اوراق اسے اپنے کمرے میں لایا اور بیڈ پر بٹھایا ضحیٰ بیڈ بیٹھی آنسو بہانے میں مصروف تھی۔
"اب تم یہاں سے مت ہلنا اور رونا بند کرو" اوراق اسے انگلی دیکھا کر تھوڑے سخت لہجےمیں بولا جس پر وہ گھیرا کر اثبات میں سر ہلا کر سر مزید جھکا گئی اوراق کمرے سے باہر کی جانب آیا۔
اوراق انیتا محترمہ کے کمرے میں آیا جو وہاں پریشان کھڑی تھی
"یہ سب کیا ہے اوراق"
انیتا محترمہ اسے پریشان سی دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی۔
"آپ نے دیکھا نہیں مام آپ کے بھائی کیسے انسان سے اس کا نکاح کروا رہے تھے"
اوراق انیتا محترمہ کو دیکھتے ہوئے بولا
"بیٹا وہ اس کی بیٹی ہے اس کی مرضی جو کرے"
انیتا محترمہ اسے دیکھتے ہوئے سمجھانے کی کوشش کرنے لگ گئی
" نہیں مام جو غلط ہے وہ غلط اور میں نے شادی تو کرنی تھی آج نہیں تو کل پھر وہ آپ کے بھائی کی بیٹی ہے"
اوراق فوراً سے انیتا محترمہ کو جواب دینے لگا جس پر وہ خاموش ہوگئی
" ایسا نہیں ہے بیٹا مجھے اس بچی سے کچھ نہیں ہے لیکن یہ سب جو ہوا وہ غلط ہے بیٹا یہ سب ایسے نہیں ہونا چاہیے تھا لوگ قبول نہیں کریں گے اس رشتے کو" انیتا محترمہ اسے ایک پھر سے سمجھانے کی کوشش کرنے لگ گئی مگر اوراق تو کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھا
"مجھے کسی سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کو قبول ہے نا میرے لیے بہت ہے نام"
اوراق انہیں سنجیدگی سے بولا جس پر وہ سر کو خم دے گئی
" اور دنیا کی باتوں کا سامنا میں خود کروں گا اب کوئی ضحیٰ کو کچھ نہیں بول سکتا ہے کیونکہ میں ہوں محافظ اب اس کا"
"آپ سوجائیں اب پریشان نہ ہو کچھ نہیں ہوگا"
اوراق انہیں دھیمے لہجے میں کہتے ساتھ کمرے سے چلا گیا وہ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔
" ٹھیک کہتی تھیں آپ مام وہ شکل پر معصومیت کا نقاب لپیٹا ہوا تھا وہ جتنی معصوم بنتی ہے اتنی ہے نہیں دیکھیں اس نے اوراق کو فوراً ہی مجھ سے چھین لیا"
لیزا روتے ہوئے عارفہ محترمہ کو دیکھتی بولی وہ پریشان سی اسے دیکھنے لگ گئی
"اور آپ نے کیوں گھر میں رکھا ہے "
لیزا انہیں دیکھتے ہوئے نم آنکھوں سے خفگی سے بولی جس پر عارفہ محترمہ کے چہرے پر شاطر مسکراہٹسجا گئی
"رونے کی ضرورت نہیں ہے میری بچی میں نے انہیں کسی خاص مقصد سے یہاں روکا ہے میری بیٹی" عارفہ محترمہ اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولی لیزا انہیں دیکھتی رہی۔
***
اوراق کمرے میں واپس آیا اور نظر ضحیٰ پر کوئی وہ بلکل اسی طرح بیٹھی تھی جیسے وہ اسے چھوڑ کر گیا "تم سب کی بات ایسے ہی مانتی ہو"
اوراق کی آواز پر ضحیٰ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا اوراق کی نظریں اسی پر مرکوز تھیں
"کک۔۔ ککیا مطلب" ٰ
ضحی پر یشان سی اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی اوراق کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی
