"ماں میں نے کہا تھا بندوبست کرلے اس لڑکی کا ایک ہی رات میں دیکھو کیسے اپنے پیچھے رکھنے لگی اسے" عارفہ محترمہ جلتے ہوئے منہ بنائے کہنے لگی ادیبہ بیگم بھی خاموش بیٹھی تھی
"اتنی جلدی نہیں ہوسکتا بندوبست"
ادیبہ بیگم فوراً سے جواب دینے لگی
" ٹھیک ہے جب وہ اوراق اور بھابی کو سب سچائی بتائے گی پھر بیٹھی رہنا "
عارفہ محترمہ انہیں ڈرانے کی کوشش کرتے ہوئے بولی جس پر وہ خاموش ہو گئی
"اچھا کچھ کرتی ہوں"
ادیبہ بیگم تھوڑا گھبراتے ہوئے کہنے لگی جس پر عارفہ محترمہ فوراً ان کے قریب ہوئی
" شادی کردو اس کی کسی بھی انسان سے جان بھی چھوٹ جائے اور ڈر بھی نہیں رہے گا"
عارفہ محترمہ فوراً سے مشورہ دیتے ہوئے کہنے لگی جس پر ادیبہ بیگم اسے دیکھنے لگ گئی
"کرتی ہوں شمائلہ سے بات" ادیبہ بیگم سوچتے ہوئے کہتی چائے کا کپ اٹھا گئی عارفہ محترمہ کے لبوں پر فاتحانہ مسکراہٹ نمودار ہوئی۔
***
مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد ضحیٰ لان میں کھلی فضاء لینے کیلیے آ گئی وہ سیڑھیوں پر بیٹھ کر آسمان کو دیکھنے لگی
"کیسی ہے طبیعت"
اوراق کی آواز اپنے عقب سے سن کر وہ ایکدم گھبرائی اور پیچھے کو کھسکی
"انسان ہی ہوں میں"
اوراق اسے اس طرح خوفزدہ دیکھ فوراً سے کہنے لگ گیا ضحیٰ نے ایک نظر اس پر ڈالی
"نہیں اچانک آنے پر ڈری"
ضحیٰ پلکیں چھپکاتی دوسری طرف دیکھ کر جواب دینے لگی
"طبیعت کیسی ہے"
اوراق نے ایک بار پھر اس سے پوچھا ضحیٰ نے پھر اس پر نظر ڈالی اس کی زندگی میں یہ پہلا شخص آیا تھا جو اس کی طبیعت پوچھ رہا تھا
"بہتر ہوں" ضحیٰ اسے مختصر سا جواب دے گئی وہ اس کی والی سیڑھی پر اس کے ساتھ آکر بیٹھا اوراق کی بازو ضحیٰ کی بازو سے مس ہوئی ضحیٰ کی ہارٹبیٹ تیز ہوگئی وہ تھوڑا دور ہو گئی۔
"تم ایسے ہی خاموش طبیعت کی ہو"
اوراق دو منٹ کی خاموشی کے بعد اسے پھر مخاطب کرتا پوچھنے لگا
"آپ مجھ سے بات کیوں کررہے ہیں"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگی اوراق بھی اسے دیکھنے لگا
"کیا مطلب"
اوراق ناسمجھ والے انداز میں کہنے لگا ضحیٰ نظریں جھکا گئی
"مجھ سے کوئی بات کرنا پسند نہیں کرتا جب آپ بات کررہے ہیں تو پوچھنا تو پڑے گا نا کیوں کررہے ہیں"
ضحیٰ نظریں جھکائے بھیگی آواز میں اسے کہنے لگی اوراق دو پل اسے دیکھتا رہ گیا
"یوں سمجھو مجھے تم سے بات کرنے کا دل کررہا ہے"
اوراق اسے مسکراتے ہوئے جواب دینے لگا ضحیٰ نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا وہ اسی کو دیکھ رہا تھا "میں رونے کی وجہ جان سکتا ہوں"
اوراق اس کی خوبصورت آنکھوں میں آنسو پاکر فوراً سے پوچھنے لگا
"ضحیٰ ماموں کا فون ہے" تبھی لیزا وہاں آتی ضحیٰ کو مخاطب کرکے کہنے لگی ضحیٰ کے چہرے پر ایکدم مسکراہٹ نمودار ہوئی اور وہ فوراً اٹھ کر اندر کی جانب بھاگی اوراق اور لیزا اسے جاتا دیکھنے لگ گئے
"جب بھی ماموں کا فون آتا ہے وہ اسی طرح خوش ہوتی ہے"
لیزا اوراق کے پاس آتے ہوئے اسے بتانے لگی اوراق نے ایک نظر اسے دیکھا
