ڈنر کے وقت گھر کے تمام افراد موجود تھے شام کی فلائٹ سے وحید صاحب ضحیٰ سے ملے بغیر واپس جا چکے تھے صماد کی نظریں نان سٹاپ ضحیٰ پر جمی ہوئی تھی اس کی نظروں سے ضحیٰ فوراً اٹھ کھڑی ہوئی وہاں سے چلی گئی اوراق نے اسے جاتا دیکھا
"شاید بھوک نہیں ہے اسے"
اوراق کہتے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا ڈالتا کرسی کھسکا کر اوپر کی جانب بڑھ گیا لیزا اسے جاتا دیکھنے لگی "ٰ واقع بہت لکی ہے ضحی"
لیزا اسے جاتا دیکھ دل میں کہتی کھانا کھانے میں مصروف ہوگئی
اوراق کمرے میں داخل ہوا نظر ضحیٰ پر گئی جو بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی اوراق کی جانب دیکھا
"مجھے بھوک نہیں تھی اس لیے میں اٹھ کر آگئی"
ضحیٰ اس کے ہاتھ سے ڈش لیتی فوراً سے بولی اوراق اس کے سامنے آکر بیٹھا
"تم نے صبح کا ناشتہ کیا ہوا ہے کھانا کھانے کے بعد ویسے بھی ہم دونوں نے نکلنا ہے"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے کہتا بتانے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا
"کہاں؟ ؟"
ضحیٰ نے فوراً پوچھا اوراق کھانا کھانے لگ گیا
"یہ سرپرائز ہے" اوراق اس کے کان کے قریب لب لائے سرگوشیانہ انداز میں کہنے لگا اوراق کے قریب آنے پر اس کی دھڑکن تیز ہوئی۔
دونوں نے مل کر کھانا کھایا اس کے بعد مل کر ہی پیکنگ کرلی
اوراق نے گھڑی پر نظر ڈالی دس بج چکے تھے اسوقت سب گھر والے اپنے روم میں۔ موجود ہوتے تھے "مام سے مل کر نکلنا چاہیے ہمیں" اوراق ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے فوراً سے کہتا کمرے سے باہر کی جانب آتا انیتا محترمہ کے کمرے کی جانب بڑھ گیا
"ارے اوراق اور ضحیٰ آؤ"
انیتا محترمہ ان دونوں کو ساتھ دیکھ کر مسکراتے ہوئے اندر آنے کا کہنے لگی دونوں اندر بڑھے
"مام میں آپ کی بہو کو کچھ دنوں کیلیے لے کر جارہا ہوں خیال رکھیے گا اپنا" اوراق انیتا محترمہ سے ملتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ بھی ملی اور وہ چل دی کچھ وقت ضحیٰ اس گھر سے دور ہی جانا چاہتی تھی اسی لیے اس نے اوراق کیساتھ جانے میں بہتری سمجھی۔
وہ دونوں نیچے آئے اور باہر کی جانب بڑھ گئے ڈرائیور کار پہلے سے نکالے ہوئے تھا اوراق اس سے ایڈریس سمجھتا سر کو خم دیتا گاڑی میں بیٹھ گیا
"گھنٹے کا سفر ہے تو تم اگر سونا چاہو تو سو سکتی ہو" اوراق گاڑی سٹارٹ کرکے گھر سے کچھ فاصلے پر لائے ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے بولا جو ونڈو سکرین سے باہر دیکھ رہی تھی۔
"نہیں مجھے نیند نہیں آرہی ہے" ضحیٰ اسے جواب دیتے ساتھ ایک گہرا سانس لے گئی ضحیٰ کو محسوس ہوا کہ جیسے وہ قید خانے سے باہر نکل آئی ہو جب اس نے آج صماد کو گھر میں دیکھا دل مٹھی میں آ گیا تھا لیکن اوراق نے اس کی یہ پریشانی بھی ختم کردی تھی کچھ وقت ہی سہی وہ سکون میں تو تھی۔
"کیا سوچ رہی ہو"
اوراق اس پر ایک نظر ڈالتا سامنے سڑک پر واپس نظریں کیے بولا
"نہیں کچھ نہیں"
ضحیٰ فوراً سے جواب دیتی۔ سر سیٹ سے ٹکا گئی
"تم واقع میں بہت کم بولتی ہو یقین آ گیا ہے مجھے"
اوراق فوراً سے اسے کہنے لگا ضحیٰ نے اسےدیکھا
"بچپن سے کسی سے اپنی بات نہیں ہوئی شاید اس وجہ سے"
ضحیٰ اسے دیکھتے جواب دینے لگی اوراق نے اسے دیکھا
"تمہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے تمہارا بچپن بہت ہی برا گزرا ہے"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے افسردہ سا بولا ضحیٰ کے ہونٹوں پر اداس مسکراہٹ نمودار ہوئی
" لوگوں کا بچپن یادگار ہوتا ہے میرا بچپن اذیت تھا میرے لیے"
ضحیٰ آنکھوں میں آئی نمی کو اپنے اندر اتارے اسے جواب دیتی خاموش کروا گئی
کچھ دیر ہی گزری تھی ضحیٰ مزے سے سورہی تھی اوراق اسے دیکھ مسکرادیا
گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد اوراق نے بریک پر پاؤں رکھا اور فام ہاؤس کو دیکھا.
