں"
اوراق انہیں دیکھتا کہنے لگا تبھی ماسی ناشتہ لیے کمرے میں داخل ہوئی اور اوراق کی جانب دیکھا "اوراق صاحب آپ کا ناشتہ "
ماسی مسکراتے ہوئے اوراق کو دیکھتی کہنے لگی جس پر وہ سر کو خم دیتا ٹیبل کے قریب جاکر بیٹھتا ناشتہ کرنے لگ گیا۔
***
"لیزا اتنا آسان بھی نہیں ہے اوراق کو اپنی طرف کرنا وہ تمہیں دیکھنا تو دور تم سے بات بھی نہیں کرتا" عارفہ محترمہ اسے دیکھتی فوراً سے کہنے لگی جس پر لیزا نے انہیں دیکھا
"صحیح بول رہی ہیں آپ مجھے کچھ تو کرنا ہوگا "
لیزا سوچتے ہوئے خود سے کہنے لگ گئی عارفہ محترمہ اسے دیکھ رہی تھی
"لیزا تمہیں جو کرنا ہے جلدی کرو بیٹا "
عارفہ محترمہ اسے دیکھتی کہنے لگی جس پر لیزا نے مسکرا کر انہیں دیکھا
" بے فکر ہوجائیں مام میں نے کچی گولیاں نہیں کھیلی لڑکے کو اپنی طرف کیسے متوجہ کرنا ہے مجھے بہت اچھے سے یہ کام کرنا آتا ہے"
لیزا مسکرا کر عارفہ محترمہ کو دیکھتی کہنے لگی جس پر وہ مسکرادی
"معلوم ہے مجھے بس اب تم اپنا کام دیکھاؤ یہ نہ ہو یہ زیادہ قریب آجائیں "
عارفہ محترمہ اسے سمجھاتے ہوئے کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی اور وہ انہیں جاتا دیکھنے لگ گئی
***
ضحیٰ اپنے ناشتے کے برتن نیچے رکھنے کیلیے تو نظر عاقب صاحب پر گئی جو اسے مسکراتے ہوئے دیکھ رہے تھے ضحیٰ خوفزدہ ٰ سی گھیرا کر کچن کی جانب بڑھ گئی عاقب صاحب بھی اس کے پیچھے کچن میں آئے ضحی انہیں کچن میں موجود پاکر پریشان سی ہوئی
" خبردار جو اوراق کو کچھ بھی بتانے کی کوشش کی انجام کی ذمہ دار تم ہوگی اس کی جان لے سکتا ہوں یا پھر اس کی ماں کی بھی میرا ویسے بھی کوئی بھروسہ نہیں "
عاقب صاحب اسے دیکھتے ہوئے دھمکی دیتے ساتھ کچن سے چلے گئے ضحیٰ انہیں جاتا دیکھنے لگ گئی "میری مشکل اسان کر میرے مالک"
ضحیٰ گہرا سانس لیتی برتن رکھتی اوپر کی جانب بڑھ گئی
ضحیٰ انیتا محترمہ کے کمرے کی جانب بڑھی اس کے قدم رکھتے ہی اوراق کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گیا
"کیسی طبیعت ہے آنٹی آپ کی"
ضحیٰ اوراق کو جاتا دیکھ کر انیتا محترمہ سے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے پوچھنے لگی
"بہتر ہوں میں"
وہ مسکراتے ہوئے اسے جواب دینے لگ گئی ضحیٰ ان کے پاس آکر بیٹھ گئی
"میڈیسن کھائے ہے آپ نے"
ضحیٰ انہیں دیکھتی پوچھنے لگی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی اور اسے دیکھنے لگ گئی
"ضحیٰ تم نئی دلہن ہو بیٹا اتنا سادہ نہیں رہتے تیار رہا کرو اوراق کو بھی اچھا لگے گا"
انیتا محترمہ اسے بلکل سادہ بیٹھا دیکھ فوراً سے کہنے لگی ضحیٰ نے انہیں دیکھا
"میں ایسے ہی ٹھیک ہوں"
ضحیٰ انہیں دیکھتی بس یہی بول سکی جس پر وہ اسے دیکھنے لگ گئی
"بلکل بھی نہیں ابھی جاؤ اور تیار ہوکر آؤ جلدی سے"
انیتا محترمہ اسے فوراً سے حکم دینے کا بولی ضحیٰ سر کو خم دیتی خاموشی سے کمرے کی جانب بڑھ گئی
