وہ تقریبا ہرانسان کے بارے میں پتا کر چکا تھا اس پورے پروجیکٹ میں سو سے زیادہ لوگ تھے جو کہ کام کرنے کے لیے تیار تھے۔
ان میں سے سب کا تعلق بڑی بڑی کنٹری سے تھا یہاں تک کہ بہت سارے لوگ تھے جو اس کام کو لیگل ثابت کر کے دنیا میں متعارف کروانا چاہتے تھے۔ یہ تقریبا پانچ سال پہلے کے پیپر تھے جب وہاج نے ان ساری چیزوں کو اپنے پیسے کے دم پر لیگل پروف کروایا تھا۔
یعنی کہ اس چیز کا بزنس شروع کرنا غلط تھا ہی نہیں ان پیپرز پہ صاف صاف لکھا ہوا تھا کہ اگر کوئی اپنی زندگی کی جمع پونجی اس کام پہ خرچ کر کے اس پر کام شروع کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔
11ملکوں کی سیاسی پارٹیز کے سائن تک موجود تھے ان پیپرز پر وہ خود حیران رہ گیا تھا اس زہر کو دنیا میں پھیلانے کے لیے الگ الگ گورنمنٹس کا بھی ہاتھ تھا۔
کیونکہ ہر ملک کی گورنمنٹ جانتی تھی کہ اس چیز میں کتنا پیسہ آنے والا ہے اور کوئی بھی پیسے سے انکار کرنے کو تیار نہیں تھا اب وہ پیسہ کس طریقے سے آتا ہے اس چیز سے فرق نہیں پڑتا تھا۔
اس وقت اگر پاکستان میں دیکھا جائے تو سب سے زیادہ جو چیز پاکستان میں بکتی ہے وہ سیگرٹ ہے۔
ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ کتنا خطرناک ہے یہاں تک کہ ہر سگرٹ کی ڈبی پر بھی صاف واضح لفظوں میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ ان کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے لیکن پھر بھی انسان کو اپنی مرضی کا اختیار دیا جاتا ہے یعنی کہ اگر کوئی بھی انسان اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے اسے خرید کر استعمال کر نا چاہتا ہے تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔
اور اس چیز کو ٹھیک اس لیے قرار دیا گیا ہے کیونکہ ہر سگریٹ کی ڈبی میں سے گورنمنٹ کو ایک اچھا خاصا ٹیکس جاتا ہے۔
یعنی کہ اس چیز سے گورنمنٹ پیسے بنا رہی تھی اور جس چیز سے منافع مل رہا ہے اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے بے شک وہ چیز ہی غلط کیوں نہ ہو اسی طرح باہر انگلش ملکوں میں شراب نوشی ایک عام سی چیز تھی ہر بوتل پر یہ بات لکھی ہوئی ہوتی ہے کہ یہ چیز نقصان دہ ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی اپنے پیسے خرچ کر کے اس چیز کو خرید کر استعمال کرنا چاہتا ہے تو اس میں کچھ غلط نہیں یہ لوگ ڈرگز کو اسی طرح عام کر دینا چاہتے تھے۔
اور وہاج کاظمی نے اس لگ چیز کی پرمیشن الگ ا11 ملکوں سے لی ہوئی تھی اور وہ اس چیز پر تب کام کرنے والا تھا جب کائزان اس کے سارے کام کو سمجھ کر اس کا ساتھ دینا شروع کر دیتا۔
لیکن اینڈ وقت پرآ کر۔ کائزان ہی اپنے باپ کے خلاف ہو گیا۔
وہ اپنے باپ کے کسی کام میں شامل ہونے کو تیار نہ تھا ڈرگز تو پھر بہت غلط چیز تھی وہ ایسا کسی بھی قیمت پر کرنے کو تیار نہ تھا جو چیز اس کے ملک کو برباد کر دے۔
اور وہاج کاظمی صرف ایک ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں یہ چیز عام کر کے نسلیں تباہ کر دینا چاہتا تھا وہ دنیا کو تباہ کرنا چاہتا تھا نوجوان نسل کو برباد کرنا چاہتا تھا اور وہ اس چیز کے لیے تیار نہیں تھا۔
