Chapter 1: باب 1

گرمیوں کی راتیں تھی گھڑی رات کے ایک بجا رہی تھی اسلام آباد کے ڈیفینس میں موجود یہ کوٹھی جہاں اسوقت گہرا سنایا سا چھایا ہوا تھا شاید ہر شخص اپنے کمرے میں سونے میں مصروف تھا گھر میں تاریکی سی چھائی ہوئی تھی۔

وہ معصوم اپنے کمرے میں سمٹی ہوئی آنکھیں بند کیے بے چین سی سونے کی کوشش کررہی تھی تبھی کوئی دبے قدموں سے چلتا اس کے کمرے کو ان لاک کرکے اندر بڑھا قدموں کی چاپ سینے ہی اس ننھی جان کا خون خشک ہوگیا وہ زور سے آنکھیں میچ گئی۔

"مجھے معلوم ہے تم جاگ رہی ہو"

وہ ننھی جان اپنے اس قدر قریب سے یہ آواز سن کر خوفزدہ سی اپنی خوبصورت امبر رنگ کی بڑی آنکھیں کھول کر نظریں سامنے کر گئی جہاں وہ شخص چہرے پر وحشت لیے حوس بھری نظر وں سے اسے گھور رہا تھا اس معصوم کی آنکھوں میں خوف صاف لہرایا۔

"ممم۔۔۔ میرے قریب مت آنا تم"

وہ خوفزدہ سی بیڈکراؤن کی جانب کھسکتے لڑکھڑاتے ہوئے ہمت سے بولی وہ شخص قہقہ لگا کر ہنسنا۔

"مجھے تمہارے قریب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے"

چہرے پر کمینی مسکراہٹ سجائے اس کی جانب بڑھتے ہوئے کہنے لگا وہ خوفزدہ سی نفی میں سر ہلا رہی تھی آنکھوں سے آنسو ایک ایک کرکے گال پر نہ رہے تھے

"ن۔۔ ننہیں پلیزز " وہ روتے ہوئے منت بھرے لہجے میں اس سے التجا کرنے لگی مگر وہ بےرحم انسان سے ہمدردی کی امید لگارہی تھی

"خاموش"

غصے سے اسے جھڑکتا وہ اس کے قریب آکر اس کے سینے سے دوپٹہ اتار کر زمین پر پٹک گیا وہ زور سے رونے لگی۔ وہ شخص اس کے چہرے کے قریب چہرہ لانے لگا جب اس نے روتے ہوئے اپنا چہرہ دوسری سمت کرلیا سامنے موجود اس درندے کے چہرے پر ناگواریت سی چھائی تھی اور وہ اس کے منہ پر زور سے ہاتھ رکھ کر دباؤ ڈالتا اس کا منہ اپنے سامنے کر گیا ضحی نے پوری طاقت سے اسے خود سے دور کرنے کیلئے اپنے موم جیسے ہاتھ اسکے وجود پر رکھے وہ شخص مسکرادیا اور اس کے دونوں ہاتھ اپنی گرفت میں لیتا اوپر کرکے اسے نیچے گرے دوپٹہ سے باندھ گیا اور اس کی گردن پر جھکنے لگا جب ضحی پیروں کو زور زور سے ہلانے لگ گئی چہرے پر سختی سجائے وہ اسے دیکھنے لگا جو نفرت بھری نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی وہ اس کے پیروں پر بھی وہی عمل دوہراتا اس کے قریب آیا اور اس کی گردن پر تشدد کرنے لگ گیا وہ بےبس روتی رہی چیختی رہی مگر اس کی آواز سننے والا کوئی نہیں تھا۔

کچھ دیر بعد اس کے بازوؤں اور پیروں کو کھول کر چہرے پر مسکراہٹ سجائے اسے دیکھنے لگ گیا " تم انسان کہلانے کے قابل نہیں ہو تم حیوان ہو حیوان سنا تم نے میں تمہاری اصلیت سب کو بتادوں گی دیکھنا تم "

وہ روتے ہوئے اسے شعلہ برستی نگاہوں سے دیکھتی آہستہ آواز میں کہنے لگی جس پر وہ شخص چہرے پر ڈھٹائی سے مسکراہٹسجا گیا

" کس کو بتاؤ گی اپنی دادی کو ہاں جو تم سے سیدھے منہ بات نہیں کرتی ہے یا پھر اپنی پھوپھو جس کا بس چلے وہ تمہیں آج ہی ختم کردے بولو یا پھر اپنے باپ کو جو تمہیں کچھ سال پہلے یہاں چھوڑ کر اپنی نئی بیوی کے ساتھ خوش ہے ہاں؟ ؟"

