Chapter 96: باب 96

رفیل تو کیا کر رہا ہے پاگل تو نہیں ہو گیا یہاں اس کمرے کے باہر کیا کر رہا ہے مرم کو شک ہو جائے گا۔

مجھے اس آدمی پر ایک پرسنٹ بھی یقین نہیں ایک پرسنٹ بھی نہیں اگر وہ مرم کے پاس گیا نا تو میں اس کی ہڈیاں توڑ دوں گا وہ اس کے کمرے کے دروازے سے ہلنے کو تیار ہی نہیں تھا۔

میرے بھائی سمیر گارنٹی دے رہا ہے کہ وہ مرم سے دور رہے گا ہم صرف یہ سب کچھ کر کے مرم کو مینٹلی ٹوچر کریں گے اور کچھ بھی نہیں وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا

دماغ خراب تو نہیں ہے کائزان کی امانت ہے وہ لڑکی وہ ایک غیر مرد کے ساتھ رات کو ایک کمرے میں رہے گی تو ہم کیا آرام سے سو جائیں گے جا کے میں نہیں سو سکتا مجھے مرم کی حفاظت کرنی ہے۔

معصوم ہے اس کو تو پتہ ہی نہیں ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے یہ آدمی کیسا ہے کس نیت کا مالک ہے۔ کیا جا نتا ہے تو اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں وہ کبھی بھی کچھ بھی کر سکتا ہے مرم کی بے وقوفی کا فائدہ اٹھا سکتا ہے اس کے جذبات کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔

صرف اس لیے تاکہ سمیر اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے ہم مرم کو کسی کائزان جیسے دکھنے والے آدمی کے سامنے نہیں

پھینک سکتے۔

میں یہاں سے کہیں نہیں جاؤں گا مجھے ساری رات یہاں کھڑا ہو کر مرم کے کمرے سے آنے کا انتظار کرنا پڑا تو بھی میں کروں گا لیکن یہاں سے نہیں ہلوں گا۔

میں مرم کے معاملے میں کسی پر یقین نہیں کر سکتا کسی پر بھی نہیں۔ وہ ہر چیز سے انکاری تھا پھر نہ جانے کیا سوچ کر وہ کچن میں آیا اور پانی کا جگ بھر کر اس کے کمرے کے دروازے پر دستک دینے لگا۔

رسل تو صرف اس کی الٹی سیدھی حرکتیں دیکھ رہا تھا اس کا ڈر جائز تھا وہ مرم کو کسی غیر کے حوالے نہیں کر سکتے تھے لیکن پھر بھی مرم تو اس شخص کو اپنا شوہر ہی سمجھ رہی تھی ممکن تھا کہ وہ انسان مرم کے پاس نہ آیا لیکن مرم بھی تو اس کے پاس جا سکتی تھی۔

***

وہیں صوفے پر لیٹے لیٹے تھوڑی دیر میں ہی اس کی آنکھ لگ گئی تھی اسے پتہ تک نہیں تھا کہ سب لوگ کمرے سے کب نکلے تھے جب اسے اپنے چہرے پر کسی کی نظروں کا حصار محسوس ہوا اس نے آنکھیں کھول کر دیکھا تو مرم اس کے بالکل پاس زمین پر بیٹھی اسے دیکھ رہی تھی ایک لمحے کے لیے تو وہ پریشان ہو گیا تھا پھر اگلے ہی لمحے اٹھ کر بیٹھ گیا۔

کتنے برے ہیں آپ کائزان مجھے منانے کے بجائے کتنے آرام سے سو رہے ہیں میں ناراض ہوں آپ سے وہ اس کے سینے پر سر رکھتے ہوئے لاڈ بھرے انداز میں بولی تھی۔

کیوں کیوں ناراض ہو تم مجھ سے وہ فورا ہی اٹھ کر بیٹھتے ہوئے اسے ذرا سا خود سے دور کرتا اسے اپنے پاس بیٹھنے کا اشارہ کر چکا تھا اوپر بیٹھو نیچے بیٹھنا تمہارے لیے ٹھیک نہیں ہے وہ اسے سہارا دیتا اپنے پاس بٹھا چکا تھا۔

کیوں ناراض ہوں سے کیا مطلب ہے آپ کا آپ اتنے وقت سے مجھ سے دور تھے میں نے اور بے بی دونوں نے آپ کو بہت مس کیا اچھا بتائیں اتنے وقت میں آپ نے ہمارے بے بی کا کوئی نام سوچا ہے وہ اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتی اس کے سینے پر اپنا سر رکھ چکی تھی۔

