Chapter 12: باب 12

عاقب صاحب پریشانی سے ٹی وی لاؤنچ میں ٹہل رہے تھے ادیبہ بیگم بھی پریشان بیٹھی تھی عارفہ محترمہ رو رہی تھی انیتا محترمہ انہیں حب کروا رہی تھی ضحیٰ نے ان سب کے پاس رکنا چاہا مگر اوراق اسے زبردستی روم میں لے آیا اس نے انیتا محترمہ کو بھی اوپر آنے کا بولا مگر وہ اس کی بات کو نظر انداز کر گئی "تمہارا بیٹا بہت بے حس ہوگیا ہے انیتا"

ادیبہ بیگم شکوہ کرتے ہوئے بولی انہوں نے ادیبہ بیگم کو دیکھا

" میں بے حس ہوں آپ بے حس نہیں ہے چودہ سال سے آپ ضحیٰ کیساتھ جو کرتی آئی ہیں وہ بےحسی نہیں ایک دفعہ بھی اس معصوم پر ترس نہیں کھایا آپ نے کتنا مارتی تھی اسے آپ کی اپنی پوتی تھی نا تو ایسا کیوں اگر وہ لیزا آپ کی نواسی تھی تو وہ آپ کی پوتی تھی اتنا فرق سمجھ نہیں آیا کیونکہ اس کے پاس ماں باپ نہیں تھے لیزا کے پاس ماں باپ تھے اس وجہ سے"

اوراق نیچے آتا ادیبہ بیگم کو دیکھتے ہوئے فوراً سے غصے سے بولا ادیبہ بیگم اسے دیکھنے لگ گئی

"کان بھرے ہیں اس نے تمہارے اوراق"

ادیبہ بیگم اسے دیکھتی گھیرا کر کہنے لگ گئی اوراق طنزیہ لہجے میں مسکرایا

"ارے وہ تو معصوم ہے اس نے آج تک آپ لوگوں کیلیے پھر بھی کوئی بری بات نہیں منہ سے نکالی ابھی بھی وہ کمرے میں بیٹھی نماز میں لیزا کیلیے دعا کررہی ہے جس کی وجہ سے کل اسے تکلیف پہنچی اس کے پر واس مارنے والی لیزا ہی تھی لیکن اس کا دل اس قدر معصوم اور سادہ ہے وہ لوگوں سے چاہ کر بھی نفرت نہیں کرسکتی لیکن مجھے اس گھر کے ہر فرد سے نفرت ہے کیونکہ وہ میری ضحیٰ کی آنکھوں میں آنسو کا سبب بنے ہیں"

اوراق ان سب کو نفرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے چیخ کر بولتا سب کو گھبرانے پر مجبور کرگیا "اوراق حب لیزا نہیں ہے وہ پہلے سب پریشان ہیں "

انیتا محترمہ اس کے پاس آتے ہوئے نرمی سے بولی جس پر وہ ایک نظر انیتا محترمہ پر ڈال کر کمرے میں واپس چلا گیا

" ضرور کسی لڑکے کے ساتھ پیچھے والے دروازے سے بھاگی ہوگی ورنہ اچانک کوئی ایسے کیسے غائب ہو سکتا ہے"

ملازمہ کچن میں کھڑی دوسری ملازمہ کو بتانے لگی عاقب کے کانوں سے یہ آواز ٹکرائی

"صحیح بول رہی ہو دس بج چکے ہیں کوئی آتا پتا نہیں استغفر اللہ "

دوسری ملازمہ بھی فورا سے کہنے لگ گئی عاقب صاحب کا دل کیا وہ خود کے ساتھ کچھ کر جائیں۔

رات بھی اسی طرح پریشانی سے گزر گئی مگر لیزا کا کچھ معلوم نہیں ہوا سب لوگوں کی پریشانی مزید بر ھنے لگ گئی سابق صاحب صبح ہوتے ہی گاڑی میں بیٹھ کر پھر سے لیزا کی تلاش میں نکل گئے

"عاقب کہاں گیا ہے"