***
اوراق کمرے میں آیا اسے لگا ضحیٰ کمرے میں موجود نہیں ہوگی لیکن نظر سامنے گئی لائٹ پریل کلر کا لانگ فر اک زیب تن کیے بالوں کی آگے سے فرنچ بنا کر پیچھے والے بالوں کو پشت پر پھیلائے لائٹ سا میک ایپ کیے وہ اوراق کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا ہنر رکھتی تھی ضحیٰ نے مرر سے نظر اس پر ڈالی اور اس کی نظریں خود پر موجود پاکر نظریں جھکا گئی یہ ڈریس اوراق نے ہی اسے لے کر دیا تھا اوراق کے قریب سے گزرتی وہ بیڈ سے ہم رنگ کا دوپٹہ اٹھا کر سائیڈ پر لیتی اپنا عکس شیشے میں دیکھنے لگی
"کیسی لگ رہی ہوں میں"
ضحیٰ اس کی جناب رخ کرتی نظریں جھکائے پوچھنے لگی اوراق خاموشی سے اس پر نظریں جمائے ہوئے تھا اوراق کے کوئی جواب نہ دینے پر وہ خاموشی سے کمرے سے باہر کی جانب بڑھنے لگی جب اوراق نے اس کی کلائی اپنے ہاتھ میں لی اور گرفت مضبوط کرتا اسے اپنی جانب کھینچا ضحیٰ اس کے بےحد نزدیک آ گئی اوراق اس کی خوشبو کو خود میں اتارنے لگا ضحیٰ اپنے سانس روکے اسے دیکھنے لگ گئی
"تم اس ڈریس میں بلکل ظالم پری لگ رہی ہو مسز" اوراق اس کے کان کے قریب لائے اس کی کمر کے گرد بازو حائل رومانوی لہجے میں بولتا اس کی حالت غیر کرگیا وہ زور سے آنکھیں میچ گئی اوراق اسے اسی طرح چھوڑتا کمرے سے چلا گیا اس کے جانے کا احساس ہوتے ہی ضحیٰ نے آنکھیں کھول کر اس بند دروازے کو دیکھا آنکھوں میں نمی سی چھائی مگر وہ اپنے اندر اتارتی چہرے پر جھوٹی مسکراہٹسجا گئی
"آپ زیادہ دیر مجھ سے خفا نہیں رہ سکیں گے اوراق دیکھ لیجیے گا"
ضحیٰ دل میں خود کو تسلی دیتی کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی
وہ تیار ہوکر انیتا محترمہ کے کمرے کی جانب بڑھی اسے دیکھ انیتا محترمہ مسکرا گئی
"بہت خوبصورت لگ رہی ہو " وہ پیار سے اسے دیکھتی بولی جس پر ضحیٰ بھی مسکرائی اور کچھ دیر انہیں کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگ گئی۔۔ ۔
کچھ دیر بعد وہ نماز ادا کرنے کیلیے کمرے میں واپس آ گئی نماز ادا کرکے دعا مانگتی وہ ابھی اسے اس اکیلے کمرے میں گھٹن سی محسوس ہونے لگی وہ بیل کونی میں چکی گئی اس نے نظر نیچے لان پر ڈالی اوراق اور لیزا پر گئی جو دونوں ٹہلتے ہوئے مسکرا کر باتیں کررہے تھے ان دونوں کو ساتھ دیکھ کر ضحیٰ کو حد سے زیادہ برا لگا وہ اداس نظروں سے انہیں دیکھتی اندر کی جانب بڑھ گئی اس کے اندر جاتے ہی اوراق نے سر اٹھا کر بیل کونی میں دیکھا اور مسکرا گیا
"لیزا سے کچھ زیادہ ہی فری ہیں"
بیڈ پر بیٹھی وہ منہ بسور کر خوف سے کہنے لگی اور نیچے لان میں جانے کا ارادہ کرتی وہ کمرے سے باہر نکلی وہ ٹی وی لاؤنچ میں پہنچی تو عاقب کی نظر اس پر گئی اسے اس قدر تیار دیکھ کر عاقب صاحب چہرے پر کمینگی مسکراہٹسجا گئے اس پاس نظر گھماتے اسے کھینچ کر اس کے پرانے کمرے میں لے آئے "اوہو آج تو کمال کا حسن سجایا ہوا ہے"
