Chapter 6: باب 6

"اماں ہم تو انہیں الگ کرنے والے تھے نا تو پھر یہ سب کیا ہوا"

عارفہ محترمہ پریشانی سے ادیبہ بیگم کو دیکھتے ہوئے کہنےلگی جس پر ادیبہ بیگم اسے دیکھنے لگ گئی

"میں کیا کرسکتی ہوں اب جب تک واپس گھر نہیں آ جاتے کچھ نہیں ہوسکتا "

ادیبہ بیگم فورا سے جواب دینے لگ گئی جس پر عارفہ منہ بنا کر رہ گئی

" کچھ بھی مت کریں آپ لوگ جو کرنا ہے میں خود کرلوں گی میں ضحیٰ کو اوراق کی زندگی سے نکال کر ہی دم لوں گی"

تبھی لیزا کمرے میں داخل ہوتی فوراً سے بولی دونوں نے اسے دیکھا

"تم کیا کرو گی"

عارفہ محترمہ فوراً سے پوچھنے لگی لیزا چہرے پر مسکراہٹسجا گئی

"یہ بس آپ مجھ پر چھوڑ دیں"

لیزا مسکراتے ہوئے انہیں دیکھتی کہنے لگی جس پر عارفہ محترمہ مسکرادی

"جو بھی کرنا دھیان سے کرنا یہ نہ ہو کہ تم خود ہی اس حال میں پھنس جاؤ"

ادیبہ بیگم انہیں فوراً سے سمجھاتی کہنے لگی جس پر وہ دونوں سر کو خم دے گئی

***

ضحیٰ پورے راستے سے کر سب کمرے میں بیٹھی مسلسل اس شخص کی کہی بات سوچ رہی تھی "ضحیٰ کافی بنا دو گی" اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا اور سر کو خم دیتی اٹھ کر کچن کی جانب بڑھی

ضحیٰ کافی بنانے میں مصروف تھی اس کے ذہن میں وہ سب باتیں گردش کرنے لگ گئی

"میرے علاؤہ تمہاری زندگی میں کوئی دوسرا مرد نہیں آئے گا جو آئے گا تمہاری حقیقت جانتے ہی یا تو تمہیں طلاق دے دے گا یا چھوڑ جائے گا"

اس شخص کے کہے گئے الفاظ کانوں میں گونجنے لگے ضحیٰ چکرانے لگ گیا

"اوراق م

بھی مجھے چھوڑ دیں گے"

ضحیٰ نم آنکھیں لیے خود سے کہنے لگی اچانک اس کی نظر گلاس پر گئی اور اس نے گلاس ہاتھ میں لیا

کانچ کی آواز ٹوٹنے پر اوراق فوراً باہر آیا اور کچن کی جانب بڑھا

"ٰ ضحی" اوراق اسے دیکھتے ہوئے فکرمند سا پکارنے لگا ضحیٰ کی آنکھوں سے ایک ایک کرکے آنسو بہتا گل پر کر رہا تھا وہ بےت اثر سی کھڑی تھی۔

"ضحیٰ آر یو میڈ"

اوراق اس کا بازو پکڑتا پکارنے لگا اس کے ہاتھ سے خون بہ رہا تھا

"نووو ڈونٹ ٹچ می چھوڑیں مجھے دور رہیں مجھ سے"

ضحیٰ اوراق سے اپنا ہاتھ چھڑواتی زور سے چلائی وہ پریشان سا اسے دیکھنے لگ گیا

"مجھے معلوم ہے سب کی طرح آپ بھی مجھے چھوڑ جائیں گے مت بنائیں مجھے اپنی عادت "

ضحیٰ بے بسی سے روتے ہوئے اسے بولتی زمین پر بیٹھتی چلی گئی

"ایسا کبھی نہیں ہوگا میں نے تمہارا ہاتھ تھاما ہے اور اپنی آخری سانس تک یہ ہاتھ تھامے رکھوں گا "

اوراق اس کے پاس آکر بیٹھتا اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے کہنے لگا ضحیٰ نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگ گئی "میں آپ کو کھونے سے ڈرنے لگی ہوں اوراق"

ضحیٰ سسک کر اس کی شرٹ کو مضبوطی سے جکڑے بولتی اس کے سینے سے لگ گئی اوراق کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اوراق اس کے چہرے سے بال ہٹایا اس کی پیشانی پر اپنے ہونٹوں کا نرم لمس چھوڑ گیا

