باس اپن کتنا مست ایکٹر ہے نا سارے ایکٹر لوگوں کی اپن نے واٹ لگا دی لیکن وہ سارے بھی مست ایکٹر تھے۔
تم نے اپن کو نہیں بتایا کہ تم فلموں میں بھی کام دلواتا ہے۔ وہ اس کے ساتھ باہر نکلتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔
وہ لوگ ایکٹرز نہیں بلکہ سچ میں ڈرگ گینگ کے کنگز تھے اور وہ لوگ کسی طرح کی کوئی ایکٹنگ نہیں کر رہے تھے بلکہ سچ بول رہے تھے۔
لیکن میں تم سے امپریسڈ ہوں تم نے بہت اچھے سے کام کیا ہے گڈ وہ مسکراتے ہوئے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر آگے بڑھ گیا تھا جب کہ وہ کنفیوز سا اسے دیکھ رہا تھا۔
کیا مطلب وہ جو لوگ بات کر رہے تھے وہ سب سچ تھا وہ کون سا پروجیکٹ ہے اور یہ کس طرح کا پروجیکٹ ہے کیا سچ میں ڈرگ کا کاروبار ہونے والا ہے۔
او باس اپن کو پھنسنے کا نہیں ہے اپن کے سامنے پوری لائف پڑی ہے بہت بڑا ایکٹر بننا ہے زندگی بنانی ہے اپن کو ان چکروں میں نہیں پڑتا ۔ تو اپن کو کدھر پھنسا رہا ہے وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا
میں تمہیں پھنسا نہیں رہا بیٹا میں تمہاری زندگی بنا رہا ہوں چلو واپس گھر چلیں مرم انتظار کر رہی ہوگی وہ اسے گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ کر رہا تھا جب کہ وہ حیران سا اس کے پیچھے آیا۔
***
کائزان کہاں ہیں آپ چلیے کہیں باہر چلتے ہیں کتنا پیارا موسم ہو رہا ہے مجھے لانگ ڈرائیو پر جانا ہے وہ کمرے سے نکلتے ہوئے اسے ڈھونڈتی اونچی آواز میں بول رہی تھی۔
ہاں ضرور تم لوگوں کو لانگ ڈرائیور پر جانا چاہیے کائزان یار اسے کہیں گھمانے کے لیے لے کر جاؤ اس کا مائنڈ تھوڑا فریش ہو اتنے ٹائم سے گھر میں قید ہے وہ، سمیر نے اسے دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
یہ اس کے ساتھ کیسے جا سکتی ہے؟
رفیل جو باہر سے ابھی ابھی اندر آیا تھا اس کی آخری بات سن چکا تھا، سمیر نے غصے سے صرف اسے گھورا تھا کیونکہ اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔
کیوں نہیں جا سکتی رفیل وہ گھومے کی پھرے گی تبھی تو اس کا مائنڈ فریش ہوگا نا ۔
تم کچھ زیادہ ہی فکر کرنے لگے ہو اور کچھ بھی نہیں ہاں کائزان تم ایسا کرو مرم کو اپنے ساتھ تھوڑی دیر کے لیے باہر لے جاؤ ۔
تاکہ وہ کچھ اچھا محسوس کرے رسل نے ان دونوں سے کہا تھا جب کہ نظر اس کی رفیل پر تھی اور وہ رفیل کو کافی سخت نگاہوں سے وارن کر رہا تھا کہ جو حرکتیں وہ کر رہا ہے ان سے باز آ جائے
رسل تم ۔۔۔ ۔" تم لوگ جاؤ کائزان مرم ہم بھی ذرا ڈبلیو کے ساتھ باہر تک گھوم کر آتے ہیں اسے بھی کافی دن ہو گئے باہر لے کر نہیں گئے اس نے رفیل کو باہر چلنے کے لیے کہا تھا۔