میں نے نہیں نہیں ابھی تک تو میں کچھ بھی نہیں سوچ پایا میں وہاں کام کر رہا تھا کوئی بچوں کے نام تھوڑی نہ سوچ رہا تھا تم تم نے کوئی سوچا ہوگا نا ویسے بھی اتنے وقت سے تو تمہارے پاس کو ئی کام نہیں ہوگا نام تو تم نے سوچ ہی رکھا ہو گا اسے سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس سے کیا بات کرے نظر بار بار دروازے کی طرف جا رہی تھی۔

میں نے میں نے ایک دو نہیں بلکہ بہت سارے نام سوچ کر رکھے ہوئے ہیں پوری لسٹ تیار کی ہے کوئی18 نام سوچے ہیں میں نے آپ ان میں سے کوئی سلیکٹ کر لیجئے گا فرسٹ بے بی کے لیے ان میں سے کوئی رکھ لیں گے اور سیکنڈ تھرڈ کے لیے بھی ہم انہی میں سے کوئی ڈھونڈ لیں گے۔

ویسے میں نے سوچا ہے کہ ہمارے چار بچے ہوں گے آپ کو کتنے بچے چاہیے۔

چار بچے ۔۔۔۔۔ اس نے فورا جواب دیا تھا جب کہ مرم نے مسکرا کر ایکسائٹڈ انداز میں اسے دیکھا تھا۔

آپ کو بھی چار بچے چاہیے ویسے چاروں کے نام نا ہم ان18 میں سے سلیکٹ کر دیتے ہیں بہت پیارے پیارے نام ہیں وہ فورا ہی سائیڈ سے کاپی اٹھا کر اس کے حوالے کر چکی تھی جبکہ وہ پریشان پریشان سا کاپی پہ موجود ناموں کو پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا جب اچانک دروازہ کھول کر رفیل اندر داخل ہوا۔

***

اس کے ہاتھ میں پانی تھا جبکہ اس کا اچانک اندر آیا ایک لمحے کے لیے مرم کو بھی حیران کر گیا تھا وہ کہاں اس طرح بنا اجازت کمرے کے اندر داخل ہوتے تھے وہ تو دروازہ کھلا ہونے کی

صورت میں بھی اجازت مانگ کر اندر آتے تھے۔

وہ مرم میں تمہارے لیے پانی لے کر آیا تھا تمہیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے نا رات کو تو بار بار اٹھ کر تمہارا کچن میں جانا بہتر نہیں ہے یہ پانی میں یہاں رکھ رہا ہوں کائزان ذرا باہر آنا مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے وہ غصے سے اسے باہر آنے کا اشارہ کرتا خود باہر نکل چکا تھا جب کہ رگو سمجھ چکا تھا کہ اب اس کی خیر نہیں ہونے والی ۔

کیونکہ وہ جب سے یہاں آیا تھا یہ لڑکا اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھا دیکھ کیا رہا تھا بلکہ اسے موقع مل جاتا تو شاید وہ اسے ختم کرنے میں بھی زیادہ وقت نہ لگاتا ۔

لیکن یہ لڑکا اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ تو غلط کرنے ہی والا تھا وہ گھیرا کر مرم کے قریب سے اٹھ کر باہر چلا گیا تھا جبکہ مرم مسکراتے ہوئے ایک بار پھر سے ناموں کی طرف متوجہ ہو گئی تھی۔

***

وہ باہر پہنچا ہی تھا کہ رفیل نے اگلے ہی لمحے اسے کھینچ کر ایک زوردار مکہ اس کے منہ پر دے مارا تھا اس کا جبڑا ہل کر رہ گیا تھا وہ دور جا گرا تھا۔

تیری ہمت کیسے ہوئی مرم کے قریب جانے کے ہاں کیا سمجھ کے کیا رکھا ہے تو نے اس کی مجبوری کا نا جائز فائدہ اٹھائے گا وہ اس کا بازو مروڑ تا ایک دفعہ پھر سے اسے اپنے طرف کھینچتا اس کے منہ پر ایک اور زوردار تھپڑ لگا چکا تھا۔

تجھے ایک بار میری بات سمجھ میں نہیں آئی تھی مرم کے پاس نہیں جانا اس سے دور رہنا ہے۔ وہ اس کی گردن کو زور سے اپنے ہاتھ میں دوبچے اسے اپنے بے حد قریب کئے دہاڑا تھا جبکہ

