کائزان کاظمی آپ نے جو ہمارے لیے کیا ہے اس کا احسان ہم چکا نہیں سکتے یہ سچ میں ایک بہت بڑی بات ہے۔ ایک گینگسٹر ہو کر آپ نے ہم لوگوں کی مدد کی ہے
ہم آپ کا یہ احسان کبھی نہیں اتار پائیں گے اگر آپ کو کبھی بھی زندگی میں ہماری ضرورت ہو تو آپ ہمیں ضرور بتائیے گا ڈی ایس پی صاحب اس سے ہاتھ ملا رہے ہوئے اس سے کہہ رہے تھے۔
مجھے نہیں لگتا جناب کہ مجھے کبھی بھی آپ کی ضرورت پیش آئے گی اور جہاں تک بات ہے اس کیس میں آپ لوگوں کی مدد کرنے کی تو وہ میرا فرض تھا۔ یقین مانیں یہ میں نے آپ کے لیے ہرگز نہیں کیا اگر یہ آپ لوگ نہ کرتے تو بھی میں اس چیز کو نہیں پر ختم کرنے کی کوشش ضرور کرتا کیو نکہ آپ سے زیادہ یہ کام میں نے خود پر فرض کیے ہوئے ہیں
آپ کو اگر زندگی میں میری ضرورت ہو تو آپ مجھے کہیے گا کیونکہ آپ کے ہاتھ قانون نے باےندھ رکھے ہیں میرے نہیں اور جہاں تک بات ہے میر ہاتھ قابو کرنے کی تو کسی پولیس کسی قانون میں اتنی ہمت نہیں کہ کائزان کاظمی کے ہاتھوں کو کنٹرول کر سکے۔
آپ نے میرا چہرہ دیکھ رکھا ہے تو میں آپ سے یہی کہوں گا کہ بھول جائیں یہ میرا چہرہ کیونکہ آپ کو میرے خلاف کبھی کوئی ثبوت نہیں ملے گا۔ بیکار میں دل جلاتے رہیں گے یہ سوچ کر کہ کائزان کاظمی کو دیکھ لیا اور پھر بھی اسے گرفتار نہیں کر پائے۔
وہ آنکھ دبا کر مسکراتے ہوئے ان لوگوں کو اپنے ساتھ چلنے کا اشارہ کر چکا تھا۔
رکو کائزان میں مانتا ہوں کہ تم نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے اس کیس میں میری مدد کر کے لیکن پھر بھی ایک قانون کا محافظ ہونے کے نا طے میں تم سے یہی کہوں گا کہ چھوڑ دو اس راہ کو اور اچھائی کی طرف لوٹ اؤکیا ملے گا تمہیں اس راہ پر چلتے ہوئے۔
میں مانتا ہوں میرے پاس تمہارے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی میں تمہارے خلاف کسی ثبوت کو دنیا کے سامنے لا سکتا ہوں لیکن پھر بھی تم سوچ تو سکتے ہو نا کہ جو تم کر رہے ہو وہ غلط ہے کیا ملتا ہے تمہیں یہ سب کچھ کر کے۔
سکون ملتا ہے مجھے یہ سب کچھ کر کے ۔۔۔۔۔۔ وہ ان کی بات کاٹ کربولا۔
کیونکہ یہاں پر میں آپ کی طرح کسی کا غلام نہیں ہوں۔ یہ کائزان کاظمی کی عدالت ہے جہاں ثبوت بھی میں ہوں گواہ بھی میں ہوں وکیل بھی میں ہوں جج بھی میں ہوں اور سزا دینے کا حق بھی صرف میں رکھتا ہوں۔
آپ کا قانون کیا اتنی آزادی دیتا ہے نہیں نا ۔۔۔۔۔۔ ۔" کائزان کاظمی کا قانون ازاد ہے۔ کائزان کاظمی کی مرضی سے چلتا ہے بدلتا ہے۔ یہاں گنہگار کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملتی ہے۔ اور آگے بھی ملتی رہے گی۔ آپ اپنا قانون سنبھالیے جناب " ہم اپنے قانون سے خوش ہیں۔
اگر کبھی ضرورت پڑے تو یاد فرما لیجئے گا۔ اس نے رسل اور رفیل کو چلنے کا اشارہ کیا تھا جبکہ وہ صرف خاموشی سے ہاں میں سر ہلا گئے تھے یہ حقیقت تھی کہ وہ کائزان کے خلاف کبھی کوئی ثبوت نہیں ڈھونڈ پائے تھے اور نہ ہی اسے کبھی سلاخوں کے پیچھے لے جا پائے تھے۔