جبکہ سمیر نے نظروں ہی نظروں میں رسل کا شکریہ ادا کیا تھا کہ اس معاملے میں اس کا ساتھ دے رہا تھا بے شک وہ صرف مرم کی خاطر اس کا ساتھ دے رہا تھا لیکن جس طرح رفیل نے اس مقام پر آ کر نگاہیں پھیری تھیں رسل کا ساتھ اس کے لیے بہت بڑی بات تھی۔
***
مرم بارش تیز ہوتی جا رہی ہے مجھے لگتا ہے کہ اب ہمیں واپس چلنا چاہیے۔ وہ لوگ کافی آگے نکل آئے تھے جب رگو نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا کیونکہ وہ مزید آگے جانا چاہتی تھی۔
ارے کہاں آگے آئے ہیں بس ایک گھنٹے کا ہی تو سفر ہے لانگ ڈرائیو10، 10 گھنٹوں کی ہوتی ہے آپ مجھے اور آگے لے کر چلیں ۔
میرا بچہ واپسی کے لیے ہمیں مشکل ہوگی تیز بارش میں ڈرائیو کیسے کروں گا میں وہ اسے سمجھانا چاہتا تھا۔
مجھے نہیں پتہ مجھے جانا ہے آگے میں ابھی گھر واپس نہیں جانا چاہتی وہ منہ پھلا کر بولی تو وہ مسکرا دیا۔
جب اچانک ہی اس نے اس کا بازو پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچا تھا تو میڈم کو مزید آگے جانا ہے کتنا آگے تک چل پاؤ گی میرے ساتھ وہ اس کے ہونٹوں کو اپنے انگوٹھے سے چھوتا اس کے لبوں پر جھک گیا تھا۔
سڑک کے بیچ و بیچ آپ کی چچھوری حرکتیں شروع ہو گئی۔ اور وہاں میرے بھا ئی سے ڈرتے ہیں۔ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھے وہ اسے خود سے دور کرنا چاہتی تھی۔
جب وہ اس کی چہرے کو ذرا سا پیچھے ہٹایا اس کی گردن پر جھکا اپنے لبوں کا لمس چھوڑنے لگا۔
🦋ْ کائزان ہم سڑک پر ہیں وہ بے چینی سے کہنے لگی تھی جب اچانک جذبات میں بہتے ہوئے اس نے نظر اٹھا کر سامنے سڑک کی طرف دیکھا تھا جہاں سے رفیل بھاگتے ہوئے اس طرف آ رہا تھا وہ اگلے ہی لمحے سیدھا ہو گیا۔
ٹریفک کھل چکی تھی اور وہ گاڑی کی سپیڈ فل تیز کرتا ہوا گاڑی آگے بڑھا گیا۔
***
وه رسل کے ساتھ جانے کے بجائے ان دونوں کے پیچھے آیا تھا کیونکہ وہ مرم کے معاملے میں اس آدمی پر یقین نہیں کر سکتا تھا اور اس نے اسے ٹریفک میں مرم کی معصومیت کا فائدہ اٹھاتے دیکھا تھا وہ اس کے بے حد نزدیک تھا۔
وہ بہت گھیرا گیا تھا وہ مرم کو ہرگز اس کے ساتھ اکیلے چھوڑنے کو تیار نہیں تھا۔
وہ تیزی سے سڑک پار کر رہا تھا جب اس نے اسے دیکھ لیا اور گاڑی اسٹارٹ کر کے وہاں سے نکل گیا۔
وہ اسے اس طرح سے چھوڑ تو نہیں سکتا تھا وہ اس کے پیچھے پیچھے ہی جا رہا تھا جب اسے رسل کا فون آیا۔
رسل میرا اندازہ درست تھا وہ کمینہ بہت ہی کمینہ ہے وہ مرم کے کتنے قریب تھا تو اندازہ نہیں لگا سکتا۔
وہ مجھے دیکھ کر بھاگ گیا ہے لیکن میں اسے چھوڑوں گا نہیں اس کے پیچھے جا رہا ہوں وہ فون اٹینڈ کرتے ہوئے بولا تھا۔
تو اس کے پیچھے نہیں جا رہا بلکہ تو واپس آ رہا ہے ابھی اور اسی وقت ۔ وہ سختی سے بولا تھا۔
رسل تو میری بات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہا وہ رگو کمینہ ۔ ۔ رفیل مجھے نہیں سمجھنی تیری بات آرہی ہے تجھے میری بات سمجھ میں ابھی کہ ابھی واپس آوہ بے حد غصے سے بولا تھا۔