ساتھ والے گھر سے آدمی نکلتے ہوئے گارڈ سے پوچھنے لگ گیا

"بیٹی غائب ہے کل سے انہیں کی تلاش میں پھر رہے ہیں"

گارڈ اس آدمی کو دیکھتے ہوئے کہنے لگ گیا وہ بڑی آنکھیں کیے اسے دیکھنے لگ گیا

"بیٹی غائب ہوگی کیڈنیپ ہوئی ہے یا بھاگ گئی"

اس آدمی نے فوراً سے پوچھا گارڈ نے اسے دیکھا

معلوم نہیں کوئی کیڈنیپ کرتا تو کچھ معلوم ہوتا اچانک ہی غائب ہوئی ہے"

گارڈ انہیں دیکھتے ہوئے فوراً سے بتانے لگ گیا جس پر وہ حیرانگی سے وہاں سے چلا گیا۔ ۔

***

" کون ہو تم لوگ پلیزز مجھے جانے دو کیا بگاڑا ہے میں نے تمہارا میرے مام ڈیڈ پریشان ہورہے ہوں گے"

لیزا روتے ہوئے کرسی پر رسیوں سے بندھی چیختی بولی

"آواز ہلکی "

لیزا کے کانوں سے جانی پہچانی آواز ٹکرائی اس نے فوراً سے نظریں اٹھا کر دیکھا اپنے سامنے اوراق کو موجود پاکر وہ ساکت رہ گئی وہ بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی

"میں نے بولا تھا ضحیٰ کو اتنی سی بھی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ بہت برا سلوک کروں گا "

اوراق اس کے پاس گھنٹوں کے بل بیٹھ کر کہنے لگ گیا لیزا اسے دیکھنے لگ گئی

"مار لیتے لیکن اس طرح نہ کرتے ایک رات گزر گئی ہے ہم جس سوسائٹی میں رہتے ہیں وہاں بیٹی ایک رات غائب رہے تو لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں میرے ماں باپ مر جائیں گے ایسا نہ کرو اوراق میرے ساتھ"

لیزا روتے ہوئے اوراق کو دیکھتے ہوئے کہنے لگ گئی اوراق اسے دیکھ رہا تھا

"تمہیں کلیئر کرنا میرا کام ہے لیزا مگر تم اپنے کیے کی سزا تو بھگ لو"

اوراق اسے فوراً سے بولتے ساتھ اسے دیکھنے لگ گیا

"کیڈ نیپ کیوں کیا ہے"

لیزا چیخ کر پوچھنے لگی اوراق نے سرد آنکھوں سے اسے دیکھا

"تاکہ تمہارے باپ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا سکوں سنا "

اوراق اسے دیکھتے ہوئے انتہائی زور سے چلایا لیزا سہم کر رہ گئی

"ڈیڈ کا کون سا چہرہ"

لیزا اسے دیکھتی فوراً سے پوچھنے لگ گئی جس پر اوراق اس کے پاس آکر بیٹھا

" تمہارا باپ ایک نمبر کا گٹھیا کمینہ اور انتہائی کمظرف آدمی ہے میرے باپ کو مجھ سے چھینا ہے اس نے میری بیوی کواپنی حوس کا نشانہ"

اوراق غصے سے سرخ آنکھیں لیے اسے دیکھتے ہوئے تکلیف سے بتانے لگا لیزا نے اسے بیچ میں ٹوک دیا "حب ہوجاؤ حب میرے ڈیڈ ایسے نہیں ہیں"

لیزا چلا کر اسے خاموش رہنے کا بول گئی اوراق قہقہ لگا کر ہنسا

"آج رات تک تمہارا باپ اپنے منہ سے اپنے گناہوں کو مانے گا دیکھنا "

اوراق اس کے چہرے پر نظریں جمائے اسے مسکرا کر کہتے ساتھ اٹھ کر وہاں سے چلا گیا

" اوراق مجھے کھولو مجھے کھول کر جاؤ تم پلیززز۔ ایسا مت کرو آج کے بعد ضحیٰ کے ارد گرد بھی نہیں نظر آؤ گی اوراق"

