Chapter 11: باب 11

ضحیٰ بیڈ پر لیٹی سرخ گال لیے ہاتھ چٹکا رہی تھی اوراق نے مسکرا کر اسے دیکھا

"اہم"

اوراق کھانستے ہوئے اسے اپنی موجودگی کا احساس دلا گیا ضحیٰ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا

"سارے مبارکباد تمہیں دے رہا ہے اصل کریڈٹ مجھے جاتا ہے"

اوراق اسے تنگ کیلیے شرارتی انداز میں کہنے لگ گیا ضحیٰ ہیر کے ناخن تک سرخ ہوگئی

"اوراق تنگ نہ کریں مجھے" ضحیٰ نظریں جھکائے شرماتے ہوئے اسے بولی اوراق مسکرا گیا اور اس کے پاس آکر اسے اپنے حصار میں لیتا اس کے گال پر لب رکھ گیا

"تھینکیو تھینکیو سو مچ"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگ گیا ضحیٰ بھی اسے دیکھنے لگ گیا

"یور ویلکم"

ضحیٰ نظریں جھکائے دھیمے لہجے میں بولی اوراق بھی سر کو خم دے گیا

"بس ہم کچھ دنوں تک یہاں سے جارہے ہیں"

اوراق اس کے بال ٹھیک کرتے ہوئے کہنے لگ گیا ضحیٰ نے اسے دیکھا

"کہاں؟"

ضحیٰ فوراً سے پریشان سی اس سے پوچھنے لگ گئی

"میں تمہیں سب سے دور اپنے ساتھ صرف رکھنا چاہتا ہوں ہم جلدی لنڈن جارہے ہیں بس عاقب کی اصلیت سامنے لے آؤں اور تمہیں ساتھ لے جاؤں گا"

اوراق اسے پیار سے دیکھتا بولا ضحیٰ مسکرا گئی

"ہممم مجھے بھی یہاں نہیں رہنا مزید"

ضحیٰ اس کے سینے پر سر رکھتی فوراً سے بولی اوراق مسکرا گیا

***

"یہ سب کیا ہے وہ کیسے ماں بن سکتی ہے"

عارفہ محترمہ پریشان سی بولی جس پر لیزا روتے ہوئے انہیں دیکھنے لگ گئی

" مام مجھے کچھ نہیں معلوم مجھے کسی طرح اس کے بچے کو ختم کردوں گی میں اسے کسی کا نہیں ہونے دوں گی"

لیزا غصے سے عارفہ محترمہ کو دیکھتی بولی جس پر عارفہ محترمہ نے اسے دیکھا

"لیزا تم پاگل ہورہی ہو تم کسی کی اولاد کو ختم نہیں کروں گی تم بھول جاؤ اوراق کو"

عارفہ محترمہ فوراً سے اسے جھڑکتے ہوئے کہنے لگ گئی لیزا نے انہیں دیکھا

"آپ کو کیوں اس سے ہمدردی ہورہی ہے ہاں"

لیزا انہیں دیکھتی اونچی آواز میں بولی عارفہ محترمہ اسے دیکھنے لگ گئی

"ہمدردی نہیں ہورہی ہے مجھے لیکن تم قاتل نہیں بنو گی تم قتل نہیں کرو گی کسی کا"

عارفہ محترمہ اسے دیکھتی وارن کرنے والے انداز میں کہنے لگ گئی

"میں اوراق کو اپنا بنا کر ہی رہوں گی مام بے فکر رہیں آپ"

لیزا عارفہ محترمہ کو دیکھتے ہوئے چیخ کر بولتی باتھروم کی جانب بڑھ گئی

"اللہ اسے عقل دے پاگل پن میں کچھ نقصان ہی نہ کر بیٹھے"

عارفہ محترمہ دل میں خود سے بولتے ساتھ کمرے سے باہر کی جانب بڑھ گئی

" عاقب"

ادیبہ بیگم ان کے کمرے میں آتے ہوئے اسے دیکھ کر پکارنے لگی عاقب نے انہیں دیکھا

"کیا حالت کی ہوئی ہے کمپنی کی ہاں آدھے ورکرز چھوڑ کر جا چکے ہیں کتنا پروفٹ ہوتا ہے وہ کہاں ہے اور حالات ایسے ہیں کہ اسے بند کرہی دینا چاہیے "

ادیبہ بیگم چیخ کر عاقب کو دیکھتی غصے سے بولی جس پر عاقب گھیرا گیا

"وہ سارے ورکرز چور تھے میں نے اس لیے انہیں آفس سے نکال دیا کیونکہ سارا پروفٹ انہوں نے چوری کرلیا تھا "

