Chapter 4: باب 4

"آپ نے بلایا مجھے"

ضحیٰ دروازے پر دستک دیتی آہستگی سے انیتا محترمہ کی جانب دیکھ کر پوچھنے لگی

"جی بیٹا آؤ" انیتا محترمہ مسکراتے ہوئے اسے اندر بلاتی کہنے لگی ضحیٰ اندر کی جانب چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے بڑھی

"بیٹھو مجھے تم سے کچھ باتیں کرنی ہے"

انیتا محترمہ نرمی سے اسے بیٹھنے کا اشارہ کر تی بولی ضحیٰ خاموشی سے بیٹھ گئی

" اوراق میرا بیٹا ہے اس کی تربیت میں نے کی ہے اور مجھے یقین ہے اس نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی یہ قدم اٹھایا ہوگا تمہارے نصیب میں شاید وہی تھا میں جب سے آئی ہوں میں نے تمہیں دیکھا ہے نہ تو تم بولتی ہو نہ ہنستی ہو اور بہت گھبرائی اور ڈری ہوئی رہتی ہو مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں ہے لیکن اوراق اور تمہارا جو رشتہ اب جڑ گیا اسے سچے دل سے نبھانا اور جب کبھی لگے یہ رشتہ ختم ہورہا ہے جھک جانا لڑکی کمپرومائز کرتی ہے لڑکا بھی کرتا ہے مگر لڑکی زیادہ کرتی ہے اگر گھر بچانے کی بات آئی ہے تو وہ لڑکی بچا سکتی ہے لڑکا نہیں اوراق حساس ہے جذباتی بھی ہے غصہ بھی ہے مگر بہت اچھا ہے ہر ایک کا احساس کرنے والا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتا میں نے تمہیں دل سے جیو تسلیم کرلیا ہے اب تم نے اس رشتے کو نبھانا ہے اوراق کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کرسکتا اس نے تم سے نکاح کیا یقیناً اسے تم پسند آئی ہوگی اور تمہارے ساتھ غلط ہوتا دیکھ اس نے ایسا قدم اٹھایا اس کے علاؤہ بہت سے طریقے تھے تمہارے نکاح کو روکنے کے مگر اس نے نکاح کا ہی چنا مرد اگر عورت سے نکاح کررہا ہے تو یقیناً وہ اس سے محبت کرتا ہے ورنہ مرد کبھی نکاح نہیں کرتا مرد اپنی محبت کو ہی نکاح کی شکل دیتا ہے یاد رکھنا "

انیتا محترمہ تحمل بھرے لہجے میں اسے سمجھانے لگی ضحیٰ ان کی باتیں سن رہی تھی

" یہاں کوئی بھی تم دونوں کے نکاح سے خوش نہیں ہے نہ ہی ماں نہ عارفہ اور نہ ہی تمہارے ڈیڈ اسی لیے وہ کچھ بھی بولے ان کی باتوں پر دھیان نہ دینا اللہ سے دعا کرتی رہنا اور منفی سوچنے کے بجائے اچھا سوچنا سمجھ رہی ہو نا"

وہ مسکراتے ہوئے اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتی اسے مخاطب کرنے لگی ضحیٰ اثبات میں سر ہلا گئی "اور تم بہت پیاری ہو ماشاءاللہ"

وہ مسکراتے ہوئے اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے کہنے لگی ضحیٰ کے لبوں پر ہلکی سی شرمیلی مسکراہٹ نمودار ہوئی

"اہم اہم"

اوراق کمرے میں داخل ہوتا کھانسنے لگ گیا انیتا محترمہ اور ضحیٰ دونوں کی نظر اس پر گئی

"حیرت ہے ساس بہو کی بگڑی صلح ہے خیریت ہے نا مام"

اوراق ان کے پاس کھڑا ہوتا ضحیٰ کو نظروں کو حصار میں لیے فورا سے مزاحیہ انداز میں کہنے لگا "وہ میری بہو نے بیٹی ہے اور آگے تمہاری سوچ ہے "