وہ جانتے تھے یہ شخص گنہگار ہے۔ وہ غلط راہ پر چلنے والا آدمی ہے لیکن وہ اس کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے تھے۔
ہاں لیکن بڑے بڑے کیسز میں اس سے مدد لے کر گنہگاروں کو ان کی اصلی جگہ پر پہنچا سکتے تھے اور وہ ایسا اگے کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔
کیونکہ کائزان نے خود انسے کہا تھا کہ اگر اسے مدد کی ضرورت ہو تو وہ مدد ضرور کرے گا۔
***
بالکل بے فکر رہیں آپ کا بچہ ہیلدی ہے اور آپ کی وائف تو ضرورت سے زیادہ ہیلدی ہیں ڈاکٹر نے ایک نظر انشراح کی طرف دیکھا تھا جہاں پر وہ اپنے سامنے پیکٹ رکھے تیزی سے کھانے میں مصروف تھی جب سے وہ پریگننٹ ہوئی تھی ایک کام اس نے جو سب سے زیادہ کیا تھا وہ تھا کچھ نا کچھ کھانا۔۔ ۔ رفیل آپ بیٹھے بیٹھے دیکھ کیا رہے ہیں دیکھیں یہ ڈاکٹر مجھے نظر لگا رہی ہے۔ ڈاکٹر مصری زبان میں بولی بھی جب کہ وہ اس کی بات کو بہتا چھے طریقے سے سمجھ گئی تھی۔ لیکن یقینا ڈاکٹر اس کی بات کو نہیں سمجھی تھی۔
چھوڑو یار ان کو چلنے کی عادت ہوتی ہے تمہاری خوبصورتی برداشت نہیں ہو رہی اس سے۔ کیسی عجیب ڈاکٹر ہے تمہارے کھانے پر نظر رکھ رہی ہے اگلا چیک اپ ہم دوسری ڈاکٹر سے کروائیں گے۔
تھینک یو ڈاکٹر ہم نیکسٹ ویک آئیں گے وہ مصری میں کہتے ہوئے اٹھا تھا جب کہ انشراح کو تھامے وہ اپنے ساتھ باہر لے کر جا رہا تھا اس کی پریگنسی کو سات مہینے پورے ہو چکے تھے۔
اور رفیل اس کا بہت زیادہ خیال رکھ رہا تھا۔ کام سے وہ مکمل چھٹی کر چکا تھا کیونکہ جب تک اس کا بے بی دنیا میں نہ آ جائے اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا اپنی بیوی کے قریب سے ہٹنے کا۔
مجھے نا جاتے ہوئے اسی ہوٹل سے چائے پینی ہے جہاں سے پچھلی دفعہ پی تھی اور اس دن کیا کھلایا تھا آپ نے مجھے بہت مزے کا تھا آج بھی کھلائیں گے۔ میری جان کیوں نہیں وہیں چلتے ہیں۔ ابھی تمہارے کھانے کا کچھ انتظام کرتا ہوں تم ٹھیک سے کھاؤ نا یار اتنی کنجوسی مت کرو میرا بچہ ہیلدی نہیں ہوگا۔ وہ چپس کا دوسرا پیکٹ بھی اس کے سامنے کھول چکا تھا۔
مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگتا ہے ٹھیک سے کھایا پیا ہی نہیں جاتا ہر وقت بھوک لگی رہتی ہے وہ اس کے ہاتھ سے پیکٹ لیتے ہوئے مایوسی سے بولی تھی۔
تو وہاں ڈاکٹر کے سامنے بتانا تھا نا مجھے تو لگتا ہے تمہارے پیٹ کے اندر جو بچہ ہے نا سب کچھ یہی کھا جاتا ہے تمہارے لیے کچھ بچتا ہی نہیں وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب اس کا دھیان سامنے گیا تھا۔
جہاں ایک بوڑھی عورت بری طرح روتے ہوئے ایک چھوٹے سے بچے کو اپنے ساتھ لگائے کبھی ادھر تو کبھی ادھر بھاگ رہی تھی۔
