Chapter 100: باب 100

ارے رک جائیے ایسے ہی بچے کو اندر نہیں لے کے جاتے پہلے کچھ میٹھا منہ میں ڈالنا پڑتا ہے وہ ایک کوٹری میں تھوڑا سا شہد لے کر آئی تھی۔

ارے یہ گٹی ہوتی ہے اور گئی اس طرح سے نہیں دی جاتی رسل نے اس کے ہاتھ سے پیالہ لیا تھا۔

ارے یہ گٹی نہیں ہوتی بے بی کا ویلکم ہوتا ہے ہوم میں آپ پتہ نہیں کون کون سی پنجابیوں کی رسم لے کے آ رہے ہیں۔ ہم اردو سپیکنگ لوگوں کے لیے نا یہ ویلکم ڈش ہوتی ہے اگر بچہ گھر یہ کھائے نا تو اس سے گھر میں چوہے نہیں ہوتے۔

ارے کیا بول رہی ہو تم یار کیا پنجابی کیا اردو سپیکنگ ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا لاؤ اس کو گٹی اس کے تایا ابو دیں گے۔

وہ نشرہ کو پیچھے ہٹاتے ہوئے بولا تھا۔

ابے یار کیا مسئلہ ہے تم لوگوں کا میرے بچے کا چھوٹا سا منہ ہے اس میں خبردار جو بڑی انگلی ڈالی تم نے کائزان نے اس کا ہاتھ پیچھے ہٹاتے ہوئے اپنی بچی کو اپنے ساتھ لگایا تھا جبکہ مرم بھی کنفیوز سی عجیب و غریب قسم کی رسمیں اور باتیں سن رہی تھی۔

ارے کائزان یہ رسم ہے رسل نے اسے سمجھانا چاہا ۔

اور میرا اور میری بیٹی کا یہ رسم کرنے کا موڈ نہیں ہے وہ اسے لیے اندر داخل ہو رہا تھا۔

ارے کائزان بھائی سمجھنے کی کوشش کریں گھر کے اندر چوہے ہو جائیں گے۔

اپنی بیوی سے پوچھو کے آخر مطلب کیا ہے اس کی بات کا کیا میری بیٹی اس گھر میں چوہے لے کر آئے گی وہ تو برا منا گیا تھا اس کی پھول جتنی بچی پر اتنا بڑا الزام لگایا جا رہا تھا۔

ارے نہیں نہیں کائزان بھائی میرا وہ ہرگز مطلب نہیں تھا میں تو بس آپ کو بتا رہی تھی کہ چھوٹا بچہ جو ہوتا ہے نا جب وہ پیدا ہوتا ہے تو وہ اس طرح سے اگر گھر کے اندر بنا اس کے منہ میں کچھ میٹھا ڈالے لایا جائے تو گھر کے اندر چوہے ہو جاتے ہیں ایسا میری دادی امی کہتی تھی۔

تو اپنی دادی امی سے پوچھ کر آؤ کہ کیا کائزان کی بچی کے اندر آنے سے چوہے ہو جائیں گے۔ رفیل نے انشراح کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

میں کیسے جاؤں ان سے پوچھنے کے لیے ان کو تو قبر میں گئے بھی18 19 سال ہو گئے۔ انشراح نے پریشانی سے کہا۔

خدا کے لیے یہ فضول باتیں چھوڑ دیجیے یہی پر رسل بھائی آپ گٹی دیں۔ اور اس کے منہ میں کچھ میٹھا بھی چلا جائے گا تو چوہے بھی نہیں ہوں گے حد ہے فضول باتوں پہ لڑے جا رہے ہیں تو شیبہ نے بے بی کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے ان دونوں کو ڈانٹا تھا

جب کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنسنے لگے تھے وہ دونوں اتنی فضول بات پر بے وجہ میں لڑ رہے تھے

رسل نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے اپنی چھوٹی انگلی کو شہد میں ڈبویا تھا۔

صرف اس کے پلس کے ساتھ ٹچ کرنا کائزان اسے بول رہا تھا اس نے گھور کر کائزان کو دیکھا جبکہ اپنی بیٹی کے معاملے میں وہ کسی کی گھو ری برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں تھا۔