"آپ کو شرم آنی چاہیے آپ کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے دادی پھوپھو سب کتنا ناراض ہورہے تھے" ضحیٰ اپنے ہاتھوں سے آپس میں کھیلتے ہوئے پریشان سی اسے دیکھ کر بتانے لگ گئی اوراق اسے سن رہا تھا " تمہارا میرا شکریہ ادا کرنا چاہیے اس آدمی سے تمہاری جان چھڑوا کر اتنے ہینڈسم نوجوان سے تمہارا نکاح ہوا ہے"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے شوخیہ لہجے میں بولا ضحیٰ بس اسے دیکھتی رہ گئی جو بےحد پرسکون تھا۔
)رات کے پہر اوراق ضحیٰ کے کمرے میں آیا رات کے پہر اسے دیکھ کر ضحیٰ کو حیرانگی ہوئی۔
"میرے ساتھ چلو"
اوراق ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے پریشانی سے کہنے لگا ضحیٰ اسے پریشان سی دیکھنے لگی۔
"ککک۔۔۔ ککہاں"
ضحیٰ کپکاتے لبوں سے اسے دیکھتی پوچھنے لگ گئی۔
"بس چلو تم"
اورااق اسے دیکھتے ہوئے تھوڑا سختی سے کہنے لگا ضحیٰ نفی میں سر ہلا گئی
"میں نے جاؤں گی وہ بھی اتنی رات کو"
ضحیٰ خوفزدہ سی اسے منع کرتی دور ہونے لگی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا۔
"ضد مت کرو میرے ساتھ چلو تمہارے لیے کررہا ہوں کچھ غلط نہیں کررہا ہوں"
اوراق اسے اب کی بار تھوڑا سرد لہجے میں بولا ضحیٰ سہم گئی اور ڈر کر اس کے ساتھ چل دی اوراق اسے اپنے ساتھ ایک مسجد میں لے آیا جہاں دو لوگ موجود تھے وہ پریشان سی اوراق کو دیکھ رہی تھی
"اوراق آپ کہاں لائے ہیں مجھے یہ کیا کررہے ہیں آپ"
ضحیٰ اوراق کو دیکھتے ہوئے بہت پریشانی سے پوچھنے لگی
"مجھ سے نکاح کرو گی"
اوراق اس کے آگے ہتھیلی پھیلائے پوچھنے لگا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی
"آآآ۔۔۔ آپ کیا بول رہے ہیں" ضحیٰ حیرت سے اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگی اوراق آگے بڑھ کر اس کے سر پر دوپٹے کرنے لگا ضحیٰ اسے بس دیکھ رہی تھی
"میں تم سے نکاح کرنا چاہتا ہوں"
اوراق اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے کہنے لگا ضحیٰ بس خاموشی سے اسے دیکھتی رہ گئی اور ضحیٰ بس خاموشی سے اس کے ساتھ بیٹھ گئی اور دونوں کا نکاح ہوگیا۔
ضحیٰ اوراق پر نظریں مرکوز کیے ہوئے تھی اوراق نے اس کے سامنے چٹکی بجائی وہ ہوش کی دنیا میں واپس آئی اور نظریں جھکا گئی۔
”بھوک لگی ہے کیا تمہیں ؟“
اوراق اسے دیکھتے ہوئے نرم لہجے میں پوچھنے لگا ضحیٰ نے اثبات میں سر ہلا دیا ضحیٰ نے صبح بس ناشتہ کیا تھا اس کے بعد اسے کچھ اور کھانے کا نہ تو وقت ملا تھا اور نہ کسی نے لاکر دیا تھا۔
”میں ہم دونوں کیلیے کچھ کھانے کیلیے لاتا ہوں“
اوراق اسے کہتے ساتھ اٹھ کر واپس کمرے سے باہر سے آیا جہاں انیتا محترمہ نیچے کی جانب بڑھ رہی تھی ”مام میرے اور ضحیٰ کیلیے کھانا روم میں بھجوا دیں "
اوراق کی آواز پر انیتا محترمہ نے پلٹ کر اسے دیکھا جس پر وہ سر کو خم دیتی نیچے کی جانب بڑھ گئی۔
اوراق واپس کمرے میں آیا تو ضحیٰ بیڈ پر ہی بیٹھی تھی اوراق کو واپس آتا دیکھ وہ پریشان ہوئی۔