کیا ہوا رفیل کیا آپ ان کو جانتے ہیں وہ پریشانی سے انہیں دیکھ رہا تھا جب انشراح نے پوچھا۔
بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں تم آرام سے جاؤ گاڑی میں بیٹھو میں ابھی اتا ہوں وہ پیار سے اسے باہر کی طرف جانے کا اشارہ کر تا خود واپس اس عو رت کے پاس آ گیا تھا۔
***
کیا میں آپ کے کچھ مدد کر سکتا ہوں وه انہیں بری طرح سے روتے دیکھ ان کے سامنے آ چکا تھا جبکہ زلیخہ انٹی اسے دیکھتی ہوئی اٹھ کر کھڑی ہو گئی تھیں۔ رفیل۔۔۔۔۔ وہ میرا بیٹا۔۔ بہو۔۔۔۔ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں پولیس کیس ہے ایکسیڈنٹ ہوا ہے روڈ پر علاج نہیں کر رہے وہ مر جائیں گے۔
وہ بری طرح سے روتے ہوئے بول رہی تھی۔
آپ پریشان مت ہوں میں دیکھتا ہوں ان شاءاللہ کچھ نہیں ہوگا آپ یہاں آرام سے بیٹھ جائیں یہ آپ کا پوتا ہے آپ کے ساتھ اس نے چھوٹے بچے کی طرف اشارہ کیا اسے دیکھ کر انہوںنے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
آپ اس کے ساتھ یہاں بیٹھیں میں ڈاکٹر سے بات کر کے آتا ہوں وہ انہیں بیٹھنے کا اشارہ کرتا اندر جا چکا تھا۔
تھوڑی دیر میں وہ ڈاکٹرز کو لے کر باہر آ گیا تھا اور ان کے بیٹے اور بہو کا علاج شروع ہو گیا تھا ان دونوں کی ویڈنگ انور سری تھی اور وہ اپنے بیٹے کو اپنی ماں کے پاس چھوڑ کر اپنی سیلیبریشن کے لیے گئے تھے۔
جب راستے میں ان کا بہت برا ایکسیڈینٹ ہو گیا اور اب ڈاکٹر نے کہہ دیا تھا کہ یہ پولیس کیس ہے اور وہ ایسے کسی کیس پر ہاتھ رکھنے کو تیار نہ تھے کہ رفیل آ گیا۔
***
رفیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ واپس جا رہا تھا جب انہوں نے پیچھے سے اسے پکار لیا۔
میں نے تمہارے ساتھ اتنا غلط کیا تمہارے پالتو جانور کو مارنے کی کوشش کی تمہارے دوست "کو دھوکہ دیا تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بس کیجے اب ان سب باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے زلیخا انٹی ۔
ہاں ہم نے آپ پر یقین کیا تھا آپ کو اپنی فیملی کا حصہ بنایا تھا پر شاید ہم بھول گئے تھے۔ کہ اسی طرح کسی راہ چلتے پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔
آپ کی غلطی نہیں ہے غلطی ہماری ہے ہم ہی تھوڑے جلد باز ہو گئے تھے سوچا تھا کہ ماں نہیں ہے ہمارے پاس تو ہمیں ماں مل گئی ہے لیکن شکر ہے آپ نے ہماری غلط فہمی دور کر دی۔
ہمیں آپ سے کوئی گلا نہیں ہے لیکن کائزان آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا تھا ڈبلیو کے ساتھ ایسا کیوں آپ کو پتہ ہے اس زہر سے ڈبلیو کی جان جا سکتی تھی اگر وہ مر جاتا نا تو شاید ہم آپ کو کبھی معاف نہ کر پاتے ۔
لیکن اب ایسا نہیں ہے ہم آپ کو معاف کر چکے ہیں اللہ پاک آپ کے کے لیے بہتری فرمائے کوشش کیجئے گا کہ آئندہ آپ کی وجہ سے کسی کے جذبات ہرٹ نہ ہوں۔