عاقب صاحب بہت صفائی سے جھوٹ بولتے ہوئے اسے دیکھ کر بولا

" وہ تمہارے سسر کے وفادار ورکرز تھے پچھلے پندرہ سال سے وہ اسی آفس میں جاب کررہے تھے وہ ایسا کبھی نہیں کرسکتے ہیں کہاں ہے پیسے سارے"

ادیبہ بیگم چلا کر اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگی عاقب خاموش ہوگیا عارفہ بھی پریشانی سے عاقب کو دیکھنے لگ گئی

" عارفہ اپنے شوہر سے کہو جتنا پیسہ اس نے کھایا ہے نا وہ سارا مجھے دے دے ورنہ میں اسی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بلکل نہیں سوچوں گی"

ادیبہ بیگم اپنی بیٹی عارفہ کو دیکھتے ہوئے تپ کر بولی

"میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے سنا آپ نے میں نے ایسا کچھ نہیں کیا "

عاقب صاحب پریشانی سے چیخ کر کہنے لگ گئے ادیبہ بیگم سنی ان سنی کرتی وہاں سے چلی گئی

"عارفہ وہ مجھے پولیس کے حوالے کردیں گے تم کچھ بولتی کیوں نہیں ہو"

عاقب پریشان ہوتا انہیں دیکھ کر کہنے لگ گیا عارفہ ان کے پاس آئی

"آپ پریشان نہ ہو عاقب میں بات کروں گی مام کو"

عارفہ محترمہ انہیں تسلی دیتے ہوئے کہنے لگی جس پر وہ خاموش ہوگئے

***

"اوراق بس میں بہت کھا چکی ہوں مزید نہیں"

ضحیٰ اوراق کا ہاتھ پکڑ اسے روکتے ہوئے بولی اوراق اسے دیکھنے لگ گیا

" یہ لاسٹ ہے اس کے بعد نہیں"

اوراق اسے دیکھتا فوراً سے بولا جس پر ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی

"نہیں بلکل نہیں اوراق یہاں تک فل ہوچکی ہوں"

ضحیٰ اسے گردن تک اشارہ کرتی بولی اوراق اسے دیکھ کر مسکرا گیا

" بس لاسٹ"

اوراق اسے کہتے ساتھ چمچ اس کی جانب کرگیا ضحیٰ خاموشی سے کھاگئی

"اب بس اب کچھ بھی نہیں"

ضحیٰ اسے فوراً سے منع کرتے ہوئے نفی میں سر ہلا گئی اوراق سر کو خم دے گیا

" خوش ہوجاؤ ضحیٰ جتنا ہونا ہے بس دو دن کی خوشی اپنے ہاتھوں سے تمہاری ان خوشیوں کو آگ لگاؤں گا"

لیزا باہر کھڑی اسے حسد بھری نگاہوں سے دیکھتی دل میں بولتی وہاں سے چلی گئی ضحیٰ اور اوراق مسکرا کر باتیں کرنے میں مصروف ہوگئی

جب سے یہ خبر سنی تھی اوراق تو ایک پل کیلیے بھی ضحیٰ سے دور نہیں ہورہا تھا اسوقت بھی وہ ابھی فریش ہوکر روم میں آئی تھی

"آجاؤ ناشتہ لے آیا ہوں میں"

اوراق ٹیبل پر ناشتہ رکھتے ہوئے اسے دیکھ کر بولا جس پر ضحیٰ نے اسے دیکھا

"اوراق آنٹی کے ساتھ کرتے ہیں نا ان کے روم میں"

ضحیٰ اسی دیکھتی فوراً سے بولی اوراق نے اسے دیکھا

"میں آ گئی ہوں"

انیتا محترمہ مسکراتے ہوئے کمرے میں آتی ضحیٰ کو دیکھ کر بولی ضحیٰ مسکرا گئی

"اب تو مام آ گئی ہے نا چلو پھر ناشتہ کریں" اوراق اسے بٹھاتے ہوئے فوراً سے بولا انیتا محترمہ بھی اس کیساتھ بیٹھ گئی اور اوراق بھی کرسی کھسکا کر ان کے سامنے بیٹھ گیا

"یہ بہت ہیوی ہے میں پورا کبھی بھی نہیں کھا سکوں گی"

ضحیٰ پراٹھا ہاف فرائی انڈا دیکھ کر فوراً سے گھیرا کر کہنےلگی

"بیٹا کچھ یا تم آپ کو ہیوی کھانا کھانا ہوگا بےبی کی ہیلتھ کیلیے" انیتا محترمہ نرم لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے بتانے لگی جس پر ضحیٰ سر کو خم دے گئی اور مجبوراً وہ یہ ناشتہ کرنے لگ گئی پراٹھا انڈا اس نے بہت ہی مشکل سے مکمل کیا جب اوراق نے اس کے سامنے دودھ کا گلاس کردیا