اس وقت وہ سمیر پر نظر رکھے ہوئے تھا سمیر کب کیا کس طرح سے کرتا ہے ہر چیز کو وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ رہا تھا۔
اور سمیر یہ سمجھ رہا تھا کہ کائزان کو راستے سے ہٹا کر وہ نہ صرف یہ ایک کاروبار شروع کرے گا بلکہ اسے کامیاب بھی بنائے گا اور اس سے اربوں کمائے گا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ سب سے زیادہ پیسہ اسی کے پاس تھا جو ان لیگل طریقے سے پیسہ بنا رہا تھا اور سمیر کو بھی امیر ہونے کا شوق تھا۔
کیونکہ جس کی جیب میں پیسہ تھا اسی کے پاس پاور تھی شاید سمیر بہت زیادہ پاور حاصل کر لینا چاہتا تھا۔ اور اس مقصد میں وہ کامیاب بھی ہو جاتا اگر اس دن وہ کائزان کو مار دیتا تو یقینا وہ اس کے بچے کو پیدا ہوتے ہی اس دلدل میں پھینک دیتا۔
اسی لیے تو وہ بے چینی سے مرم کی ڈلیوری کا انتظار کر رہا تھا۔ کیونکہ مرم کی ڈلیوری ہوتے ہی اس کا مقصد پورا ہو جائے گا پھر نہ تو اسے رگو کی ضرورت ہوگی نہ ہی مرم کی۔
کیوں کہ اسے صرف اور صرف وہ بچہ چاہیے تھا بچہ مل جانے کے بعد وہ رگو سے یہ جھوٹی ایکٹنگ ہرگز نہیں کروانے والا تھا بلکہ وہ تو دنیا کے سامنے کائزان کو مردہ ثابت کرنے کے بعد کائزان کے بچے کا سرپرست خود بننے والا تھا اور پھر سب کچھ کائزان کے بچے کا تھا اور اس کے سرپرست کا تھا اور کائزان کے بچے کا سرپرست اس بچے کی جائیداد کو جس طرح چاہے اس طرح استعمال کر سکتا تھا۔
اس نے بہت ہوشیاری سے پلاننگ کی تھی لیکن وہ نہیں جانتا تھا کہ اسکے پیچھے بھی کائزان کاظمی کا ہی دماغ چل رہا ہے اور بہت جلد اسے بہت برا جھٹکا لگنے والا تھا۔
***
رات مرم کی طبیعت اچانک بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی سمیر تو آج کل ویسے بھی اس کے ایک ایک سیکنڈ پر نظر رکھے ہوئے تھا کیونکہ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ اس کا وقت پورا ہو چکا ہے اور ڈلیوری اب کبھی بھی ہو سکتی ہے۔
رگو کے آ جانے کی وجہ سے اب وہ ٹینشن نہیں لے رہی تھی اور اس کا بے بی بھی ہیلدی تھا ڈاکٹر نے کہا تھا کہ یہ ایک نارمل ڈلیوری ہوگی اس کا اپریشن وغیرہ کرنے کی ضرورت ہرگز پیش نہیں آئے گی۔
رات جیسے ہی اس کی طبیعت خراب ہوئی کائزان فورا اسے ہسپتال لے آیا تھا اس بچے کے ساتھ سمیر کی ساری امیدیں جڑی ہوئی تھیں جبکہ اس بچے کے ساتھ ہی کائزان نے اسے اور اس کے ساتھ جڑے سارے بڑے بڑے ڈرگز گینگز کو ایکسپوز کر دینا تھا۔
وہ سب لوگ وہاں باہر بیٹھے انتظار کر رہے تھے جبکہ ڈاکٹر اندر مرم کو چیک کر رہی تھی۔
***
ڈلیوری ہوتے ہی تم لوگ مرم کو ساتھ لے کر چلے جانا اور مرم کو کہہ دینا کہ اس کا بچہ وغیرہ مر گیا۔ اس نے بڑی سفاکی سے کہا تھا جب کائزان نے سرخ آنکھوں سے اسے دیکھا غصے سے اس کے ماتھے کی رگیں باہر آ رہی تھیں لیکن وہ خود پر کنٹرول کر رہا تھا وہ اس کے بچے کے بارے میں اس طرح کی بات کرے گا۔ اور اسے یوں خاموش رہنا پڑے گا یہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا۔
اسے میں صرف اس وجہ سے معاف کر رہا ہوں کیونکہ اس نے مجھے کائزان کے بچے کو اس دنیا میں لا کر دیا ہے۔
