عارفہ محترمہ پریشانی سے اسے دیکھتے ہوئے سوچتی پوچھنے لگی
" اس دفعہ نہیں مام وہ ہر دفعہ جو مجھے پسند آیا تھا لے لیتی تھی لیکن اس بار اوراق کو میں اپنا بنا کر رہوں گی بےشک اس کیلیے ضحیٰ کی جان بھی لینی پڑ جائے مجھے"
لیزا آنکھوں میں نفرت لیے حسرت سے کہنے لگی عارفہ محترمہ نے اس کی جانب دیکھا
"انشاء اللہ میری بچی تو پریشان نہ ہو"
عارفہ محترمہ پیار سے اسے دیکھتی گلے لگا گئی اور لیزا بھی اس کے گلے لگ گئی
"کیا ہوا لیزا کو"
عاقب صاحب کمرے میں داخل ہوتے لیزا کو اداس دیکھ کر پوچھنے لگے
"کچھ نہیں"
ً عارفہ محترمہ فوراسے عاقب صاحب کی جانب دیکھتی پوچھنے لگی
"طبیعت ٹھیک ہے اس کی"
عاقب صاحب پریشان سے اس کی جانب آتے اس کے سر پر ہاتھ رکھے بولے
"میں بلکل ٹھیک ہوں ڈیڈ"
وہ مسکراتے ہوئے عاقب صاحب سے لگتی پیار سے بولی جس پر انہیں سکھ کا سانس آیا۔
"آجاؤ ڈنر کرلو"
عاقب صاحب کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئے لیزا میں ان کی جان بستی تھی
"تم خود کو نارمل کرکے باہرآ جاؤ لیزا"
عارفہ محترمہ کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی اور لیزا باتھروم کا رخ کر گئی
***
وہ دونوں لان کے جھولے پر بیٹھے باتیں کررہے تھے
" اوراق ہم گھر واپس جب جائیں گے"
ضحیٰ اسے دیکھتی پوچھنے لگی اوراق اس کی بات پر دیکھنے لگ گیا
"یہاں رہنا اچھا نہیں لگ رہا"
اوراق اسے دیکھتا فوراً سے پوچھنے لگ گیا ضحیٰ نفی میں سر ہلا گئی
"آپ بھی نا بات کا ہمیشہ غلط مطلب لیتے ہیں میں آنٹی کی وجہ سے کہ رہی تھی وہ آپ کے ساتھ آئیں تھی"
ضحیٰ فوراً سے اسے دیکھتی پوچھنے کی وجہ بتانے لگی جس پر اوراق مسکرادیا
" میں نے مام کو کہا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ہم دونوں کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہیے شاید وہ دادی بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں"
اوراق اس کے قریب آتا دیکھ تھوڑا شوخ لہجے میں بولا ضحیٰ تھوڑا کھسکی
"اوراق آپ ایسی باتیں نہ کیا کریں" ضحیٰ سرخ چہرہ کیے نظریں جھکائے فوراً سے اسے کہنے لگ گئی اوراق کے ہونٹوں پر گہری مسکراہٹ نمودار ہوئی
"اگر تم صرف بات پر ایسے شرماؤ گی تو جب میں پریکٹیکل کروں گا تو معاملہ بہت سنگین ہو جائے گا"
اوراق اس کے کان کے قریب گھمبیر لہجے میں بولنے لگا ضحیٰ اس کی بات پر شرم سے پانی پانی ہوگئی "اوراق "
ضحیٰ اسے خفگی سے پکارتی وہاں سے جانے لگی اوراق نے اس کی کلائی تھام کر اپنے قریب کیا
"آج نہیں تو کل یہ سب تو ہوگا "
اوراق اس کے چہرے پر گہری نظریں جمائے کہنےلگا
"چھی اوراق آپ ایسی سوچ رکھتے ہیں بےشرم" ضحیٰ اسے غصے سے دیکھتی بولتی اس سے دور ہوئی اوراق قہقہ لگا کر ہنسا ضحیٰ غصے سے وہاں سے اٹھ کر اندر کی جانب بڑھ گئی اوراق اسے جاتا دیکھنے لگ گیا
