عاقب صاحب کچھ دیر پارک میں ٹہلنے کیلیے چل دیے ان کا دم گھٹ رہا تھا کہ تبھی کسی نے پیچھے سے ان کے منہ پر رومال رکھ دیا وہ گھبرائے مگر کچھ دیر کی مزاحمت کے بعد وہ بےہوش ہوکر زمین پر ڈھے گئے اس شخص نے اسے گاڑی میں ڈال دیا اور گاڑی میں بٹھا کر گاڑی سڑک پر دوہرا گیا۔ ۔ کچھ دیر کی ڈرائیو کے بعد وہ انہیں ایک سنسان سی جگہ پر لاکر کرسی پر بٹھاتے اسے رسیوں سے باندھ گئے وہ بے سدھ سا کرسی پر بیٹھا ہوا تھا
"سر کام ہوگیا ہے" آدمی نے فون نکال کر نمبر ڈائل کیا اور فون کان سے لگاتے ہوئے بولا دوسری طرف اوکے کا جواب آیا اور فون بند ہوگیا اور اس سنسان خاموش جگہ پر کسی کے قدموں کی آواز صاف سنائی دی وہ چلتے ہوئے اس کے پاس آکر بیٹھتا اس کے چہرے پر پانی زور سے پھینک گیا عاقب بھو کلا کر پوری آنکھیں کھول کر گہرا سانس لینے لگ گیا اور نظریں ارد گرد گھمانے لگ گیا ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا اور بلکل کوئی انسان علاؤہ تھا عاقب صاحب کو خوف سا محسوس ہونے لگ گیا ان کی سانس رک سی گئی اور انہوں نے نظریں سامنے کی جانب کی
"کیا ہوا ڈر لگ رہا ہے"
بھاری آواز کانوں سے ٹکراتے ہی وہ مزید خوفزدہ ہوگئے
"ککک۔۔۔۔ ککون ہو تم"
عاقب خوفزدہ سا کپکپاتے لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگے
"شششش آج تو اپنے کیے گئے انتہائی گٹھیا جرم کی سزا دے گا"
وہ اس کے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اس کے قریب آئے کہتا ان کا وجود کانپنے پر مجبور ہوگیا
"کککک۔۔۔ کون سا جرم"
عاقب ہمت سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگ گیا
" ایک جرم ہو تو بتاؤ میرے باپ کی جان لینے والا تو میرے دادا کو قتل کرنے والا تو میری بیوی کیساتھ زیادتی کرنے والا تو اتنے جرم بہت ہیں یا اور بتاؤ ؟ ؟"
سامنے موجود شخص اپنے لفظوں پر زور دیے غصے سے غرایا اور عاقب بے یقین سا سامنے موجود شخص جو دیکھنے لگ گیا وہ کون تھا کیا وہ اوراق تھا نہیں لیکن اوراق کو یہ سب کیسے معلوم ہوسکتا ہے وہ تو تب صرف سات سال کا تھا
"تو میری ماں اور میری بیوی کی آنکھوں میں آنسو لایا تیرا وہ حشر کروں گا کہ تو آئندہ کبھی برا سوچنے سے پہلے بھی کانپنے لگ جائے گا"
اوراق کہتے ساتھ گن اس کی گردن پر رکھتا اس کی روح تک کو کانپنے پر مجبور کر گیا
" اوراق اسماعیل بیگ سیدھا اور شریف آدمی سیدھے اور شریف لوگوں کیلیے ہ اور وحشی تجھ جیسے درندوں کیلیے ہے"
وہ اسے سفاک لہجے میں کہتے ساتھ زوردار قہقہہ لگا گیا عاقب کو اپنی موت صاف نظر آرہی تھی اوراق نے اس کے جبڑے جو زور سے دبوچ دیا وہ درد سے کراہنے لگے
"شروع ہوجاؤ" وہ اپنے سامنے کھڑے آدمی کو حکم دیتے ہوئے کہنے لگا جس پر وہ ایک لوہے کا راڈ اٹھا کر اس کے سر پر دے کر مار گیا عاقب کا دماغ گھوم کر رہ گیا
