Chapter 98: باب 98

چھوڑ دے بھائی کتنا مارے گا بس کر دے وہ چلائے جا رہا تھا جب کہ یاور اس کا کوئی لحاظ نہیں کر رہا تھا۔

وہ اس کے جسم کی حالت بگاڑ چکا تھا ایسا کوئی حصہ نہ تھا جہاں پر وہ اسے ڈنڈے نہ مار کر اپنا غصہ نکال چکا ہو۔

۔۔۔ آج کے بعد رونگ سائیڈ پر اگر مجھے تمہارا بائک نظر" آیا۔۔۔۔۔ ۔

ارے نہیں آئے گا میرے باپ چھوڑ دے مجھے خدا کا واسطہ ہے تو آرمی میں ہے کیوں فضول میں ٹریفک پولیس والا بن رہا ہے چھوڑ دے میرے بھائی میری ایک غلطی معاف کر دے میں آج کے بعد بائیک ہی نہیں چلاؤں گا۔

ہاں تو چھوڑ ہی تو رہا ہوں تین دن سے زیادہ رکھنے کی پرمیشن نہیں ہے ٹریفک قانون توڑنے والے کو وہ اس کے ہاتھ پیر کھولتے ہوئے بولا تھا جب کہ احد سے تو سیدھا کھڑا بھی نہ ہوا جا رہا تھا۔

ہائے اللہ مار ڈالا مار ڈالا مجھے میری ایک ہڈی سلامت نہیں بچی وہ چلا رہا تھا جب کہ وہ اس کا بازو پکڑ کر اسے گھسیٹتے ہوئے باہر لایا تو سامنے رسل کو بیٹھے دیکھا رسل بھائی اچھا ہوا تم آگئے خدا کے لیے مجھے بچا لو یہ جلاد مجھے مار ڈالے گا وہ رسل کی طرح بڑھا تھا جب کہ احد کی حالت دیکھ کر اسے اس پر ترس آیا تھا۔

یاور یہ کیا حالت بنا دی ہے تم نے اس کی تمہیں اس معصوم پر ترس نہیں آیا وہ اس کا سوجا ہوا منہ دیکھ کر پریشانی سے اسے کرسی پر بٹھایا خود بھی ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا تھا جبکہ یاور آرام سے اپنی چیئر سنبھال چکا تھا۔

یہ تجھے معصوم لگتا ہے اسی نے کائزان کو مارا ہے وہ غصے سے اسے دیکھتے ہوئے چلا اٹھا تھا۔

ابے میرے بھائی مجھے دیکھ کر تجھے لگتا ہے میں ایک مچھر بھی مار سکتا ہوں کبھی زندگی میں تو نے مجھے سخت کام کرتے ہوئے دیکھا ہے تجھے ایسا لگا ہی کیسے کہ میں ہاتھ میں پستول پکڑ کر کسی کا قتل کر دوں گا وہ سب کچھ تو میں کائزان بھائی کے کہنے پر کر رہا تھا۔

انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر مجھے اچھی جاب چاہیے اور میں ساری زندگی عیاشی کے ساتھ یہاں پر رہنا چاہتا ہوں اپنی زندگی بیٹر بنانا چاہتا ہوں تو مجھے ایکٹنگ کرنی پڑے گی مجھے کیا پتہ تھا اس ایکٹنگ کے چکر میں میری ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی پہلے وہ رفیل میری ہڈیاں توڑتا ہے پھر وہ ڈبلیو میرے پیچھے بھاگتا ہے اور اب یہ بھی میری ہڈیاں توڑتا ہے یار کوئی تو میری ہڈیوں کو بخش دو۔

وہ سچ میں رو دینے کو تھا جبکہ وہ کنفیوز سا اسے دیکھ رہا تھا وہ کیا بولے جا رہا تھا اسے ایک لفظ سمجھ نہیں آرہا تھا کائزان کے کہنے پر کیا یہ سب کائزان کی پلاننگ تھی۔

کائزان بھائی نے اسے فون کیا تو اس نے آگے سے فون نہیں اٹھایا اسی لیے کائزان بھائی نے مجھے کہا میں جا کر اسے بتاؤں کہ سچ کیا ہے۔

تاکہ یہ جو اتوار کے دن آدھی رات کو سمیر کے گودام پر حملہ کرنے کی پلاننگ بنا رہا ہے وہ نہ کرے لیکن اس نے آگے سے مجھے پکڑ لیا اور مجھ پر جھوٹا قا نون ٹریفک توڑنے کا الزام لگا کے اندر کر دیا اور تین دن سے مجھے مارے جا رہا ہے میری ایک بھی بات نہیں سن رہا۔