"نہیں میں یہ نہیں پینے والی میں فل ہوچکی ہوں اوراق"

ضحیٰ آنکھیں بڑی کیے اسے دیکھتی فوراً منع کرتی جواب دینے لگ گئی

"پینا تو ہوگا اس کے بعد ہم شام میں کھانا کھائیں گے پکا"

اوراق اسے دیکھتا کہتے ساتھ اس کے لبوں سے دودھ کا گلاس لگا گیا انیتا محترمہ مسکرا گئی اور ضحیٰ منہ بسور کر اسے دیکھنے لگ گئی

"موٹا کرکے رکھ دیں گے آپ مجھے"

ضحیٰ دودھ پی کر اس پر ایک خفگی بھری نگاہ ڈال کر بولی

"چلو اب تم آرام کرو تھوڑی دیر"

انیتا محترمہ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے بولی ضحیٰ نے انہیں دیکھا

"آنٹی ابھی تو اٹھی ہوں بلکل"

ضحیٰ انیتا محترمہ کو دیکھتی فوراً سے بتانے لگ گئی اوراق مسکرادیا

"اچھا چلو نیچے واک کرنے چلتے ہیں" اوراق اسے منہ لٹکائے بیٹھا کر فوراً سے بولا ضحیٰ خوش ہوگئی اور وہ دونوں نیچے کی جانب بڑھ گئے انیتا محترمہ برتن اٹھاتی دونوں کے پیچھے آئی ضحیٰ کو اسوقت خود پر حد سے زیادہ رشک آرہا تھا اس کا کہنا تھا کہ کہیں اس کی ہی نظر نہ لگ جائے اوراق اور ضحیٰ لان میں داخل ہوئے اور ٹہل رہے تھے اوراق نے ضحیٰ کو دیکھا جو باہر آکر پرسکون نظر آرہی تھی

"اگر تم موٹی ہوگئی پھر"

اوراق فوراً سے اسے تنگ کرنے کیلیے بولا ضحیٰ نے اسے دیکھا

" تو پھر کیا میں آپ کو اچھی نہیں لگوں گی میں تو کم کھارہی ہوں آپ ہی مجھے کھلائی کھلائی جارہے ہیں میں موٹی ہوں گی تو قصور آپ کا ہے میں موٹی ہوں چھوٹی ہوں کالی ہوجاؤ اب آپ کو میرے ساتھ ہی رہنا ہے"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے نام سٹاپ بولتی چکی گئی اوراق سر کو خم دیتا رہا

"جی جی بلکل"

وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر بولا ضحیٰ ہنس دی

"جی جی"

ضحیٰ بھی اسی کے انداز میں کہنے لگ گئی اور اوراق اور وہ مسکرا کر اسے دیکھنے لگ گئے

***

"کیا بول رہے ہو تم"

ادیبہ بیگم فون کان سے لگائے پریشان سی بولی

"مام میں ٹھیک بول رہا ہوں آپ یہ والی کمپنی بند کردیں بہتر یہی ہے ورنہ باقی کا جتنا پیسہ بچا ہے عاقب وہ بھی ہڑپ کرکے آپ لوگوں کو سڑک پر کردے گا"

وحید صاحب غصے سے ادیبہ بیگم سے بولے جس پر وہ خاموش ہوکر فون بند کر گئی

" میں نے ایک انجان لڑکے بھی اتنا اعتبار کرکے غلطی کردی ایک تو اسے اپنے گھر میں رکھا کمپنی اس کے حوالے کردی "

ادیبہ بیگم پچھتاتے ہوئے انداز میں خود سے بولی

" عاقب باہر آؤ عاقب"

ادیبہ بیگم کی اونچی آواز پر عاقب اور عارفہ محترمہ گھیرا کر باہر نکلے

"اسے تو میں جان سے ماردوں گی کیا کیا ہے تم نے میرے ساتھ تم نے اپنا بنا کر ڈیک مارا ہے مجھے سارے پیسے ہڑپ کر لیے میرے میرے ہاتھوں تمہیں کوئی نہیں بچائے گا"

ادیبہ بیگم غصے سے عاقب کو آتا دیکھ چیخ کر بولی عارفہ محترمہ گھیرا گئی لیزا بھی نیچے آئی

"نانی میرے بابا ایسے نہیں ہیں سنا آپ نے"

لیزا فوراً سے عاقب صاحب کے پاس آتے ہوئے فوراً سے بولی جس پر ادیبہ بیگم نے اسے دیکھا

"تمہارا یہ باپ ایک نمبر کا گٹھیا ہے"