رگوں کی تو مانو جان حلق میں ایک آئی تھی۔

سب ڈرامہ ۔۔۔۔ وہ ڈرامہ ۔۔ ،۔۔ ۔

ہاں سالے ڈرامہ کرنا تھا تجھے تجھے اس کی معصومیت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا تھا وہ ایک زوردار مکہ اب اس کے پیٹ پر جھاڑ چکا تھا رگو نے کراہ کر اپنا پیٹ پکڑ لیا تھا کیونکہ یہ پیچ اسے ضرورت سے زیادہ زور سے لگا تھا جب کہ شور کی آواز سینے ہوئے سمیر بھاگ کر باہر پہنچا تھا۔

لیکن اس سے پہلے کہ وہ ان دونوں تک پہنچتا اس پر کوئی چیز حملہ کر چکی تھی بلکہ حملہ کیا وار کر چکی تھی

وہ اپنے ناخنوں کی مدد سے اس کے پیٹ پر اچھی خاصی لمبی خراش ڈال چکا تھا ڈبلیو کو اپنے اوپر سایہ بنائے دیکھ سمیر کی جان حلق میں آ گئی تھی اس سے پہلے کہ وہ ایک اور وار کرتے ہوئے اس کے منہ کو مزید بگاڑتا رگو اپنا آپ اس سے چھڑاتے ہوئے اس پر جمپ کر چکا تھا

اگر وہ اپنا پورا زور لگا کر اسے پیچھے کی طرف نہ دھکیلتا تو یقینا وہ سمیر کو چیر پھاڑ کر رکھ چکا ہوتا۔

اسے جلدی سے ہسپتال لے کر چلیں اس کی حالت بہت خراب ہے رسل جو باہر ڈبلیو کی غرا ہٹ سن کر بھاگتے ہوئے آیا تھا گھیرا کر کہنے لگا جب کہ مرم بھی آواز سینے ہوئے آہستہ آہستہ چلتی باہر کے دروازے تک آئی تھی۔

رگو ڈبلیو کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو یقینا آج سمیر کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اس کی نظر تو کافی دنوں سے تھی اس پر اور سمیر بھی نوٹ کر چکا تھا کہ اگر اس نے کبھی بھی سمیر کو اکیلے پا لیا اور وہ پنجرے سے باہر ہوا تو اس پر حملہ وہ ضرور کرے گا۔

اور آج اس نے موقع کا خوب فائدہ اٹھایا تھا اگر وہاں رگو موجود نہ ہوتا تو یقینا اس وقت تک سمیر کی جان جا چکی ہوتی۔

ڈبلیو پیچھے ہٹو یہ کیا حرکت کی ہے تم نے بدتمیز یہ انسان ہے انسانوں پر حملہ نہیں کیا جاتا مرم نے آہستہ آہستہ اس کی گردن پر ہاتھ پھیرتے ہوئے اس کے غصے کو کم کیا تھا جب کہ شاید مرم کو اپنے قریب محسوس کر کے وہ بھی شانت ہو کر بیٹھ گیا تھا۔

سمیر کی حالت ضرورت سے زیادہ خراب تھیا سے ابھی کہ ابھی ہسپتال پہنچانا تھا ورنہ اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا۔

***

۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ جانور انہیں جان سے مار دینا چاہتا تھا اتنا غصہ یقینا اس جانور کے ساتھ انہوں نے کوئی نہ کوئی غلط کام تو کیا ہے جس کی وجہ سے وہ جانور انہیں دیکھ کر اتنا زیادہ غصہ ہو گیا ورنہ پالتو جانور اس طرح کے حملے نہیں کرتے۔

ڈاکٹر اس کے پیٹ پر پٹی کرتے ہوئے بتا رہا تھا سمیر کو کافی گہرا زخم آیا تھا لیکن شکر تھا کہ بچت ہو گئی تھی اس کی۔ جب کہ ڈاکٹر اپنی ہی بولے جا رہا تھا یقینا اسے اندازہ نہیں تھا کہ یہ پالتو جانور ایک سفید چیتا ہے۔

ویسے جانور معصوم ہوتے ہیں اور جانوروں پر کوئی کیس بھی نہیں بنتا ورنہ جس طرح کا حملہ آپ پر ہوا ہے اگر کوئی انسان ہوتا تو ڈھائی سال کے لیے جیل میں قید ہو سکتا تھا ڈاکٹر کافی دوستانہ انداز میں بول رہا تھا جب رسل اور رفیل نے ایک دوسرے کو دیکھا۔