جب کہ غصہ تو رفیل کو بھی بہت آ رہا تھا۔ لیکن پھر بھی وہ اس کی بات ماننے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔
***
کائزان یہ ہم کہاں آئے ہیں ہمیں تو واپس گھر جانا تھا نا اتنا وقت ہو گیا ہے۔ آئی تھنک ہمیں اب واپس گھر جانا چاہیے۔
وہ اسے اپنے ساتھ ہوٹل میں لے کر آیا تھا جہاں اس نے ایک کمرہ بک کروا کر اسے ایک کمرے میں لایا تھا کمرے کے بیڈ پرا کر بیٹھتے ہوئے وہ کائزان سے کہنے لگی تھی۔
نہیں بے بی آج رات ہم نہیں پر رہیں گے ایک دوسرے کے پاس ۔ وہ اس کے ساتھ بیڈ پرا کر لیٹتے ہوئے اسے اپنی باہوں میں قید کر چکا تھا جبکہ مرم مسکراتے ہوئے اس کا چہرہ چھونے لگی تھی
آپ کو پتہ ہے میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں ۔۔۔۔ ؟ اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں لیے وہ اس سے پوچھنے لگی تھی۔ تم نے کبھی بتایا ہی نہیں تو پتہ کیسے چلے گا۔ وہ الٹا اسی سے کہنے لگا تو مرم کھل کھلا کر ہنسی ۔
اور پھر یوں ہی اس کا چہرہ تھامے ہوئے اس کے ماتھے پر اپنے لب رکھ دیے۔
بس اتنا سا ۔۔۔۔ ۔" وہ مایوس ہوا تھا۔
نہیں اس سے بھی زیادہ وہ اس کا چہرہ چھوڑتی دونوں ہاتھ پھیلا کر بولی تھی۔ ہاں تو بتاؤ نا کتنا ۔۔۔۔۔ ؟ وہ شرارتی انداز میں بولا تو مرم نے ایک دفعہ پھر سے اس کا چہرہ تھام لیا۔
اور اس کے دونوں گالوں پہ باری باری لب رکھتی اس کی آنکھوں کو چومتی اس کے لبوں پر محبت بھرا بوسہ دیتی اس کا چہرہ چھوڑ کر اپنی آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کر بولی
"اتنا "اس کے انداز پر وہ مسکرا دیا تھا۔
اتنا زیادہ پیار اتنا تو میں کر ہی نہیں پاؤں گا وہ اس کا ہاتھ اس کے چہرے سے ہٹاتے ہوئے اوپر قید کر چکا تھا۔ لیکن ٹرائی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ہو سکتا ہے میرا پیار اس سے تھوڑا زیادہ ہو جائے اس کے لبوں کو قید کرتے ہوئے وہ فاصلے مٹانے لگا تھا جبکہ مرم نے اپنا آپ اسے سونپتے ہوئے اس کی پناہوں میں اپنا آپ چھپا لیا تھا۔
اور پھر وہ رکا نہیں اپنی شدتیں اس پر نچھاور کرتے ہوئے وہ سارے فاصلے مٹا گیا تھا اسے اپنی باہوں میں قید کیے وہ اپنی تشنگی مٹایا اسے اپنی بے باک محبتوں کی جھلک دکھانے لگا تھا اور وہ اس کی باہوں میں پگھلتی چلی گئی تھی باہر ہوتی بارش نے ان محبت کرنے والوں کی بنجر زمین کو جل تھل کر دیا تھا۔
***
کیوں بلایا ہے تو نے مجھے یہاں پر تجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کیا کر رہا ہے وہ کمینہ انسان مرم کے ساتھ ہے۔ میں تجھے یہ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
اور تو الٹا مجھ پر برس رہا تھا وہ سیدھا گھر آیا تھا جہاں رسل نے اسے بلایا تھا۔