"تو چاچو اسے اپنے پاس کیوں نہیں رکھتے ؟"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجے میں پوچھنے لگا
"مجھے نہیں معلوم"
لیزا نفی میں سر ہلا کر اسے بتانے لگ گئی جس پر اوراق سر کو خم دے گیا
"تم کافی ہینڈسم ہوگئے ہو لاسٹ ٹائم ہم چھ سال پہلے سوئٹزرلینڈ ہی ملے تھے تب اتنے نہیں تھے"
لیزا دوستانہ انداز میں اس سے کہنے لگی جس پر وہ بس مسکرایا۔
***
"ٹھیک ہے ڈیڈ میں آپ کا ویب کروں گی اللہ حافظ" ٰ ضحی کہتے ساتھ فون رکھ گئی ادیبہ بیگم ساتھ ہی کھڑی تھی فون بند ہوتے ہی وہ وہاں سے چلی گئی اور ضحی انہیں جاتا دیکھ پانی پینے کیلیے کچن کی جانب بڑھ گئی
پانی پی کر کچن سے باہر نکلتی ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوئی اچانک لائٹ چلی گئی اور پورے گھر میں اندھیرا سا چھا گیا ضحی کے بڑھتے قدم ایکدم رکے اس نے نظریں ارد گرد گھمائی ہر جگہ اندھیرا پھیل گیا تھا وہ ایکدم خوفزدہ سی ہوگئی ماتھے پر پسینہ آنے لگا ہاتھ پیر پھول گئے وہ کپکپاتے وجود کے ساتھ ساکت سی خوفزدہ نظریں لیے کھڑی تھی تبھی اچانک قدموں کی آواز پر اس کا خوف مزید بڑھ گیا
"ممم۔۔۔۔ میرے پاس مت آنا سمجھیں۔۔۔ ۔ تم ورنہ میں چیخوں گی"
ضحی کانپتے ہونٹوں سے ہمت لیے خوفزدہ سی اسے دھمکی دینے لگی جب وہ اس کے عقب میں آکر کھڑا ہوا اس کی سانسوں کی گرم تپش اپنی گردن پر محسوس کرتی وہ سوکھےپتے کی مانند لرزنے لگ گئی اس کی آنکھوں سے دو موتی ٹوٹ کر رخسار پر گرے سانس روکے وہ آنسو بہانے لگی
"مت چھونا مجھے مت چھونا پلیززز نہیں نہیں" ضحی آنسو بہاتی خوف سے اسے روکنے کی کوشش کرنے لگی پیچھے موجود شخص پریشان نظروں سے اسے دیکھ رہاتھا اچانک ضحیٰ کے رونے میں تیزی آ گئی
"میرے قریب مت آنا پلیزززززز میں تمہارے آگے"
ضحی روتے ہوئے آنکھیں بند کیے سسک کر بے بسی سے بول رہی تھی
"ضحی پاگل ہو تم ہاں"
اوراق اسے جھنجوڑ کر ہوش میں لاتا تھوڑا سرد لہجے میں کہنے لگا وہ اچانک آنکھیں کھول کر آواز پہچاننے کی کوشش کرنے لگی
"ریلیکس میں ہوں اوراق کوئی نہیں ہے تمہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے"
اوراق اس کے قریب چہرہ لائے اس کے کان میں جھک کر سرگوشیانہ انداز میں بولتا اس کی دھڑکنیں بے ترتیب کرگیا اس میں سے قلون کی آتی خوشبو ضحی کی دھڑکنیں مزید تیز کر گئی وہ اس کے چہرے پر نظریں جھکائے ہوئے تھی جبکہ وہ اسے نارمل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ۔
ً اچانک ٹی وی لاؤنچ روشن ہوگیا اور ضحیٰ نے اس سے نظریں ہٹا کر ارد گرد دیکھا وہ اس سے دور ہوتی فورا سے اندر کی جانب بڑھ گئی اوراق اسے جاتا دیکھنے لگ گیا ضحیٰ کا یہ عمل اوراق کے ذہن میں بہت سے سوال پیدا کر گیا تھا اوراق اس کے کمرے کی جانب نظریں کیے ہوئے تھا۔
سب نے مل کر رات کا ڈنر کیا ضحیٰ ہمیشہ کی طرح وہاں موجود نہیں تھی
ڈنر کرنے کے بعد لیزا اوراق کے کمرے کی جانب بڑھی اور دروازہ ناک کیا
"آجاؤ"