"مام کھانا لارہی ہیں تب تک تم ایزی ہوجاؤ کپڑے چینج کرلو" اوراق اس کے کپڑوں پر نظر ڈالتے ہوئے بولا جس پر ضحیٰ سر کو خم دیتی وہی بیٹھے ہوئے ائیر رنگز اتارنے لگ گئی مگر جلدی اور کنفوثں میں ائیر رنگز نہیں اتر رہے تھے اوراق اپنا ہاتھ اس کے کان کے جانب لے جاتے ہوئے نرمی سے کان سے ائیر رنگ اتار گیا ضحیٰ اپنی سانس روکے نظریں جھکا گئی گال سرخ ہونے لگ گئے اوراق نے دوسرے کان کا ائیر رنگ بھی بہت نرمی سے اتار دیا اور نظر ضحیٰ کے چہرے جس کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا وہ اس کی جانب تھوڑا کھسکتا اپنے ہاتھ اس کی گردن پر لے گیا اس کی خوشبو ضحیٰ کے ناک سے ٹکرائی تو ضحیٰ ہمیشہ کی طرح بےبس سی ہوگئی اس نے آنکھیں زور سے میچ لی اور ہاتھوں کا دباؤ ٹانگوں پر دینے لگی اوراق نے اس کے نیک لیس کی ڈوری کھولنے کیلیے چہرہ اس کے چہرے کے قریب کیا جیسے ہی داڑھی ضحیٰ کی گال سے چھوئی ضحیٰ کی ہارٹبیٹ مس ہوئی ڈوری کھولتا وہ اس کی گردن سے نیک لیس الگ کرنے لگا اور نظریں اس کے چہرے پر مرکوز کرگیا اس کے چہرے کے ہر نقوش کو غور سے دیکھنے لگا ضحیٰ آنکھیں ںند کیے تیز ہوتی ہارٹبیٹ کے ساتھ بےبس سی بیٹھی تھی اس کا وجود ہلکا ہلکا کپکپا رہا تھا اوراق کی نظر اس کے ہونٹوں پر گئی اس کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی تبھی دروازے پر دستک ہوئی اوراق نے دروازے پر نظر ڈالی جو کوئی بھی تھا اسے اس کا آنا ناگوار گزار تھا مگر اٹھ کر خاموشی سے دروازے کی جانب بڑھ گیا ضحیٰ نے سکھ کا سانس لیا اور چینج کرنے کیلئے وہ اٹھ کر باتھروم کی جانب بڑھ گئی
"ممانی نے کہا ضحیٰ اور اوراق کیلیے کھانا لے جاؤ تو میں نے سوچا میں کیوں نہ لے آؤ" لیزا ہاتھ میں ٹرے لیے اوراق کو دیکھ چہرے پر مسکراہٹ سجائے بولی جس پر اوراق نے اسے اندر آنے کیلیے جگہ دی۔
"شکریہ"
لیزا نار مل انداز میں اوراق سے کہتے ساتھ اندر کی جانب آ گئی "ضحیٰ کہاں ہے؟"
لیزا ضحیٰ کو موجود نہ پاکر فوراً سے پوچھنے لگی
"چینج کرنے گئی ہوگی" اوراق اسے سپاٹ انداز میں جواب دینے لگ گیا لیزا نے ایک نظر اسے دیکھا سیاہ شلوار قمیض میں وہ اسوقت بہت ہی زیادہ ہینڈسم لگ رہا تھا
"کیا کھانا کھلا کر جانے کا ارادہ ہے؟"
اوراق اسے کھڑا پاتا فوراً سے کہنے لگا لیزا ایکدم گھبرائی
"نہیں میں جارہی ہوں"
لیزا فوراً سے بولتی کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی لیزا کے جاتے ہی اوراق نے دروازہ واپس بند کرلیا
***
ٹی وی لاؤنچ میں سب لوگ بیٹھے ہوئے تھے
"کچھ کیوں نہیں بولا تم نے اپنی بیٹی کو ہاں بولو ہمارس منہ کسی کو دیکھانے کے قابل نہیں چھوڑا"
ادیبہ بیگم سر پکڑے ہوئے وحید صاحب کو دیکھتی کہنے لگی وحید صاحب خاموش بیٹھے تھے
"ماں مجھے کیا پتہ ان کے بیٹے نے ایسی کیا پٹی پڑھائی کہ وہ رات و رات اس سے نکاح کیلیے رضامند ہوگئی" وحید صاحب فوراً سے ادیبہ بیگم کی جانب دیکھ کر کہنے لگے
" چھوٹی بچی نہیں ہے تمہاری بیٹی انیس سال کی ہے اور جتنی معصوم شکل سے دیکھتی ہے اتنی ہی چالاک ہے ورنہ ایسا قدم اٹھانے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچتی"
ادیبہ بیگم ایکدم غصے سے بھڑکتی اونچی آواز میں کہنے لگی وحید صاحب خاموش ہوگئے
"نہیں ماں نہ غلطی اوراق کی ہے نہ ضحیٰ کی ان کی قسمت آپس میں جوڑی ہوئی تھی"