"آہہہہ"
عاقب کی زوردار چیخ نکلی اور یہ چیخ سینے ہی اوراق کو سکون سا ملا
" رکو مت" اوراق کی گرج دار آواز پر وہ دونوں سہم گئے اور وہ شخص اسے بغیر رکے راڈ مارتا گیا عاقب مسلسل چیختا چلا گیا اور اس کی چیخیں سن کر اوراق چہرے پر مسکراتے ہوئے اس کی چیخوں پر مسکراتے ہوئے سر گھمانے لگ گیا جیسے اس کی روح کو بےحد سکون مل رہا ہو۔ ٰ اوراق گھر میں داخل ہوا ادیبہ بیگم عارفہ محترمہ انیتا محترمہ تینوں ٹی وی لاؤنچ میں موجود تھی اور ضحی کچن سے باہر نکلی اوراق کی نظر اس پر گئی تو وہ مسکرایا مگر ضحیٰ اسے سنجیدگی سے دیکھتی دوسری طرف دیکھنے لگ گئی اوراق انیتا محترمہ کے قریب کرسی پر بیٹھ گیا ضحیٰ کھڑی تھی
"ضحیٰ بیٹھو"
اوراق اسے کھڑا دیکھتے ہوئے اپنے ساتھ خالی کرسی کی طرف اشارہ کرتا کہنے لگا وہ خاموشی سے اس کیساتھ آکر بیٹھ گئی وہ لوگ چائے پی رہے تھے تبھی عاقب صاحب آتے دیکھائی دیتا
"عاقب کیا ہوا آپ کو" عارفہ محترمہ پریشانی سے کھڑی ہوتی چہرے پر موجود زخم کے نشان اور سر پر پٹی بندھی دیکھ کر پوچھنے لگی سب لوگ پریشانی سے عاقب کو دیکھنے لگے عاقب نے اوراق کی جانب دیکھا
"کیا ہوا انکل کیسے ہوا"
اوراق فوراً سے عاقب کی طرف بڑھتے ہوئے پوچھنے لگا جس پر وہ خوفزدہ سے اسے دیکھنے لگ گئے "خبردار جو منہ سے سچ نکالا ورنہ تیرا سچ بھی میں بتادوں گا"
اوراق اسے دھمکاتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگا جس پر عاقب گھیرا کر رہ گیا
"آکسیڈنٹ ہوا تھا"
عاقب صاحب اوراق کو دیکھتے ہوئے جواب دینے لگ گئے
"کیسے ہوا یا اللہ اتنی چوٹیں آئی ہیں"
عارفہ محترمہ پریشان ہوتی عاقب صاحب کے پاس آتی کہنے لگی
انیتا محترمہ خاموشی سے کمرے کی جانب بڑھنے لگی ضحیٰ انہیں سہارا دیتی ان کے ساتھ چل دی " پتہ نہیں کیسے ہوگیا آکسیڈنٹ"
اوراق ادیبہ بیگم کی طرف دیکھتے ہوئے بولتے ساتھ سیڑ ھیوں کی جانب بڑھ گیا اور ادیبہ بیگم خاموش کھڑی تھی
انیتا محترمہ کو کمرے میں لٹا کر ان پر بلینکٹ ڈال گئی وہ اسے دیکھ کر مسکرادی
"میڈیسن آنٹی"
ضحیٰ انہیں دوا دیتی پانی کا گلاس تھما کر بولی اوراق کمرے میں داخل ہوا
"میں عشا ادا کرلوں آپ آرام کریں" ٰ
ضحی اوراق کو نظر انداز کرتی کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی طرف چلتی اپنے کمرے میں آ گئی اوراق اسے جاتا دیکھنے لگ گیا
***
وہ عشا کی نماز ادا کرکے فارغ ہوئی تھی تو اوراق کو بیڈ پر موجود پایا
"یہاں آکر بیٹھو"
اوراق اسے سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے اپنے پاس آنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا وہ خاموشی سے اس کے پاس آکر بیٹھ گئی
"کیا بات ہے کیوں نظرانداز کررہی ہو مجھے؟"
اوراق اس کے چہرے پر نظریں جمائے پریشان سا پوچھنے لگا