"ٰ ضحی"
اوراق گاڑی سے اتر کر اس کی جانب بڑھتا اسے پکارنے لگا ضحیٰ اس کی آواز پر یکدم اٹھی اور اسے دیکھا "کیا ہوا"
ضحیٰ اسے دیکھ فوراً سے پوچھنے لگی اوراق کی نظریں اسی پر تھیں
"ہم لوگ پہنچ گئے ہیں"
اوراق اسے مسکرا کر بتانے لگا ضحیٰ نے فوراً اپنی دائیں جانب نظریں کی فام ہاؤس پر نظر ڈالی
"ہم یہاں کیوں آئے ہیں"
ضحیٰ گاڑی سے اتر کر دروازہ بند کیے اسے دیکھ کر پوچھنے لگی۔
"کچھ وقت میرے خیال سے ہم دونوں کو ایک دوسرے کو دینا چاہیے تاکہ سمجھ سکیں"
اوراق اس کا ہاتھ تھام کر اسے دیکھتے ہوئے بولتا اندر کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی۔ اوراق اسماعیل بیگ اس کا محافظ بن کر آیا تھا جیسے ہی وہ پریشان یا کوئی مصیبت اس پر آئی تھی اوراق اسے بچا لیتا تھا وہ اس کا جتنا بھی شکریہ کرتی کم تھا ضحیٰ اوراق پر نظریں مرکوز کیے اس کے ساتھ چلتی ہوئی اندر آئی۔
دونوں مل کر فام ہاؤس دیکھنے لگ گئے ضحیٰ اب پہلے سے بہتر تھی اور وہ نارمل بی ہیو کررہی تھی۔
"کچھ کھانا ہے تمہیں"
ایک بیڈروم میں داخل ہوتے اوراق نے ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے پوچھا ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا "نہیں"
ضحیٰ فوراً سے اسے جواب دینے لگ گئی جس پر اوراق اثبات میں سر ہلا گیا
"تمہیں یقیناً ابھی نیند نہیں آئے گی کیونکہ تم آدھا راستہ سوتی آئی ہو"
اوراق اپنی گھڑی اتارتا اسے دیکھ کر کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا اور اثبات میں سر ہلا گئی
"تو لان میں کچھ وقت گزارتے ہیں"
اوراق اب اس کی جانب رخ کرتا کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا
"چلیں" اوراق اس کے سامنے ہاتھ کیے اس سے پوچھنے لگا ضحیٰ نے اس کا ہاتھ فوراً تھام لیا اور دونوں لان کی جانب بڑھ گئے
ضحیٰ اور اوراق دونوں ہی ننگے پیر گھاس پر چل رہے تھے چاند کی روشنی لان کو روشن کیے ہوئے تھی۔ "تمہیں ننگے پیر چلنا اچھا لگتا ہے گھاس پر" ٰ
اوراق ضحی کی جانب دیکھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا
"ہمم مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے میں سکون میں ہوں"
ضحیٰ نے بھی نظریں اس کی جانب کرتے ہوئے اسے جواب دیا اوراق مسکرادیا ضحیٰ نے اس کی ہائیٹ دیکھی اور پھر خود کو وہ اوراق کے کندھے سے تھوڑی نیچے آتی تھی آج پہلی دفعہ وہ اس کے سا تھ چلتے ہوئے اپنی اور اس کی ہائیٹ دیکھ رہی تھی
"ایسے کیا دیکھ رہی ہو" اوراق اسے خود کو دیکھتا پاکر فوراً سے پوچھنے لگا اس کے سوال پر ضحیٰ پرل ہوئی اور گھبراتے ہوئے نفی میں سر ہلا کر شرمندگی سے سامنے دیکھنے لگ گئی۔
وہ دونوں خاموشی سے ٹہل رہے تھے ایک گہری خاموشی دونوں کے بیچ موجود تھی ضحیٰ کی نظر آسمان پر گئی
"آسمان کتنا خوبصورت لگ رہا ہے نا" ضحیٰ نے پہلی بار بات کا آغاز کیا تھا اوراق نے ایک نظر اسے دیکھا جو بہت شوق سے آسمان پر نظریں مرکوز کیے ہوئے تھی
"بہت زیادہ"
اوراق اس کے چہرے کو دیکھتا کہنے لگا اپنے اتنے قریب سے آواز سن کر ضحیٰ نے اپنی دائیں جانب نظر ڈالی تو وہ اس کے تھوڑا قریب ہوا اس کے چہرے کو تک رہا تھا
"تمہیں آسمان میں سب سے زیادہ کیا خوبصورت لگ رہا ہے"
اوراق اس پر گہری نظریں جھکائے گھمبیر لہجے میں پوچھنے لگا