بھاری آواز جیسے ہی کانوں سے ٹکرائی وہ مسکراتے ہوئے اندر آ گئی
"اوراق آئسکریم کھانے چلیں"
لیزا اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی اوراق نے مر کر اسے دیکھا
"ٹھیک ہے ضحیٰ کو بھی ساتھ لے چلتے ہیں"
اوراق فوراً سے ہامی بڑھتے ہوئے بولا لیزا اسے دیکھنے لگ گئی
"وہ نہیں جائے گی"
لیزا فوراً سے اسے بتانے لگی اوراق کمرے سے باہر آ گیا لیزا بھی اس کے پیچھے آئی
"پوچھنے میں کیا حرج ہے"
اوراق اسے سنجیدگی سے بولتا زینے اتر کر نیچے آیا لیزا خاموشی سے اس کے پیچھے آنے لگی
ٹی وی لاؤنچ میں ادیبہ بیگم عارفہ محترمہ اور انیتا محترمہ بیٹھی باتیں کررہی تھی
"مام میں لیزا اور ضحیٰ آئسکریم کھانے جارہے ہیں "
اوراق انیتا محترمہ کو دیکھتے ہوئے بتانے لگا ادیبہ بیگم نے اسے دیکھا
"نہیں ضحیٰ نہیں جائے گی"
ادیبہ بیگم فوراً سے بولتی انیتا محترمہ اور اوراق کو خود کو دیکھنے پر مجبور کر گئی
"کیوں دادی؟"
اوراق آئبرو اچکائے فوراً سے پوچھنے لگا جس پر ادیبہ بیگم گھبرائی
"نہیں میرا مطلب جاتی نہیں ہے نا بدتمیزی کرے گی تم سے خوامخواہ بہت بدتمیز ہے"
ادیبہ بیگم فوراً سے اسے دیکھتے ہوئے بات گھما کر کہنے لگی۔
"بدتمیزی کرے گی تو میں ہینڈل کرلوں گا"
اوراق انہیں صاف انداز میں جواب دینے لگا لیزا اور اوراق ضحیٰ کے کمرے کی جانب بڑھ گئے اور ادیبہ بیگم بس منہ ہی بنا کر رہ گئی
وہ دونوں کمرے میں داخل ہوئے تو ضحیٰ عشاء کی نماز ادا کررہی تھی اوراق نے اس کے چہرے پر نظر ڈالی اس کے چہرے سے صاف واضح تھا کہ وہ بہت دیر سے مسلسل رو رہی ہے
"ضحیٰ ہمارے ساتھ آئسکریم کھانے چلو"
اوراق سینے پر بازو باندھے اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے کہنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا
"آئسکریم کھانے"
ضحیٰ اوراق کی جانب دیکھتی کچھ حیران سی بولی جس پر وہ سر کو خم دے گیا
"پر دادی"
ضحیٰ نے کچھ بولنے کیلیے لب کھولے اوراق نے اسے ٹوک دیا
"دادی سے پرمیشن لے لی ہے میں نے"
اوراق فوراً سے اسے بولا جس پر وہ خاموش ہوگئی۔ وہ تینوں آئسکریم پارلر موجود تھے ضحیٰ تھوڑی تھوڑی ڈری ہوئی تھی اوراق اس کے چہرے پر موجود ہر تاثر پر بہت غور کررہا تھا
"میں اسٹابری کھاؤں گی"
لیزا فوراً سے اوراق کو بتانے لگی ضحیٰ خاموشی سے نظریں جھکائے بیٹھی تھی
"ضحیٰ تم کون سا فلیور کھاؤ گی؟"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے نارمل انداز میں پوچھنے لگا ضحیٰ نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا
"چاکلیٹ"
کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد اس نے جواب دیا۔
"اوہ مریم"
لیزا کی نظر اپنی دوست پر گئی تو وہ فوراً سے مسکرا کر کہنے لگی
"ایسکیوز می میں ابھی آتی ہوں"
لیزا کہتے ساتھ اٹھ کر وہاں سے چلی گئی اوراق ایک نظر اسے جاتا دیکھ کر ضحیٰ پر واپس نظریں جما گیا "کتنے وقت بعد باہر نکلی ہو"
اوراق نے ایک اور سوال ضحیٰ سے پوچھا