باہر نکل آ رفیل کائزان اور مرم سے دنیا میں اور بھی رشتے ہیں انشراح کی برتھ ڈے ہے آج تجھے یاد بھی ہے کچھ ہر وقت کائزان مر م، کائزان مرم ان کے علاوہ کچھ اور بھی سوچ تیری اپنی
لائف کدھر ہے رفیل؟
وہ معصوم لڑکی تجھ سے کچھ کہتی نہیں ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تجھے کسی چیز کی فکر ہی نہ ہو کیا ہو گیا ہے تجھے جب سے کائزان گیا ہے تو انشراح کو انگور کر رہا ہے انگور کیا کر رہا ہے تو تو اسے بھولتا ہی جا رہا ہے۔
وہ تو آج نشرہ نے مجھ سے کہا کہ اگر تو تم اسے رکھنا چاہتے ہو تو ٹھیک ہے ورنہ وہ اپنی بہن کو اس اذیت سے باہر نکالنا چاہتی ہے پھر مجھے پتہ چلا کہ تو اس کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔
رفیل کائزان اور مرم کو چھوڑ کر ہماری اپنی بھی ایک زندگی ہے کیا تو نے کبھی نوٹ کیا ہے یاور کی سگی بہن ہے مرم ۔ اسے بھی اپنی بہن کا احساس ہے لیکن اپنی بہن کی خاطر وہ اپنی بیوی کو نظر انداز نہیں کر رہا۔
ابھی پچھلے ہفتے اسے پتہ چلا ہے کہ تو شیبہ پریگننٹ ہے کیسے
پاگلوں کی طرح اس کے دائیں بائیں گھوم رہا ہے اور یہاں تو ڈیڑھ مہینے سے جانتا ہے۔
کہ انشراح پریگننٹ ہے تجھے ذرا احساس نہیں ہے اس معصوم لڑکی کا اپنی نہ سہی اپنے ہونے والے بچے کی تو فکر کر ۔ مجھے بھی مرم اور کائزان کا احساس ہے لیکن اپنا آپ۔ نہیں بھولا
میں یہ نہیں کہتا کہ تو مرم اور کائزان کو بھول جا لیکن میرے بھائی اپنی زندگی پر بھی دھیان دے۔
آخر کب تک وہ برداشت کرے تیری بیگانگی ساڑھے تین مہینے سے وہ بچی اپنا آپ بھولی تجھے خوش کرنے کے چکر میں لگی ہوئی ہے۔ تو کائزان اور مرم کے لیے اپنی زندگی مت برباد کر انشراح کے لیے مرم اور کائزان اس کے بہن بھا ئی تھے اس کے لیے عذاب مت بنا یہ نام میرے بھائی وہ کچھ بول نہیں رہی اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تو اس پر یہ سب کچھ کرے۔
وہ اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتا سمجھا کر اندر جا چکا تھا۔ جب کہ رفیل واقعی پریشان ہو گیا تھا پچھلے ساڑھے تین مہینوں میں وہ انشراح پر بالکل دھیان نہیں دے رہا تھا یہاں تک کہ اس کا چیک اپ بھی کروانے اب نشرہ جا رہی تھی وہ کیسے اتنا لاپرواہ ہو گیا تھا۔ آج اس کی برتھ ڈے تھی اور اسے یاد تک نہیں تھا۔
وہ پریشانی سے اپنے کمرے کی طرف گیا تھا جہاں وہ بیڈ پر آرام سے بیٹھی پتہ نہیں کون سی سوچوں میں مصروف تھی۔
***
انشو۔۔۔ وہ اسے پکارتے ہوئے کمرے کے اندر داخل ہوا تو مسکرا دی۔
ارے رفیل آپ آ گئے مجھے لگا آپ آج نہیں آئیں گے۔ وہ اٹھ کر اس کے پاس آئی تھی۔
کیوں آج کیوں نہیں آیا تھا آج تو آنا بہت ضروری تھا آخر تمہارا برتھ ڈے جو ہے وہ اس کے لبوں کو چومتے ہوئے اسے وش کرنے لگا تھا .