انیتا محترمہ اوراق پر ایک نظر ڈالتی ضحیٰ کو پیار سے دیکھتی کہنے لگی ضحیٰ اوراق کی نظریں خود پر محسوس کرتی نظریں جھکا گئی

"ضحیٰ تم انڈین ڈرامے دیکھتی ہوگی تمہیں معلوم ہوگا ساس کیسی ہوتی ہے"

اوراق ضحیٰ کو دیکھتا تنگ کرنے کیلیے کہنے لگا

" نہیں میں ڈرامے نہیں دیکھتے نہ دیکھیں ہیں کبھی اور اگر انہوں نے مجھے اپنی بیٹی کہا ہے تو میرے لیے یہ میری ماں ہے"

ضحیٰ انیتا محترمہ کو دیکھتے ہوئے ہلکی سی مسکراہٹسجا کر بولی انیتا محترمہ جواباً مسکرادی او راق ان دونوں کو دیکھنے لگ گیا

"مطلب کافی مضبوط بونڈ بن گیا ہے بیٹی ماں کا"

اوراق ان دونوں کو دیکھ کر کہنے لگا جس پر انیتا محترمہ مسکرا دی

"بلکل" وہ اسے مسکراتے ہوئے جواب دینے لگ گئی اوراق مسکرادیا ضحیٰ کے ہونٹوں پر بھی ہلکی سی مسکراہٹ نمودار تھی

تبھی لیزا کمرے کی جانب بڑھی ان تینوں کو مسکراتا دیکھ لیزاا کے قدم وہی رک گئے

"ارے لیزا بچے آؤ"

انیتا محترمہ لیزا کو دیکھتی فوراً سے کہنے لگی

"سوری ڈسٹرب کیا لیکن آپ کو مام اور دادی بلارہی ہیں"

لیزا ایکسکیوز کرتے ہوئے فوراً سے کہنے لگی انیتا محترمہ سر کو خم دیتی اٹھ کر نیچے کی جانب بڑھنے لگی لیزا نے ایک نظر اوراق پر ڈالی جو ضحیٰ پر ہی نظریں مرکوز کیے ہوئے تھا لیزا خاموشی سے کمرے سے باہر آ گئی۔

***

"آپ کہیں جارہے ہیں"

ً ضحیٰ کمرے میں داخل ہوئی اوراق کو تیار دیکھ فوراسے پوچھنے لگ گئی اوراق نے مر کر اسے دیکھا "مجھے کام ہے تھوڑا رات کو دیر ہو جائے گی تم سوجانا ٹھیک ہے"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے بتاتا خود پر پرفیوم چھڑکنے لگ گیا

"اور نیچے مت جانا کچھ چاہیے ہو ملازم یا سامنے ہی مام کا روم ہے ان سے بول دینا"

اوراق فوراً سے اسے تنبیہ کرتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھی

"خیال رکھنا اپنا"

اوراق اسے مسکرا کر دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ کمرے سے باہر چلا گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی ضحیٰ کا دل کیا وہ اسے جانے سے روک لے کیونکہ اس کے ساتھ ہونے سے وہ اب تک اتنی ہمت سے کھڑی تھی اس کے جانے کا سینے ہی دل گھبرانے لگ گیا تھا مگر وہ جا چکا تھا ضحیٰ فوراً روم لاک کرتی بیڈ پر بیٹھ گئی

"کچھ نہیں ہوگا ضحیٰ ریلیکس کچھ نہیں ہوگا"

ضحیٰ خود کو نارمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہنے لگی

تبھی دروازے پر دستک ہوئی ضحیٰ نے خوف بھری نگاہوں سے دروازے کی جانب دیکھا

"ککک۔۔ کون"

ضحیٰ دروازے پر نظریں کیے خوفزدہ سی پوچھنے لگی

"ضحیٰ میں ہوں لیزا"