کمرے میں اندھیرا سا چھایا ہوا تھا اور وہ دونوں کمرے میں گہری نیند سونے میں مصروف تھے "چچچ۔۔۔ چچھوڑو نہیں قریب نہی۔۔ نہیں آیا" ضحیٰ نیند میں بے چین سی خوفزدہ سی بڑ بڑا ئی اوراق جو اس کے بلکل ساتھ سویا ہوا تھا اس کے بڑ بڑا نے میں نیند میں خلل پیدا ہوا
"دد۔ دور رہو مجھ نو نو نو"
وہ نیند میں پریشان کن تاثرات سجائے پیسنے سے شرابور چہرہ لیے زور سے چیخنے لگی اوراق پریشان سا اس کے بے چین وجود اور خوفزدہ چہرے کو دیکھنے لگا
"ٰ ضحی" اوراق اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے نرمی سے اسے پکارنے لگا ضحیٰ نے یکدم خوف سے آنکھیں کھولیں اور اوراق اپنے سامنے موجود پایا
"شناس بند ہورہا ہے گھٹن ہورہی ہے مجھے " ضحیٰ پسینے سے بھرا وجود لیے چہرہ انتہا کا سرخ ہوا ہوا وہ زور سے اپنا گلہ کھولنے لگ گئی اوراق پریشان سا اسے دیکھنے لگ گیا
"آرام سے" اوراق اس کے ہاتھ اپنے قید میں لیتا آرام سے اس کا گلہ کھولنے لگ گیا ضحیٰ چہرے پر خوفزدہ تاثرات سجائے اسے دیکھنے لگی اوراق نے اس کے گلے کا بٹن کھولا اور نظر کندھے پر گئی جہاں زخم کے نشان تھے ضحیٰ ہوش میں آتی فوراً سے اپنا گلہ بند کرنے لگ گئی
"ٰ ضحی"
اوراق اس پر ایک نظر ڈالتا فوراً سے پکارنے لگ گیا ضحیٰ نے اسے دیکھا
"ن۔۔۔ نہ ہیں"
ضحیٰ بدک کر روتے ہوئے نفی میں سر ہلا گئی اوراق نے اسے اپنے قریب کیا اس کی سٹر ونگ خوشبو ناک سے ٹکراتے ضحیٰ کی جان پر بن گئی وہ زور سے آنکھیں میچ گئی اوراق نے نرمی سے اس کے کندھوں سے شرٹ سڑکی نظر سرخ نشانات پر گئی اور پھر اوراق نے گردن سے تھوڑی نیچے کرتا وہاں نشانات دیکھنے لگ گیا اور ضحیٰ ہر نظر گئی جو آنکھیں بند کیے بےبس سی بیٹھی تھی اس کی رخسار پر آنسو گر رہے تھے
"یہ سب کیا ہے ضحیٰ ؟"
اوراق نے اسے دیکھتے ہوئے لہجے میں پریشانی لیے پوچھنے لگا ضحیٰ نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا " کس نے کیا یہ سب"
اوراق اس کے جسم پر نشانات دیکھتا ایک اور سوال کرنے لگ گیا
" ایسا لگرہا ہے کسی نے تشدد کیا ہے"
اوراق اس کے زخموں پر نظریں گاڑھے کہنے لگا ضحیٰ بس خاموشی سے نظریں جھکائے بیٹھی تھی "ٰ جواب دو ضحی "
اوراق انتہائی سرد لہجے میں اسے خاموش بیٹھا کر بولا ضحیٰ سہم کر رہ گئی
"مم۔۔ میری کوئی غلطی نہیں ہے اوراق"
ضحیٰ سسکتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی اوراق اسے دیکھ رہا تھا
"کس نے کیا بتاؤ گی" اوراق اس کے چہرے پر نظریں گاڑھے پوچھنے لگا ضحیٰ کے چہرے کا رنگ سفید پڑ گیا اور وہ بس اسے دیکھتی رہ گئی
"ٰ جواب دو ضحی"
اوراق اسے جھنجھوڑ کر فوراً سے بولا وہ اسے دیکھنے لگی
"آپ غلط سمجھ رہے ہیں دادی اور پھوپھو مجھے مارا کرتی تھی اسی کے نشان ہیں"
ضحیٰ اسے دیکھتی فوراً سے آنسو صاف کرتی جواب دینے لگ گئی
" یہ مار کے نشانات نہیں ہے بےوقوف سمجھ رکھا ہے مجھے یہ کسی نے تمہیں فیزیکل ٹارچر کیا ہے ویسے نشانات ہے"