آپ کو کیسے پتہ میرا مطلب ہے آپ کس نے بتایا۔ وہ حیران ہوئی تھی اس نے تو کبھی اپنے برتھ ڈے کا ذکر نہیں کیا تھا۔
سچ بتاؤں یا جھوٹ بولوں چلو چھوڑو یار سچ میں کیا رکھا ہے جھوٹ ہی بولتا ہوں مجھے ہمیشہ سے پتہ تھا وہ آنکھ دبا کر بولا تو وہ کھل کھلا کر ہنسی ۔
آپی نے بتایا ہوگا۔ اس نے خود ہی اندازہ لگا لیا۔
ارے میں نے کہا نا مجھے خود ہی پتہ ہے ہمیشہ سے وہ گھور کر بولا تو وہ پھر سے ہنسنے لگی۔
اچھا جی آپ کو ہمیشہ سے پتہ ہے اب خوش ۔ میں کھانا لگاتی ہوں آپ کے لیے وہ پیار سے اس کے گال کھینچ کر بولی ۔
کوئی ضرورت نہیں ہے کھانا لگانے کی چلو لانگ ڈرائیو پر چلتے ہیں تمہارا برتھ ڈے سلیبڑیب کریں گے اور پھر واپس آئیں گے۔ وہ اگلے ہی لمحے پلاننگ کر چکا تھا۔
کیا مطلب آپ نے واپس نہیں جانا اج وہ پریشانی سے کہنے لگی۔
تم کہتی ہو تو چلا جاتا ہوں وہ مایوسی سے ڈرامائی انداز میں بولا۔
نہیں نہیں مت جائیں بس یہ ڈرامے بازیاں بند کردیں آپ۔
کیا شوہر کو ڈرامے باز کہتی ہو نافرمان بیوی جہنم میں جاؤ گی۔ اس کے گالوں کو چومتے ہوئے وہ اس کی گردن میں ہاتھ ڈالتا باہر لے آیا تھا۔
آپی میں اور رفیل باہر جا رہے ہیں ہم دیر سے واپس آئیں گے وہ باہر کھڑی نشرہ کو دیکھتے ہوئے بولی ۔
جبکہ وہ بولی کچھ نہیں تھی صرف ہاں میں سر ہلا گئی تھی
وہ میں نے ایک سوال پوچھنا تھا برا مت منانا نشرہ پلیز اگر میرے دانت ٹوٹ جائیں چہرے پر نشان آ جائیں یا جبڑے کی حالت بگڑ جائے۔ تم مجھے اپنی بہن کے ساتھ قبول کر لو گی نا اس سے پہلے کہ وہ اندر جاتی اس نے سوال کیا تھا جب کہ وہ دروازے پہ کھڑے رسل کو دیکھ رہی تھی جس نے زوردار قہقہ لگایا تھا۔
یہ کیسا سوال ہے وہ حیرانگی سے اس سے پوچھنے لگی تھی۔
جواب دے دو بیچارے کو کیونکہ بہت جلد بیچارے کی ایسی حالت ہونے والی ہے جو پنگا اس نے لیا ہے نا اس کی سزا اسے ضرور ملے گی وہ مزے سے کہتا اندر جا چکا تھا۔
جبکہ رفیل اب تک اس کے جواب کا انتظار کر رہا تھا وہ نفی میں سر ہلاتی اسے اس کے حال پر چھوڑتے ہوئے خود چائے بنانے جا چکی تھی۔
***
عقل ٹھکانے لگ گئی ہے تمہارے لاڈلے کی وہ چائے کا کپ اسے تھما تے ہوئے بولی تو رسل مسکرا دیا۔
ہاں بس میری قسمت ٹھکانے لگ جائے وہ آہ بھر کر بولا تو ہونٹوں کے قریب کپ لے جاتی نشرہ نے بڑی مشکل سے اپنی ہنسی روکی تھی۔
کوشش جاری رکھنی چاہیے ہو سکتا ہے کہ اب قسمت ٹھکانے لگنے والی ہو۔ وہ بڑے مزے سے بو لی تھی۔ جب کہ وہ امید بھری نگاہوں سے اسے دیکھنے لگا۔
جب تک کوئی مجھے ائی لو یو نہیں کہتا میں اپنی قسمت کو ہرگز
ٹھکانے نہیں لگا پاوں گا۔
پھر مبارک ہو تمہاری قسمت کبھی ٹھکانے نہیں لگ سکتی وہ ہنستے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئی تھی۔ جبکہ رسل نے اس کے کمرے سے نکلتے ہی مسکراتے ہوئے دروازے کی طرف دیکھا تھا
قسمت تو میری اب ٹھکانے لگ چکی ہے بیگم ۔ بس تمہاری عقل کو ٹھکانے لگانا ہے۔ وہ پرسکون انداز میں کہتا صوفے سے ٹیک لگا چکا تھا