لیزا کی آواز سینے ہی ضحیٰ کو تھوڑا سکون ملا وہ کھڑی ہوکر دروازے کی جانب بڑھج اور دروازہ کھولا " اوراق کو جاتا دیکھا تو سوچا تم سے کچھ بات کرلو جب سے تمہارا نکاح ہے بات ہی نہیں ہوئی ہماری امید کرتی ہوں ڈسٹرب نہیں کیا میں نے تمہیں"

لیزا مسکرا کر اسے دیکھتی نارمل انداز میں کہنے لگی ضحیٰ نفی میں سر ہلا گئی

"بیٹھو"

ضحیٰ اسے اشارہ کرتے ہوئے بیٹھنے کا کہنے لگی لیزا فوراً سے بیٹھ گئی

" تمہاری کہانی تو بلکل کسی فلم کی طرح بن گئی ویسے جو بھی ہوا اچھا ہوا اتنے بڈھے انسان سے نکاح ہورہا تھا تمہارا دیکھو بیٹھے بیٹھے اوراق جیسا ہینڈسم اور اتنا ویل سیٹیلڈ شخص مل گیا ہے تمہیں"

لیزا مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر بولی ضحیٰ سر کو خم دے گئی

"تم نے جو کچھ فیس کیا ہے نا اتنا تو تم ڈزرو کرتی تھی بس میری دعا ہے تم خوش رہو ہمشیہ"

لیزا اسے دیکھتی مسکراتے ہوئے کہنے لگی ضحیٰ ہلکا سا مسکرا دی

" ویسے جس لڑکی کی بھی اوراق جیسے شخص سے شادی ہو وہ بہت خوش نصیب لڑکی ہوگی اور تم بہت خوش نصیب ہو "

لیزا اسے دیکھتی فوراً سے بولی ضحیٰ نے اسے دیکھا

" آپ اوراق کوپسند کرتی تھی ؟"

ضحیٰ ناچاہتے ہوئے بھی یہ سوال اس سے ہوچھ گئی لیزا نے اسے دیکھا

"نہیں نہیں تم نے ایسا کیوں پوچھا "

لیزا فوراً سے نفی میں سر ہلاتی کہنے لگی ضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی

"آپ کو جو چیز پسند آتی ہے اسی کی تعریف کرتی بس اس لیے پوچھ لیا"

ضحیٰ اسے اپنے پوچھنے کی وجہ بتانے لگ گئی لیزا ہنس دی

"ارے نہیں تم بے فکر رہو وہ تمہارا شوہر ہے میں بس ایک فارمل بات کررہی تھی "

لیزا فوراً بات سنبھالتی کہنے لگی ضحیٰ سر کو خم دے گئی

"جی لیکن آپ اتنی تعریف اپنے شوہر کی کیجیے گا دوسروں کے نہیں "

ضحیٰ لیزا کو صاف لفظوں میں بولی لیزا اسے دیکھتی رہ گئی

"واہ بھائی تم تو ابھی سے جیلس ہونے لگ گئی ہو اوکے اوراق جیجو ناؤ ہیپی"

لیزا فوراً سے ہنس کر مذاق میں بات کر گئی ضحیٰ کے ہونٹوں پر بھی ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوگئی "چلو تم نے نماز پڑھنی ہوگی اور میں نے یونیورسٹی کا کچھ کام میں چلتی ہوں "

لیزا فوراً سے اسے کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔

لیزا کے جانے کے بعد کچھ دیر وہ یوں ہی بیٹھی پچھلے دنوں میں جو سب ہوا وہ سوچتی رہی اور پھر وہ ساری سوچوں کو جھٹکتی وضو کرنے کیلیے باتھروم کی جانب بڑھ گئی وضو کے بعد کمرے میں آکر نماز پڑھی نماز ادا کرنے کے بعد کچھ دیر دعا کیلیے ہاتھ اٹھائے بہو خدا سے گفتگو کرتی رہی اور پھر جائے نماز کو لپیٹ کر جگہ پر رکھتی وہ بیڈ پر آئی آنکھوں میں نیند دور دور تک نہیں تھی وہ سونے کی کوشش کرتی رہی مگر اسے نیند نہیں آرہی تھی