لیزا چیخ چیخ کر بےبس سی اسے پکار رہی تھی اوراق نے اس کی رسیاں کھول دی

وہ سب لوگ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے ہوئے عارفہ محترمہ کا بیٹا لیزا کی غیر موجودگی کا سن کر اپنے ہوسٹل سے گھر واپس آ گیا اور وہ بھی بےحد پریشان تھا

تبھی دو عورتیں گھر میں داخل ہوئی عارفہ محترمہ ادیبہ بیگم عاقب اور صماد انہیں دیکھنے لگ گئے "اسلام و علیکم" وہ مسکراتے ہوئے سلام کرنے لگ گئی جس پر عارفہ محترمہ انہیں پہچان کر سلام کا جواب دے گئی اور بیٹھنے کا کہنے لگی

"سنا ہے لیزا بچی ایک رات سے غائب ہے خیریت ہے"

عورت عارفہ کی جانب دیکھتے ہوئے فوراً سے پوچھنے لگی عاقب صاحب کو اس عورت کی بتاوں سے اپنا سر اٹھانا مشکل لگا

" پتہ نہیں کہاں چلی گئی کس نے کیا ہے میری بچی کو کیڈنیپ کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے رپورٹ کا بول رہی ہوں تو عاقب لکھوانے ہی نہیں جارہے ہیں"

عارفہ محترمہ اپنی پریشانی ظاہر کرتی کہنے لگی

" برا مت ماننا عارفہ اتنی لاپرواہی بھی اچھی بات نہیں ہے لڑکی اچانک سے غائب ہوگئی اور تمہیں معلوم نہیں ہے اگر کیڈنیپ ہوتی تو کیڈنیپرز کا گھر میں آنا کوئی تو دیکھا مانو یا نہ مانو اپنی مرضی سے گئی ہے جہاں بھی گئی ہے"

وہ عورت فورآ سے عارفہ کی جانب دیکھتی بولی عارفہ محترمہ بس اس عورت کو دیکھتی رہ گئی"افسوس کی بات یہ ہے کہ تم اس سوسائٹی میں رہتے ہوئے بھی سوچ نہیں بدل سکی اپنی"

عارفہ محترمہ غصے سے اس عورت پر پھٹ پڑی جس پر وہ عورت انہیں دیکھنے لگ گئی

" سوسائٹی جو بھی ہو ایک رات گھر سے غائب رہنا ہمارے یہاں غیر مناسب سی بات ہے ایک رات کیا اب تو ڈیڑھ دن ہوگیا ہے"

وہ عورت بھی غصے سے بولتی اٹھ کر وہاں سے چلی گئی عاقب صاحب ان سب کے دوران خاموش بیٹھے تھے

"رپورٹ کیوں نہیں کرتے ہیں آپ ہماری بچی نہ جانے کس حال میں ہوگی "

عارفہ محترمہ روتے ہوئے عاقب صاحب کو دیکھتی بولی مگر وہ خاموش بیٹھے تھے

تبھی اوراق گھر میں داخل ہوا عاقب سمیت تمام گھر والوں کی نظر اس پر گئی عاقب صاحب صوفے سے آتے کر فوراً اس کے پاس گھنٹوں کے بل بیٹھ کر ہاتھ جوڑ گئے اوراق سمیت سب نے پریشانی سے عاقب کو دیکھا

" مجھے معاف کر دو اوراق میرے کیے کی سزا میری بیٹی کو مت دو اس کا کوئی قصور میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑے بیٹھا ہوں" عاقب صاحب ہاتھ جوڑے میں بےبس سے روتے ہوئے التجائے لہجے میں بولے جس پر سب کی پریشانی مزید گہری ہوگئی

"کیا کررہی ہیں آپ عجیب حرکت ہے میں کیوں رکھوں گا لیزا کو ہاں؟"

اوراق نارمل انداز میں انہیں دیکھتے ہوئے کہنے لگا عاقب نے اس کی جانب دیکھا

" تم نے ہی کیا ہے یہ میں جانتا ہوں "