اوراق اس کے جھوٹ پر مزید غصہ ہوتا سخت لہجے میں کہنے لگا ضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی
"نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے یقین کریں میرا آپ غلط سمجھ رہے ہیں"
ضحیٰ فوراً سے اسے دیکھتی سمجھانے کی کوشش کرنے لگ گئی
"کب سے یہ سب برداشت کررہی ہو"
اوراق اس کے چہرے پر نرمی سے پوچھنے لگا ضحیٰ نے اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا
"میں جھوٹ نہیں بول رہی ہوں دادی نے مجھے مارا تھا بس یہ وہی نشان ہیں آپ غلط سمجھ رہے ہیں" ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے نم آنکھوں سے اپنی بات کا یقین دلانے لگ گئی اوراق اپنا چہرہ قریب کرکے اس کی آنکھوں میں باری باری جھکتا نرم لمس محسوس کروا گیا ضحیٰ آنکھیں بند کر گئی اور اوراق نے اسے زور سے گلے سے لگا گیا ضحیٰ اس کے سینے میں منہ دیے تھوڑی پرسکون ہوئی تھی اوراق نے اس کے گلے کا بٹن بند کرگیا
***
انیتا محترمہ ناشتہ کرنے کیلیے سیڑھیاں اترتی نیچے کی جانب جارہی تھی لیزا بھی نیچے آئی اور نظر ان پر گئی لیزا نے بغیر ادھر ادھر دیکھے انہیں دھکا دے دیا
"ممانی"
انیتا محترمہ کے زمین پر گرتے ہی لیزا زور سے چیخی سب لوگ پریشانی سے اکٹھے ہوگئے
"انیتا کیا ہوا اسے"
ادیبہ محترمہ اسے زمین پر پڑا دیکھ پریشانی سے بولی۔
"پتہ نہیں شاید پیر مر گیا"
لیزا پریشانی سے ادیبہ بیگم کی جانب دیکھتی بتانے لگی ادیبہ بیگم اسے دیکھنے لگ گئی
"سچ میں پیر مرا ہے یا پھر تم نے کچھ"
ادیبہ بیگم اسے تفتیشی لہجے میں پوچھنے لگی لیزا انہیں دیکھنے لگ گئی
"دادی آپ کو لگتا ہے میں ایسی ہوں "
لیزا انہیں دیکھتی فوراً سے کہنے لگ گئی جس پر ادیبہ بیگم خاموش ہوگئی
" خیر ڈاکٹر کو کال کرو اور اوراق کو بھی" ادیبہ بیگم اسے کہتے ساتھ فون کی جانب بڑھ گئی ادیبہ بیگم نے اوراق کو کال کی اور لیزا نے ڈاکٹر کو کال کردی
***
"کیسے گری ہیں آنٹی "
وہ دونوں گاڑی میں موجود تھے ضحیٰ پریشان سی اوراق سے پوچھنے لگی اوراق نے اسے دیکھا
"سیڑھیوں سے گری ہیں مام "
اوراق اسے جواب دیتے ساتھ گاڑی کی اسپیڈ مزید تیز کرگیا
"اوراق دھیان سے جلد بازی میں کچھ اور نہ ہو جائے"
ضحیٰ اسے تیز رفتار سے گاڑی چلاتا دیکھ کر فوراً سے کہنے لگی اوراق نے اسے دیکھا
" ضحیٰ وہاں موجود کسی انسان میں احساس نہیں ہے مجھے فکر ہے مام کی"
اوراق اسے فوراً سے وجہ بتانے لگ گیا ضحیٰ نے اسے دیکھا بات تو وہ ٹھیک کررہا تھا وہ خاموش ہوگئی باقی پورا راستہ خاموشی سے طہ ہوا اور گاڑی بیگ ہاؤس کے باہر آکر رکی اوراق فوراً سے گاڑی سے باہر نکلا ضحیٰ بھی اتری اور ڈرائیور کو کیز دیتا اندر کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ بھی اندر کی جانب بڑھی
"اسلام و علیکم اوراق" ادیبہ بیگم اسے موجود پاکر مسکرا کر بولی اوراق نظر انداز کرتا اوپر کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ نے ایک نظر ادیبہ بیگم کو دیکھا اور وہ بھی اوراق کے پیچھے بڑھ گئی