" تم مجھے کبھی نہیں کھو گی کیونکہ میں تمہیں اب خود سے دور کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا بیکوز یو آر مائی ہارٹ بیٹ"

اوراق اس کے کان کے قریب لب لائے رومانوی لہجے میں بولتا ضحیٰ کی ہارٹبیٹ مس کروا گیا "اٹھو روم میں چلو" اوراق اسے پیار سے کہتے ساتھ اٹھانے لگا ضحیٰ اس کے ساتھ چلتی ہوئی کمرے میں آئی اوراق نے فرسٹ ایڈ باکس اٹھایا اور ضحیٰ کے ہاتھ پر پٹی کرنے لگ گیا

"اچانک کیا ہوا ایسا ہاں"

اوراق ضحیٰ کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا ضحیٰ نفی میں سر ہلا گئی اوراق نے بھی زیادہ اسرار نہیں کیا کیونکہ اسکی حالت بلکل ٹھیک نہیں تھی۔

اوراق بینڈچ کرتا اس کے پاس بیٹھا ہوا تھا ضحیٰ بلکل خاموش بیٹھی تھی

"ضحیٰ تمہیں کیوں ڈر لگتا کوئی خاص وجہ"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے نرم لہجے میں پوچھنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا

"مام کی ڈیتھ کے بعد مجھے ایسے خوفزدہ خواب آتے ہیں"

ضحیٰ اسے فوراً سے دیکھتی کہنے لگی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا

" خودبخود تو نہیں ایسے خوفزدہ خواب آتے ہیں کوئی وجہ تو ہوتی ہے کوئی ڈراتا ہے تمہیں"

اوراق اس کی جانب دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجے میں پوچھنے لگا ضحیٰ اسی دیکھ بیڈ سے اتر گئی

"اوراق کیا آپ پلیززز کسی اور ٹو پک پر بات کریں گے"

ضحیٰ اسے دیکھتی تھوڑے اکتائے ہوئے لہجے میں بولی اوراق نے اس کا ہاتھ تھام کر اسے بیڈ پر دو بارہ بٹھایا

"تمہیں ٹرسٹ ہے مجھ پر"

اوراق اس کے ہاتھ کو مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں تھامے پوچھنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا اور اثبات میں سر ہلا گئی

" میرا تمہیں یہاں لانے کا خاص مقصد ایک دوسرے سے باتیں شیئر کرنا تھا مجھے تمہارا یہ خوف پریشان کردیا ہے مجھ سے شیئر کرو ضحیٰ ہم مل کر سلوشن نکالیں گے" اوراق اسے دیکھتے ہوئے پیار سے کہنے لگا ضحیٰ اسے دیکھنے لگی ایک پل کیلیے اس نے سوچا اوراق کو سب بتا دے اچانک ریسٹورنٹ میں اس شخص کی کہی بات ذہن میں آئی

" اوراق ایسا کچھ نہیں ہے میں آپ کو بتا چکی ہوں مام کی ڈیتھ کی وجہ سے ہےآپ پریشان نہ ہو پلیززز " ضحیٰ اسے دیکھتی فوراً سے جواب دینے لگ گئی جس پر اوراق اسے دیکھنے لگ گیا

"تم کہ رہی ہو تو مان لیتا ہوں لیکن وجہ کیا ہے وہ میں ضرور ڈھونڈوں گا"

اوراق اسے کہتے ساتھ ایک اور پریشانی میں مبتلا کرتا اٹھ کر باتھروم کی جانب بڑھ گئی

" میرےساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے اللہ"

صحیح آنکھوں میں آئی نمی کو ضبط کرتی آنکھیں بند کیے کرب سے بولی۔ ۔

***

وہ سب لوگ رات کا ڈنر کررہے تھے انیتا محترمہ بھی موجود تھی

"ویسے مام بہت وقت نہیں ہوگیا ہے اوراق اور ضحیٰ کو گئے"

عارفہ محترمہ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگا جس پر عارفہ محترمہ نے اسے دیکھا

"ہم کہاں بولیں کسی کو بیٹا وہ اپنی ماں کو یاد نہیں رکھے ہوا"

عارفہ محترمہ جان کر انیتا محترمہ کی جانب دیکھتی کہنے لگ گئی جس پر لیزا اپنی ماں کی کہی بات پر مسکرائی "وہ مجھے ہر وقت یاد رکھتا ہے اور تین دفعہ کالز کر چکا ہے"