عاقب صاحب اپنی بات پر ڈٹے اسے بولے سب خاموشی سے یہ منظر دیکھ رہے تھے

"کیوں کروں گا کوئی وجہ بھی تو کوئی وجہ"

اوراق ابھی بول رہا تھا جب عاقب نے اسے ٹوک دیا

"وجہ ہے وجہ یہ ہے میں نے تمہاری بیوی ضحیٰ کیساتھ زیادتی کی ہے وجہ یہ ہے کہ میں نے تمہارے باپ کو مارا صرف جائیداد کی خاطر تم یہ سب اس لیے کررہی ہو اسی وجہ سے تم یہ سب کررہے ہو چھوڑ دو میری بیٹی کو وہ معصوم ہے اس کی کوئی غلطی نہیں ہے" عاقب صاحب روتے ہوئے اونچی آواز میں اپنے گناہ اپنے منہ سے بتا کر سب کو حیران کر گئی اوراق نے سب کی جانب دیکھا

" جی ہاں یہی اصلیت میں آپ سب کے سامنے لانا چاہتا تھا ضحیٰ کو لاوراث سمجھ کر ناجانے کس قدر اسے تکلیف پہنچائی خوفزدہ کیا اور ضحیٰ نے ہمت کرکے یہ بات دادی آپ کو بتائی بھی تو آپ نے اسے ہی مارنا شروع کردیا یہ کہاں کا انصاف ہے میرے باپ کو مارنے والا یہ تھا اس کا مقصد صرف جائیداد ہڑپ کرنا تھی اور آپ سب لوگ اس انسان کو فرشتہ سمجھتے تھے "

اوراق سینے پر بازو باندھ عارفہ اور ادیبہ بیگم جو دیکھ کر تلخ لہجے میں بولا عارفہ محترمہ اپنی جگہ ساکت کھڑی تھی اور ادیبہ بیگم بھی صوفے پر ڈھے گئی

"بے غیرت انسان تم نے انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہو "

عارفہ چیخ کر کہتے ساتھ اس طرف بڑھ کر عاقب کی گال پر زوردار تھپڑ مار گئی

" ہاں ہوں میں بے غیرت گھٹیا بہت گٹھیا شاید ضحیٰ کیا اللہ بھی مجھے معاف نہ کرے حوس اور پیسے کی لالچ میں میں اندھا ہوگیا تھا"

عاقب خود کو تھپڑ مارتے ہو ئے پاگلوں کی طرح بولا تبھی لیزا گھر میں داخل ہوئی عاقب صاحب کی نظر لیزا پر گئی

"لیزا میری بچی تم" عاقب اس کے پاس آکر اسے اپنی نظروں کے سامنے دیکھ کر کہنے لگے مگر لیزا نے انہیں ہاتھ کے اشارے روک دیا

"میں آپ کی بیٹی نہیں ہوسکتی میں آپ جیسے حیوان کی بیٹی نہیں ہوسکتی ہے آج تک میں سب سے زیادہ آپ سے محبت کرتی آئی تھی لیکن آج آج مجھے آپ سے سب سے زیادہ نفرت ہورہی ہے میرا دل کررہا ہے جان سے ماردوں آپ کو آپ اتنے گٹھیا اتنے برے ہو سکتے ہیں مجھے یقین نہیں ہورہا ہے نفرت ہے مجھے آپ سے یہ سب جاننے کے بعد میرا دل کررہا ہے اپنی جان لے لوں" لیزا آنکھوں میں آنسو لیے روتے ہوئے انہیں چیخ کر بولی اپنی بیٹی کی آنکھوں میں نفرت دیکھ کر انہیں بےحد تکلیف ہوئی

شور کی آواز ہر ضحیٰ پریشانی سے نیچے کی جانب بڑھ گئی

" لیزا شکر ہے آپ ٹھیک ہیں اور صحیح سلامت گھر آ گئی آپ کو کچھ ہوا تو نہیں ہےنا" ضحیٰ لیزا کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے خوشی سے بولی لیزا نے اسے دیکھا اور خاموشی سے اس کے پیروں میں بیٹھ گئی