***

"کوئی کتاب لے آتی ہوں اپنے کمرے سے"

ضحیٰ خود سے کہتے ساتھ ہمت پیدا کیے دبے قدموں سے چلتی نیچے کی جانب بڑھی اپنے کمرے میں داخل ہوتے ہی اس نے ذرا سے کتاب نکالی اور پلٹی سامنے موجود شخص کو دیکھ اس کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے چہرے کا رنگ زرد پڑ گیا اور وجود کپکپانے لگا وہ تیز قدم اٹھائے کمرے سے نکلتی اوپر کی جانب بڑھ گئی وہ شخص بھی اس کے پیچھے آیا ضحیٰ کو اپنے نیچے جانے پر شدید پچھتاوا ہوا اس کے چہرے خوف صاف واضح تھا کمرے میں داخل ہوتے ہی ضحیٰ نے دروازہ بند کرنا چاہا مگر اس شخص نے دروازہ پکڑ لیا اور کمرے میں گھس آیا ضحیٰ کا ایک سانس آیا دوسرا گیا

" کیا لگا تجھے تو نکاح کر مجھ سے بچ گئی نہیں نہیں اتنا آسان نہیں ہے آج تو تیرا شوہر بھی نہیں بہت دن ہوگئی تیرے قریب نہیں آیا "

وہ شخص دروازہ بند کرتا اسے حوس بھری نگاہوں سے دیکھتا چہرے پر خباسی مسکراہٹ سجائے ہلکی آواز میں کہنے لگا

" ممم۔۔۔۔ میرے قریب نہ آنا حی" اس سے پہلے ضحیٰ اونچی آواز میں چیختی اس انسان نے ضحیٰ کا منہ دبوچ لیا ضحیٰ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے گئے اس کی گردن کے گلے میں موجود وحشیانہ انداز میں بٹن کھولنے لگی گیا وہ اس کی گرفت میں مچلتی نکلنے کی کوشش کرنے لگی مگر وہ وحشی درندہ بےرحم انسان اس کو اپنی قید میں لیے ہوئے تھا گلے کا بٹن کھلتے ہی اسے زور سے دیوار سے لگاتا وہ اس کی گردن پر جھک گیا اور منہ پر مزید دباؤ دے دیا ضحیٰ چیختی چلاتی رہی مگر اس کی آواز کوئی نہیں سن سکا اس کے گلے میں شدید درد ہوا اسے لگا وہ سانس نہیں لے سکے گی

"مجھے تیرے قریب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے بولا تھا نا میں نے"

وہ گردن سے منہ نکالتا اسے دیکھ کر مسکرا کر کہنے لگا ضحیٰ خوفزدہ سی ہوگئی

"ٰ ضحی"

دروازے کو ناک کرتا اوراق نے اسے پکارا ضحیٰ خوفزدہ سی دروازے کو دیکھنے لگ گئی اور وہ شخص بھی گھبرایا اسے ویسے ہی چھوڑتا وہ کھڑکی کی جانب بڑھ کر پھلانگ گیا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگی وہ ماؤف ذہن کے ساتھ پھر دروازے کی جانب دیکھنے لگ گئی تبھی اوراق دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوگیا "ٰ ضحی"

اوراق اسے دیکھ پریشان سا پکارنے لگ گیا ضحیٰ اس کی جانب بڑھتی سینے سے آ لگی اوراق ایکدم ساکت ہوگیا اس کی ہارٹبیٹ مس ہوئی

ضحیٰ اس کے سینے میں منہ چھپائے سسک رہی تھی اوراق ہوش میں آیا

"ضحیٰ کیا ہوا ہے"

اوراق اس کا چہرہ اوپر اٹھا کر اسے دیکھتے ہوئے پریشان سا پوچھنے لگا ضحیٰ نے روتے ہوئے اسے دیکھا سر چکرایا بےہوشی کی حالت میں دوبارہ اس کے سینے سے آ لگی اوراق اسے اپنی باہوں میں اٹھا کر بیڈ پر لٹا گیا اور اس پر کمفرٹر ڈالنے لگ گیا