"چاند"
ضحیٰ نے فوراً سے مسکرا کر جواب دیا جس پر اوراق نے بھی اس کے ساتھ چاند کی جانب دیکھا۔
" مجھے بھوک لگنے لگ گئی ہے اچانک"
ضحیٰ اسے دیکھتی شرمندہ سی آہستگی سے کہتی اوراق کو وہ اسوقت بےحد کیوٹ لگی تھی
"چلو دیکھتے ہیں کچن میں کچھ پڑا ہے یا نہیں"
اوراق اسے کہتے ساتھ جیب میں ہاتھ ڈالتے ہوئے چلتا کہنے لگا ضحیٰ اس کے ہمراہ چلنے لگی
"ایک بات پوچھوں آپ سے" ضحیٰ اس کے ساتھ چلتے ہوئے فوراً سے اجازت لینے لگی اوراق نے اسے دیکھا جب سے وہ یہاں آئی تھی وہ اس کے ساتھ نارمل بی ہیو کررہی تھی اسے یہ محسوس کرکے خوشی ہوئی اوراق اس کی بات پر سر کو خم دے گیا
"آپ اتنے ہی نرم مزاج ہیں"
ضحیٰ اسے دیکھتی پوچھتی اوراق کو خود کو دیکھنے پر مجبور کرگئی
"حیرت ہے لوگ مجھے اکھڑ مزاج کہتے ہیں"
اوراق اور وہ دونوں چلتے ہوئے ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوئے اوراق نے اسے بولا
"مگر آپ بہت پرسکون تربیت کے شخص لگتے ہیں"
ضحیٰ فوراً سے اپنی رائے اسے بتانے لگی جس پر اوراق نے اسے دیکھا
" میں ہر ایک کیلیے پرسکون انسان نہیں ہوں ضحیٰ میں ان لوگوں کیلیے پرسکون انسان ہوں جو میرے لیے بہت خاص ہیں" اوراق اسے صاف لفظوں میں دیکھتے ہوئے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے جواب دے گیا ضحیٰ نے اسے دیکھا
"تو کیا میں خاص ہوں"
ضحیٰ فوراً سے اسی دیکھتی پوچھنے لگی اوراق نے مسکراتی نظروں سے اسے دیکھا
"بلکل"
اوراق بڑے اطمینان سے اسے جواب دیتا کچن میں داخل ہوا ضحیٰ کی ہارٹبیٹ مس ہوئی اور وہ بلیس کرنے لگ گئی
"تم صرف ایک ورڈ پر ایسے بلیش کرو گی تو آگے بہت مشکل ہو جائے گا"
اوراق بڑی بے باکی اسے نظروں کے حصار میں لیے کہنے لگا ضحیٰ پلکیں چھپکا گئی۔
"ضحیٰ یہاں صرف انڈے ہی موجود ہیں اور کچھ نہیں اسی سے کام چلا لیتے ہیں" اوراق فرج کھول کر پورے فریج ہر نظر دوہراتا انڈے اٹھا کر کہنے لگا ضحیٰ بس خاموشی سے سر کو خم دے گئی۔
ضحیٰ اپنی کیفیت سمجھ ہی نہیں پا رہی تھی جب وہ اوراق کے تھوڑا قریب ہوتی تھی اپنی باتوں سے وہ مزید اسے اپنے قریب کرلیتا تھا اور وہ ہوتی چلی جاتی تھیں اس کی خوشبو ناک سے ٹکراتے ہی اس کی دھڑکنیں بے ترتیب سی ہوجاتی تھی اس کی بےباک باتوں پر اس کی ہارٹبیٹ مس ہو جایا کر تی تھی۔ اوراق پین اٹھا کر آگ جلاتا اس میں تیل ڈالنے لگ گیا ضحیٰ اپنی سوچوں سے باہر نکلی تو نظر اوراق پر گئی "میں بنا لوں گی"
ضحیٰ اوراق کے پاس آتے ہوئے اسے دیکھتی فوراً سے کہنے لگی
"میں تقریباً بنا چکا ہوں"
اوراق تین انڈے توڑ کر پین میں ڈالتا اسے جواب دینے لگا ضحیٰ خاموش ہوگئی۔
دونوں نے مل کر فرا ئے انڈے کھائے ضحیٰ نے برتن دھو کر واپس ان کی جگہ پر رکھ دیا
"میرے خیال سے اب سوجانا چاہیے ہمیں"
اوراق اور ضحیٰ کچن سے باہر نکلے اوراق اسے دیکھتے ہوئے بولا
وہ دونوں روم میں واپس آئے اوراق بیڈ پر لیٹ گیا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی اور کچھ ڈھونڈنے لگی "کیا ڈھونڈ رہی ہو؟"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا
"کشیر نہیں ہیں یہاں"
ضحیٰ ہاتھوں کی انگلیاں چٹکاتے ہوئے اس سے کہنے لگی اوراق نے آئبرو آچکا کر اسے دیکھا
"وہ بیچ میں رکھنے ہیں نا ایسے نہیں سو سکتی"
ضحیٰ اسے خود کو دیکھتا پاکر فوراً سے وضاحت دینے لگی