عاقب حوس بھری نگاہوں سے اسے دیکھتا کہنے لگا ضحیٰ کا دل کیا وہ خود کو ختم کرکے اس کی نظریں اپنے وجود پر محسوس کرتی اسے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کے جسم میں کانٹے چھب رہے ہوں عاقب صاحب ضحیٰ کے قریب آنے لگے ضحیٰ نے نظریں ارد گرد گھمائی گلاس موجود پاکر اس نے فوراً ہاتھ میں تھاما "قریب نہ آنا میرے ورنہ میں سچ میں ماردوں گی"
ضحیٰ سرخ آنکھیں لیے عاقب کو دیکھتی کہنے لگی عاقب گھیرا گیا
"پاگل ہو گئی ہے کیا"
عاقب گھبراتے ہوئے دو قدم پیچھے ہوتا اسے دیکھ کر بولا
"مجھے چھونے میرے قریب آنے کا حق صرف اوراق کا ہے سمجھا پیچھے"
ضحیٰ اسے دیکھتی آنکھوں میں غصہ لیے پیچھے کی طرف اشارہ کرنے لگی اور وہ اس کی ہمت دیکھ کر حیران ہوئے
"اتنی ہمت تیری تو"
عاقب ہمت کرتا آگے بڑھنے لگا جب ضحیٰ گلاس اس کے قریب لے آئی وہ ڈر کر پیچھے ہوا
"کیونکہ اب مجھے محبت ہوگئی ہے اور ایسے انسان سے ہوئی ہے جس نے مجھے اپنا محرم بنایا ہے لیکن آج تک میرے قریب نہیں آیا حق ہونے کے باوجود محبت اچھے اچھے کو ہمت دے دیتی ہے " ضحیٰ اس کے چہرے پر نظریں جمائے اپنے لفظوں پر زور دیتی کہتے ساتھ گلاس وہی چھوڑ کر کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی عاقب اسے جاتا دیکھنے لگ گیا۔
ضحیٰ کمرے سے باہر نکلی نظر لیزا اور اوراق پر گئی وہ دونوں باتیں کرتے ہوئے اندر آرہے تھے "اوراق مجھے بات کرنی "
ضحیٰ اس کے پاس آتی اسے دیکھ کر پکارنے لگی
"میں ابھی مام کے پاس جارہا ہوں بعد میں" اوراق اسے دیکھے بغیر بولتے ساتھ اوپر کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی اور لیزا خاموشی سے اپنے روم کی طرف بڑھ گئی
"وہ ٹھیک تو کررہے ہیں میرے ساتھ میں اسی سب کے قابل ہوں"
ضحیٰ اوراق کو جاتا دیکھ کر نم آنکھوں سے بولتی سر جھٹکتی اوپر کی جانب بڑھ گئی۔
ضحیٰ کپڑے چینج کرتی بیڈ پر مایوسی سجائے بیٹھی اوراق نے اسے آج پورا دن نظرانداز کیا تھا اور اسے اس کی ناراضگی پریشان کررہی تھی ضحیٰ نے نظر اٹھا کر وال کلاک پر ڈالی جہاں دس بج چکے تھے مگر وہ ابھی تک کمرے میں نہیں آیا تھا ضحیٰ نماز پڑھنے کیلیے بیڈ سے اترتی واشروم کی جانب بڑھ گئی وضو کرکے کمرے میں آئی کبرڈ سے جائے نماز اٹھا کر جائے نماز زمین پر بچھاتی نماز ادا کرنے لگ گئی۔
ضحیٰ نماز ادا کرکے بھی فارغ ہوگئی تھی اس نے دروازے کی جانب دیکھا اوراق نہیں آیا تھا ضحیٰ مرجھایا ہوا چہرہ لیے جائے نماز لپیٹ کر جگہ پر رکھتی بیڈ پر آکر بیٹھ گئی
تبھی کمرے کا دروازہ کھلا اوراق کمرے میں داخل ہوا ضحیٰ نے اس کی جانب دیکھا مگر اس نے ضحیٰ کی جانب نہیں دیکھا تھا