ادیبہ بیگم غصے سے بولی عاقب صاحب خاموش کھڑے سن رہے تھے

"مام اب آپ زیادتی کررہی ہیں"

عارفہ بھی فوراً بول پڑی انہوں نے ان دونوں کو دیکھا

"تم لوگ میرے ٹکڑوں پر پلنے والے لوگ سنا تو میرے سامنے زیادہ زبان مت چلاؤ "

ادیبہ بیگم غصے سے تینوں کی طرف اشارہ کرتی بولی انیتا محترمہ اوپر سے کھڑی یہ سارا تماشا دیکھ رہی تھی " اب آپ ہماری ٹکڑوں پر پلنے والی ہے کیونکہ میں نے80 پرسنٹ شیئرز اپنے نام کروا لیے ہیں بہت بڑی غلطی کردی آپ نے مجھ پر اندھا اعتبار کرکے"

عاقب ہنستے ہوئے فوراً سے بولا عارفہ محترمہ اور لیزا نے عاقب صاحب کو دیکھا

" عاقب"

عارفہ محترمہ بے یقینی سے دیکھتی پکارنے لگ گئی ادیبہ بیگم کی حالت خراب ہوئی وہ صوفے پر ڈھے گئی "ڈیڈ مجھے آپ سے ایسی کسی چیز کی امید نہیں تھی "

لیزا بھی خفا نظروں سے عاقب کو دیکھتی بولی عارفہ محترمہ بھی خفگی سے اسے دیکھ رہی

"میں نے ہمارے لیے کیا ہے بیٹا تاکہ ہم لوگ پرسکون زندگی گزار سکیں"

عاقب صاحب فوراً سے سمجھانے کیلیے کہنے لگے

" جو دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں عاقب وہ کبھی بھی پرسکون نہیں رہ سکتے"

انیتا محترمہ نیچے آکر اسے دیکھ غصے سے بولی لیزا اور عارفہ نے بھی اسے دیکھا اور عاقب نے تھوک نگلی "انہیں روم میں لے کر چلیں یہ نہ ہو زیادہ طبیعت خراب ہو جائے" انیتا محترمہ ادیبہ بیگم کی جانب بڑھتی عارفہ سے بولی وہ بھی سر کو خم دیتے ہوئے فوراً سے ان کے پاس آئی اوردونوں نے انہیں سہارا دے کر اٹھایا اور وہاں سے چلے گئے

"بیٹا میرا غلط ارادہ نہیں تھا صرف تمہارے لیے اور تمہاری مام کیلیے کیا ہے"

عاقب صاحب لیزا کو اپنی جانب دیکھتا پاکر فوراً سے بولے لیزا وہاں سے چلی گئی

***

اوراق کسی کام کے لیے باہر گیا ہوا تھا ضحیٰ کو پانی کی شدید طلب ہورہی تھی اوراق نے اسے نیچے جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ کیا کرتی اسے پانی پینا تھا وہ جگ اٹھا کر کمرے سے باہر کی طرف بڑھی لیزا جو روم میں جارہی تھی ضحیٰ کو اوراق کے بغیر اکیلا دیکھ وہ رک گئی ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی

"میرے خیال سے اس سے اچھا موقع نہیں ہے ضحیٰ کو نقصان پہنچانے کا"

لیزا چہرے پر مسکراہٹ سجائے دل میں بولتی اس کی جانب بڑھنے لگی ضحیٰ چلتے ہوئے سیڑھیوں کی جانب بڑھنے لگی مگر اس سے پہلے ہی لیزا واس اٹھا کر اس کی طرف بڑھی اور ادھر ادھر دیکھ اس کے سر پر دے ماراضحیٰ کی چیخ نکلی اور سر چکرایا لیزا گھیرا کر واس جگہ پر رکھتی کمرے کی جانب بھاگ گئی "اللہ تعالیٰ بس سیڑھیوں سے گر جائے تو کام ہو جائے گا" وہ کمرے میں آکر دعائیں کرتی کہنےگ گئی ضحیٰ زمین پر گر گئی اور اس کے سر سے خون بہنے لگا چیخ کی آواز پر انیتا محترمہ فوراً باہر آئی

"ضحیٰ بچے" انیتا محترمہ اسے زمین پر یوں پڑا دیکھ کر پریشانی سے پکارنے لگی مگر وہ بے سدھ سی زمین پر پڑی تھی انیتا کی چیخ کر لیزا اور عارفہ محترمہ کمرے سے باہر آئی عارفہ محترمہ اوپر آئی اور لیزا بھی چہرے پر نقلی پریشان سجائے وہاں پہنچی

"اسے کیا ہوا ہے؟"

عارفہ پریشانی سے انیتا کو دیکھتی پوچھنے لگ گئی

"پتہ نہیں میں جب آئی تو یہ اس طرح بےہوش پڑی تھی"