" چار سال کی تھی تب"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے اسی کے انداز میں جواب دے گئی اوراق کو واقع حیرانگی ہوئی اسوقت اس کی عمر انیس سال تھی
"اس کے بعد کبھی نہیں نکلی "
اوراق بے یقینی سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا ضحیٰ نفی میں سر ہلا گئی
"گھومنے کیلیے آخری بار چار سال کی عمر میں آئی تھی لیکن کالج آتی جاتی تھی لیکن بس کالج کالج سے گھر" ضحیٰ فوراً سے اسے دیکھتی لہجے میں ناچاہتے ہوئے اداسی سجائے کہنے لگی جس پر وہ اسے دیکھتا رہ گیا۔
"شکر ہے ضحیٰ تم باہر نکلی ورنہ جب بھی میں نے تمہیں کہا تم ڈرتی رہتی تھی "
لیزا اس کے پاس آکر بیٹھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگی اوراق جیسے جیسے اس کے متعلق جان رہا تھا وہ بس پریشان یا حیران ہورہا تھا۔
آئسکریم کھانے کے بعد وہ لوگ واپس گھر کیلیے چل دیے
***
رات کے پہر سب لوگ اپنے کمرے میں سونے کیلیے چل دیے تھے اوراق اپنے بیڈ پر لیٹا ہوا ضحیٰ کے متعلق سوچ رہا تھا لائٹ جانے پر اس کا ری ایکشن پھر باہر جانے پر اس قدر گھبرانا اسے سوچ میں مبتلا کر گیا تھا کمرے میں عجیب سا محسوس کرتا وہ لان میں جانے کا سوچنے لگا وہ کمرے سے باہر نکل کر نیچے آیا تو نظر عاقب صاحب پر گئی جو اپنے کمرے سے باہر نکل رہے تھے
" انکل آپ اسوقت"
اوراق انہیں باہر موجود دیکھ پوچھے بغیر نہ رہ سکا
"بس بیٹا وہ دل عجیب سا ہورہا تھا نیند بھی نہیں آرہی تو سوچا کچھ دیر لان میں چہل قدمی کرلوں"
عاقب صاحب اوراق کو دیکھتے ہوئے بتانے لگے
"یہ تو اچھا ہے میں بھی وہی جارہا ہوں کمپنی مل جائے گی"
اوراق انہیں دیکھتے ہوئے دوستانہ انداز میں بولا جس پر وہ مسکرا دیے اور وہ دونوں لان کی جانب بڑھ گئے
اوراق اور عاقب صاحب ڈیڑھ گھنٹہ ٹہلتے ہوئے مسلسل بات چیت کررہے تھے
"عاقب بہت دیر ہوگئی ہے صبح آفس بھی جانا ہے آکر سوجائیں"
تبھی عارفہ محترمہ آتی عاقب صاحب کو مخاطب کیے بولی جس پر وہ اوراق کو دیکھ کر اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئے اوراق بھی سونے کیلیے چلا گیا۔
***
ہمیشہ کی طرح صبح وہ ڈائننگ ٹیبل پر ناشتہ لگا رہی تھی اور سب لوگ موجود تھے
"وحید آرہا ہے آج کل فون پر بتایا تھا اس نے"
ادیبہ بیگم کی بات پر ضحیٰ کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اور اوراق کی نظر فوراً اس پر گئی اسے یہاں آئے تین دن گزر گئے تھے اس نے ضحیٰ کو دوسری بار مسکراتا پایا تھا پہلی بار اس کے والد کی کال پر اور ً دوسری ان کی آمد پر ضحیٰ کی نظر اس پر گئی خود کو پاتا دیکھ وہ فورا پلکیں چھپکا گئی اور وہاں سے جانے لگی "ضحیٰ بیٹا ہمارے ساتھ بیٹھو ناشتہ کرو" انیتا محترمہ کی بات پر اس کے بڑھتے قدم رکے اس نے مر کر انہیں دیکھا اور پھر ادیبہ بیگم پر نظر ڈالی جو قہر برسی نگاہ اس پر ڈالے ہوئے تھیں
"نہیں میں نے کرلیا ہے"
ضحیٰ چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ سجائے نرم لہجے میں جواب دیتی وہاں سے چلی گئی