اور یہ تمہاری مرضی ہے تم مرم کو کسطرح سے اپنی حقیقت بتاتے ہو یا حقیقت بتائے بغیر ہی تم یہ سب کچھ چھوڑ کر جاتے ہو یہ تمہاری اپنی چوائس ہے۔ میں آج ہی تمہارے بینک میں تمہاری رقم ٹرانسفر کروا دوں گا۔ اگر تم اسے سب کچھ بتانا چاہتے ہو تو بتا سکتے ہو ورنہ اگر تم جانا چاہو تو میں رات کو ہیے تمہار لیے امریکہ کی ٹکٹ بک کروا دیتا ہوں تم ہمیشہ کے لیے یہاں سے چلے جاؤ ۔
وہ بہت سکون سے بات کر رہا تھا جبکہ کائزان نے ان سب لوگوں کو حب رہنے کا اشارہ کیا تھا کیونکہ جس طرح کی باتیں وہ کر رہا تھا یاور یا رسل اس کا منہ توڑ دینا چاہتے تھے جبکہ رفیل تو اس کے ساتھ بھی نہیں بیٹھا ہوا تھا وہ تو مسلسل باہر ٹہل رہا تھا اسے بس بچے کے آنے کی فکر لگی ہوئی تھی۔
تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا وہ ایک چھوٹا سا بچہ ہوگا اور تم اسے اس کی ماں سے الگ کرو گے۔
تمہیں پتہ ہے یہ اس بچے کے لیے کتنی مشکل ہو جائے گی تم اس بچے کو اپنے مطلب کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہو نا تو شوق سے کر لینا لیکن کم از کم اس بچے کو اس کی ماں سے الگ تو مت کرو نہ تو مرم ٹھیک رہ پائے گی اور نہ ہی وہ بچہ وہ پریشانی سے کہنے لگا تھا۔
ہاں تو تم کیا چاہتے ہو ہم ساری زندگی یہ ڈرامہ ہی کرتے رہیں کبھی نہ کبھی تو اس بچے کو مرم سے الگ ہونا ہی ہے نا تو ابھی سے کر دو تاکہ مرم بھی سنبھل جائے اور وہ بچے بھی پتلے ہیں نا جن کی ماں بچہ پیدا کرتے ہی مر جاتی ہے۔
باقی میں سب کچھ خود ہی سنبھال لوں گا وہ یاور کی بات کا جواب دیتے ہوئے بولا تھا کائزان نے ایک دفعہ پھر سے اپنا غصہ کنٹرول کیا تھا۔
جب تھوڑی ہی دیر کے بعد نرس گلابی رنگ کے چھوٹے سے کمبل میں ایک بچے کو لیے باہر آئی تھی۔
مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے ڈلیوری بالکل نارمل ہوئی ہے آپ کی وائف بالکل ٹھیک ہیں تھوڑی ہی دیر میں انہیں کمرے میں شفٹ کر دیا جائے گا۔
آپ ان سے مل لیجئے گا وہ ایک چھوٹی سی بچی کو اس کی باہوں میں تھما تے ہوئے بولی تھی جبکہ کائزان بے یقینی سے اسے دیکھ رہا تھا۔ اس کی آنکھوں میں نمی تھی جب کہ رسل نے آہستہ سے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔ کتنی پیاری ہے وہ سرگوشی نما آواز میں بولا تو کائزان مسکرایا ۔
جب کہ ڈاکٹر اسے دیکھ رہی تھی اس نے آنکھوں ہی آنکھوں میں اسے اشارہ کیا تھا جس پر وہ ہاں میں سر ہلاتے ہوئے کچھ کہنے لگی۔
بچی بہت کمزور ہے فلحال اسے ماں کی ضرورت ہے کوشش کیجئے کہ اسے اس کی ماں سے بالکل بھی الگ نہ کیا جائے۔ ورنہ آپ لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
کیا مطلب اب کیا یہ24 گھنٹے اپنی ماں کے ساتھ رہے گی وہ پریشانی سے کہنے لگا تھا ایک تو پہلے ہی وہ اس کی بیٹی ہونے پر پریشان ہو گیا تھا کیونکہ آگے جا کر یہ بھی اس کے لیے مسئلہ بن سکتا تھا۔
کہ کہیں کائزان کی جائیداد اس کی نسل میں اس کہ بیٹے تک نہ محدود ہو جائے۔
جی ہاں اسے ہر وقت اس کی ماں کی ضرورت ہوگی اور آپ کوشش کیجیے کہ اسے اس کی ماں سے بالکل الگ نہ کریں اپنی چھوٹی بچی کو ماں کی ضر ورت ہوتی ہے۔
کتنے وقت تک وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا۔