"اوراق" اس کا مسلسل نظر انداز کرنا اب ضحیٰ کی برداشت سے باہر ہوچکا تھا اس نے اسے کمرے میں آتا دیکھ کر فوراً سے پکارا اوراق اسے نظر انداز کرتا باتھروم کی جانب بڑھنے لگا جب ضحیٰ نے اس کی بازو تھامی اوراق کے بڑھتے قدم رکے اس نے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور اسے دیوار سے پن کرگیا وہ اچانک اتفاد پر بھو کلا سی گئی اوراق اس کے قریب آتا اس کے اور اپنے بیچ ایک انچ کے فاصلے کو بھی ختم کرگیا ضحیٰ کی نظریں اس کے چہرے پر مرکوز تھیں
"تم۔ سے میر نظر انداز کرنا برداشت نہیں ہوا اور دور ہونے کی باتیں کرتی ہو ہاں" اوراق اس کے بائیں ہاتھ میں اپنے ہاتھ کی انگلیاں گھسا تا اس کے چہرے پر گہری نظریں جمائے گھمبیر لہجے میں بولا ضحیٰ کی اوپر سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے رہ گئی۔
" اوراق اسماعیل بیگ کو جب کچھ پسند سجاتا ہے تو وہ ہمیشہ آخری سانس اسکی پسند بن کر رہ جاتا ہے"
اوراق اپنے لب اس کے کان کے قریب لاتا اپنی جھلسا دینے والی گرم سانسوں کی تپش اس کی گردن پر محسوس اس کے حواس معطل کرگیا جس پر ضحیٰ اوراق کے ہاتھ میں دیے اپنا ہاتھ کو دبا گئی
"ممم۔۔ مجھے بس خوف سا رہتا ہے آج تک جن لوگوں سے محبت کی وہ سب مجھے چھوڑ کر چلے گئے اسی لیے بس"
ضحیٰ نم آنکھوں سے اسے دیکھتی وضاحت دینے لگی اوراق نے اس کے چہرے پر اپنا ہاتھ نرمی سے رکھا "تم سے محبت کی ہے میں نے تم سے دور ہونے کا تو جواز پیدا نہیں ہوتا مائی ہارٹ بیٹ"
رومانوی لہجے میں بولتا وہ اس کی حالت مزید غیر کر گیا ضحیٰ آنکھیں زور سے میچ گئی اس کی دھڑکن کی آواز اوراق کو صاف سنائی دے رہی تھی اور اس کی غیر ہوتی حالت دیکھ کر چہرے پر محظوظ مسکراہٹسجا گئی۔
"مگر تمہیں یہی لگتا ہے کہ میں تمہیں چھوڑ دوں گا"
اوراق اس سے دور ہوتا فوراً سے کہنے لگ گیا جس پر ضحیٰ نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا اوراق اس کی سنے بغیر کاؤچ پر لیٹتا سو گیا ضحیٰ اسے خالی نظروں سے دیکھنے لگ گئی
***
فجر کے وقت وہ جائے نماز پر بیٹھی آنکھوں میں آنسو لیے رو رہی تھی سسکیاں کی آواز پر اوراق کی نیند میں خلل پیدا ہوا اور نظر ضحیٰ پر گئی
"اللہ تعالیٰ مجھے صبر دے میرے مالک میری مشکلیں آسان فرما اوراق مجھ سے ناراض ہیں ان کی ناراضگی ختم کردیں" ضحیٰ دعا کیلیے ہاتھ اٹھائے روتے ہوئے دعا مانگ رہی تھی اوراق دو پل اسے دیکھتا رہ گیا وہ تو صرف اسے تھوڑا تنگ کررہا تھا مگر وہ تو اس قدر سنجیدہ ہوگئی تھی
"اوراق تمہیں اب اور زیادہ اسے تنگ نہیں کرنا چاہیے "
اوراق اس کی پشت پر نظریں جمائے دل میں کہنے لگ گیا
"نہیں تھوڑا تو تنگ کرنا چاہیے" اوراق اپنے کیے فیصلے پر فوراً سے نفی کرتا واپس لیٹ گیا ضحیٰ جائے نماز رکھتی ایک نظر اس پر ڈال کر بیڈ کی جانب بڑھ گئی۔
"کیا میں اوراق کو سب حقیقت بنا دوں"
ضحیٰ بیڈ پر بیٹھی دل میں خود سے ہمکلام ہونے لگ گئی
"نہیں نہیں وہ نفرت کرنے لگیں گے مجھ سے اور میں ان کی نفرت برداشت نہیں کرسکتی"