"ضحیٰ ویک اپ" اوراق اس کی گال سہلاتے ہوئے اسے ہوش میں لانے کی کوشش کرنے لگا مگر وہ ویسے ہی لیٹی رہی او راق نے سائیڈ ٹیبل سے پانی کا بھرا ہوا گلاس اٹھایا اور ضحیٰ کے چہرے پر پانی چھڑکا ضحیٰ نے پلکوں پر جینس دی اور کمرے میں نظر گھمائی

"ضحیٰ آر یو اوکے" اوراق اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے اسے کہنے لگا اس کی آواز سینے ہی ضحیٰ نے گردن اس کی جانب موڑی اور ہلکا سا سر ہلا دیا

"کیا ہوا تھا؟"

اوراق نے فوراً اس سے سوال کیا ضحیٰ کا چہرہ یکدم پھر سفید پڑنے لگ گیا۔

"وو۔۔ ووہ میں نے وہاں کسی کو دیکھا تھا مجھے ایسا لگا وہاں کوئی ہے اس لیے ڈر گئی تھی"

ٰ ضحیٰ گھبراتے ہوئے جھوٹ بولتی کہنے لگی اوراق نے ایک نظر کھڑکی پر ڈالی اور پھر ضحی کی جانب دیکھا جس کی آنکھوں سے آنسو پھر بہنے لگے تھے

"ٰ ضحی"

اوراق اس کے قریب آتا اس کے آنسو صاف کرنے لگا ضحیٰ اس کے سینے میں منہ چھپا گئی۔

"میں نے کہا تھا نا خود کو مضبوط بناؤ اتنی سی بات پر کون روتا ہے ہاں"

اوراق نرمی سے اس کے بالوں کو سہلاتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ اس کے سینے میں محفوظ محسوس کرتی اس کی شرٹ کو مزید مضبوطی سے پکڑ گئی

"کبھی کبھی الفاظ نہیں ہوتے ہیں کیفیت بیان کرنے کو

بس دل کرتا ہے کوئی سمجھ لے ،سنبھال لے،خود میں سمیٹ لے"

وہ اوراق کے سینے میں منہ چھپائے اسی طرح سو گئی اوراق اس کی حالت اور خوفزدہ چہرے کو دیکھ پریشان سا پوری رات اس متعلق سوچتا رہا ضحیٰ کی یہ حالت اسی واقع میں بہت پریشان کررہی تھی۔ ۔ سورج کی شعاعیں وال کلاک سے ٹکراتی ہوئ کمرے میں آئی ضحیٰ کے چہرے پر پڑتے ہی اس کی نیند سے آنکھ کھلی ضحیٰ آنکھوں میں مسلتی اپنے ہمراہ نظر گھما گئی اوراق کے کندھے میں سر رکھے وہ روتے روتے ہی سو گئی تھی اس کے چہرے پر یکدم شرمندگی سی چھائی اور وہ فوراً دور ہوئی رات کا منظر یاد کرتے ہی اس نے اوراق کی جانب دیکھا

"کیا سوچ رہیں ہوں گے میرے بارے میں"

ضحیٰ اس کے چہرے پر نظریں جمائے دل میں سوچنے لگی

"کتنی پاگل ہوں میں کاش نیچے نہ جاتی تو یہ سب نہ ہوتا"

ضحیٰ خود کو کوستے ہوئے اسی پر نظریں مرکوز کیے مایوس سی دل میں بولی

"گڈ مارننگ"

اوراق اسے خود کو دیکھتا پاکر مسکرا کر نارمل انداز میں بولا ضحیٰ ہوش میں آئی

"کیسی ہے طبیعت"

اوراق اس کا ہاتھ پکڑے فکرمند سا پوچھنے لگاضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی

"بہتر ہوں"

ضحیٰ نظریں جھکائے دھیمے لہجے میں ہمیشہ کی طرح جواب دے گئی

" سوری رات کیلیے" ضحیٰ شرمندگی سے نظریں اسی طرح جھکائے اوراق سے کہنے لگی اوراق نے اسے دیکھا جو پریشان لگ رہی تھی