دیکھیں ماں کی ضرورت تو ہمیشہ اور ہر وقت ہوتی ہے لیکن پھر بھی جب تک یہ تھوڑی بڑی نہیں ہو جاتی تقریبا دو ماہ کی تب تک اسے اس کی ماں کے پاس رکھیں۔ ڈاکٹر اپنی بات مکمل کر کے آگے بڑھ گئی تھی
ہاں ٹھیک ہے دو ماہ تک اور ڈرامہ کر لیں گے رگو نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
نہیں اب زیادہ ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ میں مزید ان سب چکروں میں نہیں پڑنا چاہتا۔ اور نہ ہی مجھ سے یہ سارے ڈرامے ہوتے ہیں میں انفارمیشن لیتا ہوں کہ کائزان کی جائیداد اس کی بیٹی بھی ہینڈل کر سکتی ہے یا نہیں اس کے بعد ہی میں کوئی فیصلہ کروں گا۔
وہ کچھ سوچتے ہوئے وہاں سے نکل گیا تھا جبکہ اب وہ پانچوں اس بچی کے آگے پیچھے ہوئے اسے دیکھ رہے تھے۔
کبھی رسل اس کے گالوں کو چھوتا تو کبھی رفیل اسے اپنی باہوں میں اٹھا لیتا تھا۔ احد تو اسے دور دور سے ہی پیار کر رہا تھا کیونکہ اسے لگتا تھا کہ اگر وہ اسے اپنی باہوں میں لے گا تو وہ اس کے ہاتھوں سے گر جائے گی۔
جبکہ یاور کا بس چلتا تو وہ کسی کو بھی اسے اٹھانے نہ دیتا ان سب کو ان کے حال پر چھوڑتے ہوئے کائزان اندر مرم کے پاس چلا گیا تھا۔
***
جلدی آئیے جلدی آئیے اس نے جیسے ہی کمرے کے اندر قدم رکھا وہ دونوں باہیں پھیلائے اسے بلا رہی تھی وہ کمرے کا دروازہ بند کرتے ہوئے اس کے پاس آیا اور اس کے پاس بیٹھتے ہوئے اسے اپنی باہوں میں بیچ لیا۔
کیسی دکھتی ہے وہ میری طرح یا آپ کی طرح وہ کافی ایکسائٹڈ ہو کر اس سے پوچھ رہی تھی اس کی ڈلیوری نارمل ہوئی تھی۔ اس لیے وہ بالکل ٹھیک ہے۔ جس کی وجہ سے کائزان بھی بالکل پرسکون تھا اس کے ماتھے کو چومتے ہوئے اس نے اسے اپنے سینے میں چھپایا ہوا تھا۔
کائزان بتائیں نا وہ کیسی ہے بالکل میری طرح دکھتی ہے یا تھوڑی تھوڑی آپ سے بھی ملتی ہے ویسے اسے میری طرح ہونا چاہیے۔
وہ کس خوشی میں وہ اسے خود سے الگ کرتے ہوئے پوچھنے لگا تھا۔
ارے وہ میری بھی اتنی ہو گی نا تو اسے میرے جیسا دیکھنا چاہیے نا ۔ اس نے فورا وجہ بتائی تھی جب کہ کائزان اسے گھورنے لگا۔
تمہاری بیٹی کدھر سے وہ میری بیٹی ہے۔ اور میری بیٹی بالکل اپنے بابا کی طرح دکھتی ہے سیم ٹو سیم میری کاپی ہے تم سے تو کچھ بھی نہیں ملتا اس کا۔
آنکھیں نا ناک نہ ہونٹ ایک دم میرے جیسی ہے سر سے لے کر پیر تک ۔ وہ بڑے مزے سے بول رہا تھا جب کہ مرم کی شکل تو رونے جیسی ہو گئی تھی۔ ایسے نہ کہیں نا پلیز کہہ دیں کہ وہ مجھ سے بھی تھوڑی تھوڑی ملتی ہے وہ منتیں کر رہی تھی۔
میں جھوٹ تھوڑی نہ بولوں گا یار وہ بالکل میری طرح دکھتی ہے تم نے کیا اسے دیکھا نہیں ہے اب تک اس نے پوچھا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا تھا۔
چلو پھر دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے تمہیں برا لگے گا جب وہ بالکل میری طرح دکھتی ہوگی۔ تو تمہیں یہ دیکھ کر خوشی تو ہرگز نہیں ہو گی نا وہ اسے مزید تنگ کرنے لگا تھا۔ جب وہ چاروں اسے لیے کمرے کے اندر آگئے۔
مرم اس کی آنکھیں بالکل تمہاری جیسی ہیں یاور نے کہا تھا۔