" اوراق ایک بات پوچھوں مجھے یقین ہے آپ پر مگر میں آپ کو منہ سے سن کر خود کو تسلی دینا چاہتی ہوں"
ضحیٰ اوراق کو دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگی
"ضحیٰ بولو کیا پوچھنا ہے"
اوراق فوراً سے اسے دیکھتے ہوئے بولا جس پر ضحیٰ نے ایک گہرا سانس لیا
"آپ لیزا کے بہت قریب ہوئے کیا اور لیزا کو پسند کرتے تھے؟ ؟"
ضحیٰ اوراق پر نظریں جمائے اسے دیکھتی سنجیدہ لہجے میں پوچھتی اوراق کو غصہ دلا گئی
"آر یو میڈ کیا بول رہی ہو تم"
اوراق سرد لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ کی نظریں اس پر تھیں
"میں نے جواب مانگا کے ہاں یا نہ میں "
ضحیٰ فوراً سے اسے یاد دہانی کروانے لگی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا
"نہیں بلکل نہیں میرے خیال سے میں اعتراف کرچکا ہوں پہلی ہی نظر میں مجھے تم اچھی لگی تھی "
اوراق فوراً سے اسے دیکھتے ہوئے اپنی وضاحت دینے لگا ضحیٰ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی "مجھے یقین تھا آپ پر بس تسلی کررہی تھی "
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگ گئی
" تم سے کس نے بولا یہ سب "
اوراق سنجیدہ تاثرات چہرے پر سجائے فوراً سے پوچھنے لگا
"لیزا نے"
ضحیٰ اسے فوراً سے بتانے لگی اوراق سر کو خم دے گیا
"میں تب یہی سوچ رہی تھی یقین تھا مجھے آپ ہر لیکن سوچیں تو آتی ہی ہیں نا انسان کے ذہن میں"
ضحیٰ چہرے پر معصومیت سجائے اسے بتانے لگی اوراق نے اسے اپنے حصار میں لیا
"اپنے چھوٹے دماغ پر اتنا زور مت ڈالو مائی ہارٹ بیٹ" اوراق اس کے بالوں پر لب رکھے اسے پیار سے کہنے لگا اور اس کے حصار میں آتے ہی اسے تحفظ سا محسوس ہوا وہ مسکرا کر اسے دیکھنے لگ گئی
" آپ وہ انسان ہیں اوراق جب میں بلکل بجھ چکی تھی آپ نے مجھے پھر بھی قبول کیا تھا"
ضحیٰ اس پر محبت بھری نظریں جمائے دل میں خود سے بولی
"کیا دیکھ رہی ہو"
اوراق آئبرو اچکائے اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگا جس پر ضحیٰ ہوش میں آئی اور پلکیں جھکا گئی۔
***
ضحیٰ کمرے میں نماز ادا کررہی تھی تبھی اوراق کمرے سے با ہر نکل کر لیزا کے کمرے کی جانب بڑھتے ہوئے کمرے کا دروازہ بند کرتا سرخ آنکھوں سے اسے گھورتے ہوئے اس کی جانب بڑھا
"اوراق"
لیزا مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر پکارنے لگی اوراق نے اس کی گردن دبوچ کر اسے دیوار سے لگایا " میں نے مسکرا کر تن سے دو باتیں صرف اس لیے کی کہ تم مجھے ایک اچھی لڑکی لگی تھی مگر مجھے نہیں معلوم تھا یہ معصوم چہرے کے پیچھے اتنا گٹھیا چہرہ چھپا ہے تم نے میرے خلاف ضحیٰ کو باتیں کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے " اوراق گردن پر مضبوط گرفت کیے سرد آنکھیں سے اسے گھورتا جنونی انداز میں بولتا اس کی سانس روک گیا