انیتا محترمہ مسکراتے ہوئے عارفہ محترمہ کو دیکھتی بولی

"اور ویسے بھی ان دونوں کی شادی ہوئی ہے کچھ وقت ساتھ گزار لیں گے کوئی مسئلہ نہیں ہے"

لیزا فوراً سے بیچ میں مداخلت کرتی کہنے لگی انیتا محترمہ مسکرادی

اور وہ لوگ خاموشی سے کھانا کھانے لگ گئے ان سب میں عاقب صاحب بلکل ہی خاموش کھانے میں مصروف تھے

***

"اوراق کیا کررہے ہیں آپ"

ضحیٰ اوراق کی کب سے کچن میں دیکھتی پوچھنے لگ گئی

"پاستہ بنا رہا ہوں تمہارے لیے"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے بتانے لگا ضحیٰ اس کے پاس آکر کھڑی ہوئی فام ہاؤس میں آنے سے ضحیٰ اوراق کے قریب جانے سے گھبراتی نہیں تھی

"میں کوئی ہیلپ کردوں"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگ گئی

"تمہارے ہاتھ میں درد ہورہا ہوگا"

اوراق اس کے زخمی ہاتھ پر ایک نظر ڈالتے ہوئے فکرمند سا کہنے لگ گیا

"نہیں اتنا نہیں کے"

ضحیٰ فوراً سے جواب دینے لگ گئی اوراق اسے بازوؤں سے تھامے اسے اپنے آگے کرگیا ضحیٰ تھوڑا کنفیوز ہوئی

"پکڑو چمچ"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگا ضحیٰ نے چمچ میں پکڑ لیا اوراق نے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا "چمچ مسلسل ہلاتی جاؤ"

اوراق اسے ساکت کھڑا پاکر گھبراتے ہو ئے کہنے لگا ضحیٰ نے مر کر ایک نظر اسے دیکھا اس کی ہارٹبیٹ مس ہوئی اس کی گرم سانسیں ضحیٰ کی گردن پر محسوس ہورہی تھی اور اس کی سٹر ونگ خوشبو ضحیٰ کو بےبس کررہی تھی اوراق اس کے اور اپنے بیچ ایک انچ کا فاصلہ بھی ختم کرتا اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے ہوئے تھا

"اااوراق آگے کیا کرنا ہے"

ضحیٰ کنفیوز سی ہوتی اسے دیکھ کر کہنے لگی اوراق ہوش میں آیا اور چکن اس میں ڈالنے لگ گیا

"شیف اوراق اسماعیل بیگ آپ کو پاستہ بنانا سیکھا رہا ہے سیکھو اگلی دفعہ تم بتاؤ گی"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے شوخ لہجے میں کہنے لگا ضحیٰ ہنس دی

"تمہیں معلوم ہے تمہاری مسکراہٹ بہت حسین ہے" اوراق اس کے چہرے پر نظریں جمائے مسکراتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ کی گال سرخ ہوگئی ہو شرمندہ سی پلکیں چھپکا گئی

"نن۔۔۔ نہیں"

ضحیٰ کانپتے ہوئے اسے جواب دینے لگ گئی اوراق نے اس میں بوائل پاستہ ڈال دیا

"ہمارا پاستہ ریڈی ہے مسز"

وہ اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ چولہا بند کرگیا

"ٹھیک ہے میں ہاتھ دھو لوں"

ضحیٰ فوراً سے بازو کے نیچے سے نکلتی کہتے ساتھ کچن کی جانب بڑھ گئی ضحیٰ مسکرادی

پاستہ کھانے کے بعد وہ دونوں کمرے میں داخل ہوئے تو ضحیٰ مرر وال کے پاس جاکر کھڑی ہوئی باہر آہستہ آہستہ بارش ہورہی تھی وہ اس بارش پر نظریں جمائے ہوئے تھی اس کی آنکھوں کے سامنے ایک منظر لہرایا

"بارش میں تمہارا وجود اور بھی کمال لگتا ہے"

اس شخص کے کہے گئے الفاظ کانوں میں گونجتے ہیں ضحیٰ کی آنکھوں میں نمی سی آئی

"تمہیں بارش پسند ہے"

اوراق کی آواز اس قدر قریب سے سن کر وہ گھبراتے ہوئے مر کر اسے دیکھنے لگ گئی

"ج۔۔ جی"