اسکے ہونٹ بھی اسی کے جیسے ہی نہیں لگ رہے پیچھے سے احد نے کہا۔ تو اس نے کائزان کی طرف گھور کر دیکھا تھا جو اپنی مسکراہٹ چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ارے نہیں نہیں ایک دن کا بچہ کسی سے بھی نہیں ملتا جلتا ہوتا وہ تو بعد میں پتہ چلتا ہے نا جب تقریبا دو تین مہینے کا ہو جاتا ہے اس سے پہلے وہ اپنے بابا سے ملتا ہے۔ کائزان نے انہیں گھورتے ہوئے کہا تھا۔
اچھا ایسا ہوتا ہے لیکن ہمیں تو یہ مرم کی فوٹو کاپی لگ رہی ہے۔ رسل نے فورا کہا تھا۔
ارے اتنی چھوٹی سی بچی تمہیں کدھر سے کسی کی فوٹو کاپی لگ رہی ہے یہ میری طرح دکھتی ہے میں بچپن میں ایسا دکھتا تھا۔ کائزان نے رسل کو گھورا تھا۔ بالکل بھی نہیں بیٹا یہ جھوٹ تو اس سے بول جس نے تجھے بچپن سے نہ دیکھا ہو میں تجھے تب سے جانتا ہوں جب تو پیدا ہوا تھا اور تو کسی بھی زمانے میں اس کے جیسا نہیں لگتا تھا۔
یہ تو ہماری مرم کی فوٹو کاپی ہے۔ اس نے تصدیق کر دی تھی جس پر وہ خوشی سے جھوم اٹھی
دیکھا میں نہ کہتی تھی کہ میرے جیسی ہوگی وہ کسی اور کے جیسے کیسے ہو سکتی ہے وہ میرے جیسے ہوگی وہ میری بیٹی ہے آپ بھی نا حد کرتے ہیں۔
دیکھیں سیم ٹو سیم میری کاپی ہے وہ اسے باہوں میں لیتے ہوئے اس سے کہنے لگی تھی جب کہ وہ اس کے چہرے کی خوشی دیکھتے ہوئے مسکرا دیا تھا۔
ارے ہاں یہ تو کچھ کچھ تم سے ملتی ہے وہ اس کے گرد باہوں کا حصار بناتے ہوئے آہستہ سے اپنی بیٹی پر جھکا تھا۔
چلیں اب اس کا نام رکھتے ہیں۔ رسل فورا آگے بڑھا ۔
تایا نام تھوڑی نہ رکھے گا نام تو چاچا رکھے گا رفیل نے اسے پیچھے دھکیلتے ہوئے کہا تھا۔
کیوں چا چے تائے کیا اوپر آسمان سے اترے ہیں ہم مامے کیا یہاں صرف بچے دیکھ کر چلے جائیں گے نام ہم رکھیں گے۔ احد نے انہیں گھورتے ہوئے کہا تھا جبکہ یاور نے پہلی دفعہ اس کی بات سے اتفاق کیا تھا۔
ہاں بالکل نام ہم رکھیں گے یہ کیا طریقہ ہوا۔ وہ آپس میں لڑ رہے تھے جبکہ مرم اور کائزان ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ کیونکہ یہاں تو جنگ کا ماحول بن رہا تھا۔
رکیں رکیں پلیز ناموں کی لسٹ تیار ہے آپ سب لوگ اتفاق سے آپس میں بات کریں اور ایک نام سلیکٹ کر دیں مرم نے ایک پیج کائزان کی جیب سے نکالا تھا۔
جسے ان چاروں نے تھام لیا۔
یہ نام اچھا ہے ارے نہیں یہ والا اچھا ہے وہ چاروں آپس میں لڑنا شروع ہو گئے تھے جب کہ کائزان اور مرم ایک دوسرے کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔ تم لوگ سوچ لو تم لوگوں نے کیا کرنا ہے میں اور مرم جا رہے ہیں میں اس کے ڈسچارج پیپر تیار کرواتا ہوں نام سلیکٹ کر کے تم لوگ آ جانا ۔ کا یران نے مرم کی گود سے اپنی بیٹی کو اٹھایا اور اسے لیے باہر نکل گیا تھا جبکہ مرم اب ان چاروں کے جھگڑوں کو دیکھ رہی تھی۔
ویسے پیپر کے دوسرے سائیڈ پہ بھی تین نام لکھے ہوئے ہیں وہ جو ایک ہی سائیڈ کو اپنی طرف کھینچ رہے تھے مرم کے کہنے پر فورا ہی پیپر کی دوسری سائیڈ کو دیکھنے لگے اور وہ نام زیادہ پسند آ رہے تھے۔
***
ہاں جائیداد تو وہاج کاظمی کی ہی ہے نا اوراس کی نسل میں جائے گی اب پوتا ہو یا پوتی اس بات سے فرق نہیں پڑتا۔
یہ ساری جائیداد اسی کی ہے اور اسی کو ملنے والی ہے تم لوگ بالکل بے فکر ہو کر اپنا کام شروع کر سکتے ہو سبیل اس کے سامنے بیٹھا اسے خو شخبری سنا رہا تھا جبکہ وہ پرسکون ہو گیا تھا۔