" مجھے معاف کردو ضحیٰ مجھے معاف کردو خون کا کچھ اثر تو ہونا تھا مجھ پر میں ایسی نہیں ہوں لیکن میری ماں کی تربیت اور میرے باپ کی خون کی وجہ سے شاید میں نے ایسا کیا میں وعدہ کرتی ہوں میں آج کے بعد تمہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچاؤں گی مجھے ایک دفعہ معاف کردو"

لیزا روتے ہوئے ضحیٰ کو دیکھ کر بولی ضحیٰ نے فوراً سے اسے کندھوں سے اٹھایا

" میرے دل میں ہوئی شکوہ یا شکایت نہیں ہے میں خفا ہوں ہی نہیں آپ سے ایک آپ ہی تو تھی جو مجھ سے پیار سے بات کیا کرتی تھیں مجھ سے باتیں کرتی تھی"

ضحیٰ اسے مسکراتے ہوئے دیکھ کر فوراً سے بتانے لگی لیزا اسے دیکھنے لگی

"تم بہت اچھی ہو بہت"

لیزا اس کے گلے سے لگ گئی اور ضحیٰ مسکرا گئی اوراق اسے دیکھ رہا تھا

"ٰ ضحی"

عاقب نے اسے پکارا ضحیٰ نے اس کی زبان سے اپنا نام سنا اور اس کا دل کیا وہ ختم ہو جائے

" نام بھی مت لینا اپنی زبان سے میرا آج میرے اللہ نے تمہارا اصل چہرہ ہر ایک کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے اور مجھ سے معافی کی امید مت رکھنا عاقب علی"

ضحیٰ مر کر سرخ آنکھوں سے دیکھتے ہوئے چیخ کر بولی عاقب شرمندگی سے سر جھٹک گیا

" تم تو گٹھیا تھے لیکن تمہارا بیٹا بھی تمہاری طرح گٹھیا تھا اس نے تمہیں میرے ساتھ زبردستی کرتے دیکھ لیا تھا تمہیں روکنے کے بجائے وہ مجھے کریکٹرلیس کہتا تھا مجھے تکلیف دیتا تھا تم اور تمہارا بیٹا ایک جیسے ہو اگر میں دنیا میں کسی سے سب سے زیادہ نفرت کرتی ہوں وہ تم کو اور تمہارا صماد ہے میرے دل میں چاہ کر بھی تم دونوں کیلیے نرمی پیدا نہیں ہوسکتی ہے"

ضحیٰ آنکھوں میں آنسو لیے صماد پر ایک نظر ڈالتی اوراق نے سرخ آنکھوں سے صماد کی جانب دیکھا جو خاموشی سے سر جھٹک کر کھڑا تھا

"لیکن میرا اللہ انصاف ضرور کرتا ہے اس لیے انہوں نے کسی معجزے کی طرح میری زندگی میں اوراق کو بھیج دیا اور آج انہیں کی وجہ سے میں اتنی مضبوط اور بے خوف تمہارے سامنے کھڑی ہوں" ضحیٰ مسکراتے ہوئے اوراق کو دیکھ کر بولی اوراق اس کی جانب بڑھ گیا اور اسے اپنے ساتھ لگایا یہ سب باتیں سننے کے بعد ادیبہ بیگم اپنے دل پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان کو ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے

"دادی"

سب لوگ پریشانی سے ان کی جانب بڑھے ضحیٰ نے بھی انہیں پکارا

ٰ ہوسکے۔۔ ۔ تو مجھے معاف ۔۔۔ کر دینا ۔۔۔۔ ضحی "

ادیبہ بیگم رک رک بمشکل ضحیٰ کو دیکھ کر کہنے لگی ضحیٰ کی آنکھوں میں نمی آگئی اور وہ نفی میں سر ہلانے لگ گئی

" دادی آپ معافی مت "

ابھی ضحیٰ بول ہی رہی تھی جب ادیبہ بیگم کی آنکھیں بند ہوگئی اور ہر کوئی اپنی جگہ ساکت ہوگیا۔