ضحیٰ کنفیوز سی اسے جواب دیتے ساتھ پھر مرر وال ہر نظریں کرگئی

"بھی گنا نہیں چاہو گی؟"

اوراق اس کے چہرے پر گہری نظریں جمائے گھمبیر لہجے میں پوچھنے لگا

"نہیں"

ضحیٰ نے فوراً سے اسے جواب دیا وہ پریشانی سے اسے دیکھنے لگ گیا

"مجھے بھی گنا سے خوف محسوس ہوتا ہے بارش میں بس دیکھنا پسند ہے"

ضحیٰ اسے پریشان نظروں سے خود کو دیکھتے ہوئے جواب دینے لگی جس پر اوراق اسے دیکھنے لگ گیا "چلو چلیں باہر"

اوراق اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے اسے بولا ضحیٰ اسے پریشان نظروں سے دیکھنے لگ گئی

"نہیں اوراق مجھے نہیں جانا"

ضحیٰ ڈرتے ہوئے اس سے اپنا ہاتھ چھڑوانے کی سعی کرتے ہوئے کہنے لگی

"شش"

اوراق اس کے ہونٹوں پر انگلی رکھ اسے خاموش کروا گیا

"میں ہوں تمہارے ساتھ"

اوراق اپنے لب اس کے کان کے قریب لاتا گھمبیر لہجے میں بولا ضحیٰ اس کی گھمبیر آواز اور خوشبو سی نروس سی ہوگئی وہ اوراق کیساتھ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے لان کی جانب بڑھی اب بارش پہلے سے تیز ہوچکی تھی وہ دونوں لان میں آئے اور دونوں پورے بھیگ گئے ضحیٰ خوفزدہ سی کھڑی تھی "ٰ آنکھیں بند کرو ضحی"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے نرم لہجے میں کہنےلگا ضحیٰ آنکھیں بند کر گئی

"گہرا سانس لو"

اوراق اس کے بالوں کو ٹھیک کرتا اس کے چہرے کے نقوش پر نظریں مرکوز کیے بولا ضحیٰ نے ویسا ہی کیا

"اب آنکھیں کھولو" اوراق کے کہنے پر ضحیٰ نے آنکھیں کھولیں اور نظر اوراق پر گئی جو اسی کو تک رہا تھا ضحیٰ کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ نمودار ہوئی اب وہ پہلے کی طرح خوفزدہ نہیں تھی

"ڈانس کرو گی میرے ساتھ" دامیر اس کے سامنے ہاتھ پھیلاتا محبت بھرے لہجے میں پوچھنے لگا ضحیٰ نے کانپتے ہوئے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں رکھ دیا اوراق نے اس کی کمر پر ہاتھ رکھا اور دوسرا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیا اور وہ دونوں آہستہ آہستہ ڈانس کرنے لگ گئے اوراق اور ضحیٰ کی نظریں ایک دوسرے پر مرکوز تھیں اوراق نے اپنے اور اس کے بیچ کے فاصلے کو مزید کم کیا اس کے مزید قریب آنے پر ضحیٰ کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب سی ہوئی اوراق نے گھما کر اسے اپنے حصار میں لیا ضحیٰ کی پشت اس کے سینے سے ٹکرائی اور اوراق کی نظر اس کی سفید گردن پر گئی جہاں چند گیلی لٹھیں موجود تھی اوراق نے ان بالوں کی لٹھوں کو اپنی انگلیوں کی مدد سے اٹھانا چاہا اس کا لمس جیسے ہی ضحیٰ نے گردن پر محسوس کیا وہ ننھی جان سوکھےپتے کی مانند لرز سی گئی اور آنکھیں بند کر گئی۔ اوراق نے جھک کر اس کی گردن پر نرمی سے اپنے ہونٹوں کا لمس محسوس کروایا ضحیٰ کی جان پر بن گئی

"ضحیٰ میں نے تم سے زیادہ حسین لڑکی اپنی زندگی میں نہیں دیکھی"