وہ اپنی صفائی دیتا اسے تفصیل سے بتا رہا تھا جبکہ یاور سر پکڑ کر رہ گیا تھا جب سے یہ کائزان آیا تھا اسے شک تو تھا ہی لیکن پھر اس نے اپنی آنکھوں سے کا یران کی لاش دیکھی ہوئی تھی وہ کیسے کسی دوسرے پر یقین کرتا۔

یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے رسل مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا یہ کیا کہانی ہے وہ الجھتے ہوئے پوچھ رہا تھا جب کائزان رفیل کے ساتھ تیزی سے اس کے آفس میں داخل ہوا۔

کائزان۔۔۔۔۔ ۔"وہ اٹھ کر کھڑا ہوتے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا جب اس نے اسے بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے اپنے لیے کرسی گھسیٹی تھی۔

سب سے پہلے یہ جو سنڈے نائب کو تم گودام میں ریٹ ڈالنے کی پلینیگ کر رہے ہو اسے نہیں پر ختم کرو سامان صرف اتنا نہیں ہے جتنا اس گو دام میں ہے ہم سارے گینگ کو ایک ساتھ پکڑیں گے۔ جو لوگ اب تک سامنے آئے ہیں صرف یہ لوگ اس کام میں شامل نہیں ہیں بہت بڑا گیم کھیلا جا رہا ہے یہاں مرم کی ڈلیوری سے اگلے ہی ہفتے میں یہ کام شروع کروا دوں گا اور ایک بہت بڑی پارٹی کریں گے اور اسی پارٹی میں یہ سارے گینگسٹرز یہ سارے مافیا کنگ اور پورا ڈرگ گینگ ایکسپوز ہوں گے۔

اور باقی کی کہانی میں تمہیں خود سناؤں گا۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو یاور نے صرف ہاں میں سر ہلاتے سنڈے نائب کی پلیننگ کو نہیں پر ختم کرنے کے لیے اپنے افیسرز کو انفارم کیا تھا۔ جب کہ اب وہ کائزان کے سامنے بیٹھا اس کی ساری باتیں سننے کےلیے تیار تھا۔

***

میں کافی دنوں سے سمیر کے پیچھے لگا ہوا تھا مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر یہ اچانک سے کہاں غائب ہو گیا ہے۔

اتنا تو میں سمجھ چکا تھا کہ جس طریقے سے وہ وہاج کاظمی کی دولت کے پیچھے پڑا ہوا ہے اس کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ہے۔ ز

کیونکہ اپنی ند گی ہر کسی کو پیاری ہوتی ہے اتنا بڑا منہ پر داغ لے کر بھی وہ میرے پیچھے لگا ہوا تھا اسے کسی بھی قیمت پر وہاج کاظمی چاہیے تھا اور اس کی وجہ تھی وہ ساری دولت جو وہاج کاظمی کے نام تھی۔

وہاج کاظمی کی دولت میری صرف ایک کنڈیشن پہ ہو سکتی تھی کہ اگر وہاج کا ظمی اس دنیا میں نہ رہے لیکن سمیر کو یہ بات پتہ ہی نہیں تھی کہ وہاج کاظمی کو مرے تقریبا ڈیڑھ دو سال گزر چکے ہیں اسی لیے اس نے مجھے راستے سے ہٹانے کے لیے ایک پلاننگ بنائی تھی۔

اور غلطی سے اس نے اس پلاننگ میں اس آدمی کو شامل کر لیا جسے میں پاکستان واپس بھیج چکا تھا مصر سے ڈیپورٹ کر کے۔ جب میں نے تمہا رے کہنے پر احد کو مصر سے ڈیپورٹ کر کے واپس پاکستان پہنچایا تب وہ اچانک ہی احد کو غائب کر چکا تھا۔

تقریبا ایک مہینے تک احد غائب تھا کہاں گیا کیوں گیا کچھ سمجھ نہیں آیا تھا لیکن اتنا میں سمجھ چکا تھا کہ وہ پاکستان نہیں پہنچا۔

پھر ایک رات مجھے اچانک ہی احد کا فون آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک آدمی نے اسے بہت سارے پیسے دیے ہیں اور اپنے آگے کام کے لیے رکھا ہے اور وہ غلط کام کرتا ہے۔

وہ کسی بھی حالت میں مجھے قتل کرنا چاہتا ہے۔ پھر میں نے احد کے ساتھ مل کر ایک پلاننگ بنائی جس میں میں نے احد کو سمیر کا قابل اعتبار ادمی بنایا۔

میں نے احد کو اس کے لیے کام کرنے کے لیے کہا وہ اس پر یقین کرنے لگا تو سمیر نے اسی کو مجھ پر حملہ کرنے لیے بھیج دیا کیونکہ جب مرم اپنے بھائی کو دیکھے گی تو وہ گاڑی سے باہر بھی آئے گی اور حملہ بھی ہوگا اسی دن اس نے مجھے فون پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ مجھ پر حملہ کرنے والا ہے۔