پچھلے تین مہینوں سے وہ نشرہ کو پوری طرح سے سمجھ چکا تھا۔ زندگی اور وقت نے ایسے حالات دکھائے تھے جس میں نشرہ کا مرد ذات سے بھروسہ اٹھ گیا تھا اپنی عزت کی حفاظت کرتی وہ پچھلے کئی سالوں سے در در بھٹک رہی تھی۔
لیکن رسل کے ساتھ رہتے ہوئے اس نے اسے باقی مردوں سے الگ پایا تھا وہ کھل کر اقرار نہیں کرتی تھی لیکن وہ جانتا تھا کہ وہ بھی اسے پسند کرنے لگی ہے۔
اور ویسے بھی نکاح کے دو بول میں اتنی طاقت تو ہوتی ہی ہے کہ وہ ایک دوسرے کا دل باندھ دیں اس کا دل تو پہلے دن سے ہی نشرہ کے دل کے ساتھ جڑ چکا تھا ہاں لیکن نشرہ بھی اسے چاہنے لگے گی اس بات کا اسے پہلے اندازہ نہیں تھا۔
لیکن اب جس طرح وہ نشرہ کا خیال رکھتا تھا اسی طرح وہ اس کا خیال رکھنے لگی تھی اس کے انتظار میں اکثر رات کو وہ کھانا نہیں کھاتی تھی۔
وہ لیٹ ہو جاتا تو دس دفعہ اسے فون کرتی تھی وہ جانتا تھا آگ دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے لیکن فلحال وہ اسے قبول کرنے کو تیار نہ تھی یا شاید وہ قبول کر چکی تھی بس اس کے سامنے وہ اقرار نہیں کرنا چاہتی تھی۔
***
اٹھو مرم ہم نے واپس جانا ہے اتنی بھی دیر تک باہر رہنے کی اجازت نہیں دی ہے تمہارے بھائی نے۔ اگر سمیر کو پتہ چل گیا کہ میں تمہارے ساتھ یہاں یہ کر رہا ہوں تو وہ ۔۔۔۔۔ ۔"
تو۔۔۔؟ اللہ اللہ سمیر بھائی کیا سوچیں گے کہ میں ایک غیر مرد کے ساتھ یہاں۔۔۔۔ ہائے ہائے وہ ڈرامائی انداز میں کہتی کائزان کو مسکرانے پر مجبور کر گئی۔
ویسے شرم نہیں آئی تمہیں یہاں ایک غیر مرد کی باہوں میں سوتے ہوئے تمہیں ۔۔۔ کم از کم کائزان کی محبت کی لاج رکھ لیتی ۔ وہ اس کے بالوں کی لٹیں اس کے کانوں کے پیچھے اڑستے ہوئے اسی کے انداز میں بولا تھا۔
ارے چھوڑیں کیا بورنگ آدمی کا نام لے رہے ہیں مجھے تو یہ رنگیلا رگو کافی پسند ہے۔
اچھا تو بیگم صاحبہ کو یہ رنگیلا رگو پسند ہے تو پھر اس رنگیلے رگو کی ایک اور رنگین سی شدت برداشت کیجیے۔ وہ اس کے لبوں پر کافی سختی سے جھکا اپنا لمس چھوڑنے لگا جب کہ وہ کھل کھلا کر ہنسی تھی
جب کہ وہ اس کی کھلکھلاہٹ کوایک بار پھر اپنے لبوں میں قید کر چکا تھا۔ کچھ پتہ چلا تمہیں احد کے بارے میں ایک آدمی اندر آیا تو وہ اس سے پوچھنے لگا تھا جب کہ کائزان کا دھیان بھی اسی طرف چلا گیا۔
نہیں سر احد کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا نہ جانے یہ لڑکا کہاں گیا ہے ہم تو اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک چکے ہیں لیکن اس کی کہیں کو ئی خبر ہی نہیں مل رہی۔
سر مجھے نا انسپیکٹر یاور پر شک ہے میں نوٹ کر رہا ہوں انسپیکٹر یاور نہ پچھلے دنوں احد کا پیچھا کر رہا تھا۔
احد نے مجھے خود بھی بتایا تھا کہ انسپیکٹر یاور اس کے پیچھے پیچھے آ رہا ہے پھر اس نے مجھے بتایا کہ انسپیکٹر یاور اس کا سٹیپ برادر ہے پھر میں نے سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آپسی لڑائی ہو اسی لیے اس پر نظر رکھ رہا ہو لیکن تین دن سے احد غائب ہے۔