انیتا محترمہ پریشانی سے ہلکان ہوتی بولی لیزا بھی پریشان کھڑی تھی

"میں اوراق کو کال کرتی ہوں"

انیتا محترمہ اسے دیکھ کر فوراً سے کہنے لگ گئی جس پر عارفہ محترمہ سر کو خم دے گئی انیتا محترمہ کمرے کی جانب بڑھ گی خون دیکھ کر عارفہ محترمہ نے سر اٹھا کر لیزا کو دیکھا

"یہ کام تمہارا ہے نا"

عارفہ محترمہ اسے دیکھتی فوراً سے پوچھنے لگی لیزا گھیرا گئی

"نن۔۔۔ ننہیں"

وہ کانپتے ہوئے لبوں سے جواب دینے لگ گئی عارفہ محترمہ اسے دیکھنے لگ گئی

"تمہاری ماں ہوں تمہیں یہ کرتے ہوئے ذرا شرم نہیں آئی"

عارفہ محترمہ پریشانی سے کہتے ساتھ ضحیٰ کو دیکھنے لگ گئی

"اوراق آرہا ہے اسے اٹھا کر روم میں لے چلتے ہیں"

انیتا محترمہ اس کے سر پر ہاتھ رکھتی فوراً سے کہنے لگ گئی عارفہ محترمہ ان کے ساتھ ضحیٰ کو کمرے کی جانب بڑھ گئی

کچھ دیر میں اوراق گھر میں داخل ہوا اور سیدھا کمرے میں آیا ضحیٰ کو بےہوش دیکھ کر اسے بےحد پریشانی ہوئی تھی

"کس کی حرکت ہے یہ بلاوجہ تو سر پر چوٹ نہیں لگ سکتی ہے "

اوراق اس کی حالت دیکھ غصے سے چیختا بولا لیزا عارفہ محترمہ اور انیتا محترمہ گھیرا گئی

"بیٹا میں نے ڈاکٹر کو کال کی ہے وہ بس آتی ہوں گی"

امہات محترمہ فوراً سے بولی جس پر اوراق سر کو خم دے گئی

" لیزا اگر اس کے پیچھے تمہارا ہاتھ ہوا نا تو اللہ کی قسم تمہارا جو حشر کروں گا تمہاری سوچ سے بھی بدتر ہے"

اوراق شعلہ برستی نگا ہیں لیزا پر گاڑھے دل میں کہنے لگ گیا لیزا اس کی نظریں خود پر محسوس کرکے تھوک نگل گئی

ڈاکٹر آ چکی تھی اور وہ ضحیٰ کا چیک ایپ کررہی تھی

"ان کے سر پر کسی نے کوئی چیز ماری ہے بے بی کو کچھ نہیں ہوا شکر ہے"

ڈاکٹر معائنہ کرنے کے بعد اوراق کی جانب دیکھنے لگ گئی اوراق اثبات میں سر ہلا گیا

"آپ ان کا بہت خیال رکھیں اور ان کی کئیر حد سے زیادہ کریں اللہ حافظ" ڈاکٹر کہتے ساتھ وہاں سے چلی گئی عارفہ محترمہ بھی چلی گئی انیتا محترمہ وہی بیٹھی رہی اور لیزا باہر کی جانب بڑھ گئی

"تم نے ضحیٰ کو تکلیف پہنچا کر بہت بڑی غلطی کردی ہے لیزا اپنے انجام کیلیے تیار ہوجاؤ"

اوراق اسے باہر آتا دیکھ طیش میں سرخ آنکھیں لیے بولا جس پر لیزا خاموشی سے روم کی جانب بڑھ گئی اوراق روم میں داخل ہوا تو ضحیٰ کو بےہوش بیڈ پر آیا

"مام آپ جائیں میں ہوں"

اوراق انہیں دیکھتے ہوئے بولا انیتا محترمہ سر کو خم دے گئی اور کمرے سے چلی گئی

"ضحیٰ آنکھیں کھولو نہ مجھے تمہیں آنکھیں بند کیے لیٹا دیکھ کر بے چینی ہورہی ہے"

اوراق اس کے بال ٹھیک کرتا پیار سے بولتے ساتھ اس کی پیشانی پر لب رکھ گیا

ضحیٰ جو رات کے پہر جاکر ہوش آیا تھا اسے اپنا سر بہت بھاری بھاری سا لگ رہا تھا اس نے بمشکل اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنی بائیں جانب نظر ڈالی اوراق کو بیٹھا دیکھ اس کی پریشانی کم ہوئی

"ضحیٰ کیسا فیل کررہی ہو درد تو نہیں ہورہا ہے"