جانور پر کوئی کیس نہیں بن سکتا میرا مطلب ہے اگر جانور کسی کو جان سے مار ڈالے تو قاتل تو جانور بھی ہوگا نا رفیل نے گہری نظروں سے رگو کو دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

جبکہ رگو تو گھیرا کر رہ گیا تھا کہیں وہ اپنے اس خون خوار جانور سے اسی کا قتل تو نہیں کرو انے والا اس نے مدد طلب نگاہوں سے سمیر کی طرف دیکھا تھا۔

رفیل وہ مرم کے پاس نہیں گیا تھا بلکہ مرم خود اس کے پاس آئی تھی وہ تمہیں بتا تو چکا ہے نا ایک ہی بات کتنی دفعہ دہراؤں وہ رفیل کی بات کی گہرائی کا مطلب سمجھتے ہوئے بولا تھا اسے سمجھ میں ْ آ چکا تھا کہ وہ رگو کو ڈبلیو کی مدد سے نقصان پہنچانے والا ہے۔

مرم معصوم ہے نادان ہے جانتی ہی نہیں ہے کہ یہ آدمی اس کا شوہر ہے یا نہیں لیکن یہ تو عقلمند ہے یہ تو سب کچھ جانتا ہے نا یہ اس کے قریب سے کیوں نہیں اٹھا تھا۔

مجھے اس آدمی سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اگر ڈبلیو اس پر کسی طرح کا حملہ کرتا ہے تو یاد رکھنا اگر یہ بنا وجہ کے مرم کے آس پاس مجھے نظر آیا تو میں لحاظ نہیں کروں گا۔

یہ مت سوچنا کہ تم کائزان کی شکل کا کوئی آدمی لے آئے ہو تو ہم اسے کائزان سمجھ کر قبول کر لیں گے میں ہڈیاں توڑ کے رکھ دوں گا اگر یہ مرم کے آس پاس بھی مجھے نظر آیا تو ۔

وہ اسے گھورتے ہوئے باہر نکل گیا تھا جبکہ رگو اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کرتا ہوا سمیر کو دیکھ رہا تھا اسے پیسہ بہت پیارا تھا لیکن اپنی جان سے زیادہ ہرگز نہیں۔

***

رگو پلیز میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرو یہ کیا بچپنا ہے ذرا سی بات پر تم یہ سب کچھ چھوڑ کر جا رہے ہو سمیر کی صبح آنکھ کھلی تو رگو گھر پر نہیں تھا پتہ کرنے پر پتہ چلا کہ رگو سب کچھ چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔ وہ اس کے پیچھے واپس اسی سٹریٹ ایریا پہ آیا تھا جہاں پر وہ اسے ملا تھا۔

دیکھ بھائی اپن کو نہیں پتہ اپن کو اپنی جان بہت پیاری ہے اور پیسے سے تو کہیں زیادہ پیاری ہے اگر زندہ بچ گیا تو پیسہ بھی کما لوں گا وہ لڑکا اپن۔ کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے اور تو نے وہ جانور دیکھا ہے دیکھا ہی ہوگا تو تجھے تو جانور قریب سے پپی بھی دے کر گیا ہے اب اپن اپنی جان پر ہرگز رسک نہیں لے سکتا اپن کو اپنی لائف بہت ہی پیاری ہے

نہیں چاہیے اپن کو تیرا پیسہ تو اپنا پیسہ اپنے پاس رکھ بس اپن کی جان بخشی کر دے۔

آئی پر و مس رفیل تمہارے آس پاس بھی نہیں آئے گا وہ تمہیں کچھ نہیں کہے گا بس تم میرے ساتھ چلو وہ یقین دلا رہا تھا جب رگو نے اپنے چہرے کی طرف اشارہ کیا جہاں پر صرف رفیل کے مکوں کے نشان نہیں بلکہ اس کی انگوٹھیوں کے بھی نشان موجود تھے۔

آج تک اپن کے تھو بڑے کو کسی نے اس حد تک نہیں بگاڑا جتنا اس چٹکے بھر کے لڑکے نے بگاڑا ہے اپن نہیں جا رہا تیرے ساتھ ۔ وہ صاف انکار کر رہا تھا۔