تھینک یو یارمیں تو پریشان ہو گیا تھا کہ اگر لڑکی ہوئی ہے تو میرے لیے کہیں کوئی مسئلہ نہ بن جائے لیکن اب کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
جائیداد تو ساری کائزان کی ہی ہے اس کے بیٹے کو ملے یا بیٹی کو فرق نہیں پڑتا بس اب میں اسی ہفتے اس کام کو شروع کروا رہا ہوں۔
پرسکون انداز میں بول رہا تھا۔ وہ تو ٹھیک ہے لیکن مرم سے تم اس بچی کو الگ نہیں کر سکتے اور اگر مرم کو پتہ چل گیا تو وہ بچی تمہیں تو نہیں دے گی۔
کیوں نہیں دے گی میں نے پہلے ہی رسل اور رفیل سے ڈیل کی ہوئی ہے کہ بچہ پیدا ہوتے ہی وہ مرم کو لے کر جا سکتے ہیں اگر زیادہ مسئلہ بنا یا تو کائزان کے پاس پہنچا دوں گا اسے بھی۔ وہ پوری پلاننگ کر کے بیٹھا ہوا تھا۔
وہ تو ٹھیک ہے سمیر لیکن تمہیں اس رگو پر کوئی شک نہیں ہو رہا میرا مطلب ہے ایسا کیسے ممکن ہے کہ وہ بالکل کائزان کی طرح دکھتا ہے کائزا نکی طرح بات بھی کر سکتا ہے۔
لگ اور سب سے ا بات تو یہ ہے کہ رسل اور رفیل اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔ وہ سکون سے بول رہا تھا جب سمیر کے لبوں پر گہری مسکراہٹ آگئی۔ صرف وہی نہیں میری جان بلکہ میرے اپنے لوگ بھی اس کا ساتھ دے رہے ہیں اگر گام پھیرا کر بات نہ کروں تو حقیقت یہ ہے کہ اس وقت کائزانے میر جال میں نہیں بلکہ میں کائزان کے جال میں پھنسا ہوا ہوں۔
کیا مطلب میں کچھ سمجھا نہیں کائزان زندہ ہے۔ وہ جھٹکا کھا کر سیدھا ہوا تھا۔
کائزان زندہ بھی ہے اور ہم لوگوں کے بیچ میں بھی ہے وہ رگو ہی ہے اور یہ بات میں اسی دن سمجھ گیا تھا جس دن اس کے جانور ڈبلیو نے مجھ پر حملہ کیا تھا اچانک ہی مجھ پر حملہ ہوتا ہے اور پھر وہ رگو بیچ میں آ کر ڈبلیو کو کنٹرول کر لیتا ہے ایک خون خوار جانور جو اپنے مالک کے علاوہ اور کسی کی نہیں سینا وہ کائزان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ اس کے ساتھ بالکل آرام سکون سے رہتا ہے شک تو مجھے وہیں سے ہو گیا تھا لیکن پھر بھی میں نے اس بات کی تصدیق کی۔
اس کے کمرے سے مجھے باڈی سوٹ ملا تھا۔ وہ باڈی سوٹ جس سے یقینا کائزان نے وہ نشان چھپایا تھا۔ اس وقت وہ لوگ ہسپتال میں مرم کے بچے کی خوشی منا رہے ہیں اور اس سب میں احد بھی شامل ہے اس نے مجھے دھو کہ دیا ہے میرے ساتھ فراڈ کیا ہے۔
یقینا اس نے کائزان کو مارا ہی نہیں تھا۔ میں یہ سمجھتا رہا کہ وہ مرم کا سوتیلا بھائی ہے تو مجھے اس سے مدد ملے گی لیکن یہاں تو الٹا ہی ہو گیا۔ وہ لڑکا اتنا ڈرپوک نکلا کہ پستول اس کے ہاتھ میں جاتے ہی اس کا ہاتھ کانپنے لگتا تھا۔
لیکن اس نے کچھ نہ کچھ کرنا تھا اپنی زندگی میں کچھ حاصل کرنا تھا وہ اتنا لالچی تھا کہ حد نہیں میں نے اسے پیسے کا لالچ دے کر کائزان کو مروانے کی پلاننگ کی تھی اور وہ یہ کرنے کے لیے تیار بھی تھا میں نے اسے تین چار مہینے تک ٹرینڈ کیا۔
اچھے سے اچھے ٹیچر سے اسے ایک اچھا غنڈا بننا سکھایا لیکن عین وقت پہ آکر وہ مجھے دھوکہ دے گیا اس کے اندر اچھائی آگئی اور اس نے کائزان کو میری ساری پلاننگ پہلے ہی بتا دی۔
اور میرا سارا پلان برباد ہو گیا اور میں کچھ نہیں کر سکا۔