مائزم ۔۔۔۔۔۔ بچہ منہ کھولو تایا ابو آپ کو میٹھی میٹھی چیزیں کھلائیں گے۔ کائزان آہستہ سے اس کے لب کھولتے ہوئے بولا تھا جبکہ اس کے نئے نام پر وہ سارے اسے گھورنے لگے تھے۔

اس نام کی کوئی تک بنتی ہے کوئی مطلب ہے اس نام کا رسل نے گھور کر دیکھا تھا وہ سب لوگ ابھی تک ڈیسائیڈ نہیں کر پائے تھے کہ وہ بے بی کا کیا نام رکھیں گے۔

تم سب لوگوں نے ڈھونڈنے کی کوشش کی نا لیکن تم لوگ نا کامیاب رہے ہو تو میں نے خود اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا اپنی پیاری سی بچی کا نام مائزم کائزان کاظمی مطلب کیا ہے اس نام کا تو شیبہ نے خوش ہوتے ہوئے پوچھا تھا۔

اس کے نام کا مطلب ہے کائزان اور مرم کی محبت کی پہلی نشانی وہ رسل کو اسے گٹی دینے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تو رسل نے مسکراتے ہوئے نفی میں سر ہلا کر اپنا کام مکمل کیا تھا۔

جب کہ وہ چند گھنٹے کی بچی اپنے منہ میں کچھ میٹھا گرتے محسوس کر کے چٹھارا لے بیٹھی تھی۔ جس پر وہ سب لوگ کھلکھلا کر ہنسے تھے۔ اور پھر ہوا تھا مائزم کا اس کے گھر میں ایک شاندار استقبال۔

***

پیارا شا بے بی اپنے بابا کا شوتا شابےبی ہے۔۔۔ ۔" اپنے بابا کی چھوٹی سی جان ہے ۔۔۔ وہ سب لوگ باہر جا چکے تھے جبکہ کائزان بیڈ پر اپنی بیٹی سے کھیلنے میں مصروف تھا جب وہ فریش ہو کر باہر نکلی ۔

کائزان کا انداز بہت الگ تھا اس طرح لاڈ سے تو کبھی کائزان نے اس سے بھی بات نہیں کی تھی جس طرح وہ اپنی بیٹی سے کر رہا تھا۔

جب کہ وہ بھی اپنے بابا کو پاس محسوس کرتی خوش ہو رہی تھی وہ آہستہ سے اس کے پاس جا کر بیٹھ گئی تھی۔

کائزان یہ آپ کو مجھ سے زیادہ پیاری ہو گئی ہے نا وہ اس کے ساتھ ہی اپنی جگہ بناتے ہوئے لاڈ سے بولی تھی۔

سچ بتاؤں یا جھوٹ بولوں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا تھا جب کہ وہ تھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھتی مائزم کے بالکل پاس ہو گئی تھی۔

مائزم بے بی اپنے بابا سے بول دو سچی سچی بتائیں کہ ماما پیاری ہے یا مائزم پیاری ہے وہ اس کے گال چومتے ہوئے بولی ۔

بابا کو اپنی بیٹی مائزم بہت زیادہ پیاری ہے لیکن بیٹی سےپہلے اس کی مما پیاری ہے کیونکہ بیٹی کو لانے کی وجہ تو وہی بنی ہے۔ مجھے اس بچی سے بہت پیار ہے بس چند گھنٹوں میں وہ میرے لیے میری کل کائنات بن چکی ہے۔

لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمہاری اہمیت کم ہوگئی ہے یا تم سے پیار کم ہو گیا ہے جتنا پیار تم سے کرتا ہوں اتنا کسی سے نہیں کر سکتا۔

ہاں لیکن میری بیٹی سے جیلس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں آگے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا وہ جیسے بات ختم کرتے ہو ئے بولا تھا جب کہ مرم نے مسکراتے ہوئے اس کے کندھے پر اپنا سر رکھا۔