" ضحیٰ میرا خیال ہے ہمارا رشتہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ ہمیں اپنے بیچ کشیر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے" اوراق اسے دیکھتا تھوڑا مایوس سا بولا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی ماضی میں ہوئے وہ بھیانک حادثات قلیس بیگ کی طرح اس کی آنکھوں کے سامنے آئے
"مجھے نہیں لگتا ایسا مجھے ابھی تھوڑا اور وقت چاہیے ہے" ضحیٰ فوراً سے اسے جواب دینے لگ گئی اوراق کو اس کی بات سے بےحد مایوسی ہوئی وہ غصے سے سر کو خم دیتا تکیہ لیے باہر کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ اداس نظروں سے اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔
" اوراق میں آپ سے مزید سب کچھ نہیں چھپا سکتی ہوں جب آپ کو میری اصلیت معلوم ہوگی آپ مجھے چھوڑ دیں اس ڈر سے میں نے کچھ نہیں بتایا میں آپ کے قابل نہیں ہوں" ضحیٰ آنکھوں میں نمی لیے اوراق کی جانب دیکھتی اسے کہتے ساتھ پریشان کر گئی اوراق ماتھے پر شکنیں لیے اسے دیکھنے لگا
"ٰ کیا بول رہی ہو ضحی"
اوراق اسے پریشان سا دیکھتا پوچھنے لگا ضحیٰ نم آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی
" یہ سب خود اپنی مرضی سے نہیں کرتی تھی زبردستی ہوتا تھا وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا میں بتانا چاہتی تھی مگر وہ مجھے اتنا بےبس کرچکا تھا حب چاپ اپنے ساتھ زیادتی ہونے دیتی رہی وہ انسان نہیں حیوان ہے"
ضحیٰ کے الفاظ سینے ہی اوراق کے چہرے پریشانی کے بجائے سختی سی در آئی اور اسے دیکھنے لگا
"ٰ آج کے بعد تم مجھے اپنی شکل مت دیکھانا ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ضحی "
اوراق اسے نفرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے انتہائی سختی سے بولا ضحیٰ روتے ہوئے اسے دیکھ رہی تھی
"اوراق"
ضحیٰ اسے پکارنے لگی مگر اوراق نے اسے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا
" اپنی ناپاک زبان سے میرا نام لینے کی ضرورت نہیں ہے یہ سب باتیں جاننے کے بعد نفرت سی ہوگئی ہے"
اوراق یہ سب کہتا رہا نہیں باہر کی جانب بڑھ گیا
"اوراق اوراق ایسا مت کریں پلیززز"
ضحیٰ چیختے ہوئے سسک کر اسے پکارتی چلی گئی مگر وہ سنی ان سنی کر گیا
"اوراق " ضحیٰ نیند سے جاگتی چیخ کر اس کا نام پکارنے لگی اس نے کمرے میں نظر دوہرائی اندھیرا چھایا ہوا تھا اوراق ضحیٰ کی چیخ سن کر پریشانی سے کمرے میں داخل ہوا
"اوراق"
ضحیٰ روتے ہوئے اسے پکارنے لگی اوراق اس کی جانب آتا لیمپ آن کرگیا
"ضحیٰ میں یہاں ہوں"
اوراق اس کے پاس آیا اس کا چہرہ تھامے اپنی موجودگی کا احساس دلانے لگا
"اوراق آپ مجھے چھوڑ کر نہیں جائیں پلیززز مت جائیں"
ضحیٰ اس کے ہاتھ تھامے روتے ہوئے اسے بولی اوراق اس کی حالت دیکھ کر دو پل کیلیے ساکت ہوگیا۔ "اوراق پلیزززززز"
ضحیٰ اس کے قریب ہوتی بدک کر اسے بولی اوراق ہوش میں لوٹا
"نہیں میں کہیں نہیں جارہا ہوں تمہارے پاس ہوں ریلیکس جسٹ ریلیکس"
اوراق اس کے بال درست کرتا اس کے چہرے پر نظریں کیے فوراً سے کہنے لگا
"پکا" وہ اس کی جانب دیکھتی فوراً سے پوچھنے لگ گئی اوراق اثبات میں سر ہلا گیا ضحیٰ اس کے سینے سے لگ گئی ہمیشہ کی طرح وہ آج بھی اچانک اس کے گلے لگی تھی اور اوراق کی ہارٹبیٹ اسے اپنے اتنے قریب محسوس کرکے بہت تیز ہوگئی تھی