اوراق اسے ہوش میں آتا دیکھ کر فوراً سے سوال کرنے لگ گیا ضحیٰ اسے دیکھنے لگ گئی

"کیا ہوا ٹھیک ہو نا"

اوراق اس کے گال پر ہاتھ رکھے پیار سے پوچھنے لگا ضحیٰ اثبات میں سر ہلا گئی

"جب منع کیا تھا میں نے تو کیوں کمرے سے باہر گئی تھی "

اوراق اسے دیکھتے ہوئے تھوڑی سختی سے پوچھنے لگا ضحیٰ چہرے پر معصومیت سجا گئی

"پپ۔۔ پیاس لگی تھی بس اس لیے لیکن پتہ نہیں کیسے میں گر گئی ایسا لگا جیسے کسی نے میرے سر پر کچھ مارا ہے"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے پریشان سے انداز میں بتانے لگ گئی جس پر اوراق اسے دیکھنے لگ گیا

"تمہارا شک ٹھیک ہے لیزا کی حرکت ہے یہ"

اوراق اسے صاف لفظوں میں بتا گیا اور ضحیٰ کی آنکھیں نم ہوگئی

" میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ لیزا میرے ساتھ کرے گی زندگی میں وہ ہمیشہ مجھے سپورٹ کرتی آئی ہیں لیکن اب وہ بھی میرے ساتھ ویسا سلوک کررہی ہیں افسوس ہے"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے لہجے میں اداسی سجائے اسے دیکھ کر بولی اوراق اسے دیکھ رہا تھا

"تم بے فکر رہو کل تک میں ہر اس انسان کو خون کے آنسو رولاؤں گا جس کی وجہ سے تمہاری آنکھوں میں آنسو آئے ہیں"

اوراق اس پر نظریں جمائے دل میں کہنے لگ گیا ضحیٰ اسے نم آنکھوں سے دیکھ رہی تھی

"ابھی آرام کرو رات بہت ہوگئی ہے صبح ہم بات کریں گے"

اوراق اس کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں لیے لبوں سے لگاتا بولا ضحیٰ مسکراتی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگ گئی اوراق اس کے پاس آکر اسے باہوں میں قید کرلیا ضحیٰ اس کی باہوں میں آتی پرسکون سی ہوگئی۔

***

" مام عاقب لیزا روم میں موجود نہیں ہے وہ صرف روم میں ہی نہیں میں گھر کہ ہر جگہ دیکھ چکی ہوں مگر وہ کہیں بھی نہیں ہے اتنی صبح صبح وہ کہاں جاسکتی ہے"

عارفہ محترمہ پریشان ہوتی ان دونوں کو دیکھ کر بولی عاقب صاحب فوراً کھڑے ہوگئے

"دھیان سے دیکھو کہاں جاسکتی ہے وہ"

عاقب صاحب بےحد پریشانی سے کہنے لگے

"میں دیکھ چکی ہوں ہر جگہ نہیں ہے وہ کہیں"

عارفہ محترمہ فوراً سے جو اب دینے لگ گئی انیتا محترمہ ابھی نیچے آئی تھی عارفہ ہی باتیں سن کر پریشانی ہوئی

"کہاں گئی لیزا ؟ ؟"

انیتا محترمہ نے فوراً سے پوچھا جس پر عارفہ محترمہ نے انہیں دیکھا اور پریشانی سے نفی میں سر ہلا گئی "بھاگ گئی ہوگی اپنے کسی بوائے فرینڈ کے ساتھ"

اوراق نیچے آتا عاقب پر نظریں جمائے فوراً سے بولا عاقب نے اسے دیکھا

"تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کرو"

عاقب غصے سے تیز لہجے میں اوراق سے بولا انیتا محترمہ نے بھی اسے دیکھا

"اوراق کیا بات کررہے ہو تم"

انیتا محترمہ نے اسے جھڑکتے ہوئے بولا جس پر وہ انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کرگیا

"اپنی بیٹی پر صرف بات سن کر آپ کو اتنا غصہ آیا ہے تو دوسری کی بیٹیاں ٹشو پیپر ہے ہاں؟ ؟"

اوراق اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے چہرے پر طنزیہ مسکراہٹسجا کر بولا عاقب گلے میں تھوک نگل گیا

"کیا بول رہے تم اوراق کس کی بیٹی کو انہوں نے ٹشو پیپر سمجھا ہے ہاں؟ ؟"

عارفہ محترمہ فوراً سے اوراق سے کہنے لگ گئی

"نہیں میں تو ایک بات کررہا ہوں اور میں نے آپ کے شوہر کا نام تو نہیں لیا "

اوراق کہتے ساتھ باہر کی جانب بڑھنے لگا

"اوراق کہاں جارہے ہو بیٹا ہے؟ ؟"