وہ پرسکون انداز میں اسے دیکھتے ہوئے اس کی بے بسی کا

مذاق اڑاتا کہنے لگا وہ بس نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگ گئی

" جس کو بھی بتاؤ گی خود پھنسو گی بہتری یہی ہے خاموش رہو ٹھیک ہے آج کے لیے کافی تھا کل پھر ملاقات ہوگی"

وہ اس کے چہرے پر ہاتھ ہاتھ رکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگا جب ضحی نے اس کا ہاتھ فوراً جھٹکا اور وہ مسکرا کر چلا گیا۔ اس شخص کے جاتے ہی وہ بیڈ کراؤن سے لگ کر خود میں سمٹتی زاروقطار رونے لگ گئی دماغ بلکل ماؤف ہوچکا تھا زور زور سے اپنی گردن پر ہاتھ پھیر رہی تھی نشان اب زخم میں تبدیل ہوگئے اور ان میں سے خون بہنے لگ گیا مگر اسے پرواہ کہاں تھی ڈیڑھ گھنٹہ وہ ایک ہی حسب میں بیٹھی آنسو بہاتی رہی اور اچانک اس کی آنکھیں خودبخود بند ہونے لگ گئی وہ اسی طرح نیند کی وادیوں میں اتر گئی۔

***

سوئزر لینڈ کی خوبصورت سڑک پر وہ تیز قدم اٹھائے جیب میں ہاتھ ڈالے تیزی سے چل رہا تھا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا وجود سے ٹکرا رہی تھی وہ اپنی ہی سوچوں میں گم تھا جب اچانک کسی وجود سے ٹکرایا نظر اٹھا کر اس نے سامنے دیکھا

"آئی ایم سوری"

وہ عورت کو دیکھ کر احتراماً ایسکیوز کرنے لگا جو غصے سے اسے دیکھ رہی تھی

"ہاؤ ڈئیر یو تم مجھے چھو کیسے سکتے ہو ہاں بدتمیز" وہ عورت غصے سے سرخ چہرہ لیے اسے دیکھتے ہوئے انگریزی میں بولی جس پر سامنے موجود شخص کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے

"میں نے جان کر کچھ نہیں کیا ہے"

وہ اپنے غصے پر قابو پاتا تھوڑے ٹھنڈے لہجے میں جواب دینے لگ گیا۔

"میں تم جیسوں کو بہت اچھے سے جانتی ہوں"

وہ عورت مزید بدتمیزی کرتی اسے کہنے لگی اوراق سرد نگاہوں سے دیکھنے لگ گیا۔

" میں بھی تم جیسی عورتوں کو بہت اچھے سے جانتا ہوں اور تم جیسے عورتوں سے ٹکرانا تو دور بات کرنا بھی میں اپنی بےعزتی سمجھتا ہوں" اوراق انتہائی سخت لہجے میں اسے جواب دیتا بغیر اس کی سنی آگے کی جانب بھاری قدم بڑھا گیا وہ عورت بس اسے جاتا دیکھنے لگ گئی

اوراق اسماعیل بیگ تھا جو سٹیٹ فارورڈ تھا لوگوں کے منہ پر ہر بات کرنے والا آدمی تھا۔ ۔

***

ڈائننگ ٹیبل پر وہ ناشتہ لگا رہی تھی ادیبہ بیگم اور ان کی بیٹی عارفہ محترمہ وہاں موجود تھے جو چہرے پر بیزاری سجائے اسے دیکھ رہے تھے وہ نہیں جانتی تھی آخر اس کا قصور کیا ہے جو۔ اس گھر میں موجود ہر شخص اس سے نفرت کرتا ہے اور نہ وہ کسی سے پوچھنے کا حق رکھتی تھی خاموشی سے کیے جانے والا سلوک کو وہ برداشت کرتی رہتی تھی وہ ناشتہ لگا رہی تھی تبھی عارفہ محترمہ کے شوہر عاقب صاحب ڈائننگ ٹیبل پر تشریف لائے دونوں بیٹوں کے باہر کے ملک کے جانے کے بعد ادیبہ بیگم نے اپنی بیٹی کو اپنے پاس بلوا لیا تھا عاقب صاحب کے آتے ہی ضحی کے ہاتھ رک گئے مگر عاقب صاحب کرسی کھسکا کر بیٹھتے ناشتہ شروع کر گئے وہ بھی خاموشی سے ناشتہ لگا کر وہاں سے چلی گئی۔ ۔