اور ہم میں سے کسی کو بھی آپ سے کوئی گلا نہیں ہے اپنا خون اپنی اولاد اپنی ہوتی ہے۔ اللہ پاک آپ کو آپ کی اولاد کی طرف سے کوئی دکھ نہ دکھا نے۔ خوش رہیے اللہ حافظ ۔
وہ اپنی بات مکمل کرتا وہاں سے جا چکا تھا جب کہ وہ کتنی ہی دیر اپنا دوپٹہ اپنے لبوں پہ رکھے آنسو بہاتی رہی تھی۔
سچ ہی کہتے ہیں لوگ اولاد فتنہ ہے اولاد کے لیے انسان وہ کام کر جاتا ہے جس کے لیے اس کا دل کبھی راضی نہیں ہوتا اپنے بچوں کے لیے انہوں نے کائزا نکو دھوکہ دیا تھا
اور اب شاید وہ کبھی کائزان کے سامنے جانے کی ہمت نہ کر پاتی۔
***
ابا پیسے مل گئے آپ کو وہ فون پر ان سے پوچھ رہا تھا۔
ہاں بیٹا پیسے مل گئے بہت بہت شکریہ تمہاری ماں کا علاج بہت اچھے سے ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جلد ہی اسے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
چلیں ابا بہت اچھی بات ہے یاور کہہ رہا تھا کہ تقریبا اگلے تین چار مہینوں میں وہ آپ لوگوں کو یہاں بلوا لےگا ۔ اور پھر ہم نہیں پر آپ کا خیال رکھیں گے۔ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
تم دونوں میں اتفاق دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے بیٹا سچ کہوں تو میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ تم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت پیار سے رہو۔
جی جی ابا ہم بڑے پیار سے رہ رہے ہیں اس نے سامنے شیشے میں اپنی گردن پر اس کے ہاتھوں کے نشانوں کو دیکھتے ہوئے کہا تھا ابھی کل ہی تو اس نے اس کا گلا دبایا تھا۔
ابا آپ سے ایک بات پوچھوں سچ بتائیں گے نا ۔ وہ فون رکھنے سے پہلے کہنے لگا۔
ہاں پوچھو کیوں نہیں بتاؤں گا۔
ابا آپ نے یاور کی پڑھائی کبھی کسی زمانے میں نہیں رکوائی تھی نا میرا مطلب ہے وہ دکان کے بہانے پڑھنے کے لیے جاتا تھا اور آپ یہ بات جانتے تھے لیکن آپ نے اماں کو کبھی بھی نہیں بتایا ایسا کیوں ۔۔۔۔ ؟
اب خبردار جو مجھ سے جھوٹ بولا میں جانتا ہوں یاور نے خود مجھے بتایا ہے کہ آپ ہمیشہ سے مجھ سے زیادہ اس سے پیار کرتے تھے صرف اماں کے سامنے ڈرامے کرتے تھے نا آپ۔۔۔۔ ؟
تو کیا کرتا تمہاری اماں روز روز لڑتی جھگڑتی تھی گھر میں شور مچاتی تھی بس گھر کے سکون کے لیے کر دیتا تھا تھوڑا بچوں پر سختی ۔
ہاں اور سختی کے چکر میں اگر مرم اور یاور کی زندگی برباد ہو جاتی تو ۔۔۔۔ ؟ اسے غصہ آیا تھا اپنے باپ کی بزدلی پر ۔۔۔۔ ۔" شاید کبھی نہ آتا شاید وہ ساری زندگی یاور اور مرم کو ناپسند نہیں کرنے والا تھا۔
لیکن یہاں آنے کے بعد اسے احساس ہوا تھا کہ ان لوگوں میں کچھ سوتیلا پن تھا ہی نہیں بس جو تھا وہ اس کی ماں کی طرف سے تھا اس نے کبھی مرم اور یاور کو اپنی اولاد سمجھا ہی نہیں تھا۔