اگر میں تمہاری پیمنٹ ڈبل کر دوں تو10 کروڑ سے20 کروڑ کر دوں تو بھی نہیں صرف تین مہینے ہیں رگو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو تمہاری زندگی بدل سکتی ہے۔ وہ اسے مزید لالچ دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتا تھا۔

منظور ہے لیکن وہ سفید رنگ کا چیتا اور وہ رفیل اپن۔ کے آس پاس نہیں آنا چاہیے۔

نہیں آئے گا چلو واپس وہ یقین دلاتے ہوئے بولا تھا سمیر کی حالت اس وقت اتنی خراب تھی کہ وہ ٹھیک سے اٹھ کر چل بھی نہیں پا رہا تھا لیکن رگو کے گھر چھوڑ جانے کی بات پر اسے نہ صرف اٹھنا پڑا تھا بلکہ بڑی مشکل سے سفر طے کر کے یہاں تک آنا پڑا تھا۔

اور فائنلی اب وہ اسے منا کر اپنے ساتھ لے جانے کو تیار ہو گیا تھا رفیل کو کس طرح سے کنٹرول کرنا ہے وہ اس نے بعد میں سوچنا تھا فی الحال اسے رگو کی ضرورت تھی اور رگو کو وہ اس جگہ لا کر چھوڑ نہیں سکتا تھا۔

***

زیادہ بڑا حملہ مت کرنا بس ہلکا پھلکا ہاتھ مار دینا ۔ عقل ٹھکانے آ جائے گی اس آدمی کی، ہم نے زیادہ کچھ نہیں کرنا بس اسے بتانا ہے کہ وہ مرم کے اس پاس نہیں آ سکتا تو سمجھ رہا ہے نا میری بات کو وہ ڈبلیو کے سامنے بیٹھا میٹنگ کرنے میں مصروف تھا جبکہ رسل بھی وہیں پر اسے سن رہا تھا۔

رفیل تجھے اندازہ بھی ہے تو کیا کروانا چاہ رہا ہے۔ اگر مرم کو شک ہو گیا نا تو ہمارے لیے مسئلہ بن جائے گا اور ویسے بھی یہ اپنے مالک پر حملہ کیوں کرے گا۔ میرا مطلب ہے مرم کی نظر میں تو ڈبلیو اس کا ہی ہے مرم اس شک میں پڑ جائے گی۔۔ ۔" ۔

مرم کو پتہ چلے گا تو اس کو شک ہوگا نا یہ صرف ہلکا پھلکا سا حملہ کرے گا۔ جس سے وہ ڈر جائے گا اور مرم کے پاس نہیں جائے گا بس اتنا سا تو کرنا ہے اس نے ہم نے کون سا اس کی جان لینی ہے۔

وہ پوری پلاننگ کر چکا تھا جب کہ رسل اسے اس کے حال پر چھوڑ تا خود اندر جا چکا تھا اس وقت اس کے منہ لگنا ہی دیوار پر سر مارنے کے برابر تھا۔

***

ابے الو تو سو رہا ہے اٹھ حملہ ہونے والا ہے وہ نقلی کائزان پر میں نے ڈبلیو کو پوری ٹریننگ دے دی ہے بہت مزہ آنے والا ہے چل آجا اس کا ڈانس دیکھیں گے۔

وہ صبح صبح ہی اسے جگا نے کے لیے اس کے کمرے میں موجود تھا جبکہ رسل پریشان تھا۔ اس کی الٹی سیدھی حرکتوں سے اس وقت صرف مرم کو اس نے اس رگو نامی بندے سے دور رکھنا تھا

رفیل تو کیا کرتا پھر رہا ہے وہ بیڈ سے اٹھتے ہوئے اسے کوسنے لگا تھا جبکہ وہ کمرے سے باہر نکل گیا تو اسے بھی اسکے پیچھے آنا پڑ گیا۔

ایک بات کی تو میں تجھے گارنٹی دیتا ہوں اب یہ رگو نام کا آدمی ہماری مرم کے اس پاس نظر نہیں آنے والا وہ اسے باہر لاتے ہوئے بول رہا تھا جب اچانک اس کا دھیان باہر گیا تھا جہاں ڈبلیو رگو کے نہ صرف پیر چاٹ رہا تھا بلکہ اس کے ساتھ فٹبال کھیلنے میں مصروف تھا۔

اس نے ایک زور سے کک مارتے ہوئے فٹبال کو دور پھینکا تو دوسری طرف وہ بھاگتے ہوئے فٹبال کو پاوں مارتا واپس اس کے پاس لے آیا تھا۔