ضحیٰ فوراً سے نفی میں سر ہلاتی بےبس سی بولی
وہ بیڈ پر بہت دیر سے بیٹھی مسلسل سوچوں میں قید تھی۔
***
"مام مام آپ کو پتہ ہے کیا"
لیزا خوشی سے چہکتے ہوئے عارفہ محترمہ کو پکارنے لگی جس پر وہ اسے دیکھنے لگ گئی
"کیا ہوا بہت خوش لگ رہی ہو"
عارفہ محترمہ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگی
"مام کل اوراق نے ضحیٰ کو بری طرح نظرانداز کیا میری آنکھوں کے سامنے"
لیزا خوشی سے انہیں دیکھتی بتانے لگی جس پر عارفہ محترمہ مسکرائی
" یعنی تمہارا پلان کامیاب ہورہا ہے اسی طرح کرتی رہو ان دونوں کو خود سے بہت دور کردو تاکہ وہ آسانی سے تمہاری طرف ہو جائے"
عارفہ محترمہ اسے پیار کرتے ہوئے شاباش دیتی سمجھانے لگی
"ابھی شروعات ہے مام آگے دیکھیں میں کیا کرتی ہوں"
وہ مسکراتے ہوئے بولی جس پر عارفہ محترمہ بھی مسکرادی
"چلو ناشتہ کرنے کیلیے چلو"
عارفہ محترمہ اسے کہتے ساتھ باہر کی جانب بڑھ گئی لیزا بھی ان کے پیچھے آئی
عارفہ محترمہ لیزا ادیبہ بیگم اور عاقب صاحب ہی ناشتے پر موجود تھے ضحیٰ اوراق انیتا محترمہ کے پاس اوپر ہی ناشتہ کررہے تھے
"عاقب سننے میں آیا ہے کام میں لاس ہورہا ہے"
ادیبہ بیگم اسے دیکھتے ہوئے جس پر عاقب صاحب انہیں دیکھنے لگے
"نہیں نہیں ایسا تو کچھ نہیں"
عاقب صاحب گھیرا کر جواب دینے لگے ادیبہ بیگم نے اس کی جانب دیکھا
"ایسا ہی ہونا چاہیے اگر تمہارے سسر کام تمہیں دیا ہے تو اسے ایمانداری اور اچھے سے کرنا سمجھیں " ادیبہ بیگم فوراً سے اسے تنبیہہ کرتے ہوئے کہنے لگی جس پر عاقب صاحب تھوک نگلتے اثبات میں سر ہلا گئے۔
***
ضحیٰ برتن رکھنے کیلیے نیچے کی جانب بڑھ رہی تھی اوراق اس سے پہلے ہی نیچے ایرا تھا لیزا جو اچانک چکر سے آئے وہ گرنے لگی اوراق نے اسے سنبھالا لیزا لبوں پر ہلکی سی مسکان سجا گئی ضحیٰ سیڑھیاں اترتی نیچے آئی یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی تھی وہ غصے سے دونوں کو نظر انداز کرتی کچن کی جانب بڑھ گئی " ٹھیک ہے مانا اوراق مجھے تنگ کرنے کیلیے لیزا کے قریب ہورہے ہیں تو لیزا کیوں ان کے اس قدر قریب ہورہی ہے ہاں"
وہ کچن میں برتن رکھتے ہوئے فوراً سے سوچنے لگی
"میری بلا سے بے شک جو مرضی کریں میں ویسے بھی کب کس کیلیے اہمیت رکھتی ہوں"
مایوسی سے بولتے ساتھ برتن رکھتی وہ اوپر کی جانب دوبارہ بڑھنے لگی
"ساری زندگی ہمارے ٹکڑوں پر پلی ہو اور اب میڈیم کو دیکھو مزاج ہی نہیں ملتے"
ادیبہ بیگم نے اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگی ضحیٰ نے ان کی جانب دیکھا
"یہی تو چاہتی تھی آپ کہ میں آپ سے نہ بات کیا کروں تو اب نہیں کر رہی ہوں تب بھی آپ کو مسئلہ ہے مجھ سے" پہلی بار ضحیٰ بدتمیزی سے جواب دیتی آگے کی جانب بڑھ گئی لیزا کا غصہ وہ ادیبہ بیگم کر نکال گئی تھی وہ بس حیرانگی سے اسے جاتا دیکھنے لگ گئی.