اس نے یاور سے کہا کہ کہ اس نے کبھی اپنے باپ سے گلا کیوں نہیں کیا یاور نے کہا کہ اسے اپنے باپ سے کوئی گلا نہیں اور جہاں تک چھوٹی امی کا سوال ہے تو سوتیلی ماں تو ہر زمانے میں ایسی ہی ہوتی ہے۔
اس دنیا میں کوئی بھی عورت ایسی نہیں ہے جو اپنی اولاد سے بڑھ کر کسی دوسرے کی اولاد کو چاہے ۔ اسے ان لوگوں کی ماں سے کسی طرح کا کوئی گلا نہیں تھا کیونکہ وہ ان کی سوتیلی ماں تھی اسے افسوس تو اپنے باپ پر تھا وہ تو ساگ باپ تھا کیوں بزدل بنا رہا گھر میں سکون کی خاطر اس نے یاور اور مرم کو کھل کر اس کا حق نہیں دیا تھا وہ اکثر دیکھتا تھا اس کا باپ مرم سے چھپ چھپ کر پیار کرتا تھا صرف اس لیے تاکہ اس کی بیوی کوبرا نہ لگ جائے۔
دو تین دفعہ تو اس نے خود اپنی ماں کو شکایت کی تھی کہ وہ چھوٹی بیٹی سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ اور اب اسے وہ یاد کرتے ہوئے دکھ ہو رہا تھا۔
لیکن اب نہیں ویسے بھی جب سے امی کو فالج کا اٹیک ہوا تھا۔ ان کی اپنی بیٹیاں تو گھر آنا ہی چھوڑ چکیں تھیں۔ اسی لیے تو وہ دونوں بھائی مل کر اپنے والدین کو یہاں بلا رہے تھے۔ انہیں اپنی بہنوں سے بھی گلا نا تھا آخر کو وہ اپنے گھر کی تھیں۔
وہ تو خدا کا شکر تھا۔ کہ انجم پاکستان جانے کے بعد روز ان کی خبر لیتی رہی تھی۔ ورنہ ان کے لیے بہت مشکل ہو جاتی تھی۔ اور وہ خود سے توکچھ کر بھی نہیں سکتا تھا یہ تو یاور ہی تھا جو انہیں یہاں بلانے اور پھر یہاں رکھنے کے لیے پیپرز وغیرہ کا انتظام کروا رہا تھا۔
***
کبھی یہ والا گلابی کلر بھی پہن لیا کرو۔ اپنے شوہر کے دل کی دھڑکنیں ہلایا کرو " وہ اپنے کپڑے نکال رہی تھی جب اچانک ہی رسل نےآ کر پیچھے سے اسے اپنی باہوں میں بھرتے ہوئے اس کی گردن پر گرم سانسوں کا لمس چھوڑا تھا۔
نہیں رسل مجھ پر بالکل سوٹ نہیں کرتا اور ویسے تمہیں پتہ ہے میں اپنے کھلے کھلے رنگ نہیں پسند کرتی۔ تمہارے کہنے پر میں نے وہ نا ئٹی لے لی تھی نا ۔ اسے بھی میں صرف تمہاری خوشی کےلیے پہن لیتی ہوں
ہاں پتہ ہے مجھے میری پسند تمہیں بالکل پسند نہیں ہے وہ منہ بنا کر کہتا باہر نکل گیا تھا جب کہ وہ اس کے ناراض ہونے پر سر پکڑ کر رہ گئی تھی عجیب آدمی تھا ذرا ذرا سی بات پر روٹھ کر بیٹھ جاتا تھا۔
اور پھر اسے منانا بھی انتہائی مشکل کام تھا۔
***
مائزم میری جان پانی کی طرف مت جاؤ بھیگ جاؤ گی رفیل دوڑا تھا۔ لیکن تب تک وہ رینگتی ہوئی سویمنگ پول کے پاس پہنچ گئی تھی۔
اس نے پیچھے کی طرف سے رفیل کو اپنے پاس بھاگتے ہوئے دیکھ کر اپنی سپیڈ تیز کی تھی اس سے پہلے کہ وہ پانی سے نیچے ہوتی پیچھے سے اچانک ہی ڈبلیو نے اس کے کپڑوں کو پکڑ کر اسے اوپر فضا میں اٹھا لیا تھا۔ اور اس کا پانی میں جا کر سوئمنگ کرنے کا پلان نہیں پر پھس ہو گیا تھا۔
ڈبلیو نے جیسے ہی اسے اندر لا کر زمین پر چھوڑا وہ اسے گھورنے لگی تھی اور اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے اس کے منہ پر مارنے بھی لگی تھی۔ کیسا گندا بھائی تھا اس کا جو اسے پانی میں تیرنے نہیں دیتا تھا۔