"ٰ ریلیکس ضحی"
اوراق اس کے بالوں میں انگلیاں پھیر تا اسے ریلیکس کرنے لگا آہستہ آہستہ اس کی رونے میں کمی ہونے لگی اور وہ نارمل ہوتی اوراق کے سینے سے الگ ہوئی اور اسے ایک نظر دیکھا
"تم نے کوئی خواب دیکھا تھا"
اوراق اسے نارمل ہوتا دیکھ فوراً سے پوچھنے لگ گیا جس پر ضحیٰ نے سر کو خم دیا
"وہ خواب تھا بھول جاؤ اسے پانی پیو" اوراق فوراً سے گلاس میں پانی ڈال کر اسے دیتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ کانپتے ہاتھوں سے اس سے گلاس تھامتی ایک ہی سانس میں سارا پانی پی گئی
"سوجاؤ وہ خواب تھا"
اوراق اسے واپس سے ہٹا کر اس پر کمفرٹر ڈالتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی
"مجھے بھی نیند آرہی ہے" اوراق اس کے بال ٹھیک کرتا کہتے ساتھ اٹھ کر لائٹ آن رکھے کمرے سے باہر آ گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔ ضحیٰ ایک منٹ اسی پوزیشن میں لیٹی رہی پھر بیڈ سے اتر کر فوراً باہر ہی جانب بڑھی اوراق پر نظر گئی جو کاؤچ پر لیٹا ہوا تھا ضحیٰ اس کے پاس آکر کھڑی ہوئی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا
"مجھے اکیلے ڈر لگ رہا ہے سونے میں"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے اپنے یہاں موجود ہونے کی وجہ بتانے لگی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا "میں روم میں آؤں"
ٰ اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگ گیا جس پر ضحی فوراً سر کو خم دے گئی اوراق کھڑا ہوا اسے اپنے ساتھ لگائے دونوں روم کی جانب بڑھ گئے کمرے میں آکر وہ دونوں بیڈ پر لیٹے ضحیٰ اس کےٰ بےحد قریب ہوکر لیٹی اوراق نے ایک نظر اسے دیکھا اس کے گرد ایک مضبوط حصار قائم کرگیا ضحی کیلیے اوراق کے حصار میں ہونا محفوظ تر ین جگہ میں ہونا تھا اوراق اسے اپنے حصار میں لیے اس کے بالوں میں انگلیاں پھیر تا اسے نیند دلانے کی کوشش کرنے لگ گیا جس میں اسے مزید محنت نہیں کرنی پڑی پندرہ منٹ میں ہی وہ واپس نیند کی وادیوں میں اتر گئی تھی اور اوراق بھی اسی پوزیشن میں بیٹھے بیٹھے سو گیا۔ ۔
***
"اوراق اور ضحیٰ کہاں ہے"
ادیبہ بیگم ان دونوں کو موجود نہ پاکر فوراً سے پوچھنے لگ گئی جس پر انیتا محترمہ نے انہیں دیکھا
"وہ دونوں کچھ وقت ساتھ میں اکیلے رہنا چاہتے تھے"
انیتا محترمہ نے فوراً اسے ادیبہ بیگم کو جو اب دیا جس پر وہ خاموش ہوگئی صماد کے چہرے پر یکدم مسکراہٹ غائب ہوئی
"ویسے ایک بات بولوں بھابی برا مت ماننے گا"
عارفہ محترمہ ناشتہ کرتے ہوئے فوراً سے بولی
"نہیں بولو"
انیتا محترمہ نرمی سے اس سے اجازت دینے لگ گئی
"ضحیٰ آپ کے بیٹے کے ساتھ ویسے جچتی نہیں ہے کہاٰ ں آپ کا بیٹا تو کہاں ضحی "
عارفہ محترمہ فوراً سے منہ بنا کر کہنے لگی جس پر انیتا محترمہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے انہیں دیکھنے لگ گئی "یہ تو نصیب کی بات ہوتی ہے عارفہ وہ دونوں ایک دوسرے کے نصیب میں تھے"
انیتا محترمہ مسکرا کر اسے جواب دیتی خاموش کروا گئی
" بلکل اور نصیب سے کوئی لڑ نہیں سکتا"
لیزا فوراً سے کہنے لگ گئی جس پر انیتا محترمہ مسکرادی ۔ ۔