***
ضحیٰ کمرے میں آئی اوراق تیار ہورہا تھا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا اور خاموشی سے بیڈ پر بیٹھ گئی۔
"آئسکریم کھانے جارہا ہوں لیزا کے ساتھ چلنا ہے"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے سپاٹ لہجے میں پوچھنے لگا ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا
"نہیں آپ جائیں لیزا کے ساتھ "
ضحیٰ تھوڑا سخت لہجے میں بولی اوراق خاموشی سے کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گیا
"دوبارہ پوچھا بھی نہیں "
ضحیٰ منہ بنائے اسے جاتا دیکھ رونی شکل بنائے کہنے لگی
"کیا ہوا اوراق ضحیٰ نے کیا کہا آئسکریم کا"
لیزا اس کے پاس آتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگی جس پر اوراق نے اسے دیکھا
"اس نے منع کردیا ہے لیزا تم دادی اور پھوپھو کے ساتھ شاپنگ پر چلی جاؤ پھر کبھی سہی" اوراق اسے کہتے ساتھ بغیر اس کی سنے باہر کی جانب بڑھ گیا مجبوراً لیزا کو ادیبہ بیگم اور عارفہ محترمہ کیساتھ شاپنگ پر جانا پڑا اوراق بھی کسی کام سے باہر کی جانب بڑھ گیا۔ ۔
شام کے وقت عاقب صاحب گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں بہت خاموشی سی تھی
"آنٹی اور عارفہ کہاں ہے؟"
عاقب صاحب انہیں دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگ گیا
"وہ تو شاپنگ پر گئے ہیں اور اوراق صاحب کو بھی کام تھا کوئی" ملازم فوراً سے عاقب صاحب کو بتانے لگ گیا جس پر چہرے پر مسکراہٹسجا گئے اور کمرے کی جانب بڑھے فریش وغیرہ ہوکر وہ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ کر ضحیٰ کے کمرے کا رخ کر گئے۔ ۔
***
عاقب صاحب کمرے میں داخل ہوئے تو ضحیٰ ڈریسنگ کے سامنے کھڑی بال سلجھا رہی تھی مرر سے اس کا عکس دیکھتی مری آنکھوں میں خوف سا لہرایا
"تم تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہاں آنے کی"
ضحیٰ اسے دیکھتی سخت لہجے میں پوچھنے لگ گئی
" کل بہت غصہ آرہا تھا نا آج تو کوئی بھی نہیں ہے تمہیں بچانے کیلیے"
عاقب صاحب چہرے پر گٹھیا مسکراہٹ سجائے اس کے وجود پر نظریں گاڑھے بولے ضحیٰ کا خوف سے وجود کانپنے لگا مگر وہ خود کو مضبوط دیکھا رہی تھی
" میرے قریب مت آنا ور نہ بہت برا کروں گی"
ضحیٰ اسے شہادت والی انگلی دیکھائے وارن کرنے والے انداز میں کہنے لگی
"ہاہاہا دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی تمہارے قریب آنے سے"
عاقب صاحب ہنستے ہوئے اسے کہنے لگ گئے ضحیٰ گھبراتے ہوئے اسے دیکھنے لگ گئی
"اللہ تعالیٰ مدد کریں میری"
ضحیٰ خوف سے دعا مانگتی اسے دیکھ رہی تھی عاقب صاحب اس کے قریب آرہے تھے
اوراق ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوا سیڑھیاں عبور کرتا وہ کمرے کی جانب بڑھنے لگا
"ننن۔۔ نہ ہیں۔۔۔ نہیں پلیززز میرے قریب مت آنا"
اوراق کمرے دروازہ کھولنے ہی والا تھا ضحیٰ کی روتی ہوئی آواز کانوں سے ٹکر ائی ماتھے پر بل نمودار ہوئے اور وہ ایک ہی جھٹکے میں دروازہ کھولتا اندر داخل ہوا سامنے کا منظر دیکھ کر وہ اپنی جگہ ساکت ہوگیا عاقب صاحب اور ضحیٰ دونوں نے دروازے کی طرف دیکھا اوراق کو موجود پاکر اوراق صاحب اپنی جگہ منجمند ہوگئے اور ضحیٰ سانس روکے اوراق کو دیکھ رہی تھی
"بے غیرت گھٹیا انسان"
اوراق سرخ آنکھیں لیے غصے سے اسے بولتا اس کی جانب عاقب صاحب گھیرا گئے
"ضحیٰ کو ٹارچر کرے گا بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے گا چھوئے گا تجھے تو جان سے ماردوں گا"
اوراق اس کا گریبان پکڑتا غصے سے پاگل ہوتا اپنی سرخ آنکھیں اس پر گاڑھے چیخ کر بولا عاقب صاحب کے ہونٹ آپس میں جڑ گئے ضحیٰ خوف سے کپکپانے لگ گئی۔