ہاں اس کے لیے تو صرف اس کا باپ ہی اس دنیا میں اچھا تھا باقی سب لوگ تو اس پر پابندیاں لگاتے تھے۔ تایا تائی چاچا چاچی مامے مامی سب کےز سب رو اس کے پھولے پھولے گالوں کو چوم کر اسکے گال سرخ کر دیتے تھے اور پھر بھی ان کا دل نہیں بھرتا تھا۔
ابھی وہ صرف پانچ مہینوں کی تھی لیکن بڑی ہو کر یقینا اس نے اپنے باپ کے ساتھ بھاگ جانا تھا یہاں سے۔ وہ منہ میں فیڈر ڈالے نہ جانے کی نیند کی وادیوں میں اتر گئی تھی۔
جبکہ مرم اچانک ہی اپنی سوچوں سے باہر نکل آئی تھی اور پھر اپنی سوچوں پر ہنستی ہوئی کام نپٹانے لگی پتہ نہیں اپنے چھوٹے بچے کیا سوچتے ہوں گے شاید وہی سب کچھ جو مرم نے سوچا ہوگا۔
***
میرا شونا بچہ میرا پیارا بچہ ابھی دیکھنا تایا ابو بولے گا بولو ۔ تا۔۔ یا۔۔۔ ابو۔۔۔۔ شاباش اب بول کے دکھاؤ ۔۔۔۔۔ رسل اسے پریکٹس کروا رہا تھا جب کہ رفیل نفی میں سر ہلا رہا تھا۔
تبو۔۔۔ ۔" اس سے پہلے کہ رفیل اسے چاچو کہنا سکھاتا اس نے اپنا کام کر دکھایا تھا۔
ہاہاہا تبو۔۔۔۔ تو تبو ہے " وہ اس کا مذاق اڑاتے ہوئے بولا تھا جبکہ رسل کو تو اپنی لاڈلی کا دیا یہ نام پسند آیا تھا۔
کیا ہاہا ہاہا تایا ابو تو ہر کوئی بول لیتا ہے میری بھتیجی مجھے یونیک نام سے بلائے گی۔ وہ فخریہ انداز میں بولا تھا۔
جب کہ وہ جو تینوں زمین پر آرام سے بیٹھے ہوئے تھے اس کے دروازے کی طرف جانے پر سمجھ گئے تھے کہ اب وہ ان دونوں کے ہاتھ ہرگز نہیں آنے والی ۔ کیونکہ اب اس کا باپ اگیا تھا۔
وہ دونوں زمین پر سے اٹھ چکے تھے کیونکہ اب ان کا مائزم کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ختم ہو چکا تھا اب کائزان کا وقت تھا۔ جس میں کسی کو آنے کی اجازت نہ تھی۔
***
یار تم ٹھیک سے کھاتی کیوں نہیں ہو؟ وقت پورا ہو چکا ہے کبھی بھی ڈلیوری ہو سکتی ہے اور اوپر سے تم نے اپنے کھانے پینے کو اتنا کم کر دیا ہے۔ وہ زبردستی اسے کھلا رہا تھا۔
جب کہ وہ بھی کھانے کی پوری کوشش کر رہی تھی اسے بہت بھوک لگ رہی تھی اپنی پریگنسی کے دوران اور اسی وجہ سے وہ بہت زیادہ موٹی بھی ہو چکی تھی۔
لیکن رفیل کواس بات کی کوئی پرواہ نہ تھی بس اس کی بیوی اور بچہ صحت مند رہیں اسے اور کچھ نہیں چاہیے تھا۔ اور ویسے بھی اس کے مطابق اس کی بیوی موٹی ہو کر اور زیادہ خوبصورت ہو گئی تھی۔
رسل ان لوگوں کی باتیں سینے ہوئے ٹی وی دیکھ رہا تھا جب اچانک ہی دھیان اپنے کمرے کے زدرواے پر گیا تھا وہ پنک کلر کے اسی جوڑے میں کھڑی تھی جو تھوڑی دیر پہلے رسل نے اسے پہننے کے لیے کہا تھا۔
واؤ آپی کتنی خوبصورت لگ رہی ہو اس کلر میں سب سے پہلے انشراح نے نوٹ کیا تھا۔ اور پھر لگے ہاتھ رفیل نے بھی اس کی تعریف کر دی لیکن رسل نے کچھ نہیں بولا تھا اور وہ جانتی تھی کہ وہ بند کمرے میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا زیادہ پسند کرتا ہے۔