"اا۔۔۔ ا" وہ آنکھوں میں آنسو لیے بولنے کی بمشکل کوشش کرتی اپنا ہاتھ اسکی گردن سے ہٹانے لگی مگر ناکام رہی لیزا کی آنکھیں مزید بڑی ہوتی گئی اوراق نے جھٹکے سے گردن کو چھوڑا لیزا گہرے گہرے سانس لینے لگ گئی
"آج کے بعد اگر میری ضحیٰ جو میرے خلاف کرنے کی کوشش کی تو تمہاری جان اپنے ہاتھ سے لوں مائنڈ اٹ" وہ اسے نفرت بھری نگاہوں سے دیکھتا شہادت والی انگلی دیکھائے وارن کرنے والے انداز میں کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب چل دیا لیزا کی آنکھوں سے بےتحاشہ آنسو بہتے ہوئے گال پر گر گئے اور وہ زور زور سے روتی چلی گئی
"تم میرے تھے تم اس ضحیٰ کے کیسے ہوسکتے ہو وہ گندی ہے بہت زیادہ گندی"
لیزا روتے ہوئے غصے سے بولتی ڈریسنگ پر موجود تمام چیزوں کو زمین پر پٹک گئی
"تمہیں میرا ہی بننا ہوگا ضحیٰ کو تمہاری زندگی سے میں ہی نکالوں گی اوراق تن دیکھنا"
لیزا مرر پر نظریں جمائے نم آنکھوں سے خود سے بولتی ہلکا سا مسکرا گئی
***
"ایک بات پوچھوں اوراق"
ضحیٰ اور اوراق ٹیرس پر کھڑے چائے پی رہے تھے ضحیٰ نے اسے دیکھتے ہوئے اجازت مانگی
"تم پوچھتی کیوں ہو ڈیڑیجب بولا کرو بس"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ سر کو خم دے گئی
" اس شخص کا وہ حال آپ نے کیا ہے نا "
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگی اوراق نے اس کی جانب دیکھا
"ہممم"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے سر کو خم دے گیا ضحیٰ کے چہرے پر اچانک خفگی چھا گئی۔ ۔
"آپ قانون کو اپنے ہاتھ میں کیسے لے سکتے ہیں اوراق آپ اسے پولیس کے حوالے کر دیتے آپ کو یہ سب کرنے کا حق نہیں تھا" ضحیٰ فوراً سے اسے دیکھتے ہوئے بولی اوراق خاموشی سے اسے دیکھنے لگا۔ ۔ "مجھے پورا حق تھا اس نے میری بیوی کو تکلیف پہنچائی تھی"
اوراق ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے غصے سے جواب دینے لگا ضحیٰ ایکدم خاموش ہو گئی۔ ۔
"تمہیں کیا لگا تھا حقیقت جاننے کے بعد بھی میں کچھ نہیں کروں گا میرا تو دل کررہا تھا اس کی جان لے لوں مگر میں چاہتا وہ اپنا گناہ اپنے منہ سے قبول کرے"
اوراق اس کے پاس آتے ہوئے اسے دیکھ کر چہرے پر سنجیدگی سجائے بتانے لگا۔ ۔
"اور ایسا کبھی بھی نہیں ہوگا"
ضحیٰ اسے دیکھتی مایوس لہجے میں کہنے لگی اوراق نے اس کے چہرے پر ہاتھ رکھ دیا۔ ۔
" ہوگا جب اس انسان کی بہت قیمتی چیز اس سے دور ہوتی ہے نا تو اسکی روح تک کانپ جاتی ہے ایسا ہی کچھ میں کرکے اس کی سچائی سب کے سامنے لاؤں گا تمہارے مجرم کو اپنے ہاتھوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے کروں گا ڈونٹ وری" اوراق اس کے چہرے پر نظریں جمائے اسے دیکھتے ہوئے بولا ضحیٰ مسکراتی نظروں سے اسے دیکھنے لگ گئی۔ ۔