اس رات جب میں مرم کو لے کر ہسپتال سے نکلا۔ تب مجھے پتہ تھا کیا ہونے والا ہے۔ میں نے گاڑی میں مرم کو پوری تفصیل بتائی اور وہیں پر میں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن لیا۔

کیونکہ مجھے شک تھا کہ شاید سمیر احد کے ساتھ اپنے کسی آدمی کو بھی بھیجے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا وہاں پر صرف احد تھا۔

اور اس چیز نے میری پلاننگ کو اور بھی آسان کر دیا میں نے جس طرح سے احد سے کہا تھا اس نے وہی کیا ہم نے ایک ڈمی کو پانی میں پھینکا ۔

اور ویڈیو بنا کر سمیر کو سینڈ کر دی سمیر کو اس بات پر یقین آ چکا تھا کہ میں مر چکا ہوں پھر پانی سے لاش ملنا اور پھر وہاں پر تم لوگوں کو یقین دلانا یہ سب کچھ میرے لیے کوئی مشکل نہیں تھا۔

ہاں لیکن وہاں پر مردہ خانے میں تم لوگوں کی دھاڑیں سن کر میرے کان یک گئے تھے یار اس طرح سے کون روتا ہے بچوں کی طرح۔۔ ۔

نکموں ایک کنگ کے آگے کام کرتے ہو تم ایک گینگسٹر کے لیفٹ رائٹ ہینڈ ہو بچوں کی طرح دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے جیسے کسی نے پیٹ دیا ہو تم لوگوں کو ۔

اس سے اگلے ہی دن میں نے رسل سے رابطہ کیا تھا اور اس کھوتے کو بتایا تھا کہ ابھی زندہ ہوں۔

تم لوگوں کو بتا دیتا تو تم لوگ ایکسائٹمنٹ میں آ کر ضرور کچھ نہ کچھ الٹا سیدھا کر لیتے اسی لیے یہاں آ کر تم لوگوں کو بتا رہا ہوں اب بالکل ریلیکس ہو جاؤ میں بالکل ٹھیک ہوں اورمیری مرم پہلے دن سے سب کچھ جانتی ہے۔

کیونکہ میں اپنی مرم کو اتنا بڑا صدمہ د کر کوئی بھی پلاننگ نہیں کر سکتا تھا ورنہ اس کی حالت بگڑ جاتی میں اس کی پریگنسی کے دوران سے کسی طرح کیا کوئی ٹینشن نہیں دینا چاہتا تھا ہاں لیکن مرم نے ڈرامے کر کے میرا کام اور آسان کر دیا۔

سمیر بیچارا اپنے آپ کو بہت سمارٹ سمجھ رہا ہے کہ وہ ایک جھوٹے کائزان کو مرم کی زندگی میں لے آیا ہے۔

وہ یہ نہیں جانتا کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے میرے اشاروں پر کر رہا ہے اور آگے بھی سب کچھ میرے اشاروں پر ہی ہوگا۔

باقی سب کچھ تو ٹھیک ہے بھائی لیکن آپ کے اس والے بھائی نے مجھے بہت مارا ہے یہ تو خیر بچپن سے ہی چلتا ہے مجھ سے یہ تو مارے گا لیکن اس نے بھی مجھے بہت مارا ہے آپ اس کو مارو ۔

تاکہ میرا بدلہ پورا ہو جائے آپ کو میرا بدلہ لینا ہوگا جیجو ۔ احد اس کی پوری بات ختم ہونے کے بعد رفیل کی طرف اشارہ ہے کرتے ہوئے اسے چائیے د رہا تھا جب اس نے رفیل کی طرف دیکھا رفیل نے گھبرا کر کر سی سے اٹھ کر باہر کی راہ لی تھی۔

ابھی بیٹھ جاؤ رفیل تم سے تو میرے بھی بہت حساب نکلتے ہیں۔ لیکن میرے حساب یہ کیس ختم ہونے کے بعد پورے ہوں گے اس نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا رفیل مزید گھیرا گیا۔

جبکہ کائزان اپنے بازووں پر سے شرٹ ہٹایا بٹن اوپر بند کرچکا تھا۔

مجھے مرم کے پاس جانا ہے وہ بڑی معصومیت سے بولا تھا۔

تیری مرمت کرنے کے بعد ساتھ چلیں گے ابھی بیٹھ جا ۔ وہ آہستہ سے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ اس کی گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہو رہا تھا۔

چلو اب مجھے یہ بتاؤ کہ پلاننگ کیا ہے اور تمہیں کیا لگتا ہے کہ سمیر کو اتنا پیسہ کیوں چاہیے ۔۔۔۔ ؟