اور سر آپ کو ایک اور بات بتاؤں تین دن پہلے نہ احد پر رفیل نے حملہ کیا تھا میرا مطلب ہے اسے بہت مارا تھا بہت برے طریقے سے اس کا منہ تک توڑ دیا تھا رفیل نے ۔
حالت خراب ہو گئی تھی احد کی میں ہی اسے ہسپتال لے کر گیا تھا۔ وہ تفصیل سے بتا رہا تھا جبکہ کائزان کے ساتھ ساتھ سمیر بھی پریشان بیٹھا ہوا تھا۔
کہیں یاور نے اسے کسی شک کی بنا پر گرفتار تو نہیں کر لیا یا کسی اور وجہ سے اگر ایسا ہوا تو میں بہت برے طریقے سے پھنس جاؤں گا۔
ہاں تو اپن کیا کر سکتا ہوں دیکھ اپن کو پولیس ولیس کے چکر میں نہیں پڑتا اس کا تو بھائی ہے اس کو چھوڑ دے گا اپن کی تو ہڈیاں توڑ دے گا اپن نہیں جائے گا۔ اپن جا رہا ہے۔ ادھر سے وہ اٹھنے لگا تو سمیر نے غصے سے اسے دیکھا تھا۔
بیٹھ جاؤ نہیں پر بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں نہیں بھیج رہا ہوں میں یاور کے پاس وہ اسے گھورتے ہوئے خود اٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا جبکہ وہ کندھے اچکا گیا۔
***
میں نے تو دیکھا ہی نہیں اسے کتنے دن سے اور یاور اسے اس طرح سے بے وجہ تو کڈنیپ نہیں کرے گا۔
مانا ان میں آپسی رنجشیں ہیں لیکن پھر بھی مجھے نہیں لگتا کہ وہ اسے بے وجہ میں اٹھا لے گا اور رفیل والی بات تو مجھے پتہ ہی نہیں رفیل نے ایسا کچھ کیا ہے ۔۔۔۔۔ ؟
سچ بتاؤں کائزان اس نے ان سب چیزوں میں مجھے بھی شامل نہیں کیا شاید میں اسے روک ٹوک کرتا رہتا ہوں اس لیے اس نے مجھے اس بارے میں نہیں بتایا ہوگا ہاں لیکن وہ احد تین چار دن سے غائب ہے میں نے بھی نہیں دیکھا۔
پھر جا کر یاور سے پوچھو کہ کہاں ہے۔ میرا دوسرا سالہ اسے لے کر آؤ اور یہاں سمیر کے سامنے پیش کرو۔ آج کل یہ سمیر کا بڑا لاڈلا بنا ہوا ہے اور سمیر اس پر کافی پولیں بھی کھول رہا ہے۔
ہاں ٹھیک ہے میں تھوڑی دیر میں اس کے بارے میں انفارم کرتا ہوں ابھی میں یاور کے پاس جا رہا ہوں وہ فون بند کرتے ہوئے جیسے ہی گھوما سا منے نشرہ کو کھڑے دیکھا۔
شک تو مجھے بہت دنوں سے تھا رسل لیکن آج یقین ہو گیا ہے۔ اور آج تم مجھ سے کچھ نہیں چھپا ؤ گے۔ تم کائزان سے بات کررہے تھے رائٹ۔ ۔۔۔ ؟ وہ سینے پہ ہاتھ باندھے اسے گھورتے ہوئے بولی تھی۔
میں تم سے پہلے بھی کچھ بھی چھپانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن اس وقت ٹائم نہیں ہے بعد میں آ کر تمہیں بتاتا ہوں بہت ضروری کام کے لیے جا رہا ہوں۔ بعد میں کب تک ۔۔۔۔؟ وہ اب تک اس کے راستے میں کھڑی تھی۔
آج شام کو باہر چلیں گے میں تمہیں وہاں سب کچھ بتا دوں گا۔
ٹھیک ہے میں تمہارا ہوٹل میں ویب کروں گی بلکہ ہوٹل میں نہیں ساحل سمندر پر ٹھیک رہے گا وہاں پر ہم کھل کر بات کر سکیں گے اور کوئی ڈسٹرب بھی نہیں کرے گا۔ وہ فورا ہی پلان بنا چکی تھی۔
ڈارلنگ ڈیٹ تھوڑی منانی ہے جو ساحل سمندر پر جا کر ماریں گے۔ نہیں میرا مطلب ہے تم جہاں کہو گی وہیں آ جاؤں گا ویسے سمندر ڈیٹ کی جاتی ہیں۔ باتیں نہیں یو نو واٹ آئی میں؟ شام کو ملتے ہیں۔
وہ آنکھ دبا کر کہتا باہر نکل گیا تھا جب کہ نشرہ صرف سر ہلا گئی۔