"لیکن تمہارا تھینکیو"

اوراق اٹھ کر بیٹھتے ہوئے چہرے پر آئے ضحیٰ کے بال کان کے پیچھے کرتا کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا "تھینکیو کیوں؟"

ضحیٰ فوراً سے اس سے سوال کرنے لگ گئی اوراق کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی " میری رات خوبصورت بنانے کیلئے اور میری شرٹ گیلی کرنے کیلیے"

اوراق شوخ لہجے میں اسے بولا ضحیٰ پلکیں چھپکا گئی اس کے گال سرخ ہوئے

"تمہیں کسی نے بتایا ہے کیا کہ تم شرماتے ہوئے اور بھی خوبصورت لگتی ہو" اوراق اس کے چہرے پر گہری نظریں جمائے محبت بھرے لہجے میں بولا ضحیٰ کے گالوں کی سرخی مزید گہری ہوئی اوراق کی مسکراہٹ بھی اسی طرح گہری ہوئی۔

***

ناشتہ کرنے کے بعد اوراق انیتا محترمہ کے کمرے میں موجود تھا

"تمہیں ایک مشورہ دوں کچھ دن اسے اس گھر سے دور لے جاؤ"

انیتا محترمہ اوراق کو مشورہ دیتے ہوئے کہنے لگی اوراق نے انہیں دیکھا

"مگر کہاں"

اوراق نے فوراً سے ان سے پوچھنا چاہا

" ہمارا فام ہاؤس ہے یہاں تم ڈرائیور سے ایڈریس پوچھ کر اسے لے جاؤ اور جاننے کی کوشش کرو یہ ڈر کیوں ہے کس لیے کیا پتہ وہ تمہیں بتا دے کچھ؟"

انیتا محترمہ اسے دیکھتے ہوئے مسئلے کا حل بتاتی کہنے لگی

" ٹھیک کہ رہی ہیں آپ مام میں آج ہی اسے ادھر لے جاتا ہوں"

اوراق ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہنے لگا وہ اثبات میں سر ہلا گئی

"آپ بھی چلیں ہمارے ساتھ"

اوراق فوراً سے انہیں بولا انیتا محترمہ نے اسے دیکھا

"تم دونوں کچھ وقت اکیلے گزارو بدھو"

انیتا محترمہ اپنے بیٹے کو دیکھتی افسوس سے کہنے لگی اوراق سر کو خم دے گیا اور شکریہ کرتا کمرے سے چلا گیا۔

"اللہ تعالیٰ بس سب کچھ اچھا ہو"

انیتا محترمہ اسے جاتا دیکھ کر خود سے کہنے لگ گئی۔

***

"مجھے تو ضحیٰ کوئی خوش نہیں لگ رہی ہے"

عارفہ محترمہ ادیبہ بیگم کے پاس بیٹھی بولی جس پر ادیبہ بیگم نے اسے دیکھا

" وہ زیادہ شروع سے نہیں بولتی مگر چہرے پر اطمینان برقرار ہے دو دن سے اس کے تو مطلب اوراق اس کے ساتھ بہت اچھا رہ رہا ہے"

ادیبہ بیگم فوراً سے عارفہ محترمہ کو ٹوکتے ہوئے بولی جس پر وہ انہیں دیکھنے لگ گئی

"ماں کچھ بھی کریں یہ شادی زیادہ دیر مت چلنے دیں"

عارفہ محترمہ ادیبہ بیگم کو امید بھری نظروں سے دیکھتی بولی

"اوراق میری لیزا کے ساتھ جچے گا ضحیٰ کیساتھ نہیں"

عارفہ محترمہ کی دلی بات ہونٹوں پر فوراً آ گئی جس پر ادیبہ بیگم نے اسے دیکھا

"بول تو تم ٹھیک رہی ہو بلکل"

ادیبہ بیگم عارفہ محترمہ کی بات پر ہامی بڑھتے ہوئے کہنے لگی جس پر وہ سر کو خم دے گئی