دیکھ اب خوش ڈر ختم ہو گیا اس آدمی کا۔ اب اسے ڈبلیو سے بھی ڈر نہیں لگ رہا وہ آزاد ہو گیا ہے میں نے اسی لیے تجھے کہا تھا کہ اسے ڈبلیو کے آس پاس مت جانے دے بس اب خوش ہے نا تو ڈبلیو اس غلط فہمی کا شکار ہو گیا ہے کہ وہ اپنا کائزان ہے۔

رسل غصے سے کہتا واپس اندر چلا گیا تھا۔ جبکہ رفیل پریشان سا کھڑا یہ سوچ رہا تھا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ ایک جانور اپنے مالک کو نا پہچانے۔

***

ڈبلیو آلو کے کان "کھوتے تجھے میں نے کہا تھا کہ اس رگو پر حملہ کرنا ہے۔ اور تو اسے کائزان سمجھ کر اس کے پیر چاٹ رہا تھا وہ اس کا کان پکڑے کبھی اس کی گردن ادھر تو کبھی ادھر ہلا رہا تھا۔

جب کے ڈبلیو کو اس کی یہ حرکت اریٹیٹ کر رہی تھی۔

ارے کیوں بچے کی جان لینا چاہتے ہو وہ اندر داخل ہوتا ڈبلیو کے پاس آیا اس کی پیٹھ پر نرمی سے ہاتھ پھیرنے لگا۔ جبکہ ڈبلیو خوش ہوتا اس کے پیر پر سر رکھ چکا تھا۔

ہاتھ ہٹا۔۔۔۔ ۔" اس نے غصے سے اسے گھور کر کہا۔

ہم اچھے دوست ہیں رفیل یہ ڈبلیو مجھے پسند کرتا ہے۔ رگو نے دوستانہ انداز میں کہا۔

بیٹا یہ تجھے نہیں کائزان کو پسند کرتا ہے اور اگر اسے یہاں بیٹھے بیٹھے پتہ چل گیا کہ تو کائزان نہیں بلکہ اس کا ڈبلیکیٹ ہے۔ تو یہ ایک ہی نوالے میں تجھے اس دنیا سے غائب کر دے گا۔

ً اس نے آنے والی سنگین صورتحال کا منظر پیش کیا تو رگو نے فورا اپنا ہاتھ ہٹایا تھا۔

میں تمہاری ہر بات مان رہا ہوں پھر بھی تم نے دشمنی پال لی ہے مجھ سے رفیل میں تو تم لوگوں کی ہیلپ ہی کر رہا ہوں نا۔ ؟ وہ اس کے سامنے ڈرامے کرنے لگا تو رفیل نے اسے گھور۔ کر دیکھا۔

ارے تمہاری بہن کے آس پاس بھی نہیں آتا میں قسمے ۔۔۔ اس کے گھور نے پر وہ مزید بولا۔ جبکہ وہ وہاں سے نکل گیا تو ڈبلیو اور معصومیت سے اس کے پیروں پر سر رگڑنے لگا۔

اس نے پیار سے ڈبلیو کر دیکھا تھا۔ اور پھر اس کے پاس ہی بیٹھ گیا۔

***

یہ تم اپن کو کہاں لے کر آئے ہو بوس ؟ وہ اس کے ساتھ ایک انجان جگہ پر آیا تھا۔

یہ جو بھی جگہ ہے اس سے تمہیں مطلب نہیں ہونا چاہیے۔

لیکن یاد رکھنا کہ یہاں پر تم کائزان ہو اور تمہیں یہاں مزید

کائزان بننے کی ایکٹنگ کرنی ہے اور یاد رکھنا کہ یہاں پر کوئی بھی نہیں جانتا کہ تم کائزان نہیں ہو اور کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے وہ اسے اندر آنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہ کنفیوز سا اس کے پیچھے اندر آ گیا تھا۔

جہاں پر ٹیبل کے ارد گرد کافی سارے لوگ بیٹھے ہوئے تھے انہیں دیکھتے ہی وہ اٹھ کر کھڑے ہو گئے تھے جب سمیر نے

اچانک اپنی ٹون بدل لی۔

سرکار ائیے اندر آئیے ۔۔۔۔ ۔"آپ ان سب کو نہیں جانتے میں آپ کا تعا رف کرواتا ہوں وہ کرسی گھسیٹتے ہوئے اسے بٹھا کر کافی عجیب سے انداز میں بات کر رہا تھا جیسے سمیر اس کا غلام ہو۔ اور وہ سمیر کا مالک