کیونکہ سمیر کا کام تو ویسے بھی چل رہا ہے اچھا خاصا کما رہا تھا اس کام سے تو پھر کیا ضرورت ہے اسے وہاج کے پیسوں کی اسے دیکھ کر لگتا تو نہیں کہ وہاج کے پیسوں سے اپنی پراپرٹی میں اضافہ کرے گا۔

وہ وہاج کاظمی کی ساری دولت چاہتا ہے کیونکہ یہ دولت ہماری سوچ سے زیادہ ہے مجھے خود اندازہ نہیں تھا کہ بابا نے ان ساری چیزوں سے اتنا منافع کمایا ہوا ہے۔

یاور تم اندازہ نہیں لگا سکتے میری سوچ یہ تھی کہ بابا کی جائیداد اتنی ہوگی لیکن میری سوچ میں وہ بابا کی جائیداد کا ایک پرسنٹ بھی نہیں تھا۔

جو11 ملکوں کے بڑے بڑے ڈرگ گینگز ان سب چیزوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ سارے لوگ بابا کے آگے کام کرتے رہے ہیں۔

بابا نے یہ کام چھوڑنے سے پہلے ان ساری چیزوں کو لیگل طور پر سیٹ کیا تھا یعنی کہ بابا کے پاس لیگل پیپرز موجود تھے اس کام کو شروع کر نے کے لیے۔ وہ ڈرگز کو دنیا میں بالکل اسی طرح عام کر دینا چاہتے تھے جس طرح سگرٹ اور شراب عام ہے

تو پھر تو سمیر یہ کام کروا سکتا تھا اس نے اب تک یہ کام شروع کیوں نہیں کروایا وہ الجھ رہا تھا۔

پیسہ یہ سارا کام صرف اور صرف وہاج کاظمی کے پیسوں سے ہو سکتا ہے کیونکہ اتنا پیسہ صرف اسی کے پاس تھا اور وہاج کاظمی کی ساری دولت اس کی نسل سے آگے نہیں جا سکتی یعنی کہ وہاج کاظمی کا بیٹا میں کائزان کاظمی اور پھر میری اولاد ۔

اس نے مجھے مار کر غلطی کر دی۔ اور اب اس غلطی پر وہ پچھتا رہا ہے اسے یہ کام شروع کرنے کے ےلیے میر بچے کو اس دنیا میں لانا پڑ رہا ہے۔

اب وہ میرے بچے کے سہارے یہ کام شروع کر دے گا ثابت کر دے گا کہ کائزان کاظمی مر چکا ہے اور پھر میرے بیٹے کا سربراہ بن کر بابا کی سارے جائداد پر قبضہ کر لے گا اور آرام سے یہ کاروبار شروع کر دے گا۔

بہت جلد سمیر ہمدانی اس دنیا کا سب سے امیر آدمی ہوگا۔ جو بابا کی طرح غیر قانونی طریقے سے نہیں بلکہ لیگل طریقے سے بہت ساری دولت بنا ئے گا۔ اور کوئی بھی اسے کچھ کہہ نہیں پائے گا وہ جیسے اس کی ساری پلاننگ یاور کے سامنے رکھ رہا تھا۔

یہ تو بہت غلط ہے کائزان اس سے تو پوری دنیا کے لوگوں کو نقصان ہوگا سگرٹ کو عام کیا گیا تھا اسی طریقے سے پھر شراب کو عام کر دیا گیا حرام چیزیں ہر اسلامک ملک میں پھیلائی گئی۔

آج یہ چیز دنیا کے سامنے اتنی عام ہو چکی ہے کہ سامنے پڑی چیز کو کوئی غلط نہیں کہتا اور پھر ڈرگز بھی دنیا میں اسی طرح سے عام ہو جائے گاتو "۔۔۔۔۔۔ ۔ ایسا تب ہوگا جب ہم ہونے دیں گے۔ یہ اور اس کام میں بہت سارے لوگ میرا ساتھ دے رہے ہیں یہ سمجھوے کہ میں بہت سارے لوگوں کا ساتھ د رہا ہوں۔

ہم اس چیز کو عام نہیں ہونے دیں گے جو غلط ہے وہ غلط ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ اس کام میں تم بھی میرا ساتھ دو گے۔

اف کورس میں تمہارے ساتھ ہوں۔ وہ فورا بولا تو کائزان مسکرا دیا تھا۔ جب رسل کا فون بجنے لگا نشرہ کا فون آتے دیکھ وہ فون لے کے باہر آ گیا تھا۔

***

ہاں بولو نشرہ کیا ہوا خیریت تو ہے تم نے اس وقت فون کیا ۔؟ وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا کیونکہ نشرہ اسے دن میں بہت کم فون کرتی تھی۔