سب لوگ خاموشی سے ناشتہ شروع کر گئے۔
کچھ دیر بعد وحیدر صاحب پہنچ چکے تھے اور ضحیٰ انہیں دیکھ کر بہت خوش تھی باری باری سب ان سے ملے تھے
دوپہر کے کھانے میں وحید صاحب کیلیے خاص کھانے کا انتظام تھا کھانا کھا نے کے بعد سب لوگ ٹی وی لاؤنچ میں موجود تھے اور گپ شپ کررہے تھے
"میرا یہاں آنے کا خاص مقصد ہے"
وحید صاحب ضحیٰ کو اپنے پاس بٹھائے سب کو دیکھتے ہوئے کہنے لگے
"کیا مقصد؟"
ادیبہ بیگم فورا سے وحید صاحب سے پوچھنے لگی
" میری بیٹی کی اب شادی کی عمر ہے تو میں نےسوچا اس کی شادی کردی جائے بہت اچھا رشتہ ہے " وحید صاحب مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگ گئے جس پر ضحیٰ سمیت سب نے حیرت سے انہیں دیکھا ضحیٰ کے چہرے ایکدم خوف سا چھانے لگا وہ گھبراتے ہوئے وہاں سے اٹھ کر کمرے میں آ گئی ضحیٰ کمرے میں آتی پریشان سی باتوں کو سوچ رہی تھی وہ شادی کیلیے ہرگز تیار نہیں تھی
"یہ تو بہت اچھا سوچا تصویر تو دیکھاؤ ذرا ہمیں"
ادیبہ بیگم خوشی سے وحید صاحب کو دیکھتی کہنے لگی وحید صاحب نے جیب سے فون نکالا اور اس کی تصویر نکال کر دیکھائی اوراق نے بھی فون پر نظر ڈالی ایک اچھی خاصی عمر کا آدمی تھا اوراق نے ایک نظر وحید صاحب پر ڈالی اور اٹھ کر ضحیٰ کے کمرے کی جانب بڑھ گیا
***
ضحیٰ کی نظر اوراق پر گئی جو سرد نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا
"ایک بات بتاؤ"
اوراق اس کے قریب آتا اسے دیکھ کر کہنے لگا ضحیٰ خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھی
"جی"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی
"تم کسی بھی انسان سے شادی کرلو گی جسے آج تک نہ تم نے دیکھا ہوگا نہ بات کی ہوگی ہاں"
اوراق حیران سا اس سے پوچھنے لگ گیا
"میرے ڈیڈ نے پسند کیا ہے میرے لیے "
ضحیٰ اوراق کی جانب دیکھتے ہوئے جواب دینے لگی اوراق اس کی معصومیت پر سر پیٹ کر رہ گیا " ضحیٰ بےشک تمہارے ڈیڈ نے تمہارے لیے پسند کیا تمہیں پتہ بھی ہے وہ اپنی عمر جتنے شخص سے تمہاری شادی کررہے ہیں تم کرلو گی"
اوراق اسے حیرانگی سے دیکھتے ہوئے سمجھانے والے انداز میں کہنے لگا
" آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی ایسا نہیں ہوگا"
ضحیٰ اس کی بات پر نفی میں سر ہلاتے ہوئے بولی اوراق اسے دیکھ رہا تھا
"آپ یہ سب کیوں کررہے ہیں کیوں مجھے بتانے آرہے ہیں "
ضحیٰ فوراً سے اسے دیکھتی خفگی سے پوچھنے لگی
"ٰ مجھے تمہاری فکر ہے ضحی "
اوراق اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے اسے صاف لفظوں میں بول گیا ضحیٰ اسے دیکھنے لگی " آپ کوئی نہیں ہوتے میری فکر کرنے والی میری فکر مت کریں اور میں تو خوش ہوں میری اس گھر سے جان چھوٹ"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے جلد بازی میں بولتی ایکدم خاموش ہوئی اوراق اسے دیکھنے لگا
"آپ جائیں یہاں سے پلیزز"
ضحیٰ اسے باہر کی جانب جانے کا اشارہ کرنے لگ گئی اوراق خاموشی سے چلا گیا..