اور اس بات کا ثبوت اس نے تھوڑی دیر کے بعد اسے کمرے میں آنے کا اشارہ کر کے دیا تھا وہ اس کے پیچھے چل کر کمرے میں آئی تو اگلے ہی لمحے وہ دروازہ بند کرتا ہوا اسے اپنی باہوں میں بھر چکا تھا۔
اس کے لبوں کو شدت سے چومتے ہوئے اس نے اس کی صراحی دار گردن پر جا بجا اپنے لبوں کا لمس چھوڑا تھا۔
رسل۔۔۔۔۔۔۔ بس۔۔۔۔۔۔ وه اس کے لبوں پر ہاتھ رکھ کے اس کی بے باک حرکتوں کو روک رہی تھی۔
بس ہی تو ہو جاتی ہے تمہارے سامنے وہ اس کے لبوں کو شدت سے چومتے ہوئے بولا تھا جب اسے باہر سے کائزان کی آواز سنائی دی تھی۔
رات کو تھینک یو بولوں گا تمہیں وہ ایک دفعہ پھر سے اس کے لبوں پر بوسہ دیتا باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ نفی میں سر ہلا کر رہ گئی۔
***
بس کر جاؤ تو شیبہ تم تو بیٹے کی ہی ساری چیزیں لیے جا رہی ہو کچھ تو لو میری بیٹی بھی تو آ سکتی ہے نا وہ دونوں شاپنگ پر آئے ہوئے تھے اور تو شیبہ ساری چیزیں لڑکوں کی لے رہی تھی۔
ہاں لڑکی ائے گی نا دو تین سال کے بعد فلحال میرا بیٹا ائے گا۔ اسی لیے میں سارا سامان بیٹے کا ہی لوں گی۔
اور اگر اچانک اگلے مہینے تمہیں سرپرائز مل گیا کہ بیٹے کی جگہ بیٹی اگئی تو ۔
ارے آپ فکر نہ کریں کوئی سرپرائز نہیں ملنے والا مجھے100 پرسنٹ یقین ہے۔ وہ یقین دلاتے ہوئے بولی تو وہ شک کی نظروں سے اسے دیکھنے لگا۔
تم نے چیک تو نہیں کروا لیا پہلے ہی اس نے اسے گھورتے ہوئے پوچھا تھا۔
ارے نہیں میں نے جواب میں دیکھا تھا میری باہوں میں نا ایک چھوٹا سا میرا بیٹا تھا۔ اور نہ میری دادی امی کہا کرتی تھی کہ پریگننٹ لیڈی جو جو اب میں دیکھتی ہیں نا وہی ہوتا ہے بس اللہ پاک جلدی میرا خواب پورا کرنے والا ہے۔
اسی لیے مجھے سکون سے شاپنگ کرنے دیجیے ساتھ میں ما ئز و کےلیے بھی شاپنگ کر لیتی ہوں۔ وہ اسے جواب دیتی اگے بڑھ چکی تھی جب کہ وہ بھی خاموشی سے اس کے پیچھے چل دیا تھا۔
کیونکہ بے شک زندگی کے ہر میدان میں اس نے اپنی چلائی تھی لیکن اس کی بیوی پر اس کی کوئی نہیں چلتی تھی۔
***
کائزان وہ سو گئی ہے ۔۔ ۔" وہ کافی دیرسے اس کے سونے کا انتظار کر رہی تھی اور آخر کار وہ جب پوری طرح اس کے سینے پر باہیں پھیلا کر سو گئی تب جا کے مرم نے اسے بتایا تھا وہ آنکھیں کھول کر اسے دیکھنے لگا۔
اور پھر آہستہ سے اس نے اسے سائیڈ پر بےبی کاٹ میں رکھتے ہوئے مرم کو اپنے سینے سے لگایا تھا۔
وہ مائزم کے نا سارے کپڑے چھوٹے ہو گئے کل مجھے شاپنگ پر جانا ہے۔ تو آپ ٹائم پر واپس آ جائیے گا ویسے تو تو شیبہ بڑے پیارے کپڑے لے کر آئی تھی اس کےلیے لیکن میرا خود بھی شاپنگ پر جانے کو دل کر رہا ہے۔
ہاں ٹھیک ہے میں جلدی آنے کی کوشش کروں گا۔ وہ اس کے لبوں کو چومتے ہوئے اس کے بالوں میں انگلیاں پھیرنے لگا تھا