"میرا کام تو ہوگیا"
لیزا ان دونوں کو گھر میں دیکھ چہرے پر خوشی کے تاثرات سجائے کہنے لگی
اوراق اور ضحیٰ انیتا محترمہ کے کمرے کی جانب بڑھے جہاں وہ بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی
"مام کیسی ہیں آپ کیسے کر گئی"
اوراق کمرے میں داخل ہوتا انہیں بیڈ پر دیکھ فکرمند سا پوچھنے لگا
"میں ٹھیک ہوں بیٹا بس شاید پیر مر گیا میرا پتہ ہی نہیں چلا اچانک سے ہی گری"
انیتا محترمہ اوراق کو دیکھتے ہوئے بتانے لگی جس پر اوراق نے انہیں دیکھا
"دھیان سے ایریا تھا نا مام آپ بلکل دھیان نہیں رکھتی اپنا"
اوراق ان کے ہیر پر موجود چوٹ کو دیکھ فوراً سے کہنے لگا انیتا محترمہ مسکرا دی
" تم ہو نا میرا خیال رکھنے کیلیے"
انیتا محترمہ پیار سے کہنے لگ گئی جس پر اوراق سر کو خم دے گیا
"آنٹی انشاء اللہ آپ جلدی ٹھیک ہو جائیں گی"
ضحیٰ انہیں دیکھتی دھیمے لہجے میں بس یہی بول سکی
"انشاء اللہ"
وہ اسے مسکرا کر دیکھتی جواب دینے لگ گئی
" مما نی میں آپ کیلیے سوپ لائی ہوں یہ پی کر آپ اچھا محسوس کریں گے"
لیزا ہاتھ میں ڈش لیے کمرے میں داخل ہوتی فوراً سے بولی اوراق نے ضحیٰ نے اس کی جانب دیکھا "شکریہ بیٹا"
انیتا محترمہ لیزا کو دیکھتے ہوئے بولی جس پر وہ ہلکا سا مسکرا گئی
"میں پلا دوں آپ کو آپ خود تو نہیں پی سکیں گے"
لیزا ان کی جانب بڑھتے ہوئے کہنے لگی جب ضحیٰ نے لیزا کی ہاتھ سے ڈش تھام لی
"آپ پریشان نہ ہو لیزا میں ہوں میں پلا دوں گی"
ضحیٰ فوراً سے اسے دیکھ کر کہتے ساتھ بیڈ کی جانب بڑھتی انیتا محترمہ کے پاس بیٹھ گئی لیزا بس اسے دیکھتی رہ گئی
"ٰ ہمم لیزا ضحی پلا دے گی مجھے" انیتا محترمہ بھی لیزا سے کہنے لگی جس پر وہ خاموش ہوگئی اوراق نے انیتا محترمہ کو احتیاط سے بٹھا کر پشت کے پیچھے کشن رکھ دیا ضحیٰ ان کے تھوڑا مزید قریب ہوئی اور انہیں سوپ پلانے لگ گئی
"تم دونوں کا وقت کیسا گزرا"
انیتا محترمہ ضحیٰ پر نظریں جمائے پوچھنے لگی ضحیٰ نے ایک نظر اوراق کی جانب دیکھا اور پھر انیتا محترمہ کی جانب دیکھا
"اچھا گزرا ہے"
ضحیٰ بس یہی بول سکی جس پر انیتا محترمہ ہلکا سا مسکرا گئی
"مام ابھی آپ ہمیں چھوڑیں اور جلدی سے ٹھیک ہوں"
اوراق انیتا محترمہ کا دھیان ہٹایا کہنے لگا جس پر وہ سر کو خم دے گئی
ضحیٰ انہیں سوپ پلانے کے بعد ٹشو سے چہرہ صاف کرتی انہیں میڈیسن کھلانے لگ گئی
"شکریہ بیٹا"
وہ مسکراتے ہوئے اس کے سر پر ہاتھ رکھتی بولی ضحیٰ ہلکا سا مسکرا دی
"یہ تو میرا فرض ہے"
وہ سر جھکائے انہیں کہنے لگی جس پر وہ جواباً مسکرا گئی۔ ۔
***
ضحیٰ اپنے روم میں کھڑی کھڑکی سے باہر نظریں جمائے کچھ سوچنے میں مصروف تھی
"اہم"
اوراق اس کے پیچھے آکر کھڑا ہوتا کھانسنے لگ گیا ضحیٰ نے پلٹ کر اسے دیکھا
"تمہیں بھوک نہیں لگ رہی ہے کیا"
اوراق اس کے بال کان کے پیچھے کرتا پوچھنے لگ گیا