***
" شکر ہے ماں جان چھوٹ رہی ہیں آپ کی اور میری ورنہ دیکھا ہے نا تین دن میں اوراق کو اپنے پیچھے لگا لیا جتنی معصوم بنتی ہے اتنے ہے نہیں"
عارفہ محترمہ ادیبہ بیگم کے پاس بیٹھی شکر ادا کرتی بولی جس پر ادیبہ بیگم مسکرادی
" صحیح بول رہی ہے بلکل لیکن اب تو جان چھوٹ رہی ہے نا اس سے اور میں نے لڑکا دیکھا ہے وحید سے دو تین سال چھوٹا ہی ہوگا"
ادیبہ بیگم ہنستے ہوئے عارفہ محترمہ سے کہنے لگی جس پر وہ بھی ہنس دی
تبھی وحیدر صاحب ان دونوں کے پاس آکر بیٹھے
"بہت اچھا سوچا ہے تم نے اپنی بیٹی کیلیے کب کرنی ہے شادی"
ادیبہ بیگم انہیں بیٹھا دیکھ فوراً سے پوچھنے لگ گئی جس پر وحید صاحب نے انہیں دیکھا
"اسی جمعے کو نکاح کردوں گا"
وحید صاحب فوراً سے بتانے لگ گئے جس پر ادیبہ بیگم کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی۔
"بلکل صحیح نیک کام میں دیری کیسی"
ادیبہ بیگم مسکراتے ہوئے بولی وحید صاحب اور عارفہ بھی مسکرا دیے۔
اگلے دن وحید صاحب ضحیٰ کو نکاح کی شاپنگ کروانے کیلیے چل دیے ضحیٰ اوراق کی باتوں کو سوچ رہی تھی لیکن اگلے پل وہ اس گھر میں گزرا اپنا و قت یاد کرتی اپنے والد کے فیصلے پر رضامند ہوگئی اور خاموشی سے اپنے ڈیڈ کے ساتھ شاپنگ کرنے لگ گئی۔ شاپنگ کروانے کے بعد انہوں نے ضحیٰ کو اچھے سے ریسٹورنٹ سے کھانا کھلایا اور پھر وہ لوگ واپس گھر آ گئے
گھر میں تیاریاں ضحیٰ کے نکاح کی تیاریاں ہورہی تھی وہ اپنے کمرے میں بیٹھی تھی اچانک یہ سب ہونا اسے حیران اور پریشان ضرور کررہا تھا مگر اب وہ اس قید خانے سے رہائی چاہتی تھی اوراق خاموشی سے سب تیاریوں کو ہوتا دیکھ رہا تھا اس نے ضحیٰ سے بات کرنے کی کوشش ضرور کی تھی لیکن ضحیٰ نے اس کی نہیں سنی تھی مگر وہ اس کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہونا دینا چاہتا تھا کیوں اس بات سے وہ خود بھی انجان تھا
اوراق نے جیب فون نکال کر نمبر ڈائل کیا اور فون کان سے لگا گیا
"مجھے دو آدمی چاہیے ہیں"
اوراق کہتے ساتھ فون بند کرتا لبوں پر مسکراہٹسجا گیا
جمعہ کا دن تھا اور آج نکاح ہونا تھا اور گھر میں نکاح کی تقریب کے انتظام ہورہے تھے اور ان میں بڑھ چڑھ کر اوراق بھی حصہ لے رہا تھا وہ باہر خوفزدہ چہرہ لیے کپکپاتے وجود کے ساتھ خاموش بیٹھی اوراق کو پریشان سی دیکھ رہی تھی جو کل اسے اس نکاح سے منع کررہا تھا اور آج اسی نکاح کا انتظام کررہا تھا۔
نماز کے بعد گھر میں سادگی سے نکاح کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں صرف گھر کے لوگ ہی موجود تھے۔
"لیزا جاؤ بیٹا ضحیٰ کو کمرے میں لے جاؤ اور اسے تیار کرواؤ"
انیتا محترمہ ہریرا کو مخاطب کرتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگی
"جی اچھا ممانی"
لیزا اسے کہتے ساتھ ضحیٰ کا ہاتھ تھامتی اسے کمرے میں لے جانے لگی۔
"ضحیٰ تم ڈریس چینج کرلو پھر تمہارا میک ایپ کرتی ہوں " وہ اسے ڈریس تھما تے ہوئے مسکرا کر کہنے لگی جس پر ضحیٰ خاموشی سے اس کے ہاتھ سے ڈریس لیتی چینج کرنے کیلیے چلی گئی