"میرے پاس الفاظ نہیں آپ کا شکر ادا کرنے کے آپ ایک معجزہ کی طرح میری زندگی میں آئے ہیں" ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے اسے بولی اوراق نے جھک کر اسکی پیشانی پر ٰ لب رکھ دیے ضحی اس کا پیار بھرا لمس محسوس کرتے ہی آنکھیں بند کر گئی۔ ۔
***
ضحیٰ کچن میں کھڑی شاید انیتا محترمہ اور اوراق کیلیے کچھ کھانے کا بنانے میں مصروف تھی تبھی لیزا کچن میں داخل ہوئی
"ٰ ضحی"
لیزا اسے دیکھتے ہوئے پکارنے لگی ضحیٰ نے اسے دیکھا
"جی"
ضحیٰ سپاٹ لہجے میں جواب دیتی کھانے بنانے میں مصروف رہی
"آئی ایم سوری مجھے تم سے ایسا نہیں بولنا چاہیے"
لیزا نظریں جھکائے اسے دیکھتے ہوئے بولی ضحیٰ نے اسے دیکھا
"نہیں کوئی بات نہیں"
وہ اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ سیلیڈ بنانے کیلیے سبزیاں کٹ کرنےلگ گئی
" لیکن ایک بات تم دھیان سے سن لو اوراق میرے لیے ہی بنا ہے اور میں اسے اپنا بنا کر رہوں گی اب مزید اچھی بننے کی اداکاری مجھ سے نہیں ہوتی ہے"
لیزا اسے دیکھتے ہوئے کرسی کھسکا کر اس کے پاس بیٹھتے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کہنے لگی ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا
"بولنے سے کیا ہوتا ہے آپ بول رہی ہیں میں نے انہیں اپنا بنا لیا ہے "
ضحیٰ چہرے پر اطمینان برقرار رکھے مسکرا کر کہتی لیزا کو غصہ دلا گئی
"بہت زبان چلنے لگی ہے تمہاری"
لیزا غصے سے اسے دیکھتے ہوئے بولی ضحیٰ کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی
"یہ سب مجھے اوراق نے سیکھایا ے اپنے حق کیلیے لڑنا چاہیے آپ بھی تو ہمیشہ لڑتی آئی ہے نا اپنے لیے تو اب میں بھی اپنے لیے لڑوں گی"
ضحیٰ سبزیاں کاٹتے ہوئے اسے دیکھتی جواب دیتی لیزا کو مزید پیا گئی
"میں ایسے تمہیں اوراق کی زندگی سے نکالوں گی جسے ویب اینڈ واچ "
لیزا چٹکی بجا کراسے دیکھتے ہوئے بولی ضحیٰ کے چہرے پر سنجیدہ تاثرات سج گئے
" خیالی پلاؤ بنانے سے انسان کسی کو نہیں روک سکتا اب جو کچھ بھی کریں گی آپ کا ہی نقصان ہوگا میرا کچھ نہیں جانے والا "
ضحیٰ اسے دیکھتی مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہنے لگ گئی لیزا خاموشی سے اسے گھورنے لگ گئی۔ "ضحیٰ کچن میں کیا کررہی ہو"
تبھی اوراق کچن میں داخل ہوتا ضحیٰ کو پکارتے ہوئے بولا لیزا اور ضحیٰ دونوں نے اسے دیکھا
" میں پلاؤ بنا رہی تھی آپ کے اور آنٹی کیلیے"
ضحیٰ اوراق کو دیکھتے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ سجائے جواب دینے لگی اوراق لیزا کو مکمل نظر اند از کرتا اس کے پاس آیا
"تم کچھ نہیں بنارہی ہو چلو روم میں میرے ساتھ ماسی کرلیں گے یہ" اوراق اس کے ہاتھ چھڑی لے کر ٹیبل پر رکھتا اس کا ہاتھ تھام کر بولا ضحیٰ نے ایک نظر لیزا پر ڈالی جس کو اپنا ہونا بے کار سا لگ رہا تھا