اوراق رومانوی لہجے میں اس کے کان کے قریب سرگوشی کرتا بولتا اس کی حالت غیر کر گیا اوراق نے اس کا رخ اپنی جانب کیا جو بامشکل اپنے پیروں پر کھڑی تھی اس کا رخ اپنی جانب کرتے تھوڑی پر ہاتھ رکھ چہرہ اوپر کیا وہ آنکھیں بند کیے اس کے سہارے پر کھڑی تھی اچانک بجلی کڑ کنے کی آواز پر وہ خوفزدہ سی اس کے سینے سے لگ گئی ہمیشہ کی طرح اوراق کی ہارٹبیٹ اس کے گلے سے مس ہوئی اوراق اس کی کمر کے گرد مضبوط حصار قائم کرتا مسکرا گیا۔

"ااا۔۔ اوراق روم میں چلیں"

ضحیٰ اس کے سینے سے لگی کانپتے لبوں سے کہنے لگی

"روم میں کیوں جانا ہے "

اوراق لہجے میں شوخ پن لیے پوچھنے لگا ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا

" سونے کیلیے"

وہ معصومیت سے اسے دیکھتے ہوئے جواب دینے لگ گئی اوراق اپنی ہنسی بمشکل ضبط کرسکا اور اسے اسی طرح اپنے ساتھ لگائے وہ کمرے کی جانب بڑھ گیا۔

وہ چینج وغیرہ کرکے کمرے میں واپس آئی اوراق بیڈ پر بیٹھا تھا نظریں اس پر گئی وہ سیاہ رنگ کے ڈریس میں ملبوس وہی بین والا گلہ پہنے پورے بازوؤں پہنے سائیڈ پر دوپٹہ کیے بیڈ کی جانب بڑھی

"ٰ ایک بات پوچھوں ضحی"

اوراق اسے بیڈ پر بیٹھا دیکھ سنجیدگی سے پوچھنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا

"تم یہ ڈریسنگ ویسے خوشی سے کرتی ہو یا کوئی وجہ ہے؟"

اوراق اس کی ڈریسنگ پر ایک نظر ڈالتا فوراً سے کہنے لگا ضحیٰ کے چہرے کا رنگ ایکدم اڑ گیا وہ اسے دیکھنے لگ گئی

"بب۔۔۔ بتایا تو تھا مجھے ایسے کپڑے پہننا پسند ہیں"

ضحیٰ خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے جواب دینے لگی

" میں چہرے پڑھنے میں کوئی مہارت نہیں رکھتا لیکن بڑے سے بڑا بیواقوف انسان بھی تمہارے چہرے سے صاف محسوس کرسکتا ہے تم جھوٹ بول رہی ہو"

اوراق اس کے چہرے پر نظریں جمائے انتہائی سنجیدہ لہجے میں بولا

"مجھے نیند آرہی ہے" ضحیٰ اس کی کہی بات پر گھبراتے ہوئے نظریں جھکائے کہتے ساتھ بیڈ پر لیٹنے لگی جب اوراق نے اسے اپنے قریب کیا

" ضحیٰ تمہیں گھر سے فام ہاؤس لانے کا مقصد صرف ہم دونوں ایک دوسرے سے سب شیئر کریں ایک دوسرے کو سمجھیں مجھے پریشان کردیا ہے اچانک تم یوں خوفزدہ ہوجانا پھر تم نارمل ہوجاتی پھر کچھ وقت بعد گھبرانے لگ جاتی ہو ایسا صرف دادی اور پھوپھو کے رونے کی وجہ سے یا کچھ اور"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے اسے دیکھتے ہوئے پریشان سا پوچھنے لگا ضحیٰ نے اسے بیچ میں ٹوکا

"کچھ اور سے کیا مطلب ہاں"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگی اوراق نے اسے دیکھا

" میں آپ کو وجہ بتا چکی ہوں مام کی ڈیتھ بات خوفزدہ رہنے لگ گئی پھر دادی پھوپھو کی ڈانٹ مار سے مزید خوفزدہ رہنے لگ گئیاور کوئی بات نہیں ہے مجھے سونا ہے"

ضحیٰ اسے کہتے ساتھ خود پر بلینکٹ ڈالتی لیٹ گئی اور اس اسے خاموشی سے دیکھ رہا تھا

***

"کب تک آئیں گے یہ دونوں آج چار دن ہوگئے ہیں اتنا زیادہ قریب رہنا ٹھیک نہیں ہے"

لیزا بیڈ پر لیٹے چھت کو تکتے ہوئے خود سے کہنے لگ گئی اور گھڑی پر نظر ڈالی

"کچھ کرنا ہوگا لیزا تمہیں"

لیزا سوچتے ہوئے خود سے کہنے لگ گئی اور چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹسجا گئی