اوراق کی آنکھ کھلی اس کی نظر ضحیٰ پر گئی جو اس میں چھپی پرسکون سی سورہی تھی ناچاہتے ہوئے بھی اوراق کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اور اس نے جھک کر نرمی سے اس کی پیشانی کو چھوا ضحیٰ ویسے ہی سوتی رہی اوراق نے وال کلاک پر نظر ڈالی جہاں نو بج رہے تھے وہ ضحیٰ کا سر تکیے پر احتیاط سے رکھتا فریش ہونے کیلیے باتھروم کی جانب بڑھ گیا
اوراق فریش ہوکر کمرے سے باہر کی جانب آتا کچن کا رخ کر گیا ضحیٰ ویسے ہی مزے سے سوتی رہی۔ کچھ دیر بعد ضحیٰ کی آنکھ کھلی اس نے فوراً اپنی دائیں جانب نظر ڈالی اوراق وہاں موجود پریشانی اور ڈر سے اس کے ماتھے پر کئی بل نمودار ہوئے وہ رات کا منظر یاد کرنے لگی
" ایک نہ ایک جب بھی اصلیت سامنے آتی ہے اس شخص نے تمہیں چھوڑ دینا ہے ضحیٰ تم اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھو ان سب کیلیے" ضحیٰ خود سے مایوسی سے کہتے ساتھ ایک گہرا سانس لیتی اٹھ کھڑی ہوئی اور باتھروم کی جانب بڑھ گئی فریش وغیرہ ہوکر بالوں کو سمجھاتی وہ باہر کی جانب بڑھی
"گڈ مارننگ"
اوراق جو ڈائننگ ٹیبل پر ناشتہ لگا رہا تھا اسے باہر آتا دیکھ کر فوراً سے مسکراکر کہنے لگا
"مارننگ"
ضحیٰ مسکرا کر اسے دھیمے لہجے میں جواب دینے لگ گئی
"آجاؤ ناشتہ ریڈی ہے"
اوراق فوراً سے اسے اشارہ کرتا بولا وہ قدم ڈائننگ ٹیبل کی جانب اٹھائے کرسی کھسکا کر بیٹھ گئی "یہ سب کہاں سے آیا رات تک تو فرج میں کچھ بھی نہیں تھا"
ضحیٰ ایک نظر ناشتے پر پھر اوراق پر ڈالے پریشان سی پوچھنے لگی
"میں نے سوچا میری بیوی کو بھوک لگے گی تو مارکیٹ سے سامان کیوں نہ لے آیا جائے"
اوراق مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر جواب دیتا کرسی کھسکا کر بیٹھ گیا
"آپ نے کیوں ناشتہ بنایا میں بنا لیتی"
ضحیٰ فوراً سے اسے دیکھتی کہنے لگی اوراق نے اسے دیکھا
"میرا دل کررہا تھا" اوراق جواب دیتے ساتھ ناشتہ شروع کرگیا ضحیٰ بھی خاموشی سے ناشتہ کرنے لگ گئی ناشتے کے دوران اوراق کی نظر مسلسل ضحیٰ پر جمی ہوئی تھی جس سے وہ بےحد کنفیوز ہورہی تھی
"ٰ رات میں کیا ہوا تھا ضحی"
اوراق ضحیٰ کے چہرے پر نظر یں مرکوز کیے سنجیدگی سے پوچھنے لگا ضحیٰ کا منہ کی جانب بڑھتا یکدم رکا اس نے اسے دیکھا
"وو۔۔ وووہ میں نے ایک برا خواب دیکھا تھا"
ضحیٰ تھوڑا ہچکچاتے ہوئے نظریں جھکائے اسے جواب دینے لگ گئی
"کیا تھا ایسا اس خواب میں کہ تم کس قدر خوفزدہ ہوگئی تھی"
ً اوراق فورا سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا
"آپ کی آنکھوں میں خود کیلیے نفرت"
ضحیٰ اس پر نظریں مرکوز کیے دل میں بے بسی سے بولی
"بتاؤ ؟"
اوراق اسے خاموش خود کو دیکھتا پاکر کہنے لگا
"کچھ خاص نہیں کوئی شخص مجھے مارنے والا تھا آپ نہیں تھے ادھر بس وہ مجھے خوفزدہ کرگیا" ضحیٰ جھوٹ بولتے ہوئے اسے کہنے لگی اوراق نے اس کا ٹیبل پر پڑا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھاما ضحیٰ کے وجود میں کرنٹ سا لگا
"میرا نہ ہونا تمہیں خوفزدہ کیوں کر گیا"
اوراق چہرے پر بھرپور سنجیدگی سجائے اس سے پوچھنا لازمی سمجھنے لگا
"آپ کے ہونے سے خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں"
ضحیٰ نظریں جھکائے صاف لفظوں میں اسے جواب دے گئی اوراق کے چہرے ایک دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی
"یعنی تم کہنا چاہ رہی ہو میں تمہارا محافظ ہوں"
اوراق نے فوراً اس کی بات کا مطلب سمجھتے ہوئے کہا ضحیٰ نے اسے دیکھا
" اس میں کو ئی شک نہیں ہے" ضحیٰ اسے دیکھتی فوراً سے جواب دے گیا اوراق کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی اور دونوں خاموشی سے ناشتہ کرنے لگ گئے۔ ضحیٰ شاور لے کر کمرے میں آئی سرخ رنگ کی ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس بالوں بھیگے بال پشت پر موجود تھے وہ ٹاول ہاتھ میں لیے ڈریسنگ کے سامنے آکر کھڑی ہوتی ٹاول کی مدد سے بال سکھانے لگ گئی تبھی اوراق کمرے میں داخل ہوا نظر اس پر گئی سر تا پیر اسے دیکھنے لگا سرخ رنگ اس کی دودھیا نہ رنگت میں بےحد جچ رہا تھا اوراق پلک چھپکائے اسے دیکھنے میں مصروف تھا اوراق کے قدم خودبخود اس کی جانب بڑھتے چلے گئے ضحیٰ نے مر رمیں اس کا عکس دیکھا اس کے ہاتھ ایکدم رکے اس نے چہرہ موڑا وہ اس کے عقب میں موجود تھا اسے اپنے اتنے قریب محسوس کرکے ضحیٰ کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے رہ گئی تھی
"تمہارے اوپر ریڈ کلر بہت حسین لگ رہا ہے"
اوراق مرر سے اس کا عکس دیکھتے ہوئے رومانوی لہجے میں بولتا اس کی ہارٹبیٹ مس کروا گیا۔
" تھ۔۔۔ تھینکیو" ضحیٰ ہچکچاتے ہوئے نظریں جھکائے شکریہ ادا کرنے لگ گئی اوراق نے اپنی انگلیاں اس کی کمر کی جانب بڑھائی اور اس کی کمر پر موجود چند بال آگے کر گیا ضحیٰ سوکھےپتے کی مانند لرزی اس کا دل مانو مٹھی میں آ گیا
"اوراق"
ضحیٰ اسے مزید قریب آتا دیکھ فوراً سے اس کی جانب رخ کرتی اسے پکارنے لگ گئی اوراق نے اسے دیکھا "پلیززز"
ضحیٰ بےبس نظروں سے اسے دیکھتی بولی اوراق نے اس کے چہرے پر نظر ڈالی اور دو قدم پیچھے ہوا "سوری"
اوراق یہ لفظ بولتا کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی
"کیوں آخر کیوں ہمیشہ میں اس شخص کو ہرٹ کردیتی ہوں"
ضحیٰ ہاتھوں میں ناخن چبا تی غصے سے کہنے لگ گئی۔ ضحیٰ بال سکھا کر گلے کی۔ دوپٹہ اوڑ ھتی کمرے سے باہر کی جانب بڑھی نظر ٹی وی لاؤنچ ہر صوفے پر بیٹھے اوراق پر گئی اوراق نے اسے نہیں دیکھا تھا ضحیٰ اس کے ساتھ آکر بیٹھ گئی وہ ٹی وی سکرین پر نظریں مرکوز کیے ہوا تھا
"آپ مجھے انڈرسٹینڈ کریں میرے لیے یہ سب بہت اچانک ہے"
ضحیٰ اوراق کی جانب دیکھتے ہوئے اسے سمجھانے کی کوشش کرنے لگ گئی
"جب تمہارا دل ہوتا ہے مجھے اپنے قریب رکھنے کا میں موجود ہوتا ہوں اور تمہیں خود کے قریب آنے سے نہیں روکتا لیکن جب کبھی تمہارے نزدیک آنے کی کوشش کروں تو تم ایسے ری ایکٹ کرتی ہو جیسے میں کون ہوں"
اوراق لہجے میں سختی لیے اسے دیکھے بغیر کہنے لگا ضحیٰ اسے دیکھنے لگی
"میں ڈر جاتی ہوں تب آپ کے پاس آتی ہوں"
ضحیٰ نے اسے دیکھتے ہوئے آہستگی سے بولا اب کی بار اوراق نے اسے دیکھا
"کیوں ڈرتی ہوں کوئی وجہ بھی تو ہو نا"
اوراق اس کی جانب سوالیہ نظریں کیے کہنے لگا ضحیٰ نظریں جھکا گئی
"مجھے خواب آتے ہیں"
ضحیٰ سر جھکائے جھوٹ بولتے ہوئے بتانے لگی اوراق اسے دیکھ رہا تھا
"لنچ کرنے چلیں"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے نارمل انداز میں بولا ضحیٰ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا
"کہاں؟"
ضحیٰ نے فوراً سے اس سے پوچھا اوراق نے اسے دیکھا