آپ مائزم سے زیادہ پیار کر لیجئے گا بالکل جیلس نہیں ہوں گی۔ میں آپ کو اجازت دیتی ہوں آپ مائزم سے مجھ سے زیادہ پیار کیجئے گا۔ وہ یقین دلاتے ہوئے بولی تھی جب کائزان نے آہستہ سے اس کے لبوں پر اپنے لب رکھے تھے۔

تھینک یو سو مچ مجھے اپنی بیٹی سے خود سے زیادہ پیار کرنے کی اجازت دینے کے لیے۔ وہ اسے اپنے سینے سے لگاتا خوشی سے بولا تھا۔ جب انہیں اپنے بہت پاس کراکے دار قسم کے رونے کی آواز سنائی دی تھی وہ حیرانگی سے اس معصوم کو دیکھنے لگے تھے۔

اللہ اللہ میں جیلس ہوں یا نہ ہوں لیکن یہ آپ کی نمونی بہت جیلس ہونے والی ہے ہم دونوں کے پیار سے۔ وہ اسے اپنی باہوں میں اٹھا تے ہوئے بولی تھی۔ خبردار جو میری بیٹی کو نمونی کہا نمونی ہوگی تم اور تمہارا وہ بھائی اور ساتھ میں تمہاری بھابھی بھی۔ پورے نمونوں کا خاندان ہے اور میری معصوم سی بچی کو نمونہ بول رہی ہو۔

وہ تو اچھا خاصا برا منا گیا تھا مرم نے اسے گھور کر دیکھا تو وہ اپنے غصے پر کنٹرول کرتے ہوئے ایک بار پھر سے مائزم سے باتیں کرنے لگ گیا تھا۔

اچھا نا نہیں خود تم نمونی اور نہ ہی تمہارا بھائی اور بھابھی نمونے ہیں گھورنا بند کرو مجھے ۔ وہ اس کی نظروں سے تنگ آ کر بولا تو وہ بھی گڈ فور یو کہہ کر اپنی بچی کی طرف متوجہ ہو گئی تھی۔

***

پچھلے تین چار دن سے صرف سمیر کا فون آ رہا تھا سمیر نے انہیں اپنی شکل نہیں دکھائی تھی جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ خوش تھے۔

اور آج سمیر نے کہا تھا کہ وہ کائزان کی بچی کی خوشی میں ایک بہت بڑی پارٹی رکھنے والا ہے جس میں سب مافیا گینگز اور ڈرگ کنگزآنے والے تھے اور اسی چیز کا تو کائزان انتظار کر رہا تھا وہ شام کو آنے کا وعدہ کر چکا تھا۔

اب وقت آگیا تھا کہ سمیر پر ساری حقیقت کھول دی جائے۔

احد یاور رسل اور رفیل کو وہ اپنی پلاننگ کے بارے میں بتا چکا تھا۔

اور وہ سب لوگ ہی اس پارٹی میں جانے والے تھے سوائے مرم اور مائزم کے۔ وہ اپنی بیوی اور بچی کو ان سب چیزوں میں شامل نہیں کرنے والا تھا۔

***

ایک بات کان کھول کر سن لو کوئی گڑبڑ نہیں ہونی چاہیے تم لوگ وہاں جاؤ گے اور مرم کو اس کی بچی سمیت اغوا کرو گے۔

اور پھر میں اس پارٹی میں اناؤنس کروں گا کہ کائزان مر چکا ہے۔

لیکن سمیر تم اس کے سامنے کیسے یہ اناؤنس کرو گے اگر کائزان نے خود ہی کہہ دیا کہ وہ زندہ ہے تو وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا پا رٹی میں تو اس نے رگو کو بھی بلایا تھا اور رگو ہی کائزان تھا۔

کائزان پارٹی میں آئے گا ہی نہیں بلکہ پارٹی میں آنے سے پہلے ہی میں اس کا کام تمام کر دوں گا وہ آنکھ دبا کر بولا تو سبیل بھی مسکرا دیا۔

گریٹ یہ تو تم نے بہت اچھا سوچ رکھا ہے لیکن کیا ہی مزہ آئے نا کہ مرم کو اغوا کرنے کے لیے تم جاؤ مجھے کسی چھوٹے موٹے غنڈے پر یقین نہیں ہے سمیر۔