"صبح صبح اس منحوس کا چہرہ دیکھنا پڑتا ہے مجھے"

ادیبہ بیگم اسے جاتا دیکھ منہ بنائے کہنے لگی عاقب صاحب نے انہیں دیکھا

" مجھے بولنا تو نہیں چاہیے لیکن آپ بلاوجہ ہی اس معصوم بچی کے ساتھ اس طرح سلوک کرتے ہیں تکلیف ہوتی ہوگی اسے"

عاقب صاحب فوراً سے ادیبہ بیگم کی بات پر مایوس سے بولے جس پر انہوں نے اسے دیکھا

"بلاوجہ میں کسی سے نفرت نہیں کرتی ہوں خیر تم ناشتہ کرو"

ادیبہ بیگم فوراً سے اسے جواب دیتے ساتھ اپنی پلیٹ پر نظریں مرکوز کر گئی۔

"گڈ مارننگ"

وہ پینٹ اور شرٹ میں ملبوس کو کھولے لائٹ سے میک ایپ میں تیکھے نقوش کی خوبصورت لڑکی تھی ڈائننگ پر آتے ہی مسکرا کر ان سب پر نظر ڈالتی کہنے لگی

"گڈ مارننگ بیٹا"

عاقب صاحب مسکرا کر اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگے جس پر وہ مسکرادی ادیبہ بیگم اور عارفہ محترمہ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ نمودار ہوگئی۔

***

سوئزر لینڈ میں اسوقت رات ہورہی تھی اور تھوڑی تھوڑی سردی بھی پھیلی ہوئی تھی

" تو تم نے فیصلہ کرلیا ہےتم پاکستان جارہے ہو"

انیتا محترمہ کھانا کھاتے ہوئے اپنے بیٹے پر ایک نظر ڈال کر پوچھنے لگی

"جی کیونکہ مجھے اپنا ملک دیکھنا ہے"

وہ فوراً سے انہیں جواب دینے لگا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی

درمیانی رنگت بڑھی ہوئی بئیرڈ تیکھے نقوش ڈارک براؤن آنکھیں مغرور ناک سیاہ گردن تک آتے بال کسرتی جسامت وہ دیکھنے میں بہت سجیلا اور ہینڈسم نوجوان تھا۔

"میں بھی چلوں مام کی طبیعت بہت خراب ہے"

انیتا محترمہ نے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گیا

"جیسے آپ کو ٹھیک لگے"

اوراق کھانے میں مصروف سا انہیں جواب دینے لگا وہ مسکرادی اور دونوں خاموشی سے کھانا کھانے لگ گئے۔۔ ۔ اوراق پانچ سال کا تھا جب اسماعیل صاحب اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے اور ان کے کچھ سال بعد ہی انیتا محترمہ اپنے بیٹے کو لیے سوئزر لینڈ آ گئی تھی یہاں انہوں نے اسماعیل صاحب کا بزنس دیکھا تھا اور ساتھ ہی ساتھ وہ اوراق کی دیکھ بھال بھی کرتی تھی۔ ۔

***

ضحی کچن میں بیٹھی سبزیاں کاٹنے میں مصروف تھی اور ماسی کچن صاف کررہی تھی

"ماسی یہ دنیا کے لوگ اس قدر ظالم کیوں ہوتے ہیں؟ ؟"

ضحی ماسی کو دیکھتے ہوئے لہجے میں مایوسی سجائے بولی جس پر ماسی نے اسے دیکھا

"ٰ دنیا کے لوگوں میں جب احساس ختم ہو جائے نا تو وہ جانور سے بدتر کہلائے جاتے ہیں ضحی"

ماسی اسے دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجے میں بتانے لگی وہ کچھ پل انہیں دیکھتی رہی

"میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہونا تھا میں واقع منحوس ہوں کیا؟ ؟"

ضحی آنکھوں میں نمی سجائے انتہائی مایوسی سے بولی جس پر ماسی فوراً اس کے پاس آئی

" نہ میری بچی تو تو میری پیاری سی بچی ہے ایسے نہیں بولتے بس اللہ اپنے پسندیدہ بندوں کو بہت آزماتا ہے اور پھر ان کے صبر کا پھل ضرور دیتا ہے"

ماسی اسے مسکراتے ہوئے دھیمے لہجے میں سمجھانے لگی جس پر ضحی خاموشی سے انہیں دیکھتی رہی۔