"اوراق میں اپنی خوشی سے آپ کیلیے بنارہی ہوں بس تھوڑی دیر میں تیار ہوجائے گا پھر میں آپ اور مام مل کر کھائیں گے"
ضحیٰ اسے مسکراتے ہوئے دیکھ کر جواب دینے لگی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا
"اور جو میرا دل نہیں لگ رہا ہے روم میں اس کا کیا"
اوراق اس کے کان کے قریب لب لائے سرگوشی کرتے ہوئے کہنے لگا ضحیٰ مسکرا کر پلکیں جھکا گئی لیزا اٹھ کر غصے سے واک آؤٹ کر گئی
"تو پھر آپ یہاں بیٹھ جائیں"
ضحیٰ اسے دیکھتی کرسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی اوراق اثبات میں سر ہلا گیا
"گڈ آئیڈیا"
وہ مسکراتے ہوئے کہتے ساتھ کرسی کھسکا کر بیٹھ گیا ضحیٰ بھی کرسی کھسکا کر بیٹھتی سبزیاں کاٹنے لگ گئی اوراق اس ہر نظریں جمائے مسلسل اسے دیکھ رہا تھا اس کے مسلسل دیکھنے پر ضحیٰ ہنسنے لگ گئی
"اوراق آپ مجھے مت دیکھیں میں کنفیوز ہورہی ہوں"
ضحیٰ سرخ گال لیے اس سے نظریں چراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی
" تم اپنا کام کرو اور مجھے میرا کرنے دوان " اوراق چہرے پر ہاتھ رکھے اسے نظروں کے حصار میں لیے جواب دینے لگ گیا ضحیٰ خاموشی سے پلیٹ اٹھا کر چولہے کی جانب بڑھ گئی اوراق اسے مسکراتے ہوئے دیکھ رہا تھا عارفہ محترمہ جو وہاں سے گزر رہی تھی اوراق اور ضحیٰ کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں حسد سی چھائی
"یہ لڑ کی جو کسی کے سامنے بول نہیں سکتی آج کیسے حق سے کچن میں کھڑی ہے اور اوراق کو دیکھو کیسے بےشرم ہے استغقِرُاللہ کسی کا خیال ہی نہیں "
عارفہ محترمہ دل میں ان دونوں کو دیکھتی کہتے ساتھ وہاں سے چلی گئی۔
ضحیٰ اوراق اور انیتا محترمہ نے مل کر کھانا کھایا
"ضحیٰ بچے کھانا بہت مزے کا بنا ہوا تھا"
انیتا محترمہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی ضحیٰ بھی مسکرا گئی
"تھینکیو آنٹی"
وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی جس پر وہ بھی مسکرادی
کھانا کھانے کے بعد ضحیٰ برتن رکھ کر واپس کمرے کی جانب بڑھنے لگی تبھی نظر عاقب صا پر گئی جس کی حالت کل سے بہتر تھی ضحیٰ اسے دیکھ کر تھوڑا سا گھبرائی اور وہاں سے بھاگتی ہوئی روم کی جانب بڑھ گئی عاقب اسے جاتا دیکھنے لگ گیا
"اس کو ہاتھ لگایا تو اس پاگل انسان نے میرا ہاتھ کاٹ دینا ہے"
عاقب اسے گھبراتے ہوئے جاتا دیکھ کر خود سے کہتے ساتھ پانی پینے لگ گیا
ضحیٰ کمرے میں داخل ہوئی تو اوراق بیڈ پر بیٹھا تھا ضحیٰ اسے دیکھ کر مسکرادی
"کہاں جارہی ہو"
اوراق اسے جاتا دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگ گیا
"وضو کرکے نماز پڑھنے لگی ہوں"