یہ لوگ ہو سکتا ہے کائزان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں وہ اس کے کان کے قریب بولا تھا۔

اور اسے سبیل کی بات ٹھیک بھی لگ رہی تھی جس طرح کائزان نے پہلے اس کے سارے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کیا تھا ممکن تھا کہ وہ ان لوگوں کو بھی شامل کر لیتا اور وہ کچھ بھی کرنے کے قابل نہ رہتا۔

تم ٹھیک کہہ رہے ہو یہ کام مجھے خود کرنا چاہیے اس نے ان لڑکوں کو جانے کا اشارہ کرتے ہوئے ےکہا تھا جو اس کے حکم کے مطابق فورا ہی کمر سے نکل گئے تھے۔

اور اب وہ اور سبیل اگے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

***

ان چاروں نے اندر قدم رکھا تو ہر طرف سنایا چھایا ہوا تھا کہنے کو یہاں ایک سو سے زائد لوگ آج اس پارٹی میں شامل تھے لیکن ہر طرف خاموشی تھی۔

کائزان کی بچی پیدا ہونے کی خوشی میں یہ پارٹی دی گئی تھی اور سمیر کہیں پر بھی نہیں تھا۔

سمیر کہاں گیا تھا اب تک کیوں نہیں آیا تھا وہ سب لوگ ہی جاننے کے لیے بے چین تھے۔ یاور اور احد یہ سوچ کر پریشان تھے کہ سمیر تو آج کا یران کو قتل کرنے کی پلاننگ کرنے والا تھا بلکہ وہ تو کائزان کو اس محفل میں آنے ہی نہیں دینے والا تھا تو یہاں الٹی گنگا کیسے بہنے لگی تھی۔

یاور کو مرم کی فکر ہو رہی تھی کہیں سمیر نے مرم اور مائزم کے ساتھ کچھ غلط نہ کر دیا ہو۔

کیونکہ کائزان کے ساتھ ساتھ اس وقت رسل اور رفیل بھی اسی محفل میں موجود تھے ممکن تھا کہ وہ پیچھے ان لوگوں کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ ے

لیکن ابھی پانچ منٹ پہلے اس کی توشیبا سے بات ہوئی تھی وہ سب لوگ آرام سے ایک دوسر کے ساتھ باتیں کرنے میں مصروف تھےاس کا مطلب تھا کہ مرم اور مائزم ٹھیک تھی تو سمیر کہاں غائب تھا؟

***

کائزان صاحب انا و ئس کر دیجئے کہ آپ اپنے باپ کا سارا پیسہ اس پروجیکٹ میں لگانے والے ہیں یہاں پہ سارے ڈرگ مافیا کے لوگ موجود ہیں۔

اس دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہم یہاں اس محفل میں شروع کرنے والے ہیں۔

آپ کو اپنی بیٹی کی پیدائش بہت بہت مبارک ہو اب ہمیں بھی خوشخبری سنا دیجیے ایک آدمی اس کے پاس آتے ہوئے بولا تھا جس پر اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا ۔

جی جی ائیے میں اناؤنسمنٹ کر دیتا ہوں اس پروجیکٹ کی۔ سوچا تھا سمیر آجاتا تو بہتر تھا لیکن لگتا ہے سمیر صاحب راستے ہی میں ہی کہیں خدا کو پیارے ہو گئے ہیں۔

وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب رسل نے اسے اپنی طرف کھینچا ۔

سمیر کہاں ہے رسل نے سرگوشی نما آواز میں پوچھا تھا۔

وہ رسل اصل میں۔ ۔۔۔۔۔ یار میں کیا کرتا ڈبلیو کو بھوک لگی ہوئی تھی اب یہ تو نہیں نا کہ اگر میری اپنی بیٹی پیدا ہو گئی تو میں اپنے پہلے بچے کو بھول جاؤں ۔ مجھے اس وقت کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اور گھر میں اچانک سمیر آ گیا۔ تو میں نے۔۔۔۔۔ ۔ اس نے اپنے رائٹ سائیڈ کوٹ پر ہاتھ پھیرا تھا۔