جب کہ وہ مسکراتے ہوئے یوں ہی اس کے سینے پہ سر رکھے۔ اس سے باتیں کرنے میں مصروف تھی۔ جبکہ کائزان کی بے باکیاں اپنے عروج پر تھیں وہ کبھی اس کے لبوں کو چوم رہا تھا تو کبھی گردن پر اپنی جاندار شدتوں کا لمس چھوڑ رہا تھا۔
لیکن ہمیشہ کی طرح مرم کی باتیں اس کی قریب میں بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں اس کی باتیں ختم کرنے کے لیے اس نے اپنی بے باکیوں کو مزید بے لگام کیا تھا۔
اور پھر اسے خاموش ہونا ہی پڑا تھا کائزان کی شدتیں سہتے ہوئے نہ جانے کب تھک کر وہ نیند کی وادیوں میں اتر گئی تھی۔
اور پھر رات نہ جانے کون سا پل تھا جب مائزم جاگ گئی۔ اس نے آہستہ سے مائزم کو بھی اپنے قریب کر لیا تھا۔ محبت بھرا بوسہ اس کے ماتھے پر دیتے ہوئے اس نے اسے بھی اپنے ساتھ لگا لیا۔ کیونکہ اس کی چھوٹی سی مائزم نے اس کی زندگی کو جیت بنانے میں کوئی کمی نہ چھوڑی تھی۔
اس نے کبھی رات کو اس کے رونے پر مرم کو نہیں جگایا تھا وہ اس کے سارے کام خود کر سکتا تھا اس نے کبھی مرم کو ڈسٹرب نہیں کیا تھا اس کی خاطر وہ جاگ جاتی تو پھر سوتی نہیں تھی
وہ ساری ساری رات بیٹھ کر اس سے باتیں کر سکتا تھا کو ئی اور اس کی بولی سمجھے یا نہ سمجھے لیکن کائزان اس کی ساری باتیں سمجھتا تھا۔
کیونکہ وہ کائزان کی شہزادی تھی اس کی شہزادی نے اسے چھوٹی سی شہزادی دی تھی۔ جو اسے جان سے زیادہ پیاری تھی۔
***
میری مائزم دیکھ لینا یہ باربی ڈول اٹھائے گی۔ یاور کو یقین تھا۔
بالکل بھی نہیں مائزم تو ٹیڈی بیر ہی اٹھائے گی رفیل نے سامنے ڈول کے ساتھ ٹیڈی بیئر رکھا تھا۔
نہیں بالکل بھی نہیں میری مائزم اس کار کے ساتھ کھیلے گی اس کے آگے ہی رسل نے بھی کھلونا رکھ دیا تھا۔
جب کہ وہ صوفے پر بیٹھا اپنی بیٹی کو دیکھ رہا تھا جو ان تینوں چیزوں کو بڑے غور سے دیکھ رہی تھی۔
تو شیبہ نشرہ انشراح کے ساتھ ساتھ مرم کو بھی کافی دلچسپی محسوس ہو رہی تھی اس کھیل میں کہ آخر اس کی بیٹی کس کھلونے کا انتخاب کرتی ہے۔
جب اچانک وہ اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے ان کھلونوں کے پاس آیا اور ان سب کے بیچ میں اس نے اپنا العاشر نکال کر رکھ دیا۔ کائزان کی اس حرکت پر وہ سب لوگ حیرانگی سے اسے دیکھنے لگے تھے۔
جب کہ اس کے العاشر رکھتے ہی مائزم نے اس کی طرف بڑھنا شروع کر دیا تھا اور اگلے چند لمحوں میں ہی وہ ان کھلونوں والی جگہ پر آ کر پہنچی اور اپنے باپ کا رکھا کھلونا اس نے اٹھا کر اس کی طرف دیکھا تھا۔
اور پھر کھلکھلا کر وہ اس کی باہوں میں آ سمائی تھی۔ وہ اسے اپنے سینے سے لگائے اٹھا کر باہر لے گیا تھا۔ جبکہ پیچھے موجود سب لوگوں کو وہ حیران چھوڑ گئے تھے۔
اس کی زندگی کا فیصلہ تقدیر نے کرنا تھا۔ لیکن اپنی بیٹی کے اس انتخاب پر اسے خوشی ہوئی تھی وہ کائزان کاظمی کی بیٹی تھی وہ کمزور نہیں تھی۔