یہ رفیق صاحب ہیں سعودی عرب سے تعلق ہے ان کا وہاں کا سارا ڈرگ مافیا یہی چلاتے ہیں۔

یہ دانش صاحب ہیں ان کا تعلق ملیشیا سے ہے ملیشیا کا سارا ڈرگ کا کاروبار ان کے دم پر ہے۔ سوریہ سنگھ یہ سمندر کا سارا ڈرگ مافیا ہینڈل کرتے ہیں اسی طرح وہ سب کا تعارف کروا رہا تھا جبکہ وہ حیرانگی سے اسے سن رہا تھا اور اسے ایک بھی لفظ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔

اور انہیں تو آپ سب لوگ جانتے ہی ہیں یہ ہیں کا یران کاظمی وہاج کاظمی کے بیٹے ۔ اور اپنے باپ کا خواب پورا کرنے کے لیے یہ وہاج کاظمی کی ساری جائیداد اس ڈرگ پروجیکٹ پر لگانے کے لیے تیار ہیں۔

سمیر پرسکون انداز میں بول رہا تھا جبکہ رگو خاموش بیٹھا ہوا تھا۔

لیکن میرے تو سننے میں آیا ہے کہ کائزان کاظمی مصر کا گینگسٹر مر چکا ہے۔ سامنے بیٹھے شخص کے کہنے کی دیر تھی کہ رگو نے بلند قہقہ لگاتے ہوئے اپنا سر پیچھے کرسی سے ٹکرایا ۔

یہی تو فرق ہے آپ میں اور کائزان کاظمی میں آپ لوگ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں اسی لیے آپ صرف ڈرگ مافیا کے کنگ ہیں گینگسٹر نہیں۔

اس کا انداز خالصا کائزان جیسا تھا جبکہ سمیر اس کے انداز پر مزید خوش ہوتا سینہ چوڑا کرتے ہوئے ان لوگوں سے بات کرنے لگا۔

یہ آدمی ایکٹنگ کا بادشاہ تھا۔ رگو نے خود ہی اسے بتایا تھا کہ اسے فلموں میں ایکٹنگ کرنے کا بڑا شوق ہے لیکن اگر اسے کہیں اور موقع ملے گا تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گا اور اب تو اس نے سچ میں ثابت کر دیا تھا کہ وہ سچ میں فلموں میں کام کرنے کے لائق تھا۔

ہمارے سننے میں تو یہ بھی آیا تھا کائزان صاحب کہ آپ غلط کام نہیں کرتے بلکہ غلط کام کرنے والوں کو عبرت ناک موت دیتے ہیں۔

سمیر کیا لوگ لے کر آئے ہو تم یہاں پر یہ کریں گے میرے ساتھ کام انہیں تو سنی سنائی باتوں سے فرصت نہیں ہے ان

لوگوں کے ساتھ میں کام کرنے کو تیار نہیں ہوں۔

ایسے لوگ لاؤ کہ پتہ چلے کہ وہ کائزان کاظمی کے ساتھ کام کرنے کے قابل ہیں۔ وہ کرسی پھیرتے ہوئے سمیر سے بولا تھا۔

مجھے معاف کرد یجیے سرکار میں خود حیران ہوں یہ لوگ پروجیکٹ کی بات کرنے کے بجائے فضول قسم کی تفشیش کرنے میں مصروف ہیں کائزان مر گیا کائزان غلط کام نہیں کرتا اگر یہ سب کچھ ہی جانتا تھا تو باہر سے انفارمیشن لے لیتے ۔

یہاں آنے کی ضرورت ہی کیا تھی مجھے معاف کر دیجیے سرکار میں نے آپ کا وقت برباد کیا۔ یقینا یہ لوگ آپ کے والد کی35 سالہ محنت سے کمائی گئی دولت کے پروجیکٹ میں کام کرنے لائق نہیں ہیں۔ سمیر نے اسے دیکھتے ہوئے معذرت کی تھی جب کہ وہ سارے ہی لوگ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تھے۔

آئی ایم ریلی سوری سرکار غلطی ہو گئی۔ ہمارا وہ مطلب نہیں تھا جو آپ سمجھے ہیں۔ سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتے ہم، ہم اس پر یقین کرتے ہیں جو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہیں ان میں سے سامنے بیٹھے شخص نے بات کو سنبھالنے کی کوشش کی تھی۔