انیتا محترمہ نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے بولا جس پر ادیبہ بیگم نے ایک نظر اس پر ڈالی
"سب کی باتیں ہیں لوگوں کو کیا جواب دو گے ہاں یہ جو اپنی عزت بنی ہوئی ہے اس سوسائٹی میں کیا عزت رہ جائے گی "
ادیبہ بیگم انیتا محترمہ کو دیکھتی فوراً سے پوچھنے لگی انیتا محترمہ نے انہیں دیکھا
" اس سے عزت تو کہیں خراب نہیں ہوئی میرا بیٹے نے نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں جس سے بےعزتی ہوگی"
انیتا محترمہ صاف لفظوں میں انہیں جواب دے گئی ادیبہ بیگم انہیں بس دیکھتی رہ گئی
" لیکن بھابی نکاح کا طریقہ غلط تھا اگر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تو بولتے ہمیں نہ کرواتے نکاح پھر یہ قدم اٹھانا بنتا تھا "
عارفہ محترمہ انہیں دیکھتے ہوئے تحمل بھرے لہجے میں سمجھانے کی سعی کرنے لگ گئی جس پر انیتا محترمہ خاموش ہوگئی۔
" میرے خیال سے یہ بات یہی ختم کردیجیے چاہیے اور سب رات ہوچکی ہے اس موضوع پر بات کرتے کرتے صبح دیکھتے ہیں سب کو سوجانا چاہیے " عقب صاحب فوراً سے بات کو ختم کرتے کہنے لگے وحید صاحب سب سے پہلے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلے گئے ادیبہ بیگم بھی اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی اور باری باری سب وہاں سے چل دیے۔
***
"میں رکھ آتی ہوں"
ضحیٰ کھانا کھانے کے بعد برتن سمیٹ کر فوراً سے کہنے لگی
"بلکل تاکہ نیچے تمہاری پھوپھو یا دادی جو تمہارے نیچے اترنے کے انتظار میں ہیں تمہارے نیچے جا نے ہی تم پر پھٹ پڑے"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگا ضحیٰ کے ہونٹوں پر ایکدم حب لگ گئی
"سائیڈ پر رکھ دو صبح ملازم اٹھا لے گا"
اوراق اسے فوراً سے کہتے ساتھ گھڑی اتار کر جوتے اتارنے لگا ضحیٰ اسے دیکھ رہی تھی
"آ۔۔۔۔ آاآپ کہاں سوئے گے"
ضحیٰ تھوڑا ہچکچاتے ہوئے اسے دیکھ کر پوچھنے لگی اوراق نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا
"کیا مطلب میں کہاں سو گا؟"
اوراق بدلے میں ضحیٰ پر نظریں مرکوز کیے پوچھنے لگا
"ممم۔ میرا مطلب کاؤچ پر یا بیڈ پر"
ضحیٰ نظریں جھکائے بات کا مطلب سمجھاتے ہوئے بولی۔
"میں بیڈ پر سو گا"
اوراق سینے پر بازو فوراً سے جواب دینے لگ گیا
"ٹٹ۔۔۔ ٹھیک ہے میں کاؤچ پر چلی جاتی ہوں" ضحیٰ فوراً سے کہتے ساتھ تکیہ اٹھا کر بیڈ سے نیچے اترتی کاؤچ کی جانب بڑھنے لگی جب اوراق نے اس کی بازو اپنی گرفت میں لی ضحیٰ ایکدم گھیرا سی گئی
"کوئی ضرورت نہیں ہے کاؤچ پر سونے کی واپس بیڈ پر جاؤ "
اوراق اسے دیکھتے ہوئے حکم صادر کرنے والے انداز میں کہنے لگا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا "نہیں میں کاؤچ پر زیادہ کمقرٹیبل سو سکتی ہوں"
ضحیٰ نظریں جھکائے اسے جواب دینے لگ گئی اوراق نے اسے اپنے تھوڑے قریب کیا
"میں نے کیا بولا ہے"
اوراق اس کے چہرے پر نظریں جمائے فوراً سے بولا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا
"م۔۔ مجھے آپ کے ساتھ سونے میں ڈر لگے گا"
ضحیٰ نظریں جھکائے خوفزدہ سی اسے جواب دینے لگ گئی