جب وہ وائس ارٹسٹ میرے پاس لے کر آیا نا تب میں نے یہی سوچا کہ وہ کوئی وائس اوور ارٹسٹ ہے جو کہ کائزان کی آواز نکال سکتا ہے کیونکہ میں احد پر یقین کرنے لگا تھا۔
مجھے یہی لگ رہا تھا کہ احد میرے ساتھ ہے اور وہ اپنے سوتیلے بہن بھائیوں سے نفرت کرتا ہے۔ لیکن جب بات قتل کرنے پر آئی نا تب ہی اس کی بینڈ بج چکی تھی۔
وائس اوور ارٹسٹ بھی کائزان تھا۔ اور پھر بعد میں وہ رگو بن کر ہمارے سامنے آگیا مجھے لگا میری ساری پرابلمز حل ہو گئی ہیں میں خوش ہو گیا تھا کہ مجھے کائزان مل گیا ہے اس دن وہاں اس بیٹنگ ایریا میں مجھے لے کر یہی احد گیا ہوا تھا احد پوری طرح سے اس کے پلان میں شامل تھا۔
ایکٹنگ تو اس نے اتنی اچھی کی تھی کہ میں اس کو پہچان ہی نہیں پایا لیکن جب ڈبلیو نے حملہ کیا تب ساری حقیقت اپنے آپ میرے سامنے آگئی میں نے کائزان پر نظر رکھنا شروع کر دی تھی۔
تم نے انہیں ایکسپوز کیوں نہیں کیا تم نے انہیں بتایا کیوں نہیں کہ تم ہربات جانتے ہو وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا۔
مرم کی وجہ سے اس کے بچے کی وجہ سے اگر میں کائزان کو مار بھی دوں تو مجھے بعد میں کوئی نقصان نہ ہو اس وجہ سے۔ میں کسی بھی طرح یہ پرو جیکٹ شروع کرنا چاہتا ہوں۔
ایک دفعہ اگر یہ سب کچھ شروع ہو گیا نا تو وہاج کی ساری دولت اپنے آپ اس کاروبار میں لگ جائے گی مجھے صرف اور صرف کائزان کا ایک سائن چاہیے۔ اگر میں چاہتا تو کائزان سے سائن کروا سکتا تھا۔ میں رگو سے ہی سائن کروا کے کہہ دیتا کہ وہ کائزان نے کیا ہے لیکن نہیں اس سے اگر بعد میں کائزان سامنے آ کر انکار کر دیتا تو میرے لیے مسئلہ بن جاتا۔
اسی لیے میں نے سوچا کہ میں کائزان کو راستے سے ہٹا ؤں گا لیکن پھر بھی مسئلہ مرم کا تھا اس کی رپورٹس بہت خراب آ رہی تھیں کوئی ایک جھٹکا اس کی جان لے سکتا تھا اور پھر کائزان کا بچہ بھی مر جاتا اس لیے میں نے سوچا کہ کائزان کا یہ ڈرامہ اسی وجہ سے چلنے دیتے ہیں۔
تاکہ کائزان کے مرنے کے بعد میرے پاس ایک سوپر اپشن ہو اور اب میرے پاس اپشن ہے اس کی بیٹی اب اگر کائزان اور مرم مر بھی گئے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں اور اب اس دفعہ میں کسی دوسرے تیسرے پہ یقین نہیں کروں گا میں خود کائزان کو اپنے ہاتھوں سے ختم کروں گا میرے چہرے کو بگاڑا تھا اس نے اتنا بگاڑا کہ اس کی بیوی ڈر سے میری طرف دیکھتی بھی نہیں ہے۔
اور اب یہی چہرہ ساری زندگی اس کی بیٹی کے سامنے ہوگا۔ اس کی بیٹی کائزان کی جگہ مجھے بابا کہہ کر پکارے گی۔ وہ پر سکون سا بول رہا تھا یقینا کائزان اور مرم کو ختم کرنے کی وہ پروپر پلاننگ کر چکا تھا۔
اور اگر تم کائزان کی بیٹی کو اغوا کر کے اس سے ساری جائیداد بلیک میل کر کے لے لو تو ۔ اس نے اسے مشورہ دینے کی کوشش کی تھی۔
نہیں ایسا ممکن نہیں ہے کائزان اپنی جائیداد میرے نام نہیں لکھ سکتا بلکہ کائزان کا خاندان کا کوئی انسان اپنی جائیداد میرے نام نہیں لکھ سکتا وہاج کی جائیداد صرف اسی کی نسل تک محدود رہے گی۔
اگر کائزان خود اپنی مرضی سے مجھے وہ ساری جائیداد دے بھی دیتا تب بھی وہ میرے کسی کام کی نہیں۔ وہاج ایسے پیپرز تیار کر کے گیا ہے کہ میں کچھ کر ہی نہیں سکتا صرےف ایک کاروبار شروع کرنے کے لیے اب مجھے اس کی بیٹی کا باپ بننا پڑ گا۔