"تیری بیٹی کی عمر کی ہے وہ میں تجھے اتنا اچھا آدمی سمجھتا رہا مگر تو تو انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں نکلا " اوراق اس کا گلہ دبوچ کر سخت تیور لیے غرایا
"ضحیٰ ہی میر"
عاقب صاحب نے کچھ بولنے منہ کھولا ہی تھا کہ اوراق نے اسے فورا خاموش کروا دیا
"ٰ جسٹ سیٹ ایپ میری بیوی کا نام اپنی گندی زبان سے لینے کی جرات بھی مت کرنا اور اب ضحی اوراق بیگ اکیلی نہیں ہے اس کا شوہر اسکی حفاظت کرے گا"
عاقب صاحب کے چہرے پر سرخ سرد نگاہیں گاڑھے لفظوں پر زور دیے اسے دھکا دے کر کمرے باہر کی جانب کیا وہ غصے سے دیکھتا گھیرا کر وہاں سے چلا گیا اوراق فوراً ضحیٰ کی جانب بڑھا ضحیٰ نظریں جھکا گئی آنکھوں سے آنسو مسلسل بہ رہے تھے اوراق نے اس کے آنسو پونچھ کر تھوڑی پر ہاتھ رکھ اس کا چہرہ اوپر کیا ضحیٰ نے اسے دیکھا
"کب سے ٹارچر کررہا ہے یہ تمہیں"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگا ضحیٰ کچھ دیر خاموش رہی
"چچ۔۔ چچھ سال سے"
ضحیٰ کانپتے ہوئے لبوں سے اسے سسکتے ہوئے جواب دینے لگ گئی
"میں نے جب جب پوچھا تم نے تب تب جھوٹ بولا اتنا سا بھی اعتبار نہیں تھا تمہیں مجھ پر اس ڈر سے کہ میں تم سے دور ہوجاؤ گا یہ چھوڑ جاؤ گا"
اوراق اس کے چہرے پر اپنی نظریں جمائے شکوہ کیے کہنے لگا ضحیٰ روتے اثبات میں سر ہلا گئی
"اور اس نے کہا تھا وہ آپ کی جان بھی لے لے گا"
ضحیٰ اس کے سینے میں منہ چھپائے اسے بتانے لگی اوراق نے نرمی اس کے چہرے سے بال ہٹا نے "کچھ نہیں بگاڑ سکتا وہ میرا میں آج ہی اس کی حقیقت پورے گھر کے سامنے لاؤں گا"
اوراق غصے سے مٹھیاں بھینحتے ہوئے بولا ضحیٰ نے فوراً سر اٹھا کر اسے دیکھا
" نن۔۔ نہیں کوئی یقین نہیں کرے گا میں نے پہلے بتانے کی کوشش کی تھی دادی کو دادی نے بہت مارا تھا مجھے اور یقین بھی نہیں کیا تھا جب تک ثبوت نہیں ہوگا تب تک کوئی یقین نہیں کرے گا" ضحیٰ اوراق کی جانب دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگی اوراق اسے دیکھ رہا تھا کیا کچھ برداشت نہیں کیا تھا ضحیٰ نے وہ ننھی معصوم جان کے تو اس قدر دشمن تھے اس گھر میں کہ وہ صحیح خوفزدہ گھیر ائی ہوئی اور کمزور لڑکی تھی اوراق نے اس کے چہرے پر اپنے دونوں ہاتھ رکھے اور نرمی سے اس کی پیشانی پر اپنے ہونٹوں کا لمس محسوس کروایا ضحیٰ آنکھیں بند کر گئی
"ضحیٰ اپنی شرٹ کے گلے کا بٹن کھولو"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگا ضحیٰ اسے دیکھتی نفی میں سر ہلا گئی
"ضحیٰ کھولو"
اوراق اسے پھر سے کہنے لگا ضحیٰ نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی اوراق نے اس کے بالوں کو آگے کیے اور اس کی شرٹ کا گلہ کھولا ضحیٰ آنکھیں زور سے بند کر گئی اوراق نے اس کا آگے بین تھوڑا نیچے کیا اور گردن پر موجود نشانات دیکھ کر اسے اس معصوم پر ترس سا آیا اور وہ اسے دیکھنے لگ گیا
"حب چاپ یہ زیادتی برداشت کرتی رہی ہو خود کیساتھ" اوراق اس کے نشانات کو دیکھتا اسے کہنے لگا ضحیٰ زاروقطار آنسو بہانے میں مصروف تھی اوراق نے جھک کر اس کی گردن پر اپنے ہونٹوں کا لمس محسوس کروایا اس کے ہر زخم پر نرمی سےٰ ہونٹ رکھے ضحی سوکھےپتے کی مانند لرز سی گئی اور اس نے مضبوطی سے اوراق کو کندھوں سے تھام لیا۔
"تمہیں چھونے کا اختیار صرف اور صرف تمہارے شوہر کے پاس موجود ہے " اوراق اس کے چہرے پر ایک نظر ڈالتا اس کے بازو کا بٹن کھول کر انہیں اوپر کرنے لگ گیا ضحیٰ خاموشی کھڑی بس آنسو بہانے میں مصروف تھی اوراق نے اس کے ہاتھ میں موجود نشان دیکھے ایک پل کیلیے اس کا دل کیا کہ وہ عاقب کو ابھی کہ ابھی دفنا دے نرمی سے اس کے بازوؤں پر بھی لمس محسوس کروانے لگ گیا۔