ہاں رسل میں سوچ رہی ہوں کہ تمہاری ڈیٹ والی بات پر نا تھوڑا عمل کیا جائے آج رات ڈیٹ کر ہی لیتے ہیں ساحل سمندر پر ۔۔۔۔۔ ۔"تو کیا تم میرے ساتھ ڈیٹ پر چلنا پسند کرو گے ؟۔ وہ سوال کر رہی تھی۔ جبکہ ادھر رسل کے دل میں تو جیسے لڈو پھوٹ رہے تھے۔

ویسے میں اس ٹائپ کا بندہ تو ہوں نہیں جو آدھی رات کو لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹ مارے لیکن میں اس بارے میں سوچ سکتا ہوں۔

ہاں تو ٹھیک ہے پھر تم سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لینا ۔ اور مجھے اپنا فیصلہ سنا بھی دینا

ویسے تم ڈیٹ پر میرا ناجائز فائدہ تو نہیں اٹھاؤ گی اس سے پہلے کہ وہ فون بند کرتی رسل بول پڑا تھا۔

ارے بالکل بھی نہیں ہرگز نہیں میں تمہارا کسی طرح کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کروں گی بلکہ پوری کوشش کروں گی کہ تمہاری حفا ظت کر سکوں غلط قسم کی لڑکیوں سے۔

اس نے فورا جواب دیا تھا۔

میں سوچ کر جواب دوں گا۔

ہاں ٹھیک ہے تم سوچ لو اگر انے جانے میں کوئی مسئلہ ہو تو میں تمہیں یک ڈراپ بھی کر دوں گی۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی تھی۔

اگر ضرورت ہوئی تو ضرور بتا دوں گا لیکن تم ہرگز مجھ پر لائن نہیں مارو گی۔ میں ایک بہت ہی شریف انسان ہوں۔

ارے کہا نا نہیں ماروں گی تم پر لائن ویسے بھی میں زیادہ ہینڈسم اور گڈ لکنگ مردوں پر لائن نہیں مارتی ۔ تمہاری عزت میرے ساتھ محفوظ رہے گی۔ تم سوچ سمجھ کر آرام سے فیصلہ کر کے مجھے بتا دینا میں تمہاری کال کا بے چینی سے انتظار کروں گی خدا حافظ ۔

وہ فون رکھتے ہوئے مسکرائی تو رسل کے چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔ اور پھر اسی طرح مسکراتے ہوئے وہ واپس کمرے کی طرف چلا گیا تھا۔

***

اتنی بری حالت کیسے ہوئی تمہاری احد یہ کیا ہوا ہے تمہیں کس نے مارا ہے کیا تمہیں ؟

وہ پریشانی سے احد سے پوچھنے لگا تھا۔

ارے نہیں نہیں بس وہ ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔ اس نے فوراً بتایا تھا۔

لیکن وہ لڑکا تو کہہ رہا تھا کہ تمہیں رفیل نے مارا ہے۔ رفیل نے ایسی کوئی حرکت کی تو تم نے مجھے اس بارے میں کیوں نہیں بتایا ؟

ایسا کچھ بھی ہو تو مجھے بتایا کرو۔ کم از کم حالات میرے کنڑول میں رہیں۔ یہاں میری ناک کے نیچے کیا کیا ہوتا ہے مجھے پتا ہی نہیں چلتا۔

وہ اسے دیکھتے ہوئے بول رہا تھا۔

باس اتنے بھی برُے حالات نہیں تھے رفیل تو پاگل ہے آتے جاتے الٹی سیدھی حرکتیں کرتا ہی رہتا ہے مجھے آپ کو بتانا مناسب نہیں لگا یہ چھوٹے موٹے جھگڑے تو چلتے ہی رہتے ہیں۔ یہ میں خود ہینڈل کر سکتا ہوں۔ اس نے فورا جواب دیا۔

ہاں ٹھیک ہے اپنا خیال رکھنا اور ڈاکٹر کے پاس چلے جانا تمہاری طبیعت بالکل ٹھیک نہیں لگ رہی وہ اس کے چہرے پر نشانات دیکھتے ہوئے بولا تھا۔

جی جی بس میں چلا جاؤں گا آج ہی ڈاکٹر کے پاس اس نے فورا جواب دیتے ہوئے اس کی نظروں سے ہٹنا بہتر سمجھا تھا۔ ورنہ اس کی تفشیش شروع ہو سکتی تھی اور پھر وہ کیا کیا بہانے بنا کر جھوٹ بولتا ۔

***

ارے اتنی جلدی آگئی تم اتنی فارغ تھی کیا؟ میں نے تمہیں اٹھ بجے آنے کے لیے کہا تھا وہ گھڑی پر پونے آٹھ بجے کا ٹائم دیکھتے ہوئے اس سے کہنے لگا۔