"بے فکر رہو اب یہ شادی زیادہ وقت نہیں رہے گی"

ادیبہ بیگم چہرے پر شاطرانہ مسکراہٹ سجائے عارفہ محترمہ کو امید دلا گئی وہ بھی مسکرادی۔ ۔

***

"ٰ ضحی"

اوراق کمرے میں آتے ساتھ اسے پکارنے لگا ضحیٰ جو ظہر کی نماز ادا پڑھ کر اٹھی تھی فوراً اسے دیکھا "چلو میرے ساتھ ہم شاپنگ پر چل رہے ہیں"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے بتانے لگا ضحیٰ نے پریشانی سے اسے دیکھا

"شاپنگ پر لیکن کیوں؟ ؟"

ً ضحیٰ اسے دیکھتی فوراسے پوچھنے لگ گئی اوراق اس کے سوال پر بس دیکھتا رہ گیا

"کوئی سوال نہیں"

اوراق اس کا ہاتھ تھامے اسے بولتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھا

"اوراق لیکن"

ضحیٰ نے کچھ بولنے کیلیے لب کھولے مگر اوراق اسے خاموش کروائے نیچے کی جانب بڑھا

"کہاں جارہے ہو تم دونوں"

ادیبہ بیگم اوراق اور ضحیٰ کو نیچے آتا دیکھ فوراً سے پوچھنے لگ گئی دونوں کے قدم رک گئے

"شاپنگ پر"

اوراق مختصر سا جواب دے کر رکا نہیں باہر کی جانب بڑھ گیا

"آپ کیسے اس طرح بات کرلیتے ہیں دادی سے"

ضحیٰ اس کے ساتھ چلتی چہرے پر انتہائی معصومیت سجائے اس سے پوچھنے لگ گئی اوراق نے ایک نظر اس پر ڈالی

"منہ سے"

وہ اسے صاف جواب دے گیا ضحیٰ شرمندگی سے سر جھٹک گئی

" خیر چھوڑو نا تم یہ سب " اوراق اس کا موڈ آف نہ کرتے ہوئے فوراً سے کہتے ساتھ گاڑی میں بٹھایا خود قریب سیٹ پر بیٹھ گیا گارڈ نے گیٹ کھولا اور اوراق گاڑی سٹارٹ گر اج سے باہر نکال گیا۔ ۔ چند منٹ کی ڈرائیو کے بعد وہ ایک مال کے باہر گاڑی روک گیا ضحیٰ نے ایک نظر اس عمارت پر ڈالی اوراق گاڑی سے باہر نکل کر اس کی جانب بڑھا اور اسے دیکھا جو نروس سی بیٹھی تھی

"ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے میں ساتھ ہوں تمہارے"

اوراق جھک کر اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا اور گاڑی سے باہر نکل آئی ضحیٰ اور اوراق مال کے اندر داخل ہوئے وہ مال شاید پہلی دفعہ آئی تھی جس طرح وہ ہر ایک چیز کو دیکھ رہی تھی اوراق اسے دیکھ کر مسکرایا وہ دونوں شاپ کی جانب بڑھے اوراق ضحیٰ کیلیے ڈریسز پسند کرنے لگ گیا

"مم۔۔ مجھے نہیں چاہیے میرے پاس ہیں"

ضحیٰ فوراً سے اسے روکتی کہنے لگی اوراق نے اسے دیکھا

"دیکھیں ہیں میں نے کتنے ڈریسز ہیں تمہارے پاس"

اوراق اسے دیکھتا تھوڑا خفگی سے کہتا اس کے ساتھ ایک ڈریس لگایا

"مجھے ایسے ڈریسز نہیں پسند گگ۔۔ گلے بند والے پسند ہیں" ضحیٰ فوراً سے اوراق کے ہاتھ میں موجود ڈریس دیکھ گھیرا کر بولی اوراق نے اسے دیکھا اوراق وہ ڈریس واپس رکھ گیا اور ضحیٰ کی پسند کے مطابق ڈریس پسند کرنے لگا۔