"ماسی ماسی" تبھی عارفہ محترمہ کی آواز پر وہ ادھر سے اٹھتی باہر کی طرف بڑھ گئی ضحی آنسوؤں کو اپنے اندر اتارتی سبزی کاٹنے میں مصروف ہوگئی

تبھی لیزا کچن میں داخل ہوئی نظر ضحی پر گئی ضحی نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا

"ضحی کیسی ہو"

وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر پوچھنے لگی ضحی نے سر اثبات میں ہلا دیا

"ماسی آئے تو انہیں کہنا فریش جوس مجھے بنادیں" وہ مسکراتے ہوئے ضحی ہو دیکھتے ہوئے کہنے لگی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی اور لیزا کمرے کی جانب بڑھ گئی۔۔ ۔

***

وہ مغرب کی نماز ادا کررہی تھی تبھی فون بجا دعا مانگتی چہرے پر ہاتھ پھیر کر اس نے نظریں فون کی جانب کی جائے نماز لپیٹ کر گھبراتے ہوئے فون کی طرف بڑھتی فون اٹھا کر کان سے لگایا

"اسلا۔۔ اسلام و علیکم"

کانپتے لبوں سے اس نے دھیمے لہجے میں بولا دوسری طرف موجود شخص آواز پہچاننے کی کوشش کرنے لگا "وعلیکم السلام"

اوراق کی بھاری آواز جیسے ہی ضحی کے کان سے ٹکرائیں اس کی ہارٹبیٹ یکدم تیز ہوگئی

"کون؟"

اوراق نے فوراً پوچھنا چاہا اس سے پہلے وہ اپنا نام بتاتی ادیبہ بیگم اس کے سر پر پہنچتی اس کے ہاتھ سے فون کھینچ گئی وہ سہم کر ان کی جانب دیکھ کر اپنے کمرے میں بھاگ گئی

"اسلام و علیکم کیسے ہو اوراق بیٹا"

ادیبہ بیگم ضحی کو سخت گھوری سے نوازتی خوشگوار لہجے میں پوچھنے لگی

"میں ٹھیک ہوں دادو یہ کون تھا؟"

اوراق نے وہی سوال ادیبہ بیگم سے پوچھا جس پر انہوں نے ایک نظر فون پر ڈالی

"تمہاری چھوٹی کرن ضحی تھی"

ادیبہ بیگم برا سا منہ بنا کر اسے بتانے لگی اور اس کی آنکھوں کے سامنے اچانک ضحی کا پچپن والا چہرہ آیا۔ ادیبہ بیگم اور اوراق کے بیچ کچھ دیر گفتگو ہوتی رہی پھر وہ فون رکھتی ضحی کے کمرے میں گئی جہاں وہ گھبرائی ہوئی بیٹھی تھی

"اے تیری اتنی ہمت کہ تو میری اجازت کے بغیر فون اٹھائے ہاں"

ادیبہ بیگم ضحی کو منہ دبوچ کر غصے سے بولی وہ بھیگی آنکھوں سے انہیں دیکھنے لگ گئی

"دادو" ضحی نے کچھ بول گ کیلیے منہ کھولا تو انہوں نے اس نے ہونٹوں کو زور سے دبا دیا درد سے وہ آنکھیں میچ گئی

"اپنی زبان سے خبردار جو مجھے دادو بولا تو منحوس ہے سنا تو نے"

ادیبہ بیگم چیخ کر اسے تکلیف پہنچاتی کہنے لگی وہ آنکھوں میں آنسو لیے انہیں دیکھ رہی تھی

"کیا کررہی ہیں آنٹی آپ چھوڑیں اسے "

تبھی عارف صاحب کمرے میں داخل ہوتے فوراً سے ادیبہ بیگم کو اس سے دور کر تے ہوئے تھوڑے خفگی سے بولے

"صحیح کررہی ہوں اس کے ساتھ "

وہ اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے کہنے لگی جس پر عارف صاحب انہیں دیکھنے لگ گئے "چلیں آپ پلیزززز کیا کررہی ہیں آپ اس بچی کے ساتھ "

وہ ادیبہ بیگم کو باہر کی طرف لاتے ہوئے بولے ادیبہ بیگم بولتی چکی گئی اور ضحی کمرے میں گھنٹوں میں منہ دیے آنسو بہاتی چلی گئی۔۔ ۔

***

رات کے کھانے میں میز پر موجود گہری خاموشی سی چھائی ہوئی تھی

"اوراق اور انیتا پاکستان آرہے ہیں کل"