***

دو سال بعد

"فاتح بےبی ماما کا پیارا بےبی اب کپڑے پہنے گا"

ضحیٰ پیار سے اسے دیکھ کر بولتے ساتھ اس کی شرٹ اتارنے لگی وہ ہنس رہا تھا

"چلو بھائی میرا بیٹا تو ہیرو بن گیا ہے اب آپ کے ڈیڈ کے آنے کا وقت ہے تو ہم باہر چلتے ہیں" ضحیٰ مسکراتے ہوئے کہتے ساتھ کمرے سے باہر آئی ٹی وی لاؤنچ میں انیتا محترمہ بیٹھی ٹی وی سکرین پر نظریں جمائے ہوئے تھی اسے دیکھ کر مسکرادی

"فاتح دادی کی جان"

انیتا محترمہ پیار سے اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ اپنی گود میں لے گئی اور ضحیٰ نے سامنے موجود مرر سے خود پر نظر ڈالی پریل کلر کے ڈریس میں ملبوس آدھے بالوں میں کیچڑ لگائے گلے میں دوپٹہ لیے لائٹ سے میک ایپ وہ بےحد خوبصورت لگ رہی تھی وہ ہلکا سا مسکرا گئی تبھی دروازے پر بیل بجی اور ضحیٰ دروازے کی طرف بڑھی دروازہ کھولتے ہی سامنے اوراق کو موجود پاکر وہ مسکرادی

"اسلام و علیکم" وہ مسکراتے ہوئے اسے اپنے ساتھ لگاتا مکمل اس کا جائزہ لے کر بولا ضحیٰ نے مسکراتے ہوئے سلام کا ً جواب دیا اور وہ دونوں ٹی وی لاؤنچ کی جانب بڑھے انیتا محترمہ کو سلام کرنے کے بعد اوراق نے فورا سے فاتح کو گود میں اٹھا لیا ضحیٰ اسے مسکرا کر دیکھنے لگی

"اوراق پہلے فریش ہو جائیں میں کھانا لگا رہی ہوں "

ضحیٰ اسے کہتے ساتھ فوراً سے کچن کی جانب بڑھ گئی او راق فاتح کو واپس انیتا محترمہ کو دیتا روم کی جانب بڑھ گیا اوراق ضحیٰ اور انیتا محترمہ کو دو سال پہلے ہی لندن واپس لے آیا تھا اپنے مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کرکے اور عارفہ محترمہ کو ان کی والدہ کا گھر واپس دلوا کر لیزا اور عارفہ محترمہ اپنے اسی گھر میں اکیلی رہ گئی تھی کیونکہ عاقب کو بیس سال کی جیل ہوئی تھی اور صماد شرمندگی کے باعث ان سے ملنے نہیں آتا تھا۔ ۔

ڈنر کرکے فاتح انیتا محترمہ کے روم میں ہی ان کے ساتھ ہی تھا

"ہے تو صرف ایک سال کا مگر حرکتیں دیکھیں ذرا"

ضحیٰ بکھرے کمرے پر نظر ڈال کر بولی اوراق نے اسے دیکھا اور اسے پیچھے سے حصار میں لیا ضحیٰ اب اس کی عادی ہوچکی تھی

"اوراق کام کرنے دیں"

ضحیٰ اسے دیکھ کر فوراً سے بولی اوراق نے اس کی گال پر لب رکھ دیے

"بہت خوبصورت لگ رہی ہو"

اوراق اسے دیکھتے ہوئے رومانوی لہجے میں بولا ضحیٰ نے آنکھیں چھوٹی کیے اسے دیکھا

"میں آپ کو کب نہیں لگتی؟ ؟"

ضحیٰ نے مسکراتے ہوئے اس سے فورا سے بولا اوراق نے اس کا رخ اپنی طرف کیا

" ہر وقت ہر پل کوئی ایسا لمحہ نہیں ہے جب اوراق کو اس کی ضحیٰ پیاری نہ لگی ہو روتے ہوئے ہنستے ہوئے غصے میں ہمیشہ حسین لگتی ہو اور لگتی آؤ گی"