ضحیٰ مر کر اسے دیکھتے ہوئے جواب دینے لگ گئی اوراق خاموشی سے اثبات میں سر ہلا گیا۔ ضحیٰ نے وضو کرکے نماز پڑھنا شروع کردی کچھ دیر میں وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئی اور دعا کیلیے ہاتھ اٹھا گئی وہ پندرہ منٹ سے مسلسل دعا مانگ رہی تھی ضحیٰ نے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور مسکرادی
"ٰ ضحی"
اوراق نے اسے دیکھتے ہوئے پکارا ضحیٰ نے بھی اس کی جانب دیکھا
"جی؟"
ضحیٰ مسکرا کر فوراً سے پوچھنے لگ گئی
"اتنی لمبی کیا دعا مانگ رہی تھی؟ ؟"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے پریشان سا پوچھنے لگ گیا جس پر ضحیٰ مسکرا گئی
"میں اپنے اللہ کا شکر ادا کررہی تھی ہر وقت کرنا چاہیے نا ان کا شکر ادا"
ضحیٰ جائے نماز لپیٹ کر جگہ پر رکھتی اسے جواب دینے لگ گئی اور سر سے دوپٹہ سڑک کر وہ ڈریسنگ کے سامنے آکر کھڑی ہوئی اور ہاتھوں میں لوشن لگانے لگ گئی
"تم بھی مجھ سے دور کیوں بھاگ رہی ہو"
اوراق بیڈ سے اتر کر پیچھے آتا اسے باہوں میں بھرے اسے دیکھتے ہوئے خفگی سے بولا
"نہیں تو"
ضحیٰ فوراً سے اسے جواب دینے لگ گئی اوراق نے اسے دیکھا
"جی ایسا ہی ہے اسی لیے تو میرے پاس آ ہی نہیں رہی ہو تم"
اوراق اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگ گیا جس پر ضحیٰ مر کر اسے دیکھنے لگ گئی
"آپ غلط سوچ رہے ہیں اوراق ایسا نہیں ہے"
ضحیٰ چہرے پر معصومیت سجائے اسے کہنے لگی اوراق اسے دیکھ رہا تھا
"تو پھر مجھے کس کرو"
اوراق اس کے ہونٹوں کے قریب اپنی گال کرتے ہوئے بولا
"کس؟ ؟"
ضحیٰ آنکھیں بڑی کیے اسے دیکھنے لگ گئی اوراق نے اسے دیکھا
"دیکھا تم مجھ سے دور ہی رہنا چاہ رہی تھی"
اوراق چہرے پر سنجیدگی سجائے اسے کہتا جانے لگا
" نن۔۔ نہیںنہیں میں کرتی ہوں کس" ضحیٰ اس کی ناراضگی کا سوچتے ہی گھبراتے ہوئے کہتی گال پر لب رکھ گئی اوراق کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی
"میں تو صرف ٹیسٹ لے رہا تھا تمہارا کہ میں تمہارے لیے کتنا امپورٹنٹ ہوں" ٰ
اوراق اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگ گیا جس پر ضحی اسے دیکھنے لگ گئی
" آپ میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اس دنیا میں سب سے زیادہ آپ مجھ سے ناراض نہ ہونا کبھی "
ضحیٰ اوراق کا ہاتھ تھامے اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگ گئی اور اس کے سینے پر سر رکھ گئی
"خیریت تو ہے نا"
اوراق اس کے گرد مضبوط حصار قائم کرتا بولا جس پر ضحیٰ سر اٹھا کر اسے دیکھنے لگ گئی
"لیزا مجھے کہتی ہے وہ آپ کو مجھ سے چھین لے گی اوراق"
ضحیٰ اسے سر اٹھا کر اداس نظروں سے دیکھتے ہوئے کہنے لگی اوراق نے اس کے چہرے پر ہاتھ رکھا "میں نے بھی کہ دیا آپ صرف میرے ہیں"
ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے معصومیت سے مسکرا کر کہنے لگ گئی اوراق بھی مسکرا گیا اور اس کی ناک کو پیار سے چھو دیا ضحیٰ آنکھیں بند کرگئی