ادیبہ بیگم نے بات کا آغاز کرتے ہوئے خاموشی توڑی سب نے انہیں دیکھا

"ادھر آئیں گے؟"

عارفہ محترمہ فوراً سے پوچھنے لگ گئی ادیبہ بیگم نے انہیں دیکھا

"ظاہری سی بات ہے اور کدھر جائیں گے"

ادیبہ بیگم تھوڑا خفگی سے اسے جواب دینے لگی جس پر وہ منہ بنا گئی

"میں نے ویسے ہی پوچھا تھا اماں آئیں ان کا گھر ہے"

عارفہ محترمہ منہ بنائے جواب دیتی کھانا کھانے لگ گئی

"عارف تم جاکر انہیں لے آنا ائیرپورٹ سے"

ادیبہ بیگم عارفہ صاحب کو دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگ گئی جس پر اثبات میں سر ہلا گئے۔

"ٹھیک ہے"

وہ مسکراتے ہوئے انہیں دیکھ کر بولے اور پھر ڈائننگ ٹیبل سے اٹھ کر چلے گئے لیزا بھی کھانا ختم کرتے ہی خاموشی سے اٹھ کر چل دی۔

"اماں میں تو اس لیے ایسے پوچھ رہی تھی مجھے پریشانی ہورہی ہے"

عارفہ محترمہ اپنے شوہر اور بیٹی کے جاتے ہی فوراً ان کے پاس آتی کہنے لگ گئی

"کیوں؟"

ادیبہ بیگم ناسمجھ نے والے انداز میں سوالیہ نظروں سے دیکھتی پوچھنے لگی

" کیونکہ وہ منحوس ضحی ہے نا یاد ہے کچھ مہینوں پہلے لیزا کا رشتہ آیا تھا کیسے جان کر آ گئی تھی اندر اور پھر اتنا اچھا رشتہ ہاتھ سے چلا گیا سمجھ رہی ہو میری بات آپ اوراق آرہا ہے"

عارفہ محترمہ بات کا مطلب تفصیلی انداز میں سمجھاتے ہوئے بولی جس پر ادیبہ بیگم سوچ میں پڑ گئی "اب کیا کروں؟"

ادیبہ بیگم عارفہ محترمہ کو دیکھتی فوراً سے پوچھنے لگ گئی

"یہ کر اسے وحید بھائی کے پاس بھجوا دے ہمیں بھی سکون مل جائے گا "

عارفہ محترمہ انہیں مسکراتے ہوئے مشورہ دینے لگ گئی

"وحید نہیں رکھ سکتا اپنے پاس کچھ سوچتی ہوں"

دیبہ بیگم فوراً سے اسے جواب دیتے ہوئے پانی پینے لگ گئی عارفہ محترمہ خاموشی سے اپنی والدہ کو دیکھا رہی تھی

***

"ضحی ضحی"

لیزا کمرے میں آتے ہی اسے پکارنے لگی جو بیڈ پر خاموش بیٹھی تھی

"جی"

وہ نظریں اٹھا کر آہستہ آواز میں اسے جواب دیتی پوچھنے لگی

"تم آج کمرے سے باہر ہی نہیں نکلی میں نے دیکھا ہے تم مغرب کے بعد کمرے میں ہی رہی ہو"

لیزا لہجے میں فکر لیے اس کے پاس آتی پوچھنے لگی ضحی نے اسے دیکھا

"بس ویسے ہی"

وحی نظریں جھکائے اداسی سے جواب دیتی زمین کو تکنے لگ گئی

"ضحی کیا ہوا ہے نانو یا مام میں سے کسی نے کچھ بولا ہے"

لیزا اس کے پاس بیٹھتے ہوئے فکرمند سی پوچھنے لگ گئی جس پر وہ فوراً نفی میں سر ہلا گئی

"نہیں بس ویسے ہی ماں کی یاد آ گئی"

وہ نم آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے جواب دینے لگ گئی جس پر لیزا بھی اداس ہوئی

" اچھا تم اد اس مت ہو"

وہ اس کے بازو پر ہاتھ رکھتی پیار سے بولی ضحی اسے دیکھنے لگ گئی

" ضحی میں نے تمہیں کتنی دفعہ بولا ہے اتنے بند گلے اور ٹویٹ بازو مت پہنا کرو تمہیں گھٹن محسوس نہیں ہوتی"

وہ فوراً سے اس کے ڈریس کو دیکھتی خفگی سے بولی ضحی نے اسے دیکھا چہرے پر اچانک پریشان کن تاثرات سج گئے