"نہیں"
ضحیٰ ایک لفظ کا جواب اسے دیکھنے لگ گئی اوراق پریشان سا اسے دیکھنے لگ گیا
"صبح سے کچھ بھی نہیں کھایا تو بھوک کیسے نہیں ہے"
اوراق اس کا ہاتھ تھام کر اسے دیکھ کر پوچھنے لگا ضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی
"مجھے نیچے نہیں جانا"
ضحیٰ اسے فوراً سے وجہ بتانے لگی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا
"ہم نیچے نہیں جائیں گے میں ماسی کو کہتا ہوں وہ اوپر دے جائیں مام کے روم میں"
اوراق فوراً سے اسے بولا ضحیٰ مسکرا گئی
"آپ آنٹی کے روم میں جائیں میں ماسی کو کہتی ہوں"
ضحیٰ اسے جواب دیتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی اوراق اسے جاتا دیکھنے لگ گیا آہستہ آہستہ دونوں ایک دوسرے کو قریب ہورہے تھے
اوراق انیتا محترمہ کے کمرے میں موجود تھا تبھی ضحیٰ ہاتھ میں ٹرے لیے کمرے میں داخل ہوئی "کھانا شروع کریں"
ضحیٰ ٹیبل پر ٹرے رکھتی اسے دیکھتی کہنے لگ گئی اوراق اٹھ کر صوفے کی جانب بڑھ گیا اور ضحیٰ ایک پلیٹ میں تھوڑا سا سالن نکال کر اور روٹی رکھتی انیتا محترمہ کو دینے لگ گئی تینوں نے مل کر کھانا کھایا باہر کھڑی لیزا یہ سارا منظر دیکھ رہی تھی
"ہنس لو ضحیٰ ہنس لو بس کچھ ہی دن ہیں"
لیزا اسے حسد بھری نگاہوں سے دیکھتی دل میں بولتی وہاں سے چلی گئی
کھانا کھانے کے بعد ضحیٰ برتن رکھنے کیلیے نیچے کی جانب بڑھی ادیبہ بیگم اور عارفہ محترمہ نے اسے دیکھا وہ انہیں نظر انداز کرتی کچن کا رخ کر گئی وہ کچن میں برتن رکھتی کچن سے باہر نکلی جب نظر عاقب صاحب پر گئی
"آج کیسے یاد آ گئی تمہیں اس گھر کی"
عاقب صاحب ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے فوراً سے طنزیہ لہجے میں بولے ضحیٰ خاموشی سے سائیڈ سے گزرتی چلی گئی اور وہ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی
"آکر تو دیکھو"
عاقب صاحب اسے جاتا دیکھ کر فوراً سے بولتے کمرے کا رخ کر گئی۔ ۔
***
ضحیٰ ڈرا سے سلیپنگ پلز اوراق تبھی کمرے میں داخل ہوا نظر اس پر گئی ضحیٰ کو اس کی موجودگی کا احساس نہیں ہوا تھا وہ دوا ہاتھ میں لیتی پانی کا گلاس اٹھا کر دوا گلے میں انڈیل گئی
"ٰ تمہیں کیا ہوا ہے ضحی"
اوراق اسے میڈیسن کھاتا دیکھ فوراً سے پوچھنے لگ گیا
"کک۔۔۔ کچھ نہیں"
ضحیٰ کا منہ کی جانب بڑھتا گلاس یکدم رک گیا اور اسےدیکھ کر جواب دینے لگ گئی
"دوائی کھائی ہے تم نے کوئی کس چیز کی"
اوراق فوراً سے اس کے پاس آتا کہنے لگا ضحیٰ کھڑی ہوگئی
"نہیں وہ تو سر میں درد ہورہا تھا بس درد کی میڈیسن کھارہی تھی"
چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ سجائے اسے دیکھ کر بولی اوراق نے ڈرا کھول کر میڈیسن نکالی
"ٰ یہ سلیپنگ پلز ہیں ضحی"
اوراق اسے حیرت سے دیکھتے ہوئے بولا ضحیٰ اسے پریشان سی دیکھنے لگ گئی
"وہ خواب آتے ہیں نا مجھے تو نیند اڑ جاتی ہے اسی لیے نیند کی گولی کھا لیتی ہوں"