"کیا لگے گا؟"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر پوچھنے لگا
"ڈر"
ضحیٰ فوراً سے اسے جواب دینے لگی اوراق کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی
"اتنا خوفناک تو نہیں ہوں میں"
اوراق اسے دیکھتا جان کر کہنے لگا ضحیٰ فوراً نفی میں سر ہلا گئی
"م۔۔۔ مجھے اکیلے سونے کی عادت کے تو اس لیے"
ضحیٰ بات کو گھماتی اسے کہنے لگی اوراق نے اسے بیڈ پر بٹھایا
" تم بیڈ پر ہی سو گی بیچ میں کشیر رکھ لیتی ہے اگر تمہیں مجھ پر بھروسہ نہیں ہے"
اوراق سنجیدہ لہجے میں اسے کہتے ساتھ بیچ میں کشیر رکھنے لگا ضحیٰ خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھی۔
"ضحیٰ سوجاؤ"
اوراق اسے بیٹھا دیکھ کہتے ساتھ خود لیٹ گیا ضحیٰ ایک نظر اس پر ڈالتی تکیہ واپس رکھ کر لیٹ گئی۔
" گڈ نائٹ"
اوراق اس کی جانب رخ کرتا مسکرا کر کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا ہلکا سا مسکرا کر پلکیں چھپکا گئی۔
***
"دیکھا کیسی تیز نکلی ہے وہ"
عارفہ محترمہ کمرے میں آتے ہی عاقب صاحب کو دیکھتی کہنے لگ گئی
"صحیح کہ رہی ہو تم"
عاقب صاحب ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے بولے جس پر عارفہ محترمہ ان کے پاس آکر بیٹھی "آپ ہی کہتے تھے معصوم ہے اس بچی کے ساتھ کچھ نہ کیا کرو اس کی ماں بھی نہیں ہے"
عارفہ محترمہ فوراً سے انہیں بولی عاقب صاحب انہیں دیکھ رہے تھے
"میں تو اسلیے بولتا تھا بن ماں کے بچی ہے اور باپ نے بھی دوسری شادی کرلی مجھے کیا معلوم تھا تین دن میں اوراق کو اپنے پیچھے لگا لے گی"
عاقب صاحب فوراً سے اپنی صفائی میں بولتے ہوئے کہنے لگ گئے
"یہ جو ایسی لڑکیاں ہوتی ہیں اتنی ہی چالاک ہوتی ہے"
عارفہ محترمہ غصے سے کہتے ساتھ وارڈروب کی جانب بڑھ کپڑے لیتی باتھروم کا رُخ کرگئی۔
***
اوراق کی اچانک آنکھ کھلی تو نظر اپنے ساتھ ڈالی ضحیٰ وہاں موجود نہیں تھی اوراق کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے وہ پریشان سا کمرے میں نظر دوہرانے لگا تبھی نظر اس پر گئی جو جائے نماز پر بیٹھی آنکھوں میں آنسو لیے دعا کیلیے ہاتھ اٹھائے خدا سے گفتگو کررہی تھی اوراق نے نظر گھما کر کھڑکی کی جانب دیکھا ہلکی ہلکی روشنی پھیلی ہوئی تھی۔
اوراق اٹھ کر اس کے پاس آیا ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا آنسوؤں سے تر چہرہ لیے اسے دیکھنے لگ گئی "رونے کی وجہ جان سکتا ہوں؟"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے مصنوعی خفگی سجائے پوچھنے لگا
"عادت ہے مجھے رونے کی"
ضحیٰ اسی پر نظریں جمائے اداس لہجے میں بولی اوراق نے اپنے ہاتھ آگے بڑھا کر اس کے چہرے پر رکھ کر آنسوؤں کو صاف کیا ضحیٰ اس کا نرم لمس محسوس کرتی آنکھیں بند کر گئی
"اب نہیں رو گی تم سمجھیں"
اوراق سنجیدہ لہجے لیے اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے اسے کہنے لگا ضحیٰ نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا "اور اگر آجائے رونا تو؟"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگی اوراق اسی کے چہرے نظریں جمائے ہوئے تھا