"اب تمہیں نہ تو کسی سے ڈرنے کی ضرورت ہے نہ اس کی زیادتیاں برداشت کرنے کی ضرورت ہے تم پر جو بھی وار کرنے کا سوچا گا تمہارے ڈھال بن کر تمہیں بچاؤ گا"
اوراق اسے دیکھتے رومانوی لہجے میں بولتا اسے ہاتھوں سے تھام کر بیڈ پر بٹھانے لگا ڈرا سے فرسٹ ایڈ باکس نکال کر اس میں سے ائنٹمنٹ کریم نکالتا اس کے زخموں پر لگانے لگا
"آہی"
ضحیٰ کی جلن سی محسوس ہوئی وہ منہ سے ایک سسکی نکلی اوراق کے ہاتھ رک گئے اور وہ پھو کا مار کر اس کی گردن پر کریم لگانے لگ گیا ضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی اس کی گردن اور بازوؤں پر کریم لگانے کے بعد فرسٹ ایڈ باکس واپس رکھ کر اسے اپنے حصار میں لے گیا ضحیٰ اس کے حصار میں آتے ہی سکون پا گئی "مجھے آپ سے محبت ہوگئی ہے اوراق"
ضحیٰ اس کے سینے پر سر رکھے آہستگی سے اسے اظہار کرنے لگی اوراق کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی "مجھے تو تمہیں دیکھتے ہی محبت ہوگئی تھی"
اوراق اس کے بالوں کو کان کے پیچھے کرتا کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا اور شرما کر نظریں جھکا گئی۔
"تم یہی بیٹھو میں کھانا لے کر آتا ہوں" اوراق اسے کہتے ساتھ اٹھ کر باہر کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی اور آج بہت وقت بعد ضحیٰ نے سکھ کا سانس لیا تھا وہ کس قدر گھیرا رہی تھی اوراق کو حقیقت بتانے سے اللہ تعالیٰ خود ہی اس کے سامنے حقیقت لے آئے اور اوراق نے بغیر کسی قسم کی وضاحت لیے اس پر یقین کرلیا ضحیٰ کیلیے یہی بہت تھا۔ کچھ دیر بعد وہ کمرے میں آیا وہ ویسے ہی بیٹھی تھی ضحیٰ کی نظر اس پر گئی ہاتھ میں ٹرے لیے وہ اس کے پاس آیا
"آنٹی نے کھا لیا کھانا"
ضحیٰ اوراق کو دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی اوراق بیڈ پر ٹرے عکھ کر اس کے سامنے بیٹھا
"انہیں بھی دے آیا ہوں اب تم کھاؤ" اوراق اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ جواب دیتا نوالہ بنا کر اس کی جانب کیا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا اور اس کے ہاتھ سے کھانے لگ گئی ضحیٰ نے ایک نوالہ بنا کر اوراق کے منہ کی جانب کیا اوراق نے کھا لیا ضحیٰ اسے مسکراتے ہوئے دیکھ رہی تھی
"تھینکیو"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگی اوراق نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا
" میرے پر یقین کرنے کیلیے"
وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر بولی اوراق نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا
"ضحیٰ میاں بیوی کے رشتے میں سب سے زیادہ بھروسہ ہونا چاہیے بھروسہ ہے تو رشتہ مضبوط ہے بھروسہ نہیں ہے تو رشتہ کبھی مضبوط نہیں ہوسکتا"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے سمجھانے والے انداز میں کہنے لگا
"میں بس ڈرتی تھی آپ کی نفرت سے آپ مجھے کریکٹرلیس نہ سمجھیں"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے وضاحت دینے لگی اوراق اسی پر نظریں جمائے ہوئے تھا
"دنیا کا کوئی انسان بھی مجھے آکر یہ بولتا کہ تم کریکٹر لیس ہو تو میں ان پر کبھی بھی یقین نہ کرتا تھا" اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے جواب دے گیا ضحیٰ کے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ سج گئی اور ان دونوں نے مل کر کھانا کھایا تھا آج بہت وقت بعد ضحیٰ کو سکون کی نیند آئی تھی