شاپنگ کرنے کے بعد وہ دونوں فوڈ کوٹ میں آگئے

"کیا کھاؤں گی"

اوراق ایک ٹیبل پر بیٹھتا اسے دیکھ فوراسے پوچھنے لگا

"نہیں کچھ نہیں گھر چلتے ہیں"

وہ کنفیوز سی آس پاس نظر گھمائے اسے کہنے لگ گئی

"میں جو بھی بولتا ہوں تم انکار کرتی ہوں کیوں"

اوراق اب چہرے پر بھرپور سنجیدگی سجائے اسے کہنے لگا ضحیٰ نے فوراً اسے دیکھا

"نن۔۔۔ نہیں آپ پلیززز غلط مطلب مت لیں بس ابھی تو ناشتہ کیا ہے دس بجے اس لیے میں نے کہا" ضحیٰ اسے سنجیدہ دیکھ فوراً سے وضاحت دیتے ہوئے کہنے لگ گئی

"چلو پھر شیک پی لیتے ہیں " اوراق مسکرا کر اسے دیکھتے ہوئے بولا جس پر ضحیٰ سر کو خم دے گئی اوراق کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اور وہ کرسی کھسکا کر کھڑا ہوا ضحیٰ نے اس کا ہاتھ تھام لیا اوراق نے اسے دیکھا

"کک۔۔۔ کہاں جارہے ہیں "

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے گھبرائے ہوئے پوچھنے لگی

"شیک لینے جارہا ہوں" اوراق فوراً سے اسے جواب دینے لگ گیا ضحیٰ نے ہاتھ چھوڑ دیا اور سر جھکا گئی اوراق خاموشی سے سیک شاپ کی جانب بڑھ گیا۔

شیک پیتے ہوئے وہ واپس گھر کی جانب بڑھ گئے تھے ضحیٰ کا اوراق کے ساتھ وقت بہت اچھا گزرا تھا اس کا موڈ اب بہت بہتر تھا دونوں ہنستے ہوئے گھر میں داخل ہوئے جب ضحیٰ کی نظر سامنے موجود شخص پر گئی اس کے قدم وہی رک سے گئے چہرے کی مسکراہٹ سمٹ گئی

" اسلام وعلیکم اوراق کیسے ہو"

صماد مسکراتے ہوئے اوراق کو دیکھتا اس کی جانب بڑھ کر سلام کرنے لگا

"وعلیکم السلام"

اوراق گلے لگے اسے جواب دینے لگا صماد نے ضحیٰ کو مسکرا کر دیکھا جو ساکت کھڑی اسے دیکھ رہی تھی " میں نے سنا ہے تم نے ضحیٰ سے نکاح کرلیا اتنا اچانک"

صماد او راق سے الگ ہوتا فوراً سے کہنے لگ گیا اوراق نے ایک نظر ضحیٰ پر ڈالی اور مضبوطی سے اس کا ہاتھ اپنی گرفت میں لے لیا ضحیٰ ہوش میں آئی

"میں نے سوچا نیک کام میں دیری کیسی"

اوراق اسے فوراً سے صاف لفظوں میں جواب دیتا مسکرا کر ضحیٰ کی جانب دیکھنے لگ گیا

" مبارک ہوٰ ضحی"

صماد ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے چہرے پر بڑی سی مسکراہٹ سجائے بولا ضحیٰ جواباً خاموش رہی۔ صماد عارفہ محترمہ کا بیٹا تھا جو زیادہ تر کام میں مصروف ہونے کے باعث اپنے آفس کے قریب ایک فلیٹ میں رہتا تھا ہفتے ہفتے بعد وہ گھر میں سب سے آکر مل لیا کرتا تھا

" چلو بعدمیں ملاقات ہوتی ہے" اوراق اسے کہتے ساتھ ضحیٰ کو اپنے ساتھ لیے اوپر کی جانب بڑھ گیا صماد اسے جاتا دیکھنے لگ گیا ضحیٰ نے مر کر ایک نظر اس پر ڈالی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.