جبکہ رسل حیرانگی سے منہ کھولے اسے دیکھ رہا تھا جب یاور نے اس کی رائٹ سائیڈ پر ہاتھ رکھتے ہوئے اندر اسکے العاشر کو محسوس کیا تھا کا یران کے لبوں پر پرسرار مسکراہٹ تھی۔ جبکہ وہ سب حیرانگی سے منہ کھولے اسے دیکھ رہے تھے۔

***

سمیر مر گیا ہے ۔۔۔۔؟ یاور نے پوچھا

جب اچانک ہی سامنے کے بڑے دروازے سے مصر کی آرمی فورس تیزی سے اندر بھاگتے ہوئے آئی تھی اور ان کے ساتھ ہی نشرہ اور سبیل فل یو نیفارم میں مسکراتے ہوئے اندر داخل ہوا تھا۔

کوئی بھی یہاں سے بھاگنے کی کوشش نہیں کرے گا گی ارا ملکوں کو تباہ کرنے کی سازش ایکسپوز ہو چکی ہے۔

اور اس کے ساتھ ساتھ11 ےالگ الگ ملکوں کے بڑے بر مافیا کنگز غنڈے اور بزنس میں بھی پکڑے جا چکے ہیں اگر کسی نے یہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو وہ اپنی موت کا ذمہ دار خود ہوگا۔ وہ لوگ علان کر رہے تھے۔

°°°°°°°°° ز

کائزان کاظمی ہم آپ کے اس تعاون کے لیے زندگی بھر آپ کے مشکور رہیں گے۔ اور سب سے یادہ میں ،سبیل نے اس کے سامنے سر جھکائے ہوئے کہا تھا۔

تمہاری ماں کو تم پر فخر ہوگا سبیل عبداللہ رئیس ۔ روز حشر وہ تمہارے باپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہے گی کہ اس کا بیٹا اس کا فخر ہے۔

وہ اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بولا تھا۔

جبکہ رسل تو صرف نشرہ کو دیکھ رہا تھا جہاں وہ اپنے کام سر انجام دیتی ان سب لوگوں کو ہتھکڑیاں لگانے میں مصروف تھی۔

ہائے میں قربان پولیس یونیفارم میں تو اور بھی پیاری لگتی ہو۔ وہ دل پہ ہاتھ رکھے آہ بھر کر بولا تھا۔ جبکہ وہ گھور کر آگے بڑھ گئی۔

***

تم بھی جاؤ نا ان سب کو گرفتار کرو تم بھی تو پولیس میں ہو احد نے یاور کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے کہا تھا۔

ابے سیکرٹ فورس میں ہوں میں ان لوگوں کو نہیں پتا کہ میں آرمی کا بندہ ہوں۔ ان لوگوں کو بس یہ پتہ ہے کہ میں پولیس میں ایک عام سا چھو یا موٹا سا سپاہی ہوں۔

ہیں مطلب تمہاری قدر و قیمت ہیڈن ہے تم دنیا کے سامنے ایک معمولی سے انسپیکٹر ہو۔ وہ منہ بنا کر بولا تھا جب یاور نے اسے گھور کر دیکھا۔

بڑے افسوس کی بات ہے مجھے لگا تھا کہ تم نہ کوئی بہت ہی بڑے آدمی ہو تم تو چلر نکلے ہاہاہاہا ۔ وہ اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے قہقہ لگا کر بولا تھا حب اگلے ہی لمحے اس نے پوری شدت سے ایک زوردار مکا اس کے پیٹ پر دے مارا۔

بیٹا یہاں تیرا باپ نہیں ہے جو تجھے مجھ سے بچائے گا پولیس والے پر ہاتھ سوچ سمجھ کر ڈالنا وہ اسے دھمکی دیتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہ سب لوگ ان لوگوں کو ہر طرف سے گرفتار کر چکے تھے۔

یہاں سول یونیفارم میں کافی سارے لوگ موجود تھے جبکہ اس ایریا کو پہلے ہی پولیس چاروں طرف سے قبضے میں کر چکی تھی یہاں اپریشن تو تقریبا چار پانچ دنوں سے چل رہا تھا کیونکہ یہیں پر ڈرگ مافیا کے سب سے بڑے کنگز پکڑے جانے والے تھے۔