"تو کوشش کرنا آنسو نہ نکلے دنیا بہت ظالم ہے رونے سے کچھ نہیں ہوتا مضبوط بننا پڑتا ہے "
اوراق اسے نرم لہجے میں کہتے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی خدا کو کوئی ادا تو اس کی پسند آئی تھی جس کے بدلے اوراق جیسا شخص اس کے نصیب میں لکھ دیا تھا۔❗
"ناشتہ کرنے چلیں"
فریش وغیرہ ہونے کے بعد تیار ہوتا اوراق اسے دیکھ کر کہنے لگا جو خاموشی بیڈ پر بیٹھی تھی اچانک نیچے جانے پر خوفزدہ سی ہوئی چہرے خوف صاف واضح نظر آیا۔
"کیا ہوا؟"
اوراق اسے پریشان دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگا
"نیچے۔۔ کیسے دادی پھوپھو آپ کی مام"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے ہچکچاتی کہنے لگ گئی اوراق اس کے ساتھ آکر بیٹھا
"میری مام تو کچھ نہیں بولیں گے ہاں ہٹلر دادی اور چڑیل پھوپھو تو بہت کچھ بولیں گے" اوراق اس کے پاس آکر بیٹھتے ہوئے مزے سے کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا اس کی بات پر ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی
"ہٹلر دادی"
وہ مسکراتے ہوئے اسے کہنے لگی جس پر اوراق بھی مسکرادیا اور اثبات میں سرہلا گیا
"میں ساتھ ہوں بے فکر رہو کوئی تمہاری طرف بری نظر بھی نہیں ڈالے گا"
اوراق اس کے سامنے ہاتھ پھیلائے ہمت دیتا کہنے لگا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا
"آپ یہ سب کیوں کررہے ہیں میرے لیے"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے پر مجبور سی ہوگئی اوراق نے بھی اس کے چہرے پر نظریں کرگیا
"تم سمجھ لو میں اپنے لیے کررہا ہوں"
اوراق فوراً سے اسے جواب دے گیا ضحیٰ پلکیں جھکا گئی
"آپ کو پتہ ہے آپ بہت اچھے ہیں"
ضحیٰ اس کی دل سے تعریف کرتے ہوئے کہنے لگی اوراق اس کی معصومیت پر مسکرایا
" مجھے نہیں معلوم میں تو اللہ کا گنہگار بندہ ہو تم کہتی ہو تو مان لیتا ہوں" وہ عام سے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہتا کھڑا ہوا ضحیٰ بھی کھڑی ہوگئی اور دونوں کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئے۔ ڈائننگ ایریا میں جیسے ہی قدم رکھا ادیبہ بیگم عارفہ محترمہ عاقب صاحب حیدر صاحب اور لیزا موجود تھیں
"بیٹھو صحیح"
اوراق کرسی کھسکا کر اسے بیٹھنے کا کہنے لگا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا اور خاموشی سے کنفیوز سی بیٹھ گئی ساتھ والی کرسی اوراق سنبھال گیا۔
ادیبہ بیگم تیز نظروں سے ضحیٰ کو دیکھنے لگی عارفہ محترمہ نے بھی قہر برستی نگاہ ان دونوں پر ڈالی۔
"دادی اور پھوپھو اپنی خوبصورت آنکھیں ناشتے پر رکھیں مجھے معلوم ہے میری بیوی خوبصورت ہے اسے بعد میں دیکھ لیجیے گا" اوراق ان دونوں کی نظریں ضحیٰ پر پاکر بڑے اطمینان سے انہیں سنا گیا ضحیٰ کو یکدم کھانسی ہوئی ادیبہ بیگم اور عارفہ محترمہ اپنے ناشتے پر نظریں کرگئی۔
"ٰ تم ٹھیک ہو ضحی"
اوراق اس کی پیٹ تھپتھپاتے ہوئے فکرمند سا کہنے لگا وہ بے یقین سی اوراق کو دیکھ رہی تھی۔
***
"ضحیٰ بچے میں تو تمہارے لیے بڑی خوش ہوں "
ماسی ضحیٰ کو کچن میں اپنی خوشی بتانے لگی ضحیٰ نے انہیں دیکھا اور ہلکا سا مسکرا دی