" سوری میری پیاری ممانی جان مگر کیا کروں آپ کے بیٹے کو یہاں لانے کیلیے ایسا کرنا بہت ضروری ہے"

لیزا چہرے پر مسکراہٹ سجائے خود سے ہمکلام ہوتے ہوئے مسکراتی ہنس دی

"واہ لیزا واہ تم کمال کی ایکٹر ہو یار"

وہ مسکراتے ہوئے خود کو داد دیتے ہوئے بلینکٹ ڈالتی سونے لگ گئی۔

***

ضحیٰ کی آنکھ کھلی اوراق پر نظر گئی جو بیڈکراؤن سے ٹیک لگائے اسی پر نظریں مرکوز کیے ہوئے تھا "گڈ مارننگ"

ضحیٰ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگ گئی اوراق کے ہونٹوں پر بھی ہلکا سا مسکرا گیا

"مارننگ"

وہ اسے دیکھتے ہوئے پیار سے کہنے لگا ضحیٰ بھی اٹھ کر بیڈکراؤن سے ٹیک لگا گئی

"آپ سوئے نہیں ہیں کیا"

ضحیٰ اس پر نظریں ڈالے پوچھنے لگ گیا جس پر وہ اسے دیکھنے لگ گیا

"نیند نہیں آئی"

اوراق جواب دینے لگ گیا ضحیٰ کے چہرے پریشان تاثرات سج گئے

"کیوں کیا ہوا؟ ؟"

ضحیٰ اسے دیکھتی فکرمند سا پوچھنے لگی اوراق نے اس کا ہاتھ تھام کر اپنے قریب کیا

"اوراق آپ پوری رات وہی بات سوچتے رہے ہیں"

ضحیٰ اندازہ لگاتی اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے بولی

"تم مجھے سوچنے پر مجبور کرچکی ہو"

اوراق اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے اسے کہنے لگ گیا

" اوراق آپ بے فکر رہیں ایسا کچھ نہیں ہے جیسا آپ سوچ رہے ہیں پلیزز ہم اس متعلق بات نہیں کرتے نا"

ضحیٰ اسے دیکھتی چہرے پر اداسی سمائے اسے کہنے لگی اوراق نے آگے بڑھ کر اس کی پیشانی پر لب رکھے ضحیٰ آنکھیں بند کر گئی اس کی پیار بھرا لمس محسوس کرکے ضحیٰ کو سکون سا محسوس ہوا تھا

"آپ فریش ہو جائیں میں ناشتہ ریڈی کرتی ہوں"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ اٹھ کر واشروم کی جانب بڑھنے لگ گئی

وہ فریش ہوکر کچن کی جانب بڑھ گئی اوراق فریش ہونے کیلیے واشروم کی جانب بڑھ گیا

***

لیزا صبح ناشتے کیلیے نیچے کی جانب بڑھ رہی جب نظر انیتا محترمہ پر گئی جو سیڑھیوں کی جانب بڑھ گئی "تھینکیو اللہ"

وہ ہنستے ہوئے بولتی تیزی سے انیتا محترمہ کی جانب بڑھ گئی

"کیسی ہیں ممانی"

لیزا مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگ گئی جس پر انیتا محترمہ نے مسکرا کر اسے دیکھا

"میں الحمداللہ ٹھیک" انیتا محترمہ اسے دیکھتے ہوئے جواب دیتی سیڑھیاں اترنے لگی چار سیڑھیاں باقی تھیں جب لیزا نے انیتا محترمہ کو دھکا دینا چاہا

"لیزا"

اس سے پہلے وہ انہیں دھکا دیتی انیتا محترمہ مر کر اسے پکارنے لگی

"جی"

لیزا چہرے پر زبردستی مسکراہٹ سجائے پوچھنے لگی انیتا محترمہ نے اسے دیکھا

"میں فون اٹھانا بول گئی اپنا اوراق کی کال آرہی ہے"

انیتا محترمہ اسے کہتے ساتھ اوپر کی جانب بڑھ گئی اور وہ لیزا بس گھور کر رہ گئی

" کو ئی نہیں آج یہ کام کرکے ہی رہوں گی"

لیزا خود سے کہتے ساتھ زینے اتر کر نیچے کی جانب بڑھ گئی اور انیتا محترمہ اپنے روم کی جانب چلی گئی وہ روم کی جانب بڑھی اوراق کی کال آرہی تھی انہوں نے فوراً کال اٹینڈ کی