وہ مجھے تم سے ملنے کی بہت جلدی تھی۔ نشرہ نے فورا جواب دیا تھا۔

اتنی بھی کیا جلدی تھی اب میرے پاس اتنا فالتو ٹائم بھی نہیں ہے۔ مجھے ٹائم کی پابندی کرنے والے لوگ پسند ہیں۔ رسل کچھ زیادہ ہی نخرے کررہا تھا۔

رسل یہ اب کچھ زیادہ ہو رہا ہے اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا جیسے اسے بتانا چاہتی ہو کہ اس کی باتیں اسے اتنی بھی پسند نہیں ہیں لیکن وہ پھر بھی برداشت کر رہی ہے۔

کیا زیادہ ہو رہا ہے۔ ایک تو میں تمہارے ساتھ ڈیٹ پر آ رہا ہوں اور اوپر سے تم مجھے ہی ایٹیٹیوڈ دکھا رہی ہو۔ وہ اسے گھورتے ہوئے بولا تھا۔

سوری جناب معاف کر دیجیے وہ کیا ہے کہ مجھے آپ سے ملنے کی اتنی بے تابی تھی کہ میں زیادہ دیر انتظار ہی نہیں کر پائی اب اگر آپ کی اجازت ہو تو ہم ڈیٹ پر چل سکتے ہیں وہ مسکراتے ہوئے بولی تو وہ بھی مسکرا دیا۔

سچ تو یہ تھا کہ وہ خود یہاں باہر تقریبا ایک گھنٹے سے کھڑا اس کا انتظار کر رہا تھا۔

اس نے آٹھ بجے کا وقت دیا تھا۔ اور اس آٹھ کو بجنے میں اتنا زیادہ وقت لگ گیا تھا کہ انتظار کرتے کرتے رسل کبھی ادھر تو کبھی ادھر گھوم رہا تھا۔ اور اب اس کے15 منٹ پہلے آجانے پر وہ بہت زیادہ خوش تھا لیکن یہ بات وہ اس پر ظاہر نہیں کر رہا تھا کیونکہ وہ اسے ڈیٹ پر لے کر جا رہی تھی نہ کہ وہ نشرہ کو۔ تمہیں میرے لیے گاڑی کا ڈور کھول کر مجھے اندر بیٹھنے کے لیے کہنا چاہیے وہ جیسے اسے ڈیٹ کا رول بتا رہا تھا۔

او سوری سوری وہ کیا ہے نا کہ میری پہلی ڈیٹ ہے تو مجھے ڈیٹ کے رولز نہیں پتا ۔ اس نے معذرت کرتے ہوئے فورا ہی گاڑی کا ڈور کھولا تھا۔

اٹس اوکے آہستہ آہستہ سیکھ جاؤ گی ویسے یہ میری بھی فرسٹ ڈیٹ ہے۔ وہ مسکراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھا تھا جب کہ نشرہ نے فورا فزیٹب ڈور کھولتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تھی۔

***

وہ اسے لے کر سیدھا ساحل سمندر پر ہی آئی تھی وہ گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے باہر نکلا تھا جہاں ٹھنڈی ہواؤں نے اس کا استقبال کیا جب اس نے اسے سامنے کی طرف چلنے کا اشارہ کیا تھا۔

کہاں لے کر جا رہی ہو مجھے لڑکی خیریت تو ہے نا وہ اس کے ساتھ ساتھ قدم اٹھاتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا تھا جب کہ اس نے مسکرا کر نفی میں سر ہلایا ۔ میں تمہیں کائزان کےبارے میں بہت پہلے ہی بتا دینا چاہتا تھا لیکن کائزان نے مجھے منع کیا ہوا تھا وہ اس کے ساتھ چلتے ہوئے بتانا شروع کرنے لگا تھا ظاہری سی بات تھی وہ یہاں اسی لیے تو اسے لائی تھی یقینا صبح سے لے کر اب تک وہ یہی سب کچھ جاننے کے لیے تو اس کے پیچھے پیچھے آ رہی تھی۔

ایک منٹ رک جاؤ اس دنیا کے بورنگ ترین انسان میں نے تم سے کب پوچھا کائزان بھائی کے بارے میں کچھ بھی مجھے نہیں جاننا ان کے با رے میں کچھ بھی۔

وہ زندہ ہیں یہی میرے لیے بہت بڑی بات ہے اس نے مسکرا کر اسے حب کروایا تھا جبکہ وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگا۔

وہ اسے اسی لیے تو یہاں لائی تھی صبح سے اس کی اتنی ساری کالز کے پیچھے بھی تو یہی وجہ تھی اور اب وہ اسے کچھ بھی بتانے سے منع کر رہی تھی۔