ضحیٰ اسے دیکھتی نارمل انداز میں جواب دینے لگ گئی
"خوابوں سے بچنا کا حل نیند کی گوٰ لی نہیں ہے اپنے ڈر سے لڑنا سیکھو ضحی"
اوراق چہرے پر خفگی سجائے اسے دیکھ کر بولا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی
" نہیں ہوں میں اتنی مضبوط کہ میں ہر چیز لڑنا سیکھو میری لائف آپ جیسی نہیں تھی مجھے کسی نے نہیں سیکھایا کہ خود کیلیے آواز اٹھانی ہے ڈر سے لڑنا ہے سب ترس کھاتے تھے اور میرا ضمیر بس یہی کہتا تھا کہ ڈر سے ڈرنا ہے اور اپنے لیے آواز ہرگز نہیں اٹھانی ہے آپ نہیں سمجھ سکتے مجھے"
ضحیٰ اسے دیکھتے لہجے میں تکلیف لیے کہنے لگی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا
"تم مجھے سمجھانے کی کوشش کرو خود کو میں تمہیں سمجھنا چاہتا ہوں "
اوراق اسے اپنے قریب کیے کہنے لگا ضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی
"جب معلوم ہوگا نا تو خود ہی چھوڑ جائیں گے"
ضحیٰ اسے بولتے ساتھ دور ہوتی باتھروم کا رخ کرگئی اوراق اسے جاتا دیکھنے لگ گیا۔
ضحیٰ واشروم سے باہر آئی نظر کمرے میں دوہرائی اوراق وہاں موجود نہیں تھا ضحیٰ خاموشی سے بیڈ پر آکر بیٹھ گئی
"میں جتنا سب نارمل کرنا چاہتی ہوں اتنا ہی سب غلط ہوجاتا ہے ہر چیز انہیں معلوم ہوجاتی ہے"
ضحیٰ سر جھٹکے لہجے میں مایوسی سجائے خود سے کہنے لگ گئی
"میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتی ہوں لیکن میں سب بتاؤں گی تو کھو دوں گی آپ کو پھر یہ لوگ میرے ساتھ بہت برا پیش آئے گے میں بہت مجبور ہوں کیا کروں گی"
ضحیٰ بیڈکراؤن سے ٹیک لگائے پریشان سی خود سے کہنے لگ گئی
تبھی اچانک میسیج ٹون کی آواز آئی ضحیٰ نے پریشانی سے پورے کمرے میں نظر ڈالی
"اوراق فون روم میں ہی بھول گئے ہیں کیا"
ضحیٰ چہرے پر تجسس لیے خود سے بولتی فون اٹھا کر دیکھنے لگی سکرین آن ہوئی
" میں ٹی وی لاؤنچ میں تمہارا انتظار کررہا ہوں اگر تم نہ آئی نیچے تو میں اوراق کو سب حقیقت بتادوں گا بہتر ہے نیچے آکر ملو"
ضحیٰ میسیج ریڈ کرکے گھبرائی اور فون کو دیکھنے لگی شاید یہ وہی رکھ کر گیا تھا اس کے وجود سے جان نکلنے لگی وہ گہرا سانس لیتی خود کو دوپٹہ سے ڈھکتی کمرے سے باہر کی جانب بڑھی ضحیٰ نے ہر جگہ نظر دوہرائی اندھیرا ور سنایا سا چھایا ہوا تھا وہ دبے قدموں سے سیڑھیاں اترتی ٹی وی لاؤنچ میں آئی
"ٰ کیسی ہو ضحی"
ضحیٰ اپنے عقب سے آواز سن کر خوف سے کانپنے لگ گئی اور آنکھیں زور سے میچ گئی
"تمہیں کیا لگا تم مجھ سے بچ جاؤ گی"
عاقب صاحب اس کے سامنے آتے اسے دیکھ کر چہرے پر خباسی مسکراہٹ سجائے کہنے لگے
"اگر مجھے اوراق کو کھونے کا ڈر نہیں ہوتا تو اسے تمہاری اصلیت خود بتاتی میں"
ضحیٰ آنکھیں کھولے نفرت بھری نگاہوں سے اسے دیکھتی کہنے لگی عاقب صاحب ہنسنے لگ گئے "اتنی محبت کرنے لگی ہو تم اوراق سے"
وہ اس کے وجود پر نظریں گاڑے سرد لہجے میں پوچھنے لگا