کچھ دیر بعد وہ سفید رنگ کے ڈریس میں ملبوس جس پر نفیس سا کام ہوا ہوا تھا سیاہ بال کھلے ہوئے پشت پر پھیلے ہوئے تھے وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے ڈریسنگ کے سامنے موجود کرسی پر آکر بیٹھ گئی۔ لیزا اسے لائٹ سا میک ایپ کرکے تیار کرنے لگ گئی تیار کرنے کے بعد ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا سفید رنگ کے ڈریس میں لائٹ سے میک ایپ ہونٹوں پر ریڈ لپسٹک لگائے جیولری پہننے ائیر رنگز پہنے وہ بہت ہی حسین لگ رہی تھی مگر چہرہ بجھا بجھا سا رہا تھا
"ٰ تم بہت پیاری لگ رہی ہو ضحی"
لیزا اس کا عکس مرر میں دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہنے لگی ضحیٰ بمشکل لبوں پر مسکراہٹسجا گیا
***
سب لوگ تیار ہو چکے تھے نکاح شروع ہونے والا تھا تبھی ضحیٰ انیتا محترمہ اور عارفہ محترمہ کے ساتھ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے چلتے ہوئے باہر کی جانب آئی اس کی نظریں سامنے گئی سامنے بیٹھے اچھی خاصی عمر آدمی کو دیکھ وہ اپنے والد کو دیکھنے پر مجبور ہوگئی تھی ایسا تو کوئی غیر کے ساتھ بھی نہیں کرتا جو اس کا اپنا باپ اس کے ساتھ کرنے جارہا تھا اسے اپنے وجود سے مزید نفرت سی ہونے لگ گئی وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے اسٹیج کی جانب بڑھنے لگی اوراق کی نظر اس پر گئی سفید رنگ کے جوڑے میں وہ اسوقت حسین لگ رہی تھی کہ اوراق کی اس پر سے نظر ہٹایا بےحد مشکل ہورہا تھا وہ اسٹیج پر آئی اور سامنے بیٹھ گئی وحید صاحب کے لبوں پر فاتحانہ مسکراہٹ سجی ہوئی تھی ضحیٰ نے ادیبہ بیگم اور عارفہ محترمہ کی جانب دیکھا جو بےحد خوش نظر آرہی تھی مگر قسمت کو تو کچھ اور ہی منظور تھا۔
"مولوی صاحب نکاح شروع کریں"
وحید صاحب مولوی صاحب کو دیکھتے ہوئے کہنے لگے جس پر وہ سر کو خم دیتے نکاح شروع کرنے لگے۔ "ضحی وحید ملک آپ کا نکاح"
مولوی صاحب ابھی بول رہے تھے جب کسی نے بیچ میں ٹوکا۔
"کوئی نکاح نہیں ہورہا ہے آپ جاسکتے ہیں"
وہ مولوی صاحب کو گن دیکھاتے ہوئے باہر کی طرف اشارہ کرتا بولا جس پر مولوی صاحب سمیت وہاں موجود سب لوگ گھیرا گئے۔
"کیا بدتمیزی ہے یہ"
وحید غصے سے اس کے پاس آکر کہنے لگے اوراق نے انہیں دیکھا اور داڑھی پر اپنا ہاتھ پھیرا۔
"ہمت کیسے ہوئی"
وہ وحید صاحب کو دیکھتے ہوئے سرد لہجہ اختیار کیے آنکھوں میں سرخی لیے پوچھنے لگا وحید صاحب اسے دیکھنے لگے۔
"بیٹی ہے میری"
وہ بھی لہجے میں سختی لیے اسے بتانے لگے ضحیٰ پریشانی سے یہ سارا منظر دیکھ رہی تھی۔
"اور بیوی ہے میری"
وہ ضحیٰ پر ایک نظر ڈال کر وحید صاحب سے کہنے لگے جس پر و حید صاحب کو حیرانگی اور غصہ دونوں آیا نہ صرف وحید صاحب بلکہ وہاں موجود ہر شخص کو حیران کر گیا۔
"میری بیٹی کا سوچا بھی نہ تو تیرا حشر بگاڑ دوں گا"
وہ غصے سے پیش میں چیخے وہ آنکھوں کی سرخ مزید گہری کرتا انہیں دیکھنے لگا۔
"غصہ کم سسر جی بی پی ہائے ہوجائے گا"