یہ ڈرگ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے اگر یہ پروجیکٹ کامیاب ہوتا ہے۔ تو آپ کی لگائی ہوئی دولت چھ سات مہینوں میں ہی آپ کو نہ صرف واپس مل جائے گی۔

بلکہ ہم اپنا ڈرگ کا کاروبار لیگل طریقے سے شروع کر پائیں گے پولیس قانون آرمی فورس ایئر فورس نیوی فورس کسی طرح کی فورس ہمیں روک نہیں پائے گی۔ ہر ملک ہمارے ساتھ اس کام میں جڑتا چلا جائے گا ہم اپنی مرضی سے اس کام کو دنیا کے ہر ہر کونے میں پہنچا دیں گے۔

تمباکو اور سیگرٹ کا کام بھی اسی طرح سے پوری دنیا میں پھیلایا گیا تھا سیگرٹ میں بھی بہت ساری ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو انسان کو موت کے منہ میں پہنچا سکتی ہیں۔

ہر طرح کی بیماریاں اس سے شروع ہو تی ہیں لیکن اب دنیا والوں کی نظر میں یہ ایک لیگل ورک ہے پوری دنیا میں یہ بکتا ہے بالکل اسی طرح ہم ڈرگز کو بھی پوری دنیا میں عام کر دیں گے جس طرح شراب اور سگریٹ عام ہے۔

سامنے بیٹھا شخص بہت مزے سے اپنا پلان بتا رہا تھا جب کہ وہ حیرانگی سے سن رہا تھا اتنی بری اور اتنی گھٹیا پلاننگ وہ تو یہ سب کچھ سینے ہوئے صدمے میں جا رہا تھا۔

فی الحال میں صرف کائزان سے آپ لوگوں کو ملوانے کے لیے لے کر آیا ہوں ڈیلنگ وغیرہ ہم بعد میں کریں گے اور ویسے بھی یہ پروجیکٹ کائزان چار مہینے کے بعد شروع کرنا چاہتا ہے۔

یہ وقت وہ اپنی بیوی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں سرکار کی بیوی پریگننٹ ہے اس وقت وہ آگے پیچھے کسی طرح کے فضول چیزوں میں انٹرسٹ نہیں دکھانا چاہتے سمیر نے پھر سے بات ختم کر دی تھی۔

نہیں اگر یہ پروجیکٹ ابھی سے شروع ہو جائے گا تو ہمارے لیے فائدہ ہوگا کائزان صاحب ہمیں بعد میں جوائن کر لیں گے وقتی طور پر ہم شروعات تو کرتے ہیں نا ۔ ان میں سے ایک آدمی نے کائزان کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسے اس کام میں قائل کرنا بہت ضروری تھا کیونکہ پیسہ اسی کا ہی لگنے والا تھا وہ بس پیسے لے کر کاروبار شروع کرنا چاہتے تھے۔ جو تب تک ممکن نہیں تھا جب تک وہاج کاظمی یا کائزان کاظمی کی اجازت نہ ہو۔

نہیں اس وقت میں فضول طرح کی کسی الجھن میں نہیں پڑنا چاہتا یہ وقت میرے لیے بہت خوشی کا ہے۔ میں اپنے بچے کو پرسکون ماحول میں دنیا میں لانا چاہتا ہوں۔

اس کے ساتھ اس کی زندگی کے پہلے لمحات کو خوشگوار بنانا چاہتا ہوں فی الحال میں یہ سب کچھ شروع نہیں کرنا چاہتا سو یہ چار پانچ مہینوں کے بعد دیکھا جائے گا۔

اور ویسے بھی میں یوں بیٹھے بٹھائے کوئی ٹیم سلیکٹ نہیں کرتا مجھے اپنی ٹیم سلیکٹ کرنے کے لیے بھی تھوڑے وقت کی

ضرورت ہے آپ ہوں گے اپنے اپنے ملک کے مافیا کنگ لیکن میں مصر کا گینگسٹر ہوں۔

میرے سوچنے سمجھنے دیکھنے کا انداز آپ لوگوں سے مختلف ہے۔ میں صرف شکل دیکھ کر کسی پر یقین نہیں کرتا۔

مجھے اپنی ٹیم میں قابل لوگ چاہیے۔ سمیر آئی تھنک بہت وقت ہو چکا ہے۔ وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا۔ جبکہ سمیر نے فوراً باہر کی راہ لی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.