انیتا محترمہ پریشان سی اسے دیکھتی پوچھنے لگ گئی

" کام ہے ضحیٰ کو بریک فاسٹ میڈیسن دے کر آرام کرنے کیلیے لٹا دیا ہے آپ تھوڑی دیر بعد دیکھ لیجیے گا میں گھنٹے میں واپس آرہا ہوں" اوراق انیتا محترمہ کو بتاتے ساتھ بھاری قدم لیے باہر کی جانب بڑھ گیا عاقب صاحب اسے جاتا دیکھنے لگ گئے

" کہیں اوراق ضحیٰ کیساتھ کی گئی زیادتی کا بدلہ لیزا کی صورت"

عاقب صاحب سوچتے ہوئے بھی بری طرح کانپ گئے اور نفی میں سر ہلا گئے

" یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے عاقب علی تم جو میرے ساتھ کرتے ہو نا دیکھنا ایک دن تمہیں اپنے کیے پر صرف پچھتاوا ہوگا اور مجھ سے معافی کی امید مت رکھنا "

ضحیٰ کے کہے گئے الفاظ کانوں سے ٹکراتے وہ آنکھیں زور سے میچ گئے

"کیا کردیا میں نے "

وہ خوفزدہ سے کانپتے ہوئے خود سے بولے

"میں لیزا کیساتھ کچھ غلط نہیں ہونے دوں گا اوراق ایسا کبھی بھی نہیں کرے گا"

عاقب خود سے کہتے ساتھ فوراً سے گھر کی سے باہر کی جانب بڑھنے لگ گئے

"کہاں جارہے ہیں عاقب"

عارفہ فوراً سے اسے دیکھتی پوچھنے لگی عاقب نے مر کر انہیں دیکھا

"لیزا کو ڈھونڈنے جارہا ہوں"

عاقب صاحب جواب دیتے ساتھ باہر کی جانب بڑھ گئے

"اللہ تعالیٰ میری لیزا کی حفاظت کرنا"

عارفہ محترمہ دعا کیلیے ہاتھ اٹھاتی کہنے لگی اور ادیبہ بیگم کے پاس بیٹھ گئی

***

"کیسی ہے طبیعت اب بیٹا"

انیتا محترمہ ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی جس کا سر تھوڑا بھاری ہورہا تھا

"بہتر ہوں"

وہ چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے جواب دینے لگی اور انیتا محترمہ کو دیکھا جو پریشان لگ رہی تھی " کیا ہوا آنٹی آپ پریشان لگ رہی ہے سب ٹھیک ہے"

ضحیٰ فوراً سے انہیں دیکھتے ہوئے پوچھنے لگ گئی انیتا محترمہ نے اسے دیکھا

" صبح سے دوپہر ہونے کو ہے لیزا کا کچھ بھی معلوم نہیں ہے پتہ نہیں کہاں چلی گئی گارڈز ڈرائیور سب سے پوچھا ہے لیکن وہ کہ رہے ہیں انہوں نے نہیں دیکھا"

انیتا محترمہ ضحیٰ کو پریشانی کی وجہ بتانے لگ گئی ضحیٰ انہیں دیکھ رہی تھی

"لیزا نہیں ہے"

ضحیٰ پریشان سی انیتا محترمہ کو دیکھتی پوچھنے لگی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی

"تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ جہاں بھی ہے مام آپ ریسٹ کریں میں آ گیا ہوں"

ً اوراق کمرے میں داخل ہوتا فورا سے بولا انیتا محترمہ اسے دیکھنے لگ گئی

"اوراق تم نے ایسا کیوں بولا ہے بیٹا کہ کسی لڑکے کیساتھ بھاگ گئی ہو وہ بچی ایسی تو نہیں ہے"

انیتا محترمہ اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگی اوراق نے انہیں دیکھا

"مام میں صرف عاقب کو خوفزدہ کرنا چاہ رہا تھا اور کچھ نہیں" اوراق انہیں دیکھتے ہوئے جواب دینے لگ گیا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر کمرے سے چلی گئی اوراق نے ضحیٰ کی جانب دیکھا

"اوراق آپ نے لیزا کیساتھ کچھ"

ضحیٰ اسے دیکھتے ہوئے پریشانی سے دیکھتی پوچھنے لگ گئی اوراق نے سرد نگاہوں سے اسے دیکھا "ضحیٰ تم اس معاملے سے دور رہو میں جو کررہا ہوں کرنے دو"

اوراق اسے دیکھتا سرد لہجے میں کہنے لگ گیا ضحیٰ اداس نظروں سے اسے دیکھنے لگ گئی

"اوراق آپ ضحیٰ کیساتھ کچھ غلط مت کیجیے"