وہ سنجیدہ تاثرات سجائے وحید صاحب سے کہتے ساتھ گن دیکھاتا اسٹیج کی طرف بڑھا
سب ایک دم کھڑے ہوگئے اور پریشانی سے اسے دیکھنے لگے۔
"اگر آپ کی بیٹی ہے تو میری امانت ہے"
ضحیٰ کا ہاتھ مضبوطی سے اپنی گرفت میں لیتا وہ وحید صاحب سے کہتے ساتھ اسے اپنے ساتھ لے جانے لگا سب بس پریشان سے دیکھ رہے تھے۔
"اوراق یہ سب کیا ہے"
انیتا محترمہ پریشان سی اسے دیکھتی کہنے لگی
"مام میں بعد میں بتاتا ہوں"
"وحید صاحب کیا آپ نے میری بےعزتی کرنے کیلیے مجھے یہاں بلایا ہے ہاں"
عظمت صاحب غصے سے کھڑے ہوتے وحید صاحب کو مخاطب کرتے پوچھنے لگے ً وحید صاحب جوابا خاموش رہے۔
"میں آپ کے ساتھ ہوئی ہوئی ڈیل کو کینسل کرتا ہوں" عظمت صاحب سرد لہجے میں کہنے لگے ضحیٰ کو اوپر پہاڑ سا ٹوٹا وہ بے یقینی سے وحید صاحب کو دیکھنے لگی اس کا باپ اسے بیچ رہا تھا اس نے مر کر اوراق کو دیکھا جو اس کا ہاتھ تھامے ہوئے تھا۔
" بےشرم لڑکی شرم آنی چاہیے توبہ ہے پہلے تیری ماں نے بھی میرے بیٹے کو اپنے جال میں پھنسایا اور تو نے بھی اپنے باپ کی عزت کا جنازہ نکال دیا" ادیبہ بیگم غصے سے ضحیٰ کی طرف بڑھ کر اسے بالوں سے پکڑ کر اسے چیخ کر کہنے لگی ضحیٰ کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگ گئے اوراق نے فوراً ادیبہ بیگم کا ہاتھ تھاما اور ضحیٰ کو اپنے پیچھے چھپایا
" دادی بس اب نہیں اب آپ اس کے ساتھ کچھ برُا نہیں کرسکتی ہیں میری بیوی ہے اب یہ اور اگر کسی نے میری بیوی پر نظر بھی ڈالی تو میں کوئی لحاظ نہیں کروں گا"
اوراق ادیبہ بیگم کو دیکھتے ہوئے انتہائی سرد لہجے میں کہنے لگا۔
"واہ میاں ہمارے گھر میں کھڑے ہوکر ہمیں ہی گنڈہ گردی دیکھا رہے ہو" عاقب صاحب بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے غصے سے کہنے لگے ضحیٰ اوراق کے پیچھے خوفزدہ سی کھڑی تھی۔
"صحیح کہ رہے ہیں آپ مام اور تم پیکنگ کرو ہم لوگ جارہے ہیں"
اوراق عاقب صاحب پر نظریں مرکوز کیے بولا انیتا محترمہ اور ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی۔
"ممم۔۔ ممیں"
ضحیٰ اوراق کی جانب دیکھتی گھبراتے ہوئے پوچھنے لگی اوراق نے نظر گھما کر اسے دیکھا
"ظاہری سی بات زوجہ محترمہ آپ میری بیوی ہیں جہاں میں آپ وہاں "
اوراق انتہائی نرم لہجے میں اس پر نظریں مرکوز کیے کہنے لگا ضحیٰ شرمندگی سے نظریں جھکا گئی ادیبہ بیگم عارفہ محترمہ اور ہریرا کو شدید غصہ آیا وہ سرد نگاہوں سے اسے دیکھنے لگ گئے
"نہیں نہیں اماں کو بس غصہ آ گیا ہے آپ لوگ جب تک گھر کا انتظام نہیں ہوتا یہاں رہ سکتے ہیں"
عارفہ محترمہ فوراً سے اوراق اور انیتا محترمہ کے پاس آتے ہوئے کہنے لگ گئی جس پر ادیبہ بیگم عاقب صاحب لیزا حیران ہوئے۔
"کوئی نکاح نہیں ہورہا ہے سب لوگ یہاں سے چلے جائیں "
اوراق سب لوگوں پر نظر ڈالتا انہیں بولا سب لوگ آہستہ آہستہ وہاں سے جانے لگ گئے۔
اوراق سب کو نظر انداز کرتا ضحیٰ کا ہاتھ مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں لیتا وہاں سے اسے لے جانے لگا ہر کوئی اسے جاتا دیکھنے لگ گیا۔