"مم۔ مجھے ایسے ہی پسند ہیں اور عادت بھی ہوگئی ہے"

وہ کنفیوز سی ہوتی اپنے بازو پر ہاتھ رکھے جواب دینے لگ گئی جس پر وہ خاموش ہوگئی

"تمہاری مرضی چلو اب اپنا موڈ ٹھیک کرو"

لیزا اسے کہتے ساتھ کمرے سے چلی گئی اور وہ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی

" کتنا آسان ہوتا ہے بول کر چلے جانا جس پر گزرتی یہ صرف اسی انسان کو معلوم ہوتا ہے لیزا "

وہ اسے جاتا دیکھ دل میں بولتی سر جھٹک کر رہ گئی۔ ۔

***

اگلا سارا دن وہ باہر نہیں نکلی تھی اور کسی نے پلٹ کر اس سے پوچھنا بھی ضروری نہیں سمجھا تھا۔ ۔ تبھی عارف صاحب گھر میں داخل ہوئے ان کے ساتھ ہی اوراق اور انیتا محترمہ موجود تھی اوراق کو دیکھ ادیبہ بیگم بےحد خوش ہوئی اور عارفہ محترمہ اور لیزا تو بس اس کی خوبصورتی پر اس سے نظریں نہ ہٹا سکی۔ ۔

"میرا بچہ"

ادیبہ بیگم آگے بڑھتی اس کے گلے سے لگ کر محبت سے کہنے لگ گئی اوراق ہلکا سا مسکرادیا۔ ۔

وہ باری باری دونوں سب سے ملے اور پھر ڈائننگ ٹیبل پر ڈنر کیلیے چل دیے۔

ضحی خاموشی سے اٹھ کر وضو کرنے کے غرض سے باتھروم کی طرف بڑھ گئی۔

"اوراق تو ماشاءاللہ ہی بہت ہی خوبصورت ہوگیا"

عارفہ محترمہ مسکراتے ہوئے اسے بولی جس پر اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی

"شکریہ پھوپھو"

اوراق مسکراتے ہوئے کہتے ساتھ پانی کا گلاس لبوں سے لگا گیا اور لیزا کی نظریں اسی پر مرکوز تھیں کھانے کے ساتھ ساتھ باتیں بھی ہورہی تھی اچانک اوراق کا فون بجا۔

"ایسکیوز می کال ضروری ہے میں بس آتا ہوں" اوراق نظریں فون سکرین پر مرکوز کرتا فوراً سے بولتا کرسی کھسکا کر اٹھ کھڑا ہوا اور ڈائننگ ہال سے باہر کی طرف بڑھ گیا

کال سن کر وہ فارغ ہوا اور اندر کی طرف بڑھنے لگا جب ٹی وی لاؤنچ کی دائیں طرف ایک دروازہ کھلا تھا اس کی نظر اس دروازے کی طرف گئی اور پھر نظر اس لڑکی پر گئی جو جائے نماز پر بیٹھی نماز ادا کررہی تھی اوراق کے قدم خودبخود اس سمت اٹھتے چلے گئے وہ اس کمرے کے پاس پہنچا اور اس کے باہر ہی قدم روک گیا نظر ضحی پر گئی جو نماز ادا کررہی تھی اوراق اسماعیل بیگ کی نظریں ضحی پر جم سی گئی وہ ساکت سا کھڑا اسے نماز ادا کرتا دیکھتا رہا ضحی نے سلام پھیرا اور نظریں اپنے بائیں طرف دوہرائی ایک انجان وجود کو اپنی نظروں کے سامنے پاکر وہ خوفزدہ سی ہوگئی۔۔ ۔

اوراق کی نظریں ضحیٰ پر ہی تھیں جب وہ چہرے پر ہاتھ پھیر کر جائے نماز لپیٹ کر دروازے کی جانب بڑھی چہرے پر خوف ابھی بھی موجود تھا

"ڈرو نہیں میں تمہارا کرن اوراق ہوں اس دن کال پر میں ہی تھا" اوراق اسے خوفزدہ دیکھ کر فوراً سے بتانے لگا ضحیٰ کو کل کا منظر یاد آیا آنکھوں میں مزید خوف سا چھانے لگا

"تم اس کمرے میں رہتی ہو"