کیا مطلب ہے نشرہ میں تمہاری بات کو سمجھا نہیں وہ سامنے لگے ٹینٹ کی طرف بڑھتے ہوئے بولا تھا وہ اسے ٹینٹ کی طرف کیوں لے کر جا رہی تھی وہ خود بھی نہیں سمجھا تھا لیکن اس کے اشارے پر خاموشی سے اس کے ساتھ آگیا تھا۔

اس میں نہ سمجھنے والی کون سی بات ہے رسل شاید تم نے کائزان بھائی کو میرے اور اپنے بارے میں بتا دیا تھا اسی لیے انہوں نے خود ہی مجھے فون کیا اور اس میشن کے بارے میں سب کچھ بتایا۔

اور میں نے تمہیں یہاں اس لیے نہیں بلایا بے فکر رہو وہ آنکھ دبا کر اندر قدم رکھ چکی تھی جب کہ وہ سامنے زمین پر بیحھے ایئر بیڈ کو دیکھ کر پریشان ہوا تھا۔ جبکہ اس پر پڑے پھولوں کو دیکھ کر تو جیسے اسے جھٹکا لگا تھا۔

یہ سب کچھ کیا ہے نشرہ تم ٹھیک تو ہو نا طبیعت ٹھیک ہے تمہاری یہ میں سمجھا نہیں وہ حیران تھا بلکہ صدمے میں تھا۔

ہاں میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ اور ویسے بھی اس طرح کی حرکتیں بالکل ٹھیک طبیعت میں ہی کرنی چاہیے۔

وہ مسکراتے ہوئے اس کے چہرے کے ایکسپریشنز دیکھتے ہوئے اس کے سامنے آئی تھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ زمین پر بیٹھ گئی تھی۔

نشرہ یہ تم کیا کر رہی ہو؟ وہ حیرت سے اس سے پوچھنے لگا تھا جب اس نے اس کا ہاتھ تھاما ۔

میں تھوڑی سی سٹو پڈ ہوں رسل میں کسی بھی انسان کو بہت جلدی اپنی زندگی میں شامل نہیں کرتی۔

اور پھر جب کرتی ہوں تو زندگی بھر کے لیے کر تی ہوں ایک وقت تھا جب مردوں پر سے بھروسہ اٹھ گیا تھا میں نے زندگی کے کسی بھی قدم پر مرد کو اچھا نہیں پایا۔

ایک لاچار بے بس لڑکی کو سب لوگ غلط نظروں سے ہی دیکھتے ہیں۔ ایک عورت کے لیے باپ بھائی اور شوہر سے زیادہ ساگ اور کوئی نہیں ہوتا۔ چا ہے وہ کتنی ہی پڑھی لکھی اور خود مختار کیوں نہ ہو۔

بہت کم لوگ ہوتے ہیں اس دنیا میں تمہارے جیسے اور پھر تمہارے جیسے انسان سے محبت کرنا تو بنتا ہے نا ۔

میں نے تمہیں الگ پایا اس فیلڈ میں قدم رکھتے ہوئے میں نے بہت لوگوں کو یہ سینے ہوئے دیکھا تم تو لڑکی ہو تم یہ سب کچھ کر کے کیا کروگی۔

اور اگر کسی کو لگتا تھا کہ لڑکی کچھ کر سکتی ہے تو ان کی نیت خراب ہو جاتی تھی۔

تم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ اس فیلڈ میں آنے سے پہلے میں نے کتنی غلطی نظروں سے خود کو محفوظ رکھا ہے۔ بلکہ اپنے آپ کو ایک اچھے مقام پر دیکھنے کے پیچھے بھی یہی وجہ تھی۔ کہ میں دنیا والوں کو بتانا چاہتی تھی کہ عورت کمزور نہیں ہے۔ دنیا والوں کی نظروں میں عورت کمزور نہیں ہے لیکن ہے تو ایک عورت ہی نا اور ایک غیر عورت پر ایک مرد کبھی اچھی نظر نہیں ڈالتا ۔ ایک مرد کے لیے قابل عزت عورت صرف اس کے گھر کے اندر موجود ہوتی ہے۔ میں نے ہر جگہ مرد کو ایک جیسا ہی پایا تھا جسم کا بھوکا ہوس پرست لیکن تم الگ تھے سب سے الگ میں نے تمہیں آزمایا ۔ بہت آزمایا اور پھر آخر اس آزمائش میں تم کھرے اترے ۔

اور ہاں سب سے خاص بات رسل احمد محبت مجھے تم سے اس دن ہوئی تھی جس دن میرا تم سے نکاح ہوا تھا ہاں لیکن اقرار آج کر رہی ہوں۔

کیونکہ یہ محبت اب عشق میں بدل چکی ہے اور یہ عشق مجھے تم سے دور نہیں رہنے دے رہا۔ کیا تم میری محبت کو قبول کرو گے؟