اس کا مطلب کہ اب کائزان کی بیٹی کو تم ساری زندگی پا لو گے۔ وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا۔
ساری زندگی کیوں بس جب تک یہ پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے۔ کائزان کی دولت میں استعمال کر سکتا ہوں اس کی بیٹی کی سربراہی میں اور اگر میرا کاروبار چل پڑا اور مجھے وہاج کی دولت سے زیادہ دولت مل گئی اور میں اس دنیا کا سب سے زیادہ امیر اور پاور فل انسان بن گیا تو پھر میں اس کی بیٹی کا کیا کروں گا۔
یہ کچھ لمحات ہیں جو کائزان اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ جی سکتا ہے اس کی موت بہت نزدیک ہے بہت بہت زیادہ نزدیک بس صرف چند دن اور چند دن کے بعد ایک بہت بڑی پارٹی ہوگی جس میں سارے بڑے بڑے گینگز کے کنگ یہاں پر ہوں گے۔
اور ان سب کے سامنے میں یہ اناؤنس کروں گا کہ کائزان کاظمی ختم ہو چکا ہے اور اب اس کی بیٹی کا سربراہ میں ہوں اور تمہیں پتہ ہے اس دن کائر ان کچھ نہیں کر پائے گا کیونکہ اس کی بیٹی میرے قبضے میں ہوگی۔
لیکن سمیر ایک بات مجھے سمجھ میں نہیں آرہی تم کائزان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتے ے کیونکہ تمہیں وہ دولت چاہیے کائزان تمہار خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لے رہا۔
وہ تو پاور میں ہے وہ تو گینگسٹر ہے کبھی بھی کچھ بھی کر سکتا ہے بڑے بڑے گینگز لیڈرز بزنس میں سب میں یہ بات پھیلتی جا رہی ہے کہ کا یران کاظمی زندہ ہے۔
تو وہ تمہارے خلاف کچھ بھی کیوں نہیں کر رہا اگر وہ چاہے تو تمہارے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھا سکتا ہے تمہیں پولیس سے پکڑوا سکتا ہے۔ تمہیں بے نقاب کر سکتا ہے تمہیں ختم کر سکتا ہے وہ تمہارے خلاف کچھ بھی کیوں نہیں کر رہا۔
یہی چیز تو مجھے سمجھ میں نہیں آرہی ۔ یہی سوال تو میں کرنا چاہتا ہوں کائزان سے کہ اگر وہ میرے خلاف کچھ بھی کر سکتا ہے تو پھر وہ کچھ کر کیوں نہیں رہا آخر کیا چل رہا ہے اس کے دماغ میں وہ خاموش کیوں ہے۔
وہ پاور میں ہے اس وقت ہر چیز اس کے کنٹرول میں ہے یہاں تک کہ میری پوری ٹیم اس کے کنٹرول میں ہے میرے آدمی اس کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں تو پھر وہ میرے خلاف کچھ بھی کیوں نہیں کر رہا اس نے مجھے ڈبلیو سے بھی بچایا ۔
اس دن وہ خون خوار جانور میری جان لے سکتا تھا لیکن اس نے مجھے بچا لیا کیوں یہ بات میں بھی نہیں سمجھ پا رہا کچھ تو ایسا ہے جس نے مجھے بری طرح سے الجھا کر رکھا ہوا ہے اور میں سمجھ نہیں پا رہا کہ وہ کیا ہے۔ لیکن خیر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آج نہیں تو کل یہ راز بھی کھل جائے گا۔
خیر اب میں چلتا ہوں جا کر دیکھوں تو سہی کہ کائزان نے اپنی بیٹی کے لیے کیا کیا انتظامات کیے ہیں۔ ویسے سننے میں آیا ہے کہ کائزان اپنی بیٹی کو اپنے گھر لے کر جائے گا یہاں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور مجھے اس چیز پر کوئی اعتراض نہیں ہے یہاں بھی کائزان کے سکے چل رہے ہیں اور وہاں بھی کائر ان کے ہی سکے چلنے ہیں۔ وہ اپنی بات ختم کر کے وہاں سے نکلا تھا۔