اوراق اسے گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے بولتے ساتھ اس کے ہونٹوں کو اپنی قید میں لے گیا ضحیٰ کی سانس سینے میں ایک گئی

"بہت بےشرم ہیں آپ"

ضحیٰ اسے پیچھے کرتے ہوئے خفگی سے بولی اوراق ہنس دیا

"اس کا ثبوت یہ صاحب زادے ہیں"

اوراق تبھی فاتح کو اندر آتا دیکھ کر شوخیہ لہجے میں بولتا اسے گود میں لے گیا ضحیٰ شرما گئی

***

"میں کمینہ آدمی ہوں میں بے غیرت ہوں"

عاقب جیل میں بیٹھا خود کے بال نوچتے ہوئے چیخ کر بول رہا تھا

"او پاگل خاموش رہ"

ساتھ موجود آدمی اونچی آواز میں کہنے لگا عاقب نے غصے سے اسے دیکھا

" میں کمینہ ہوں بے غیرت ہوں بولوں گا کیا کرے گا تو ہاں"

عاقب مزید اونچی آواز میں چلا کر بولا ساتھ موجود پاگل آدمی اسے غصے سے مارنے لگ گیا

"اور مار جان لے لے میری" عاقب مار کھاتے ہوئے چیخ کر کہنے لگا اور وہ شخص اسے اس کے حال پر چھوڑ کر ایک سائیڈ ہوگیا عاقب اونچا اونچا رونے لگ گیا اسے دو سال ہوگئے تھے جیل میں رہتے تھے اور ان دو سالوں میں لیزا اور عارفہ دونوں ایک بار بھی اس سے ملنے نہیں آئے تھے وہ لیزا کو پکارتا رہتا مگر وہ نہیں آتی تھی اس کا دماغ کام کرنا بند کرچکا تھا

لیزا اور عارفہ محترمہ اس گھر میں اب اکیلی رہتی تھی جوا نسان کرتا ہے آخر میں بھگتا بھی ہے اور ایسے ہی ہوا تھا لیزا نے اپنی اسٹڈیز شروع کردی اور وہ پورا دن گھر میں ہوتی تھی اسی وجہ سے وہ خدا کے قریب ہوگئی تھی ادیبہ بیگم کو اس دنیا سے گئے دو سال ہوچکے تھے ان کی کمی عارفہ کو شدت سے محسوس ہوتی تھی اور اس گھر میں عجیب گھٹن سی محسوس ہوتی تھی ہر وقت خاموشی خاموشی سی چھائی ہوتی تھی لیزا زیادہ تر گھر سے باہر ہی ہوا کرتی تھی شام کے وقت وہ گھر واپس آیا کرتی تھی

***

ضحیٰ بیڈ پر لیٹی اوراق اور فاتح پر نظر ڈال کر مسکرادی

" میں نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ برا وقت دیکھا ہے اللہ نے اوراق کو میرے صبر کا تحفہ بنا کر میری دنیا میں بھیجا ان کے آتے ہی آہستہ آہستہ زندگی سنوارنے لگ گئی اور آج میں اتنی پرسکون اور خوش صرف اپنے اللہ اور ان کی وجہ سے بس میری خوشیوں کو کبھی نظر نہ لگے اور زندگی سے آج ایک اور بات سیکھ لی ہے بے شک جتنی مرضی مشکل میں ہو اللہ پر ہمیشہ اعتبار کرنا وہ اپنے بندے کو اتنی آزمائش دیتا جتنی وہ برداشت کرتا ہے اور اس کے بعد اس کی زندگی کو رنگوں سے بھر دیتا ہے"

ضحیٰ چہرے پر مسکراہٹ سجائے اوراق پر نظریں جمائے دل میں کہنے لگی

"ضحیٰ نے وجہ مت سوچو اور سوجاؤ "

اوراق کی نیند میں ڈوبی آواز سے وہ مسکراتے ہوئے لیمپ آف کرتی آنکھیں بند کر گئی وہ دونوں اپنی زندگی میں بےحد خوش تھے

اختتام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.