اوراق اس کے کمرے میں نظر ڈالتا پوچھنے لگا ضحیٰ اثبات میں سر ہلا کر کمرے کا دروازہ بند کرگئی اوراق پریشان نظروں سے اسے دیکھتا رہ گیا اوراق کو لگا ضحیٰ نے دروازہ اس کے منہ پر دے مارا وہ خاموشی سے وہاں سے چلا گیا ضحیٰ دروازہ بند کرتی جائے نماز جگہ پر رکھ کر بیڈ پر آ گئی۔

اوراق واپس ڈائننگ ٹیبل پر آیا تو سب لوگ وہی موجود تھے

"ضحیٰ کیوں نہیں ہے دادی یہاں؟"

اوراق ادیبہ بیگم پر نظریں جمائے پوچھنے لگا ادیبہ بیگم کی مسکراہٹ سمٹ گئی

"وہ اپنی مرضی کی مالک ہے جب دل کرے گا کھانا کھائے گی"

انیتا بیگم فوراً سے جھوٹ بولتی کھانا کھانے لگ گئی اوراق خاموش ہوگیا۔

کھانے کے بعد اوراق اور ادیبہ بیگم کمرے میں آرام کرنے کیلیے چلے گئے۔

ادیبہ بیگم ضحیٰ کے کمرے کی جانب بڑھی اور دروازے پر دستک دی

"کون"

ضحی دھیمے لہجے میں پوچھنے لگی

"دروازہ کھولو"

ادیبہ بیگم کی آواز سینے ہی وہ فوراً سے اٹھ کر دروازے کی جانب بڑھ کر دروازہ کھولنے لگ گئی۔

"صبح نا کچن میں دیکھو تم بہت آرام کرلیا ہے مہمان آئے ہیں" ادیبہ بیگم اسے خونخوار نظروں سے دیکھتی غصے سے کہنے لگی وہ بس اثبات میں سر ہلا گئی اور ادیبہ بیگم وہاں سے چلی گئی

ضحیٰ نے پورا دن کچھ نہیں کھایا تھا اور کسی نے بھی پلٹ کر اس سے کھانے کو نہیں پوچھا تھا اس کی آنکھوں میں ایک ایک کرکے آنسو بہنے لگے اور وہ دروازہ بند کرکے دروازے سے لگتی زاروقطار رونے لگ گئی۔ ۔

***

اوراق جاگنگ کرنے کیلیے نیچے کی جانب بڑھا اور نظر ضحیٰ کے دروازے پر ڈالی وہ بند تھا اور اق سر جھٹک کر باہر کی جانب بڑھ گیا۔

ضحیٰ اسی طرح رات کو دروازے سے لگی روتے ہوئے سو گئی تھی اچانک اس کی آنکھ کھلی اور نظر گھڑی پر ڈالی جہاں سات بج رہے تھے ضحیٰ اٹھ کر باتھروم کا رخ کرتی فریش ہوکر دوپٹہ شانوں پر ڈال کر تیزی سے کمرے سے باہر کی طرف بڑھی وہ تیزی سے کچن کی جانب بڑھ رہی تھی سامنے موجود شخص کو آتا دیکھ قدم روک گئی عاقب صاحب مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہے تھے ساتھ ہی عارفہ محترمہ بھی تھیں جو اسے ناگوار نظروں سے دیکھ رہی تھی

"گڈ مارننگ ضحیٰ بچے"

عاقب صاحب مسکراتے ہوئے ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے کہنے لگے وہ بس خا موش رہی وہ دونوں ڈائننگ ٹیبل کی جانب بڑھ گئے

ضحیٰ اور ماسی کچن میں کھڑی ناشتہ بنا رہی تھی اوراق تبھی جاگنگ سے واپس آیا اور پانی پینے کیلیے کچن کی جانب بڑھا

"تم پراٹھا دیکھنا ضحیٰ میں بس پلیٹس لگا کر ابھی آئی"

ماسی ضحیٰ سے کہتے ساتھ پلیٹیں اٹھا کر کچن سے باہر کی جانب بڑھ گئی تبھی اوراق کچن میں داخل ہوا نظر ضحیٰ پر گئی ضحیٰ نے بھی اسے دیکھ اور نظریں واپس پراٹھے پر کرگئی

ضحیٰ کو کھڑے کھڑے اچانک چکر سے آنے لگے وہ اس سے پہلے زمین پر گرتی اوراق جو اسے ہی دیکھ رہا تھا فوراً آگے بڑھ کر اسے اپنی باہوں میں لے گیا ضحیٰ آنکھیں بند کیے اس کی باہوں میں موجود تھیں۔ "دادی مام" اوراق اسے اپنی باہوں میں تھامے سب کو پکارنے لگا جس پر انیتا محترمہ اور ادیبہ بیگم پریشانی سے کچن کی جانب بڑھے لیزا بھی پیچھے گئی