وہ ایک انگوٹھی اپنی انگلیوں کی مدد سے پکڑے اس کے سامنے زمین پر بیٹھی اقرار محبت کر رہی تھی جب کہ وہ حیرت سے اسے دیکھ رہا تھا عجیب تو تھی وہ لڑکی لڑکوں کے کام بھی خود کرتی تھی۔

اف کورس قبول کروں گا۔ وہ مسکراتے ہوئے جلد بازی میں بولا تھا جبکہ وہ بھی اس کے اس طرح سے مسکرانے پر چہرہ جھکا گئی تھی۔

۔ لیکن تم میری معصومیت کا فائدہ تو نہیں اٹھاؤ گی نا وہ اپنا ہاتھ اس کے سامنے کرتے ہوئے بولا تو وہ کھلکھلا کر ہنسی تھی۔

جی نہیں جناب آج تو ہم آپ کی معصومیت کو لوٹ ہی لیں گے فائدہ اٹھایا تو بہت پیچھے رہ گیا وہ اس کے ہاتھ میں انگوٹھی پہناتی اٹھ کر کھڑ ہوتے ہوئے اسی کے سینے سے لگ گئی تھی۔

انگوٹھی پہنانے کے بعد کس بھی کیا جاتا ہے وہ اس کے کان میں گنگنا یا ۔

نہیں میں نے بس اتنا ہی کرنا تھا چلو اب واپس چلتے ہیں۔ وہ شرماتے ہوئے اس سے پیچھے ہٹی تھی۔

چلو تم نے اپنا کام کر دیا اب میری باری وہ ایک جھٹکے سے اسے اپنے قریب کھینچتا اس کے لبوں کو اپنے لبوں میں قید کر چکا تھا۔

انداز میں بلا کی شدت تھی۔

وہ جیسے پچھلے تین چار مہینوں کا بدلہ نکال رہا تھا اور پھر جیسے ہی اس نے اسے چھوڑا وہ اس کے سینے میں اپنا چہرہ چھپا گئی تھی اور اس کے انداز پر وہ قہقہ لگا کر ہنسا تھا

جبکہ وہ بیڈ کی طرف اشارہ کر رہا تھا

جانم اگر واپس ہی جانا تھا تو پھر یہ بیڈ رکھنے کی کیا تک بنتی تھی۔

وہ تو میں نے رومینٹک پلیس بنانے کے لیے رکھوا دیا تھا یہ میرا ائیڈیا ہرگز نہیں تھا وہ یہاں کی مینجمنٹ نے ہی یہ سب کچھ کروایا ہے وہ کچھ گھیر ائے ہوئے لہجے میں بولی جب کہ اس کی گھبراہٹ اسے مزہ دے رہی تھی۔

میں چاہتا ہوں کہ تم میری معصومیت کا فائدہ اٹھاؤ ۔ اسے اپنے قریب کرتے ہوئے وہ اپنی سانسوں سے اس کے چہرے پر اپنا لمس چھوڑ رہا تھا۔

میں نہیں چاہتا کہ تمہارے پیسے برباد ہو جائیں اخر اس میں مینجمنٹ نے ان سب چیزوں کے لیے بہت پیسے چارج کیے ہوں گے مجھے لگتا ہے ہمیں اس ارینج منٹ کا پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے وہ ایک جھٹکے میں اسے اپنی باہوں میں بھرتے ہوئے بولا تھا۔

جب کہ اس نے جیسے ہی اسے بیڈ پر لٹایا وہ کروٹ بدل چکی تھی۔

اس نے کبھی رسل سے شرم و حیا محسوس نہیں کی تھی لیکن آج اسے اس سے بہت شرم آرہی تھی جب کہ اپنی کمر پر اس کی انگلیوں کا لمس محسوس کرتے اس کی ریڈ کی ہڈی سنسان اٹھی تھی۔

رسل۔۔۔ ۔" اس کا ہاتھ اپنی کمر پر اوپر کی طرف جاتے دیکھ کر اس نے پریشان ہو کر کروٹ بدل کر اس کی طرف دیکھا تھا جب وہ خمار الود نگاہیں اس کے چہرے پر جمائے اس کے چہرے پر جھک گیا تھا۔

نشرہ بنا کسی طرح کی مزاحمت کیے اس کی گردن میں اپنا چہرہ چھپا گئی تھی۔ اور وہ پوری طرح سے اسے خود میں قید کر گیا۔

نیت صاف اور جذبے سچے ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے اسی طرح رسل نے اپنی منزل پائی تھی اپنے سچے اور کھرے جذبوں کے ساتھ اس نے نشر ہ کو خود سے محبت کرنے پر مجبور کر ہی دیا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.