"اسلام و علیکم"

اوراق کی آواز آئی وہ مسکراتے ہوئے اسے سلام کا جواب دینے لگ گئی اوراق ان کی طبیعت وغیرہ پوچھ کر خیال رکھنے کی تنبیہہ کرتا فون بند کرگیا۔

***

ضحیٰ کچن میں کھڑی ناشتہ بنا رہی تھی چہرے پر مسکراہٹ سجائے ہوئے تھی

" نہیں ضحیٰ اب تم نے کسی کو بھی ظاہر نہیں کرنا تم پریشان نہیں ہو اوراق کیساتھ اپنا بونڈ مضبوط کرلو اللہ بہتر کریں گے"

ضحیٰ رات میں یہ فیصلہ کرتی ناشتہ بناتے ہوئے دل میں۔ سوچنے لگ گئی

"ناشتہ ریڈی نہیں ہوا کیا" اوراق کی آواز پر اس نے گردن موڑ کر اسے دیکھا اسے بلکل اپنے پیچھے موجود پاکر ضحیٰ گھیرا گئی اور تیل کی گرم چھینٹیں ہاتھ میں آئی

"آہہہہ"

ضحیٰ کو اچانک جلن سی محسوس ہوئی تو اس نے ایک سسکی لی اوراق پریشان سا اسے دیکھنے لگ گیا "تم پاگل ہو کیا کرتی ہو ضحیٰ تم اپنا زخمی ہاتھ تو پیچھے رکھتی"

اوراق اس کا ہاتھ تھامے خفگی سے کہتے ساتھ اس کے ہاتھ پر نرمی سے ہاتھ پھیرنے لگ گیا

" آپکے اپنے پیچھے موجود پاکر میں ڈر گئی تھی"

ضحیٰ اسے دیکھتی معصومیت سے بتاتے ساتھ رونے لگ گئی اوراق پریشان سا اسے دیکھنے لگ گیا "ضحیٰ رو کیوں رہی ہو"

اوراق اسے روتا پاکر پریشانی سے اسے دیکھتا بولا جس پر ضحیٰ سسکیاں لینے لگ گئی

"جلن ہورہی ہے"

ضحیٰ نم آنکھوں سے اسے دیکھتی رونے کی وجہ بتانے لگ گئی اوراق نے اس کا ہاتھ تھام کر نرمی سے ان پر لب رکھ گیا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی دل نے ایک بیٹمس کی اور اوراق نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا "اب ٹھیک ہے"

اوراق پیار بھری نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا ضحیٰ شرما کر پلکیں چھپکا گئی اس کی اس حرکت پر اوراق کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اور وہ اپنا چہرہ اس کے چہرے کے قریب لاتا باری باری اس کی آنکھوں پر لب رکھ گیا

"ٰ تمہاری آنکھیں بہت حسین ہیں اور مجھے ان حسین آنکھوں پر نمی نہیں پسند ضحی"

اوراق مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر انتہائی پیار سے بولتا اسے مزید سرخ کر گیا ضحیٰ کب بھینچ کر رہ گئی "نن۔۔۔ ناشتہ"

ضحیٰ اس کی نظریں مسلسل خود پر پاکر فوراً سے کہنے لگی

"میں دیکھتا ہوں"

اوراق اسے کہتے ساتھ کچن کی طرف بڑھ گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔

ضحیٰ اور اوراق نے مل کر ناشتہ کیا اور پھر وہ دونوں ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے ٹی وی دیکھنے لگ گئے

***

"تمہیں پریشانی نہیں ہورہی ہے پانچ دنوں سے وہ دونوں وہاں ہیں"

عارفہ محترمہ لیزا کی جانب دیکھتے ہوئے کہنے لگی لیزا انہیں دیکھنے لگ گئی

" کیا کروں پھر میں ممانی بھی کمرے سے باہر نہیں نکلی دوپہر کا کھانے کے بعد میں نے سوچا انہیں گرا دوں گی اسی بہانے وہ واپس سجائے گا لیکن نہیں ہو پایا"

لیزا پریشانی سے ناخن کتراتے ہوئے اسے دیکھ کر بتانے لگ گئی

" لیزا وہ دونوں پانچ دن سے ساتھ ہیں اور وہ لوگ بہت قریب آ چکے ہوں گے تمہیں لگتا ہے تم انہیں الگ کر سکو گی"

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.