"کیا ہوا اوراق"

انیتا محترمہ فوراً فکرمند سی پوچھنے لگی سامنے کا منظر دیکھ لیزا کے چہرے پر سختی سی آ گئی

"پتہ نہیں مام یہ بےہوش ہوگئی" اوراق انیتا محترمہ کو دیکھتے ہوئے کہنے لگا انیتا محترمہ اس کے پاس آکر اس کا باڈی ٹمپریچر دیکھنے لگی جو بہت ٹھنڈا ہوا ہوا تھا

"اوراق تم اسے روم میں لے چلو اور ڈاکٹر کو کال کرو اسکی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی مجھے"

انیتا محترمہ اوراق کو دیکھتے ہوئے کہنے لگی اوراق نے فوراً اسے اپنی گود میں لیا اور کچن عبور کرکے ٹی وی لاؤنچ سے گزرنے لگا عاقب صاحب اور عارفہ محترمہ حیرانگی سے اوراق کو جاتا دیکھ رہے تھے اوراق اسے کمرے میں لاکر بیڈ پر لٹا گیا۔

"انکل ڈاکٹر کو کال کریں" اوراق عاقب صاحب کو کمرے میں آتا دیکھ فوراً سے کہنے لگ گیا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر فون جیب سے نکالنے لگ گئے

"ڈاکٹر آرہا ہے اسے کیا ہوا ہے"

عاقب صاحب ڈاکٹر کو فون کرنے کے بعد پوچھنے لگے

" پتہ نہیں میں کچن میں گیا تو اسے چکر آیا یہ کرنے والی تھی میں نے تھام لیا"

اوراق انہیں کچن میں ہوا سب بتانے لگا جس پر وہ خاموش ہو گئی

کچھ ہی دیر میں ڈاکٹر وہاں موجود تھا اور ضحیٰ کا چیک ایپ کررہا تھا اوراق انیتا محترمہ عاقب صاحب اور لیزا موجود تھے ادیبہ بیگم عارفہ محترمہ وہاں سے چلے گئے تھے

"کچھ نہ کھا نے کی وجہ سے یہ بےہوش ہوگئی ہیں کمزور ہونے کی وجہ سے ان کی خوراک کا خیال رکھا کریں"

ڈاکٹر انیتا محترمہ کو دیکھتے ہوئے بتانے لگی جس پر وہ سر کو خم دے گئی

"میں چلتا ہوں پریشان ہونے کی بات نہیں ہے کچھ دیر تک ہوش آجائے گا"

ڈاکٹر کہتے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا اور عاقب صاحب انہیں باہر تک چھوڑنے کیلیے بڑھ گئے اوراق کی نظریں ضحیٰ پر تھیں

"ہزار دفعہ بولا ہے ضحیٰ کچھ کھا لیا کرو لیکن مجال ہے جو یہ سن لے"

لیزا فوراً سے ضحیٰ پر ایک نظر ڈالتی کہنے لگی اوراق اسے ایک نظر دیکھ کر خاموشی سے وہی کھڑا رہا " کیا پورا دن یہاں کھڑاہونے کا ارادہ ہے" لیزا اوراق کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھنے لگی اوراق نے ایک نظر اسے دیکھا وہ اپنی اس کیفیت سے خود بھی انجان تھا وہ بس خاموش رہا۔ ضحیٰ نے پلکوں پر جینس دی اور آنکھیں کھول کر نظر کمرے میں دوہرانے لگ گئی اوراق انیتا محترمہ اور لیزا کو کمرے میں موجود پاکر وہ پریشان ہوئی۔

"ضحیٰ بچے اب کیسی ہے طبیعت"

انیتا محترمہ نرم لہجے میں محبت سے پوچھنے لگی جس پر وہ انہیں دیکھنے لگ گئی۔

"اچھی ہوں"

ضحیٰ مسکراتے ہوئے جواب دینے لگی وہ سر کو خم دے گئی

" ماسی جائیں ناشتہ لے کر آئیں ضحیٰ کیلیے"

ماسی کو موجود پاکر فوراً سے انیتا محترمہ کہنے لگی وہ اثبات میں سر ہلا کر چلی گئی۔

"مام آپ اسے ناشتہ کروا کر خود بھی باہر آکر کرلیجیئے گا"

اوراق انیتا محترمہ سے کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گیا اور ضحیٰ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.