لیکن ان سب کو افسوس یہ سوچ کر ہو رہا تھا کہ سمیر غائب تھا۔ سمیر کی کہیں کوئی خبر نہیں تھی جس طرح وہاج کاظمی غائب ہوا تھا اسی طرح سمیر کا بھی کہیں کوئی پتہ نہیں چل رہا تھا۔

شاید اسے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ یہاں پولیس کی ریٹ ہونے والی ہے اسی لیے وہ پہلے سے غائب ہو گیا۔

خیر جو بھی تھا۔ دنیا کا سب سے بڑا ڈرگ گینگ انکے ہاتھ لگ چکا تھا اور وہ پروجیکٹ جو وہ اس دنیا میں عام کرنے کی نیت سے شروع کرنے والے تھے وہ یہی پر ختم ہو گیا تھا جس کے لیے وہ کائزان کاظمی کے تہہ دل سے شکر گزار تھے۔

جس نے اس کام میں ان لوگوں کا ساتھ دیا تھا نو ماہ پہلے پولیس کے ہی کہنے کے مطابق اس نے خود کو اس دنیا سے غائب کیا تھا پولیس کے ہی کہنے کے مطابق اس نے سمیر کو ہر چیز دے دی تھی کیوں کہ وہ اپنے باپ کی حرام کی دولت اس چیز پر نہیں لگانا چاہتا تھا۔

سمیر تو جانتا تک نہیں تھا کہ اپنے باپ کی ساری جائیداد وہ انہی11 ملکوں کے یتیم اور بے سہارا بچوں کےنام کر چکا ہے۔ جنہیں وہ برباد کرنے کا پلان بنا رہا تھا۔

اور یہ جائیداد آگے کہیں نہیں جا سکتی یہ بھی انہی کا پھیلایا ہوا ایک جھوٹ تھا۔ وہ سب کچھ اس کے باپ کا تھا جو وہ کسی کو بھی دے سکتا تھا اور وہ سارا پیسہ اس نے رائے حق میں دے دیا تھا اسے ایسے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

ممکن تھا کہ انہی غریب اور یتیم بچوں کی دعاؤں سے اس کے باپ کی آخرت سنور جائے۔

***

سمیر کو اس طرح مارنے کے بارے میں اس نے ہرگز نہیں سوچا تھا لیکن اس کے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی سمیر اس کی بیسمنٹ میں چھپا ہوا تھا وہ وہاں کیسے پہنچا اسنے زیادہ سوچا نہیں تھا۔

کیونکہ اسے پہلے سے ہی پتہ تھا کہ سمیر یہاں پر آنے والا ہے اسے یہ سب کچھ سبیل پہلے ہی بتا چکا تھا یہ ساری پلیننگ آج سے تقریبا نو مہینے پہلے شروع ہوئی تھی جب ڈی ایس پی صاحب اس سے ملنے کے لیے آئے تھے۔

قانون کا محافظ اس سے کیوں ملنا چاہتا ہے وہ سوچنے لگا تھا جب اس نے انہیں ملنے کے لیے بلا لیا اور پھر انہوں نے اس سارے پلان کے بارے میں بتایا۔ اور یہ بھی بتایا کہ شاید وہ یہ سب کچھ وہاج کاظمی کے کہنے پر کر رہا ہے لیکن وہاج کاظمی تو اس دنیا میں تھا ہی نہیں تو یقینا یہ ساری سمیر کی اپنی سازش تھی اور یقینا اسی لیے سمیر اتنے وقت سے وہاج کی تلاش میں پاگل ہو رہا تھا یہاں تک کہ وہاج کی تلاش میں ہی وہ مرم کو یوگانڈا لے گیا تھا تاکہ کسی بھی طرح وہاج کا پتہ کر سکے۔ ے

وہاں پر سبیل اس کا ساتھ دے رہا تھا حقیقت یہ تھی کہ سبیل کئی سالوں سے اس کا ساتھ د رہا تھا کیونکہ وہ وہاج کاظمی کو گرفتار کرنا چاہتا تھا۔