"میں نہیں کہتی تھی کہ اللہ جنہیں بہت آزمائش دیتا ہے اور پھر ان کی ہر آزمائش کو یکدم ختم کرکے آسانیاں اور خوشیوں میں تبدیل کردیتاہے"
وہ ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگی ضحیٰ سر کو خم دے گئی
"جی ماسی"
ضحیٰ بس یہی کہ سکی جس پر ماسی مسکرائی
تبھی عارفہ محترمہ کچن میں داخل ہوئی ضحیٰ کا بازو پکڑ کر اس کی کمر پر بازو لائے دبانے لگ گئی ضحیٰ کے چہرے پر اچانک تکلیف دہ تاثرات نمودار ہوئے۔
" بھولنا مت تم آج بھی ہمارے گھر میں بیٹھی ہو اور اوراق کو بہت اچھا سمجھتی ہو وہ تم پر ترس کھا کر تم سے نکاح کرگیا ہے سمجھیں زیادہ خوش فہمیاں نہ پال لینا تم"
عارفہ محترمہ تیز لہجے میں بولتی اسے مزید تکلیف دینے لگ گئی
"پپ۔۔ پھوپھو مجھے چھو۔۔۔۔ چھوڑیں" ضحیٰ آنسوؤں کو ضبط کرتی تکلیف دہ لہجے میں کہنے لگ گئی جس پر عارفہ محترمہ اسے جھٹکے سے چھوڑتی کچن سے چلی گئی اور وہ نم آنکھوں سے اپنی بازو کو دیکھنےلگ گئی۔
"بیٹا تم کمرے میں چلی جاؤ"
ماسی محبت بھرے لہجے میں اسے کہنے لگی ضحیٰ خاموشی سے کمرے کی طرف بڑھ گئی۔
***
ضحیٰ کمرے میں داخل ہوئی تو نظر اوراق پر گئی اس کے ذہن میں عارفہ محترمہ کی باتیں گردش کرنے لگی اوراق نے گردن موڑ کر اسے دیکھا
"ایسے کیا دیکھ رہی ہو"
اوراق اسے خود کو دیکھتا پاکر نفی میں سر ہلا گئی اور بیڈ پر بیٹھ گئی
" پھوپھو ٹھیک تو کہ رہی تھی مجھے ترس ہی کھایا اور میں اس سب کو اوراق کی پسند سمجھ رہی تھی تم بھی کتنی بیوقوف ہو ضحیٰ وہ مجھ جیسی لڑکی سے محبت کریں گے"
ضحیٰ عارفہ محترمہ کی باتوں کو سوچتے ہوئے خود سے دل میں کہنے لگ گئی۔
" اگر محبت اظہار یا تعریف کچھ تو کرتے وہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے تم پر ایک بار پھر کسی نے ترس کھایا ہے"
ضحیٰ بیڈ شیڈ پر نظریں جمائے مایوس سے ذہن میں خود سے سوچنے لگ گئی
"ٰ ضحی"
اوراق کی آواز پر وہ ہوش کی دنیا میں واپس لوٹی اور سر اٹھا کر اسے دیکھا
"کیا سوچ رہی ہو کچھ بولا ہے کسی نے"
اوراق اس کے چہرے پر پریشان کن تاثرات دیکھ فوراً سے پوچھنے لگ گیا
"نن۔۔ نہیں"
ضحیٰ گھیرا کر جلدی سے نفی میں سر ہلاتی جواب دے گئی
" تم ایسے ڈریسز کیوں پہنتی ہو"
اوراق نے اس کے کپڑوں پر غور کرتے ہوئے ائبرو اچکائے پوچھا ضحیٰ نے ایک نظر اسے دیکھا "مجھے ایسے کپڑے پہننا پسند ہے"
ضحیٰ اس سے نظریں چراتی جھوٹ بولتے ہوئے کہنے لگ گئی جس پر اوراق خاموش ہوگیا۔
تبھی دروازے پر دستک ہوئی اوراق نے دروازہ کھولا
"ضحیٰ باجی کو انیتا بیگم بلارہی ہیں"
ملازمہ انیتا محترمہ کا پیغام بتاتے ساتھ وہاں سے چلی گئی اوراق نے ضحیٰ کو دیکھا
"مام بلارہی ہیں تمہیں"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ سر کو خم دیتی دوپٹہ پھیلا کر لیتی کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی اوراق اسے جاتا دیکھنے لگ گیا اس کا خوف اب کچھ کم ہوجانا چاہیے تھا مگر اس کا خوف ویسے ہی برقرار تھا اور اوراق کو سمجھ نہیں آیا وہ اس قدر خوفزدہ آخر رہتی کیوں ہے اس کا خوفزدہ رہنا اوراق کو پریشان کرجاتا تھا۔