"میرے خیال سے سو جانا چاہیے اس سے پہلے ارادہ بدل جائے"
اوراق شوخیہ لہجے میں بولتا اسے اسی طرح بیڈ کی جانب بڑھ گیا
***
انیتا محترمہ کے ساتھ ناشتہ کرنے کیلیے ضحیٰ برتن رکھنے کیلیے نیچے کی جانب بڑھنے لگی اچانک اسے چکر آئے اس سے پہلے وہ گرتی ماسی کو لیزا کے روم سے باہر آرہی تھی ضحیٰ کو تھاما
"ضحیٰ تم ٹھیک ہو بیٹا"
وہ اسے دیکھتے ہوئے پریشانی سے پوچھنے لگی ضحیٰ نے سر پر ہاتھ رکھ کر ان کی جانب دیکھا
" پتہ نہیں اچانک چکر آ گئے"
ضحیٰ ماسی کو دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگ گئی
"تم یہ برتن مجھے دو اور روم میں آرام کرو"
ماسی اسے دیکھتے ہوئے بولی جس پر وہ برتن انہیں دیتے ساتھ روم کی جانب بڑھ گئی۔
وہ بیڈ پر آکر بیٹھ عجیب سی حالت ہورہی تھی اسے الٹی سی محسوس ہورہی تھی سربہت برا چکرا رہا تھا تبھی اوراق کمرے میں داخل ہوا اور نظر اس پر گئی
"ماسی بتارہی تھی کہ تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں ہے کیا ہوا ہے تمہیں"
اوراق اس کے پاس آتے ہوئے فکرمند سا پوچھنے لگ گیا
"پتہ نہیں سر چکرا رہا ہے وومٹنگ بھی ہورہی ہے"
ضحیٰ آنکھیں بند کیے اوراق کو جواب دینے لگ گئی وہ بھی پریشان ہوا
"ڈاکٹر کو کال کرنی چاہیے تم کھانا تو کھا رہی ہو نا ضحیٰ تم کوئی میڈیسن تو نہیں لے رہی ہو؟" اوراق اسے دیکھتے ہوئے فکرمند سا فون جیب سے نکال کر اس سے پوچھنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھ کر نفی میں سر ہلا دیا
"میں کوئی میڈیسن نہیں لے رہی ہوں"
ضحیٰ فوراً سے اسے بتانے لگ گئی اور اوراق کے نے ڈاکٹر کو کال ملا کر فون کان سے لگا لیا
کچھ ہی دیر میں ڈاکٹر گھر پہنچ چکی تھی اور ضحیٰ کا چیک ایپ کررہی تھی
"گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے مسٹر اوراق شی از فائن آپ دونوں پیرینٹس بننے والے ہیں" ڈاکٹر اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ حیران کر گئی اور اوراق نے ایک نظر ڈاکٹر اور پھر ضحیٰ کی جانب دیکھا جو خود بھی حیران تھی
"ماشاءاللہ ماشاءاللہ " انیتا محترمہ اس کے ماتھے کو چوم کر محبت سے کہنے لگ گئی اوراق بھی مسکرا گیا اور ڈاکٹر کو باہر تک چھوڑنے کیلیے چلا گیا
"تھینکیو سو مچ ڈاکٹر"
اوراق ان کو دیکھتے ہوئے کہنے لگ گیا جس پر ڈاکٹر مسکرادی
"آپ نے ان کا بہت زیادہ خیال رکھنا ہے یہ آپ کے بےبی کیلیے اچھا ہے" ڈاکٹر اسے تنبیہہ کرتے ہوئے بولی اوراق سر کو خم دے گیا لیزا جو اوپر کی جانب آرہی تھی بچے کا ذکر سن کر قدم رک گئے
"کون سا بچہ کس کا"
لیزا فوراً سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی ڈاکٹر چلی گئی اوراق نے اسے دیکھا
"ضحیٰ اور میرا بےبی"
اوراق اسے دیکھتا اس کے اوپر آسمان گرا کر کمرے کی جانب بڑھ گیا