سبیل وہاج کو اس کے گناہوں کی سزا دینا چاہتا تھا جس میں وہ کافی ٹائم تک سمیر کے ساتھ لگا رہا تھا اس نے اپنے باپ کو بھی خود ہی پکڑایا تھا۔

لیکن وہاج کاظمی تک پہنچنا اس کے لیے ناممکن ہوتا جا رہا تھا ایسے میں سبیل نے ہی اسے اپنے ساتھ ملاتے ہوئے سمیر کو ایکسپوز کرنے کی سازش کی تھی۔ لیکن اس وقت ہی کائزان نے اسے بتا دیا تھا کہ وہاج اس دنیا میں نہیں رہا۔ ہاں لیکن سمیر کو وہ یہ کام کرنے سے روکنے کی پوری پلاننگ کر چکے تھے۔

جس میں ڈی ایس پی صاحب ان کے ساتھ شامل ہو گئے تھے کائزان نے انہیں ایک پلاننگ دی تھی یقینا اس کی موت سمیر کے سامنے وہاج کو و اپس لا سکتی تھی۔

اسی لیے سمیر نے اسے مارنے کی ایک پلاننگ کی تھی اور اسے مارنے کے بعد وہ وہاج تک پہنچنے والا تھا لیکن اسے مارنے کے بعد اسے پتہ چلا کہ وہاج اب اس دنیا میں ہے ہی نہیں تو اس نے کائزان کے بچے کو استعمال کرنے کے بعد سوچا تھا۔

اور وہ اپنی ہی پلان کی گئی پوری پلاننگ میں پھنس گیا تھا اس نے اپنے ساتھ ساتھ11 بڑے بڑے ملکوں میں موجود ڈرگز کینگز کو بھی پھنسا دیا تھا۔

اور بے وقوف وہ آدمی وہاں پارٹی میں جانے سے پہلے کائزان کو ختم کرنے کی سازش کرنے والا تھا وہ یہاں مرم اور مائزم کو اغوا کرنے کے لیے آر ہا تھا اور اس کی اس سازش کے بارے میں سبیل اسے فون پر پہلے ہی بتا چکا تھا۔

وہ تقریبا رات کے تین بجے کے قریب ان کے گھر کے اندر داخل ہوا تھا اور اندر آنے کے بجائے وہ گھر کی پچھلی طرف گیا تھا اور وہاں سے اسی کے گھر میں موجود تہ خانے میں چھپ گیا تھا۔

اور وہیں پر رات وہ اپنا ٹوکا لے کر پہنچ گیا تھا اس سے پہلے کہ وہ کچھ بھی سمجھ پاتا وہ اس کا چہرہ اپنی طرف کرتے ہوئے اس کی گردن پر ٹوکا چلا چکا تھا۔

اور پھر تقریبا صبح کے ساڑھے پانچ بجے تک ٹھک ٹھک کی آواز پورے بیسمنٹ میں گونجتی رہی تھی۔

اس نے ڈبلیو کو اس کا گوشت صاف کر کے دیا تھا لیکن ڈبلیو بھی چہرہ پھیر گیا اور پھر تھوڑی دیر کے بعد اس کے گوشت کو اٹھا کر وہ اپنے منہ میں دباتا جنگل میں پتہ نہیں کہاں کہاں چھوڑ کر آیا تھا۔

ڈبلیو نے بے شک اس کے گندے گوشت کو نہیں کھایا تھا لیکن اس کے دوستوں نے یقینا سمیر کے گوشت کے ساتھ اج پارٹی کی تھی۔ اور سمیر کے ساتھ یہ سب کچھ کرنے میں اسے کسی طرح کا کوئی رگریٹ نہیں تھا کیونکہ وہ اس دنیا کے11 ملکوں کو تباہ کرنے والا تھا۔ اس کو نہ تو کسی دوسرے کے ملک کو برباد کرنے میں کوئی شرم محسوس ہوئی تھی اور نہ ہی اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جاتے ہوئے اور ایسے لوگوں کو ختم کر کے کائزان کاظمی کو خوشی ہوتی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.