"جہاں میں لے کر جاؤں گا لیٹس گو"
اوراق اس کا ہاتھ تھامتا اٹھ کھڑا ہوا ضحیٰ خاموشی سے اس کے ساتھ چلنے لگ گئی
وہ دونوں پندرہ منٹ کے سفر کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں پہنچے اور اندر بڑھتے ایک ٹیبل پر آ گئے اوراق نے ضحیٰ کیلیے چیئر پیچھے کی ضحیٰ اس پر بیٹھ گئی اور اوراق بھی اپنی کرسی سنبھال گیا
"یہ بہت خوبصورت ہے"
ضحیٰ ریسٹورنٹ پر نظر ڈالتی مسکرا کر اسے بتانے لگی اوراق بھی ہلکا سا مسکرایا
"کیا کھاؤ گی" اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگا ضحیٰ کی نظریں مینیو پر تھیں مگر اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا منگوائے اس نے مایوسی سے اوراق کی جانب دیکھا
"ایسے کریں لارج اپنا سپیشل پیزا لے آئیں"
اوراق ویٹر کی جانب دیکھتے ہوئے آرڈر دیتا کہنے لگا ویٹر سر کو خم دیتا چلا گیا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی ")ضحیٰ میں نے پیزا آرڈر کیا ہے تم کھاؤ گی"
لیزا ضحیٰ کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی ضحیٰ نے ایک نظر اس پیزے پر ڈالی اور پھر لیزا پر ڈالی "کوئی ضرورت نہیں ہے جو چاول بچے ہوئے ہیں وہی کھاؤ چلو"
تبھی عارفہ محترمہ فوراً غصے سے اسے منع کرتی بولی جس پر ضحیٰ خاموشی سے کچن کی جانب بڑھ گئی("تم ٹھیک ہو"
اوراق اس کی نظریں مسلسل خود پر کیے فوراً سے پوچھنے لگا
"ہممم"
ضحیٰ ہوش میں آتی اثبات میں سر ہلا گئی اوراق اسے دیکھنے لگا
"تھینکیو"
ضحیٰ اوراق کے ہاتھ میںاپنا ہاتھ ڈالتی اسے کہنے لگی اوراق نے اسے دیکھا
"کس لیے"
اوراق نے ایک نظر ہاتھ پر اور پھر ضحیٰ پر ڈالے پوچھا
" ہر چیز کیلیے"
وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر جواب دینے لگ گئی اوراق مسکرادیا۔
کچھ دیر بعد پیزا آ گیا تھا اوراق نے ایک سلا ئز خنرِہ کی پلیٹ میں اور ایک اپنی پلیٹ پر رکھا چھڑی اور کانٹا اٹھا کر وہ پیزا کھانا کھانے لگ گیا ضحیٰ بھی اسے دیکھتی چھٹی اور کانٹا اٹھا گیا الٹے ہاتھ میں کانٹا اور سیدھے ہاتھ میں چھڑی پکڑے وہ اوراق کی طرح کھانے کی کوشش کررہی تھی مگر وہ نہیں کھا پارہی تھی اوراق نے ایک نظر اسے دیکھا ضحیٰ ہلکا سا مسکرائی اور کھانے کی کوشش کرنے لگی مگر نہیں کھا سکی اس نے ایک ہجر کوشش کی اس بات بھی ناکام رہی اسے رونا آنے لگا تبھی اوراق نے چھڑی کانٹا سائیڈ پر رکھا اور ہاتھ سے اٹھا کر کھانے لگ گیا ضحیٰ اسے دیکھ کر مسکرائی اور ہاتھ سے کھانے لگ گئی
دونوں نےمل کر پیزا کھایا اور ساتھ ساتھ باتیں بھی کرتے رہے
"میں واشروم سے ہوکر آیا "
اوراق ہاتھ صاف کرتا ضحیٰ سے کہتے ساتھ اٹھ کر باتھروم کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔ "جتنا خوش رہنا ہے رہ لو جیسے ہی اوراق کو سچائی معلوم ہوگی وہ تمہیں ایک سکینڈ لگائے بغیر چھوڑ دے گا" ٰ ضحیٰ اپنے قریب سے یہ آواز سنتی فوراً گھیرا کر مٹی مگر وہ شخص پیٹ کرتا باہر کی جانب بڑھ گیا ضحی خوفزدہ نظروں سے اسے جاتا دیکھنے لگ گئی
"آخر کیوں پیچھا نہیں چھوڑتا یہ شخص میرا"
ضحیٰ اسے جاتا دیکھ غصے سے کہتے ساتھ سر جھٹک گئی تبھی اوراق آیا
"چلیں" اوراق بل ہے کرتا اسے دیکھ کر پوچھنے لگا ضحیٰ اثبات میں سر ہلا کر اٹھ کھڑی ہوئی اور دونوں باہر کی جانب بڑھ گئے۔