ضحیٰ ابھی بول رہی تھی جب اوراق نے غصے سے اسے دیکھا

"ضحیٰ آر یو میڈ"

اوراق غصے سے تیز لہجے میں بول کراسے پریشان کر گیا ضحیٰ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے

"سوری سوری اوراق میرا وہ مطلب نہیں تھا"

ضحیٰ اس کا ہاتھ پکڑ کر فوراً سے بولی اوراق اسے دیکھ رہا تھا

"ضحیٰ میں نے کہا نا یقین رکھو مجھ پر"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجے میں بولا ضحیٰ اثبات میں سر ہلا گئی اوراق اس کے پاس آکر بیٹھا "مجھے صرف اور صرف عاقب کے کیے کی سزا اسے دیتی ہے"

اوراق اس کا ہاتھ تھام کر اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگ گیا ضحیٰ خاموشی سے سر کو خم دے گئی

دوپہر سے شام ہوگئی تھی لیکن لیزا کا کچھ معلوم نہیں تھا ہر ایک کی پریشانی بڑھتی چلی جارہی تھی تبھی عاقب صاحب مرجھایا ہوا چہرہ لیے گھر میں واپس لوٹے

"لیزا ملی کیا" عارفہ فوراً سے ان کی جانب بڑھتی بےتاب سی پوچھنے لگی جس پر وہ نفی میں سر ہلا گئے تبھی اوراق اور ضحیٰ نیچے آتے دیکھائے دیے عاقب غصے سے اوراق کو دیکھنے لگ گیا

"بتا میری بیٹی کو کہاں کیڈنیپ کرکے رکھا ہے ہاں بول" عاقب صاحب غصے سے سکا گریبان پکڑے بے بسی سے پوچھنے لگے اوراق انہیں دیکھنے لگ گیا اس کی آنکھیں چمک رہی تھی

"آپ پاگل ہیں"

اوراق غصے سے اپنے کالر سے اس کے ہاتھ جھٹک کر بولا

"عاقب ہوش کریں آپ اس بچے پر کیوں الزام لگا رہے ہیں"

عارفہ محترمہ انہیں پیچھے کرتی بولی عاقب نے انہیں دیکھا

"کیونکہ مجھے یقین ہے یہ کام اسی کا ہے"

عاقب صاحب اوراق کر سرخ آنکھوں سے دیکھتے ہوئے کہنے لگے عارفہ محترمہ نے اوراق کو دیکھا "اچھا میں ایسا کیوں کروں گا؟ ؟"

اوراق سینے اتر کر اس کے پاس آکر سینے پر بازو باندھے کہنے لگا

"مم۔ مجھے کیا معلوم "

عاقب صاحب گھبراتے ہوئے کندھے اچکائے اسے بولے

"تو پھر بغیر کسی بات یا ثبوت کے الزام لگانا بند کریں"

اوراق انہیں کہتے ساتھ ضحیٰ کا ہاتھ نرمی سے تھام کر لان کی جانب بڑھ گیا

"وہ کیوں کرے گا ایسا آپ بھی نا"

عارفہ محترمہ عاقب کو خفگی سے دیکھتی بولی جس پر سر جھٹک گئے

"سر کا درد کم ہوا؟ ؟"

اوراق ضحیٰ کو دیکھتے ہوئے نرم لہجے میں پوچھنے لگا ضحیٰ نے اسے دیکھا

"جی"

وہ سنجیدگی سے اسے جواب دینے لگ گئے

"کب تک اسی انداز میں بات کرنی ہے مجھ سے"

اوراق اب کی بار سخت لہجے اختیار کیے سوال کرنے لگ گیا ضحیٰ نے اسے دیکھا

"اوراق اس میں لیزا کا کوئی قصور نہیں ہے"

ضحیٰ اسے سمجھانے کی کوشش کرنے لگی جب اوراق نے اسے ٹوک دیا

" اور ریلی میرے خیال سے کل تم اس کی وجہ سے ہی تکلیف میں تھی اس کی وجہ سے تمہاری آنکھوں ِ میں آنسو آئے تھے اور میرے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ تمہاری آنکھوں میں آنسو آئے جو کوئی تمہیں تکلیف یا آنسو دے گا اسے اپنے کیے کی سزا بھگتنے پڑے گی انڈرسٹینڈ"

اوراق اسے اپنے قریب کیے لہجے میں شدت لیے بولتا ضحیٰ کو بھی ایک پل گھبرانے میں مجبور کرگیا "ایک بات یاد رکھنا ضحیٰ تم جنون بن چکی ہو میرا"

اوراق سینے سے لگائے محبت سے کہنے لگ گیا ضحیٰ اپنی سانس روک گئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.