" بہت زیادہ مجھے وہ انسان اپنا محافظ لگتا ہے وہ انسان عورت کی عزت کرنا جانتا ہے تمہاری طرح گٹھیا نہیں جو اپنی بیٹی کی عمر کیساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے"
ضحیٰ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اسے جواب دینے لگ گئی عاقب نے اس کی گردن دبوچ ڈالی "اپنا زبان سنبھال کر ورنہ معلوم ہے نا میں کیا کرسکتا ہوں"
عاقب اسے دیکھتا وحشی انداز میں بولتا اسے گھبرانے پر مجبور کر گیا۔
"کیا فائدہ ایسی محبت کا ضحیٰ وحید بیگ اوراق کو جس وقت تمہاری اصلیت معلوم ہوگی وہ تمہیں چھوڑ دے گا"
عاقب اس کی گردن پر انگلیاں پھیرتے ہوئے اسے بولا ضحیٰ دو قدم پیچھے ہوئی
"آج بھی میں تجھے چھو سکتا ہوں سمجھیں"
عاقب اسے دیکھتی سختی سے بولا ضحیٰ آنکھوں میں نمی لیے اسے دیکھ رہی تھی
"تم حیوان ہو بے غیرت ہو اللہ تمہارا اصلی چہرہ سب کے سامنے لے کر آئے گا"
ضحیٰ لفظوں پر زور دیے اسے دھمکانے لگی عاقب بس ہنستا چلا گیا
اوراق جو لان سے اندر آیا ضحیٰ کو وہاں موجود پاکر ٹھوڑی حیرانگی ہوئی اوراق کو دیکھ کر ضحیٰ اپنی جگہ ساکت ہو گئی اور عاقب صاحب اپنی جگہ ساکت ہوگئی وہ دونوں گھبرائے ہوئے چہرے لیے اوراق کو دیکھنے لگ گئے
"وہ میں پانی پینے آئی تھی تو انکل مل گئے آنٹی کی طبیعت کا پوچھ رہے تھے میں وہی بتا رہی تھی"
ضحیٰ اوراق کو دیکھتی چہرے پر نارمل تاثرات سجائے ایک بار پھر پوچھ گئی
" میں نے تو کچھ نہیں پوچھا " اوراق سپاٹ سے انداز میں کہتے ساتھ روم کی جانب بڑھ گیا عاقب صاحب بھی اپنے روم کی طرف بڑھ گئے ضحیٰ اوراق کے پیچھے آئی اوراق کمرے میں آتے بیڈ پر سو گیا ضحیٰ کی نظر اس پر گئی اس کے نظر انداز کرنے اور رونے سے معلوم ٰ ہوگیا کہ وہ ضحیٰ سے ناراض ہے ضحی خالی نظروں سے اوراق کو دیکھنے لگ گئی۔ ضحیٰ وضو کرکے جائے نماز بچھاتی دو نفل کی نیت باندھ کر نماز شروع کر گئی دو نفل ادا کرنے کے بعد سلام پھیر تی وہ دعا کیلیے ہاتھ اٹھائے خدا مانگنے لگ گئی آنکھوں سے آنسو ایک ایک کرکے بہتے چلے گئے "میری مشکل آسان فرما میرے مالک مجھ پر رحم کھا میرے سے ایسا کون سا گناہ ہوگیا ہے جس کی سزا مجھے اس صورت مل رہی ہے مجھے معاف فرما دے میں جھوٹ بولنا نہیں چاہتی لیکن مجھے مجبوراً بولنا پڑھ رہا ہے میں تیرے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں مجھ پر ترس کھا لے میرے مالک میری مشکلیں آسان فرما دے" ضحیٰ دعا کیلیے ہاتھ اٹھائے آنکھوں میں آنسو لیے خدا سے گفتگو کرنے لگ گئی وہ بہت دیر جائے نماز پر بیٹھی اللہ سے گفتگو کرتی دل کو بہلا تی رہی جب وہ تھوڑا بہتر محسوس کرنے لگی تو سجدہ کرکے جائے نماز سے اٹھ گئی اور نظر اوراق پر گئی وہ سونے میں مصروف تھا ضحیٰ اس کے چہرے کے قریب آتی اس کے ماتھے پر لب رکھ کر کچھ دیر اسے دیکھتی رہی اسے دیکھتے دیکھتے کب ضحیٰ کی آنکھ لگی اسے معلوم ہی نہیں ہوا اور وہ اسی طرح ہی سو گئی